• Columbus, United States
  • |
  • ١٣ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

ہماری سیاست ڈھانچہ جاتی نقائص کا شکار ہے، وز...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہماری سیاست ڈھانچہ جاتی نقائص کا شکار ہے، ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ بدقسمتی سے سیاست کو بے معنی بیان بازی سے جوڑ دیا گیا ہے، میرے نزدیک سیاست کے میدان میں ہمیں صرف اپنے شہریوں کی خدمت کا مقابلہ کرنا چاہیے،وزیراعظم کاکہنا تھا کہ سیاست ایک ایسا میدان ہے جہاں لوگ عوامی خدمت کے لیے مقابلہ کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کی ٹوپیاں بنانے والی کمپنی بنگلہ د...

ہانگ کانگ(شِنہوا)  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 45 منٹ کے فاصلے پر ایک کارخانے میں، ہزاروں  کارکن پیداواری لائن میں مصروف ہیں، جو ہرروز بیرون ملک برآمد کے لیے 2لاکھ سے زیادہ ہیٹ (ٹوپیاں) تیارکررہے ہیں۔

ہانگ کانگ کی کاروباری شخصیت پاؤلائن نگان پھو لنگ کی جانب سے قائم کردہ  اس پلانٹ کا نام یونی ماس اسپورٹس ویئرہے، جو دنیا کے سب سے بڑے ہیڈ ویئر پروڈیوسرز میں سے ایک مین لینڈ ہیڈ ویئر ہولڈنگز کا بنگلہ دیش میں واقع پلانٹ ہے۔

کمپنی کا آغاز 1992 میں چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین سے ہوا تھا جو چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے حوالے سے ایک پائلٹ شہر ہے۔ 2000 میں، اس کمپنی کی ہانگ کانگ میں رجسٹریشن کی گئی جو نگان کا آبائی شہرہے ۔ نگان نے چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے(بی آر آئی) کی روشنی میں 2013 میں بنگلہ دیش میں فیکٹری قائم کی۔

بی آر آئی کی جانب سے افرادی قوت پر مبنی  مینوفیکچررز کے لیے بیرون ملک توسیع کے مواقع کودیکھتے ہوئے نگان نے فیکٹری کی مین پروڈکشن لائن بنگلہ دیش میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، جو کہ بہت زیادہ نوجوان اور ہنر مند مزدوروں کے ساتھ ایک بڑا عالمی ٹیکسٹائل پروسیسنگ اور برآمد ی ملک ہے۔

پاؤلائن نگان پھو لنگ چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں مین لینڈ ہیڈ ویئر ہولڈنگز کے ہیڈ کوارٹر میں شِنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئے۔(شِنہوا)

غربت زدہ گاؤں جو پہلے باگ باڑی کے نام سے جانا جاتا تھا، میں اس وقت مون سون کے طویل موسم میں شاہرایں گاڑیوں کے چلنے کے لیے قابل نہیں رہتی تھیں،اورلوگ بیل گاڑیاں استعمال کرنے پر مجبورہوجاتے تھے،وسیع عریض بنجر زمین تھی  جہاں بھیڑیے رات کو چیخ و پکار کرتے ہوئے گھومتے ۔

نگان  نے شِنہوا کو دیے گئے ایک  انٹرویو میں کہا کہ بجلی کی بندش دن میں 20 سے 30 بار ہوتی تھی  اور ہمارے 90 فیصد ملازمین اپنے نام بھی نہیں لکھ سکتے تھے یہ ایک طویل سفر ہے کہ ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔

نگان اور اس کی ٹیم نے کنویں کھود کر، سڑکیں بنا کر اور ایک بجلی کی مستحکم فراہمی کے ساتھ  علاقے کی ترقی شروع کی۔ دو سال تک،انہوں نے بنجر بیابان میں جدید پیداواری بنیاد بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔

سو ملازمین کے ساتھ ایک چھوٹی فیکٹری کے ساتھ جو کام  شروع ہوا تھا وہ اب ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ایک جدید  مرکزمیں تبدیل ہو گیا ہے۔کوویڈ-19 کے دوران بھی، کمپنی نے خالص منافع میں 50 فیصد سالانہ شرح نمو کو برقرار رکھا۔ اگلے ماہ ، بنگلہ دیش میں مین لینڈ ہیڈ ویئر کی چوتھے فیز کی فیکٹری مکمل طور پر کام شروع کرے گی، جس کا کل رقبہ 90ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہوگا۔

نگان نے کہاکہ کمپنی کی تیز رفتار ترقی بی آر آئی کے فوائد کی وجہ سے ہے۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا خلائی دن تعلیم وسائنس کو مقبول بنانے...

بیجنگ(شِنہوا)چین کا 24 اپریل کو خلائی دن منانے کے لیے تعلیمی کانفرنسوں اور سائنسی نمائشوں سمیت دیگر سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔

چائنہ نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے شعبہ سسٹم انجینئرنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو بو نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیاکہ ان سرگرمیوں میں چائنہ سپیس کانفرنس، انٹرنیشنل ڈیپ سپیس ایکسپلوریشن کانفرنس اور چائنہ سپیس کلچر اینڈ آرٹ فورم کے ساتھ ساتھ خلائی سائنس کو مقبول بنانے کے حوالے سے نمائشوں کا ایک سلسلہ شامل ہے۔

 اس دوران 400 سے زیادہ دیگر سرگرمیاں جیسے کہ سائنس کو مقبول بنانے کےلیکچرز، خلائی علم کے مقابلے اور متعلقہ سیمینار ملک بھر میں منعقد کیے جائیں گے۔

لیو نے کہا کہ چین کے خلائی دن کا مقصد عوام کو سائنسی علم سیکھنے، اختراعی خیالات پیدا کرنے اور سائنسی جذبے کو آگے بڑھانے کی ترغیب دینا ہے۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کی جڑ کو ایم...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ  کو جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کی جڑ کو ایمانداری سے دیکھنا اور امن مذاکرات کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے بامعنی، عملی اور ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں تنازعہ کی شدت میں اضافے کے ساتھ کشیدگی برقرار ہے جس پر چین کو گہری تشویش ہے۔ ژانگ نے نشاندہی کی کہ جزیرہ نما کوریا کا مسئلہ،دہائیوں پر محیط  سرد جنگ کی وراثت ہے جو بنیادی طور پر سلامتی کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں، امریکہ نے جزیرہ نما کی حدود میں متواتر فوجی مشقیں جاری رکھی ہوئی ہیں، جوہری طیارہ بردار بحری جہاز اور بی -52 بمبار جیسے اسٹریٹجک ہتھیارتعینات کیے جارہے ہیں جس سے عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے عدم تحفظ کے احساس میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے۔  

چینی شہر شیامین اور برکس ممالک کے درمیان تجا...

شیامین (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے ساحلی شہر شیامین کی برکس ممالک کے ساتھ غیر ملکی تجارت 2023 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال  کے مقابلے میں 57.3 فیصد اضافے کے ساتھ 24 ارب 77کروڑ یوآن(تقریباً 3 ارب 60کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔

مقامی کسٹم حکام کے مطابق برازیل، روس، بھارت اور جنوبی افریقہ کے ساتھ شیامین کی غیر ملکی تجارت اس مدت کے دوران اس کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت کا 10.6 فیصد ہے۔  ابھرتی ہوئی مارکیٹ گروپ، برکس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔2017 میں برکس کی نویں سربراہ کانفرنس  شیامین میں منعقد ہوئی تھی۔

   اس سال کے پہلے تین ماہ کے دوران، شیامین کی برکس ممالک کو برآمدات 7 ارب 27 کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کی نسبت 27.9 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ برکس ممالک سے اس کی درآمدات 74 فیصد زیادہ اضافے کے ساتھ 17ارب50کروڑ یوآن رہیں۔

چین-بیجنگ-معیشت-پریس کانفرنس

چین کے قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے ترجمان فو لنگ ہوئی (دائیں) بیجنگ میں سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-چھن گانگ-یورگوئے-وزیر خارجہ- مذاکر...

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ بیجنگ میں یوروگوئے کے وزیر خارجہ فرانسسکو بسٹیلو بوناسو سے بات چیت  کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین-بیجنگ-ہان ژینگ-یوروگوئے-وزیر خارجہ-ملاقا...

چین کے نائب صدر ہان ژینگ بیجنگ میں جمہوریہ یوروگوئے کے وزیر خارجہ فرانسسکو بسٹیلو بوناسو سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

امریکہ-واشنگٹن ڈی سی-ہتھیاروں کی روک تھام-اح...

 امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں آتشیں ہتھیاروں پر پابندی کے حق میں احتجاج کے لیے لوگ   دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی 7وزرائے خارجہ کا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے...

کاروئیزاوا، جاپان(شِنہوا) گروپ 7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ماحولیاتی تبدیلی، آلودگی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان،صحت ،خوراک اور توانائی کی موثر فراہمی جیسےعالمی چیلنجز سے نمٹنے کے اپنے عزم کا اظہار کیاہے۔

 جاپان کےوسطی سیاحتی شہرکاروئیزاوا میں تین روزہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں گروپ 7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے تمام شراکت داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان اہم عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں شامل ہوں اور ایک بہتر، زیادہ خوشحال اور زیادہ محفوظ مستقبل  کی تشکیل کے لیے مل کر کام کریں۔اس بات کا ذکرکرتے ہوئے آزاد اور منصفانہ تجارت سب کے لیے، خاص طور پر سب سے زیادہ کمزور لوگوں کے لیے لچکدار اور پائیدار ترقی کی کلید ہے وزرا نےآزاد اور منصفانہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

بیان میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ سائنسی علم تک آزادانہ اور منصفانہ عوامی رسائی عالمی چیلنجز کو حل کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ یا چین میں سے کسی ایک کے انتخاب سےدنی...

نیویارک(شِنہوا) یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے کہاہے کہ دنیا کے ممالک پر امریکہ یا چین میں سے کسی ایک انتخاب کرنے کے لیے بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤسے دنیا کی اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہوجائے گی اور اس سے "ہر طرح سے" گریز کیا جانا چاہئے۔

سی بی ایس کے پروگرام "فیس دی نیشن" پر دو ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے لیگارڈ نے  کہا کہ ان بڑی معیشتوں کے درمیان واضح طور پر مقابلہ ہے۔

انہوں  نے خبردارکیا کہ کسی ملک کو تنہا کرنے یا دنیا کےدو قطبی ہونےسے پوری دنیا میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں کمی اور غربت میں اضافہ ہوگا۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور چین ایک دوسرے سے بات چیت کریں گے انہوں نے خبردار کیا کہ تجارتی تصادم نہیں ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کابین الاقوامی مالیات...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے کی تجدید کے لیے دنیا بھر میں شمولیت اور تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ  مالیاتی ڈھانچہ جس دنیا کے لیے بنایا گیا تھا وہ اب موجود نہیں۔

17 سے 20 اپریل تک نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں جاری  فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ فورم کے افتتاح کے موقع پرگوتریس نے خبردارکیا کہ کثیر جہتی بحران کی وجہ سے، 2030 کا ایجنڈا اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز)  ممکنہ  سراب میں تبدیل ہو رہے ہیں ، کیونکہ کمیونٹیز اور حکومتیں فوری ضروریات کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کررہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک میں عدم مساوات 20ویں صدی کے اوائل کی سطح کی طرف بڑھ رہی ہے، یہ وہ وقت تھا جب خواتین ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم تھیں اور سماجی تحفظ کے تصور کو وسیع پیمانے پر قبولیت نہیں ملی تھی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کے مطابق، اقوام متحدہ نے تمام ضرورت مند ممالک کے لیے سستی  اورطویل مدتی فنانسنگ کو بڑھانے کے لیے ایس ڈی جی منصوبہ تجویز کیا ہے، جس کا مقصد ایسی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے جس سے ایس ڈی جیز کو حاصل کرنے، ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنےاورفنڈنگ کے لیے رسائی کو بہتر بنانے میں مدد  مل سکے۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شعبہ سول ایوی ایشن ٹرانسپورٹ نےمستحک...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی شہری ہوابازی کی نقل و حمل میں اس سال کی پہلی سہ ماہی میں مستحکم بحالی ریکارڈ کی گئی ہے۔

چین کی شہری ہوا بازی کی انتظامیہ کے ایک اہلکار لی یونگ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ اس شعبے کی  مجموعی ٹرانسپورٹ آمدنی 23 ارب 99 کروڑ ٹن کلو میٹر رہی جوگزشتہ سال کی  نسبت 39.7 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 12 کروڑ90 لاکھ سے زائد فضائی مسافروں نے دورے کیے جوگزشتہ سال کی نسبت 68.9 فیصد بڑھ کر 2019 کی اسی مدت کی سطح کے 80 فیصد تک پہنچ گئے۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر میں چینی سفارتخانے کا رمضان المبارک کے ل...

قاہرہ(شِنہوا) مصر میں چینی سفارت خانےاور چینی چیمبر آف کامرس نے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان المبارک کے دوران ضرورت مند مصریوں کے لیے کھانے کی تقسیم کی تقریب کا اہتمام کیا۔

منتظمین کے مطابق خیراتی تنظیموں کے ذریعے مصر کی آٹھ گورنریٹس کے رہائشیوں میں کھانے کی اشیاء پر مشتمل کل 8 ہزار تھیلے بطورعطیہ تقسیم کئے گئے۔

مصر میں چین کے سفیر لیاؤ لی چھیانگ قاہرہ میں ایک خیراتی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ـ(شِنہوا)

قاہرہ میں کھانے کی اشیاء پر مشتمل تھیلے تقسیم کرنے کے لیے منعقدہ ایک تقریب کے دوران، مصر میں چین کے سفیر لیاؤلی چھیانگ نے کہا کہ چینی چیریٹی ایونٹ جسے "چینی-مصری  شانہ بشانہ" کا نام دیا گیا ہے، مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے "شانہ بشانہ " اقدامات کاتسلسل ہے جس کا مقصد شہریوں پر مہنگائی اور توانائی اور خوراک کی  بلند قیمتوں کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

لیاؤ نے کہا کہ یہ تقریب چینی عوام کی مصری عوام کے لیے نیک خواہشات اور دوستی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور مصر کے تعلقات کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی عملی تعاون سے دونوں عوام کو مزید فائدہ پہنچے گا۔

چین، فیکٹری میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک

ہانگ ژو(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر جن ہوا میں ایک فیکٹری کی عمارت میں آتشزدگی سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد وویی کاؤنٹی کے صنعتی علاقے میں واقع عمارت کی تیسری منزل پر پیر کی سہ پہر2 بج کر 4 منٹ کے قریب آگ لگنے کے بعد پھنس گئے تھے۔ امدادی کارروائیوں کے بعد منگل کی صبح تقریباً  4 بجے  ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی۔

حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان میں فوجی تنازعہ شدت اختیار کر گیا،جھڑپ...

خرطوم(شِنہوا)سوڈان میں سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جھڑپوں میں 185 افراد ہلاک اور 1 ہزار 800 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لڑائی کے خاتمے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

سوڈان میں اقوام متحدہ کے  مخصوص امدادی مشن کے سربراہ وولکر پرتھیس نے سلامتی کونسل کو بند کمرے کے اجلاس میں تنازع کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

پرتھیس نے  اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ ایک بہت ہی پیچیدہ صورتحال ہے اس لیے یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ توازن کہاں منتقل ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوڈانی مسلح افواج اور آر ایس ایف کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر دشمنی ختم کریں اور بحران کے حل کے لیے بات چیت شروع کریں۔ تاہم سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی نے کہا کہ دونوں فریقوں نے بات چیت کے لیے آمادہ ہونے کے کوئی آثار ظاہر نہیں کئے۔

سوڈانی فوج نے پیر کو کہا کہ ان کی آر ایس ایف کے ساتھ فوج کی جنرل کمان اور خرطوم کے مرکز کے ارد گرد محدود جھڑپیں ہوئیں۔

فوج نے ایک بیان میں کہامسلح افواج اپنے تمام ہیڈ کوارٹرز پر مکمل کنٹرول میں ہیں اور جو کچھ دشمن کے جنرل کمانڈ، گیسٹ ہاؤس یا ریپبلکن محل پر قبضے کے بارے میں گردش کر رہا ہے وہ غلط ہے۔

فوج نے مزید کہا کہ سوڈانی فضائیہ نے پیر کو دارالحکومت میں آر ایس ایف کی چوکیوں کو ختم کرنے کے لیے متعدد اہداف  پرحملے شروع کیے ۔

آر ایس ایف کے کمانڈر محمد حمدان دگالو نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ سوڈانی آرمی کمانڈر کے جرائم  کو روکنے کیلئے مداخلت کرے۔

دگالو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ عالمی برادری کو اب  کارروائی کرنی چاہیے اور سوڈانی جنرل عبدالفتاح البرہان کے جرائم کے خلاف مداخلت کرنی چاہیے جو ایک بنیاد پرست اسلام پسند ہے جو شہریوں پر فضائی بمباری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج بے گناہوں کے خلاف وحشیانہ مہم چلا رہی ہے اور ان پر میزائلوں سے بمباری کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ ان کی افواج نے سوڈانی فوج کے ساتھ لڑائی شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی پر حملہ نہیں کیا۔ ہمارے اقدامات محض محاصرے اور ہماری فورس کے خلاف حملے کا جواب ہیں۔

لڑائی پورے ملک میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کو جنم دے رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے کہا کہ جھڑپیں لوگوں کوخاص طور پر شہروں میں اپنے خاندانوں کے لیے خوراک، پانی، تعلیم، ایندھن اور دیگر اہم خدمات تک رسائی میں رکاوٹ کا باعث  ہیں۔ صحت کی خدمات جو پہلے سے ہی غیر یقینی ہیں ،انہیں مزید تباہی  کے دہانے پر دھکیلے جانے کا امکان ہے۔

گریفتھس نے کہا کہ  ہسپتالوں ، پانی اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مارچ میں چین کی صنعتی پیداوار میں 3.9 فیصد ا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوارجو ایک اہم اقتصادی اشاریہ ہے، مارچ میں گزشتہ سال  کی نسبت 3.9 فیصد بڑھ گیا۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے منگل کو جاری اعداد و شمارکے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال  کی نسبت  3 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 2022 کی چوتھی سہ ماہی کی سطح سے 0.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

این بی ایس نے کہا کہ چین کی صنعتی پیداوار  رواں برس کے پہلےتین مہینوں میں بتدریج بحال ہوئی ہے جبکہ کاروباری توقعات میں مجموعی طور پر بہتری آئی ہے۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ موسم بہار۔ کاشتکاری

چین، مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر ووشی کے ضلع بن ہو میں چائے کے ایک باغ میں کسان چائے کی پتیاں چن رہے ہیں ۔  (شِنہوا)

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-واشنگٹن ڈی سی-ہتھیاروں کی روک تھام-اح...

امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں آتشیں ہتھیاروں پر پابندی کے حق میں احتجاج کے لیے لوگ  فائرنگ کے متاثرین کی تصاویراٹھائے دارلحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ موسم بہار۔ کاشتکاری

چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر شی جیا ژوآنگ کے ضلع لوان چھینگ کے گاؤں چھینگ لانگ میں کسان سبز پیاز کی کٹائی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پہلی سہ ماہی کے دوران خدمات میں 5.4 فیص...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ویلیو ایڈیڈ خدمات گزشتہ برس کی نسبت 5.4 فیصد بڑھی ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران شرح نمو میں گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی کی نسبت 3.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

معاہدہ جاتی خدمات کا شعبہ تیزی سے بحال ہوا جبکہ کھانے پینے اور رہائش کی ویلیوایڈیڈ خدمات گزشتہ برس کی نسبت 13.6 فیصد بڑھی۔

ملک میں خدمات صنعت میں پیدوار کو جانچنے والے انڈیکس میں مارچ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 9.2 فیصد اضافہ ہوا جو جنوری ۔ فروری کے مقابلے میں 3.7 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پہلی سہ ماہی کے دوران پرچون فروخت میں 5...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اشیائے صرف کی پرچون فروخت میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 5.8 فیصد اضافہ ہوا ۔

قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق صرف مارچ میں پرچون فروخت گزشتہ سال کی نسبت 10.6 فیصد زائد رہی۔ 

شہری علاقوں میں گزشتہ ماہ پرچون فروخت تقریباً 32.9 کھرب یوآن (تقریباً 478 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے  10.7 فیصد زائد ہے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ اضافہ گزشتہ برس کی نسبت  10 فیصد رہا ۔ 

مارچ میں اشیا کی پرچون فروخت ایک برس قبل کے مقابلے میں 9.1 فیصد اضافے سے  تقریباً 34.1 کھرب یوآن رہی جبکہ کیٹرنگ آمدن  370.7 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت  26.3 فیصد زائد ہے۔

قومی ادارہ شماریات نے بتایا کہ  پہلی سہ ماہی میں ملک میں اشیائے صرف  کی پرچون فروخت مجموعی طورپر تقریباً 114.9 کھرب یوآن رہی۔

آن لائن کھپت کی پرچون فروخت گزشتہ برس کی نسبت 8.6 فیصد اضافے سے  ابتدائی 3 ماہ میں تقریباً 32.9 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔ جس سے اس کی نمایاں خصوصیت برقرار رہی۔ 

قومی ادارہ شماریات کے ترجمان فولنگ ہوئی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے مجموعی طورپرکھپت بحال ہورہی ہے۔ اس میں خدمات کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا، سامان کی آن لائن اور آف لائن فروخت تیزی سے بڑھی ہے اور لوگوں میں خریداری کا رجحان تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔ 

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عید الفطر کی آمد سے قبل پاکستانی بازاروں میں...

اسلام آباد (شِنہوا) عید الفطر کی آمد میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں ۔ جس کے سبب ملک  کے بازار اور خریداری مراکز پر گاہکوں کا رش نظر آرہا ہے۔ خواتین اور بچے تہوار کو اچھے طریقے سے منانے کے لئے کھلے دل سے خرچ کررہے ہیں۔

دکانوں کے اندرونی حصوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے جس کا مقصد گاہکوں کو اپنی سمت متوجہ کرنا ہے۔ خریداری کے شوقین افراد رات گئے اور کچھ صبح تک مارکیٹوں میں نظرآتے ہیں۔

رش کے سبب کئی بازاروں میں عارضی  اسٹالز قائم کئے گئے ہیں جہاں خواتین اور بچوں کے لئے چوڑیاں، مہندی، کاسمیٹکس اور دیگر آرائشی اشیا فروخت کی جارہی ہیں۔

عید کے جوڑے منتخب کرنے میں اپنی بہن کی مدد کرتی اسلام آباد کی رہائشی 32 سالہ نازیہ احمد نے بتایا کہ  وہ گزشتہ دو روز سے بازار آرہی ہے تاکہ اپنے اور اپنی 2  بہنوں کے لئے کپڑے، میچنگ جوتے اور زیورات خرید سکے۔

نازیہ احمد نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ  عید الفطر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے لئے خوشی کا تہوار ہے۔ ہمارے اردگرد تمام افراد عید سے لطف اندوز ہونے کے لئے نئے کپڑوں، جوتوں ، کھانوں اور دیگر اشیا پر رقم خرچ کرتے ہیں اور وہ ایسا کیوں نہ کریں کیونکہ یہ خاص دن خوشیاں منانے کے لئے ہی ہے۔

اسلام آباد میں ایک لڑکی عید الفطر کے لئے قائم کردہ عارضی مارکیٹ میں خریداری کررہی ہے۔ (شِنہوا)

راولپنڈی کی اسکول ٹیچر روبینہ سرفراز نے نازیہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عید پاکستان میں سب کے لئے خصوصاً بچوں کے لئے ایک خاص موقع ہوتی ہے ۔

روبینہ سرفراز نے شِنہوا کو بتایا کہ میرے دو بچے ہیں جن کے لئے میں نے ان کی مرضی کے نئے کپڑے خریدے ہیں۔ عید وہ واحد موقع ہوتا ہے جب انہیں ہر وہ چیز ملتی ہے جس کی وہ خواہش کرتے ہیں۔ یہ دن ہمارے لئے بہت خوشی لاتا ہے ۔ میں اپنے اہلخانہ اور سہلیوں ساتھ تہوار کو بھرپور طریقے سے منانے کو تیار ہوں۔

بازاروں میں چونکہ بڑی تعداد لوگ خریداری کے لئے آرہے ہیں اس لئے  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رش پر قابو پانے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اوریوراگوئے کے وزرا خارجہ کی بیجنگ میں...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ سے منگل کو بیجنگ میں یوراگوئے کے وزیر خارجہ فرانسسکو بسٹیلو بوناسو نےملاقات کی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال چین اور یوراگوئے کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، چھن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پختہ اور مستحکم ترقی کے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی سیاسی اعتماد کو مزید مستحکم اور عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہئے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اوراہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھتے ہوئے دوطرفہ تزویراتی شراکت داری کو نئی بلندی پر لے جانا چاہئے۔

اس موقع پر بسٹیلو نے کہا کہ یوراگوئے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور معیشت، تجارت اور دیگر شعبوں میں قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوراگوئے عالمی ترقی و سلامتی  اور چین کی طرف سے تجویز کردہ عالمی تہذیبی اقدام پر بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے، اور انہیں عالمی امن اور انسانی ترقی میں اہم شراکت خیال کرتا ہے۔

چین سیلاب کے دوران آبی ذخائر کی حفاظت یقینی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی عہدیدار نے جاری سیلابی موسم کے دوران ملک بھر میں آبی ذخائر کی حفاظت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیر آبی وسائل  لی گو ینگ نے ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ پیشگوئی، انتباہ اور ہنگامی اقدامات بڑھاتے ہوئے ملک بھر کے متعلقہ محکمے آبی ذخائر کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال اور دیکھ بھال کریں۔ 

لی نے کہا کہ محکمے موسمیاتی سیٹلائٹس، بارش سے متعلق ریڈارز اور ہائیڈرولوجیکل اسٹیشنز کی مدد سے بارش و سیلاب کی نگرانی کے نظام کا قیام تیز کریں۔ انہوں نے آبی تحفظ کے لئے  ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے فروغ پر بھی زور دیا۔ 

لی نے مزید کہا کہ آبی ذخائر کو مضبوط بنانے، خطرے سے دوچار آبی ذخائر کا استعمال محدود کرنے اور ان کے اطراف تمام غیر قانونی ڈھانچے ہٹانے کی کوششیں تیز کی جائیں۔

چین میں اس وقت تمام اقسام کے آبی ذخائر کی تعداد 97 ہزار سے زائد ہے۔ ان میں سے بیشتر چھوٹے اور درمیانے درجے کے ہیں۔

ملک نے چھوٹے ذخائر کو تقویت دینے کے لئے 2023 کے بجٹ میں 3 ارب یوآن (تقریباً 43 کروڑ 68 لاکھ امریکی ڈالرز) کی رقم بطور سبسڈی مختص کی ہے۔ 

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لیاؤننگ ۔ شین یانگ ۔ موسم بہار

چین ، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے شین یانگ نمائشی باغ میں سیاح چہل قدمی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لیاؤننگ ۔ شین یانگ ۔ موسم بہار

چین ، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے شین یانگ نمائشی باغ میں کھلتے پھولوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔  (شِنہوا)

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی گاڑیوں کا روسی مشرقی بعید اور سائبریا م...

ولادی واستک (شِنہوا) روس کے مشرق بعید اور سائبیریا میں مارچ 2023 کے دوران  فروخت ہونے والی کاروں میں چینی کاروں کا حصہ بڑھ 50 فیصد ہوگیا ۔ جنوری میں یہ شرح 10 فیصد تھی۔ 

روسی  سرکاری خبر رساں ادارے آر آئی اے نووستی کے مطابق چینی کاروں کی فروخت میں یہ اضافہ یورپی کاروں کے برانڈزمیں نمایاں کمی کی وجہ سے جن کا مارکیٹ حصہ 27 فیصد سے گھٹ کر  6 فیصد رہ گیا۔

اس دورام گزشتہ برس کے آغاز سے مارچ 2023 تک روسی برانڈز اپنا حصہ  18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے میں کامیاب رہے۔

اس علاقے میں کورین کاروں کی فروخت بھی گھٹ کر 15 فیصد رہ گئی۔ یہ شرح 25 سے 28 فیصد تھی۔ روس کے مغربی علاقوں میں جاپانی کاروں کی فروخت بھی 18 فیصد سے کم ہوکر 6 فیصد رہ گئی ہے۔ جبکہ مشرقی علاقوں میں یہ شرح 18 فیصد سے گھٹ کر 10 ہوچکی ہے۔  

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں مشرقی بعید کے صارفین کے درآمد کردہ چینی ساختہ ٹرکوں کی تعداد 340 سے بڑھ 2 ہزار 759 ہوگئی۔ 

چین ۔ تبت ۔ لہاسا۔ پرندے

چین ، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے شہر لہاسا کے دریائے لہاسا میں بھورے سر والی مرغابیاں تیررہی ہیں ۔ (شِنہوا)

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری اداروں کی ترقی کے لئے پرعزم کوششیں کی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گاؤچھنگ نے ریاستی مالی اعانت سے چلنے والے اور مرکز کے زیرانتظام کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی بنیادی مسابقت اور بنیادی افعال کو بہتربنائیں تاکہ وہ جدید صنعتی نظام کی تعمیر میں مرکزی کردار ادا کرسکیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے یہ بات مرکز کے زیرانتظام کاروباری اداروں کے 2023 کے کاروباری اہداف پر منعقدہ دستخط کی تقریب میں کہی۔

انہوں نے ریاستی مالی اعانت سے چلنے والے اور مرکز کے زیرانتظام کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ تکنیکی اختراع کو مضبوط کریں اور اہم و مرکزی ٹیکنالوجیز میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔

ژانگ نے کہا کہ صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کے ساتھ ساتھ قومی صنعتی تحفظ کے لئے مؤثر کوشش کرنی چاہئے۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، پہلی سہ ماہی کے دوران جی ڈی پی میں 4.5...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق سہ ماہی بنیادوں پر ابتدائی 3 ماہ کے دوران معیشت میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کی قومی معیشت نے رواں سال اچھی شروعات کی ہے اور مارکیٹ کی توقعات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

چین کی مجموعی قومی پیداوار 2022 کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 3 فیصد بڑھی تھی جبکہ گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی میں یہ اضافہ گزشتہ برس کی نسبت 2.9 فیصد تھا۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پہلی سہ ماہی میں عمومی قابل استعمال آمد...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران عمومی اعتبار سے فی کس قابل استعمال آمدن 10 ہزار 870 یوآن (تقریباً 1579.6 امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 5.1 فیصد زائد ہے۔

قیمت میں کٹوتی کو مدنظررکھتے ہوئے فی کس قابل استعمال آمدن میں یہ اضافہ گزشتہ برس سے  3.8 فیصد بنتا ہے۔

شہری فی کس قابل استعمال آمدن 14 ہزار 388 یوآن رہی جو عمومی اعتبار سے 4 فیصد اورحقیقی اعتبار سے 2.7 فیصد اضافہ ہے۔ جبکہ دیہی علاقوں میں آمدن 6 ہزار 131 یوآن رہی جو عمومی اعتبار سے 6.1 فیصد اور حقیقی اعتبار سے 4.8 فیصد زائد ہے۔

منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق 2023 کی پہلی سہ ماہی میں چین کی مجموعی قومی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاہ فام امریکیوں کے لئے جمہوریت مزید کمزور...

نیو یارک (شِنہوا) نیشنل اربن لیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام امریکیوں کے لئے جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں۔ 

سیاہ فام امریکی کی حالت زار پر ادارے کی سالانہ رپورٹ میں یوسی ایل اے لاء اسکول، دی سدرن پاورٹی لاء سینٹر اوراینٹی ڈیفامیشن لیگ سمیت متعدد تنظیموں کے اعدادوشمار اور سروے پیش کئے گئے ہیں۔

مشترکہ تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ حالیہ برسوں میں نفرت پر مبنی جرائم اور تعلیمی نصاب میں تبدیلی اور حق رائے دہی کو مزید مشکل بنانے کی کوششیں تیز ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاست ، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں انتہا پسند خیالات معمول کا حصہ بن گئے۔ 

سدرن پاورٹی لاء سینٹر کے انٹیلی جنس پروجیکٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ ریشل کیرول ریواس نے بتایا کہ ہم امریکہ پر ایک بہت واضح اور تشویشناک خطرہ اور سیاہ فام امریکیوں پر اس کے غیرمتوازن اثرات دیکھ رہے ہیں۔ 

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پہلی سہ ماہی کے دوران فکسڈ اثاثہ سرم...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت  5.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق ابتدائی 3 ماہ  میں مجموعی سرمایہ کاری 107.3 کھرب یوآن (15.6 کھرب امریکی ڈالرز) رہی۔

جنوری ۔ مارچ عرصے کے دوران بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں کی گئی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 8.8 فیصد اضافہ ہوا۔ مینوفیکچرنگ شعبہ میں سرمایہ کاری 7 فیصد بڑھی جبکہ جائیداد کی ترقی میں سرمایہ کاری گزشتہ برس کے مقابلے میں 5.8 فیصد گھٹ گئی۔

اسی مدت کے دوران نجی شعبے کے فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت  0.6 فیصد اضافہ ہوا۔

اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتوں میں مستحکم شرح نمو جاری رہی اور اس کی سرمایہ کاری گزشتہ برس کے مقابلے میں 16 فیصد بڑھی ۔ خصوصاً اعلیٰ ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ اور اعلیٰ ٹیکنالوجی خدمات شعبوں میں گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 15.2 فیصد اور 17.8 فیصد اضافہ ہوا۔

لوگوں کا ذریعہ معاش بہتر بنانے کے لئے زائد مالی مدد دی گئی کیونکہ صحت عامہ  اور تعلیم پر سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 21.6 فیصد اور 6.2 فیصد اضافہ ہوا۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، مارچ میں سروے شدہ شہری بیروزگاری کی شر...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مارچ کے دوران سروے شدہ بیروزگاری کی شرح 5.3 فیصد رہی جو فروری کی نسبت 0.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق 25 سے 59 برس کے افراد میں یہ شرح 4.3 فیصد تھی۔ اس میں اکثریت کا تعلق لیبرمارکیٹ سے تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں 31 بڑے شہروں میں سروے شدہ بیروزگاری کی شرح 5.5 فیصد رہی جو گزشتہ ماہ کی نسبت 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

چین میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سروے شدہ شہری بیروزگاری کی شرح 5.5 فیصد رہی جو 2022 کی چوتھی سہ ماہی کی نسبت 0.1 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

سروے شدہ شہری بیروزگاری کی شرح کا تخمینہ ان بیروزگار افراد کی تعداد کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے جنہوں نے شہری علاقوں میں روزگار سروے میں حصہ لیا ہو۔ ان میں شہروں کے مہاجر محنت کش بھی شامل ہیں۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آٹو شنگھائی 2023 کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ امری...

شنگھائی (شِنہوا) چین میں منعقدہ 20 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی درآمدات کی گئی ہیں۔

شنگھائی کسٹمز کے مطابق رواں سال درآمدی اشیاء کی کل 123 کھیپ آئی ہیں جو آٹوشنگھائی 2021 کی نسبت 34 فیصد اضافہ ہے۔ اس میں درآمدات کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز ہے جو 2021 کی نسبت 19 فیصد زائد ہے۔ رواں سال کی گاڑیوں کی نمائش کو آٹو شنگھائی 2023 کا نام دیا گیا ہے۔

قومی نمائش اور کنونشن مرکز (شنگھائی) میں منعقدہ آٹو شنگھائی 2023 کا مجموعی نمائشی رقبہ 3 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر ہے۔ 18 اپریل سے شروع ہونے والی نمائش 27 اپریل تک جاری رہے گی۔

چین میں نوول کرونا وائرس ردعمل میں بہتری کے بعد یہ پہلا اول درجے کا بین الاقوامی گاڑیوں کا میلہ ہے جس میں دنیا بھر سے 1 ہزار سے زائد نمائش کنندہ شرکت کررہے ہیں۔

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین، سلو یانسک میں روسی حملے میں ہلاکتوں...

یوکرین کے صوبے دونیتسک کے شہر سلویانسک میں روسی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اپارٹمنٹ میں جانی نقصان 15اور زخمیوں کی تعداد 24ہو گئی،یوکرین کی ایمرجنسی سروس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملبہ ہٹانے،ریسکیو اور تلاش کا کام مکمل ہو گیا ہے ، واقعے میں 15 افراد کی ہلاکت اور 24 زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے، بمباری کے نتیجے میں جزوی طور پر تباہ ہو نے ا پارٹمنٹ سیایک میں 14سالہ لڑکی سمیت 2افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے،یاد رہے کہ 14اپریل کو روسی فوج نے یوکرین کے شہر سلویانسک پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے بعد حملے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی 6منزلہ رہائش گاہ میں 9افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فن لینڈ ، 1600میگا واٹ جوہری ری ایکٹر سے بجل...

فن لینڈ میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری ری ایکٹر اولکیلوٹو تھری نے بجلی پیدا کرنی شروع کر دی ہے، اولکیلووٹو تھی کو گزشتہ سال دسمبر میں بجلی کی باقاعدہ پیداوار شروع کرنی تھی، لیکن کئی مہینوں کے پیداواری ٹیسٹوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی، 1600میگا واٹ جوہری ری ایکٹر کے آپریشنل ہونے کے بعد فن لینڈ اپنی 50فیصد سے زیادہ بجلی جوہری توانائی سے حاصل کر نے کے قابل ہو گیا ہے،نئے ری ایکٹر میں کم از کم 60سال تک بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہوگی،فن لینڈ کے مغربی ساحل پر اولکیلوٹو تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کا ری ایکٹر فرانکو-جرمن اریوا-سیمنز کنسورشیم نے تعمیر کیا ہے،ری ایکٹر کو 2009میں شروع کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم تعمیراتی لاگت میں اضافے کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا،واضح رہے فن لینڈ نے روس سے توانائی کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کے استعمال میں اضافہ کرنے کا ہدف بنایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیوٹن کا وزیر دفاع کوبحرالکاہل کے علاقے میں...

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو کو ہدایات کی ہے کہ روسی بیڑے کی مشقیں جاری رکھی جائیں،پیوٹن نے شوئیگو سے صدارتی محل کریملن میں ملاقات کے دوران بحرالکاہل کے علاقے میں چودہ اپریل سے شروع کردہ مشقوں سے متعلق غور کرتے ہوئے 25ہزار سے زائد فوجی،167جنگی بحری جہاز،12آبدوزیں،89طیارے اور ہیلی کاپٹر کو بھی مشقوں میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے، یہ مشقیں اٹھارہ اپریل تک جاری رہیں گی جو کہ اس وقت آخری مرحلے میں ہیں جن کے بعد اس بیڑے کو وہاں مستقل بنیادوں پر متعین کیا جائے گا،پیوٹن نے روسی قوتوں کے یوکرینی محاذوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بحرالکاہل سمیت دیگر علاقوں میں بھی فوجی قوتوں سے متعلق فرائض جاری ہیں لہذا دیگر جانب بھی ایسی مشقوں کو شروع رکھا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تنزانیہ کے سابق اسپیکر اسمبلی گرفتار

تنزانیہکی تحریک النحدہ کے رہنما اور پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر راشد الغنوشی کو سکیورٹی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا،تحریک النحدہ کے سینیئر ارکان میں شامل اور سابق وزیر خارجہ رفیق عبدالسلام نے فیس بک اکائونٹ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ غنوشی کو ان کے گھر پر چھاپے کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،تحریک النحدہ نے اپنے تحریری بیان میں ملک میں اپوزیشن سے اپیل کی ہے کہ حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے حقوق و آزاد ی کے برخلاف کی گئی خلاف ورزیوں اور دبائوکے خلاف ہمیں ایک ہی صف میں ڈٹ کر کھڑا ہونا چاہیے،بیان میں غنوشی کی گرفتاری کو خطرناک قرار دینے والے بیان میں اس عمل کی مذمت کی گئی ہے اور ان کی فی الفور رہائی کی اپیل کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی سپریم کورٹ کے جج کا سالوں سے بند کمپن...

امر یکی سپریم کورٹ کے جج کلیرنس تھامس پر طویل عرصے سے بند ریئل اسٹیٹ فرم سے سالانہ ہزاروں ڈالر لینے کا انکشاف ہوا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق 2006سے بندکمپنی سیجج کلیرنس تھامس نے سالانہ 50ہزار سے ایک لاکھ ڈالرلیے، امریکی جج کلیرنس تھامس کا رکن ری پبلکن کیخرچے پرشاہانہ بیرون ملک دوروں کا بھی اعتراف کیا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی جج کئی دہائیوں تک ارب پتی ریپبلکن ڈونرکے خفیہ لگژری دوروں پرجاتے رہے، تھامس اور اس کے رشتہ داروں سے جارجیا کا ایک گھر بھی خریدا، یہ آمدنی بھی ظاہر نہیں کی گئی،رپورٹس کے مطابق امریکی قانون کیبرخلاف جج تھامس نے گوشواروں میں بیرون ملک دورے ظاہر نہیں کیے، ناقدین کے مطابق اہلیہ کے سیاسی نوعیت کے مقدمات میں جج تھامس کی مداخلت مفادات ٹکرا ہے، جج کلیرنس تھامس کی اہلیہ پر 2020کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کا الزام ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 74سالہ جج کلیرنس تھامس 1991سے امریکی عدلیہ میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں،جسٹس تھامس نے پرتعیش دوروں کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ مجھے مشورہ دیا گیا تھا کہ ذاتی مہمان نوازی رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں،امریکی سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی نے جج کے خلاف تحقیقات اور ان کے مواخذے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جج کے مس کنڈکٹ پر چیف جسٹس فوری تحقیقات کرائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں