• Columbus, United States
  • |
  • ٠٨ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین میں کاروباری ماحول سے 97 فیصد غیرملکی کم...

بیجنگ (شِنہوا) ایک حالیہ سروے کے مطابق چین میں غیرملکی مالی اعانت سے کام کرنے والی کمپنیوں کی اکثریت نے ملک کے سازگار کاروباری ماحول کی تعریف کی ہے اور مارکیٹ پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے ایک عہدیدار وانگ لین جی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سروے میں شامل تقریباً 97 فیصد غیرملکی کمپنیوں نے کہا کہ وہ گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی کے آغاز سے اب تک متعارف کردہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ بارے چین کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں۔

وانگ نے بتایا کہ غیر ملکی کاروباری ادارے چینی مارکیٹ کے امکانات بارے پرجوش ہیں کیونکہ چین اپنے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، صنعتی و سپلائی چین کو بڑھانے اور سرحد پار تجارت آسان بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ نے اسی دن ایک رپورٹ بھی جاری کی جس کے مطابق غیر ملکی کمپنیاں چین میں اپنی ترقی بارے پرامید ہیں۔ 90 فیصد سے زیادہ جواب دہندگان کو توقع ہے کہ اگلے 5 برس میں سرمایہ کاری پر ان کا منافع مستحکم رہے گا یا بڑھ جائے گا۔

سروے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں چین میں اپنے کاروباری آپریشنز کو وسعت دینے کے لئے مضبوط عزم کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔70 فیصد سے زیادہ جواب دہندگان نے کہا کہ وہ چین میں اپنی صنعتی چین کو مزید مقامی بنائیں گے یا اسے اسی طرح برقراررکھیں گے۔

سروے کے مطابق دریائے یانگسی طاس، دریائے پرل طاس کے ساتھ ساتھ چین کے جنوب مغربی شہر چھنگ ڈو اور چھونگ چھنگ غیر ملکی سرمایہ کاری کے اہم مقامات ہیں۔

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے انتہائی طاقت ور مائع راکٹ انجن کے ٹیس...

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے انتہائی طاقت ور مائع راکٹ انجن کے ٹیسٹ اسٹینڈ کا ایک اور ٹرائل مکمل کر لیا ہے جو اس کے مستقبل کے انسان بردار قمری مشن کے لئے مدد گار ہوسکتا ہے۔

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر تونگ چھوان میں یہ  مائع پروپیلنٹ راکٹ انجن کی جانچ کے لیے ایشیا کا سب سے بڑا ٹیسٹ اسٹینڈ ہے۔ اسٹینڈ کی مالک چائنہ  ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق، 700 ٹن کی بنیادی طاقت کو سہارا دینے کے لیے ڈیزائن کردہ  سائٹ پر 24 اپریل کو کامیاب ہاٹ فائرانجن  ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا۔ کارپوریشن کے ایک اعلی اہلکار تان یونگھوا نے کہا کہ تازہ ترین ٹیسٹ سے راکٹ انجن کی جانچ کی صلاحیتوں میں خاطر خواہ بہتری کی نشاندہی  ہوئی،جو لانچنگ گاڑیوں کے لیے معاونت فراہم کرتی  ہے جو مستقبل میں چاند پر لینڈنگ، گہری خلائی تحقیق اور بنیادی خلائی ڈھانچے کی تعمیر میں استعمال ہوں گی۔  

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سے علیحدگی یورپی یونین کےلیے خطرناک ہے،...

برلن(شِنہوا) جرمن میگزین اشپیگل میں شائع ہونے والےایک حالیہ آرٹیکل میں کہاگیا ہےکہ چین سے علیحدگی اور سیاسی دوری اختیارکرنا یورپی یونین (ای یو)  کے لیےفائدے سےزیادہ خطرناک ہوگا۔

آرٹیکل  میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین پر یورپی انحصار کو کم کرنے کی کوشش میں الگ تھلگ کرنا کئی  زیادہ خطرات پیدا کرنے کا سبب بنے گا ۔

چین 2020 میں یورپی یونین کےسب سےبڑے تجارتی شراکت دارکے طورپر امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یورپی تجارت کےلئے تیزی سے اہم ہو گیاہے۔ 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 696 ارب یوروز ( 745 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے تجارتی سامان کے ساتھ ملک نے 2021 میں بلاک کی کُل تجارت کے 16 فیصدکی  نمائندگی کی۔ 

چین سے نایاب مٹی اور شمسی ماڈیول یورپ میں سبز توانائی کی تبدیلی کےلئے خاص طور پر اہم ہیں۔ 80 فیصد سے زیادہ شمسی ماڈیولز اور یورپ کی 90 فیصد نایاب مٹی چین سے درآمد کی جاتی ہیں۔

آرٹیکل میں خبردار کیا گیا ہے کہ چین سے دوری کےباوجود بھی یورپ لاطینی امریکہ ،افریقہ اور ایشیاسے درآمدات پر منحصرہوگا۔یہ ایک ایسی دنیا ہوگی جس میں تجارتی بہاؤ جغرافیائی اسٹریٹجک  طور پر محدوداور منقسم ہو ۔کنفیڈریشن آف سٹیٹس کی گرین ڈیل کے لیے ضرورت کے مطا بق وہ  آخری چیزہو سکتی ہے۔

کیل انسٹیٹیوٹ فاردی ورلڈاکانومی (آئی ایف ڈبلیو کیل)نے  اس سال کےاوائل میں کہا تھا کہ چین کے بہت سے پروڈکٹ گروپ جرمن معیشت کےلئے ناگزیر  ہیں۔ اس وقت لیپ ٹاپ جیسےالیکٹرانک سامان درآمدی حصے کا تقریباً 80 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔

وفاقی شماریاتی دفتر (ڈی اسٹیٹس)   کے اعدادو شمارکے مطابق 2022 میں چین مسلسل ساتویں سال جرمنی کا سب سے اہم تجارتی شراکت دارتھا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان298.6 ارب یوروز کی  مالیت کے سامان کی تجارت ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کوچینی مارکیٹ سے الگ کرنا جرمنی میں ملازمتوں کے مفادمیں نہیں ہوگا۔ جرمن وزیر خزانہ کرسچن لنڈنرنے اس سال کےاوائل میں زور دےکر کہاتھا کہ دیگر ہماری جگہ لے لیں گے۔

الجیریا، چینی سفارتکاروں اور ڈاکٹروں کا یتیم...

الجزائر (شِنہوا) الجیریا کے دارالحکومت الجزائر کے ایک یتیم خانہ نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چینی سفارت خانے کی جانب سے منعقد کی جانے والی خیراتی تقریب کا خیرمقدم کیا ہے۔

الجزائر میں ریڈ کریسنٹ کے یتیم خانے ویلج آف ڈرا ریا میں تقریب کے دوران الجیریا میں چینی میڈیکل ٹیم کے ارکان نے گاؤں میں بچوں کے لئے موقع  پر صحت سے متعلق مشاورت فراہم کی۔

چائنہ اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی ای سی) الجیریا کی جانب سے متعدد کھیلوں اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا اور بچوں کوتقریباً 20 لاکھ الجزائری دینار (تقریباً  14 ہزار 617 امر یکی ڈالرز) مالیت کے تحائف، صحت دیکھ بھال کٹس اور اسٹیشنری سامان عطیہ کیا گیا۔

سی ایس سی ای سی الجیریا  کے چیئرمین تانگ ہاؤ نے کہا کہ سی ایس سی ای سی الجیریا  کے لیے یہ مسلسل ساتواں سال ہے جس میں انہوں نے ڈراریا کے  چلڈرن و یلج میں عطیات دیے ہیں۔

الجیریا  میں چین کے سفیر لی جیان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین الجیریا  کا مستقل دوست اور مخلص شراکت دار ہے اور امید ہے کہ چین اور الجیریا کی دوستی نسل در نسل منتقل ہوگی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بچوں کے لئے یہ  ایک خصوصی اور خوشگوار دن  ہو گا اورانہوں نے  مستقبل کی تعلیم میں ان کی صحت مند نشوونما اور کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈراریا چلڈرن و یلج کی ڈائریکٹر صوفیانے گورسیف نے کہا کہ یہ تقریب الجیریا  اور چینی عوام کے درمیان دوستی کا ایک بہترین مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی ضروری مواد اور تحائف نے بچوں کو چین کی گرمجوشی کا احساس دلایا۔

چین کا آن لائن ادب بیرون ممالک فروغ پا رہا ہ...

ہانگ ژو (شِنہوا) چائنہ رائٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق چین نے 2022 کے آخر تک 16 ہزار سے زیادہ آن لائن ادبی تخلیقات برآمد کی ہیں جو چین سے باہر 15 کروڑ سے زائد قارئین تک پہنچ چکی ہیں۔

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کےہانگ ژو  میں منعقد ہو نے والے چائنہ انٹرنیشنل انٹرنیٹ لٹریچر ویک کے دوران جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایشیائی خطہ میں آن لائن چینی لٹریچر سب سے زیادہ فروغ پا رہا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا میں بیرون ملک پھیلاؤ کا تقریباً  40 فیصد حصہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی خطے میں غیر ملکی قارئین کی اکثریت 35 سال سے کم عمر ہے جس میں 1995 کے بعد پیدا ہونے والی نسل مرکزی قوت ہے۔

اب تک6 ہزار سے زیادہ آن لائن چینی ادب کے عنوانات سمندر پار ایشیائی مارکیٹ میں پیپر بیک کے طور پر شائع کئے گئے ہیں اور ترجمے کے کاموں کی تعداد 9 ہزار سے زیادہ ہے۔

چائنہ رائٹرز ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے ہو بنگ شینگ نے کہا کہ آن لائن ادب کے پھیلاؤ میں اپنے فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور زیادہ اعلیٰ معیار کے آن لائن ادبی کاموں کی برآمد کو فروغ دینا چاہیے جو چین کی روح اور اقدار کی عکاسی کرتے ہیں۔ 

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، زچہ و بچہ شرح اموات تاریخ کی کم تر سطح...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2022 کے دوران زچہ  و بچہ دونوں کی شرح اموات تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں ہے۔

قومی صحت کمیشن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2022 میں زچگی کے دوران شرح اموات 15.7 فی 1 لاکھ تھی۔

نوزائیدہ اور 5 برس سے کم عمر بچوں میں شرح اموات بالترتیب 4.9 فی ایک ہزار  اور 6.8 فی ایک ہزار رہ گئیں ۔

کمیشن نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار چین میں خواتین اور بچوں کے صحت حقوق اور مفادات کے تحفظ میں قابل ذکر پیشرفت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

کمیشن کے شعبہ زچہ و بچہ صحت کے سربراہ سونگ لی نے بتایا کہ چین نے زچہ و بچہ صحت میں اضافے پر توجہ مرکوز کی ہے تاکہ صحت مند چین انیشی ایٹو کو آگے بڑھایا جاسکے۔

سونگ نے مزید کہا کہ چین نے 2030 تک دوران زچگی شرح اموات کو 12 فی ایک لاکھ  تک کم کرنے اور 5 برس سے کم عمر بچوں کی شرح اموات کو 6 فی ایک ہزار سے کم کرنے کا عہد کیا ہے۔

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، چان جیانگ میں انناس کے کھیت کے مناظر

ژین جیانگ (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کی کاؤنٹی شووین میں انناس بڑی مقدار میں پیدا ہوتا ہے جہاں 3 لاکھ 50 ہزار مو (23 ہزار 333 ہیکٹر) سے زائد پر اس کی کاشت کی جاتی ہے۔

چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر چان جیانگ کی کاؤنٹی شووین کے قصبے چھوجی کے کھیت دیکھے جاسکتے ہیں جس کے بڑے حصے پر انناس کاشت کیا گیا ہے ۔(شِنہوا)

چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر چان جیانگ کی کاؤنٹی شووین کے قصبے چھوجی میں انناس کے ایک کھیت میں ایک کسان کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-جنوبی بحیرہ چین-زیر سمندرکاربن گودام

چین میں شینزین سے 200 کلومیٹر جنوب مغرب میں این پھنگ 1-15 آئل پلیٹ فارم کے کنٹرول روم میں عملے کا ایک رکن کام کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت-نئی دہلی-احتجاج-منی پور تشدد

بھارت کے شہر نئی دہلی کے علاقےجنتر منترمیں منی پور کے سینکڑوں قبائلی افراد اپنی ریاست میں جاری کشیدگی کے خاتمے میں حکومتی مداخلت کے لیے احتجاج کے دوران  نعرے لگا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس-ولادی وسٹوک-بچوں کا عالمی دن-تقاریب

روس کے شہر ولادی وسٹوک میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کے دوران ایک بچی مصوری کررہی ہے۔(شِنہوا)

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائیجیریا -ابوجا-چین-خصوصی نمائندہ

نائیجیریا کے صدر بولا تینوبو چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین پھینگ چھنگ ہوا سے نائیجیریاکے شہر ابوجا میں ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائیجیریا -ابوجا-چین-خصوصی نمائندہ

نائیجیریا کے صدر بولا تینوبو چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین پھینگ چھنگ ہوا سے نائیجیریاکے شہر ابوجا میں ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-جنوبی بحیرہ چین-زیر سمندرکاربن گودام

چین میں شینزین سے 200 کلومیٹر جنوب مغرب میں این پھنگ 1-15 آئل پلیٹ فارم دیکھا جا سکتا ہے جسےکل 15 لاکھ ٹن سے زائد کاربن ڈائی آکسائیڈ (سی او 2) ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جوماحول کے لیےتقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ درخت لگانے کے برابرمفید ہے۔(شِنہوا)

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیجنگ ژونگ گوان تسون جامع بانڈڈ زون قائ...

بیجنگ (شِںہوا) ریاستی کونسل نے بیجنگ ژونگ گوان تسون جامع بانڈڈ زون کے قیام کی باضابطہ طور پر منظوری دیدی ہے۔

بیجنگ کسٹم کے سربراہ ژانگ جی پھنگ نے اہم سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں بارے ژونگ گوان تسون فورم 2023 کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ جامع بانڈڈ زون میں تحقیق اور ترقی  اور اختراع شامل ہوگی۔

رواں سال ژونگ گوانگ کن فورم منگل کو بیجنگ کے اختراعی مرکز ژونگ گوان تسون میں اختتام پذیر ہوا ۔ اسے "چین کی سلیکون ویلی" بھی کہا جاتا ہے۔

بیجنگ بلدیاتی حکومت نے جولائی 2022 میں ژونگ گوان تسون جامع بانڈڈ زون کے قیام کے لئے باضابطہ طور پر ریاستی کونسل کو درخواست دی تھی۔

 ضلع ہائی ڈیان میں واقع اس زون کا طے شدہ رقبہ 0.4 مربع کلومیٹر سے زائد ہوگا۔

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان میں جھڑپوں سے 12 لاکھ سے زائد افراد بے...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ سوڈان میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے 6 ہفتوں کے دوران 12 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور(او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (آئی او ایم)نے فیلڈ ٹیمز کی ابتدائی رپورٹس کی بنیاد پر اپنے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔  

او سی ایچ اے نے کہا کہ دریں اثنا، ہم اور ہمارے شراکت دار ضرورت کے مطا بق متعدد جگہوں پر ہر ممکن امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی)نے ریاست خرطوم میں امدادی سامان کی فراہمی شروع کر دی ہے جس کے تحت اومدرمان میں پھنسے تقر یباً 15 ہزار افراد کو ہنگامی خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔

انسانی ہمدردی کے دفتر کا کہنا ہے کہ سوڈان بھر میں ڈبلیو ایف پی نے گزشتہ چارہفتوں کے دوران 7 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد کو خوراک اور غذائی امداد فراہم کی ہے۔ 

ایجنسی، اقوام متحدہ کے تمام اداروں اور سوڈان میں وسیع تر انسانی برادری کو ہنگامی ٹیلی مواصلات کی خدمات بھی فراہم کرتی ہے  جہاں بنیادی رابطے ایک چیلنج ہیں۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ اقوام متحدہ کا پاپولیشن فنڈ ریاست الجزیرہ کے علاقے واد میڈانی میں زچگی کے ہسپتال کو زندگی بچانے والی ادویات اور تولیدی صحت سے متعلق اشیا فراہم کرتا ہے۔ ہسپتال کی میڈیکل ٹیمزدارالحکومت خرطوم کو چھوڑ جانے والی خواتین اور لڑکیوں کو تولیدی صحت کے لئے بھی خدمات فراہم کرتی ہیں۔

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شنگھائی جون میں لو جیازوئی فورم کی میز...

شنگھائی (شِنہوا) لو جیازوئی فورم کا مالیاتی امور بارے اہم 14 واں ایونٹ 8 سے 9 جون تک شنگھائی میں منعقد ہو گا ۔

شنگھائی بلدیاتی بیورو برائے مقامی مالیاتی انتظام کے ڈپٹی ڈائریکٹر جی پھنگ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس فورم کا موضوع " عالمی مالیاتی کھلا پن اور تعاون ، معاشی بحالی کے نئے محرکات" ہے ۔ اس فورم میں 7 مکمل اجلاس اور 3 نائٹ ٹائم پینل مباحثے ہوں گے۔

توقع ہے کہ 70 سے زائد ممتاز چینی اورغیر ملکی مہمان معاشی اور مالیاتی شعبوں  سے متعلق عالمی مالیاتی پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور مالیاتی خطرات کی روک تھام

جیسےموضوع بحث مسائل پر تقاریرکریں گے یا پینل مباحثوں میں شرکت کریں گے۔

جی نے کہا کہ حکام اس تقریب کو بیرونی دنیا کو چین کے عزم اور اپنے اعلیٰ سطح کے مالیاتی کھلے پن کو گہرا کرنے کے اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے استعمال کرتے رہیں گے۔

اس تقریب کی صدارت قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ کے سربراہ اور میئرشنگھائی مشترکہ طور پر کریں ۔

قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ کے ایک عہدیدار ژانگ ژونگ ننگ نے صحافیوں کو بتایا کہ حکام جلد ہی شنگھائی میں ایک بین الاقوامی ری انشورنس مرکز کی تعمیر کے لئے قواعد نافذ کریں گے۔

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے دس لاکھ ۔ ٹن کاربن ذخیرہ کرنے کے پہل...

 بیجنگ( شِنہوا)چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں چین کا پہلا دس لاکھ۔ٹن کاربن ذخیرہ کرنے کا منصوبہ جمعرات کے روز شروع کردیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ منصوبہ مجموعی طور پر دس لاکھ ۔ٹن کاربن ڈائی آ کسائیڈ ذخیرہ کرنے کے لئے تیار  کیا گیا ہے۔

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ کے الیکشن بورڈ نے باضابطہ طور پر ایردو...

انقرہ(شِنہوا) ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل نے جمعرات کو باضابطہ طور پر رجب طیب ایردوان کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 52.18 فیصد ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار دیا۔

انتخابی ادارے کے سربراہ احمد ینر نے صحافیوں کو بتایا کہ 28 مئی کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کل 5 کروڑ 20 لاکھ 93 ہزار375 ووٹرز نے ترکیہ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور ووٹنگ کی شرح 85.72 فیصد رہی۔

ایردوان کو رن آف انتخابات میں دوبارہ صدر منتخب کیا گیا جہاں انہوں نے ترک اپوزیشن بلاک کی درمیانے بائیں بازوکی ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی ) کے 74 سالہ صدارتی امیدوارکمال کلیک دار اوغلو کا مقابلہ کیا۔

احمد ینر نے کہا کہ کلیک دار اوگلو کو 47.82 فیصد ووٹ ملے۔  

 14 مئی کے انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ ہونے کے بعد صدارتی رن آف کا انعقاد ہوا۔

ایردوان ہفتے کو پارلیمنٹ میں حلف اٹھائیں گے اور پھر اپنی نئی کابینہ کا اعلان کریں گے جبکہ ارکان پارلیمنٹ جمعہ کو حلف اٹھائیں گے۔

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، گوانگ ڈونگ میں مینگروو کے تحفظ میں پیش...

چان جیانگ (شِنہوا) چین کے مینگروو جنگلات صوبہ گوانگ ڈونگ ، گوانگ شی ژوانگ خوداختیارخطے اور صوبہ ہائی نان سمیت علاقوں میں منقسم ہیں۔

صوبہ گوانگ ڈونگ مینگروو کے حوالے سے سب سے بڑا خطہ ہے۔ جہاں چان جیانگ مینگروو قومی قدرتی افزائش گاہ چین میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور گنجان قدرتی ذخیرہ ہے۔

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر چان جیانگ کے جن نیو جزیرہ میں لوگ مینگروو کے جنگلات کا دورہ کررہے ہیں۔(شِںہوا)

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر چان جیانگ میں سمندر کنارے مینگروو جنگل میں پرندے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِںہوا)

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر چان جیانگ میں سمندر کنارے مینگروو جنگل میں پرندے دیکھے جا سکتے ہیں ۔(شِںہوا)

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر چان جیانگ میں سمندر کنارے مینگروو جنگل میں لوگ موج مستی میں مگن ہیں۔(شِںہوا)

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانوں پر پابندیاں ظالمانہ ہیں: افغان قائم...

کابل(شِنہوا)افغانستان کی نگران حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بیرونی ممالک کی طرف سے عائد پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیاہے۔

غیر قانونی طور پر بلغاریہ لے جانے کے دوران  جاں بحق ہونے والے افغان تارکین وطن کے اہل خانہ سے جمعرات کو ملاقات کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں امیر خان متقی نے بیرونی ممالک کی طرف سے عائد پابندیوں کو ظالمانہ اور افغانوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

 متقی نے افغانستان کو تمام افغانوں کا گھر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہرکسی کوحق حاصل ہے کہ وہ حکومت کے لیے اپنی پسندیدگی سے قطع نظر باوقارزندگی گزارے اور اس ملک میں کاروبار میں سرمایہ کاری کرے۔

 بلغاریہ سمگل کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے 18 افغان تارکین وطن کی لاشیں بدھ کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچائی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق بلغاریہ کے حکام نے یہ لاشیں ملک کے دارالحکومت صوفیہ کے قریب ایک ہائی وے پر چھوڑے گئے ٹرک کے عقب میں ایک خفیہ ڈبے سے برآمد کیں۔

 انہوں نے تصدیق کی کہ تمام 18 افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے اوران ہلاکتوں کے سلسلے میں سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا کی جانب سے سونامی کا پتہ لگانے کے لیے ن...

لاس اینجلس(شِنہوا)  امریکی خلائی ایجنسی  (ناسا) کے سائنس دان فضا میں پیدا ہونے والی گونج دار آوازوں سے  سونامی کا ایک نئے طریقے سے پتہ لگانے کے لیے کام کررہے ہیں۔  خطرات کا مشاہدہ  کرنے والی نئی ٹیکنالوجی، جسے گارڈین (جی این ایس ایس اپر ایٹموسفیرک ریئل ٹائم ڈیزاسٹر انفارمیشن اینڈ الرٹ نیٹ ورک) کہا جاتا ہے، پیسفک رنگ آف فائر میں لہروں کا پتہ چلانے  کے لیے جی پی ایس سگنلز کا استعمال کرتی ہے۔ نیا نظام ان سگنلزکواس بات کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کرتا ہے کہ آیا زمین پر کہیں سونامی  تو نہیں آرہی۔

گارڈین تیار کرنے والی جنوبی کیلیفورنیا میں ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے ایک سائنس دان لیو مارٹائر نے کہا کہ اگرچہ نیویگیشن ٹولز عام طور پر آئنو اسفیرک خلل کو درست کرنے میں کام آتے ہیں لیکن سائنسدان انہیں قدرتی آفات سے زندگی بچانے والی خطرے کی گھنٹی کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔مارٹائر نے کہا کہ اس کو ایک غلطی کے طور پر درست کرنے کے بجائے، ہم اسے قدرتی آفات کے خطرے کو تلاش کرنے کے لیے ڈیٹا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور جرمنی کو عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے بیجنگ میں جرمن چانسلر کے خارجہ اور سلامتی پالیسی کے مشیر جینز پلاٹنر سے ملاقات کی ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ ہمہ جہت اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے چین اور جرمنی کو نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانا چاہیے بلکہ عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی صورتحال میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر چین اور جرمنی کو ساتویں چین ۔جرمنی بین الحکومتی مشاورت کو کامیاب بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور یورپ اور دنیا کو مثبت پیغام دینا چاہیے۔

پلاٹنر نے کہا کہ جرمنی اور چین کے تعلقات کی بنیاد مضبوط ہے اور جرمنی ون چائنہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا رہے گا۔

پلاٹنر نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان بین الحکومتی مشاورت کے آئندہ دور کے لئے بھرپور توقعات رکھتے  ہیں اور تیاری کے کام کو تیز کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

فریقین نے یوکرین اور مشترکہ تشویش کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

چین ۔ ہونان ۔ چھانگ شا۔ اسکول ۔ ذہنی صحت

چین، وسطی صوبہ ہونان کے چھانگ شا کے ضلع یولو میں آزمائشی پرائمری اسکول میں طالب علم خاکے بنا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہونان ۔ چھانگ شا۔ اسکول ۔ ذہنی صحت

کوالالمپور میں پی آئی اے کا جہاز روکے جانے کا معاملہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا،سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے جہاز ایک ہفتہ میں واپس لانے کی نوید سنادی،جہاز کا ایک انجن لیز پر تھا جس پر ادائیگی کی ہوئی تھی عدالت میں ثبوت جمع کرادیئے ہیں ۔جمعرات کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کااجلاس کنوینر سید حسین طارق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہواہے ۔اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن سے متعلق سال 2005-06 سے 2017-18 تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں کوالالمپور میں پی آئی اے کا جہاز روکے جانے کا معاملہ بھی اٹھا سینیٹر مشاہد حسین سید نے کا کوالالمپور میں روکے گئے پی آئی اے کے جہاز سے متعلق استفسار کیاجس پر سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے جہاز جلد واپس لانے کی نوید سنادی،سیکرٹری ایوی ایشن نے کہاکہ پی آئی اے کا 777 جہاز تھا جو کوالالمپور گیا تھا،جہاز کاایک انجن لیز پر تھا،ہم نے لیسر کو ادائیگی کی ہوئی تھی، ہم نے جہاز ریکور کر دیا ہے، ہمارا کیس اسی کورٹ میں ہے۔کنوینر کمیٹی سید حسین طارق نے کہاکہ جہاز واپس کب آئے گا؟،مشاہدحسین سید نے کہاکہ میںاگلے ہفتے میں کوالالمپور جارہا ہوں۔سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے کہاکہ اس سے پہلے پہلے جہاز آجائے گا، ہم نے کورٹ میں (ادائیگیوں )پیمنٹ کے سارے ثبوت دیئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے کورئیرسیکٹر نے 5 مہینوں میں 50 ارب سے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے کورئیر سیکٹر میں رواں سال 31 مئی تک ترسیل کا حجم 50 ارب پارسل سے زائد ریکارڈ کیا گیا جو ملک کی اقتصادی قوت کا آئینہ دار ہے۔

سٹیٹ پوسٹ بیورو (ایس پی بی ) کے مطابق یہ سنگ میل 2019 میں کوویڈ -19 کی وبا پھیلنے سے پہلے کے عرصے کے مقابلے 155 دن پہلے عبورکیا گیا جبکہ یہ ہدف 2022 کے مقابلے میں بھی 27 دن پہلے حاصل ہوا ہے۔

 بیورو کے مطابق ملکی طلب کو بڑھانے کے لیے سازگار پالیسیوں کے تحت ڈاک اور ایکسپریس ترسیل کی صنعت بتدریج قومی اقتصادی ترقی کو چلانے والی ایک اہم قوت بن گئی ہے۔

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایلون مسک کا ٹیسلا کی گیگا فیکٹری کا دورہ،چ...

شنگھائی(شِنہوا) ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک نے چین میں اپنے دورے کے دوران جمعرات کو شنگھائی میں ٹیسلا کی گیگا فیکٹری کا دورہ کیا اور پلانٹ کی پیداواری کارکردگی اور معیار کی تعریف کی۔

مسک نے چینی ٹیم کو ان کے حیرت انگیز کام اور فرائض کی انجام دہی کے لیے مثبت انداز میں کوششیں کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی متاثر کن ہے کہ آپ کس طرح بہت ساری مشکلات اورچیلنجوں پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں۔

مسک نے مزید کہا کہ دنیا بھرکے مقابلے میں ہم چین میں جو کاریں تیار کرتے ہیں وہ سب سے زیادہ موثر اور اعلیٰ معیار کی حامل ہیں۔

شنگھائی میں قائم گیگا فیکٹری کو دنیا بھر میں  ٹیسلا کی دیگر فیکٹریوں کے لیے ایک مثال  کے طور پر دیکھا جاتا تھا کیونکہ برلن اور ٹیکساس میں گزشتہ سال کھولی گئی گیگا فیکٹریاں بھی عالمی سطح پرشنگھائی میں قائم فیکٹری کی کارکردگی اور صنعتی حکمت عملی پر کاربند ہیں۔

ٹیسلا کے شنگھائی پلانٹ نے 2022 میں7 لاکھ 10 ہزار گاڑیاں  تیار کیں جو 2021 کی نسبت 48 فیصد زیادہ ہیں۔

چین اصلاحات اور کھلے پن کی بنیادی ریاستی پال...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے جمعرات کو بیجنگ میں جارڈین میتھی سن کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین بین کیسوک سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چینی نائب صدر نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی 20 ویں قومی کانگریس نے واضح کیا ہے کہ چینی قوم کو جدیدیت کی طرف لے کر تمام محاذوں پر اس کی عظمت کو آگے بڑھانا سی پی سی کا مرکزی منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین حقیقی کثیرجہتی کی حفاظت اور اس پر عمل کرتا ہے اوروہ عالمی ترقیاتی وسلامتی کے اقدام سمیت عالمی تہذیبی اقدام پر عمل درآمد کو بھرپور طریقے سے فروغ دیتا ہے۔

اقتصادی عالمگیریت کے رجحان میں کوئی تبدیلی نہ  آنے کا ذکر کرتے ہوئے ہان ژینگ نے کہا کہ چین اصلاحات اور کھلے پن کی بنیادی ریاستی پالیسی پر کاربند ہے اور اس کی مارکیٹ بڑی صلاحیت اور لچک کے ساتھ عالمی اقتصادی بحالی اور ترقی میں استحکام کو یقینی بنائے گی۔

عالمی بینک نے چین میں چاول کی پائیدار پیداوا...

بیجنگ(شِنہوا) عالمی بینک نے چین کے وسطی صوبے ہونان میں میتھین کے اخراج میں کمی اورچاول کی پیداوار میں آبپاشی اور نکاسی کی خدمات کو بہتربنانے کے پروگرام کے لیے 25کروڑ50لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دی ہے۔

بینک کے بیجنگ میں واقع دفتر کے مطابق  یہ پروگرام دیہی علاقوں میں آب و ہوا کی لچک کو بڑھانے اور اناج کی پیداوار میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

عالمی بینک کے قرضے اور چینی حکومت کے فنڈز کے ذریعے 1ارب 24کروڑ ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ  پانچ سالوں کے دوران اس پروگرام کے تحت چاول کی پیداوار کا ایک پائیدار ماڈل تیارکیا جائے گا اورچین اور دیگر چاول اگانے والے ممالک کے لیے قابل نقل اور قابل توسیع علم اور تجربات فراہم کرے گا۔

چین، منگولیا اور کوریا کے لیے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مارا واروک نے کہا کہ یہ پروگرام چین کے زرعی شعبے میں موسمیاتی اثرات میں کمی کو فروغ دینے کے لیے جدید حل فراہم کرے گا۔

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ایوان نمائندگان نے قرض کی حد معطل کرن...

نیویارک(شِنہوا)امریکی ایوان نمائندگان نے وفاقی حکومت کی قرض کی حد کو یکم جنوری 2025 تک معطل کرنے کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

 کانگریس میں پیش کیے جانے کے بعد امریکی قانون سازوں نے 117 کے مقابلے میں 314 ووٹوں سے بل کی منظوری دی۔

2023 کے مالیاتی ذمہ داری ایکٹ کے عنوان سے، اس ایکٹ کی  سینیٹ سے منظوری  اور صدر جو بائیڈن کی جانب سے توثیق کی ضرورت ہے تاکہ حکومتی قرض پر تاریخی ڈیفالٹ سے بچا جا سکے۔    بائیڈن نے ایوان سے ایکٹ کی منظوری کے بعد ایک بیان میں کہاکہ وہ سینیٹ سے اسے جلد سے جلد منظور کرنے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ وہ اسے قانون کی شکل دینے کے لیے دستخط کرسکیں۔  

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی فوج اور بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار...

بھارتی فوج اور بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر ایک نہتے شہری کو دہشت گرد سمجھتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے سامبا کی ایک چیک پوسٹ پر بھارتی فوج اور بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے نہتے شہری کو روک لیا اور اسے صفائی کا موقع دینے کے بجائے اندھا دھند فائرنگ کردی،بھارتی فوج کی فائرنگ میں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کے بعد تلاشی لی گئی تو نوجوان کے پاس اسلحہ یا کوئی بھی ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوئی، لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا اور نوجوان کی شناخت کا عمل جاری ہے،بھارتی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکوک شہری کو رکنے کی ہدایت کی لیکن وہ چیک پوسٹ کی جانب بڑھتا رہا، ہائی الرٹ جاری ہونے کے سبب اہلکاروں نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی،بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے، اگر کوئی اہلکار غفلت میں ملوث پایا کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی،یاد رہے کہ سرحد پر بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے شہری کی ہلاکت کا یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی بوکھلاہٹ اور خوف کے شکار بھارتی فوج کے اہلکار معصوم شہریوں کو دہشت گرد سمجھ کر قتل کرچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات نے امریکا کی زیر قیادت خلیج...

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے امریکا کی زیر قیادت 38رکنی خلیجی سمندری اتحاد کے ساتھ کام روک دیا،امریکی اخبار کے مطابق امریکاکی زیرقیادت خلیجی سمندری اتحاد بحری جہازوں کی حفاظت کرتا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی بحری جہازوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر امارات نے امریکا سے اظہار ناراضگی کیا تھا جس پر یو اے ای نے امریکا کی زیر قیادت 38رکنی خلیجی سمندری اتحاد کے ساتھ کام روک دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر،قابض فوج نے مئی میں 10کشمیریوں...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ماہ مئی میں 10کشمیریوں کو شہید کیا، گزشتہ ماہ مئی میں شہید کیے جانے والے 10میں سے 4کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں یا حراست میں شہید کیاگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ قابض بھارتی فورسز نے 2ہزار 141کشمیریوں کو حراست میں لیا جب کہ بھارتی فوج کیطاقت کے استعمال سے مئی میں کم از کم 6کشمیری زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتیہ فضائیہ کا تربیتی طیارہ دورانِ پرواز...

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گرکرتباہ ہوگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ائیرفورس کا تربیتی طیارہ جمعرات کے روز ریاست کرناٹکا کے علاقے سورتی میں گرکرتباہ ہوا،بھارت میڈیا کے مطابق جس دوران حادثہ پیش آیا اس وقت طیارہ معمول کی تربیتی پروازپر تھا، یہ حادثہ بنگلورو شہر سے 136کلو میٹر دور چمراج نگر ضلع میں پیش آیا،بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں طیارے میں موجود کریو ممبران محفوظ رہے،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور طیارہ گرنے کی وجوہات کا فوری طور پرپتا نہیں چل سکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایلون مسک پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے،پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ کی دولت میں مسلسل کمی کے باعث 31مئی کی شب ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے،بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک اس وقت 192ارب ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ برنارڈ آرنلٹ کے اثاثوں کی مالیت 187ارب ڈالرز ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلے سے دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کا یوکرین کیلئے 300ملین ڈالر کے نئے ا...

امریکا کی جانب سے یوکرین کے لیے 300ملین ڈالر کے نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کر دیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ روس نے یوکرین کے خلاف ایک وحشیانہ، مکمل طور پر بلا اشتعال جنگ جاری رکھی ہوئی ہے، مزید فضائی حملے شروع کیے ہیں اور یوکرینی شہروں پر بمباری کی ہے،جان کربی کا کہنا تھا کہ روس کے حالیہ حملوں میں صرف مئی میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کو نشانہ بنانے والے 17الگ الگ فضائی حملے شامل تھے اور ان حملوں سے شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے ، اس کے جواب میں امریکا یوکرین کو ایسی چیزیں دینے میں مدد جاری رکھے گا جس کی اسے اپنے دفاع کے لیے ضرورت ہے،انہوں نے بتایا کہ نئے امدادی پیکج میں ایونجر ایئر ڈیفنس، اسٹنگر اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم، ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز کے لیے گولہ بارود اور دیگر آرٹلری کے ساتھ ساتھ اینٹی آرمر سسٹم بھی شامل ہوں گے،

رپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے فروری 2022میں روس کے حملے کے آغاز سے لے کر اب تک یوکرین کو 37.6بلین ڈالر سے زیادہ کی سکیورٹی امداد فراہم کی ہے اور امریکا یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ کے 12اجلاسوں کی قیادت کر چکا ہے جو 50سے زائد ممالک کا اتحاد ہے اور یوکرین کے دفاع کے لیے پرعزم ہے،کربی نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی یوکرین کی آگے بڑھنے میں مدد کے لیے مضبوطی سے پرعزم ہیں،دوسری جانب پینٹاگون نے ایک پریس ریلیز میں یوکرین کو دیئے جانے والے امدادی پیکج کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئے پیکج کی مالیت 300ملین ڈالر ہوگی اور اس میں توپ خانے، اینٹی آرمر سسٹم اور گولہ بارود بشمول چھوٹے ہتھیاروں کے لاکھوں رانڈز شامل ہیں،پینٹاگون نے یوکرین کو پیش کیے جانے والے ہتھیاروں کی مالیت میں کم از کم 3بلین ڈالر کا تخمینہ لگایا ہے،واضح رہے کہ یوکرین کے لیے تازہ ترین پیکج بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے منظور شدہ 39واں پیکج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں ٹریفک حادثے میں نوبیاہتا جوڑے سمیت...

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کار درخت سے جاٹکرائی جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی، حادثے میں نوبیاہتا جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد اس وقت زندہ جل کر ہلاک ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق سڑک کنارے درخت سے ٹکرانے والی کار مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئی، پولیس نے بتایا کہ انہیں حادثے کی اطلاع ملی اور جب وہ فائر بریگیڈ کے ساتھ موقع پر پہنچے تو گاڑی پہلے ہی بری طرح جل چکی تھی،ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک خاتون سمیت چار افراد شامل ہیں، یہ تمام افراد ایک شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے، مرنے والوں میں وہ نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے جس کی چھ مہینے پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر سے دو لاکھ سے زائد عازمین حج مدینہ...

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق دنیا بھر سے دو لاکھ سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں،جاری کردہ اعداوشمار کیمطابق حج سیزن کے آغاز سے اب تک دولاکھ سے زیادہ حج زائرین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 25ہزارحج زائرین امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ جبکہ 7ہزار سے زیادہ زمینی راستے سے مدینہ پہنچے ہیں،مدینہ پہنچنے والوں میں سے سب سے زیادہ حج زائرین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جبکہ اس حوالہ سے بھارت دوسرے ، پاکستان تیسرے اور بنگلہ دیش چوتھے نمبر پر ہے،واضح رہے کہ 20ہزار سے زیادہ حج زائرین مسجد نبوی کی زیارت کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پروسیجرل ووٹ منظور ،امریکا کے دیوالیہ ہونے ک...

امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا، پروسیجرل ووٹ منظور ، بل اب ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوان میں کارروائی سے متعلق قرارداد 187کے مقابلے میں 241ووٹوں سے منظور کرلی گئی ، ووٹ منظور کیے جانے سے بل پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور اس پر ووٹنگ کی راہ ہموار ہوگئی ہے،قرض کی حد 31.4 کھرب ڈالر تک محدود رکھنے کو معطل کیے جانے کا بل کچھ دیر میں ایوان میں پیش کیا جائے گا،ایوان میں 213ڈیموکریٹس اور 222ری پبلکنز اراکین جبکہ 29ری پبلکنز کو بل پر اعتراض ہے، اس طرح بل منظور کرنے کے لیے ری پبلکنز کو حریف ڈیموکریٹس کی بھی حمایت درکار ہے،ایوان نمائندگان کے ری پبلکن سپیکر کیون مک کارتھی کا کہنا ہے کہ بل پر ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے ہوگی اور یہ منظور کرلیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ قانون سازی کر لی گئی تو قرض کی حد یکم جنوری 2025تک معطل کردی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی خفیہ ایجنسی را،بھارتی میڈیا اور بلوچ...

بھارتی خفیہ ایجنسی را،بھارتی میڈیا اوربلوچ دہشت گردوں کاگٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا،مودی سرکار کا بلوچستان کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر پراپیگنڈا کے لیے بھارتی صحافیوں کا استعمال، بھارتی صحافی کے بلوچ دہشتگردوں سے ہمسایہ ملک میں موجود سہولت کاروں کے ذریعے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے،بھارتی خفیہ ایجنسی را کے بلوچستان ڈیسک کے انچارج کرنل اشوک سے براہ راست رابطے میں رہنے والا بھارتی صحافی منیش رائے بلوچستان کے پرامن نوجوانوں کو بہکانے اور بلوچستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے مختلف پمفلٹس اورتربیتی دستاویزات کو پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کررہا ہے،منیش رائے نے متعدد بلوچ دہشتگردوں سمیت اعلی قیادت کے انٹرویوز بھی کئے ہیں جن میں بلوچ لبریشن فرنٹ کے گوہرام بلوچ،بلوچ نیشنل آرمی کے گلزارامام شمبے اوربلوچ لبریشن آرمی کیحربیارمری شامل ہیں،منیش رائے ہمسایہ ملک میں موجود بلوچ دہشت گرد گروپوں کے سہولت کارعبدالجبار کریم زئی عرف راج دفتر کے ذریعے انٹرویو حاصل کرتا ہے۔منیش رائے تشدد کو فروغ دینے والے بلوچ دہشت گرد گروپوں کی جانب سے پروپیگنڈا رپورٹس مرتب کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری سے اسلحہ برآمد

9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری سے دوران ریمانڈ پستول برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق پستول فارنزک لیب بھجوا دیا چیئرمین پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے 9 مئی کو پرتشدد احتجاج اور عسکری و نجی املاک پر حملے کئے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے کی بڑی کمی

ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر بڑی کمی آئی ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت 197 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گھریلو سلنڈر 2322 روپے اور کمرشل سلنڈر 8933 روپے میں فروخت ہوگا، ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی...

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے، وفاقی نظامت تعلیمات اداروں کے سربراہان ضروری سٹاف کو بلا سکیں گے۔ دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2 ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے گرم علاقوں کے پرائمری سکولوں میں بھی آج سے دو ماہ کی چھٹیوں کا آغاز ہوا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف...

سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی ہو گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجربنچ نے کیس کی سماعت کی، حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے۔ دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کی مشاورت سے اب قانون میں ترمیم ہو گی، چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا نظرثانی سے قوانین میں ہم آہنگی آئے گی، اٹارنی جنرل نے کہا پریکٹس اینڈ پروسیجر بل اور نظرثانی قانون دونوں میں کچھ شقیں ایک جیسی ہیں، دونوں قوانین کے باہمی تضاد سے بچنے کیلئے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ سپریم کورٹ کے معاملے سے ڈیل کررہے ہیں، ان معاملات پر مشاورت ہو گی تو تنازع ہی نہیں ہو گا، آپ چاہتے ہیں توفل کورٹ والے نکتے پر دلائل سن لیتے ہیں، اگر قانون پر نظرثانی کر رہے ہیں تو یہ ایک اکڈیمک مشق ہو گی، ہم اس تنازع کا پہلا سکوپ طے کر لیتے ہیں، سکوپ طے کرنے سے سماعت کا طریقہ کار بھی فوکس ہوجائے گا۔ بعدازاں عدالت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیخلاف درخواستوں پرسماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہورہائیکورٹ کا خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ...

لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیرخزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور(آج) جمہ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کے والد سلمان شاہ اور شوہرجہانزیب امین کی درخواست پرسماعت کی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش پیش ہوئیں اورجواب داخل کرایا۔عدالت نے باور کرایا ریمانڈ میں توسیع کیلئے پیش نہیں کیا گیا۔ایسے میں ریمانڈ کیسے ہوگیا۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اوراستفسار کیا کہ انہیں پیش کیوں نہیں کیا گیا۔عدالت نے نشاندہی کی کہ اکتیس مئی کا عدالتی آرڈرواضح ہے۔سماعت کے دوران ایس ایس پی انویسٹی گیشن عدالت میں تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔ درخواست میں خدیجہ شاہ کوپیش نہ کرنے کے اقدام کوچیلنج کیا گیا اوران کی رہائی کی استدعا کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپر...

لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،لاپتہ افراد کمیشن میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 2346ہے۔جمعرات کے روز لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 2346ہے، رواں ماہ مئی میں کمیشن کو 82مقدمات موصول ہوئے اور 88مقدمات نمٹائے گئے، نمٹائے گئے 88مقدمات میں سے 73افراد گھروں کو واپس پہنچ گئے ، رواں ماہ مئی میں لاپتہ ایک شخص کی لاش ملی ، ایک شخص حراستی مرکزجبکہ ایک جیل میں ہے،مئی میں 12مقدمات جبری گمشدگی نہ ہونے پر نمٹائے گئے، لاپتہ افراد کمیشن کو گزشتہ ماہ اپریل تک مجموعی طور پر 9707مقدمات موصول ہوئے، گزشتہ ماہ اپریل تک کمیشن نے 7273مقدمات نمٹائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں