• Columbus, United States
  • |
  • ١٣ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

نٹ ویئر کی برآمدات میں 9 ماہ کے دوران 9فیصد...

نٹ ویئر کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر9فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نٹ ویئرکی برآمدات سے ملک کو3.39ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نٹ ویئر کی برآمدات سے 3.73ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا۔مارچ میں نٹ ویئرکی برآمدات کا حجم 311ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 27فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں نٹ ویئرکی برآمدات کا حجم 425ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں نٹ ویئر کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر12فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ فروری میں نٹ ویئر کی برآمدات کا حجم 277ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں بڑھ کر311ملین ڈالر ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں 9 ماہ کے دور...

مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر1.9فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ تک کی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 2.92ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.98ارب ڈالر تھا۔مارچ میں مینو فیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے 327ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 4.8فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو343ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر16فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔فروری میں مینو فیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 282ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں بڑھ کر327 ملین ڈالر ہوگیا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایل پی جی کی درآمدات میں 9 ماہ کے دوران 4فیص...

ملک میں ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 533 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 514ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔مارچ میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 44ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 29فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 61ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں ایل پی جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر28فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فروری میں ایل پی جی کی درآمدات پر61ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو مارچ میں کم ہوکر44 ملین ڈالر ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹرلوپ کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی س...

کپڑے اور ملبوسات بنانے والی کمپنی ''انٹرلوپ'' کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر103فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔کمپنی کی طرف سے جاری کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں انٹر لوپ کو14.16ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6.99 ارب روپے تھا۔ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو9.58ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 2.27ارب روپے تھا۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 15.17 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 6.99 روپے تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میزان بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں کی...

میزان بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر68فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ بینک کی طرف سے جاری کردہ مالیاتی بیان کے مطابق جنوری سے مارچ تک کی مدت میں میزان بینک کو15.44ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 68فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال کی اسی مدت میں میزان بینک کو9.18ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ پہلی سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 8.63 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 5.13 روپے تھی۔سہ ماہی بنیادوں پربینک کے منافع میں گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 5فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں میزان بینک کو16.31ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمدات میں 9 ما...

بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر68فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر399ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 68فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات کا حجم 1.236ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔مارچ میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر23ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال مارچ میں 60 ملین ڈالر تھا۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر ماہانہ بنیادوں پر40فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر39 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو مارچ میں کم ہوکر23 ملین ڈالر ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ، پیرا ملٹری فورس کے سب انسپکٹر نے سرک...

بھارتی گجرات کے فوجی اڈے میں پیرا ملٹری فورس سی آر پی ایف کے سب انسپکٹر نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع گاندھی نگر کے فوجی اڈے میں گولی چلنے کی آواز سے فوجی افسران کی دوڑیں لگ گئیں،بھارتی فوج کے افسران اور اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو سب انسپکٹر کشن بھائی راٹھور کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی تھی،سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے سب انسپکٹر کو ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،59سالہ کشن بھائی راٹھور اگلے برس ریٹائرڈ ہونے والے تھے۔ تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی،واضح رہے کہ بھارتی فوج اور نیم فوجی دستوں کے افسران اور اہلکاروں میں پست ہمتی اور ذہنی دباو کے باعث خودکشی کرنے کے واقعات عام ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا کی خلائی سیٹلائٹ یوکرین میں گر کر تباہ...

ناسا نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کا خلائی سیٹلائٹ یوکرین میں گر کر تباہ ہوگیا ہے،یوکرین کی فضائیہ کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کیف میں دیکھی گئی دہشت ناک اور پراسرار چمک سیٹلائٹ یا شہابیہ گرنے کے سبب ہوئی تھی،اس موقع پر سائرن بجائے گئے تھے جس سے لوگ خوف وہراس کا شکار ہوگئے تھے کہ 21برس بعد زمین پر گرنے والا ناسا کا سیٹلائٹ کیف کی جانب تو نہیں آگیا،ناسا نے وضاحت کی ہے کہ اس کا سیٹلائٹ ابھی فضا ہی میں ہے،یہ واضح نہیں کہ یوکرین پر دیکھی گئی پراسرار چمک کی وجہ کیا تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی ادارہ صحت کی سوڈان میں ہیلتھ سنٹرز کو...

عالمی ادارہ صحت نے سوڈان میں جاری جھڑپوں میں ہیلتھ سنٹرز کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں تنازعات نے شہریوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، ملک میں ہیلتھ سنٹرز اور ہیلتھ ورکرز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ کم از کم 3ہیلتھ ورکرز ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ہیں،عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ ہیلتھ سنٹرز اور ان کے ملازمین پر حملے اور ایمبولینس ہائی جیکنگ جیسے واقعات باعث صحت کے کام میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے 9سمیت 16ہسپتال حملوں کی وجہ سے ناقابل استعمال ہیں،دوسری جانب اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر سوڈان میں جاری کشیدگی کے دوران سفارت کاروں پر حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے ،واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے فوج کے ایک دھڑے نے فوجی آمر کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کانگریس رہنما راہول گاندھی کی سزا پر حکم امت...

سورت کی سیشن کورٹ نے سزا پر حکم امتناع کی راہول گاندھی کی درخواست مسترد کردی،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ہتک عزت مقدمے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی عدالت نے راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیا تھا ، بھارتی پارلیمنٹ نے عدالتی فیصلے کے بعد اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن، فنڈز تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 90افر...

یمن کے دارالحکومت صنعا میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے90افراد کچل کر ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوس ناک واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب تاجروں کی جانب سے غریب لوگوں میں خیرات کی تقسیم جاری تھی ، تقسیم کے دوران شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 90افراد ہلاک اور 300سے زائد زخمی ہوئے ہیں ،یمن کے وزارت داخلہ کے مطابق لاشوں اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فنڈ تقسیم کرنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے،واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے ہلاکتوں کی حتمی تعداد کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی کا مطالبہ ش...

بھارتی ریاست منی پور میں بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا، وزیراعلی نونگتھم بم بیرن سنگھ نے بھارتی حکومت کی طرف سے الحاق کا معاہدہ جعلی قرار دے ڈالا،منی پور کی جلا وطن حکومت کے وزیر اعلی نونگتھم بم بیرن کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ آزادی ایکٹ 1947 کے تحت منی پور کی آزاد حیثیت کو تسلیم کیا گیا تھا، بھارت نے الحاق شدہ ریاستوں کو صوبوں میں بدل کر آزادی ایکٹ 1947 کی خلاف ورزی کی،خیال رہے کہ منی پور میں آزادی اور بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ 1949 سے چل رہا ہے، 1980 سے منی پور میں علیحدگی کی جدوجہد جاری ہے جس میں ہزاروں بھارتی فوجی، پولیس اہلکار اور عام شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، 1972 میں منی پور کو ریاست کا درجہ دے دیا گیا تھا،بھارت میں اس وقت 15سے زائد ریاستوں میں آزادی اور علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں، آج کی یہ نفرت، تقسیم اور ہتک آمیز رویہ بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں ڈسی جانے والی بیوی کے بجائے شوہر س...

بھارت میں ڈسی جانے والی بیوی کے بجائے شوہر سانپ کو اسپتال لے گیا،بھارتی ریاست اترپردیش لے ضلع انا کے اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ اس وقت حیران اور خوف زدہ ہوگیا جب ایک شخص تھیلے میں سانپ لے کر پہنچ گیا،رپورٹس کے مطابق نریندر نامی شخص کی بیوی کسم کو گھر کی صفائی کے دوران سانپ نے کاٹ لیا جس کے باعث وہ بیہوش ہوگئی،خاتون کو پڑوسیوں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر شوہر گھر آیا اور سانپ کو لے کر اسپتال پہنچ گیا جس پر ڈاکٹرز اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا،حکام کے سوال کرنے پر کہ وہ سانپ کو لے کر اسپتال کیوں آیا ہے نریندر نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹرز کو اس لیے سانپ دکھانا چاہتا تھا کہ وہ زہر کا اندازہ کریں اور اس کے مطابق بیوی کا علاج کریں،سانپ کی ڈسی خاتون کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے جبکہ سانپ کو قریبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد کتب بینی،اشاعت کتب اور اس کی حقوق اشاعت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔اس دن کے حوالے سے سماجی اور ادبی تنظیموں کی جانب سے کتب کی نمائش سمیت دیگر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کتب بینی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کتب کے مصنفین کے حقوق اشاعت اور قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔ماہرین کے مطابق عصر حاضر میں سوشل میڈیا کی یلغار کے باعث کتب بینی میں بے حد کمی واقع ہوئی ہے نوجوان نسل جو کہ موبائل کی رسیا نظر آتی ہے ان میں کتب اور مطالعہ کا شوق نہ ہونے کے برابر ہے،ماہرین نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کتب بینی کے فروغ کیلئے بچوں کو کتابوں کی جانب راغب کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں زمین کے تحفظ کا عالمی دن ''ورلڈ...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں زمین کے تحفظ کا عالمی دن ''ورلڈ ارتھ ڈے'' 22 اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو زمین پر ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل بارے آگاہی دینا ہے۔ ورلڈ ارتھ ڈے کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور واک کا اہتمام کیا جائے گا۔دنیا میں سب سے پہلے 1970ء کو اقوام متحدہ کے زیر انتظام امریکہ میں زمین کا عالمی دن منایا گیا تھا جس کا مقصد دنیا بھر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے درخت لگانے کی جانب راغب کرنا ہے اور آج باون برس بعد دنیا بھر کے ممالک بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو بچانے کیلئے شجر کاری مہم چلا رہے ہیں اس روز دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی سماجی تنظیموں،طلباء و طالبات مختلف پروگراموں میں زمین کے عالمی دن کی افادیت کو اجاگر کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیمرا کی غیر قانونی انڈین چینلزاور مواد نشر...

چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی ہدایات پرپیمراریجنل دفاتر کراچی، حیدرآباد، سکھراور ملتان کے فیلڈ سٹاف نے غیر قانونی انڈین چینلز چلانے والے کیبل آپریٹرزکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی چینلز کی ترسیل میں استعمال ہونے والے آلات کو ضبط کر لیا ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات اور پیمرا کے ماضی میں جاری کردہ نوٹسزکی روشنی میں کیبل آپریٹرز کے دفاترکی انسپیکشن کے دوران پیمرا ریجنل آفس کراچی نے میسرز ڈیلٹا ڈیجیٹل نیٹ ورک، میسرز ہوم میڈیا کمیونیکیشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور میسرز سکائی کیبل ویژن ، پیمرا ریجنل آفس ملتان نے میسرز سٹی ڈیجیٹل کیبل نیٹ ورک، میسرز اسٹیٹ کیبل نیٹ ورک، میسرز نصیب اینڈ جمیل کیبل نیٹ ورک، میسرز ورلڈ برائٹ کیبل نیٹ ورک ، میسرز اسٹار انفارمیشن کمپنی اور میسرز گلوبل سگنلز کیبل نیٹ ورک اور پیمرا ریجنل آفس سکھر نے سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے میسرز میڈیا پلس نیٹ ورک لاڑکانہ اور میسرز یونیورسل کیبل ٹی وی نیٹ ورک لاڑکانہ کو پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے والے کیبل آپریٹروں کے غیر قانونی چینلز کی ترسیل میں استعمال ہونے والے آلات کو ضبط کر لیا۔ مزید برآں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مذکورہ کیبل آپریٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹسزبھی جاری کیے گئے جن پر پیمرا قوانین کے تحت سزا کا تعین کیا جائے گا،مزید برآں ، پیمرا ریجنل آفس حیدرآباد نے سانگھڑ، ٹھٹھہ ، سجاول اور حیدرآباد کے اضلاع میں 23کیبل نیٹ ورکس کا دورہ کیا جس میں آٹھ کیبل نیٹ ورکس کو پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے 24سیٹلائٹ رسیورزاور ایک ٹرانسمیٹر ضبط کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹسزجاری کئے،یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ پیمرا غیر قانونی /انڈین چینلز کی تقسیم کار، غیر مہذ ب مواد کی تقسیم کے حوالہ سے کوئی بھی رعایت نہیں برتے گی ۔تمام کیبل آپریٹرز کو ایک بار پھر متنبہ کیا جاتا ہے کہ و ہ غیر قانونی انڈین مواد اور انڈین چینلز کی نشریات بند کر دیں بصورت دیگر ان کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملتان میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان...

میانوالی روڑ اڈا واندھڑ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک بچہ اور 2خواتین جاں بحق ہوگئے ،ریسکیو کے مطابق تیز رفتار مسافر بس کراچی سے میانوالی جا رہی تھی کہ چوک سرور شہید کے قریب بس نے رکشے کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بچے سمیت دو خواتین جان کی بازی ہارگئیں ، حادثے میں 5افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کی جانب سے 2 زخمیوں کو نشترہسپتال ملتان جبکہ 3کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرور شہید منتقل کر دیا گیا،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے شکار رکشہ میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد سوار تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے لیکن ری رائٹ ن...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین نے پارلیمان کی کوکھ سے جنم لیا،عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے لیکن ری رائٹ نہیں کر سکتی، آئین میں ترمیم کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے،ایسا بالکل نہیں ہوسکتا کہ پارلیمان کوئی قانون بنائے جس کا نفاذ بھی نہ ہوا ہو اس پر عدالت حکم امتناع جاری کردے،ماضی میںعدالت کی طرف سے حکم امتناع کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی،ماضی میں سیاستدانوں سے بے شمار غلطیاں ہوئیں، بڑے لوگ وہی ہوتے ہیں جو غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے چلتے ہیں،خوشی ہے کہ آئین پاکستان کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تبدیل کر دیا گیا،موبائل ایپ کے ذریعے تمام پاکستانی آئین سے استفادہ حاصل کرسکیں گے،آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہم سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیلی وژن سینٹر کا دورہ کیا،پاکستان ٹیلی وژن پہنچنے پر وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، ایم ڈی پی ٹی وی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا،وزیراعظم نے آئین پاکستان 1973ء کی موبائل ایپ کے اجراء کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی کے نتاظر میں جاری کی جارہی ہے،کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی قیادت میں وزارت اطلاعات ونشریات نے تیار کی،کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کی تیاری میں نادرا نے بھی تعاون کیا،ایپ کا مقصد عوام بالخصوص نوجوانوں کو آئین سے متعلق شعور اور رسائی دینا ہے،ایپ وزیراعظم کے وژن کے تحت آئین پاکستان سے روشناس کروانے اور اسے سمجھنے میں ہر شہری کی مددکرے گی

۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ٹیلی وژن سینٹر آمد پر وزیراعظم کی مشکور ہوں،وزیراعظم شہباز شریف نے مصروفیات کے باوجود اپنا قیمتی وقت نکالا،آئین پاکستان تمام شہریوں کے حقوق کی ضمانت ہے،ایپ کا مقصد نوجوانوں کو آئین کی اہمیت کے بارے میں اجاگر کرناہے،اس ایپ میں آئین کے بارے میں تمام معلومات موجود ہیں،کانسٹیٹیوشن ایپ پلے سٹور اور ایپل سٹور پر دستیاب ہے،ایپ اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں ہے،آئین پاکستان ایپ سرچ ایبل ہے۔تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کا اجراء کر دیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خوشی ہے کہ آئین پاکستان کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تبدیل کر دیا گیا،موبائل ایپ کے ذریعے تمام پاکستانی آئین سے استفادہ حاصل کرسکیں گے،سرکاری ٹی وی کی عمارت میں 12اکتوبر1999ء کو آیاتھا جب غیرآئینی اقدام اٹھایا گیا تھا،ذوالفقار علی بھٹوشہید، مفتی محمود، شاہ نورانی ، عبدالولی خان اور دیگر نے آئین تخلیق کیا۔انہوں نے کہا کہ آئین نے پارلیمان کی کوکھ سے جنم لیا،عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے

لیکن ری رائٹ نہیں، آئین میں ترمیم کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے،آج پاکستان دوراہے پر کھڑا ہے،مجھ سمیت دیگر سیاستدانوں سے بے شمار غلطیاں ہوئیں،بڑے لوگ وہی ہوتے ہیں جو غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے چلتے ہیں،یقیناً سبق سیکھا ہے اور ملکر پاکستان کو مشکل ترین حالات سے نکالیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں مشکل ترین حالات میں یہ اقتدار ملا،ہم یکسو ہیں ، سیاسی اثاثہ ریاست کیلئے قربان کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے،ایسا بالکل نہیں ہوسکتا کہ پارلیمان کوئی قانون بنائے جس کا نفاذ بھی نہ ہوا ہو اس پر عدالت حکم امتناع جاری کردے،ماضی میںعدالت کی طرف سے حکم امتناع کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یہ بہترین فیصلہ ہے کہ تعلیمی اداروں میں آئین نصاب کے حصہ بن جائے،اس کے ذریعے ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی بہت بڑاستون بن جائے گا،آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہم سب کو اکٹھا ہونا ہوگا،اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم کھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وہاڑی،سالگرہ منا کر واپس گھر جانے والے چار د...

سالگرہ منا کر واپس گھر جانے والے دوستوں کی گاڑی بیل ریڑھے سے ٹکرانے سے 4افراد جاں بحق جب کہ 2شدید زخمی ہو گئے،نجی ٹی وی کے مطابق وہاڑی میں لڈن روڈ پر سالگرہ منا کر واپس گھر جانے والے دوستوں کی گاڑی بیل ریڑھے سے ٹکرا کر دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2شدید زخمی ہو گئے،ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے، افسوسناک حادثہ لڈن روڈ پر کھادر نہر کے پل کے قریب پیش آیا جہاں بیل ریڑھے پر لکڑ لوڈ تھی، کار سوار وہاڑی سے اپنے دوست احمد لکھویرا کی سالگرہ منا کر لڈن جا رہے تھے، حادثہ میں احمد لکھویرا نامی نوجوان بھی جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے کار کی باڈی کاٹ کر نعشوں اور زخمیوں کو نکالا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آزادکشمیر حکومت ، اتحادیوں میں پاور شیئرنگ ف...

آزاد کشمیر میں حکومت کے لیے تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولہ طے پاگیا ہے،تحریک انصاف آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 15ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں ،سیکرٹری اسمبلی کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے جب کہ اسپیکرپیپلزپارٹی اور سینئر وزیرمسلم لیگ ن سے ہوگا،ذرائع کے مطابق 16رکنی کابینہ میں فارورڈ بلاک کے6، پیپلزپارٹی کے 6اور مسلم لیگ ن کے4وزرا ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہونے چائیں ، سراج ا...

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہونے چائیں ،الگ الگ انتخابات کا نتیجہ قوم کے لیے مشکلات کا سبب بنے گا، الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں جس میں دھاندلی نہ ہو، آئین اتنا کمزور نہیں کہ الیکشن پر اختلاف کی وجہ سے ختم ہو جائے،اس وقت اہم مسئلہ الیکشن کا ہے کہ کب ہوں،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا یے کہ ہم ایسے الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں جس میں دھاندلی نہ ہو، ملک میں الگ الگ انتخابات نہیں ہونے چاہئیں، ایک ساتھ بہتر ہے،انہوں نے کہا کہ آئین اتنا کمزور نہیں کہ الیکشن پر اختلاف کی وجہ سے ختم ہو جائے، الگ الگ انتخابات کا نتیجہ قوم کے لیے مشکلات کا سبب بنے گا، سیاسی افراتفری اور آئینی بحران کی وجہ سے ہماری معیشت خراب ہو رہی ہے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اداروں سمیت غریب آدمی پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے، لوگوں کے پاس کھانے کے ذرائع ختم ہو گئے ہیں،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاست دانوں کی آپس کی لڑائی سے عوام متاثر ہو رہے ہیں، الیکشن کسی ایک سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں ہے، ہم ایک ایسی تاریخ چاہتے ہیں جو سب کے لیے قابل قبول ہو،ان کا کہنا ہے کہ مخلصانہ تجویز دیتے ہیں کہ مرکز اور صوبوں میں نگراں حکومتیں قائم ہوں، سیاسی جماعتیں مل کر الیکشن کی تاریخ طے کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران حکومتیں آئینی طور پر ختم ہوچکی،عید کے...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عید کے بعد الیکشن ہوں گے یا حکومت نااہل ہوگی، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف لندن جائیں گے، پاکستان اپنی شرائط کے الیکشن تک نہیں آئیں گے، نگران حکومتیں آئینی طور پر ختم ہوچکی ہیں، ان کی ترقیاں، تنزلیاں، گاڑیاں دفتر سب واپس ہونے چاہئیں،انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ڈبل گیم کھیل رہے ہیں، 27اپریل تک 21 ارب روپے جاری کرنے ہوں گے ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنا ہوگا، سازش کے تحت فضل الرحمان کو مذاکرات سے نواز شریف کے اشارے پر باہر رکھا جا رہا ہے،شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین اور قانون کا جھنڈا بلند رکھا اور سیاسی جماعتوں کو گنجائش بھی دی لیکن جو جماعتیں عوام میں جانے کے قابل نہیں وہی الیکشن میں رکاوٹ بن رہی ہیں، حکومت اپنے جال میں خود پھنس گئی، انہیں حالات کی سنگینی کا اندازہ ہے،سابق وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ شہباز شریف، وزیر داخلہ اور وزیرقانون توہین عدالت کے ریڈار میں ہوں گے، سپریم کورٹ کا حکم 14مئی کو الیکشن کروانا فائنل ہے جس میں تبدیلی کی گنجائش نہیں، مذاکرات کے نام پر وقت ضائع کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان لیڈر نہیں بلکہ اچھے سیلزمین ہیں، ط...

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان لیڈر نہیں بلکہ اچھے سیلزمین ہیں،پی ٹی آئی کی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں طلال چوہدری نے کہا کہ فوادصاحب! کتنا مال اکٹھا کیا وہ بھی بتا دیں؟انہوں نے سوال کیا کہ ملاقات کا کروڑ روپیہ اور ٹکٹ کتنے میں بیچا؟ جن کو ٹکٹ نہیں دیا ان بیچاروں کے پیسے واپس کر دیں،طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خان صاحب لیڈر نہیں بلکہ اچھے سیلزمین ہیں،گھڑی بیچنی ہو، سینیٹ کی سیٹ بیچنی ہو، پارٹی کاعہدہ بیچناہویاالیکشن کی ٹکٹ بیچنی ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فراڈ اور دھمکانے کا کیس،صدر پی ٹی آئی سندھ ع...

کراچی کی ملیرکورٹ نے فراڈ اور دھمکانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سندھ کے صدر علی زیدی کی ضمانت منظور کر لی،عدالت نے علی زیدی کو 10ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا جبکہ مدعی مقدمہ کے وکیل کامران بلوچ نے درخواست ضمانت پر اعتراض نہیں کیا،اس موقع پر مدعی مقدمہ کے وکیل کامران بلوچ نے کہا کہ میرے موکل نے کہا ہے کہ ہم آئوٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کریں گے جس پر علی زیدی کے وکیل خالد محمود نے جواب دیا کہ ہم کوئی آٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ نہیں کر رہے،بعدازاں کراچی کی ملیرکورٹ نے فراڈ اور دھمکانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی ضمانت منظور کر لی،قبل ازیں ملیرکورٹ کراچی میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے خلاف فراڈ اور دھمکانے کے کیس کی سماعت ہوئی، گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں سٹیل ٹاون تھانے سے ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا،پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 3دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا، علی زیدی کی پیشی کے موقع پر ملیر کورٹ اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عید کے بعد مذاکرات کے معاملے پر مثبت پیشرفت...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عید الفطر کے بعد ملک میں ایک ہی وقت الیکشن اور اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر مثبت پیشرفت ہوگی،جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ الحمدللہ آج مولانا فضل الرحمان سے تفصیلی گفتگو ہوئی، میں پر امید ہوں کہ عید کے بعد پارٹی سربراہان کے اجلاس میں مثبت پیشرفت ہو گی،بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں ایک ہی وقت انتخابات کرانے کے معاملات اور اپوزیشن کے ساتھ مذکرات کے طریقہ کار کو اس وقت تک حتمی شکل دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ن لیگ کا پنجاب میں الیکشن بائیکاٹ کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت نے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے پنجاب میں کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن کے حوالے سے (ن)لیگ کا موقف واضح ہے، شیڈول کے مطابق امیدوار ٹکٹ جمع کروا سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زرمبادلہ حاصل کرنے کے لیے پراسیسڈ اور غیر پر...

پاکستان میں آمدنی اور روزگار کے مواقع کی نئی راہیں کھولنے کے لیے ماہی گیری کا ریگولیٹری میکانزم اور رجسٹریشن اہم ہے،زرمبادلہ حاصل کرنے کے لیے پراسیسڈ اور غیر پروسیسڈ فشریز کی معیاری مصنوعات کی برآمد ضروری ہے،حکومتی سطح پر اس صنعت کو فروغ دینے کے لیے مکمل ڈیٹا کی دستیابی ناگزیرہے،ڈی ایف پی لیبز کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق اپ گریڈ کیا جائیگا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آمدنی اور روزگار کے مواقع کی نئی راہیں کھولنے کے لیے ماہی گیری سے متعلقہ تمام کاروباروں کی مناسب طریقے سے وضاحت شدہ ریگولیٹری میکانزم اور رجسٹریشن اہم ہے۔ ملک میں شاندار زرمبادلہ حاصل کرنے کے لیے پراسیسڈ اور غیر پروسیسڈ فشریز کی معیاری مصنوعات کی برآمد ضروری ہے۔ اس ساری فصل کو کاٹنے کے لیے ایک اچھی طرح سے تیار کردہ آپریشنل ایجنڈے پر عمل کرنا ضروری ہے۔

ویلتھ پاک کے ساتھ ماہی گیری کے کاروبار کی تمام اقسام کی رجسٹریشن کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے محکمہ ماہی پروری پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سکندر حیات نے کہا کہ یکوا کلچر کے نظام کو مناسب بنانے کا پہلا اور سب سے اہم کام ریگولیٹری میکانزم اور تمام متعلقہ ماہی گیری کے کاروبار کی قومی سطح پر رجسٹریشن ہے۔ حکومتی سطح پر اس صنعت کو فروغ دینے کے لیے ان سے متعلق مکمل ڈیٹا کی دستیابی بہت ضروری ہے۔ اس سے سرمایہ کاروں، ماہرین اور تاجروں کی دلچسپی جاننے میں مدد ملے گی کہ وہ اس کاروبار کے کس شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس طرح حکومت کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سپلائرز، پروسیسرز اور بیچنے والوں کے لیے مناسب روڈ میپ کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا ۔ یہ اسٹریٹجک فریم ورک اور ریگولیٹری میکانزم اس صنعت کی ترقی کی طرف پہلا اور سب سے اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہی گیری سے متعلق تمام چھوٹے اور بڑے پیمانے پر یا انفرادی طور پر ہینڈل کیے جانے والے کاروبار کے لیے رجسٹریشن کو لازمی بنایا جائے۔ ہمارے محکمے نے اس تناظر میں بنیادی تبدیلیاں لانے کا آغاز کیا ہے تاکہ موجودہ اور نئے سیٹ اپ کے لیے رجسٹریشن لازمی ہونا چاہیے۔

رجسٹریشن سے کثیر الجہتی ڈیٹا تیار کرنے میں مدد ملے گی جس میں تمام موجودہ اور نئے قائم ہونے والے بڑے اور چھوٹے آبی کاروباروں، پروڈیوسرز، ہیچری مینیجرز، پروسیسرز کی صحیح تعداد، افرادی قوت کی صحیح تعداد، نئی ملازمت کے مواقع، ہنر مندغیر ہنر مند، براہ راست اور بالواسطہ افرادی قوت اور اس سے متعلقہ صنعتوں کی تعداد، ہیچریوں کی تعداد، پیداواری کھیتوںتالابوںقدرتی مقامات، ذخیرہ کرنے کی جگہیں ، پروسیسنگ یونٹس، ہر قسم کی پیداوار کی مقدار شامل ہو گی۔ یہ تمام معلومات معیار کو بہتر بنانے، استعداد کار بڑھانے اور آگاہی مہم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس منافع بخش صنعت کی طرف لانے کے لیے بھی اہم ہیں۔ ڈی ایف پی نے اپنی لیبز کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق اپ گریڈ کیا ہے۔ ان لیبز کو نہ صرف اپ گریڈ رکھا جائے گا بلکہ نئی لیبز کا قیام اور نجی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ عالمی مچھلی اور سمندری غذا کی مارکیٹ میں 2022 میں 171,864 ملین ڈالرتھی۔ پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی مچھلی اور سمندری غذا کی مارکیٹ کو جدید رجحانات کے مطابق بہتر کرے۔ اس صنعت کو فروغ دینا ناگزیر ہے جس سے اس کاروبار سے وابستہ لاکھوں افراد ایک پائیدار روزی کمائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوسف ویونگ ملز لمیٹڈ کی آمدنی میں 75 فیصدکا...

یوسف ویونگ ملز لمیٹڈ کی آمدنی میں 75 فیصدکا نمایاں اضافہ ہوا ہے،کمپنی نے 626 ملین روپے کی آمدنی حاصل کی جو گزشتہ سال 358 ملین روپے تھی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق یوسف ویونگ ملز لمیٹڈ ٹیکسٹائل کمپنی کی 31 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے اپنے چھ ماہ کے مالیاتی نتائج کے تحت سال بہ سال آمدنی میں 75 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی نے 626 ملین روپے کی آمدنی حاصل کی جو گزشتہ سال 358 ملین روپے تھی۔ کمپنی نے 37.5 ملین سے مجموعی منافع میں 19 فیصد اضافہ بھی ریکارڈ کیا جو کہ 44.6 ملین تک پہنچ گیا۔ تاہم کمپنی کے منافع کے مارجن کو نقصان پہنچا کیونکہ اس نے خالص منافع کے مقابلے میں 2.88 ملین روپے کا خالص منافع رپورٹ کیا۔ قبل از ٹیکس منافع بھی گزشتہ سال کے 14.6 ملین روپے سے 27 فیصد کم ہو کر 10.7 ملین روپے رہ گیا۔ کاروباری ماحول میں چیلنجوں کے باوجودیوسف ویونگ ملز لمیٹڈ کو یقین ہے کہ وہ مستقبل میں مضبوط ترقی حاصل کرتی رہے گی

کیونکہ یہ ٹیکسٹائل کی صنعت میں معیار اور جدت کے لیے پرعزم ہے۔ 2021-22 میں کمپنی نے تمام اہم مالیاتی اشاریوں میں متاثر کن ترقی کا مظاہرہ کیا ہے اور مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے سال کے لیے کل آمدنی 1.24 بلین روپے رہی۔ پچھلے سال کی 723 ملین روپے کی آمدنی کے مقابلے میں 72 فیصد اضافہ ہوا۔ سال کا مجموعی منافع 97.6 ملین روپے رہا جو پچھلے سال کے 84 ملین روپے کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی نے ٹیکس سے پہلے 37.97 ملین روپے منافع کمایا جو پچھلے سال کے 28.1 ملین روپے کے مقابلے میں 35 فیصد سالانہ اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے سال کے لیے خالص منافع 22.4 ملین روپے تھاجو پچھلے سال کے 17.2 ملین روپے کے مقابلے میں 30 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے سال کے لیے فی شیئر آمدنی پچھلے سال کے 0.19 روپے کے مقابلے میں 0.25 روپے رہی جس میں 32 فیصد اضافہ ہوا۔یوسف ویونگ ملز کو 17 جنوری 1988 کو پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی ٹیکسٹائل کی بنائی، اسپننگ اور پروسیسڈ فیبرک کی فروخت کے کاروبار میں مصروف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان خطے اور دنیا میں سب سے کم سرمایہ کار...

پاکستان کی گھریلو بچتیں جی ڈی پی کے تناسب سے2020 میں 6.9 فیصد سے کم ہو کر 2021 میں 4.5 فیصد رہ گئیں،پاکستان خطے اور دنیا میں سب سے کم سرمایہ کاری اور بچت کی شرحوں والے ممالک میں سے ایک ہے،بیرونی انحصار کو کم کرنے کے لیے پاکستان کو اپنی گھریلو بچت کی شرح کو بہتر کرنا ہوگا،ملک کا متوسط طبقہ بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے شدید متاثر ہے ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات غیر ملکی ذرائع اور قرضوں پر انحصار کرنے کی بجائے ملکی بچت کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی کا تقاضاکرتے ہیں۔قائداعظم یونیورسٹی کے سکول آف اکنامکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے ویلتھ پاک سے گفتگو میںکہا کہ پاکستان کی معیشت کو متاثر کرنے والے مسائل کی بنیادی وجوہات میں سے ایک کھپت سے چلنے والی معیشت کے طور پر اس کی نوعیت ہے۔ اگرچہ کھپت ایک ایسا عنصر ہے جو معیشت میں مجموعی طلب کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس کے نتیجے میںپیداوار میں اضافہ ہوتا ہے لیکن بنیادی مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی معیشت بچت کی ذیلی سطح کے ساتھ کھپت کی انتہائی بلند شرح پر منحصر ہو جاتی ہے۔پاکستان میں گھریلو آمدنی کا 75 فیصد نجی استعمال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ زیادہ کھپت کے نتیجے میںسرمایہ کاری کی قربانی دی جا رہی ہے جس سے ملک کی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔ گھریلو بچتوں نے سرمائے کو جمع کرنے اور بلند شرح نمو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جوں جوں گھریلو بچت کم ہوتی ہے سرمائے کے جمع ہونے میں بھی کمی آتی ہے اور اسی وجہ سے پاکستان کی شرح نمو کم ہوتی ہے۔اس وقت پاکستان کا متوسط طبقہ بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے شدید متاثر ہے۔ زیادہ مہنگائی قوت خرید کو ختم کر دیتی ہے۔ نتیجے کے طور پرلوگوں کی حقیقی آمدنی جو ان کی افراط زر کے لیے ایڈجسٹ کردہ آمدنی ہے میں بھی کمی آتی ہے۔ افراد کو پیسہ بچانا مشکل ہوتا ہے کیونکہ ان کے پاس اپنے بنیادی اخراجات کو پورا کرنے کے بعد بچت کے لیے کم ڈسپوزایبل آمدنی دستیاب ہوتی ہے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام نجی بچت کرنے والوں کو چوری، مہنگائی کے خوف اور مالیاتی نظام کے گرنے سے تحفظ فراہم کرے اور بچت کرنے والوں کو انعام دے۔ یہ مقامی مالیاتی اداروں کو مضبوط بنانے، افراط زر کی شرح کو کنٹرول کرنے ،بچتوں اور سرمایہ کاری کی تقسیم کا فیصلہ کرنے میں مارکیٹ سگنلز کے کردار کو بڑھا کر کیا جا سکتا ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامک کے ریسرچ اکانومسٹ محمود خالد نے کہاکہ پاکستان کم بچت اور کم سرمایہ کاری کی صورت حال میں پھنسا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کی معاشی صلاحیت محدود ہے۔

گھریلو بچت عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال کے خلاف ایک بفر کے طور پر کام کر سکتی ہے۔ معاشی بحران کے وقت ملکی بچت کی اعلی سطح والے ممالک ایسے اثرات کو سنبھالنے اور کم کرنے کے لیے بہتر طریقے سے لیس ہوتے ہیں۔پاکستان خطے اور دنیا میں سب سے کم سرمایہ کاری اور بچت کی شرحوں میں سے ایک ہے جو ایک پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کی جانب پیش رفت میں رکاوٹ ہے۔بیرونی انحصار کو کم کرنے کے لیے پاکستان کو اپنی گھریلو بچت کی شرح کو بہتر کرنا ہوگا۔ وہ پالیسیاں جو مالی شمولیت کو فروغ دیتی ہیں جن میں رسمی مالیاتی اداروں کی رسائی کو بڑھانا، بینکنگ کے عمل کو آسان بنانا، اور مالی خواندگی کو فروغ دینا گھرانوں کو اپنی آمدنی بچانے اور سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے سکتی ہے۔موجودہ حکومت کو ان مسائل کو حل کرنے اور ایسی ٹھوس کوششیں کرنے کی ضرورت ہے جو ملک کو کم بچتوں اور سرمایہ کاری کے جال سے آزاد کر کے اسے معاشی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔ورلڈ بینک سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی گھریلو بچتیں جی ڈی پی کے فیصد کے طور پر 2020 میں 6.9 فیصد سے کم ہو کر 2021 میں 4.5 فیصد رہ گئی ہیں۔ ملک کی بچت کی شرح کا موازنہ مشرقی ایشیائی ممالک اور اس کے جنوبی ایشیائی ہم عصروں کے ساتھ ناگوار ہے۔ بنگلہ دیش اور ہندوستان نے اسی مدت کے دوران اپنی بچت کی شرح میں اضافہ دیکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے ریونیو جنریشن اور زرمبادلہ کو بڑھ...

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تاجروں کی سہولت کے لیے اشیا اور مشینری کی دوبارہ برآمد اور درآمد سے متعلق قوانین پر نظرثانی اور ترمیم کرے، ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز پالیسی کے تحت مشینری یا پروسیسنگ پلانٹس کی درآمد پر کوئی ٹیکس یا کسٹم ڈیوٹی نہیں ہے،پاکستان کے ریونیو جنریشن اور زرمبادلہ کو بڑھانے کے لیے پالیسی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔ایس سی سی آئی کے پبلک ریلیشنز آفیسر تجم الحسین سچل نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے پوری دنیا میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز قائم کیے گئے ہیںلیکن بدقسمتی سے پاکستان میں صورتحال بالکل مختلف ہے۔ حکومت کی طرف سے لاگو شرائط صورتحال کو مزید خراب کرتی ہیں اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونزعملی طور پر اس مقصد کو پورا نہیں کر رہے ہیں جس کے لیے وہ قائم کیے گئے تھے۔انہوں نے وضاحت کی کہ موجودہ قوانین کے تحت دوبارہ برآمد کے لیے درآمد کی جانے والی مشینری، مصنوعات یا خام مال دو سال کی مدت کے لیے ٹیکس رعایت کے اہل ہیں۔دو سال کی مقررہ حد سے تجاوز کرنے کی صورت میںتمام ڈیوٹیز اور ٹیکس مکمل طور پربشمول متعدد قسم کے اضافی سرچارجز ادا کرنا ہوں گے۔ اس قسم کا قانون دنیا میں کہیں بھی موجود نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ برآمدی یونٹس بنیادی طور پر برآمدات بڑھانے، جدید ترین ٹیکنالوجیز کی منتقلی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ، زرمبادلہ کمانے اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیںجن کی وضاحت غیر ملکی تجارتی پالیسی کے تحت ایسی اکائیوں کے طور پر کی گئی ہے جو سامان، خدمات اور دیگر امداد سمیت اپنی پوری پیداوار برآمد کرتے ہیں۔

ڈومیسٹک ٹیرف ایریا کی صورت میںجائز فروخت میں اچھی مینوفیکچرنگ، ریپیئرنگ، ری انجینئرنگ، رینڈرنگ اور ری کنڈیشننگ جیسی سرگرمیاں شامل نہیں ہیں۔ایس سی سی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز پالیسی کے تحت مشینری یا پروسیسنگ پلانٹس کی درآمد پر کوئی ٹیکس یا کسٹم ڈیوٹی نہیں ہے۔ گو کہ حکومت پاکستان کی جانب سے یہ ایک اچھا اقدام ہے لیکن جب وہی مشینری ایکسپائر یا اپ گریڈیشن کی صورت میں دوبارہ درآمد کی جاتی ہے تو پاکستان کسٹمز کی جانب سے پوری ڈیوٹی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر پالیسی سازوں کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔تجمل نے کہا کہ تاجروں کو باقاعدگی سے درپیش مشکلات سے بچنے کے لیے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک میں تیزی سے صنعتی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے تاجروں کو سہولت فراہم کرنی چاہیے۔صنعت معیشت کو مضبوط بنیادوں پر رکھنے کا ایک مضبوط طریقہ کار ہے۔ برآمدات میں اضافہ صنعتی شعبے کو پھلتا پھولتا رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ریونیو جنریشن اور زرمبادلہ کمانے کے بہا وکو بڑھانے کے لیے پالیسی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پالیسی سازوں کی توجہ درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو درپیش دو اہم مسائل کی طرف دلانے کی کوشش کی اور دوبارہ برآمد کی حد اور برآمد پر مبنی یونٹ کی پالیسیوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردن-عمان-روزمرہ زندگی

اردن کے شہر عمان کے  بازارمیں ایک دکاندار مٹھائی رکھ رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت -مدھیہ پردیش-بھوپال-ثقافتی تقریب

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ثقافتی تقریب کے دوران فنکار بھارتی کلاسیکل بھراتناتیام رقص پیش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال-کھٹمنڈو-بچے-وٹامن اے قطرے

نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں ایک بچے کو وٹامن اے کے قطرے  پلائے جا رہے ہیں جہاں بدھ کو پانچ سال سے کم عمر بچوں کو وٹامن اے اور کیڑے مار گولیاں فراہم کرنے کے لیے دو روزہ ملک گیر مہم شروع کی گئی۔(شِنہوا)

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ہسپتال آتشزدگی-پریس کانفرنس

بیجنگ میونسپلٹی کے انفارمیشن آفس کے اہلکار بیجنگ چھانگ فینگ ہسپتال میں آتشزدگی کے بارے میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت-اتر پردیش-پرایاگ راج-ریت کا طوفان

بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کےضلع پرایاگ راج میں لوگ مٹی کے طوفان میں چل رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں اس وقت اور آئندہ افراط زر کا کوئی...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اس وقت اور آئندہ مرحلے میں افراط زر کا کوئی خدشہ نہیں اور یہ کہ قیمتوں میں کمی کے باوجود مارکیٹ کی طلب اور رسد بنیادی طور پر مستحکم ہے۔

قومی شماریات بیورو کے ترجمان فو لنگھوئی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ افراط زر سے مراد عام قیمت کی سطح میں مسلسل کمی ہے، جو اکثر پیسے کی سپلائی میں کمی اور معاشی کساد بازاری کے ساتھ ہوتی ہے۔

صارف قیمت انڈیکس (سی پی آئی) میں گزشتہ سال سے 1.3 فیصد اضافے اور سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 4.5 فیصد کی مضبوط نمو کے ساتھ ساتھ پیسے کی ترسیل  کے پیمانے ایم 2 میں نسبتاً12.7 فیصد اضافے کاحوالہ دیتے ہوئےفو نے کہا کہ عمومی لحاظ سے ، ملک میں افراط زر نہیں ہے۔

ترجمان نے پہلی سہ ماہی میں سی پی آئی شرح نمو میں نرمی کو خوراک اور توانائی سمیت آٹوموبائل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ قرار دیا۔

اس بات کو واضح کرتے ہوئے کہ چین کا بنیادی سی پی آئی، جس میں خوراک اور توانائی کی قیمتیں شامل نہیں، میں  ایک سال پہلے کے مقابلے میں پہلی سہ ماہی میں 0.8 فیصد اور 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ترجمان کے مطابق مارکیٹ کی طلب اور رسد عام طور پر مستحکم رہی ہے۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں ماؤنٹ سیمیروآتش فشاں پھٹ پڑا،...

جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں واقع ماؤنٹ سیمیرو بدھ کے روز 16 بار پھٹنے سے جنوب مشرق میں دو کلومیٹر تک لاوا پھیل گیا۔

سیمیرو آتش فشاں مانیٹرنگ پوسٹ آفیسر سگٹ ریان الفیان نے بدھ کو بتایا کہ آتش فشاں پہلی بار صبح 7 بج کر 10 منٹ اور دوسری بار صبح  8بج کر 40 منٹ پر پھٹا جس کا دورانیہ 82 سے 110 سیکنڈ تھا۔

 سطح سمندر سے 3 ہزار 676  میٹر بلند پہاڑ خطرے کی تیسری سطح پر ہے۔ حکام نے لوگوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خاص طور پر پہاڑ کے جنوب مشرقی سیکٹر کے 13 کلومیٹر اور چوٹی کے ارد گرد پانچ کلومیٹر کے دائرے میں جانے سے گریز کریں۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جانب سے تعلیمی قرضوں پر سود معافی اور...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ریاستی سطح پر رعایتی تعلیمی قرضوں پر سود کو معاف کرنے اور موخر ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ اور تین دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ سرکلر کے مطابق، 2023 اور اس سے پہلے گریجویشن کرنے والے کالج طلباء کو اس سال کے لیے قرضوں پر سود کی ادائیگی سے استثنی دیاگیا ہے۔

یہ طلباء اس سال کے لیے تعلیمی قرضے کی ادائیگی کو ایک سال کے لیے موخر کرنے کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں، سرکلر کے مطابق اس پر کوئی جرمانہ یا مرکب سود نہیں لیا جائے گا۔

یہ اقدامات ریاستی کونسل کی ایک حالیہ ایگزیکٹو میٹنگ میں حکومت کی طرف سے سبسڈی والے طلباء کے قرضوں کے لیے سود سے پاک اور موخر ادائیگی کی پالیسی کو جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد اٹھائے گئے ہیں۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ کی غیر ملکی تجارت میں80 فیصد سے...

ارمچی(شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی تجارت کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 80.3 فیصد اضافے کے ساتھ 68ارب7کروڑ یوآن (تقریباً 10 ارب ڈالر) ہو گیا۔

ارمچی کسٹمز کے مطابق، سنکیانگ کے تجارتی شراکت دار مزید متنوع ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران، پانچ وسطی ایشیائی ممالک قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے ساتھ خطے کی تجارت مجموعی طور پر 53ارب 18کروڑ یوآن رہی،جو گزشتہ سال سے84.5 فیصد زیادہ ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کے ساتھ سنکیانگ کی مجموعی تجارت گزشتہ سال سے  77.4 فیصد اضافے سے 61ارب 88کروڑ یوآن، جامع اقتصادی شراکت داری( آر سی ای پی) کے دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ گزشتہ سال سے 16.6 فیصد اضافے سے 2ارب83کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔ یورپی یونین کے ساتھ خطے کی تجارت1ارب85کروڑ یوآن رہی جو 54.4 فیصد زیادہ ہے۔

خطے کے محکمہ تجارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہی گو چھنگ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے سنکیانگ میں 11 ہائی وے بندرگاہوں پر مسافروں اور براہ راست مال بردار ٹریفک کی بحالی میں مسلسل اضافہ ہوا۔ پہلے تین ماہ میں، ہائی وے بندرگاہوں کی مجموعی برآمدی مال برداری کا حجم9لاکھ 97ہزارٹن رہا، جو گزشتہ سال سے 105.9 فیصد زیادہ ہے، جبکہ زمینی بندرگاہوں پر درآمدی سامان کا حجم 152.1 فیصد اضافے سے6لاکھ 70ہزار ٹن رہا۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کے خلابازوں کی بین الاقوامی خلائی سٹیشن...

ولادیووسٹوک(شِنہوا) روس کے دو خلابازوں نے سویوزایم ایس-22 خلائی جہاز کا دباؤ کم ہونے کے باعث ملنے والے وقفے کے بعد بدھ کے روز اس سال کی پہلی سپیس واک کی۔

روس کی آر آئی اے نووستی کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی خلاباز سرگئی پروکوپیف اور دمتری پیٹلین نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے ایک ماڈیول سے ایک ریڈی ایٹر کودوسرے ماڈیول منتقل کرنے کے لیے خلا میں قدم رکھا۔

یہ سپیس واک پیٹلین کے لیے دوسری اور پروکوپیف کے لیے چوتھی تھی۔

خلابازوں کو اضافی ریڈی ایشن ہیٹ ایکسچینجر اور "زریا" ماڈیول کے درمیان ایک برقی کیبل کو منقطع کرنے، ریڈی ایٹر سے ایک پلگ ہٹانے اور پھرریڈی ایٹر کو ماڈیول سے منسلک کرنے والے چار لاکس کھولنے کا کام سونپا گیا تھا۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی ممالک کیلئے طاقت...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے بدھ کو بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے ملاقات کی۔

چھن نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی ممالک کے لیے اتحاد کے ذریعے طاقت حاصل کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور اس نے علاقائی سلامتی ، استحکام کے تحفظ، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سمرقند سربراہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ نے ایس سی او کے کامیاب تجربے کا خلاصہ کرتے ہوئے دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر ایک اہم اتفاق رائے قائم کیا جس میں ایس سی او کی مستقبل کی ترقی کا راستہ طے کیا گیا۔

چھن نے کہا کہ چین دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے، صدر شی کی طرف سے تجویز کردہ عالمی ترقی و عالمی سلامتی کے اقدام  سمیت عالمی تہذیبی اقدام کو فعال طور پر نافذ کرنے اور مشترکہ مستقبل کی مزید قریبی کمیونٹی کی تعمیر کے لیے تیار ہے۔

سیکرٹری جنرل اور سیکرٹریٹ کے کام کو سراہتے ہوئے چھن نے امید ظاہر کی کہ سیکرٹریٹ ایک مربوط کردار ادا کرتا رہے گا اور مختلف شعبوں میں مربوط انداز میں تعاون کو فروغ دینے سمیت تنظیم کی ہم آہنگی اور عمل درآمد کی صلاحیت کو مسلسل بڑھاتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سیکرٹری جنرل اور سیکرٹریٹ کے کام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی ممالک کیلئے طاقت...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے بدھ کو بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے ملاقات کی۔

چھن نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی ممالک کے لیے اتحاد کے ذریعے طاقت حاصل کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور اس نے علاقائی سلامتی ، استحکام کے تحفظ، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سمرقند سربراہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ نے ایس سی او کے کامیاب تجربے کا خلاصہ کرتے ہوئے دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر ایک اہم اتفاق رائے قائم کیا جس میں ایس سی او کی مستقبل کی ترقی کا راستہ طے کیا گیا۔

چھن نے کہا کہ چین دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے، صدر شی کی طرف سے تجویز کردہ عالمی ترقی و عالمی سلامتی کے اقدام  سمیت عالمی تہذیبی اقدام کو فعال طور پر نافذ کرنے اور مشترکہ مستقبل کی مزید قریبی کمیونٹی کی تعمیر کے لیے تیار ہے۔

سیکرٹری جنرل اور سیکرٹریٹ کے کام کو سراہتے ہوئے چھن نے امید ظاہر کی کہ سیکرٹریٹ ایک مربوط کردار ادا کرتا رہے گا اور مختلف شعبوں میں مربوط انداز میں تعاون کو فروغ دینے سمیت تنظیم کی ہم آہنگی اور عمل درآمد کی صلاحیت کو مسلسل بڑھاتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سیکرٹری جنرل اور سیکرٹریٹ کے کام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسپیس ایکس اپنا سٹار شپ راکٹ جمعرات کو خلا م...

لاس اینجلس(شِنہوا) اسپیس ایکس پہلی کوشش ترک کرنے کے بعد اب جمعرات کو اپنا طاقتور سٹار شپ راکٹ خلا میں بھیجے گا۔

اسپیس ایکس کے مکمل طور پر مربوط اسٹار شپ اور سپر ہیوی راکٹ کی پہلی فلائٹ ٹیسٹ کے لیے لانچنگ اب جمعرات کی صبح ریاست ٹیکساس میں اسپیس ایکس کے اسٹاربیس سے کی جائے گی۔

اسپیس ایکس کے مطابق، 62 منٹ دورانیے پر محیط لانچنگ کا یہ عمل  مرکزی ٹائم کے مطابق صبح 8 بج کر28 منٹ پر شروع اور 9بج کر30 منٹ پر مکمل کیا جائے گا۔

اس سے قبل پیر کی صبح لانچنگ کی پہلی کوشش ایندھن کے مسائل کی وجہ سے روک دی گئی تھی۔ اسپیس ایکس کے بانی، سی ای او اور چیف انجینئر ایلون مسک کے مطابق، راکٹ خلا میں بھیجنے کے آخری منٹوں میں، ایک پریشر والو منجمد ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں روایتی چینی ادویات کو فروغ دینے کا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے عوام میں روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک منصوبہ متعارف کرایا ہے۔

بدھ کو آٹھ سرکاری اداروں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ منصوبے میں ٹی سی ایم کے فروغ کے لیے 12 امور کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس میں ٹی سی ایم کلاسیک کا تحفظ اور ایک قومی ڈیجیٹل ٹی سی ایم میوزیم کاقیام شامل ہے۔

منصوبے میں طالب علموں میں ٹی سی ایم کو فروغ دینے اور دوسرے ممالک کے ساتھ ٹی سی ایم ثقافتی تبادلوں کی سہولت کے لیے متنوع مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے مختلف قسم کی سرگرمیاں شروع کرنے کا بھی کہاگیا ہے۔

منصوبے کے مطابق، ٹی سی ایم ثقافت کے تجربے کے لیے قومی سطح کے 50 مقامات قائم کیے جائیں گے۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان عالمی برادری کے ساتھ مثبت تعلقات چ...

کابل(شِنہوا)افغانستان کی نگران حکومت کےرہنما مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعمیری روابط اور مثبت تعلقات پر زور دیا ہے۔

ہیبت اللہ نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان اسلامی اصولوں کے فریم ورک کے اندر باہمی مفادات کی بنیاد پر پڑوسی ریاستوں، اسلامی ممالک اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعمیری روابط اور مثبت تعلقات چاہتا ہے۔

انتظامیہ کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ طالبان رہنماکے پیغام میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتا ہے۔

تعلیم کے شعبے کے بارے میں ہیبت اللہ نے کہا کہ حکومت تعلیم کی مزید ترقی کے لیے منصوبے بنا رہی ہے۔

اپنی انتظامیہ کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے جنگ کا خاتمہ کیا، امن کو یقینی بنایا، پوست کی کاشت  منشیات کی پروسیسنگ اور اس کی سمگلنگ پر پابندی عائد کی، ہزاروں منشیات کے عادی افراد اور بھکاریوں کو پکڑا، ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا، اقربا پروری کا خاتمہ کیا اور سرکاری ملازمین کی بھرتی میں میرٹ کو فروغ دیا۔

انہوں نے افغانستان میں انصاف کو یقینی بنانے، معیشت کی ترقی اور امن و سلامتی کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، رشوت لینے پر سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹر...

جینان(شِنہوا)چین میں سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے سابق ڈپٹی کمانڈر یانگ فولن کو رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر 13 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

شان ڈونگ صوبے میں جینان کی ثانوی عوامی عدالت نے منگل کو اپنے فیصلے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سابق رکن قائمہ کمیٹی اور کور کمیٹی کے سیکرٹری کمیشن برائے سیاسی وقانونی امور یانگ کو30لاکھ یوآن (4لاکھ 36ہزار 47ڈالر)جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ رشوت کے طور پر لی گئی  رقم اور اس سے حاصل ہونے والا سود بھی واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرایا جائے گا۔

یانگ 2001 سے 2020 کے درمیان اپنے سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منصوبوں کے ٹھیکے دینے ،ملازمت میں ترقی اور قانونی مقدمات جیسے معاملات میں دوسروں کی مدد کرنے کے مجرم پائے گئے ، جس کے بدلے اس نے3کروڑ4لاکھ 90ہزاریوآن سے زیادہ مالیت کی رقم اور تحائف براہ راست یا اپنے رشتہ داروں کے ذریعے غیر قانونی طور پر وصول کیے۔ 

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ابھرتے ہوئے گیبون کے اسٹریٹجک اہداف کے ج...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ سے بدھ کو یہاں گیبون کے صدر علی بونگو اونڈیمبا نے ملاقات کی، جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

صدر بونگو کو چینی عوام کا "دیرینہ دوست" قرار دیتے ہوئے صدرشی نے کہا کہ صدر بونگو پہلے افریقی سربراہ مملکت ہیں جن کی وہ ایک بار بھر چینی صدر منتخب ہونے کے بعد میزبانی کر رہے ہیں، جو چین-گیبون تعلقات کی اہمیت اور اعلیٰ مقام کا اظہار ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، صدر بونگو کی قیادت میں، گیبون اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن اور قومی استحکام اور اقتصادی تنوع کاسفر جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے قومی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

صدرشی نے گیبون کی جانب سے علاقائی انضمام کے عمل کو فروغ دینے اور افریقہ میں ہاٹ اسپاٹ مسائل میں ثالثی  کے کردار کو سراہا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ خطے اور اس سے باہر گیبون کا اثر و رسوخ نمایاں طور پر بڑھا ہے چینی صدر نے کہا کہ گیبون نے کامیاب ون فاریسٹ سمٹ کا انعقاد کیا اور کچھ عرصہ قبل وسطی افریقی ممالک کی اقتصادی برادری کے صدر کا عہدہ سنبھالا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ گیبون کے مخلص دوست کی حیثیت سے چین اس کی تمام کوششوں میں مزید ترقی اور ابھرتے ہوئے گیبون کے اسٹریٹجک اہداف کے جلد حصول کا خواہاں ہے۔

صدر شی نے چین اور گیبون کے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کا ذکر کیا جو اگلے سال منائی جائے گی۔ شی نے کہا کہ پچھلی نصف صدی کے دوران، دونوں ممالک کے رہنماؤں کے عزم اور رہنمائی کی بدولت، چین-گیبون دوستی ہمیشہ کی طرح مستحکم رہی ہے۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان میں شدید فوجی تنازعہ چوتھے دن میں داخل...

خرطوم(شِنہوا)سوڈان میں سوڈانی فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز(آر ایس ایف) کے درمیان لڑائی میں تقریباً 270 افراد ہلاک اور2 ہزار 600  سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اب بھی شہربھر میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈانی فوج کی کمان، صدارتی محل، خرطوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دارالحکومت کے جنوب میں آر ایس ایف کے کچھ اڈوں کے قریب منگل کی صبح پرتشدد جھڑپیں دوبارہ شروع ہوئیں۔

آر ایس ایف نے  اعلان کیا کہ اس نے انسانی وجوہات کی بناء پر سوڈانی فوج کے ساتھ 24 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کا بین الاقوامی اقدام کو قبول کیا ہے جبکہ سوڈانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ  جنگ بندی سے متعلق ثالثوں اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ کسی بھی رابطے سے آگاہ نہیں ہے اور باغیوں کی جانب سے 24 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان چند گھنٹوں میں ملنے والی اپنی عبرت ناک شکست کو چھپا نے کیلئے کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ماہرین نے  کہا کہ بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر سوڈان بھر میں لڑائی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارروائیوں میں بڑی روکاوٹ ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر نے کہا کہ عملے اور سامان کو منتقل کرنے کی صلاحیت محدود ہے جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں  کو نشانہ بنانا اور لوٹ مار کا سلسلہ بند ہونا چاہیے کیونکہ انسانی اثاثوں اور سہولیات پر حملے زندگی بچانے کے کاموں کو دوبارہ شروع کرنے کی ہماری صلاحیت کو شدید متاثر کررہے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہونوم گیبریئس نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ سوڈان میں کچھ طبی سہولیات کو لوٹا جا رہا ہے یا انہیں فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ ملک کے ہسپتالوں کو طبی عملے اور سامان کی قلت  کے علاوہ بجلی کی بندش، بجلی پیدا کرنے والے جنریٹرز کے لیے ایندھن کی قلت، پانی کی کمی  سمیت صحت کے کارکنوں اور ایمبولینسوں کے لیے چیلنجز پیدا کرنے اور مزید جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے دیگر عوامل کا بھی سامنا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او تمام فریقوں سے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات اور کارکنان کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنانا چاہیے خاص طور پر ایسی صورت حال میں جہاں ہزاروں شہری ہیں جنہیں ہنگامی دیکھ بھال تک رسائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام فریقوں کو زخمیوں اور طبی دیکھ بھال کی ضرورت والے ہر فرد کے لیے صحت کی سہولیات تک غیر محدود اور محفوظ رسائی کو یقینی بنانا چاہیے۔

ادھرسوڈان کی وزارت خارجہ نے آر ایس ایف پر دارالحکومت میں سفارتی مشن کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کا الزام لگایا ہے۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ریاست مینے میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی ریاست مینے میں فائرنگ کے دوواقعات میں چار افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس کو منگل کی صبح بوڈوئن کے ایک گھر میں طلب کیا گیا جہاں انہوں نے بتایا کہ چار افراد مردہ پائے گئے۔

اس کے تھوڑی دیر بعد مبینہ طور پر یرموتھ میں انٹرسٹیٹ 295 پر فائرنگ شروع ہوئی جس سے تین افراد زخمی ہو گئے جو اپنی گاڑیوں کے اندر تھے۔

ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا تاہم اس شخص کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی ہے۔

 مینے  کی ریاستی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دونوں فائرنگ کا آپس میں تعلق تھا تاہم اس کا کوئی مقصد پتہ نہیں چل سکا۔

مینے کی گورنر جینٹ ملز نے منگل کی سہ پہر کو ٹویٹ کیا کہ وہ  اس واقعے پر شدید غمزدہ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس جیسے تشدد کی کارروائیوں نے ہماری ریاست اور عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، مارچ کے دوران بجلی کی پیداوار میں اضاف...

بیجنگ ( شِنہوا) چین میں مارچ کے دوران صنعتی اداروں کی بجلی کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 5.1 فیصد اضافہ ہوا۔ ان اداروں میں ہر ایک کی سالانہ کاروباری آمدن کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 29 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالرز) ہے۔

قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن کے ترجمان مینگ وائی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس عرصے میں ان اداروں کی بجلی کی مجموعی پیداوار 717.3 راب کلو واٹ آور تک پہنچ گئی۔

مینگ نے کہا کہ مارچ میں تھرمل پاور کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 9.1 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ جوہری بجلی کی پیداوار ایک برس قبل کے مقابلے میں 4.6 فیصد بڑھی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ شمسی توانائی کی پیداوارمیں گزشتہ برس کی نسبت 13.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہوا سے بجلی کی پیداوار  0.2 فیصد بڑھی جو معمولی اضافہ ہے۔

مینگ نے کہا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بجلی کی مجموعی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 20.7 کھرب کلوواٹ آورز تک پہنچ گئی۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں