• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

ترک صدرکا داعش کے مشتبہ رہنما کو ہلاک کرنے ک...

ترکیہ کی انٹیلی جنس فورس نے شام کے شمال مغربی علاقے جنداریس میں خفیہ آپریشن کے دوران داعش کے مشتبہ رہنما کو ہلاک کر دیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترک انٹیلی جنس فورسز نے داعش گروپ کے مشتبہ سربراہ ابو الحسین الحسینی القرشی کو ہلاک کر دیا ہے،طیب اردوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ترک انٹیلی جنس طویل عرصے سے داعش کے مبینہ سربراہ کی تلاش میں تھی اور اس کا تعاقب کر رہی تھی،یہ کارروائی شام کے شمال مغربی علاقے جنداریس میں کی گئی تھی جو کہ ترکیہ کے حمایت یافتہ باغی گروپ کے کنٹرول میں ہے،ترک صدر نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ بغیر کسی امتیاز کے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،تاہم داعش کی جانب ان کے سربراہ کی ہلاکت کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی میںیوم مزدور کے موقع پر پر اٹک آئل...

راولپنڈی میںیوم مزدور کے موقع پر پر اٹک آئل ریفائنری میں تقریب کا انعقادکیا گیا تقریب میں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کی بطور مہمان خصوصی سمیت ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر راولپنڈی ڈویژن سمیع اللہ سمیت ورکرز کی بڑی تعدادنے تقریب مٰں شرکت کی ۔ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے یوم مزدور کے موقع پر پودا بھی لگایا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،کمشنر لیاقت علی چھٹہ نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو آج خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،مزدور تنظیمیں مزدوروں اور ورکروں کے حق کے لئے آواز اٹھائیں ،وہی ادارے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں جو مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کرتے ہیں،لیبر یونینز کا وجود مزدوروں کی عزت کے دفاع کے مترادف ہے ،مزدوروں کے حقوق کے لیے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا،مزدوروں کے حقوق کو اجاگر کرنا ہوگا،ادارے بھی بہتری کی طرف بڑھیں گے ،آج ترقی کا پہیہ جام ہونے کی اصل وجہ مزدور کو پورا معاوضہ نہ دینا ہے ، مزدوروں کے تمام مطالبات پنجاب اور وفاق حکومت تک ضرور پہنچا نگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گجرات،داماد کی سسرال میں گھس کر فائرنگ، سسر...

گجرات میں داماد نے سسرال میں گھس کر فائرنگ کردی، واقعے میں سسر، سالہ جاں بحق جبکہ ساس زخمی ہوگئیں۔ گجرات میں بیوی کی جانب سے خلع ی درخواست دائر کرنے کے تنازع پر شوہر نے سسرال میں گھر کر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملزم کا سسر اور سالہ جاں بحق جبکہ ساس شدید زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے مقتولین کی لاشیں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گزشتہ 6 ماہ میں پاکستانی ایکسپورٹرزکے لیے 4...

سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں پاکستانی ایکسپورٹرزکے لیے 4 بڑی تبدیلیاںکی گئیں ،ورکنگ کیپیٹل لاگت 3 فی صد تھی اب 18 فی صد ہے 20 روپے فی یونٹ بجلی اب 35 روپے + جی ایس ٹی ہے پنجاب کے ایکسپورٹرز کے لیے 9 ڈالر ایل این جی اب 13 ڈالر ہے، ایف بی آر کی جانب سے ریفنڈز میں تاخیر ہو رہی ہے برآمدات کو ایک ایسے وقت میں بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑے گا جب پاکستان کو ہر ممکن ڈالر کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بدمعاش حکومت اور داغدار الیکشن کمیشن پاکستان...

مرکزی نائب صدر تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ یوم مئی مزدوروں کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر اظہارِ یکجہتی ریلیوں کے ساتھ منایا جاتا ہے، لیکن بدمعاش حکومت اور داغدار الیکشن کمیشن نے پاکستان میں ریلیز پر پابندی لگانے کی کوشش کر رہے ہیں،ہیلتھ کارڈ سکیم اور پناہ گاہوں کو ختم کرنے سے لے کر بڑھتی ہوئی مہنگائی تک، کرائم منسٹر اور اس کا گروہ کمزوروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے اسلام آباد میں پولیس کے پاس صرف 2 کام ہیں، ایک پی ٹی آئی کو نشانہ بنانا، دوسرا سی ڈی اے کے ایجنڈے پرکمزوروں کو ہراساں، کچی آبادیوں اور ریڑھیوں کو تباہ کرنے میں مدد کرنا،حکومت اور پولیس کی شہر میں جرائم میں اضافے اور دہشت گردوں کی واپسی پر کوئی توجہ نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حج انتظامات کے تمام امور کی نگرانی خود کر رہ...

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہاہے کہ حج انتظامات کے تمام امور کی نگرانی خود کر رہا ہوں، حج انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،وزارت مذہبی امور کا عملہ عازمین کیلئے دن رات محنت کر رہا ہے،عازمین حج کیلئے بہترین رہائشگاہوں کا انتظام تیزی سے جاری ہے،اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،پاکستانی عازمین کیلئے سفری سہولت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،عازمین کیلئے کھانے کا صاف ستھرا اور بہترین معیار ہوگا،پاکستانی عازمین کی ایک بڑی تعداد کی روڈ ٹو مکہ کے ذریعے ایمیگریشن ہوگی،حاجیوں سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گئی،آپ زمزم کی رقم 2017 سے حج پیکیج میں شامل ہےآب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مولانا عبدالستار خان نیازی کی 22ویں برسی (آج...

تحریک پاکستان کی اہم شخصیت،سیاسی و مذہبی رہنما مولانا عبدالستار خان نیازی کی 22ویں برسی(آج) 2مئی کو منائی جائے گی۔مولانا عبدالستار خان نیازی اکتوبر 1915ء کو میانوالی ضلع کے ایک معزز نیازی خاندان میں پیدا ہوئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد انہوں نے 1936ء میں عملی سیاست کاآغاز کیا۔ مولانا عبدالستار خان نیازی نے میاں محمد شفیع(م ش) کے ہمراہ پنجاب مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد رکھی اس دوران انہیں عبدالسلام خورشید،مولانا ابراہیم علی چشتی،حمید نظامی اور جسٹس انوار الحق جیسے عظیم رہنمائوں کی قربت حاصل رہی وہ ڈسٹرکٹ مسلم لیگ میانوالی کے منتخب صدر رہے ہیں۔مولانا عبدالستار نیازی جمعیت علماء پاکستان کے جنرل سیکر ٹری منتخب ہوئے وہ 1988ء سے 1990ء تک رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر لوکل گورنمنٹ و مذہبی اموررہے ہیں وہ 1995ء میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔مولانا عبدالستار نیازی 2مئی 2001ء کو دل کے عارضہ کے سبب انتقال کر گئے انہوں نے اپنی زندگی پاکستان اور اسلام کی خاطر وقف کر رکھی تھی اس لیے انہوں نے زندگی بھر شادی نہ کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دمہ کی بیماری سے آ...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن 3مئی کومنایا جائے گااس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں محکمہ صحت سے وابستہ افراد،ڈاکٹرز اور مقررین دمہ کی علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تیس کروڑ سے زائد افراددمہ کے مرض کا شکار ہیں۔ ماہرین امراض سینہ کا کہنا ہے کہ دمے کی بیماری کی وجوہات میں فضائی آلودگی،سگریٹ نوشی،دھواں،قالین اور مٹی کی دھول نمایاں ہیں۔ماہرین کے مطابق دمے کے مریضوں کیلئے گھر سے قالین ا ور پردے ہٹا دیں۔ماہرین کے مطابق مرض کی ابتدا میں ان ہیلر کے استعمال سے مزید پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔پاکستان سمیت دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن ہر سال ماہ مئی کے پہلے منگل کو منایا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سال 2022 میں4253 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ...

بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ساحل کی سال 2022 کے دوران بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کی جاری کردہ رپورٹ 'ظالم اعداد''کے مطابق4253بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،سال2022 کے دوران2325بچیاں جبکہ1928بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے، ان واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال2022 روزانہ 12بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ساحل کے پروونشیل کوآرڈنیٹر عنصر سجاد بھٹی نے کیا۔ رپورٹ کے مطابق کم عمری کی شادی کی46واقعات جبکہ3واقعات میں بچیوں کو ونی کیا گیا ہے۔55بچوں اور بچیوں کو مدرسہ جات میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اس طرح ہسپتال،ہوٹل، کار، کلینک، کالج، فیکٹری، جیل، پولیس سٹیشن، شادی ہال، قبرستان اور دیگر کئی جگہوں پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سال 2022 کے دوران بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں کل3035بچے، صوبہ سندھ میں622بچے، صوبہ بلوچستان میں 30بچے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 360 بچے خیبر پختون خواہ میں187 بچے جبکہ آزاد کشمیر میں15،گلگت بلتستان میں 4 بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنے۔سال2022 کے دوران رونما ہونے والے واقعات میں سے 3399واقعات پولیس سٹیشن میں رپورٹ ہوئے۔23واقعات رپورٹ نہ ہوئے۔21واقعات پولیس نے رپورٹ نہ کیے۔جبکہ431واقعات مختلف اخبارات میں مکمل معلومات کے ساتھ رپورٹ نہ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سال2022 کے دوران لاہور میں 173بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں۔ بچوں پر ہونے والے تشدد کی روک تھام اور مفت کالونی معاونت کیلئے پنجاب کے ہر ضلع میں چائلڈ سیفٹی سیل بنایا جائے۔بچوں کو جنسی تشدد سے بچائو کیلئے آگاہی مہم موثر حکمت عملی کے تحت چلائی جائے۔بچوں سے متعلق نئے قوانین بنائے جائیں اور نافذ شدہ قوانین کے اندر مزید بہتری لائی جائے اور نافذ شدہ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ جنسی تشدد سے متاثرہ بچوں کی بحالی کیلئے موثر سپورٹ سسٹم قائم کیے جائیں۔ بچوں کی حفاظت پر مبنی پیغامات کو بچوںکے نصاب کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غلطی سے ایل او سی عبور کرنیوالے 2 کشمیری تفت...

غلطی سے ایل او سی عبور کرنیوالے 2 کشمیری شہریوں کو بھارتی فوج نے تفتیش کے بعد پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب عباس پور کے دو شہری جو گزشتہ روز راستہ بھول جانے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں میں داخل ہو گئے تھے دونوں افراد کو قابض بھارتی فوج نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفتیش کے دوران 70 سالہ بزرگ شہری عبدالحمید اور انکے بیٹے عباس عبدالحمید نے قابض فوج کو بتایا کہ وہ عام شہری ہیں اور عباس پور آزاد جموں و کشمیر کے رہائشی ہیں، ان کا گاوں ایل او سی کے قریب واقع ہے وہ غلطی سے راستہ بھول گئے اور مقبوضہ پونچھ کی حدود میں داخل ہو گئے۔ پاکستان کی طرف سے بھارت کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ یہ دونوں عام شہری ہیں اور غلطی سے مقبوضہ پونچھ کی حدو د میں داخل ہو گئے ہیں۔ پاکستان آرمی نے دونوں شہریوں کی طرف سے غلطی سے ایل او سی عبور کرنے کے واقعہ کو بروقت قابض فوج کی نوٹس میں لایا اور انہیں جلد از جلد واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ بھارت نے گزشتہ روز شام کے وقت ان دونوں شہریوں کو ایل او سی پر تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کے راستے پاک فوج کی موجودگی میں مقامی انتظامیہ کے حوالے کیا۔ دونوں باپ بیٹے کا ابتدائی طبعی معائنہ کیا گیا اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد انہیں اپنے گھر روانہ کر دیا گیا۔ عباس پور کا علاقہ مقبوضہ کشمیر کے پونچھ ضلع کے ساتھ لگتا ہے اور ان علاقوں میں دونوں اطراف سے اکثر شہری غلطی سے لائن آف کنڑول عبور کرتے ہیں جنہیں بعد میں دونوں ممالک واپس بھیج دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کامران ٹیسوری کی سندھ اور نیویارک کو جڑواں س...

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اور نیویارک کو جڑواں سٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر ڈپٹی سپیکر نیویارک سٹیٹ اسمبلی فل راموس سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ چیئرمین امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی ڈاکٹر اعجاز احمد نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فل راموس نے بھی اس استقبالیے میں شرکت کی۔ کامران ٹیسوری اور فل راموس نے گفتگو کے دوران سندھ اور نیویارک کو جڑواں سٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر مزید بات کرنے پراتفاق بھی کیا۔ نیو یارک سٹیٹ اسمبلی کا وفد اس ضمن میں جلد صوبہ سندھ کا دورہ کرے گا، جڑواں سٹیٹس بننے سے سندھ اور نیو یارک کی جامعات، ہسپتالوں اور تحقیقی اداروں میں تعاون بڑھے گا۔ جڑواں سٹیٹس بننے سے طلبہ کے وفود کے تبادلوں اور ذہین طلبہ کے لیے سکالر شپس کا راستہ بھی ہموار ہو گا، واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری ان دنوں امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پائیدار ترقی کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام ن...

وفاقی وزیر داخلہ وصوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن اسی سال ہوں گے، جب بھی انتخابات ہوئے ڈٹ کر حصہ لیں اورتگڑے ہوکر سیاست بھی کریں گے جس کے بعد نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھرشاندار ملکی تعمیر و ترقی کا سفر شروع کیا جا ئے گا،پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے ملک میں دہشت گردی نے سر اٹھایا،سمجھ سے بالاتر ہے کہ دہشت گردوں کو واپسی کا راستہ کیوں دیا گیا،جن لوگوں نے کلاشنکوف چلانے کے سوا ساری عمر کوئی کام نہیں کیا انہیں عمران خان کی قیادت میں کے پی کے حکومت نے واپس بلاکر کہا کہ آجائیں اور یہاں شریف شہری بن کر رہیں جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے،محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا گیاجبکہ موجودہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں کیونکہ اپنے چار سالہ دور حکومت میں ان لوگوں نے جان بوجھ کرسستی ایل این جی درآمد نہ کی،2018 میں ایک سازش کے تحت عمران خان کو مسلط کیا گیااور اب آڈیو لیکس نے بابا رحمتے جو اصل میں بابا زحمتے ثابت ہوئے کا کردار بے نقاب کردیاجبکہ سوچنے کی بات ہے کہ اگر اب اس خاندان کا یہ کردار ہے کہ وہ ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ روپے لیکر لوگوں کو پی ٹی آئی کی ٹکٹیں لیکر دے رہا ہے توجب یہ منصب پر تھا تو تب کیا کچھ کرتا ہوگااور کروڑوں کا ٹکٹ لیکر جب لوگ آئیں گے تو وہ فرح گوگی کی طرح کرپشن نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گے۔

وہ اتوار کی رات گئے اپنے حلقہ نیابت ٹھیکریوالہ فیصل آبادمیں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام ناگزیر ہے اورمہذب معاشروں میں قانون کی حکمرانی اور اقدار کی پاسداری ہوتی ہے جبکہ ملک میں تمام بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سہرا مسلم لیگ(ن) کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ خان کل تک سیاسی مخالفین کوکہتا تھا کہ تمہیں گلیوں میں گھسیٹوں گا اب کبھی کہتا ہے کہ الیکشن کرواؤ، کبھی کہتا ہے کہ ہمارے استعفے واپس کرکے ہمیں اسمبلیوں میں واپس آنے دو، پہلے کہتا تھا کہ مذاکرات نہیں کروں گا اب مذاکرات کیلئے ترلے کر رہا ہے، یہ فتنہ ایک دن ایک بات کرتا ہے اور اگلے دن کوئی اور بات کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات کے باعث پنجاب میں دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ہوچکا ہے جس کا سہرا نواز شریف کے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں بجلی کے کئی نئے کارخانے لگائے لیکن فتنہ خان نے ایک بھی نیا کارخانہ نہیں لگایا، ہم نے طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور اگراب کسی جگہ تھوڑی بہت لوڈ مینجمنٹ ہے تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ بجلی بنانے کے کارخانے نہیں ہیں بلکہ اس کی وجہ گیس اور فرنس آئل کی کمی ہے جس کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام برادریوں اور دوستوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں منتخب کرکے عوامی خدمت کا موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ 2014 میں عمران خان نیازی نے دھرنا دیاجس کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ایک سال لیٹ ہوااور ملکی ترقی متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسوقت بھی فتنہ ایک ہی بات کہتا تھا نواز شریف کو وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالوں گاتاہم بعدازاں سانحہ آرمی پبلک سکول کیوجہ سے اس نے دھرنا ختم کیا۔رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اگلے ہی روز نواز شریف نے عمران خان سے رابطہ کیااور عمران خان کو دہشت گردی کے معاملے میں ساتھ چلنے کی دعوت دی جبکہ ہماری حکومت نے دہشت گردی سمیت دیگر مسائل پر قابو پایا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے طالبان کو واپس بلایالیکن اللہ کے کرم سے پنجاب میں دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013ـ14میں لوگ پاکستان نہیں آتے تھے بلکہ کاروباری لوگ کہتے تھے دبئی میں آکر ہم سے ڈیل کریں مگر پھر ایسا ہوا کہ 2018میں پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا تھالیکن پھر2018 میں سازش کرکے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو نااہل کردیا گیااوربابا رحمتے پوری قوم کیلئے بابا زحمتے بن گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے بدلے ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ کا مطالبہ کیاجارہا ہے اور بابا رحمتے آج ایک عام آدمی کی طرح ہے لیکن جب یہ طاقت میں تھا تو کیا کرتا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کوئی کام نہیں کیابلکہ صرف گالی کلچر کو متعارف کروایااس کے برعکس ہم نے فیصل آباد میں دل اور ایشیا کا سب سے بڑا چلڈرن ہسپتال بنایا، ہمارے دور میں سڑکیں اور ایکسپریس وے بنیں مگرعمران خان بتائے اس نے اپنے دور حکومت میں کیا کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیااور ان تمام لوگوں نے فتنہ صفت عمران خان کو اقتدار میں بٹھایالیکن اس آدمی نے اسمبلی میں ہم سے کبھی سلام دعا نہیں کی، شہباز شریف نے اسکو کہا ملک کے حالات ٹھیک نہیں مل کر کچھ کرتے ہیں لیکن اس نے گالیاں نکالنا شروع کردیں اور کہا کہ میں چوروں کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا حالانکہ سب سے بڑا چور یہ خود ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پلوامہ معاملے میں آصف غفور نے کہا کہ ہم نے بریفنگ دینی ہے جس پر ساری اپوزیشن وہاں پر اکٹھی ہوئی مگریہ وہاں نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ساری مقبولیت صرف سوشل میڈیا پر ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلایا گیا ہے لہٰذا اگر عوام نے اسکو مسترد نہ کیا تو یہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا کیونکہ ہٹلر بھی بڑی اچھی تقاریر کرتا تھا مگر قوم کو حادثے سے دوچار کروا گیا،یہ شخص سمجھتا ہے کہ میں صرف میں ہوں،وزیر آباد والے واقعہ میں ملوث شخص انہوں نے ہی پکڑا جس کے موبائل فون سے چار سو کے لگ بھگ کلپ ملے،اگر وزیر داخلہ و دیگر ملوث ہوتے تو کیا وہ ایک دن پہلے بیس ہزار کاموبائل فون خریدتا،اگر کوئی مذہبی جنونی اسکو اب کچھ کردے تو یہ میرا نام لے لیتا۔راناثنااللہ نے کہا کہ ان کا الیکشن سب سے زیادہ مشکل ہوگا کیونکہ یہ میرے خلاف سب سے زیادہ زور لگائے گا لیکن جو آدمی مخالفین سے بات نہ کرے جمہوریت میں اسکی کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے ہی میرا الیکشن لڑنا ہے اور نوجوانوں کو سمجھنا چاہیے اوراگرعوام نے اسکو مسترد نہ کیا تو اس نے قوم کو ورغلائے رکھنا ہے۔انہوں نے ماضی کی طرح آئندہ بھی حلقہ میں شاندار تعمیراتی و ترقیاتی کام کروانے کا اعلان کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنرل باجوہ، ثاقب نثار سمیت سب کے مفادات آپس...

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ، ثاقب نثار سمیت سب کے مفادات آپس میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اگر عمران خان غلط کہہ رہے ہیں تو جنرل باجوہ سچی باتیں کیوں نہیں کرتے؟، انہیں کس نے روک رکھا ہے؟، کیا ریاستی ادارے کمزور ہو چکے ہیں ؟، کچے میں آپریشن کریں تو کامیاب، زمان پارک یا ظہور الہی روڈ پر کریں تو ناکام، آج ریاست مزید قربانی کی متحمل نہیں ہے، قانون کا اطلاق مارچ اپریل 2023 میں کیوں یاد آ رہا ہے؟، 2015 یا 2022 میں آئین دوبارہ تحریر کرتے وقت کیوں یاد نہیں آیا؟، آج بھی اداروں میں بیٹھے افراد کے مفادات عمران خان سے وابستہ ہیں ۔پی آئی ڈی لاہور آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج حالات اس نہج پر آ چکے ہیں کہ اب اداروں میں بیٹھے افراد کو مکمل سچ بولنا پڑے گا۔ میثاق جمہوریت ہوا تو کچھ اداروں میں بیٹھے افراد کو لگے گا کہ ان کے خلاف اتحاد بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اداروں میں بیٹھے افراد کے ساتھ مل کر اگلے 10 سے 15 برس کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اسی لیے عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لیے سہولت کاری کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں وکیل رہنما امان اللہ، جسٹس شوکت صدیقی، جنرل باجوہ، ثاقب نثار سمیت سب کے اعترافات ظاہر کر رہے ہیں کہ سب کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

اگر عمران خان غلط کہہ رہے ہیں تو جنرل باجوہ سچی باتیں کیوں نہیں کرتے؟، انہیں کس نے روک رکھا ہے؟، کیا ریاستی ادارے کمزور ہو چکے ہیں ؟۔ لیگی رہنما نے کہا کہ آپ کچے میں آپریشن کریں تو کامیاب لیکن زمان پارک یا ظہور الہی روڈ پر کریں تو ناکام ۔ یہ حکومتِ وقت کی ذمے داری نہیں ہے بلکہ اداروں میں بیٹھے افراد کی انصاف کرنے کی ذمے داری ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کے نزدیک سی پیک، میثاق جمہوریت، دہشت گردی و لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، مہنگائی کو کنٹرول کرنا نواز شریف کے جرائم ہیں ۔ نواز شریف کو انتخابی میدان سے باہر اسی لیے رکھا جا رہا ہے کیونکہ نواز شریف ان عالمی طاقتوں کے مفادات کے خلاف ہے ۔ وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ آج ریاست مزید قربانی کی متحمل نہیں ہے۔ قانون کا اطلاق مارچ اپریل 2023 میں کیوں یاد آ رہا ہے؟، 2015 یا 2022 میں آئین دوبارہ تحریر کرتے وقت کیوں یاد نہیں آیا؟۔

آج بھی اداروں میں بیٹھے افراد کے مفادات عمران خان سے وابستہ ہیں ۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم اعتراف کرتے ہیں کہ 2015 میں سازش کے وقت ہم کھڑے ہو جاتے اور قوم کو کھل کر حقیقت بتا دیتے تو آج حالات یہ نہ ہوتے ۔ 2017 میں نواز شریف کی نااہلی کے وقت مسلم لیگ ن کھڑی ہو جاتی تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ دہشت گردوں کے ونگز، ادراوں کو کمزور کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوتے ۔ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے ۔ اس قوم کو انتشار میں مبتلا کرنے والے سے کس بنیاد پر مذاکرات ہو رہے ہیں ؟۔ اس شخص سے مذاکرات کریں گے تو ملکی دفاع پر کمپرومائز کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم مطالبہ کرتی ہے کہ جن جن اداروں میں بیٹھے افراد سازش کرتے تھے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ہم کبھی الیکشن سے نہیں بھاگے حالانکہ ہماری قیادت کو نااہل کر کے باہر رکھا گیا تھا ۔ ہم پٹرول بم تو نہیں پھینکیں گے لیکن پٹرول بم پھینکنے والے کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔ کیا کوئی ازخود نوٹس لے گا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر اربوں روپے کوئی اکٹھے کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی طور پر بھی نواز شریف کے بغیر انتخابات قبول نہیں کریں گے ۔آپ نے آج تک اپنے بنائے ہوئے مجسمے کا احتساب نہیں ہونے دیا۔ اداروں میں بیٹھے افراد اپنی غلطیوں کا اعتراف کر لیں تو بہتر ہے ۔ آئین سے ہٹ کر مذاکرات کسی کی خواہش پر نہیں ہو سکتے۔ عدالتوں میں کبھی پنچایت نہیں لگا کرتی ۔ پارلیمان کی کھوکھ سے آئین جنم لیتا ہے، آئین کو بنانے والی پارلیمان کی بے توقیری کرتے رہیں گے تو آئین کی کسی شق پر عمل نہیں ہو پائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج دنیا میں یہ تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے ۔ ہم نے میثاق جمہوریت کر کے اپنے پس پردہ کیے گئے کاموں کا اعتراف کر لیا ہے ۔ اب اداروں میں بیٹھے سازش کا حصہ بننے والے افراد کی ذمے داری ہے ۔ اداروں میں بیٹھے سب افرادجسٹس کھوسہ یا ثاقب نثار نہیں ہیں کچھ لوگ جسٹس شوکت صدیقی یا قاضی فائز عیسی بھی ہیں ۔عمران خان کی سہولت کاری کرتے رہیں لیکن نواز شریف کو میدان میں لازمی لانا ہو گا پھر ہی انتخابات ہو سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیرہ جماعتی ٹولے نے احساس پروگرام کے تحت مزد...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے مزدور کو رات سونے اور دن کو کھانے کی ٹینشن نہیں ہوتی تھی,آج تیرہ جماعتی ٹولے نے احساس پروگرام کے تحت مزدور کی فلاح کے تمام پروگرام بند کر دیئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے مزدوروں اور ناداروں کو کرونا وبا کے دنوں میں بھی تن و تنہا نہ چھوڑا۔احساس پروگرام کے تحت جگہ جگہ لنگر خانے اور سرائے موجود تھے۔سڑکوں پر بیٹھا مزدور ہیلتھ کارڈ کی بدولت علاج معالجے کی فکر سے بھی آزاد تھا۔ آج تیرہ جماعتی ٹولے نے احساس پروگرام کے تحت مزدور کی فلاح کے تمام پروگرام بند کر دیئے ہیں۔ پی ڈی ایم کی ملی بھگت سے مفاد پروگرام کے تحت ڈاکووں کی فلاح کے تمام پروگرام شروع ہو چکے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا مزدور بہت جلد ایک بار پھر عزت سے سر اٹھا کر جیے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لال حویلی پر حملہ ہونے کا خطرہ ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لال حویلی پر حملہ ہونے کا خطرہ ہے،ہماری 4 مرلے کی حویلی انہیں حضم نہیں ہوتی، پاکستان پر ابھی بھی ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی ہے، حکومت نے رمضان میں 20 ارب کی دیہاڑی لگائی،پی ڈی ایم اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،پنجاب پرویز الہی کے گھر پر ریڈ کے ذمہ دار محسن نقوی ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن میں لال حویلی پر حملہ کیے جانے کا پلان ہے۔ ہماری 4 مرلے کی حویلی انہیں حضم نہیں ہوتی، ان سے پوچھا جائے کہ بکتر بند گاڑی کا کنٹرول کس کے پاس ہے؟ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان پر ابھی بھی ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی ہے۔ حکومت نے رمضان میں 20 ارب کی دیہاڑی لگائی۔ بقول شاہد خاقان عباسی کے آٹے کی لائن میں 20 جانیں گئیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے گھر پر ریڈ کے ذمہ دار محسن نقوی ہیں۔ محسن نقوی ان کا رشتہ دار بھی ہے۔ پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا کنڈکٹ بحث کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ 10 مئی اہم دن ہے، اہم فیصلہ آجائے گا۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حنا ربانی کھر کی آڈیو لیک ہوئی۔ وزیراعظم اور وزیر مملکت کی آڈیو قومی سلامتی سے متعلق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موجودہ حکومت صرف مقدمات ختم کروانے کیلئے آئی...

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صرف مقدمات ختم کروانے کے لئے آئی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب کے حقوق ہیں سوائے مزدور کے، مزدور ایسا بدقسمت طبقہ ہے جس کو اس کی اجرت نہیں ملتی،عمران خان کے دور میں سب سے زیادہ مزدور طبقے کو فائدہ ہوا، پی ٹی آئی دور میں کسانوں کو 2600 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں میں عمران خان خود مزدوروں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے تھے، احساس پروگرام سے سب سے زیادہ مزدور کو ریلیف ملا، عمران خان نے ہیلتھ کارڈ کی شکل میں پوری پاپولیشن کو فائدہ دیا، موجودہ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروانے آئی ہے، اگر سیاسی جماعتوں نے مزدور ڈے پر ایکٹیوٹی نہیں کرنی تو سیاست کس بات کی؟ مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ کہ تحریک انصاف اپنے مزدور بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان نے کہا ہے ہم اقتدار میں آ کر احساس پروگرام کو بڑے لیول پر شروع کریں گے۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت صرف مقدمات ختم کروانے کے لیے آئی ہے، قوم آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے، قوم حقیقی آزادی کیلئے تیار ہے، باشعور اور حقیقی آزادی کے مطلب سے واقف ہوچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی حکومت کا اس آپریشن سے کوئی لینا دینا ن...

چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اوروفاقی وزیرسالک حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف پرویز الہی کیلئے چوہدری شجاعت حسین کے کہنے پرمانے، پرویز الہی کہتے تھے چھوڑو مونس الہی کی وزارت اعلی پکی کرکے آو ، مونس الہی نے اپنے والد کو غط ٹریک پرلگایا،ہم سب سے بھی غلط بیانی کی ۔ نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے وفاقی وزیرسالک حسین کا کہنا تھا کہ میں پرویز الہی کی جگہ ہوتا تو ہنس کر گرفتاری دے دیتا۔ چوہدری سالک حسین نے کہا دیکھنا چاہیے اینٹی کرپشن نے اتنا بڑاآپریشن کیا اس کیس میں ہے کیا؟ وفاقی حکومت کا اس آپریشن سے کوئی لینا دینا نہیں۔وجاہت حسین نے اپنے بڑے بھائی کیخلاف پارٹی صدارت کیلئے کیس کررکھا ہے۔ وجاہت حسین پارٹی صدارت کی لڑائی لڑرہے ہیں،بیٹاپی ٹی آئی سے ٹکٹ مانگ رہا ہے،چوہدری وجاہت کے وکیل عامرسعید چوہدری شجاعت کے گھر ہونے والے آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے دن رات کہتے تھے آپ نے مکرنانہیں،حلف دو،ہم نے حلف دیئے کہ پرویزالہی کی طرف سے ہی آئے ہیں،کے پی کے کو سب بھول گئے ہیں کہ وہاں بھی الیکشن ہونے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طور پر شد...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طور پر شدید دبا ومیں ہے،عالمی منڈیوں میں اتار چڑھا ونے محنت کش طبقے کی معاشی معاشی مشکلات میں شدید اضافہ کیا ،ترقی کی عمارت کی تعمیر کرنے والوں کو ثمرات سے محروم رکھا گیا تو یہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب صائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ آج جب کہ ہم محنت کشوں کے عالمی دن پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عالمی منڈیوں میں اتار چڑھا ونے محنت کش طبقے کی معاشی معاشی مشکلات میں شدید اضافہ کیا ہے، اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وہ معاشی طور پر شدید دبا ومیں ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ترقی کی وہ عمارت جو محنت کی بنیاد پر کھڑی ہے اگر اس کی تعمیر کرنے والوں کو ترقی کے ثمرات سے محروم رکھا گیا تو یہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقوق کو پورا کرنا اور ان کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا میرے خیال میں عالمی معیشت کے لیے ایک بنیادی چیلنج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سبعة أعوام حققت فيها المملكة المعادلة الرئيس...

انتصف مشوار #رؤية_٢٠٣٠.. بإمتياز

.. وتبقى الأهم بإقتدار .. #ولي_ العهد يرسخ قواعد استقلالية القرار

#Muhammad_Bin_Salman greatning the independent decision of #Saudi

سبعة أعوام سمان حتماً مناسبة وذات نطاق زمني كافٍ لتقييم ما الذي حققته رؤية 2030 من مخرجات محوكمة، على المستوى الداخلي اقتصادياً ومجتمعياً ونسائياً وثقافياً وإصلاحاً وتحديثاً، وعلى المستوى العربي والإقليمي من حيث إعادة التموضع وتغيير قواعد اللعبة الجيوستراتيجية وعالمياً، إذ ولدت منطلقات الرؤية تحولات عالمية وأعادت تشكيل التحالفات الدولية، وأضحت المملكة المعادلة الرئيسة للتوازنات العالمية ومركز لصناعة القرار العالمي بامتياز وامتلاك القرار ورفض التبعية وإنهاء التدخلات وتصفير مشكلات المنطقة باقتدار، لتصبح دولة القانون والمؤسسات تقود المشهد الإنساني والسياسي والإسلامي بكل ثقة وإرادة وتصميم.

فكر عصري

على المستوى المحلي أضحت مفاصل الدولة على موعد من الحوكمة وقياس الأداء في إطار برنامج التحول الوطني، والمحاسبة، وأصبحت الوزارات أكثر إنتاجية وعطاء، حيث لجمت رؤية 2030 الفساد والترهل الإداري، وتحولت المملكة من اقتصاد ريعي إلى اقتصاد متنوع لمرحلة ما بعد النفط، حيث تضاعف الاستثمار وعززت الإنتاجية وازدادت العوائد المادية للمنتجات غير النفطية بشكل كبير  ترافقت مع إصلاحات جذرية في الاقتصاد وهياكل الدولة، ورسم ولي العهد الأمير محمد بن سلمان -حفظه الله-، أهداف رؤية 2030 بالفكر الاقتصادي العصري وطموح القيادي المبهر، واستطاعت الرؤية تحقيق إنجازات استثنائية، وعالجت تحديات هيكلية خلال الأعوام السبعة الماضية ليس على الحبر والورق، بل بالأرقام والإحصائيات وقياس الأثر عبر تنفيذ الخطط الاستراتيجية على الأرض وفق آليات مزمنة، وتعددت مصادر الدخل وتعظيم الاهتمام بالسياحة والصناعة والتنمية وفتح أبواب الاستثمار، ودعم المستثمرين ورجال الأعمال والبنية التحتية وجذب الاستثمارات وفتح التحالفات وتمكين المرأة، وأصبحت المملكة بعد رؤية 2030 ليست قبلها بإجماع المراقبين والمحللين الدوليين، كونها خطت خطوات متقدمة جداً وباتت مثالاً يحتذى به عالمياً ومحوراً أساسياً باقتصادها القوي، بل وحققت الكثير من الطموحات التي لبت تطلعات الشعب السعودي، الأمر الذي ساهم في تبوؤ المملكة مراتب متقدمة على خارطة التنمية العالمية.

ثلاثة محاور

ومن المؤكد أن رؤية 2030 وما تمثله من خارطة طريق محورية لمستقبل الأجيال السعودية القادمة تهدف إلى رفع جودة الحياة ضمن بيئة مميزة جاذبة؛ لتكون المملكة وجهة عالمية رائدة، وأسهمت الرؤية في رفع المؤشرات ذات الصلة بتنامي الاهتمام بالمواقع الأثرية والتراثية، فضلاً عن دعم الهوية السعودية وتعزيز حضورها عالميّاً، واستطاعت برامج الرؤية في رفع القدرة الاستيعابية لاستقبال ضيوف الرحمن، من خلال التوسع في منظومة خدمات الحرمين الشريفين والمشاعر المقدسة، وتعتمد رؤية 2030 على تنوع مصادر الدخل وفق ثلاثة محاور رئيسة، هي المجتمع الحيوي، والاقتصاد المزدهر، والوطن الطموح، ويتحدث الجانب الأكبر منها عن الجوانب الحياتية والاقتصادية التي ستعمل المملكة على تنفيذها في المستقبل القريب، لكن اللافت في تلك الرؤية، وأهدافها الطموحة، أنها ترسخ لمفهوم عصري بامتياز، وهو أن الأهداف الطموحة تحتاج بالأساس إلى تكنولوجيا متفردة، لتكون بمثابة قاطرة التقدم والنمو، ومن الواضح أن المملكة تدرك أهمية القطاع التكنولوجي كحامل لاقتصاد المملكة بكل جوانبه، ومن هذا التوجه فإنها لن تكتفي لأن تأخذ الريادة في الاستثمارات والاقتصاد فحسب، بل حتى في مجال التكنولوجيا الفائقة.

كما أن الرؤية أسهمت في تحسين جودة الحياة في المملكة من خلال استقطاب وتنظيم عدد من المناسبات والفعاليات الرياضية العالمية الشهيرة، استطاعت السعودية خلال السبعة أعوام الماضية التقدم بسرعة فائقة نحو تصدر العالم كما هو مستهدف في 2030، وتتقدم في أكبر المؤشرات العالمية بسرعة فاقت التوقعات، متجهة بخطوات ثابتة نحو مستقبل أفضل.

مفاصل الدولة على موعد مع الحوكمة وقياس الأداء والمحاسبة

نمو متسارع

لقد انتصف مشوار الرؤية في مسيرة أكبر تحول وطني تشهده المملكة في تاريخها، معتمدة على المواطنين في بناء مستقبل بلادهم، ليحقق اقتصاد المملكة نموًّا متسارعًا ومستدامًا، كون المملكة أعادت تموضعها في المحيط العالمي، ونوّعت علاقاتها شرقاً وشمالاً وغرباً وجنوباً، واضعةً مصالحها الاستراتيجية وسيادتها واستقلالية وقرارها فوق أي اعتبار، تماشت الرياض مع دول العالم شرقاً وغرباً، وأضحت العلاقات مع العالم بخطوات متسارعة جداً، بما يتجاوز التبادل والتعاون التجاري، إلى صناعة السلام والامن والاستقرار، إذ أصبح المجتمع الدولي ينظر للمملكة كشريك اقتصادي وسياسي رصين وموثوق، وبعد مرور سبعة أعوام على تأسيس البنية التحتية التمكينية، بدأنا نلاحظ بناء الهياكل المؤسسية والتشريعية ووضع السياسات العامة، وتمكين المبادرات، ومتابعة التنفيذ، ودفع عجلة الإنجاز وتعزيز مشاركة المواطن والقطاع الخاص بشكل أكبر إلى جانب جذب الاستثمارات العالمية وتوفير الوظائف فيها كمشاريع نيوم العملاقة والقدية ومشاريع البحر الأحمر، ورفع مستوى جودة الحياة والتقدم في تقرير التنافسية العالمية، وتطوير القوانين، وزيادة مشاركة المرأة السعودية في القوى العاملة، هي غيض من فيض إنجازات الرؤية السعودية محلياً وعالميا سياسيا واجتماعيا وثقافيا واقتصاديا.

نصف المسار

وتزامن صدور التقرير السنوي لرؤية 2030 لعام 2022م مع مرور سبعة أعوام على إطلاق ولي العهد الرؤية في 25 إبريل 2016م، حيث نصف المسار الزمني المحدد لها لتحقيق مستهدفاتها، وتضمن التقرير السنوي الإنجازات التي حققتها الرؤية في كل المجالات، ومن بينها الاقتصاد، الذي يعد أحد المحاور الثلاثة للرؤية -اقتصاد مزدهر- وقد حقق الاقتصاد السعودي في2022، وفقًا للهيئة العامة للإحصاء، نموًّا في الناتج المحلي الإجمالي بلغ 8.7 في المئة، مسجلاً أعلى معدلات النمو بين دول مجموعة العشرين خلال 2022، وأعلى معدل نمو وطني منذ 2011م، وبلغت قيمة الناتج المحلي الإجمالي بالأسعار الجارية في 2022م أكثر من 4.1 مليارات ريال سعودي -أكثر من تريليون دولار أميركي-، محققًا نموًّا بـ27.6 في المئة عن العام السابق، ومدعومًا بتنوّع الأنشطة؛ إذ حققت الأنشطة غير النفطية ارتفاعًا بـ6.2 في المئة مقارنة بالعام السابق، وكون النظام الاقتصادي العالمي يعيش أحد أهم المراحل الانتقالية في تاريخه، إذ أنه يشهد تغيرات وتبدلات كبيرة على صعيد موازين القوى وآليات اتخاذ القرار، ويمكن تشبيه هذه المرحلة بالمرحلة التي مر بها إبان نهاية الحرب العالمية الثانية.

شريك فاعل

وتشهد المرحلة الراهنة ترقي الاقتصادات الصاعدة إلى مراتب أكثر تقدماً في ترتيب الاقتصادات العالمية من حيث الحجم، كما أنها تشهد كذلك حدوث تغيرات في آليات اتخاذ القرار بالمنظمات الدولية، فإن رؤية 2030 رسخت اسم المملكة في المشهد الاقتصادي العالمي؛ لأنه نجح في جعل المملكة شريكاً أساسياً وفاعلاً في تحقيق الاستقرار والأمن في المنطقة؛ ولأنه مهموم وحريص على ضرورة أن تنعم شعوب المنطقة بالتنمية والازدهار، وكونه شغوفاً ويؤمن بأن الشرق الأوسط هو أوروبا الجديدة، وأن هذا الهدف سيتحقق 100 %، ولأنه أيضاً نجح في عدم الإضرار بالاقتصاد العالمي وراعى مصالح منتجي النفط وحرص على مصلحة المستهلكين وبما يساهم في رفاهية الإنسان في هذه المنطقة الاستراتيجية، وكونه دافع عن القيم النبيلة الحضارية التي تحكم الموقف الأصيل والثابت للمملكة يأتي تبنيها لاستراتيجية عربية تحصن الدول العربية من الداخل وتسعى لإيجاد حلول لقضاياها، ولكل هذه المعطيات والمكتسبات، حقق سمو ولي العهد الأمير محمد بن سلمان -حفظه الله-، الإنجاز والاحترام وهيبة المملكة، لقد بدأت رحلة المملكة مع رؤية 2030 كأحد أكبر برامج التحول الوطني عالمياً، برؤية مستقبلية هادفة وذات أهداف كبرى ستستقطب مزيداً من الأضواء الإيجابية حول مزايا ومنافع الاستثمار في منطقتنا، وتعددت المبادرات التي عملت على توسيع القاعدة الاقتصادية بما يدعم الإمكانات الاستثمارية.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوشل میڈیا پر محبت، بھارت سے مہندرکمار دلہنی...

سوشل میڈیا پر ہوئی دوستی محبت میں بدل گئی اور اس محبت نے دو ممالک کے لوگوں کو ایک کردیا۔ بھارتی لڑکا مہندر کمار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی دلہن لینے سکھر پہنچ گیا، دونوں کی شادی کی تقریب سکھرکے مقامی میرج ہال میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔ بھارت سے تعلق رکھنے والا دلہا مہندر کمار ایڈووکیٹ اور پاکستانی دلہن سنجوگتا کماری کافی عرصے تک سوشل میڈیا پر دوست رہے، دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مہندر کمار اپنی دلہن کو لینے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔ مہندر کمار اور سنجوگتا کماری کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے سکھر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، تقریب میں دلہا دلہن کے عزیز و اقارب اور ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت چلی جائیگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکیورٹی خدشات ، پشاور میں تین روز کیلئے دفعہ...

صوبائی دارالحکومت پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے مطابق شہر میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کی نازک صورتحال کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فضل الرحمن کا مذاکرات سے انکار جمہوریت کی خو...

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن کشور زہرا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا مذاکرات سے انکار کرنا جمہوریت کی خوبصورت نشانی ہے۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن کشور زہرا نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اور پی ٹی آئی دونوں مذاکراتی ٹیمیں نیک نیتی سیکام کر رہی ہیں۔ کشور زہرا کا مزید کہنا ہے کہ حکومت وقت بات چیت کے لیے تیار بیٹھی ہے، اتحادی حکومت کی حکمتِ عملی ملک بچانے کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملکی ترقی میں محنت کشوں کے اہم کردار سے انکا...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ محنت کش طبقے کی سماجی ومعاشی بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ملکی ترقی میں محنت کشوں کے اہم کردار سے انکارممکن نہیں،اسلامی تعلیمات کے مطابق مزدور،آجرپیداواری عمل میں شراکت دارہیں مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ مزدور،آجرکاتعاون،دوستانہ تعلق مجموعی سماجی، اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے مزدوروں کے مسائل کے بروقت حل،ریلیف کیلئے خودکار،مربوط نظام تیارکررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں س...

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور طوفانی ہواوں سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی، لورالائی، کوہ سلیمان رینج کے علاوہ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ ، نوشکی، زیارت، کیچ، گوادر، لسبیلہ مکران ڈویژن میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں 7، لسبیلہ اور سبی 6، گوادر 2، جیوانی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بلوچستان کے بیشتر علا قوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، خضدار، زیارت، بارکھان ،چمن، قلات، دالبندین ،آواران، پنجگور ، خاران اور لسبیلہ میں تیز ہواوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22، قلات میں20، جیونی میں 30،گوادر اورنوکنڈی میں 32، تربت اورسبی میں 33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، کوئٹہ میں ہوا میں نمی کاتناسب 36 فی صد ہے۔ دوسری جانب سندھ بلوچستان کی دو اہم قومی شاہراہوں کے شگاف مٹی سے بھر دیے گئے ہیں ، لسبیلہ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ، اور بولان میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر پھنسی لائٹ ٹریفک کو ریسکیو کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ سیلابی ریلوں سے ہرنائی پنجاب شاہراہ کے مختلف مقامات پر ٹریفک معطل ہے جبکہ کیچ میں بارش کے بعد میرانی ڈیم بھرنے کے قریب پہنچ گیا، پانی کی سطح 243.70 فٹ ہوگئی ہے جبکہ میرانی ڈیم میں اسپل وے کی سطح 244 فٹ ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ، گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کیخلاف گوجر...

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف گوجرانوالہ کے تھانہ گکھڑ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ مہوش نامی خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ خاتون نے مقدمے میں مقف اختیار کیا ہے کہ عمرسرفراز چیمہ اور تنویر صفدر کی ایما پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، ملزمان فاروق، قدوس، صادق اور دیگر نے میری فصل بھی تباہ کی، ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔ پولیس نے اغوا اور بدتمیزی سمیت دیگر دفعات کے تحت سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس 8 م...

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس 8 ماہ بعد دوبارہ بحال کر دی گئی۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی اطہر ریا ض نے شالیمار ایکسپریس کو کراچی کینٹ سے افتتاح کے بعد لاہور کیلئے روانہ کیا، شالیمارایکسپریس کو 8 ماہ بعد بحال کیا گیا ہے۔ اطہر ریاض کا کہنا تھا کہ شالیمارایکسپریس 19 کوچز پر مشتمل ہے، شہریوں کے آرام دے سفر کے لئے تمام تر چیزیں ٹرین میں میسر ہوں گی،ٹرین میں 1198 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس کے کراچی سے لاہور تک 10 سٹاپ ہیں۔ ٹرین 17 گھنٹے 45 منٹ میں کراچی سے لاہور پہنچائے گی، ٹرین کے مسافروں کو یکم مئی سے 15 مئی تک 20 فیصد جبکہ 16 مئی سے 31 مئی تک 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ شالیمارایکسپریس کو سیلابی بارشوں کے بعد ٹریک متاثر ہونے کے باعث بند کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

10 دن پہلے یا بعد الیکشن ہر صورت ہو کر رہیں...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے امید ہے عدلیہ کسی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کو بھی دیکھے گی۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مذاکرات بہانہ ہے یا الیکشن کروانا ہے، اس کا فیصلہ 10 مئی تک ہو جائے گا، جو روز آڈیو، ویڈیو کھیل رہے تھے ان کے اپنے وزیر خارجہ، وزیراعظم کی آڈیو بھی لیگ ہوگئی، اس ہفتے سپریم کورٹ سے قوم کو اہم فیصلوں کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے آئی ایم ایف سے معاہدے کا کیا بنا، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، عدلیہ، آئین اور قانون ہر صورت میں جیتے گا، الیکشن ہر صورت ہو کر رہیں گے، 10 دن پہلے یا 10 دن بعد ہوں۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بقول شاہد خاقان عباسی کے آٹے کی لائن میں 20 جانیں گئیں، حکومت نے رمضان میں 20 ارب کی دیہاڑی بھی لگائی، قوم جاننا چاہتی ہے کہ بکتر بند گاڑیاں کس کے حکم پر دروازے توڑتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی د...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا ،محنت کشوں کیلئے منائے جانے والے دن بھی مزدور اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کی روٹی کے لیے کام میں جتے رہے ، سرکاری دفاتر تعلیمی ادارے ، بینک اور مالیاتی ادارے بند رہے ۔ پیر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کی قربانیوں اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے عالمی یوم مزدور منایا گیا اور اس سلسلے میں تمام بڑے شہروں میں ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ۔محنت کشوں کیلئے منائے جانے والے دن بھی مزدور اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کی روٹی کے لیے کام میں جتے رہے ۔سرکاری دفاتر تعلیمی ادارے ، بینک اور مالیاتی ادارے بند رہے ۔مزدور رہنماں کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولتوں سمیت سوشل سکیورٹی تک دستیاب نہیں، حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ قومی، صوبائی اسمبلیوں سمیت سینیٹ میں محنت کشوں کی نمائندگی کے بغیر مزدوروں کے مفاد میں قانون سازی نہیں کی جا سکتی اور تمام سیاسی جماعتوں کو مزدوروں کے لیے مخصوص نشستیں مختص کرنا ہوں گی۔

مزدوروں کا یہ عالمی دن امریکا کے شہر شکاگو میں اپنے حقوق کے حصول کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کر کے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔ شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔ پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ یوم مزدور ۔ تعطیل ۔ سیاحت

چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں واقع چھی می لونگ سفاری پارک میں سیاح بڑا پانڈہ دیکھ رہے ہیں۔  (شِنہوا)

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ خنجراب۔ فوجی

چین کے سنکیانگ ویغورخوداختیارخطے کے علاقے خنجراب میں ژو لین پھنگ (دائیں) اور گاؤ گوانگ ہوئی چوکس کھڑے ہیں۔ (شِنہوا)

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ خنجراب ۔ فوجی

چین کے سنکیانگ ویغورخوداختیار خطے کے علاقے خنجراب میں فوجی گشت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ یوم مزدور ۔ تعطیل ۔ سیاحت

چین کے صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں سیاح دریائے ڈونگ شی میں کشتی کی سواری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ یوم مزدور ۔ تعطیل ۔ سیاحت

چین کے اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں ایک بچہ کھلونا جہاز سے کھیل رہا ہے۔  (شِنہوا)

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن، فوج کے حملے میں 7 باغی ہلاک

منیلا (شِنہوا)  فلپائن کی فوج نے کہا ہے کہ فوجیوں نے اتوار کے روز فلپائن کے وسطی شہر میں ایک چھاپے کے دوران بائیں بازو کے سات مشتبہ باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

فوج کے کیپٹن جیفرسن ماریانو نے بتایا کہ فوجیوں نے شمالی صوبہ سامر میں نیو پیپلز آرمی (این پی اے) کے ایک ٹھکانے پر گاؤں والوں کی جانب سے باغیوں کی موجودگی کی اطلاع پر حملہ کیا ۔

ماریانو نے کہا کہ فوج نے فضائی راستے  اور توپ خانے کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں سے مضبوط حصار میں گھسنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 30 منٹ تک لڑائی جاری رہی۔

ماریانو نے کہا کہ جھڑپ کے بعد فوجیوں نے سات لاشوں سمیت کئی بندوقوں اور گولہ بارود کو قبضہ میں لیا۔

این پی اے کے باغی 1969 سے حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں اور  اپنے حملوں کو دیہی علاقوں پر مرکوز کرتے ہوئے فوج کے ساتھ جھڑپوں میں شریک ہیں۔

فوجی اعداد و شمار کے مطابق این پی اے کے ارکان کی تعداد 2 ہزار ہے  جو 1980 کی دہائی میں اس کی بہترین طاقت سے کافی کم ہے۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں نجی ادارے اور جامعات نوجوانوں کو ر...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں روزگار کی فراہمی کے لئے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں 10 ہزار سے زائد چینی نجی کاروباری ادارے فارغ التحصیل نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی معاونت کررہے ہیں۔

مہم کے منتظمین کے مطابق مہم مئی کے اختتام تک جاری رہے گی جس میں کاروباری اداروں کی جانب سے 100 سے زائد ایسے شہروں میں بھرتیوں بارے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جہاں جامعات کی تعداد زیادہ ہے۔

اس مہم کی میزبانی تعلیم ، انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزارتوں اور آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

وزارت تعلیم اورآل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس نے 2022 میں بھی ایسی ہی مہم شروع کی تھی جس میں 1 لاکھ  30 ہزار نجی کاروباری اداروں نے حصہ لیا تھا۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس ۔ چین سرکس فیسٹیول کا سینٹ پیٹرزبرگ میں...

سینٹ پیٹرزبرگ (شِنہوا) روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں  روس ۔ چین سرکس فیسٹیول "دوستی" ختم ہوگیا۔

سینٹ پیٹرزبرگ نے مسلسل دوسر ے سال اس تقر یب کی میزبانی کی ہے۔

اس فیسٹیول کا انعقاد سینٹ پیٹرزبرگ ریڈیو اسٹیشن ریڈیو میٹرو، سینٹ پیٹرز برگ میں چینی ثقافتی مرکز اور مکاروف اکیڈمی آف سرکس آرٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا جس کا مقصد روس ۔ چین ثقافتی تعلقات مضبوط بنانا اور سرکس آرٹ کا فروغ ہے۔

اس تقریب میں روس اورچین کے 40 سے زائد سرکس گروپس سے وابستہ 600 سے زائد بچوں اور نوعمر افراد نے شرکت کی جن میں بین الاقوامی سرکس ایوارڈز کے کئی سابق انعام یافتہ افراد بھی شامل ہیں۔ ان گروپس نے ایکروبیٹک، مارشل آرٹس، فضائی جمناسٹک جیسی منفرد مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔

سینٹ پیٹرزبرگ کمیٹی برائے ثقافت کے چیئرمین فیوڈور بولٹن نے تقریب میں بتایا کہ اس فیسٹیول نے زیادہ سے زیادہ افراد کو جدید سرکس آرٹ اور اس کی مختلف اقسام کو سیکھنے اور سمجھنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس نے روس ۔ چین تعاون گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس سے دونوں ممالک میں ثقافتی تبادلوں کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس ۔ چین سرکس فیسٹیول کا سینٹ پیٹرزبرگ میں...

سینٹ پیٹرزبرگ (شِنہوا) روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں  روس ۔ چین سرکس فیسٹیول "دوستی" ختم ہوگیا۔

سینٹ پیٹرزبرگ نے مسلسل دوسر ے سال اس تقر یب کی میزبانی کی ہے۔

اس فیسٹیول کا انعقاد سینٹ پیٹرزبرگ ریڈیو اسٹیشن ریڈیو میٹرو، سینٹ پیٹرز برگ میں چینی ثقافتی مرکز اور مکاروف اکیڈمی آف سرکس آرٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا جس کا مقصد روس ۔ چین ثقافتی تعلقات مضبوط بنانا اور سرکس آرٹ کا فروغ ہے۔

اس تقریب میں روس اورچین کے 40 سے زائد سرکس گروپس سے وابستہ 600 سے زائد بچوں اور نوعمر افراد نے شرکت کی جن میں بین الاقوامی سرکس ایوارڈز کے کئی سابق انعام یافتہ افراد بھی شامل ہیں۔ ان گروپس نے ایکروبیٹک، مارشل آرٹس، فضائی جمناسٹک جیسی منفرد مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔

سینٹ پیٹرزبرگ کمیٹی برائے ثقافت کے چیئرمین فیوڈور بولٹن نے تقریب میں بتایا کہ اس فیسٹیول نے زیادہ سے زیادہ افراد کو جدید سرکس آرٹ اور اس کی مختلف اقسام کو سیکھنے اور سمجھنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس نے روس ۔ چین تعاون گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس سے دونوں ممالک میں ثقافتی تبادلوں کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر م...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ملک کے محنت کش عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات بھیجی ہیں۔

شی جن پھنگ نے محنت کشوں پر زور دیا کہ وہ کام کی اقدار کو فروغ دیتے ہوئے مثالی کارکنوں کے احترام اور معیاری کاریگری کو فروغ دیں۔

انہوں نے مزدوروں سے کہا کہ وہ چین کی جد ت سازی کو آگے بڑھانے میں ٹھوس پیشرفت کرنے کے لئے تندہی اور جرات مندی سے جدت سازی میں مشغول رہیں اور چین کو ایک مضبوط ملک بنانے اور تجدید شباب کا احساس دلانے کے نئے سفر میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کریں۔

شی جن پھنگ نے تمام سطح پر پارٹی کمیٹیز اور حکومتوں پر زور دیا کہ وہ مزدوروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کریں، ان کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں ان کی مخلصانہ مدد کریں اور ایک ایسے سماجی ماحول کو فروغ دیں جس میں کام اور کام کرنے والے افراد کے ساتھ عزت  اور احترام کا سلوک کیا جائے۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، یوم مئی کی تعطیلات پر سب سے زیادہ ریلوے...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں پانچ روزہ یوم مئی کی تعطیلات کے پہلے روز ریلوے کے ذریعے آمدورفت بلند سطح پر پہنچ گئی۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) کے مطابق ہفتہ کو کل 12 ہزار 64 ریل گاڑیوں کی آمدورفت ہو ئی  جنہوں نے 1کروڑ 96 لاکھ 60 ہزار مسافروں کے سفر کے لئے سہو لیات فرا ہم کیں۔

چائنہ ریلوے نے کہا ہے کہ اتوار کو تقریباً 1کروڑ 80 لاکھ ریلوے مسافروں کے سفر اور 11 ہزار 217 ریل گاڑیوں کے چلنے کی توقع ہے۔

ملک میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران سفر کی زبردست مانگ کی اطلاع ملی ہے  جو جنوری کے آخر میں ہونے والی 7 روزہ موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات کے بعد پہلی طویل تعطیلات ہیں۔ 

رواں سال یوم مئی کی تعطیلات 29 اپریل سے 3 مئی تک ہوں گی۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی میں چین۔ فرانس مصوری نمائش کی رونمائ...

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی کے ویسٹ بنت میوزیم میں "پینٹنگ دی ایسینشیل ۔۔ سرریلزم اینڈ دی ایسٹ" کے نام سے ایک چینی۔ فرانسیسی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا۔

یہ نمائش ویسٹ بنت میوزیم اور سینٹر پومپیڈو کے درمیان پانچ سالہ نمائشی تعاون کے منصوبے کا تازہ ترین نتیجہ ہے جو 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔

فرانس کی طرف سے نمائش کے لحاظ سے جوآن میرو ، آندرے میسن اور زاؤ وو-کی جیسے حقیقت پسند اور تجریدی استادوں کے فن پاروں کو شو میں اکٹھا کیا گیا تھا جس میں جوان میرو کا " کنسٹیلیشن " بھی شامل تھا  جو سینٹر پومپیڈو کا خزانہ ہے۔

دریں اثنا نمائش میں شنگھائی میوزیم سے منتخب خطاطی اور پینٹنگ کے کاموں کا ایک گروپ پیش کیا گیا۔ اس میں بڈا شینرین اور ڈونگ چی چھانگ کے تخلیق کردہ شاہکار شامل ہیں  جس سے سیا حوں کو جدید مغربی پینٹنگز میں شامل مشرقی عناصر کو زیادہ قریب سے سمجھنے کا موقع ملا۔

2023 میں ویسٹ بنت میوزیم اور سینٹر پومپیڈو چین۔ فرانس تعاون منصوبے کے مطابق مستقل نمائش کو اپ ڈیٹ کرنا جاری رکھیں گے  اور بیک وقت آرٹ کی تعلیم کی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی فوج نے سوڈان سے 1 ہزار 171 افراد کا انخ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی فوج نے سوڈان سے چینی باشندوں کو نکالنے کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کے فائی نے بتایا کہ بدھ سے ہفتے تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران چینی بحری جہازوں نے 940 چینی باشندوں اور 231 غیرملکیوں کو سوڈان سے نکال کر سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ پہنچا دیا۔

تان نے کہا کہ چینی فوج ہمیشہ عوام کی محافظ ، قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر میں مصروف عمل ایک مضبوط قوت ہے۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی فوج نے سوڈان سے 1 ہزار 171 افراد کا انخ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی فوج نے سوڈان سے چینی باشندوں کو نکالنے کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کے فائی نے بتایا کہ بدھ سے ہفتے تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران چینی بحری جہازوں نے 940 چینی باشندوں اور 231 غیرملکیوں کو سوڈان سے نکال کر سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ پہنچا دیا۔

تان نے کہا کہ چینی فوج ہمیشہ عوام کی محافظ ، قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر میں مصروف عمل ایک مضبوط قوت ہے۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ، گیس کے اخراج کے باعث 9 افراد ہلاک

نئی دہلی (شِںہوا) بھارت کی شمالی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کی ایک فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے 9 افراد ہلاک اور 10 سے زائد متاثر ہوئے۔

 مقامی پولیس اہلکار نے شِںہوا کے ساتھ فون پر گفتگو میں اس واقعہ کی تصدیق کر تے ہو ئے  بتایا کہ گیس اخراج کا یہ واقعہ ساہنی وال علاقے میں شیرپور چوک کے قریب سوا روڈ پر واقع فیکٹری میں ہوا۔ اطلاع ملنے پر پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)  کی ٹیمز جائے وقوعہ پر بھیج دی گئیں ہیں۔

این ڈی آر ایف کی ٹیم ریسکیو آپریشن کے ذریعے لوگوں کو نکالنے کے لئے جائے وقوعہ پر موجود ہے ۔ لدھیانہ مغربی علاقے کی سب ڈویژنل مجسٹریٹ سواتی ٹوانہ نے بتایا کہ اس واقعہ میں 9 افراد کی اموات ہوئی ہے جبکہ 11 متاثر ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرین کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ  انتہائی گنجان آباد علاقے میں پیش آ یا ہے۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، "تبت کے نوادرات" کے موضوع پر نمائش کا ا...

بیجنگ (شِںہوا) بیجنگ کے پیلیس میوزیم میں ایک مشترکہ نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا موضوع "تبت کے نوادرات" تھا۔ ان میں تبت بارے ثقافتی آثار کے تنوع اور فنکارانہ دلکشی کو پیش کیا گیا ہے۔

نمائش میں مجموعی طور پر 108 نوادرات یا ان کے سیٹ رکھے گئے تھے، ان میں ایک ہینڈ اسکرول بھی شامل تھا جس میں تانگ عہد کے شہنشاہ تائی زونگ (907۔618) کو تبتی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ یوان عہد کے خطاط ژاؤ مینگ فو( 1368۔1271) کی طرف شاہی پیشوا دمپا کی یاد میں بنایا گیا لکڑی کا ایک کتبہ بھی نمائش میں رکھا گیا ہے۔

اس میں بڑی تعداد ایسے فن پاروں کی تھی جنہیں پہلی بار نمائش کے لئے پیش کیا گیا تھا جس میں پیلیس میوزیم سے مان چھو بدھ مت کی توپ اور لہاسا کے پوٹالا محل سے شہنشاہ یونگلے کی تصویر شامل تھی۔

نمائش کا اہتمام پیلیس میوزیم اور ثقافتی ورثہ اتھارٹی تبت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ نمائش 30 جولائی تک جاری رہے گی۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، پہلی سہ ماہی کے دوران سافٹ و ئیر صنعت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سافٹ و ئیر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس انڈسٹری میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران آمدن اور منافع کی شرح نمو پائیدار رہی۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق پہلی سہ ماہی میں شعبے کا منافع گزشتہ برس کی نسبت 15.1 فیصد بڑھ کر 266 ارب یوآن (تقریباً 38.42 ارب امریکی ڈالرز) رہا جبکہ آمدنی ایک سال قبل کے مقابلے میں 13.5 فیصد اضافے سے 24.4 کھرب یوآن رہی۔

اس مدت میں سافٹ وئیر مصنوعات سے حاصل آمدن گزشتہ برس کی نسبت 12.1 فیصد بڑھ کر 605.8 ارب یوآن رہی۔ صنعتی سافٹ ویئر مصنوعات سے 59.5 ارب یوآن کی آمدنی ہوئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 12.5 فیصد زائد ہے۔

کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بِگ ڈیٹا سروسز کی آمدنی میں گزشتہ برس کی نسبت 16.6 فیصد جبکہ ای کامرس پلیٹ فارم ٹیکنیکل سروسز کی آمدنی میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 72.7 کھرب یوآن مالیت کے بانڈز جاری ک...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں مارچ کے دوران مجموعی طور پر 72.7 کھرب یوآن (تقریباً 10.5 کھرب امریکی ڈالرز) مالیت کے بانڈز جاری کئے گئے۔

پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق ٹریژری بانڈز کی مالیت 806 ارب یوآن اور مقامی حکومت کے بانڈز کی مالیت 890 ارب یوآن تھی۔

مارچ میں 12.6 کھرب یوآن مالیت کے مالیاتی بانڈز جبکہ 17.2 کھرب یوآن کے کاروباری قرض بانڈز جاری ہوئے۔

اثاثوں کی بنیاد پر جاری قرض سیکیورٹیز کی مالیت 37.41 ارب یوآن تھی جبکہ 25.1 کھرب یوآن مالیت کے انٹربینک ڈیپازٹ سرٹیفکیٹس بھی جاری ہوئے۔

مرکزی بینک کے مطابق مارچ کے اختتام تک گروی واجب الادا بانڈز کی مالیت 1475 کھرب یوآن تھی۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

5 برسوں میں ایک کروڑ سیاحوں نے چین کے تھری گ...

ووہان (شِںہوا) دنیا کے سب سے بڑے بجلی سے پانی پیدا کرنے کے منصوبے تھری گورجز ڈیم ریزورٹ میں گزشتہ 5 برس کے دوران ایک کروڑ سے زائد سیاح آئے۔

چائنہ تھری گورجز کارپوریشن نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تھری گورجز ڈیم ریزورٹ میں تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار سیاح آئے جس میں 2019 کی اسی مدت کی نسبت 7.27 سے اضافہ ہوا یہ اور ریکارڈ بلند ترین سطح ہے۔

تھری گورجز ڈیم دریائے یانگسی کے ہمراہ ایک اہم سیاحتی اور ملک کا سب سے بڑا صنعتی سیاحتی مقام ہے۔ یہاں سے بجلی کی پیداوار 2003 سے شروع ہوئی تھی جبکہ اسے عوام کے لئے 2005 میں کھولا گیا تھا۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے مقصد کی بھرپور ح...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اقوام متحدہ کے مرکز پر مبنی بین الاقوامی نظام، بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی اصلاحات پر بین الحکومتی مذاکرات ( آئی جی این) کے شریک چیئرمین طارق ایم اے ایم البنائی اور الیگزینڈر مارشک سے ملاقات کی ہے۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیا سی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کرنے والے پہلے بانی رکن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے۔

 غیر مستحکم اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بین الاقوامی حالات کے درمیان وانگ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ حقیقی کثیر الجہتی کے جھنڈے کو بلند رکھیں اور اقوام متحدہ کی حوصلہ افزائی کریں تا  کہ وہ عالمی امن اور ترقی کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے۔

وانگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی اصلاحات میں شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے، ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور آواز میں اضافے، زیادہ سے زیادہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک کو فیصلہ سازی میں حصہ لینے کا موقع دینے اور خاص طور پر افریقہ کے خلاف تاریخی ناانصافیوں کو درست کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔

وانگ نے مزید کہا امید ہے کہ شریک چیئرمین تمام فریقین کی بدامنی دور کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے میں رہنمائی کریں گے تاکہ سلامتی کونسل کے اصلاحاتی عمل کو بین الاقوامی برادری وسیع پیمانے پر تسلیم کرے اور نتائج تاریخ کے امتحان پر پورا اتریں۔

 کویت اور آسٹریا کے اقوام متحدہ میں بالترتیب مستقل نمائندوں البانی اور مارشک نے اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے اور کثیر الجہتی اور اقوام متحدہ کے اختیار کو برقرار رکھنے پر چین کی تعریف کی اور مزید کہا کہ وہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے سلسلے میں چین اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ رابطے اور مشاورت کو بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے مقصد کی بھرپور ح...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اقوام متحدہ کے مرکز پر مبنی بین الاقوامی نظام، بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی اصلاحات پر بین الحکومتی مذاکرات ( آئی جی این) کے شریک چیئرمین طارق ایم اے ایم البنائی اور الیگزینڈر مارشک سے ملاقات کی ہے۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیا سی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کرنے والے پہلے بانی رکن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے۔

 غیر مستحکم اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بین الاقوامی حالات کے درمیان وانگ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ حقیقی کثیر الجہتی کے جھنڈے کو بلند رکھیں اور اقوام متحدہ کی حوصلہ افزائی کریں تا  کہ وہ عالمی امن اور ترقی کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے۔

وانگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی اصلاحات میں شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے، ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور آواز میں اضافے، زیادہ سے زیادہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک کو فیصلہ سازی میں حصہ لینے کا موقع دینے اور خاص طور پر افریقہ کے خلاف تاریخی ناانصافیوں کو درست کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔

وانگ نے مزید کہا امید ہے کہ شریک چیئرمین تمام فریقین کی بدامنی دور کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے میں رہنمائی کریں گے تاکہ سلامتی کونسل کے اصلاحاتی عمل کو بین الاقوامی برادری وسیع پیمانے پر تسلیم کرے اور نتائج تاریخ کے امتحان پر پورا اتریں۔

 کویت اور آسٹریا کے اقوام متحدہ میں بالترتیب مستقل نمائندوں البانی اور مارشک نے اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے اور کثیر الجہتی اور اقوام متحدہ کے اختیار کو برقرار رکھنے پر چین کی تعریف کی اور مزید کہا کہ وہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے سلسلے میں چین اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ رابطے اور مشاورت کو بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بینکاری کے شعبہ میں اضافہ

بیجنگ (شِںہوا) چین کے بینکاری شعبے کے مالیاتی اداروں کے اثاثوں میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پائیدار اضافہ ہوا ہے ۔

چائنہ بینکنگ ا ینڈ انشو رنس  ریگولیٹری کمیشن نے بتایا کہ مارچ 2023 کے اختتام تک اس شعبے کے مالیاتی اداروں کے کل اثاثے 3973 کھرب یوآن (تقریباً 573.8 کھرب امریکی ڈالرز) تھے جو گزشتہ برس کی نسبت 11 فیصد زائد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران بیمہ داروں کے اثاثے گزشتہ برس کی نسبت 10.5 فیصد بڑھ کر 284 کھرب یوآن تک پہنچ گئے۔

ریگولیٹر کے مطابق چین کے بیمہ اداروں کے بیمہ پریمیم  میں 19.5 کھرب یوآن کا اضافہ ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 9.2 فیصد زائد ہے۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں