• -, -
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

ترکیہ کے صدر کا نیوکلیئر سٹیٹس حاصل کرنے کا...

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے باقاعدہ طور پر نیوکلیئر سٹیٹس حاصل کر لیا ہے۔ ترکیہ کے سرکاری میڈیا کے مطابق اکویو پاور پلانٹ سے نیوکلیئر فیول کی پلانٹ سائٹ تک کامیابی سے منتقلی کے بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ترکیہ کے نیوکلیئر سٹیٹس کا اعلان کیا۔ رجب طیب اردگان نے نیوکلیئر فیول کی منتقلی کی تقریب میں ورچوئل شرکت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فضا اور سمندر کے راستے نیوکلیئر فیول کی کامیابی سے ترسیل کے بعد اکویو پلانٹ نے باقاعدہ طور پر نیوکلیئر سٹیٹس حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اب ان ممالک کی صف میں کھڑا ہو چکا ہے جو دنیا میں نیوکلیئر پاور رکھتے ہیں، اگرچہ ہم نے 60 سال کی تاخیر سے یہ درجہ حاصل کیا ہے۔ خیال رہے کہ روس اور ترکیہ میں مئی 2010 میں پلانٹ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا اور پھر اپریل 2018 میں اس کے ایک یونٹ کی تعمیر شروع ہوئی تھی۔ صدر رجب طیب کا کہنا تھا کہ دنیا میں 422 نیوکلیئر ری ایکٹرز آپریشنل ہیں جن میں سے 57 اب بھی زیر تعمیر ہیں اور یورپی یونین اپنی بجلی کی پیداوار کا 25 فیصد نیوکلیئر ذرائع سے حاصل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے دیگر پراجیکٹس کی طرح اکویو پاور پلانٹ کو اس ماڈل پر بنایا گیا ہے کہ اس کا قومی بجٹ پر کوئی بوجھ نہ پڑے، اکویو ہمارا روس کے ساتھ سب سے بڑا مشترکہ منصوبہ ہے ، اس منصوبے سے ناصرف ترکیے کی قدرتی گیس درآمد ایک اعشاریہ 5 ارب ڈالر کم ہو گی بلکہ اس سے قومی آمدن پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ صدر ترکیہ کا کہنا تھا اس پاور پلانٹ کی تعمیر کے تجربے کے بعد ہم جلد از جلد دوسرے اور تیسرے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے لیے اقدامات کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بہاولنگر،تیز رفتار مسافر وین نے موٹر سائیکل...

پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں تیز رفتار مسافر وین نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا۔ ۔ ریسکیو کے مطابق افسوس ناک حادثہ ہارون آباد روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین نے موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹے کو کچل دیا ، حادثے میں باپ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ جواں سالہ بیٹا شدید زخمی ہوا ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور باپ کی لاش اور زخمی بیٹے کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے مسافر وین کو تحویل میں لے لیا تاہم ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویزالہی کے گھر پولیس آپریشن کیخلاف لاہور ہ...

تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کے گھر میں پولیس آپریشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔ پولیس آپریشن کے خلاف پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت،اینٹی کرپشن اورآئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہی کی 6 مئی تک ضمانت منظور کی تھی لہذا گھر پر چھاپہ غیرقانونی اوربنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مقدمے کے علاوہ اگرکوئی ایف آئی آر درج ہے تو عدالت کے روبرو پیش کی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ظہور الہی روڈ کلیئرکرنے کا حکم دے اورپولیس کو ہٹنے کی ہدایت جاری کرے جب کہ عدالت حفاظتی ضمانت کی میعاد مکمل ہونے تک پرویز الہی کی گرفتاری روکنے کاحکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے تین ہفتوں کی...

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ ڈیلیوری کی مدت میں 3 ہفتوں کی تاخیر کا خاتمہ کر تے ہوئے پاسپورٹ ڈیلیوری مدت کی بحالی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق نارمل فیس کے ساتھ پاسپورٹ کی ڈیلیوری ایک ماہ کے بجائے 10 روز میں کی جائے گی، ارجنٹ فیس کے ساتھ ڈیلیوری 10 کے بجائے 4 ورکنگ دنوں میں ہوگی جبکہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ کی ڈیلیوری 5 کے بجائے حسب سابق 2 روز میں ہوگی۔ واضح رہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 5 لاکھ سے تجاوز کر گیا تھا، ارجنٹ اور ایگزیکٹ پاسپورٹ بھی مقررہ مدت میں فراہم نہیں ہوپارہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس نے جو کیا سو کیا اپنوں نے بھی کم نہیں...

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک حسین اپنی پھوپھی پر برہم ہوگئے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک نے ٹوئٹ کیا کہ پولیس کا کسی کے گھر پہ حملہ کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ حکومت کو گھروں کی حرمت کی عزت کرنی چاہئے اور پولیس کے اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سیاست میں یہ سب کب تک چلتا رہے گا۔ چوہدری سالک نے بتایا کہ رات کو پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کی اور گھر کا داخلی دروازہ توڑنیکی کوشش کی۔ ان کو بتایا گھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں ہے، اگر گھر کے اندر داخل ہوئے تو میں مزاحمت کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینڈی مرے کا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سف...

معروف برطانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہو گیا۔ ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، برطانوی ٹینس سٹار کو اٹلی کے اینڈریا واواسوری نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رانڈ میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا۔ مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رانڈ میچ میں اینڈریا واواسوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اینڈی مرے کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 2-6 اور6-7(7-9)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ میں رسائی حاصل کر لی۔ دوسری جانب بیلاروس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبلینکا اور یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری ویمنز سنگلز کے تیسرے رانڈ میں پہنچ گئیں۔ آرینا سبلینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رانڈ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا اور ماریا سکاری نے نیدرلینڈ ز کی آرانٹکسارس کو شکست دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہراسانی کیس،بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ...

لڑکیوں پر ہراسانی کے سنگین الزامات کے باوجود بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی رکن اسمبلی اور بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ برج بھشن شرن سنگھ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی ریسلرز کے مطالبے پر مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے بھارت کے کئی نامور ریسلرز ریسلنگ فیڈریشن کیسربراہ کیخلاف دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی مرکزی رہنما سونیا گاندھی نے بھی احتجاجی ریسلرز کے دھرنے میں شرکت کر کے پولیس سے ایف آئی آر دکھانے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ گزشتہ روز بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بھی احتجاجی ریسلرز کے حق میں آواز بلند کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حارث اور شاہین کو ون ڈے میں رفتار بڑھانے کی...

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے سابق چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بالرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رف کو ون ڈے کرکٹ میں زیادہ موثر ہونے کے لیے اپنی رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ رمیز راجا نے حارث کے یارکرز پر انحصار کرنے یا ٹی 20 میں موثر ہونے کے لیے رفتار کی تبدیلی پر روشنی ڈالی اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں دونوں فاسٹ بالرز کی رفتار میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ حارث پر ایک سوالیہ نشان منڈلا رہا ہے اور میرے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لینتھ بالر کی طرح موثر نہیں ہیں، مجموعی طور پر اس کی رفتار میں کمی آئی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ وہ خود بھی کم رفتار کے ساتھ بالنگ کر رہے ہیں یا نہیں۔ رمیز راجا نے شاہین آفریدی کو اپنی اوسط رفتار 136 بڑھانے اور آگے بالنگ کرتے ہوئے ایک یا دو درجے اوپر جانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین کو بھی اپنی 136 کی اوسط رفتار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے اور جب وہ آگے بولنگ کرتے ہیں تو ایک یا دو درجے اوپر جاتے ہیں، یہ اس لیے ہے کہ ایسی پچوں پر آپ کو اپنی بالنگ بارے اچھی طرح سمجھنا ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی باکسنگ چیمپئن شپ (آج) تاشقند میں شروع...

عالمی باکسنگ چیمپئن شپ (آج) اتوار سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شروع ہوگی۔ باکسنگ چیمپئن شپ 14 مئی تک جاری رہے گی جبکہ انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے باکسرز حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ قومی باکسر محب اللہ جانی اور کوچ ارشد حسین عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ازبکستان پہنچ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی کرکٹر بہتر مواقع کی تلاش میں پاکستا...

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم قومی ٹیم میں نظر انداز کیے جانے کے بعد کرکٹ میں اپنا کیرئیر بنانے کے لیے امریکا شفٹ ہوگئے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ صرف سمیع ہی وہ کرکٹر نہیں ہیں جو بہتر مواقع کے لیے امریکا منتقل ہوئے بلکہ ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹر احسان عادل اور انٹرنیشنل کرکٹر حماد اعظم بھی امریکا شفٹ ہوچکے ہیں۔ یوٹیوب کے ایک وی لاگ میں سمیع نے بتایا کہ وہ اس وقت سان فرانسسکو کے بے ایریا میں رہ رہے ہیں جو دنیا کے مہنگے ترین رہائشی علاقوں میں سے ایک ہے۔ جیسا کہ وی لاگ میں دکھایا گیا ہے کہ سمیع فی الحال اس علاقے میں واقع ایک پرتعیش گھر میں رہ رہے ہیں جہاں ٹیسلا اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے ساتھ ساتھ دنیا کے چند سرکردہ کاروباری افراد رہائش پذیر ہیں۔ سمیع اسلم نے کہا کہ 'الحمدللہ، یہاں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں، میں ایک گھر کا مالک ہوں اور یہاں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا ہوں'۔ انہوں نے کہا کہ 'میں یہاں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، میں نے ہمیشہ کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا اور مجھے یہاں اچھا موقع ملا، پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا تھا لیکن وہاں زیادہ موقع نہیں مل سکا'۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کو محفوظ بنانے کے ل...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) انٹرنیشنل کرکٹ کو محفوظ بنانے کے لیے متحرک ہوگیا جس کے لیے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز کا جائزہ لینے کے لیے3 رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ورکنگ گروپ میں جنرل منیجر آئی سی سی وسیم خان، چیف ایگزیکٹیو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ اور ایمریٹس کرکٹ کے سیکریٹری مبشر عثمانی شامل ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگز کا جائزہ اور انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال رکھنا ورکنگ گروپ کا ٹاسک ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کو خدشہ ہے کہ لیگز کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کو خطرہ ہے، جولائی میں آئی سی سی سالانہ اجلاس میں سعودی لیگ سمیت لیگ کرکٹ پر بحث ہوگی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس اجلاس میں ورکنگ گروپ انٹرنیشنل کرکٹ کی بقا کے لیے درپیش چیلنجز اور فیوچر ٹور پروگرام کو بحال رکھنے پر بریفنگ دے گا۔ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ گزشتہ آئی سی سی کے اجلاس میں ہوا۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال برمنگھم میں آئی سی سی سالانہ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی لیگز اور انٹرنیشنل کرکٹ کے محدود ہونے کے خدشے پر گرما گرم بحث ہوئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جولائی میں امریکا میں میجر لیگ کرکٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جب کہ سعودی لیگ کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے جسے دنیا کی امیر ترین لیگ قرار دیا جا رہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے بعد چھوٹے لیکن فل ممبر ممالک بھی ریونیو کے لیے لیگز شروع کریں گے اور ایسوسی ایٹ ممالک کے کرکٹرز ملک کے بجائے پیسہ کمانے لیگز کی طرف جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی لیگ سے منسلک امیر ترین کاروباری شخصیات دیگر لیگز سے وابستہ ہو رہے ہیں۔ بھارتی لیگ کے اپریل مئی میں ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ محدود ہو جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیسٹ فرینڈ کا نام لیا تو دوسرے برا مان جائیں...

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام ساتھی کرکٹرز کے ساتھ اچھا رشتہ رکھتے ہیں لیکن 3 کھلاڑی ایسے ہیں جو ان کے بہترین دوست ہیں۔ پاکستان کرکٹ بور کے آفیشل یوٹیوب چینل سے بابر اعظم کے انٹرویو کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ میزبان کے ساتھ ریپڈ فائر راونڈ کھیل رہے ہیں۔ اس موقع پر میزبان دوران انٹرویو مختلف سوال کرتی ہیں جس کا تیزی سے جواب دینا ہوتا ہے۔ میزبان کی جانب سے ایک سوال کیا گیا کہ قومی ٹیم میں 3 بہترین دوست کون ہیں؟ جس پر بابر اعظم نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے بیسٹ فرینڈ کا نام لیا تو دوسرے برا مان جائیں گے۔ بابر اعظم نے بتایا کہ ویسے شاداب خان، محمد رضوان اور امام الحق سے وہ زیادہ قریب ہوں لیکن باقی کھلاڑیوں سے بھی بونڈنگ کافی اچھی ہے کیونکہ کئی سالوں سے ان کے ساتھ وہ کھیلتے آرہے ہیں۔ دوران انٹرویو میزبان نے بابر سے ان کے 3 پسندیدہ ڈشز کے حوالے سے سوال کیا جس پر بابراعظم نے کہا کہ میں پاستا، سٹیک اور سشی کھانا پسند کرتا ہوں۔ ایک اور سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ فون کا زیادہ استعمال نہیں کرتا، موبائل پر انسٹا گرام اور ٹوئٹر زیادہ استعمال کرتا ہوں جبکہ میں گانے شوق سے سنتا ہوں، نیوزی لینڈ دنیا کا خوبصورت ملک لگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیجیٹل زرعی نمائش سے پائیدار زراعت کے لئے نی...

بلاشبہ، اسمارٹ ایگریکلچر ایکسپو نے مستقبل میں دنیا بھر میں پائیدار زراعت کے لیے ایک بالکل نیا راستہ کھولا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، پاکستان کے عطا الرحمان اسکول آف اپلائیڈ بایو سائنسز ( اے ایس اے بی ) کے پرنسپل ڈاکٹر حسین احمد جنجوعہ نے چائنا اکنامک نیٹ کے ساتھ انٹرویو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا ویفانگ، شینڈونگ میں منعقد ہونے والی ڈیجیٹل زراعت کے بارے میں حال ہی میں ختم ہونے والی پہلی عالمی نمائش میں، نسٹ نے زرعی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جس میں کپاس کے وائرس سے بچاؤ اور کنٹرول، پودوں کی ویکسین، موسمیاتی تبدیلی کی نگرانی کے آلات، زرعی مصنوعات کی نقل و حمل اور تحفظ، ہمہ جہت اور ہمہ گیر ترقی، چینی زرعی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ گہرے تعاون کے منتظر ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ڈاکٹر جنجوعہ نے کہا ہم نے ویفانگ انجینئرنگ ووکیشنل کالج کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس میں فصلوں کی کھادوں، جیسے کہ کھیتوں میں ماحولیاتی نامیاتی کھادوں کے استعمال میں تعاون کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ، ہم نے حال ہی میں چھنگ چو جیو چو فارم ویجیٹیبل کوآپریٹوکا دورہ کیا ہے، جس نے مجھے بہت متاثر کیا۔

ہم ان کی سبزیوں کی گرین ہاؤس ٹیکنالوجی میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ زرعی اے پی پی کی ایک سیریز جو انہوں نے کھیت کی اصل وقتی صورتحال کی نگرانی کے لیے تیار کی ہے وہ بھی ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جسے ہم پاکستان میں لاگو کرتے ہوئے بہت خوش ہیں، جس کے ذریعے محققین اور کسان پودو ں پر حیاتیاتی اور ابیوٹک دباؤ کی درست نگرانی کر سکتے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق زرعی ضمنی پروڈکٹ پروسیسنگ، گندم کے جین میں ترمیم، مٹی کی مائکرو بائیولوجی، چاول کی پودے لگانے اور پروسیسنگ وغیرہ پر نسٹ فی الحال تحقیق کر رہا ہے، لیکن اس نے ابھی تک چین کے ساتھ تعاون نہیں کیا ہے۔ میرے مطابق یہ امید افزا میدان ہیں۔ ڈاکٹر جنجوعہ نے نامہ نگار کو بتایا کہ زرعی میدان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے کیسے نمٹا جائے یہ ایک اہم مسئلہ ہے جو پوری دنیا کے لیے باعث تشویش ہے اور چین نے اس سلسلے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اگر ہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سمارٹ ایگریکلچر میں اپنے دوستوں کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں، تو یہ بہت معنی خیز ہو گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق 2023 بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10 ویں سالگرہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10 ویں سالگرہ کا سال ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر جنجوعہ نے مستقبل کے لیے اپنے وژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہت سے محققین اور طلبہ چین میںسسٹین ایبل ایگریکلچر، سمارٹ ایگریکلچر اور اس طرح کے شعبوں سے متعلق تحقیق کر رہے ہیں۔ پرسوں میں نے ویفانگ نیشنل کمپری ہینسیو پائلٹ ایگریکلچر زون کا دورہ کیا، جہاں یونیورسٹی کے بہت سے پروفیسرز زرعی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے سائنسی تحقیقی نتائج، جیسے پریزرویٹوز اور پلانٹ ویکسین کو براہ راست فیلڈ میں لاگو کر سکیں، جس سے مجھے بہت زیادہ ترغیب ملتی ہے،دونوں بڑے رعی ممالک ہونے کے ناطے ہمیں پائیدار زراعت کے مستقبل میں ہاتھ سے ہاتھ ڈالنا چاہیے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ڈیجیٹل زراعت پر تین روزہ 2023 ورلڈ ایکسپو کا آغاز 25 اپریل کو ہوا، جس میں مجموعی طور پر 118 ملکی نمائش کنندگان کے ساتھ ساتھ 22 ممالک کے 40 کاروباری اداروں اور تنظیموں نے شرکت کی جن میں زرعی ترقی یافتہ ممالکـ جرمنی، اسرائیل، نیدرلینڈز، جاپان، امریکہ ، آسٹریلیا، اور آسیان اور شنگھائی تعاون تنظیم شامل تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی تل کی برآمدات 2021 میں 150,000 ٹن ت...

چین کو برآمد کرنے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستانی تلوں کی برآمدات 2020 میں 100,000 ٹن سے بڑھ کر 2021 میں 150,000 ٹن تک پہنچ گئی ہیں۔، اس کی بمپر فصل ہونے کی توقع ہے کیونکہ پچھلے سال فروخت کنندگان کو بہتر قیمت ملنے کے بعد سے بوائی میں 25 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ ان خیالات کا اظہار ایک زرعی پیداوار کی تجارت کرنے والی کمپنی جے کے ٹی فوڈز کے گریٹر چائنا ریجن کی ڈائریکٹر لی یوآن یوان نے چین کے ساحلی شہر چنگ ڈا ومیں گزشتہ ہفتے منعقدہ چائنا انٹرنیشنل سیسم کانفرنس کے بعد چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این ) کو ایک انٹرویو میں کیا ۔ انہوں نے کہا پاکستانی تل کو چین میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے پہلے، ہماری زیادہ تر مصنوعات مشرق وسطیٰ کو فروخت کی جاتی تھیں۔ چین پاکستانی تلوں کو ایک وسیع مارکیٹ پیش کرتا ہے۔ انہوں نے سی ای این کو بتایا کہ اچھے موسمی حالات میں، مستحکم معیار، کیڑے مار ادویات کی باقیات سے پاک اور پاکستانی تل کا صاف رنگ اسے بین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقتی برتری فراہم کرتا ہے۔

لی نے سی ای این کو بتایا اس کے علاوہ، چین کو شپنگ تیز ترین ہے۔ براہ راست جہاز 12 سے 14 دنوں میں چینی بندرگاہ تک پہنچ سکتا ہے۔ پاکستانی تل ہر سال اکتوبر کے لگ بھگ چینی مارکیٹ میں آتے ہیں، اس لیے چینی نئے قمری سال سے پہلے فروخت کے لیے کافی وقت ہو گا، جو کہ عام طور پر کھپت میں ایک بڑا ہدف ہوتا ہے۔ لی نے مزید کہا یہ کہا جا رہا ہے، پاکستانی مارکیٹ میں تل آنے کا وقت بارش کے موسم کے ساتھ ہی آتا ہے۔ اگر بارش ہوتی ہے، تو تل کے معیار پر سمجھوتہ کیا جائے گا، اور چینی خریدار صرف دوسرے ممالک کے تلوں کو متبادل کے طور پر منتخب کر سکتے ہیں ۔ پاکستان تل کے بیجوں کی کل پیداوار کا 80 فیصد برآمد کرتا ہے۔ اس وقت ایران اور چین پاکستان کے تل کے بڑے خریدار ہیں لیکن دیگر ممالک کی برآمدات میں اضافے کی وجہ سے مارکیٹ شیئر حاصل کر رہے ہیں۔ چین کی تل کی درآمدات دنیا کی پیداوار کا تقریباً 1/3 حصہ ہیں۔ 2020 سے، اس کی درآمد مسلسل تین سالوں تک 10 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی، جو پاکستانی پروڈیوسرز کو ایک بہت بڑی مارکیٹ فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان میں تل کی پیداوار بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

حالیہ برسوں میں، ہائبرڈ اقسام کے استعمال نے تباہ کن سیلابوں کے باوجود تل کی فصل کو 2019 میں محض 36,000 ٹن سے بڑھا کر 2022 میں 150,000 ٹن تک پہنچا دیا ہے۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر ہائبرڈ ورائٹی سے ہوا ہے کیونکہ فارمی قسم کے مقابلے میں زیادہ مانگ اور بہتر کوالٹی ہے، جس کا سائز کم مانگ، کوالٹی کے مسائل اور اعلی ایف ایف اے ویلیو کی وجہ سے 50 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔ لی نے کہا لیکن اس سال مجموعی طور پر فصل کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ اس وقت موسم ایک بڑا کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے سی ای این کو بتایا کہ اس وقت چین کو برآمد کیے جانے والے زیادہ تر پاکستانی تل کچے تل ہیں۔ اگلے چند سالوں میں جیسے جیسے پاکستان کی سیسم پروسیسنگ ٹیکنالوجی کی ترقی ہو رہی ہے، بہت زیادہ پراسیس شدہ تل جیسے کہ رنگ دار تل اور چھیلے ہوئے تل چینی مارکیٹ میں مزید مقبولیت حاصل کرنے کی امید ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد، سڑک کنارے درخت سے لٹکتی لاش برآم...

اسلام آباد ہائی وے پر سڑک کنارے درخت سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد۔ اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملحقہ گرین بیلٹ پر درخت سے لٹکتی لاش برآمد کی گئی۔ تھانہ کھنہ پولیس جائے وقوعہ شکریال پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق 35 سالہ شخص کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چودھری برادران کو لڑوانا سیاسی سازش کا حصہ ہ...

سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چودھری برادران کوآپس میں لڑوانا سیاسی سازش کا حصہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پرویز الہی کے گھر بکتر بند گاڑیوں سے دھاوا فسطائیت اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے، چوہدری شجاعت کو مذمت کرنی چاہیئے اور چوہدری سالک کو مستعفی ہو جانا چاہیئے، دونوں بھائیوں کو لڑوانا سیاسی سازش کا حصہ ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض کا مسئلہ 10 مئی کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی شامل نہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار اقتصادی معاشی طور پر ہی ناکام نہیں ہوئے بلکہ غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا، مذاکرات کامیاب ہوں تو بہت اچھی بات ہے لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کاکہنا تھا کہ ملک اور قوم کی ضرورت آئین اور قانون ہے، حکومت اقتدار سے چمٹا رہنا چاہتی ہے، چابی کے کھلونے کلیم اللہ اور سلیم اللہ کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری 4 مرلے کی لال حویلی پر حکومت چوتھی مرتبہ حملہ کرنے جا رہی ہے اور ہائیکورٹ سے بھی 4 مرلے ملکیتی کا کیس جیت چکا ہوں ، رات کے اندھیرے میں اگر لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں، اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کروں گا، قومی اسمبلی میں جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینٹی کرپشن اور پولیس کا طویل آپریشن ناکام،...

لاہور میں سابق وزیر اعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہی کے گھر پر پولیس اور اینٹی کرپشن کی ٹیم کے چھاپے کا ڈراپ سین ہوگیا، پرویز الہی کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم اور پولیس رات بھر لاہور میں پرویز الہی کے گھر میں موجود رہی لیکن سابق وزیر اعلی پنجاب گھر میں نہیں ملے تاہم صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب آپریشن تقریبا 8 گھنٹوں بعد ختم کر دیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ پرویز الہی کی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئے جبکہ اینٹی کرپشن اور پولیس کی نفری بھی صبح ساڑھے 5 بجے سابق وزیراعلی پنجاب کی گرفتاری کے بغیر ہی واپس چلی گئی۔ واضح رہے کہ چودھری پرویز الہی کے گھرپر رات گئے پولیس نے دھاوا بولا، بکتربند گاڑی مرکزی دروازہ توڑتی ہوئی رہائش گاہ میں داخل ہوئی، پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر میں کود گئے اور اندرونی داخلی دروازہ بھی توڑ ڈالا جبکہ کھڑکی کے شیشے بھی توڑ دئیے۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے رات گئے سابق وزیر اعلی پنجاب کی رہائش گاہ پر یہ کارروائی گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں کی، آپریشن میں 27 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے چودھری پرویز الہی کی رہائش گاہ سے حراست میں لیے گئے افراد سابق وزیر اعلی پنجاب کے ملازمین ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران پرویز الہی گھر میں نہیں ملے، سابق وزیر اعلی پنجاب کے موبائل فون کی لوکیشن یہاں کی ہی ہے۔

اس سے قبل اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے افراد نے بتایا کہ پرویز الہی یہاں موجود ہیں، سابق وزیر اعلی پنجاب کی گرفتاری تک کارروائی جاری رہے گی۔ تاہم صبح سویریے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ پرویز الہی کی رہائش گاہ سے روانہ ہو گئے جبکہ اینٹی کرپشن اور پولیس کی نفری بھی سابق وزیر اعلی کو گرفتار کیے بغیر واپس چلی گئی۔ اس سے قبل پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اندر سے مرکزی گیٹ کے نیچے آگ لگائی گئی۔ پولیس چھاپے کے بعد چودھری پرویزالہی کے وکیل نے کہا تھا کہ پولیس اہلکار پرویز الہی کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، اس مقدمے میں پرویز الہی کی ضمانت ہو چکی ہے۔ دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ اگر ضمانت ہو چکی ہے تو ہمیں عدالت کا آرڈر دکھایا جائے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پرویزالہی کو یہ کہنے آئے تھے کہ کیس میں ان کی ضمانت نہیں ہوئی لیکن مزاحمت پر پولیس کو ایکشن کرنا پڑا۔ پرویزالہی کے وکیل عامر سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس طارق سلیم شیخ نے 6 مئی تک ضمانت قبل از گرفتاری دی، ہائی کورٹ کا تصدیق شدہ آرڈر ہمیشہ اگلے دن ملتا ہے، ہم نے ان کی کورٹ کے اہلکار سے بات بھی کروا دی ہے۔

پولیس کی جانب سے شیشے توڑنے کے سبب چوہدری شافع کا ہاتھ زخمی ہوگیا جبکہ اینٹی کرپشن حکام کا ماننا ہے کہ پرویزالہی گرفتاری سے بچنے کے لیے چودھری شجاعت کے گھر میں چھپے ہوئے ہیں، اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ جب تک پرویزالہی نہیں ملیں گے آپریشن جاری رہے گا۔ پولیس نے چوہدری شجاعت کے گھر کا دروازہ توڑا اور چودھری سالک، چودھری شافع پر تشدد کیا جبکہ گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی، استفسار اور تعارف پر پولیس نے چودھری سالک اور چودھری شافع کو گھر سے جانے کو کہا جبکہ دونوں نے بتایا کہ ہمارا پرویزالہی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس پر پولیس نے واضح کیا کہ مکمل تلاشی کے بغیر پولیس روانہ نہیں ہوگی، پولیس نے پرویزالہی، چودھری وجاہت، راسخ الہی، شجاعت کے گھروں کی تلاشی لی تاہم وہ نہ مل سکے۔ بعد ازاں خواتین اہلکاروں کو تفصیلی تلاشی کیلئے گھروں میں بھیجا گیا جہاں خواتین اہلکاروں کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان سے انخلا مشن ، پاک فضائیہ کا طیارہ 97...

سوڈان سے پاکستانیوں سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلا جاری ، پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ تیسرے مرحلے میں مزید 97 پاکستانیوں کو لے کراچی پہنچ گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ٹوئٹر اکاونٹ پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پورٹ سوڈان سے97 پاکستانی شہریوں کو جدہ سے کراچی پہنچایا گیا ہے ، حکومت پاکستان پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔ اس سے قبل دوسرے مرحلے میں پاک فضائیہ کا طیارہ 111 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچا تھا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں پاک فضائیہ کا طیارہ 149پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کا سوڈان سے محفوظ انخلا اور وطن واپسی پہلی ترجیح ہے۔ سوڈان میں تیزی سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بروقت ریسکیو کرنے پر پاکستان پہنچنے والے افراد کے اہل خانہ نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ایئر فورس کی کوششوں کو سراہا۔ اس حوالے سے پی اے ایف کے ترجمان کاکہنا ہے کہ پاک فضائیہ مصیبت میں گھرے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو وطن واپس بھیجنا جاری رکھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ فوجداری کیس میں سماعت بغیر کارروائ...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج توشہ خانہ فوجداری کیس کی ہونے والی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی گئی ہے ، آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور عمران خان کے معاون وکلا بیرسٹر گوہر علی خان اور خالد چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، عمران خان 30 مئی کو...

اسلام آباد کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے عدالت کو نوٹس کی تعمیل سےآگاہ کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی آج کی طلبی کیلئے جاری سمن کی تعمیل قانون کے مطابق نہیں ہوسکی جس کے بعد عدالت نے حاضری یقینی بنانے کیلئے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ اس سے قبل عدالت میں 10 ملزمان کی حاضری لگا دی گئی ، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو نوٹس کی تعمیل سے متعلق سب انسپکٹر حنیف کو عدالت بلایا جائے۔ عدالت نے سب انسپکٹر حنیف کی عدالتی حاضری تک سماعت میں وقفہ کیا تھا۔ سول جج مبشرحسن چشتی نے عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان پر 121 مقدمات درج کرنے کے خلاف درخ...

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 121 مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں5 رکنی لارجر بینچ 2مئی کو سماعت کرے گا۔ لارجر بینچ میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس انوار الحق اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں ۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے 121مقدمات کو خارج کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا تھا، دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔ عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کئیگئے ہیں، تحریک انصاف کے سپورٹرز کو نظربند اور گرفتار کیا جا رہا ہے، نگران صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ درخواست کے فیصلے تک تمام مقدمات میں کارروائی روکنے کا حکم دیا جائے، پہلے سے درج مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکا جائے، عدالت بغیر نوٹس فوجداری کارروائی کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جب ڈکٹیٹرز آتے ہیں تو سوموٹو نوٹس سو رہا ہوت...

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جب ڈکٹیٹرز آتے ہیں تو سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے۔ ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جب ڈکٹیٹرز آتے ہیں تو سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے، ڈکٹیٹروں کو آئین میں ترمیم کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جاسکتا اور پارلیمان کی حیثیت کو ماننا پڑے گا، پارلیمان کو سائیڈ لائن کردیا گیا، پنجاب کے الیکشن کا کہتے ہیں اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کا نام نہیں لیتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر کے حادثے می...

سان فرانسسکو(شِنہوا)امریکی ریاست الاسکا میں دو فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے تین امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

امریکی فوج الاسکا کے ترجمان جان پنیل کے مطابق تربیتی پرواز سے واپسی کے بعد  حادثہ الاسکا کے دورافتادہ علاقے ہیلی کے قریب پیش آیا۔ ہر ہیلی کاپٹر میں دو افراد سوار تھے۔

 حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں امریکہ میں فوجی ہیلی کاپٹروں کو پیش آنے والا دوسرا حادثہ ہے۔

امریکی فوج نے اس واقعے میں متاثر ہونے والے فوجیوں کی شناخت نہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نام اس وقت تک پوشیدہ رکھے جائیں گے جب تک کہ لواحقین کو اطلاع نہیں دی جاتی۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی نیشنل ریزرو اتھارٹی کے سابق سربراہ کے...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں نیشنل فوڈ اینڈ سٹریٹجک ریزرو ایڈمنسٹریشن کے سابق ڈائریکٹر ژانگ ووفینگ پر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں دیانگ میونسپل پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے ژانگ کے خلاف دیانگ کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں سرکاری قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا جب کہ نگرانی کے قومی کمیشن نے ژانگ کے معاملے کی تحقیقات مکمل کر لیں۔

ژانگ پراپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرے افراد اور یونٹس کی مدد کرتے ہوئےمنصوبوں کے ٹھیکے دینے اور اہلکاروں کی ترقی  کے بدلے میں بھاری رقم اور قیمتی اشیاء لینے کا الزام ہے۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ یی-پاکستان-ملاقات

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی کی بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات  کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ یی-پاکستان-ملاقات

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی کی بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات  کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ یی-پاکستان-ملاقات

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی کی بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات  کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر-ارجین لینڈ پورٹ-سوڈان-سرحدی راہداری

سوڈان کے ساتھ ارجین زمینی بندرگاہ کے ذریعے ایک شخص سامان اٹھائے ہوئےمصر میں داخل ہورہا ہے، جہاں پڑوسی ملک سوڈان میں مہلک تنازعے سے فرار ہونے والے 16 ہزار سے زائد غیر ملکی مصرمیں داخل ہوئے۔(شِنہوا)

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-تیانجن-چھٹی-سیاحت

 چین کے شمالی تیانجن میں یوم مزدور کی تعطیلات کیلئے سجائے گئے ٹینٹ سین آئی فیرس وہیل کا رات کے وقت منظر۔(شِنہوا)

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-تیانجن-چھٹی-سیاحت

چین کے شمالی تیانجن میں یوم مزدور کی تعطیلات کیلئے سجائے گئے ٹینٹ سین آئی فیرس وہیل کا رات کے وقت منظر۔(شِنہوا)

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر-ارجین لینڈ پورٹ-سوڈان-سرحدی راہداری

سوڈان کے ساتھ ارجین زمینی بندرگاہ کے ذریعے لوگ مصر میں داخل ہورہے ہیں جہاں پڑوسی ملک سوڈان میں مہلک تنازعے سے فرار ہونے والے 16 ہزار سے زائد غیر ملکی مصرمیں داخل ہوئے۔(شِنہوا)

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے دوران نفرتیں...

نیو یارک (شِنہوا) امریکی اخبار یوایس اے ٹوڈے کی ایک نیوز رپورٹ کے مطابق امریکی وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے اعدادوشمار سے اس بات کے "ناقابل تردید شواہد" ملے ہیں کہ صدارتی انتخابی مہم نفرتوں پر مبنی جرائم میں اضافہ کررہی ہے۔ 

شہری حقوق بارے ایک قومی گروپ "لیڈرشپ کانفرنس ایجوکیشن فنڈ" کی رپورٹ کے مطابق 2008 سے یہ ہولناک بات سامنے آئی ہے کہ عام انتخابات کے آس پاس نسلی گروہوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہوتا ہے ۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2015 کے بعد سے نفرت پر مبنی جرائم 80 فیصد سے زائد بڑھے ہیں۔ 2021 میں نفرت پر مبنی جرائم کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ ایف بی آئی نے ایسے جرائم بارے ڈیٹا  1991 سے شائع کرنا شروع کیا تھا۔ 

رپورٹ کے مصنفین نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ کچھ واقعات ہیں لیکن اگر ایک بھی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ کشیدگی میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 2023 میں امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے لئے نفرت پر مبنی جرائم میں اضافے کے امکانات موجود ہیں۔ ان انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امیدوار ہیں۔ 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکی زیرصدارت اقتصادی امور کا جائزہ اج...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی زیر صدارت جمعہ کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکا اجلاس ہوا جس میں موجودہ اقتصادی صورتحال اوراقتصادی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سال کے آغاز سے، ملکی معیشت اور معاشرے نے مکمل طور پر معمول کے کام شروع کر دیے ہیں۔  اجلاس میں بتایا گیا کہ  فرنٹ لوڈڈ اور ہم آہنگ  میکرو پالیسیوں کے ساتھ، طلب میں کمی، سپلائی کی رکاوٹوں اور کمزور ہوتی توقعات کے "ٹرپل پریشر" کو کم کیا گیا ہے، جبکہ اقتصادی ترقی توقع سے بہتر اور مارکیٹ طلب بتدریج بحال ہو رہی ہے، اقتصادی ترقی  میں اضافے کا رجحان جاری اور  اقتصادی آپریشن کااچھا آغاز ہوا ہے۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلامتی کونسل کی اقوام متحدہ کے لیےکام کرنےوا...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ (یو این) کی سلامتی کونسل نے افغان خواتین پر عالمی ادارے کے لیے کام کرنے پر پابندی عائد کرنے پر افغانستان کی عبوری حکومت کی مذمت کی ہے اور طالبان رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیں۔

اس حوالے سے 15 رکنی باڈی کی جانب سے متفقہ طور پر منظورکی گئی قرارداد میں افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی مکمل، مساوی، بامعنی اور محفوظ شرکت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں اقوام متحدہ میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی پر کونسل کے اراکین کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے ملک بھر میں اقوام متحدہ کی امدادی کارروائیوں پر شدید منفی اثر پڑے گا۔

قرارداد میں یہ بھی زور دیا گیا ہے کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کا امدادی مشن (یوناما) بھی پابندی کے خاتمے تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے مجازکردار پر عمل درآمد کرنے سے قاصر رہے گا۔

اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سےخواتین اور لڑکیوں کے بہت سے انسانی حقوق کو واپس لے لیا گیا ہے جس کے تحت خواتین کے ہائی سکول اور یونیورسٹی میں جانے پر پابندی، نقل و حرکت اور ملازمت پر پابندیوں سمیت دسمبر کا ایک حکمنامہ شامل ہے جو خواتین شہریوں کو زیادہ تر این جی اوز کے لیے کام کرنے سے منع کرتا ہے۔

 تاہم اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کو اس وقت دنیا میں سب سے کم مالی امداد دی جا رہی ہے جہاں اب تک کی فنڈنگ کا 5 فیصد سے بھی کم حصہ فراہم کیا گیا ہے۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا سے چپ کی برآمد میں امریکہ کی جا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جنوبی کوریا کے چپ  بنانے والے اداروں کو چینی مارکیٹ میں چپ فراہمی سے روکنے کے امریکی اقدام کی بھرپور مخالفت کی ہے،جو امریکی کمپنیوں کی جگہ چین کو چپ برآمد کرنے کی خواہاں ہیں۔

وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئی تنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی ایکٹ ٹیکسٹ بک غنڈہ گردی ہے جو کمپنیوں کے درمیان باقاعدہ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو بری طرح متاثر  اور مارکیٹ کے ضوابط اور بین الاقوامی اقتصادی وتجارتی آرڈر کو نقصان پہنچارہاہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو بھی خطرہ لاحق ہے۔    اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چپ انڈسٹری کی چین متعلقہ تقابلی فوائد کے ساتھ  ساتھ معیشتوں کے باہمی تعاون پر تشکیل دی گئی ہے، شو نے کہا کہ امریکہ برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال کرتے ہوئے کچھ ممالک کو چین کے خلاف تجارتی تحفظ پسندی پرعمل کرنے پر مجبور کر کے صنعتی اور سپلائی چین میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا سے چپ کی برآمد میں امریکہ کی جا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جنوبی کوریا کے چپ  بنانے والے اداروں کو چینی مارکیٹ میں چپ فراہمی سے روکنے کے امریکی اقدام کی بھرپور مخالفت کی ہے،جو امریکی کمپنیوں کی جگہ چین کو چپ برآمد کرنے کی خواہاں ہیں۔

وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئی تنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی ایکٹ ٹیکسٹ بک غنڈہ گردی ہے جو کمپنیوں کے درمیان باقاعدہ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو بری طرح متاثر  اور مارکیٹ کے ضوابط اور بین الاقوامی اقتصادی وتجارتی آرڈر کو نقصان پہنچارہاہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو بھی خطرہ لاحق ہے۔    اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چپ انڈسٹری کی چین متعلقہ تقابلی فوائد کے ساتھ  ساتھ معیشتوں کے باہمی تعاون پر تشکیل دی گئی ہے، شو نے کہا کہ امریکہ برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال کرتے ہوئے کچھ ممالک کو چین کے خلاف تجارتی تحفظ پسندی پرعمل کرنے پر مجبور کر کے صنعتی اور سپلائی چین میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کےمغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے کم سےکم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی بنگال کےاضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے متاثر ہونے والے زیادہ تر  زرعی کھیتوں میں کام کرنے والے کسان تھے۔

ریاستی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کےایک اہلکارنے بتایاکہ جمعرات کی شام کو ریاست کے کئی حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے مشرقی بردوان میں پانچ افراد، مرشد آباد میں چار اور مغربی مدنا پور اور ہاوڑہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا ا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر ہفتہ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کرنے کااعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے جمعہ کو کہا کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 160 یوآن (تقریباً 23.11 ڈالر) اور 155 یوآن فی ٹن کمی کی جائے گی۔ قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد  ملک میں ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ نے ہتھیاروں کے کنٹرول،عدم پھیلاؤ اور...

بیجنگ(شِنہوا) چین  نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں امریکہ نے  متعدد اقدامات کے ذریعے کثیر جہتی ہتھیاروں کے کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کے عمل میں شدید رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔  وزارت دفاع کے ترجمان تان کیفی نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کی طرف سے جاری کردہ 2023 کی رپورٹ میں چین سے متعلق مواد کے حوالے سے ایک پریس انکوائری کے جواب میں کیا۔    مواد کو بے بنیاد، من گھڑت اور دانستہ طور پر جھوٹے الزامات پر مبنی قرار دیتے ہوئے، تان نے چین کی  جانب سے اسے سختی سے مسترد کردیا۔   جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے ، ترجمان نے بتایا کہ امریکہ نے مسلسل الزام تراشی کی ، اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی کیا  اور یہاں تک کہ معاہدوں اور تنظیموں سے بھی دستبرداری اختیار کی ہے۔  حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کی تصدیق کے پروٹوکول پر مذاکرات کو روکنے والے واحد ملک کی حیثیت سے امریکہ نے دنیا بھر میں 100 سے زیادہ حیاتیاتی تجربہ گاہیں قائم کی ہیں۔ اب، یہ نئی قسم کے جوہری وار ہیڈز کی تیاری، جوہری آبدوزوں پر برطانیہ اور آسٹریلیا کے ساتھ تعاون اور بیرونی خلا اور سائبر اسپیس میں اپنے فوجی پروگراموں کو آگے بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کا کوویڈ-19 کی تمام سرحدی پابندیاں 29...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان ہفتہ سے ملک میں آنے والے تمام لوگوں کے لیے کوویڈ-19 کی سرحدی پابندیوں کو ختم کر دے گا جہاں گولڈن ویک کی تعطیلات کے دوران مسافروں کی آمد متوقع ہے۔

جاپانی حکومت نے جمعہ کو کہاکہ فی الحال جاپان آنے والوں کو یہ ثابت کرنے کے لیے سرٹیفیکیشن پیش کرنے کی ضرورت ہے کہ انھوں نے کم سے کم تین ٹیکے لگوائے ہیں یا 72 گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ لیے گئے ہیں یا نہیں ۔

تاہم جاپان کے اعلیٰ حکومتی ترجمان و چیف کیبنٹ سیکریٹری ہیروکازو ماتسونو نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں داخل ہونے کے لیے ہفتے کے روز سے ان شرائط کی مزید ضرورت نہیں ہوگی۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اچھے سماجی روابط کا دماغ کی بہتر صحت اور لمب...

سڈنی(شِنہوا) یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز (یو این ایس ڈبلیو سڈنی) کی قیادت میں کی گئی تحقیق کے مطابق اچھے سماجی روابط کا دماغ کی بہتر صحت اور لمبی عمر سے تعلق ہے۔ الزائمر اینڈ ڈیمینشیا جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، محققین نے 39ہزار سے زائد شرکاء کامختصر اور درمیانی مدت کے دوران  13 بارتجزیہ کیا جس میں 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کی طویل عرصےتک نگرانی کی گئی۔

 سماجی روابط اور صحت کے درمیان تعلق کی تحقیقات کے لیے میٹا تجزیہ کا طریقہ استعمال کیا گیا۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ  اچھے سماجی روابط، جیسے کہ رشتوں  کو قائم رکھنا ، ہفتہ وار کمیونٹی گروپ کی مصروفیت، ہفتہ وار خاندان یا دوستوں سے ملاقات اور کبھی تنہائی محسوس نہ کرنے سے آدمی کی یاداشت بہتر رہتی ہے،ذہنی طورپر چست اورفیصلہ سازی کی قوت متاثر نہیں ہوتی۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین کی اسرائیل کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پ...

رم اللہ(شِنہوا) فلسطین کی وزارت خارجہ نےاسرائیل کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر یورپی کمیشن کی صدر کے بیان کی مذمت کی ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اسرائیل کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ارسولا وان ڈیر لی ین کے نامناسب، جھوٹے اور امتیازی  بیان کو مسترد کرتی ہے۔

 بدھ کو شائع ہونے والے ایک تہنیتی ویڈیو پیغام میں، وان ڈیر لی ین نے اسرائیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے "صحرا کو وسعت  دی ہے" جبکہ اس بیان پرفلسطین  نے یورپی کمیشن کی صدر کو فلسطین مخالف نسل پرست قرار دیا۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی پروپیگنڈہ پر مبنی گفتگو فلسطینی عوام کے ساتھ غیر انسانی رویے کو ہوا دینے کے علاوہ ان کی شاندار تاریخ وتہذیب کی نفی کرتی ہے۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدان نےفرنٹیئرز پلینٹ پرائز 2023 جی...

مونٹریکس، سوئٹزرلینڈ(شِنہوا) چینی سائنسدان نے  پائیداری کے نئے عالمی مقابلے میں فرنٹیئرز پلینٹ پرائز 2023 جیت لیا ہے، جس کااعلان گزشتہ روز یہاں ایک لائیو پروگرام کے دوران کیا گیا۔  فرنٹیئرز پلینیٹ پرائز پائیدار سائنس میں کامیابیوں پردیا جاتا ہے، جو زمین کے ماحولیاتی نظام کی حدود میں رہنے کے لیے انسانیت کی مدد کرنے کے قابل پیمائش صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والے سلوشنز کااعتراف ہے۔ ژی جیانگ  یونیورسٹی کے پروفیسرگوباوجنگ  کو یہ انعام ان کے تحقیقی مضمون " پی ایم 2.5 فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے نائٹروجن آکسائیڈز کے مقابلے میں امونیا زیادہ سستی ہے" پر دیا گیا ہے، جو 2021 میں تعلیمی جریدے سائنس میں شائع ہوا تھا۔  

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدان نےفرنٹیئرز پلینٹ پرائز 2023 جی...

مونٹریکس، سوئٹزرلینڈ(شِنہوا) چینی سائنسدان نے  پائیداری کے نئے عالمی مقابلے میں فرنٹیئرز پلینٹ پرائز 2023 جیت لیا ہے، جس کااعلان گزشتہ روز یہاں ایک لائیو پروگرام کے دوران کیا گیا۔  فرنٹیئرز پلینیٹ پرائز پائیدار سائنس میں کامیابیوں پردیا جاتا ہے، جو زمین کے ماحولیاتی نظام کی حدود میں رہنے کے لیے انسانیت کی مدد کرنے کے قابل پیمائش صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والے سلوشنز کااعتراف ہے۔ ژی جیانگ  یونیورسٹی کے پروفیسرگوباوجنگ  کو یہ انعام ان کے تحقیقی مضمون " پی ایم 2.5 فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے نائٹروجن آکسائیڈز کے مقابلے میں امونیا زیادہ سستی ہے" پر دیا گیا ہے، جو 2021 میں تعلیمی جریدے سائنس میں شائع ہوا تھا۔  

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے اپنے اہلکاروں کے خلاف امریکہ کی جانب...

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے  امریکہ کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے چینی افسران اور دیگر سرکاری اہلکاروں پر عائد فرد جرم کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے  امریکہ  سے ان  غلط اقدامات کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نےروزانہ کی نیوز بریفنگ میں اس سے متعلقہ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نےنام نہاد 'بین الاقوامی جبر'  کے بیانیہ کو بدنیتی سے گھڑ لیا ہے، من گھڑت شواہد اکٹھے کیے اور چین کے قانون نافذ کرنے والے افسران اور دیگر سرکاری اہلکاروں کے خلاف مقدمہ چلایا ،اس سیاسی بہتان سازی کا واضح مقصد چینی خطرے کے بیانیہ کو فروغ دینا ہے۔

ماؤ نے مزید کہا کہ چین اس اقدام کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور اس نے سفارتی اور قانون نافذ کرنے والے چینلز کے ذریعے امریکہ کے سامنے اس معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھایا اورسخت اعتراض کیا ہے۔ چین کی وزارت عوامی سلامتی (ایم پی ایس) کے ایک عہدیدار نے گزشتہ  روز امریکہ میں چینی پولیس پر فرد جرم عائد کرنے پر امریکی محکمہ انصاف  اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن بیجنگ آفس کے نمائندوں کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا اور اپنا اعتراض ریکارڈ کرایا۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے اپنے اہلکاروں کے خلاف امریکہ کی جانب...

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے  امریکہ کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے چینی افسران اور دیگر سرکاری اہلکاروں پر عائد فرد جرم کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے  امریکہ  سے ان  غلط اقدامات کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نےروزانہ کی نیوز بریفنگ میں اس سے متعلقہ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نےنام نہاد 'بین الاقوامی جبر'  کے بیانیہ کو بدنیتی سے گھڑ لیا ہے، من گھڑت شواہد اکٹھے کیے اور چین کے قانون نافذ کرنے والے افسران اور دیگر سرکاری اہلکاروں کے خلاف مقدمہ چلایا ،اس سیاسی بہتان سازی کا واضح مقصد چینی خطرے کے بیانیہ کو فروغ دینا ہے۔

ماؤ نے مزید کہا کہ چین اس اقدام کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور اس نے سفارتی اور قانون نافذ کرنے والے چینلز کے ذریعے امریکہ کے سامنے اس معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھایا اورسخت اعتراض کیا ہے۔ چین کی وزارت عوامی سلامتی (ایم پی ایس) کے ایک عہدیدار نے گزشتہ  روز امریکہ میں چینی پولیس پر فرد جرم عائد کرنے پر امریکی محکمہ انصاف  اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن بیجنگ آفس کے نمائندوں کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا اور اپنا اعتراض ریکارڈ کرایا۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینٹن میلے کے دوسرے مرحلے 4.5 ارب امریکی ڈال...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں جاری 133 ویں چائنہ درامدی و برآمدی میلے (کینٹن میلہ) کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیرہوگیا۔ یہ مرحلہ 5 روز جاری رہا جس میں لوگوں کی آمد اور کاروبار میں تیزی رہی۔

وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئے ٹنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دوسرے مرحلے میں بدھ تک 8 لاکھ 15 ہزار افراد نے میلے میں شرکت کی جبکہ اس دوران 4.5 ارب امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے برآمدی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

دوسرے مرحلے میں 12 ہزار سے زائد اداروں نے غیر پائیدار اشیائے صرف، تحائف اور گھریلو اشیاء نمائش کے لئے پیش کی۔ کم کاربن مصنوعات لوگوں کی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز تھی جبکہ کچھ اشیاء کے 10 لاکھ ڈالرز سے زائد کے سودے ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال زچہ وبچہ مصنوعات سیکشن کا اضافہ کیا گیا تھا جس نے توقع سے بہتر نتائج دیئے اور بدھ تک 11 کروڑ ڈالرز تک کے سودے ہوئے۔

بدھ تک 3 لاکھ 90 ہزار خریداروں نے آن لائن شرکت کی جن میں 91 فیصد بیرون ملک سے تھے۔

شو نے کہا کہ کینٹن میلے کا تیسرا مرحلہ یکم سے 5 مئی تک منعقد ہوگا جس میں ملبوسات، جوتے، اسٹیشنری، کھانے پینے کی اشیاء اور طبی سازوسامان نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پہلی سہ ماہی میں توانائی کے استعمال میں...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صنعتی شعبے میں بجلی کی بڑھتی طلب کے سبب 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران توانائی کے استعمال میں اضافہ کا رجحان برقرار رہا ۔

قومی توانائی انتظامیہ کے ایک عہدیدار ڈونگ وان چھنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ابتدائی 3 ماہ میں بجلی کی مجموعی کھپت میں گزشتہ برس کی نسبت 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈونگ نے بتایا کہ صنعتی شعبے میں بجلی کی کھپت 2022 کی اسی مدت کی نسبت 4.4 فیصد بڑھی جو مجموعی اضافے کا 78 فیصد ہے ۔

ڈونگ کے مطابق صنعتی شعبے میں بجلی کی بڑھتی طلب کے سبب رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کوئلے کی کھپت میں مسلسل اضافہ ہوا، جبکہ قدرتی گیس اور صاف تیل کی کھپت بھی فروری کے بعد سے بڑھی ہے ۔

ڈونگ نے مزید بتایا کہ ملک میں توانائی کی طلب پوری کرنے کے لیے چین نے توانائی کی درآمدات میں اضافہ کیا ہے۔ پہلی سہ ماہی کے دوران کوئلے کی درآمد میں گزشتہ برس کی نسبت 96.1 اضافہ ہوا ۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ مستقبل کے کارخانے

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر وین لینگ میں ژے جیانگ ایشیدا کمپنی لمیٹڈ کے ایک کارخانے میں خودکار پروڈکشن لائن کو دیکھا جاسکتا ہے۔  (شِنہوا)

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسپیس ایکس نے مزید 46 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹل...

لاس اینجلس (شِںہوا) امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 46 اسٹار لنک سیٹلائٹس مدار میں بھیج دیئے ہیں۔

سیٹلائٹس لے جانے والے فالکن 9 راکٹ نے بحرالکاہل وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 40 منٹ پر کیلیفورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس کے خلائی لانچ کمپلیکس سے اڑان بھری تھی۔

لانچ کے بعد اسپیس ایکس نے اسٹار لنک سیٹلائٹس کے مدار میں داخل ہونے کی تصدیق کی۔

فالکن 9 فرسٹ اسٹیج بحرالکاہل میں تعینات "آئی اسٹل لو یو" ڈرون شپ پر اترگیا۔

اسپیس ایکس کے مطابق اسٹار لنک ان مقامات پرتیزرفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرے گا جہاں رسائی مشکل، مہنگی یا مکمل طور پردستیاب نہیں ہے۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں