• Columbus, United States
  • |
  • ٠٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

جدہ کے ذریعے پاکستانی سرکاری عازمین کی حج پر...

جدہ کے ذریعے پاکستانی سرکاری عازمین کی حج پروازوں کا آغاز ہوگیا۔ ترجمان مذہبی امورکا کہنا ہے کہ 340 عازمین لیے سعودی ایئرلائن کی پروازجدہ پہنچ گئی، روٹ ٹو مکہ کے تحت آنے والے عازمین کو 8 بسوں کے ذریعے مکہ بھیجا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 جون کو اسلام آباد اور ملتان سے مزید ایک ایک پرواز جدہ پہنچے گی، آج ایک ہزار 50 پاکستانی عازمین براستہ جدہ مکہ مکرمہ جائیں گے۔6 جون کو 11 پروازوں سے مذید 3387 پاکستانی عازمین جدہ پہنچیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باغ آزاد کشمیر میں لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں...

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں مسلم لیگ ن کا انتخابی جلسہ آج ہوگا جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ باغ میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے کی سکول گرانڈ میں تیاریاں جاری ہیں، پارٹی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی۔ گزشتہ رات باغ میں بارش ہونے کے باعث جلسے کی تیاریاں تاخیر سے شروع ہوئیں جنہیں تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل باغ میں ہی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی پیپلز پارٹی امیدوار کی دعوت پر انتخابی جلسے سے خطاب کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مارشل لا کا کوئی امکان نہیں، رہنما پیپلزپارٹ...

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں، عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعلی کے مشیر برائے زراعت منظور وسان کا بیان سامنے آیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مجھے عام انتخابات وقت پر نظر نہیں آرہے، الیکشن 6 ماہ سے ایک سال تک ملتوی ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں ہے، پہلے احتساب کیلئے وقت مانگا جائے گا پھر الیکشن کرائے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلزپارٹی نے میئر کراچی کیلئے مرتضی وہاب کا...

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے کون امیدوار ہوگا ؟، پیپلز پارٹی کے بعض رہنماں نے بلدیاتی امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرنے کا دعوی کردیا۔ پی پی رہنماں کاکے مطابق میئر کراچی کیلئے مرتضی وہاب جبکہ ڈپٹی میئر کیلئے سلمان مراد پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ اس کے علاوہ اورنگی ٹاون سے جمیل ضیا پیپلز پارٹی کے چیئرمین کیلئے امیدوار ہوں گے، صفورا ٹاون کے چیئرمین کیلئے راشد خاصخیلی کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گڈاپ ٹاون سے طارق بلوچ، کورنگی سے نعیم شیخ اور چنیسر ٹاون سے فرحان غنی چیئرمین ہوں گے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے میئر کراچی کی نامزدگی سے متعلق خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی کی نامزدگی کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیں، مختلف عہدوں کیلئے متعدد کارکنان نے پارٹی کو درخواستیں دی تھیں جس پر تفیصلی مشاورت ہوئی تاہم حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواست کی گذشتہ سماعت...

آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواست کی گذشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بنچ پراعتراض کیا ہے۔ حکمانے کے مطابق اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ججز کیخلاف وفاق نے تحریری درخواست دی۔ بنچ کا حکم ہے کہ رجسٹرار آفس وفاقی حکومت کی درخواست کو رجسٹرڈ کرے ۔حکمنامے کے مطابق آڈیو لیک کمیشن کے جواب پر فریقین جواب جمع کرا سکتے ہیں، ریاض حنیف کی توہین عدالت درخواست پر آفس نے اعتراضات لگائے،ریاض حنیف چاہیں تو اعتراض دور کرکے درخواست دے سکتے ہیں۔ آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواستوں کی آئندہ سماعت 6 جون کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پھالیہ،ڈمپر اور وین میں تصادم، 3 خواتین سمیت...

ڈمپر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ منڈی بہا الدین کی تحصیل پھالیہ کے علاقے پاہڑیانوالی اڈہ کے قریب ڈمپر اور مسافر وین میں تیز رفتاری کے باعث خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے نعشوں اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جہانگیرترین سے کوئی تعلق نہیں،فواد رابطہ کرت...

رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیرترین سے کوئی تعلق نہیں،فواد رابطہ کرتے رہتے ہیں، فیصل واوڈا کس کے لیے کام کرتے ہیں اس کا نو آئیڈیا۔سماعت کے بعد سابق رہنما تحریک انصاف اسد عمر کی اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا،کیا آپ پر کوئی دبا ہے؟ اسد عمر نے جواب دیا کہ دبا بس یہی ہے کہ ہر روزعدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں، جیل سے آئے ہفتہ ہوا ہے ،7،8 بار عدالتوں میں آچکا ہوں،کبھی ہائیکورٹ ،کبھی سیشن کبھی انسداد دہشت گردی عدالت جاتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسدعمر کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کی...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسدعمرکے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی گئی۔ کیس کی سماعت کے دوران معاون وکیل نے کہا پراسیکیوٹر کی والدہ فوت ہوگئی ہیں، وہ چھٹی پر ہیں، سماعت کو ملتوی کیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پراسیکیوٹر تو آئے ہی نہیں،اگلی تاریخ رکھ لیتے ہیں،وکیل اسد عمرنے کہا میں چاہتا ہوں آج ہی اس کے دلائل مکمل کردوں۔ دوران سماعت اسد عمر کا مکالمہ،کہا واحد آدمی ہوں جس کے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے بیانات ہیں،آپ کو اور مجھے بھی پتہ ہے کہ کیس میں کچھ نہیں۔بابراعوان بیرون ملک ہونے کے باعث نہ آئے۔عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی 10 جون تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت سے شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مق...

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے اور مقدمات کی لسٹ فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی گوہر بانو کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ اور سیاسی جماعت کے اہم رہنما ہیں، خدشہ ہے 9 مئی کے بعد درج کسی خفیہ مقدمے میں پولیس شاہ محمود قریشی کو گرفتار کر لے گی، 9 مئی کے واقعات کے بعد درج خفیہ مقدمات کی معلومات فراہم کی جائیں۔ درخواستگزار نے ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ عدالت شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے بعد خفیہ مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات (آج) منگل تک طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماحولیات کا عالمی دن،وزیراعظم کا پلاسٹک کی آ...

وزیراعظم شہباز شریف نے پلاسٹک کی آلودگی پر قابو پانے کیلئے عالمی تھیم کے تحت فوری اقدامات کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے کیلئے پرعزم ہے، 70 فیصد پلاسٹک کے فضلے کو غلط طریقے سے ٹھکانے لگایا جاتا ہے، حکومت استعمال شدہ فضلے کو ٹھکانے لگانے کے اقدامات کی فوری ضرورت کو تسلیم کرتا ہے، حکومت نے ماحول دوست متبادل طریقہ کار اپنانے کو ترجیح دی ہے۔ ماحولیات کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاوس میں ون یوز پلاسٹک کا استعمال بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ استعمال شدہ پلاسٹک کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لئے ایک جامع فریم ورک تیار کیا جائے گا، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی طرح تمام وزارتیں اسے ختم کرنے اور محدود کرنے کے اقدامات کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزارتوں اور تمام ڈویژنز میں پیٹ بوتلوں کے استعمال کو محدود کیا جائے، وزیر اعظم نے پلاسٹک ری سائیکلنگ اور سرکلر اکانومی کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز، شہریوں، سول سوسائٹی سے آنے والی نسلوں کے لئے ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے بھی اپیل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ عرب ۔ وفد ۔ دورہ

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے میں عرب لیگ اور اس کے سیکرٹریٹ کے سفارت کاروں اور عہدیداروں کا ایک وفد کاشغر کے قدیم قصبے کا دورہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ عرب ۔ وفد ۔ دورہ

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے میں عرب لیگ اور اس کے سیکرٹریٹ کے سفارت کاروں اور عہدیداروں کا ایک وفد کاشغر میں روایتی نسلی آلات موسیقی تیار کرنے والی ورکشاپ کا دورہ کررہا ہے۔  (شِنہوا)

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ ۔ ثقافتی وراثت و تر...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ثقافتی وراثت اور ترقی بارے اجلاس سے قبل چائینز اکیڈمی آف ہسٹری کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ ۔ ثقافتی وراثت و تر...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ چائنہ نیشنل آرکائیوز آف پبلیکیشنز اینڈ کلچر کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ ۔ ثقافتی وراثت و تر...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ چائنہ نیشنل آرکائیوز آف پبلیکیشنز اینڈ کلچر کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، 4 دہائیوں کے دوران متوقع عمر میں خطر...

لاس اینجلس (شِنہوا) ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ میں متوقع عمر میں کمی کا رجحان 1950 کی دہائی میں شروع ہوا اور گزشتہ 4 دہائیوں میں اس میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

امریکن جرنل آف پبلک ہیلتھ میں شائع شدہ اس تحقیق کے مطابق 1933 کے بعد سے 50 سے زیادہ ممالک نے متوقع عمر کےاعتبار سے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امریکہ کی وسط مغربی اور جنوب وسطی ریاستوں میں متوقع عمر میں اضافہ کی شرح سب سے سست ہے۔

نوول کرونا وائرس وبا کے دوران حالیہ برسوں میں ملک کی متوقع عمر کے مسئلہ نے ایک بار پھر توجہ حاصل کرلی ہے، یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی کمی ہے۔

امراض روک تھام اور تدارک بارے امریکی مراکز کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں امریکہ میں متوقع عمر 76.1 برس تک گرگئی جو 1996 کے بعد سب سے کم ہے۔

رچمنڈ میں ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی میں سینٹر آن سوسائٹی اینڈ ہیلتھ کے ڈائریکٹر ایمریٹس اسٹیون وولف نے بتایا کہ مسئلے کی شدت اس سے کہیں زیادہ زیادہ ہے جتنی ہم نے کبھی سوچی تھی۔

  امریکہ سے زیادہ متوقع عمر رکھنے والے ممالک کی تعداد ہمارے اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا مسئلہ فلسطین کو بین الاقوامی ایجنڈے م...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کو بین الاقوامی ایجنڈے میں سرفہرست رکھے۔

 چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے لیے رواں سال ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ہمیشہ مسئلہ فلسطین کو بین الاقوامی ایجنڈے میں سرفہرست رکھنا چاہیے اور دو ۔ریاستی حل کو فوری طور پر آگے بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 70 سال سے زائد عرصے سے ایجنسی نے فلسطینی پناہ گزینوں کو اہم امداد اور تحفظ فراہم کرکے ان کی انسانی حالت زار کو کم کرنے میں ز بردست اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

چین ایجنسی کے کام کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے اور اس کی تعریف کرتا ہے اور گزشتہ سال دسمبر میں ایجنسی کے مینڈیٹ کی تجدید سے متعلق قرارداد کو جنرل اسمبلی کی طرف سے اکثریت سے منظور کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایجنسی حالیہ برسوں میں گہرے مالی بحران کا شکار ہے اور اس کی اپنے فرائض کی انجام دہی کی صلاحیت انتہائی محدود ہے۔

سفیر نے کہا کہ چین نے یو این آر ڈبلیو اے کے لئے سیاسی حمایت اور مالی یقین دہانیوں  اور اردن، لبنان اور شام سمیت میزبان ممالک کی ضروری مدد کا مطالبہ کیا۔ ہم غزہ کی پٹی سے ناکہ بندی ختم کرنے، مقبوضہ علاقے میں آبادکاری کی سرگرمیاں بند کرنے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت زار کو مزید خراب کرنے والے یکطرفہ اقدامات سے بچنے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

گینگ نے کہا کہ چین طویل عرصے سے فلسطین کو انسانی و ترقیاتی امداد فراہم کر رہا ہے اورایجنسی کو اس کا  مینڈیٹ  پورا کرنے میں مدد کرنے کے لئے اپنی صلاحیت کے مطابق معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اس سال چین ایک بار پھر ایجنسی کو 10لاکھ  امریکی ڈالر فراہم کرے گا۔

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلاروس ،چینی برقی گاڑیوں کی مطابقت سے چارجن...

منسک(شِنہوا)  بیلاروس کی تیل کمپنی بیلورسنفٹ کے تقریباً 200 چارجنگ اسٹیشنز کو 2023 کے آخر تک چینی برقی  گاڑیوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے تبدیل کر دیا جائے گا۔

بیلور سنفٹ کے ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر برائے تعمیرات، عام امور ونظریاتی کام آندرے کوٹک نے کہا کہ یہ ملک میں بیلور سنفٹ کے تمام موجودہ چارجنگ اسٹیشنز کا تقریباً 30 فیصد ہیں۔

کوٹک نےواضح کیا کہ بیلاروس میں چین سے آٹو سپلائی میں اضافے کا رجحان پایا جاتا ہے  جو الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجیز میں عالمی رہنما ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی کے چارجنگ نیٹ ورکس کو جی بی / ٹی اسٹینڈرڈ کے چینی کنیکٹر کے ساتھ دوبارہ فٹ کیا جارہا ہے۔

ان دنوں ہمارے پاس 16 چارجنگ اسٹیشن کام کر رہے ہیں جو چینی برقی  گاڑیوں کو چارج کر سکتے ہیں۔ سال کے آخر تک اس طرح کے تقریباً 200 اسٹیشنز ہوں گے۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے 2018 میں ملک میں برقی نقل و حمل کے استعمال کو تیز کرنے کے بارے میں ایک فرمان پر دستخط کیے تھے۔

دستاویز کے مطابق بیلورسنفٹ کو برقی  چارجنگ نیٹ ورک کی تخلیق اور ترقی کے لئے ذمہ دار ریاستی آپریٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیر اعظم کی کالجز میں داخلے کے ام...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈِنگ شوئے شیانگ نے کالجز میں داخلے کے امتحانات کو ہموار اور کامیاب بنانے کے لئے انتظامات اور تیاری کے کام میں محتاط کوششوں اورانتہائی ذمہ دارانہ رویے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے یہ بات جون کے اوائل میں ہونے والے اس سال کے امتحانات کے لیے بیجنگ شہر اور وزارت تعلیم میں تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

بیجنگ کے ٹیسٹ مراکز میں سے ایک مڈل اسکول کے دورے کے دوران ڈنگ نے کہا کہ ملک میں نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کو کم کرنے کے بعد اس سال کالج میں داخلے کا پہلا امتحان ہوگا۔

ڈنگ نے ذکر کیا کہ اس سال سب سے زیادہ  1 کروڑ 29 لاکھ 10 ہزار  طلبا امتحان دیں گے ۔ ڈنگ نے امتحان کے انعقاد کے لئے مزید جامع اور محتاط کوششوں پر زور دیاجس  میں نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے مئو ثر اقدامات پر عملدرآمد، ٹھوس ہنگامی منصوبے تیار کرنا اور طالب علموں کو مناسب دیکھ بھال اور مدد فراہم کرنا شامل ہے۔

وزارت تعلیم کے ماتحت نیشنل ایجوکیشن ایگزامنیشن اتھارٹی میں ڈنگ نے امتحانات کی قومی تیاریوں سے متعلق رپورٹ سماعت کی۔ 

تعلیم اور معاشرے میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے کالج داخلہ امتحان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈنگ نے کسی بھی ممکنہ خامیوں کو روکنے اور شفافیت پر سمجھوتہ نہ کرنے کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی سخت اقدامات پر عمل درآمد کرنے  پر زور دیا۔

ڈنگ نے ویڈیو کال کے ذریعے شان ڈونگ اور یون نان صوبوں میں مقامی تیاریوں کی اطلاعات بارے بھی سماعت کی۔ انہوں نے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ ایک محفوظ، ہموار اور کامیاب امتحان کو یقینی بنانے کے لئے اپنی بڑی سیاسی ذمہ داری نبھائیں۔

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ارجنٹائن کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ منص...

بیجنگ(شِنہوا) چین اور ارجنٹائن کی حکومتوں کے نمائندوں نے بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے تعاون کے منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔

نیشنل ڈیو یلپمنٹ اینڈ ریفا رم کمیشن کے مطا بق   یہ منصوبہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے سمیت  بنیادی ڈھانچے، توانائی، معیشت و تجارت، مالیات اور ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے بارے طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کرے گا۔

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ارجنٹائن کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ منص...

بیجنگ(شِنہوا) چین اور ارجنٹائن کی حکومتوں کے نمائندوں نے بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے تعاون کے منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔

نیشنل ڈیو یلپمنٹ اینڈ ریفا رم کمیشن کے مطا بق   یہ منصوبہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے سمیت  بنیادی ڈھانچے، توانائی، معیشت و تجارت، مالیات اور ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے بارے طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کرے گا۔

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ارجنٹائن کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ منص...

بیجنگ(شِنہوا) چین اور ارجنٹائن کی حکومتوں کے نمائندوں نے بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے تعاون کے منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔

نیشنل ڈیو یلپمنٹ اینڈ ریفا رم کمیشن کے مطا بق   یہ منصوبہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے سمیت  بنیادی ڈھانچے، توانائی، معیشت و تجارت، مالیات اور ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے بارے طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کرے گا۔

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے انسان بردار چاند مشن کے لیے چھٹے راکٹ...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے اپنے مستقبل کے انسان بردار چاند مشن کے مرکزی راکٹ انجن کا چھٹا آزمائشی سفر مکمل کر لیا ہے۔

چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے کہا ہے کہ 130 ٹن کلاس مائع آکسیجن مٹی کے تیل والے راکٹ انجن نے اس حالیہ آزمائش کے بعد اس کے مجموعی ٹیسٹ رن ٹائم کو 3 ہزار 300 سیکنڈز تک پہنچا دیا جس نے چین میں ایک 100 ٹن کلاس انجن کے طویل ترین تجربے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

ملک کے مستقبل کے انسان بردار چاند مشنز کے لئے مرکزی انجن کی حیثیت سے  اسے اعلیٰ جامع کارکردگی اور پائیداری کی ضرورت ہے۔

ٹرائل نے طویل ترین ٹیسٹ رن کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا جو اس تازہ ترین ٹرائل سے 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں حاصل کیا گیا تھا۔

 دریں اثنا، کارپوریشن نے کہا کہ انجن کا آزمائشی کام کرنے کا وقت اس کے مطلوبہ مشن ورکنگ ٹائم سے 10 گنا زیادہ ہے جو اس کے قابل اعتماد ہو نے کی تصدیق کرتا ہے۔

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شین ژو۔ 15کے خلابازوں کی بحفاظت واپسی

جیوچھوان (شِںہوا) چین کے تین خلاباز 6 ماہ کا خلائی اسٹیشن مشن مکمل کرنے کے بعد اتوار کو بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے۔

چائنہ مینڈ خلائی ایجنسی کے مطابق شین ژو-15 کا واپسی کیپسول چین کے شمالی اندرونی منگولیا خوداختیارخطے میں صبح 6 بجکر 33 منٹ (بیجنگ وقت) ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر اترا۔ اس میں خلاباز فی جون لونگ، ڈینگ چھنگ منگ اور ژانگ لو شامل تھے۔

ایجنسی نے اعلان کیا کہ شین ژو۔ 15 انسان بردار مشن کامیاب رہا اور خلاباز صحت یاب ہیں۔

خلا بازوں کو باہر نکالنے میں زمینی کارکنوں نے معاونت کی اور انہوں نے کرسیوں کو کیپسول کے سامنے رکھا۔

اکتوبر 2005 میں ملک کے دوسرے خلائی مشن شین ژو۔ 6 میں بھی حصہ لینے والے مشن کمانڈر فی نے کہا کہ ہم نے تمام طے شدہ کام مکمل کرلئے اور مادر وطن واپس آنے کے بعد اچھا محسوس کررہے ہیں۔

 

چین، شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر شین ژو ۔15 انسان بردار جہاز کے واپسی  کیپسول سے باہر آنے والے خلا باز ڈینگ چھنگ منگ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

ڈینگ نے کہا کہ وہ پورے ملک کے لوگوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی پر شکر گزار ہیں۔ انہیں 25 برس کی تیاری کے بعد خلا میں جانے کا موقع ملا تھا۔

میں ہمیشہ خوابوں اور استقامت کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں. اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میری عمر کتنی ہے، میں قوم کی ضرورت پوری کرنے پر خوش ہوں۔

چین کے خلا بازوں کے دوسرے گروپ سے تعلق رکھنے والے ژانگ نے کہا کہ وہ اب بہت پرجوش ہیں۔ وہ خلائی اسٹیشن پر  اکثر کھڑکی سے اپنے مادر وطن اور آبائی شہر کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

ژانگ نے مزید کہا کہ ہم جلد اپنے جسم کو ایڈجسٹ کریں گے، تربیت میں واپس جائیں گے اور مستقبل میں خلائی مشن کے لئے تیار ہوں گے۔

 

چین، شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر شین ژو۔ 15 انسان بردار جہاز کے واپسی کیپسول سے باہر آنے والے خلا باز ژانگ لیو کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

پرواز کے طریقہ کار تحت صبح 5 بج کر 42 منٹ پر واپسی  کیپسول شین ژو -15 کے مدار میں گردش کرنے والے کیپسول سے الگ ہوا تھا۔

واپسی کیپسول کے اترنے کے فوراً بعد زمینی ٹیم لینڈنگ کے مقام پر پہنچ گئی۔ طبی عملے نے تصدیق کی ہے کہ خلابازوں کی صحت اچھی ہے۔

چین نے 29 نومبر 2022 کو انسان بردار خلائی جہاز شین ژو۔ 15 لانچ کیا تھا۔ اس کے عملے کی اوسط عمریں چین کے مشن عملہ میں سب سے زیادہ تھیں ۔ شین ژو ۔15 کے عملے نے کامیابی سے 4 اضافی سرگرمیاں مکمل کیں۔ یہ عملہ اب تک سب سے زیادہ اضافی سرگرمیاں کرنے والا عملہ بن چکا ہے۔

عملے نے ملک کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کی تکمیل کا مشاہدہ کیا۔

 

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، تیان جن میں چین ۔یورپ بزنس فورم کا انع...

تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن نے چائنہ ۔یورپین بزنس فورم کا انعقاد کیا جس کا مقصد چینی اور یورپی کاروباری تعاون کے لیے اعلیٰ درجے کا تبادلہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

ایک روزہ تقریب کے منتظمین نے بتایا کہ اس میں اندرون و بیرون ملک سے 350 سے زائد شرکا نے شرکت کی جن میں سرکاری حکام، تجارتی ایسوسی ایشنز  کے نمائندے اور چینی اور یورپی کاروباری افراد شامل تھے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کے مرکز تیان جن  نے 10 ہزار سے زائد غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں کو اپنی طرف راغب کیا ہے جس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حقیقی استعمال 200 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔

 میونسپل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق اس وقت تیان جن میں فارچیون 500 کے 276 کاروباری ادارے ہیں جن میں 176 غیر ملکی کمپنیز بھی شامل ہیں۔

تیان جن کے بن ہائی نیو ایریا کے پارٹی سربراہ لیان ماؤجن نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیان جن مارکیٹ پر مبنی قانونی اور بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کرنا جاری رکھے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرے گا۔

منتظمین نے کہا کہ یورپی کاروباری افراد اور بلدیاتی حکومت کے مابین مواصلات وتبادلوں کو مضبوط بنانے کے لئے تقریب کے دوران ایک کاروباری فروغ کی سرگرمی اور حکومت انٹرپرائز ڈائیلاگ ذیلی فورم کا بھی انعقاد کیا گیا۔

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، اندراج شدہ انٹرنیٹ کمپنیز کی کاروباری...

سیول (شِنہوا) جنوبی کوریا کے شہر  سیول میں گوان گوامون اسکوائر پر لوگوں نے کم کاربن طرز زندگی کی حمایت میں منعقدہ ایک دوڑ میں حصہ لیا۔

تقریب کا مقصد سبز زندگی اور ماحولیاتی تحفظ بارے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ عالمی یوم ماحولیات 5 جون کو منایا جائے گا۔

 

جنوبی کوریا، سیول میں گوان گوامون اسکوائر پر لوگ کم کاربن طرز زندگی کی حمایت میں منعقدہ ایک دوڑ میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

جنوبی کوریا، سیول میں گوان گوامون اسکوائر پر لوگ کم کاربن طرز زندگی کی حمایت میں منعقدہ ایک دوڑ میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

جنوبی کوریا، سیول میں گوان گوامون اسکوائر پر لوگ کم کاربن طرز زندگی کی حمایت میں منعقدہ ایک دوڑ میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

جنوبی کوریا، سیول میں گوان گوامون اسکوائر پر لوگ کم کاربن طرز زندگی کی حمایت میں منعقدہ ایک دوڑ میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

جنوبی کوریا، سیول میں گوان گوامون اسکوائر پر لوگ کم کاربن طرز زندگی کی حمایت میں منعقدہ ایک دوڑ میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، اندراج شدہ انٹرنیٹ کمپنیز کی کاروباری...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں پہلی سہ ماہی کے دوران اندراج شدہ انٹرنیٹ کمپنیز کی کاروباری قدر میں مسلسل اضافہ ہوا جس کی وجہ مقامی پالیسیوں میں استحکام اور معیشت میں تیزی ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی ایک رپورٹ کے مطابق مارچ کے اختتام تک چین میں اندراج شدہ انٹرنیٹ کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ قدر 111 کھرب یوآن (تقریباً 15.6 کھرب امریکی ڈالرز) تھی جو 2022 کے اختتام کی نسبت 7.8 فیصد زائد ہے۔

مارکیٹ قدر کے اعتبار سے سرفہرست 3 کمپنیاں ٹینسینٹ، علی بابا اور میتوان تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں اندراج شدہ انٹرنیٹ کمپنیوں کی آمدنی گزشتہ برس کی نسبت 6.3 فیصد اضافے سے 10.8 کھرب یوآن رہی۔

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، انٹرنیٹ فرمز کی پہلے چار ماہ کے دوران...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیز اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیز کے رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران منافع میں نمایاں اضافہ ہواہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق ان کمپنیز کا منافع اس عرصے کے دوران گزشتہ سال  کی نسبت 62.1 فیصد بڑھ کر 38.4 ارب یوآن (تقریباً 5.4 ارب امریکی ڈالرز) ہو گیا ہے۔

ان کمپنیز کا مشترکہ کاروباری منافع 408.3 ارب یوآن پر پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 3.3 فیصد زیادہ ہے۔

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سافٹ ویئر شعبے کی آمدن 33 کھرب یوآن ہو...

بیجنگ (شِںہوا) رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں چین کی سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات صنعت کی آمدن و نفع میں اضافے کی شرح نمو دو ہندسوں میں رہی۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق اس شعبے کا منافع گزشتہ برس کی نسبت 13.8 فیصد اضافے سے 367.4 ارب یوآن (تقریباً 51.77 ارب امریکی ڈالرز) رہا جبکہ آمدنی ایک سال قبل کے مقابلے میں 12.8 فیصد بڑھ کر 33.2 کھرب یوآن رہی۔

اعدادوشمار کے مطابق اس مدت میں سافٹ ویئر مصنوعات سے ہونے والی آمدن گزشتہ برس کی نسبت 11.1 فیصد اضافے سے 818.3 ارب یوآن رہی۔ صنعتی سافٹ ویئر مصنوعات سے آمدن 81.48 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 15.1 فیصد کا اضافہ ہے۔

کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا خدمات کی آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 16.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ای کامرس پلیٹ فارم ٹیکنیکل خدمات کی آمدن 4.1 فیصد بڑھی ہے۔

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کا بھارت میں ٹرین حادثے پر ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ریل گاڑی  حادثے میں شدید جانی نقصان پر بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اپنے پیغام میں چھن  نے متاثرہ افراد کے لئے گہرے دکھ اور سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کا بھارت میں ٹرین حادثے پر ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ریل گاڑی  حادثے میں شدید جانی نقصان پر بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اپنے پیغام میں چھن  نے متاثرہ افراد کے لئے گہرے دکھ اور سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں بیلوں کی پرجوش روایتی دوڑ کا ا...

مغربی سماٹرا، انڈونیشیا (شِںہوا) انڈونیشیا کے شہر مغربی سماٹرا میں روایتی پاکو جاوی بیل دوڑ میں تیز رفتاری اور طاقت کا بھرپور مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

اس دوڑ کا اہتمام فصل کٹائی کے اختتام پر جشن منانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ دوڑ ہرسال کیچڑ میں چاول کے کھیتوں میں منعقد کی جاتی ہے۔ جس میں کسان اپنے بیلوں کو دوڑاتے ہیں۔ دوڑ مقامی افراد اور سیاحوں دونوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی سمت متوجہ کرتی ہے۔

 

انڈونیشیا، مغربی سماٹرا میں منعقدہ پاکو جاوی بیل دوڑ میں ایک شخص شریک ہے۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا، مغربی سماٹرا میں منعقدہ پاکو جاوی بیل دوڑ میں ایک شخص شریک ہے۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا، مغربی سماٹرا میں منعقدہ پاکو جاوی بیل دوڑ میں ایک شخص شریک ہے۔ (شِنہوا)

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، مئی کے دوران نئی توانائی گاڑیوں کی فرو...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نئی توانائی گاڑیوں کی خوردہ فروخت میں مئی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 82 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن  کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چین میں یکم سے 28 مئی کے دوران 4 لاکھ 83 ہزار نئی توانائی گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ رواں سال 28 مئی تک چین میں نئی توانائی گاڑیوں کی خوردہ فروخت  23 لاکھ 30 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس نسبت 43 فیصد زائد ہے۔

دریں اثنا، مسافر گاڑیوں کی خوردہ فروخت میں 72 لاکھ 90 ہزار یو نٹس کا اضافہ ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 2 فیصد زائد ہے۔

چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن نے اس اضافے کی بنیادی وجہ یوم مئی تعطیلات کے دوران فروخت کی تشہیر اور مرکزی و مقامی حکومتوں کی طرف سے متعارف کردہ کھپت سبسڈی پالیسیوں کو قرار دیا۔

۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریلوے کا ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجود...

ریلوے کا ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ دینے کافیصلہ کرلیا،پاکستان ریلوے کو ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 35روپے کمی کے باوجود ریلوے کے کرائے کم نہ ہوسکے۔پیٹرولیم مصنوعات پرحکومت کی جانب سے دیا گیاریلیف عوام تک پہنچنے کی راہ میں حکومت ہی رکاوٹ بن گئی، وزیر ریلوے ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر کرائے بڑھاتے رہے مگر 35روپے فی لیٹرکم ہونے پرکرائے کم کرنا بھول گئے ۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے 16مئی سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کیا ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کا ریلوے مسافروں کو کوئی فائدہ نہ ہوسکا اس کے بعد یکم جون کو دوبارہ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کی گئی مگر اس کے باوجود ریلوے حکام کرایوںمیں کسی قسم کی کمی کرنے کا تیا رنہیں ہیں ۔قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر کرائے بڑھانے والے محکمہ ریلوے نے قیمتوں میں کمی پر آنکھیں بند کرلیں۔فروری میں ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر ریل کرایوں میں اضافہ کیا گیافروری میں گرین لائن کے علاوہ تمام ٹرینوں کے کرایوں 8 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔16 مئی سے حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کمی کی ہوئی تووزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کی اپیل بھی کی تھی اس کے بعد یکم جون کو دوبارہ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 253روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجودوزیر ریلوے سعد رفیق بھی معاملے پرخاموش ہیں ۔ترجمان ریلوے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ کرایوں میں کمی کے حوالے سے کوئی تجاویز زیر غور نہیں ہے ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا امریکی ا...

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے گونتاناموبے سمیت بیرون مملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات وزارت خارجہ سے مانگ لیں،نیٹو کی طرف سے بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان نے کبھی ان سے کمپنسیشن نہیں مانگی اگر مانگتے تو مل جاتی،پاکستان میں صحت کے شعبے میں کام کرنے والی امریکہ این جی او میں پاکستانی خواتین کو حراساں کرنے پر کمیٹی نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اگر امریکہ میں یہ واقعات ہوتے تو وہاں پر بھی اسی طرح خاموشی اختیار کی جاتی ، سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے تمام نجی اور سرکاری اداروں کو انٹرل ہراسمنٹ کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔ڈی کے ٹی پاکستان کے بارے میں انکشاف ہواہے کہ اس کی فنڈنگ پورن ویڈیو سے بھی آتی ہے،قائمہ کمیٹی نے 9 مئی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی،بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق ان افراد کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے ۔جمعہ کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین ولید اقبال کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں سید وقار مہدی، عابدہ عظیم، فلک ناز چترالی، ڈاکٹر ہمایوں مہمند ،سیمی ایزدی سمیت وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق ،حکام وزارت خارجہ ،ودیگر نے شرکت کی ۔وزارت خارجہ کے حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ گونتاناموبے میں قید پاکستانی ربانی برادر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔24فروری2023 کا پاکستان پہنچ گئے تھے اب وہ کراچی میں ہیں ۔ایک بھائی نے خطاطی بھی اسی دوران کی ہے ۔سینیٹرسیمی ایزدی نے کہاکہ 21سال بغیر چارجز کے وہ جیل میں رہے اس سے بڑی کوئی ذیادتی نہیں ہوگی، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایک اورپاکستانی ماجدخان جو گوانتانامو بے میں ہے اس کے بارے میں بتائیں۔ حکام وزارت خارجہ نے کہاکہ ربانی برادر ویگر کے بارے میں امریکہ نے پاکستان کو کہا تھا کہ آپ کے شہری گوانتامو بے میں ہیں۔ہمایوں مہند نے کہاکہ امریکہ نے کب کہا تھا کہ یہ قیدی پاکستانی ہیں حکام نے بتایاکہ اس کا مجھے ابھی علم نہیں ہے۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ یہ شرمندگی ہے کہ جب تک سینیٹر نے اس معاملے کو نہیں اٹھایا گورنمنٹ نے اپنے شہریوں کو چھوڑ دیا اور کسی نے نہیں پوچھا۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ 2008میں میں نے وفد لے کرا مریکہ گیا اور عافیہ کو ملنے گئے ہم نے اپنی کوشش کی اب دوبارہ کوشش ہورہی ہے ۔میں نے فوزیہ صدیقی کو کہاتھا کہ عمران خان کے ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں وہ ان کو عافیہ کے لیے درخواست کریں مگر اس پر پیش رفت نہیں ہوئی ہم نے حکومت سے 1.2ملین ڈالر عافیہ کے کیس مین وکیل کو دیئے تھے۔سینیٹر وقار مہدی نے کہاکہ ربانی برادرز کو کمیٹی میں بلایاجائے تاکہ وہ اپنے بارے میں بتائیں ۔مشاہد حسین نے کہاکہ جب یہ لوگ قید ہوئے اس وقت ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے اتحادی تھے ۔ہمایوں مہمند نے کہاکہ ہم جرم میں اتحادی تھے کیا اس لیے اپنے شہریوں پر خاموش تھے ۔ مشاہد حسین سید نے کہاکہ ہم امریکہ کے ساتھ جرم میں اتحادی تھے۔حکام نے نتایاکہ ماجد خان فروری 2023کو رہاکردیا گیا وہ سنٹرل امریکہ میں رہے رہے ہیں اور پاکستان نہیں آئے19سال قید رہے ہیں ۔ حکام وزارت نے کمیٹی کوبتایاکہ گوانتاناموبے میں اب کوئی پاکستانی نہیں ہے امریکہ سے ہم نے پوچھا ہے جس پر انہوں نے بتایاہے کہ گوانتاناموبے کوئی پاکستانی نہیں ہے اور ایسا بھی کوئی نہیں ہے جو اپنے آپ کو پاکستانی کہتا ہو۔ مشاہد حسین سید نے کہاکہ گونتاناموبے میں قیدخالد شیخ محمد کی شہریت کیا ہے جو پاکستان کراچی سے پکڑے گئے تھے کیا وہ پاکستانی نہیں ہیں ۔حکام وزارت خارجہ نے جواب نہیں دیا ۔چیرمین کمیٹی نے کہاکہ اگلے ماہ جولائی میں وزارت خارجہ کو دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا ۔پاکستانی جو بیرون ملک قید ہیں اس کی معلومات دی جائے اور 4گوانتاناموبے میں قید پاکستانیوں کو رہا کرنے میں اتنا وقت کیوں لگا اس کے بارے میں بتایا جائے۔ مشاہد حسین سید نے کہاکہ پاکستانی میں جنگ کے دوران جو جانی نقصان ہواہے اس کے بارے میں پاکستان نے کبھی نیٹو سے مطالبہ نہیں کیا کہ بے گناہ جو مارے گئے ہیں اس کے بارے میں کمپنسیشن دی جائے میں نے10 سال قبل سیکرٹری نیٹو سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ اس کے بارے میں ہے کہ ان کو کمپنسیشن دی جائے مگر پاکستان نے کبھی اس کے بارے میں مطالبہ نہیں کیا ہے۔

پاکستان نے اس وقت مطالبہ اس لیے نہیں کیا کہ امریکہ ناراض نہ ہوجائے ۔کمیٹی میں غیر ملکی این جی اوڈی کے ٹی کی ملازم خواتین سے جنسی ہراسگی کا معاملہ زیر غور آیا۔ڈی کے ٹی نامی این جی او میں جنسی ہراسانی کا شکار خواتین کمیٹی کے سامنے پیش ہوئیں۔چیئرمین ولید اقبال نے کہاکہ پاکستان میں ورک پیلیس پر خواتین کو ہراسانی سے بچانے کا قانون 2010سے موجود ہے ڈی کے ٹی کے حوالے سے کئی خواتین ملازم شکایات کرچکی ہیں،ڈی کے ٹی کی انٹرنل انکوائری رپورٹ میں جنسی حراسانی کی تصدیق ہوئی،اب تک پانچ خواتین اس این جی او کیخلاف تحریری شکایت کر چکیں۔ڈاکٹر امبرین متاثرہ خاتون نے کہاکہ گزشتہ پانچ سے سات سال میں اس این جی او میں حراسانی کا معاملہ چل رہا ہے،ہم نے انتظامیہ کو شکایات بھی کیں مگر ایکشن نہیں ہوا، ہمیں حراساں کیاجاتاہے ہم ادارے کے سربراہ کو میل کرتے ہیں وہ واپس پاکستان کے سربراہ کو میل کردیتا ہے اور اس طرح حرسانی کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہے اور کوئی اس کو روک نہیں رہاہے ۔معاملہ میڈیا میں آنے کے بعد انسانی حقوق کی کمیٹی نے نوٹس لیا ہے،ڈی کے ٹی کی سابق ملازم نے کمیٹی کوبتایاکہ این جی اوز کی فنڈنگ پورن ویڈیوز سے بھی آتی ہے ۔ڈی کے ٹی کے پاکستان میں سربراہ نے کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کیااور کہاکہ اب حراسانی کمیٹی قائم ہوچکی ہے ۔سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے تمام نجی اور سرکاری اداروں کو انٹرل ہراسمنٹ کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔ کمیٹی نا بنانا ہراسمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔قائمہ کمیٹی نے 9 مئی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد میں کہاگیاہے کہ یہ کمیٹی 9 مئی کو جلا گھیرا فوجی اور سول تنصیبات حملوں کی مذمت کرتی ہے مضبوط دفاعی ادارے مضبوط جمہوری نظام کا حصہ ہیں شہدا کی نشانیوں کی بے حرمتی کرنے کی مذمت کرتے ہیں سول او ملٹری تنصیبات ںکو نقصان پہنچانے اور لوٹ مار میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کی جائے ۔بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق ان افراد کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی روس سمیت وسطی و...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھا نے بیجنگ میں روس اور وسطی ومشرقی یورپی ممالک کی سیاسی جماعتوں کے وفود سے ملاقات کی۔لیونے روسی فیڈریشن کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے نائب چیئرمین اور بین الاقوامی امور کے بارے میں روسی ریاست کی ڈوما کمیٹی کے فرسٹ ڈپٹی چیئرمین دمتری نووکوف کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی۔انہوں نے بوہیمیا اور موراویا کی کمیونسٹ پارٹی کی چیئر پرسن اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن کیٹرینا کونیکنا کی قیادت میں متعدد جماعتوں کے مشترکہ وفد سے بھی الگ ملاقات کی۔لیو جیان چھا نے دونوں وفود کے ساتھ دیگر امور کے علاوہ فریقین کے درمیان تبادلوں کووسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں وسیع تبادلہ خیال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان میں امد...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان میں اقوام متحدہ کے انٹیگریٹڈ ٹرانزیشن اسسٹنس مشن ( یو این آئی ٹی اے ایم ایس) کی مدت کو اس سال 3 دسمبر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔متفقہ طور پر قرارداد 2685 کو منظور کرتے ہوئے 15 رکنی کونسل نے سیکرٹری جنرل سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ ہر 90 دن بعد کونسل کو امدادی مشن کے منصوبوں پر عمل درآمد کی رپورٹ فراہم کریں جبکہ اس معاملے پر فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کونسل کے اراکین نے کہا کہ سوڈان کو درپیش پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی کارروائیوں کو مربوط کرنے کے لیے مشن کی موجودگی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سول ڈرون انڈسٹری کے لیے پہلا لازمی قو...

چین نے سول ڈرون انڈسٹری کے لیے اپنا پہلا لازمی قومی معیار شائع کیا ہے جس کا مقصد شعبے کی بہتر ترقی کو یقینی بنانا ہے۔سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کے مطابق نئی پالیسی یکم جون 2024 سے نافذالعمل ہو گی جو بغیر پائلٹ سول ڈرونز کے معیار اور حفاظتی خطرات سے نمٹنے میں مدد کرے گی۔یہ معیار لازمی تکنیکی تقاضوں پر مبنی ہے جو الیکٹرانک حدود سے لے کرخود کار طریقے سے نشاندہی کرنے اور ہنگامی طور پرکارروائی کرنے کے عمل تک 17 شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ ڈرون کے ڈیزائن، پروڈکشن اور ٹیسٹنگ میں رہنمائی کرے گا اور صارف کی حفاظت کو یقینی بنانے میں بھی مدد دے گا۔یہ معیار ہلکے اور چھوٹے ڈرونز پر لاگو ہوتا ہے تاہم ماڈل ہوائی جہازوں پراس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس مئی میں نئی ب...

چین کے ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس میں مئی میں لگاتار پانچویں مہینے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 2022 کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور ای کامرس کمپنی جے ڈی ڈاٹ کام کی طرف سے مشترکہ طور پر کرائے گئے سروے کے مطابق پچھلے مہینے انڈیکس ای کامرس لاجسٹک سرگرمیاں ریکارڈ کرنے والا ٹریکنگ اپریل سے 0.5 پوائنٹس بڑھ کر 109.5 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔مختلف شعبوں میں ای کامرس لاجسٹک سرگرمیوں کی پیمائش کرنے والے نو بڑے ذیلی انڈیکسوں میں سے آٹھ میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا جبکہ ای کامرس لاجسٹکس کے شعبے میں طلب اور رسد دونوں اعتبارسیمسلسل ترقی ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 3ہزار سال سے زیادہ پرانے گاں کے کھنڈ...

چین کے شمالی صوبے ہیبے میں 3ہزار سال سے زیادہ پرانے گاں کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں۔ مقامی ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق، ووآن شہر کے موجودہ ژایا گاں میں واقع یہ قدیم گاں 2لاکھ 20ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔ یہ شانگ عہد کے وسط(1600 قبل مسیح سے 1046 قبل مسیح)میں تعمیر کیا گیا ۔ درمیانے درجے کیاس گاں میں ماہرین آثار قدیمہ نے سڑکوں، خندقوں، مٹی کے برتن پکانے والے بھٹے، آبی گزرگاہوں، تہہ خانوں اور گھروں کے کھنڈرات دریافت کیے۔ ماہرین آثار قدیمہ نے سیرامکس، مٹی کے برتن، ہڈیوں سے تراشے ہوئے بالوں کے پن اور کچھوے کے خول کے ٹکڑے بھی دریافت کیے ہیں جو قیاس آرائی کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ اس کے علاوہ، ہر گھر کے اندر ہیٹنگ سسٹم بھی موجود تھا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہیکہ یہ روایتی چینی کانگ، یا گرم کرنے کے قابل ایڈوب سلیپنگ پلیٹ فارم کا پروٹو ٹائپ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لیے کوششیں ج...

چین کی حکومت کے خصوصی نمائندہ برائے یورپی و ایشیائی امور لی ہوئی نے کہا ہے کہ چین یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے بیجنگ میں اپنے دورہ یورپ کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ 15 سے 28 مئی تک یوکرین، پولینڈ، فرانس، جرمنی، یورپی یونین کے ہیڈ کواٹرز اور روس کے اپنے دوروں کے دوران یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے تمام فریقوں کے ساتھ وسیع رابطوں اور تبادلوں میں سرگرم رہے۔لی نے کہا کہ یوکرین، روس ، یورپی ممالک اور یورپی یونین نے امن کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کی حمایت کی ہے اور انہوں نے یہ توقع ظاہر کی ہے کہ چین اس حوالے سے مثبت کردار ادا کرے گا جبکہ ان ممالک نے چین کے ساتھ وسیع رابطوں اور تبادلوں پر بھی آمادگی ظاہرکی ہے۔مذاکرات میں درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے لی ہوئی نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کوئی ملک تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے آگے آئے اور بحران کے حتمی حل کے لیے حالات پیدا کرے۔روس نے کہا کہ اس نے کبھی بھی امن مذاکرات کی مخالفت نہیں کی اور ہمیشہ سیاسی ذرائع سے مسائل کے حل کی حمایت کی ہے۔ لی کے مطابق یوکرین نے بھی امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات کا دروازہ بند نہیں ہے۔لی ہوئی نے کہا کہ چین ہر وہ کام کرنے کو تیار ہے جو حالات کو معمول پر لانے اور مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے سازگار ہو۔ یوکرین میں انسانی بحران کے حل کے بارے میں لی نے کہا کہ چین نے انسانی ہمدردی کی صورتحال پر چھ نکاتی تجویز پیش کی ہے اور یوکرین کو انسانی امداد کی کئی کھیپیں فراہم کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی میڈیا سنکیانگ کی غلط تصویر پیش کررہا ہ...

عرب لیگ اور اس کے سیکرٹریٹ کے سفارت کاروں اور عہدیداروں کے ایک وفد نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا سنکیانگ کی غلط تصویر پیش کررہا ہے اور انہوں نے سنکیانگ کو اس کے برعکس دیکھا ہے۔چین-عرب ممالک تعاون فورم کے اعلی حکام کے 18ویں اجلاس اور 7ویں اعلی سرکاری سطح کے اسٹریٹجک سیاسی مذاکرات میں شرکت کے بعد، 34 رکنی گروپ نے منگل سے جمعہ تک شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے کا دورہ کیا۔ گروپ نے سنکیانگ کے متعدد مقامات کا دورہ کیا اور کہا کہ یہ خطہ مغربی میڈیا کی طرف سے پیش کی گئی باتوں سے میل نہیں کھاتا اور یہ ہم آہنگی اور استحکام، تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور ایک رنگا رنگ اور خوشحال ثقافت کا حامل ہے، جس کے باشندے امن وسکون اور قناعت پسندی کے ساتھ رہ رہے ہیں اور کام کررہے ہیں۔ علاقائی دارالحکومت ارمچی میں سنکیانگ کی انسداد دہشت گردی وبنیاد پرستی کوششوں سے متعلق ایک نمائش کا دورہ کرتے ہوئے وفد نے انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ میں سنکیانگ کی نمایاں کامیابیوں کو سراہا۔شام کی وزارت خارجہ کے ایشیائی وافریقی امور شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد حاج ابراہیم نے کہا کہ چین نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں تعمیری تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کیا جانا چاہیے جس میں معلومات اور تجربات کا تبادلہ بھی شامل ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ نے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف چین...

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ چین نے سرحدی علاقوں میں گشت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط کرنے کے علاوہ منشیات اور مضرکیمیکلز کی سمگلنگ کے خلاف مثر طریقے سے کریک ڈان کیا ہے۔جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسدادمنشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کے علاقائی نمائندے جیرمی ڈگلس نے کہا کہ چین نے گریٹر میکونگ کے ذیلی علاقیمیں منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون میں بھی موثر طور پر حصہ لیا ہے۔ڈگلس نے یہ بات یو این او ڈی سی کی جانب سے مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں مصنوعی ادویات سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔تھائی لینڈ کے انسداد منشیات بورڈ کے دفتر برائے خارجہ امور کے بیورو کے ڈائریکٹر سریترکول ویلادی نے کہا کہ چین نے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے حقیقی معنوں میں بھرپورکوششیں کی ہیں جن میں مشترکہ گشت کی کارروائیوں میں شامل ہونا اورانسداد کیمیکل سمیت مختلف شعبوں پر تربیتی کورسز فراہم کرنا شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کی نئی ٹیکن...

چینی سائنسدانوں نے ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو ممکنہ طور پر کئی اقسام کے سخت مہلک ٹیومر کی وسیع نشوونما اور میٹاسٹیسیس کو روک سکتی ہیسیل رپورٹس میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق گوانگ ڈونگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ نئی ٹیکنالوجی میں خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے بیکٹیریا سے مدد لی گئی ہے جوٹیومر کے اندر اپنی تعداد میں تیزی سے اضافہ کرسکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق، اس طرح کی بیکٹیریل دوائی نہ صرف شدید سوزش کے حملوں کا باعث بن سکتی ہے بلکہ ٹیومر کے امائنو ایسڈ،میتھیونین کو بننے سے روک سکتی ہے جو بیکٹیریل دوائی میں جینیاتی طور پر انجنیئرڈ انزائم کے ذریعے کینسر کے خلیوں کی نشوونما اور میٹاسٹیسیس کے لیے ضروری ہوتاہے۔نئی ٹیکنالوجی ایک میٹابولک اپروچ پر مبنی ہے جو میتھیونین پر کینسر کے خلیات کی کئی اقسام کو ختم کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق، توقع ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ٹھوس انسانی ٹیومر کے خلاف موثر ثات ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے کے...

چین اقتصادی بحالی کے استحکام کی کوششوں میں اپنے کاروباری ماحول کو تیز رفتاری سے بہتر بنانے کے لیے مزید اہداف پر مبنی اور موثر اقدامات اٹھائے گا۔وزیراعظم لی چھیانگ کی زیرصدارت ریاستی کونسل کا گزشتہ روز ایگزیکٹو اجلاس ہوا،جس میں کہا گیا کہ ان اقدامات میں منصفانہ مسابقت، املاک دانش حقوق کے تحفظ، ایک متحد مارکیٹ اور مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے پر توجہ دی جائے گی۔اقتصادی بحالی کی بنیادیں تاحال مضبوط نہ ہونے کے پیش نظر اجلاس میں توقعات کو مزید مستحکم کرنے، اعتماد کو بڑھانے اور مارکیٹ کو متحرک کرنے کے لیے مارکیٹ اور قانون پر مبنی بین الاقوامی نوعیت کے کاروباری ماحول کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی صنعت کی اعلی معیار کی ترقی پر خصوصی غور کرتے ہوئے اس شعبے کی صنعتی ترتیب کو بہتر بنانے اور پاور بیٹری سسٹمز، نئے چیسس آرکیٹیکچر اور ذہین ڈرائیونگ سسٹم جیسے شعبوں میں اہم تکنیکی مسائل سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کافیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بیٹری کی ری سائیکلنگ کو بہتر بنانے، گاڑیوں، توانائی، سڑکوں اور کلاڈ کی مربوط ترقی کو فروغ دینے اور پوری صنعتی چین کو مزید آزاد اور ماحول دوست بنانے کے لیے کوششوں کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا"21 ویں صدی کی تجارت پر امریکہ-تائیوان...

چین نے "21 ویں صدی کی تجارت پر امریکہ-تائیوان اقدام" کے تحت پہلے معاہدے پر سخت عدم اطمینان اور اس کی بھرپور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔وزارت تجارت کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کی جانب سے چین کے علاقے تائیوان کے ساتھ معاہدے پر دستخط اور چین کی جانب سے بار بار کیبھرپور احتجاج کے باوجود حکومتی اہلکاروں کو تقریب میں شرکت کے لیے بھیجنے پر کیا۔ ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک اٹوٹ انگ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین ان ممالک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو اس کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھتے ہوئے تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے کرتے ہیں، بشمول اقتصادی وتجارتی معاہدوں کے مذاکرات اور دستخط جن کی حیثیت خود مختار یا سرکاری نوعیت کی ہو۔ ترجمان نے کہا، "ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ مکالموں کی پاسداری کرے، تائیوان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو سمجھداری سے سنبھالے، اور امریکہ-تائیوان کے کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے کو بند کرے۔"

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تائیوان کے عوام کو بیچنے" پر چینی مین لینڈ ک...

چینی مین لینڈ کی ترجمان نے کہاہے کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) اتھارٹی نے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں "پیش رفت" کے لیے تائیوان کے کاروباری اداروں اور لوگوں کے مفادات کا سودا کیا ہے۔ ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے ان خیالات کا اظہار "21 ویں صدی کی تجارت پر یو ایس-تائیوان اقدام" کے تحت ڈی پی پی کے امریکہ کے ساتھ پہلے معاہدے پر دستخط کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں کیا۔ژو نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے معاہدے پر مذاکرات اور دستخط کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جو خود مختارحیثیت میں ہو یا جو امریکہ اور تائیوان کے علاقے کے درمیان سرکاری نوعیت کا ہو۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈی پی پی اتھارٹی کا عمل عوام کی مرضی کے خلاف ہوا ہے جس سے اسے خود اور تائیوان کے علاقے کو نقصان پہنچے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں خوفناک ٹرین حادثے میں 200 سے زائد...

بھارت کی مشرقی ریاست اوڑیسہ میں تین ریل گاڑیوں کے ایک بڑے حادثے میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور 900 زخمی ہو گئے۔اوڑیسہ کے چیف سکریٹری پردیپ جینا کے ہفتہ کو ٹویٹر پر جاری پیغام کے مطابق اس حادثے میں کم سے کم 207 افراد ہلاک اور تقریبا 900 زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔حادثہ اوڑیسہ کے دارالحکومت بھونیشور سے تقریبا 171 کلومیٹر شمال مشرق میں ضلع بالاسورمیں بہاناگا بازار کے سٹیشن کے قریب مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام تقریبا 7 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔حکام کے مطابق کولکتہ سے چنئی جانے والی کورومندل ایکسپریس نے یشونت پور-ہرا ایکسپریس کو ٹکر ماری جو پٹری سے اتر کر ملحقہ ٹریک پر گر گئی۔ حادثے میں ایک مال بردار ریل گاڑی بھی شامل ہے۔حکام نے بتایا کہ تصادم اس قدر شدید تھا کہ دونوں ریل گاڑیوں کے ڈبے ایک دوسرے کے اوپر چڑھ گئے جس سے مسافر ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ مسافروں کی بڑی تعداد پٹری سے اترنے والی بوگیوں کے اندر پھنس گئی۔حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں، صحت حکام، پولیس، فائر سروسز اور ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کی مدد کے لیے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صدر کا جدید چینی تہذیب کی تعمیر پر زو...

چین کے صدر شی جن پھنگ نے نئے ثقافتی مشن کو آگے بڑھانے اور ایک جدید چینی تہذیب کی تعمیر پر زور دیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نے ان خیالات کا اظہار ثقافتی وراثت اور ترقی سے متعلق ایک اجلاس میں کیا۔صدر شی نے کہا کہ نئے دور میں ثقافتی مشن کا مقصد ثقافتی خوشحالی کو مزید آگے بڑھانا، ثقافتی شعبے میں ایک سرکردہ ملک کی تعمیر اور جدید چینی تہذیب کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر متزلزل ثقافتی اعتماد، مشن کے گہرے احساس اور انتھک کوشش کے جذبے کے ساتھ، ہمیں اپنے وقت کے لیے ایک نئی ثقافت کی تشکیل کے لیے اپنی کوششوں کو متحد کرنا چاہیے۔اجلاس سے قبل، صدر شی نے چائنہ نیشنل آرکائیوز آف پبلیکیشنز اینڈ کلچر (سی این اے پی سی) اور چائنیز اکیڈمی آف ہسٹری کا دورہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرکاری...

چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اسکے تائیوان خطے کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت اور پیش رفت کو روک دے اور "21ویں صدی کے تجارتی اقدام " اور تائیوان کے ساتھ اس سے متعلقہ معاہدے کو فوری طور پر منسوخ کرے۔وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے ان خیالات کا اظہار امریکہ اور تائیوان خطے کی جانب سے یکم جون کو واشنگٹن ڈی سی میں"21 ویں صدی کیتجارتی اقدام "کے تحت پہلے معاہدے پر دستخطوں کے بعد کیا۔ترجمان نے کہا کہ چین اپنے تائیوان کے علاقے اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کے باضابطہ مذاکرات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور یہ کہ اس بات چیت میں کسی ایسے معاہدے پر بات چیت یا دستخط کرنا شامل ہے جس کی حیثیت خودمختار ہو یا وہ سرکاری نوعیت کا ہو۔ ما ونے کہا کہ امریکی حکومت نے جان بوجھ کر تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کے ساتھ نام نہاد "21ویں صدی کیتجارتی اقدام " پر بات چیت کو آگے بڑھایا اور معاہدے پر دستخط کیے یہ ایک چین کے اصول ،دوطرفہ تین مشترکہ بیانات اورتائیوان کے ساتھ صرف غیر سرکاری تعلقات برقرار رکھنے کے خود امریکہ کے وعدے کی خلاف ورزی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں