• Columbus, United States
  • |
  • ١٠ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سیمنٹ کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصد...

ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں 36.62 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصدکم ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 42.66 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، ابتدائی اندازوں کے مطابق مئی 2023 میں ملک میں 3.22 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں ملک میں 3.15 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی برآمدات کاحجم 4.07 ملین ٹن ریکارڈ کیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصدکم ہے۔ دوسری جانب گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.97 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں، مئی میں 0.61 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت کااندازہ ہے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں زیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں 0.17 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاروبار کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے ٹیکسٹائ...

ٹیکسٹائل برآمد کنندگان نے رواں مالی سال (2022-23) کے پہلے 10 ماہ کے دوران ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات میں شدید کمی کی وجہ بجلی اور گیس پر رعایتی ٹیرف کی واپسی کو قرار دیا ہے۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین فیصل نثار نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی صنعت اس وقت دباوکا شکار ہے۔کیش فلو کی کمی اور خام مال کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری پہلے ہی مشکل وقت سے گزر رہی ہے، توانائی کے نرخوں پر رعایتیں واپس لینے سے برآمدات کو مزید نقصان پہنچا۔ وائس چیئرمین نے کہا کہ برآمدات قدر اور مقدار دونوں میں گر رہی ہیںجس سے روزگار اور ملک کی مجموعی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپریل 2023 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 29 فیصد سال بہ سال کمی تشویشناک ہے اور برآمدات پر مبنی شعبے کو موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات اپریل 2023 میں 29 فیصد کم ہو کر 1.24 بلین ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران 1.74 بلین ڈالر تھیں، جس سے یہ مسلسل ساتویں ماہ منفی ہے

۔ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات بھی مالی سال 23 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 14 فیصد کم ہو کر 13.71 بلین ڈالر رہ گئیں جو مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران 15.97 بلین ڈالر تھیں۔فیصل نے کہا کہ برآمدات میں کمی معیشت کے لیے سنگین تشویش اور صنعت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔"توانائی کے نرخوں میں اضافے کے نتیجے میں بے روزگاری پیدا ہونے کے علاوہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں بڑے پیمانے پر تعطل آئے گا۔فیصل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ برآمدات میں کمی کو روکنے کے لیے صنعت کے لیے فوری ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔انہوں نے زور دیا کہ صنعت کو مسابقتی بنانے کے لیے ٹیکسٹائل ملوں کو پہلے سے طے شدہ علاقائی مسابقتی توانائی ٹیرف پر بجلی اور گیس فراہم کی جانی چاہیے۔فیصل نے کہا کہ برآمدات ہی ملکی معیشت کو بحال کرنے کی واحد امید ہیں لیکن بدقسمتی سے ایل سیز کا نہ کھلنا، کیش فلو کی کمی اور پیداواری لاگت جیسے مسائل عالمی منڈی کی کساد بازاری سے زیادہ مینوفیکچرنگ اور برآمدات کو متاثر کر رہے ہیں۔

اپٹما نے خبردار کیا ہے کہ ملکی اور عالمی چیلنجز کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی برآمدات گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران 15 فیصد سے 20 فیصد تک کم ہو سکتی ہیں۔پاکستان نے گزشتہ مالی سال (2021-22) کے دوران 19.329 بلین ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات کی اب تک کی سب سے زیادہ مقدار حاصل کی۔ تاہم ٹیکسٹائل سیکٹر مثبت نمو کے رجحان کو برقرار نہیں رکھ سکا اور مالی سال 23 کے پہلے تین مہینوں کے دوران سنگل ہندسوں کی نمو ریکارڈ کرنے کے بعد گزشتہ سال اکتوبر میں برآمدات میں کمی آنا شروع ہوئی۔ٹیکسٹائل کی برآمدات ملک کی مجموعی برآمدات کا بڑا حصہ ہیں اور ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستان میں صنعتی افرادی قوت کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ رکھتا ہے۔ 2021-22 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات ملک کی 31.76 بلین ڈالر کی کل برآمدات کا 60.92 فیصد تھیں۔ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی پالیسی 2020-25 کے مطابق رواں مالی سال کے لیے ٹیکسٹائل کی برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب،سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم...

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں سے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی سرگودھا ، راولپنڈی ملتان، بہاولپور اور گوجرنوالہ میں کی گئی ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت میر احمد، حبیب الرحمان، ہارون ، ضیا، عمران، مدثر، عدیل اور فاروق کے نام سے ہوئی ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ، ڈیٹو نیٹر، ہینڈگرنیڈ ، اسلحہ ، گولیاں اورنقدی برآمد ہوئی ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے ، رواں ہفتے249 کومبنگ آپریشنز کے دوران 40 مشتبہ افراد گرفتارکیے گئے ۔ سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو...

فیصل آباد میں تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق ڈاکو سوساں روڈ پر شہری کے ساتھ واردات کرکے فرار ہورہے تھے، روکنے کی کوشش پر ڈاکوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق عارف والا کے نواحی گاں میں نشے کے پیسے نہ دینے پربیٹے نے باپ کو قتل کردیا، ملزم آئس کے نشے کا عادی تھا، فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی ایچ کیو پر حملہ کرنیوالے ایک اور شرپسند ک...

9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پرحملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی، جو پی ٹی آئی کا سینئر عہدیدار نکلا۔ پرتشدد واقعات میں ملوث شر پسند کا نام راجا ماجد حسین دھنیال ہے، جو پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا سینئر نائب صدر اور مرکزی سیکرٹری لیگل افئیرز جیسے اہم عہدوں پر فائز رہا ہے۔ راجا ماجد حسین دھنیال جی ایچ کیو پر حملے سے قبل مظاہرین کو اکستاتا رہا ۔ ملزم نے ریاست مخالف شدید نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ فوجی املاک خصوصا جی ایچ کیو پر حملہ کرنے پر اکسانے، پر تشدد مظاہروں کی سرپرستی اورفوج مخالف نعرے بازی پر راجا ماجد حسین دھنیال کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔نشاندہی کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہاس میں توڑ پھوڑ اور جلا وگھیرا وکی تحق...

محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاوس میں توڑ پھوڑ اور جلاو گھیرا وکی تحقیات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ لاہورجناح ہاوس میں توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو کے مقدمے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی،نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاون عقیلہ نیاز نقوی جے آئی ٹی کی کنوینرمقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن پولیس کے 4 دیگرافسران جے آئی ٹی کے ممبرمقرر کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں مسائل کی وجہ سندھ حکومت ہے،مصطفی ک...

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ زرداری صاحب اگر بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے تو کراچی والوں کو پہلے ان کا حق دو، کراچی میں مسائل کی وجہ سندھ حکومت ہے۔ کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کی آبادی سندھ کی کل آبادی سے 50 فیصد زیادہ ہے۔ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کراچی میں مسائل کی وجہ سندھ حکومت ہے، پاکستان کے کوٹے سے سندھ کو 36 ہزار 3 سو 70ملین گیلن پانی ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں سے کراچی کو 540 ملین گیلن ملتا ہے، لیاقت آباد والے پورے لاہور کے شہر سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ جعلی ڈومیسائل بنا کر اس شہر کے کوٹے کو بھی چھین رہے ہیں، اس شہر میں ایک نوکری نہیں دی گئی، رات کو بجلی نہیں اور صبح گیس نہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ حکومت سندھ کے طاقتور لوگ جس کی زمین پر چاہیں دیوار کھڑی کر لیں وہ زمین ان کی ہو گئی، سندھ کے وزیرِ اعلی تعصب کی عینک نہیں اتار رہے۔ عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ عمران خان کے بیانیے کو ختم کر کے بات ختم ہو جائے گی تو یہ نہیں ہو گا، لوگ عمران خان کے جھوٹ کا پتہ چلنے کے باوجود ان کے ساتھ کیوں کھڑے رہے، وجہ جانے بغیر ریاست مخالفت بیانیے کو ختم نہیں کیا جا سکتا، سندھ میں عمران خان بیانیہ ختم ہو جائے تو مسائل ختم ہو جائیں گے؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،ماڈل ٹاون کچہری کے سامنے وکلا چیمبرزمی...

لاہور کی ماڈل ٹاون کچہری کے سامنے آتشزدگی کا واقعہ ،وکلا کے چالیس سے زائد چیمبرز جل کر خاکستر ہوگئے ۔ لاہور میں ماڈل ٹان کچہری کیسامنے وکلا چیمبرزمیں صبح سویرے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ کیسز کی اہم فائلیں بھی جل کر راکھ بن گئیں۔ فیملی،سول نوعیت کی عدالتی فائلیں جل گئیں ،وکلا نے چیمبر میں لگنے والی آگ کی تحقیات کا مطالبہ کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عامر ڈوگر کو دو...

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے سابق ایم این اے عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عامرڈوگر کو ملتان شیر شاہ موٹروے انٹرچینج سے گرفتار کیا گیا۔عامر ڈوگر چند روز قبل ضلع کچہری خانیوال سے رہائی کے بعد فرار ہوگئے تھے۔عامرڈوگر پر 9 مئی کو ملتان کینٹ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان نے گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کے...

عمران خان نے گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کے لیے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کرلیا۔ عمران خان نے درخواست میں کمشنرلاہور،ڈی سی لاہورسمیت دیگر کو فریق بنایا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دہشت گردی عدالت سے18 مئی کو پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کیے، پولیس سمیت دیگر نے سرچ وارنٹ بدنیتی کی بنیاد پر حاصل کیے۔ عدالت 18 مئی کو جاری سرچ وارنٹ کالعدم قرار دے استدعا ۔عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فوج زندہ آباد، پاکستان زندہ آباد، علی زی...

سابق پی ٹی آئی وزیرعلی زیدی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں، سیاست چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا، اپنے عہدوں سے استعفی دے رہا ہوں،میں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی،9 مئی کے واقعات کی اور کرتا رہوں گا۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے لیے آسان نہیں مشکل فیصلہ تھا،پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا،ایکسپوٹ کا دوبارہ کام کرنا چاہتا ہوں،پاک فوج زندہ آباد، پاکستان زندہ آباد۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہد خاقان عباسی جس جماعت میں جائیں گے، ان ک...

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے سیاسی مستقبل کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ منسلک کر دیا۔ کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس سیج ممبران کے ساتھ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اگر مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر دوسری جماعت جوائن کی تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے۔ مفتاح اسماعیل نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر یا نومبر تک آئی ایم ایف نہیں آیا تو ڈیفالٹ کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں کافی تاخیر ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا نگراں سیٹ اپ میں کوئی آفر نہیں دی گئی ہے صرف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، حکومتی کارکردگی پر بات کرنے پر پہلے مسلم لیگ سے روکا گیا تاہم اب اس پر خاموشی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کےنجی شعبے کو ٹیکس ریلیف سےسب سےزیادہ فا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کےنجی شعبے کے ٹیکس دہندگان کو ملک کے ٹیکس اور فیس میں ریلیف کے اقدامات سے سب سے زیادہ فائدہ پہنچا ہے۔

ریاستی ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن کے ایک اہلکاررونگ حیی لو نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک کے نجی کاروباروں اور خودکفیل گھرانوں کو ٹیکسوں اور فیس کی ادائیگیوں میں چھوٹ سمیت کٹوتیوں یا موخرکردہ رقوم کی مد میں 339 ارب 30 کروڑ یوآن سے زائد (تقریباً 47 ارب 95 کروڑڈالر) کی رعایت دی گئی جو مجموعی ریلیف کی رقم کا 70 فیصد سے زائد حصہ ہے۔

رونگ نے کہا کہ صنعت کے لحاظ سے اعداد و شمار کے حوالے سے مینوفیکچرنگ، ہول سیل اور ریٹیل انڈسٹریز نجی معیشت میں تمام صنعتوں سے سب سے زیادہ مستفید ہوئیں جنہوں نے ٹیکس اور فیس میں کل ریلیف کا 48 فیصد حصہ حاصل کیا۔

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نےخلائی ریڈی ایشن تجربات کے لیے پروٹون...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ایک انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ڈیزائن کردہ پروٹون سائکلوٹران کا خلائی ریڈی ایشن ٹیسٹ کے لیے استعمال شروع کردیاگیا ہے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے نیشنل اسپیس سائنس سنٹر (این ایس ایس سی) کے مطابق،چائنہ انسٹی ٹیوٹ آف اٹامک انرجی کی جانب سے تیار کردہ ہوآئی رو پروٹون سائکلوٹران فسیلٹی(ایچ آرپی سی ایف) کے آزمائشی تجربات مکمل کرلیے گئے جسےخلائی ریڈی ایشن ٹیسٹ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

این ایس ایس سی کے محقق ہان جیان وی نے کہا کہ پیچیدہ خلائی ماحول میں، اعلی توانائی کے حامل پروٹون خلائی ریڈی ایشن کا ایک اہم ذریعہ ہیں، جو خلائی جہاز کے خول میں گھس سکتے ہیں اور خلائی جہاز کے چپس، مواد اور آلات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ہان نے بتایا کہ زمین پر موجود آلات کے ذریعے مصنوعی خلائی تابکاری کا ماحول پیدا کرکے تابکاری کے نقصانات سے نمٹاجاسکتاہے۔ ایچ آرپی سی ایف  چھوٹے سائز اور اعلی کارکردگی کے ساتھ ، خلائی تابکاری کی تحقیق کے لیے مدد فراہم کرے گا۔

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کےامدادی شراکت داروں کی سوڈان کے...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ اور سوڈان میں اس کے شراکت داروں نے ملک کے جنگ بندی والےعلاقوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے سامان روانہ کیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی امورکے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے) نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ اور مہاجرین کے بین الاقوامی ادارہ سے سامان سے لدے تقریباً 20 ٹرک سوڈان کے مختلف حصوں میں روانہ کیے گئے۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے شراکت دار ہفتے کے شروع میں 168 ٹرکوں کو ملک بھر میں 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے تیار تھےتاہم سیکورٹی حالات اس کی اجازت نہیں دے رہے تھے جس کی وجہ سے صرف چند ٹرک متاثرہ علاقوں میں روانہ کئے گئے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے کہا کہ اس نے تقریباً تین ہفتے قبل تقسیم دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے اب تک نو ریاستوں میں خوراک اور غذائی امداد 5 لاکھ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائی ہے۔ ڈبلیو ایف پی وسطی دارفر اور شمالی ریاست میں بھی امداد تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے چاقوبردار...

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے جنوب میں واقع ایک اسرائیلی بستی میں جمعہ کے روز ایک  چاقو بردارفلسطینی حملہ آورکواسرائیلی فوجیوں نے قتل کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی کوآرڈینیشن کے فلسطینی رابطہ دفتر کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ الخیل کےجنوب میں ایک اسرائیلی بستی میں ایک فلسطینی شخص کوقتل کردیا گیا ہے تاہم واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں گئیں۔

ادھر اسرائیل ریڈیو نے رپورٹ کیا کہ ایک فلسطینی شخص تانا عمرم کی بستی میں گھس کر مرکزی دروازے کے نیچے رینگتا ہوا ایک عبادت گاہ میں پہنچا اورجگہ پر موجود متعدد اسرائیلیوں پر چاقو سے وار کرنے لگا۔ جائے وقوعہ پر موجود فوجیوں میں سے ایک نے فائرنگ کر کے  فلسطینی کوقتل کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی ایک فورس بستی پر پہنچی اور مزید مشتبہ افراد کی تلاش شروع کی۔

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ایتھوپیا کا بیلٹ اینڈ روڈ سمیت دوطرف...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے جمعہ کو بیجنگ میں ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم اور امور خارجہ کے وزیر ڈیمیک میکونن ہاسن سے ملاقات کی۔

 چین اور ایتھوپیا تعاون کی جامع  سٹرٹیجک شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے ہان ژینگ نے بنیادی مفادات کے تحفظ میں چین کی پختہ حمایت کرنے پر ایتھوپیا کی تعریف کی۔

ہان نے کہا کہ چین اتحاد اور امن کو مستحکم کرنے اور اقتصادی بحالی کے لیے ایتھوپیا کی بھرپور حمایت کرتا ہے اورچین ایتھوپیا کے ساتھ مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر، عملی تعاون کو وسعت دینے اور عوام کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم ڈیمیک میکونن ہاسن نے امن کی بحالی اور چیلنجوں سے نمٹنے میں ایتھوپیا کے لیے چین کی بھرپور حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایتھوپیا چین کے اہم اقدامات کے نفاذ میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔

چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں نیوزی...

آکلینڈ(شِنہوا) نیوزی لینڈ میں چائنہ چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے لیے نیوزی لینڈ کے 20 سے زائد برآمد کنندگان نے اندراج کراویا ہے۔

شنگھائی نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر کے صدر ننگ فینگ نے جمعہ کو سی آئی آئی ای کے روڈ شو کے دوران کہا کہ مزید کیوی برآمد کنندگان کا اس سال کی سی آئی آئی ای میں شامل ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں چینی سفارت خانے کے منسٹر قونصلر چھن ژی یانگ نے چین کی معیشت کی لچک اور بحالی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہر سطح پر اقتصادی استحکام اور ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہےجبکہ چین کی معیشت کی بحالی سے عالمی معیشت میں مزید اعتماد پیدا ہوا ہے اور چین-نیوزی لینڈ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا موقع ملا ہے۔

 نیوزی لینڈ ٹریڈ اینڈ انٹرپرائزز(این ذیڈ ٹی ای) کے جاری کردہ ایک حالیہ سروے کے مطابق چین میں 64 فیصد شہری علاقوں کے متوسط طبقے کے صارفین نیوزی لینڈ کی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کا اعتراف کرتے ہیں جو تمام سروے شدہ مارکیٹوں میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ مارکیٹ مینیجر برائے گریٹر چائنہ این ذیڈ ٹی ای جین لیو نے اعتماد ظاہر کیا کہ مزید کیوی کمپنیاں اس سال سی آئی آئی ای میں شرکت کریں گی جس کا مقصد گاہکوں، چینل پارٹنرز، اور صارفین کے ساتھ  تعلقات قائم کرنا ہے۔

چین-گوئی ژو-بگ ڈیٹا ایکسپو- افتتاح

چین کے صوبہ گوئی ژوکے دارلحکومت گوئی یانگ میں شرکاء جمعہ سے شروع ہونے والی چائنہ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2023 کے مقام کی طرف جا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو-پیوبلا-آتش فشاں-پوپوکاتپتل

میکسیکو کی ریاست پیوبلا سے پوپوکاتپتل  آتش فشاں کاایک منظر۔(شِنہوا)

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو-پیوبلا-آتش فشاں-پوپوکاتپتل

میکسیکو کی ریاست پیوبلا سے پوپوکاتپتل  آتش فشاں کاایک منظر۔(شِنہوا) 

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-گوئی ژو-بگ ڈیٹا ایکسپو- افتتاح

چین کے صوبہ گوئی ژوکے دارلحکومت گوئی یانگ میں شرکاءجمعہ سے شروع ہونے والی چائنہ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2023 کے لوگو کے پاس سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-عوامی جمہوریہ کانگو صدر-یادگار-خرا...

عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی) کے صدر فیلکس انتونی ٹشی سکیڈی  ٹشی لومبو چین کے دارالحکومت بیجنگ کےتیان ان من سکوائر پر قومی ہیروز کی یادگار پر گلدستہ رکھنے جا رہے ہیں۔(شِنہوا)

جنوبی کوریا، لینڈنگ سے قبل مسافر طیارے کادرو...

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا میں دوران لینڈنگ مسافر  طیارے کا دروازہ کھل جانے کے باعث نو مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

یونہاپ خبرایجنسی نے جمعہ کو رپورٹ کیاکہ مقامی وقت کے مطابق صبح  11 بج کر 49 منٹ (پاکستانی وقت صبح 7 بج کر 49 منٹ ) پر ملک کے جنوبی ریزورٹ جزیرے جیجو کے ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے طیارے کا داخلی دروازہ سیئول سے تقریباً 240 کلومیٹر جنوب مشرق میں ڈائیگو کے ہوائی اڈے پر اترنے سے عین قبل دوپہر 12 بج کر 45 منٹ(پاکستانی وقت صبح 8 بج کر 45 منٹ) پر کھل گیا۔

طیارہ کھلے دروازہ کے ساتھ ڈائیگو ایئرپورٹ کے رن وے پر اترا۔

 طیارے میں سوار 194 مسافروں میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم 9کو سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ واقعہ مبینہ طور پر 30 سال کے ایک شخص کی وجہ سے پیش آیا جس نے ہوائی جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایچ کے ایس اے آر حکومت نے ہانگ کانگ سے متعلق...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے برطانیہ کی نام نہاد "ہانگ کانگ پر ششماہی رپورٹ" کے مندرجات کی بھرپور تردید کرتے ہوئے انہیں سختی سے مسترد کردیاہے۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ نام نہاد رپورٹ میں "ایک ملک، دو نظام" کے اصول کے کامیاب اطلاق کے تحت ایچ کے ایس اے آر پر الزام تراشی کرتے ہوئے بدنیتی پر مبنی سیاسی حملے کیے گئے ۔

ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر کا بہتر انتخابی نظام "ہانگ کانگ کے محب وطن انتظام " کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ کسی کے پس منظر سے قطع نظر، جو بھی حب الوطنی کے تقاضوں اور معیار پر پورا اترتا ہے، وہ قانون کے مطابق انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے 18 دسمبر 2022 کو قانون ساز کونسل کی انتخابی کمیٹی کے حلقہ جات کے ضمنی انتخاب کا ایچ کے ایس اے آر  کےانتخابی قوانین کے مطابق کھلے، منصفانہ اور دیانتدارانہ انداز میں کامیابی کے ساتھ  انعقادکرایا۔قومی سلامتی کے تحفظ کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی مرکزی حکام کے دائرہ اختیار میں ہے۔ قومی سلامتی کا تحفظ ہر ملک کی ذمہ داری اور حق ہے۔ برطانیہ میں بھی قومی سلامتی سے متعلق بہت سے قوانین ہیں۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت نام نہاد رپورٹ کے ذریعے ہانگ کانگ کے قانون پر مبنی طرز حکمرانی میں مداخلت اور ہانگ کانگ کے قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے کی کوششوں کے ذریعے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے خلاف برطانیہ کی بار بار بدنیتی پر مبنی الزام تراشی کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ قانون سے مطلوبہ نتائج حاصل کیے گئے  اور تیزی سے اور مؤثر طریقے سے استحکام اور سلامتی کو بحال کیاگیا ہے۔

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماؤنٹ کومولانگما گلیشیئرز کا پگھلاو نسبتاً س...

لہاسا(شِنہوا) گلوبل وارمنگ اور فضائی آلودگی کی سرحد پار آمدورفت کی وجہ سے ماؤنٹ کومولانگما کے علاقے میں گلیشیئرز کے پگھلنے میں تیزی آگئی ہے ، لیکن گلیشیئرز کے پگھلنے کا رجحان دنیا کے دیگر حصوں کے مقابلے نسبتاً سست ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے نارتھ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایکو انوائرمنٹ اینڈ ریسورسز کے گلیشیر کے ماہر کانگ شی چھانگ کے مطابق کئی دہائیوں کی زمینی اور ریموٹ سینسنگ مانیٹرنگ سے پتا چلا ہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کومولانگما کی شمالی ڈھلوان پر موجود گلیشیئرز 2000 کے بعد سے تقریباً 6.5 فیصد سکڑ چکے ہیں، اور گلیشیئر کے مواد کو پہنچنے والا سالانہ نقصان تقریباً 0.3 میٹر پانی کے برابر ہے۔

کانگ نے کہا کہ اگر آپ آرکٹک اور انٹارکٹیکا کے گلیشیئرز اور دنیا بھر کے پہاڑی گلیشیئرز کو دیکھیں تو ان کو پہنچنے والے نقصان کی شرح بہت تیز ہے۔ خاص طور پر، الاسکا کے گلیشیئرز میں گزشتہ 20 سالوں کے دوران ہر سال ایک میٹر کے برابر پانی کم ہوا ہے۔ کانگ برف کی چادر کی تبدیلیوں اور گلیشیئر کے نقصان کی تحقیقات کے لیے آرکٹک اور انٹارکٹک کے علاقوں کے کئی دورے کرچکے ہیں۔

ماؤنٹ کومولانگما کے علاقے میں گلیشیئرز اور برف کے تودوں کے پگھلنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انسانی سرگرمیوں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین، نائٹرس آکسائیڈ اور دیگر گرین ہاؤس گیسیں طویل عرصے تک فضا میں موجود رہتی ہیں، جس کے نتیجے میں گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔

کانگ نے کہاکہ چینی سائنسدانوں کی طرف سے ماؤنٹ کومولانگما کے علاقے میں برف کی تہ میں کیے گئے سوراخ کے ریکارڈ کے مطابق، صنعتی انقلاب کے بعد سے خطے کی فضا میں انسانی ذرائع سے بھاری دھاتوں اور مسلسل نامیاتی آلودگیوں کی مقدار میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس  تحقیق کے نتائج شائع کیے گئے ہیں۔

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افریقی یونین امن آپریشنز کی مالی اعانت بین ا...

اقوام متحدہ (شِنہوا)چین نے بین الاقوامی برادری سے افریقی یونین (اے یو) کے زیر قیادت امن آپریشنز کی مالی معاونت بڑھانے کا مطالبہ کیاہے۔

اس سال فروری میں، اے یو سربراہی اجلاس نے ایک متفقہ دستاویز کی منظوری دی تھی  جس میں اے یو کی زیر قیادت امن امدادی کارروائیوں کو مناسب، اندازوں کے مطابق اور پائیدار فنڈنگ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے تعاون کا مطالبہ کیاگیا تھا۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہاکہ اس سلسلے میں افریقی ممالک کی خواہشات جائز اور معقول ہیں اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے بھرپور توجہ اور فعال حمایت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے یو امن آپریشنز کی فنڈنگ کا مسئلہ حل کرتے وقت افریقی مسائل کو افریقی طریقے سے حل کرنے کے بنیادی اصول کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

ژانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مالی امداد لینے کے بعد  اے یو کی زیر قیادت امن کارروائیاں اے یو کی کارروائیاں ہی رہیں گی۔ یہ اے یو افواج کو اقوام متحدہ کی ایک اور امن فوج میں تبدیل کرنے  کی بجائے فنڈنگ مسائل کو حل کرنے کے بارے میں ہی ہونا چاہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ امن کی حامی کارروائیوں کی توجہ کا حصہ ہے، لیکن اسے صحیح جگہ پر رکھا جانا چاہیے۔

کوویڈ کی طویل علامات کے بارے نئی تحقیق سے ا...

لاس اینجلس(شِنہوا) ایک نئی تحقیق کے ابتدائی نتائج سے طویل کوویڈ انفیکشن کے بعد کی انسان کو مختلف صورتحال سے دوچار ہونے کی نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں،جو جسم میں تقریباًہر ٹشو اور عضو کو متاثر کر سکتی ہیں۔

جے اے ایم اے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں تقریباً 10ہزار امریکیوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے اکثر کو کوویڈ-19 تھا۔ 

یو ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی مالی اعانت سے کام کرنے والی تحقیقی ٹیم کے مطابق طبی علامات مختلف ہو سکتی ہیں اور ان میں تھکاوٹ، کنفیوژن، اور چکر آنا شامل ہیں جو  کسی شخص کو وبا سے متاثر ہونے کے بعد مہینوں یا سالوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ 

تحقیقی ٹیم نے یہ بھی معلوم کیا کہ 2021 میں اومی کرون ویرینٹ سے پہلے متاثر ہونے والے تحقیق کے شرکاء میں کوویڈ کے اثرات زیادہ عام اور شدید تھے۔محققین نے کہا کہ طویل کوویڈ کے بنیادی حیاتیاتی میکانزم کا مطالعہ علاج کی موثر حکمت عملی کی نشاندہی کرنے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

محققین کو امید ہے کہ یہ تحقیق طویل کوویڈ کے ممکنہ علاج کی طرف اگلا قدم ہوگا، جس سے لاکھوں امریکیوں کی صحت اور تندرستی پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئے چینی سفیر کاامریکہ سے چین کے ساتھ تعلقات...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر شیی فینگ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ ایک ہی سمت میں آگے بڑھے اور اس کے ساتھ مل کر دوستانہ تعلقات کا صحیح راستہ تلاش کرے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور وکٹوریہ نولینڈ کے ساتھ   ہونے والی ایک ملاقات کے دوران شیی نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات پر دونوں ممالک کے عوام کی بھلائی اور دنیا کے مستقبل کا انحصار ہے ۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ چین کے ساتھ اسی سمت میں آگے بڑھے گا اور صدر شی جن پھنگ اور صدر جو بائیڈن کے درمیان مشترکہ مفاہمت کو پورا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے نئے دور میں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح طریقہ تلاش کرے گا۔

شیی نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات کو صحیح راستے پر واپس لانے کے لیے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے اصولوں کو برقرار رکھنا، بات چیت کو آگےبڑھانا، اختلافات کو حل  کرنا اور تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے ۔

اس موقع پر نولینڈ نے چینی سفیر کو ان کے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ ان کو فرائض کی انجام دہی کے لیے سہولت اور مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

قاہرہ کے ثقافتی سیلون میں چینی چائے ثقافت کی...

قاہرہ (شِںہوا) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں چائے کے موضوع پر ایک ثقافتی سیلون کا انعقاد کیا گیا جس میں 200 سے زائد افراد نے مشہور چینی چائے بنانے کے ہنر کو دیکھا ، اس کا ذائقہ چکھا اور ثقافتی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے۔

اس سیلون کا موضوع " چائے ، چین کا دنیا کو ایک تحفہ" تھا۔ اس میں مصر میں چین کے سفیر لیاؤ لی چھیانگ ، مصر کے سابق وزیر اعظم عصام شرف اور عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خلیل ابراہیم محمد صالح الثویدی کے علاوہ سرکاری حکام، میڈیا نمائندے اور چین اور مصر دونوں سے چائے کے دلدادہ افراد نے شرکت کی۔

لیاؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چائے نہ صرف چینی قوم کی روحانی علامت بلکہ چین اور باقی دنیا کے درمیان رابطہ اور پل بھی ہے۔

سفیر نے کہا کہ چین کی روایتی چائے تیار کرنے کا طریقہ کار اور اس سے وابستہ سماجی رواج تمام انسانیت کا مشترکہ اثاثہ بن چکے ہیں۔ یہ اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی 2022 میں انسانیت کے غیرمادی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چائے چین و مصر کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

تقریب میں چائے کے موضوع پر مختلف سرگرمیوں کے علاوہ چینی لوک رقص اور شاؤلِن کنگ فو کی پرفارمنس بھی پیش کی گئی جسے لوگوں نے تالیاں بجاکر خوب داد دی۔

چین کی مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیاں مشرق و...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی  جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے ضلع یونگ چھوان میں واقع گریٹ وال موٹر کمپنی لمیٹڈ (جی ڈبلیو ایم) کا مینوفیکچرنگ مرکز اب پوری صلاحیت کے ساتھ کام کررہا ہے جہاں محنت کش  سعودی عرب کے آرڈرز کو پورا کر نے کے لئے مخنت سے کام کر رہے ہیں۔

جی ڈبلیو ایم کے نائب صدر شی چھنگ کی کے مطابق جولائی 2022 میں سعودی عرب میں اپنے آغاز سے ٹینک 300 مشرق وسطیٰ کے اس ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی آف روڈ گاڑی بن چکی ہے۔ یہ جی ڈبلیو ایم کے مقبول ماڈلز میں سے ایک ہے۔

شی نے کہا کہ کمپنی نے اپنی پہلی پک اپ کار 1997 میں مشرق وسطیٰ کو برآمد کی تھی۔ جولائی 2022 میں کمپنی نے اعلان کیا کہ اس نے بیرون ملک 10 لاکھ گاڑیاں فروخت کی ہیں جو ایک سنگ میل تھا جو غیر ملکی مارکیٹ میں رسائی بارے اس کے 25 سالہ غیر متزلزل عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔

جی ڈبلیو ایم چھونگ چھنگ کا واحد ادارہ نہیں جو مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ میں اپنی نظریں جمائے بیٹھا ہے ۔ گاڑیاں بنانے والی ایک اور معروف کمپنی چھونگ چھنگ چھانگ آن آٹوموبائل کمپنی لمیٹڈ نے بھی سعودی عرب کو گاڑیاں برآمد کرنے میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ کمپنی کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب کو برآمد کردہ گاڑیوں کی تعداد 35 ہزار یونٹس سے تجاوز کرگئی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 22 فیصد زائد ہے۔

چھانگ آن انٹرنیشنل کارپوریشن کے جنرل منیجر سونگ شوانگ نے بتایا کہ 1990 کی دہائی کے شروع میں چھا نگ آن نے مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ تلاش کرنا شروع کی اور اب یہ سعودی عرب میں ایک مقبول چینی برانڈ بن گیا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز  کے مطابق 2022 میں چین کی گاڑیوں کی برآمدات 31 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 54.4 فیصد زائد ہے۔

 چینی گاڑی سازکی انتھک کوششوں کی بدولت چینی گاڑیاں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر میں صارفین کے لیے نئے آپشنز لے کر آئی ہیں۔

فوسل ایندھن سے چلنے والی کاروں کے علاوہ نئی توانائی گاڑیاں بھی غیرملکی منڈیاں تلاش کررہی ہیں۔

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمان۔ مسقط ۔ چین ۔ سفارتی تعلقات ۔ 45 ویں سا...

عمان، مسقط میں چین اور عمان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ استقبالیہ میں شرکا کا گروپ فوٹو کے لیے ایک انداز ۔ (شِںہوا)

امریکہ۔ لاس اینجلس۔ نمائش ہفتہ ۔ چینی ایجادا...

امریکہ، لاس اینجلس میں منعقدہ نمائش ہفتہ 2023 میں لوگ چین کے بی او ای ٹیکنالوجی گروپ کے نمائشی علاقے کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چینی وزیر خارجہ کا چین ۔افریقہ کے درمیان مضب...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں افریقہ ڈے کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی اور چین ۔افریقہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی تجاویز پیش کیں۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چھن  نے چینی حکومت کی جانب سے افریقی اتحاد کی تنظیم کو اس کی 60 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افریقہ عالمی اثر و رسوخ اور بڑھتی ہوئی بین الاقوامی حیثیت کے ساتھ ایک اہم قوت بن چکا ہے۔

چھن  نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی چین۔افریقہ کمیونٹی کی تعمیر کے ایک نئے دور میں داخل ہوتے ہوئے  چین اور افریقہ کو اپنے اتحاد و تعاون کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے چین اور افریقہ پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کریں اور ایک دوسرے کی خودمختاری، ترقی اور وقار سے متعلق امور پر باہمی حمایت کو مزید مستحکم کریں۔

چین اور افریقہ کو مخصوص خصوصیات کے ساتھ جدید کاری کے پروگرامز کو فعال طور پر فروغ دینا چاہئے۔ 

چھن نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو ، گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو ، افریقی یونین کے ایجنڈا 2063 اور افریقی ممالک کی دیگر ترقیاتی حکمت عملیوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دیں اور افریقہ کی  صنعت کاری ، لوکلائزیشن اور معاشی تنوع کو تیز کرنے میں مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور افریقہ کو مشترکہ طور پر عالمی گورننس سسٹم میں اصلاحات کو فروغ دینا چاہئے،  ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہئے اور ترقی پذیر ممالک کی طاقت کو اکٹھا کرنا جاری رکھنا چاہئے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ چین اور افریقہ کو مشترکہ طور پر گلوبل سیکیورٹی اینی شیٹو پر عمل درآمد کرنے، افریقہ اور دنیا بھر میں اہم مسائل کو کم کرنے اور غیر روایتی سیکورٹی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

  انہوں نے افریقہ میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کو بہتر بنانے اور دہشت گردی سے لڑنے اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے افریقہ کی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا۔

شام۔ دمشق ۔ دامسک گلاب ۔ کٹائی

شام ، دارالحکومت دمشق کے شمال میں واقع المرہ قصبے میں بچے مشہور دامسک گلاب چن رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام۔ دمشق ۔ دامسک گلاب ۔ کٹائی

شام ، دارالحکومت دمشق کے شمال میں واقع المرہ قصبے میں بچے مشہور دامسک گلاب چن رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ۔ لاس اینجلس۔ نمائش ہفتہ ۔ چینی ایجادا...

امریکہ، لاس اینجلس میں منعقدہ  نمائش ہفتہ 2023 میں لوگ چین کے بی او ای ٹیکنالوجی گروپ کے نمائشی علاقے کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین ۔ فوجیان ۔ یوشی ۔ اونچے کھیت

چین، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کی یوشی کاؤنٹی کے قصبے لیان ہی میں اونچائی پر واقع کھیت میں زرعی ماہر ہوانگ تنگ شو (دائیں پہلے) چاول کی بڑھتی پنیری کا معائنہ کررہے ہیں۔(شِںہوا)

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائنس ۔ٹیکنالوجی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے 2023 ژونگ گوان تسون فورم کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ہے۔

شی نے کہا کہ سائنس ۔ٹیکنالوجی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا ایک نیا دور جاری ہے، مشترکہ ترقیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے انسانیت کو بین الاقوامی تعاون، کھلے پن اور اشتراک کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سائنس ۔ٹیکنالوجی کی جدت سازی کو فروغ دینے اور سائنس و ٹیکنالوجی کو تمام ممالک کے عوام کی بہتر خدمت کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ کو تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ میں اپنی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ سائنس ۔ٹیکنالوجی اور ادارہ جاتی جدت سازی  کو مربوط کرنا چاہیے۔ژونگ گوان تسون میں تجرباتی  اصلاحات کو فروغ دینا جاری رکھنا چاہیے۔ دنیا کے معروف سائنس ٹیک پارک کی تعمیر کو مزید تیز کرنا چاہیے اور کٹنگ ایج  ٹیکنالوجیز کی جدت سازی  اور جدید صنعتوں کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

'مشترکہ مستقبل کے لئے کھلے پن کا تعاون 'کے موضوع پر 2023ژونگ گوان تسون فورم کی مشترکہ میزبانی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن، وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی  ، ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن، چینی اکیڈمی آف سائنسز، چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ، چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بیجنگ کی بلدیاتی حکومت نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں