بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) سے منسلک ممالک میں سبز توانائی میں چین کی سرمایہ کاری روایتی فوسل توانائی میں اپنی سرمایہ کاری سے بڑھ گئی ہے۔ بی آر آئی ممالک کے پاس ہوا، فوٹو وولٹک اور ہائیڈرو پاور کے بھرپور وسائل ہیں، جو مستقبل میں سبز توانائی کی ترقی کو ایک اہم سمت بناتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چین کی نیشنل انرجی ایڈ منسٹریشن (این ای اے ) کے شعبہ برائے بین الاقوامی تعاون کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آن فنگ چھوآن نے کیا ۔صاف سبز توانائی کی پیداوار کے لیے پلانٹس اور سہولیات کی تعمیر کے علاوہ، بی آر آئی پروگراموں میں سبز توانائی کے استعمال کو بڑھانے پر بھی زور دیا جانا چاہیے۔ گوادر پرو کے مطابق قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے تیار کردہ ہائیڈروجن، یا گرین ہائیڈروجن، ہیوی انڈسٹری اور نقل و حمل سے کاربن کے خالص صفر اخراج کے لیے ایک کلیدی توانائی کے طور پر ابھری ہے۔ جب ہم ہائیڈروجن کا ذکر کرتے ہیں، تو زیادہ تر لوگ سب سے پہلے نئی توانائی والی گاڑیوں کے بارے میں سوچتے ہیں، جب کہ اس میں کیمیکل، پاور جنریشن اور اسٹیل بنانے جیسی ایپلی کیشنز کی ایک بہت وسیع رینج ہوتی ہے۔ چائنا پیٹرو کیمیکل کارپوریشن (سینوپیک گروپ) کے جنرل مینیجر ژاؤ ڈونگ نے مشورہ دیا کہ گرین ہائیڈروجن کو سبز تونائی کی بڑے پیمانے پر ترقی کے ساتھ مل کر تیار کیا جا سکتا ہے اور اگلے مرحلے میں اسے ریفائننگ اور کیمیائی صنعت پر لاگو کیا جا سکتا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا انرجی انٹرپرائزز اور کیمیکل انٹرپرائزز صنعتی پیداوار کی طلب کے لیے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے بی آر آئی منصوبوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اضافی ہائیڈروجن کو کم کاربن ایندھن اور سبز امونیا اور گرین میتھین جیسے کیمیکلز کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایسی کوششیں بی آر آئی گرین انرجی کی ترقی کو آگے بڑھا سکتی ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق ان کا نقطہ نظر سندھ یونیورسٹی پاکستان میں تجزیاتی کیمسٹری کی پروفیسر ڈاکٹر نجمہ میمن سے ملتا ہے ۔ چین پاکستان میں زیادہ تر انفراسٹرکچر، سڑکوں اور صنعتی زونز کی تعمیر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، جس میں مقامی خام مال بشمول اسٹیل یا کنکریٹ کا مواد استعمال ہوتا ہے۔ گرین ہائیڈروجن جیسے صاف ایندھن خام مال کی پیداوار میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نجمہ میمن نے بی آر آئی کے فلیگ شپ پراجیکٹ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور ( سی پیک ) کے دوران گرین انرجی کے اطلاق کے منظرناموں کو وسعت دینے کی اہمیت بتاتے ہوئے تجویز پیش کی۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ''2023 سی پیک کی 10 ویں سالگرہ کا سال ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کو نئے دور میں گرین انرجی کے منصوبے متعارف کروانے چاہئیں۔ گرین ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کی شمولیت ایک قدر میں اضافہ ہو سکتی ہے۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے مواد کو صاف ستھرا بنانے سے مقامی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی ملک میں گرین ٹیکنالوجیز کے نئے تصور کو متعارف کرایا جا سکتا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین اور پاکستان مشترکہ طور پر پاکستان میں سائیلج کی کٹائی اور پروسیسنگ کے نئے راستے تلاش کرنے کے لیے کوششیں تیز کریں گے، جیسا کہ دونوں فریقوں نے چین اور پاکستان کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں مشترکہ تحقیق اور نتائج کو فروغ دینے ،چھوٹے اور درمیانے درجے کے سائیلج کی کٹائی کے آلات کمرشلائزیشن کے لیے اجلاس میں اتفاق کیا تھا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین اور پاکستان کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے سائیلج کی کٹائی کے آلات کی مشترکہ تحقیق اور ترقی اور نتائج کی کمرشلائزیشن پر اجلاس لانژو، چین میں منعقد ہوا۔ چین کے شہر لانژو میں ہونے والی اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ چین لائیو سٹاک کے شعبے میں ٹیسٹ اور ڈیموسٹریشن بیس قائم کرکے، 1.5 ملین یوآن کی زرعی مشینری اور آلات عطیہ کر کے، اور آر اینڈ ڈی کے لیے ایک پیشہ ور ٹیم کو تربیت دے کر سائیلج کی کٹائی اور پروسیسنگ مشینری کا ڈیزائن اور پاکستان کے لیے مشینری کے آپریشن، استعمال اور دیکھ بھال کے لیے تکنیکی ماہرین کا ایک گروپ پاکستان کی مدد کرے گا۔ سی ای این کو معلوم ہوا کہ گانسو اکیڈمی آف مکینیکل سائنسز کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے شروع کیے جانے والے اس منصوبے کا مقصد پاکستان کی زرعی پیداوار کے میکانائزڈ آپریشن، کارکردگی اور معاشی فوائد اور اس کے سائیلج کی برآمدی مسابقت کو بڑھانا ہے۔
جب سے یہ پروجیکٹ 2018 میں شروع کیا گیا تھا، ٹیم سائیلج کی کٹائی اور پروسیسنگ، ریپ فلم کی سیلنگ ریلیبلٹی، ریپ فلم کی مکینیکل خصوصیات اور مکئی کی کٹائی کی خصوصیات کے حوالے سے پاکستان کے لیے موزوں کلیدی ٹیکنالوجیز کا مطالعہ کر رہی ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اب تک، پاکستان کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں مختلف حالات میں سائیلج کی پیداوار کے لیے موزوں چار قسم کی کٹائی اور پروسیسنگ کے آلات تیار کیے گئے ہیں، یعنی سائیلج ہارویسٹنگ کا سامان، نصب سائیلج ہارویسٹر، موثر سائیلج پروسیسنگ مشینری، اور سائیلج اسٹریپنگ پریس بیلر۔ سائیلج کی پیداوار کی ضروریات کے مطابق، پہاڑی اور پہاڑی علاقوں میں چھوٹے پیمانے پر سائیلج کی پیداوار اور میدانی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سائیلج کی پیداوار کے لیے بالترتیب دو پروڈکشن لائنیں تیار کی گئیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ایک بین سرکاری علم اور سیکھنے کے مرکز انٹرنیشنل سنٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈویلپمنٹ (ICIMOD) میں ماحولیاتی نظام کے ماہر محمد اسماعیل نے کہا کہ زرعی فارم میں میکانائزیشن پانی، بیج، کیڑے مار ادویات اور کھادوں کے موثر استعمال کو قابل بنا کر لاگت کو کم کرتی ہے۔ یہ خرابی اور فصلوں کے نقصانات کو بھی کم کرتا ہے۔ اجلاس کے بعد، پاکستانی ماہرین نے گانسو اکیڈمی آف مکینیکل سائنسز کمپنی لمیٹڈ کے زرعی مشینری اور آلات کی تیاری کے اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں پاکستان میں نمائش اور فروغ دی جانی والی زرعی مشینری اور آلات کو ڈسپلے اور متعارف کرایا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گوادر فری زون نارتھ (فیز ٹو ) کے ارد گرد آٹھ کلومیٹر طویل حفاظتی دیوار کی تعمیر 90 فیصد مکمل ہو چکی ہے، جو کہ گوادر فری زون کے شمالی اور جنوبی اطراف کو محفوظ بنانے کے لیے ایک تاریخی سیکیورٹی منصوبہ ہے۔ زون نارتھ، جو 2,221 ایکڑ اراضی پر محیط ہے۔گوادر پرو کے مطابق 14 فٹ اونچی حفاظتی سیمنٹ کی دیوار گوادر فش ہاربر سے شروع ہوتی ہے اور گوادر پورٹ سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور گوادر کے مشہور پہاڑ کوہ مہدی پر ختم ہوتی ہے۔ یہ دیوار چھ لین والے ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ تعمیر کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے گوادر فری زون نارتھ فیز (II) کا سنگ بنیاد 5 جولائی 2021 کو رکھا ۔ گوادر پرو کے مطابق حفاظتی دیوار کے علاوہ، گوادر فری زون نارتھ فیز (II) تمام ضروری خدمات بشمول ٹیلی کام کیبلنگ، سیوریج پائپ، پاور ٹرانسمیشن لائنز، روڈ نیٹ ورکس اور پینے کے پانی کی سپلائی لائنوں سے لیس ہوگا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA) یہ خدمات گوادر فری زون نارتھ کے داخلی راستے تک فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ احاطے کے اندر، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (COPHC) ترقی کو انجام دے گی۔ حفاظتی دیوار کی تکمیل کے بعد، دو زیر تعمیر فیکٹریوں، ''ایگون'' اور ''ہینگ گینگ'' کے اپنے باقاعدہ کام شروع کرنے کی توقع ہے۔ ایگون دس ایکڑ کے اراضی پر ایک جدید ترین فرٹیلائزر پروسیسنگ پلانٹ بنا رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ گینگ ایک دوا ساز فیکٹری بنا رہا ہے جو اپنی مختص کی گئی دس ایکڑ اراضی پر جانوروں کی کھالوں سے دوائی تیار کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق ایک اور کمپنی عیسی ٹیکس انڈسٹریرز(Essatex Industries )نے بھی معاہدہ کیا ہے اور اسے ایک ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے۔ مزید برآں، ابھی تک ایک نامعلوم کمپنی گوادر فری زون فیز ٹو کے کل 9.3 مربع کلومیٹر میں سے 7.5 مربع کلومیٹر مختص کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق دوسری کمپنیاں جنہوں نے گوادر فری زون نارتھ (فیز II) میں لیز کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ان میں باری ٹیکسٹائل، ایڈیکون (ایک جدید انجینئرنگ اور تعمیراتی کمپنی)، ایچ ڈی ایل (انٹرلینڈ ڈویلپر) اور کانسیپٹ آئیکن شامل ہیں۔ بلیو مون، ٹریڈ یونیورسل اور ادریس اسٹیل نے بھی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ گوادر فری زون فیز ٹو مینوفیکچرنگ، ٹریڈنگ اور سروس انڈسٹریز کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ میں قائد ن لیگ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے سے متعلق درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی۔جسٹس سلطان تنویراحمد نے وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف جوڈیشل انکوائری کروانے شہری اظہرعباس کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کردیا۔ حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ نوازشریف وفاقی حکومت کی اجازت سے بیرون ملک گئے، درخواست گزار کلین ہینڈ سے عدالت نہیں آیا۔ درخواست گزارمتعلقہ فورم سے رجوع کرے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوبیرون ملک گئے ساڑھے3سال ہوگئے، کیا آپ نے اس دوران وفاقی حکومت سے رجوع کیا؟ آپ کو اس وقت کے وزیراعظم کو درخواست دینی چاہیے تھی۔ عدالت نے درخواست پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف کو اقامہ میں سپریم کورٹ نے نااہل کردیا، میڈیکل گرانڈ پر نوازشریف کوعلاج کیلیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی گئی، شہبازشریف نے بیان حلفی دیاکہ نوازشریف علاج کے بعدوطن واپس آجائیں گے مگر شہبازشریف اپنے دیے گئے بیان حلفی کی پاسداری کرنے میں ناکام رہے۔ شہبازشریف جھوٹا بیان حلفی دے کرآرٹیکل62،63کے مطابق اہل نہیں رہے، عدالت معاملہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل زا شیرین نے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور دو طرفہ اشتراک کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ ملاقات میں زراعت، لائیو سٹاک اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، چین پنجاب میں کاٹن اور چاول کے ہائی کوالٹی بیچوں کی فراہمی کے لیے تعاون کرے گا، وزیراعلی محسن نقوی نے چین کو پنجاب سے میٹ ایکسپورٹ کی پیش کش بھی کی۔ چینی قونصل جنرل نے حلال میٹ سرٹیفیکیشن کے اجرا میں تعاون کی یقین دہانی کروائی، ملاقات میں جدید کیٹل فارمنگ کے حوالے سے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ محسن نقوی نے دوران ملاقات گفتگو میں کہا کہ کاٹن ریسرچ کے لئے بھی چینی ماہرین سے استفادہ کیا جائے گا، چینی قونصلیٹ کے تعاون سے ایس پی یو کے جوانوں کو چینی زبان سکھائی جائے گی، زراعت، لائیو سٹاک،آئی ٹی او ردیگر شعبوں میں تعاون کاخیر مقدم کریں گے۔ چینی قونصل جنرل زا شیرین نے کہا کاٹن کے فروغ کیلئے چائنہ نیشنل کاٹن ایسوسی ایشن اپٹما کیساتھ تعاون کررہی ہے، زراعت اور آئی ٹی کے فروغ کیلئے نگران وزیراعلی کا وژن قابل تحسین ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسیحی برادری کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا، شرپسندوں کی جانب سے کی جانے والی توڑ پھوڑ اور جلاؤگھیراؤکی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شرکاء وفد کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک، فوجی تنصیبات اور جناح ہاوس پر دھاوا بولنے والے دشمن کے پیروکار ہیں، ایسے عناصر پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ وفد نے کہا کہ ہم پاک فوج کو داد دیتے ہیں جس طرح پاک فوج نے صبر اور برداشت کا مظاہرہ کیا، پاکستانی قوم اور پاک فوج کو آمنے سامنے کرنے کی سازش کو ناکام بنایا، جناح ہمارے محسن ہیں اور پاک فوج ہماری محافظ ہے، یہی وجہ ہے کہ مسیحی برادری بھارت سے زیادہ پاکستان میں محفوظ ہے اور اسکا سہرا پاک فوج کے سر ہے۔ شرکائِ وفد کا کہنا تھا کہ جناح ہاوس سمیت شہدا کی بے حرمتی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تاخیرکارروائی ہونی چاہئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شاہ محمود قریشی کے خلاف نو مئی کو پرتشدد احتجاج کے تناظرمیں تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ضمانت میں پندرہ جولائی تک توسیع کر دی ۔ شاہ محمود قریشی ایڈیشنل سیشن جج سیدمحمد ہارون شاہ کے سامنے پیش ہوئے،تاہم وکیل علی بخاری کی عدم موجودگی کے باعث دلائل نہ ہو سکے۔عدالت نے ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ جولائی تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
9 مئی کو ملک بھر میں جلا وگھیرا واور پرتشدد احتجاج میں ملوث ایک اور شرپسند کی فیملی کا اعترافی بیان سامنے آ گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، ایک اور گرفتار شرپسند حیدر محمود کے ماموں کا اعترافی بیان سامنے آیا ہے۔ شرپسند کے ماموں نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ جی ایچ کیو پرحملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ایچ کیو سمیت کسی بھی ملکی ادارے پر حملہ ناقابل قبول ہے، کسی سیاسی جماعت کی پاک آرمی کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سب کو لیکچر دیتے ہیں، کیا 9 مئی کو کینٹ پر حملے کی ہدایات نہیں دی تھیں؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )سے معاہدے کے زیراثراوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ منگل کو کرنسی ڈیلرزکے مطابق انٹربینک مارکیٹ کھلتے ہی ڈالر کی قدرمیں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈالرکی قدرمیں کاروبارکے آغاز پر 15 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ڈالر11 روپے کی کمی سے 275 روپے پر آ گیا ۔ گزشتہ روزاوپن مارکیٹ میں ڈالر 5روپے سستا ہوا، 5 روپے گرکر ڈالر کی قیمت فروخت 285، قیمت خرید 280 روپے پر آگئی۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ700پوائنٹس کی تیزی کے بعد مندی کا شکار ہے،100 انڈیکس 138 پوائنٹس گرکر43760 پوائنٹس پرآگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب اچانک دورے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے، محسن نقوی نے ہسپتال کی پرانی ایمرجنسی کا معائنہ کیا اور اسے جلد دوبارہ فعال کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پی آئی سی میں دل کے مریضوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور سہولیات بارے استفسار کیا، محسن نقوی نے مریضوں سے بائی پاس اور پرائمری انجیوگرافی کی سہولت بارے بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر مریضوں اور تیمارداروں نے پی آئی سی میں علاج معالجے کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، محسن نقوی نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا، وزیراعلی نے ہسپتال میں داخل مریضوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پرانی ایمرجنسی دوبارہ فعال ہونے سے مریضوں کیلئے مزید بیڈز کی گجائش پیدا ہوگی، ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کے دورے کر رہا ہوں، پی آئی سی میں علاج معالجے کی سہولتوں میں بہتری آئی ہے۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں۔ صوبائی وزراء عامر میر، منصور قادر، معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر بھی اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کا نتیجہ غربت، مہنگائی، بیروزگاری میں اضافہ ثابت ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میںعوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بائیس مرتبہ پہلے بھی آئی ایم ایف کو راستے میں چھوڑا ہے، موجودہ حکومت نگران حکومت اور آنے والی حکومتوں نے 9 مہینوں میں آئی ایم ایف کی سخت شرائط پوری کرنی ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر سے 7 گنا زیادہ رقم قرض کی ادائیگی کرنی ہے، قرض کی ادائیگی بدستور خطرے میں ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوا تو معاشی بدحالی سے نہیں بچ سکیں گے، ہمارے اخراجات ہماری آمدن سے بہت زیادہ ہیں، 10 مہینے ضائع کرنے والے اور کمپنی کی مشہوری پر دھمال ڈالنے والے ملک میں معاشی استحکام لانے کے اہل نہیں ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری مزید بڑھے گی، اس سال کے آخر تک ہم نے 10 ارب سے زائد کا قرض دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی فیصلے دبئی اور لندن میں ہوتے ہیں، نواز شریف نے بیماری پر لی گئی ضمانت میں بھرپور سیاست کی، 12 اگست تک سیاست کی اونچ نیچ کھینچا تانی کا پتا چل جائے گا، 2 شاہی خاندان ملک سے باہر پاکستان کے مستقبل کے فیصلے کر رہے ہیں، 24 کروڑ عوام ی نہ کوئی حیثیت ہے نہ کوئی اہمیت۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں ان کیلئے پنجاب میں سیاسی میدان صاف ہوگیا ہے وہ عقل کے اندھے ہیں، ابھی پنجاب میں سیاست کا سٹیج سجا ہی نہیں ہے کابینہ نے پہلے ہی اسلام آباد میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا ہے، قوم سارے ملک کے سیاسی کچرے کو ٹھکانے لگانا چاہتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قراردینے کی درخواست دائرکی تھی، اس سے قبل سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔ کوئٹہ میں وکیل کے قتل میں نامزدگی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ ملک سماعت کی، عدالت نے کیس میں کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے آپ کی درخواست خارج کی تھی، سپریم کورٹ کا 2 رکنی بنچ اس پر حکم امتناع نہیں دے سکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے 9 ماہ کیلئے ایک معاہدہ ہوا ، اس سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا، سوال یہ ہے ؟ کیا یہ ایک حل ہے، چند ماہ بعد کیا ہوگا؟ ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہوگا، ہرسیاسی پارٹی لائحہ عمل بناتی ہے،ہم پرامن طورآگے بڑھنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، سیاسی، قانونی اور پرامن طریقے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، سویڈن واقعہ پر عالم اسلام میں اضطراب ہے، ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں اسلاموفوبیا کی نشاندہی کی تھی، ہم نے اقوام متحدہ میں بھی آواز اٹھائی، فیصلہ ہوا 15مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف پوری دنیا میں یک زبان ہو کر بات کی جائے گی، مذمتی قرار داد ناکافی ہے، ہمیں سوچنا ہوگا اس عمل پر انٹرنیشنل لا ء کیا کہتا ہے۔ رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حدودو قیود کا تعین ہونا چاہیے، میں اظہار رائے کا خواہش مند ہوں، جو کسی کی جان کو خطرے سے دوچار کردے وہ کس قسم کا اظہا ر رائے ہے، پوری قوم کو یکجا ہونا چاہیے، پرامن طور پر جمعہ کی نماز کے بعد اظہار کرنا چاہیے، ہم پرامن لوگ ہیں، لیکن اس کا کوئی متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا، کیا یہ ایک حل ہے، چند ماہ کے بعد کیا ہوگا؟ ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہوگا، اگر آگے نہیں جائیں گے تو ماضی میں بھی معاہدے کئے جن کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکا۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہر سیاسی پارٹی لائحہ عمل کے بارے میں غورو غوض کرتی ہے، ہم سیاسی، قانونی اور پرامن طریقے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز ہیں وہ بھی عدالت میں حاضر ہو رہے ہیں، میرے کیسز ہیں میں عدالت میں حاضر ہو رہا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رم اللہ(شِنہوا)اسرائیلی فوج نےشمالی مغربی کنارےکےشہرجنین پرپیرکوعلی الصبح بڑے پیمانے پرایک فوجی حملہ کیا۔
فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے درجنوں بکتر بند گاڑیوں نے شہر اور پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا جبکہ فلسطینی جنگجووں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران فضائی حملے بھی کیے گئے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایک مشترکہ آپریشن سینٹر کو نشانہ بنایا جو مختلف جنگجوگروپوں کے جنگجوؤں پر مشتمل ایک مسلح یونٹ جنین بریگیڈز کے جنگجوؤں کے لیے کمانڈ سینٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔تاہم فوج نے پیر کے حملے میں ڈرون کے استعمال کے بارے میں بتانے سے انکار کردیا۔
فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز فضائی حملے شروع ہونے کے فوراً بعد جنین میں داخل ہوئیں اور فوجیوں اور فلسطینی جنگجووں کے درمیان مسلح جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
اسرائیل ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہوکو آپریشن جاری رہنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے جنہوں نے اتوار کی رات اسرائیلی سکیورٹی رہنماؤں کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کی تھی۔
فلسطین نےنیتن یاہو کی اسرائیلی آباد کاروں کو فلسطینیوں کے خلاف مزید جرائم کرنے کی ترغیب دینے کی پالیسی پر تنقید کی ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت کے قیام کے بعد سے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو قتل کرنے کے سلسلے سے آباد کاروں کو ہمارے لوگوں کے خلاف مزید جرائم کرنے کی ترغیب مل رہی ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی معیشت میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران کھپت کی سرگرمیوں میں اضافے اورصنعتی اپ گریڈنگ میں جدت سے آںے والی بہتری کے باعث بحالی کی رفتار برقرارہی ہے۔
22 سے 24 جون تک تین روزہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات میں، دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی سیاحتی صنعت میں متحرک بحالی ہوئی ، جس کے دوران مجموعی طور پر 10کروڑ60لاکھ اندرون ملک سیاحتی دورے کیے گئے،اور37ارب 31کروڑیوآن(تقریباً 5ارب 16کروڑ ڈالر) کی سیاحتی آمدنی حاصل ہوئی۔
وزارت ثقافت وسیاحت کے مطابق گزشتہ سال کے اعداد و شمار میں بالترتیب 32.3 اور 44.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سول ایوی ایشن کے ادارے کے مطابق عوام کی جانب سے سفرکرنے کے اخراجات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا،سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران23کروڑ6لاکھ 50ہزارسے زیادہ فضائی سفری دورے کیے گئے،جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 139.9 فیصد زیادہ ہیں۔
ملک کی ایک بڑی ایئرلائن، ہائی نان ایئرلائن نے کہا کہ اس کی آپریشنل کاکردگی اور سال کی پہلی ششماہی میں مسافروں سے ہونے والی کی کل آمدنی 2019 کی اسی مدت سے زیادہ رہی ہے۔
سال کی پہلی ششماہی میں ہائی نان ایئر لائنزکی اوسط یومیہ اندرون ملک پروازیں 669 تک پہنچ گئیں، جو کہ 2019 کی سطح کے برابر ہے۔ کمپنی کے مطابق اوسطاً مسافرلوڈ فیکٹر 81.5 فیصد رہا اور 34 بین الاقوامی روٹس پر پروازوں کا دوبارہ آغاز کیاگیا۔
بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئرعہدیدارکائی چھی نے بیجنگ میں چینی دارالحکومت کی منصوبہ بندی اورتعمیرات سے متعلق ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اورکیپٹل پلاننگ اینڈ کنسٹرکشن کمیٹی (سی پی سی سی) کے ڈائریکٹرکائی نے سی پی سی سی کے 45ویں اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حالیہ برسوں میں دارالحکومت کی منصوبہ بندی اور تعمیراتی کام میں نئی پیشرفت اور کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، جو بنیادی طور پراس وجہ سے ممکن ہوئی ہیں کہ سی پی سی کے جنرل سیکرٹری صدر شی جن پھنگ نے ایک مستحکم راہ متعین کی ہے اورنئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ نے سائنسی رہنمائی فراہم کی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ دارالحکومت کی منصوبہ بندی پر عملدرآمد کے لیے مسلسل کوششیں کی جانی چاہئیں۔
اجلاس میں بیجنگ کے قومی دارالحکومت کی حیثیت سے اس کے کردار کے لیے غیر ضروری امورسے نجات دلانے کے لیے ٹھوس اور منظم اقدامات پر زور دیا گیا۔ مرکزی انتظامی اداروں کی سروس گارنٹی کو مضبوط بنانے، مرکزی علاقے کے حوالے سے ریگولیٹری پلان کے لیے ایکشن پلان کو مسلسل بہترکرنے، دارالحکومت کی منصوبہ بندی اور تعمیرات میں سیکورٹی کو ترجیح دینے پر بھی زور دیا گیا۔
گوئی یانگ (شِنہوا) چین کی فاسٹ دوربین نے نینو ہرٹز کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی کے کلیدی شواہد دریافت کیے ہیں،یہ عظیم الجثہ بلیک ہولز، کہکشاوں کے انضمام کی تاریخ اورکائنات میں بڑے اجسام کی تشکیل سے متعلقہ عصری فلکی طبیعیات کے مسائل کے مطالعہ میں اہمیت کی حامل ہیں۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز (این اے او سی) اور دیگر اداروں کے سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی یہ تحقیق جریدے ریسرچ ان آسٹرونومی اینڈ ایسٹرو فزکس آن لائن میں شائع ہوئی۔ سائنس دانوں کے مطابق، نینوہرٹز کشش ثقل کی لہریں کائنات کے ڈھانچے کی تشکیل کو سمجھنے اور کائنات میں سب سے بڑی آسمانی اشیاء یعنی سپر میسیو بلیک ہولز کی نشوونما، ارتقاء اور انضمام کی تحقیقات میں معاون ہیں۔ سائنس دانوں نے 41 ماہ تک 57 ملی سیکنڈ کے پلسرز کا باقاعدہ کیڈینس کے ساتھ مشاہد کیا اور 4.6 سگما شماریاتی اعتماد کی سطح پر(20لاکھ میں دوغلط الارم کے امکان کے ساتھ)نینو ہرٹز کشش ثقل لہروں کی پیش گوئی کے ساتھ ہم آہنگ کواڈروپول کے اہم ثبوت دریافت کیے۔
این اے او سی کے محقق اور پیکنگ یونیورسٹی کے پروفیسر لی کھ جیا کا کہنا ہے کہ نینوہرٹز کشش ثقل کی لہروں کا پتہ لگانا ان کی انتہائی کم فریکوئنسی، طویل دورانیے اور نوری سال کی طول موج کی وجہ سے بہت مشکل ہے۔ اب تک، انتہائی درستگی کے ساتھ ملی سیکنڈ پلسر کا طویل مدتی وقت کا مشاہدہ نینو ہرٹز کشش ثقل لہروں کا پتہ لگانے کا واحد معروف طریقہ ہے۔
ولادیووسٹک(شِنہوا) روس نے 5کروڑ80لاکھ سے 5کروڑ90لاکھ ٹن ریکارڈ اناج برآمد کرتے ہوئے 2022-2023 کے زرعی سال کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
آر آئی اے نووستیکی رپورٹ کے مطابق اناج برآمد کنندگان یونین کے بورڈ چیئرمین ایڈورڈ زرنین نے بتایا کہ وزارت زراعت کا5کروڑ50لاکھ سے 6کروڑٹن برآمدی صلاحیت کا تخمینہ درست تھااناج کے روسی برآمد کنندگان نے 2022-2023 کے سیزن کے آغاز میں کچھ ممالک کی طرف سے عائد کردہ پوشیدہ پابندیوں کا توڑ نکال لیا تھا۔ اس سیزن سے قبل 2022 میں روسی کسانوں نے 10کروڑ42لاکھ 37ہزارٹن گندم سمیت ریکارڈ 15کروڑ76لاکھ 76ہزار ٹن اںاج پید اکیا تھا۔
روسی اناج کی سپلائی کے حوالے سے گندم، مکئی اور جو پر لچکدار برآمدی ڈیوٹی عائد ہے جو جون 2021 سے نافذ العمل ہے، فروری 2021 میں ٹیرف کوٹہ متعارف کرایا گیا جبکہ 2023 میں، دونوں اشاریوں کی کیلکولیشن میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی۔
میمنہ(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ فاریاب میں ماضی کی جنگوں سے بچ جانے والی ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے تین بچےجاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
صوبائی ڈائریکٹر برائے اطلاعات اور ثقافت مولوی شمس اللہ محمدی نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی سہ پہر صوبہ فاریاب کے ضلع خواجہ سبز پوش میں بچوں کے ایک گروپ کو کھلونا نما آلہ ملا جس سےانہوں نے کھیلنا شروع کر دیا جبکہ اس کے اچانک پھٹنے سے تین بچے موقع پر ہی جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل گیاہے۔
اسی طرح کے ایک واقعے میں چند ہفتے قبل افغانستان کے مشرقی صوبے وردک میں ایک شخص کی جان گئی تھی۔
ژینگ ژو (شِنہوا) چین کےوسطی صوبے ہینان میں تقریباً 1ہزار600 سال قدیم 22 مقبرےدریافت ہوئے ہیں۔
ان مقبروں میں خصوصی طور پردو مقبرے مشرقی ہان عہد(25 -220) سے تعلق رکھتے ہیں،12 مقبرے سونگ عہد(960-1279) میں بنائے گئے جبکہ منگ(1368-1644) اورچھنگ عہد(1644-1911) کے آٹھ دیگر مقبرے کائی فینگ شہر کی کاؤنٹی ویی شی کے گاؤں لاوژہوآنگ شی میں دریافت ہوئے،کائی فینگ اس وقت شمالی سونگ عہد(960-1127) کا دارالحکومت تھا۔
سونگ کے مقبرے، بنیادی طور پر سیڑھیوں کے ساتھ اینٹوں کے چیمبر سے بنے ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کو مقبروں کے اندر سے نفیس سجاوٹ ملی ہے، کیونکہ چیمبر کی دیواروں کو پھولوں، پرندوں، افسانوی مخلوقات، فرنیچر، ہتھیاروں اوردیگر نقش ونگار سے مزین کیا گیا تھا۔
چیمبرز کے اندر سے لکڑی کے دروازے اور کھڑکیوں کے ڈھانچے بھی دریافت ہوئے ہیں۔
کوالالمپور (شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم ( آسیان) کی معیشتیں موجودہ عالمی اقتصادی مشکلات پر قابو پانے کے لئے چین کی سمت دیکھ رہی ہیں۔
ایک تھنک ٹینک سوشیو اکنامک ریسرچ سینٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لی ہینگ گوئی نے شِںہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ چین اشیاء سازی کی اپنی وسیع تر صلاحیت اور صارف منڈیوں کے ساتھ طویل عرصے سے عالمی غیر یقینی صورتحال سے گزر رہا ہے جس میں خلل، طلب میں کمی، افراط زر اور دیگر مسائل شامل ہیں۔
لی نے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ میں جامع اور ترقی پسند معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انضمام کے لئے پہلے ہی بہتر خاکہ مہیا کرتے ہیں ۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ ان سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ " ہم دیکھ سکتے ہیں کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ اشیاء اور خدمات کی برآمدات وسیع کرنے اور مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام علاقائی معیشتوں کے لئے پلیٹ فارم ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ وہ اقتصادی ترقی کے فروغ میں تجارت اور سرمایہ کاری پر عالمی اور علاقائی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین سبز ٹیکنا لو جی اور پا ئیدار طر یقوں میں عالمی رہنما ہو نے کے ناطے آسیان کے ساتھ مز ید قر بت میں کام کر سکتا ہے ۔اس میں خطے کے خام مال اور اجناس کے لئے ایک مستحکم مارکیٹ ہو نے کے طور پر ٹیکنالوجی کی فراہمی کا معاملہ بھی شامل ہے۔
ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ کے رہائشی کیلون وونگ بیگ کی مانند دکھائی دینے والا زرہ بکتر پہنے ہوئے ہیں جس سے وہ خود کو " آئرن مین" تصور کرتے ہیں ۔
ایکسواسکیلیٹن سوٹ آپ کے بازوؤں کو اضافی قوت فراہم کرتا ہے جس کی مدد سے آپ 30 کلو گرام تک وزنی اشیاء اٹھاسکتے ہیں۔
اُس کی سمت ایک مکینیکل کتے نے صرف "ہیلو" ہی کہا۔
یہ کوئی سائنس فکشن نہیں بلکہ ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک کا ایک حقیقی منظر تھا، جہاں مستقبل کے شہروں بارے لوگوں کے تخیل کو وسیع کرنے کے لئے متعدد جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی۔30 . جون سے 2 جولائی تک گوانگ ڈونگ- ہانگ کانگ- مکاؤ گریٹر بے ایریا میں کام کرنے والے درجنوں سائنس اور ٹیکنالوجی اداروں کو اپنی تازہ ترین مصنوعات کی نمائش کے لئے وکٹوریہ پارک مدعو کیا گیا تھا۔ یہ نمائش ہانگ کانگ کی مادروطن کو واپسی کی 26 ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ تھی۔
ایکسواسکیلیٹن روبوٹ کو مکاؤ میں قائم بیلٹ اینڈ روڈ اسٹارٹ اپ ایکسلریٹر (بارسا) نے نمائش کے لئے پیش کیا تھا جس نے مختلف قسم کے روبوٹس میں سرمایہ کاری کی ہے۔ ان میں صفائی ، نقل و حمل یا دوستی فراہم کرنے کی خدمات شامل ہیں۔
چین، جنوبی ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں مکاؤ میں قائم بیلٹ اینڈ روڈ اسٹارٹ اپ ایکسلریٹر کا عملہ ایک مکینیکل کتے کی نمائش کررہا ہے۔ (شِںہوا)
بارسا کے بانی یاؤ جن چینگ نے کہا کہ صنعت اور روزمرہ زندگی دونوں میں روبوٹس کے لئے وسیع پیمانے پر ایپلی کیشنزموجود ہیں جبکہ مستقبل اب ہے۔
نمائش میں ہانگ کانگ کی ایک کمپنی یونیلومین کی مہیا کردہ ایل ای ڈی اسکرینز پر پیش کی جانے والی ویڈیوز نے مہمانوں کو اپنی سمت متوجہ کیا ۔شیشے سے پاک تھری ڈی ٹیکنالوجی نے ویڈیو کو اتنا حقیقی بنا دیا کہ بہت سے بچے اسکرین پر بلی کو چھونے کے لیے پہنچ گئے۔
گوانگ ژو میں قائم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی فرم میٹا انجن کے بوتھ پر سیاحوں نے آگمنٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کی مدد سے ورچوئل جی بی اے کی دنیا میں قدم رکھا : ایک قدم پیچھے وہ گوانگ ژو کی پہچان کینٹن ٹاور کو دیکھ سکتے تھے جبکہ ایک قدم آگے وہ ہانگ کانگ کے کاروباری مرکز " سینٹرل" پہنچ جاتے۔
چین، جنو بی ہا نگ کا نگ کی وکٹو ریہ پا رک میں گوانگ ژو کی ڈیجیٹل ٹیکنا لوجی کمپنی کے میٹا انجن بو تھ پر لو گ ور چوئل اسپیس ٹیکنا لو جی کا تجر بہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
تفر یح کے ساتھ ، مستقبل کے شہروں میں طبی علا ج کی سہو لت فرا ہم کر نے والی ٹیکنا لو جیز مو جود ہیں۔چائنہ مو با ئل ہا نگ کا نگ کے بو تھ پر صحت کا جا ئزہ لینے والا ایک اسٹینڈ جسم کے در جہ حرارت ، بلڈ پر یشر ، بلڈ آکسیجن اور دیگر جسمانی حا لت کے با رے میں جائزہ لینے میں مدد فرا ہم کر تا ہے۔
چا ئنہ مو با ئل ہا نگ کا نگ کے چئیر مین لی فنگ نے کہا کہ یہ اسٹینڈ ر ہا ئشیی آ با دیوں کے قر یب رکھا جا سکتا ہے تا کہ ہا نگ کا نگ میں بزر گ افراد کو بنیا دی طبی معا ئنہ کے لئے دور دراز اسپتا لوں میں نہ جا نا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ روز مرہ کی زند گی میں ٹیکنا لو جی کا استعمال غالب آ چکا ہے اور ہم لو گو ں کی زندگیوں کو بہتر بنا نے کے لئے مز یدمستقبل کی ٹیکنا لو جیز تیار کر یں گے۔
چین، جنو بی ہا نگ کا نگ کے وکٹو ریہ پا رک میں چا ئنہ مو با ئل ہا نگ کا نگ کے بو تھ پر مو جود اسٹینڈ میں صحت کا جا ئزہ لینے کے لئے لو گ قطا ر میں مو جود ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کےلاجسٹکس شعبے میں جون کے دوران تیز رفتاری سے توسیع ہوئی جبکہ مارکیٹ کی طلب اور کاروباری آپریشنز میں بہتری آئی ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ملک کی لاجسٹکس مارکیٹ کی کارکردگی پر نظر رکھنے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 51.7 فیصد رہا جو مئی کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
50 سے اوپر کی ریڈنگ توسیع کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ اس سے نیچے کی ریڈنگ سکڑاؤ ظاہر کرتی ہے۔
جون میں زیادہ تر ذیلی انڈیکس میں اضافہ ہوا۔ فیڈریشن کے اعداد و شمارکے مطابق نئے آرڈرز کے لئے ذیلی انڈیکس 50.4 فیصد رہا جو گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 0.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
ملازمین کے لئے ذیلی انڈیکس 2.3 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 51.2 فیصد ہو گیا جو مزدوروں کی بڑھتی ہوئی طلب کی نشاندہی کرتا ہے۔
فیڈریشن نے کہا کہ جون میں کاروباری توقعات کے لئے ذیلی انڈیکس 55 فیصد کی بلند ترین سطح پر رہا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لاجسٹکس مارکیٹ کا اعتماد مستحکم رہا۔
ہاربن (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ سے روانہ ہونے والے ایک ذہین تحقیقی جہاز "ہیتون ون" نے جمعہ کے روز اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا۔
چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ میں واقع ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ہیتون ون (یا ڈولفن ون) 100 ٹن کی نقل مکانی کے ساتھ 25 میٹر لمبا ہے۔ یہ ڈیجیٹل ٹوئن ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور دوران سفر تجربات کا ایک سلسلہ انجام دے گا۔
اس منصوبے کی قیادت کرنے والے یونیورسٹی کے پروفیسر شیا گوئی ہوا کے مطابق اس جہاز کا نام ڈولفن کے نام پر رکھا گیا تھاجو انتہائی ذہین جانور ہے اور اپنی غیر معمولی بینائی اور سماعت کے لیے جانا جاتا ہے۔
شیا نے وضاحت کی کہ جہاز میں جدید ترین ٹیکنالوجیز جیسے 128 ۔چینل 2 ۔ناٹیکل میل لیڈر ، 360 ڈگری پینورامک انفراریڈ ویژن سسٹم اور ساؤنڈ سگنل ریگولیشن سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے۔
یہ جدید خصوصیات جہاز کو دو ناٹیکل میل کے فاصلے کے اندر پانی سے آدھا میٹر اوپر اور چھوٹے اہداف معلوم کر نے کے قابل بنا سکتی ہیں۔
اس کی معلوم کرنے کی صلاحیتوں کے علاوہ ، جہاز میری ٹائم ڈیجیٹل ٹوئن نظام کی مدد سے ریموٹ کنٹرول اور خود مختار نیویگیشن کاحامل ہے۔
شیا نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹوئن ٹیکنالوجی نے محققین کو جہاز کے انجن، پروپلشن سسٹم اور نیویگیشن سسٹم کی حالت کی نگرانی کرنے کے قابل بنایا ہے۔
شیا نےمزید کہا کہ جہاز کے ساتھ، ہم چینی جہازوں کے ذہین نظام اور آلات کی ترقی اور اپ گریڈیشن کے لئے ایک موبائل میری ٹائم لیب بنانا چاہتے ہیں۔
ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے سالانہ بیلٹ اینڈ روڈ سربراہ اجلاس میں پہلی بار مشرق وسطیٰ کے لیے مخصوص فورم ہوگا۔
لی نے کہا کہ ستمبر میں ہونے والا سربراہی اجلاس بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کی دسویں سالگرہ منائے گا اور بیلٹ اینڈ روڈ کمپنیزاور سرمایہ کاروں کو اپنے سعودی اور مشرق وسطیٰ کے ہم منصبوں کے ساتھ کاروبار پر تبادلہ خیال کرنے کے متعدد مواقع فراہم کرے گا۔
لی نے کہا کہ سعودی عرب کا وژن 2023 جدت سازی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ ہانگ کانگ اس وژن اور 6 ماہ قبل جاری کردہ شعبے میں اس کی ترقی کا خاکہ پیش کرتا ہے جو ہانگ کانگ کی نئی صنعت کاری اور آ ئندہ سالوں میں اس شعبے میں ایک بین الاقوامی مرکز کے طور پر ابھرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
2016 میں ہانگ کانگ نے افتتاحی بیلٹ اینڈ روڈ سربراہ اجلاس کی میزبانی کی جو بیلٹ اینڈ روڈ پر کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔
ہوہاٹ (شِنہوا) چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے میں واقع ہورن گر ڈیٹا سینٹر کلسٹر سے جون کے دوران سبز توانائی کی کھپت کل کھپت کے 58 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس سبز توانائی میں ہوا اور سورج سے پیدا شدہ توانائی شامل ہے۔
یہ اعداد و شمار 3 روزہ چائنہ گرین کمپیوٹنگ پاور کانفرنس کے موقع پر جاری کئے گئے جو پیر کو اندرون منگولیا کے دارالحکومت ہوہاٹ میں ختم ہوگئی۔
ہورن گر ڈیٹا سینٹر کلسٹر چین کے 10 قومی ڈیٹا سینٹر کلسٹرز میں سے ایک ہے۔ فروری 2022 میں ایک میگا پراجیکٹ کے ذریعے ملک میں 8 قومی کمپیوٹنگ مراکز اور 10 قومی ڈیٹا سینٹر کلسٹرز قائم کئے گئے تھے تاکہ کمپیوٹنگ کی مجموعی قوت کو بہتر بنایا جاسکے۔
اندرون منگولیا ہوا اور شمسی توانائی کے وسائل سے مالامال خطہ ہے۔ یہ نئی توانائی میں تنصیب شدہ صلاحیت کے اعتبار سے چین میں تیسرے اور نئی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں سرفہرست ہے۔
کمپیوٹنگ صنعت کو بڑی مقدار میں بجلی درکار ہوتی ہے۔ ہوہاٹ شہر میں واقع ہورن گر ڈیٹا سینٹر کلسٹر 9 لاکھ 50 ہزار سرور کا انتظام کرسکتا ہے جو اسے کمپیوٹنگ قوت کے اعتبار سے چین کے ڈیٹا سینٹرز میں صف اول کا درجہ دیتی ہے۔
اسی وجہ سے یہاں توانائی کی بڑی مقدار میں ضرورت ہوتی ہے۔
کابل (شِنہوا)ایک افغان سیاسی تجزیہ کار نےکہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ امن، استحکام اور ترقی کے حصول میں افغانستان کی فعال طور پر مدد کرے گی۔ افغانستان اس کے زیادہ تر رکن ممالک کا ہمسایہ ہے جو اس ملک کے بارے میں بہتر تفہیم کے حامل ہیں۔
پہلا معاملہ یہ ہے کہ 90 فیصد سے زائد افغان عوام خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں لہذا شنگھائی تعاون تنظیم انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کر کے افغان عوام کی مدد کر سکتی ہے۔
کابل میں قائم کار دان یونیورسٹی کے لیکچرر جلال بزوان نے شِنہوا کو چار جولائی کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس سے قبل بتایا کہ دوسرا سب سے اہم اقتصادی تعاون ہے۔
افغانستان ایک زرعی ملک ہونے کے ناطےاب بھی روایتی کاشتکاری کے آلات پر انحصار کرتا ہے۔ اسکالر نے تجویز پیش کی کہ اس شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرنے والا چین بیج، مشینری اور زرعی تربیت فراہم کرکے افغانستان کی مدد کر سکتا ہے۔
افغانستان اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارتی اوراقتصادی تعاون کے ممکنہ فوائد کے بارے میں ماہر نے کہا کہ میرے خیال میں معاشی انضمام، سرمایہ کاری اور تجارت دراصل افغانستان کو اپنے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں مدد دے سکتی ہے ۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری افغانستان کے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اور افغانستان کے درمیان سفارتی رابطے اور انٹیلی جنس کے تبادلے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے خطرہ نہیں ہے ۔ ان ممالک کے پاس افغانستان میں حقیقی حکام کے ساتھ تعاون اور سفارتی رابطے کے ذریعے انسداد دہشت گردی کا تجربہ ہے۔
افغانستان کے مسائل کے حل میں چین کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے تجزیہ کار نے اپریل میں شائع ہونے والی افغان مسئلے پر چین کے موقف کے عنوان سےدستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں افغانستان کے بارے میں چین کی حال ہی میں شائع ہونے والی خارجہ پالیسی بہترین آواز ہے۔
اس میں معتدل اور دا نش مندانہ حکمرانی کے ساتھ افغا نستان میں امن اور تعمیر نو کے بارے میں ملک کی حما یت کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں غیر روایتی آبی وسائل کی مجموعی سالانہ کھپت 2025 تک 17 ارب مکعب میٹر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔
وزارت آبی وسائل اور قومی ترقیات و اصلاحات کمیشن کےجاری کردہ ایک حالیہ رہنما اصول کے مطابق دوبارہ استعمال ہونے والے پانی کے استعمال کی شرح پریفیکچر اور اس سے اوپر کی سطح کے پانی کی قلت کا شکار شہروں میں 25 فیصد سے زائد تک پہنچ جا ئے گی۔
غیر روایتی آبی وسائل میں دوبارہ استعمال ہو نے والا پانی، صاف کیا جا نے والا سمندری پانی، بارش اور سیلابی پانی شامل ہیں۔
رہنما اصول کے مطابق ملک 2035 تک پانی کے غیر روایتی استعمال کے لئے ایک مضبوط پالیسی نظام اور مارکیٹ میکانزم تشکیل دے گا اور پانی کا استعمال معاشی ، کفایتی منظم اور محفوظ ہوگا۔
ہوانا (شِنہوا) ہوانا میں چینی سفارت خانہ نے کیوبا کے جزیرے پر یونیسکو کے دفتر کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ہفتے کے اختتام پر کیوبا کے عوام کے لئے اپنے دورازے کھول دیئے ہیں۔
کیوبا میں چین کے سفیر ما ہوئی نے استقبالیہ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ چین، کیوبا اور دیگر ممالک کے ساتھ ثقافتی، تاریخی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
ما نے کیوبا کے مڈل اسکول کے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے کہا کہ وہ چینی زبان کی تعلیم جاری رکھیں اور چین ۔کیوبا دوستی کو آگے بڑھانے کے لئے ایک پل کا کردار ادا کریں۔ چینی سفارت خانہ نے طلباکے لئے ٹیبل ٹینس اور علمی مقابلوں جیسی چینی ثقافت کی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا ۔
اس تقریب میں ہوانا میں سفارتی کور کے ارکان، ماہرین، یونیورسٹی کے طلبااور سفارت خانہ کی تاریخ سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے مقامی رہائشیوں نے بھی شرکت کی-
بیجنگ (شِنہوا) چین میں مئی کے دوران موبائل فون ترسیل گزشتہ برس کی نسبت 25.2 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 60 لاکھ 37 ہزار ہوگئی ہے۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت تحقیقی ادارے چائنہ اکادمی برائے اطلاعات و مواصلات ٹیکنالوجی کے مطابق مئی کے دوران ترسیل میں سب سے بڑا حصہ فائیو جی خدمات سے لیس موبائل فونز تھا جس کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت 13.7 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 1 لاکھ 70 ہزار یونٹس رہی ۔
اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی 5 ماہ کے دوران موبائل فون کی ترسیل مجموعی طور پر گزشتہ برس کی نسبت 0.7 فیصد کم ہوکر 10 کروڑ 80 لاکھ یونٹس رہی۔
چینی موبائل مارکیٹ میں مئی کے دوران مقامی برانڈز کا غلبہ رہا جس کی ترسیل 2 کروڑ 24 لاکھ 30 ہزار یونٹس رہی ،یہ تعداد مئی کی کل ترسیل کا 86.2 فیصد ہے۔
چائنہ اکادمی برائے اطلاعات و مواصلات ٹیکنالوجی کے مطابق مئی کے دوران مجموعی طور پر 32 نئے ماڈلز مقامی مارکیٹ میں آئے جو گزشتہ برس کی نسبت 33.3 فیصد زائد ہے
بیجنگ (شِنہوا) چین نے انتہائی تیزرفتار ٹرین پر کارکردگی کو جانچنے کے لئے آزمائش شروع کردی ہے۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ آزمائش 28 اور 29 جون کو چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں الگ الگ کی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سی آر 450 بلٹ ٹرین نے ابتدائی نتائج حاصل کرلئے۔
ریلوے آپریٹر نے بتایا کہ 28 جون کی آزمائش میں بلٹ ٹرین 453 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی تھی۔
ریلوے آپریٹر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سی آر 450 تکنیکی اختراع منصوبہ چین کے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2025-2021) کا حصہ ہے۔
سی آر 450 بلٹ ٹرین ایک نیا فوشینگ ماڈل ہے جو توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ محفوظ ، سبز اور اسمارٹ خصوصیات کا حامل ہے۔
.چھانگ شا (شِنہوا ) چین۔افریقہ اقتصادی و تجارتی نمائش اتوار کو اختتام پذیر ہو گئی جس میں مجموعی طور پر 10.3 ارب امریکی ڈالرز مالیت کے 120 منصوبوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
چار روزہ کانفرنس کا آغاز جمعرات کو چین کے وسطی صوبہ ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں ہوا۔ ہونان ملک کے اُن صوبوں میں سے ایک ہے جو افریقہ کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات میں سب سے زیادہ فعال ہے۔
ہونان کی صوبائی حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چویی سیانگ نے کہا کہ 1700 غیر ملکی مہمانوں اور 10 ہزار سے زائد مقامی مہمانوں کے ساتھ رواں سال کی نمائش میں شرکت اپنی بلند ترین سطح پر تھی۔
ہونان کے محکمہ تجارت کے سربراہ شین یومو نے کہا کہ نمائش کنندگان کی تعداد اور افریقی نمائشی اشیا کی تعداد میں تاریخی اضا فہ رہا جس میں پچھلی نمائش کے مقابلے میں متعلقہ اعداد و شمار 70 فیصد اور 166 فیصد زیادہ ہیں۔
شین نے کہا کہ نمائش میں چین کے ساتھ تعلقات رکھنے والے تمام 53 افریقی ممالک ، 12 بین الاقوامی تنظیموں، 170 سے زائد چینی اور افریقی کاروباری اداروں، کاروباری ایسو سی ایشنز، چیمبرز آف کامرس اور مالیاتی اداروں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ چین۔افریقہ اقتصادی و تجارتی تعاون کی مضبوط قوت اور لچک کو ظاہر کرتا ہے۔
چین افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا چوتھاسب سے بڑا ذریعہ ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق (دو ہزار بائیس) میں چین اور افریقہ کےمابین باہمی تجارت کا مجموعی حجم (دو سو بیاسی ارب امریکی ڈالرز ) تھا۔
سال کے پہلے چار مہینوں میں افریقہ میں چین کی نئی براہ راست سرمایہ کاری مجموعی طور پر (ایک اعشاریہ اٹھتیس ارب ڈالرز) رہی جو گزشتہ سال کی نسبت چوبیس فیصد زیادہ ہے۔
آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن ان فٹ ہونے کے باعث ایشز سیریز کے اگلے تینوں میچز سے باہر ہوگئے،انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی الیون میں ٹوڈ مرفی کی شمولیت کا امکان ہے۔ تیسرا ٹیسٹ 6جولائی سے لیڈز میں کھیلا جائے گا،کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ نیتھن لیون دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور پنڈلی کی شدید تکلیف کے ساتھ انہوں نے دوسری اننگز میں بیٹنگ بھی کی،واضح رہے کہ نیتھن لائن مسلسل 100ٹیسٹ میچ کھیلنے والے دنیا کے پہلے بولر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ورلڈکپ 2023میں پاکستان اور آسٹریلیا سے مقابلے کو بھارت کیلئے فائدہ مند قرار دے دیا،بھارتی میڈیاکے مطابق سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ بھارت کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے میزبان ہونے کا فائدہ ہے،سنیل گواسکر نے کہا کہ بھارت کو آسٹریلیا اور پاکستان سے ابتدا میں کھیلنے کا فائد ہ ہوگا کیوں کہ اچھی ٹیموں سے آغاز میں ہی کھیلنا اچھا ہوتا ہے، اگر آپ نسبتا کمزور ٹیم سے بعد میں کھیلتے ہیں تو آپ ضرورت کے مطابق مارجن سے جیتنے کی کوشش کرسکتے ہیں،سابق بھارتی کپتان نے بھارت کا آسٹریلیا سے مقابلہ مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لیے لازمی طور پر جیتنے والے میچ میں آسٹریلیا سے مقابلہ مشکل ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فرانس کے سائیکل سوار وکٹر لافے نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا،اسپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 110ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نیسپین میں ویٹوریا گیسٹیز سے سان سیباسٹین تک کا 209کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔27سالہ فرانسیسی سائیکل سوار وکٹر لافے نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 209کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 46منٹ اور 39سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی،بیلجیم کے سائیکلسٹ واٹ وین ایرٹ نے دوسری جبکہ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ برطانوی سائیکلسٹ ایڈم رچرڈ یٹس کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3406کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں،ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24روز جاری رہنے کے بعد 23جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے کہا کہ لارڈز آنے کے لیے میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے، لارڈز میں ہمیشہ احترام کا مظاہرہ کیا جاتا ہے خاص طور پر لانگ روم میں ، لیکن آج ایسا نہیں تھا،عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں جو ممبروں کے منہ سے نکل رہی تھیں وہ واقعی مایوس کن تھیں، ان میں سے کچھ بہت بڑے الزامات لگا رہے تھے ، سچ پوچھیں تو یہ بہت بے عزتی ہے، میں ممبران سے بہت بہتر کی توقع رکھتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
12سالہ عائشہ ایاز سواتی نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں چوتھی بار گولڈ میڈل جیت لیا،تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں عائشہ ایاز نے مجموعی طور پر تین میڈلز جیت لئے، عائشہ ایاز ایونٹس میں ایک سلور اور دو برانز کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہیں،عائشہ ایاز نے انڈر 12کی کیٹیگری میں کامیابیاں حاصل کیں، عائشہ ایاز نے چیمپئن شپ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا،یاد رہے کہ اس سے قبل عائشہ ایاز دبئی انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں بھی ملک کے لئے میڈلز حاصل کر چکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مالی شمولیت کے ذریعے خواتین کاروباری افراد کو بااختیار بنانا نہ صرف صنفی مساوات کے حصول کے لیے ناگزیر ہے بلکہ معاشی ترقی اور سماجی ترقی کے لیے ایک محرک بھی ہے۔یہ بات یو مائیکرو فنانس بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کبیر نقوی نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کاروباریوں کو خاص طور پر مالی وسائل اور خدمات تک رسائی میں متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ چونکا دینے والی بات ہے کہ قرض کے درخواست فارم میں شادی شدہ خواتین کو رقم کی تقسیم سے قبل اپنے شوہروں کی منظوری لینا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسی صورتحال کا بھی سامنا کیا ہے جہاں خواتین کو مرد درخواست دہندگان کی طرح کیش فلو پر قرض کی صرف نصف رقم ملتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یو مائیکرو فنانس بینک خواتین کو قرضوں تک رسائی میں آسانی فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی مالی شمولیت کو یقینی بنانے سے پہلے پاکستان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی مالی شمولیت انہیں اپنے کاروبار شروع کرنے اور بڑھانے کے لیے ضروری مالی وسائل اور وسائل فراہم کر کے ایک تبدیلی کا کردار ادا کرے گی۔ یہ انہیں ان روایتی رکاوٹوں پر قابو پانے کے قابل بنائے گا۔
انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کو فروغ دینے کی تجویز پیش کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ خواتین کاروباریوں کو اپنے کاروباری سفر میں ترقی کے لیے ضروری تعاون، مواقع اور وسائل حاصل ہوں۔ انہیں قرضوں، گرانٹس اور سرمایہ کاری کے مواقع سمیت مالیاتی خدمات تک مساوی رسائی حاصل ہونی چاہیے۔
ویلتھ پاک کی تحقیق کے مطابق، پاکستان میں دنیا میں سب سے کم خواتین کی انٹرپرینیورشپ کی شرح ہے، جہاں 21فیصد مردوں کے مقابلے میں صرف 1فیصد خواتین انٹرپرینیورشپ کا انتخاب کرتی ہیں۔
لیبر فورس سروے 2020-21 نے انکشاف کیا کہ کل آبادی کا تقریبا 44.9فیصد افراد لیبر فورس پر مشتمل ہے۔ اس اعداد و شمار میں سے مردوں کی تعداد 67.9 فیصد ہے جبکہ خواتین کی تعداد 21.4 فیصد ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج اضافے کا سامنا کرنے کے باوجود، خواتین لیبر فورس میں شرکت کے حوالے سے پاکستان اب بھی ہم مرتبہ معیشتوں سے پیچھے ہے اور اسے سب سے کم شرح والے ممالک میں جگہ دیتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سیکنڈ ہینڈ کپڑوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے سے پاکستان میں کپڑے کی صنعت کی ترقی میں مدد ملے گی کیونکہ استعمال شدہ کپڑے تاجروں اور خوردہ فروشوں کے لیے آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔یہ بات راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور پبلک ریلیشن آفیسر ذوالفقار احمد نے ویلتھ پاک سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
فنانس بل 2023-2024 میں اعلان کیا گیا ہے کہ سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی، جس سے کم آمدنی والے خاندانوں کو انتہائی ضروری ریلیف ملے گا۔
انہوں نے ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کو نتیجہ خیز فیصلہ قرار دیا جس سے معاشرے کے متوسط اور غریب طبقات کو بہت بڑا ریلیف ملے گا۔یہ قدم ممکنہ طور پر معیاری سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی مزید درآمد کی حوصلہ افزائی کرے گا، اس طرح غربت میں رہنے والے لوگوں کے لیے سستی اور پائیدار کپڑوں کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔
اس کے علاوہ، صنعت میں کپڑوں کی اشیا کے دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ کو فروغ دے کر کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔
آر سی سی آئی کے تعلقات عامہ کے افسر نے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کا فیصلہ غربت کے خاتمے اور کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے معیاری لباس تک رسائی بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کے بعد، سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی قیمتیں زیادہ سستی ہونے کی توقع ہے، جس سے وہ غریب اور پسماندہ طبقوں کے لیے زیادہ قابل رسائی ہوں گے۔
"بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان، نئے کپڑوں کی قیمت آبادی کے ایک بڑے حصے کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ نتیجے کے طور پر یہ لباس معاشرے کے ایک بڑے طبقے کے لیے مقبول بن گیا ہے۔ مزید برآںاس صنعت نے بہت سے ترقی پذیر ممالک میں نئے کپڑوں کی تیاری کے لیے ایک فروغ پزیر مارکیٹ بنائی ہے۔ یہ صنعت ان اشیا کو جمع کرنے، چھانٹنے اور فروخت کرنے میں ملوث بہت سے لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرتی ہے۔ ریگولیٹری ڈیوٹیز کے خاتمے کے ساتھ، صنعت مزید ترقی کر سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کو کھیلوں کے سامان کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے معیار میں اضافہ، مارکیٹنگ، برآمدی ترغیبات، مارکیٹ ریسرچ اور صنعتی تعاون پر مشتمل کثیر جہتی نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جس سے مجموعی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔ چونکہ ہم اپنی حقیقی صلاحیت کے مطابق اختراعی مصنوعات تیار کرنے کے قابل نہیں ہیں، اس لیے ہم دنیا بھر کی کمپنیوں کو خام مال اور خام مال فروخت کرتے ہیں، جو اس کے بعد ان پر مزید کارروائی، مہر ثبت اور مارکیٹنگ کرتی ہیں۔
نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وزارت صنعت و پیداوار عالمگیر چوہدری نے ویلتھ پاک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے کھیلوں کے سامان کا ایک بڑا حصہ ایڈیڈاس، نائکی، پوما، لوٹو، امبرو، مٹرے، میکاسا، ڈیاڈورہ، ولسن اور ڈیکاتھلون جیسے عالمی مشہور برانڈز کو برآمد کرتا ہے۔
ہم اپنے فٹ بال ان کمپنیوں کو بہت کم قیمتوں پر فروخت کرتے ہیں۔ اپنے بین الاقوامی معیار کے برانڈ کو تیار کرکے، ہمارے مینوفیکچررز ہمارے فٹ بال کی موجودہ برآمدی قیمت سے پانچ گنا زیادہ کما سکتے ہیں۔
صنعت چلانا صرف ایک چیز نہیں ہے اگر ہم میڈ اِن پاکستان کے تصور کو فروغ دینا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے برانڈز قائم کرنے اور برانڈنگ میں سرمایہ کاری کے لیے ایک وژن کی ضرورت ہے۔ تاہم برانڈ بنانے کے لیے ڈیزائن، پیکیجنگ اور مارکیٹنگ میں بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے ۔
عالمگیر نے کہا کہ حکومت کو بین الاقوامی کمپنیوں کو مقامی طور پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے مراعات فراہم کرنے کے لیے آگاہی پروگراموں کا اہتمام کرنا چاہیے اور پیداواری صلاحیت پر مبنی ٹیکسوں میں ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو سرمایہ کاری کے لیے مراعات بھی فراہم کرنی چاہیے۔
پاکستان ان ممالک کی نشاندہی کر سکتا ہے جن کی کھیلوں کے سامان کی شدید مانگ ہے اور تجارتی معاہدوں تک پہنچنے کے لیے بات چیت کا آغاز کر سکتا ہے۔ ان معاہدوں کے ذریعے، دونوں ممالک کھیلوں کے سامان پر ٹیرف کو کم یا ختم کرنے پر راضی ہو سکتے ہیں، انہیں درآمد کنندگان کے لیے زیادہ سستی بنا سکتے ہیں اور پاکستان کی برآمدی مسابقت کو بڑھا سکتے ہیں۔
مطابقت کی عدم موجودگی میںہم مقابلہ نہیں کر سکتے۔ اگر ہم بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کریں گے، تو ہم اسے حاصل کرنے کے بجائے مارکیٹ کا حصہ کھو دیں گے۔ بنیادی طور پر ہمیں اپنی مصنوعات میں پیداوری اور جدت طرازی کے زاویے کو وسیع کرنا ہوگا۔
اقتصادی سروے 2022-23 کے مطابق، پاکستان کی کھیلوں کی صنعت نے گزشتہ مالی سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں زبردست اضافہ دیکھا۔کھیلوں کے سامان کی برآمدات 2021-22 میں 259.9 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2022-23 میں 306.1 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔یہ اضافہ زیادہ تر فٹ بال مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی وجہ سے ہوا، جس نے مقدار اور قدر دونوں میں بالترتیب 36.5 اور 33.7فیصد اضافہ دیکھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور ترسیلات زر میں مجموعی طور پر کمی پاکستان کے معاشی استحکام اور بیرونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کے لیے سنگین خطرہ ہے، یہ بات پلاننگ کمیشن کے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر محمد افضل نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہی۔سرمایہ کاری میں کمی صرف ایف ڈی آئی تک محدود نہیں ہے۔ پاکستان کی سرمایہ کاری سے جی ڈی پی کا تناسب 13.5 فیصد کی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جو غیر یقینی ٹیکس پالیسیوں، منافع کی واپسی پر پابندیوںاور سیاسی تنا وجاری رکھنے کے خدشات کو اجاگر کرتا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع میں کمی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مزید حوصلہ شکنی کی ہے۔ایف ڈی آئی پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ روزگار پیدا کرنے، ٹیکنالوجی کی منتقلی، انتظامی مہارتوں، پیداواری فوائد، تحقیق اور ترقی، اور پیداوار کے نئے طریقوں جیسی مثبت بیرونی چیزوں کے لیے سرمایہ فراہم کرتا ہے۔پاکستان نے چین، امریکہ، جاپان، ناروے، برطانیہ، سعودی عرب اور سوئٹزرلینڈ سمیت مختلف ممالک سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری پاور اینڈ انرجی، فنانس، تجارت، تعمیرات، ٹرانسپورٹ، ٹیکسٹائل اور بہت سے شعبوں میں کی گئی ہے۔
توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں اس کے نمایاں تعاون کی بدولت چین پاکستان کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے منظر نامے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ڈاکٹر محمد افضل کے مطابق، پاکستان کی معیشت کو ان سرمایہ کاری خاص طور پر خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور سڑکوں کے رابطے میں بہتری کے ذریعے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ مالی سال 2023 میں 350 بلین سے زیادہ کی چینی سرمایہ کاری پاکستان کی اقتصادی ترقی کو نمایاں طور پر اجاگر کرتی ہے۔ توانائی اور طاقت معاشی پیداواری صلاحیت اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہیں۔ آبادی میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کی توانائی کی طلب اور کھپت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، ملک اس وقت تیل اور گیس پر بہت زیادہ انحصار، ڈی ریٹیڈ صلاحیت، گردشی قرضہ، توانائی کے تحفظ کے خطرات اور گورننس کے مسائل کی وجہ سے توانائی کے شدید بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ توانائی کے شعبے کو ایف ڈی آئی میں سب سے زیادہ حصہ ملتا ہے، کیونکہ یہ پاکستانی معیشت کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ تاہم، ملک فی الوقت مالی سال 2023 میں خاص طور پر اس شعبے کو ہدف بنائے گئے ایف ڈی آئی میں کمی کی وجہ سے توانائی کے شدید بحران سے دوچار ہے۔بجلی کی گنجائش کے لحاظ سے پاکستان کی کل نصب شدہ صلاحیت 41,000 میگاواٹ ہے۔
تاہم، بجلی کی موجودہ طلب 21,500 میگاواٹ تک بڑھ گئی ہے، جب کہ سپلائی صرف 17,500 میگاواٹ ہے، جس کے نتیجے میں تقریبا 4,000 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے۔ ڈاکٹر محمد افضل نے کہاکہ بجلی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی آنے والے توانائی کے ممکنہ بحران کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس صورت حال سے نہ صرف مجموعی طور پر معیشت بلکہ گھریلو منڈیوں اور معیشت کے اندر مختلف شعبوں میں بھی خلل پڑتا ہے۔اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کو سرمایہ کاری کے ماحول کو بڑھانے، معیشت کو متنوع بنانے، اختراعات اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینے، انفراسٹرکچر اور کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (یف ڈی اے)نے بھارتی دوا ساز کمپنی کی سنگین کوتاہیوں کی نشاندہی کردی،ایف ڈی اے کا کہنا تھا کہ اروبندو فارما کے دورے میں سامان کی صفائی اور اسٹوریج کے کنٹرول میں کوتاہیاں سامنے آئی ہیں،ایف ڈی اے بھارتی کمپنیوں پر درآمدی پابندیاں اور منظوریوں میں تاخیر جیسے اقدامات کرسکتا ہے، امریکا اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک میں ان جعلی ادویات کے خلاف غصہ پایا جاتا ہے،عالمی ادارہ صحت نے دسمبر میں غیر معیاری بھارتی ادویات پر گلوبل الرٹ بھی جاری کیا تھا،گزشتہ کچھ عرصے میں گیمبیا اور ازبکستان میں ناقص بھارتی ادویات سے کئی بچے جان سے جاچکے ہیں،بھارت کی پچاس ارب ڈالر کی ادویات بنانے کی صنعت کو متعدد اسکینڈلز کے بعد سخت جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی(سی آئی اے)کے ڈائریکٹر نے کہا ہیکہ پیوٹن نے امریکا کو روسی جاسوس بھرتی کرنے کا نادر موقع فراہم کیا، یہ موقع ضائع نہیں کریں گے،ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم برنس نے کہا کہ روس میں ویگنر ملیشیا کی بغاوت نے یوکرین میں روس کی کمزوریوں کو واضح کردیا ہے، یوکرین جنگ میں روس کے اندر اختلافات موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ پیوٹن کی جنگ کا منفی اثر روسی معاشرے اور حکومت میں نظر آرہا ہے، اس صورت حال نے سی آئی اے کو روسی جاسوس بھرتی کرنے کا سنہرا موقع فراہم کیا ہے، اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برٹش پاکستانیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین مضبوط حمایت کھو بیٹھیں،ٹوری وزیر اسٹیو بیکر نے وزیر داخلہ کی حمایت واپس لیتے ہوئے کہا کہ ہوم سکریٹری کا سخت رویہ ان کے ٹوری لیڈر بننے کے امکانات کو روک سکتاہے،انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے اپنے حلقے میں سفید فام ایسے جرائم میں ملوث ہیں، وزیر داخلہ نے ان سفیدفام مجرموں کو سخت تنقید کا نشانہ کیوں نہیں بنایا؟ صرف برٹش پاکستانیوں کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا،بیرونس سعیدہ وارثی نے بھی برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے وزیر داخلہ کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے،برطانوی وزیر داخلہ نے چائلڈ گرومنگ گینگ کے جرم میں برٹش پاکستانیوں پرسخت تنقید کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ریاست آسام میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق آسام پولیس نے آٹھویں جماعت کی طالبہ 16سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کی تصدیق کی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کمروپ ضلع کے علاقے گووہاٹی میں پیش آیا جہاں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے دریا میں پھینکا گیا اور اس کی لاش دریا سے برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق لڑکی گزشتہ پیر کو موبائل چارج کرانے کا بول کر گھر سے گئی اور لاپتا ہوگئی جس کے بعد اس کی لاش سوناپور میں دریا سے برآمد ہوئی،پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جو رکشہ ڈرائیور ہے جب کہ اس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی فوج میں ڈسپلن کی بگڑتی صورتحال نے بالا کمانڈرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی،رپورٹ کے مطابق آئے روز ڈسپلن کی بگڑتی صورتحال کی وجہ گرتا مورال، کم تنخواہیں اور افسران کا نوجوانوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ ہے جس سے بھارتی فوج میں بغاوت کا خدشہ پیدا ہوگیا،بھارتی افواج میں صرف 2022 میں 537کورٹ مارشل اور 6ہزار سے زائد ڈسپلن کے واقعات پیش آئے۔ 12ہزار 410سے زائد فوجی بھگوڑے اور ڈیوٹی سے انکار پر برخاست کئے جا چکے ہیں،رپورٹ کے مطابق سنہ 2019 میں بی ایس ایف جوان تیج بہادر کو غیر معیاری کھانے پر اعتراض کرنے پر سروس سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ اگست 2009 میں آٹھ بِہار رجمنٹ کے سپاہی موہن چن نے چھٹی نہ ملنے پر کمپنی کمانڈر میجر الیگزینڈر کو گولیوں سے بھون دیا تھا،جولائی 2017 میں سنتری ڈیوٹی لگانے پرانیس مدراس رجمنٹ کے نائیک کاٹھی ریسان نے میجر شیکھر تھاپا کو گولی مار دی تھی جبکہ 2016 میں سپاہی چندو بابو لال بھارتی فوجی افسران کے ناروا سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر بارڈر کراس کر کے پاکستان آگیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2022 میں میجر جنرل میتھیوز نے فوجی سامان کی خریداری میں کروڑوں کا گھپلہ کیا اپریل 2021 میں فوجی افسر نے پولیس کانسٹیبل کے ساتھ مل کر سرینگر میں کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا شکار بناڈالا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستانی کمیونٹی نے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی ہے اور ابراہیم ڈار کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیاہے،سترہ سالہ ناہیل کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے بعد فرانس بھر میں فسادات پھوٹ پڑے ، پیرس کے گرد و نواح کے چھوٹے شہروں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں،سرکاری و نجی املاک و کاروباروں کو جلایا گیا ہے ، متاثرین میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ فرانس کی معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان فرانس بزنس فورم کے سرپرست اعلی ابراہیم ڈار فرانس میں جن کے معروف برانڈ چکن سپاٹ کے نام سے بیسیوں ریستوران ہیں ، مظاہرین نے مختلف شہروں میں ان کے چار ریستوران لوٹنے کے ان ریستورانوں کو آگ لگادی ، جس سے ابراہیم ڈار کا لاکھوں یورو کا نقصان ہوگیا۔ پاکستانی کمیونٹی نے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی ہے اور ابراہیم ڈار کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیاہے،سرپرست اعلی پاکستان بزنس فورم فرانس ابراہیم ڈار نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ فرانس بھی ہمارا ملک ہے اور قانون کو اپنا کام کرنے دیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال نے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا۔متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو نکالنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے،چین کے علاقے انہوئی اور چونگ کنگ کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔جس سے کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں ،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بھی راستے بند ہیں۔جس کی وجہ سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔سیلابی صورتحال کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑکیں اور پل بہہ گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سوڈان میں سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز ( آر ایس ایف)میں لڑائی دوبارہ چھڑ گئی ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف )کے درمیان ایک بار پھر سے لڑائی شروع ہوگئی ہے اور شدید لڑائی نے دارالحکومت خرطوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے کیونکہ بیماری اور غذائی قلت نے بے گھر ہونے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو خطرے میں ڈال دیا ہے،خرطوم کے شمالی حصے میں اتوار کی صبح لڑائی شروع ہوئی جس کے بارے علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف نے سوڈانی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی، دارالحکومت کے شمالی حصوں میں فضائی حملے کیے گئے اور شہر کے مشرق میں بھاری گولہ باری کی گئی،آر ایس ایف نے کہا کہ اس نے سوڈانی فوج کا ایک لڑاکا طیارہ بحری شہر میں مار گرایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی