• Columbus, United States
  • |
  • ١١ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

پاکستان ریلوے کے وفد کا بھارت کے دورے کا انک...

پاکستان ریلوے کے وفد کا بھارت کے دورے کا انکشاف ،کیا پاک بھارت تعلقات معمول پر آناشروع ہوگئے ؟پاکستان ریلوے کے وفد نے چیئرمین ، سیکرٹری ریلوے کی سربراہی میں دہلی کا تین دن کا دورہ کیاوفد 11مئی کو واپس پاکستان پہنچا۔اس خبررساں ادرے کے مطابق پاکستان ریلوے کے وفد نے بھارت کا دورہ کیاہے وفد چیئرمین /وفاقی سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ کی سربراہی میں بھارت کا دورہ کیا وفد میں وفاقی سیکرٹری ریلوے کے ساتھ ڈی جی آپریشن فاروق ملک بھی ان کے ہمراہ تھے وفد 8مئی کو بھارت کے شہر دہلی پہنچا 8اور 9مئی کو ایکسپرٹ گروپ کی میٹنگ ہوئی جبکہ 10مئی کو ایس سی او ممبرممالک کے ریلوے سربراہان کی ملاقات ہوئی تھی وفد 11مئی کو واپس پاکستان پہنچ گیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ بھارتی ریلو ے کے سربراہ نے پاکستان ریلوے کے چیئرمین کو کانفرنس میں شرکت کرنے کادعوت نامہ بھیجا تھا جس پر وزارت ریلوے کا اعلیٰ سطح کاوفد بھارت گیا۔اس حوالے سے جب ریلوے ترجمان نے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری ریلوے بھارت ایس سی او ررکن ممالک کے یلوے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کرنے بھارت گئے ہیںسیکرٹری ریلوے کو بھارتی ریلوے کے چیئرمین انیل کمار لاہوتی(Anil Kumar Lahoti) نے دعوت نامہ بھیجا تھاجس کا ایجنڈا خطے کو جوڑنے تاکہ تجارت کو فروغ دیا جائے تھا۔(محمد اویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کاعمران خان کو 17مئی تک...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 17مئی تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا،اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر عمران خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے،بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ اس ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے، 9مئی کو 2کیسز میں ہائی کورٹ پیش ہونا تھا، عدالت نے پہلے بھی 2مقدمات میں ضمانت کے کیسز کچہری کو نہیں بھجوائے، عدالت نے 2مقدمات میں ضمانت کے کیسز اپنے پاس ہی رکھے، ایف 8 کچہری میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کے باعث دونوں کیسز ہائی کورٹ میں ہیں،انہوں نے استدعا کی کہ اس کیس کو بھی ہائی کورٹ میں ہی سنا جائے،بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کیس ہے جس میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا، ایک درخواست کل جلدی میں بھی دائر کی ہے، عمران خان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا، گرفتاری غیر قانونی قرار دیے جانے کے باوجود وہ اب بھی پولیس پروٹیکشن میں ہیں، ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب تھی-

آج ہمیں بھی کورٹ آنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، عمران خان کا گرفتاری کے بعد کسی سے کوئی رابطہ نہیں تھا، عمران خان نے سپریم کورٹ میں بھی بتایا کہ وہ ملکی حالات سے بے خبر تھے،جسٹس میاں گل حسن نے سوال کیا کہ کیا پٹیشنر کی پالیسی ہے کہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے؟وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جی! پٹیشنر نے سپریم کورٹ میں بھی تمام چیزیں واضح کر دی تھیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت عمران خان کو کسی نامعلوم مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کرے،جسٹس میاں گل حسن نے سوال کیا کہ اس احاطے سے جو غیر قانونی گرفتاری ہوئی کیا اس کا مقدمہ درج ہوا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامان کی توڑ پھوڑ ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ 17مئی تک عمران خان کو کسی نئے مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ عمران خان واضح ڈیکلریشن دیں کہ جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ حکم بھی دیا کہ ریاست عمران خان کی سکیورٹی یقینی بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈسٹریل زون اور ایکسپو سینٹر کے قیام میں آئ...

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ معیشت کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے تاجر برادری کا کردار بہت اہم ہے اور حکومت کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کرے گی تاکہ بزنس کمیونٹی کو کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں سہولت ہو۔ انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے نئے صنعتی زون کے قیام اور دارالحکومت میں ایک ایکسپو سینٹر کی تعمیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چیمبر کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے کیونکہ ان اہم منصوبوں کی تکمیل سے صنعت کاری میں اضافہ ہو گا اور ملک کی تجارت و برآمدات بہتر ہوں گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر آئی سی سی آئی کی پہلی منزل پر سید نوید قمر ہال کا افتتاح بھی کیا۔وفاقی وزیر تجارت نے چیمبر کی جانب سے تاجر برادری کے لیے ایک ایف ایم ریڈیو چینل شروع کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کیا جس کے ذریعے بزنس کمیونٹی کیلئے تجارتی قوانین و ضوابط اور برآمدات کی اہمیت سمیت دیگر کاروباری امور کے بارے میں معلوماتی پروگرام نشر کئے جائیں گے اور یقین دلایا کہ وہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے بھی چیمبر کے ساتھ تعاون کریں گے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے وفاقی وزیر تجارت کو خطے میں ایک نئے صنعتی زون کی اہمیت سے آگاہ کیا کیونکہ دارالحکومت میں موجودہ انڈسٹریل ایریاز میں مزید صنعتیں لگانے کی گنجائش نہیں رہی جس وجہ سے نئے سرمایہ کاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو اس قومی اہمیت کے اہم منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے زمین کی نشاندہی اور حصول میں چیمبر کے ساتھ تعاون کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کا سب سے بہتر طریقہ برآمدات کو تیزی سے فروغ دینا ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر چیمبر اسلام آباد میں کراچی اور لاہور کی طرز پر ایک جدید ایکسپو سنٹر تعمیر کرنا چاہتا ہے تا کہ پاکستان کی برآمداتی مصنوعات کی نمائش کر کے برآمدات کو بہتر کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے اس منصوبے کیلئے چیمبر کو زمین فراہم کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ حکومت کی معاونت سے اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لیے چیمبر کی طرف سے ایک ایف ایم ریڈیو چینل شروع کرنے کے منصوبے کے بارے میں بھی وفاقی وزیر تجارت کو بریفنگ دی اور امید ظاہر کی کہ حکومت اس سلسلے میں چیمبر کے ساتھ تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس چینل کے ذریعے کاروباری طبقے کے علاوہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں برآمدات کے فروغ کیلئے نئی نسل میں بہتر شعور اور آگاہی پیدا ہو گی۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر فاد وحید نے کہا کہ اسلام آباد میں نئے صنعتی یونٹس کے لیے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے سرمایہ کار دوسرے علاقوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں اور کہا کہ حکومت کی جانب سے نئے صنعتی زون کے لیے تعاون اس خطے میں مزید سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔ چیمبر کے نائب صدر انجینئر اظہر الاسلام ظفر نے کہا کہ وزارت تجارت آئی سی سی آئی سمیت ملک کے چیمبرز آف کامرس کی مشاورت سے نئی ٹریڈ اور ایکسپورٹ پالیسیاں تشکیل دے جن کے فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گی۔ خالد اقبال ملک گروپ لیڈر، ظفر بختاوری سابق صدر و سیکرٹری جنرل یو بی جی، زبیر احمد ملک اور محمد اعجاز عباسی سابق صدور اور دیگر نے بھی وفاقی وزیر تجارت سے تاجر برادری کے بہت سے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ان کے حل کے لیے تعاون کی درخوخواست کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی، پولیس مقابلے کے بعد ترکش انجینئر کو ل...

کراچی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ترکش انجینئر کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کرلی،ڈی آئی جی ساتھ عرفان علی بلوچ کے مطابق ساوتھ پولیس کے خفیہ اہلکار صدر میں ملزمان کے گروہ پر نظر رکھے ہوئے تھے جو آج صبح واردات کے لیے صدر پہنچے تو پولیس نے ان کا پیچھا کیا،عرفان علی بلوچ نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس نے لائنز ایریا میں گاڑی کے ٹائر برسٹ کیے اور مقابلے کے بعد ایک مسلح ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا،ڈی آئی جی ساتھ کے مطابق واردات 18اپریل کو صدر میں عبداللہ ہارون روڈ پر ہوئی تھی جس میں 14لاکھ روپے لوٹے گئے تھے،واردات سے قبل ترکش شہری اپنی گاڑی پارک کر کے رقم لے کر پیدل منی ایکسچینج جا رہا تھا،نوسر بازوں کے گروہ نے اس واردات میں پولیس کی وردیاں پہن رکھی تھیں جنہوں نے ترک شہری سے رقم سے بھرا تھیلا چیک کرنے کے بہانے لیا اور فرار ہوگئے تھے،پولیس کے مطابق نوسر باز جس گاڑی میں سوار تھے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد وہی گاڑی برآمد کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلز پارٹی احتساب اور جیلوں سے نہیں بھاگی،...

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی احتساب اور جیلوں سے نہیں بھاگی،سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی سے ڈری ہے نہ ڈرے گی، آصف زرداری 12سال جیل میں رہے،ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی احتساب اور جیلوں سے نہیں بھاگی ، ہم پاکستان میں بیٹھ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب ،خیبر پختونخوا میں الیکشن کا معاملہ، س...

پنجاب ،خیبر پختونخوا میں الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس 15مئی کو سماعت کے لیے مقررکرلیا گیا ،تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے نظر ثانی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ 15مئی کو سماعت کرے گا ،بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے کیس میں 14مئی کو الیکشن کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین سینیٹ کی مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز...

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ فوج اور سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں بے مثال ہیں اور پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ اْنکا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ خطے کے امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ نے سیکیورٹی فورسز کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیاب کیلئے دعا کی اور شہداء کے ورثاء سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی القادر ٹ...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور کرلی،میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عمران خان ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ عمران خان کو 9مئی کو بائیو میٹرک برانچ سے گرفتار کیا گیا ، جس طرح القادر ٹرسٹ کی انکوائری کو اچانک انویسٹیگیشن میں تبدیل کیا گیا اس کا مقصد تھا عمران خان کو فوری گرفتار کریں، انکوائری میں اگر مٹیریل ہو نیب تب ہی انکوائری کو انویسٹیگیشن میں تبدیل کر سکتا ہے،خواجہ حارث نے کہا کہ نیب نے اس کیس میں ہمیں سوال نامہ بھی نہیں بھیجا تھا بلکہ صرف کچھ معلومات مانگی تھیں، توشہ خانہ کیس میں بھی اسی طرح مجھے نوٹس بھیجا گیا تو میں نے اسی عدالت میں چیلنج کیا تھا اور اسی عدالت نے ان نوٹسز کو غیر قانونی قرار دیا تھا،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ پرتشدد واقعات کے باعث آرٹیکل 245کے تحت فوج کو طلب کیا گیا ہے

جب آرٹیکل 245نافذ ہو تو ہائیکورٹ اس طرح کیس نہیں سن سکتی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا یہاں مارشل لا لگ گیا ہے ؟ کیا آرٹیکل 245کے ہوتے ہوئے ہم تمام رٹ پٹیشنز کو غیر موثر کر دیں ؟نیب پراسیکوٹر سردار مظفر عباسی نے اعتراض کیا کہ عمران خان کبھی بھی نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے ، جبکہ ان کے شریک ملزمان نے انکوائری جوائن کرلی جن میں زلفی بخاری ، فیصل واوڈا ، میاں محمد سومرو و دیگر شامل ہیں جبکہ شہزاد اکبر کو نوٹس دیا لیکن اس نے انکوائری جوائن نہیں کی،عدالت نے عمران خان کی دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا،جسٹس حسن اورنگزیب نے نیب پراسیکیوشن سے کہا کہ آئندہ سماعت پر ہم دلائل سن کر ضمانت منظور یا خارج کرنے کا فیصلہ کرینگے، آئندہ سماعت پر مکمل تیاری کر کے آئیے گا۔ ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،خواجہ حارث نے بتایا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں انکوائری کی کاپی مل گئی ہے ، بشری بی بی کے کیس میں بھی انکوائری رپورٹ مل گئی ہے،عدالت نے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توڑ پھوڑ اور جلا ئوگھیرا ئوملک کے خلاف گھنائ...

وفاقی کابینہ نے توڑ پھوڑ اور جلا ئوگھیرا ئوملک کے خلاف گھنائونی سازش قراردیتے ہوئے ملک میں فوری ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ارکان کا ملک میں پرتشدد کارروائیوں پرتشویش کا اظہارکیا،کابینہ نے توڑ پھوڑ اور جلا ئوگھیرا ئوملک کے خلاف گھنائونی سازش قراردیدی،کابینہ کے شرکا کو بلوائیوں کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں پربریفنگ دی گئی،اجلاس میں شرپسندی میں ملوث عناصرکیخلاف سخت ایکشن لینے پراتفاق ہوا،وزیراعظم کا کابینہ اجلاس کے شرکا سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کل جوسپریم کورٹ میں ہوا وہ پوری قوم نے دیکھا،عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن جو کچھ ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے،ایک ملزم کو پروٹوکول کے ساتھ سپریم کورٹ بلایا گیا،عمران خان کیلئے سہولت کاری کی جا رہی ہے،وزیراعظم نے مزید کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،جناح ہائوس،سرکاری،عسکری تنصیبات پرحملے کرنے والوں کو گرفت میں لایا جائیگا،ریاست کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے ہرحد تک جائیں گے۔اتحادی رہنمائوں کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے، ذرائع کیمطابق کابینہ اجلاس کے دوران بیشتر کابینہ اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا،وفاقی کابینہ کے اراکین نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، وزیراعظم کوئی اقدامات کریں، اس پر وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے ملنا چاہتاہوں ان سے مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا،دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی کا ملتوی ہونے والا اجلاس اب 16مئی منگل کو ہوگا، اجلاس میں قومی سلامتی امورزیرغور آئیں گے۔عسکری اور سول قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی پی ایل میں انگلش بیٹر جوز بٹلر پر جرمانہ

انڈین پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر پر جرمانہ کردیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروار قرار دے کر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کیا گیا،رپورٹس کے مطابق یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ جوز بٹلر کے کس عمل کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میچ میں رن آٹ ہونے کے بعد ردعمل کا اظہار کرنے پر جرمانہ کیا گیا،واضح رہے کہ اس میچ میں راجستھان رائلز نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کو 9وکٹ سے شکست دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی کرکٹرز خلائی مخلوق ہیں کہ پاکستان نہی...

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے کہا ہے کہ کیا بھارتی کرکٹرز خلائی مخلوق ہیں کہ پاکستان نہیں آسکتے،ایک انٹرویو میں پیسر نے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو تو کسی قسم کے خدشات محسوس نہیں ہوتے، کیا بھارتی کرکٹرز کسی اور دنیا کے باسی ہیں کہ ان کے لیے الگ ہی نوعیت کی سیکیورٹی درکار ہے،انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کو بھارت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار جیسے معاملات کو دیکھنا چاہیے، گرین شرٹس نے چند روز قبل ہی عالمی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، اب بھی ٹاپ تھری میں شامل ہیں،فاسٹ بولر نے کہا کہ عالمی کرکٹ میں پاکستان کو کسی پلیٹ فارم پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ہمارا دو ٹوک اور واضح موقف ہے کہ بھارت پاکستان آئے گا تو ہم بھی جائیں گے،قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میں اوپنر امام الحق کی جانب سے غیر ضروری ٹوئٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ امام الحق نے پریس کانفرنس میں بھی اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا، کہ حارث کو کھلانا چاہپیے یا نہیں، اسی طرح افتخار سے متعلق بیان دے رہے تھے، جیسے وہ کپتان یا نائب کپتان ہوں؟ وہ کیسے رائے دے سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہندوستان کی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پاکستان...

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے پیغام پہنچایا ہے کہ اگر ہندوستان کی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پاکستان بھی ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جاسکتا،بھارتی میڈیا پر دو ٹوک موقف دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کہا کہ ایشیاکپ کیلئے بھارت کو پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش سمیت ہائبرڈ ماڈل بھی پیش کیا لیکن بی سی سی آئی بضد ہے کہ ہم نہیں مان رہے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ساتھ سری لنکا اور بنگلہ دیش کو بھی شامل کرلیا،نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیاکپ کیلئے جو ہائبرڈ ماڈل ہوگا وہی ورلڈکپ کیلئے بھی ہوگا کیونکہ ہماری حکومت ہمیں بھارت میں جاکر کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی، جس طرح بھارتی ٹیم کو پاکستان میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں، اسی طرح پاکستان کو انڈیا میں ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر ایشیاکپ کیلئے بھارت ہائبرڈ ماڈل پر مان جاتا ہے تو ورلڈکپ میں پاکستان اپنے میچز بنگلہ دیش یا جہاں بی سی سی آئی اور آئی سی سی سمجھتے ہیں وہاں کھیلنے کو تیار ہوجائے گا لیکن بھارت میں کھیلنا مشکل ہے، نجم سیٹھی نے ورلڈکپ 2023میں پاک بھارت میچ کیلئے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ کروانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، نجم سیٹھی نے کہا کہ پاک بھارت میچ اگر چنئی یا کولکتہ میں ہوتا تو بھی سمجھ میں آتا، احمد آباد میں کون سیاسی طور پر حکومت کرتا ہے سب جانتے ہیں،گزشتہ دنوں میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نے پاک بھارت ورلڈکپ مقابلے کیلئے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کا بنگلا دیش دورے کے درمیان بھارت...

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش دورے کے درمیان بھارت کے ساتھ بھی سیریز کھیلنے کا فیصلہ کرلیا،افغانستان اور بنگلا دیش کے درمیان جون میں 2ٹیسٹ، 3ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزہونا تھی، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آپریشنزجلال یونس کے مطابق افغانستان نے بھارت کیساتھ سیریزکی وجہ سے پہلیایک ٹیسٹ میچ ختم کرنیکی درخواست کی اور اب ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی ختم کردیا ہے،جلال یونس کے مطابق افغانستان کے فیصلے کے بعد اب بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان 2ٹی ٹوئنٹی،ایک ٹیسٹ اور 3ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے،جلال یونس نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم ایک ٹیسٹ کھیلنے کے بعد بھارت جائیگی اور بھارت کے ساتھ سیریزکے بعد افغان ٹیم دوبارہ باقی میچز کے لییبنگلا دیش آئیگی،انہوں نے بتایاکہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں،بہت جلد وینیوز فائنل کرلیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیڈن گرووز نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پ...

آسٹریلوی سائیکلسٹ کیڈن گرووز نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا،24سالہ آسٹریلوی سائیکلسٹ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان سائیکلسٹ جوناتھن میلان کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،اٹالیہ سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے ایٹریپالڈا سے سالرنو تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو 172کلو میٹر پہاڑی پر محیط تھا،پانچویں مرحلہ کے فاتح سائیکلسٹ نے مطلوبہ 172کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 30منٹ اور 19سیکنڈز میں طے کیا،ریس میں اطالوی سائیکلسٹ جوناتھن میلان نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈینش سائیکل سوار میڈس پیڈرسن تیسرے نمبر پر رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹالین اوپن،اینڈی مرے ابتدائی رائونڈ میں شکس...

نامور برطانوی ٹینس سٹار اور تین بار کے گرینڈ سلام چیمپئن اینڈی مرے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے آٹ ہوگئے،مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں میزبان کھلاڑی فابیو فوگنینی نے 35سالہ برطانوی کھلاڑی کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ میں رسائی حاصل کر لی،فابیو فوگنینی نے سخت مقابلے کے بعد اینڈی مرے کو 4-6، 6-4اور 4-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،خیال رہے کہ اینڈی مرے نے گزشتہ ہفتہ کو فرانس میں چیلنجرایونٹ کا ٹائٹل جیتا تھا اور وہ 2017کے بعد پہلی بار روم کلے کورٹ پر کھیلے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس ،ڈنمارک کے میڈس پی...

اٹلی میں ہونے والی سائیکل ریس میں ڈنمارک کے سائیکلسٹ میڈس پیڈرسن نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا،اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 106واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں سائیکل سواروں نے نیپلز سے نیپلز تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو 162کلو میٹر پہاڑی پر محیط تھا ۔27سالہ ڈنمارک کے سائیکل سوار میڈس پیڈرسن نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ، فاتح سائیکلسٹ نے مطلوبہ 162کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 44منٹ اور 45سیکنڈز میں طے کیا،ریس میں اطالوی سائیکلسٹ سائیکلسٹ جوناتھن میلان نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جرمن سائیکل سوار پاسکل ایکرمین نے تیسری پوزیشن حاصل کی،گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں،گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3448کلو میٹر کا سفر طے کریں گے،گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 22ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں، گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23روز جاری رہنے کے بعد 28مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولینڈ کے میئر ہوٹل کی بالکونی سے گر کر جاں...

پولینڈ کے میئر ہوٹل کی چوتھی منزل کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگئے،پولش میڈیا کے مطابق اٹلی کے شہر سارڈینیا میں ایک ہوٹل کی چوتھی منزل کی کھڑکی سے گرنے سے پولش میئر کی موت ہو گئی،رپورٹس میں بتایا کہ میئر ریڈوزلا گرزیگورز(Radosaw Grzegorz)پولش وفد کے ساتھ اٹلی میں سارڈینیا کے ایک گائوں کیگلیاری کے دورہ پر موجود تھے،کیگلیاری پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیش میئر ہوٹل کی چوتھی منزل پر اپنے کمرے کی کھڑکی میں بیٹھے تاہم اپنا توازن کھو نے کے بعد وہ نیچے گرکر جاں بحق ہوگئے،انہوں نے مزید کہا کہ موت کی خودکشی کے طور پر تفتیش نہیں کی جا رہی،44سالہ میئر جنوبی پولینڈ کے ایک گائوں جاورزے کے میئر تھے۔ گائوں کی میونسپلٹی کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں ان کی موت کو 'افسوسناک' اور 'بدقسمت حادثہ' قرار دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹوئٹر نے نئے سی ای او کی خدمات حاصل کرلیں، ا...

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ انہیں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے لیے ایک نیا چیف ایگزیکٹو مل گیا ہے، ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ٹوئٹر کے لیے ایک نئے سی ای او کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور وہ 6 ہفتوں میں اپنی ذمہ داری سنبھالیں گی،امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے سی ای او کے نام کا اعلان تو نہیں کیا لیکن وہ ایک خاتون ہوں گی،اپنے بیان میں ایلون مسک نے مزید کہا کہ وہ ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے سے استعفی دے دیں گے، اب وہ ٹوئٹر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر کام کریں گے،واضح رہے کہ اکتوبر 2022میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک نے کہا تھا کہ ایک بار جب انہیں کوئی ایسا بے وقوف مل جائے گا جو یہ نوکری لے لے تو وہ سی ای او کے عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب،کافی کریمرمیں چھپائی گئی کیپٹاگون...

سعودی عرب میں حکام نے کافی کریمرکی ایک کھیپ میں چھپائی گئی کیپٹاگون کی 82لاکھ 80ہزار 78گولیاں ضبط کرلی ہیں اوراس دھندے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے،سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے انسداد منشیات کے ترجمان میجرمروان الحزمی نے ایک بیان میں کہا کہ دارالحکومت الریاض میں تین شامی باشندوں اور دو پاکستانی شہریوں کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،ترجمان نے کہا کہ ان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی اورانھیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا،ان میں سے ایک شامی شہری کے ویزے کی میعاد ختم ہوچکی تھی،ایمفیٹامائن کی گولیاں کافی کریمر کی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب نے ایران میں سفیر مقرر کردیا

سفارتی تعلقات بحال ہونے پر سعودی عرب نے ایران میں اپنا نیا سفیر مقرر کردیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ ایران بھی جلد سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا،دوسری جانب ایران کے وزیر خزانہ احسان خاندوزی کی قیادت میں وفد جدہ پہنچ گیا ہے،چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات کی بحالی میں اتفاق کے بعد یہ کسی ایرانی عہدیدار کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے،سعودی میڈیا کے مطابق وفد سعودی حکام کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کرے گا اور اسلامی ترقیاتی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کرے گا،سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سفارتی تعلقات بحال کرنے پراتفاق کیا تھا،واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پرحکومت کے حامی مظاہرین کے حملے کے بعدایران کے ساتھ تعلقات منقطع کردیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں14 مئی کو'ورلڈ مدرز...

پاکستان سمیت دنیا بھر میںمائوںکا عالمی دن ''ورلڈ مدرز ڈے'' 14مئی اتوار کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت واہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ماں کی شان اور عظمت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالیں گے سرکاری ونجی ٹی وی چینلز سے بھی ماں کی عظمت کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عظیم شاعر مولانا حسرت موہانی کی 72ویں برسی 1...

تحریک پاکستان کے رہنما و عظیم شاعر مولانا حسرت موہانی کی 72ویں برسی 13مئی کو منائی جائے گی۔مولانا حسرت موہانی کا اصل نام سید فضل الحسن تھا اور وہ 1875ء میں موہان (یوپی) میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایم اے او کالج علی گڑھ کے فارغ التحصیل تھے۔حسرت موہانی کی سیاسی زندگی کا آغاز ان کے دور طالب علمی سے ہوگیا تھا۔گریجویشن کے بعد انہوں نے علی گڑھ سے اردو رسالہ،اردوئے معلی جاری کیا اورانڈین نیشنل کانگریس سے منسلک ہوگئے۔بعدازاں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور آل انڈیا مسلم لیگ سے وابستہ رہے۔ وہ ایک جرات مند سیاست دان اور صحافی تھے۔ انہوں نے اپنی سیاست اور صحافت کی وجہ سے کئی مرتبہ قید و بند کی صعوبت برداشت کی۔ان کی حق گوئی کے باعث ہندوستان بھر کے سیاسی قائدین بشمول قائداعظم محمد علی جناح آپ کی بڑی تکریم و تعظیم کرتے تھے۔قیام پاکستان کے بعد وہ ہندوستان ہی میں مقیم رہے اور ہندوستان کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ وہ ایک خوش گو شاعر بھی تھے اور ان کا دیوان بھی اشاعت پذیر ہوچکا ہے۔ مولانا فضل الحسن حسرت موہانی کا انتقال 13مئی1951ء کولکھنو میں ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما خسرو بختیار، افضل ساہی اور ب...

پاکستان تحریک انصاف کے مزید 3رہنمائوں کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق خسرو بختیار، افضل ساہی اور بلال بسرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق تینوں گرفتار رہنمائوں کو لاہور کے تھانہ سرور روڈ منتقل کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ عمران خان کی 9مئی کو گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد سے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علی پور، باراتیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا ، 4 جا...

سیت پور روڈ پکی پلی پر باراتیوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے،ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 30افراد زخمی ہوئے ہیں ، ریسکیو اور مقامی لوگوں نے موقع پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ،ریسکیو کی جانب سے زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،دوسری جانب اوکاڑہ میں قومی شاہراہ بائی پاس کے قریب دودھ لے جانے والے ٹینکر کو حادثہ پیش آیا ہے جہاں ٹینکر اوکاڑہ سے لاہور دودھ لے کر جا رہا تھا کہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث الٹ گیا ، ٹینکر الٹنے کے باعث ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو نے ڈرائیورکی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر میبن خلجی کوئٹہ سے...

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلا ئوگھیرا ئوکرنے پر پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر میبن خلجی کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا،مبین خلجی کی گرفتاری 3ایم پی او کے تحت کی گئی، گرفتاری کے بعد مبین خلجی کو کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے سے بھی 8پی ٹی آئی کارکنان گرفتار کرلیے گئے جبکہ مختلف علاقوں سے اب تک 75سے زائد پی ٹی آئی کارکنان گرفتار کیے گئے،کارکنوں کے خلاف جلائو گھیرائوکے مقدمات نیو سریاب اور بجلی گھر تھانے میں درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اپر چترال، تین بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع اپر چترال کے علاقے بونی میں 3بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے،ریسکیو حکام کے مطابق تینوں بچوں کا تعلق بونی کے نواحی گائوں گہلی سے تھا، بچوں کی عمریں ، 13، 14، 15برس تھیں،ریسکیو حکام نے اطلاع ملنے پر تینوں بچوں کی لاشیں تالاب سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کردی ہیں ، بچوں کی شناخت مرتضی ولد خوش ، محبوب ولد بشارت ، فیاض ولد موسار ساکنان گہلی بونی سے ہوئی ہے،ریسکیو کے مطابق بچوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی انتقام ہمارے ملک میں پرانا وتیرہ ہے ،...

لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام ہمارے ملک میں پرانا وتیرہ ہے ، ریاست اپنے رویے پر بھی نظر ثانی کرے، کالر سے پکڑ کر کھینچنے پر انتشار تو پھیلے گا،لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے عثمان بزادر پر درج مقدمے کا ریکارڈ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کردی،دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے کہ گزشتہ ایک سال سے جو ملک میں ہورہا ہے اس پر ہم آنکھیں بند نہیں کرسکتے، دو گھنٹے پہلے مقدمہ درج ہوتا ہے اس کے بعد گرفتاری کر لی جاتی ہے،جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ کیا سیاسی رہنمائوں کی ذمہ داری نہیں ہے وہ کارکنوں کو روکیں؟ ماضی میں بھی گرفتاریاں ہوتی رہیں کیا یہ کوئی پہلی گرفتاری تھی جس کے بعد اتنا ہنگامہ ہوا، ماضی والی گرفتاریاں درست تھیں یا غلط وہ بعد میں ثابت ہوئیں یا نہیں؟جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو پر قاتلانہ حملہ ہوا کارکن زخمی ہوئے اتنا ردعمل نہیں آیا، ہمیں 10سال ماضی میں واپس جانا پڑے گماضی میں کیا کیا ہوتا رہا، اس پر بھی رپورٹ آنی چاہیے کہ سیاسی رہنمائوں کا کیا کردار ہوتا ہے

جسٹس انوار الحق پنوں نے وکیل پنجاب حکومت سے کہا کہ سیاسی انتقام ہمارے ملک میں پرانا وتیرہ ہے ،ریاست اپنے رویے پر بھی نظر ثانی کرے ، پولیس کی جگہ رینجرز کو بھیجیں گے اور کالر سے پکڑ کر کھینچیں گے تو عوام میں انتشار آئے گا،انہوں نے کہا کہ کیا ایسے گرفتار کیا جاسکتا ہے جس طرح آپ نے گرفتار کیا ، شیشے توڑے گئے اور شیشے توڑنا غلط کام تھا، عام آدمی کسی کا دروازے توڑے تو فوری دفعہ 427لگتی ہے، آپ لوگوں کے گھروں میں چھاپے مار رہے ہی، توڑ پھوڑ کررہے ہیں اس پر قانونی دفعہ کیوں نہیں لگتی، آپ نے سپریم کورٹ کے ساتھ پچھلے ایک سال میں کیا کیا ہے، آپ اخبارات سے چیزیں پڑھ کر عدالتوں میں پیش ہوجاتے ہیں،وکیل پنجاب حکومت نے جواب دیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، عدالتوں کو انفرادی طور پر کسی خاص شخص کو خاص ریلیف نہیں دینا چاہیے،بعدازاں لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موٹروے پولیس کی گندم سمگلرز کے خلاف کارروائی...

موٹروے پولیس نے گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، بلکسر کے قریب ایک مشتبہ ڈمپر کو روکا گیا، ڈمپر سے 14 ٹن گندم برآمد کر لی گئی، گندم حافظ آباد سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گندم بمعہ ڈمپر ڈرائیور، ڈی ایف سی، چکوال کے حوالے کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موجودہ سیاسی صورتحال، انٹرنیٹ چوتھے روز بھی...

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے باعث ملک کے بیشتر شہروں میں انٹر نیٹ چوتھے روز بھی بند رہا ، لاہور سمیت دیگر شہروں میں انٹر نیٹ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،انٹر نیٹ کی بندش کے باعث دفتری امور بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ، فری لانسرز، یوٹیوب اور دیگر آن لائن ذرائع سے پیسے کمانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے تاحال انٹرنیٹ کی بحالی کا حکمنامہ موصول نہیں ہوا، موبائل انٹرنیٹ سروس تا حکم ثانی معطل رہے گی، محکمہ داخلہ کے احکامات تک ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی،دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 22مئی تک جواب طلب کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنگامہ آرائی پرتشدد واقعات، لاہور کے سرکاری...

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے کشیدگی اور موجوہ سیاسی صورتحال کے باعث لاہور کے سرکاری خزانے کو 4روز میں 7ارب کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے،ہنگاموں اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث لاہور سمیت صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈی سی دفاتر میں روزانہ کی سرکاری کارروائیاں تعطل کا شکار ہیں، 9ڈویژنل کمشنرز اور 36اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے روز مرہ کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں، لاہور کے کمشنر آفس اور ڈی سی آفس میں افسران کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے، کمشنر و ڈی سی آفس میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باعث ہزاروں سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،گزشتہ چار روز میں 5ہزار رجسٹریوں کا اجرا بھی تعطل کا شکار ہے، 5ہزار سے زائد آن لائن فردوں کا اجرا نہیں ہو سکا، سینکڑوں اسلحہ لائسنسوں کی فیس کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے جس کے باعث سینکڑوں اسلحہ لائسنس جاری نہیں ہو سکے، ڈینگی اور پولیو مہم بھی سست روی کا شکار ہے جس کے باعث افسران میں تشویش پائی جارہی ہے،کاشتکاروں کو آن لائن گندم خریداری کی ادائیگیاں کرنے میں بھی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر میں سینکڑوں تعمیرات کے نقشوں کی آن لائن فیس کی ادائیگیاں بھی تعطل کا شکار ہیں، چار روز سے تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی معطل ہو کر رہ گیا ہے، چار روز میں 216پارکنگ سائیٹس سے صرف 20فیصد ریونیو جنریٹ ہو سکا ہے، شہر کے ریونیو اور ٹیکس کی مد میں لاہور کو 7ارب کے خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ شہر میں حالات بہتر ہونے کی صورت میں کام جلد شروع ہو جائیں گے، کمشنر و ڈی سی لاہور ہدایات کے مطابق ضروری میٹنگز صرف کیمپ آفس میں کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اوراپو زیشن لیڈررا...

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور اپو زیشن لیڈررا جہ ریا ض کے گھر کے باہر بھی پو لیس اور رینجر ز کی بھاری نفری تعینا ت کر دی گئی،تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجا ج کے پیش نظر مخالف سیاسی جما عتوں کے اہم عہدیداروں کے گھروں کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھرائو کے بعد پو لیس اور ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے صورتحا ل کا جا ئزہ لیتے ہو ئے سیا سی نما ئندوں کے گھروں کے باہر نہ صرف پو لیس بلکہ کئی مقا مات پر رینجرز کو بھی تعینات کردیا گیا اپو زیشن لیڈر راجہ ریاض کے گھر کے باہر بھی پو لیس اور رینجرز کی نفری تعینات کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چودھری کی گرفتاری، عدالت نے انتظامیہ سے...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کے معاملے پر انتظامیہ سے 3ایم پی او کا حکم طلب کر لیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری کی گرفتاری سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے انتظامیہ سے 3ایم پی او کا حکم طلب کرلیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ ایک گھنٹے بعد اس معاملے کو ٹیک اپ کریں گے،چیف جسٹس نے نعیم پنجوتھا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک آپ کا میڈیکل کیوں نہیں ہو رہا، نعیم پنجوتھا نے کہا چیک اپ ہو گیا تھا، رپورٹ نہیں دی جا رہی،ڈی ایس پی لیگل نے عدالت میں بیان دیا کہ فواد چودھری کو 3ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ سے 3ایم پی او کا حکم طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ، عمران خان...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ، عمران خان کو گرفتار یا خاموش کرنا ہوتا تو ہم 14ماہ انتظار نہ کرتے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے غیرملکی میڈیا کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق تھی، عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کی توہین کی، کبھی قانون کی پاسداری نہیں کی، وہ سمجھتا ہے کوئی اسے پوچھ نہیں سکتا،انہوں نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کے الزامات تھے، ان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، یہ گرفتاری نیب نے کی اور قانون کے مطابق تھی،عمران خان کی نااہلی سے متعلق سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم عمران خان کو نااہل کیوں کرانا چاہیں گے؟ کوئی بھی جمہوری حکومت ایسا کیوں کرے گی؟ البتہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی رہنمائوں کو گرفتار کیا، جیلوں میں ڈالا اور ان کی آواز بند کرنے کی کوشش کی،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالتی حکم جاری ہونے کے بعد یہ ان کا آئینی حق ہے کہ وہ اس آرڈر کا جائزہ لیں یا اس پر بات کریں،ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ تین روز کے دوران کوئی پرامن شہری سڑکوں پر نہیں تھا، صرف مسلح جتھے اور دہشت گرد موجود تھے جنہوں نے ریاستی اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کاحمل...

صوبہ بلوچستان کے شمالی علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ ، فائرنگ کے تبادلے میں 2اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے، جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کیمطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے،جوابی کارروائی میں 2دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے،آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں 2اہلکار شہید،3زخمی ہوگئے،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدودکردیا گیا،ایف سی کیمپ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان سے محبت ہے ، ان کے بارے میں فکرمند...

سابق وزیراعظم پاکستان، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے بارے میں فکر مند ہیں ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سابق برادرِ نسبتی زیک گولڈ اسمتھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں عمران خان سے محبت ہے، انہیں بے حد سراہتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی ان چند شخصیات میں سے ہیں جن سے بے حد متاثر ہوں،زیک گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری پوری فیملی کے لیے رول ماڈل تھے، انہوں نے مجھے کرکٹ کھیلنا سکھائی ، عمران خان ماحول دوست شخصیت اور عالمی رہنما ہیں، بلین ٹری منصوبہ ان کی ماحول دوستی کی مثال ہے،ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ پاکستان میں کیا ہونے والا ہے، میں پاکستان سے متعلق معاملے میں شریک نہیں ہونا چاہتا،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو پختہ یقین ہے کہ انجام اچھا ہی ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان کی آبادی 2کروڑ 6لاکھ سے تجاوز کر گئ...

کمشنر مردم شماری بلوچستان نور احمد پرکانی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا 99فیصد کام مکمل کر لیا گیا اور اب تک صوبے کی آبادی 2کروڑ 6 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ کوئٹہ کی آبادی 24لاکھ 84 ہزار سے زائد ہوگئی ہے،نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کمشنر مردم شماری بلوچستان نور احمد پرکانی نے کہا کہ بلوچستان میں مردم شماری کا عمل 99فیصد مکمل کر لیا گیا، پشین، لسبیلہ اور کوئٹہ میں چند بلاکس میں کام جاری ہے، اس کے علاوہ اجتماعی مقامات جن میں ہاسٹل، تھانے، مدارس، جیل شامل ہیں وہاں بھی مردم شماری کی جارہی ہے جو 15مئی تک مردم شماری کا کام مکمل کرلیں گے،کمشنر مردم شماری نے بتایا کہ بلوچستان کی آبادی میں 83لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، صوبے میں اب تک 2کروڑ 6لاکھ نفوس کو گنا جاچکا ہے جب کہ کوئٹہ کی آبادی 24لاکھ 84ہزار سے زائد ہوگئی ہے،کوئٹہ کی آبادی میں 2017کی مردم شماری کی نسبت 2 لاکھ نفوس کا اضافہ ہوا ہے،نور احمد پرکانی نے کہا کہ بلوچستان میں مردم شماری کے دوران جنس کی شرح میں فرق آیا ہے، خواتین کی تعداد کم ہوئی ہے جس کی وجہ صوبے میں خواتین کے نام کا اندراج نہ کرنا ہے،ان کا کہنا تھا اگر مردم شمادی کے نتائج تسلیم کرلیے گئے تو صوبے سے قومی اسمبلی کی 10نشستوں کا اضافہ ممکن ہے جب کہ صوبے میں نوجوانوں کی شرح 60فیصد ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہائوس لاہور پر حملہ کرنیوالے چند شرپسند...

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہائوس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کچھ شر پسندوں کی شناخت کر لی جبکہ دیگر کی شناخت ک سلسلہ جاری ہے،جناح ہائوس لاہور کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اور قیمتی اشیا و دستاویزات چوری کرنے والے شرپسندوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے، اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہوگئی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہائوس کا جلا ئوگھیرا ئواور توڑ پھوڑ کی پرتشدد کارروائیوں میں حصہ لیا تھا جبکہ باقیوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے،ان شرپسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی، شرپسندوں میں اویس مشتاق ولد محمد مشتاق سکنہ اوکاڑہ، عباد فاروق ولد امانت علی سکنہ لاہور، محمد حاشر خان ولد طارق بشیر سکنہ لاہور اور جہانزیب خان سکنہ کیولری گرائونڈ لاہور کی نشاندہی کر لی گئی ہے،پر تشدد کارکنان مسلح آتشی اسلحہ، ڈنڈے، پتھر و پٹرول بم سے لیس تھے، اس کے ساتھ ساتھ ایسے مزید افراد جنہوں نے ملک کے دیگر علاقوں میں ملکی املاک کو نقصان پہنچایا وہ بھی قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، صوب...

نگران وزیراعلی پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کیلئے تمام قانونی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا،محسن نقوی نے کہاکہ سرکاری املاک میں توڑ پھوڑ اور جلا ئوگھیرا ئوکر کے دہشتگردی کا بد ترین مظاہرہ کیا گیا، کورکمانڈر سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، حملہ آوروں کی شناخت کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا، انسپکٹر جنرل پولیس نے امن وامان کی صورتحال اور شر پسندوں کے خلاف جاری آپریشن بارے بریفنگ دی،اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے متعلقہ حکام کو صوبے میں امن وامان کیلئے تمام قانونی اقدامات کا حکم دیتے ہوئے شرپسندوں اور حملہ آوروں کی جلد شناخت کرنے کی ہدایت کی ہے،محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری املاک میں توڑ پھوڑ اور جلا ئوگھیرا ئوکر کے دہشتگردی کا بد ترین مظاہرہ کیا گیا، کورکمانڈر سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، حملہ آوروں کی شناخت کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے،نگران وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات میں ملوث بلوائیوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی،اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممال...

عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ 9ویں جائزے کی کامیابی کیلئے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے،واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف ترجمان جولیئس کوزیک کا کہنا تھا کہ سٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی درکار ہے، پاکستان کے بیرونی شراکت داروں کی طرف سے طے شدہ فنانسنگ خوش آئند ہے اور دوست ممالک سے پاکستان کی فنڈنگ کا خیر مقدم کریں گے،ترجمان نے کہا کہ 9ویں جائزے کی کامیابی کیلئے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے، حکام 9ویں جائزے کو مکمل کرنے کیلئے پروگرام کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستانی حکام کیساتھ قرض پروگرام کی بحالی کیلئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں، پاکستان کو بیلنس آف پے منٹس کیلئے ادائیگیوں کی ضرورت ہے،جولیئس کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت جمود کا شکار ہے اور پاکستان کو بہت زیادہ مالی ضروریات درپیش ہیں، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں سنگین مسائل کا سامنا ہے،ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے سنگین نقصان پہنچا ہے، پاکستان کی معیشت سبسڈیز اور ٹیکس کی مزید چھوٹ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-فوج-سرحد-شورش میں اضافہ-مہاجرین

امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدرجو بائیڈن وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان پر چہل قدمی کر رہے ہیں، کئی ہزار امریکی فوجی امریکہ اورمیکسیکو کی سرحد  پر تارکین وطن کے انتشار کے باعث تعینات کیے جا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان بیروت- ای موٹر شو

لبنان کے شہر بیروت میں لوگ ای-موٹر شو 2023 کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان بیروت- ای موٹر شو

لبنان کے شہر بیروت میں لوگ ای-موٹر شو 2023 کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-خان یونس-فضائی حملہ-نقصان

جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں فضائی حملے کے بعد فلسطینی ایک تباہ شدہ عمارت کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-خان یونس-فضائی حملہ-نقصان

جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں فضائی حملے کے بعد فلسطینی ایک تباہ شدہ عمارت کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان بیروت- ای موٹر شو

لبنان کے شہر بیروت میں ای-موٹر شو 2023 میں لانچ کی گئی ایک نئی چینی سکائی ویل کاردیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان بیروت- ای موٹر شو

لبنان کے شہر بیروت میں ای-موٹر شو 2023 میں لانچ کی گئی ایک نئی چینی سکائی ویل کاردیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسانی ہمدردری کی بنیاد پر 4 کروڑ ڈالر کی نق...

کابل(شِنہوا)جنگ زدہ افغانستان میں انسانی امداد کے طور پر 4 کروڑ ڈالر کی نقد رقم کی تازہ کھیپ پہنچ گئی ہے۔

یہ بات جمعرات کو ملک کے مرکزی بینک، دا افغانستان بینک کے ایک بیان میں کہی گئی۔

 ملک کی کمزور معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدام کے طور پر اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ رقم کابل میں ایک نجی کمرشل بینک میں جمع کرائی گئی ہے۔

افغانستان کو گزشتہ 18مہینوں کے دوران 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی نقد رقم موصول ہوئی ہے جو کہ بین الاقوامی برادری کی انسانی امداد کے حصے کے طور پر نقد رقم کے بحران سے دوچار ملک کی معاشی تباہی کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سابق قومی سیاسی مشیر پر رشوت خوری کے...

ہانگ ژو(شِنہوا) چین میں ایک سابق قومی سیاسی مشیرشین ڈیونگ پر رشوت خوری کے الزام  میں جمعرات کو چین کےمشرقی صوبے ژی جیانگ میں ننگبو کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں مقدمہ چلایا گیا۔

استغاثہ کے مطابق شین ڈیونگ جو چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی سماجی اور قانونی امور کی کمیٹی کے سربراہ  رہ چکے ہیں، پر ذاتی طور پر اور اپنے رشتہ داروں کے ذریعے 6 کروڑ 45 لاکھ 60 ہزار یوآن (تقریباً 93 کروڑ40 لاکھ ڈالر) مالیت کی رقم اور قیمتی اشیاء وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

 انہوں نے مبینہ طور پر مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے 1995 سے 2022 کے درمیان قانونی چارہ جوئی، تعمیراتی منصوبوں کے ٹھیکے اور ذاتی ترقی سے متعلق معاملات میں افراد اور تنظیموں کی مدد کرنے کے لیے مبینہ طور پر اپنے عہدے کا فائدہ اٹھایا۔

ایک عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ، مدعا علیہ اور  ملزم کے وکلاء نے شواہد کی بنیاد پر جرح کی اور دلائل دیئے۔

 اپنے آخری بیان میں شین نے اعتراف جرم کیا اور پشیمانی کا اظہار کیا۔

اس مقدمے کی سماعت میں قانون سازوں، سیاسی مشیروں، میڈیا اور عوام کے نمائندوں سمیت 30 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

فیصلہ مقدمے کی سماعت کی تکمیل کے بعد سنایا جائے گا۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نائب وزیراعظم کا کالج گریجویٹس کے لیے...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیو شیانگ نے کالج سے فارغ التحصیل افراد کے لیے روزگار کی تلاش  یا اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیاہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن ڈنگ نےان خیالات کا اظہارجمعرات کو اس معاملے پر ہونے والی ٹیلی کانفرنس کے دوران کیا۔ روزگار کے استحکام کے لیے پالیسی اقدامات پرصحیح اور موثر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے، ڈنگ نے روزگار کے مزید ذرائع تلاش کرنے اور وعدے کے مطابق سبسڈی جاری کرنے پر زور دیا ، تاکہ کمپنیوں کو ملازمت کے لیے مزید مراعات حاصل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جو گریجویٹس کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں کریڈٹ سپورٹ دی جانی چاہیے، جب کہ ریاستی ملکیتی اداروں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ پچھلے سال کے مقابلے میں کالج گریجویٹس کی  کم خدمات حاصل نہ کریں۔  

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کے غزہ میں بغیر پائلٹ خودکش ڈرون حمل...

غزہ(شِنہوا)غزہ میں اسرائیلی فوج کے بغیر پائلٹ کے خود کش ڈرون نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں ایک اپارٹمنٹ پر حملے  میں  ایک عسکریت پسند گروپ کا سینئر اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

فلسطینی سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) کے ملٹری کونسل کے رکن علی حسن غالی شہر کے شمال میں واقع ایک عمارت میں جمعرات کی صبح دو اسرائیلی خودکش ڈرونز کے ان کے اپارٹمنٹ پر حملے میں جاں بحق ہوئے۔

 حکام کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی محمود غالی اور ان کے بھتیجے محمود منصور بھی اپارٹمنٹ میں تھے جو ڈرون حملے میں جاں بحق ہوئے۔

خان یونس شہر کے ناصر ہسپتال کے فلسطینی ڈاکٹر نے بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی طرف سے ایک اپارٹمنٹ پر بمباری کے بعد تین فلسطینیوں کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا جبکہ 15افراد زخمی ہوئے۔

پی آئی جے کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کمانڈر علی حسن غالی کے حوالے سے سوگوار ہے جو راکٹ یونٹ کے انچارج ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کےخان یونس میں  صیہونی قاتلانہ کارروائی میں دو افراد سمیت شہید (مارے گئے)ہوئے۔

منگل کی صبح اسرائیلی بغیر پائلٹ کے ڈرونز اور لڑاکا طیاروں نے کئی عمارتوں پراچانک اور بیک وقت فضائی حملے کیے جس میں غزہ کی پٹی میں القدس بریگیڈز کے تین سینئر ارکان جاں بحق ہوئے۔

 بدھ کے روز مصر، قطر اور اقوام متحدہ کی طرف سے کی جانے والی کوششیں اسرائیل اور پی آئی جے کے درمیان جاری لڑائی کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی تک پہنچنے میں ناکام رہیں جس میں 24 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں