• -, -
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چینی صدر کی حکومتی سیاسی جماعت میں تعلیمی مہ...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم بارے شی جن پھنگ کی سوچ کے مطالعے اور نفاذ پر تعلیمی مہم کے بارے ایک اجلاس میں دی گئی تقریر شائع کی جائے گی۔

چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی یہ تقریر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سب سے اہم جریدے چھیوشی جرنل کے رواں سال کے نویں شمارے میں شائع ہوگی۔

۳۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی پی آر کے کا امریکہ اور جنوبی کوریا کے رہ...

سیول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے ایک سینئر عہدیدار نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے رہنماوں کی ملاقات کے بعد جاری واشنگٹن اعلامیہ پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی کے سی این اے کی رپورٹ کے مطابق کوریا کی ورکرز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے نائب محکمہ ڈائریکٹر کم یو جونگ نے اس اعلامیہ کی مذمت کرتے ہوئے ڈی پی آر کے  کے خلاف انتہائی مخاصمانہ پالیسی کا  غیر معمولی اقدام قرار دیا جو انتہائی مخالفانہ اور جارحانہ کارروائی کی خواہش کی عکاسی کرتاہے،عہدیدار  نے مزید کہا  کہ یہ صرف شمال مشرقی ایشیا اور دنیا کے امن و سلامتی کو مزید سنگین خطرے سے دوچار کرے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ  دشمن جتنا زیادہ جوہری جنگی مشقوں کے انعقاد پر تیار ہوں اور جتنے زیادہ جوہری اثاثے جزیرہ نما کوریا کے آس پاس تعینات کریں ہمارے دفاع کے حق کا استعمال ان کے براہ راست تناسب  سے اتنا ہی مضبوط ہوگا۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے دورہ امریکہ کے  بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے مشترکہ طور پر 26 اپریل کو  واشنگٹن اعلامیہ جاری کیا۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ٹیک فرم نے کینیا میں سائبر سیکیورٹی کاس...

نیروبی (شِنہوا) چین کی ٹیک فرم ہواوے نے  کینیا کے نجی اور سرکاری شعبوں کیلئے اپنی تازہ ترین سائبر سیکیورٹی سروس کا آغاز کر دیا ہے جس سے سائبر حملوں میں اضافے کے دوران کلاؤڈ سٹوریج سلوشنز اور مصنوعی ذہانت کے نظام کے استعمال کو مزید وسعت دی جا سکے گی۔

ہواوے کینیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گاو فی نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک ٹیکنالوجی فورم کو بتایا کہ رینسم ویئر پروٹیکشن 2.0 کو تیزی سے پھیلنے والی کلاؤڈ، انٹرنیٹ آف تھنگز اور مصنوعی ذہانت سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

گاو نے کہا کہ نئی پیش رفت کا مطلب ہے کہ سائبر سیکورٹی کے خطرات بڑھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ  کینیا کیلئے آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) کے توسیعی اقتصادی اثرات سے فائدہ اٹھانے کے لیے محفوظ آئی سی ٹی ماحول کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔

گاو نے کہا کہ آئی سی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہر کاروبار کا نظام  سائبرخطرات کا سامنا کیے بغیر اچھی طرح کام کر رہا ہے جیسے کہ رینسم ویئر روز مرہ کے کاموں میں خلل ڈالتے ہیں اور مالی نقصانات کا باعث بنتے ہیں۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ٹیک فرم نے کینیا میں سائبر سیکیورٹی کاس...

نیروبی (شِنہوا) چین کی ٹیک فرم ہواوے نے  کینیا کے نجی اور سرکاری شعبوں کیلئے اپنی تازہ ترین سائبر سیکیورٹی سروس کا آغاز کر دیا ہے جس سے سائبر حملوں میں اضافے کے دوران کلاؤڈ سٹوریج سلوشنز اور مصنوعی ذہانت کے نظام کے استعمال کو مزید وسعت دی جا سکے گی۔

ہواوے کینیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گاو فی نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک ٹیکنالوجی فورم کو بتایا کہ رینسم ویئر پروٹیکشن 2.0 کو تیزی سے پھیلنے والی کلاؤڈ، انٹرنیٹ آف تھنگز اور مصنوعی ذہانت سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

گاو نے کہا کہ نئی پیش رفت کا مطلب ہے کہ سائبر سیکورٹی کے خطرات بڑھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ  کینیا کیلئے آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) کے توسیعی اقتصادی اثرات سے فائدہ اٹھانے کے لیے محفوظ آئی سی ٹی ماحول کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔

گاو نے کہا کہ آئی سی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہر کاروبار کا نظام  سائبرخطرات کا سامنا کیے بغیر اچھی طرح کام کر رہا ہے جیسے کہ رینسم ویئر روز مرہ کے کاموں میں خلل ڈالتے ہیں اور مالی نقصانات کا باعث بنتے ہیں۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ-غزہ-رفاہ-سوڈان-انخلاء

سوڈان سے نکالے گئے ایک فلسطینی کا  غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفاہ میں سرحدی راہداری پر اس کے رشتہ دار استقبال کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان-بیروت-ایران-وزیرخارجہ-پریس کانفرنس

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان لبنان کے شہر بیروت میں ایرانی سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں جنہوں نےمشرق وسطیٰ کے ممالک کے حالیہ سیاسی میل جول کو خطے کیلئےنئے دور کا آغاز قرار دیا۔(شِنہوا)

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ -بیت الحم-فلسطینی نوجوان-موت

مغربی کنارے کے شہر بیت الحم کے ایک اسپتال میں فلسطینی  ایک نوجوان عمران الصباح کی میت پر سوگ منا رہے ہیں جسے اسرائیلی فوجیوں نے قتل کردیا تھا۔(شِنہوا)

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-سنکیانگ-سفراء-دورہ

چین میں برازیل، ایران، انڈونیشیا، پاکستان، ایکواڈور اور سینیگال سمیت 14 ممالک کےسفیرسنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے ارمچی میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ سے متعلق ایک نمائش کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نمیبیا-ونڈہوک- ثقافتی تہوار

نمیبیا کے ونڈہوک میں لوگ فن و ثقافتی میلے کے دوران پرفارم کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سات...

نئی دہلی(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور قومی دفاع کے وزیر لی شانگ فو نے کہا  ہے کہ چین ایک متوازن، موثر اور پائیدار سلامتی کی تعمیر کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے دیگر  رکن ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

بھارتی دارالحکومت  نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر لی نے کہا کہ  وزارتی اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کے لیے اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بنانے اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کا  ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال  ستمبر میں سمرقند میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے اجلاس میں اہم اتفاق رائے  طے پایا تھا۔

لی نے کہا کہ  چین شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر ممبران کے ساتھ مل کر عالمی سلامتی کے اقدام کو عملی جامہ پہنانے، سٹریٹجک باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے، انسداد دہشت گردی تعاون کو بڑھانے، تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے اور تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ عالمی اور علاقائی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

وزرائے دفاع نے اجلاس میں اسٹریٹجک رابطوں کو مزید فروغ دینے، اتفاق رائے پر توجہ مرکوز کرنے اور ایس سی او تعاون کو وسعت دینے اور مشترکہ طور پر علاقائی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کا عہد کیا۔

اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سات...

نئی دہلی(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور قومی دفاع کے وزیر لی شانگ فو نے کہا  ہے کہ چین ایک متوازن، موثر اور پائیدار سلامتی کی تعمیر کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے دیگر  رکن ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

بھارتی دارالحکومت  نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر لی نے کہا کہ  وزارتی اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کے لیے اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بنانے اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کا  ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال  ستمبر میں سمرقند میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے اجلاس میں اہم اتفاق رائے  طے پایا تھا۔

لی نے کہا کہ  چین شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر ممبران کے ساتھ مل کر عالمی سلامتی کے اقدام کو عملی جامہ پہنانے، سٹریٹجک باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے، انسداد دہشت گردی تعاون کو بڑھانے، تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے اور تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ عالمی اور علاقائی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

وزرائے دفاع نے اجلاس میں اسٹریٹجک رابطوں کو مزید فروغ دینے، اتفاق رائے پر توجہ مرکوز کرنے اور ایس سی او تعاون کو وسعت دینے اور مشترکہ طور پر علاقائی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کا عہد کیا۔

اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپالی وزیراعظم کا صحت کے شعبے میں مدد پر چی...

کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے صحت کے شعبے میں چین کی حمایت کی تعریف کی ہے جس میں کوویڈ-19 کے وبائی مرض کے دوران زندگی بچانے والی ویکسین، اہم طبی آلات اور دیگر طبی سامان شامل ہیں۔

نیپالی وزیر اعظم نے کھٹمنڈو میں چینی امداد سے اپ گریڈ و تعمیر نوکے بعد حوالے ہونے والے سول سروس ہسپتال اور چین کی پہلی طبی امداد ٹیم کو بیرون ملک روانہ کرنے کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر کھٹمنڈو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک قریبی پڑوسی اور دوست ملک چین کی طرف سے اس سخاوت اور حقیقی یکجہتی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کی حمایت کی بدولت  ہم وبائی مرض کی مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وبائی مرض کے بعد کی بحالی اب ہماری واحد ترجیح ہے۔

نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ اور نیپال کے وفاقی امور اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے وزیر امن لال مودی کھٹمنڈو میں پروجیکٹ کے حوالے سے سرٹیفکیٹس کا تبادلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

دہل نے تقریب میں تقریباً 300 شرکاء کو بتایا کہ نیپال کی ترقی کی کوششوں میں چین کی مسلسل حمایت ہمارے دوستانہ اور اچھے ہمسایہ تعلقات کی پہچان ہے۔

سول سروس ہسپتال ستمبر 2008 میں چین کے امدادی منصوبوں کے حصے کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ چین کی گوانگ ژوکنسٹرکشن انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے ذریعہ ستمبر 2018 میں شروع ہونے والے چائنہ ایڈ اپ گریڈ پروجیکٹ کے تحت موجودہ عمارتوں کو اپ گریڈ کرنے اور ان کی تزئین و آرائش کے ساتھ ایک نئی سرجیکل عمارت تعمیر کی گئی۔

دہل نے کہا کہ  یہ ہسپتال نیپال اور چین کے گہرے اور قریبی اقتصادی تعاون کی علامت  ہے جس سے دونوں ممالک کئی دہائیوں سے استفادہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے بی پی کوئرالا میموریل کینسر ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور خدمات کی توسیع کے لیے چین کی مسلسل حمایت کا بھی ذکر کیا۔

1999 سے 14 چینی طبی ٹیمیں وسطی جنوبی نیپال کے بھرت پور میں کینسر ہسپتال بھیجی گئی ہیں جو دسمبر 1998 میں چینی حکومت کی گرانٹ سے بنایا گیا تھا۔

دہل نے نیپال میں سخت محنت کرنے پر 14ویں چینی طبی ٹیم کے 17 ارکان کو قومی صحت کے چیمپئن کا تمغہ اور تعریفی اسناد بھی دیں۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپالی وزیراعظم کا صحت کے شعبے میں مدد پر چی...

کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے صحت کے شعبے میں چین کی حمایت کی تعریف کی ہے جس میں کوویڈ-19 کے وبائی مرض کے دوران زندگی بچانے والی ویکسین، اہم طبی آلات اور دیگر طبی سامان شامل ہیں۔

نیپالی وزیر اعظم نے کھٹمنڈو میں چینی امداد سے اپ گریڈ و تعمیر نوکے بعد حوالے ہونے والے سول سروس ہسپتال اور چین کی پہلی طبی امداد ٹیم کو بیرون ملک روانہ کرنے کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر کھٹمنڈو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک قریبی پڑوسی اور دوست ملک چین کی طرف سے اس سخاوت اور حقیقی یکجہتی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کی حمایت کی بدولت  ہم وبائی مرض کی مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وبائی مرض کے بعد کی بحالی اب ہماری واحد ترجیح ہے۔

نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ اور نیپال کے وفاقی امور اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے وزیر امن لال مودی کھٹمنڈو میں پروجیکٹ کے حوالے سے سرٹیفکیٹس کا تبادلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

دہل نے تقریب میں تقریباً 300 شرکاء کو بتایا کہ نیپال کی ترقی کی کوششوں میں چین کی مسلسل حمایت ہمارے دوستانہ اور اچھے ہمسایہ تعلقات کی پہچان ہے۔

سول سروس ہسپتال ستمبر 2008 میں چین کے امدادی منصوبوں کے حصے کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ چین کی گوانگ ژوکنسٹرکشن انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے ذریعہ ستمبر 2018 میں شروع ہونے والے چائنہ ایڈ اپ گریڈ پروجیکٹ کے تحت موجودہ عمارتوں کو اپ گریڈ کرنے اور ان کی تزئین و آرائش کے ساتھ ایک نئی سرجیکل عمارت تعمیر کی گئی۔

دہل نے کہا کہ  یہ ہسپتال نیپال اور چین کے گہرے اور قریبی اقتصادی تعاون کی علامت  ہے جس سے دونوں ممالک کئی دہائیوں سے استفادہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے بی پی کوئرالا میموریل کینسر ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور خدمات کی توسیع کے لیے چین کی مسلسل حمایت کا بھی ذکر کیا۔

1999 سے 14 چینی طبی ٹیمیں وسطی جنوبی نیپال کے بھرت پور میں کینسر ہسپتال بھیجی گئی ہیں جو دسمبر 1998 میں چینی حکومت کی گرانٹ سے بنایا گیا تھا۔

دہل نے نیپال میں سخت محنت کرنے پر 14ویں چینی طبی ٹیم کے 17 ارکان کو قومی صحت کے چیمپئن کا تمغہ اور تعریفی اسناد بھی دیں۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 42 کروڑ سال قدیم میٹھے پانی کے آرت...

نانجنگ (شِنہوا) چین اور برطانیہ کے محققین کی ایک ٹیم نے چین کے شمال مغربی  سنکیانگ ویغور خود اختیار  علاقے میں میٹھے پانی میں پائے جانے والے  مالڈیبولاکیا سائرینسس نامی  آرتھروپوڈ کا  فوسل دریافت کیا ہے، اس دریافت سے  معلوم ہوا کہ اس نوع کی قدیم ترین قسم تقریباً42 کروڑ سال پہلے موجود تھی۔

پیالیونٹولوجی  نامی جریدے میں شائع تحقیق میں  چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے  ذیلی ادارے نانجنگ انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ پیالیونٹولوجی کے محققین نے کہا کہ یہ چین میں پائے جانے والے میٹھے پانی کے آرتھروپوڈ کا سب سے پرانا فوسل ہے۔

مالڈیبولاکیا سائرینسس ایک عجیب و غریب کیڑے کی طرح ہے جس کے چاروں طرف کانٹے ہیں۔ اس کا جسم ایک سے زیادہ حصوں پر مشتمل  ہے جس کے دونوں طرف سڈول اسپائکس پھیلے  ہوتے ہیں ، اور دم کا حصہ ایک پتلی دم کی سپائیک کے پیچھے ہوتاہے۔

فوسل  کی جگہ پر پیلیوسلینٹی اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد، محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ آرتھروپوڈ میٹھے پانی کے ماحول جیسے پہاڑی دریا یا جھیلوں میں رہتاتھا۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی آمدنی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دیہی علاقوں سے شہروں کی جانب نقل مکانی کرنے والے کارکنوں کی2022 میں آمدنی  میں اضافہ اور حالات زندگی میں مزید بہتری آئی۔

قومی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، 2022 میں، شہروں میں آنے والے دیہی کارکنوں  کی ماہانہ اوسط آمدنی 4ہزار615 یوآن(تقریبا 666.52 ڈالر) رہی جو گزشتہ سال سے 4.1   فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہروں میں  دیہی کارکنوں کے رہنے کی جگہ فی کس گزشتہ سال 0.9 مربع میٹر بڑھ کر 22.6 مربع میٹر ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چین کے دیہی  تارکین کارکنوں کی آبادی گزشتہ سال 29 کروڑ56لاکھ 20 ہزار  تک پہنچ گئی جوپچھلے سال کے مقابلے میں31 لاکھ10ہزار زیادہ ہے۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائبر چوری کے معاملے میں امریکہ کا کوئی ثان...

بیجنگ(شِنہوا) چین  نے کہا ہے کہ سائبر چوری کے معاملے میں امریکہ کاکا کوئی ثانی نہیں ہے۔

وزارت خارجہ  کی ترجمان  ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس کانفرنس میں امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کے چین کے بارے میں حالیہ ریمارکس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں  کیا۔

ترجمان نے کہا کہ جب بھی سائبر چوری کی بات ہوگی  تو کوئی بھی امریکہ سے آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی انٹیلی جنس نے اس سال فروری میں برلن میں ہونے والے چینی اور جرمن وزارت دفاع کے درمیان ورکنگ ڈائیلاگ  کی خفیہ مانیٹرنگ کی،ترجمان نے کہا کہ  یقینا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے اپنے اتحادیوں اور باقی دنیا کے خلاف بڑے پیمانے پر نگرانی اور خفیہ اور سائبر چوری کرنے کے لیے طویل عرصے سے اپنے تکنیکی حربوں کا استعمال کیا ہے، جو طویل عرصے سے ایک کھلا راز رہا ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کی طرف انگلیاں اٹھانے سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا چاہئے۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائبر چوری کے معاملے میں امریکہ کا کوئی ثان...

بیجنگ(شِنہوا) چین  نے کہا ہے کہ سائبر چوری کے معاملے میں امریکہ کاکا کوئی ثانی نہیں ہے۔

وزارت خارجہ  کی ترجمان  ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس کانفرنس میں امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کے چین کے بارے میں حالیہ ریمارکس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں  کیا۔

ترجمان نے کہا کہ جب بھی سائبر چوری کی بات ہوگی  تو کوئی بھی امریکہ سے آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی انٹیلی جنس نے اس سال فروری میں برلن میں ہونے والے چینی اور جرمن وزارت دفاع کے درمیان ورکنگ ڈائیلاگ  کی خفیہ مانیٹرنگ کی،ترجمان نے کہا کہ  یقینا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے اپنے اتحادیوں اور باقی دنیا کے خلاف بڑے پیمانے پر نگرانی اور خفیہ اور سائبر چوری کرنے کے لیے طویل عرصے سے اپنے تکنیکی حربوں کا استعمال کیا ہے، جو طویل عرصے سے ایک کھلا راز رہا ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کی طرف انگلیاں اٹھانے سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا چاہئے۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے اوساکا میں ایکسپو 2025 مں شرکت کے معا...

ٹوکیو(شِنہوا) چین نے  جاپان کے مغربی شہر اوساکا میں ورلڈ ایکسپو 2025 کے لیے شرکت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی شرکت کیلئے بھرپور تیاریاں ہوں گی۔

اس حوالے سے دستاویز پر چائنہ پویلین کے کمشنر جنرل اور چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے وائس چیئرمین ژانگ شین فینگ جبکہ 2025 عالمی نمائش کے لیے جاپان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہیرویوکی ایشیگے  نے دستخط کیے۔

دستخط کی تقریب میں بڑے پیمانے پر خود ساختہ چائنہ پویلین کے آرکیٹیکچرل ڈیزائن کی نمائش کی گئی۔

بانس سے بنا پیلے رنگ کا ڈھانچہ قدیم چینی خطوط کے روایتی لمبے طومار کی شکل اختیار کرتا ہے اور اس تصور کو ابھارتا ہے کہ چینی ثقافت فطرت سے پیدا ہوتی ہے، فطرت سے مطابقت رکھتی ہے اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہتی ہے۔

ژانگ نے کہا کہ چین کی نمائش کا موضوع  ہے "انسان اور فطرت کے لیے زندگی کی ایک کمیونٹی کی تعمیر - ماحول دوست ترقی کے مستقبل کا معاشرہ" ۔ انہوں نے  کہا کہ چین کو امید ہے کہ اس کی شرکت سے ثقافت، معیشت،تجارت اور دیگر شعبوں میں جاپان اور دیگر ممالک کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور دیگر تمام نمائش کنندگان کے ساتھ  ماحول دوست  ترقی  پر مبنی مستقبل کے معاشرے کو فروغ دیا جا سکے گا۔

ژانگ نے کہا کہ  چین جاپان میں منعقد ہونے والی متعدد معاون سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرے گا، جس میں چین کی مقامی حکومتیں اور بڑے کاروباری ادارے شامل ہوں گے تاکہ دو طرفہ ثقافتی تبادلے اور چینی اور جاپانی کاروباری اداروں کے درمیان باہمی طور پر سیکھنے اور عملی تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور چین-جاپان تعلقات کی ترقی میں نئی تحریک کی راہ ہمواہ کی جا سکے۔

اشیگے نے ایکسپو 2025 کے لیے چین کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایک پلیٹ فارم کے طور پر ورلڈ ایکسپو کے ذریعے ثقافت، معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلے اور تعاون مزید فروغ حاصل ہو گا۔

"ہماری زندگیوں کیلئے مستقبل کے معاشرے کی تعمیر"  کے عنوان سے ورلڈ ایکسپو 2025 کا انعقاد 13 اپریل سے 13 اکتوبر 2025 تک ہوگا ہے۔ جاپانی حکومت کو تقریباً 150 ممالک اور خطوں کے ساتھ ساتھ 25 بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت کی توقع ہے۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے اوساکا میں ایکسپو 2025 مں شرکت کے معا...

ٹوکیو(شِنہوا) چین نے  جاپان کے مغربی شہر اوساکا میں ورلڈ ایکسپو 2025 کے لیے شرکت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی شرکت کیلئے بھرپور تیاریاں ہوں گی۔

اس حوالے سے دستاویز پر چائنہ پویلین کے کمشنر جنرل اور چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے وائس چیئرمین ژانگ شین فینگ جبکہ 2025 عالمی نمائش کے لیے جاپان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہیرویوکی ایشیگے  نے دستخط کیے۔

دستخط کی تقریب میں بڑے پیمانے پر خود ساختہ چائنہ پویلین کے آرکیٹیکچرل ڈیزائن کی نمائش کی گئی۔

بانس سے بنا پیلے رنگ کا ڈھانچہ قدیم چینی خطوط کے روایتی لمبے طومار کی شکل اختیار کرتا ہے اور اس تصور کو ابھارتا ہے کہ چینی ثقافت فطرت سے پیدا ہوتی ہے، فطرت سے مطابقت رکھتی ہے اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہتی ہے۔

ژانگ نے کہا کہ چین کی نمائش کا موضوع  ہے "انسان اور فطرت کے لیے زندگی کی ایک کمیونٹی کی تعمیر - ماحول دوست ترقی کے مستقبل کا معاشرہ" ۔ انہوں نے  کہا کہ چین کو امید ہے کہ اس کی شرکت سے ثقافت، معیشت،تجارت اور دیگر شعبوں میں جاپان اور دیگر ممالک کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور دیگر تمام نمائش کنندگان کے ساتھ  ماحول دوست  ترقی  پر مبنی مستقبل کے معاشرے کو فروغ دیا جا سکے گا۔

ژانگ نے کہا کہ  چین جاپان میں منعقد ہونے والی متعدد معاون سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرے گا، جس میں چین کی مقامی حکومتیں اور بڑے کاروباری ادارے شامل ہوں گے تاکہ دو طرفہ ثقافتی تبادلے اور چینی اور جاپانی کاروباری اداروں کے درمیان باہمی طور پر سیکھنے اور عملی تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور چین-جاپان تعلقات کی ترقی میں نئی تحریک کی راہ ہمواہ کی جا سکے۔

اشیگے نے ایکسپو 2025 کے لیے چین کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایک پلیٹ فارم کے طور پر ورلڈ ایکسپو کے ذریعے ثقافت، معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلے اور تعاون مزید فروغ حاصل ہو گا۔

"ہماری زندگیوں کیلئے مستقبل کے معاشرے کی تعمیر"  کے عنوان سے ورلڈ ایکسپو 2025 کا انعقاد 13 اپریل سے 13 اکتوبر 2025 تک ہوگا ہے۔ جاپانی حکومت کو تقریباً 150 ممالک اور خطوں کے ساتھ ساتھ 25 بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت کی توقع ہے۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں آبنائے پار تعلقات کے حوالے سے تاری...

بیجنگ(شِنہوا) آبنائے پار تعلقات میں اہم پیش رفت کا باعث بننے والی  تاریخی ملاقات وانگ ۔کو  مذاکرات کی 30 ویں سالگرہ کے موقع  پر گزشتہ  روز بیجنگ میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

اپریل 1993 میں،مین  لینڈ کی ایسوسی ایشن برائے  آبنائے تائیوان  تعلقات(اے آر اے ٹی ایس) کے اس وقت کے سربراہ وانگ داوہان اور تائیوان میں قائم آبنائے ایکسچینج فاونڈیشن کے اس وقت کے چیئرمین کو چھین فو نے سنگاپور میں اس سیاسی بنیاد کہ جس پر آبنائے کے دونوں  اطراف 1992 کے اتفاقِ رائے کی پاسداری کرتے ہیں پر ملاقات کی تھی،جس کی بنیاد ایک چین کے اصول پر ہے۔

یہ بات چیت چینی  مین لینڈ اور تائیوان کی مجاز غیر سرکاری تنظیموں کے درمیان پہلی اعلی سطحی میٹنگ تھی۔

کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور آفس  کے سربراہ  سونگ  تاو نے  سمپوزیم  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ1992 کا اتفاق رائے آبنائے پار تعلقات  میں پیش رفت کے لیے سیاسی بنیاد اور آبنائے کے پار امن و استحکام کی علامت ہے۔

سونگ نے کہا کہ تاریخ نے بارہا ثابت کیا ہے کہ آبنائے پار کے تعلقات اس وقت بہتر ہو سکتے ہیں جب دونوں فریق 1992 کے اتفاق رائے پر عمل کریں اور ون چائنہ اصول کی حمایت کریں جس سے تائیوان کے ہم وطنوں کو فائدہ پہنچے گا۔

سونگ نے کہا، لیکن 1992 کے اتفاق رائے سے انکار اور ایک چین کے اصول سے انحراف آبنائے پار تعلقات میں تناو اور ہنگامہ خیزی کا باعث بنے گا، جس سے تائیوان کے ہم وطنوں کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک، 12 زخمی

لان ژو(شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے شہر جیوچھوان میں ایک سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق ہفتہ کے روز حادثہ اس وقت پیش آیا جب صبح کے وقت شہر کی جنتا کاؤنٹی میں سڑک پر ایک بھاری ٹرالی ٹریکٹر اور ایک منی وین آپس میں ٹکرا گئے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد منی وین میں سوار تھے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کیلئےتفتیش جاری ہے۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس کے سربراہ نے دورہ ایران کی دعوت قبول کر...

غزہ(شِنہوا) حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے ایران کا جلد دورہ کرنے کی  دعوت قبول کر لی ہے۔

فلسطینی  تنظیم کے  ایک بیان کے مطابق یہ دعوت ہانیہ اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان کے درمیان حالیہ فون کال پر بات چیت کے دوران دی گئی جس میں انہوں نے خطے کی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

فلسطینی دھڑے خاص طور پر حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔

اسماعیل ہانیہ نے جنوری 2020 میں عراق میں بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے اعلیٰ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے جنازے میں شرکت کے لیے ایران کا دورہ کیا تھا۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت 14 ممالک کے سفیروں کا سنکیانگ...

ارمچی(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی دعوت پر برازیل، ایران، انڈونیشیا، پاکستان، ایکواڈور اور سینیگال سمیت 14 ممالک کے سفیروں نے 24 سے 28 اپریل تک  چین کے  شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کا دورہ کیا۔

چین کے مختلف شہروں میں تعینات 14 ممالک کے قونصل جنرلز نے علاقائی دارالحکومت ارمچی کے ساتھ ساتھ کاشغر، ترپان اور سنکیانگ کے دیگر مقامات کا دورہ کیا تاکہ علاقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو بذات خود دیکھا  جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سنکیانگ کی کامیابیاں قابل ذکر ہیں اور تمام نسلی گروہوں کے لوگ ہم آہنگی اور خوشی سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا  کہ بعض مغربی میڈیا کی طرف سے من گھڑت مختلف جھوٹ سنکیانگ کی حقیقت سے پوری طرح مطابقت نہیں رکھتے۔

چھینگڈو میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل آغا حنین عباس خان نے سنکیانگ کی انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی  کوششوں سے متعلق ایک نمائش کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے، خطے کی ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ بنانا اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اس حوالے سے زبردست پیش رفت کی ہے۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اشیاء و خدمات کی بین الاقوامی تجارت م...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اشیاء اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت مارچ 2023 میں تقریباً 39 کھرب40 ارب یوآن یا 570 ارب 50 کروڑ ڈالررہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد زائد ہے۔

چین کی سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے مطابق سامان کی برآمدات تقریباً 18کھرب 50 ارب  یوآن اور درآمدات 15 کھرب 10 ارب یوآن کے قریب پہنچ گئیں جس کے نتیجے میں تجارتی سرپلس 344 ارب 10 کروڑ یوآن رہا۔

گزشتہ ماہ خدمات کی برآمدات کا مجموعی حجم 226 ارب 40 کروڑ یوآن اوردرآمدات 346ارب 10 کروڑ یوآن پر پہنچ گئیں جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 119 ارب70 کروڑ یوآن رہا۔

اعداد و شمارکے مطابق خدمات کی تجارت میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ 153 ارب 50 کروڑ یوآن مالیت کے تجارتی حجم کے ساتھ  سب سے بڑا  حصہ دار رہا۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام کے فضائی دفاع نے تازہ اسرائیلی میزائل حم...

دمشق(شِنہوا) شام کے فضائی دفاع نے ہفتے کو وسطی صوبے حمص میں ایک تازہ اسرائیلی میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام حمص کی فضاوں میں دشمن کے حملوں کو ناکام بناتے رہے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

شامی وزارت دفاع کے مطابق حملے میں تین شہری زخمی ہوئے۔

دریں اثنا، جنگ پر نظر رکھنے والے شامی مبصر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ میزائل حملے میں حمص میں دابعہ ایئر بیس میں لبنانی حزب اللہ گروپ کے ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو تباہ کر دیا گیا۔

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عید الفطر کے بعد پہلے ہفتے میں مہنگائی کی ہف...

رمضان المبارک کے اختتام کے بعد بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کم نہ ہو سکی، عید الفطر کے بعد پہلے ہفتے میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح کم نہ ہو سکی، رواں ہفتے میں مہنگائی میں 0 عشاریہ 15 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری جانب گیلپ پاکستان کی جانب سے ملک کی عوامی کی معاشی حالت اور مہنگائی کے اثرات جاننے کیلئے ایک سروے کروایا گیا، جس کے پریشان کن نتائج سامنے آئے ہیں۔گیلپ پاکستان کی جانب سے مہنگائی سے متعلق حالیہ سروے کے جاری کردہ نتائج کے مطابق سروے کے دوران 91 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ماہانہ گھریلو بجٹ میں گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ 7 فیصد نے کہا کہ سب اچھا ہے۔ سروے کے مطابق 91 فیصد شہری ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے، اخراجات پورے کرنے کے حوالے سے وہ دبائوکا شکار ہیں۔نتائج کے مطابق ان لوگوں میں 91 فیصد شہری 7 ہزار سے 15 ہزار روپے کمانے والے جبکہ 93 فیصد 15 سے 30 ہزار روپے کمانے والے پاکستان کے عام شہری ہیں۔ اسی طرح 86 افراد ایسے ہیں جو 30 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدن کے بجٹ میں گزار ے کو مشکل قرار دیتے ہیں۔ 90 فیصد ایسے شہری جنہوں نے محدود بجٹ میں گزارا کرنے کو مشکل قرار دیا، انہوں نے اپنی ماہانہ آمدنی 7 ہزار سے 30 ہزار کے درمیان بتائی۔سروے کے نتائج کے مطابق صرف 7 فیصد ایسے افراد ہیں جنہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی یا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے کوئی پریشانی نہیں۔ گیلپ کے مطابق 2 فیصد افراد نے اس سروے میں سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔ گیلپ پاکستان کے مطابق اس سروے میں 1100 سے زائد افراد نے حصہ لیتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے۔ ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 200 فیصد اضافے سے 35 فیصد جبکہ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح 46 فیصد سے زائد ہو چکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد، پنجاب سیڈ کارپوریشن کی کپاس کے کا...

پنجاب سیڈ کارپوریشن فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے کہا کہ بیج جاندار ہو گا تو فصل بھی شاندار ہو گی لہٰذا کاشتکار کپاس کا معیاری بیج خریدنے کیلئے رجسٹرڈ مراکز اور منظور شدہ ڈیلرز سے رجوع کریں کیونکہ کارپوریشن نے کپاس کا انتہائی اعلیٰ معیار کا تصدیق شدہ بیج وافر مقدارمیں اپنے تمام مراکز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کو فراہم کردیاہے جبکہ کاشتکاروں کو منظورشدہ نرخوں پر شہ زور بیج خریدنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ بیج 5کلوگرام، 10کلوگرام اور 20کلوگرام وزنی تھیلوں میں فراہم کیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ جب بیج جاندار ہوگا تو فصل بھی شاندار ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بھرپور پیداوار کیلئے شہ زور بیج ہی استعمال کریں کیونکہ یہ بیج زرعی ماہرین کی سربراہی میں جدید سائنسی تکنیک پر انتہائی مہارت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کئے جاتے ہیں جو دیگر بیجوں کے مقابلے میں فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے ذریعے کسان کی خوشحالی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے مارکیٹنگ سنٹرکے فون نمبر 041ـ9200606پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکاروں کوگوڈی کرتے وقت ٹماٹر پانی میں گر...

محکمہ زراعت نے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو فصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ موسمی درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث فصل کو 15سے 20روز کے بعد پانی لگایا جائے اور ٹماٹر کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ابتدائی ایام میں ہی 2سے 3مرتبہ مناسب گوڈی کر دی جائے تاکہ ٹماٹر کے پودوں کو نقصان نہ پہنچ سکے۔محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ گوڈی کرتے وقت ٹماٹر کے پودوں پر مٹی چڑھا دیں اور پودوں کا رخ پٹڑیوں کی جانب کرتے رہیں تاکہ ٹماٹر پانی میں گر کر ضائع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کے کاشتکار جڑی بوٹیوں کے کیمیائی انسداد کیلئے ماہرین زراعت کی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کریں اور اگر انہیں فصل کے بارے میں کوئی معلومات درکار ہوں تو اس سلسلہ میں فوری طور پر ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کا 2033 تک ترکیہ سے درآمدات پر کسٹم ڈی...

حکومت نے 2033 تک ترکیہ سے درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق گلوکوز، گلوکوز سیرپ، فلیور پاؤڈر، کتوں اور بلیوں کی خوراک پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کارن فلیکس، مچھرمار سپرے، الیکٹرک اوون سمیت 133 اشیاء پر چھوٹ بھی دی گئی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گلوکوز اور گلوکوز سیرپ پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی 5.83 فیصد سے صفر کر دی جائے گی، فلیورنگ پاؤڈر پر بھی کسٹم ڈیوٹی 16.67 فیصد سے صفر جبکہ کتوں اور بلیوں کی خوراک پر بھی کسٹم ڈیوٹی 16.67 فیصد سے صفر کر دی جائے گی۔اس کے علاوہ آنکھوں کیلئے مختلف ڈراپس پر 5.83 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی شرح صفر کر دی جائے گی، مچھر مار سپرے اور الیکٹرک اوون پر بھی ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی۔ایف بی آر کے مطابق کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں کمی کا اطلاق یکم مئی 2023 سے ہوگا، 2033 تک کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی شرح میں بتدریج کمی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہر کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے مل جل کر...

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدراحسن ظفر بختاوری کی قیادت میں ایک وفد نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا اور نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔چیمبر کے نائب صدر انجینئراظہرالاسلام ظفر، سابق صدر اور یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری، محمد شبیر ملک، راجہ امتیاز عباسی، خالد چوہدری، محمد نوید ملک، سیف الرحمٰن خان، بابر چوہدری اور دیگر وفد میں شامل تھے۔نیشنل پریس کلب کے صدرانور رضا ، سینئر نائب صدر اظہر جتوئی ، نائب صدور غضنفر عباس اور نظیر احمد چرن اور مائرہ عمران ، سیکرٹری خلیل احمد راجہ، فنانس سیکرٹری محترمہ نیئر علی ، جوائنٹ سیکرٹری وقار عباس، محمد اسلم لوڑکا ، طلعت فاروق اور محترمہ شکیلہ جلیل اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے صحافی برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے نیشنل پریس کلب کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ شہر کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافی برادری کے مسائل کو حل کرنے اور ان کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ تاجروں ، صحافیوں ، وکلا اور مزدوروں کیلئے اسلام آباد کی تمام ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سی ڈی اے کی اسکیموں میں رعائتی ریٹ پر دس فیصد کوٹہ مختص کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا تاجر برادری کو درپیش اہم مسائل کو اجاگر کرنے میں مزید فعال کردار ادا کرے جس سے مسائل جلد حل ہوں گے اور کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی مثبت امیج کو فروغ دینے کیلئے کام کرے کیونکہ اس وقت پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے تارکین وطن اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صحافی برادری کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں میں چیمبر نیشنل پریس کلب کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر انور رضا ، سینئر نائب صدر اظہر جتوئی ، سیکرٹری خلیل احمد راجہ اور دیگر نے مبارک باد پیش کرنے کیلئے نیشنل پریس کلب کا دورہ کرنے پر چیمبر کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر براری کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے کر معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ نیشنل پریس کلب کاروباری شعبے کو درپیش اہم مسائل کو ا جاگر کرنے میں تعاون جاری رکھے گا۔ دونوں اداروں نے معیشت کو درپیش اہم مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان کو حل کرانے کیلئے مل کر آواز اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ میڈیا کی آزادی یقینی بنا کر اور کاروبار کیلئے مزید سازگار حالات پیدا کر کے ہی پاکستان کی معیشت کو موجودہ مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس طرف بہتر توجہ دے۔

آئی سی سی آئی کے نائب صدر انجینئر اظہر الاسلام ظفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیمبر اور نیشنل پریس کلب کے مقاصد مشترکہ ہیں کیونکہ دونوں ادارے اپنے ممبران کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں کے دورمیان باہمی روابط کو مزید مضبوط کیا جائے تا کہ وہ مشترکہ مقاصد کے حصول اور پاکستان کے کاروباری و اقتصادی مفادات کے بہتر فروغ کیلئے مزید موثر کوششیں کر سکیں۔ چیمبر کے سابق صدراور یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ تاجروں، صحافیوں، وکلا اور مزدور یونین کا مشترکہ ایک تھنک ٹینک قائم کیاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں چلائی گئی کرپشن کے خلاف مہم نے ملک کا عالمی سطح پر منفی تاثر ابھارنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور اس مہم کی وجہ سے پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے کیونکہ نوجوان نسل کا پاکستان پر اعتماد ختم ہوا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان سے منہ موڑ چکے ہیں۔ لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرپشن کے خلاف مہم میں میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔ پی ایف یو جی کے صدر اور گروپ لیڈر افضل بٹ نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ چیمبر نے نیشنل پریس کلب کے ساتھ مل کر ایک کامیاب آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی تھی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی قومی مفاد کے کاموں میں مل کر کام کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایروپونک آلو فارمنگ پاکستان میں آلو کے شعبے...

ایروپونک آلو فارمنگ پاکستان میں آلو کے شعبے میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے، ایروپونیکل طریقے سے اگائے جانے والے پودے سے 50 بیج مل سکتے ہیں،ملک کو ہر سال 7لاکھ ٹن آلو کے بیجوں کی ضرورت ہے،پاکستان سالانہ 2 سے 3 ارب روپے کی بچت کرسکتا ہے۔ کوریا پروگرام برائے بین الاقوامی زرعی ترقی کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عیش محمدنے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ اور خوراک کی حفاظت اہم ہونے کے ساتھ، پائیدار اور موثر زرعی طریقوں کی اشد ضرورت ہے جو ماحولیاتی اثرات کو کم کرتے ہوئے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ ایروپونک آلو کے بیجوں کی ترقی پاکستان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ چند سالوں میں آلو کے بیجوں کی درآمد کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے آلو کے پودے سے روایتی طور پر اگائے جانے پر پانچ بیج ملتے ہیںجب کہ ایروپونیکل طریقے سے اگائے جانے والے پودے سے 50 بیج مل سکتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں غربت کو کم کرنے کے لیے فصل کی پیداوار، فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنا، فارم کی سطح کی پروسیسنگ کو فروغ دینا اور فارم کی آمدنی میں اضافہ کرنا ضروری ہے تاکہ ملک بھر میں غربت کو کم کیا جا سکے۔ ملک کو ہر سال تقریبا 7لاکھ ٹن آلو کے بیجوں کی ضرورت ہوتی ہے

لیکن کسان اعلی معیار کے درآمد شدہ بیج استعمال کرنے کے متحمل نہیں ہوتے اس لیے ان کی پیداوار کم رہتی ہے۔پاکستان سالانہ 2 سے 3 ارب روپے کی بچت کرسکتا ہے جو وہ آلو کی درآمد پر خرچ کرتا ہے۔ آلو کے صرف ایک فیصد بیج مقامی طور پر پیدا کیے جاتے ہیں۔ پودوں کو جڑوں کے ساتھ بغیر مٹی کے ماحول میں اگایا جاتا ہے۔ مٹی میں پودے لگانے کے بجائے انہیں غذائیت سے بھرپور دھند میں اگایا جاتا ہے جو ان کی جڑوں پر مسلسل چھڑکایا جاتا ہے۔اس سے پودوں کو ملنے والے پانی اور غذائی اجزا کی مقدار پر درست کنٹرول حاصل ہوتا ہے اور اس سے زیادہ پیداوار اور تیزی سے ترقی کی شرح ہوتی ہے۔ اگرچہ گندم، چاول اور گنے کے بعد آلو چوتھی سب سے زیادہ ضروری اور منافع بخش فصل ہے لیکن پاکستان کو اعلی معیار کے بیجوں کی کمی کی وجہ سے آلو کی پیداوار میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان میں آلو کی 50 سے زیادہ مختلف اقسام کاشت کی جاتی ہیں لیکن ناکافی تحقیق اور فنڈنگ کی وجہ سے، ان سے آلو کا کوئی بیج نہیں نکل پاتا۔ کئی تربیت یافتہ پاکستانی سائنسدان اعلی معیار کے وائرس سے پاک بیج تیار کرنے کے تجربات کر رہے ہیں جو سب سے زیادہ پیداوار فراہم کریں گے۔

اضافی بیجوں کو غیر ملکی کرنسی پیدا کرنے کے لیے برآمد کیا جا سکتا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد 400,000 نیوکلئس سیڈ آلو پیدا کرنے کے لیے اضافی گرین ہاوسز قائم کرنا ہے اور اس طرح پانچ سالوں کے اندر 150,000 ٹن اعلی چوتھی نسل کے آلو کے بیج تیار کیے جائیں گے۔ پاکستان میں آلو کی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم مسئلہ وائرس کا حملہ ہے لیکن اب پاکستان میں دستیاب ایروپونک تکنیک میں سالانہ 9,200 وائرس سے پاک پودے اگانے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کے نتیجے میں پانی اور توانائی دونوں کے لحاظ سے اہم بچت ہو سکتی ہے۔ایروپونک آلو کاشتکاری اعلی پیداوار کی صلاحیت بھی پیش کرتی ہے۔ چونکہ پودے ایک کنٹرول ماحول میں اگائے جاتے ہیں اس لیے کاشتکار فصل کی ضروریات کے مطابق بڑھتے ہوئے حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں روایتی کاشتکاری کے طریقوں سے فی مربع میٹر زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ مٹی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی عدم موجودگی بھی صحت مند فصلوں اور زیادہ پیداوار کا باعث بن سکتی ہے۔ایروپونک آلو کاشتکاری زراعت پر ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔ چونکہ پودے بغیر مٹی کے ماحول میں اگائے جاتے ہیںاس لیے کیمیائی کھادوں یا کیڑے مار ادویات کی ضرورت نہیں ہوتی جو کہ ماحول اور انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ ایروپونک فارمنگ ملک کو آنے والے سالوں تک غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کا رواں مالی سال کی...

اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی کے لیے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں سال بہ سال آمدنی میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کی فروخت مالی سال 22 کی اسی مدت میں 5.3 بلین روپے سے بڑھ کر 6بلین ہو گئی۔ کمپنی کا مجموعی منافع 1.3 بلین روپے رہا جو کہ 27 فیصد زیادہ ہے۔ ، ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اس مدت کے لیے ٹیکس سے پہلے کا منافع مالی سال 22 میں 954 ملین روپے سے 15فیصدکم ہو کر 811 ملین روپے ہو گیا۔ کمپنی کا خالص منافع بھی 581 ملین سے 23فیصدکم ہو کر 444 ملین روپے ہو گیا۔ مشکل معاشی ماحول کے باوجودکمپنی نے آمدنی اور مجموعی منافع میں اضافہ دکھانا جاری رکھا۔ کمپنی نے 2021-22 میں 20.4 بلین روپے کی کل آمدنی کی اطلاع دی جو 2020-21 میں 21.2 بلین روپے کی فروخت کے مقابلے میں 4 فیصد کی معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ مالی سال کا مجموعی منافع 3.7 ملین روپے تھا۔ پچھلے مالی سال میں 4.6 بلین روپے کے مقابلے میں 20 فیصد کمی کی نمائندگی کرتا ہے۔ تاہم کمپنی کا ٹیکس سے پہلے کا منافع مالی سال 21 میں 1.5 بلین روپے سے مالی سال 22 میں 2.3 بلین روپے تک نمایاں طور پر 50 فیصد بڑھ گیا۔ مالی سال 22 کا خالص منافع 1.121 بلین روپے رہا جو کہ 1 فیصد سال کے معمولی اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ فی حصص آمدنی پچھلے مالی سال کے 8.06 روپے سے بڑھ کر 8.16 روپے تک پہنچ گئی۔ آمدنی میں کمی بنیادی طور پر سیمنٹ کی مقامی طلب میں کمی اور برآمدات میں کمی کی وجہ سے تھی۔ تاہم ٹیکس سے پہلے کے منافع میں اضافے کی وجہ کمپنی کی لاگت کی اصلاح اور آپریشنل کارکردگی پر توجہ دی گئی جس کے نتیجے میں اخراجات کم ہوئے۔ یہ کمپنی فاران انوسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ ہولڈنگ لبنان کا ذیلی ادارہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں گرین بینکنگ کو فروغ دینے کے لیے...

پاکستان میں گرین بینکنگ کو فروغ دینے کے لیے جامع ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت ہے ، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان سمیت دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کو مالی اعانت فراہم کریگی، ترقی پذیر معیشتوں خاص طور پر پاکستان میں گرین بینکنگ کے طریقوں کو اپنانا بہت کم ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن جو کہ ورلڈ بینک گروپ کا ایک رکن ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کو مالی اعانت فراہم کرنے اور گرین بینکنگ کے مواقع کو وسعت دینے پر زور دے رہا ہے جس کا مقصدموسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرناہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد کے اسسٹنٹ پروفیسر احمد فراز نے نشاندہی کی کہ گرین بینکنگ کا تصور پچھلی دہائی میں ابھر کر سامنے آیا تاکہ مالیاتی اداروں کے ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کو پورا کیا جا سکے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر معیشتوں خاص طور پر پاکستان میں گرین بینکنگ کے طریقوں کو اپنانا بہت کم ہے۔اسٹیٹ بینک نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے تعاون سے بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کے لیے ماحولیاتی اور سماجی رسک مینجمنٹ کے نفاذ کا دستورالعمل شروع کیا ہے ۔ا

نہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مینول میں سماجی اور موسمیاتی خطرات پر زیادہ زور دیا گیا ہے جو بن رہے ہیں۔احمد فراز نے نشاندہی کی کہ پاکستان کو اس طرح کے طریقوں کو اپنانے اور لاگو کرنے میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں گرین بینکنگ کے بارے میں صارفین کی کم آگاہی، زیادہ سرمایہ کاری کی لاگت اور تکنیکی چیلنجز شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں گرین بینکنگ کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت ہے جو بینکوں کو گرین بینکنگ کے طریقوں کو اپنانے کا پابند بنائے، ساتھ ہی ساتھ ماحولیاتی رسک مینجمنٹ میں بینک کے عملے کے علم اور مہارت کو بڑھانے کے لیے استعداد کار بڑھانے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔اسلام آباد میں ایم سی بی کی ایک برانچ کے ایک اہلکارمحمد دانیال نے کہا کہ گرین بینکنگ جسے پائیدار بینکنگ کہا جاتا ہے ایک ایسا تصور تھا جس نے مالیاتی شعبے میں ماحولیاتی طور پر ذمہ دارانہ طریقوں کو فروغ دیا۔ اس میں پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بینکنگ آپریشنز، سرمایہ کاری اور قرض دینے کے طریقوں میں ماحولیاتی تحفظات کو شامل کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں گرین بینکنگ اور پائیدار اقدامات کو فروغ دینے کے لیے کچھ اہم اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بینکنگ سیکٹر نے بھی بہت سے سبز اقدامات کو قبول کیا ہے جیسے کہ شمسی توانائی سے چلنے والے اے ٹی ایم کی تنصیب اور شمسی توانائی کو دیہی اور دور دراز مقامات پر متبادل توانائی کے ذریعہ کے طور پر استعمال کرناشامل ہے۔ بہت سے بینکوں نے کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور پائیداری کے لیے قابل تجدید توانائی کو بہترطریقے سے استعمال کرنے کے لیے صنعتوں میں ماحول دوست اقدامات کے لیے مراعات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔ کچھ بینکوں نے گرین فنانسنگ پراڈکٹس کی پیشکش کرنا شروع کر دی ہے جن میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے سبز قرضے، توانائی کے موثر آلات اور پائیدار زراعت شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر پورٹ پر مچھلیوں کو بچانے کے لیے کولڈ ا...

گوادر پورٹ پر مچھلیوں کو بچانے کے لیے کولڈ اسٹوریج کی اشد ضرورت ہے، پاکستان میں استعمال کی جانے والی 90 فیصد مچھلی انسانی خوراک کے لیے غیر محفوظ ہے، مچھلی 10 فیصد برآمد کی جاتی ہے،ماہی گیروں کے پاس مچھلی کو ذخیرہ کرنے کے لیے مناسب وسائل کی کمی ہے،کولڈ سٹوریج کی سہولت ماہی گیروں کو اپنی کیچ کو زیادہ دیر تک ذخیرہ کرنے اور اسے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے میں مدد دے سکتی ہے،چینی کمپنی گوادر میں کولڈ اسٹوریج اور دیگر سہولیات تعمیر کر رہی ہے ۔ڈائریکٹر میرین فشریز لسبیلہ، بلوچستان احمد ندیم نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مچھلی کو تیزی سے پروسیسنگ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اگر مناسب طریقے سے ذخیرہ نہ کیا جائے تو ان کا معیار گر جاتا ہے۔ گوادر میں ماہی گیری کی ایک فروغ پزیر صنعت ہے جو روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے اور مقامی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتی ہے۔

تاہم مچھلی پکڑنے کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ذخیرہ کرنے کی مناسب سہولیات موجود ہوں۔ مچھلی ایک بہت ہی نازک پروٹین والی چیز ہے جسے اگر جلد سے جلد آئسڈ یا منجمد نہ کیا جائے تو بہت جلد صاف ہو جاتی ہے۔اگر 0 اور 5 درجہ حرارت کے درمیان نہ رکھا جائے تو مچھلی تیزی سے خراب ہو سکتی ہے جس سے ماہی گیروں اور مقامی معیشت کے لیے آمدنی کا نمایاں نقصان ہوتا ہے۔ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر کے مطابق پاکستان میں استعمال کی جانے والی تقریبا 90 فیصد مچھلی انسانی خوراک کے لیے غیر محفوظ ہے۔پاکستان مقامی طور پر پکڑی جانے والی مچھلی کا تقریبا 10 فیصد برآمد کرتا ہے جبکہ باقی مچھلیوں کا معیار خراب ہو جاتا ہے کیونکہ ماہی گیروں کے پاس اپنی مچھلی کو ذخیرہ کرنے کے لیے مناسب وسائل کی کمی ہوتی ہے۔بلوچستان میں مچھلی کی خرید و فروخت کے لیے 30 چھوٹے اور بڑے سٹیشن ہیں۔ ان میں سے دس بڑے اور باقی چھوٹے اسٹیشن ہیں۔ ماہی گیر اپنی کیچ بیچنے کے لیے ان اسٹیشنوں کا رخ کرتے ہیں۔

چونکہ پاکستان میں مچھلی کی پروسیسنگ پرانی ہے اس لیے زیادہ تر کیچوں کا معیار خراب ہو جاتا ہے۔ نتیجے کے طور پرماہی گیروں کو ان کی مزدوری کے برابر واپسی نہیں ملتی ہے۔کولڈ سٹوریج کی سہولت ماہی گیروں کو اپنی کیچ کو زیادہ دیر تک ذخیرہ کرنے اور اسے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ گوادر عام طور پر سال بھر گرم رہتا ہے جس کی وجہ سے مناسب ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے بغیر مچھلی کو تازہ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، ماہی گیری کی صنعت بنیادی طور پر دوسرے ممالک کو مچھلی کی برآمد پر انحصار کرتی ہے جس کے لیے مناسب ذخیرہ اور نقل و حمل کی سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مچھلی ٹرانزٹ کے دوران تازہ رہے۔رپورٹس کے مطابق چینی کمپنی گوادر میں کولڈ اسٹوریج اور دیگر سہولیات تعمیر کر رہی ہے۔ندیم نے کہا کہ یہ پراجیکٹ گوادر کی ماہی گیری کی صنعت کو کیچ کوالٹی کو یقینی بنا کر بہت زیادہ فائدہ دے گا اور اس کے نتیجے میں مقامی معیشت کے لیے ریونیو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مردم شماری میں کراچی کی تقریبا آدھی آبادی کو...

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کی کم سے کم آدھی آبادی ایسی ہے جسے گنا نہیں گیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں مردم شماری کے سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل اتوار کو شام 4بجے شاہراہ فیصل پر فراڈ مردم شماری نامنظور مارچ کیا جائے گا، عوام ، ہر زبان،ہر نسل اور ہر پارٹی سے تعلق رکھنے والے شہری مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور اپنی گنتی درست کروائیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کی آبادی ساڑھے تین کروڑ ہے جو ایک کروڑ 40لاکھ ظاہر کی گئی ہے، جب تک کراچی کی آبادی کو 100فیصد مکمل مردم شماری میں شمار نہیں کیا گیا تو ہم ایسی کسی مردم شماری کو نہیں مانیں گے، آبادی کو درست کرکے اس کے مطابق وسائل اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی سے مینڈیٹ لینے والی پارٹیوں نے وڈیروں اور جاگیرداروں کو کراچی کے مینڈیٹ کو فروخت کیا اور اس وقت بھی وہ پارٹیاں یہی سازشیں کررہی ہیں، چند وزارتیں حاصل کر کے کراچی کے وسائل اور مینڈیٹ فروخت کردیتے ہیں۔ امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کبھی بھی کراچی میں خیر خواہی کا کام نہیں کیا ہمیشہ کراچی کا بیڑہ غرق کیا، وزیر اعلی سندھ نے دیہی سندھ کے شہروں کی بات تو کی لیکن کراچی کی بات نہیں کی، اگر سندھ اسمبلی میں اربن سندھ سے نشستیں کم کر کے شہر سے زیادہ کردی جائیں تو اسمبلی وڈیروں کا راج ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اسی وڈیرہ شاہی کو برقرار رکھنے کے لیے سول ایجنٹس کو استعمال کرتے ہوئے کراچی کی آبادی کو کم کیا ہے، کراچی سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی نشستیں جان بوجھ کر کم کی جارہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا سندھ بھی ترقی کرے اور شہر بھی ترقی کرے، اندرون سندھ سے بھی جبر کا نظام ختم ہونا چاہیے ،وڈیرے اور جاگیردار شہر کو بھی غلام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2017کی مردم شماری بھی غلط اور ناجائز تھی جس پر ہم نے اس وقت بھی احتجاج کیا تھا، 2017کی مردم شماری میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے مل کر وفاقی کابینہ سے منظور کروایا۔ امیرجماعت کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے عملے کو تربیت نہیں دی گئی اور ہزاروں بلاکس کو شمار ہی نہیں کیا، کراچی میں 32ہزار ہائی رائز بلڈنگز ہیں جنہیں شمار نہیں کیا گیا، محکمہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 40فیصد علاقہ جات میں خانہ شماری ہی نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو جہاں رہتا ہے اسے وہیں شمار کیا جائے، کراچی میں خاص طور پر پشتونوں کو شمار نہیں کیا جارہا، کراچی کی کم سے کم آدھی آبادی ایسی ہے جسے گنا نہیں گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایس ای سی پی نے نئے سینٹرلائزڈ گیٹ وے پورٹل...

ایس ای سی پی نے نئے سینٹرلائزڈ گیٹ وے پورٹل کی منظوری دیدی۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ریگولیٹڈ سیکٹرز میں مختلف اثاثہ جات کی کلاسوں میں صارفین کوڈیجیٹل آن بورڈنگ کی سہولت فراہم کرنے اور بار بار کے وائی سی پروسیسنگ کی ضرورت کو دور کرنے کے لیے سینٹرلائزڈ گیٹ وے پورٹل کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سینٹرلائزڈ ڈیجیٹل آن بورڈنگ پلیٹ فارم ایس ای سی پی کے ریگولیٹ کردہ مختلف ایسیٹ کلاسوں ڈیجیٹل آن بورڈنگ کے عمل کو متعارف کرانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے نفاذ کے نتیجے میں صارفین کی تفصیلات صرف ایک بار پراسس کرنی پڑیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دشمن عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی سازشیں...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عوام و افواج میں دراڑ ڈالنے کی سازشیں کررہا ہے، ریاست کا محور پاکستان کے عوام ہیں، پہلی اور سب سے اہم ذمہ داری ریاستِ پاکستان کے ساتھ وفاداری اور پاکستان کی مسلح افواج کو تفویض کردہ آئینی کردار سے وابستگی ہے، ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں،کوئی فرض مادرِ وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں، فوج ہمارے عظیم قائد کے نظریہ پر عمل پیرا ہے جس میں ذات، رنگ، نسل، جنس یا علاقائی تفریق نہیں، امن کے لیے ہماری کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنے مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاک فوج اپنے اس فرض کو نبھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 147ویں پی ایم اے لانگ کورس، 13ویں مجاہد کورس، 66ویں انٹیگریٹڈ کورس، چھٹے بیسک ملٹری ٹریننگ کورس اور 21ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا محور پاکستان کے عوام ہیں، پہلی اور سب سے اہم ذمہ داری ریاست پاکستان کے ساتھ وفاداری اور پاکستان کی مسلح افواج کو تفویض کردہ آئینی کردار سے وابستگی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں اور کوئی فرض مادرِ وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں، فوج ہمارے عظیم قائد کے نظریہ پر عمل پیرا ہے جس میں ذات، رنگ، نسل، جنس یا علاقائی تفریق نہیں۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امن کے لیے ہماری کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنے مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاک فوج اپنے اس فرض کو نبھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ افواج پاکستان کے غیور اور سر بکف سپاہی دشمن کی تعداد یا وسائل سے مرعوب نہیں ہوتے، افواج پاکستان اپنے مضبوط قوت ارادی ، وعدہ پروردگار اور اسی کے تابع فرمان ہیں۔ آرمی چیف نے قران مجید کی سورہ بقرہ کی آیہ کریمہ کے ایک حصے کی تلاوت کی، جسکا ترجمہ ہے کہ "کتنی ہی بار ایسا ہوا کہ اللہ کی مرضی سے چھوٹی قوت نے بڑی طاقت کو شکست دی ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتا ہے، بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہونے والے امن کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں، ہمیں اپنے ظاہری اور چھپے ہوئے دشمن کو پہچاننا ہو گا اور اس ضمن میں حقیقت اور ابہام میں واضح فرق روا رکھنا ہو گا، دشمن عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے، عوام اور پاک فوج کے باہمی رشتے کو قائم و دائم رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں استحکام ہماری سلامتی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے ان کی تاریخی جدوجہد اور حق خودارادیت کے لیے ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا، عالمی برادری کو یہ جان لینا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیرعلاقائی امن ہمیشہ مبہم رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھرکے دیہاتوں میں 50 فیصد اور شہروں میں...

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دیہاتوں میں 50 فیصد اور شہروں میں 47 فیصد مہنگائی کی شرح ہے، ہم غلط سوچ رہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ملک دلدل سے نکل جائے گا،ہم جہاں پر پھنس گئے ہیں مجھے کوئی نکلنے کا راستہ نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے ایک نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں سیاستدان الیکشن جیتنے،وزیر یا وزیراعظم بننے کی کوشش کرتا ہے، اس میں کوئی عیب نہیں ہے، اس مقابلے سے بہتر لوگ سامنے آتے ہیں، ہمارا نظام فرسودہ ہوچکا ہے، ہمارے یہاں پاکستان میں 50ہزار ارب کا قرض ہوچکا ہے،اس میں کوئی ایک حکومت نہیں سب شامل ہیں، پچاس ہزار ارب پر سود دینے کیلئے چھ ہزار ارب چاہیے ہوگا۔پھر ہر سال 20، سے 25بلین ڈالر قرض کی رقم واپس کرنی پڑے گی۔ہم جہاں پر پھنس گئے ہیں مجھے کوئی نکلنے کا راستہ نظر نہیں آرہا، ہم نے 75سالوں میں صرف تین سال سرپلس اکاؤنٹ کیا ہے ورنہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں رہا۔ ہماری عادت ہم وہاں سے پیسے لے کر یہاں دے دیتے اور ادھر سے لے کر وہاں دے دیتے۔ ہم بنیادی تبدیلی نظر نہیں آرہی۔ اس وقت ملکی معیشت کی سب کو فکر ہے، دیہاتوں میں 50فیصداور شہروں میں 47فیصد مہنگائی ہے، اتنی مہنگائی اورکاروباری بحران زندگی میں نہیں دیکھا، آئی ایم ایف پروگرام آنے سے پاکستان دلدل سے نکل جائے گا، ہم غلط سوچ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں 2022 میں دھماکا خیز ہتھیاروں سے...

پاکستان میں 2022 کے دوران دھماکا خیز ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے سب سے زیادہ شہری جاں بحق ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں قائم ایک خیراتی ادارے ایکشن آن آرمڈ وائلنس (اے او اے وی) کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں پیش آنے والے 126 واقعات میں دھماکا خیز ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے 721 شہری ہلاکتیں ہوئیں۔ایکسپلوسو وائلنس مانیٹر 2022 کا کہنا ہے کہ یہ تعداد 2021 کے 100 واقعات میں ریکارڈ کی گئی 445 شہری ہلاکتوں سے 62 فیصد زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق مزید برآں اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ فی واقعہ شہریوں کے جان کے ضیاع کی شرح 4.5 سے بڑھ کر 5.7 ہوگئی۔سب سے قابل ذکر بات یہ ہے کہ غیر ریاستی عناصر کی جانب سے دھماکا خیز ہتھیاروں کے استعمال کے واقعات میں گزشتہ سال 31 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 71 سے بڑھ کر 93 تک پہنچ گئے، جبکہ ایسے حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں 376 سے بڑھ کر 554 ہو گئیں۔رپورٹ کے مطابق 2022 میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے سرفہرست 10 ممالک کی فہرست میں پاکستان نویں نمبر پر ہے دیگر ممالک میں یوکرین، افغانستان اور شام سرفہرست ہیں جب کہ بھارت 11ویں اور غزہ 13ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا

ریاستی عناصر کی جانب سے دھماکا خیز مواد سے ہونے والے تشدد کے ریکارڈ شدہ واقعات کی تعداد 2021 کے برابر یعنی 3 رہی، ان حملوں سے ہونے والے نقصان کی شرح ایک سے بڑھ کر 18.3 ہو گئی، 2021 میں ایسے حملوں میں تین شہریوں کو نقصان پہنچا تھا جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 55 تھی۔گزشتہ سال کے دوران دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات (آئی ای ڈیز) سے پاکستان میں 71 فیصد (515) شہری ہلاکتیں ہوئیں جب کہ زمین سے چلائے جانے والے ہتھیاروں کی وجہ سے 194 شہری ہلاک ہوئے اور بارودی سرنگوں کی وجہ سے 12 (2021 میں 15 کے مقابلے میں معمولی کمی) ہوئی۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل ای) ملک میں دھماکا خیز تشدد کے سب سے زیادہ معروف مجرم ہیں۔نومبر 2022 میں کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستانی حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کردی تھی جس سے امکان تھا کہ وہ پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرتے رہیں گے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 2022کے دوران عالمی سطح پر دھماکا خیز ہتھیار 4 ہزار 322 واقعات میں 31 ہزار سے زیادہ اموات اور زخمی ہونے کے ذمہ دار تھے۔ہلاکتوں کی ک?ْل تعداد میں سے 20 ہزار سے زیادہ عام شہری تھے، جو کہ 66 فیصد ہیں۔رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی کہ آبادی والے علاقوں میں استعمال ہونے والے دھماکا خیز ہتھیار 90 فیصد شہریوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار تھے، جبکہ دیگر علاقوں میں صرف 12 فیصد ہلاکتیں ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ادویات کی قیمتوں میں 70 فیصد اضافے کی اجازت...

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادویات ساز کمپنیوں کو ادویات کی قیمتوں میں ایک ساتھ 70 فیصد تک اضافے کی اجازت دے دی۔اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل کی اجازت دی گئی۔قیمتوں میں ردوبدل کی اجازت ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے کے پیش نظر دی گئی ہے، پالیسی بورڈ کو 3 ماہ بعد جائزہ لے کر قیمتوں میں کمی کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں...

مہنگائی سے متاثرہ پاکستان میں حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کردیا ہے جبکہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں 14 فیصد تک بڑھائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جمعے کو ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مینوفیکچرز نے اس اضافے پر تنقید کرتے ہوئے اسے معمولی قرار دیا ہے۔حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ درآمد کنندگان اور مینوفیکچرز کے ساتھ کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد پیدا ہونے والے ڈیڈلاک کے بعد سامنے آیا ہے۔درآمد کنندگان اور مینوفیکچرز کی تنظیم تمام ادویات کی قیمتوں میں 39 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔انہوں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ 'اگر ادویات کی قیمتوں میں یہ اضافہ نہ ہوا تو فارماسوٹیکل کی صنعت تباہ ہو جائے گی۔'مارچ کے دوران پاکستان میں افراط زر کی سالانہ شرح 35 فیصد جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ 47 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کا بیل آو?ٹ پیکج حاصل کرنے کے لیے رُوپے کی قدر میں کمی، سبسڈیز ختم کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے جیسے فیصلے کرنا پڑے ہیں۔

تاہم حکومت نے اس سے قبل ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے کو اس ڈر تسلیم نہیں کیا تھا کہ اس سے وہ عام انتخابات سے کئی ماہ قبل عوامی حمایت کھو بیٹھے گی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 'روپے کی قدر میں اضافے کی صورت میں ادویات کی قیمتوں کا تین ماہ بعد دوبارہ جائزہ لیا جا سکتا ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں 'اس کیٹیگری کے تحت کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔'پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے ادویات کی قیمتوں میں اس اضافے پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ 'یہ اضافہ توقع سے بہت کم ہے۔'رواں برس فروری کے دوران پاکستان میں پیرا سیٹامول کی گولی سمیت کئی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی مظوری دی گئی تھی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں وزارت صحت کی سمریوں کی روشنی میں 18 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔وزارت خزانہ کے مطابق 'ان 18 ادویات کی قیمتیں دیگر پڑوسی ممالک میں دستیاب ان ہی ادویات کی قیمتوں سے کم رکھی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرزکا عالم...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرزکا عالمی دن 4 مئی کومنایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصداپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے لوگوں کی جان بچانے والے فائر فائٹرز کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میںعمارتوں کو لگی آگ بجھانے کے فرضی مظاہرے اور ریسکیو 1122کے زیر اہتمام فلیگ مارچ پیش کیے جائیں گے جبکہ مقررین اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار حقیقی ہیروز فائر فائٹرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی اہمیت بیان کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برصغیرکے عظیم مجاہد ٹیپوسلطان کا 224 واں یوم...

''شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے''۔ برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا224واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا۔حریت پسندسلطان فتح علی المعروف ٹیپو سلطان 1750ء میں بھارتی ریاست میسور میں نواب حیدر علی خان کے گھر پید اہوئے،انہوں نے انگریزوں سے آزادی کیلئے زندگی بھر جدوجہدکی، 1782ء میں نواب حیدر علی خان کی وفات کے بعدمیسور کا اقتدار سنبھال کر ریاست کو سلطنت خداداد کا نام دیا، سلطان فتح علی ٹیپو4 مئی1799ء کو وفات پاگئے تھے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بہاولپور میں ہاسٹل کی چھت گرگئی، 2 طالبات جا...

بہاولپور میں نجی ہاسٹل کی چھت گرگئی، حادثے میں دو طالبات جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئیں۔ بہاولپور کی ریاض کالونی میں پانی کی ٹنکی پھٹنے کے باعث نجی ہاسٹل کی چھت گرگئی، واقعے میں 2 طالبات جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبی طالبات کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھائی نے مجھے ہمارے دادا کا امام ضامن بندھا،...

فاطمہ بھٹو نے شادی پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نکاح کی تقریب کی چند جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ذوالفقارجونیئر نے گذشتہ روز اپنی بہن فاطمہ بھٹو کے نکاح کے حوالے سیسوشل میڈیا اکاونٹ پر کچھ تفصیلات شیئر کیں۔ جونیئر ذوالفقارنے لکھا کہ اپنے والد شہید میر مرتضی بھٹو اور بھٹو خاندن کی جانب سے وہ اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔ کہ ان کی بہن فاطمہ بھٹو اورگراہم کی نکاح کی تقریب ہمارے گھر کلفٹن 70 میں ہوئی۔ نکاح کی اس تقریب کو فاطمہ کی سب سے پسندیدہ ترین جگہ، میرے دادا (ذوالفقار بھٹو) کی لائیبریری میں رکھا گیا۔ آج کل کے مشکل ترین حالات میں ہمیں یہ بالکل بھی اچھا محسوس نہیں ہوا کہ ہم شادی کی شاندار تقریب رکھیں۔ فاطمہ اور گراہم (جبران) کو اپنی دعاوں کو یاد رکھیں گا۔ فاطمہ بھٹو نے بھی اپنی شادی کے حوالے سے شیئر کیا کہ میرے بھائی ذوالفقار نے مجھے ہمارے دادا ذوالفقارعلی بھٹو کا امام ضامن بندھا، ہماری نکاح کی تقریب میرے داد کی لائیبریری میں ہوئی جوکہ دنیا میں میری سب سے زیادہ پسندیدہ مقام ہے۔ ہمارے پیچھے میری پھوپھو، چاچا اورمیرے والد کی بچپن کی تصاویر تھیں۔ ساتھ ہی پیپلز پارٹی کا وہ جھنڈا بھی موجود تھا جو کہ میرے دادا نے خود لگایا۔ ہم شادی کی شاندار تقاریب نہیں چاہتے کیونکہ مجھے لگژری شادی کی تقریب پسند نہیں۔ خاص کر یہ سب تو بہت عجیب لگتا کہ ان حالات میں کہ جب سب ہی مشکلات سے گزر رہے ہو۔ اس دن میں نے اپنے والد کو بے حد یاد کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے دل میں زندہ ہیں، بالکل ایسے ہی کہ جیسے وہاں سب موجود تھے۔ ہمیں اپنی دعاں میں یاد رکھیں گا۔ آپ سب کا بے حد شکریہ!

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس پر تشدد اور حملے کا الزام، پرویز الہی...

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خلاف پولیس پر تشدد اور حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ غالب مارکیٹ میں پرویز الہی سمیت 50 افراد کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، کیس میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی ہیں۔ اینٹی کرپشن افسر کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق چھاپہ مار ٹیم پر جلانے کی نیت سے پٹرول پھینکا گیا، پتھرا کیا، ڈنڈوں سے حملہ کیا، جبکہ چودھری پرویز الہی کو موقع سے فرار کرادیا گیا۔ واضح رہے کہ پولیس اور اینٹی کرپشن نے گزشتہ رات پرویز الہی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، دو روز کے دوران 9 طلبہ کی خودکشی

بھارت میں امتحانات کے نتائج کے بعد دو روز کے دوران 9 طالبعلموں نے خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے لیے 10 لاکھ بچوں نے امتخانات دیے جس میں سے گیارہویں جماعت کے نتائج 61 فیصد جبکہ بارہویں جماعت کے نتائج 72 فیصد رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے بدھ کے روز گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے بعد 9 بچوں کی خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امتحانات میں فیل ہونے کے باعث خودکشی کرنے والوں میں لڑکیاں بھی شامل ہیں اور خودکشی کرنے والے زیادہ تر بچوں کا تعلق معروف تعلیمی اداروں سے ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائے چندرا چود نے طالبعلموں کی جانب سے خودکشیوں کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ، آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ بجلی گرنے کے واقعات مغربی بنگال کے پانچ اضلاع میں پیش آئے۔بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق مغربی بنگال میں معتدل بارش کے دوران بجلی گرنے کے واقعات ہوئے۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کسان تھے جو کھیتوں میں کام کررہے تھے۔ بنگال کی مقامی انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ضلع پوربا بردھمان میں چار، مرشدآباد میں دو اور شمالی 24 پرگناس میں دو اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ کچھ دیگر علاقوں میں بھی اموات کی اطلاع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چند روز میں سعودی عرب اور ایران میں ایک دوسر...

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا ہے کہ چند روز میں سعودی عرب اور ایران میں ایک دوسرے کے سفارتخانے پھر سے کھول دیئے جائیں گے۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ریاض اور تہران میں سفارتخانے پھر سے کھولے جارہے ہیں، تاہم انہوں نے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ ایران اور سعودی عرب نے گزشتہ ماہ چین کی ثالثی میں سفارتی مشن بحال کرنے کا تاریخ ساز معاہدہ کیا تھا، جس پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کئی دہائیوں سے منقطع تھے تاہم طویل عرصہ بعد ایک بار پھر دونوں ممالک باہمی تعلقات کی بحالی پر متفق ہوگئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یہودیوں کے ہاتھوں اسرائیلی حکومت کا پرچم نذر...

مقبوضہ فلسطین میں یہودیوں کے ایک گروہ نے یوم نکبت کی مناسبت سے مظاہرے کے دوران اسرائیلی حکومت کے پرچم کو نذر آتش کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونزم مخالف یہودیوں کے گروہ ناتوری کارتا نے اس مظاہرے میں فلسطین کے پرچم اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ انھوں نے اس مظاہرے میں اسرائیلی حکومت کے پرچم کو بھی نذر آتش کیا اور صیہونزم کو حقیقی یہودیوں کے لیے ایک خطرہ قرار دیا۔ ناتوری کارتا صیہونزم مخالف ایک آرتھوڈوکس یہودی اقلیت ہے۔اس گروہ کو صیہونزم مخالف یہودیوں کے اتحاد کی تنظیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں