• Columbus, United States
  • |
  • ٠٨ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین میں بین العلاقائی شادی کی رجسٹریشن کی سہ...

چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سو ژو میں 28 سالہ ڈلیوری مین وانگ ژے جی کے لئے جمعرات ایک بڑا دن تھا جب انہوں نے اپنی تین سالہ پرانی دوست سے ایک مقامی رجسٹریشن دفتر میں باضابطہ طور پر شادی کی۔ رجسٹریشن کے عمل نے ان کی خوشی میں اضافہ کیا۔ چین کی جانب سے بین العلاقائی میرج رجسٹریشن پائلٹ ایریاز کی توسیع کی بدولت یہ نوجوان جوڑا اپنی شادی کا اندراج کرانے کے لیے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ میں واقع اپنے آبائی شہر واپس نہیں گیا جس سے انہیں تقریبا 1 ہزار600 کلومیٹر کا سفر طے نہیں کرنا پڑا۔ بیجنگ، شنگھائی اور جیانگ سو سمیت چین کے 21 صوبائی سطح کے علاقوں نے رواں سال یکم جون سے آزمائشی بنیادوں پر بین العلاقائی شادی و طلاق رجسٹریشن پالیسی پر عمل درآمد شروع کیا تھا۔ اس پالیسی کے تحت چینی مین لینڈ کے رہائشی جو شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ دولہا یا دولہن کی موجودہ رہائش گاہ کے مقام پر رجسٹری کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اب انہیں پرانے ضوابط کے تحت گھر یلو رجسٹریشن کیلئے متعلقہ شہروں میں واپس نہیں جا نا پڑ ے گا۔ وانگ نے کہا ہے کہ یہ پالیسی میرے جیسے ہجرت کر نے والوں کے لئے بہت آسان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی شادی کا اندراج کرانے میں صرف 10 منٹ لگے اور انہوں نے سفری اخراجات میں تقریبا 3 ہزار یوآن (تقریبا 423 امریکی ڈالرز) کی بچت کی۔ وزارت شہری امور کے مطابق چائنیز میرج رجسٹریز شادی و طلاق کے اندراج کو نمٹاتی ہے اور سالانہ اوسطا 1 کروڑ 80 لاکھ جوڑوں کی شادی کے سرٹیفکیٹ دوبارہ جاری کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کے تجارتی حکام کا دوطرفہ تباد...

بیجنگ (شِنہوا) چین اور امریکہ کے کامرس اور تجارتی حکام نے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے تبادلوں کو برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیاہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان شوجوئی تنگ کے مطابق وزیر تجارت وانگ وینتاؤ نے گزشتہ ہفتے امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو اور امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی سے امریکہ میں ایپک وزرائے تجارت کے اجلاس کے موقع پرملاقات کی۔

شو نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ دونوں ممالک کے حکام نے اپنے اپنے تحفظات سے متعلقہ اقتصادی اور تجارتی امور اور تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ شو نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے اصولوں کی بنیاد پر اختلافات کو حل کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، اور دوطرفہ عملی اقتصادی وتجارتی تعاون کو تحفظ اورمستحکم کرے گا، تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام  کو فائدہ  اور عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ مل سکے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کو امریکہ  کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری پالیسی اور ایکسپورٹ کنٹرول پر  اہم اقتصادی اور تجارتی خدشات رہے ہیں اور اس بات چیت کے دوران ہماری طرف سے اٹھائے گئے یہ اہم مسائل تھے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کے تجارتی حکام کا دوطرفہ تباد...

بیجنگ (شِنہوا) چین اور امریکہ کے کامرس اور تجارتی حکام نے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے تبادلوں کو برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیاہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان شوجوئی تنگ کے مطابق وزیر تجارت وانگ وینتاؤ نے گزشتہ ہفتے امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو اور امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی سے امریکہ میں ایپک وزرائے تجارت کے اجلاس کے موقع پرملاقات کی۔

شو نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ دونوں ممالک کے حکام نے اپنے اپنے تحفظات سے متعلقہ اقتصادی اور تجارتی امور اور تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ شو نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے اصولوں کی بنیاد پر اختلافات کو حل کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، اور دوطرفہ عملی اقتصادی وتجارتی تعاون کو تحفظ اورمستحکم کرے گا، تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام  کو فائدہ  اور عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ مل سکے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کو امریکہ  کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری پالیسی اور ایکسپورٹ کنٹرول پر  اہم اقتصادی اور تجارتی خدشات رہے ہیں اور اس بات چیت کے دوران ہماری طرف سے اٹھائے گئے یہ اہم مسائل تھے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ تائیوان کے ساتھ سرکاری نوعیت کے کسی...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اسکے تائیوان خطے کے ساتھ خود مختار حیثیت میں یا سرکاری نوعیت کے کسی بھی معاہدے پر بات چیت یا دستخط کرنے سے گریز کرے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ تائیوان جمعرات کو امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کرے گا اور مستقبل میں ایک جامع آزاد تجارتی معاہدے تک پہنچ سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اپنے تائیوانی علاقے اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ماؤ نے مزید کہا کہ اس میں خود مختار حیثیت یا سرکاری نوعیت کے کسی بھی معاہدے پر گفت و شنید یا دستخط کرنا شامل ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکی اقدام ایک چین کے اصول اور تین دوطرفہ بیانات اور تائیوان کے ساتھ صرف غیر سرکاری تعلقات رکھنے کے امریکہ کے اپنے عہد کی خلاف ورزی ہےماؤ نے کہا کہ چین نے کئی بار امریکہ کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا ہے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ تائیوان کے ساتھ سرکاری نوعیت کے کسی...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اسکے تائیوان خطے کے ساتھ خود مختار حیثیت میں یا سرکاری نوعیت کے کسی بھی معاہدے پر بات چیت یا دستخط کرنے سے گریز کرے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ تائیوان جمعرات کو امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کرے گا اور مستقبل میں ایک جامع آزاد تجارتی معاہدے تک پہنچ سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اپنے تائیوانی علاقے اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ماؤ نے مزید کہا کہ اس میں خود مختار حیثیت یا سرکاری نوعیت کے کسی بھی معاہدے پر گفت و شنید یا دستخط کرنا شامل ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکی اقدام ایک چین کے اصول اور تین دوطرفہ بیانات اور تائیوان کے ساتھ صرف غیر سرکاری تعلقات رکھنے کے امریکہ کے اپنے عہد کی خلاف ورزی ہےماؤ نے کہا کہ چین نے کئی بار امریکہ کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا ہے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، تیان جن بندرگاہ پر تجارت میں تیز رفتار...

چین کی شمالی تیان جن بندرگاہ کی غیر ملکی تجارت سال کے ابتدا ئی 4 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 16.9 فیصد اضافے سے 660.87 ارب یوآن (تقریبا 93.1 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔ کسٹم حکام کے مطابق یہ شرح نمو چین کی 10 بہترین بندرگاہوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ جنوری سے اپریل تک جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم کے ارکان کے ساتھ اس کا تجارتی حجم 110.28 ارب یوآن رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 50.3 فیصد زائد ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ بندرگاہ کی تجارت میں بالترتیب 36.7 فیصد اور 21.3 فیصد اضافہ ہوا۔ بندرگاہ سے الیکٹرک مسافر گاڑیوں اور لیتھیم بیٹریوں کی برآمدات میں اضافے کی شرح بالترتیب 126.7 فیصد اور 142.3 فیصد رہی۔ اس مدت میں ہوائی جہازوں، سویابین اور منجمد سامان کی درآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی کانگریس نے قرضوں کی حد بڑھانے کے بل ک...

Arsalan Ali

Pakistan can have a thriving ecommerce ecosystem by overcoming logistical challenges, building consumer confidence, enhancing digital payment solutions, and streamlining cross-border transactions, said Faisal Suhail Butt, Ecommerce Policy Expert at the Ministry of Commerce. Talking to WealthPK, he said the ecommerce market in Pakistan had emerged as a promising sector, positioning itself as the 37th largest market worldwide worth around USD5.9 billion in 2021.

He said ‘Khadija Program’ – an initiative under the Pakistan Single Window (PSW) framework – played a vital role in empowering women entrepreneurs in the ecommerce sector. “Leveraging women's purchasing power, overcoming mobility barriers, and providing knowledge about international trade, Khadija program has enabled women to thrive and contribute significantly to Pakistan's e-commerce ecosystem,” he added.

“It is crucial to tackle domestic hurdles in order to strengthen the e-commerce ecosystem.  Consumer confidence can be strengthened by amending the consumer protection acts, ensuring consistent consumer protection measures across provinces, and encouraging online merchants to adopt return policies and international best practices’’. “Reliable and safe electronic payment service providers are critical for a thriving e-commerce ecosystem. Our financial institutions and commercial banks should continue educating the public about protecting their financial information,’’ he continued.

“Addressing compliance costs and taxation issues for micro-businesses and SMEs, particularly those owned by women and home workers, is necessary to foster financial inclusion and enable their participation in the e-commerce sector,’’ Faisal added. He said the e-commerce sector grew due to the increasing internet and smartphone accessibility, improved logistics services in urban areas, emergence of new players, enhanced access to digital financial solutions, and a tech-savvy young population.

Quoting the State Bank of Pakistan, he said 60% of e-commerce transactions in Pakistan were conducted through the cash-on-delivery (COD) method. “The private sector estimates suggest that an overwhelming 90% of e-commerce transactions are cash-based. Considering the presence of undocumented transactions, the current valuation of Pakistan's e-commerce market is estimated to range between Rs350 and 400 billion,” he added. According to Muhammad Shahrukh Khan, a creative content strategist at URTASKER (a leading marketing agency), Pakistan could learn from the experiences of leading e-commerce players such as China and the US to fully realise the potential of e-commerce.

“To increase the potential of e-commerce in Pakistan, the government should devise investment-friendly taxation policies and ensure intellectual property rights for the businesses operating in the sector,” he suggested. Additionally, he said, there was a need to develop a robust supply chain structure in the country. According to the Pakistan Business Council, global cross-border e-commerce trade in 2021 was estimated to be about $784.6 billion and expected to grow at a CAGR (compound annual growth rate) of 26.2% between 2022 and 2031, reaching $7.9 trillion by 2031. In 2022, global e-commerce sales were estimated at $5.5 trillion, accounting for about 19.7% of total global retail sales.

Credit: Independent News Pakistan-WealthPk

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور فرانسیسی حکام کی دوطرفہ اقتصادی و م...

چین کے نائب وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہی لی فنگ نے ویڈیو کال کے ذریعے دی گئی دعوت پر فرانس کے وزیربرائے معیشت و خزانہ برونو لی مائرے کے ہمراہ چین۔ فرانس اعلی سطح کے اقتصادی و مالیاتی مذاکرات بارے رہنماں کاسالانہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ فریقین نے بین الاقوامی اور کثیر الجہتی امور کو مربوط کرنے اور دوطرفہ اقتصادی و مالی تعاون اور دیگر موضوعات کو مستحکم اور گہرا کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا-شیل برن-جنگل میں آتشزدگی

کینیڈا کی ریاست نووا سکوشیا میں شیل برن کاؤنٹی میں آگ بجھانے والا ایک طیارہ جنگل میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے محوِپرواز ہے۔ (شِنہوا)

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رک...

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت کو جولائی کے اوائل میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ یہ بات ایران کی خبر رساں ایجنسی آئی آر آئی بی کو د ئیے گئے ایک انٹرویو میں حسین امیر عبداللہیان نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کرغز پارلیمان کی منظوری کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام بانی ارکان نے ایران کو مستقل رکنیت کے لیے مثبت اشارہ دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح ایران کی مستقل رکنیت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے چار جولائی کو منعقد ہونے والے آئندہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی جس میں ایرانی صدر شرکت کریں گے۔ نومبر 2022 میں ایرانی پارلیمنٹ نے ملک کی شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے متعلق ایک بل بھاری اکثریت سے منظور کیا تھا۔ ستمبر 2021 میں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اکیسویں اجلاس میں ایران کو تنظیم کا مکمل رکن تسلیم کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایس سی او کے اعلامیے کے مطابق بھارت چار جولائی 2023 کو ورچوئل فارمیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سنکیانگ میں نئی توانائی کی مجموعی پید...

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقےمیں اپریل کے آخر تک، نئی توانائی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 4کروڑ46لاکھ  کلو واٹ سے زیادہ ہو گئی، جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 20.7 فیصد زیادہ اور ملک کی کل پیداواری صلاحیت کا 37.8 فیصد ہے۔ خطے کے انرجی بیورو کے مطابق، اپریل کے آخر تک، خطے میں ہوا سے پیدا ہونے والی  توانائی کا پیمانہ 2کروڑ77لاکھ کلو واٹ سے تجاوز کر چکا تھا، جو کہ 14.8 فیصد زیادہ ہے، جبکہ شمسی توانائی کا پیمانہ 32 فیصد بڑھ کر1کروڑ68لاکھ کلو واٹ سے زیادہ ہو گیا ہے۔

بہتر پاور گرڈ ڈھانچے اور توانائی ذخیرہ کرنے کی سہولیات کی بدولت سنکیانگ میں نئی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی میں بھی نمایاں اضافہ ہواہے۔ علاقائی توانائی بیورو کے سربراہ لی چھین یانگ نے کہا کہ 2023 کے پہلے چار ماہ میں، خطے میں نئی توانائی سے پیدا ہونے والی 25ارب 85کروڑکلو واٹ بجلی ریکارڈ کی گئی،جو گزشتہ سال سے11.7 فیصد زیادہ اور اس کی بجلی کی کل پیداوار کا 17 فیصد ہے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردن- عمان - ولی عہد- شادی

اردن کے ولی عہد حسین اور سعودی عرب کی  راجوا السیف اردن کے شہر عمان میں اپنی شادی کی تقریب کے بعد موٹر کیڈ جلوس کے دوران لوگوں کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالڈووا- بولبوکا-دوسرا یورپی سیاسی کمیونٹی س...

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک (بائیں) مالڈووا کے شہر بلبوکا میں دوسری یورپی سیاسی کمیونٹی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آمد پر مالڈووا کی صدر مایا سانڈو کے ساتھ تصویر کھنچوا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ایشیا کےسب سے بڑے کاربن سے بچاؤ منص...

نانجنگ (شِنہوا) چائنہ انرجی انویسٹمنٹ کارپوریشن (چائنہ انرجی) کی مشرقی صوبے  جیانگ سو میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے شعبے کے لیے ایشیا کی سب سے بڑی کاربن کیپچر، یوٹیلائزیشن اور سٹوریج (سی سی یو ایس) سہولت نے کام شروع کر دیا ہے۔

چائنہ انرجی نے جمعہ کو کہا کہ یہ سہولت، اس کے تائیژو کے کول پاور پلانٹ میں ایک جنریشن یونٹ سے منسلک ہے، جو ہر سال 5 لاکھ  ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ اکٹھی کرے گی۔

چائنہ انرجی جیانگ سو برانچ کے صدر جی منگ بِن نے کہا کہ پروجیکٹ کے ٹرائل رن کے دوران، سی سی یو ایس سسٹم نے قابل اعتماد کارکردگی اور اعلیٰ حفاظتی معیارات کا مظاہرہ کیا اور توانائی کے موثر استعمال کے اشارے اور مصنوعات کا معیار ڈیزائن کردہ سطح پر یا اس سے بھی بہتر رہا۔ انہوں نے بتایا کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی پیدا اور  اکٹھی کی جانے والی  مقدار استعمال کی جاسکے گی کیونکہ کمپنی نے پہلے ہی آٹھ فرموں کے ساتھ معاہدے کر لیے ہیں۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے م...

اقوام متحدہ(شِنہوا)فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے سربراہ فلپ لازرینی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدمات کی فراہمی میں ایک اہم موڑ قریب آ رہا ہے۔

انہوں نے جمعہ کو مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کی کانفرنس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ ایجنسی ایک بہت بڑے مالیاتی بحران سے گزر رہی ہے اور ہماری ذمہ داریاں نبھانے کے تناظر میں یہ مالیاتی بحران ہمارے بنیادی وجود کے لیے خطرہ کا باعث بن چکا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ بحران حقیقی ہے جو مزید شدت اختیار کررہا ہے اور یو این آر ڈبلیو اے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال اب اور بھی نازک ہے کیونکہ چند پرعزم عطیہ دہندگان نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایجنسی کے لیے اپنے تعاون میں خاطر خواہ کمی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی طرف سے عطیات جو 2018 میں کل عطیات کے 25 فیصدکے ریکارڈ سطح پر تھے ، 2021 میں گر کر 3 فیصد رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک خاص طور پر یورپی ممالک بھی اپنی مجموعی بین الاقوامی امداد پر نظر ثانی کر رہے ہیں جس سے یو این آر ڈبلیو اے کی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے اقوام متحدہ کے کسی دوسرے انسان دوست یا ترقیاتی ادارے کی طرح نہیں ہے۔ اس تنظیم کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ واحد تنظیم ہے جسے خطے کی سب سے زیادہ بے سہارا کمیونٹی فلسطینی پناہ گزینوں کو حکومت جیسی خدمات فراہم کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی خلائی جہاز شینژو-15 کے خلاباز 4جون کو و...

جیوچھوان (شِنہوا) چین کے خلائی جہاز شینژو -15 کے خلاباز اپنے تمام طے شدہ کام مکمل کر کے 4 جون کو زمین پر واپس آئیں گے۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے جمعہ کو بتایا کہ تینوں خلابازوں نے جمعہ کو خلائی اسٹیشن کا کنٹرول خلائی جہاز شینژو-16 کے عملے کے حوالے کرتے ہوئے  ملک کی جانب سے دوسری بار خلا  میں عملے کی تبدیلی کا عمل مکمل کیا۔

تینوں خلاباز  شمالی اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر اتریں گے۔ سی ایم ایس اے  کےمطابق  لینڈنگ سائٹ پر تینوں خلابازوں کی واپسی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک ماہ کے دوران یمن میں 7ہزار بارودی سرنگیں...

یمن کے جنگ زدہ علاقوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے سعودی منصوبے مسام کی جانب سے مئی کے مہینے کے دوران بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں جنگ کے تقریبا 7 ہزار دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے اور تباہ کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے،پراجیکٹ کے میڈیا سینٹر نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا کہ تکنیکی ٹیموں نے مئی 2023کے مہینے میں 3,989بارودی سرنگیں، نہ پھٹنے والے آرڈیننس اور دھماکہ خیز آلات کو صاف کیا، اس طرح اس سال کے آغاز سے کلیئر ہونے والے دھماکہ خیز مواد پر مبنی اشیا کی کل تعداد 20ہزار 465ہوگئی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ ماہ کلیئر کیے گئے 3,239غیر پھٹنے والے آرڈیننس، 674اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 48اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 28 دھماکہ خیز آلات کے علاوہ یمنی علاقے کے 10لاکھ 71ہزار 569مربع میٹر رقبہ کو صاف کردیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ اسی مہینے کے دوران پراجیکٹ ٹیموں نے مجموعی طور پر بارودی سرنگوں، نہ پھٹنے والے آرڈیننس اور دھماکا خیز آلات کو تباہ کرنے کے لیے 2ہزار 877آپریشن کیے۔ ماریب گورنری کے ضلع حریب میں 14 بارودی سرنگوں کو محفوظ بنایا اور ایک فارم کو محفوظ بنایا ہے،پراجیکٹ ٹیموں نے مسلسل چوتھے مہینے بھی شبوا گورنریٹ کے اسیلان ضلع میں حید بن عاقل کے علاقے میں آثار قدیمہ کے اہم ترین علاقوں میں بارودی سرنگوں کو محفوظ کرنے اور ہٹانے کا عمل جاری رکھا۔ اس علاقے کی تاریخ چوتھی صدی قبل مسیح کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیویارک اپنی عمارتوں کے بوجھ کی وجہ سے ڈوب ر...

ایک سائنسی تحقیق کے مطابق نیویارک فلک بوس عمارتوں کے وزن کی وجہ سے سالانہ ایک سے دو ملی میٹر کی شرح سے ڈوب رہا ہے،ماہرین ارضیات کے حساب کے مطابق نیویارک کی عمارتوں، ٹاورز اور فلک بوس عمارتوں کا وزن 762ملین ٹن ہے جو زمین پر ایک غیر معمولی دبا ئوکی نمائندگی کرتا ہے،یہ حجم ایفل ٹاور کے حجم سے 75,000گنا زیادہ ہے،اس بے پناہ دبا ئوکے تحت، 8.5ملین افراد پر مشتمل ریاستہائے متحدہ امریکا کا ثقافتی اور اقتصادی دارالحکومت سالانہ 1سے 2 ملی میٹر کی شرح سے ڈوب رہا ہے۔تحقیق کے مطابق نیو یارک شہر کے کچھ علاقوں میں جہاں معتدل یا مصنوعی زمینوں پر عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں ان میں کمی 4.5ملی میٹر سالانہ تک پہنچ سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکانے پاسداران انقلاب اورالقدس کے اہلکارو...

بائیڈن انتظامیہ نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اور اس کے تحت القدس فورس کے پانچ اہلکاروں کے خلاف امریکی عہدے داروں کے ساتھ ساتھ ایرانی نژاد امریکیوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بیان میں کہا ہے کہ امریکا ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک تشدد کی سازشوں کو بے نقاب کرنے اور انھیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے،انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب گذشتہ کئی دہائیوں سے ان لوگوں کے خلاف قتل کی متعدد کوششوں، دہشت گردی کی سازشوں اورتشدد کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے جنھیں ایرانی حکومت دشمن سمجھتی ہے،ان میں امریکی شہریوں اور سابق امریکی حکومت کے عہدے داروں کے خلاف جاری سازشیں بھی شامل ہیں۔بلنکن نے کہا کہ القدس فورس سے وابستہ پانچ افراد اور ترکیہ میں قائم ایک کمپنی پر پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا ایرانی حکومت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور اس کی مخالف آوازوں کو خاموش کرنے کی کوششوں کو بے نقاب کرنے اور ناکام بنانے کا عمل جاری رکھے گا،القدس فورس کے ایک اہلکار محمد رضا انصاری پربندیاں عاید کی گئی ہیں۔ان پر پورسافی کے ساتھ مل کر بولٹن اور ایک اور اعلی امریکی عہدہ دار کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔اس دوسری امریکی شخصیت کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو تھے۔امریکا کے ایران کے لیے سابق خصوصی ایلچی برائن ہک کو بھی ایران سے لاحق خطرات کے پیش نظر سرکاری تحفظ مہیا کیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ پومپیو اور ہک کے تحفظ کی خدمات کے لیے ماہانہ 20لاکھ ڈالر سے زیادہ ادا کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی، داعش کیلئے چندہ جمع کرنے کے الزام میں...

جرمنی نے گزشتہ روز شام میں موجود داعش کیلئے چندہ جمع کرنے کے الزام میں 7افراد کو گرفتار کرلیا،پراسیکیوٹرز کے مطابق گروپ نے ٹیلیگرام میسجنگ سروس استعمال کرکے چندہ مانگا تھا،بین الاقوامی گروپ میں 4جرمن، ایک مراکشی، ایک کوسوو اور ایک ترک شہری شامل تھا،جرمنی کے فیڈرل پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ یہ گروپ اس بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہے جو شام میں داعش کی دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے مالی معاونت کرتا ہے،ملزمان نے 69ہزار ڈالر اکٹھے کیے تھے اور یہ رقم شام میں داعش کو بھیجی تھی،پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے جمع کردہ فنڈز شمالی شام کے کیمپس میں زیر حراست داعش دہشتگردوں کی مالی مدد کیلئے استعمال کیے گئے اور انہیں جیل توڑ کر بھاگنے میں مدد دینے کیلئے بھی بروئے کار لائے گئے، یہ گرفتاریاں قومی سطح پر داعش کو چندہ دینے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون کا حصہ ہے،ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے جرمنی میں 90سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کا 33روسی میزائل اور ڈرونز کو فضا میں...

یوکرین نے 30سے زائد روسی میزائل اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے جمعرات کی رات دارالحکومت کیف اور اس کے اطراف میں میزائل اور ڈرونز داغے تھے،یوکرینی فوج کے مطابق روس نے گزشتہ رات 15 میزائل اور 18 ڈرونز داغے،اس حوالے سے مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ میزائل اور ڈرونز کا ملبہ گرنے سے 2افراد زخمی ہوئے جبکہ 5گھروں کو نقصان پہنچا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا جنگل راج خ...

فرانس میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا جنگل راج ختم کرنے کے لیے قید و جرمانے کا قانون منظور کرلیا گیا،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون کا مقصد مصنوعات کی غیر ضروری تشہیر کو روکنا، جوئے اور قسمت آزمائی کے کھیلوں کے خلاف کریک ڈائون ہے،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو روایتی میڈیا کے اشتہاری قوانین کا سامنا کرنا پڑیگا،خلاف ورزی پر دو سال قید اور تین لاکھ یورو جرمانہ ہو سکتاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انگلینڈ کے اسکولوں میں جنسی تعلیم کے نصاب پر...

انگلینڈ کے اسکولوں میں جنسی تعلیم کے نصاب پر نظرِ ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن گیلن کیگن کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کو جنسی تعلیم سے تحفظ فراہم کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کے خدشات درست ہیں کہ اسکولوں میں جنسی تعلیم سے متعلق نامناسب اسباق پڑھائے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی فضائیہ کے ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے اپن...

امریکی فضائیہ کے ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے اپنے ہی آپریٹر کو ہلاک کردیا،امریکی ائیرفورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈرون کو آزمائشی طور پر اڑایا گیا تھا۔ ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو تباہ کرنے کا ہدف دیا گیا تھا،حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈرون نے آپریٹر کے ہدف کو تباہ کرنے یا نہ کرنے کے حکم کا انتظار کیے بغیر اپنا رخ موڑا اوراپنے ہی آپریٹر کو نشانہ بنا ڈالا۔ ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے یہ سمجھا کہ آپریٹر اسے ہدف تک پہنچنے سے روک رہا ہے۔ائیرفورس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پرعائد پ...

اٹلی نے متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر عائد پابندی ختم کر دی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت نے کابینہ کے اجلاس کے بعد اس فیصلہ کا اعلان کیا ہے ، حکومت نے اپنے بیان میں سعودی عرب کی حالیہ امن اور ثالثی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تبدیل شدہ زمینی صورت حال کی روشنی میں اس پابندی کی اب ضرورت نہیں رہی ہے،اٹلی نے 2019 اور 2020 میں یو اے ای اور سعودی عرب کو فوجی سازوسامان کی برآمدات پر پابندی عائد کی تھی تاکہ دونوں عرب ممالک کو یمن تنازع میں استعمال ہونے سے روکا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب ،حج کیلئے سب سے بڑے آپریشنل پلان ک...

حرمین شریفین کے امور کی صدارت نے اس سال کے حج سیزن کے لیے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا آغاز کردیا ، یہ منصوبہ کورونا وبا کے خاتمے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں حجاج کرام کی واپسی کے تناظر میں بنایا گیا ہے،حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق رواں سال حج کے دوران حرمین شریفین میں 14ہزار خواتین اور مرد کارکن 4 شفٹوں میں خدمات انجام دے گی ، ان کارکنان کی نگراں ادارے کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی،صدارت عامہ نے گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 9ہزار گاڑیوں تک پہنچا دیا ہے، کیریج سروس کو بھی 24گھنٹے فعال کردیا گیا ہے ، حرمین شریفین کی مساجد میں قرآن کریم کے 3لاکھ تک نسخے فراہم کیے جانے کا امکان ہے،دونوں مساجد میں قرآن کریم کی تعلیم اور حفظ کرنے کے لیے متعدد ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے، اس سیزن میں 35ہزار گھنٹے قرآن کریم کی تلاوت اور تعلیم میں خرچ کیے جائیں گے،عمومی صدارت نے 14 سے زیادہ الیکٹرانک خدمات تیار کی ہیں جن میں نیویگیشن ایپلی کیشن، روشن اذکارایپلی کیشن، نوبل قرآن، اور دیگر سمارٹ ایپلی کیشنز اور روبوٹ شامل ہیں،یہ ایپس تواضع اور ایمانی ماحول پیدا کرنے معاون ہوں گی، آپس میں بات چیت کے لیے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کا استعمال کیا جا سکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کا روس کے سرحدی شہر پر میزائل حملہ، ح...

یوکرین نے روس کے سرحدی شہر بیلگوروڈ پر میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین روسی شہری زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین نے شہر بلیگوروڈ کے مرکز اور مضافات میں میزائل داغے ہیں ، حملے میں روسی انتظامی اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا،کریملن مخالف گروپ نے روسی فوجی ساز و سامان کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کرکے روسی سرزمین پر حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے،کریملن مخالف گروپ نے جمعرات کے روز ڈرون فوٹیج بھی جاری کی جس میں دعوی کیا گیا کہ روس کے بیلگوروڈ علاقے میں روسی فوجی سازو سامان کو تباہ کیا گیا،دوسری طرف روس نے مشرقی یوکرین اور دارالحکومت کیف پر میزائل داغ دیئے، حملے میں تین افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے، حملے میں کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،یوکرینی حکام کے مطابق روسی افواج نے ڈیسیانسکی اور دنیپرو وکسکی کے علاقوں میں کارروائی کی، کیف اور مشرقی یوکرین کے بیشتر علاقوں میں کئی گھنٹے تک فضائی بمباری جاری رہی، روسی افواج نے دراندازی پر تیس یوکرینی جنگجوں کو ہلاک کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہید کردیا جب کہ گزشتہ ماہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں 10کشمیری نوجوانوں نے جام شہادت نوش کی تھی،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوان کی شہادت کا واقعہ ضلع راجوڑی میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی،اس دوران قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا،کٹھ پتلی بھارت نواز حکومت نے نوجوان کی شہادت کو مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھا اور اہلکاروں نے اپنے دفاع میں گولی میں چلائی۔ نوجوان کا تعلق عسکریت پسند گروپ سے ظاہر کیا گیا،دوسری جانب شہید نوجوان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے حکومتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ نوجوان طالب علم اور نہتا تھا جس کا کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں،واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے 10کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ اس ماہ کے آغاز میں ہی ایک نوجوان کو دہشت گرد سمجھ کر چیک پوسٹ پر بارڈر سیکیورٹی فورس نے قتل کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے لیے کچھ...

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو جوہری بم کے حصول سے روکنے کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑا کرے گا،نیتن یاہو نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بنایا جس نے ایران کے جوہری مقام کے حوالے سے تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایران اور عالمی برادری کے لیے واضح پیغام ہے، اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے ایرانی جوہری پروگرام پر ایجنسی کی رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنسی ایرانی سیاسی دبا ئوکے سامنے جھک گئی ۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان لیور حیات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایجنسی کی جانب سے ایرانی "مریوان" جوہری مقام کے معاملے کو حل کرنے کا اعلان انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا تہران کی جانب سے جوہری مواد کی موجودگی کے حوالے سے جو وضاحتیں فراہم کی گئی ہیں وہ قابل تشویش ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی مسلمان عافیہ کیلئے مالی قانونی اور اخ...

ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے امریکی مسلمانوں سے اپنی بہن عافیہ کیلئے مالی قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے،پلانو اسلامک سینٹر میں ڈاکٹرفوزیہ اور سینیٹرمشتاق احمد نے مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں جیل حکام نے بہت تعاون کیا،ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکی مسلمان اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے میں مدد کریں،اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملنے ذاتی حیثیت میں آیا ہوں، میں پاکستانی حکومت کی نمائندگی نہیں کررہا، امریکا میں مقیم مسلمان انسانی حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،اس کے علاوہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے ٹیکساس کی پلانو مسجد میں دعا بھی کرائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے،غ...

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ غلط کیس بنانے والوں کے خلاف بھی کیس بننا چاہیے،لاہور کی ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد صفدر نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ میں 6سال سے کیس بھگت رہا ہوں، ہم پورا ایک سال نیب کی عدالت میں پیش ہوتے رہے، کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہا کہ جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، میں بغاوت کا مقدمہ بھی بھگت رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ مجھ سے ہر دفعہ سوال ہوتا ہے کہ میاں صاحب کب آئیں گے، نواز شریف صاحب انصاف پر یقین رکھتے ہیں، یہ حکومت ہماری نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے،محمد صفدر نے کہا کہ جو کام بھارت نہیں کر سکا اس نے اپنے ایجنٹوں سے کروا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم کو رسوائی اور بدنامی کا اندازہ نہی...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو رسوائی اور بدنامی کا اندازہ نہیں، نون لیگ اور پیپلزپارٹی جلد آمنے سامنے ہوں،بازو مروڑ کر پریس کانفرنس کروانے والے آئندہ الیکشن کو سلیکشن میں بدل دیں گے، ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب کو پریس کانفرنس کرنے والوں کے لئے سب جیل قرار دے دیا جائے تاکہ صحافیوں کے لئے آسانی ہو، پاکستان میں آنے والے الیکشن کو دنیا میں کوئی تسلیم نہیں کرے گا اور نہ ہی کوئی پاکستان کی مالیاتی مدد کرے گا،سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ بہتر ہے کہ آئین و قانون کو اس وقت تک ڈیپ فریزر میں لگا دیں جب تک چور حکومت اپنے سارے کیس ختم نہیں کروا لیتی اور مفرور بھگوڑے مجرم مسلط نہیں ہوجاتے، پی ڈی ایم کو رسوائی اور بدنامی کا اندازہ نہیں، نون لیگ اور پیپلزپارٹی جلد آمنے سامنے ہوں گی اور پی پی پی اس سے فائدہ اٹھائے گی،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل جیسے دھوم دھام سے بنایا گیا تھا ویسے ہی جنازہ واپس اسمبلی بھجوایا گیا ہے، خوردنی اشیا 50فیصد مہنگی ہو چکیں حکومت نمائشی اور فرمائشی غیرملکی دورے پر ہے، مسئلہ اقتصادی سے قومی سلامتی بن گیا ہے، دھوکہ دہی پر مبنی بجٹ پیش کیا جائے گا، کفن دفن کو مفت قرار دیا جائے،انہوں نے کہا کہ 7کیسوں کی سماعت شروع ہو گئی ہے، گرفتاری کی صورت میں ٹوئٹر نہیں چلاسکوں گا، اللہ اور عدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سے نکال سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت ہیلتھ ریفا...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر کے بڑے ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی بہتری کے لیے پلان طلب کر لیا،نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہیلتھ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات شریک تھے،دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی اور تعمیر ومرمت کاجامع پلان بنایا جائے گا، خدمات کی بہتری کے لئے ہسپتالوں کو پرانی عمارتوں سے نئی بلڈنگز میں منتقل کیا جائے گا، بڑے ہسپتالوں میں بائیومیڈیکل مشینیں، طبی آلات اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی،بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب کے 7بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں 60بنیادی سٹینڈرڈ میڈیسنز فراہم کی جائیں گی، تمام کارڈیالوجی ہسپتالوں میں 25ضروری میڈیسنز فراہم کی جائیں گی، اجلاس میں بڑے ہسپتالوں کے لئے ہیلتھ کونسلز کے قیام کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا،نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بڑے ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی بہتری کے لئے پلان طلب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کوہیلتھ کیئرسروسز کی فراہمی کے لئیسات روز کے اندر پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی ،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم بھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا،چودھ...

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہی کو ضلع کچہری عدالت میں پیش کر دیا گیا،اینٹی کرپشن پولیس سخت سکیورٹی میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو لے کر ضلع کچہری پہنچی،سابق وزیراعلی پنجاب اور صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہی نے کمرہ عدالت میں بیٹے راسخ الہی سے بھی ملاقات کی،پراسیکیوشن کی جانب سے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی، لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلی پنجاب نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور پاک فوج کا حامی ہوں، میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے لیے پیغام ہے وہ تگڑے رہیں، گھبرانا نہیں ہے،پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ اس سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہے، میں نے کسی کے خلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا، مجھ پر یہ ظلم محسن نقوی کرا رہا ہے، یہ برا کر رہے ہیں اوربرا ہی بھگتیں گے، واضح رہے کہ چودھری پرویز الہی کو جمعرات کے روز اینٹی کرپشن نے لاہور سے گرفتار کیا تھا،خیال رہے کہ چودھری پرویزالہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے، ان کیخلاف لاہور کے تھانے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر تشدد کا مقدمہ بھی درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت نے شہریارآفریدی کوجیل میں اے کلاس فراہ...

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرشہریارآفریدی کوجیل میں اے کلاس فراہمی اورمیڈیکل سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،جسٹس ارباب محمد طاہرنے کیس کی سماعت کی،جیل حکام نے شہریار آفریدی کوسیل میں رکھے جانے کی تصدیق کردی۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ شہریارآفریدی سیل میں ہیں لیکن ڈیتھ سیل میں نہیں ہیں،جسٹس ارباب محمد طاہرنے کہا آپ اعتراف کررہے ہیں کہ ان کوسیل میں رکھا گیا ہے،اسٹیٹ کونسل نے کہا یہ ہائی پروفائل شخصیت ہے بیرک میں نہیں رکھا جا سکتا،جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں کلاس کی تبدیلی سے متعلق ڈی سی کو لکھا ہے ،جیل میں گنجائش سے زائد قیدی ہیں،وکیل شیرافضل مروت نے کہا عدالتی حکم کے باوجود مجھے شہریارآفریدی سے ملنے نہیں دیا گیا،ان سے فواد چوہدری کی بغیرآرڈر کے جیل حکام نے ملاقات کرا دی،جتنے افراد نے پریس کانفرنسز کیں ان کے پیچھے ڈیتھ سیل ہے،بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب ،فوجی املاک پر حملہ کرنیوالے 2ہزار سے...

صوبہ پنجاب میں فوجی املاک پر حملہ کرنے والے 4ہزار 120شرپسندوں میں سے 2ہزار 290کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار 181حملہ آور گرفتار کیے گئے ہیں،پولیس ریکارڈ کے مطابق جناح ہائوس لاہور پر حملہ کرنے والے 1800شرپسندوں میں سے ایک ہزار 125کی شناخت ہو چکی ہے اور 513شرپسند گرفتار کیے جا چکے ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عسکری ٹاور پر ایک ہزارشرپسندوں نے حملہ کیا جن میں سے 121کی شناخت ہوئی اور 81کو گرفتار کیاجا چکا ہے، راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر 300شرپسندوں نے حملہ کیا، 158کی شناخت ہوئی اور 109گرفتار ہیں، حمزہ کیمپ پر 150شرپسندوں نے حملہ کیا جن میں سے 95کی شناخت ہوسکی اور77گرفتار ہیں،پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ پی اے ایف بیس میانوالی میں 177حملہ آوروں میں سے 152شناخت ہو چکے ہیں جن میں سے 103گرفتار ہیں، گوجرانوالہ کینٹ میں 400افراد نے حملہ کیا جن میں سے 346کی شناخت ہوئی اور 172گرفتار ہیں،علاوہ ازیں فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر 300شرپسندوں نے حملہ کیا اور 192شناخت ہوئے اور اب تک 112گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

القادر ٹرسٹ کیس، نیب نے عمران خان کی اہلیہ ب...

قومی احتساب بیورو (نیب)نے القادر ٹرسٹ کیس اسکینڈل میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو 7جون کو طلب کرلیا،نیب نوٹس میں 190پائونڈ اسکینڈل میں سابق خاتون اول بشری بی بی کو 7جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،اس سے قبل 23مئی کو احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی،خیال رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف نیب میں 190ملین پائونڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کا معاملہ، عدالت...

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 6جون کو جواب طلب کر لیا،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے،عدالتِ نے آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سی پی او راولپنڈی، آر پی او اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نوٹسز جاری کر دیئے،دوران سماعت وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی جائے جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شاہ محمود قریشی سے وکیل کو ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی،بعدازاں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سماعت منگل 6جون تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کئے تو شہدا کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا،غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے، مذاکرات کئے تو شہدا کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا،وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹی ، اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران حکومت 90روز میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائے گی، اتحادی حکومت کا موقف رہا ہے وفاق اور صوبوں میں الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیوں کہ یہ آئینی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم57 سال کے ہوگئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ نا زبائولر وسیم اکرم57 برس کے ہوگئے۔ وسیم اکرم3جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین بائولر مانے جاتے ہیں وہ ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیو الے کھلاڑی ہیں انہوں نی356ون ڈے میچز میں502وکٹیں حاصل کیں۔ وسیم اکرم مئی 2003ء کو کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راجن پورمیں کچے کے علاقے میں ڈاکوuvں کیخلاف...

راجن پورمیں کچے کے علاقے میں ڈاکووں کیخلاف آپریشن 55ویں روزمیں داخل ہوگیا۔پولیس دستوں نے مزاحمت کے بعد مندھری اورچک کڑیہ کا کنٹرول حاصل کرلیا،ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ ڈاکووں کے ٹھکانے تباہ کرکے پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں، پولیس دستوں کی کچی بنوں اورجموں سرگانی کی جانب پیش قدمی جاری ہے،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کچہ آپریشن میں اب تک07ڈاکو ہلاک،43کوگرفتارکیاگیا،25ڈاکووں نے سرنڈرکیا،9مغوی بازیاب کرائے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9مئی واقعات،شناخت پریڈ کے بعد خدیجہ شاہ سمیت...

9مئی واقعات،شناخت پریڈ کے بعد خدیجہ شاہ سمیت دیگرسات خواتین ملزمان کو عدالت پیش کردیا گیا،شناخت پریڈ کے بعد خدیجہ شاہ سمیت دیگر7خواتین ملزمان کواے ٹی سی پیش کردیا گیا۔ملزمان کو جناح ہائوس،جلا ئوگھیرائواورتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے،عدالت میں پیشی کے وقت ملزم خواتین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جیل میں بدسلوکی کے الزامات غلط ہیں،جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد کی حدود سے پولیس و رینجرز کی وردی...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حدود سے پولیس و رینجرز کی وردی میں بندے اٹھائے جا رہے ہیں کسی کو پروا نہیں، کروڑوں روپے سیف سٹی پر لگ گئے، لوگوں کی ذاتی ویڈیو بنا بنا کر اپ لوڈ کردیتے ہیں لیکن چور اور ڈاکوں کو نہیں پکڑتے ،ڈی جی رینجرز ، آئی جی معاملے کو دیکھیں اور مقدمہ درج کرائیں، اگر عمل درآمد نہ ہوا تو وزیر اعظم کو بلائوں گا،سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، جس میں عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اور لاپتا مراد اکبر کے وکیل قاسم ودود، ایس پی نوشیروان اور ڈی ایس پی لیگل عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے مقدمے کی تفصیل عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے ا ستفسار کیا کہ یہ بتائیں، جو لوگ آئے ، وہ نہ سی ٹی ڈی کے تھے نہ رینجر کے تھے ، یہ کنفرم کریں ؟ ۔ ڈی آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ جی بالکل ان میں سے کوئی نہیں تھا ۔ عدالت نے کہا فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کون ہے، جس پر ڈی آئی جی نے جواب دیا جی بالکل ہم اس کو دیکھیں گے۔ عدالت ہمیں وقت دے،عدالت نے کہا اگر گاڑیاں اور افراد کا تعین ہو گیا تو اس کے نتائج ہوں گے۔ اتنے لوگ جب سی ٹی ڈی اور رینجر کی وردی میں آئیں گے تو یہ شیم فل ایکٹ ہوگا۔ کروڑوں روپے سیف سٹی پر لگ گئے، لوگوں کی ذاتی ویڈیو بنا بنا کر اپ لوڈ کردیتے ہیں لیکن چور اور ڈاکوں کو نہیں پکڑتے ۔ کہاں ہیں ڈی جی رینجرز ؟، وزارتِ دفاع سے کون ہے؟، عدالت نے ڈی جی رینجرز ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر ڈی جی رینجرز کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کروں گا۔

وہ ذمے دار ہیں اگر ان کی وردی استعمال ہو رہی ہے تو۔ اسلام آباد کے اندر اتنے لوگوں نے مل کر ایک بندے کو اٹھایا ۔ پولیس رینجر اور سی ٹی ڈی کی وردی میں لوگ آکر بندہ لے گئے۔ کیا وہ جعلی لوگ تھے، آپ نے پرچہ کیوں نہیں درج کیا۔پولیس اور رینجرز کی وردی میں چوریاں ہو رہی ہیں ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے رینجرز کو ڈائریکشن نہیں تھے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے جواب دیا میں ابھی آرڈر کردیتا ہوں ، سمجھ لگ جائے گی سب کو ۔ ورنہ اسلام آباد میں نہ آئی جی کو رہنے کا حق ہے نہ کسی اور کو ۔ ڈی جی رینجر کو پتا ہونا چاہیے تھا ان کی وردی اگر استعمال ہوئی ہے۔ لوگ پولیس اور رینجر کی وردیوں میں بندے اٹھا رہے ہیں اور کس کو پرواہ ہی نہیں ،عدالت نے وزارت دفاع کے نمائندے کو ہدایت کی کہ ڈی جی رینجرز کو کہیں آئندہ سماعت پر خود آئیں ۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز کو پیر کے روز ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اپنی اپنی ایف آئی آر لے کر آئیں۔ عدالت نے کہا کہ اپنے اپنے ادارے کی وردی آپ نے بچانی ہے۔ اس کا افیکٹ آئے گا۔ڈی جی رینجرز ، آئی جی معاملے کو دیکھیں اور مقدمہ درج کرائیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ میں پھر ان سے پوچھوں گا کہ اسلام آباد میں آپ اپنی وردی کیوں نہیں سنبھال سکتے ۔ آرڈر کا مقصد آئندہ اصلی وردی والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ اگر آپ اس طرح کام نہیں کرسکتے تو آپ لوگ گھر چلے جائیں۔ اگر عمل درآمد نہ ہوا تو وزیر اعظم کو بلائوں گا،عدالت نے پیر کے روز آئی جی اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر بندہ نہ آیا تو اگلی تاریخ پر وزیر داخلہ کو بلاں گا۔اگر پھر بھی بندہ نہ آیا تو وزیر اعظم کو بلائوں گا۔ 36 کلومیٹر کے ایریا میں اگر امن وامان کا یہ عالم رہا تو آپ لوگ پھر اپنے گھر چلے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ۔ شی جن پھنگ۔ عالمی یوم اطفال ۔ اس...

 بیجنگ کے بیجنگ یوینگ اسکول میں چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کےجنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ طالب علموں سے گفتگو کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ۔ شی جن پھنگ۔ عالمی یوم اطفال ۔ اس...

 بیجنگ کے بیجنگ یوینگ اسکول میں چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کےجنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ اساتذہ سے بات چیت کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ۔ شی جن پھنگ۔ عالمی یوم اطفال ۔ اس...

 بیجنگ کے بیجنگ یوینگ اسکول میں چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کےجنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ اسکول کے ایک میدان میں طالب علموں اور اساتذہ سے بات چیت کررہے ہیں۔  (شِںہوا)

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی اہلیہ اورافریقی خواتین اول نے ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھینگ لی یوان اورافریقی خواتین اول برائے ترقی کی تنظیم (اوفلاد) نے بچوں کے عالمی دن سے پہلے مشترکہ طور پر  افریقہ کے  یتیم بچوں کے لیے حفظان صحت کی مہم "پرجوش بچوں کے دل: چین-افریقہ مشترکہ ایکشن " کا آغاز کیا ہے۔

 افریقی ممالک میں چینی سفارت خانوں اور طبی ٹیموں نے مقامی یتیم خانوں اور متعلقہ اداروں میں بچوں سے ملاقات کی، ان کا مفت طبی چیک اپ کیا اور  کیئر بیگ کے عطیات تقسیم کیے۔ پھینگ نے خیراتی سرگرمیوں کے بارے میں کہا کہ چین افریقہ کا ہمیشہ کا دوست اور مخلص ساتھی ہے۔ اس سال چینی حکومت کی طرف سے افریقہ میں طبی ٹیموں کی روانگی کی 60ویں سالگرہ ہے۔ چینی طبی ٹیموں نے فعال طور پر افریقی ممالک کے لوگوں کی مدد کی ہے جو چین افریقہ دوستی کو آگے بڑھانے کے لیے سفیر بن گئے ہیں۔ چینی خاتون اول نے اس امید کا اظہار کیا کہ افریقہ کے  یتیم بچوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی مہم بچوں کی خوشی اور دیکھ بھال، افریقی بچوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے اور نئے دور میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-افریقہ کمیونٹی کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔  

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش نے سرکاری ملازمین کے فرسٹ کلاس میں...

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کےلیے فرسٹ کلاس کے ذریعے سفر پرتاحکم ثانی پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ کے پریس ونگ کے بیان کےمطابق انہوں نے اس سلسلے میں ایک ہدایت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

حکومت نے کوویڈ-19 کے اثرات  سمیت عالمی معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات اپنائے ہیں۔

بنگلہ دیش نے سرکاری اخراجات میں کمی کے کثیر جہتی اقدامات کے طور پر گزشتہ سال نومبر میں تمام سرکاری ملازمین کے غیر ملکی سفر پرتاحکم ثانی پابندی لگا دی تھی۔ تاہم اس سال مارچ میں اخراجات پر کچھ پابندیوں میں نرمی کی گئی۔

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے افزائشی تجربات کے لیے بیجوں کی نو اقس...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے بیجوں کی نو اقسام  کو  اپنے انسان بردار خلائی جہاز شین ژو-16  سے خلا میں بھیجا ہے،ان بیجوں کا انتخاب ملک کے شمالی صوبے  شنشی سے کیا گیا ہے۔

ڈیلی سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق بیجوں کو چین کے خلائی اسٹیشن تیان گونگ پر خلائی تجربات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق، ان میں مکئی کے بیج کی ایک قسم شامل ہے، جسے شنشی زرعی یونیورسٹی نے تیار کیا ہے، زیادہ پیداوار اوروسیع موافقت  کی حامل اس قسم کوصوبے میںتقریباً 2لاکھ 66ہزار667 ہیکٹر رقبے پر کاشت کیا جاتا ہے۔ بیجوں کو خاص طور پر بیماریوں کے خلاف مزاحمت ، روایتی افزائش کے طریقوں یا خلائی افزائش کے ذریعے مزیدبہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ خلائی افزائش میں ان کے جینز کو تبدیل کرنے کے لیے خلائی مشن کے دوران بیجوں اور ان کی اقسام کو کائناتی تابکاری اور مائیکرو گریوٹی کے ماحول میں اگایا جاتا ہے۔

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ شہر میں قدیم آبادی کے آثار دریافت

بیجنگ(شِنہوا)  بیجنگ کے فینگ تائی ڈسٹرکٹ کے علاقے شن گو نگ میں  قدیم بستی دریافت ہوئی ہے جس کے دفاع کے لیے چاروں طرف دوہری خندقیں کھودی گئی تھیں۔

ثقافتی آثار کے میونسپل بیورو کے مطابق    تقریباً 45ہزار مربع میٹر کے مجموعی رقبے کے ساتھ،شن گو نگ سائٹ پر تقریباً 8ہزار مربع میٹر علاقے کی پہلے ہی کھدائی ہو چکی ہے، جس میں 300 سے زیادہ کھنڈرات دریافت ہوئے جن میں مقبرے، خندقیں، مکانات، تہ خانےاور راکھ کے گڑھے شامل ہیں۔

 محققین کا کہنا ہے کہ  زیادہ تر باقیات شیا عہد کے آخری دور (2070 قبل مسیح سے 1600 قبل مسیح) اور شانگ عہد کے ابتدائی دور (1600 قبل مسیح سے 1046 قبل مسیح) کے درمیان کی  ہیں۔ یہ جگہ ایک رہائشی علاقے اور مقبروں پر مشتمل ہے۔  

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں