• -, -
  • |
  • ١٠ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

پشاور پولیس کا سپیشل سکیورٹی یونٹ بنانے کا ف...

صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس نے سپیشل سکیورٹی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا،پولیس حکام کے مطابق پشاور کے کینٹ ایریا کے ریڈ زون میں سپیشل سکیورٹی یونٹ کے دستے تعینات کیے جائیں گے ، یہ سپیشل سکیورٹی دستہ ایس پی رینک کے آفیسر کا یونٹ ہو گا،پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے داخلی راستوں اور اہم عمارتوں کی پروفائلنگ مکمل کی جائے گی،پروفائلنگ مکمل ہونے کے بعد حتمی سکیورٹی ڈرافٹ سی پی آفس ارسال کیا جائے گا،سپیشل یونٹ کے پاس جدید ساز و سامان ہو گا، سپیشل سکیورٹی دستے کو ریڈ زون میں ہجوم کے داخلے کو روکنے کی خصوصی تربیت دی جائے گی،پشاور میں 9اور 10مئی کے پرتشدد مظاہروں میں مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد پشاور پولیس نے اسپشل سکیورٹی یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہورہائیکورٹ ،نگران پنجاب حکومت کو کام سے ر...

لاہورہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلیے منظورکیا جاتا ہے ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلیے 27اے کا نوٹس جاری کردیا گیا،عدالت نے وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ، درخواست میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں تمام فریقین 6جون کو تحریری طور پر جواب جمع کرائیں،درخواستگزار کے مطابق اسمبلی تحلیل کے 90روز کے اندرالیکشن ہونا تھے،نگران حکومت غیر آئینی ہے،واضح رہے کہ شیخ رشید نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف دیا کہ نگراں حکومت کی 90دن کی مدت پوری ہو چکی ہے اور آئینی طور پر نگراں حکومت مزید کام نہیں کر سکتی،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگراں حکومت کو کام سے روکنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف نظریاتی پارٹی نہیں تھی ، یہ لوگ...

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کے سینیٹر اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نظریاتی پارٹی نہیں تھی ، یہ لوگ دس دن برداشت نہیں کرسکے، بجٹ کے بعد الیکشن کیلئے تیار تھے مگر اب تاخیر ہوچکی، اس وقت مذکرات کے لیے تیار تھے مگر انہوں نے ہماری بات نہیں مانی،ہماری فوج اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور بہت مضبوط ہے ، جب دہشتگردی تھی تو سکیورٹی اداروں نے بہت قربانیاں دیں، فوج نے اپنا آج قربان کرکے پاکستان کا کل مضبوط کیا، گزشتہ روز این ایف سی یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظمنے کہاکہ یہ ملک قائد اعظم اور تحریک پاکستان کی انتھک محنت سے بنا ہے ، کچھ عناصر ملک کے باہر سے پاکستان کی سالمیت پر حملہ کررہے ہیں، جو 9مئی کو فوجی املاک پر حملہ ہوا یہ ملک پر حملہ تصور ہوگا ، جن لوگوں نے پاکستان پر حملہ کیا آج ان کی پارٹی کا کیا حشر ہوا سب کے سامنے ہے ،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں سے کہتا ہوں آپ پاکستان کا سرمایہ ہیں، اوور سیز کو جو دکھایا گیا وہ ایسا نہیں جو زمینی حقائق پر مبنی ہو ، پوری دنیا میں اس طرح کی حرکت ہوتی تو اسکا شدید ردعمل آتا، پاکستانی فوج نے تحمل کے ساتھ برداشت کیا اور قانون کے مطابق کارروائی ہورہی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ 23کروڑ عوام اکٹھے ہیں اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کو لایا گیا اب انہوں نے اڑنا ہی تھا کیونکہ پوری زندگی تو نہیں بیٹھنا تھا، یہ کوئی نظریاتی پارٹی تو نہیں تھی ، یہ لوگ دس دن برداشت نہیں کرسکے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا کوئی موازنہ نہیں ، پاکستان کو ایٹمی طاقت ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا، تحریک انصاف پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں لیکن جو پارٹی فیصلہ کرے گی وہ ہمارا فیصلہ ہوگا، نئے آنے والوں کو میرٹ پر دیکھ کر پارٹی میں شامل کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل ہوتا ہے، ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا بجٹ پیش کریں گے ، ہم بجٹ کے بعد الیکشن کرانے کے لیے تیار تھے مگر اب تاخیر ہوچکی ہے ، اس وقت مذکرات کے لیے تیار تھے مگر انہوں نے ہماری بات نہیں مانی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کا پ...

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑ دی ہے،تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ سانحہ 9مئی کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے، میں پارٹی پوزیشن اور پارٹی رکنیت سے استعفی دیتا ہوں،واضح رہے کہ عباس جعفری پی ایس 125سے رکنِ اسمبلی سے منتخب ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطاب...

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف )کے رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ، ہماری خواہش ہے کہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے ،میرپور آزاد کشمیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کی ، سات دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کا حل نہیں نکالا جا سکا جو سراسر زیادتی ہے ،ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5اگست 2019کو کشمیر کی حیثیت کو ختم کیا اس کو بحال کیا جائے ، مودی گجرات میں مسلمانوں کا قاتل ہے اس سے خیر کی کوئی توقع نہیں،حافظ حمد اللہ نے سابق وزیر اعظم پر الزام عائد کیا کہ عمران خان اور اس کے سہولت کاروں نے کشمیر کو مودی کے ہاتھ میں دیا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان 9مئی کو ہونے والے واقعات کا ماسٹر مائنڈ تھا ، عمران خان اور اس کے حواریوں نے 9مئی کو جو کیا اس میں کسی کو کوئی معافی نہیں ملنی چائیے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک دوسرے پر الزام لگانے سے ملک ترقی نہیں کر...

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ شہیدوں نے جس پاکستان کی خاطر قربانیاں دیں آج کس کی وجہ سے بدامنی ہے، جس پاکستان پر کرنل شیر خان جیسے بہادر سپاہی قربان ہوئے آج وہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے بدامنی کا شکار ہے،امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و انصاف نہیں ہے، پاکستان میں بے روزگاری عام ہے، 11کروڑ لوگ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، 7کروڑ نوجوان بے روزگار ہیں، آج عدالتوں میں انصاف نہیں، تعلیمی اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن نہیں ہے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج یہ سب پارٹیاں بدلنے والے ٹولے کی وجہ سے ہے، پارٹیاں بدلنے والا ٹولہ کبھی پاکستان تحریک انصاف تو کبھی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کی صورت میں ملک پر مسلط ہوا، ان لوگوں نے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا،انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزام لگانے سے ملک ترقی نہیں کرے گا، پی ٹی آئی کہتی رہی ہم مسلم لیگ کا گند صاف کرتے رہے، اب پی ڈی ایم کہتی ہے ہم پی ٹی آئی کا گند صاف کر رہے ہیں، یہ سارا گند ان پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی لڑائی ملک کی ترقی کیلئے نہیں ہے، ان سب وزیروں کی لڑائی اپنے مفادات کے لیے ہے،سراج الحق نے کہا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں آپ کے پاس بلٹ پروف گاڑی کیوں نہیں تو میں کہتا ہوں ملک کے 22کروڑ عوام غیر محفوظ ہیں ، ہم بلٹ پروف گاڑی میں کیسے سفر کر سکتے ہیں، سب مسائل کا حل صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں سیاسی مردہ لاشیں شہباز شریف، زرداری اور عمران خان کی صورت کیوں میں ملک پر بار بار مسلط کرتے ہو، آپ کب تک مصنوعی آکسیجن کے زریعے ان سیاسی مردہ لاشوں کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں، میں کہنا چاہتا ہوں سپریم کورٹ اور اسٹیبلشمنٹ ان لوگوں کا ساتھ بند کریں، عوام کو شفاف انتخابات کے ذریعے اختیار دیا جائے تاکہ وہ اپنی نمائندہ حکومت لے کر آئیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ختم کرنے والوں سے کہتا ہوں آپ اس ملک کو ختم نہیں کر سکتے، ہم اس ملک کی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امن مشن کی 75ویں سالگرہ، اقوام متحدہ کا شہدا...

امن مشن کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ نے شہدائے پاکستان کیلئے اعزازات کا اعلان کر دیا،امن مشن کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل اسمبلی ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، امن مشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 8پاکستانی شہدا کو اعزاز سے نوازا گیا،پاکستان کے نمائندے محمد عامر خان اور کرنل افضال احمد نے شہدا کے میڈلز وصول کئے،8شہدا میں 6وہ شہید بھی شامل ہیں جنہوں نے 29مارچ 2022کو ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں اقوام متحدہ کے سٹیبلائزیشن مشن کے ساتھ فرائض سرانجام دیتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے کے دوران شہادت قبول کی،ان شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر فیضان علی، میجر سعد نعمانی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل اور لانس حوالدار محمد جمیل خان شامل ہیں،حوالدار بابر صدیق اور نائیک رانا محمد طاہر اسلام نے سنٹرل افریقن ریپبلک میں اقوام متحدہ کے کثیر جہتی انٹیگریٹڈ سٹیبلائزیشن مشن کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا-سڈنی- عمارت میں آتشزدگی

آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں ایک عمارت میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے بعد آگ بجھانے والےعملے کا ایک کارکن جائے وقوعہ پرکام کر رہاہے۔(شِنہوا)

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-ٹیکساس-یوایلڈے-فائرنگ کا واقعہ-برسی

امریکی ریاست  ٹیکساس کے شہریووالڈےکے ایک چوک پرسکول میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے19 متاثرین کی پہلی برسی کے موقع پربچےسوگ منا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہالینڈ-ایمسٹرڈیم-چین-سی آئی آئی ای- تعاون کی...

ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں منعقدہ 6 ویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(ہالینڈ) کے پروموشن ایونٹ کا مقام دیکھا جا سکتا ہےجہاں ہالینڈ اور چینی کاروباری نمائندوں نے چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو ( سی آئی آئی ای )سے متعلق معاملات پر تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔(شِںہوا)

آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں ایک عمارت میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے بعد آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوعہ پرکام کر رہاہے۔(شِنہوا)

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-ٹیکساس-یوایلڈے-فائرنگ کا واقعہ-برسی

امریکی ریاست  ٹیکساس کے شہریووالڈےکے ایک چوک پرسکول میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے 19 متاثرین کی پہلی برسی کے موقع پرلوگ موم بتیاں روشن کرنے کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امید ہے ایتھوپیا کی حکومت چینی اداروں اور ا...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم اور امور خارجہ کے وزیر ڈیمیک میکونن ہاسن سے بات چیت کی۔

چھن نے اس موقع پر  کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت اور مدد کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی، تعاون اور جیت کی ترقی کی ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ایتھوپیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کے حوالے سے ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھی جائے۔

چھن نےکہا کہ چونکہ ایتھوپیا امن کو مستحکم کرنے اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے ایک اہم موڑ پر ہے ایسے وقت میں چین ایتھوپیا کے امن عمل کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے اور ملک کی تعمیر نو، ترقی اور احیاء میں مدد کے لیے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کووسعت دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پہلے ہی قرن افریقہ کے ممالک کو ہنگامی خوراک کی دو کھیپیں پہنچا چکا ہے اور ان کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے ایک نئی کھیپ فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

چھن نے سوڈان سے چینی شہریوں کے انخلا اور ایتھوپیا میں زیر حراست چینی شہریوں کی بازیابی میں چین کی حمایت اور مدد کرنے پر ایتھوپیا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایتھوپیا کی حکومت چینی اداروں اور اہلکاروں کے تحفظ سمیت جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کر ے گی۔

ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم ڈیمیک نے ایتھوپیا کے لیے چین کی امداد کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ ایتھوپیا ملک میں چینی اداروں اور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔

چین کی منڈی مزید وسط ایشیائی مصنوعات کا خیرم...

بیجنگ(شِنہوا) چین تجارت اوراقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کے تناظر میں وسطی ایشیا سے اپنی منڈی میں آنے کے لیے مزید معیاری مصنوعات کا خیرمقدم کررہی ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئی ٹنگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں وسطی ایشیائی ممالک میں گودام قائم کرنے کے لیے اپنی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  کہا کہ چین وسطی ایشیائی کاروباروں کے لیے اپنے ای کامرس پلیٹ فارم کھولے گا۔

شو نے کہا کہ چین وسطی ایشیا کے ساتھ ڈیجیٹل تجارت کو وسعت دے گا اورمصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اورفائیوجی جیسی جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیزتیارکرنےمیں تجربے کا تبادلہ کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ چین سرحد پاربنیادی ڈھانچےکی سہولیات کی تعمیرکوفروغ دے گا، تیل، قدرتی گیس، نئی توانائی کے معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرے گا اور وسطی ایشیائی ممالک سے معیاری زرعی پیداوار کی درآمدات کو وسعت دے گا۔

چینی وزارت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک جیسے قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے۔

وزارت کے مطابق پانچ ممالک کے ساتھ چین کی تجارت 2022 میں 70 ارب ڈالر تک پہنچ گئی اور اس سال کی پہلی سہ ماہی میں اس میں گزشتہ سال کی نسبت  22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شو نے کہا کہ چین کثیر الجہتی فریم ورک کے اندر وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کو بھی فروغ دے گا اور ترکمانستان اور ازبکستان کی عالمی تجارتی تنظیم میں جلد شمولیت کی حمایت کرے گا۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے"ڈبل گیگابٹ" انٹرنیٹ کی تعمیر کا کام ت...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 5 جی نیٹ ورک اور گیگا بٹ آپٹیکل نیٹ ورک کے حامل "ڈبل گیگابٹ" انٹرنیٹ کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔

 وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت 14 ریاستی اداروں کی طرف سے جاری کردہ رہنما ہدایات کے مطابق، رورول ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات کی دیکھ بھال کو مضبوط بناتے ہوئے، ملک ایسے نیٹ ورکس کی دستیابی کو فروغ دینے کے لیے بین شعبہ جاتی تعاون اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فروغ دے گا۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ملک 5 جی رومنگ کے لیے کراس نیٹ ورک سروس اورگیگابٹ آپٹیکل نیٹ ورک کی کوریج کو وسعت اور رورول  ٹیلی کمیونیکیشن کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور عوامی اشتراک کو فروغ دے گا۔  چین انٹرنیٹ کی تعمیر میں مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ وزارت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  اپریل کے آخر تک، ملک میں 5 جی بیس اسٹیشنوں کی مجموعی 27لاکھ 30ہزار تک پہنچ گئی تھی، جو اس کے موبائل بیس اسٹیشنوں کی تعداد کا 24.5 فیصد ہے۔

وزارت کے مطابق، گزشتہ سال کے آخر تک، ملک کے 50کروڑ سے زیادہ گھرانوں کوگیگابٹ آپٹیکل نیٹ ورک تک رسائی حاصل تھی۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کی روسی ہم منصب سے بات چیت،دو...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں روسی وزیر اعظم میخائل میشوستن کے ساتھ بات چیت کی۔

اس موقع پرلی چھیانگ نےکہاکہ چین اورروس کےدرمیان نئے دور میں تعاون پر مبنی جامع سٹرٹیجک شراکت داری نے حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی سٹرٹیجک رہنمائی میں اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر چینی و روسی وزراء اعظم  کے درمیان باقاعدہ ملاقات کے طریقہ کار طے کرنے، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور دوطرفہ عملی تعاون کی مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

لی نے کہا کہ چین روس کے ساتھ اپنے تجارتی ڈھانچے کو بہتر بنانے، تجارتی شعبوں کو بہتر بنانے، زراعت، خدمات کی تجارت، ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست ترقی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے اور عملی تعاون میں مزید حصہ لینے کے لیے مقامی حکومتوں اور کاروباری اداروں کو متحرک کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کو تقویت ملے گی اور تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی، ثقافت، سیاحت، کھیل اور صحت پر دوطرفہ تعاون کو وسعت دی جائے گی۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان بندرگاہی تعاون کو مضبوط بنانے، تجارت کو آزادانہ بنانے اورسہولت کاری کو فروغ دینے کے لیے روس اور یوریشین اکنامک یونین کے دیگر اراکین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

روسی وزیر اعظم میخائل میشوستن نے روس اور چین کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال کے پس منظر میں روس دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اوردونوں ممالک کو درپیش نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثرحکمت عملی اپنانے کی غرض سےچین کے ساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہے۔

بات چیت کے بعد دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔

بنگلہ دیش کے حزب اختلاف کے رہنما وزیراعظم کو...

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کے ایک اپوزیشن لیڈرکودارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 256 کلومیٹر مغرب میں واقع راج شاہی شہر میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کو 19 مئی کو ایک تقریر میں "جان سے مارنے کی دھمکی" دینے پر گرفتار کر لیا گیا۔

راج شاہی میٹروپولیٹن پولیس ایڈیشنل کے ڈپٹی کمشنر رفیق العالم نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے جمعرات کی صبح شہر کے ہرگرام علاقے سے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے راج شاہی ضلع کنوینر ابو سعید چاند کو گرفتار کیا ۔

  بی این پی رہنما کی تقریر کی ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ ’’اب ہمارا واحد مطالبہ شیخ حسینہ کو قبر میں بھیجنا ہے۔‘‘

اس کے بعد سے بی این پی رہنما کے خلاف راج شاہی اور ملک کے دیگر مقامات پر کم سے کم آٹھ مزید مقدمات درج کیے گئے۔

حسینہ واجد کی حکمراں جماعت بنگلہ دیش عوامی لیگ (اے ایل) اس دھمکی کےخلاف احتجاج میں ملک بھر میں جلوس اور ریلیاں نکال رہی ہے۔

 بی این پی کے سینئر ترجمان روح کبیر رضوی نے کہا کہ پارٹی یا اس کے رہنما اور کارکن کسی کی جان نہیں لینا چاہتے اور نہ ہی کسی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ غیرجانبدارحکومت کے تحت انتخابات منعقد ہوں۔

بدھ کو حسینہ واجد نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بنگلہ دیش میں آئندہ عام انتخابات ان کی  حکومت کے تحت ہوں گے۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہالینڈ اور چینی نمائندوں کے چائنہ انٹرنیشنل...

ایمسٹرڈیم(شِنہوا)ہالینڈ اورچینی کاروباری نمائندوں نے چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) سے متعلق معاملات پر تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

 یادداشت پرسی آئی آئی ای بیورو اور ہالینڈ کے اداروں اورکمپنیوں کے نمائندوں نے آئندہ  5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہونے والی چھٹی سی آئی آئی ای کے پروموشنل ایونٹ کے دوران ہالینڈ کے شہرایمسٹرڈیم میں دستخط کیے۔

 ہالینڈ میں چینی سفارت خانے کے اقتصادی اور تجارتی مشیر جن یوآن نے ایک اہم تقریر کی جس میں انہوں  نے دنیا کی دوسری بڑی درآمدی منڈی کے طور پر چین کی پوزیشن کو اجاگرکیا۔

 انہوں نے کہا کہ 2022 میں چین کی درآمدات کا حجم 27 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا جس سے ملک کی مارکیٹ کی بے پناہ صلاحیت کا پتہ چلتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  سی آئی آئی ای قومی سطح پر منعقد ہونے والی دنیا کی پہلی درآمدی نمائش ہے جو ہالینڈ کے بڑے اور چھوٹے اداروں کو اپنی مصنوعات کی نمائش اور فروغ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

 جن نے ہالینڈ کے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ ایکسپو میں فعال کردار ادا کریں، اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ ممکنہ تعاون کی راہیں تلاش کریں اور چینی مارکیٹ سے اہم فوائد حاصل کریں۔

نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر (شنگھائی) کے نائب صدر شی ہوانگ جون نے کہا کہ ہالینڈ کی کمپنیاں ہمیشہ سی آئی آئی ای میں اہم شراکت دار رہی ہیں۔

چین نےفائیو آئیز کی جانب سے جاری رپورٹ مسترد...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اس بات کا وسیع پیمانے پر اعتراف کیا جاتا ہے کہ  فائیو آئیز دنیا کی سب سے بڑی انٹیلی جنس ایسوسی ایشن  اور امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی (این ایس اے) دنیا کا سب سے بڑا ہیکنگ گروپ ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  یہ ستم ظریفی ہے کہ فائیو آئیز نے مشترکہ طور پر غلط معلومات سے بھری رپورٹ جاری کی۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ  کی پریس بریفنگ میں کچھ مغربی ممالک اور امریکہ کی مائیکروسافٹ کی تجزیاتی ٹیم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔جس میں کہا گیا تھا کہ ایک چینی ہیکنگ گروپ نے حال ہی میں امریکہ کے گوام سمیت  اہم انفراسٹرکچر کے خلاف حملے شروع کیے ۔ ماؤ نے کہا کہ اس رپورٹ میں شواہد کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے اور یہ کہ چین نے اس بات کو نوٹ کیا ہے کہ  این ایس اےاور برطانیہ،آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کی سائبر سیکیورٹی ایجنسیوں نے تقریباً ایک ہی وقت میں اسی طرح کی رپورٹس جاری کی ہیں۔

ترجمان  نے کہا کہ ظاہر ہے، یہ امریکہ کی طرف سےفائیو آئیزکے ذریعے اپنے جیو پولیٹیکل ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے شروع کی گئی ایک اجتماعی ڈس انفارمیشن مہم ہے۔ 

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مستحکم معاشرے کے لیے آسیان ممالک کومعیار زند...

منیلا(شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک کو پورے خطے میں معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی تاکہ ایک مستحکم کمیونٹی کی تعمیر اور بحالی کی رفتار تیز ہو سکے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک  رپورٹ میں کہا گیا کہ خطے کی ترقی  کے لیے تعلیم، ریاضی اور سائنس میں کامیابی حاصل کرنے، بہتر غذائیت اور معیاری صحت کی سہولیات تک رسائی پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک  کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوب مشرقی ایشیا ونفریڈ وِکلین نے کہا کہ جیسے ہی خطہ وبا سے نکلے گا،نظام صحت کو مضبوط کرنا، تعلیمی معیار کو بڑھانا اور غذائیت کو بہتر بنانا ہمارے نوجوان کارکنوں کو جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر مستحکم کرے گا اور ان کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ آمدنی میں اضافے کا حصول، انتہائی غربت کی شرح میں تیزی سے کمی اور مالیاتی شمولیت اور انٹرنیٹ رسائی کی شرح میں بہتری خطے کو وبا کی وجہ سے ہونے والے ترقیاتی نقصانات پرقابو پانے میں مدد کرے گی۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امید ہے امریکہ نئے چینی سفیر سے تعاون کرے گا...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ اس کے نئے سفیرشیی فینگ کو ذمہ داریاں ادا کرنے میں مدد اورسہولت فراہم کرے گا۔

 چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس میں اس سے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

 شیی فینگ منگل کو عہدہ سنبھالنے کے لیے امریکہ پہنچے تھے جہاں  انھوں نے ہوائی اڈے پر چینی اور غیر ملکی صحافیوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کی۔ ماؤ نے کہا کہ چینی سفیر اپنا نیا مشن سنبھالنے کے لیے امریکہ پہنچے ہیں۔ سفیر چین اور امریکہ کے درمیان ایک اہم پل اور تعلق ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ امریکہ سفیر شیی کو اپنی ذمہ داریاں سرانجام  دینے میں مدد اور سہولت فراہم کرے گا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین امریکہ تعلقات دونوں ممالک اور دنیا کے لیے اہمیت کے حامل ہیں، ماؤ نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پرمبنی تعاون کے تین اصولوں کے مطابق دیکھتا ہے اور اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صحت...

جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نےایک مسودہ کی منظوری دی ہے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مشرقی یروشلم اور مقبوضہ شامی گولان سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے میں رہائش پذیر افراد کے لیے مناسب صحت کی سہولتیں یقینی بنائے۔

 76 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے مندوبین نے قرارداد کے حق میں 76 اور مخالفت میں 13  ووٹوں کے ساتھ  اسےمنظورکیا جبکہ 35 مندوبین نے کسی کے حق میں ووٹ نہیں ڈالے۔

 مسودے کےمطابق2021 میں مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے میں موت کی بنیادی وجہ کوویڈ-19 تھی جبکہ اس کے بعد امراض قلب اور کینسر بڑی وجوہات میں شامل بیماریاں تھیں ۔

مسودے میں کہا گیا کہ 30 سے 70 سال کی عمر کے درمیان غیرمتعدی بیماریوں سے مرنے کا امکان 26.7 فیصد ہے جبکہ اسرائیل میں یہ شرح 8.8 فیصد ہے۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شمال مشرقی صوبے میں قدیم مقبرے دریافت

شین یانگ(شِنہوا)  چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر لنگ ہائی میں مشرقی ہان عہد (25-220) کے  قدیم مقبرے دریافت ہوئے ہیں۔

اس کھدائی کا آغاز مارچ میں لیاؤننگ کے صوبائی انسٹی ٹیوٹ برائے ثقافتی آثار وآثار قدیمہ نے کیا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق سو جون چھیانگ نے بتایا کہ دریافت ہونے والے آٹھ مقبرے اینٹوں سے بنے ہوئے ہیں۔ سو نے بتایا کہ  مقبروں سے مردوں کے ساتھ دفن کی جانے والے سو سے زیادہ اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں جن میں  برتن، کلش، پلیٹیں اور کھانا پکانے کے چولہے کے ماڈل اور ایک کنویں کی دریافت شامل ہے۔ایک مقبرے میں آثار قدیمہ کے ماہرین کو ایک تابوت بھی ملا جس کے اندر سے ایک انسانی ڈھانچہ ملا۔ سو نے مزید کہا کہ مقبروں کی ساخت اور ان کی تدفین کی چیزیں مشرقی ہان عہد کے نمونوں کی خصوصیات کی حامل ہیں۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا اسرائیل سے فلسطینی زمین اور وسائل پر...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے اسرائیل سے فلسطینی زمین اور وسائل پر قبضہ کرنےکا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال بشمول مسئلہ فلسطین  بارے  بریفنگ میں کہا کہ ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان کارروائیوں کو فوری طور پر روکے اور فلسطینی عوام کی زمین اور وسائل پر قبضہ کرنا بند کرے۔

چینی سفیر نے مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی غیر قانونی توسیع کوروکنے کی ضرورت پر زوردیا۔

انہوں نے کہا کہ آبادکاری کی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی خلاف ورزی ہیں۔ اس سال کے آغاز سے، اسرائیل نے یہودیوں کی واپسی کی منظوری، نئی بستیوں کی تعمیر اور بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے یکطرفہ کارروائیوں کو جاری رکھا ہوا ہے ۔ مقدس مذہبی مقامات کے حوالے سے چینی سفیر نے کہا کہ یروشلم میں مقدس مذہبی مقامات کی تاریخی حیثیت کا احترام اور اسے برقرار رکھا جانا چاہیے۔ 

افریقی آزاد تجارتی علاقہ پائیدار ترقی کا محر...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افریقی کانٹینینٹل فری ٹریڈ ایریا (اے ایف سی ایف ٹی اے) کے براعظم کی پائیدار ترقی میں اہم کردار پر روشنی ڈالی ہے۔

نیویارک میں سالانہ افریقہ ڈائیلاگ سیریز کانفرنس کے آخری دن خطاب کرتے ہوئےانتونیو گوتریس نے کہا کہ پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030 اور افریقی یونین ایجنڈا 2063 سے رہنمائی لیتے ہوئے  ہمیں اپنی کوششوں کو تیز  اور پائیدار، جامع ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تجارت اور صنعت سازی کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانا چاہیے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ افریقی براعظمی آزاد تجارتی علاقہ اس ترقی کا انجن بننے کے لیے تیار ہے۔

انتونیو گوتریس نے براعظم کی واحد تجارتی منڈی کے لیے کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے  کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا سے پہلے بہت سے افریقی ممالک نے جومستحکم ترقی کی تھی وہ وبا کی وجہ سے ضائع ہوگئی۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ وبا کی وجہ سے خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جو یوکرین کے بحران سے مزید بدتر ہو گئیں،جس سے غربت، عدم مساوات اور غذائی عدم تحفظ میں اضافہ ہورہاہے۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ژے جیانگ ۔ دیہی حیات نو

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کی لانگ یو کاؤنٹی کے پوشان گاؤں کے داخلی راستے کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ماؤنٹ قومولانگما۔ سائنسی تحقیق

چین، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے میں جامعہ تبت کی سائنسی تحقیقی ٹیم  قومولانگما قومی قدرتی افزائش گاہ میں اپنے کوہ پیما بیس کیمپ کے نزدیک آبی ماحولیاتی نظام کا سروے کررہی ہے۔ (شِںہوا)

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ژے جیانگ ۔ دیہی حیات نو

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کی لانگ یو کاؤنٹی کے پوشان گاؤں میں مقامی باشندے روایتی بانس رقص کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوئی ژو ۔ ڈیٹا مرکز۔ تعمیر

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے گو ئی آن نیو ایریا میں اسٹیٹ پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ڈیٹا مرکز کی تعمیراتی جگہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوئی ژو ۔ ڈیٹا مرکز۔ تعمیر

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے گو ئی آن نیو ایریا میں چائنہ یونیکام کے گوئی آن ڈیٹا مرکز میں عملہ کا ایک رکن مائیکرو ماڈیول روم کے فعال ہونے کی جانچ کررہا ہے۔(شِںہوا)

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ماہی گیری جہاز بحر ہند میں ڈوب گیا

بیجنگ (شِںہوا) چین کا گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار ہونے والا ماہی گیری جہاز بحر ہند میں غرقاب ہوگیا۔

وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ جہاز 5 ڈگری 47.939 منٹ جنوبی عرض بلد  اور 77 ڈگری 46.315 منٹ مشرقی طول بلد پر تھا جو بدھ کو قبل از صبح 2 بجکر 12 منٹ پر ڈوب گیا۔

وزارت نے بتایا کہ بحری جہاز تقر یباً 5 ہزار میٹرز گہرے پانی میں ڈوباہے۔ دن 11 بجے تک امدادی کارروائیوں کے دوران 7 لاشیں نکالی جاچکی تھیں۔ وزارت نے بتا یا  تھا کہ اس حادثہ میں کوئی زندہ نہیں بچا۔

تباہ شدہ بحری جہاز لوپھنگ  یوآن 028 پر عملے کے 39 ارکان سوار تھے جن میں سے 17 چینی ، 17 انڈونیشین اور 5 فلپائنی ملاح تھے۔۔ یہ واقعہ 16 مئی کی صبح تقریباً 3 بجے پیش آیا تھا۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آریانا افغان ایئرلائنز کی کابل ۔ ارمچی پرواز...

کابل (شِںہوا) افغانستان کی قومی فضائی کمپنی آریانا افغان ایئرلائنز نے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور پڑوسی ملک چین کے شہر ارمچی کے درمیان اپنی مسافر فضائی خدمات کا باضابطہ طور پر دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

فضائی کمپنی کے مطابق آریانا افغان ایئرلائنز اس وقت دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مسافر پروازیں چلانے والی واحد کمپنی ہے۔ نوول کرونا وائرس وبا کے سبب یہ فضائی راستہ 3 برس سے بند تھا۔

افغان ایئرلائنز ہفتے میں ایک بار بدھ کو پرواز چلائے گی جو اسی دن کابل واپس آئے گی۔

وزارت ٹرانسپورٹ اینڈ ایوی ایشن کے نائب غلام جیلانی وفا نے پروازوں کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فضائی آپریشن سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر براہ راست اثر پڑے گا۔

چینی نائب وزیر اعظم کا غربت کے خاتمے بارے ٹھ...

لان ژو (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم لیو گو ژونگ نے غربت کے خاتمے کے لئے ٹھوس کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ر کن لیو نے ان خیالات کا اظہار پیر سے بدھ تک چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی اور گانسو میں معائنہ جاتی و تحقیقی دورے کے موقع پر کیا۔

لیو نے غربت کی طرف لوٹنے سے بچاؤ کے لئے متعدد اقدامات کی فعال نگرانی کو مضبوط بنانے، فوری شنا خت اور ردعمل میکانزم کو بہتر کرنے، بروقت اور  ہدف پر مبنی معاونت کی فراہمی اور خطرات کو درست طور پر روکنے اور کم کرنے پر زور دیا۔

لیو نے کہا کہ دیہی حیات سازی کے لئے اہم کاؤنٹیز کی ترجیحی حمایت بڑھانے کے لئے بھی کوششیں کی جانی چاہئیں۔نقل مکانی سے متعلقہ معاونت کو بہتر بنانا چاہئے تاکہ غربت سے نکالے گئے علاقوں میں بہتر ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔

لیو نے کہا کہ غربت سے نکالے گئے لوگوں کو اپنی آمدنی میں اضافہ جاری رکھنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے صنعتی اور روزگار بارے مدد میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ، بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ

نیویارک (شِنہوا) امریکہ کی جنوب مغربی ریاست نیو میکسیکو میں بے گھر افراد کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے جو مستقل رہائش یا کسی پناہ گاہ کے بغیر رہ رہے ہیں۔ 

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے بجٹ سازی اور احتساب پر توجہ مرکوز کرنے والے قانون ساز ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی محکمہ تعمیرات اور شہری ترقی کی جانب سے جنوری میں موسم سرما کی ایک رات میں کی گئی گنتی کے مطابق بے گھر افراد کی تعداد تقریباً 3 ہزار 850 تھی جو ایک برس قبل کی نسبت 48 فیصد زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شماربہت سے غیر محفوظ افراد کی نشاندہی کرتے ہیں جن میں سے زیادہ تر ریاست کے سب سے بڑے شہر البکورک میں ہیں جہاں حکام فٹ پاتھس اور دریا کنارے  مو جود پارکس میں قائم خیمے ہٹانے میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے مغر بی علاقے میں سب سے زیادہ غربت نیو میکسیکو میں ہے جہاں اس تبدیلی نے ایک دہائی سے کم ہوتی بے گھر افراد کی تعداد کو روک دیا ہے۔

پروگرام کا جائزہ لینے والی کیتھلین گیگی نے ریاستی صدرمقام میں قانون ساز پینل کو  بتایا کہ غربت کی شرح زیادہ ، مزدوری کم  اور منشیات کے استعمال کی شرح بہت زیادہ ہے یہ تمام عوامل مسائل کو بڑھارہے ہیں۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الجیریامیں یونیورسٹی طالب علموں کے لئے 22 وی...

الجزائر (شِنہوا) چینی زبان سیکھنے کے لئے 22 ویں چینی برج مقابلے کا آخری مرحلہ بدھ کے روز جامعہ الجزائر  2  میں منعقد ہوا۔

اس تقریب میں دلکش پروگراموں کا ایک سلسلہ شامل تھا جس میں شرکا نے کنگ فو پرفارمنس، چھتریوں کے ساتھ رقص، روایتی چینی خطاطی کے کام کا مظاہرہ کیا اور چینی گیت گائے۔

ایک دنیا، ایک خاندان" کے عنوان سے منعقد ہونے والی تمام پرفارمنسز میں چین کے ثقافتی ورثے اور چین اور الجیریا کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔

الجیریا میں چین کے سفیر لی جیان، وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے نمائندے طیب بوزید اور جامعہ الجزائر 2 کے ریکٹر سید بومائزا نے تقریب میں شرکت کی۔

لی نے مقابلے میں شرکا کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام چینی زبان سیکھنے والے اپنے لسانی فوائد اور اعلیٰ علم کو انسانی تبادلوں کے پیغام رساں کے طور پر استعمال کریں گے جبکہ چین اور الجیریا  کے مابین دوستی کی روایت وراثت میں ملی ہے۔

بوزید نے کہا کہ زبان ثقافت کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور الجیریا اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔  امید ہے کہ دونوں ممالک انٹر اسکول تعاون کو مزید گہرا کریں گے اور غیر ملکی زبان کی تعلیم میں تبادلوں کو مضبوط بنائیں گے۔

ریکٹر نے مزید کہا کہ چینی زبان دنیا میں سب سے زیادہ مقبول زبان ہے۔ جامعہ الجزائر 2 چین اور الجیریا کی یونیورسٹیز کے مابین تبادلوں کو مسلسل مضبوط بنانے کے لئے چینی ثقافت کو فروغ دینے اور چینی ثقافت کو پھیلانے کی غرض سے چینی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

چین اور الجیریا کے اقتصادی و سفارتی تعلقات میں اضافے کے باعث افریقہ کے شمالی ممالک میں چینی زبان سیکھنے  والوں کی تعداد میں اضا فہ ہو رہا ہے۔

ایرانی جامعہ کتب خانے میں چینی پویلین کی تعم...

تہران (شِںہوا) ایران میں چینی سفارت خانے اور جامعہ علامہ طباطبائی نے جامعہ کے کتب خانے میں چینی پویلین کی تعمیر پر اتفاق کیا ہے۔

فریقین کے درمیان دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کے تحت جامعہ علامہ طباطبائی کے مرکزی کتب خانے میں تقریباً 400 مربع میٹر پر محیط چینی پویلین تعمیر کیا جائے گا جس میں چینی کتب اور ثقافتی مصنوعات رکھی جائیں گی۔

تقریب سے خطاب میں ایران میں چین کے سفیر چھانگ ہوا نے کہا کہ چین اور ایران کے عوام کے درمیان طویل عرصے سے دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نصف صدی قبل قائم ہونے چین اور ایران کے سفارتی تعلقات ، بین الاقوامی حالات کے اتار چڑھاؤ کے امتحان پر پورا اترے اور وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام میں دوستی مضبوط ہوئی ۔

چینی سفیر نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں چین ۔ ایران تعاون نے تمام شعبوں میں مسلسل ترقی کی ہے اور دونوں ممالک کے ثقافتی و سماجی تبادلوں نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

چھانگ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین ۔ ایران دوستی کا مستقبل دونوں ممالک کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلبا چین۔ ایران دوستی کے سفیر بنیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار نبھائیں گے۔

جامعہ علامہ طباطبائی کے صدر نے شِنہوا کو بتایا کہ چینی پویلین یقینی طور پر محققین، چینی ثقافت کے دلدادہ اور چینی زبان سیکھنے والوں کو جامعہ میں مزید چینی وسائل تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران چین کی جامعات میں فارسی زبان پڑھنے والے طالب علموں کو ایرانی کتابوں تک رسائی دینے کو بھی تیار ہے۔

علامہ طباطبائی ایران کی سرکاری جامعہ ہے جو ہیومینٹیز اور سماجی سائنس کے شعبوں میں مہارت رکھتی ہے ۔اس میں 2019 میں چینی تحقیق کا مرکز قائم کیا گیا تھا۔

اردن کے لوگ چینی چائے کی ثقافت کے دلدادہ

عمان (شِنہوا) اردن کے دارالحکومت عمان میں "ہم آہنگی کے لئے چائے" کے عنوان سے ایک ثقافتی سیلون کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کو چائے بنانے ، اس کا ذائقہ چکھنے اور چینی ثقافت سے روشناس کرایا گیا۔

چینی چائے ثقافت میں چائے کو فنون لطیفہ کو عام کرنے کے لئے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ تقریب میں مہمانوں نے سیچھوان اوپرا "بیان لیان" کی پرفارمنس سے لطف اٹھایا  جسے چہرہ بدلنا بھی کہا جاتا ہے وہ روایتی چینی ملبوسات ہانفو سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

اردن ، عمان کی ایک آرٹ گیلری میں سیلون کے دوران لوگ چائے ثقافت بارے معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

اردن ، عمان کی ایک آرٹ گیلری میں سیلون کے دوران ایک فنکار سیچھوان اوپرا "بیان لیان" پیش کررہا ہے۔ اسے چہرہ بدلنا بھی کہا جاتا ہے۔ (شِنہوا)

اردن ، عمان کی ایک آرٹ گیلری میں سیلون میں اردنی طالبات نے ہانفو زیب تن کرر کھا ہے۔ (شِنہوا)

سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان مکمل سفارتی ت...

اوٹاوا(شِنہوا) کینیڈا اور سعودی عرب نے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور نئے سفیروں کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔

کینیڈا کے سفارتی اور قونصلر تعلقات سنبھالنے والے عالمی امور کینیڈا نے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا نے سعودی عرب میں جین فلپ لنٹاؤ  کو نیا سفیر  تعینات کیا ہے اور یہ اقدام باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے  بھی اسی طرح کا اعلان کیا ہے۔

2018 میں سعودی عرب نے سفارتی تنازعے کے بعد کینیڈا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا تھا۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ہوا، فوٹو وولٹک بجلی کی نئی نصب شدہ...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں توانائی کی وافر فراہمی کو یقینی بنانے اور اخراج میں کمی لانے کی کوششیں تیز ہونے کے بعد 2023 کے پہلے چار ماہ کے دوران صاف توانائی کی نئی نصب شدہ صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔

قومی توانائی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اپریل تک چین میں ہوا اور فوٹو وولٹک بجلی کی نئی نصب شدہ صلاحیت 6 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار کلو واٹ تک پہنچ گئی۔

یہ تعداد ملک کی مجموعی  نئی نصب شدہ صلاحیت کا 74 فیصد ہے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 11.5 فیصد زیادہ ہے۔

اس عرصے کے دوران چین کی ہوا اور فوٹو وولٹک بجلی کی پیداوار 482.8 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی  جو گزشتہ سال کی نسبت 26.8 فیصد زیادہ ہے۔

اپریل کے آخر تک چین کی ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 38 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی اور فوٹو وولٹک پاور کی نصب شدہ صلاحیت 44 کروڑ کلو واٹ ہوگئی۔

دونوں  کی مشترکہ طور پر ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت  30.9 فیصد ہے۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہے لی فینگ نے کہا ہے کہ چین مواصلات و تبادلوں کو مضبوط کرنے، تجارت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری تعاون کے لئے ترقی کے محرک کی حوصلہ افزائی کرنے بارے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن نے یہ بات 2023 کی عالمی تجارت و سرمایہ کاری فروغ بارے سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال دوبارہ سربراہ اجلاس کا انعقاد نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین اب دنیا کی معاشی بحالی اور بین الاقوامی تجارت و سرمایہ کاری میں یقین اور استحکام کی ایک طاقت ہے، چین اپنی ترقی کے ذریعے دنیا کے لیے مزید مواقع پیدا کرے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے لئے مل کر کام کرے گی اور عالمی معیشت کی بحالی میں مضبوط حوصلہ افزائی کرے گی۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں