• Columbus, United States
  • |
  • ٠٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

رواں مالی سال تجارتی خسارے میں 40فیصد کمی ری...

رواں مالی سال تجارتی خسارے میں 40فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے،ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران 25ارب 79کروڑ ڈالر تجارتی خسارہ رہاجبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران تجارتی خسارہ 43ارب 40کروڑ ڈالر تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی برآمدات25ارب 36کروڑ ڈالر اور درآمدات 51ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت 12.14فیصد کم ہوئیں۔ مئی2023کے دوران بھی برآمدات مئی2022کی نسبت 16.17فیصد کم ہوئیں ہیں، گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات 2ارب 18کروڑ ڈالر اور درآمدات 4ارب 27کروڑ ڈالر رہیں۔ رواں مالی سال 32ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہو گیا،11ماہ میں برآمدات ہدف کے برعکس 25ارب 36کروڑ ڈالر رہیں، آئندہ مالی سال 2023-24کیلئے بھی 30ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس نے چوہدری پرویز الہی کے ترجمان کو گرفت...

پولیس نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ترجمان کو گرفتار کرلیا۔ چوہدری پرویز الہی کے ترجمان اقبال چوہدری سابق وزیراعلی کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ پہنچے تھے۔ پولیس نے چوہدری پرویز الہی کے ترجمان اقبال چوہدری کو سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کسی کی اشیا اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں،...

سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ کسی کی اشیا اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں۔ سپریم کورٹ نے کاروباری مسابقت کر برقرار رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ جاری کردیا، 13صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا کہ اخلاقیات، ایمانداری اور شفاف لین دین کاروبار کے بنیادی اصول ہیں، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں میں دھوکہ دہی پر مارکیٹنگ اور غیر منصفانہ مسابقت کی ممانعت ہے۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کے سامنے مقدمہ میں اصل سوال یہ تھا کہ کیا دھوکا دہی سے کسی دوسرے ادارے کا ٹریڈ مارک استعمال ہو سکتا ہے، کسی شخص کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کسی اور کی اشیا اپنے نام سے بیچے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنکیانگ میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے کپا...

ارمچی (شِںہوا) یانگ ہاؤران جیسی ملازمت حاصل کرنا ہر چھوٹے لڑکے کا خواب ہوتا ہے۔ یانگ وہ نوجوان ٹیکنیشن ہے جو اپنا زیادہ تر وقت چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے میں وسیع زرعی زمینوں پر بغیر پائلٹ کی ہوائی گاڑیاں (یو اے وی) اڑاتے ہوئے گزارتا ہے۔

جب سے سنکیانگ کے شمالی علاقوں میں موسم بہار کی کپاس کے بیجوں کی بوائی شروع ہوئی ہے۔ یانگ اپنے ڈرونز کے بیڑے کو چلانے میں مکمل طور پر مصروف نظر آتے ہیں۔ یہ ڈرونز 2 لاکھ مربع میٹر سے زائد کپاس کے کھیتوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

شمالی سنکیانگ میں کپاس پیدا کرنے والے ایک بڑے علاقے شاوان شہر میں مقیم 90 کی دہائی کے بعد کے ایک ہنر مند کارکن یانگ کے مطابق کپاس اور گندم کے کھیتوں میں کھاد، حشرات کش ادویات اور ڈیفولینٹ چھڑکنے کے لیے اب ٹریکٹروں کے بجائے ان کے یواے وی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

یانگ نے بتایا کہ ڈرون کے استعمال سے کھیتی کا وقت، مزدوری اور پانی کی بچت ہوتی ہے اور ٹریکٹروں کے مقابلے میں اس کی لاگت کم ہے۔

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے شہر شا وان میں کپاس کے ایک کھیت میں یانگ ہاؤران ڈرون کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

انہوں نے کہا کہ 40 کلوگرام وزنی ایک ڈرون ایک دن میں6 لاکھ 66 ہزار 667 مربع میٹر سے زائد پر پھیلے کپاس کے کھیت پر کام کر سکتا ہے۔ کچھ ڈرون آپریٹرز ایک سال میں تقریباً 2 لاکھ یوآن (تقریباً 28 ہزار 200  امریکی ڈالر) تک کماسکتے ہیں۔

یانگ کی پیدائش کپاس کے کاشتکاروں کے ایک گھرانے میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنا بچپن کپاس کے کھیتوں میں کھیلتے ہوئے گزارا تھا۔ انہوں نے دیکھا کہ ان کے والدین کو روایتی کاشتکاری کے طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے کتنی مشقت کرنا پڑتی ہے۔ ساتھ ہی آٹومیشن نے کس طرح پیداواری صلاحیت کو بڑھایا اور مزدوری کی بچت کی۔

یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد یانگ خود کپاس کے کاشتکار بننے کے لئے اپنے آبائی شہر واپس آ گئے تاہم ان کا تجربہ ان کے والدین اور دادا دادی سے بہت مختلف رہا ہے۔ وہ 2 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ کپاس کے کھیتوں کا انتظام کرتے ہیں اور ہمیشہ تکنیکی اختراع سے کارکردگی بہتر بنانے کے نئے طریقے تلاش کرتے ہیں۔

انہوں نے 2018 میں کاشتکاری میں ڈرون استعمال کی عظیم کاروباری صلاحیت سے استفادہ کے لئے اپنی کمپنی قائم کی جس میں 13 ڈرون آپریٹرز کام کرتے ہیں۔ ان میں سبھی 90 کی دہائی کے بعد یانگ کی طرح کارکن ہیں۔

یانگ نے فخر سے بتایا کہ ہم ایک بڑے خاندان کی طرح ہیں، جس میں ہان، ہوئی اور قازق سمیت مختلف نسلی گروہوں کے ارکان شامل ہیں۔

 

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے امریکی وزیر خارجہ کے ڈی-رسکنگ بارے بی...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے "ڈی-رسکنگ" کے بارے میں بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرے کو کم کرنے کی بات کرنے سے پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ خطرات کیا ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 31 مئی کو امریکی وزیر خارجہ نے یو ایس-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل کے وزارتی اجلاس کے بعد پریس کو بتایا تھا کہ چین کے حوالے سے امریکہ اور یورپی یونین تصادم، سرد جنگ یا ڈی کپلنگ کے خواہاں نہیں بلکہ خطرے کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بلنکن کے ریمارکس پر کہا  کہ ڈی-رسکنگ کا لفظ ایک فیشن  بنتا جا رہا ہے۔ خطرے کو ختم کرنے کے بارے میں بات کرنے سے پہلے، یہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ خطرات کیا ہیں۔ ماؤ نے کہا کہ چین تمام ممالک کی کمپنیوں کے لیےخود کو زیادہ پیمانے پر کھولنے اور مارکیٹ اور قانون پر مبنی اور بین الاقوامی کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ چین باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تمام ممالک کے ساتھ تجارت، سائنس ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو آگے بڑھاتا ہے۔ چین بین الاقوامی مساوات اور انصاف کو مضبوطی سے برقرار اور بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے امریکی وزیر خارجہ کے ڈی-رسکنگ بارے بی...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے "ڈی-رسکنگ" کے بارے میں بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرے کو کم کرنے کی بات کرنے سے پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ خطرات کیا ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 31 مئی کو امریکی وزیر خارجہ نے یو ایس-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل کے وزارتی اجلاس کے بعد پریس کو بتایا تھا کہ چین کے حوالے سے امریکہ اور یورپی یونین تصادم، سرد جنگ یا ڈی کپلنگ کے خواہاں نہیں بلکہ خطرے کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بلنکن کے ریمارکس پر کہا  کہ ڈی-رسکنگ کا لفظ ایک فیشن  بنتا جا رہا ہے۔ خطرے کو ختم کرنے کے بارے میں بات کرنے سے پہلے، یہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ خطرات کیا ہیں۔ ماؤ نے کہا کہ چین تمام ممالک کی کمپنیوں کے لیےخود کو زیادہ پیمانے پر کھولنے اور مارکیٹ اور قانون پر مبنی اور بین الاقوامی کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ چین باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تمام ممالک کے ساتھ تجارت، سائنس ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو آگے بڑھاتا ہے۔ چین بین الاقوامی مساوات اور انصاف کو مضبوطی سے برقرار اور بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی استغاثہ نے تبت کے سابق سینئر قانون ساز...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے تبت خود مختار علاقائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین جی گوگانگ کورشوت خوری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایس پی پی کے مطابق قومی نگران کمیشن نے جی گو گانگ کے کیس کی تحقیقات مکمل کر کے اسے استغاثہ کے حوالے کر دیا ہے۔ کیس پرمزید کارروائی جاری ہے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ لاہور۔ عالمی یوم اطفال

لاہور میں عالمی یوم اطفال پر بچے پانی  میں کھیل رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید کے گھر پرغیرقانونی چھاپہ ، عدالت نے...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ پر پولیس کے غیر قانونی چھاپے کے کیس میں آئی جی اسلام آبادو دیگر سے جواب طلب کرلیا ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کے اسلام آباد کی رہائش گاہ پر پولیس کے غیر قانونی چھاپہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،شیخ رشید کے وکیل نے دوران سماعت کہا کہ 31مئی کی رات 3بجے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور اہلکاروں کی جانب سے ملازمین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں، لائسنسی گن اور دیگر قیمتی اشیا بھی چوری کرکے لے گئی، وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے،عدالت نے درخواست پر آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ میں شجرکاری، چیف جسٹس اور جسٹس قا...

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال اور سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ کے باغ میں پودے لگائے ، اس دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسی کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ،شجرکاری مہم میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شریک ہوئے ،اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمارے ادارے کیلئے بھی بہتر کرے، اللہ سب کیلئے اور ادارے کیلئے برکت ڈالے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بینک آف چائنہ نے پاپوا نیو گنی میں نمائندہ د...

سڈنی (شِنہوا) بینک آف چائنہ (بی او سی) نے جنوبی بحر الکاہل کے جزیرہ نما ملک پاپوانیو گنی (پی این جی) میں نمائندہ دفتر قائم کیا ہے۔

بینک کے مطابق دنیا کے تیسرے سب سے بڑے جزیرہ نما ملک میں واقع اس کے دفتر میں جمعرات سے کام شروع ہوا۔

بینک نے کہا کہ اس کا دفتر جزیرہ نما ملک میں چینی تجارتی بینکس کی طرف سے قائم کیا گیا پہلا مقامی دفتر ہے۔

پی این جی کے وزیر اعظم جیمز مارپے نے بینک آف چائنہ کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاپوا نیو گنی اپنی مارکیٹ میں چینی بینک کے ان پٹ اور اس کے آنے کا منتظر ہے جو ایک اہم شراکت ہے۔ ملک آگے بڑھ رہا ہے اور چین کے ساتھ اس کی تجارت کا حجم زیادہ  ہو رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک امید کرتا ہے کہ بینک آف چائنہ دونوں ممالک کے عوام اور کاروباری اداروں کے درمیان لین دین میں سہولت فراہم کرے گا اور کاروباری شراکت داری مستقبل میں بھی برقرار رہے گی۔

بینک آف چائنہ کے چیئرمین گی ہائی جیاؤ نے کہا کہ بینک گلوبلائزیشن میں اپنے فوائد سے مستفیدہونا جاری رکھے گا اور جنوبی بحرالکاہل کے خطے میں ایک مشترکہ سروس نیٹ ورک کی تعمیر کو مضبوط بنائے گا۔

پی این جی کے مقامی اخبار پوسٹ کورئیر کے مطابق بینک آف چائنہ کا نمائندہ دفتر پی این جی کے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں واقع ہے اور توقع ہے کہ

 آ ئندہ برسوں میں بینک کی سروس میں  کوکوپو سمیت دیگر شہروں تک توسیع ہو گی۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بینک آف چائنہ نے پاپوا نیو گنی میں نمائندہ د...

سڈنی (شِنہوا) بینک آف چائنہ (بی او سی) نے جنوبی بحر الکاہل کے جزیرہ نما ملک پاپوانیو گنی (پی این جی) میں نمائندہ دفتر قائم کیا ہے۔

بینک کے مطابق دنیا کے تیسرے سب سے بڑے جزیرہ نما ملک میں واقع اس کے دفتر میں جمعرات سے کام شروع ہوا۔

بینک نے کہا کہ اس کا دفتر جزیرہ نما ملک میں چینی تجارتی بینکس کی طرف سے قائم کیا گیا پہلا مقامی دفتر ہے۔

پی این جی کے وزیر اعظم جیمز مارپے نے بینک آف چائنہ کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاپوا نیو گنی اپنی مارکیٹ میں چینی بینک کے ان پٹ اور اس کے آنے کا منتظر ہے جو ایک اہم شراکت ہے۔ ملک آگے بڑھ رہا ہے اور چین کے ساتھ اس کی تجارت کا حجم زیادہ  ہو رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک امید کرتا ہے کہ بینک آف چائنہ دونوں ممالک کے عوام اور کاروباری اداروں کے درمیان لین دین میں سہولت فراہم کرے گا اور کاروباری شراکت داری مستقبل میں بھی برقرار رہے گی۔

بینک آف چائنہ کے چیئرمین گی ہائی جیاؤ نے کہا کہ بینک گلوبلائزیشن میں اپنے فوائد سے مستفیدہونا جاری رکھے گا اور جنوبی بحرالکاہل کے خطے میں ایک مشترکہ سروس نیٹ ورک کی تعمیر کو مضبوط بنائے گا۔

پی این جی کے مقامی اخبار پوسٹ کورئیر کے مطابق بینک آف چائنہ کا نمائندہ دفتر پی این جی کے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں واقع ہے اور توقع ہے کہ

 آ ئندہ برسوں میں بینک کی سروس میں  کوکوپو سمیت دیگر شہروں تک توسیع ہو گی۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے...

سابق وزیراعلی پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا،کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی وہ ملکی ادارے تھے،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تمام سٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کا سوچیں،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 3سال صوبہ پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے، میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے، 14ماہ سے کیسز کا سامنا کر رہا ہوں،سابق وزیراعلی نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ نرمی برتی جائے۔ واضح رہے کہ عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلی رہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں کھیرے اور خوبانی کی کٹائی شروع...

کابل (شِںہوا) افغانستان کا شمالی صوبہ جوزجان زراعت کے حوالے سے بہت اہمیت  کا حامل ہے جہاں کسان کھیرے کی کٹائی میں مصروف ہیں۔

مقامی حکومت کسانوں کو زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے اور مقامی افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے۔

افغانستان کے صوبہ بلخ میں خوبانی کی بھی کٹائی شروع ہوچکی ہے۔

خوبانی ملک کی سب سے اہم سالانہ فصلوں میں سے ایک ہے۔ مقامی حکام کے مطابق رواں سال خوبانی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

 

افغانستان، جوزجان کے کھیت میں تازہ کھیرے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ جوزجان کے ایک کھیت میں ایک افغان کسان تازہ اور نامیاتی کھیرے کاٹ رہا ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان، جوزجان کے کھیت میں تازہ کھیرے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ جوزجان کے ایک کھیت میں ایک افغان کسان تازہ اور نامیاتی کھیرے کاٹ رہا ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ بلخ کے ایک کھیت میں ایک افغان خوبانی توڑ کر پلاسٹک کی ٹوکری میں رکھ رہا ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ بلخ کے ایک کھیت میں افغان کسان خوبانیاں پکڑے ہوئے ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ بلخ کے ایک کھیت میں ایک افغان کسان خوبانیاں پکڑے ہوئے ہے۔ (شِنہوا)

 

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی ، چائنہ جوائے میں 500 کاروباری ادارو...

شنگھائی (شِنہوا) دنیا کے 22 ممالک اور خطوں کے تقریباً 500 ادارے چائنہ جوائے میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں۔  چین میں ہرسال منعقد ہونے والا یہ ایشیا کا سب سے بڑا وڈیو گیمز کا مقابلہ ہے جو 28 سے 31 جولائی تک جاری رہے گا۔

رواں سال  اس کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے۔ نمائش کے لئے رجسٹرڈ کاروباری اداروں کی تعداد اب بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جو عالمی آن لائن تفریح اور کھیلوں کی کمپنیوں کے لئے چینی مارکیٹ کی مضبوط کشش کو ظاہر کرتی ہے۔

رواں سال متحدہ عرب امارات، برازیل، فرانس، امریکہ، جاپان، سنگاپور، اسرائیل اور بھارت سمیت دیگر ممالک کی 100 سے زائد غیر ملکی کمپنیوں نے چائنہ جوائے میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ منتظمین کے مطابق نمائش کے لئے تمام درخواست دینے والی کمپنیوں میں تقریباً ایک تہائی غیرملکی ہیں۔

شنگھائی میں منعقدہ ایونٹ میں کوالکوم، سونی، بانڈائی نامکو، اے ایم ڈی، سام سنگ اور دیگر عالمی شہرت یافتہ صف اول کی صنعتیں اپنی نئی ڈیجیٹل تفریحی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کریں گی۔

رواں سال کے ایڈیشن میں مصنوعی ذہانت کے عناصر کو اجاگر کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ یہاں مختلف مصنوعی ذہانت ایپلی کیشن منظرنامے اور متعلقہ مصنوعات کو نمائش کے لئے پیش کیا جائےگا اور پہلی بار ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی اختراع  پر ایک مو ضوع پر مبنی نمائش سیکشن قائم کیا جائے گا۔ اس کا نمائشی رقبہ 1 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر سے زائد ہے۔

چائنہ جوائے کی سائیڈ لائن سرگرمی میں چائنہ گیم ڈویلپرز کانفرنس ، مصنوعی ذہانت پر ایک خصوصی ذیلی فورم کی میزبانی بھی شامل ہے جس میں کھیل اور ڈیجیٹل تفریح اختراع پر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کے ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کرنے بارے عالمی ماہرین کو مدعو کیا جائے گا۔

نمائش کے دوران بھی شنگھائی میں اندرون اور بیرون ملک سے سینکڑوں آن لائن گیمز شروع ہونے کی توقع ہے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 900ارب روپے مختص...

نئے مالی سال کے لئے حکومت نے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 900ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا،200ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت خرچ کیے جائیں گے۔معاشی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے پی ایس ڈی پی کی مد میں 700ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جو رواں سال 714ارب 20کروڑ تھے،نئے بجٹ میں انفراسٹرکچرکے منصوبے پہلی ترجیح ہونگے۔اس مد میں 359ارب سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے 156ارب، انرجی کیلئے 80ارب، پانی کے منصوبوں کیلئے 90 ارب اور ہاوسنگ کیلئے 33 ارب رکھے جائیں گے،ایچ ای سی سمیت تعلیم اور ایس ڈی جیز پروگرام کیلئے 179ارب 30کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کیلئے 54ارب اورکے پی میں ضم ہونے والے اضلاع کیلئے 55 ارب مختص کرنے کا پلان ہے،سائنس،آئی ٹی کیلئے ساڑھے 25ارب، خوراک و زراعت کیلئے 9ارب رکھنے کی تجویز ہے، نئے مالی سال میں سماجی شعبے کا بجٹ 14ارب 40کروڑ کم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں عالمی یوم اطفال کی تصویری جھلکیاں

بیجنگ (شِںہوا) چین میں یکم جون کو عالمی یوم اطفال منایا گیا۔ دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں جوش و خروش اور خوشگوار ہنسی کے ساتھ بچے اور ان کے اہلخانہ جشن منانے کے لئے جمع ہوئے۔

 

 

چین ، شمالی تیان جن کے ضلع ہی پھنگ کے ایک کنڈگارٹن میں بچے پیسٹری  تیار کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی صوبہ انہوئی کے ہیفے کے ایک کنڈرگارٹن ایک بچی دوڑ میں حصہ لے رہی ہے۔ (شِنہوا)

چین ، جنوبی گوانگ شی ژوانگ خوداختیار خطے کے گوئی لین کے ایک پرائمری اسکول میں شو کے دوران طالبات نے ماحول دوست ملبوسات پہن رکھے ہیں۔ (شِںہوا)

چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شی جیا ژوآنگ کے کنڈرگارٹن میں بچے کھیل رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاناما پیپرز میں 436پاکستانیوں کے خلاف تحقیق...

سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز میں 436پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے دائر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی،نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9جون کو درخواست کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان بینچ کا حصہ ہوں گے۔اس حوالے سے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 2016 میں پاناما پیپرز میں سامنے آئے 436پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی تھی،ان 436پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کرنے والے ایک درخواست گزار ایڈووکیٹ طارق اسد فوت ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی سیون کی ڈی رسکنگ پالیسی غیر یقینی صورتح...

نیو یارک(شِنہوا) امریکی بروکنگز انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ چین کے لیے ڈی کپلنگ کی بجائے ڈی رسکنگ کے  اقتصادی نقطہ نظر پر مبنی  اصول سے حال ہی میں جی سیون ممالک نے اتفاق کیا ہے جو بڑے پیمانے پر غیر یقینی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔

پال گیورٹز کے تحریر کردہ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی بڑے ملک کی معیشت کو چین سے الگ کرنا ہمیشہ ناممکن تھا جو  بنیاد پرستی پر مبنی لگتا ہے لیکن یہ چین کے پالیسی حلقوں میں عام طور پر استعمال ہونے والا لفظ رہا ہے۔

ڈی رسکنگ کا لفظ کافی اعتدال پسند اور فطری لگتا ہے اور اب اس نے مختلف ممالک کے درمیان چین کی پالیسی پر ایک انتہائی مقبول اتفاق رائے پیدا کیا ہے۔

حقیقت میں  ڈی رسکنگ کا لفظ انتہائی مبہم ہے اور اس کا مطلب غیر یقینی ہے۔ یہ لفظ خود ہمیں چین کی پالیسی کے بارے میں بہت کم بتاتا ہے۔ ییل لاء اسکول میں آئینی  قانون کے پوٹر اسٹیورٹ پروفیسر اور ییل یونیورسٹی میں پال سائی چائنہ سینٹر کے ڈائریکٹر گیورٹز نے لکھا کہ اس کا دائرہ کار اس بات پر منحصر ہے کہ اس لفظ کی تشریح کس طرح کی جاتی ہے۔

ڈی رسکنگ اور چائنہ پالیسی کے عنوان سے شائع ہونے والے آرٹیکل  میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مختلف ممالک مختلف طریقے سے ڈی رسکنگ کی تشریح اور اس کا اطلاق کریں گے جس سے اتفاق رائے کی بجائے اختلافات پیداہوں گے ۔

 کچھ ممالک میں معاشی علیحدگی کی معمولی گنجائش موجود ہے جبکہ  کچھ میں ممکنہ طور پر ڈی کپلنگ جیسی پالیسی ہے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی شہریوں پر کریڈٹ کارڈ قرض واجبات 10 ک...

نیویارک (شِنہوا) امریکی اخبار دی ہل کے مطابق امریکہ میں کریڈٹ کارڈ قرض واجبات 10 کھرب امریکی ڈالرز سے زائد ہوچکے ہیں اور نئے کارڈ پر اوسط شرح سود 24 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو ریگن دور کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ایک عام امریکی گھرانہ کریڈٹ کارڈ پر 10 ہزار ڈالر کا مقروض ہے۔

اگر آپ اسے ادا کرنے کی کوشش کریں تو بظاہر دیکھنے میں یہ زیادہ قرض نہیں لگتا۔ لیکن 250 ڈالر ماہانہ پر 24 فیصد شرح سے آپ 2030 تک ادائیگی ہی کرتے رہیں گے۔ اس دوران آپ کو 20 ہزار 318 ڈالر کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ یہ رقم واجب الادا رقم سے دوگنا ہے لیکن اس دوران آپ کارڈ دوبارہ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

فیڈرل ریزرو کے مطابق ملک کا کریڈٹ کارڈ قرض 986 ارب ڈالر ز ہے۔ 2 برس کے دوران اس حجم میں 250 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

کچھ دوسرے اندازے اس سے بھی زیادہ ہیں۔ اے والٹ حب کی ایک رپورٹ کے مطابق 2022 کے اختتام تک کارڈ کا مجموعی قرض 12 کھرب  ڈالر تھا۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرنچ اوپن ،سبالینکا ، پیگولا اور سٹیفنز تیسر...

بیلاروس کی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا، امریکی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا اورامریکا کی ہی ٹینس سٹار سلونی سٹیفنز نے فرنچ اوپن ٹینس کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا،ویمن سنگلز مقابلوں کے دوسرے رانڈ میں آریانا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلا روس کی حریف کھلاڑی ایرینا الاد زیمیرانا شیمانووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ پیگولا نے حریف اطالوی ٹینس کھلاڑی کامیلا جیورجی کو پہلے سیٹ میں 2-6 سے شکست دی جبکہ حریف اطالوی کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکیں اور امریکی کھلاڑی نے با آسانی تیسرے رائونڈ میں جگہ بنائی،سلونی سٹیفنز نے روسی کھلاڑی وروارا اینڈریوینا گرچیواکو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے ہرا کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں بین العلاقائی شادی کی رجسٹریشن کی سہ...

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سو ژو میں 28 سالہ ڈلیوری مین وانگ ژے جی کے لئے جمعرات ایک بڑا دن تھا جب انہوں نے اپنی تین سالہ پرانی دوست سے ایک مقامی رجسٹریشن دفتر میں باضابطہ طور پر شادی کی۔

رجسٹریشن کے عمل نے ان  کی خوشی میں اضافہ کیا۔ چین کی جانب سے بین العلاقائی میرج رجسٹریشن پائلٹ ایریاز کی توسیع کی بدولت یہ نوجوان جوڑا اپنی شادی کا اندراج کرانے کے لیے شمال مشرقی صوبہ  لیاؤننگ میں واقع اپنے آبائی شہر واپس نہیں گیا جس سے انہیں تقریباً 1 ہزار600  کلومیٹر کا سفر طے نہیں کرنا پڑا۔

بیجنگ، شنگھائی اور جیانگ سو سمیت چین کے 21 صوبائی سطح کے علاقوں نے رواں سال یکم جون سے آزمائشی بنیادوں پر بین العلاقائی شادی و طلاق رجسٹریشن پالیسی پر عمل درآمد شروع کیا تھا۔

اس پالیسی کے تحت چینی مین لینڈ کے رہائشی جو شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ دولہا یا دولہن کی موجودہ رہائش گاہ کے مقام پر رجسٹری کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

اب انہیں پرانے ضوابط کے تحت گھر یلو رجسٹریشن کیلئے متعلقہ شہروں میں واپس نہیں جا نا پڑ ے گا۔

وانگ نے کہا ہے کہ یہ پالیسی میرے جیسے ہجرت کر نے والوں کے لئے بہت آسان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی شادی کا اندراج کرانے میں صرف 10 منٹ لگے اور انہوں نے سفری اخراجات میں تقریباً 3 ہزار یوآن (تقریباً 423 امریکی ڈالرز) کی بچت کی۔

وزارت شہری امور کے مطابق چائنیز میرج  رجسٹریز شادی و طلاق کے اندراج کو نمٹاتی ہے اور سالانہ اوسطاً 1 کروڑ 80 لاکھ جوڑوں کی شادی کے سرٹیفکیٹ دوبارہ جاری کرتی ہے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، تیان جن بندرگاہ پر تجارت میں تیز رفتار...

تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی تیان جن بندرگاہ کی غیر ملکی تجارت سال کے ابتدا ئی 4 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 16.9 فیصد اضافے سے 660.87 ارب یوآن (تقریباً 93.1 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

کسٹم حکام کے مطابق یہ شرح نمو چین کی 10 بہترین بندرگاہوں میں پہلے نمبر پر ہے۔

جنوری سے اپریل تک جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم کے ارکان کے ساتھ اس کا تجارتی حجم 110.28 ارب یوآن رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 50.3 فیصد زائد ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ بندرگاہ کی تجارت میں بالترتیب 36.7 فیصد اور 21.3 فیصد اضافہ ہوا۔

بندرگاہ سے الیکٹرک مسافر گاڑیوں اور لیتھیم بیٹریوں کی برآمدات میں اضافے کی شرح بالترتیب 126.7 فیصد اور 142.3 فیصد رہی۔

اس مدت میں ہوائی جہازوں، سویابین اور منجمد سامان کی درآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرنچ اوپن ویمنزسنگلز، آئیگا سوئیٹک ،ایلینا ر...

پولینڈ کی ٹینس سٹار عالمی نمبر ایک ، میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈاور دفاعی چیمپئن آئیگا سوئیٹک ، قازقستان کی ایلینا ریبا کینا اور امریکی ٹینس سٹار کوکوگف اپنی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں،سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے ، میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈاور دفاعی چیمپئن آئیگا سوئیٹک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،انہوں نے امریکی حریف کھلاڑی کلیئر لیو کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے رانڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان مقابلہ چین کی وانگ ژینیو سے ہوگا،قازقستان کی ایلینا ریبا کینا نے بھی میگا ایونٹ کی دوسری رکاوٹ عبور کرلی ، 23 سالہ ایلینا ریباکینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا کو سیدھے سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے ہر اکر تیسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں امریکا کی کو کو گف نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریا کی حریف کھلاڑی جولیا گرابھر کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے مات دے کر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور فرانسیسی حکام کی دوطرفہ اقتصادی و م...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن ہی لی فنگ نے ویڈیو کال کے ذریعے دی گئی دعوت پر فرانس کے وزیربرائے معیشت و  خزانہ برونو لی مائرے کے ہمراہ چین۔ فرانس اعلیٰ سطح کے  اقتصادی و مالیاتی مذاکرات بارے رہنماؤں کاسالانہ مشاورتی اجلاس  منعقد کیا۔

فریقین نے بین الاقوامی اور کثیر الجہتی امور کو مربوط کرنے اور دوطرفہ اقتصادی و مالی تعاون اور دیگر موضوعات کو مستحکم اور گہرا کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور فرانسیسی حکام کی دوطرفہ اقتصادی و م...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن ہی لی فنگ نے ویڈیو کال کے ذریعے دی گئی دعوت پر فرانس کے وزیربرائے معیشت و  خزانہ برونو لی مائرے کے ہمراہ چین۔ فرانس اعلیٰ سطح کے  اقتصادی و مالیاتی مذاکرات بارے رہنماؤں کاسالانہ مشاورتی اجلاس  منعقد کیا۔

فریقین نے بین الاقوامی اور کثیر الجہتی امور کو مربوط کرنے اور دوطرفہ اقتصادی و مالی تعاون اور دیگر موضوعات کو مستحکم اور گہرا کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میں یہاں کھیل جاری رکھوں گا ، رونالڈو سعودی...

پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ یہاں کھیل جاری رکھیں گے ، سعودی پرو لیگ دنیا کی 5 بڑی لیگز میں شامل ہوسکتی ہے اگر اس میں مزید معروف کھلاڑی شامل ہوجائیں ،غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی لیگ میں الاتحاد کلب سے ہارنے کے بعد ایک انٹرویو میں کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ انہیں جیت کی توقع تھی، لیکن ضروری نہیں کہ بالکل ویسا ہی ہو جیسا انسان سوچتا ہے، میری توقعات کچھ مختلف تھیں،سٹار فٹبالر نے کہا کہ ایمانداری سے کہا جائے تو مجھے رواں برس جیت کی توقع تھی، لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا جیسا آپ سوچتے ہیں۔ بعض اوقات ہمیں کچھ بہترین حاصل کرنے کے لیے جذبے اور تسلسل کی ضرورت ہوتی ہے،رونالڈو کاکہنا تھا کہ اگر بڑے نام والے مشہور، نوجوان اور پرانے کھلاڑی آتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی کیونکہ اس سے لیگ میں بہتری آئے گی،کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ سعودی پرو لیگ بہت اچھی ہے اور اس میں بہتری کی مزید گنجائش ہے، اس میں اچھی ٹیمیں اور بہت اچھے مقامی فٹبالرز ہیں، انہیں انفراسٹرکچر میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور ریفریز کو بھی تھوڑا تیز ہونا ہوگا،انہوں نے کہا کہ میں یہاں خوش ہوں، یہیں اپنا کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں اور میں یہیں کھیلوں گا، رونالڈو کاکہنا تھا کہ اگر آپ سعودی عرب میں آ کر مزہ کرنا چاہتے ہیں، ثقافت دیکھنا چاہتے اور اچھی خوراک انجوائے کرنا چاہتے ہیں تو یہاں رہنا بہت اچھا تجربہ ہے۔واضح رہے کرسٹیانو رونالڈو جنوری میں النصر کلب سے منسلک ہوئے تھے اور سعودی پروفیشنل لیگ میں انہوں نے 16 میچز میں 14 گول کیے ، سعودی پرو لیگ میں ان کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رک...

تہران (شِنہوا) ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں ایران کی مستقل رکنیت کو جولائی کے اوائل میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

یہ بات ایران کی خبر رساں ایجنسی آئی آر آئی بی کو د ئیے گئے ایک انٹرویو میں حسین امیر عبداللہیان نے کہی۔ انہوں نے  کہا کہ کرغز پارلیمان کی منظوری کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام بانی ارکان نے ایران کو مستقل رکنیت کے لیے مثبت اشارہ دے دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح ایران کی مستقل رکنیت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے چار جولائی کو منعقد ہونے والے آئندہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی جس میں ایرانی صدر شرکت کریں گے۔

نومبر 2022 میں ایرانی پارلیمنٹ نے ملک کی شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے متعلق ایک بل بھاری اکثریت سے منظور کیا تھا۔

ستمبر 2021 میں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اکیسویں اجلاس میں ایران کو تنظیم کا مکمل رکن تسلیم کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایس سی او کے اعلامیے کے مطابق بھارت چار جولائی 2023 کو ورچوئل فارمیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے  22ویں سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا جنوب...

کیپ ٹاؤن (شِنہوا) جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہو گیا۔

اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر نالیدی پانڈور نے کہا کہ  آج کی بات چیت میں ہم عالمی گورننس کے نظام کو مضبوط بنانے اور تبدیل کرنے کے مواقع پر توجہ مرکوز کریں گے اور پائیدار اور جامع عالمی اقتصادی بحالی کے حل کے منتظر ہیں۔

پانڈور نے کہا کہ اس سال کا برکس سربراہ اجلاس جوہانسبرگ میں منعقد ہوگا۔  اجلاس کا موضوع برکس اور افریقہ باہمی تیز رفتار ترقی، پائیدار ترقی اور جامع کثیر الجہتی کے لئے شراکت داری ہے۔

جنوبی افریقہ کے برکس کے  نما ئندہ انل سوکلال نے اجلاس سے قبل میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اجلاس کے چارسیشنز  کے دوران عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

برکس ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بلاک کا مخفف ہے جس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ نے یکم جنوری 2023 کو چین سے اقتدار سنبھالتے ہوئے برکس کی صدارت سنبھالی تھی۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا جنوب...

کیپ ٹاؤن (شِنہوا) جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہو گیا۔

اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر نالیدی پانڈور نے کہا کہ  آج کی بات چیت میں ہم عالمی گورننس کے نظام کو مضبوط بنانے اور تبدیل کرنے کے مواقع پر توجہ مرکوز کریں گے اور پائیدار اور جامع عالمی اقتصادی بحالی کے حل کے منتظر ہیں۔

پانڈور نے کہا کہ اس سال کا برکس سربراہ اجلاس جوہانسبرگ میں منعقد ہوگا۔  اجلاس کا موضوع برکس اور افریقہ باہمی تیز رفتار ترقی، پائیدار ترقی اور جامع کثیر الجہتی کے لئے شراکت داری ہے۔

جنوبی افریقہ کے برکس کے  نما ئندہ انل سوکلال نے اجلاس سے قبل میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اجلاس کے چارسیشنز  کے دوران عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

برکس ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بلاک کا مخفف ہے جس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ نے یکم جنوری 2023 کو چین سے اقتدار سنبھالتے ہوئے برکس کی صدارت سنبھالی تھی۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان فورسز نے صوبہ ننگرہار میں داعش کے 2 دہ...

کابل(شِنہوا)افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش (آئی ایس) تنظیم کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارکر دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

افغانستان کی بختار نیوز ایجنسی نے جمعہ کو مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملک کی انسداد انٹیلی جنس ایجنسی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کے اہلکاروں نے جمعرات کی رات واچ تنگی کے علاقے میں مسلح گروپ کے ٹھکانے پر دھاوا بول دیا جس میں داعش کے ایک کمانڈر سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

افغان نگران حکومت نے داعش کو ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے جنگ زدہ  ایشیائی ملک میں مسلح مخالفین کو کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-گوئی ژو-گندم -کٹائی

چین کے صوبہ گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ میں کائی یانگ کاؤنٹی کے گاؤں یان تانگ میں فصل کاٹنے والی مشین گندم کے کھیت میں کٹائی کر رہی ہے۔(شِنہوا)

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-گوئی ژو-گندم -کٹائی

چین کے صوبہ گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ میں کائی یانگ کاؤنٹی کے گاؤں یان تانگ میں کسان کاٹی گئی نئی گندم کی بوریاں ٹرک میں لاد رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی ٹیم کا دورہ سری لنکا، ون ڈے پر پیشرفت ن...

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے کے معاملے پر تاحال کوئی فیصلہ نہ کیا جاسکا ۔ذرائع کے مطابق سری لنکا اور پاکستان کرکٹ بورڈز کے درمیان اس حوالے سے ابتدائی بات چیت ہو ئی تھی تاہم ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر وائٹ بال سیریز کو حتمی شکل نہ دی جاسکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے میچز کی تجویز دی تھی تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز صرف ٹیسٹ میچز پر ہی مشتمل رہے گی جن میں سے 2 ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہیں۔ یہ ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی اور سری لنکا کرکٹ جلد شیڈول کا اعلان کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کے خصوصی ایلچی ترک صدر کی تقریب حلف...

بیجنگ(شِنہوا)جمہوریہ ترکیہ کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور نیشنل پیپلز کانگریس کی  قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈنگ ژونگ لی ترک صدر رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ چینی صدرکے خصوصی ایلچی تین جون کو انقرہ میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کے خصوصی ایلچی ترک صدر کی تقریب حلف...

بیجنگ(شِنہوا)جمہوریہ ترکیہ کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور نیشنل پیپلز کانگریس کی  قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈنگ ژونگ لی ترک صدر رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ چینی صدرکے خصوصی ایلچی تین جون کو انقرہ میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افریقہ ۔ چین ۔ باہمی تعاون

جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت برازاویل میں کانگو آنے والی 29 ویں چینی طبی ٹیم کے ڈاکٹرز لے پالک بچوں کے مرکز میں بچوں کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افریقہ ۔ چین ۔ باہمی تعاون

جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت برازاویل میں کانگو آنے والی 29 ویں چینی طبی ٹیم کے ڈاکٹرز لے پالک بچوں کے مرکز میں بچوں کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ مکاؤ۔ بین الاقوامی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ...

چین، جنوبی مکاؤ میں منعقدہ 14 ویں بین الاقوامی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری اور تعمیراتی فورم میں لوگ چائنہ اربن اینڈ رورل ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے نمائشی علاقے کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ مکاؤ۔ بین الاقوامی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ...

چین، جنوبی مکاؤ میں منعقدہ 14 ویں بین الاقوامی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری اور تعمیراتی فورم میں لوگ چائنہ اربن اینڈ رورل ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے نمائشی علاقے کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کا دو روز...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس کا دو روزہ دورہ پاکستان اختتام پذیر ہو گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گریگ بارکلے کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ تھا، اس دورے میں آئی سی سی عہدیداران نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور بورڈ کے دیگر حکام سے ملاقات کی جس میں کرکٹ کی ترقی اور اسے مزید فروغ دینے سے متعلق مشترکہ معاملات پر گفتگو ہوئی۔گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ، ان کی سوچ یہ ہے کہ آئی سی سی کے تمام رکن ممالک کا دورہ کیا جائے اور دیکھا جائے کہ ہر رکن ملک میں کرکٹ اور اس کے انتظامی معاملات اس کے دائرہ اختیار کے تحت کس طرح چلائے جارہے ہیں کیونکہ ہر ملک اپنے سائز، معیشت اور کرکٹ کی درجہ بندی کے اعتبار سے دوسرے سے مختلف ہے۔انہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی سہولتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولتیں اور کرکٹ سے متعلق پروگرام بہت زبردست ہیں۔ اب چونکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آچکی ہے لہذا پاکستان کرکٹ بورڈ دوطرفہ کرکٹ کے انتظامات کے سلسلے میں کامیابی کے ساتھ اپنا کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی مرد اور خواتین کرکٹ کو اگلے درجے پر دیکھیں گے اور کمرشل نقطہ نظر سے بھی اس کے مثبت اثرات نظر آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا جنوبی...

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹان میں برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر نالیدی پانڈور نے کہا کہ آج کی بات چیت میں ہم عالمی گورننس کے نظام کو مضبوط بنانے اور تبدیل کرنے کے مواقع پر توجہ مرکوز کریں گے اور پائیدار اور جامع عالمی اقتصادی بحالی کے حل کے منتظر ہیں۔ پانڈور نے کہا کہ اس سال کا برکس سربراہ اجلاس جوہانسبرگ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کا موضوع برکس اور افریقہ باہمی تیز رفتار ترقی، پائیدار ترقی اور جامع کثیر الجہتی کے لئے شراکت داری ہے۔ جنوبی افریقہ کے برکس کے نما ئندہ انل سوکلال نے اجلاس سے قبل میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اجلاس کے چارسیشنز کے دوران عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ برکس ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بلاک کا مخفف ہے جس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ نے یکم جنوری 2023 کو چین سے اقتدار سنبھالتے ہوئے برکس کی صدارت سنبھالی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی ، چائنہ جوائے میں 500 کاروباری ادارو...

دنیا کے 22 ممالک اور خطوں کے تقریبا 500 ادارے چائنہ جوائے میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں۔ چین میں ہرسال منعقد ہونے والا یہ ایشیا کا سب سے بڑا وڈیو گیمز کا مقابلہ ہے جو 28 سے 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ رواں سال اس کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے۔ نمائش کے لئے رجسٹرڈ کاروباری اداروں کی تعداد اب بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جو عالمی آن لائن تفریح اور کھیلوں کی کمپنیوں کے لئے چینی مارکیٹ کی مضبوط کشش کو ظاہر کرتی ہے۔ رواں سال متحدہ عرب امارات، برازیل، فرانس، امریکہ، جاپان، سنگاپور، اسرائیل اور بھارت سمیت دیگر ممالک کی 100 سے زائد غیر ملکی کمپنیوں نے چائنہ جوائے میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ منتظمین کے مطابق نمائش کے لئے تمام درخواست دینے والی کمپنیوں میں تقریبا ایک تہائی غیرملکی ہیں۔ شنگھائی میں منعقدہ ایونٹ میں کوالکوم، سونی، بانڈائی نامکو، اے ایم ڈی، سام سنگ اور دیگر عالمی شہرت یافتہ صف اول کی صنعتیں اپنی نئی ڈیجیٹل تفریحی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کریں گی۔ رواں سال کے ایڈیشن میں مصنوعی ذہانت کے عناصر کو اجاگر کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ یہاں مختلف مصنوعی ذہانت ایپلی کیشن منظرنامے اور متعلقہ مصنوعات کو نمائش کے لئے پیش کیا جائیگا اور پہلی بار ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی اختراع پر ایک مو ضوع پر مبنی نمائش سیکشن قائم کیا جائے گا۔ اس کا نمائشی رقبہ 1 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر سے زائد ہے۔ چائنہ جوائے کی سائیڈ لائن سرگرمی میں چائنہ گیم ڈویلپرز کانفرنس ، مصنوعی ذہانت پر ایک خصوصی ذیلی فورم کی میزبانی بھی شامل ہے جس میں کھیل اور ڈیجیٹل تفریح اختراع پر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کے ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کرنے بارے عالمی ماہرین کو مدعو کیا جائے گا۔ نمائش کے دوران بھی شنگھائی میں اندرون اور بیرون ملک سے سینکڑوں آن لائن گیمز شروع ہونے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھاری ریاست منی پور میں تشدد کے واقعات میں ک...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں گزشتہ ماہ کے دوران پرتشدد واقعات کے آغاز کے بعد سے کم سے کم 98 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ایک سرکاری اہلکار نے جمعہ کو تصدیق کی کہ ان ہلاکتوں کے علاوہ آتشزدگی کے 4 ہزار  سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں کروڑوں روپے مالیت کی املاک کو نذر آتش کیا گیا اور ہزاروں لوگ اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور ہوئے۔ اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے لوگ ریلیف کیمپوں میں رہ رہے ہیں کیونکہ حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

ریاستی حکومت کے ذرائع کے مطابق جمعرات کو ایک اپیل کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقامی لوگوں نے پولیس کے سامنے 140 سے زیادہ ہتھیارڈال دیے۔

یہ تشدد میٹی کمیونٹی کے شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کے مطالبے کے خلاف احتجاج کے لیے 3 مئی کو مقامی لوگوں کی طرف سے ریاست کے 10 اضلاع میں ایک قبائلی یکجہتی مارچ کے انعقاد کے بعد شروع ہوا۔ جھڑپیں بنیادی طور پر میٹی اور کوکی برادریوں کے درمیان ہوئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق میٹی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ منی پور کی آبادی کا تقریباً 53 فیصد ہیں اور زیادہ تر وادی امپھال میں رہتے ہیں۔ جبکہ ناگا اور کوکی برادریوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی لوگ آبادی کا 40 فیصد ہیں جوریاست کے پہاڑی اضلاع میں رہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت ریاست میں امن اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے بھارتی فوج اور نیم فوجی آسام رائفلز کے 10 ہزار سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پر تشدد واقعات کے تناظر میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ریاست میں چار دن گزارے اور اپنے دورے کے اختتام پر انہوں نےجھڑپوں کی عدالتی تحقیقات جلد شروع کرانے کا اعلان کیا۔

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں عالمی یوم اطفال کی تصویری جھلکیاں

چین میں یکم جون کو عالمی یوم اطفال منایا گیا۔ دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں جوش و خروش اور خوشگوار ہنسی کے ساتھ بچے اور ان کے اہلخانہ جشن منانے کے لئے جمع ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی سیون کی ڈی رسکنگ پالیسی غیر یقینی صورتحال...

امریکی بروکنگز انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ چین کے لیے ڈی کپلنگ کی بجائے ڈی رسکنگ کے اقتصادی نقطہ نظر پر مبنی اصول سے حال ہی میں جی سیون ممالک نے اتفاق کیا ہے جو بڑے پیمانے پر غیر یقینی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔ پال گیورٹز کے تحریر کردہ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی بڑے ملک کی معیشت کو چین سے الگ کرنا ہمیشہ ناممکن تھا جو بنیاد پرستی پر مبنی لگتا ہے لیکن یہ چین کے پالیسی حلقوں میں عام طور پر استعمال ہونے والا لفظ رہا ہے۔ ڈی رسکنگ کا لفظ کافی اعتدال پسند اور فطری لگتا ہے اور اب اس نے مختلف ممالک کے درمیان چین کی پالیسی پر ایک انتہائی مقبول اتفاق رائے پیدا کیا ہے۔ حقیقت میں ڈی رسکنگ کا لفظ انتہائی مبہم ہے اور اس کا مطلب غیر یقینی ہے۔ یہ لفظ خود ہمیں چین کی پالیسی کے بارے میں بہت کم بتاتا ہے۔ ییل لا اسکول میں آئینی قانون کے پوٹر اسٹیورٹ پروفیسر اور ییل یونیورسٹی میں پال سائی چائنہ سینٹر کے ڈائریکٹر گیورٹز نے لکھا کہ اس کا دائرہ کار اس بات پر منحصر ہے کہ اس لفظ کی تشریح کس طرح کی جاتی ہے۔ ڈی رسکنگ اور چائنہ پالیسی کے عنوان سے شائع ہونے والے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مختلف ممالک مختلف طریقے سے ڈی رسکنگ کی تشریح اور اس کا اطلاق کریں گے جس سے اتفاق رائے کی بجائے اختلافات پیداہوں گے ۔ کچھ ممالک میں معاشی علیحدگی کی معمولی گنجائش موجود ہے جبکہ کچھ میں ممکنہ طور پر ڈی کپلنگ جیسی پالیسی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی شہریوں پر کریڈٹ کارڈ قرض واجبات 10 کھ...

امریکی اخبار دی ہل کے مطابق امریکہ میں کریڈٹ کارڈ قرض واجبات 10 کھرب امریکی ڈالرز سے زائد ہوچکے ہیں اور نئے کارڈ پر اوسط شرح سود 24 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو ریگن دور کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ایک عام امریکی گھرانہ کریڈٹ کارڈ پر 10 ہزار ڈالر کا مقروض ہے۔ اگر آپ اسے ادا کرنے کی کوشش کریں تو بظاہر دیکھنے میں یہ زیادہ قرض نہیں لگتا۔ لیکن 250 ڈالر ماہانہ پر 24 فیصد شرح سے آپ 2030 تک ادائیگی ہی کرتے رہیں گے۔ اس دوران آپ کو 20 ہزار 318 ڈالر کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ یہ رقم واجب الادا رقم سے دوگنا ہے لیکن اس دوران آپ کارڈ دوبارہ استعمال نہیں کرسکیں گے۔ فیڈرل ریزرو کے مطابق ملک کا کریڈٹ کارڈ قرض 986 ارب ڈالر ز ہے۔ 2 برس کے دوران اس حجم میں 250 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ کچھ دوسرے اندازے اس سے بھی زیادہ ہیں۔ اے والٹ حب کی ایک رپورٹ کے مطابق 2022 کے اختتام تک کارڈ کا مجموعی قرض 12 کھرب ڈالر تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ مکاؤ۔ بین الاقوامی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ...

چین، جنوبی مکاؤ میں منعقدہ 14 ویں بین الاقوامی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری اور تعمیراتی فورم میں لوگ نمائش دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ مکاؤ۔ بین الاقوامی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ...

چین، جنوبی مکاؤ میں منعقدہ 14 ویں بین الاقوامی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری اور تعمیراتی فورم میں لوگ نمائش دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہیبے۔ غریب گاؤں ۔ حیات نو

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کی کاؤنٹی فوپھنگ کے گاؤں لیوٹو وان کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں