• Columbus, United States
  • |
  • ٠٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

24ویں خیبر پختونخوا کوالیفائنگ چیس چمپیئن شپ...

خیبر پختو نخوا کوالیفائنگ چیس چمپیئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی ہے ، ممبر بورڈ آف ریونیو عادل شاہ نے دیتی کاٹ کر باضابطہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر پاکستان چیس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور خیبر پختو نخوا چیس ایسوسی ایشن کے صدر عمر خان ، سیکرٹری کاشف سلیم بھی موجود تھے ۔ ایس ایس کلب یونیورسٹی روڈ پر منعقدہ اس چمپیئن شپ میں پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، کوہاٹ ، مالاکنڈ ، سوات ، دیر ، شانگلہ ، چترال ، بنوں ، ڈی آئی خان سمیت مختلف اضلاع سے87 سے زائد مرد وخواتین و کم عمر کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی ۔ ان مقابلوں میں بچوں کی کٹیگری اور اوپن کٹیگری میں مقابلے ہوئے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عادل شاہ نے کہاکہ ان مقابلوں میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین اور بچے دیکھ کر خوشی ہوئی کہ خیبر پختونخوا میں چیس کھیل بھی کافی پسند اور کھیلا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کیپٹن ( ر ) خالد محمود سے مطالبہ کیا کہ چیس کھیل کو خیبر پختونخوا میں پروموٹ کیاجائے بلکہ یہ کھیل تعلیمی اداروں میں لازمی قرار دینا چاہئیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیس ایسوسی ایشن کے صدر عمر خان نے کہاہے کہ صوبائی ایسوسی ایشن بغیر حکومتی سرپرستی ہرسال خیبر پختونخوا اضلاع اور صوبائی سطح کے ٹورنامنٹس باقاعدگی سے منعقد کرارہی ہے ۔ جبکہ نیشنل لیول کے مقابلوں میں بھی خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کو بھیجے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جتنے بھی مقابلے ہورہے ہیں وہ ورلڈ چیس فیڈریشن ( پیڈے ) کے رولز ریگولیشن کے مطابق ہورہے ہیں اور ان مقابلوں کے رزلٹ ورلڈ چیس فیڈریشن کے ویب سائٹ پر ان لائن دیکھے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں کھلاڑیوں کی تعدادِ زیادہ ہونے کے باعث بچوں کی کٹیگری اور اوپن کٹیگری میں بھی مقابلے منعقد کراتے ہیں ۔ اور ان ہر کٹیگریز میں کھلاڑیوں کی تعداد کافی زیادہ ہوتی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ۔بیت دجان۔جھڑپیں

نابلس کے مشرق میں مغربی کنارے کے گاؤں بیت دجان میں یہودی بستیوں کی توسیع کے خلاف احتجاج کے بعد فلسطینی مظاہرین کی اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپوں کا منظر۔(شِنہوا)

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضلعی سطح پر ٹیبل ٹینس کے فروغ کے لئے تمام وس...

ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری حامد صدیق نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر ٹیبل ٹینس کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں ٹیبل ٹینس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ دوسرے کھیل میں ترقی کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن راولپنڈی اپنی مدد آپ کے تحت تعلیمی اداروں کے بچوں کے لئے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران دو ہفتے کا سمر تربیتی کیمپ لگانے کی تیاریاں کر رہی ہے اور تاریخ کا باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ۔بیت دجان۔جھڑپیں

نابلس کے مشرق میں مغربی کنارے کے گاؤں بیت دجان میں یہودی بستیوں کی توسیع کے خلاف احتجاج کے بعد فلسطینی مظاہرین کی اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپوں کا منظر۔(شِنہوا)

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کا ایشین یوتھ گرلز نیٹ...

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کا ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں جاری ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ قومی ٹیم ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی یہ چیمپئن شپ 10 سے 17 جون میں کوریا میں کھیلی جائے گی اور چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ میں 20 خواتین کھلاڑیوں حصہ لے رہی ہیں اں کھلاڑیوں کو کوچ انوار احمد انصاری جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کا انتخاب روواں برس فروری میں اسلام آباد میں کھیلی گئی قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے دوران کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ-انقرہ-قانون ساز- حلف برداری کی تقریب

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان (آگے کی جانب تیسرے بائیں) انقرہ میں ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کی تقریب حلف برداری میں شریک ہیں جس میں نو منتخب 600 اراکین نے حلف اٹھایا۔(شِنہوا)

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باکسنگ رنگ پر راج کرنیوالے عظیم باکسر محمد ع...

باکسنگ رنگ پر راج کرنیوالے عظیم باکسر محمد علی کو دنیا سے گزرے 7 برس بیت گئے لیکن وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئی ویل میں مسیحی خاندان میں پیدا ہونے والے محمد علی کا نام کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر تھا، تاہم انہوں نے 1964 میں اسلام قبول کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنا نام محمد علی رکھ لیا تھا۔ محض بارہ سال کی عمر میں محمد علی نے ایک مقامی جمنازیم میں اپنے باکسنگ کیرئیر کا آغاز کیا، 1960 سے 1963 تک انیس مقابلے کھیلے اور سب میں فتح حاصل کی، اٹھارہ سال کی عمر میں انہوں نے 1960 کے اولمپک مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا۔ تاہم محمد علی کونسل پرستی کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود محمد علی نے اپنا کیریئر جاری رکھا اور بڑے بڑے باکسر کو رنگ میں چاروں شانے چت کردیا۔ 22 سالہ محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر بے پناہ شہرت حاصل کی۔ باکسر محمد علی نے اپنے کیریئر میں 61 مقابلے لڑے جس میں انہوں نے 56 میں کامیابی حاصل کی جبکہ صرف 5 مقابلوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اپنے مجموعی مقابلوں میں سے 37 مقابلوں میں انہوں نے اپنے حریفوں کو ناک آوٹ کیا۔ 1974 میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دے کر 32 سال کی عمر میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، 36 سال کی عمر میں محمد علی نے اسپنکس کو شکست دے تیسری بار عالمی اعزاز جیتا۔ ہالی وڈ واک آف فیم میں شامل واحد شخصیت تھے جن کے نام کا ستارہ زمین کے بجائے دیوار پر لگایا گیا،محمد علی نے کہا تھا ان کے نام میں حضورۖکا نام آتا ہے اسے زمین پر کندہ نہیں کیا جائے۔ 20 صدی کے عظیم باکسر محمد علی کو 1984 میں پارکنسنز نامی بیماری کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے باکسنگ کو خیرباد کہہ دیا اور 2016 میں 3 جون کو وہ اسی بیماری سے لڑتے ہوئے انتقال کرگئے۔ محمد علی لیجنڈ باکسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک درد مند انسان بھی تھے اور معاشرے میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سراپا احتجاج رہتے تھے۔ آج بھی عظیم باکسر کے مداح انہیں یاد کرتے ہیں اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل-موڈین-گرمی کی لہر-جنگل میں آتشزدگی

اسرائیل میں گرمی کی لہر کے باعث وسطی علاقے موڈین کے قریب جنگل میں لگنے والی آگ دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کی سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 6 وک...

افغانستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ مہندا راجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ میزبان سری لنکا مقررہ اوورز میں 268 رنز بنا کر آ ٹ ہوگئی، چارتھ اسالنکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 95 بالوں پر 91 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی اور فرید احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں افغانستان نے میزبان ٹیم کا 269 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ ابراہیم زادران 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے جبکہ رحمت شاہ نے 55 رنز کی اننگ کھیلی، سری لنکا کی جانب سے کاسن راجیتھا نے دو، لہیرو کمارا اور متھیشا پتھی رانا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-فوژو-انڈونیشیا-فشریز-ایکسپو

چین کے صوبہ فوجیان کے دارالحکومت فوژو میں 2023 چین (فوژو) بین الاقوامی سی فوڈ اور فشریز ایکسپو کے دوران ایک انڈونیشیائی نمائش کنندہ ( دائیں جانب سے دوسرا) لوگوں کو مصنوعات دکھا رہا ہے۔(شِنہوا)

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی روس سمیت وسطی و...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے  بیجنگ میں روس اور وسطی ومشرقی یورپی ممالک کی سیاسی جماعتوں کے وفود سے ملاقات کی۔

لیونے روسی فیڈریشن کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے نائب چیئرمین اور بین الاقوامی امور کے بارے میں روسی ریاست کی ڈوما کمیٹی کے فرسٹ ڈپٹی چیئرمین دمتری نووکوف کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی۔

انہوں نے بوہیمیا اور موراویا کی کمیونسٹ پارٹی کی چیئر پرسن اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن کیٹرینا کونیکنا کی قیادت میں متعدد جماعتوں کے مشترکہ وفد سے بھی الگ ملاقات کی۔

لیو جیان چھاؤ نے دونوں وفود کے ساتھ دیگر امور کے علاوہ فریقین کے درمیان تبادلوں کووسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں وسیع تبادلہ خیال کیا۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹی 20 بلاسٹ میں زمان خان کی شاندار پرفارمنس...

ٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ بالر زمان خان کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے زمان خان نے برمنگھم کے خلاف چار اوورز میں 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، زمان نے 12 گیندیں ڈاٹ بھی کرائیں۔ اس کے علاوہ ڈربی شائر کے حیدر علی نے میچ میں 32 رنز بنائے جبکہ ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے پھر بیٹنگ کے جوہر دکھائے، انہوں نے 4 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ دوسری جانب لیسٹرشائر کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ بالر نسیم شاہ نے بھی 4 اوورز میں 20 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان میں امد...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ (یو این) کی سلامتی کونسل نے سوڈان میں اقوام متحدہ کے انٹیگریٹڈ ٹرانزیشن اسسٹنس مشن ( یو این آئی ٹی اے ایم ایس) کی مدت کو اس سال 3 دسمبر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متفقہ طور پر قرارداد 2685 کو منظور کرتے ہوئے 15 رکنی کونسل نے سیکرٹری جنرل سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ ہر 90 دن بعد کونسل کو امدادی مشن کے منصوبوں پر عمل درآمد کی رپورٹ فراہم کریں جبکہ اس معاملے پر فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کونسل کے اراکین نے کہا کہ سوڈان کو درپیش پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی کارروائیوں کو مربوط کرنے کے لیے مشن کی موجودگی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سول ڈرون انڈسٹری کے لیے پہلا لازمی قو...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے سول ڈرون انڈسٹری کے لیے اپنا پہلا لازمی قومی معیار شائع کیا ہے جس کا مقصد  شعبے کی بہتر ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کے مطابق نئی پالیسی یکم جون 2024 سے نافذالعمل ہو گی جو بغیر پائلٹ سول ڈرونز کے معیار اور حفاظتی خطرات سے نمٹنے میں مدد کرے گی۔

یہ معیار  لازمی تکنیکی تقاضوں پر مبنی ہے  جو الیکٹرانک حدود سے لے کرخود کار طریقے سے نشاندہی کرنے اور ہنگامی طور پرکارروائی کرنے کے عمل تک 17 شعبوں  کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ ڈرون کے ڈیزائن، پروڈکشن اور ٹیسٹنگ میں رہنمائی کرے گا اور صارف کی حفاظت کو یقینی بنانے میں بھی مدد  دے گا۔

یہ معیار  ہلکے اور چھوٹے ڈرونز پر لاگو ہوتا ہے تاہم ماڈل ہوائی جہازوں پراس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ف...

پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) اتوار کو ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کے درمیان سٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ سدرہ امین ڈائنامائٹس جبکہ عمیمہ سہیل چیلنجرز کی کپتان ہونگی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق فائنل کی لائیو سٹریمنگ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ہوگی جبکہ دونوں ٹیمیں اس سے قبل فروری 2018میں بھی ون ڈے فائنل میں مدمقابل آچکی ہیں ۔ملتان میں کھیلے گئے اس فائنل میں ڈائنامائٹس نے 190رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ترجمان کے مطابق ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔ پلیئر آف دی میچ کو بیس ہزار روپے اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو پچاس ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں فائنل سے قبل لیگ مرحلے میں بھی آمنے سامنے آچکی ہیں ، پہلے میچ میں ڈائنامائٹس نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ چیلنجرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد سات رنز سے جیتا تھا۔ ڈائنامائٹس کی کپتان سدرہ امین اس ٹورنامنٹ میں بطور کپتان اور بیٹر دونوں اعتبار سے کامیاب رہی ہیں ۔انہوں نے ابتک دو نصف سنچریوں کی مدد سے سب سے زیادہ231رنز بنائے ہیں جس میں بلاسٹرز کے خلاف 95رنز کی اننگز قابل ذکر ہے۔سدرہ امین کی فارم فائنل میں بڑی اہمیت کی حامل ہوگی کیونکہ ڈائنامائٹس کو ان کی سٹار کھلاڑی بسمہ معروف کی خدمات حاصل نہیں ہونگی جو تین میچز کھیلنے کے بعد اپنی گھریلو مصروفیات کے سبب ٹورنامنٹ سے جاچکی ہیں۔چیلنجرز کی کپتان عمیمہ سہیل کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہم نے لیگ میچ میں ڈائنامائٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی ہے ،تاہم فائنل ایک بالکل مختلف میچ ہوگا جس میں ہم پچھلے نتائج پر انحصار نہیں کرسکتے،یہ ایک نیا چیلنج ہوگا اور ہم بہترین پرفارمنس اور پریشر کو ہینڈل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ڈائنامائٹس کی کپتان سدرہ امین کا کہنا ہے کہ فائنل میں بنیادی باتوں کو عملی شکل دینے اور ذہانت والا کھیل کھیلنے کی اہمیت ہوگی،ہمیں پرسکون رہ کر صحیح فیصلے کرنے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا ہوگی۔سدرہ امین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بسمہ معروف کی کمی محسوس ہوگی، تاہم دوسری کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینے کا موقع بھی ملے گا تا ہم بحیثیت کپتان انہیں اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔ قبل ازیں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس مئی میں نئی ب...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس میں مئی میں لگاتار پانچویں مہینے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 2022 کے بعد  نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور ای کامرس کمپنی جے ڈی ڈاٹ کام کی طرف سے مشترکہ طور پر کرائے گئے سروے کے مطابق پچھلے مہینے انڈیکس ای کامرس لاجسٹک سرگرمیاں ریکارڈ کرنے والا ٹریکنگ اپریل سے 0.5 پوائنٹس بڑھ کر 109.5 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

مختلف شعبوں میں ای کامرس لاجسٹک سرگرمیوں کی پیمائش کرنے والے نو بڑے ذیلی انڈیکسوں میں سے آٹھ میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا جبکہ ای کامرس لاجسٹکس کے شعبے میں طلب اور رسد دونوں اعتبارسےمسلسل ترقی ریکارڈ کی گئی۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 3ہزار سال سے زیادہ پرانے گاؤں کے کھن...

شی جیاژوانگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبے میں 3ہزار سال سے زیادہ پرانے گاؤں کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں۔ مقامی ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق، ووآن شہر کے موجودہ ژاؤیاؤ گاؤں میں واقع یہ قدیم گاؤں 2لاکھ 20ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔ یہ شانگ عہد کے وسط (1600 قبل مسیح سے 1046 قبل مسیح) میں تعمیر کیا گیا ۔ درمیانے درجے کےاس  گاؤں میں ماہرین آثار قدیمہ نے سڑکوں، خندقوں، مٹی کے برتن پکانے والے بھٹے، آبی گزرگاہوں، تہہ خانوں اور گھروں کے کھنڈرات دریافت کیے۔ ماہرین آثار قدیمہ نے سیرامکس، مٹی کے برتن، ہڈیوں سے تراشے ہوئے بالوں کے پن اور کچھوے کے خول کے ٹکڑے بھی دریافت کیے ہیں جو قیاس آرائی کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ اس کے علاوہ، ہر گھر کے اندر ہیٹنگ سسٹم  بھی موجود تھا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہےکہ یہ روایتی چینی کانگ، یا گرم کرنے کے قابل ایڈوب سلیپنگ پلیٹ فارم کا پروٹو ٹائپ ہے۔  

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے بعد آسٹریلیا، انگلینڈ بورڈز نے بھ...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی مجوہ مالیاتی ماڈل پر انگلینڈ اور آسٹریلوی بورڈز نے بھی سوال اٹھادیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے آئی سی سی فنانشل ماڈل سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ممکنہ طور پر 38.50 فیصد رقم 231 ملین ڈالر ملے گی،اس کے بعد دوسرا نمبر انگلینڈ کا 6.89 فیصد کے حساب سے 41.33 ملین ڈالر ہے،کرکٹ آسٹریلیا کے حصے میں 6.25 فیصد شیئر کے لحاظ سے 37.53 ملین ڈالر آنے ہیں جبکہ پاکستان کو آئی سی سی کی متوقع آمدنی کا 5.75 فیصد دیا جانا تھا۔ بھارت نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بورڈز کے ساتھ ملکر سال 2014 میں بگ تھری کا فارمولہ بنایا تھا جو بری طرح ناکام ثابت ہوا، اس منصوبے کا مقصد زیادہ سے زیادہ کمائی حاصل کرنا تھا تاہم اب بھارتی بورڈز آسٹریلیا اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اکیلا حکمرانی کرنا چاہتا ہے۔ بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو بڑھا کر اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں جبکہ اسکے علاوہ انکی فرنچائزرز نے دنیا کی مختلف لیگز میں اپنے ٹیمیں خرید رکھیں ہیں، جس میں کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے دیے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیاکپ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا جائ...

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا جائے گا۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کردے گا اور ٹورنامنٹ سری لنکا یا دبئی منتقل کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل )فائنل کے موقع پر ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کے نام کا اعلان کرنا تاہم فیصلہ نہ ہوسکا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے کئی سرکردہ رہنماوں نے غیر رسمی میٹنگ میں شرکت کی تھی، اس پر بھی کوئی نتیجہ سامنے نہ آسکا۔ محمد آصف نے کہا کہ توقع ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )غیر جانبدار مقام پر ٹورنامنٹ کے انعقاد کے بارے میں بات چیت کرے گی، جس میں پی سی بی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر شاہ نے عمان کرکٹ کے چیئرمین اور اے سی سی کے نائب صدر پنکج کھمجی کو اس معاملے کو حل کرنے کا کام سونپا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2023 میں ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے تاہم بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جس پر پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تاہم بھارتی بورڈ نے اسے بھی ماننے سے انکار کردیا۔ پاکستان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال بھارت میں ہونے والے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں صرف اسی صورت میں شرکت کریں گے جب انڈیا کی ٹیم ایشیاکپ کیلئے پاکستان کا سفر کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لیے کوششیں...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی حکومت کے خصوصی نمائندہ برائے یورپی و ایشیائی امور لی ہوئی نے کہا ہے کہ چین یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے بیجنگ میں اپنے دورہ یورپ کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ 15 سے 28 مئی تک یوکرین، پولینڈ، فرانس، جرمنی، یورپی یونین کے ہیڈ کواٹرز اور روس کے اپنے دوروں کے دوران  یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے تمام فریقوں کے ساتھ وسیع رابطوں اور تبادلوں میں سرگرم رہے۔

لی نے کہا کہ یوکرین، روس ، یورپی ممالک اور یورپی یونین نے امن کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کی حمایت کی ہے اور انہوں نے یہ توقع ظاہر کی ہے کہ چین اس حوالے سے مثبت کردار ادا کرے گا جبکہ ان ممالک نے چین کے ساتھ وسیع رابطوں اور تبادلوں پر بھی آمادگی ظاہرکی ہے۔

مذاکرات میں درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے لی ہوئی نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کوئی ملک تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے آگے آئے اور بحران کے حتمی حل کے لیے حالات پیدا کرے۔

روس نے کہا کہ اس نے کبھی بھی امن مذاکرات کی مخالفت نہیں کی اور ہمیشہ سیاسی ذرائع سے مسائل کے حل کی حمایت کی ہے۔ لی کے مطابق یوکرین  نے بھی امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات کا دروازہ بند نہیں ہے۔

لی ہوئی نے کہا کہ چین ہر وہ کام کرنے کو تیار ہے جو حالات کو معمول پر لانے اور مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے سازگار ہو۔  

یوکرین میں انسانی بحران کے حل کے بارے میں لی نے کہا کہ چین نے انسانی ہمدردی کی صورتحال پر چھ نکاتی تجویز پیش کی ہے اور یوکرین کو انسانی امداد کی کئی کھیپیں فراہم کی ہیں۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لیے کوششیں...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی حکومت کے خصوصی نمائندہ برائے یورپی و ایشیائی امور لی ہوئی نے کہا ہے کہ چین یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے بیجنگ میں اپنے دورہ یورپ کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ 15 سے 28 مئی تک یوکرین، پولینڈ، فرانس، جرمنی، یورپی یونین کے ہیڈ کواٹرز اور روس کے اپنے دوروں کے دوران  یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے تمام فریقوں کے ساتھ وسیع رابطوں اور تبادلوں میں سرگرم رہے۔

لی نے کہا کہ یوکرین، روس ، یورپی ممالک اور یورپی یونین نے امن کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کی حمایت کی ہے اور انہوں نے یہ توقع ظاہر کی ہے کہ چین اس حوالے سے مثبت کردار ادا کرے گا جبکہ ان ممالک نے چین کے ساتھ وسیع رابطوں اور تبادلوں پر بھی آمادگی ظاہرکی ہے۔

مذاکرات میں درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے لی ہوئی نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کوئی ملک تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے آگے آئے اور بحران کے حتمی حل کے لیے حالات پیدا کرے۔

روس نے کہا کہ اس نے کبھی بھی امن مذاکرات کی مخالفت نہیں کی اور ہمیشہ سیاسی ذرائع سے مسائل کے حل کی حمایت کی ہے۔ لی کے مطابق یوکرین  نے بھی امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات کا دروازہ بند نہیں ہے۔

لی ہوئی نے کہا کہ چین ہر وہ کام کرنے کو تیار ہے جو حالات کو معمول پر لانے اور مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے سازگار ہو۔  

یوکرین میں انسانی بحران کے حل کے بارے میں لی نے کہا کہ چین نے انسانی ہمدردی کی صورتحال پر چھ نکاتی تجویز پیش کی ہے اور یوکرین کو انسانی امداد کی کئی کھیپیں فراہم کی ہیں۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی میڈیا سنکیانگ کی غلط تصویر پیش کررہا ہ...

ارمچی(شِنہوا)عرب لیگ اور اس کے سیکرٹریٹ کے سفارت کاروں اور عہدیداروں کے ایک وفد نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا سنکیانگ کی غلط تصویر پیش کررہا ہے اور انہوں نے سنکیانگ کو اس کے برعکس دیکھا ہے۔

چین-عرب ممالک تعاون فورم کے اعلیٰ حکام کے  18ویں اجلاس اور 7ویں اعلیٰ سرکاری سطح کے اسٹریٹجک سیاسی مذاکرات میں شرکت کے بعد، 34 رکنی گروپ نے منگل سے جمعہ تک شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے کا دورہ کیا۔ گروپ نے سنکیانگ کے متعدد مقامات کا دورہ کیا اور کہا کہ یہ خطہ مغربی میڈیا کی طرف سے پیش کی گئی باتوں سے میل نہیں کھاتا اور یہ ہم آہنگی اور استحکام، تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور ایک رنگا رنگ اور خوشحال ثقافت کا حامل ہے، جس کے باشندے امن وسکون اور قناعت پسندی کے ساتھ  رہ رہے ہیں اور کام کررہےہیں۔ 

علاقائی دارالحکومت ارمچی میں سنکیانگ کی انسداد دہشت گردی وبنیاد پرستی  کوششوں سے متعلق ایک نمائش کا دورہ کرتے ہوئے وفد نے انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ میں سنکیانگ کی نمایاں کامیابیوں کو سراہا۔

شام کی وزارت خارجہ کے ایشیائی وافریقی امور شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد حاج ابراہیم نے کہا کہ چین نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں تعمیری تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کیا جانا چاہیے جس میں معلومات اور تجربات کا تبادلہ بھی شامل ہو۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی میڈیا سنکیانگ کی غلط تصویر پیش کررہا ہ...

ارمچی(شِنہوا)عرب لیگ اور اس کے سیکرٹریٹ کے سفارت کاروں اور عہدیداروں کے ایک وفد نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا سنکیانگ کی غلط تصویر پیش کررہا ہے اور انہوں نے سنکیانگ کو اس کے برعکس دیکھا ہے۔

چین-عرب ممالک تعاون فورم کے اعلیٰ حکام کے  18ویں اجلاس اور 7ویں اعلیٰ سرکاری سطح کے اسٹریٹجک سیاسی مذاکرات میں شرکت کے بعد، 34 رکنی گروپ نے منگل سے جمعہ تک شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے کا دورہ کیا۔ گروپ نے سنکیانگ کے متعدد مقامات کا دورہ کیا اور کہا کہ یہ خطہ مغربی میڈیا کی طرف سے پیش کی گئی باتوں سے میل نہیں کھاتا اور یہ ہم آہنگی اور استحکام، تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور ایک رنگا رنگ اور خوشحال ثقافت کا حامل ہے، جس کے باشندے امن وسکون اور قناعت پسندی کے ساتھ  رہ رہے ہیں اور کام کررہےہیں۔ 

علاقائی دارالحکومت ارمچی میں سنکیانگ کی انسداد دہشت گردی وبنیاد پرستی  کوششوں سے متعلق ایک نمائش کا دورہ کرتے ہوئے وفد نے انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ میں سنکیانگ کی نمایاں کامیابیوں کو سراہا۔

شام کی وزارت خارجہ کے ایشیائی وافریقی امور شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد حاج ابراہیم نے کہا کہ چین نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں تعمیری تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کیا جانا چاہیے جس میں معلومات اور تجربات کا تبادلہ بھی شامل ہو۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ نے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف چین...

بنکاک(شِنہوا)اقوام متحدہ  نے کہا ہے کہ چین نے سرحدی علاقوں میں گشت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط  کرنے کے علاوہ منشیات اور مضرکیمیکلز کی سمگلنگ کے خلاف مؤثر طریقے سے کریک ڈاؤن کیا ہے۔

جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسدادمنشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کے علاقائی نمائندے جیرمی ڈگلس نے کہا کہ چین نے گریٹر میکونگ کے ذیلی علاقےمیں منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون میں بھی موثر طور پر حصہ لیا ہے۔

ڈگلس نے یہ بات یو این او ڈی سی کی جانب سے مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں مصنوعی ادویات سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

تھائی لینڈ کے انسداد منشیات بورڈ کے دفتر برائے خارجہ امور کے بیورو کے ڈائریکٹر سریترکول ویلادی نے کہا کہ چین نے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے حقیقی معنوں میں بھرپورکوششیں کی ہیں جن میں مشترکہ گشت کی کارروائیوں میں شامل ہونا اورانسداد کیمیکل سمیت مختلف شعبوں پر تربیتی کورسز فراہم کرنا شامل ہے۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کی نئی ٹیکن...

لاس اینجلس(شِنہوا)  چینی سائنسدانوں نے ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو ممکنہ طور پر کئی اقسام کے سخت مہلک ٹیومر کی وسیع نشوونما اور میٹاسٹیسیس کو روک سکتی ہے

سیل رپورٹس میڈیسن نامی جریدے  میں شائع ہونے والی  نئی تحقیق کے مطابق گوانگ ڈونگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ  نئی ٹیکنالوجی میں خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے بیکٹیریا سے مدد لی گئی ہے جوٹیومر کے اندر اپنی تعداد میں تیزی سے اضافہ کرسکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق، اس طرح کی بیکٹیریل دوائی نہ صرف شدید سوزش کے حملوں کا باعث بن سکتی ہے بلکہ ٹیومر کے امائنو ایسڈ،میتھیونین کو بننے سے روک سکتی ہے جو بیکٹیریل دوائی میں جینیاتی طور پر انجنیئرڈ انزائم کے ذریعے کینسر کے خلیوں کی نشوونما اور میٹاسٹیسیس کے لیے ضروری ہوتاہے۔

نئی ٹیکنالوجی ایک میٹابولک اپروچ پر مبنی ہے جو میتھیونین پر کینسر کے خلیات کی کئی اقسام کو ختم  کرتی ہے۔  تحقیق کے مطابق، توقع ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ٹھوس انسانی ٹیومر کے خلاف موثر ثات ہوگی۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فصلوں اور پھلوں پر کیڑے مار ادویات کا غیر ذم...

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ حشریات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف نے کہا ہے کہ فصلوں اور پھلوں پر کیڑے مار ادویات کا غیر ذمہ دارانہ ستعمال انسانی صحت کو متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے زرعی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد میں کراپ لائف ایسوسی ایشن پاکستان کے سربراہ رشید احمد، سنجینٹا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ توصیف الحق اور فیصل شامل تھے۔ڈاکٹر جلال عارف نے کہا کہ ہمیں کیمیائی کیڑے مار دوا کو بتدریج ختم کرتے ہوئے بائیو پیسٹیسائیڈ کے متبادل کو اپنانے کیلئے سوچ و بچار کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری 60 فیصد فصلیں اور پھل بین الاقوامی معیارات کے مطابق ادویات کی وجہ سے مضر صحت اثرات کی حد سے تجاوز کر رہے ہیں جو کہ ہماری برآمدات کو بھی محدود کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع پنجاب اور دیگر سرکاری اداروں کے شانہ بشانہ زرعی انڈسٹری کے ماہرین کو بھی کسانوں تک جدید ٹیکنالوجی پہنچانے کیلئے کاوشیں بروئے کار لانی چاہیئں تاکہ کاشتکاروں کو کیڑے مار ادویات کے معقول استعمال اور جدید ترین زرعی طریقوں سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ میں کیڑے مار ادویات کے استعمال کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں بھی اسی طرز پر ڈرون ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اقدامات عمل میں لانا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی قومی سطح کی زرعی اجناس میں موجود مضر صحت اثرات کو چانچنے کیلئے ایم آر ایل لیب قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔جس میں انڈسٹری کو بھی اشتراک کرنا چاہیے۔ انہوں نے انڈسٹری پر بھی زور دیا کہ وہ کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے شعبہ حشریات کے ساتھ مشترکہ کوششیں عمل میں لائیں۔رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتے ہوئی آبادی والے ممالک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں فوڈ سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیڑے مار ادویات کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ موثر ضابطہ قائم کرنا ہوگا۔ توصیف الحق نے کہا کہ وہ کاشتکاروں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی ترقی اور مصنوعات تیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی، کیڑے مار ادویات کا غیر متوازن استعمال اور زمین کی زرخیزی میں کمی زراعت کیلئے ایک مسئلہ بن چکے ہیں جس پر قابو پانے کیلئے ہمیں مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زرخیز زرعی زمین کو رہائشی کالونیوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ڈاکٹر حامد بشیر، ڈاکٹر دلدار گوگی، ڈاکٹر احمد نواز، ڈاکٹر شاہد مجید۔ ڈاکٹر محمد طیب، ڈاکٹر محمد سفیان اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے کے...

بیجنگ(شِنہوا) چین اقتصادی بحالی کے استحکام کی کوششوں میں اپنے کاروباری ماحول کو تیز رفتاری سے بہتر بنانے کے لیے مزید اہداف پر مبنی اور موثر اقدامات اٹھائے گا۔

وزیراعظم لی چھیانگ کی زیرصدارت ریاستی کونسل کا گزشتہ روز ایگزیکٹو اجلاس ہوا،جس میں کہا گیا کہ ان اقدامات  میں منصفانہ مسابقت، املاک دانش حقوق کے تحفظ، ایک متحد مارکیٹ اور مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

اقتصادی بحالی کی بنیادیں تاحال مضبوط نہ ہونے کے پیش نظر اجلاس میں توقعات کو مزید مستحکم کرنے، اعتماد کو بڑھانے اور مارکیٹ کو متحرک کرنے کے لیے مارکیٹ اور قانون  پر مبنی بین الاقوامی نوعیت کے کاروباری ماحول کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر خصوصی غور کرتے ہوئے اس شعبے کی صنعتی ترتیب کو بہتر بنانے اور پاور بیٹری سسٹمز، نئے چیسس آرکیٹیکچر اور ذہین ڈرائیونگ سسٹم جیسے شعبوں میں اہم تکنیکی مسائل سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کافیصلہ کیا گیا۔

 اجلاس میں بیٹری کی ری سائیکلنگ کو بہتر بنانے، گاڑیوں، توانائی، سڑکوں اور کلاؤڈ کی مربوط ترقی کو فروغ دینے اور پوری  صنعتی چین کو مزید آزاد اور ماحول دوست بنانے کے لیے کوششوں کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا"21 ویں صدی کی تجارت پر امریکہ-تائیوان...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے  "21 ویں صدی کی تجارت پر امریکہ-تائیوان اقدام" کے تحت پہلے معاہدے پر سخت عدم اطمینان اور اس کی بھرپور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کی جانب سے چین کے علاقے تائیوان کے ساتھ معاہدے پر دستخط اور چین کی جانب سے بار بار کےبھرپور احتجاج کے باوجود حکومتی اہلکاروں کو تقریب میں شرکت کے لیے بھیجنے پر کیا۔ ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک  اٹوٹ انگ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین ان ممالک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو اس کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھتے ہوئے  تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے کرتے ہیں، بشمول اقتصادی وتجارتی معاہدوں کے مذاکرات اور دستخط جن کی حیثیت خود مختار یا سرکاری نوعیت کی ہو۔ 

ترجمان نے کہا، "ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ مکالموں کی پاسداری کرے، تائیوان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو سمجھداری سے سنبھالے، اور امریکہ-تائیوان کے کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے کو بند کرے۔" 

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا"21 ویں صدی کی تجارت پر امریکہ-تائیوان...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے  "21 ویں صدی کی تجارت پر امریکہ-تائیوان اقدام" کے تحت پہلے معاہدے پر سخت عدم اطمینان اور اس کی بھرپور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کی جانب سے چین کے علاقے تائیوان کے ساتھ معاہدے پر دستخط اور چین کی جانب سے بار بار کےبھرپور احتجاج کے باوجود حکومتی اہلکاروں کو تقریب میں شرکت کے لیے بھیجنے پر کیا۔ ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک  اٹوٹ انگ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین ان ممالک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو اس کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھتے ہوئے  تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے کرتے ہیں، بشمول اقتصادی وتجارتی معاہدوں کے مذاکرات اور دستخط جن کی حیثیت خود مختار یا سرکاری نوعیت کی ہو۔ 

ترجمان نے کہا، "ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ مکالموں کی پاسداری کرے، تائیوان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو سمجھداری سے سنبھالے، اور امریکہ-تائیوان کے کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے کو بند کرے۔" 

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی دستیابی کو...

کپاس کی فصل کی بہتر مینجمنٹ کیلئے مارکیٹ میں معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ کپاس کے سیزن کے دوران جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی فروخت کے خلاف مہم کو زیادہ موثر بنایا جائے گا اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کے علاوہ ڈیلرز کے لائسنس بھی منسوخ کیے جائیں گے۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے مزید کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کاٹن مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ محکموں سے لائزان رکھیں تاکہ کپاس کے پیداواری ہدف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے تمام ڈویژنل افسران کو 15 جون تک کپاس کی کاشت اور فارمرز سے متعلق ڈیٹا کو حتمی شکل میں مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ اس ڈیٹا کی بنیاد پر کپاس کی آئندہ فصل کے لئے بہتر پلاننگ کی جا سکے۔ وہ آج ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت اور مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر محمد انجم علی، ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ رانا فقیر احمد، چیف سائنٹسٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد ڈاکٹر محمد اختر، ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور،ڈیرہ غازی خان، سرگودھا و فیصل آباد نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک بہاولپور ڈویژن میں ہدف کے مقابلے میں 91.56 فیصد، ملتان ڈویژن میں 96.91 فیصد اور ڈی جی خان ڈویژن میں 96.16 فیصد رقبہ کپاس کے زیر کاشت لایا جاچکا ہے جبکہ ساہیوال، سرگودھا و فیصل آباد ڈویژن میں کپاس کی کاشت کا 100 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ زرعی توسیعی کارکنان اگیتی کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے کاشتکاروں کی راہنمائی کریں۔ اس ضمن میں فیلڈ وزٹ کرکے جڑی بوٹیوں اور ضرر رساں کیڑوں کو کنٹرول کیا جائے اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے جن علاقوں میں کپاس کی فصل متاثر ہوئی ہے وہاں دوبارہ بوائی کرائی جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان نے سیکرٹری زراعت پنجاب کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ کاٹن سیزن کے دوران جعلی زرعی ادویات و کھادوں کی فروخت میں ملوث پائے جانے والے ڈیلرز کیلئے زیرو ٹالرلینس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات و کھادوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ بعد ازاں، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کاٹن سپلائی چین میں بہتری کے لئے جننگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

"تائیوان کے عوام کو بیچنے" پر چینی مین لینڈ...

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے کہاہے  کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) اتھارٹی نے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں "پیش رفت" کے لیے تائیوان کے کاروباری اداروں اور لوگوں کے مفادات کا سودا کیا ہے۔ 

ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے  ان خیالات کا اظہار "21 ویں صدی کی تجارت پر یو ایس-تائیوان اقدام" کے تحت ڈی پی پی کے  امریکہ کے ساتھ پہلے معاہدے پر دستخط کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں کیا۔

ژو نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے معاہدے پر مذاکرات اور دستخط کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جو خود مختارحیثیت میں ہو یا جو امریکہ اور تائیوان کے علاقے کے درمیان سرکاری نوعیت کا ہو۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈی پی پی اتھارٹی کا عمل عوام کی مرضی کے خلاف ہوا ہے جس سے اسے خود اور تائیوان کے علاقے کو نقصان پہنچے گا۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

"تائیوان کے عوام کو بیچنے" پر چینی مین لینڈ...

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے کہاہے  کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) اتھارٹی نے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں "پیش رفت" کے لیے تائیوان کے کاروباری اداروں اور لوگوں کے مفادات کا سودا کیا ہے۔ 

ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے  ان خیالات کا اظہار "21 ویں صدی کی تجارت پر یو ایس-تائیوان اقدام" کے تحت ڈی پی پی کے  امریکہ کے ساتھ پہلے معاہدے پر دستخط کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں کیا۔

ژو نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے معاہدے پر مذاکرات اور دستخط کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جو خود مختارحیثیت میں ہو یا جو امریکہ اور تائیوان کے علاقے کے درمیان سرکاری نوعیت کا ہو۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈی پی پی اتھارٹی کا عمل عوام کی مرضی کے خلاف ہوا ہے جس سے اسے خود اور تائیوان کے علاقے کو نقصان پہنچے گا۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایٹمی قوت بن چکے، اب اقتصادی قوت بننے کی کوش...

پاکستان اکانومی واچ کے چئیرمین برگیڈئیر (ر) اسلم خان نے کہا ہے کہ دنیا بدل چکی ہے۔اب اقتصادی قوت بننا جوہری قوت بننے سے زیادہ اہم ہو چکا ہے۔ ہمیں بھی اپنی تمام تر صلاحیتیں معیشت کے فروغ کے لئے استعمال کرنا ہونگی ورنہ ملک دیوالیہ ہو کر ختم ہو جائے گا۔ اسلم خان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ دشمن ممالک کی فوجی قوت سے مقابلہ کیا اور جب انھوں نے ایٹمی دھماکے کئے تو ہم بھی پیچھے نہ رہے اور عالمی دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دھماکے کر ڈالے۔جنگی ساز و سامان میں بھارت سے مقابلہ ہماری ترجیح رہا ہے مگر ہم نے کبھی بھی ان سے معاشی میدان میں مقابلہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔ اسی وجہ سے بھارت دنیا کے پانچویں بڑی اقتصادی قوت بن چکا ہے جبکہ پاکستان دیوالیہ پن سے بچنے کے لئے آٹھ ماہ سے ایک ارب ڈالر کے لئے ساری دنیا میں دھکے کھاتا پھر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک حیرت انگیز رفتار سے ترقی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں عوام کی حالت فاقہ زدہ افریقی ممالک کی طرح ہو چکی ہے۔اسلم خان نے کہا کہ سویت یونین کے پاس بے پناہ جنگی قوت تھی مگر معیشت کمزور بھی اس لئے وہ بکھر گیا مگر ہم نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مگر اسے استعمال کرنے میں ارباب اختیار کی کوئی دلچسپی نہیں جسکی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ ملک سے بھاگ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں خوفناک ٹرین حادثے میں 200 سے زائد...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مشرقی ریاست اوڑیسہ میں تین ریل گاڑیوں کے ایک بڑے حادثے میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور 900 زخمی ہو گئے۔

اوڑیسہ کے چیف سکریٹری پردیپ جینا کے ہفتہ کو ٹویٹر پر جاری پیغام کے مطابق اس حادثے میں کم سے کم 207 افراد ہلاک اور تقریباً 900 زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

حادثہ اوڑیسہ  کے دارالحکومت بھونیشور سے تقریباً 171 کلومیٹر شمال مشرق میں ضلع بالاسورمیں بہاناگا بازار کے سٹیشن کے قریب مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام تقریباً 7 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔

 

  بھارت کی مشرقی ریاست اوڑیسہ کے ضلع بالاسور میں ریل گاڑیوں کے تصادم کے مقام پر لوگ جمع ہیں۔(شِنہوا)

حکام کے مطابق کولکتہ سے چنئی جانے والی کورومندل ایکسپریس نے یشونت پور-ہؤرا ایکسپریس کو ٹکر ماری جو پٹری سے اتر کر ملحقہ ٹریک پر گر گئی۔ حادثے میں ایک مال بردار ریل گاڑی بھی شامل ہے۔

حکام نے بتایا کہ تصادم اس قدر شدید تھا کہ دونوں ریل گاڑیوں کے ڈبے ایک دوسرے کے اوپر چڑھ گئے جس سے مسافر ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ مسافروں کی بڑی تعداد پٹری سے اترنے والی بوگیوں کے اندر پھنس گئی۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں، صحت حکام، پولیس، فائر سروسز اور ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کی مدد کے لیے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صدر کا جدید چینی تہذیب کی تعمیر پر زو...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے نئے ثقافتی مشن کو آگے بڑھانے اور ایک جدید چینی تہذیب کی تعمیر پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین  صدر شی نے ان خیالات کا اظہار ثقافتی وراثت اور ترقی سے متعلق ایک اجلاس میں کیا۔

صدر شی نے کہا کہ نئے دور میں ثقافتی مشن کا مقصد ثقافتی خوشحالی کو مزید آگے بڑھانا، ثقافتی شعبے میں ایک سرکردہ ملک کی تعمیر اور جدید چینی تہذیب کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر متزلزل ثقافتی اعتماد، مشن کے گہرے احساس اور انتھک کوشش کے جذبے کے ساتھ، ہمیں اپنے وقت کے لیے ایک نئی ثقافت کی تشکیل کے لیے اپنی کوششوں کو متحد کرنا چاہیے۔

اجلاس  سے قبل، صدر شی نے چائنہ نیشنل آرکائیوز آف پبلیکیشنز اینڈ کلچر (سی این اے پی سی) اور چائنیز اکیڈمی آف ہسٹری کا دورہ کیا۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرکار...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اسکے تائیوان خطے کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت اور پیش رفت کو روک دے اور "21ویں صدی کےتجارتی اقدام " اور تائیوان کے ساتھ اس سے متعلقہ معاہدے کو فوری طور پر منسوخ کرے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار امریکہ اور تائیوان خطے کی جانب سے یکم جون کو واشنگٹن ڈی سی میں"21 ویں صدی کےتجارتی اقدام "کے تحت پہلے معاہدے پر دستخطوں کے بعد کیا۔

ترجمان نے کہا کہ چین اپنے تائیوان کے علاقے اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کے باضابطہ مذاکرات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور یہ کہ اس بات چیت میں کسی ایسے معاہدے پر بات چیت یا دستخط کرنا شامل ہے جس کی حیثیت خودمختار ہو یا وہ سرکاری نوعیت کا ہو۔ ماؤ نے کہا کہ امریکی حکومت نے جان بوجھ کر تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کے ساتھ نام نہاد "21ویں صدی کےتجارتی اقدام " پر بات چیت کو آگے بڑھایا اور معاہدے پر دستخط کیے یہ ایک چین کے اصول ،دوطرفہ تین مشترکہ بیانات اورتائیوان کے ساتھ صرف غیر سرکاری تعلقات برقرار رکھنے کے خود امریکہ کے وعدے کی خلاف ورزی ہے۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرکار...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اسکے تائیوان خطے کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت اور پیش رفت کو روک دے اور "21ویں صدی کےتجارتی اقدام " اور تائیوان کے ساتھ اس سے متعلقہ معاہدے کو فوری طور پر منسوخ کرے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار امریکہ اور تائیوان خطے کی جانب سے یکم جون کو واشنگٹن ڈی سی میں"21 ویں صدی کےتجارتی اقدام "کے تحت پہلے معاہدے پر دستخطوں کے بعد کیا۔

ترجمان نے کہا کہ چین اپنے تائیوان کے علاقے اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کے باضابطہ مذاکرات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور یہ کہ اس بات چیت میں کسی ایسے معاہدے پر بات چیت یا دستخط کرنا شامل ہے جس کی حیثیت خودمختار ہو یا وہ سرکاری نوعیت کا ہو۔ ماؤ نے کہا کہ امریکی حکومت نے جان بوجھ کر تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کے ساتھ نام نہاد "21ویں صدی کےتجارتی اقدام " پر بات چیت کو آگے بڑھایا اور معاہدے پر دستخط کیے یہ ایک چین کے اصول ،دوطرفہ تین مشترکہ بیانات اورتائیوان کے ساتھ صرف غیر سرکاری تعلقات برقرار رکھنے کے خود امریکہ کے وعدے کی خلاف ورزی ہے۔

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور را...

گوادر پورٹ کی ترقی اور کامیابی پاکستان کے معاشی منظر نامے کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، اس سے نئے مواقع کے دروازے کھلیں گے اور تجارت، سرمایہ کاری اور ملازمتوں میں اضافے کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو گا ، پاکستان گوادر پورٹ اور اس سے منسلک اقتصادی زونز کی ترقی کو ترجیح دیتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایک نئی پیشرفت میں گوادر بندرگاہ نے گزشتہ ہفتے چین کو اپنی پہلی براہ راست برآمد شروع کرکے ایک اہم کارنامہ انجام دیا۔ فارما سیٹکل خام مال سے لدے پانچ کنٹینرز گوادر فری زون سے چینی ساحلی شہر تیانجن کے راستے روانہ ہوئے اور جون میں چین پہنچیں گے۔ آنے والے مہینوں میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔ یہ شاندار کامیابی گوادر کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے اور خطے کے لیے ایک تاریخی موڑ ہے۔ گوادر پورٹ، جو کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کا ایک اہم محرک ہے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ( بی آر آئی ) کے دائرہ کار میں ایک اہم پائلٹ پروجیکٹ کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔گوادر پرو کے مطابق سی پیک کے اندر گوادر پورٹ کی تزویراتی اہمیت، بی آر آئی کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ جیسے ہی بی آر آئی نے اپنے وجود کی ایک دہائی مکمل کر لی ہے، گوادر پورٹ آپریشنل ہونا شروع کر کے اپنی نئی بلندیوں کو استوار کر رہا ہے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں نئی تحریک پیدا کر رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس براہ راست برآمدی آپریشن کے آغاز نے سی پیک میں نئی جان ڈالی ہے، جس نے اسے کاغذ پر موجود تصور سے ایک ٹھوس اور متحرک منصوبے میں تبدیل کر دیا ہے۔

یہ سی پیک فریم ورک کے اندر ایک اہم نوڈ کے طور پر گوادر کی سٹریٹجک اہمیت کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ قدم ان شکوک و شبہات کو بھی خاموش کر دے گا جنہوں نے بی آر آئی اور سی پیک اقدامات کی کامیابی شک کیا تھا۔ گوادر پاکستان کے معاشی منظرنامے کو نئی شکل دینے کی کلید رکھتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر اسپیشل اکنامک زون اور گوادر پورٹ کے درمیان ایک علامتی تعلقات کی ترقی نہ صرف تجارت کے امکانات کو بڑھاتی ہے بلکہ خطے میں اقتصادی توسیع اور خوشحالی میں اضافے کی بنیاد بھی رکھتی ہے۔ مقامی صنعتوں اور روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، پاکستان برآمدات پر مبنی کاروباری اداروں کی ترقی سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ یہ مثبت راستہ سی پیک کے وسیع تر مقاصد سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد علاقائی روابط کو بڑھانا، اقتصادی ترقی کو تحریک دینا اور پاکستانی عوام کی معیشت کو بلند کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر سپیشل اکنامک زون اور گوادر پورٹ کے درمیان انضمام کے گہرے ہونے سے توقع کی جاتی ہے کہ یہ تجارتی آپریشنز کو ہموار کرے گا، لاجسٹکس کو بہتر بنائے گا، اور کاروبار کے فروغ کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرے گا۔ یہ تعاون پر مبنی فریم ورک پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو تقویت دے گا اور چین کے ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دے گا۔ چونکہ گوادر ایک متحرک اقتصادی مرکز کے طور پر ابھرتا ہے، اس میں پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرتے ہوئے اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور آمدنی میں اضافے کے لیے ایک بہترین صلاحیت ہے۔

گوادر پرو کے مطابق چین کے ساتھ تجارت کو آسان بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی ذرائع کو بڑھانے کے لیے، پاکستان کے لیے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو گوادر میں آر ایم بی میں ادائیگیوں کے لیے پائلٹ پارک کے طور پر استعمال کرے۔ اس اقدام کا مقصد لین دین کو ہموار کرنا اور چین اور پاکستان کے درمیان مالیاتی آپریشنز کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ گوادر پورٹ سے چین کو براہ راست برآمدات کا قیام نہ صرف ایک اہم سنگ میل کے طور پر کام کرتا ہے بلکہ یہ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مقناطیس کا کام بھی کرتا ہے، جو ان کی توجہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی طرف مبذول کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ سے باضابطہ براہ راست برآمدات کا آغاز پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔ یہ برآمدات کی نمو کے لیے ایک مستقل راستہ قائم کرتا ہے، جس سے ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کی آمد کے مسلسل سلسلے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ گوادر کی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے کی صلاحیت ملک بھر میں متعدد آزاد اور خصوصی اقتصادی زونز کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔ چونکہ یہ اقتصادی زونز مکمل طور پر فعال ہو گئے ہیں، گوادر پورٹ اپنی برآمدی ہینڈلنگ کی صلاحیت کو مکمل طور پر استعمال کر سکتا ہے، اس طرح اقتصادی ترقی کو متحرک کر سکتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ پاکستان کے لیے اعلیٰ معیار کی ترقی اور موثر اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

یہ کامیابی عالمی سرمایہ کاروں کو بڑھائے گی ، جس سے پاکستانی معیشت تیزی سے پرکشش ہو گی اور ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کی راہ ہموار ہو گی ۔ گوادر پورٹ اتھارٹی اور اسپیشل اکنامک زونز تعاون پاکستان کے لیے ایک اہم پالیسی بن گیا ہے، کیونکہ یہ مقامی مینوفیکچرنگ اور برآمدی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہم آہنگ ہے۔ ضروری سپورٹ اور انفراسٹرکچر فراہم کر کے، پاکستان کا مقصد کاروباروں کو پھلنے پھولنے اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ کی ترقی اور کامیابی پاکستان کے معاشی منظر نامے کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس سے نئے مواقع کے دروازے کھلیں گے اور تجارت، سرمایہ کاری اور ملازمتوں میں اضافے کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو گا ۔ چونکہ پاکستان گوادر پورٹ اور اس سے منسلک اقتصادی زونز کی ترقی کو ترجیح دیتا ہے، ملک اپنی حقیقی صلاحیتوں کو کھولنے، مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور خود کو تجارت اور تجارت کے ایک علاقائی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نومئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنیوال...

نو مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنیوالے شرپسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہوگئی ۔ شرپسند سر غنہ کا نام میاں عاطف محمود قریشی ، پی ٹی آئی کانائب صدر راولپنڈی اور محلہ قریشیاں صیحام راولپنڈی کا رہائشی ہے ۔ میاں عاطف محمود نے جی ایچ کیو حملے پر بھرپور انداز میں حصہ لیا جو کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ، شر پسند سرغنہ میاں عاطف نے موقع پر پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے، میاں عاطف نے ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ فوجی املاک پر حملہ کرنے پر میاں عاطف کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور اس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں نو اور دس مئی کی ہنگامہ آرائی میں پشاور کے ریڈیو پاکستان میں داخل ہوکر قیمتی اشیا چرانے والے شرپسند کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ قیمتی ٹیپ ریکارڈر، مائیکرو فون، کیبل اور تین مائیکس سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کیخ...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کے خلاف فردجرم کی کاروائی ایک بار پھر موخر کردی گئی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز پیش ہوئے ، شیخ رشید کی جانب سے آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی ۔ ملزم کے وکیل سردار شہباز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باجود پی ٹی آئی لیڈران کو جیل میں بند کیاجارہا ہے ، شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس سرگرم ہے، وہ ضمانت پر ہیں اور کسی کیس میں مطلوب نہیں۔ شیخ رشید کے وکیل نے مزید کہا کہ شیخ رشید کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے، وکیل سردار شہباز نے عدالت سے استدعا کی کہ شیخ رشید موجودہ صورتِ حال میں پیش نہیں ہو سکتے، حاضری سے استثنی دیا جائے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی ، عدالت کی جانب سے شیخ رشید کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخرکر کے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مجرمانہ کارروائیوں میں سکیورٹی اداروں کی ورد...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجرمانہ کارروائیوں میں سکیورٹی اداروں کی وردیاں استعمال کرنیوالوں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ بادی النظر میں اسلام آباد میں ایک منظم گینگ متحرک ہے، گینگ سکیورٹی اداروں کی وردیاں پہن کر کرمنل کارروائیوں میں ملوث ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ جعل سازوں کے خلاف الگ سے مقدمہ درج کرکے کاپی عدالت جمع کرائیں۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا مراد اکبر کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ، وزارت دفاع ، وزارات داخلہ اور ڈی آئی جی آپریشن نے بتایا رینجرز، سی ٹی ڈی ، پولیس نے مراد اکبر کو نہیں اٹھایا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ایسی کاروائیوں سے نمٹیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاستی ذمہ داری ہے، سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی اسلام آباد ذاتی حیثیت میں پیر کو پیش ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹریلین ڈالرز کے اثاثے موجود، پاکستان ڈیفالٹ...

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، پاکستان کے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں، ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہوا، ہم تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے اور ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے، مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی پر بوجھ پڑا ہے، ماضی میں کئے گئے وعدوں پرعمل نہیں کیا گیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کے نقصان کی بڑی وجہ ہے، ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایک دو روز میں سارے مسائل حل نہیں ہو سکتے، ادائیگیوں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی، کوشش ہے کہ غیرملکی ادائیگیاں وقت پر کریں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا، ہمارے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے ہیں، پاکستان خود مختار ملک ہے ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مردم شماری کے نتائج پر خواجہ سرا برادری بھی...

ملک کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر صرف سیاسی جماعتیں ہی نہیں بلکہ خواجہ سرا برادری بھی تشویش کا شکار ہے۔ حالیہ مردم شماری پر تحفظات سندھ کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی ہو یا ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی ہو یا دیگر جماعتیں سب ہی مردم شماری پرتحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔ صرف سیاسی جماعتیں ہی نہیں خواجہ سرا کمیونٹی بھی صحیح گنتی نہ کرنے پر پریشان ہے، کہتے ہیں جو نمبر بتائے جارہے ہیں وہ درست نہیں۔ کہتے ہیں سندھ بالخصوص کراچی میں خواجہ سراوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر دکھائی ہے۔ خواجہ سرا رہنماں کے مطابق 2200 یا 3 ہزار بالکل غلط نمبرز ہیں۔ مردم شماری کے نام پر مذاق ہوا ہے ہمیں تو گننے کوئی آیا ہی نہیں۔ کراچی میں ہمارے تعداد ہزاروں میں ہے، دوبارہ مردم شماری کروائیں، ہم نتائج مسترد کرتے ہیں۔ کراچی میں خواجہ سراوں کیلئے کام کرنے والی تنظیمیں بھی ڈیجیٹل مردم شماری کے غیر حتمی نتائج کو ماننے سے انکاری ہیں۔ خواجہ سرا تنظیموں کاکہناہے کہ صحیح گنتی نہ کی گئی تو ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 70 ملین کرپشن کا...

محکمہ بلدیات سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ترقیاتی فنڈر میں 70 ملین کرپشن کا ایک اور انکشاف ہوا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر،چیف مونسپل آفیسر، میونسپل کمیٹی ٹنڈو محمد خان کو طلب کر لیا گیا، 5 جون کو متعلقہ افسران اسٹیٹمینٹ کے ساتھ حاضر ہوں گے۔ افسران کو جنوری 2021 سے آج تک کے ٹرانزیکشن ڈیٹیل، اوریجنل بینک چالان بک، ٹینڈرز کی تفصیلات، ورکس کمپلیشن رپورٹ، اور سٹاک بک ساتھ لانے کا حکم کیا گیا ہے، ڈائریکٹر 3 سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کراچی نے لیٹر جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ افسران پر ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور بی آر ٹی مالی بحران کا شکار، نجی کمپنی...

پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی بس سروس مالی بحران کا شکار ہو گئی جس کے باعث نجی کمپنی نے سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے 75 کروڑ روپے سے زیادہ بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی کمپنی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا، محکمہ ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام کو خط بھی ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی وہیکل آپریشن اور مرمتی سروسز کی مد میں 75 کروڑ 40 لاکھ روپے کے بقایاجات ہیں۔ ٹرانس پشاور نے فروری، مارچ، اپریل اور مئی کے بقایاجات تاحال ادا نہیں کیے جس سے کمپنی شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔ دوسری جانب صوبائی نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خان خٹک نے کہا ہے کہ ٹرانس پشاور نے سمری وزیر اعلی کو بھیجی ہے، کس کس مد میں ادائیگیاں کرنا ہیں اس کا باقاعدہ آڈٹ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہاوس میں جلا وگھیرا وکا الزام،سابق رکن...

لاہور میں جناح ہاوس میں جلا وگھیرا وکے الزام میں تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی فرحت فاروق کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق فرحت فاروق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 70 کی ملزمہ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والے شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، اویس مشتاق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 27 کا ملزم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کاررو...

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں کی پالیسی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سیکرٹری تعلیم اکبر لغاری عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہارڈ ایریا کا جواز بنا کر اپنے لوگوں کو 33 مارکس پر پاس کیا گیا ہے، پورے سندھ میں ایک ہی قانون ہونا چاہیے، سندھ بھر میں پی ایس ٹی، جے ایس ٹی کے امیدوار کو 33 مارکس پر پاس قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ ہارڈ ایریا اور سافٹ ایریا کیا ہوتا ہے؟ کون سے علاقے ہارڈ ایریا قرار دئیے گئے ہیں؟ سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ گھوڑا باری، تھانہ بولا خان، کھارو چھان سمیت دیگر علاقے ہارڈ ایریا ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ تھانہ بولا خان جامشورو ضلع میں ہے جہاں تین بڑی یونیورسٹیز ہیں، آپ نے تھانہ بولا خان کو کیسے ہارڈ ایریا قرار دیا ہے؟ یہ سارے آپ کے سیاسی مفادات کیلئے گر ہیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اب کسی کو بھی آرڈر جاری نہ کیا جائے، عدالت نے سندھ بھر کے اساتذہ کی بھرتیوں کی مزید کارروائی روک دی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالتی حکم کے بعد کسی بھی امیدوار کو جوائننگ آرڈر جاری نہ کیا جائے، بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے سماعت اگست کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں دودھ مزید 10 روپے مہنگا، انتظامیہ...

کراچی میں دودھ فروشوں نے من مانی کرتے ہوئے ایک بار پھر فی لیٹر 10 روپے کا اضافہ کردیا۔ کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری ہیں اور انتظامیہ نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باوجود دودھ فروشوں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے مزید 10 روپے فی لیٹر پر بڑھادیے ہیں۔ اس سے قبل فروری میں بھی دودھ کی قیمت 20 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور، 9 مئی واقعات کے ملزمان کے سہولت کاروں...

9 مئی کو توڑپھوڑ اور جلاگھیرا میں ملوث ملزمان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 9 اور 10 مئی کو پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان سمیت ان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہیکہ ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف دفعہ 212 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور یہ فیصلہ ملزمان کی عدم گرفتاری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف کے مزید 3 رہنماوں نے پارٹی کو خی...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ئوں کی جانب سے پارٹی کو چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی پنجاب سے پیرغلام محی الدین چشتی اورعروج ممتازکاپارٹی چھوڑنیکااعلان کیا ہے ، جبکہ سابق ایم پی اے واصف مظہرراں نے9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ بوریوالا سے سابق صوبائی وزیرپیرغلام محی الدین چشتی کاپی ٹی آئی سیلاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے کہا میراکچھ دوستوں کی وجہ سیپی ٹی آئی سیتعلق تھا،اب نہیں رہا۔ ملتان سے پی ٹی آئی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عروج ممتازنیپارٹی چھوڑنیکا اعلان کیا اورکہا کہ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی واصف مظہرنے بھی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ۔اور کہا حساس تنصیبات پرحملوں کی مذمت کرتا ہوں ،سیاست میں انتشاراور جلاو گھیراو کوشامل کردیا گیا ہے ۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پی پی 218 سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی واصف مظہر راں نے کہا نو مئی کو شرپسند عناصر نے قومی تنصیبات پر حملہ کیا، پاک افواج اوراداروں پرحملوں اورتنقید کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا سیاست میں انتشار جلاو گھیراو اور مارکٹائی کو شامل کر دیا گیا، ہمارے علاقے میں رکھ رکھاو کی سیاست ہوتی ہے، میں نے بھی محبت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی واصف مظہر راں نے مزید کہا میں فی حلال پنجاب کی سیاست سے بریک لے رہا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں