• Columbus, United States
  • |
  • ١٣ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین غیر ملکی سرمایہ کاری کی منفی فہرست مزید...

بیجنگ (شِنہوا) چین غیرملکی سرمایہ کاری کی منفی فہرست کو مناسب انداز میں کم کرے گا یہ اس کے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی کوششوں کا حصہ ہے۔

قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن کے ترجمان مینگ وائی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ چند برس کے دوران فہرست کے اثرات کا جائزہ لینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والے کاروباری اداروں کی ضروریات بارے معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

مینگ نے حالیہ مہینوں میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے بڑھتے بہاؤ اور عالمی کمپنیز کے اعلیٰ عہدیداروں کے چین کے مسلسل کاروباری دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چین غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے اپنی کشش برقرار رکھے ہوئے ہے کیونکہ ملک کی طویل مدتی اقتصادی ترقی ، مواقع فراہم کرتی ہے۔

مینگ نے غیرملکی سرمایہ کاری کے  فعال استعمال کے لیے مزید اقدامات کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید ترین مینوفیکچرنگ، اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجیز اور جدید خدمات کے ساتھ ساتھ ملک کے وسطی، مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری کو منتقل کرنے بارے پالیسیاں مکمل طور پر نافذ کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے بڑے منصوبوں کے لئے خصوصی ورکنگ میکانزم سے مزید فائدہ اٹھایا جائے گا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے ترقیاتی زونز سے اچھی طرح مستفید ہوتے ہوئے بہتر خدمات فراہم کی جائیں گی۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی 7 ممالک دوسروں کے اندرونی معاملات میں مدا...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جی 7 ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مسائل پر توجہ دیں، سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصبات ترک کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات یومیہ بریفنگ کے دوران جاپان میں جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد تائیوان، بحیرہ مشرقی چین، بحیرہ جنوبی چین، سنکیانگ اور تبت کے معاملے  پر جاری مشترکہ اعلامیہ بارے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

اجلاس نے چین سے کہا تھا کہ  وہ شفاف، مسابقت اور منصفانہ کاروباری ماحول کو یقینی بنائے۔

وانگ نے کہا کہ چین کے مضبوط موقف اور زمینی حقائق کے برعکس جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس نے چین کے داخلی امور میں کھلی مداخلت کی اور بدنیتی کے ساتھ چین کو بدنام کیا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ اعلامیہ گروپ کے تکبر، تعصب اور چین کی راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی دانستہ کوشش ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہیں اور اس پر میزبان جاپان کو ڈی مارچ کیا گیا ہے۔

وانگ نے کہا کہ تائیوان چین اٹوٹ انگ ہے اور ایک چین اصول ، آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کا ضامن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے تائیوان میں حقیقی امن کو یقینی بنانے کے لئے  لازم ہے کہ "تائیوان کی آزادی" کے کسی بھی اقدام کی واضح طور مخالفت کی جائے اور اسے روکا جائے۔

وانگ نے کہا کہ ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تبت مکمل طور پر چین کے اندرونی امور ہیں اور کوئی بھی غیرملکی قوت کسی بھی طرح یا کسی بھی بہانے ان امور میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

اسی طرح مشرقی بحیرہ چین اور بحیرہ جنوبی چین میں حالات عمومی طور پر مستحکم ہیں اور متعلقہ ممالک کو امن واستحکام برقراررکھنے کے لئے علاقائی ممالک کی کوششوں کا احترم کرنا چاہیئے۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی 7 ممالک دوسروں کے اندرونی معاملات میں مدا...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جی 7 ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مسائل پر توجہ دیں، سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصبات ترک کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات یومیہ بریفنگ کے دوران جاپان میں جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد تائیوان، بحیرہ مشرقی چین، بحیرہ جنوبی چین، سنکیانگ اور تبت کے معاملے  پر جاری مشترکہ اعلامیہ بارے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

اجلاس نے چین سے کہا تھا کہ  وہ شفاف، مسابقت اور منصفانہ کاروباری ماحول کو یقینی بنائے۔

وانگ نے کہا کہ چین کے مضبوط موقف اور زمینی حقائق کے برعکس جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس نے چین کے داخلی امور میں کھلی مداخلت کی اور بدنیتی کے ساتھ چین کو بدنام کیا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ اعلامیہ گروپ کے تکبر، تعصب اور چین کی راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی دانستہ کوشش ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہیں اور اس پر میزبان جاپان کو ڈی مارچ کیا گیا ہے۔

وانگ نے کہا کہ تائیوان چین اٹوٹ انگ ہے اور ایک چین اصول ، آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کا ضامن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے تائیوان میں حقیقی امن کو یقینی بنانے کے لئے  لازم ہے کہ "تائیوان کی آزادی" کے کسی بھی اقدام کی واضح طور مخالفت کی جائے اور اسے روکا جائے۔

وانگ نے کہا کہ ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تبت مکمل طور پر چین کے اندرونی امور ہیں اور کوئی بھی غیرملکی قوت کسی بھی طرح یا کسی بھی بہانے ان امور میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

اسی طرح مشرقی بحیرہ چین اور بحیرہ جنوبی چین میں حالات عمومی طور پر مستحکم ہیں اور متعلقہ ممالک کو امن واستحکام برقراررکھنے کے لئے علاقائی ممالک کی کوششوں کا احترم کرنا چاہیئے۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور وسط ایشیائی ممالک میں تجارتی رشتے مز...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وسط ایشیا کے 5 ممالک قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان ساتھ تجارتی نمو میں تیزی برقرار ہے۔

چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے 6 ممالک کے وزرائے معیشت و تجارت کے   ویڈیو لنک اجلاس میں کہا کہ رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں چین اور وسط ایشیا کے 5 ممالک کے درمیان تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وانگ کے مطابق گزشتہ برس چین اور 5 ممالک کے درمیان 70.2 ارب امریکی ڈالرز کی تجارت ہوئی جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

2022 میں چین کی ان ممالک سے زراعت، توانائی اور معدنیات مصنوعات کی درآمدات میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کی شرح 42 فیصد رہی۔

گزشتہ برس کے اختتام  تک وسط ایشیا کے 5 ممالک میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم تقریباً 15 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا تھا جس میں تیل و گیس کی تلاش، پروسیسنگ اور مینوفیکچرنگ، رابطوں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز جیسے شعبوں میں تعاون کے متعدد منصوبے پر کام کا آغاز ہوا۔

وانگ نے کہا کہ چین ، تجارت اور سرمایہ کاری کی نئی اشکال کے فروغ ، ترقی کے محرک کے طور پر اختراع  کو آگے بڑھانے، خطے میں صنعتی و سپلائی چین کومحفوظ و مستحکم رکھنے، کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقراررکھنے اور بین العلاقائی سرحدی تجارت کو ترقی کا نیا انجن بنانے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

وسط ایشیا کے 5 ممالک کے وزراء نے تجارت و سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت، ماحول دوست ترقی اور ٹرانزٹ نقل و حمل میں تعاون مستحکم کرنے کے لئے چین کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

اجلاس کے دوران 6 ممالک کے وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین۔ وسط ایشیا کانفرنس کے کچھ تنائج کی دستاویز پر دستخط کئے جائیں گے اور چینی صارفین کو وسط ایشیا کی مصنوعات متعارف کرانے کے لیے ای کامرس مہم شروع کی جائے گی۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا کھپت کی بحالی کے اقدامات کا وعدہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کھپت کی بحالی کو تقویت دینے سے متعلق مزید اقدامات کررہا ہے۔ 

قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن کے ترجمان مینگ وائی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی صارف مارکیٹ کی اچھی شروعات ہوئی ہے جس نے سال بھر کے لئے کھپت کی بحالی و توسیع کی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے۔

مینگ نے کہا کہ چین بڑے پیمانے پر کھپت کے استحکام ، خدمات کی کھپت میں بہتری  اور بحالی کا رجحان برقراررکھنے ، دیہی علاقوں میں کھپت بڑھانے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ متعلقہ دستاویز تیار کررہا ہے۔

ترجمان کے مطابق گاڑیوں  کی کھپت بڑھانے کے لیے شہروں میں بیٹری چارجنگ اور پارکنگ سہولیات کی تعمیر کو تیز کیا جائے ۔ اس کے علاوہ  دیہی علاقوں میں نئی توانائی  گاڑیوں کو فروغ دیا جائے گا۔

مینگ نے مزید کہا کہ صارفین کا رجحان بہتر بنانے کے لئے ذاتی آمدن بڑھانے اور سازگار ماحول کے  فروغ کی کوشش کی جائے گی۔

سابقہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں رواں سال کے دوران خوردہ فروخت میں تیزی رہی اور اس میں گزشتہ برس کی نسبت 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔ پہلی سہ ماہی کی مجموعی قومی پیداوار کی نمو میں حتمی کھپت کا حصہ 66.6 فیصد تھا۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں عیدالفطر کے لئے خوشیوں سے بھرپ...

کابل (شِنہوا) افغانستان کے شہر کابل کی مارکیٹوں میں عید الفطر کے قریب آتے ہی خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔ لوگ مٹھائیاں ، خشک میوہ جات اور دیگر اشیاء کی خریداری کررہے ہیں۔

عیدالفطر خوشیوں بھرا تہوار ہے جو افغانستان سمیت دنیا بھرکے مسلمان مناتے ہیں۔

 

افغانستان ، کابل کی مقامی مارکیٹ میں لوگ عیدالفطر کے لئے خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

افغانستان ، کابل کی مقامی مارکیٹ میں لوگ عیدالفطر کے لئے خشک میوہ جات اور مٹھائیاں خرید رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

افغانستان ، کابل کی مقامی مارکیٹ میں  دکاندار عیدالفطر کے لئے زیورات فروخت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

افغانستان ، کابل کی مقامی مارکیٹ میں لوگ عیدالفطر کے لئے خشک میوہ جات اور مٹھائیاں خرید رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

افغانستان ، کابل کی مقامی مارکیٹ میں لوگ عیدالفطر کے لئے بسکٹ خرید رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

 

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، 5 برس میں 14 کروڑ سے زائد افراد نے قوم...

ووہان (شِنہوا) چین میں 2018 سے 2022 کے دوران  5 برس میں  14 کروڑ 60 لاکھ افراد نے  50 سے زائد قومی آثار قدیمہ پارکوں کا دورہ کیا۔

چین کی قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ نے چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں ملک کے قومی آثار قدیمہ مقامات پارکس کی ترقی پر ایک ورک کانفرنس کا انعقاد کیا۔

قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2022 کے اختتام تک چین میں 55 قومی آثار قدیمہ پارک تھے۔ یہ رپورٹ 2018 اور 2022 کے درمیان ایسے پارکوں کی ترقی کا احاطہ کرتی ہے۔

تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قومی آثار قدیمہ مقامات پارک آخر ہیں کیا؟ تو اس کا جواب ہمیں ان پارکوں کے انتظام بارے قومی قواعد و ضوابط کے ایک مسودہ میں ملتا ہے جس کے مطابق یہ آثارقدیمہ مقامات پر قائم کردہ وہ عوامی ثقافتی مقامات ہیں جو سائنسی تحقیق ، تعلیم و تفریح جیسی کثیر المقاصد خدمات فراہم کرتے ہیں۔

شہری ان پارکوں کا دورہ کرکے قریب سے اس بات کا مشاہدہ کرسکتے ہیں کہ آثارقدیمہ کی تلاش کا کام کیسے کیا جاتا اور ان سے نتائج کیسے اخذ کئے جاتے ہیں۔ وہ نہ صرف آثار قدیمہ کی کھدائی اور ان کی بحالی کا تجربہ کرسکتے بلکہ انہیں مقامات کی تاریخی و ثقافتی قدروقیمت جاننے کا موقع ملتا ہے۔ 

چین میں جن مشہورآثار قدیمہ مقامات پر ایسے پارک قائم کئے گئے ہیں ان میں بیجنگ کا پرانا سمر پیلس یا یوآن منگ یوآن ، سیچھوان میں سان شینگ دوئی کھنڈرات اور شانشی میں پہلے چھن شہنشاہ کا مقبرہ شامل ہے۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی میں گاڑیوں کا بین الاقوامی میلہ شروع...

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی کے قومی نمائش اور کنونشن مرکز میں 20 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش کا آغاز ہوگیا۔

اس نمائش کو آٹو شنگھائی 2023 بھی کہا جاتا ہے۔ چین میں نوول کرونا وائرس ردعمل میں بہتری کے بعد یہ پہلا اول درجے کا گاڑیوں کا بین الاقوامی میلہ ہے۔

نمائش گاہ میں 13 ہال ہیں جن کا مجموعی نمائشی رقبہ 3 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر ہے۔

منتظمین کے مطابق آٹو شو میں 20 ممالک اور خطوں کے تقریباً 1 ہزار کاروباری ادارے شرکت کررہے ہیں۔ یہاں تقریباً 1 ہزار 500 گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔

 

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں 20 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش میں بی وائی ڈی سیگل کی نمائش کی جارہی ہے۔  (شِںہوا)

 

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں 20 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش میں پیش کردہ مرسیڈیز بینز کی تصوراتی کار۔   (شِںہوا)

 

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں 20 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش میں پورشے کی تصوراتی کار ، وژن 357 کو دیکھا جاسکتا ہے۔   (شِںہوا)

 

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں 20 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش میں پیش کردہ بی ایم ڈبلیو کی تصوراتی کار۔   (شِںہوا)

 

 

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سماری پایاں : عوامی ڈیم کی تیاری

خیبر پختون خوا کے ایک دورافتادہ گاؤں، سماری پایاں، کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک برساتی نالے پر ایک چھوٹے ڈیم کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔

لاچی ڈاکخانہ کی حدود میں، یہ گاؤں ضلع کوہاٹ میں واقع ہے جہاں مقامی آبادی کو اکثر پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پینے کے لیۓ بھی روزانہ دور دور سے پانی لانا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں اور کھیتی باڑی کی آبی ضروریات پوری کرنے کے اس فلاحی منصوبہ پر کام شروع ہوچکا ہے۔ اس کارِ خیر میں آپ بھی شریک ہوسکتے ہیں۔

مزید تفصیلات اس وڈیو میں دیکہیں. ان لنک پر کلک کریں 

https://shorturl.at/ioBZ6

https://shorturl.at/ijH12

رابطہ: کرنل مقیم شاہ 

03345556215

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پہلی سہ ماہی میں ژے جیانگ کی غیرملکی تج...

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کی غیرملکی تجارت میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ ہوا جس کی وجہ نوول کرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی سے ہونے والی معاشی بحالی ہے۔

ہانگ ژو کسٹمز کے مطابق جنوری ۔ مارچ مدت میں صوبے کی مجموعی برآمدات اور درآمدات 11.3 کھرب یوآن (164.2 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد زیادہ ہے۔ صوبے کی برآمدات 6.1 فیصد اضافے سے  835.7 ارب یوآن جبکہ درآمدات 1 فیصد اضافے کے ساتھ 296.9 ارب یوآن رہی۔

مارچ میں مضبوط نمو کے سبب رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کی 4.8 فیصد گراوٹ کا رجحان تبدیل ہوکر اضافے میں بدل گیا۔

کسٹمز حکام نے بتایا ہے کہ غیریقینی عالمی معاشی صورتحال کے باوجود ژے جیانگ نے تجارت اور سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے اور برآمدی آرڈرز حاصل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جس کے مثبت اثرات نظرآنا شروع ہوگئے ہیں۔

اس میں سولر سیلز، برقی گاڑیاں اور لیتھیم آئن بیٹریز کی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 46.2 فیصد اضافے سے  41.4 ارب یوآن ہوگئی ہیں۔ جس کا غیرملکی تجارتی نمو میں حصہ 1.7 فیصد پوائنٹس رہا۔ 

کسٹمز کے مطابق اس عرصے میں بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک اور خطوں کے ساتھ ژے جیانگ کی غیرملکی تجارت گزشتہ برس  کی نسبت 14.5 فیصد اضافے سے 440.2 ارب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ تجارت  7.3 فیصد اضافے سے  283.8 ارب یوآن رہی۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شانشی ۔ شی آن ۔ دایان پگوڈا۔ میوزیکل فو...

چین، شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن کے خوبصورت مقام دایان پگوڈا کے شمالی میدان میں میوزیکل فوارہ شو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شانشی ۔ شی آن ۔ دایان پگوڈا۔ میوزیکل فو...

چین، شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن کے خوبصورت مقام دایان پگوڈا کے شمالی میدان میں لوگ میوزیکل فوارہ شو دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا۔ سوراکارتا۔ عیدالفطر۔ کاروبار

انڈونیشیا، وسطی جاوا کے سوراکارتا میں عیدالفطر کے لئے عملہ کی ایک خاتون رکن تحائف تیارکر رہی ہے۔ (شِنہوا)

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ طورخم ۔ لینڈ سلائیڈز

طورخم میں لینڈ سلائیڈز کے مقام پر بھاری مشنیری کی مدد سے کنٹینر ہٹایا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ طورخم ۔ لینڈ سلائیڈز

طورخم میں لینڈ سلائیڈز کے مقام پر ایک ایکسکیوٹر کی مدد سے ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ طورخم ۔ لینڈ سلائیڈز

طورخم میں لینڈ سلائیڈز کے مقام پر ایک ایکسکیوٹر کی مدد سے ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناقابل بھروسہ قرار دی گئی 2 کمپنیوں بارے چین...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے  2  کمپنیوں کو ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کی مزید وضاحت کردی۔ یہ کمپنیاں فروری میں اس فہرست میں شامل کی گئی تھیں۔

چین نے 16 فروری کو دو کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن اور رے تھیون میزائل اینڈ ڈیفنس کو چین کے تائیوان خطے کو ہتھیار فروخت کرنے پر ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کرکے ان کی چین میں درآمدی و برآمدی سرگرمیوں اور نئی سرمایہ کاری پر پابندی لگادی تھی۔

وزارت تجارت نے متعلقہ قوانین اور قواعد وضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے چین میں داخلے، کام کرنے ، ٹہرنے اور رہائش اختیار کرنے پر پابندی ہے۔ ان میں لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے جیمز ڈونلڈ ٹائی کلٹ ، فرینک اینڈریو سینٹ جان اور جیسس مالوے اور رے تھیون میزائل اینڈ ڈیفنس کے ویزلے ڈی کریمر، ایگنس سیوڈر اور شینڈر نی جون شامل ہیں۔ 

وزارت تجارت نے مزید کہا کہ دونوں کمپنیوں کے چین میں درآمدی و برآمدی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا مقصد انہیں چینی مصنوعات کو اپنے فوجی کاروبارمیں استعمال کرنے سے روکنا ہے۔ چینی کاروباری اداروں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ کاروبار کرتے وقت متعلقہ لین دین کی تفصیلات کی جانچ پڑتال اور اس کی تصدیق کریں۔

وزارت کے مطابق چینی کاروباری ادارے جو اس بات سے آگاہ ہوں کہ ان کی مصنوعات کا اصل درآمد کنندہ یا صارف ان 2 امریکی اداروں میں سے کوئی ایک ہے تو انہیں متعلقہ درآمدی وبرآمدی سرگرمیوں سے گریز کرنا چاہیئے۔ بصورت دیگر انہیں ضوابط کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹہرایا جائے گا۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ کے اسپتال میں آتشزدگی سے 21 افراد لقمہ...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کے ضلع فینگ تائی کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ضلع کے فائراینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کو دوپہر 12 بجکر 57 منٹ پر بیجنگ چھانگ فینگ اسپتال کے شعبہ اندرون مریض کی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ آگ پر دوپہر ایک بجکر 33 منٹ پر قابو پالیا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران 71 مریضوں کو بحفاظت نکالا گیا۔

شام 6 بجے تک 21 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی تھی۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی مالیاتی آمدن میں پہلی سہ ماہی کے دورا...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی مالیاتی آمدن میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس عرصے میں ملک کی مالیاتی آمدن 62.3 کھرب یوآن (905 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد رہی۔

وزارت نے بتایا ہے کہ ملک کی مجموعی معاشی بحالی معاونت کررہی ہے جس کے سبب مستقبل میں نمو کی یہی رفتار برقراررکھنے کی توقع ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی مجموعی قومی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 4.5 فیصد اضافے سے 285 کھرب یوآن کے قریب پہنچ گئی ہے۔

مرکزی حکومت نے مالیاتی آمدن کی مد میں تقریباً 27.6 کھرب یوآن اکٹھا کیا ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 4.7 فیصد کم ہے جبکہ مقامی حکومتوں نے 34.7 کھرب یوآن جمع کئے ہیں جو ایک برس کی نسبت 5 فیصد زائد ہے۔

جنوری ۔ مارچ عرصے میں ٹیکس آمدن تقریباً 51.7 کھرب رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.4 فیصد کم  ہے۔

وزارت کے مطابق مالی اخراجات گزشتہ برس کی نسبت 6.8 فیصد اضافے سے 67.9 کھرب یوآن تک پہنچ گئے۔

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گل احمد ٹیکسٹائل12.2 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ...

گل احمد ٹیکسٹائل12.2 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ ٹیکسٹائل شعبے کی آٹھویں بڑی کمپنی ہے،محصولات میں اضافے کے باوجود گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے نیم سالانہ منافع میں کمی آئی جس کی وجہ جاری مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے کم منافع کی وجہ سے ہے ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 23 کے پہلے چھ مہینوں جولائی سے دسمبرمیںمالی سال 22 کی اسی مدت کے مقابلے میں گل احمد ٹیکسٹائل نے فروخت میں 9.4 فیصد اضافہ اور مجموعی منافع میں 4.4 فیصد کمی کی تاہم مجموعی منافع 11.4 بلین روپے تک گر گیا ۔ کمپنی نے مالی سال22 میں 3.7 بلین روپے کا خالص منافع حاصل کیا تھا جو مالی سال23 میں کم ہو کر 2.1 بلین روپے رہ گیا۔ کمپنی کے مجموعی منافع اور خالص منافع کا تناسب 18فیصد اور 3.51فیصد شمار کیا گیا۔ گل احمد ٹیکسٹائل نے میں 3.53 روپے فی حصص آمدنی پوسٹ کی جبکہ مالی سال22 میں یہ 6.05 تھی۔ گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ایک معروف نام ہے جو ٹیکسٹائل کمپوزٹ سیکٹر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے۔ 12.2 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ گل احمد ٹیکسٹائل اپنے شعبے کی آٹھویں بڑی کمپنی ہے۔ 1953 میں قائم گل احمد ٹیکسٹائل مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی پانچ مکمل ملکیتی ذیلی کمپنیوں اور متعدد ایسوسی ایٹ کمپنیوں کا ایک بہت بڑا مجموعہ ہے۔ گل احمد ٹیکسٹائل نے 30 بلین روپے کی فروخت اور 5.8 بلین روپے کا مجموعی منافع پوسٹ کیا، جس کے نتیجے میں مجموعی منافع کا تناسب 19فیصد تھا۔ کمپنی کا خالص منافع کا تناسب 2.73 فیصد رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں کپاس کے دیگر پروڈیوسرز کے مقابلے...

کپاس کی پیداوار میں کمی کا براہ راست اثر ٹیکسٹائل برآمدات، روزگار اور لوگوں کی آمدنی پر پڑ رہا ہے،سیلاب سے کپاس کے نقصان کا تخمینہ 3.5 ملین گانٹھ اور نقصان کی مالیت 1.5 بلین ڈالر تھی،پاکستان میں کپاس کے دیگر پروڈیوسرز کے مقابلے میں فی ہیکٹر پیداوار بہت کم ہے،ملک میں کپاس کی قلت سے بچنے کے لیے اپٹما نے بین الاقوامی مارکیٹ تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے،رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ کے دوران کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل برآمد کنندگان نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کپاس کی پیداوار میں کمی رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں بڑی کمی کا سبب بنے گی۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشنز نارتھ زون کے چیئرمین حماد زمان نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ کپاس کی پیداوار میں کمی کا براہ راست اثر پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات، روزگار اور لوگوں کی آمدنی پر پڑ رہا ہے۔حماد زمان نے کہا کہ کپاس کی کم پیداوار کی وجہ سے پاکستان کو اس سال ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کم از کم 2 سے 3 بلین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

کپاس کی پیداوار میں اضافے کا براہ راست اثر 1 بلین ڈالر فی 10 لاکھ گانٹھوں پر پڑے گا۔ اپٹما نارتھ زون کے چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ سال کے سیلاب سے کپاس کے نقصان کا تخمینہ لگ بھگ 3.5 ملین گانٹھوں یا کل فصل کا 36 فیصد تھا اور نقصان کی مالیت 1.5 بلین ڈالر تھی۔ زراعت اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی وزارت کپاس کی کاشت کے رقبے کو بڑھانے کے لیے ایک ہنگامی منصوبہ تیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس میںکاشت کے رقبے کو بڑھانا اور جدید تکنیکوں کو استعمال کرتے ہوئے فی ہیکٹر پیداوار کو بہتر بنانا شامل ہے ۔پاکستان میں کپاس کے دیگر پروڈیوسرز کے مقابلے میں فی ہیکٹر پیداوار بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کا کپاس کی بجائے دوسری فصلوں کی طرف منتقل ہونا بھی مسائل میں شامل ہے۔ حماد زمان نے بتایا کہ ملک میں کپاس کی قلت سے بچنے کے لیے اپٹما نے بین الاقوامی مارکیٹ تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معیاری کپاس کی خریداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ کپاس مہنگی ہو گی اور ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی مسابقت کو متاثر کرے گی۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ کے دوران کپاس کی پیداوار میں سال بہ سال 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ کپاس کی پیداوار 4.91 ملین گانٹھ ریکارڈ کی گئی۔ جولائی تا مارچ مالی سال 23 کے دوران 7.44 ملین گانٹھوں کے مقابلے میں مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران 2.529 ملین گانٹھوں کی کمی تھی۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق پاکستان نے 2021-22 کے دوران 776,394 میٹرک ٹن خام کپاس درآمد کرنے کے لیے 1.82 بلین ڈالر خرچ کیے ہیں۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 12 سالوں کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر کپاس کی پیداوار میں 35.49 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارت نے ایک رپورٹ میں کہا کہ کپاس کی پیداوار 2021-22 میں 8.33 ملین گانٹھوں پر گر گئی جو 2009-10 کے دوران 12.91 ملین گانٹھیں تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2009-10کو کم معیار کے بیج اور کیڑے مار ادویات، زیادہ کیڑوں کا حملہ، کپاس کی فصل کا کم منافع، اور موسمیاتی مسائل کو کپاس کی پیداوار میں کمی کے بڑے عوامل کے طور پر شناخت کیا گیا ہے حالانکہ حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ملک کی کپاس کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہوا۔ حکومت کاشتکاروں کے لیے بیج، کھاد، قرضہ، کیڑے مار ادویات اور توانائی جیسے ان پٹ کی فراہمی پر بھاری سبسڈی دینے کے علاوہ کچی کپاس کی بنیادی امدادی قیمت متعارف کروا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی فیشن ای کامرس انڈسٹری میں تیزی سے ت...

2021 میںعالمی سرحد پار ای کامرس تجارت کا تخمینہ 784بلین ڈالر تھا جو 2031 تک 7.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی،2022 میںعالمی ای کامرس کی فروخت کا تخمینہ 5.5 ٹریلین ڈالر لگایا گیا تھا، ای کامرس پلیٹ فارم استعمال کرنے والے پاکستانی فیشن کی اہم مارکیٹیں امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، آسٹریلیا، یورپ اور خلیجی ممالک ہیں،پاکستانی فیشن ای کامرس انڈسٹری میں تیزی سے ترقی کرنے کی صلاحیت ہے،پاکستانی فیشن انڈسٹری کو مینوفیکچررز کے درمیان مہارت کی کمی، کمزور بین الاقوامی ساکھ، مصنوعات کی واپسی اور کریڈٹ کارڈ کی ادائیگیوں میں مشکلات کی وجہ سے وسیع تر بین الاقوامی کسٹمر بیس کو پورا کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فیشن ای کامرس انڈسٹری میں تیزی سے ترقی کرنے کی صلاحیت ہے لیکن کچھ چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے شائع ہونے والی ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ای کامرس پلیٹ فارم استعمال کرنے والے پاکستانی فیشن کی اہم مارکیٹیں امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، آسٹریلیا، یورپ اور خلیجی ممالک ہیں۔

اگرچہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے تاہم فیشن مصنوعات کی فروخت کا انحصار تارکین وطن کی قوت خرید، کرنسی کی تبدیلی کی شرح اور اس ملک کے کسٹم ضوابط پر ہے 2021 میںعالمی سرحد پار ای کامرس تجارت کا تخمینہ تقریبا 784 بلین ڈالر تھا جو 2031 تک 7.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ 2022 میںعالمی ای کامرس کی فروخت کا تخمینہ 5.5 ٹریلین ڈالر لگایا گیا تھا جو کل عالمی خوردہ فروخت کا تقریبا 19.7 فیصد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سرفہرست تین ویب سائٹس پاکستان میں آن لائن آمدنی کا 2 فیصد رکھتی ہیں۔ پاکستانی فیشن ای کامرس انڈسٹری میں غیر موثر اور مہنگی لاجسٹکس، مقامی ٹیک ٹیلنٹ کی کمی رکاوٹ ہے۔ اس صنعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تاجروں، حکومت اور مالیاتی شعبے کے درمیان بہتر تعاون کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری کو مینوفیکچررز کے درمیان مہارت کی کمی، کمزور بین الاقوامی ساکھ، شکایت کے ازالے کے طریقہ کار کی عدم موجودگی اور مصنوعات کی واپسی اور کریڈٹ کارڈ کی ادائیگیوں میں مشکلات کی وجہ سے وسیع تر بین الاقوامی کسٹمر بیس کو پورا کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ایک معروف مارکیٹنگ ایجنسی کے تخلیقی مواد کے حکمت عملی ساز محمد شاہ رخ خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کی ای کامرس انڈسٹری کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جو اس کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

ان چیلنجوں میں ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے آن لائن ادائیگی کے طریقوں پر اعتماد کی کمی، خریداری کے خراب تجربات، آگاہی کی کمی اور فرسودہ تقسیم اور لاجسٹکس نیٹ ورک شامل ہیں۔ان چیلنجوں کے باوجود، وہ پاکستان میں ای کامرس کے صارفین اور فروخت کنندگان کے لیے تیز تر اور زیادہ منفرد فروخت اور خریداری کے تجربات کا باعث بن سکتا ہے۔ای کامرس کی صلاحیت کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے پاکستان چین اور امریکہ جیسے ای کامرس کے معروف ملکوںکے تجربات سے سیکھ سکتا ہے جن کے لاجسٹک اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس میں لچکدار مسابقتی فوائد ہیں۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت سرمایہ کاری کے لیے سازگار ٹیکسیشن پالیسیاں وضع کرے اور اس شعبے میں کام کرنے والے کاروباروں کے لیے املاک دانش کے حقوق کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک مضبوط سپلائی چین ڈھانچہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ای کامرس کی سرگرمیاں پاکستان میں فی کس آمدنی، روزگار کی فراہمی اور جی ڈی پی کی نمو پر مثبت اثر ڈال سکتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معروف برانڈز کے ناموں سے ملتے جلتے ناموں والی ویب سائٹس کی موجودگی، اور ظاہر کردہ قیمتوں سے کسٹم ڈیوٹی اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا اخراج خریداروں کے اعتماد اور فروخت کو مزید متاثر کرتا ہے۔پاکستانی فیشن ای کامرس کے لیے ٹارگٹ مارکیٹ بنیادی طور پر خواتین ہیں۔ پاکستان کی فیشن ای کامرس انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ طریقوں کو معیاری بنایا جائے اور لاجسٹک صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائے، ساتھ ہی ای کامرس کے خصوصی کاموں کو سنبھالنے کے لیے تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈرز کا قیام بھی ضروری ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور کسٹم قوانین میں نظرثانی کے ساتھ ساتھ بینکنگ اور کسٹم کے طریقہ کار کی ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے۔ بین الاقوامی ڈیزائنرز کے ساتھ تعاون، حقیقی فیشن برانڈ ویب سائٹس کا سرٹیفیکیشن، ذیلی مصنوعات، فیوژن وئیر، اور مغربی لباس کے ذریعے پاکستانی فیشن کو فروغ دینے سے کسٹمر بیس کو متنوع بنانے اور صنعت میں ترقی کو تیز کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں پیشہ ور ٹورسٹ گائیڈز کی عمومی کم...

پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمن رانا نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ تربیت یافتہ ٹورسٹ گائیڈز ملک کے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، سال میں کم از کم ایک ہزارٹور گائیڈز کو تربیت دینے کے لیے نیشنل ٹور گائیڈ ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے، پاکستان میں اس شعبے کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے بہت سارے ٹورسٹ گائیڈز پیدا کرنے کے لیے ایک مسلسل تربیتی عمل ضروری ہے، پاکستان میں پیشہ ور ٹورسٹ گائیڈز کی عمومی کمی ہے۔ انہوںنے ویلتھ پاک کے ساتھ پیشہ ورانہ تربیت یافتہ اور تصدیق شدہ ٹورسٹ گائیڈز کی ضرورت اور اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہاکہ تربیت یافتہ ٹورسٹ گائیڈز اچھے سیاحتی طریقوں کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ایک پیشہ ور ٹورسٹ گائیڈ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سفر کے پروگرام، رہائش کے انتظامات اور ٹرانسپورٹ کی دستیابی سے بخوبی واقف ہو اور سیاحوں کے سفر کو خوشگوار اور مہم جوئی سے بھرپور بنائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیشہ ور ٹورسٹ گائیڈز کی عمومی کمی ہے۔ "اس فرق کو پر کرنے کے لیے ہم نے ایک سال میں کم از کم 1,000ٹور گائیڈز کو تربیت دینے کے لیے نیشنل ٹور گائیڈ ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے۔

اس اقدام کے تحت صوبائی محکمہ سیاحت اور نجی شعبے کے اشتراک سے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں ٹور گائیڈز کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا پہلا سیشن 18سے 31مارچ تک اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی نے اس وسیع تربیتی سیشن کا آغاز محکمہ سیاحتی خدمات، سسٹین ایبل ٹورازم فانڈیشن پاکستان، کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ، پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز اور لیجنڈ ہوٹلز کے اشتراک سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ میں پاکستان کے سیاحتی مقامات کے بارے میں مکمل معلومات، مواصلات کی مہارت، ٹور گروپ مینجمنٹ، ٹور گائیڈنگ، مہمان نوازی، کسٹمر سروسز سمیت بہت سے پہلووں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ بیچ کی تربیت کے لیے قومی اور بین الاقوامی دونوں ٹرینرز کی خدمات حاصل کی گئیں۔ آفتاب الرحمان نے کہا کہ اس طرح کی تربیت سے نہ صرف نوجوان زیادہ ہنر مند ہوں گے بلکہ ملک میں روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔روزینا تربیت یافتہ سیاحتی گائیڈ نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ ٹور گائیڈز کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی سیشن شروع کرنا ایک اچھا اقدام تھا۔

سیاحتی رہنما کے طور پر تربیت اور پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعدمجھے یقین ہے کہ میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے ملک کے سفیر کے طور پر کام کر سکتا ہوں۔ اس تربیت نے مجھے ایک ماہر فرد کے طور پر کام کرنے کے قابل بنایا ہے۔ ٹرینرز نے ہمیں تمام سیاحتی مقامات، مہمان نوازی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے سے متعلق وسیع معلومات فراہم کیں۔ اس تربیت سے مجھے اپنے خاندان کے لیے ایک پائیدار زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔ اس تربیت نے میری زندگی میں ایک حقیقی تبدیلی لائی ہے۔ اب میں ایک پیشہ ور ٹورسٹ گائیڈ ہوں۔ دنیا بھر میں خواتین سیاحت کے شعبے میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ پاکستانی خواتین کو پیشہ ور ٹورسٹ گائیڈ بننے کی تربیت دینے کا اقدام بہت نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے۔ پاکستان میں پیشہ ورانہ طور پر سرٹیفائیڈ خواتین ٹورسٹ گائیڈز ملک میں خواتین غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ کریں گی۔

خواتین کے لیے یہ پیشہ ورانہ تربیت انہیں معاشی سائیکل میں مزید نتیجہ خیز کردار ادا کرنے پر مجبور کرے گی۔ ٹورسٹ گائیڈ انڈسٹری بین الاقوامی سیاحت اور سفری منڈی کا تیزی سے بڑھتا ہوا حصہ ہے۔ صرف 2019 میں، ٹور گائیڈ سروسز کی مالیت 783 بلین ڈالر تھی۔ عالمی ٹورسٹ گائیڈ انڈسٹری کی 2026 تک 12.1 فیصد کی کمپاونڈ سالانہ شرح نمو کے ساتھ ترقی متوقع ہے۔ پاکستان میں نوجوانوں کی ایک بڑی آبادی ہے جو سیاحت جیسے پیداواری شعبوں میں مصروف ہونے کی صورت میں قومی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک بحریہ نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین...

حکومت پاکستان کا برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی کا مشن پاک بحریہ نے43روز میں مکمل کرلیا،وزیراعظم پاکستان نے ترکیہ اور شام کے لیے فوری امدادی سامان کی ترسیل کی ہدایت کی، پاک بحریہ کے دو بڑے جہازوں نے اس مشن میں ہزاروں ٹن غذائی اشیا، ادویات، خیمے اور دیگر سامان متاثرین تک پہنچا کر مشن مکمل کیا،مشن کمانڈر کموڈور سہیل عزمی کا کہنا تھا کہ پی این ایس نصر اور پی این ایس معاون کے امدادی مشن میں شام اور ترکیہ کی ضروریات کے مطابق اشیا فراہم کی گئیں،کیپٹن محمد عبداللہ صدیقی سی او معاون نے کہاکہ مصیبت کی گھڑی میں دنیا کے ممالک کی امداد اور نیول ڈپلومیسی نے پاکستان کی ترقی اورمثبت کردار کو اجاگر کیا ہے۔، واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں اس سال تباہ کن زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ لاکھوں متاثرین مدد کے منتظر تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امیر طبقے سے 75روپے فی لیٹر اضافی وصول کرکے...

آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرول سبسڈی اسکیم کو ختم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود حکومت نے سمری پیش کر دی،آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرول سبسڈی اسکیم کو ختم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود حکومت نے موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی کاروں کے مالکان کو ریلیف دینے کیلیے امیر طبقے سے 75روپے فی لیٹر اضافی وصول کرکے پیکیج متعارف کرانے کی سمری پیش کر دی،نجی ٹی وی کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کی منظوری کیلیے سمری بھیج دی ہے، سمری اس وقت پیش کی گئی جب وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ ریلیف پیکیج کا تصور دیا تھا،فروری میں وزیر اعظم نے موٹرسائیکل سواروں اور 800سی سی تک کے کار مالکان کو ریلیف دینے کیلئے 800سی سی سے اوپر کی گاڑیاں رکھنے والے امیر طبقے سے 50روپے فی لٹر زیادہ وصول کر کے پیٹرول پر سبسڈی دینے کی منظوری دی تھی،سمری سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت نے ان صارفین سے 75روپے فی لیٹر تک اضافی وصول کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو پہلے ہی ریکارڈ 282روپے فی لیٹر قیمت بمشکل ادا کر رہے ہیں،اس اسکیم کو لوگوں کی اکثریت کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پبلک اکائونٹس کمیٹی کا پی ٹی آئی دورمیں مختل...

پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی ٹی آئی دورمیں مختلف افراد اور کمپنیوں کو بلاسود چارارب ڈالر قرض دینے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا،پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا نورعالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی دورمیں مختلف افراد اور کمپنیوں کوبلاسو قرض دینے پرپی اے سی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے ریکارڈ طلب کرلیا۔کمیٹی نے ایف آئی اے سے عید کے بعد رپورٹ طلب کرلی،پی اے سی اجلاس میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں 600افراد کو 3ارب ڈالرکے قرضے دیئے گئے،اسٹیٹ بینک صفر شرح سود پر قرض لینے پر افراد کی مکمل فہرست دے،چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کا کہنا تھا کہ حیسکول نامی کمپنی کو بھی ایک ارب ڈالر فراہم کئے گئے،فنڈز لینے والی یہ کمپنی بعد میں دیوالیہ ہوگئی،ملکی معیشت تباہ ہے اوریہاں لوٹ مچی ہوئی ہے۔پراپرٹی،زمین،بینک بیلنس اورگاڑیوں سمیت سب سرکاری تحویل میں لیا جائے،پی اے سی میں حیسکول کی انتظامیہ کو گرفتار کرکے اثاثے سرکاری تحویل میں لینے کی سفارش کی ہے۔اسٹیٹ بینک اوروزارت خزانہ کا جوافسر تعاون نہ کرے مقدمہ درج کیا جائے،نور عالم خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم یا وزیر خزانہ جو کوئی بھی ملوث ہے رپورٹ دی جائے،برجیس طاہر نے کہا کہ سابق دورمیں 850ارب روپے کے مساوی قرضے دیئے گئے، جس طرح ملک کو لوٹا گیا، لوگوں کا پتہ چلنا چاہئے،جس وقت فنڈز دیئے گئے ڈالر ریٹ 162روپے تھا، اب ڈالر 280سے 290روپے تک پہنچ چکا ہے،نورعالم کاکہناتھا کہ قرض رضا باقر اور تب کے وزیر خزانہ کے دور میں دیئے گئے،پی اے سی کی بائیکو کمپنی سے بھی 44ارب روہے ریکور کرنے کی ہدایت کردی گئی،اس موقع پررکن پی اے سی رامیش کمار نے کہا کہ فنڈز کورونا وبا کے دوران انڈسٹری لگانے کیلئے دیئے گئے تھے،فنڈز دینے کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ نے 10سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبروں...

سپریم کورٹ نے 10سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا،سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق رجسٹرار کی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں طلبی کے معاملے پر ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے،ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جون 2021تک آڈٹ مکمل ہو چکا ہے اور 2021سے 2022کے آڈٹ کا عمل جاری ہے، سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان سے تصدیق کی جا سکتی ہے،سپریم کورٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کو دی گئی معلومات درست نہیں ہیں،یاد رہے کہ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان نے سپریم کورٹ کے آڈٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ٹوٹنے کی بڑی وجہ غلط عدالتی فیصلہ تھ...

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹوٹنے کی بڑی وجہ غلط عدالتی فیصلہ تھا، پاکستان توڑنے کا زہریلا بیج جسٹس منیر نے بویا جو پروان چڑھا اور دسمبر 1971میں ملک دو ٹکڑے ہوگیا، غلط فیصلہ ایک کرے یا اکثریت غلط ہی رہے گا، ازخود نوٹس کی شق مظلوموں کے لیے رکھی گئی تھی کسی کو فائدہ دینے کے لیے نہیں، اس کا استعمال انتہائی احتیاط سے کرنا چاہیے،اسلام آباد میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ دسمبر 1971میں ملک دو ٹکڑے ہوگیا، ذوالفقار علی بھٹو کو ایک ووٹ سے سزائے موت دی گئی،آئین پاکستان قومی وحدت کی علامت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ اگر آپ کو تاریخ نہیں دہرانی تو تاریخ سے سیکھیں، تاریخ ہمیں 7سبق دے چکی ہے اور کتنی بار سکھائے گی، آئین پاکستان جیسا تحفہ پھر نہیں ملے گا،انہوں نے کہا کہ نمبرز گیم سے جھوٹ سچ میں تبدیل نہیں ہوسکتا، ازخود نوٹس کا اختیار سپریم کورٹ پاس ہے،کہیں نہیں لکھا سنیئر جج یا چیف جسٹس کا اختیار ہے،سپریم کورٹ کا مطلب تمام ججز ہیں

جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ آج بھی اگر ریفرنڈم کروانا چاہیں تو شاید ہی کوئی کہے کہ جسٹس منیر کا فیصلہ درست تھا،انہوں نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کی پچاسویں سالگرہ منا رہے ہیں، یہ آئین پاکستان کے ہر شہری کی دستاویز ہے، اس میں حال میں جو چیزیں ہوئی ہیں انہیں سمجھنا چاہیے،جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ پاکستان کے قیام کی سوچ تھی کہ مسلمانوں کا استحصال سے پاک ملک ہو جہاں وہ اپنی مرضی سے رہ سکیں، آل انڈیا مسلم لیگ کا یہ پیغام بند کمرے میں نہیں برصغیر کے کونے کونے تک پہنچایا گیا،انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی مسلم ریاست وجود میں آئی لیکن کام ادھورا رہ گیا، دستور ساز اسمبلی 7سال تک کام کرتی رہی، آئین تیار ہونے کی نہج پر پہنچا تو سرکاری ملازم غلام محمد نے آئین کو ٹھوکر مار دی،جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ 1956کی دستور ساز اسمبلی میں کوئی انتخابات نہیں ہوئے اور وہ 2سال میں دم توڑ گئی، ایک سرکاری ملازم نے فیصلہ کیا میں عقل کل ہوں اور 1958 کا مارشل لا آگیا،انہوں نے کہا کہ اس عقل کل نے 1962کا آئین خود بنا لیا اور جمہوریت ختم کردی، سرکاری ملازم کے خیال میں عوام باشعور نہیں ان میں عقل نہیں اس لیے فلٹر ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدت نکاح کیس، عون چودھری کو بطور گواہ شامل ک...

اسلام آباد کی عدالت نے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدت کے کیس میں عون چودھری کو بطور گواہ شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدت کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل درخواست گزار راجہ رضوان عباسی سول جج کی عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزارکی جانب سے عون چودھری کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست دائر کی گئی جس پر وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ درخواست گزار مزید گواہان کا عدالت میں بیان قلمبند کراناچاہتا ہے، عون چودھری عمران خان کے نکاح میں بطورگواہ شامل تھے اور وہ آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں ،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عون چودھری کو بطورگواہ کیس میں بیان قلمبند کروانیکی اجازت دے،عدالت نے دلائل کے بعد عون چودھری کو بطور گواہ کیس میں شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، عون چودھری بطور گواہ کیس میں شامل ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ 27اپریل کو سنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا انتخابات کیس، الیکشن کمیشن نے...

پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگ لیا،پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس عبدالشکور نے پی ٹی آئی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے کیس کی سماعت سماعت کی، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ 18اپریل کو نگران حکومت کی مدت ختم ہوگئی ہے، مدت ختم ہونے کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی، جلد تاریخ دی جائے،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ الیکشن تاریخ گورنر اور الیکشن کمیشن نے دینی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگ لیا،جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس کیس کو سنیں گے، کیس کسی طور مزید ملتوی نہیں کریں گے، 4 مئی کو کیس سن کر فیصلہ کریں گے، بعدازاں عدالت نے انتخابات کیس کی سماعت 4مئی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اب الیکشن ہوں گے یا توہین عدالت کا فیصلہ آئے...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب انتخابات ہوں گے یا توہین عدالت کا فیصلہ آئے گا، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں، ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل حکومتی اتحادیوں کی میٹنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، پی ڈی ایم میں واضح پھوٹ پڑ چکی ہے، پی پی پی، ایم کیو ایم اوربی اے پی اپنے فیصلے پر پچھتا رہی ہیں، اکثریتی پارٹیاں عوام کے دلوں سے اتر گئی ہیں،انہوں نے کہا عدالت کی حکم عدولی ہوچکی ہے، اب الیکشن ہوں گے یا توہین عدالت کا فیصلہ آئے گا، ایک دو روز میں سزا کی سمت کا تعین ہوجائے گا، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، بالآخرعدلیہ کو آئینی فیصلوں کا احترام کروانا ہے اور ان کو یہ کام بخوبی آتا ہے، الیکشن نہیں کرانے تو نگران حکومت نے گھر جانا ہے ترقیاں تبادلے نہیں کرنے ،شیخ رشید نے کہا قومی اسمبلی تحلیل ہوگی تو پھر ہی ایک دن میں الیکشن ہوں گے، حکومت تاریخ دے کس دن اسمبلی تحلیل کرنی اور جنرل الیکشن کروانے ہیں، حکومت اقتدار بچانے کے چکر میں عوام اور دنیا دونوں سے تنہا اور دور ہوگئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوعوام میں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہے اس لیے عدلیہ کوآنکھیں دکھارہی ہے، ایک سال گزر گیا آئی ایم ایف سے معاہدہ مکمل نہیں ہوسکا، سماجی،سیاسی،اقتصادی اور عدالتی بحران اپنے فائنل رائونڈ پر ہے، عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران حکومتوں کا معاملہ،پی ٹی آئی کا سپریم ک...

پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے سپریم کور ٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا،پٹیشن سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالہی، سابق وزیراعلی کے پی کے محمود خان اور فواد چودھری کی طرف دائر کی جائے گی،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعلی سطحی مشاورت کے بعد پٹیشن دائر کرنے کی منظوری دیدی، سپریم کور ٹ سے نگران حکومتوں کی مدت مکمل ہونے پر پنجاب اور کے پی میں ایڈمنسٹریٹرز مقرر کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی نااہلی کیخلاف پٹیشن واپس لینے ک...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر حتمی دلائل کیلئے سماعت 5مئی کیلئے مقرر کرلی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی الیکشن کمیشن نااہلی فیصلے کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے حتمی دلائل کے لئے 5مئی کی تاریخ مقرر کردی،خیال رہے کہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیر التوا ہونے پر واپس لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، لوگوں کو دھوپ میں...

بھارت کے کئی شہروں کو ہیٹ ویو اور شدید گرمی نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40سے 44ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا،بھارتی محکمہ موسمیات نے کچھ شہروں میں ہلکی بارش اور اگلے 2 سے 3دن کے دوران درجہ حرارت میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا ہے،بھارت میں لوگوں کو دھوپ میں زیادہ نہ نکلنے اور زیادہ پانی پینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان ، سفارت کاروں پر حملوں کی عالمی سطح پر...

اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر سوڈان میں جاری کشیدگی کے دوران سفارت کاروں پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے ،عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت خرطوم میں گزشتہ روز یورپی یونین کے دفتر برائے انسانی امداد کے ڈائریکٹر ویم فرانسن کے جھڑپوں میں زخمی ہونے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی مندوب لنڈا گرین فیلڈ نے امریکی سفارتی قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے،انہوں نے سوڈان میں سفارت کاروں، امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے کو نشانہ بنانے والی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے فریقین سے امدادی مشنز کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،گرین فیلڈ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ہم سوڈان میں امریکی سفارتی قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سفارت کاروں اور امدادی کارکنوں پر ہونے والے تمام حملوں، بشمول خرطوم اور سوڈان کے دیگر حصوں میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر حملو کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رضا شاہ پہلوی کے بیٹے اہلیہ کے ساتھ اسرائیل...

ایران کے معزول بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کے بیٹے نے اپنے دورہ اسرائیل میں کہا کہ خطے کے عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں، ہم دوستانہ انداز سے مل کر مستقبل بنائیں گے،رضا پہلوی کا اہلیہ کے ہمراہ امریکا سے اسرائیل پہنچنے پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہم یہاں آنے پر بہت خوش ہیں،انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ہولوکاسٹ یادگاری تقریب میں شرکت کی،واضح رہے کہ معزول بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کے دور میں ایران اور اسرائیل کے قریبی تعلقات تھے،انقلاب ایران میں بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کا تختہ الٹ دیا گیا تھا، انقلاب ایران کے بعد محمد رضا پہلوی کو جلاوطنی اختیار کرنا پڑی تھی،انقلاب ایران سے پہلے رضا پہلوی فوجی اسکول میں تعلیم کے لیے امریکا چلے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا میں ٹِک ٹاک چیلنج نے بچے کی جان لے لی

امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک وائرل ہونے والے ٹک ٹاک چیلنج نے بچے کی زندگی ختم کردی،امریکی میڈیا کے مطابق 13سالہ جیکب اسٹیونز نے اپنے فالوورز کو متاثر کرنے کی کوشش کے دوران انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ساتھ 14گولیاں نگل لیں،رپورٹس کے مطابق جیکب اسٹیونز اپنی لاپرواہی کی وجہ سے اسپتال میں 6دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد موت کے منہ میں چلا گیا،امریکی میڈیا کے مطابق جیکب اسٹیونز نے غنودگی کی حالت میں داخل ہونے کے لیے اینٹی ہسٹامائنز کی 12سے 14گولیاں کھانے کی کوشش کی جو کہ تجویز کردہ مقدار سے 6گناہ زیادہ تھی، طبی حوالے سے اینٹی ہسٹامائنز جو درد کی شکایت پر دی جاتی ہے اور اسے الرجی، انفلوئنزا اور دیگر امراض میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، مرنے والے امریکی نوجوان لڑکے والدین نے دنیا بھر میں والدین کو اس خطرناک ٹک ٹاک وائرل چیلنج سے متعلق خبردار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان یو این خواتین عملے کو کام کی اجازت نہ...

اقوامِ متحدہ نے افغانستان سے مئی میں نکلنے کی وارننگ دے دی،اقوامِ متحدہ کے مطابق افغان یو این خواتین عملے کو کام کی اجازت نہ ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوامِ متحدہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی سے معاشی بحران مزید سنگین ہو گا،یو این افغان نمائندے نے گزشتہ ہفتے افغانستان میں مشن جاری رکھنے سے متعلق نظرِ ثانی کا اعلان کیا تھا،اقوامِ متحدہ کا افغانستان میں مشن جاری رکھنے پر نظرِثانی کا دورانیہ 5مئی کو ختم ہو رہا ہے،افغانستان میں اقوامِ متحدہ کا مقامی عملہ 3300افراد پر مشتمل ہے جن میں 600خواتین ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی صدر بائیڈن اور اہلیہ کی آمدن و ٹیکس ک...

امریکا کے صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن سمیت دیگر اعلی شخصیات کی آمدن اور ٹیکس کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن کے ٹیکس گوشواروں سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں نے گزشتہ سال 5لاکھ 79ہزار 514ڈالرز کمائے،رپورٹس کے مطابق اس رقم میں جوبائیڈن کی بطور صدارتی تنخواہ کا زیادہ تر حصہ شامل تھا جو کہ سالانہ 4لاکھ ڈالرز بنتی ہے جبکہ ان کی اہلیہ جِل بائیڈن نے 82ہزار 335ڈالرز بطور تنخواہ کمائے ، وہ ناردرن ورجینیا کمیونٹی کالج میں پڑھاتی ہیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ نے 2022میں تقریبا 1لاکھ 70ہزار ڈالر ٹیکس ادا کیا،وائٹ ہاوس کے مطابق صدر جوبائیڈن نے اپنے 25سال کے ٹیکس گوشوارے ظاہر کردیے،غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیر س اور ان کے شوہر نے ٹیکس گوشواروں میں مجموعی آمدنی 4لاکھ 56ہزار 918ڈالرز ظاہر کی ہے ، امریکی نائب صدر اور ان کے شوہر نے 93ہزار 570ڈالرز فیڈرل انکم ٹیکس اور 17ہزار 612ڈالرز انکم ٹیکس بھی دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اماراتی خلاباز نے مسجدالحرام اور مسجد نبوی ۖ...

متحدہ عرب امارات کے خلاباز کی جانب سے خلا سے سعودی عرب کی مقدس مساجد مسجدالحرام اور مسجدنبویۖ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، اماراتی خلاباز سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6ماہ طویل مشن پر موجود ہیں اور وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کر تے رہتے ہیں،پیر کو رمضان کی27ویں شب کے موقع پر سلطان النیادی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر خلا سے اسلام کے مقدس ترین مقامات، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی عظیم الشان مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر شیئر کیے،اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام اور مسجد نبوی روشن دکھائی دے رہی ہیں،خلاباز سلطان النیادی رواں ماہ 28اپریل کو طے شدہ سپیس واک پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں جو کہ متحدہ عرب امارات اور کسی بھی دوسرے عرب ملک کے لیے پہلا موقع ہوگا ، اس سے قبل امریکا، کینیڈا، روس اور فرانس سمیت صرف9دیگر ممالک نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے،امارتی خلاباز سلطان النیادی نے ناسا کے خلا میں مائیکرو گریوٹی میں انسانی خلیے کی نشونما پر تجربات کیلئے بھیجے گئے مشن کے ہمراہ 2مارچ کو کینیڈی سپیس سٹیشن سے خلا کا سفر شروع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،پی ٹی آئی کے دو سابق ایم پی ایز کیخلاف...

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی کے دو سابق ایم پی ایز ملک مظفراور عامر نوازکے خلاف مقدمات درج کرلیے،محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق بہاولپور سے سابق ایم پی اے ملک مظفر نے تحصیل چشتیاں میں سرکاری پلاٹ نمبر 33,32اور34پرناجائز قبضہ کررکھا ہے، پلاٹ نمبر34پر پی ٹی آئی کا دفتر اور پلاٹ نمبر 32اور 33پر غیر قانونی پیٹرول پمپ بنارکھا ہے، ملزم نے سرکاری اراضی پردکانیں بنا کرکرائے پر بھی دے رکھی ہیں،اینٹی کرپشن کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایعامر نوازنے پٹواری کی ملی بھگت سے موضع خان بیلہ میں سرکاری اراضی اور سیدخالد محمود کی نجی اراضی پرناجائز قبضہ کرکے مکان اور ڈیرہ بنالیا ہے، انہوں نے اپنیفرنٹ مینوں محمود الحسن اورعبدالطیف کے نام بے نامی جائیداد یں بھی منتقل کروارکھی ہیں،اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم ملک مظفر اور عامر نواز کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل بنادی دی گئی ہیں،دوسری جانب کورونا وبا کے دوران ایکسپو کورنٹائن سینٹر میں کرپشن کی تحقیقات بھی شروع ہیں، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اورسی او ہیلتھ کو 19اپریل کو ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے جب کہ اس کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشدکوبھی طلب کیاجائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی کار...

سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکورکی کارکو ٹکر مارنے والی گاڑی پرتیز رفتاری کے 13چالان بقایا ہیں،تحقیقات کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی کا تیز رفتاری پر 13واں ای چالان 13اپریل 2023کو ہوا تھا،تیز رفتاری کے سبب ہی ڈرائیورگاڑی پرقابو نہ پاسکا اور حادثے میں وفاقی وزیرمفتی عبدالشکورانتقال کرگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم آزادکشمیرکے انتخاب میں تاخیر کیخلاف...

وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب میں تاخیر کے خلاف آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں دائر درخواست خارج کردی گئی،درخواست کی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نیکی،آزادکشمیر ہائی کورٹ نے سرسری سماعت کے بعد دائر رٹ خارج کی،ہائی کورٹ کے لارجربینچ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق کی تعریف میں نہیں آتے، ہم اسمبلی کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے،خیال رہے کہ قائدایوان کے انتخاب میں تاخیر پر وکلا نے گزشتہ روز ہائی کورٹ میں رٹ دائرکی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

75سال سے برسراقتدار اشرافیہ نے عوام کے ساتھ...

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 75سال سے برسراقتدار اشرافیہ نے عوام کے ساتھ زیادتی کی،امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی برابری کے دیگر ممالک سے بہت پیچھے رہ گیا ہے، اگر ہماری سمت غلط ہے تو یہ سمت بدلنا ہوگی،مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ کوئی رکن اسمبلی اس پر بات نہیں کرتا ، پاکستان میں سیاست اقتدار کی جنگ ہوگئی ہے، ہمارے سیاسی لیڈران کے بیانات سنیں تو وہ ایک دوسرے پر طعنے کس رہے ہوتے ہیں کہ میں اسے جیل میں ڈال دوں گا اور وہ اس کو جیل میں ڈال دے گا یہی باتیں کررہے ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام کی بات کس سیاسی پارٹی نے کی ہے، کس سیاسی پارٹی نے غربت کے خاتمے، خاندانی منصوبہ بندی کی بات کی ہے، کس پاکستانی نے روزگار پیدا کرنے اور عوام کوحق دلانے کی بات کی ہے، پاکستانی سیاسی پارٹیاں ناقص ہو گئی ہیں جو صرف اپنے لیڈران کا مفاد اور انہیں اقتدار میں لانا چاہتی ہیں،اس کے علاوہ کسی بھی سیاسی پارٹی نے کیا کوئی بات کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مجھے چار گھنٹے دیں تو آٹے کی قیمت 180سے 100ت...

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاہے کہ مجھے صرف 4گھنٹے دیں تو میں آٹے کی قیمت 180سے 100تک لے آوں گا،کامران ٹیسوری کراچی میں بفرزون بلاک 15میں عوام کے ساتھ سحری کرنے پہنچے توگورنر کو اپنے درمیان دیکھ کر لوگ خوش ہوگئے اور لوگوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں،اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کو خط لکھ کر پوچھیں گے کہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے پیسے کس کو دیے، سڑکیں کیوں نہیں بنیں،کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اب مجھے اس شہر اور صوبے کے کام ہوتے نظر آرہے ہیں، کراچی کو آئی ٹی سی سٹی، بنائیں گے، لوگوں کو کاروبار سکھائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہر ٹاون میں رضاکاروں کی ایک ٹیم جمع کررہے ہیں، رضاکار لوگوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں گے، اگر حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو ہم کریں گے، کسی کے ساتھ کالج، یونیورسٹی اور ادارے میں زیادتی ہو تو وہ گورنر ہاوس کی گھنٹی بجائے، گھنٹی وہ بجائے گا اور گھنٹہ ہم بجائیں گے،گورنر کا کہنا تھا کہ ایڈوائزری کمیٹی بنارہا ہوں، کمیٹی میں علما مشائخ، ڈاکٹر،انجینئر ہوں گے جو بھی اس شہر اور صوبے کی بہتری کے لیے مشورہ دیگا اس پر کام کرینگے، ہر 15دن بعد کھلی کچہری ہوگی، کسی بھی صنعتکار کے پلاٹ کے ٹرانسفر کا مسئلہ ہو یا کوئی اور مسئلہ ہو تو وہ گونر ہاوس میں رابطہ کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس ، احد چیمہ نے...

وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر دی،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے 28 اپریل کو جواب طلب کر لیا،احد چیمہ نے اپنے وکلا کے ذریعے بریت کی درخواست دائر کی جس میں موقف دیا گیا کہ نیب نے احد چیمہ سمیت دیگر کے آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے لیکن درخواست گزار کے خلاف کوئی شواہد سامنے نہیں آسکے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت احد چیمہ کو ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کے دفتر کو تالا لگا دیا جانا چا...

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن برقرار رکھنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے، ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمے داران کی تنخواہیں فوری طور پر منجمد کر کے دفتر کو تالا لگا دیا جانا چاہیے تاکہ وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیک پوسٹ حملہ کیس، عدالت نے علی امین گنڈا پو...

بھکر میں چیک پوسٹ پر حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کر لی گئی،عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی،گزشتہ روز سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف چیک پوسٹ حملہ کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کردی تھیں،عدالت نے مقدمہ بھکر کی عام عدالت میں منتقل کرنے اور ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پی ٹی آئی رہنما کو بھکر کی مقامی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا،علی امین گنڈا پور کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،پولیس کی جانب سے علی امین گنڈا پور کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور مقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کرنا ہے،علی امین گنڈا پور کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی کا مقدمہ بنتا ہی نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مبینہ آڈیو لیک، پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری...

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آڈیو میں آواز تو میری ہی ہے لیکن تین چار جگہ جوڑ لگائے ہوئے ہیں، بات کو توڑ مروڑ کو جوڑا گیا ہے، جو بات کی اس پر کوئی پریشانی نہیں،واضح رہے کہ لیک ہونے والی مبینہ آڈیو ٹیپ میں اعجاز احمد کو فون کرنے والے امیدوار چودھری حفیظ نے اپنا تعارف کروانے کے بعد کہا کہ وہ کسی کے لیے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ لینا چاہتا ہے، پارٹی کو کتنا چندہ دینا ہوگا؟اس پر مبینہ طورپر اعجاز چودھری نے کہا کہ عمران خان سے ملنا ہے تو کم از کم ایک کروڑ دینا ہو گا اور ٹکٹ لینا ہے تو آج کل ہی عمران خان سے ملاقات کرلیں، پارٹی کے لیے چندے کی حد لامحدود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان نے سیاست کو نفرت انگیز بنانے کے لی...

وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو نفرت انگیز بنانے کے لیے بہت محنت کی، اب وہ اپنے بوئے ہوئے کانٹے چن رہے ہیں، ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں بات چیت کے حق میں ہوں، جماعت کیاندراپنی رائے بھی دے چکا ہوں لیکن گالم گلوچ، سازشوں اوربہتان تراشی سے اسکا ماحول عمران کمپنی نے پراگندہ کیا،لیگی رہنما نے سوال کیا کہ عدم اعتماد کے ماحول میں بات چیت کیسے ہو؟ ہو جائے تونتیجہ خیز کیسے ہو؟ عمران نے سیاست کو نفرت انگیز بنانے کیلئے بہت محنت کی، اب اپنے بوئے کانٹے چن رہے ہیں، بحرحال عدم اعتماد اور تنازعات کے باوجود پاکستان کیلئے ایک دوسرے سے بات کرنے ہی میں عافیت ہے،ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اگر بات ہوئی تو اس میں سب شریک ہوں گے، کچھ براہ راست کچھ بالواسطہ، بات چیت کا ایجنڈا آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہوگا مگر ون پوائنٹ نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں