• Columbus, United States
  • |
  • ١٠ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

بیجنگ کا چین کے با رے میں امر یکہ کی معاشی و...

واشنگٹن ( شِنہوا) چین کے وزیر تجارت وانگ وین ٹاؤ کی امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے دوران چین نے معیشت اور تجارت اور سیمی کنڈکٹر سے متعلق امریکہ کی چین سے متعلق پالیسیوں کے ساتھ ساتھ برآمدی کنٹرول اور بیرون ملک سرمایہ کاری کے جائزے سے متعلق امور پر اہم خدشات کا اظہار کیا ہے۔

 جمعرات سے جمعہ تک امریکہ میں ہونے والے تجارتی امور کے ذمہ دار اے پی ای سی وزرا کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ مشترکہ تشویش کے متعلقہ امور پر واضح، پیشہ ورانہ اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔

 انہوں نے مخصوص اقتصادی اور تجارتی خدشات اور تعاون سے متعلق امور پر تبادلوں کو برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے کے لئے مواصلاتی چینلز قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ 

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ کا چین کے با رے میں امر یکہ کی معاشی و...

واشنگٹن ( شِنہوا) چین کے وزیر تجارت وانگ وین ٹاؤ کی امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے دوران چین نے معیشت اور تجارت اور سیمی کنڈکٹر سے متعلق امریکہ کی چین سے متعلق پالیسیوں کے ساتھ ساتھ برآمدی کنٹرول اور بیرون ملک سرمایہ کاری کے جائزے سے متعلق امور پر اہم خدشات کا اظہار کیا ہے۔

 جمعرات سے جمعہ تک امریکہ میں ہونے والے تجارتی امور کے ذمہ دار اے پی ای سی وزرا کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ مشترکہ تشویش کے متعلقہ امور پر واضح، پیشہ ورانہ اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔

 انہوں نے مخصوص اقتصادی اور تجارتی خدشات اور تعاون سے متعلق امور پر تبادلوں کو برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے کے لئے مواصلاتی چینلز قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ 

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں ماہی گیروں کے ایک گاؤں میں پرس...

جکارتہ (شِںہوا) انڈونیشیا کے شمالی جکارتہ کے کالی بارو ماہی گیر گاؤں میں مزدوروں نے دھوپ اور سمندری ہواؤں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے مچھلیوں کو احتیاط سے خشک کیا۔

جکارتہ میں سمندر کنارے واقع ماہی گیروں کا یہ گاؤں بہت سے تارکین وطن کا مسکن ہے جو زیادہ تر ماہی گیرہیں اور مچھلیاں پکڑ کر اس سے مصنوعات تیار کرتے ہیں۔

 

انڈونیشیا، شمالی جکارتہ میں کالی بارو ماہی گیر گاؤں میں محنت کش مچھلیاں خشک کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

انڈونیشیا، شمالی جکارتہ میں کالی بارو ماہی گیر گاؤں میں محنت کش مچھلیاں خشک کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

انڈونیشیا، شمالی جکارتہ میں کالی بارو ماہی گیر گاؤں میں محنت کش مچھلیاں خشک کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

انڈونیشیا، شمالی جکارتہ میں کالی بارو ماہی گیر گاؤں میں ایک محنت کش مچھلیاں خشک کررہا ہے۔ (شِںہوا)

انڈونیشیا، شمالی جکارتہ میں کالی بارو ماہی گیر گاؤں کا ایک نظارہ ۔(شِںہوا)

 

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں فالسے کی بھرپور فصل کی کٹائی

ملتان (شِنہوا) پنجاب کے شہر ملتان میں کاشتکارں نے فالسے کی بھرپور فصل کی کٹائی کرلی ہے۔

میٹھے اور کھٹے پھلوں کی مانگ موسم گرما میں عروج پر ہوتی ہے۔ اس دوران ریستورا ن اور بیکریاں فالسے کی بنی مٹھائیاں، جوس اور سموتھیز فروخت کرتی ہیں۔

 

پنجاب، ملتان میں فالسے کی فصل کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

 

پنجاب، ملتان میں ایک خاتون کاشتکار فالسے کی فصل کاٹ رہی ہے۔(شِںہوا)

 

پنجاب، ملتان میں ایک کاشتکار فالسے کی فصل کاٹ رہا ہے۔(شِںہوا)

 

پنجاب ، ملتان میں ایک خاتون کاشتکار فالسے کی فصل کاٹ رہی ہے۔(شِںہوا)

 

پنجاب، ملتان میں خواتین کاشتکار فالسے کی فصل کاٹ رہی ہیں۔(شِںہوا)

 

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سینئر سی پی سی عہد یدار کی نیپا لی وفد...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چا ئنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چاؤ نے کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (ماؤنواز سینٹر) کے سینئر کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کی ہے۔   

  وفد کی قیادت کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (ماؤنواز سینٹر) کی مر کزی کمیٹی کے نائب چیئرمین اور نیپال کے ایوان نمائندگان کے سابق اسپیکر اگنی پرساد سپکوٹا نے کی۔   

  فریقین نے اسٹریٹجک مواصلات اور گورننس کے تجربے کے تبادلے کو مضبوط بنانے اور دوستی، باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔  

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سینئر سی پی سی عہد یدار کی نیپا لی وفد...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چا ئنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چاؤ نے کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (ماؤنواز سینٹر) کے سینئر کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کی ہے۔   

  وفد کی قیادت کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (ماؤنواز سینٹر) کی مر کزی کمیٹی کے نائب چیئرمین اور نیپال کے ایوان نمائندگان کے سابق اسپیکر اگنی پرساد سپکوٹا نے کی۔   

  فریقین نے اسٹریٹجک مواصلات اور گورننس کے تجربے کے تبادلے کو مضبوط بنانے اور دوستی، باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔  

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور آسیان ممالک کے اعلیٰ حکام کا مزید تع...

شین ژین (شِنہوا)  29ویں آسیان۔ چین سینئر حکام کی مشاورت چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں منعقد ہوئی۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت چین کے معاون وزیر خارجہ نونگ رونگ اور میانمار کی وزارت خارجہ کے مستقل سیکرٹری چن ای نے کی۔

 اس موقع پر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سینئر حکام اور نمائندگان اور آسیان سیکریٹریٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

 دونوں فریقین نے چین۔ آسیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی اچھی رفتار پر مثبت تبصرہ کیا۔

 انہوں نے مستقبل میں تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نونگ نے کہا کہ چین آسیان ممالک کے ساتھ مل کر ابھرتی ہوئی صنعتوں، نئی توانائی، کرنسی اور فن جیسے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی امید رکھتا ہے۔

نونگ نے کہا کہ چین کا مقصد گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور آسیان کی کمیونٹی تعمیر کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانا اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی چین-آسیان کمیونٹی کی تعمیر کی کوشش کرنا ہے۔ 

    آسیان ممالک کے شرکاء نے چین-آسیان فری ٹریڈ ایریا کی اپ گریڈیشن کو فروغ دینے اور سبز ترقی، ڈیجیٹل معیشت، رابطے اور پائیدار زراعت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لئے چین کے ساتھ ہاتھ ملانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چین اور آسیان کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی وسیع تر ترقی اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ طور پر زور دینے کے خواہاں ہیں۔  

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور آسیان ممالک کے اعلیٰ حکام کا مزید تع...

شین ژین (شِنہوا)  29ویں آسیان۔ چین سینئر حکام کی مشاورت چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں منعقد ہوئی۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت چین کے معاون وزیر خارجہ نونگ رونگ اور میانمار کی وزارت خارجہ کے مستقل سیکرٹری چن ای نے کی۔

 اس موقع پر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سینئر حکام اور نمائندگان اور آسیان سیکریٹریٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

 دونوں فریقین نے چین۔ آسیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی اچھی رفتار پر مثبت تبصرہ کیا۔

 انہوں نے مستقبل میں تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نونگ نے کہا کہ چین آسیان ممالک کے ساتھ مل کر ابھرتی ہوئی صنعتوں، نئی توانائی، کرنسی اور فن جیسے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی امید رکھتا ہے۔

نونگ نے کہا کہ چین کا مقصد گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور آسیان کی کمیونٹی تعمیر کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانا اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی چین-آسیان کمیونٹی کی تعمیر کی کوشش کرنا ہے۔ 

    آسیان ممالک کے شرکاء نے چین-آسیان فری ٹریڈ ایریا کی اپ گریڈیشن کو فروغ دینے اور سبز ترقی، ڈیجیٹل معیشت، رابطے اور پائیدار زراعت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لئے چین کے ساتھ ہاتھ ملانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چین اور آسیان کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی وسیع تر ترقی اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ طور پر زور دینے کے خواہاں ہیں۔  

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے پانی کے قومی نیٹ ورک کی تعمیر بارے رہ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے تحفظ آب کی صلاحیت بڑھانے کی کوششوں کے لئے قومی آبی نیٹ ورک کی تعمیر بارے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ دستاویز 2035-2021 کے عرصے میں قومی آبی نیٹ ورک کی تعمیر میں ملک کے کام کو رہنمائی فراہم کرے گی۔

رہنما اصول میں 2025 تک چین قومی آبی نیٹ ورک بارے بڑے منصوبوں کی ایک کھیپ تیار کرےگا اور آبی وسائل کی تقسیم، شہری و دیہی علاقوں کو پانی کی فراہمی، سیلاب پر قابو پانے ، نکاسی آب، پانی کے ماحولیاتی تحفظ اور پانی کے اسمارٹ نیٹ ورکس میں کمزور روابط کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنا شامل ہے۔

رہنما اصول کے مطابق پانی نیٹ ورک منصوبوں کی انٹیلی جنس بہتر ہوگی اور اس وقت تک ملک میں تحفظ آب کی ضمانت کی صلاحیت بڑھے گی۔

رہنما اصول میں بتایا گیا ہے کہ 2035 تک توسیع پانے والے طویل مدتی اہداف میں قومی پانی کے نیٹ ورک تشکیل، صوبائی، بلدیاتی اور کاؤنٹی سطح پر پانی نیٹ ورک کی تشکیل اور قومی تحفظ آب نظام کا فروغ شامل ہے جو سوشلسٹ جدیدیت کے تقاضے پورے کرتا ہو۔

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور آسٹریلوی کمپنیوں کے درمیان 1.5 ارب...

نان ننگ (شِنہوا) چینی اور آسٹریلوی کمپنیوں کے درمیان مجموعی طور پر 10.3 ارب یوآن (تقریباً 1.5 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے 11 تجارتی اور تعاون منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ گوانگ شی کمیٹی کے مطابق ان منصوبوں میں وسائل، خوراک اور ادویات جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ان معاہدوں پر علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری تجارتی و سرمایہ کاری میلے کے دوران دستخط ہوئے جو آسٹریلیا اور چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے دونوں میں منعقد ہوا تھا جس کا مقصد چین - آسٹریلیا تجارت و سرمایہ کاری کا فروغ تھا۔

چین اور آسٹریلیا دونوں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے رکن ہیں۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا آزاد تجارتی معاہدہ ہے جس میں جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم آسیان  کے 10 ممالک کے ساتھ جاپان ، جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔ یہ  معاہدہ یکم جنوری 2022 کو نافذ ہوا تھا۔

گوانگ شی علاقائی حکومت کی نائب سربراہ سوئی گوہوا نے بتایا کہ گوانگ شی علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے میں اپنے منفرد مقام کو استعمال کررہا ہے۔

 انہوں نے گوانگ شی  اور آسٹریلیا پر زور دیا کہ وہ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کریں اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ذریعے آنے والے کاروباری مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور آسٹریلوی کمپنیوں کے درمیان 1.5 ارب...

نان ننگ (شِنہوا) چینی اور آسٹریلوی کمپنیوں کے درمیان مجموعی طور پر 10.3 ارب یوآن (تقریباً 1.5 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے 11 تجارتی اور تعاون منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ گوانگ شی کمیٹی کے مطابق ان منصوبوں میں وسائل، خوراک اور ادویات جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ان معاہدوں پر علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری تجارتی و سرمایہ کاری میلے کے دوران دستخط ہوئے جو آسٹریلیا اور چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے دونوں میں منعقد ہوا تھا جس کا مقصد چین - آسٹریلیا تجارت و سرمایہ کاری کا فروغ تھا۔

چین اور آسٹریلیا دونوں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے رکن ہیں۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا آزاد تجارتی معاہدہ ہے جس میں جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم آسیان  کے 10 ممالک کے ساتھ جاپان ، جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔ یہ  معاہدہ یکم جنوری 2022 کو نافذ ہوا تھا۔

گوانگ شی علاقائی حکومت کی نائب سربراہ سوئی گوہوا نے بتایا کہ گوانگ شی علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے میں اپنے منفرد مقام کو استعمال کررہا ہے۔

 انہوں نے گوانگ شی  اور آسٹریلیا پر زور دیا کہ وہ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کریں اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ذریعے آنے والے کاروباری مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں بگ ڈیٹا نمائش کا آغاز، تازہ ترین کام...

گوئی یانگ (شِنہوا) چائنہ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2023 کا آغاز جمعہ کو چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں ہوا جس میں بگ ڈیٹا صنعت میں ملک کی تازہ ترین کامیابیوں کی نمائش کی گئی اور متعلقہ کاروباری تبادلوں کو فروغ دیا گیا۔

رواں سال کے ایڈیشن میں بڑے اعداد و شمار اور حقیقی معیشت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے مستقبل کے کردار کو مربوط کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ منتظمین  نے کہا ہے کہ ذیلی فورمز کے علاوہ ، یہ تقریب صنعتی مقابلوں اور ایک آف لائن نمائش کی بھی میزبانی کرتی ہے جس میں 6 پویلین 60 ہزار مربع میٹرز پر محیط ہیں۔

تین روزہ ایونٹ کے دوران بگ ڈیٹا صنعت میں تازہ ترین تحقیقی نتائج اور ایپلی کیشنز اداروں، لیبارٹریوں اور ٹیک کمپنیزکی طرف سے جاری کی جائیں گی جن میں پانچ سو میٹر اپرچر سفیریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ یاچائنہ اسکائی آئی اور کیورا جیسی چینی آن لائن مواد کی ویب سائٹ ژیہو شامل ہیں۔

اپریل میں ژیہو نے چینی زبان کے بڑے ماڈل ژیہائی ٹو اے آئی کو متعارف کرایا جو مصنوعی ذہانت کے ماڈلز میں مصروف بیجنگ اسٹارٹ اپ ماڈل بیسٹ کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔

 منتظمین نے کہا ہے کہ نمائش کے دوران ژیہائی ٹو اے آئی پر نئی پیشرفت کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

یہ نمائش  2015 سے گوئی یانگ میں منعقد کی جارہی ہے اور چین میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے  جو بگ ڈیٹا صنعت میں اہم کامیابیوں کے لئے ایک مواصلاتی پلیٹ فارم تشکیل دیتی ہے۔

ملک کے پہلے قومی بگ ڈیٹا جامع پائلٹ زون کی حیثیت سے گوئی ژو صوبہ اپنی اعلیٰ معیار کی سماجی و معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر بگ ڈیٹا صنعت کو فروغ دے رہا ہے۔

2022 میں گوئی ژو نے بگ ڈیٹا کی صنعت کی ترقی کو تیز کردیا  اور الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت  کی صوبے کی اضافی قدر میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں بگ ڈیٹا نمائش کا آغاز، تازہ ترین کام...

گوئی یانگ (شِنہوا) چائنہ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2023 کا آغاز جمعہ کو چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں ہوا جس میں بگ ڈیٹا صنعت میں ملک کی تازہ ترین کامیابیوں کی نمائش کی گئی اور متعلقہ کاروباری تبادلوں کو فروغ دیا گیا۔

رواں سال کے ایڈیشن میں بڑے اعداد و شمار اور حقیقی معیشت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے مستقبل کے کردار کو مربوط کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ منتظمین  نے کہا ہے کہ ذیلی فورمز کے علاوہ ، یہ تقریب صنعتی مقابلوں اور ایک آف لائن نمائش کی بھی میزبانی کرتی ہے جس میں 6 پویلین 60 ہزار مربع میٹرز پر محیط ہیں۔

تین روزہ ایونٹ کے دوران بگ ڈیٹا صنعت میں تازہ ترین تحقیقی نتائج اور ایپلی کیشنز اداروں، لیبارٹریوں اور ٹیک کمپنیزکی طرف سے جاری کی جائیں گی جن میں پانچ سو میٹر اپرچر سفیریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ یاچائنہ اسکائی آئی اور کیورا جیسی چینی آن لائن مواد کی ویب سائٹ ژیہو شامل ہیں۔

اپریل میں ژیہو نے چینی زبان کے بڑے ماڈل ژیہائی ٹو اے آئی کو متعارف کرایا جو مصنوعی ذہانت کے ماڈلز میں مصروف بیجنگ اسٹارٹ اپ ماڈل بیسٹ کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔

 منتظمین نے کہا ہے کہ نمائش کے دوران ژیہائی ٹو اے آئی پر نئی پیشرفت کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

یہ نمائش  2015 سے گوئی یانگ میں منعقد کی جارہی ہے اور چین میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے  جو بگ ڈیٹا صنعت میں اہم کامیابیوں کے لئے ایک مواصلاتی پلیٹ فارم تشکیل دیتی ہے۔

ملک کے پہلے قومی بگ ڈیٹا جامع پائلٹ زون کی حیثیت سے گوئی ژو صوبہ اپنی اعلیٰ معیار کی سماجی و معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر بگ ڈیٹا صنعت کو فروغ دے رہا ہے۔

2022 میں گوئی ژو نے بگ ڈیٹا کی صنعت کی ترقی کو تیز کردیا  اور الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت  کی صوبے کی اضافی قدر میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب بھرمیں ایک لاکھ سے زائد سرکاری ٹیچرزکی...

پنجاب بھرمیں ایک لاکھ سے زائد سرکاری ٹیچرزکی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔اساتذہ کی کمی کی رپورٹ سما نے حاصل کرلی،رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولز میں ایک لاکھ 9ہزار 62اساتذہ کی سیٹیں خالی پڑی ہیں۔63ہزار سے زائد پرائمری ، ہزار سے زائد ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی کمی ہے،رپورٹ کے مطابق 8ہزار سے زائد سینئراسکول ٹیچرز کی آسامیاں بھی خالی ہیں۔6ہزار سے زائد مضامین ماہراساتذہ کی بھی کمی ہے۔پنجاب کے 992سرکاری اسکولز میں پرنسپل ہی موجود نہیں ہے،محکمہ اسکول ایجوکیشن حکام کے مطابق سابق دور حکومت میں بھرتیاں نہ ہونا اساتذہ کی کمی کی بڑی وجہ اساتذہ کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مبینہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کیخل...

سپریم کورٹ نے مبینہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا،چیف جسٹس آف پاکستان نے آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت نے ججز کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی،فون ٹیپنگ پر بے نظیر بھٹو حکومت کیس موجود ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں بھی اصول طے کیے ہیں، کس جج نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، اس کا تعین کون کرے گا؟ بظاہر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز کے خلاف مواد اکٹھا کر کے مس کنڈیکٹ کیا ہے،مبینہ آڈیو لیکس پر وفاقی حکومت کی جانب سے بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کے خلاف درخواستوں پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری، ریاض حنیف راہی اور مقتدر شبیر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کا آغاز ہوتے ہی اٹارنی جنرل عثمان منصور روسٹرم پر آگئے اور انہوں نے لارجر بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا،چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ حکومت کسی جج کو اپنی مرضی کے مطابق بینچ میں نہیں بٹھا سکتی۔

ہم نے سوال پوچھا تھا کہ 184بی میں لکھا ہے کم از کم 5ججز کا بینچ ہو ۔ 9مئی کے سانحے کے بعد عدلیہ کے خلاف بیان بازی بند ہو گئی،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے انتظامی اختیار میں مداخلت نہ کریں ۔ ہم حکومت کا مکمل احترام کرتے ہیں۔ عدلیہ بنیادی انسانی حقوق کی محافظ ہے۔ حکومت نے چیف جسٹس کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کی قانون سازی جلدی میں کی۔ حکومت ہم سے مشورہ کرتی تو کوئی بہتر راستہ دکھاتے ۔ آپ نے ضمانت اور فیملی کیسز کو بھی اس قانون سازی کا حصہ بنا دیا،دوران سماعت وفاقی حکومت نے بینچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض اٹھا دیا۔ اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کی توجہ شق 6 کی طرف دلانا چاہتا ہوں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کمیشن کے لیے جج کی نامزدگی کا فورم چیف جسٹس پاکستان کا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ چیف جسٹس خود کو کمیشن میں نامزد کریں۔ نہ ہی چیف جسٹس وفاقی حکومت کی چوائس کے پابند ہیں،اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے وفاقی حکومت کی ہدایات ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت کیسے سپریم کورٹ کے ججز کو اپنے مقاصد کے لیے منتخب کر سکتی ہے۔

اٹارنی جنرل صاحب عدلیہ کی آزادی کا معاملہ ہے۔ بہت ہوگیا ہے اٹارنی جنرل صاحب آپ بیٹھ جائیں۔ وفاقی حکومت سے گزارش کریں آئینی روایات کا احترام کریں۔ سپریم کورٹ کے جج کی نامزدگی کا فورم صرف چیف جسٹس آف پاکستان ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ معاملے کی وضاحت دی جا سکتی ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت عدلیہ کے معاملات میں کوارٹرز کا خیال کرے۔ انکوائری کمیشن میں حکومت نے خود ججز تجویز کیے۔ اس سے پہلے 3 نوٹیفیکیشن میں حکومت نے ججز تجویز کیے، جنہیں بعد میں واپس لیا گیا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایکٹ 2017 کو چیلنج نہیں کیا گیا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 1956 ایکٹ آئین کے احترام کی بات کرتا ہے۔ اس نکتے پر بعد میں آئیں گے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس نکتے پر ابھی تیار ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معذرت سے کہتا ہوں حکومت نے ججز کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ اختیارات سے متعلق قانون میں حکومت نے 5ججز کا بینچ بنانے کا کہہ دیا۔ نئے قانون میں اپیل کے لیے 5 سے بھی بڑا بینچ بنانے کا کہہ دیا ۔ ہمارے پاس ججز کی تعداد کی کمی ہے ۔ حکومت نے جلد بازی میں عدلیہ کے بارے میں قانون سازی کی۔ حکومت قانون ضرور بنائے لیکن مشاورت کرے ۔ حکومت بتائے اس نے سپریم کورٹ کے حوالے سے قانون سازی کرتے ہوئے کس سے مشورہ کیا ۔

ہم سے مشورہ کرتے تو ضرور مشورہ دیتے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان تمام امور کا حل ہو سکتا ہے ، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت مسائل حل کرے تو ہم بھی ریلیف دیں گے۔ سپریم کورٹ کے انتظامی امور میں پوچھے بغیر مداخلت ہوگی تو یہ ہوگا ۔ ہمیں احساس ہے کہ آپ حکومت پاکستان کے وکیل ہیں ۔ تمام اداروں کو مکمل احترام ملنا چاہیے ۔ آئین اختیارات تقسیم کی بات کرتا ہے۔عدلیہ وفاقی حکومت کا حصہ نہیں ، ہم انا کی نہیں آئین کی بات کررہے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ہر بات کھل کر قانون میں نہیں دی گئی ہوتی۔ آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہوتا ہے۔ آرٹیکل 175کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے عدلیہ میں تقسیم کی کوشش نہیں کی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت نے اگر نہیں کی تو بھی ایسا ہوا ضرور۔ فل کورٹ کی استدعا خود عدلیہ اصلاحات بل کے خلاف ہے۔ اٹارنی جنرل نفیس آدمی ہیں، آپ کا اور حکومت کا احترام کرتے ہیں۔ اب شدت سے سب کو احساس ہو رہا ہے کہ اداروں کا احترام ضروری ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عدلیہ اصلاحات بل کس کے مشورے سے لایا گیا؟۔ حکومت نے فیملی سمیت ہر مقدمہ ہی کمیٹی کو بھجوا دیا تھا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدلیہ اصلاحات بل میں بھی فل کورٹ کی استدعا کی تھی،اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری کے

وکیل شعیب شاہین نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے پرانے فیصلوں کا حوالہ دیا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کسی بھی حاضر سروس جج کو کمیشن میں تعینات کرنے سے پہلے چیف جسٹس کی مشاورت ضروری ہے۔ کسی پرائیویٹ شخص کو بھی کمیشن میں لگانے سے پہلے مشاورت ضروری ہے کیونکہ اس نے جوڈیشل کارروائی کرنی ہوتی ہے،وکیل شعیب شاہین نے مزید کہا کہ فون ٹیپنگ بذات خود غیر آئینی عمل ہے ۔ انکوائری کمیشن کے ضابطہ کار میں کہیں نہیں لکھا کہ فون کس نے ٹیپ کیے۔ حکومت تاثر دے رہی ہے کہ فون ٹیپنگ کا عمل درست ہے۔ حکومت تسلیم کرے کہ ہماری کسی ایجنسی نے فون ٹیپنگ کی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فون ٹیپنگ پر بے نظیر بھٹو حکومت کیس موجود ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں بھی اصول طے کیے ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس جج نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، اس کا تعین کون کرے گا؟شعیب شاہین نے دلائل میں کہا کہ آرٹیکل 209کے تحت یہ اختیار سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے۔ جوڈیشل کونسل کا اختیار انکوائری کمیشن کو دے دیا گیا،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ٹیلی فون پر گفتگو کی ٹیپنگ غیر قانونی عمل ہے۔ آرٹیکل 14کے تحت یہ انسانی وقار کے بھی خلاف ہے۔ اس کیس میں عدلیہ کی آزادی کا بھی سوال ہے۔حکومت آڈیو لیکس کو قانونی قرار دے رہی ہے۔ عدالتی فیصلوں کی موجودگی میں حکومتی موقف کی کیا اہمیت ہے؟۔حکومت کے مطابق آڈیوز درست ہیں تو کمیشن بنانے کا کیا مقصد ہے؟وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ قرار دے چکی ہے کہ تصدیق کے بغیر آڈیوز، ویڈیوز نشر نہیں کی جا سکتیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ ہائی کورٹ نے جاسوسی پر مبنی مواد بھی نشر کرنے سے روک رکھا ہے۔ آڈیوز کی تصدیق کا کسی کو خیال ہی نہیں۔ آڈیو لیک ہوتی ہے، میڈیا نشر اور وزرا پریس کانفرنس کرتے ہیں،وکیل نے کہا کہ کمیشن نے پورے پاکستان کو نوٹس کیا کہ جس کہ پاس جو مواد ہے وہ جمع کروا سکتا ہے۔ کوئی قانونی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے کہا کمیشن کا قیام آرٹیکل 209کی بھی خلاف ورزی ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ افتخار چوہدری اور جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں فیصلے دے چکی ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آرٹیکل 209ایگزیکٹو کو اجازت دیتا ہے کہ صدراتی ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیج سکتی ہے۔ بظاہر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز کے خلاف مواد اکٹھا کر کے مس کنڈیکٹ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے آئین میں اختیارات کی تقسیم کی خلاف ورزی کی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ لگتا ہے انکوائری کمیشن نے ہر کام جلدی کیا ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ججز اپنی مرضی سے کیسے کمیشن کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اعلی عدلیہ کے کسی جج کے خلاف بھی چیف جسٹس کی اجازت سے جوڈیشل کونسل کے علاوہ کسی دوسرے فورم پر جا سکتے ہیں۔ میٹھے الفاظ استعمال کر کے کور دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بظاہر اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔ یہ انتہائی پریشان کن صورتحال ہے۔ جب یہ آڈیو چلائی جا رہی تھی،کہا حکومت یا پیمرا نے اس کو روکنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی،وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ پیمرا نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

حکومت نے بھی پیمرا سے کوئی بازپرس نہیں کی۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پیمرا کی حدتک عدالت سے متفق ہوں،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ بادی النظر میں لگتا ہے سپریم جوڈیشل کونسل کے اختیارات کمیشن کو دے دیے گئے ہیں۔ مس کنڈکٹ کا اختیار کیسے کونسل سے لے کر ججز کو دیا جا سکتا ہے۔ اگر چہ ججز کی رضامندی سے بھی یہ اختیار ان کو نہیں دیا جا سکتا،چیف جسٹس نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں کچھ غلطیاں تو ہیں ۔ اختیارات کی تقسیم ،کونسل کے اختیارات آئین کے آرٹیکل 209میں دیے گئے ہیں ۔ ہمارے تفتیشی اداروں کا کام کمیشن کو دے دیا گیا ہے۔ آڈیوز کے اصلی یا جعلی ہونے کا کام خود حکومت کو کرنا چاہیے ۔ آڈیوز اصلی ہونے کا پتا چل جاتا تو پھر فورم موجود تھا ۔ 30,33سال کے عدلیہ کی آزادی کے سفر کو ترک نہیں کر سکتے ۔ عدالت عدلیہ کی آزادی کو بہت سنجیدہ لیتی ہے ۔ عدلیہ کے پاس اخلاقی اتھارٹی ہے ۔ ہمارے پاس انصاف کی اتھارٹی ہے ۔ ہم اپنا اختیار سرعام سن کر استعمال کرتے ہیں ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ کسی دوسرے ادارے کو تحقیقات کا اختیار دیتے تو مشکلات ہوتیں ، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ قاضی فائز عیسی کیس میں کہہ دیا کہ کابینہ کی منظوری سے تحقیقات کی جا سکتیں تھیں ،عابد زبیری کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت اور پارلیمان صرف عدلیہ کو کمزور کر رہے ہیں۔ عدلیہ ہی سے لوگوں کو انصاف کی امید ہے۔

قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے جتھوں کے ذریعے انصاف کا کلچر فروغ پا رہا ہے۔ عدلیہ کیخلاف سازش پر آنکھیں بند کی گئیں تو مزید تباہی ہوگی۔ کمیشن کے آرڈر میں ذکر نہیں آڈیو کیسے ریکارڈ کی گئی۔ کمیشن اپنے ٹی او آرز کا پابند ہے۔کمیشن نے پہلے اجلاس پر پورے پاکستان کو بذریعہ اشتہار نوٹس جاری کردیا ۔ آڈیوز کو کس نے بنایا وہ کسی کو معلوم نہیں۔معاملے کے جائزے کے لیے کمیشن کی کارروائی کو معطل کر دیا جائے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ آپ کے مطابق کمیشن کی تشکیل آرٹیکل 209 پر بھی تجاوز ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ کس جج سے متعلق معاملے کا جائزہ جوڈیشل کونسل لے سکتی ہے۔جوڈیشل کونسل کے اختیار پر تجاویز کے لیے کمیشن کے نوٹی نوٹیفکیشن میں شوگرکوڈڈ الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ریفرنس دائر کرنا ایگزیکٹیو اختیار ہے۔ جج سے متعلق معاملہ تو پہلے ہی جوڈیشل کونسل میں زیر التوا ہے۔بظاہر یہ معاملہ اختیارت کی تقسیم کے آئینی اصول سے منافی ہے۔ جج کیخلاف انکوائری صرف جوڈیشل کونسل کر سکتی ہے ،وکیل نے کہا کہ کمیشن اپنے ٹی او آرز کا پابند ہوتا ہے۔

کمیشن اس پہلو کو نہیں دیکھ سکتا کہ آڈیو ریکارڈنگ قانون کے مطابق ہے یا نہیں۔ کمیشن عدالت نہیں، اس لیے اس کا دائرہ کار محدود ہوتا ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے ہوتے ہوئے کوئی کمیشن قائم ہونا ممکن نہیں۔ لگتا ہے حکومت نے کمیشن جلد بازی میں بنایا۔ جلد بازی میں کیے گئے کام اکثر غلط ہو جاتے ہیں۔ آرٹیکل 209کا معاملہ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے،بعد ازاں سپریم کورٹ نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مختصر عبوری حکم جاری کیا جائے گا،واضح رہے کہ مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے اپنا پہلا اجلاس پیر کو منعقد کیا تھا جب کہ اس کا آئندہ اجلاس ہفتے کی صبح 10بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں طلب کیا گیا ہے۔ دریں اثنا چیف جسٹس آف پاکستان نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری چھتری تلے بننے والی سیاسی پارٹی کبھی...

سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سرکاری چھتری تلے جو بھی پارٹی بنی ہے یا عنقریب بنے گی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی ، ٹوئٹر پر ایک بیان میں شیخ رشید احمد نیکہا کہ میں 50سال سے اکیلی سیٹ پر پاکستان کی سیاست میں دربان حسین ہوں، حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہوں، ناامیدی کفر ہے، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے،انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے فیصلوں میں دیر کی تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، ہر طرف مایوسی چھائی ہوئی ہے، موسم بہار آکر رہے گا، جیسے تیسے بھی الیکشن ہوکر رہیں گے،سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ سارے میثاق جمہوریت کی پیداوار میثاق آمریت کی گود میں بیٹھے ہیں۔،انہوں نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گروتھ صفر ہے ،ڈیفالٹ ڈار کا دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے، غربت،مہنگائی،بیروزگاری اورکاروباری تباہی سے معاشی ،سیاسی ،اقتصادی صف ماتم بچھی ہے، پاکستان کی کرنسی سری لنکا ،گھانا اور افغانستان سے بھی نیچے چلی گئی ہے ،شیخ رشید نے کہا کہ قوم کو مایوسی کے کنویں سے نکالاجائے اور امید کی شمع روشن کی جائے، تمام قیادت کی عمر70سال سے زیادہ ہے اور جیلوں میں جانے والے کی عمر 20سال ہے، بیماری کے بہانے ملک سے بھاگتے ہیں اور بیماری کے بہانے ہی تین تین بار پارٹی چھوڑتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ساری قوم9مئی کے واقعے کی مذمت کر رہی ہے اورشہدا کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، 13 پارٹیاں 9مئی کے واقعے سے سیاست نکالنے کی ناکام کوششیں کررہی ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ قوم حوصلہ ہارگئی توسیاست سیاسی قبرستان بن جائیگا، آپ ایک شخص کی سیاست اوراسکی پارٹی کودفن کرنے جارہے ہیں یااسے خمینی بنانے جارہے ہیں اسکا فیصلہ وقت کریگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہائوس حملے میں ملوث سابق آئی جی پولیس ک...

9مئی کو جناح ہائوس لاہورکے باہر احتجاج کرنے پر سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر)ضیا الحسن کے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق ملزم رضوان کو جناح ہائوس کے باہر احتجاج اور توڑپھوڑ کے الزام میں پکڑا گیا ہے، رضوان کو جیو فینسنگ سے لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان ضیا سابق آرمی آفیسر کا داماد بھی ہے جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا کپ، امارات کرکٹ بورڈ بھی میدان میں آگی...

امارات کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کو ایشیا کپ یو اے ای میں کرانے کی پیشکش کردی،امارات بورڈ حکام نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امارات بورڈ نے جیشاہ کو ایشیا کپ کرانے کی پیشکش کی،ذرائع کے مطابق اماراتی بورڈ حکام نے مقف اپنایا کے بھارت کے لئے یو اے ای بہترین وینیو ہے، ابوظہبی،اور شارجہ ایشیا کپ کے لئے موزوں ہیں، پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل پراے سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان،...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا،آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کو 16لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ مجموعی طور پر انعامی رقم 38لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے،چیمپئن شپ کا فائنل ہارنے والی ٹیم 8 لاکھ ڈالر کی حقدار ٹھہرے گی جبکہ تیسری پوزیشن والی ٹیم جنوبی افریقہ کو ساڑھے 4 لاکھ ڈالر ملیں گے، چوتھے نمبر پر رہنے والی انگلینڈ ٹیم کے اکانٹ میں ساڑھے 3لاکھ ڈالر، پانچویں پوزیشن کے ساتھ سری لنکا کے حصے میں 2لاکھ ڈالر ہوں گے،چھٹے نمبر پر نیوزی لینڈ، ساتویں پر پاکستانی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر یعنی (2کروڑ 85لاکھ روپے)انعامی رقم ملے گی جبکہ اسی طرح ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو بھی ایک ایک لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے،واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل انگلینڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان (7سے 12 جون)تک کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہین آفریدی ٹی 20بلاسٹ میں بھرپور پرفارمنس...

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی 20بلاسٹ میں بہت اچھے کھلاڑی ہیں بھرپور پرفارمنس دینے کیلئے پر امید ہوں،ناٹنگھم شائر آئوٹ لاز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی وہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں،اس موقع پر ناٹنگھم شائر آئوٹ لاز کے کپتان سٹیون مولینی نے کہا کہ وہ بہت پرجوش ہیں کہ شاہین آفریدی ہمارا بالنگ اٹیک لیڈ کریں گے،ادھر نا ٹنگھم شائر آئوٹ لاز کے کوچ پیٹر مورز نے کہا کہ شاہین آفریدی کو یہاں دیکھ کر لگتا ہے ہماری کرسمس ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ای پی ایل، مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو ا...

انگلش پریمیئر لیگ (ای پی ایل)میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کے درمیان میچ سخت مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر ہوگیا،ایمیکس سٹیڈیم برائٹن میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ رہا،مانچسٹر سٹی کی طرف سے واحد گول فل فوڈن نے میچ کے 25ویں منٹ میں سکور کیا جبکہ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی طرف سے واحد گول جولیو اینسیسو نے میچ کے 38ویں منٹ میں سکور کیا،دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم اس مقصد میں کامیاب نہ ہوسکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیون اوپن،راجیو رام اور جو سیلسبری کی ڈبلز س...

امریکی ٹینس سٹار راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنلز ( اے ٹی پی )لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،فاتح جوڑی نے کوارٹر فائنل رائونڈ میں قزاخستان کے الیگزینڈر نیڈووییسوف ان کے میکسیکن جوڑی دار میگوئل اینجل رئیس واریلا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،راجیو رام اور جو سیلسبری نے کوارٹر فائنل رانڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے الیگزینڈر نیڈووییسوف اور میگوئل اینجل رئیس واریلا کو 6-4، 3-6اور 6-10 سے شکست دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گیرو ڈی اٹالیہ ،فلپو زانا نے سائیکل ریس کا ا...

اٹلی کے سائیکلسٹ فلپو زانا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا اٹھارواں مرحلہ جیت لیا،اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 106واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 18ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے اوڈرزو سے زولڈو آلٹو تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی علاقے میں 161کلو میٹر پر محیط تھا، 24 سالہ میزبان سائیکلسٹ فلپو زانا نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی سائیکلسٹ تھیباٹ پنوٹ کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،18ویں مرحلہ کے فاتح سائیکلسٹ نے مطلوبہ 161کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 25منٹ اور 12سیکنڈز میں طے کیا،ریس میں فرانس کے سائیکلسٹ تھیباٹ پنوٹ نے دوسری پوزیشن جبکہ فرانس کے ہی سائیکل سوار وارن بارگوئل نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی،گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شریک ہیں،گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3448کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی...

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کو باآسانی ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ،اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹرمیں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم آغاز سے ہی چیلسی پر حاوی ہوگئی ، میچ کے چھٹے منٹ میں کیسمیرو نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو چیلسی پر 0-1گول کی سبقت دلادی،پہلا ہاف ختم ہونے سے چند سیکنڈز قبل انتھونی مارشل نے بھی ایک گول کردیا اورٹیم کی برتری کو دوگنا کر دیا ، یوں میچ کے پہلے ہاف پر مانچسٹر یونائیٹڈ کو چیلسی کے خلاف 0-2گول کی برتری حاصل تھی،دوسرے ہاف میں بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ، برونو فرنینڈزنے 73ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 0-3کردیا جس کو بڑھاتے ہوئے مارکس راشفورڈ نے 78ویں منٹ میں ایک گول کر کے 0-4کر دیا،چیلسی کی طرف سے واحد گول میچ کے اختتامی لمحات میں جوا فیلکس نے سکور کیا ، یوں یہ میچ مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کی ٹیم سے ایک کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا،میچ میں کیسمیرو،انتھونی مارشل،برونو فرنینڈز اور مارکس راشفورڈنے ایک ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،اس فتح کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کی ای پی ایل ٹیبل پر پوائنٹس کی تعداد 72ہوگئی ہے اور وہ تیسرے نمبر پربرقرار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی وزیر احسان مزاری سے پی سی بی کے چیف ال...

وفاقی وزیر براے بین الصوبای رابطہ احسان الرحمن مزاری سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق نے ملاقات کی جس میں پی سی بی کی جانب سے مختلف ریجنل اور ڈسٹرکٹ الیکشن سے متعلق مختلف فریقین کی جانب سے بڑھتی ہوئی شکایات کے تناظر میں چیف الیکشن کمشنر نے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران احمد شہزاد فاروق نے وفاقی وزیر کو ریجن اور ڈسٹرکٹ میں ہونیوالے الیکشن عمل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور یقین دھانی کروای کہ الیکشن کے معاملے پر کوی بھی شکایت آے گی تو اس پر پی سی بی کے وضع کردہ طریقہ کار کے تحت عملدرآمد یقینی بنایا جاے گا۔ واضح رہے کہ مختلف کرکٹ ایڈمنسٹریٹرز نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے ریجنل اور ڈسٹرکٹ انتخابات کے انعقاد اور حقیقی کلبوں کو انتخابی عمل کا حصہ بننے سے محروم کرنے کے طریقہ کار پر شکایات کی تھی جس پر وزارت بین الصوبای رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے موقف سے آگاہ کر نے کی ہدایت کی تھی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل گیمز ، رونگ مقابلے 16گولڈ میڈلز کیساتھ...

34ویں نیشنل گیمز کے رونگ مقابلے16گولڈ میڈلز کیساتھ آرمی نے جیت لے ۔ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے نیشنل گیمز کیرونگ مقابلوں کی میڈلز تقریب کی مہمان خصوصی راولپنڈی وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال تھی جبکہ پاکستان رونگ فیڈریشن کے چیرمی رضوان الحق ، صدر ہمدان نذیر ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاریکٹر جنرل سعید اختر، آرمی سپورٹس ڈاریکٹوریٹ کے میجر عرفان یونس سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔ رونگ مقابلوں میں آرمی نے مجموعی طور پر 16سونے اور 12چاندی کے تمغے جیت کرپہلی پوزیشن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جس کے بعد واپڈا نے 8گولڈ میڈلز، دس سلور اور پانچ کانسی کے تمغے جیتے۔نیوی نے مقابلوں میں 3گولڈ، 6سلور اور 11برونز میڈل کیساتھ تیسری پوزیشن جبکہ ریلویز نے ایک گولڈ میڈل کیساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ راولپنڈی وویمن یونیورسٹی کی واس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے ایونٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق کپتان مصباح الحق کی49 ویںسالگرہ 28 مئی...

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی49ویں سالگرہ 28مئی کو منائی جائے گی اس سلسلے میں کرکٹ شائقین اور ان کے مداح خصوصی تقریبات منعقد کریں گے جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔مصباح الحق28مئی 1974ء کو پنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے ان کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے۔مصباح الحق نے کرکٹ کیرئیر کا آغاز8مار چ 2001ء میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جونئیرہاکی ایشیا کپ ' پاکستان اور بھارت کا م...

جونئیرہاکی ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کے میچ کا وقت تبدیل کردیا گیا،روایتی حریف پاکستان اور بھارت جونئیر ہاکی ٹیم کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہفتہ (آج) رات دس بجے کھیلا جائے گا،پاکستان اور بھارت جونئیر ہاکی ٹیموں کا میچ ایک گھنٹہ آگے ری شیڈول کیا گیا،پاکستان نے جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے پہلے دو میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،پاکستان نے تائی پے اور تھائی لینڈ کو شکست دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

34 ویں نیشنل گیمز ، آرمی نے گولڈ میڈلز کی سن...

34ویں نیشنل گیمز میں آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کرلی،کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی 101گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، آرمی کے ایتھلیٹس نے 65سلور اور 29برانز میڈلز بھی حاصل کیے ہیں،دوسرے نمبر پر موجود واپڈا نے54گولڈ، 50سلور اور 43برانز میڈل اپنے نام کیے ہیں، نیوی کے دستے نے نیشنل گیمز میں 26گولڈ میڈلز سمیت 89 تمغے حاصل کرلیے،اس کے علاوہ پاکستان ائیر فورس نے 5گولڈ، 19سلور اور 26برانز میڈلز جیت لیے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تین گولڈ میڈلز سمیت 62میڈلز جیتے ہیں،خیبر پختونخوا نے سونے کے 2، 3سلور اور 21برانز میڈلز اپنے نام کیے جبکہ بلوچستان ، ریلویز اور پولیس نے ایک، ایک گولڈ میڈل جیتا ہے،پنجاب نے اب تک 6سلور اور 23برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ سندھ نے 3سلور اور 12برانز، اسلام آباد نے 4برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں،گلگت اور آزاد کشمیر کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں اب تک کوئی میڈل نہیں جیت پائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کا 3روزہ جسمانی...

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا،لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت گلبرگ میں جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی،اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ اعجاز چوہدری سے تفتیش کرنی ہے جس کے لیے ریمانڈ دیا جائے،عدالت نے اعجاز چوہدری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،واضح رہے کہ جمعرات کے روز پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایسی تباہی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی، اس...

پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ایسی تباہی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی،اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عوام کی زندگی میں یہ حکومت کیا تبدیلی لائی؟ تحریک انصاف حکومت خاتمے پر اور آج کی قیمتوں کا موازنہ دیکھیں،انہوں نے لکھا کہ آٹے کی قیمت میں 132فیصد، چاول کی قیمت میں 88فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مرغی 72، دال مسور71، دودھ 44اور چینی 37فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی ذمے داری نہ لینے پر عدالت کا ضم...

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاوس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور نہیں کیے،لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے خلاف جناح ہاوس اور عسکری ٹاور حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں ضمانت کے لیے 1، 1لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا،ضمانتی شہروز نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی ضمانت کے لیے جو مچلکوں کی رقم عدالت نے طلب کی ہے وہ نقد رقم دینے کو تیار ہوں،عدالت نے ضمانتی سے سوال کیا کہ تم کیا کرتے ہو؟ضمانتی شہروز نے جواب دیا کہ میں عمران خان کے گھر میں سوئپر ہوں،عدالت نے ضمانتی سے پھر سوال کیاکہ میں کیسے یہ مچلکے منظور کر لوں، کل کو عمران خان نہ آئے تو تم ذمے دار ہو گے؟عمران خان کی ذمے داری لینے کے سوال پر ضمانتی شہروز خاموش ہو گیا اور اس نے کوئی جواب نہ دیا،عدالت نے ضمانتی کے ذمے داری نہ لینے پر عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور نہیں کیے،عمران خان کا ضمانتی گلبرگ، سرور روڈ اور شادمان تھانوں میں درج مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے آیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4ارب ڈالر کی...

حکام ادارہ شماریات کے مطابق ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، موجودہ مالی سال پاکستا ن کی فی کس آمدن میں 198ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی،رواںمالی سال2023ء میں فی کس آمدن 1568 جبکہ سال 2022ء میں فی کس آمدن 1766ڈالر تھی۔جمعہ کے روز حکام ادارہ شماریات کی جانب سے کہا گیا کہ ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، سال 2022-23میں معاشی حجم 375ارب ڈالرسے کم ہو کر 341.6ارب ڈالر پر آگیا، حکام ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ مالی سال پاکستا ن کی فی کس آمدن میں 198ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، موجودہ مالی سال 2023ء میں فی کس آمدن 1568ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال 2022ء میں فی کس آمدن 1766ڈالر تھی، گزشتہ مالی سال 2021ء میں فی کس آمدن 1677ڈالر تھی، ایک سال میں فی کس آمدن میں 11.38فیصد کمی آئی، شعبہ صحت میں بہتری میں 8.3فیصد ہدف کے مقابلے کارکردگی 8.49فیصد رہی، شعبہ تعلیم میں بھی 9.4ہدف کے مقابلے میں10.44فیصد گروتھ رہی، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کی کارکردگی 6فیصد ہدف سے بہتر 6.93فیصد رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرہ لا...

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال گہری تشویش کا باعث ہے ، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرہ لاحق ہے،جینیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تشددکے واقعات میں اضافے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی خبریں پریشان کن ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کا شہریوں پر مقدمہ چلانے کے لیے فوجی عدالتوں کا استعمال کرنے کا ارادہ تشویش ناک ہے ، یہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،وولکر ترک نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا دعوی ہے کہ پاکستان کو مکمل لا قانونیت میں دھکیل دیا گیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کا واحد راستہ انسانی حقوق، جمہوری عمل، قانون کی حکمرانی کیاحترام کے ساتھ ہموار ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9مئی واقعات،صرف 6مقدمات ممکنہ طور پر فوجی عد...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث تمام ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالت میں نہیں چلے گا، 499 ایف آئی آرز میں سے 6ایف آئی آر کو آرمی ایکٹ کے تحت پراسیس کیا جا رہا ہے اور صرف 6مقدمات ممکنہ طور پر فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے، جمعہ کواسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات سب کے سامنے اور مختلف باتیں سامنے آ رہی تھی، میں آج تک خاموش تھا کہ حقائق مکمل سامنے آئیں تو بات کروں اور جو حقائق پیش کروں گا وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ کروں گا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ابھی تک 499مقدمات درج ہوئے جس میں 88دہشت گردی کی دفعات پر مشتمل ہیں، ان 499ایف آئی آرز میں سے 6ایف آئی آر کو آرمی ایکٹ کے تحت پراسیس کیا جا رہا ہے، ان میں دو پنجاب اور چار خیبر پختونخوا میں ہے، صرف چھ مقدمات ممکنہ طور پر فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے،انہوں نے بتایا کہ صرف 19ملزمان ملٹری حکام کے حوالے کئے گئے جبکہ 14گرفتار ملزمان کو خیبر پختونخوا میں فوجی حکام کے سپرد کیا گیا ہے، اے ٹی اے کے کیسز میں 3946لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے

وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں 20588اور خیبر پختونخوا میں 1100لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر کیسز میں 5536لوگوں کو گرفتار کیا گیا جس میں اکثریت ضمانتوں پر رہا ہوچکے ہیں باقی کے کیسز دیگر عدالتوں میں چلے گئے ہیں،انہوں نے یقین دلایا کہ 9مئی کے واقعات میں جو ملوث نہیں ہوگا اس کو کیسز میں شامل نہیں کیا جائے گا،رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور ملٹری ایکٹ کا اطلاق ان کیسز میں ہوتا ہے جب کوئی عسکری عمارت اس میں شامل ہو، اگر کوئی شخص چاہے وہ کوئی فوجی کیوں نہ ہوں اور اگر وہ مجاز نہ ہوں جانے کا، تو اس کے اوپر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق ہو سکتا ہے، ایسی عمارت میں گھسنا، آس پاس رہنا یا لوگوں کو داخل کروانا قابل سزا جرم ہے، حساس عمارتوں کے قریب احتجاج اور ویڈیوز نہیں بنائی جا سکتی،وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات کے حوالے سے کسی قانون سازی یا ترمیم کی ضرورت نہیں،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نفرت کی سیاست کا آغاز 2014کے دھرنے سے کیا گیا اور ایک سیاسی جماعت نے اپنی سیاست کو جہاد کا نام بھی دیا، پاکستانی معاشرے میں نفرت پھیلانے کیلئے بہت محنت کی گئی، 9مئی کو جو کچھ ہوا تھا وہ بھی اسکا تسلسل تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں بچوں کی اموات کا سب سے بڑا سبب اس...

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ملک میں بچوں کی اموات کا سب سے بڑا سبب اسلحہ ہے،صدر بائیڈن نے وائٹ ہاوس میںگذشتہ سال ٹیکساس کے قصبے یوویلڈی میں ایک پرائمری اسکول پر کئے گئے اور 19طالبعلموں اور 2اساتذہ کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کی پہلی برسی کے موقع پر اپنی اہلیہ جِل بائیڈن کے ہمراہ منعقدہ تقریب کے موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو غیر مسلح کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ناکافی ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ AR-15لانگ بیرل بندوقوں اور نیم خودکار اسلحے کو ممنوع قرار دیا جانا ضروری ہے کیونکہ اس وقت امریکہ میں بچوں کی اموات کا سب سے بڑا سبب اسلحہ ہے۔ جب تک کانگریس اسلحہ مالکان سے متعلق منطقی قوانین پاس نہیں کرتی یہ حملے ختم نہیں ہوں گے،بائیڈن نے کہا کہ یہ وقت بحیثیت ڈیموکریٹ یا پھر بحیثیت ریپبلکن بات کرنے کا وقت نہیں بلکہ بحیثیت دوست، ہمسایہ، والدین اور امریکی کے قدم اٹھانے اور آواز بلند کرنے کا وقت ہے،انہوں نے کہا کہ یوویلڈی کے حملے سے لے کر اب تک ملک بھر میں 650سے زائد اجتماعی مسلح حملوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر پیوٹن کے قتل کے بیان پر روس کا ردعمل

یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ کے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے دیے گئے بیان پر روس کا ردعمل سامنے آگیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ (Vadym Skibitsky)نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پیوٹن محسوس کر رہے ہیں کہ ہم ان کے قریب پہنچ رہے ہیں لیکن انہیں ڈر ہے کہ ان کو اپنے ہی لوگ قتل کردیں گے،رپورٹس کے مطابق یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ کے بیان کے بعد روس کے صدارتی محل کریملین کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری سیکیورٹی سروسز جانتی ہیں کہ وہ کیا کر رہی ہیں،ترجمان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ کا انٹرویو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یوکرین میں آپریشن کا آغاز کرنا روس کا حق تھا،ترجمان نے کہا کہ یہ ایک تنازع ہے جسے یوکرین اور مغرب ایک بلا اشتعال جنگ کہتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد حکومت اپنی دہشت گردانہ خواہشات کے بارے میں بات کر رہی ہے، خصوصی فوجی آپریشن جائز سے زیادہ اور ضرورت سے زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں مسلمان دشمنی کے لرزہ خیز واقعات کا...

بھارت میں مسلمان دشمنی کے لرزہ خیز واقعات کا سلسلہ نہ رک سکا، غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانا کے علاقے نارساپور میں ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے مسلمان لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلمان لڑکے کی بہن نے ہندو انتہاپسندوں سے بھائی کو بچانے کی کوشش کی تو ہجوم اس پر بھی پل پڑا اور حاملہ خاتون کو ٹھڈے مارے اور بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں خاتون اپنے بچے سے محروم ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان بھائی اور بہن پر تشدد کے دوران ہندوں کے مذہبی نعرے بھی لگائے،ہوٹل کے مالک مسلمان لڑکے نے پیسے لینے کے باوجود گیس سلینڈر نہ دینے والے شخص سے سلینڈر کی ڈیلیوری کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں ہندو انتہاپسند غنڈوں نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے انسانیت سوز تشدد کیا۔ پولیس نے حسب معمول تشدد کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سے گ...

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا،برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رشی سونک کی سرکاری رہائش 10ڈاننگ اسٹریٹ کے دروازے سے ایک شخص نے گاڑی ٹکرا دی۔ گاڑی ٹکرانے کے واقعہ کے بعد وزیراعظم کی رہائش گاہ کے اطراف کی سڑکوں کو بند کردیا گیا،رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت برطانوی وزیراعظم رشی سونک گھر پر موجود تھے اور بعد میں وہ اپنے مقررہ شیڈول کے تحت روانہ ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیپٹل ہل حملہ،ٹرمپ کے حامیوں کے سرغنہ کو 18...

امریکا میں 2021میں کیپیٹل ہل(امریکی ایوان نمائندگان)پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملے کے مقدمے میں حملہ آوروں کے سرغنہ اسٹیورٹ رہوڈز کو 18سال قیدکی سزا سنادی گئی،اسٹیورٹ رہوڈز کو بغاوت کی سازش سمیت سکیورٹی اداروں پر حملے اور توڑ پھوڑ کے الزامات کا سامنا تھا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ رہوڈز پر عائد بغاوت کی سازش کی دفعہ امریکا میں بہت کم استعمال ہوئی ہے،اسٹیورٹ رہوڈز امریکا کی دائیں بازو تنظیم اوتھ کیپرز ملیشیا کا بانی ہے، تنظیم کے ارکان پر مسلح بغاوت کی منصوبہ بندی اور سکیورٹی اداروں پر حملے کے الزامات ہیں،حملے کے وقت اسٹیورٹ رہوڈز کیپیٹل ہل سے باہر تھا تاہم اس پر الزام تھا کہ وہ پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کرنے والوں سے رابطے میں تھے،حملے میں ملوث ملزمان کو سنائی جانے والی سزائوں میں سے یہ 18سال قید کی سزا اب تک اس معاملے کی سب سے بڑی سزا ہے، پراسیکیوٹر نے عدالت سے 25سال قید کی اپیل کی تھی،خیال رہے کہ 6جنوری 2021کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا اور سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہوگئے تھے،کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کے دوران 4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے،کیپیٹل ہل پر حملے کے الزام میں ایک ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا،یہ دھاوا ایسے وقت بولا گیا تھا کہ جب کیپیٹل ہل میں موجود کانگریس کی عمارت میں مشترکہ اجلاس ہو رہا تھا اور کانگریس کو نومبر 2020میں انتخابات جیتنے والے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی صدارتی فتح کی توثیق کرنی تھی تاہم ٹرمپ اور ان کے حامیوں کا خیال تھا کہ انتخابات میں ان کی فتح کو شکست میں تبدیل کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان،متحارب فوجی دھڑوں کا ایک دوسرے پر معاہ...

سوڈان کے متحارب فوجی دھڑوں نے ایک دوسرے پر سعودی عرب اور امریکہ کی ثالثی میں ہونیوالی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے ،عالمی میڈیا کے مطابق جاری کیے گئے ایک بیان میں ریپڈ سپورٹ فورسزکی قیادت کرنے والے محمد ہمدان ڈگلونے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام سوڈان کے ڈی فیکٹو لیڈر عبد الفتاح البرہان کی قیادت میں فوج پر عائد کیا ہے،بیان کے مطابق فوج نے بلاجواز حملوں کا سلسلہ شروع کیا، ہماری افواج نے ان حملوں کو پسپا کر دیا اور ہماری فوج نے کامیابی سے مگ جیٹ طیارے کو مار گِرایا،بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی خاطر جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں،دوسری جانب سوڈان کی فوج نے جمعرات کی صبح اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے بکتربند گاڑیوں پر حملے جو کہ جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی ہیں،ہم نے ان کا مقابلہ کیا،واضح رہے کہچند روز قبل سوڈان کے متحارب فوجی دھڑوں نے ایک نئی قلیل مدتی جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے 28مئی کو قومی اسمبلی کا ضمنی...

الیکشن کمیشن نے 28مئی کو قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات روک دیے،الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا 11 مئی کو پولنگ کے لیے جاری ہونے والا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا، واضح رہے کہ 28مئی کو این اے108فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239کورنگی کراچی میں ضمنی انتخابات ہونے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے مزید 146افراد کے نام ای سی ایل...

پاکستان تحریک انصاف کے مزید 146افراد کے نامای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں جس کے بعد اب وہ بلا اجازت بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے،نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے مجموعی طور پر 226رہنماوں اور کارکنوں کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالے گئے ہیں اور تمام افراد کو عارضی شناخت والی فہرست میں شامل کیا گیا ہے،مذکورہ رہنماوں اور کارکنوں کے نام پولیس، نیب، اینٹی کرپشن کے مراسلوں کے بعد نو فلائی لسٹ میں ڈالے گئے ہیں جس کے بعد انہیں ایک بار سفر کے لیے بھی وزارت داخلہ سے اجازت لینا درکار ہوگی، مذکورہ تمام افراد کی فہرستیں ایئرپورٹس پر امیگریشن حکام کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لوگوں کو جیل میں مرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے،...

ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ لوگوں کو جیل میں مرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے،خاتون کی جانب سے بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی پنجاب لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے، نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس انوار الحق پنوں نے آئی جی پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو آپ کو بلانے کا کوئی شوق نہیں ۔ آپ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے پولیس سربراہ ہیں ، ہم توقع کرتے ہیں پولیس عدالتوں کی درست معاونت کرے،ایک کیس سے شہری رہا ہوتا ہے تو دوسرے میں گرفتار کرلیتے ہیں ،یہ کیا ہو رہا ہے، قانون کو کیوں فالو نہیں کیا جارہا،آئی جی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ 9مئی کو واقعات میں جناح ہائوس سمیت اہم تنصیبات کو نقصان ہوا۔ جیوفینسنگ کے ذریعے نشاندہی کرکے گرفتاری کی جارہی ہے ، طالبان کی طرز پر گوجرانولہ، لاہور سمیت شہروں میں یہ واقعات ہوئے ، شناخت پریڈ کے بعد بے گناہ افراد کو رہا کر دیا جائے گا، سوشل میڈیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لے کر گرفتار کیا جارہا ہے

انہوں نے عدالت میں مزید کہا کہ 2واٹس ایپ گروپس کا بھی پتا چلا ہے، اس کو چیک کرکے بھی کارروائی کی جارہی ہے، خواتین پولیس اہلکار اور افسران پر تشدد کرنے میں ملوث افراد کو پکڑ رہے ہیں ، درج مقدمات میں جے آئی ٹیز بنا کر تحقیقات کی جارہی ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ، میں اور سرکاری ادارے ہم سب ملازم ہیں، تنخواہ لیتے ہیں ۔ عوام نے ہمیں ملازم رکھا ہوا ہے۔ ہمیں حکمرانی کے لیے نہیں بلکہ خدمت کے لیے رکھا گیاہے ،کسی ایک کیس میں نہیں تمام کیسز کو قانون کے مطابق ڈیل کریں ،کسی ایک کو ترجیح نہ دیں ۔آپ نے بھی ریٹائر ہونا ہے ہم نے بھی ریٹائر ہونا ہے ،آئی جی صاحب!آپ کو اور ہمیں اسی معاشرے میں ریٹائرمنٹ کے بعد رہنا ہے ،جسٹس انوار الحق پنوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو جیلوں میں مرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے ،بعد ازاں عدالت نے آئی جی پنجاب سے مقدمات میں کی گئی کارروائی اور جیو فینسنگ کے طریقہ کار سے تعلق تحریری رپورٹس طلب کرلیں،جسٹس انوار الحق پنوں نے خاتون کلثوم ارشد کی درخواست پر سماعت کی، جس میں خاتون نے بیٹے شعیب ارشد کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ای سی ایل میں نام ڈالنے پر عمران خان حکومت ک...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے، ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں، ملک سے باہر میرا کوئی بیرون ملک بینک اکائونٹ تک نہیں ہے،عمران خان نے کہا کہ ان وجوہات کی وجہ سے میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اگر کبھی چھٹیوں پر بھی جانا ہوا تو پاکستان کے شمالی علاقوں میں جائوں گا جو دنیا میں میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تاجروں کو برآمدات بڑھانے کیلئے درکار معاونت...

وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان معیاری ایکسپورٹر بننے کیلئے اقدامات کررہا ہے،معیاری ایکسپورٹربننا پاکستان کی پہلی ترجیح ہے،مسائل کے باوجود پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے، کاروباری افراد کی ا نتھک محنت کے باعث ٹیکسٹائل کا شعبہ بہتر ہورہا ہے،آئندہ ہفتے پری بجٹ میٹنگز شروع ہورہی ہیں،تاجروں کو برآمدات بڑھانے کیلئے جو معاونت درکار ہوگی فراہم کریںگے،جمعہ کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچے، کراچی میں ٹیکسٹائل ایکسپو کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ،وزیر تجارت سید نوید قمر ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی، تقریب کا آغاز کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا کہ منفرد آئیڈیاز دینے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، کراچی پاکستان کا گیٹ وے ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار کرنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں،سرمایہ کار پاکستانی ثقافت سے محظوظ ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان معیاری ایکسپورٹر بننے کیلئے اقدامات کررہا ہے،معیاری ایکسپورٹربننا پاکستان کی پہلی ترجیح ہے،ٹیکسٹائل کے شعبے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،مسائل کے باوجود پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری افراد کی ا نتھک محنت کے باعث ٹیکسٹائل کا شعبہ بہتر ہورہا ہے،آئندہ ہفتے پری بجٹ میٹنگز شروع ہورہی ہیں،ملکی برآمدات کا 60فیصد ٹیکسٹائل مصنوعات پر مشتمل ہے،تاجروں کو برآمدات بڑھانے کیلئے جو معاونت درکار ہوگی فراہم کریںگے،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار کیلئے بہترین اور معاون ماحول فراہم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر مملکت کا شہدا کے لواحقین سے ٹیلیفون پر ا...

صدر مملکت عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا،صدر مملکت نے 20مئی کو ٹانک میں شہید نائیک محمد عتیق اور رجب علی، بلوچستان میں شہید سپاہی مدثرح مید اور عبدالقدیر کے لواحقین سے بات کی،صدرمملکت نے 20مئی کو زرغون بلوچستان میں شہید سپاہی ظہیر احمد کے خاندان سے بھی رابطہ کیا اور شہدا کی وطن کیلئے گراں قدرخدمات اورقربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا،صدر عارف علوی نے کہا کہ شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی،صدر مملکت نے شہدا کے جذبہ حب الوطنی اور فرض سے لگن کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قدرکرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پھولنگر، مرغیوں سے بھرا مزدا ٹرک سے جاٹکرایا...

ضلع قصور کے شہر پھولنگر میں افسوس ناک حادثہ ،ریسکیو ذرائع کے مطابق نتھے خالصہ سٹاپ پھولنگر کے قریب مرغیوں سے بھرا مزدا ڈالا تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ،حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دادو کی تحصیل میہڑمیں عدالتی احاطے میں مخالف...

دادو کی تحصیل میہڑمیں عدالتی احاطے میں مخالفین نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا،میہڑ کے عدالتی احاطے میں مسلحہ ملزمان نے فائرنگ کرکے تین قیدیوں کو قتل کردیا،تینوں قیدی پولیس کسٹڈی میں تھے،ملزمان نے فائرنگ کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا،مقتولین اورملزمان کا تعلق کھونھارا برادری سے ہے۔پولیس کے مطابق کھونھارو قبیلے کے دونوں گروپوں میں سال 2018سے زرعی زمین پر تنازع چل رہا تھا کچھ سال پہلے بھر جھگڑے میں دو افراد قتل ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی ،اے این ایف کی کارروائیاں ،اٹک چھچھ...

راولپنڈی میں اے این ایف کی منشیات کے خلاف کارروائیاں ،اٹک چھچھ انٹر چینج کے قریب کارسے2کلو 460گرام افیون برآمد ہوئی ہے،ترجمان اے این ایف کے مطابق اٹک اور صوابی کے رہائشی 3ملزمان گرفتارکیا،پشاور چارسدہ روڈ کے قریب گاڑی سے 24کلو افیون،18کلوچرس برآمد ہوئی۔ کوئٹہ سے سندھ منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنادی گئی،اے این ایف کا کہنا ہے کہ جعلی سرکاری گاڑی اور جعلی سرکاری یونیفارم پہنے ملزم سے منشیات برآمد ہوئی،گاڑی سے700کلو چرس برآمد ہوئی،ملزم کی نشاندہی پرکوئٹہ سے ایک اور جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی کارسے 100کلوچرس برآمد کی گئی،کوئٹہ کے رہایشی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں