• -, -
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین۔ ہینان ۔ آن یانگ ۔ کاؤ کاؤ ۔ مقبرہ عجائب...

چین ، وسطی صوبہ ہینان کے شہر آن یانگ کے کاؤ کاؤ مقبرہ عجائب گھر میں کاؤ کاؤ کا مجسمہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ عالمی یوم مزدور ۔ اجلاس

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں لوگ شریک ہیں۔ (شِںہوا)

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ مستقبل کے کارخانے

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ضلع شیاؤ شان میں جی آئی ای ڈرائیو کا ایک ذہین پلانٹ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہینان ۔ آن یانگ ۔ کاؤ کاؤ ۔ مقبرہ عجائب...

چین ، وسطی صوبہ ہینان کے شہر آن یانگ کے کاؤ کاؤ مقبرہ عجائب گھر میں ثقافتی آثار کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں بارے ثفافتی...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں بارے سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بیجنگ اسپورٹس یونیورسٹی میں لیکچر، ایک دوڑ  اور بیجنگ کے اولمپک پارک میں محفل موسیقی شامل تھی۔

اس سے قبل یہ سرگرمیاں چین کے دیگر شہروں شنگھائی، شی آن، تیان جن، ووہان، چھنگ ڈو ، شیامن، نان جنگ، گوانگ ژو، ژوہائی اور بیجنگ میں منعقد ہوچکی ہیں۔  سرگرمیوں کے اس سلسلے کا آغاز 30 مئی 2021 سے ہوا ہے۔

ہانگ ژو ایشیائی کھیل انتظامی کمیٹی کے ایگزیکٹو سیکرٹری جنرل چھن وائی  چھیانگ نے بیجنگ اسپورٹس یونیورسٹی میں لیکچر کے دوران بتایا کہ  بیجنگ نے 33 برس قبل 11ویں ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کی تھی یہ چین میں کھیلوں کے شعبے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اب ہانگ ژو 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی تیاری کررہا ہے اور بہترین نتائج کے لئے کوشاں ہے۔ 

دوڑ میں شریک افراد سفر کرتے ہوئے  اولمپک پارک کے قومی آبی حیات مرکز پہنچے جہاں انہوں نے ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے تشہیر گیت کے لئے منعقدہ محفل موسیقی میں شرکت کی۔ 

ہانگ ژو ایشائی کھیل انتظامی کمیٹی کے نائب سیکرٹری جنرل ہوانگ ہائی فینگ نے بتایا کہ  ان سرگرمیوں اور گیتوں  سے لوگ ہانگ ژو کو بہتر انداز سے سمجھ سکیں گے۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کا یورپ کو تیل کی فراہمی میں کٹوتی کا فی...

ماسکو (شِنہوا) روس نے یورپ کو خام تیل اور تیل کی مصنوعات کی برآمد میں بڑے پیمانے پر کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ بچائی گئی مقدار ایشیا میں فروخت کی جائے گی۔

روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک توانائی بارے ایک تقریب میں صحافیوں کو بتایا کہ روس نے 2022 کے دوران ایشا کو 4 کروڑ ٹن اور یورپ کو 18 کروڑ خال تیل اور تیل کی مصنوعات برآمد کی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال 14 کروڑ ٹن خام تیل اور تیل کی مصنوعات مشرق کو جبکہ تقریباً 8 سے 9 کروڑ ٹن مغرب کو فروخت کی جائیں گی۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صحرائی علاقے میں بجلی منصوبہ فعال

بیجنگ (شِںہوا) چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیارخطے کے صحرائے ٹنگ گر میں قابل تجدید توانائی منصوبے کا پہلا مرحلہ گرڈ سے منسلک ہوگیا جس کے ساتھ ہی بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی۔

چائنہ انرجی انویسٹمنٹ کارپوریشن (چائنہ انرجی) کے مطابق پہلا مرحلہ مکمل طور پر شمسی توانائی پر مشتمل ہے جس کی تنصیب شدہ صلاحیت 10 لاکھ کلوواٹ ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ ہرسال 1.8 ارب کلوواٹ آوور شمسی توانائی پیدا کی جائے گی جس سے 15 لاکھ گھرانوں کی طلب پوری ہوگی۔

چائنہ انرجی کے مطابق اس منصوبے کو شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ چین کے صحرائے گوبی اور اس سے منسلک ملک کے دیگر صحرائی یا خشک خطوں میں اس نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کی کل تنصیب شدہ صلاحیت 1 کروڑ 30 لاکھ کلوواٹ ہے اور اس پر 85 ارب یوآن (تقریباً 12.28 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

چین 2030 تک اپنی ہوا اور شمسی توانائی کی مشترکہ صلاحیت کو 1.2 ارب کلو واٹ تک لے جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس میں 45 کروڑ 50 لاکھ کلوواٹ بجلی صحرائے گوبی اور اس سے منسلک ملک کے دیگر صحرائی یا خشک علاقوں میں بڑے ہوا اور شمسی توانائی مراکز میں پیدا کی جائے گی۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ، مکاؤ کے رہائشیوں کے لئے سفری اجاز...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ نے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے اہل رہائشیوں کے لئے مین لینڈ سفری اجازت نامے کی معیاد 8 مئی سے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔  

قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق یکم جنوری 2020 سے 30 دسمبر 2023 کے درمیان ختم ہونے والے ان کے مین لینڈ سفری اجازت ناموں کی معیاد میں 31 دسمبر 2023 تک توسیع کی جائے گی۔ اس توسیع کے بعد ایسے اجازت نامے رکھنے والے افراد مین لینڈ آمدورفت کے لئے عمومی داخلی اور خارجی معائنہ طریقہ کار سے گزریں گے۔

قومی امیگریشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ہانگ کانگ اور مکاؤ کے رہائشیوں کی بڑھتی سفری طلب کو پورا کرنا ہے۔ 6 فروری سے ان خطوں کا چینی مین لینڈ کے ساتھ سفر معمول پرآچکا ہے۔ 

نوول کرونا وائرس وبا کے سبب  ان دونوں خصوصی انتظامی خطوں کے متعدد رہائشی اپنے سفری اجازت ناموں کی بروقت تجدید نہیں کراسکے تھے۔ 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ڈیجیٹل معیشت 2022 کے دوران بڑھ کر 502...

فوژو (شِنہوا) چین کی ڈیجیٹل معیشت کا حجم 2022 میں بڑھ کر 502 کھرب یوآن (تقریباً 72.5 کھرب امریکی ڈالرز) ہوگیا جو گزشتہ برس کی نسبت 10.3 فیصد کی عمومی نمو  اور عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔ 

چین کی ڈیجیٹل صنعت کی ترقی پر چھٹے ڈیجیٹل چائنہ اجلاس کے موقع پرجاری رپورٹ کے مطابق ملک کی مجموعی قومی پیداوارمیں ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بڑھ کر 41.5 فیصد ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں 2022 کے اختتام تک 23 لاکھ 10 ہزار فائیو جی بیس اسٹیشنز فعال  تھے جبکہ فائیو جی صارفین کی تعداد 56 کروڑ 10 لاکھ ہوچکی تھی جو دنیا کے مجموعی صارفین کے 60 فیصد سے زائد ہے۔ 

چھٹا ڈیجیٹل چائنہ اجلاس چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو ہورہا ہے ۔ دو روزہ اجلاس میں ڈیجیٹل چائنہ اقدامات کی تازہ ترین کامیابیاں پیش کرنے کے علاوہ ڈیجیٹل ترقی میں تجربے کے تبادلے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

چھٹے ڈیجیٹل چائنہ اجلاس کا انعقاد چائنہ سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن، قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی، ریاستی کونسل کے نگراں اور انتظامی کمیشن برائے سرکاری اثاثہ جات اور صوبہ فوجیان کی عوامی حکومت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، پہلی سہ ماہی میں مسافر، مال بردار نقل...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسافر اور مال بردار نقل وحمل میں پائیدار اضافہ ہوا۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے ایک عہدیدار سوجی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنوری تا مارچ مدت میں لوگوں کے سفر میں نمایاں بہتری ہوئی  اور شہری مسافروں کی آمدورفت 20.9 ارب افراد تک پہنچ گئی۔

سو نے بتایا کہ سڑک پر زیادہ سے زیادہ کاریں آرہی ہیں اور لوگوں کی آمد ورفت نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے۔

سو نے کہا کہ اس مدت میں مال برداری کا حجم 11.87 ارب ٹن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد زائد ہے۔ بندرگاہوں سے مال برداری حجم ایک برس قبل کے مقابلے میں 6.2 فیصد بڑھ کر3.85 ارب ٹن ہوگیا۔

پہلی سہ ماہی کے دوران  ٹرانسپورٹ شعبے میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 13.3 فیصد بڑھ کر 720.5 ارب یوآن (تقریباً 104.11 ارب امریکی ڈالر) ہوگئی۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکینا فاسو میں حملے کے دوران 33 فوجی ہلاک

اواگا ڈوگو (شِنہوا) برکینا فاسو کے مشرقی علاقے میں ایک فوجی دستے پر حملے میں 33 فوجی ہلاک ہوگئے۔

فوج نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ اوگارو میں ایک بڑے کمپلیکس پر حملہ کیا گیا جس میں 33 فوجی ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوئے۔ 

اعلامیہ کے مطابق لڑائی بہت شدید تھی اور فوجیوں نے بڑے بے جگری سے دشمنوں کی بڑی تعداد کا مقابلہ کیا۔ 

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کمک آنے سے قبل کم از کم 40 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ 

مغربی افریقہ کے ملک میں 2015 سے جاری انتشار کے سبب متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔ 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سینئر چینی سفارت...

بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے امورخارجہ کمیشن کے ڈائریکٹر وانگ یی نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ پاکستانی فوج چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کی مضبوط محافظ ہے ۔ انہوں نے چین کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہونے پر پاکستانی انتظامیہ اور تمام سیاسی جماعتوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ ، اتحاد، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے چین بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

وانگ نے کہا کہ چین نوول کرونا وائرس دور کے بعد پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تبادلے دوبارہ شروع کرنے کو تیار ہے۔

پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بین الاقوامی حالات چاہے جو رخ اختیار کریں پاکستان ہمیشہ چین کا ساتھ دے گا اور پاکستانی فوج پاک ۔ چین تعلقات کے فروغ میں بھرپور تعاون کرتی رہے گی۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سینئر چینی سفارت...

بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے امورخارجہ کمیشن کے ڈائریکٹر وانگ یی نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ پاکستانی فوج چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کی مضبوط محافظ ہے ۔ انہوں نے چین کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہونے پر پاکستانی انتظامیہ اور تمام سیاسی جماعتوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ ، اتحاد، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے چین بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

وانگ نے کہا کہ چین نوول کرونا وائرس دور کے بعد پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تبادلے دوبارہ شروع کرنے کو تیار ہے۔

پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بین الاقوامی حالات چاہے جو رخ اختیار کریں پاکستان ہمیشہ چین کا ساتھ دے گا اور پاکستانی فوج پاک ۔ چین تعلقات کے فروغ میں بھرپور تعاون کرتی رہے گی۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سینئر چینی سفارت...

بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے امورخارجہ کمیشن کے ڈائریکٹر وانگ یی نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ پاکستانی فوج چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کی مضبوط محافظ ہے ۔ انہوں نے چین کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہونے پر پاکستانی انتظامیہ اور تمام سیاسی جماعتوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ ، اتحاد، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے چین بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

وانگ نے کہا کہ چین نوول کرونا وائرس دور کے بعد پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تبادلے دوبارہ شروع کرنے کو تیار ہے۔

پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بین الاقوامی حالات چاہے جو رخ اختیار کریں پاکستان ہمیشہ چین کا ساتھ دے گا اور پاکستانی فوج پاک ۔ چین تعلقات کے فروغ میں بھرپور تعاون کرتی رہے گی۔

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نق...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنت البقیع اور جنت المعلی ہمیں رسول ۖخدا، ان کی آل پاک اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتے ہیں1925-26 سے خاندان رسالت کی برگزیدہ شخصیات' امہات المومنین اور بالخصوص دختر پیغمبر اکرم ۖ حضرت فاطمہ زہرا کے بے سایہ مزارات اور اسلام کے اس تاریخی ورثے اور اثاثے کی موجودہ حالت رنج والم کا باعث بنی ہوئی ہے لہذااختلاف نظر کے باوجود حکمت، دانش اور وقت کی ضرورت کا تقاضا یہ ہے کہ دختر پیغمبر گرامی' اہل بیت رسول اور دیگر محترم ہستیوں کے مزارات اور قبور کی از سر نو شایان شان تعمیر کی جائے تاکہ مسلم عوام کے جذبات کی تسکین ہو اور جنت البقیع کی صورت میں تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کو یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کا خسارہ دو ہزار...

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کا خسارہ سال دو ہزار سترہ میں اکاون ارب جبکہ سال دو ہزار بائیس میں اٹھاسی ارب تک پہنچ گیا وزارت ہوا بازی نے گزشتہ پانچ سالوں کی خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔جمعہ کوپینل آف چئیر کے رکن محمود بشیر ورک کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،وقفہ سوالات کے دوران وزارت ہوابازی ادارے کے خسارے کی پانچ سالہ تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطابق سال 2022میں پی آئی اے 88 ارب روپے رہا جبکہ سال 2021 میں پی آئی اے خسارہ 50 ارب سال 2020 میں پی آئی اے خسارہ 34 ارب 64 کروڑ سال 2019 میں پی آئی اے خسارہ 52 ارب 60 کروڑ سال 2018 میں پی آئی اے خسارہ 67 ارب 32 کروڑ اورسال 2017 میں پی آئی اے خسارہ 51 ارب روپے تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پاکستانی ٹرک آرٹ لوگوں کے دلوں میں ب...

پاکستان کے ٹرک آرٹ نے اپنی خوبصورت اور فنی شکل اور اس کے پیچھے جڑی گہری روایت سے چینی زائرین کے دل جیت لیے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں ٹرک صرف ٹرک نہیں یہ آرٹ ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی ٹرکوں کے بارے میں ہر چیز شاندار اور اوور دی ٹاپ ہے۔ اور اب یہ چین تک پہنچ چکی ہے ۔ پاکستان کے قومی دن اور چین اور پاکستان کے درمیان سیاحت کے تبادلے کے سال کو منانے کے لیے، 28 اپریل کو چین کے سلک روڈ انٹرنیشنل آرٹس سینٹر لینگ فانگ میں ایک پاکستانی ٹرک آرٹ ڈیبیو نمائش کا آغاز ہوا جس کا عنوان تھا ''پھول پتی: جنگل جرنی''۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان کے ٹرک آرٹ کی چمک نے اپنی خوبصورت اور فنی شکل اور اس کے پیچھے جڑی گہری روایت سے چینی زائرین کے دل جیت لیے۔ سائٹ پر آرٹ سے لطف اندوز ہونے والے ایک چینی کالج کے طالب علم نے رپورٹر کو بتایا کہ مجھے یہ پسند ہے! اسے معلوم ہوا کہ پاکستانی ٹرک صرف ٹرکوں سے زیادہ ہیں۔ ''یہ متحرک، بیڈزڈ ٹرک پاکستانی عوام کا اظہار ہیں ـ یہ ایسے سفری بل بورڈز ہیں جو دنیا کو پیغام دیتے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کسی طرح آپ ڈرائیوروں اور فنکاروں کو محسوس کر سکتے ہیں جو اپنی گاڑیوں کو سجاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کیونکہ یہ رنگین روایت ان کی ثقافت اور ان کے طرز زندگی کی نمائندگی کرتی ہے۔

پاکستان کی منفرد شناخت کے حامل فن کے ان متحرک، ٹھوس نمونوں نے مجھے داد دینے پر مجبور کر دیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے نشاندہی کی کہ یہ تقریب ان کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد نئے دور میں ایک قریبی اور ثقافتی طور پر بھر پور ''چین پاکستان کمیونٹی آف مشترکہ مستقبل'' کی تعمیر ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق بہت سے لوگوں میں ا سے 'آرٹ آن وہیل' کہا جاتا ہے، یہ فنکارانہ اظہار خوش مزاجی، رجائیت پسندی، فطرت کے خوبصورت پہلوؤں کو سراہنے اور زندگی کو اس کے روشن اور مثبت انداز میں دیکھنے کی نمائندگی کرتا ہے، سفیر نے اشارہ کرتے ہوئے سامعین کو پاکستان سے بھرپور ثقافتی میلے کے شاندار تجربے کی خواہش ظاہر کی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق نمائش کے منتظمین یانگ چی اور یانگ ہو ئی نے کہا ٹرک آرٹ کو چین میں کبھی نہیں دکھایا گیا ۔ میرے خیال میں یہ نمائش چین میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس آرٹ فارم کو جاننے اور اس کی تعریف کرنے کا موقع فراہم کرے گی جو کہ قومی خصوصیات سے بھرپور ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان کے سفارتخانے، بیجنگ اینڈ سلک روڈ انٹرنیشنل آرٹس سینٹر کے تعاون سے منعقد ہونے والی یہ نمائش 24 جولائی تک جاری رہے گی۔

دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کے منصوبے کے حصے کے طور پر، نمائش میں تعلیمی پروگراموں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر سائٹ کے لیے مخصوص کام، لائیو ایونٹس اور کاموں کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا ہے۔ سلک روڈ انٹرنیشنل آرٹس سینٹر کے ذر ائعنے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا ہمارا مقصد اپنے مقامی دیکھنے والوں کے ساتھ چین میں پاکستانی ٹرک آرٹ کو فروغ دینا، اقدار کو پیش کرنا اور آرٹ کی تبدیلی کی طاقت کے ذریعے مشترکہ انسانی تجربے کا جشن منانا ہے۔ پاکستانی بھر پور ثقافتی ورثے کو ڈیجیٹائز کرنے کی پوری صلاحیت کو اجاگر کرنا اور برادری اور تعلق کے احساس کو فروغ دینا ہے ۔ ٹرک آرٹ پاکستانی لوک فن کی ایک قسم ہے جو لوگوں اور فنکاروں کے خوابوں، تحریکوں اور تخیل کی نمائندگی کرتا ہے۔ 'ٹرک آرٹ' کے آرائشی، رنگین اور متحرک تاثرات صرف ثقافتی ورثے سے زیادہ ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس طرح کا آرٹ اب صرف ٹرکوں تک ہی محدود نہیں رہا ہے ـ یہ اب دنیا کا ایک مقبول اور منفرد فن ہے اور اسے بہت سے فیشن ڈیزائنرز نے مصنوعات کی ایک وسیع رینج کے لیے ایک تھیم کے طور پر استعمال کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے...

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جارہے تھے تاہم سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک دیا گیا ۔ ایف آئی اے نے ائیرپورٹ پر فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ گرفتاری کی کوشش سے بچ کر ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے ۔ ایف آئی اے نے فرخ حبیب کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور دستی سامان بھی قبضے میں لے لیا، فرخ حبیب نے آج دوپہر دو بجکر دس منٹ پر دبئی روانہ ہونا تھا۔ اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ فسطائیت اور فاشزم عروج پر ہے، میرے فیملی ممبر جن کا لیور ٹرانسپلانٹ ملک سے باہر ہورہا ہے ، ان کی عیادت کیلئے ملک سے باہر جارہا تھا ۔ ان کاکہنا تھا کہ یف آئی اے امیگریشن نے روک دیا، میرا پاسپورٹ اور ہینڈ کیری ان کے پاس موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات کوگرفتار کارکنان...

تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت سے آج ہونے والا مذاکرات کا دور تب تک شروع نہیں ہونا چاہئے جب تک گرفتار کارکنان کو رہا نہ کردیا جائے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنان کی گرفتاری کے معاملے پر رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے ٹوئٹر پرایک بیان میں کہا ہے کہ آج پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے بیگناہ شہریوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے آج ہونے والا مذاکرات کا دور تب تک شروع نہیں ہونا چاہئے جب تک ان بیگناہ لوگوں کو چھوڑا نہ جائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیم فنڈز پر سپریم کور...

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹسعامر فاروق نے ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنے کی درخواست خارج کر دی،اسٹیٹ بینک کے اکائونٹس کا معاملہ ریگولیٹ کرنے کیلئے موجود ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکائونٹ کھولنے پر کوئی پابندی نہیں۔جمعہ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنے کی درخواست خارج کر دی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلہ کے مطابق بظاہر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکائونٹ کھولنے پر کوئی پابندی نہیں ہے،اسٹیٹ بینک کے اکائونٹس کا معاملہ ریگولیٹ کرنے کیلئے موجود ہے،اکائونٹ کھولنے میں قانون کی خلاف ورزی ہوتی تو اسٹیٹ بینک معاملہ اٹھا سکتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیل کو افراط زر کا ذمہ دار قرار دینا درست نہ...

پیٹرول برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے سیکریٹری جنرل ھیثم الغیص نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم تیل مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ پیٹرول کے اہم شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو،عرب میڈیا کے مطابق الغیص نے توجہ دلائی کہ توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی جانب سے پیٹرول فیلڈ میں سرمایہ کاری بند کرنے کی اپیلوں سے مارکیٹ میں مزید ہلچل پیدا ہوگی،اوپیک کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ افراط زر کا ذمہ دار پیٹرول کو ٹھہرانا غلط ہے اور تکنیکی اعتبار سے یہ دعوی کسی طور درست نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ میں پناہ کے متلاشی افرادکے خلاف پابن...

برطانیہ میں پناہ کے متلاشی افراد کی راہیں مسدود،پارلیمان میں قانون بھیج دیا گیا،برطانوی پارلیمانی ارکان نے اعتراضات کے باوجود برطانیہ میں مہاجرین کی پناہ کی درخواستوں کے حق کو محدود کرنے کی ایک قرارداد منظور کر لی ہے،اس قرارداد کو پارلیمان کی زیریں شاخ نے دو سو تیس کے مقابلے دو سو نواسی ووٹوں سے منظور کر لیا ہے،اس کے بعد اس قرارداد کو دار العوام سے دارالامرا بھیجا جائے گا جہاں شدید مخالفت کا سامنا ہوگا،وزیراعظم رشی سوناک نے اس قانون کو اپنے ترجیحاتی منشور کا حصہ بنایا تھا،گزشتہ سال حکومت نے پناہ گزینوں کی برطانیہ بلا ویزہ اور غیر قانونی آمد کو سزا کا مستحق قرار دیا تھا،اس قانون کی منظوری کے بعد چھوٹی کشتیوں کے ذریعے ملک میں داخلے کے خواہاں افراد کی پناہ کی درخواستیں رد کرنے سمیت انہیں روانڈا یا ان کے آبائی وطن واپسی کی راہ ہموار ہو سکے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان سے ترک شہریوں کا انخلا مکمل کرلیا گیا

سوڈان میں 15اپریل سے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (HDK)کے درمیان جھڑپوں کے بعد ایتھوپیا کے راستے ترک شہریوں کا انخلا مکمل کر لیا گیا ہے،خرطوم میں ترک سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں ترک شہریوں کے ایتھوپیا کے راستے ترکیہ میں انخلا کا عمل مکمل ہو چکا ہے،ایتھوپیا کے راستے اب تک 1600کے قریب شہریوں کو نکالا جا چکا ہے، پورٹ سوڈان کے لیے روانہ ہونے والے 200افراد کے انخلا کا عمل جاری ہے،اس کے علاوہ گزشتہ روز خرطوم کے قریب فوجی اڈے سے 200افراد کو نکالا جانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکینا فاسو، فوجی یونٹ پر حملے میں 30فوجی ہل...

برکینا فاسو میں فوجی یونٹ پر حملے میں 33فوجی مارے گئے،فوج کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں اطلاع دی گئی ہے کہ گورما صوبے میں متعین فوجی یونٹ پر شناخت نہ کیے جا سکنے والے افراد نے حملہ کر دیا،اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد چھڑنے والی جھڑپ میں 40دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ہے تو اس دوران 33فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 12زخمی ہوئے،خیال رہے کہ برکینافاسو سال 2015سے ابتک ہمسایہ ملک مالی میں سرگرم القاعدہ اور داعش سے تعلق ہونے والے دہشت گرد گروہوں کے حملوں کا ہدف بنتا رہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب، بھنگ فروخت کرنے کے الزام میں دو ا...

سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نارکوٹکس کنٹرول نے نجران کے علاقے میں ایتھوپیا کی شہریت رکھنے والے دو افراد کو بھنگ اور ایمفیٹامائن کو فروغ کے الزام میں گرفتار کرلیا، یہ دونوں افراد سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے میں بھی ملوث تھے، قانونی کارروائی کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا،جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نارکوٹکس کنٹرول نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی سمگلنگ یا فروغ کے حوالے سے اطلاع دینے کے لیے اطلاع دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد کنگز کپ کے فائنل میں شرکت کریں...

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 12مئی کو جدہ میں الہلال اور الوحدہ کے درمیان ہونے والے کنگز کپ کے فائنل میچ میں شرکت کریں گے،شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ محمد کو میچ میں شرکت اور فاتح ٹیم کو ٹرافی اور گولڈ میڈل اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو کانسی کے تمغے عطا کرنے کے لیے اپنی طرف سے ذمہ داری سونپی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین کے فلسطین کی تاریخ سے متعلق گمرا...

اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)نے یورپی یونین کی چیئرپرسن کے بیان کو امید شکن اور انسانی حقوق نیز بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیا ہے،او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین کی چیئرپرسن نے جو بیان دیا ہے وہ انسانی حقوق، بین الاقوامی قانون اور عالمی اداروں کے فیصلوں پر مبنی یورپی یونین کی قراردادوں سے مطابقت نہیں رکھتا، ان کے بیان میں امید شکن سیاسی اور تاریخی باتیں شامل ہیں،او آئی سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی چیئرپرسن کے بیان میں ہزاروں سال پر پھیلے تاریخی، سیاسی اور قانونی حقائق کو نظر انداز کیا گیا، یہ بیان فلسطینی المیے کی سالگرہ کے موقع پر سامنے آیا ہے، فلسطینی المیہ آزادی اور انصاف کی اقدار کی شکست اور انسانی ضمیر پر آج بھی بوجھ بنا ہوا ہے، فلسطینی المیہ اسرائیل کے قیام کے اعلان کا نتیجہ ہے جس کے باعث فلسطین سے نسلی تطہیر، جبری نقل مکانی ہوئی، فلسطینیوں پر جبر و تشدد کیا گیا، ان کی املاک ضبط کی گئیں اور انہیں ان کے جائز حقوق سے محروم کیا گیا،او آئی سی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرانے کے حوالے سے اپنی سیاسی، قانونی اور انسانی ذمہ داری ادا کرے اور فلسطینیوں پر جاری ظلم بند کرائے۔ان کے حاائز حقوق کی حمایت کرے،4جون 1967کی سرحدوں کے دائرے میں خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام میں تعاون دے جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ،دستاویز لیک کرنیوالا امریکی اہلکار لا...

پینٹاگون دستاویز لیک کرنے والے جیک ٹیکسیرا کے متعلق امریکی عدالت نے کہا ہے کہ وہ دنیا میں لاکھوں افراد کو مارنا چاہتا تھا اور اپنے بیڈ روم کی دیوار پر روسی فوجی تمغے لٹکانا چاہتا تھا، عدالتی دستاویزات کے مطابق ٹیکسیرا نے باقاعدگی سے پرتشدد تبصرے کیے اور قتل کے اشارے کیے ہیں۔ اپنے تبصروں میں اس نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ کمزور ذہن رکھنے والوں کو پھانسی دینے کے ذریعے بڑی تعداد میں لوگوں کو قتل کر ڈالے گا،عدالت نے کہا ہے کہ یہ نوجوان اب بھی قومی سلامتی کے لیے ایک مسلسل خطرہ ہے۔ عدالت نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ دشمن ریاستیں اسے محفوظ پناہ گاہ فراہم کر سکتی ہیں اور اسے امریکہ سے فرار ہونے میں سہولت فراہم کر سکتی ہیں،مغربی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے متنبہ کیا کہ 20سالہ نوجوان نے جو مواد دیکھ رکھا تھا وہ سب مواد عوامی طور پر نہیں دکھایا گیا، تمام مواد ظاہر ہونے کی صورت میں امریکہ کی قومی سلامتی کو اضافی اور غیر معمولی طور پر خطرناک نقصان پہنچنے کا امکان ہے،پینٹاگون پیپرز لیک کرنے والے ملزم نے روسی مسلح افواج کا ہار لٹکایا اور اپنے کمرے کی دیواروں کو سجانے کے لیے لگائی گئی انسانی تصاویر کو گولیوں سے چھلنی کرنے کے اہداف کے طور پر استعمال کیا،دستاویزات کے مطابق جیک ٹیکسیرا نے اپنی بندوق کا لاکر اپنے بستر سے تقریبا دو فٹ کے فاصلے پر رکھا

جس میں متعدد ہتھیار موجود تھے، ان ہتھیاروں میں پستول، خودکار رائفلیں، شاٹ گن، ایک اے کے اور ایک گیس ماسک شامل تھے، ایف بی آئی کے ایجنٹوں کو اس کے لاکر سے گولہ بارود، ٹیکٹیکل بیگ اور اس کے ڈیسک دراز سے سائلنسر طرز کا سامان بھی ملا ہے،چونکا دینے والے انکشاف کے بعد یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ ٹیکسیرا کو ایئر فورس میں کیسے قبول کیا گیا اور اس نے اتنی اعلی سیکیورٹی کلیئرنس کیسے حاصل کر لی تھی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے حاصل ہونے والے شواہد سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ تشدد اور قتل کے بارے میں باقاعدہ تبصرے کر رہا تھا۔ ٹیکسیرا نے تین الگ الگ مواقع پر آتشیں اسلحہ کے شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے رکھی ہے، پہلی مرتبہ 2018میں جب وہ ابھی نوعمر تھا،دستاویزات کے مطابق اسے ہائی سکول سے اس وقت معطل کر دیا گیا تھا جب ایک ہم جماعت نے اس سے مولوٹوف کاک ٹیلز سمیت ہتھیاروں اور سکول میں بندوقوں اور نسل پرستانہ دھمکیوں کے بارے میں باتیں سنی تھیں، اس کے بیانات پر سکول والوں نے پوچھا تو اس نے کہا میری یہ باتیں ویڈیو گیم کا حوالہ تھیں،واضح رہے کہ ٹیکسیرا کو اپریل 2023کے وسط میں ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے میساچوسٹس کے ڈیٹن میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کرلیا تھا۔ اس پر پینٹاگون کی دستاویز لیک کرنے کا الزام تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی کسان مودی سرکارکی پالیسیوں کیخلاف سرا...

بھارتی کسان مودی سرکار کی پالیسیوں کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور انہوں نے تین روزہ مارچ شروع کر دیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے صوبے مہاراشٹرا میں سینکڑوں کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں اور بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف ''اکولی ''سے'' لونی''تک تین روزہ مارچ شروع کر دیا ہے،سرخ رنگ کے جھنڈے، بینرز اور پوسٹرز اٹھائے کسانوں نے نعرے لگاتے ہوئے اپنا یہ مارچ شروع کیا،بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاجی مارچ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اگران کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو وہ غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنا دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں مسافر کشتی الٹ گئی ،11افراد ہل...

انڈونیشیا میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی ،حادثے میں گیارہ افراد ہلاک، ایک کی تلاش کی جارہی ہے،نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو کے مطابق مقامی افراد نے کئی افراد کو ریسکیو کرلیا۔جنھیں فوری طورپرطبی امداد دی گئی،کشتی میں 75افراد سوارتھے،سماترا جزیرے کے قریب لکڑی سے ٹکرانے کے باعث کشتی کو حادثہ پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر کے معروف قاری شیخ عبداللہ کامل نماز کی ا...

مصر کے معروف قاری شیخ عبداللہ کامل نماز کی امامت کراتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے،37سالہ قاری شیخ عبداللہ نابینا بھی تھے، قاری شیخ عبداللہدو روز قبل امریکی ریاست نیوجرسی کی التوحید مسجد میں امامت کرتے ہوئے انتقال کر گئے تھے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق قاری شیخ عبداللہ کامل نے کم عمری میں ہی قرآن پاک حفظ کر لیا تھا اور بہت ہی خوبصورت آواز میں تلاوت کرنے کی وجہ سے معروف تھے،قاری شیخ عبداللہ کی اچانک موت پر سوشل میڈیا پر بھی افسوس کیا جا رہا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک صدر کی طبیعت میں بہتری ،جلد اپنی معمول ک...

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی صحت سے متعلق ترک حکام کا بیان سامنے آگیا،ان دنوں ترکیہ میں 14مئی کے پارلیمانی وصدارتی انتخابات کی مہم جاری ہے، اسی دوران صدر رجب طیب اردوان نے منگل کو 2ٹی وی چینلز کو مشترکہ انٹرویو دیا، ترک صدر کا انٹرویو 90منٹ تاخیر سے شروع ہوا اور پھر انٹرویو شروع ہونے کے 10منٹ بعد رجب طیب اردوان کے پیٹ میں تکلیف کے باعث اسے اچانک روک دیا گیا،تاہم صدر اردوان 15منٹ کے وقفے کے بعد واپس آئے اور ناظرین سے معافی مانگی، ترک صدر نے وقفے کے بعد مزید چند سوالات کے جواب دیے،ترک صدر نے کہا کہ کل اور آج کا دن انتہائی مصروف گزرا،اسی وجہ سے پیٹ میں تکلیف ہوئی، میں نے سوچا پروگرام منسوخ کر دیا تو یہ غلط سمجھا جائے گا،ترک صدر کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ٹی وی انٹرویو اچانک روک دیا گیا،رپورٹس کے مطابق صدر اردوان انٹرویو میں تھکے ہوئے چہرے سے واپس آئے اور ان کی آنکھوں میں پانی تھا،تاہم اب صدر کی صحت کے حوالے سے ترک حکام کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے ، وہ جلد اپنی معمول کی مصروفیات شروع کریں گے،ترک میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صدر رجب طیب اردوان کی طبیعت بہتر ہوئی ہے، صدر اردوان کے معدے میں سوزش کا اثر کم ہوگیا ہے، صدر اردوان جلد دوبارہ اپنی معمول کی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک ،چین نے گوادر تا کاشغر 58ارب ڈالرکا ر...

چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبے کے تحت گوادر سے کاشغر تک 58ارب ڈالرکا ریلوے لائن کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ پیش کردیا،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹوکے مہنگے ترین منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبہ تجارت اور جیوپولیٹیکس کونئی شکل دینے کی صلاحیت رکھتاہے، ریل لنک قدیم سِلک روڈ کنکشن کوبحال کرنے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے، ریل لنک مغربی تسلط والے راستوں پر انحصار کم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے،رپورٹ کے مطابق مہنگے ترین منصوبے کی لاگت 58ارب ڈالر آئیگی، 1860میل طویل ریلوے سسٹم گوادر کو سنکیانگ کے شہرکاشغر سے ملادیگا،چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور مالیاتی ادارے منصوبیکے لیے مضبوط تعاون فراہم کریں، متعلقہ ملکی محکموں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانا چاہیے، چینی حکومت سپورٹ فنڈز کی فراہمی کیلئے کوشش کرے، منصوبے کی تعمیر کے لیے مضبوط پالیسی سپورٹ اور ضمانتیں فراہم کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی فوج کے دواپاچی ہیلی کاپٹر ٹریننگ کے د...

امریکی فوج کے دواپاچی ہیلی کاپٹر ریاست الاسکا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگئے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 3فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، ہیلی کاپٹر میں سوار 2 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا ،رپورٹس کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹر ٹریننگ سیشن کے بعد واپس آرہے تھے، امریکی فوج کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان میں مستقل جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ ک...

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ سوڈان میں بحران سے نمٹنے اور مستقل جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں،سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے کسی دیر پا حل یا مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی کوششیں جاری ہیں، جبکہ سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان مسلسل تیرہویں روز بھی لڑائیاں اور جھڑپیں بھی جاری رہی ،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ اس مسئلے کے حل کے لیے کوشاں ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت اہم بات سوڈانی بحران کو ختم کرنا اور ملک کو واپس سویلین حکومت کے حوالے کرنا ہے ، ہم بحران سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،امریکی وزیرخارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ مستقل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے گا،امریکی وزیرخارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ سوڈان میں اقتدار سویلین کو منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے، اس مقصد کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کوشش کرتا رہے گا ، ہمیں امید ہے کہ ہم ملک کو سویلین زیرقیادت حکومت میں واپس کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکی حکام عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوج اور محمد حمدان دقلو کی قیادت میں سریع الحرکت فورسز کے درمیان جنگ بندی کو وسعت دینے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرو...

مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر مظاہروں پر پابندی لگوانے کیلئے ویسٹ منسٹر کے کونسلر متحرک ہوگئے،نواز شریف کی لندن رہائش گاہ کے باہر مظاہروں پر پابندی کیلئے ویسٹ منسٹر کونسلر نے پولیس سے رابطہ کر لیا ہے،اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر پال فشر نے کہا کہ یہ جگہ پاکستانی پارلیمنٹ نہیں، نواز شریف کے مخالف جماعت کے حامی یہاں مسائل پیدا نہ کریں،انہوں نے کہا کہ مظاہروں سے ایون فیلڈ کے آس پاس رہنے والے افراد شدید پریشانی محسوس کرتے ہیں، انہیں ہراساں بھی کیا جاتا ہے، شواہد دیکھے ہیں کہ پی ٹی آئی کے مظاہروں کے دوران دوسروں کا احترام کم کیا جاتا ہے،بیرسٹر پال فشر نے مزید کہا کہ احساس ہے کہ ان مظاہروں کے ذمہ دار نواز شریف نہیں، پڑوسیوں کے سکون کیلئے مظاہروں کے سلسلے کو بند ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردو ادب کے معروف ناول نگار اے حمیدکی بارہوی...

اردو ادب کے معروف ناول نگار اے حمیدکی بارہویں برسی 29اپریل کو منائی جائے گی۔ اے حمید (عبدالحمید) کا شمار اردو کے مقبول ترین کہانی کاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے دو سو سے زیادہ افسانے، ناول اور ڈرامے لکھے۔اے۔حمید کا پہلا افسانوی مجموعہ 'منزل منزل' کے نام سے شائع ہوا نوے کی دہائی میں انہوں نے بچوں کے لیے ایک سلسلہ وار ڈرامہ 'عینک والاجن' کے نام سے لکھا یہ ٹی وی ڈرامہ بے پناہ مقبول ہوا۔اے حمیدکی تحریر کردہ کتابوں کی تعداد دوسو سے زیادہ ہے۔ ان کی مقبول عام کتابوں میں پازیب،پھر بہار آئی، شہکار، مرزا غالب رائل پارک میں، جہنم کے پجاری، بگولے، دیکھوشہر لاہور، جنوبی ہند کے جنگلوں میں، گنگا کے پجاری ناگ، پہلی محبت کے آنسو، ویران حویلی کا آسیب، اداس جنگل کی خوشبو، چاند چہرے اور گلستان ادب کی سنہری یادیں، خفیہ مشن، وغیرہ شامل ہیں۔اے حمید29اپریل2011ء کو انتقال کر گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کامیڈی کنگ منور ظریف کی47ویں برسی (آج) منائی...

کامیڈی کنگ منور ظریف کی47ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی۔منور ظریف 2فروری 1940ء کو گجرانوالہ میں پیدا ہوئے وہ معروف کامیڈین ظریف کے بھائی تھے۔منور ظریف نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم ''ہتھ جوڑی'' سے کیا اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور منور ظریف کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا انہوں نے اپنے 16سالہ فلمی کیریئر میں تین سو سے زائد فلموں میںبطور اداکار،صدا کار،ہیر اور کامیڈین کے کردار ادا کرکے پاکستانی فلمی تاریخ میںانمٹ نقوش رقم کیے جو کہ رہتی دنیا تک کیلئے ناقابل فراموش ہیں۔منور ظریف نے ایک اداکار،کامیڈین اور ہیرو کے ساتھ ساتھ بطور فلمی ڈانسر کے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا مزاحیہ اداکاری میں منور ظریف کا کوئی ثانی نہیں تھا خصوصاً فلم میں نسوانی روپ دھارنے میں انہیں ملکہ حاصل تھا۔ وہ29اپریل 1976ء کو اس دنیا سے رخصت ہوئے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں بھی ''یوم انہدام جنت البقیع''8 ش...

ملک بھر میں بھی ''یوم انہدام جنت البقیع''8 شوال بمطابق 29اپریل ہفتہ منایا جائیگا اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پنجاب کے اضلاع ملتان، خانیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان،بھکر،لیہ،میانوالی،بہاولپور اور رحیم یار خان میں سعودی عرب میں اہلبیت اور صحابہ کرام کے مزارات کو شہید کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان شدید بارشوں کے رسک کا سامنا کرنے وال...

اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ میں پاکستان شدید بارشوں کے رسک کا سامنا کرنے والے 20ممالک میں شامل ہے، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال بھی پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ ہے۔جمعہ کے روز اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق پاکستان شدید بارشوں کے رسک کا سامنا کرنے والے 20ممالک میں شامل ہے،مختلف ممالک میں جون میں شدید بارشوں سے سیلاب اور غذائی قلت کا سامنا ہے،گزشتہ سال 2022ء میں 53ممالک میں 22کروڑ 20لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کا خطرہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دودھ لینے کیلئے باڑے جانے والی دس سالہ بچی ک...

بورے والا میں دودھ لینے کیلئے باڑے جانے والی دس سالہ بچی کو ملزم نے ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ابتدائی میڈیکل میں تصدیق ہوگئی۔ بورے والا کی مجاہد کالونی میں محنت کش کی 10 سالہ بچی گلی میں واقع باڑے سے دودھ لینے گئی تووہاں موجود ملازم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اورواش روم میں بند کرکے فرارہوگیا۔ بچی کی چیخ و پکارسن کراہل محلہ پہنچے اور بچی کو اسپتال منتقل کردیا۔جہاں ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے جسے جلد پکڑ لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملتان، ساس کو قتل کرنے کے جرم میں دامادکو سز...

ملتان میں ساس کو قتل کرنیکا جرم ثابت ہونے پر داماد کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔ پولیس کے مطابق خورشید دو سال قبل روٹھی بیوی کو منانے سسرال گیا تھا، جس پر ساس اور سسر نے بیٹی کو ساتھ بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔ خورشید نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں اس کی ساس جاں بحق اور سسر زخمی ہوگیا تھا۔ واقعیکا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے کیس عدالت بھجوایا گیاجہاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکمل خان نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنادیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فوج کا رحیم یار خان میں زراعت کی پیداوار...

پاک فوج نے رحیم یار خان میں زراعت کی پیداوار میں اہم کردار کیا ہے۔صوبہ پنجاب کی زراعت کا 25 فیصد ضلع رحیم یار خان سے حاصل ہوتا ہے،یہاں کی اہم فصلوں میں کپاس، گنا، گندم اور سرسوں کی پیداوار شامل ہیں،آج رحیم یار خان کا 13 لاکھ 44 ہزار ایکڑ رقبہ قابلِ کاشت ہے 1981سے قبل حالات ایسے نہ تھے بلکہ سیم اور تھور کی وجہ سے 14 لاکھ 44 ہزار ایکڑ رقبہ ناقابلِ کاشت تھا۔1992میں اسکارپ 6 منصوبہ پاک فوج کے حوالے کر دیا گیاجسے پاک فوج بطریقِ احسن چلا رہی ہے۔ سکارپ-VI میں تقریبا 514 ٹیوب ویل زمینوں سے سیم زدہ پانی نکال کر سیم نالوں میں ڈال دیتے ہیں۔ پاک فوج کی انتھک محنت اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث سکارپ منصوبہ آج بھی 96 فیصد ماہرانہ صلاحیتوں کی بدولت چل رہا ہے. اسکارپ-VI کی بدولت رحیم یار خان میں نہ صرف زراعی ترقی ہوئی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہاں زراعت سے منسلک بہت سی انڈسٹریز نے بھی دن دگنی رات چوگنی ترقی کی ہے. آج جو فصلیں نظر آرہی ہیں یہ مختلف خاندانوں کی خوشحالی کا سبب ہے لیکن سکارپ پروجیکٹ سے قبل تمام زمین ناقابلِ کاشت تھی،پاک فوج کی بدولت SCARP سالانہ 60 ارب سے زائد قومی خزانے میں جمع کراکر ملکی معیشت کو مستحکم بنا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی اسمبلی اجلاس ، وزیر تعلیم راناتنویرٹیلی...

قومی اسمبلی میں وزیر تعلیم راناتنویرٹیلی سکول منصوبے پر حکومتی ارکان اسمبلی کو بھی مطمئن نہ کرسکے ،پینل آف چیئر نے سوال کمیٹی کوبھیج دیا،شیخ روحیل اصغر نے انکشاف کیاکہ ایچ ای سی کی سکالرشپ پرغریبوں کے بجائے بیوروکریٹ کے بچے بیرون ملک پڑھ رہے ہیں،حکومت نے بتایاکہ پاکستان کی شرح خواندگی 62.8 فیصد ہے،پنجاب میں 66.3، سندھ میں 61.8،خیبر پختونخوا میں 55.1 اور بلوچستان میں 54.5فیصد ہے۔عالمی سطح پر آلودگی میں سگریٹ کا 0.2 فیصد کا حصہ ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ تین مئی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیاگیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کااجلاس پینل آف چیئر کے رکن محمود بشیر ورک کی صدرات پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔وقفہ سوالات کے دوران وزیرتعلیم راناتنویر نے ملک میں شرح خواندگی کے حوالے سے اقدامات پر بتایاکہ حکومت تعلیم کیلئے اقدامات کر رہی ہے،تعلیم کے معیار میں بہتری کیلئے بھی اقدامات لئے گئے ہیں،حکومت نے تعلیم کے فروغ کیلئے ٹیلی اسکول سسٹم شروع کیا ہے،جس کے لیے بسوں میں سکول سے باہر بچوں کوتعلیم دے جارہی ہے ۔ٹیلی سکول کے حوالے سے حکومتی رکن شائستہ پرویز نے کہاکہ اس حوالے سے بتایاجائے بسوں میں کس طرح تعلیم دی جارہی ہے موبائل ہسپتال تو چل سکتے ہیں سکول کس طرح چل رہے ہیں اسکے بجائے اگر مساجد میںکلاسیں شروع کی جائیں تو وہ زیادہ بہتر ہوگئیں کیوں کہ مساجد میں فجر سے ظہر کی نماز تک کوئی سرگرمی نہیں ہوتی ہے اس وقت کے دوران بچوں کوتعلیم دی جاسکتی ہے شیخ روحیل اصغر نے کہاکہ ایچ ای سی سے گذشتہ پانچ سالوں کو ڈیٹا لیاجائے جن کو سکالرشپ دی گئی ہے اور بیرون ملک بھیجاگیاہے غریب طلبہ کے سکالر شپ پر بیورکریٹ کی بچوں کوبیرون ملک بھیجاگیاہے اس کی تحقیق کی جائے جس پر وزیر تعلیم نے کہاکہ اس پر نیا سوال ڈال دیں تو جواب دے دیں گے

۔وزیر تعلیم اپنی ہی رکن کو مطمئن نہ کرسکے ۔وزارت تعلیم نے تحریری جواب میں بتایاکہ پاکستان 2021/22میں پاکستان کی شرح خواندگی 62.8 فیصد ہے،پاکستان میں 2018/19 میں شرح خواندگی 62.4 فیصد تھی،پنجاب میں 2021/22میں شرح خواندگی 66.3 فیصد، سندھ میں 61.8 فیصد ہے،خیبر پختونخوا میں 2021/22میں شرح خواندگی 55.1 فیصد، بلوچستان میں 54.5 فیصد ہے،پنجاب میں 2018/19 میں شرح خواندگی 66.1 , سندھ میں 61.6 فیصد تھی،2018/19میں خیبر پختونخوا میں شرح خواندگی 52.4 اور بلوچستان میں 53.9 فیصد تھی۔وزیر تعلیم رانا تنویر اراکین کو ریموٹ ایجوکیشن تعلیم پر مطمئن نہ کر سکے۔اراکین اسمبلی نے وزیر تعلیم سے بار بار سوالات کئے جس پر پینل آف چئیر محمود بشیرورک نے کہاکہ میں دیکھ رہا ہوں کہ اراکین جواب سے مطمئن نہیں ہورہے، اسپیکر صاحب آج نہیں اراکین سے گزارش ہے ایوان کا احترام ملحوظ رکھیں،پینل آف چئیر نے وزارت تعلیم سے متعلق سوال کمیٹی کو بجھوا دیا۔پاکستان میں سگریٹ کے استعمال سے پھیلنے والی آلودگی سے متعلق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے بتایاکہ پاکستان میں سگریٹ سے پھیلنے والی آلودگی کا ڈیٹا دستیاب نہیں،جی ایچ جی کے اخراج میں پاکستان کا مجموعی حصہ ایک فیصد سے کم ہے،سگریٹ سے پیدا ہونے والی آلودگی پاکستان میں بہت کم ہے،عالمی سطح پر آلودگی میں سگریٹ کا 0.2 فیصد کا حصہ ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ تین مئی سہہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی ماہی گیری کی صنعت کو بائی کیچ کو...

پاکستان کی ماہی گیری کی صنعت کو بائی کیچ کو کم کرنے اور صنعت کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے پائیدار ماہی گیری کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین فیصل افتخار نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سمندر کے میگافونا سمندری ممالیہ، سمندری پرندے، ایلاسموبرانچ اور سمندری کچھوے کے لیے سب سے بڑا خطرہ بائی کیچ ہے جو کہ سیٹاسیئن کی کچھ انواع کے معدوم ہونے کا بھی بنیادی عنصر ہے۔کراچی بائی کیچ ماہی گیری کے دوران غیر ٹارگٹ پرجاتیوں کو غیر ارادی طور پر پکڑنا عالمی سطح پر اس صنعت کے لیے ایک بڑی تشویش ہے کیونکہ یہ لاکھوں ٹن مچھلیوں کے ضیاع کا باعث بنتی ہے اور اس کا سمندری حیاتیاتی تنوع پر نمایاں اثر پڑتا ہے۔فیصل نے کہاکہ بائی کیچ کی ایک اہم وجہ گلنٹس ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلنٹس پاکستان کے سمندری ماحولیاتی نظام کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہیں۔ یہ جال مچھلیوں کو جال میں پھنسا کر پکڑنے کے لیے بنائے گئے ہیں لیکن یہ غیر منتخب ہوتے ہیں اور اکثر غیر ارادی طور پر غیر ٹارگٹ پرجاتیوں بشمول سمندری کچھوے، شارک اور ڈولفن جیسے خطرے سے دوچار انواع کو پکڑ لیتے ہیں۔پاکستان میںگلنٹس کا استعمال بڑے پیمانے پر اور غیر منظم ہے جس کی وجہ سے سمندری حیاتیاتی تنوع پر نمایاں اثر پڑتا ہے۔ گلنٹس کے ساتھ منسلک ہائی بائی کیچ کی شرح بہت سی مچھلیوں کی آبادی کو ختم کرنے اور سمندری ماحولیاتی نظام کی مجموعی صحت میں کمی کا باعث بنی ہے۔

فیصل نے کہا کہ پاکستان کے ساحلی صوبوں سندھ اور بلوچستان میں ماہی گیری کی بڑی تعداد میں کشتیاں چلتی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ماہی گیری کی کشتیاں گلنیٹ، سین نیٹ اور ٹرالنگ کے طریقے استعمال کرتی ہیں جو سمندری جانوروں کو اندھا دھند پھنساتی ہیں اور زیادہ مقدار میں بائی کیچ کا باعث بنتی ہیں۔اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت نے گلنٹس کے استعمال کو منظم کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں۔ ماہی گیری کے لیے کسی بھی لائسنس دہندہ کے ذریعے استعمال کیے جانے والے گِل نیٹ کی لمبائی 2.5 کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہوگی جس کا میش سائز تیس ملی میٹر سے کم نہ ہو اور 300 ملی میٹر سے زیادہ نہ ہو۔ ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچرمقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر ماہی گیری کے زیادہ پائیدار طریقوں جیسے مربع جالیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔تاہم ان ضوابط کا نفاذ ایک چیلنج بنا ہوا ہے اور بہت سے ماہی گیر سمندری ماحولیاتی نظام کو لاحق خطرات کے باوجود گلنٹس کا استعمال جاری رکھتے ہیں۔ ماہی گیری کے زیادہ پائیدار طریقوں کو اپنانے کو فروغ دینے کے لیے تعلیم اور تربیت بہت اہم ہیںبشمول مچھلی پکڑنے کے منتخب آلات کا استعمال جو بائی کیچ کو کم کرتا ہے۔حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے قواعد و ضوابط اور نفاذ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کہ ماہی گیر پائیدار ماہی گیری کے طریقوں کی تعمیل کریں۔ اس میں ماہی گیری کی سرگرمیوں کی نگرانی، بند علاقوں اور موسموں کو نافذ کرنا اور زیادہ ماہی گیری کو روکنے کے لیے کیچ کی حدوں پر کوٹہ مقرر کرنا شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال جولائی سے فروری تک چمڑے کی صنع...

چمڑے کی صنعت نے رواں مالی سال جولائی سے فروری تک 401 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کیں،جنوری 2023 تک اس شعبے کا مجموعی بقایا قرضہ 53,274 ملین روپے رہا،چمڑے کی صنعت کو خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، گیس کی کمی اور حکومتی تعاون کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔یہ بات پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد اقبال نے ویلتھ پاک سے چمڑے کے ملبوسات کی صنعت کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتائی۔ انھوں نے کہا کہ ترقی کی نمایاں صلاحیت کے باوجود صنعت کو حکومتی تعاون کی کمی اور درآمدی خام پر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیرف کے بوجھ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قلت نے ان چیلنجوں میں مزید اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ٹیننگ یونٹس کی بندش اور ہزاروں کارکنوں کی ملازمتیں ختم ہوگئیں۔ان مسائل کو حل کرنے کے لیے انہوں نے حکومت کو چمڑے کے شعبے کے لیے مخصوص پالیسیاں بنانے کا مشورہ دیا جیسا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے کیا گیا تھاتاکہ برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔

ان کے مطابق خام مال پر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیرف میں کمی کے ساتھ ساتھ صنعت کاروں کو بجلی اور گیس کے استعمال پر رعایتیں فراہم کرنا ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ صنعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سے چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات کو بڑھانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔انہوںنے صنعت کی مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے مزدوروں کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل فیبریکیشن میں تربیت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ حکومتی تعاون اور پالیسی میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ یہ اقدامات پاکستان کی چمڑے کی ملبوسات کی صنعت کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ کی طرف سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق چمڑے کی صنعت کو پاکستان میں زیرو ریٹیڈ ایکسپورٹ سیکٹر کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے جس سے اسے گیس کے سبسڈی والے ٹیرف اور علاقائی طور پر مسابقتی توانائی کے ٹیرف سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ ان پیش رفتوں سے سیکٹر کے منافع پر منفی اثر پڑنے اور تیار مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی چمڑے کی صنعت کو مالی سال 23 کے موسم سرما کے مہینوں میں گیس کی کمی کا سامنا کرنا پڑاجس کی وجہ سے مینوفیکچررز متبادل ایندھن کے ذرائع تلاش کرنے پر مجبور ہوئے۔

نتیجے کے طور پرمتبادل ایندھن پر انحصار میں اضافہ صنعت کے لیے ان پٹ لاگت میں اضافے کا باعث بنا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2023 کے آخر تک اس شعبے کا مجموعی بقایا قرضہ 53,274 ملین روپے ریکارڈ کیا گیاجو کہ جنوری 2022 کے آخر میں 46,841 ملین روپے سے تقریبا 14 فیصد زیادہ ہے۔ قرض کی اکثریت مختصر مدت کی مالی اعانت کی شکل میں تھی جو کل قرضوں کا تقریبا 38 فیصد بنتا ہے جو صنعت کی برآمدی نوعیت کی عکاسی کرتا ہے۔برآمدی فنانسنگ جو کہ قلیل مدتی قرضے سے الگ ہے قرض کا دوسرا سب سے بڑا تناسب ہے جو جنوری 2023 کے آخر تک تقریبا 32 فیصد ہے جو 2022 میں اسی وقت میں تقریبا 34 فیصد سے کم ہے۔جنوری 2023 کے آخر میں، طویل مدتی فنانسنگ کا پاکستان میں چمڑے کی صنعت میں مجموعی قرضے کا تقریبا 25فیصدحصہ تھاجو پچھلے سال کے اسی وقت میں تقریبا 22فیصدسے زیادہ ہے۔پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق چمڑے کی صنعت بنیادی طور پر برآمد پر مبنی ہے جو اس کی پیداوار کا تقریبا 95 فیصد حصہ ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پرملک کے چمڑے کی تیاری کے شعبے نے رواں مالی سال جولائی سے فروری تک 401.60 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کیں۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران ریکارڈ کی گئی برآمدات میں 422.37 ملین ڈالرسے 4.92 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔چمڑے کی پیداوار بنیادی طور پر اس کے خام مال کے طور پر خام کھالوں اور کھالوں پر انحصار کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے 2022 میں 3 ملین ٹن پلاسٹک کا فضلہ...

پاکستان نے 2022 میں 3 ملین ٹن پلاسٹک کا فضلہ پیدا کیا،پاکستان میں پلاسٹک آلودگی کا بحران ملک کے عوام اور ماحولیات کے لیے خطرہ ہے،وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے ماحولیات پر پلاسٹک کی آلودگی کے مضر اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک روڈ میپ کا آغاز کیا گیا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 2022 میں تقریبا 3 ملین ٹن پلاسٹک کا فضلہ پیدا کیا۔ فوری کارروائی کے بغیر2040 تک یہ چار گنا بڑھ کر 12 ملین ٹن ہونے کی توقع ہے۔اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے وزارت نے پاکستان کی نیشنل پلاسٹک ایکشن پارٹنرشپ تیار کی ہے جو زمین کی تزئین کے تجزیہ پر مبنی ہے اور ایک سرکلر اکانومی فریم ورک کے ساتھ منسلک ہے۔دستاویز کے مطابق ایم او سی سی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدام میں پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے پانچ بڑی تبدیلیوں کی تجویز ہے۔ پہلے قدم کا مقصد 2040 تک پلاسٹک کے فضلے اور آلودگی کو 34 فیصد تک کم کرنا اور 7 فیصد پلاسٹک کو پائیدار متبادل کے ساتھ تبدیل کرنا ہے۔دوم، منصوبہ پلاسٹک کی مصنوعات کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کی وکالت کرتا ہے جس کا مقصد ری سائیکل مواد کے حجم میں 10فیصداضافہ کرنا ہے۔ تیسری شفٹ میں 2040 تک پلاسٹک کا کچرا جمع کرنے کی شرح میں تین گنا اضافہ اور جمع کرنے کی صلاحیت کو مضبوط کرنا شامل ہے۔

چوتھی بات، توجہ ری سائیکلنگ کے عمل اور آلات کو بہتر بنانے پر ہے تاکہ اسی مدت تک ری سائیکلنگ کی شرح کو 20 فیصد تک تیز کیا جا سکے۔ آخر میں روڈ میپ 2040 تک پیدا ہونے والے 16فیصد1.5 ملین ٹن کچرے کو سنبھالنے کے لیے منظم کچرے کو ٹھکانے لگانے کے نظام کو بڑھانے کی تجویز پیش کرتا ہے۔پلاسٹک کی سرکلر اکانومی کو فروغ دینے کے لیے وزارت نے مخصوص اقدامات اور اہم سرگرمیاں شروع کی ہیں جن میں شہریوں کو پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے اور ماحول دوست طریقوں کو فروغ دینے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے عوامی آگاہی مہم چلانا شامل ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ اس فضلے کی اکثریت کو غلط انتظام کیا جاتا ہے جو لینڈ فلز، آبی گزرگاہوں اور سمندروں میں ختم ہوتا ہے جس سے ماحولیات اور انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ پرائیویٹ کمپنیاں ملٹی میٹریل پلاسٹک کو مونو میٹریل میں تبدیل کرنے اور پلاسٹک کے ڈیزائن کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہیں تاکہ انھیں آسانی سے ری سائیکل کیا جا سکے۔ڈاکٹر عابد قیوم سلیری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے سرکلر اکانومی کو کچرے کو کم کرنے اور مواد کی ری سائیکلنگ پر زور دیا جانا چاہیے اورمصنوعات کو دوبارہ استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سرکلر اکانومی پر اپنا نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے تحقیق اور پالیسی کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے۔2019 میں، ایم او سی سی نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے دائرہ اختیار میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد کی جس کا مقصد ان تھیلوں سے پیدا ہونے والے پلاسٹک کے فضلے کی مقدار کو کم کرنا تھا۔ایکسٹینڈڈ پروڈیوسر ریسپانسیبلٹی ریگولیشن بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں پلاسٹک کی مصنوعات کے مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کو جمع کرنے، ری سائیکلنگ اور محفوظ طریقے سے ضائع کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں پلاسٹک آلودگی کا بحران ملک کے عواماور ماحولیات کے لیے خطرہ ہے۔ موجودہ رفتار کو ریورس کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔گلوبل پلاسٹک ایکشن پارٹنرشپ میں شامل ہوناان مسائل کو حل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ ان مداخلتوں کے نفاذ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے اور یہ پاکستان کے قدرتی وسائل کے تحفظ اور اس کے لوگوں کے لیے ایک پائیدار مستقبل کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے انسانی ترقی کے انڈیکس میں پاک...

اقوام متحدہ کے انسانی ترقی کے انڈیکس میں پاکستان 154 ویں نمبر سے 161 ویں نمبر پر آگیا،مجموعی فی کس قومی آمدنی صرف 4,624 ڈالر ہے ،پاکستان کو معاشی ترقی کو تیز کرنے اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے انسانی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ریسرچ اکانومسٹ ڈاکٹر محمود خالد نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی پر مسلسل اور موثر اخراجات ایک ہنر مند افرادی قوت بنانے، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور معیار زندگی کو بلند کرنے میں مدد کرتے ہیں۔انسانی ترقی کی سطح کا تعین کرنے کے لیے تین اہم اجزا فی کس آمدنی، تعلیم کی سطح اور صحت کی سطح کو شمار کرنے کی ضرورت ہے۔بدقسمتی سے پاکستان ان سماجی اشاریوں میں کافی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ برسوں کی متضاد معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں تعلیم کا معیار بگڑ رہا ہے، صحت کا کمزور انفراسٹرکچر اور فی کس آمدنی میں کمی آئی ہے۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر زینب نعیم نے بتایا کہ انسانی وسائل کی ترقی میں سرمایہ کاری سے روزگار میں اضافہ ہوا ہے، تکنیکی موافقت کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ترقی یافتہ دنیا میں معیار زندگی میں بہتری آئی ہے۔

تاہم انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انسانی ترقی کا عمل حوصلہ افزا نہیں ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی ترقی کے انڈیکس 2021کے مطابق پاکستان 2020 میں 154 ویں نمبر سے 161 ویں نمبر پر آگیا۔ تازہ ترین ایچ ڈی آئی میں سوئٹزرلینڈ سرفہرست ہے جب کہ ناروے دوسرے نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش، بھوٹان اور بھارت درمیانے درجے کی انسانی ترقی کے زمرے میں ہیں۔ایچ ڈی آئی کی رپورٹ کے مطابق ایک اوسط پاکستانی صرف آٹھ سال کی تعلیم حاصل کرتا ہے۔ پیدائش کے وقت متوقع عمر 66 سال ہے اور مجموعی فی کس قومی آمدنی صرف 4,624 ڈالر ہے۔تعلیم پاکستان میں انتہائی نظر انداز کیے جانے والے شعبوں میں سے ایک رہی ہے۔ مختص کردہ اخراجات ناکافی ہیں اور اس کے استعمال میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔ اساتذہ کی غیر حاضری، اسکول کا ناکافی ڈھانچہ اور تسلی بخش تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنے میں ناکامی بڑے مسائل ہیں۔تعلیم کے گرتے ہوئے معیار کے ساتھ ساتھ ملک کا صحت کا نظام بھی کئی چیلنجوں کا سامنا کر رہا ہے جن میں جنوبی ایشیا میں سب سے کم عمر کے بچوں کی اموات کی شرح، بڑے پیمانے پر غیر لیس انفراسٹرکچر، فی 10ہزار افراد پر صرف چھ ہسپتال بیڈ، جبکہ مریض کو ڈاکٹرکاتناسب تین سو پر ایک ہے۔پاکستان جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ایک چھوٹے سے جزیرے سنگاپور سے سیکھ سکتا ہے جس نے خود کو ایک معاشی پاور ہاوس میں تبدیل کر لیا ہے۔ سنگاپور کی معاشی کامیابی کا راز تعلیم اور انسانی سرمائے کی ترقی میں بھاری سرمایہ کاری ہے۔ ایک جامع سماجی تحفظ کے نظام کو نافذ کرنا اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ملک کی ترقی میں اہم عوامل ثابت ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مذاکرات کا بنیادی نکتہ انتخابات کی طرف جانا...

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہنا ہے کہ پاکستان میں عوام کو طاقت کا مرکز تسلیم کرکے انتخابات کی طرف جانا مذاکرات کا بنیادی نکتہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور عوام کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔ فواد چودھری کاکہنا تھا کہ کل اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی، امید ہے آج معاملات آگے بڑھیں گے، ہم سب کو ایک دوسرے کا نکتہ نظر سمجھ کر ملک کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملکی معیشت ڈبونے والا الیکشن مذاکرات، آئین و...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس ڈار نے ملک کی معیشت کو ڈبویا وہ الیکشن مذاکرات، آئین و قانون کا بھی حشر کر دے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ مذاکرات کی کمیٹی نے صرف اسمبلیوں کے ٹوٹنے اور الیکشن کی تاریخ طے کرنی ہے، ایک سال میں جو الیکشن کی طرف نہیں آئے وہ 3 دن میں کیسے آئیں گے، آصف زرداری اپنے داو پر بیٹھے ہیں، فضل الرحمان کی ضد سیاسی قبر کھود دے گی۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آئین جیتے گا اور مئی کے پہلے ہفتے تک عدلیہ کے فیصلوں کا تعین ہو جائے گا، پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنا آئین شکنی اور سیاسی موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے، الیکشن ہو کر رہیں گے، آئین وقانون کی بالادستی قائم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی الیکشن کے تاخیری حربے ان کی بد نیتی ثابت کر دیں گے، حکومت کی کھسیانی بلی کھمبا نوچ رہی ہے، حلف کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کے 3 ججز کو ماننے سے انکار کر دیا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ جو وزیراعظم عدلیہ کے حکم کو نہ مانے اس وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، یہ سول نافرمانی کی شروعات ہے، جب عدلیہ کے فیصلوں کا احترام نہیں ہوگا تو حکومت کے فیصلوں کو بھی عوام نہیں مانیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں