• -, -
  • |
  • ١٣ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چینی فوج نے تائیوان کے ارد گرد گشت اور فوجی...

نانجنگ(شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی مشرقی تھیٹر کمانڈ نے ہفتہ کو تائیوان جزیرے کے ارد گرد جنگی تیاریوں کے گشت اور فوجی مشقیں شروع کردی ہیں ، جو شیڈول کے مطابق 8 سے 10 اپریل تک جاری رہیں گی۔

کمانڈ کے ترجمان شی یی نے کہا کہ گشت اور مشقیں جزیرے کے شمالی اور جنوبی ساحلوں سے دور آبنائے تائیوان کے سمندری علاقوں اور فضائی حدود اور جزیرے کے مشرق میں کی جارہی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ آپریشنز "تائیوان کی آزادی" کی خواہش رکھنے والی علیحدگی پسند قوتوں اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑاور ان کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کے خلاف سخت انتباہ ہیں، شی نے مزید کہا کہ یہ آپریشنز ملک کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور فرانسیسی صدور کی غیر رسمی ملاقات،پا...

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گزشتہ روز چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں  غیر رسمی ملاقات کی۔

شی نے میکرون کے گوانگ ژو کے دورے کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے دوبارہ ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے بائی یون ماؤنٹین کے قریب پائن گارڈن میں چہل قدمی کرتے ہوئے بات چیت کی۔ دونوں صدور نے چائے پی، منظر سے لطف اندوز ہوئے اور ماضی اور حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے صدور نے بائی یون ہال میں گوچھن کی دھن "ہائی ماونٹین اینڈ فلوئنگ واٹر"کو سنا۔ اس کے بعد صدرشی نے میکرون کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

شی نے کہا کہ آج کے چین کو سمجھنے کے لیے پہلے اس کی تاریخ کو سمجھنا ہوگا۔ گوانگ ژو چین کے جمہوری انقلاب کا گہوارہ اور ملک کی اصلاحات اور کھلے پن کا ایک بڑا مرکز ہے۔ اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے ایک محرک کے طور پر اپنے کردار کو جاری رکھتے ہوے آج گوانگ ژو گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔

صدر میکرون کو چین کی جدیدیت کی اہم خصوصیات اور بنیادی عناصر کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے، صدرشی نے بتایا کہ چین ہمہ جہت طریقے سے جدیدیت کو آگے بڑھا رہا ہے۔ یہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ جدیدیت کا نظریہ اور ایک عمل ہے، جو بتدریج بار بار اصلاحات، کھلنے اور اختراعی ترقی کے ذریعے وجود میں آیا ہے۔ یہ جدیدیت کے عمومی قوانین کے مطابق اور اس کی منفرد خصوصیات کاحامل ہے۔

صدر شی نے فرانسیسی صدر کو بتایاکہ ہمیں اپنے ملک کی  مستقبل کی ترقی پر مکمل اعتماد ہے۔ ہم فرانس کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ وہ چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے، چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو، اور چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں سرگرمی سے شرکت جاری رکھے تاکہ چینی مارکیٹ کو مزید وسعت دی جا سکے۔

اس موقع پر صدرمیکرون نے کہا کہ حقیقی دوستی کا مطلب باہمی افہام و تفہیم اور باہمی احترام ہے۔ ان کا ملک فرانس اور یورپ کے آزاد اور متحد رہنے کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر خودمختاری اور علاقائی سالمیت جیسے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرنے، ایک دوسرے کے لیے اپنی منڈیوں کو کھولنے اور تکنیکی اور صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت میں تعاون، ترقی اور خوشحالی کے حصول میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور فرانسیسی صدور کی غیر رسمی ملاقات،پا...

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گزشتہ روز چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں  غیر رسمی ملاقات کی۔

شی نے میکرون کے گوانگ ژو کے دورے کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے دوبارہ ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے بائی یون ماؤنٹین کے قریب پائن گارڈن میں چہل قدمی کرتے ہوئے بات چیت کی۔ دونوں صدور نے چائے پی، منظر سے لطف اندوز ہوئے اور ماضی اور حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے صدور نے بائی یون ہال میں گوچھن کی دھن "ہائی ماونٹین اینڈ فلوئنگ واٹر"کو سنا۔ اس کے بعد صدرشی نے میکرون کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

شی نے کہا کہ آج کے چین کو سمجھنے کے لیے پہلے اس کی تاریخ کو سمجھنا ہوگا۔ گوانگ ژو چین کے جمہوری انقلاب کا گہوارہ اور ملک کی اصلاحات اور کھلے پن کا ایک بڑا مرکز ہے۔ اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے ایک محرک کے طور پر اپنے کردار کو جاری رکھتے ہوے آج گوانگ ژو گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔

صدر میکرون کو چین کی جدیدیت کی اہم خصوصیات اور بنیادی عناصر کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے، صدرشی نے بتایا کہ چین ہمہ جہت طریقے سے جدیدیت کو آگے بڑھا رہا ہے۔ یہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ جدیدیت کا نظریہ اور ایک عمل ہے، جو بتدریج بار بار اصلاحات، کھلنے اور اختراعی ترقی کے ذریعے وجود میں آیا ہے۔ یہ جدیدیت کے عمومی قوانین کے مطابق اور اس کی منفرد خصوصیات کاحامل ہے۔

صدر شی نے فرانسیسی صدر کو بتایاکہ ہمیں اپنے ملک کی  مستقبل کی ترقی پر مکمل اعتماد ہے۔ ہم فرانس کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ وہ چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے، چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو، اور چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں سرگرمی سے شرکت جاری رکھے تاکہ چینی مارکیٹ کو مزید وسعت دی جا سکے۔

اس موقع پر صدرمیکرون نے کہا کہ حقیقی دوستی کا مطلب باہمی افہام و تفہیم اور باہمی احترام ہے۔ ان کا ملک فرانس اور یورپ کے آزاد اور متحد رہنے کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر خودمختاری اور علاقائی سالمیت جیسے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرنے، ایک دوسرے کے لیے اپنی منڈیوں کو کھولنے اور تکنیکی اور صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت میں تعاون، ترقی اور خوشحالی کے حصول میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ پر 2035 میں متوقع عمر80سال سے...

بیجنگ(شِنہوا) ایک نئی تحقیق کے مطابق  چینی مین لینڈ پر نوزائیدہ بچوں کی متوقع عمر 2035 میں 81.3 سال تک پہنچنے کی امید ہے جبکہ کچھ صوبوں میں خواتین کی عمر 90 سال سے تجاوز کر جائے گی۔

جریدے دی لانسیٹ پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی یہ تحقیق چین کے سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن اور نانجنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے کی ہے۔ وبائی امراض اور آبادیاتی اعدادوشمارکی بنیاد پر، محققین نے 2035 میں متوقع زندگی کی پیش گوئی کے لیے ایک مروجہ امکانی ماڈل کا استعمال کیا۔

محققین کے تخمینوں سے 96 فیصد امکان ظاہر ہوتا ہے کہ مین لینڈ پر پیدا ہونے والے بچوں کی متوقع عمر 2030 میں 79 سال تک پہنچ جائے گی اور 93 فیصد امکان ہے کہ یہ 2035 میں 80 سال سے تجاوز کر جائے گی۔

متوقع عمر کے حوالے سے زیادہ عمر پانے والے بوڑھے افراد میں خاص طور پر خواتین مردوں سے آگے ہیں ، تحقیق میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ خواتین کی متوقع عمر 85.1 سال اور مردوں کے لیے 78.1 سال ہے۔

صوبائی سطح پر، بیجنگ میں خواتین 2035 میں سب سے زیادہ متوقع عمر پاسکتی ہیں،جن میں سے  81 فیصد ، 90 سال کی عمر کو پہنچ سکیں گی، اس کے بعد گوانگ ڈونگ، ژی جیانگ اور شنگھائی میں خواتین کی متوقع عمر زیادہ ہے۔

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا انجینئرنگ سیکٹر 30لاکھ افراد کو ر...

پاکستان کا انجینئرنگ سیکٹر 30لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے اور ملک کی کل برآمدات کا 4.8 فیصد ہے،انجینئرنگ سامان کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران 10.15 فیصد اضافہ ہواجو 163 ملین ڈالر رہیں، ٹرانسپورٹ کے آلات اور دیگر برقی مشینری کی برآمدات میں بالترتیب 18.9فیصداور 44.4فیصدکا اضافہ ہوا،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روپے کی قدر میں بڑے پیمانے پر کمی نے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رضا عباس شاہ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دانشمندانہ پالیسیاں چیلنجوں کی نشاندہی کرنے اور جدید تکنیکوں کے استعمال کو یقینی بنانے میں مدد کرتی ہیںجوانجینئرنگ کے شعبے کی کارکردگی کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتی ہیںجس سے برآمدات میں صحت مند نمو ہوتی ہے۔ پاکستان کے انجینئرنگ سیکٹر میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس حکمت عملیوں کے نفاذ سے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احسان مجتبی نے بتایا کہ غیر پیداواری کارکنان، جدید ٹیکنالوجی کی کمی اور زیادہ قرضے لینے کے اخراجات اس شعبے کی مسابقت کی کمی کے بڑے عوامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روپے کی قدر میں بڑے پیمانے پر کمی نے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی مسابقتی صلاحیت کو بہتر بنانے اور آنے والے سالوں میں برآمدات میں نمایاں حصہ حاصل کرنے کے لیے غیر موثر پیداواری عمل کی نشاندہی اور ابھرتے ہوئے رجحانات کو اپنانا ضروری ہے۔پاکستان کا انجینئرنگ سیکٹر سب سے بڑا اور سب سے زیادہ کراس سیکٹرل روابط رکھتا ہے جو تقریبا 30 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے اور ملک کی کل برآمدات میں تقریبا 4.8 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔انجینئرنگ سامان کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران 10.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 23 کے جولائی تا فروری کے دوران انجینئرنگ سامان کی برآمدات 163 ملین ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2021-22 کے اسی مہینوں کے دوران 148 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں۔انجینئرنگ کے سامان میں سے ٹرانسپورٹ کے آلات اور دیگر برقی مشینری کی برآمدات میں بالترتیب 18.9فیصداور 44.4فیصدکا اضافہ ہوا۔تاہم ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر جنوری 2023 کے مقابلے میں فروری 2023 میں انجینئرنگ کے سامان کی برآمدات میں 19.36 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ورلڈ ہیلتھ ایکسپوکا آغاز، مصنوعی ذہ...

ووہان(شِنہوا)چین میں صحت کے شعبے میں تازہ ترین رجحانات کی نمائش کرنے والی ایک ایکسپو ووہان میں جمعہ کو شروع ہوئی  جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا نمایاں کردار بھی شامل ہے۔

ورلڈ ہیلتھ ایکسپو میں چین اور دنیا بھرسے1 ہزارسے زائد کمپنیاں طبی آلات، بائیو کیمیکل ادویات، روایتی ادویات اور بزرگوں کی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں اپنی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی نمائش کے لیے شریک ہیں۔

چار روزہ نمائش میں چین کی طبی خدمات میں کینسر کی سکریننگ سے لے کر دانتوں کے چیک اپ تک اے آئی کی وسیع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔

مقبول نمائشوں میں ایک بس جیسی گاڑی ہے جواے آئی  کی مددسے رحم کے نچلے حصے کے کینسر کی سکریننگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

موبائل لیب تیار کرنے والی ووہان میں قائم کمپنی لینڈنگ میڈ کے برانڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹر وانگ لان نے کہا کہ اے آئی خود بخود اس بات کی نشاندہی کر سکتی ہے کہ آیا سیل کا نمونہ کینسرزدہ ہے یا نہیں جس سے تشخیص کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے ڈاکٹر کے کام کا بوجھ  کم ہو جاتا ہے۔

ایک پورٹیبل اے آئی فنڈس کیمرہ جو کہ بیجنگ میں قائم آنکھوں کی صحت کی کمپنی ایئرڈوک نے تیار کیا ہے، 15 سیکنڈ میں سکین مکمل کرنے اور دو منٹ میں ڈیجیٹل ہیلتھ رپورٹ جاری کرنے کے قابل ہے۔

صحت کی یہ رپورٹس لوگوں میں صحت کے دیگر مسائل کے علاوہ ٹیومر، خون کی کمی، اور قلبی اور دماغی امراض کا خطرہ ظاہر کرتی ہیں۔

کمپنی کے سیلز ڈائریکٹر جیانگ ژینگ لونگ کے مطابق یہ کیمرہ 3کروڑ سے زائد آنکھوں کے معائنے کی رپورٹس کے تجزیے کی بنیاد پر 50 بیماریوں کی شناخت کرنے کے قابل ہے۔ یہ  بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے لئے اعلیٰ معیار کے منصوبے بھی تجویز کرتا ہے۔

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی و فرانسیسی کاروباری اداروں کے درمیان تع...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چینی اور فرانسیسی کاروباری اداروں کے ایک اجلاس میں 36 چینی اور فرانسیسی کاروباری اداروں نے مینوفیکچرنگ، ماحول دوست ترقی، نئی توانائی اور اختراع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے 18 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

وزارت کے ایک عہدیدار یو یوان تانگ نے افتتاحی تقریر میں کہا کہ چین اور فرانس کے درمیان تجارتی حجم گزشتہ پانچ سالوں میں 60 ارب ڈالر سے بڑھ کر 80 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

یو نے کہا کہ 2022 میں چین اور یورپی یونین کے تعاون نے متعدد منفی اثرات پر قابو پایا اور مستحکم ترقی حاصل کی، دوطرفہ تجارت 847 ارب 30 کروڑ ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور چین میں یورپی کمپنیوں کی نئی سرمایہ کاری 70 فیصد بڑھ کر12 ارب 10کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

بینک آف چائنہ، بی این پی پریباس، چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اور الیکٹرکائٹ ڈی فرانس جیسی کمپنیوں کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے سے لے کر تعاون کو فروغ دینے تک کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور چین فرانس اقتصادی اور تجارتی تعلقات کووسعت دینے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے، مستحکم صنعتی اور سپلائی چین کو یقینی بنانے اور جوہری توانائی سے لے کر مالیات اور کھپت تک کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی و فرانسیسی کاروباری اداروں کے درمیان تع...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چینی اور فرانسیسی کاروباری اداروں کے ایک اجلاس میں 36 چینی اور فرانسیسی کاروباری اداروں نے مینوفیکچرنگ، ماحول دوست ترقی، نئی توانائی اور اختراع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے 18 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

وزارت کے ایک عہدیدار یو یوان تانگ نے افتتاحی تقریر میں کہا کہ چین اور فرانس کے درمیان تجارتی حجم گزشتہ پانچ سالوں میں 60 ارب ڈالر سے بڑھ کر 80 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

یو نے کہا کہ 2022 میں چین اور یورپی یونین کے تعاون نے متعدد منفی اثرات پر قابو پایا اور مستحکم ترقی حاصل کی، دوطرفہ تجارت 847 ارب 30 کروڑ ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور چین میں یورپی کمپنیوں کی نئی سرمایہ کاری 70 فیصد بڑھ کر12 ارب 10کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

بینک آف چائنہ، بی این پی پریباس، چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اور الیکٹرکائٹ ڈی فرانس جیسی کمپنیوں کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے سے لے کر تعاون کو فروغ دینے تک کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور چین فرانس اقتصادی اور تجارتی تعلقات کووسعت دینے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے، مستحکم صنعتی اور سپلائی چین کو یقینی بنانے اور جوہری توانائی سے لے کر مالیات اور کھپت تک کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پہلے سعودی خاتون اور مرد آئندہ ماہ خلائی مشن...

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون اور مرد خلاباز 9 مئی کو خلائی مہم پر روانہ ہوں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق علی القرنی اور ریانہ برناوی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے سعودی خلاباز ہیں۔ دونوں خلابازوں کے کریڈٹ پر 11 اہم سائنسی تحقیقات شامل ہیں۔ ان تحقیقات میں مائیکرو گریوٹی، انسانی ریسرچ، سیل سائنسز، اور مائیکرو گریوٹی میں مصنوعی بارش کے لیے تحقیق کے تجربات شامل ہیں۔ سعودی اسپیس اتھارٹی کے مطابق علی اور ریانہ نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے سفر کے دوران سائنسی تجربات کرنے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام مکمل کیا ہے۔ دونوں خلاباز 9 مئی کو خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کوریا کا زیرسمندر ڈرون کا ایک اور تجرب...

شمالی کوریا کی جانب سے جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنے والے ڈرون کا ایک اور تجربہ کیا گیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ڈرون کو Haeil-2 کا نام دیا گیا ہے ، شمالی کوریا نے کچھ روزقبل زیرسمندر Haeil-1 سونامی نامی ڈرون کا بھی تجربہ کیا تھا، جس کا مقصد بڑی آپریشنل بندرگاہوں کو دھماکے سے ایک بڑی تابکار لہر پیدا کر کے تباہ کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا ڈرون تجربہ 4سے 7 اپریل کے درمیان کیا گیا، اس ڈرون نے 71 گھنٹے 6 منٹ تک پانی کے اندر ایک ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا اور کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈرون تجربے کا مقصد امریکا اور جنوبی کوریا کو طاقت دکھانا ہے، اس تجربے کی ویڈیو اور تصاویر جاری کر دی گئیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل میں گاڑی راہ گیروں پر چڑھ گئی، ایک ش...

اسرائیل میں گاڑی راہ گیروں پر چڑھنے کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق راہگیروں پر گاڑی چڑھنے کا واقعہ تل ابیب میں پیش آیا جس میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ شہر کے ایک اور علاقے میں فائرنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔ اسرائیلی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کے فلسطینی ڈرائیور کو گولی مار دی گئی۔ ڈرائیور کا تعلق مغربی کنارے سے ہے اور گاڑی مبینہ طور پر چوری کی تھی۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے واقعہ کی تحقیقات سے قبل ہی اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دے دیا۔ اسرائیل کی مسلمان دشمن فورسز رمضان المبارک کے آغاز سے ہی مسجد اقصی میں گھس کر فلسطینی نمازیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں مسجد کا تقدس پامال کررہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بڑھتی ہوئی کشیدگی، برطانوی تنظیم کی فلسطینیو...

برطانوی فلاحی تنظیم ایکشن فار ہیومینٹی نے فلسطینی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے متاثرہ فلسطینیوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عطیات کی اپیل کی ہے۔ یہ تنظیم 2021 سے فلسطین میں کام کر رہی ہے۔ اس نے گذشتہ کشیدہ صورتحال کے دوران بھی مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کے لیے خوراک، صاف پانی، طبی خدمات تک رسائی میں مدد کی ہے اور یتیموں کی بھی مدد کی ہے۔ تنظیم نے مزید کہا کہ فلسطین میں اس کی ٹیمیں انسانی ضروریات کا جائزہ لے رہی ہیں اور جان بچانے کے لیے ضرورت مندوں تک امداد پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ ایکشن فار ہیومینٹی کے سی ای او عثمان مقبل نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں کو تشدد میں اضافے کی وجہ سے بگڑتے ہوئے انسانی بحران کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق اس صورتحال کا سامنا ایسے وقت میں ہوا ہے جب بہت سے فلسطینی رمضان کا مقدس مہینہ منا رہے ہیں۔ عثمان مقبل کا کہنا ہے کہ مہینوں سے مغربی کنارے اور غزہ میں کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور بڑھتے ہوئے تشدد کے پیش نظر ہم لوگوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ فلسطین میں زندگیاں بچانے اور فلسطینیوں کی مدد کے لیے دل کھول کر عطیات دیں۔ واضح رہے رواں ہفتے اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی میں نمازیوں پر دھاوا بولا تھا اور مسجد کے احاطے سے سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا تھا اور زبردستی مسجد سے نکالا تھا۔اسرائیلی پولیس نے کہا تھا کہ اس نے مسجد سے مشتعل افراد کو نکالنے کے لیے یہ کارروائی کی۔ جمعرات کی رات سے جمعے کی صبح تک، اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں حماس اور اسلامی جہاد سے منسلک کئی عسکری مقامات پر بمباری کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یہ سنسرشپ ہے، انڈیا میں فیکٹ چیک یونٹ کے قیا...

انڈین میڈیا کے ایڈیٹرز کی تنظیم ایڈیٹرز گِلڈ آف انڈیا نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر خبروں کی چھان پھٹک کے لییفیکٹ چیکنگ یونٹ کے قیام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈین میڈیا انڈسٹری کی تنظیم نے نئے قوانین کو سخت اور سنسرشپ کے مترادف قرار دیا ہے۔ آئی ٹی کے نئے قواعد میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے یہ لازم قرار دیتے ہیں کہ وہ ایسی کوئی خبر شائع، نشر یا شیئر نہ کریں جو حکومت سے متعلق غلط معلومات پر مبنی ہو۔ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی انتظامیہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ بار بار تنازعات میں الجھتی رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مودی حکومت کے ان مطالبات پر عمل کرنے میں ناکام رہے کہ مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں کچھ مواد یا اکانٹس کو ہٹا دیا جائے۔ وفاقی حکومت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ جعلی، غلط یا گمراہ کن معلومات کی شناخت کے لیے فیکٹ چیک یونٹ کا قیام عمل میں لا رہی ہے۔اس اعلان کے بعد ایڈیٹرز گِلڈ آف انڈیا نے اس یونٹ کے گورننگ میکانزم، جعلی خبروں کے تعین میں اس کے وسیع اختیارات اور ایسے معاملات میں اپیل کرنے کے حق پر سوال اٹھایا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ یہ سب کچھ نیچرل جسٹس کے اصولوں کے منافی اور سنسرشپ کے مترادف ہے۔ تنظیم کے بیان کے مطابق اس طرح کے سخت قوانین کے بارے میں وزارت کا نوٹیفکیشن افسوسناک ہے۔ گِلڈ ایک بار پھر وزارت پر زور دیتا ہے کہ وہ اس نوٹیفکیشن کو واپس لے اور میڈیا تنظیموں اور پریس باڈیز سے مشاورت کرے۔ تاہم حکومت نے جمعے کو کہا کہ یہ قواعد سخت نہیں اور جعلی خبروں کی نشاندہی کرنے والے یونٹ کو بہت زیادہ اختیارات نہیں دیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کیلئ...

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت، سپیکر قومی اسمبلی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر حکم امتناعی جاری کررکھا ہے، اسمبلی رولز کے حوالے سے عدلیہ کا فیصلہ آ چکا ہے، پی ٹی آئی اراکین کی موجودگی میں راجہ ریاض کی تقرری غیر آئینی ہے، راجہ ریاض کا تعلق پی ڈی ایم سے ہے وہ اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتے، اسمبلی کی مدت ختم ہونے والی ہے مگر سپیکر نے راجہ ریاض کو عہدے سے نہیں ہٹایا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن ایکٹ سیکشن 57 اور 58 میں ترامیم کے مج...

الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 57 اور 58 میں ترامیم کے مجوزہ مسودہ کی تیاری شروع کردی۔ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کا مجوزہ مسودہ وزارت پارلیمانی امور کے حوالے کیا جائے گا، ترامیم الیکشن کمیشن کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ہیں۔ سیکشن 58 میں الیکشن شیڈول کے اجرا کا اختیار الیکشن کمیشن کو ہے، سیکشن 58کے تحت الیکشن کمیشن کے کردار کو مزید واضح کیا جائے گا تاکہ کوئی ابہام نہ رہے۔ سیکشن 58 میں مجوزہ ترمیم کے ذریعے الیکشن کمیشن کا کردار مضبوط کیا جائے گا جبکہ سیکشن 57 کے تحت تاریخ دینے کا اختیار صدر مملکت کو ہے جس میں ترمیم تجویز کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ترمیم کر کے اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدلیہ مخالف قرار داد کی واپسی کیلئے وزیراعظم...

عدلیہ مخالف منظور کردہ قرار داد کی واپسی کے لئے وزیراعظم اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چئیرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن عمل درآمد کیس میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا۔ وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرار داد منظور کی، آئین پاکستان کے تحت تمام ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، آئین میں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کا قانونی طریقہ کار موجود ہے۔ وفاقی کابینہ نے عدلیہ مخالف قرار داد منظور کر کے غیر آئینی طریقہ اپنایا، وفاقی کابینہ کا اقدام آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت واضع طور پر توہین عدالت ہے۔ اگر وفاقی کابینہ نے منظور کردہ قرار داد واپس نہ لی تو توہین عدالت کی کاروائی کے لئے عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آشیانہ ہاوسنگ ریفرنس: شہباز شریف، احد چیمہ ن...

آشیانہ اقبال ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور احد چیمہ نے لاہور کی احتساب عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف اور احد چیمہ کی بریت کی درخواستیں دائر کیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ سے کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نیب نے سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار دیا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہمارے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں، بری کیا جائے۔ دوسری جانب فواد حسن فواد نے بھی احتساب عدالت لاہور میں بریت کی درخواست دائر کر دی ہے، ملزم منیر ضیا، علی سجاد نے بھی بریت کی درخواستیں دائر کیں۔ یاد رہے کہ ہمراہی ملزم ندیم ضیا پیرزادہ اور بلال قدوائی پہلے ہی بریت کی درخواست دائر کر چکے ہیں، ندیم ضیا پیرزادہ نے دس دس لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کروا دیئے۔ ملزم ندیم ضیا پیرزادہ کی طرف سے فقیر حسین اور محمد یاسین نے ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عیدالفطر اس بار تیس روزے مکمل ہونے کے بعد ہف...

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے دکھائی دینے کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے، اس روز مطلع صاف ہوا تو بھی چاند دکھائی نہیں دے گاسیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ جمعرات بیس اپریل کی شا م عیدالفطر کے ہلال کی رویت نہیں ہوگی ۔ عیدالفطر اس بار تیس روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو ہوگی ۔ سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کہ مطابق نیا چاند جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9بج کر 13 منٹ پر پیدا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دکھائی دینے کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے، اس روز مطلع صاف ہوا تو بھی چاند دکھائی نہیں دے گا۔ خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 21 اپریل کو 30 رمضان اور 22 اپریل کو یکم شوال ہوگی لہذا 20 اپریل کی شام موصول ہونے والی شوال کے چاند کوئی بھی شہادت جھوٹی ہوگی۔ اس روز یعنی 29 رمضان المبارک کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 10 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔ جبکہ کویتی ماہر فلکیات اور تاریخ دان عادل السعدون نے کہا ہے کہ سال رواں 1444 ہجری میں بھی عیدالفطر مسلم ممالک میں مختلف ایام میں منائی جائے گی اور اس کا انحصار شوال کا چاند نظر آنے پر ہوگا۔ تاہم رمضان کا اختتام 21 اپریل کو ہوگا اور عید 22 اپریل کو ہوگی۔ چاند نظر آنے کے حالات کے بارے میں انہوں نے وضاحت سے بتایا ہے کہ کہا کہ 20 اپریل 2023 کو چاند سورج کے ساتھ ہو جائے گا اور اسی وقت اس کو گرہن لگے گا جو عرب خطے میں نظر نہیں آئے گا۔ ملاپ اور چاند گرہن کا وقت صبح 7 بجکر 12 منٹ پر ہے۔ غروب آفتاب شام 6 بجکر 6 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند غروب شام 6 بج کر 42 منٹ پر ہوگا۔ اس وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے اور 6 منٹ ہوگی۔ انہوں نے ہلال دیکھنے کی شرائط پوری نہ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر عرب ممالک حتی کہ موریطانیہ میں بھی 29 ویں رمضان کو عید کا چاند نظر نہیں آئے گا نہ کھلی آنکھوں سے اور نہ ہی دوربین سے۔ اس لیے اس سال زیادہ تر مسلم ممالک میں عید 22 اپریل کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی، سرجانی ٹاون میں 6 سال کی بچی زیادتی ک...

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں 6 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ کچھ افراد کے ڈی این اے نمونے بھی لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ملیر کھوکھرا پار میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ ادھر محمودآباد میں تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگانے والی خاتون کی ٹانگ کی ہڈی ٹو ٹ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھلانگ لگانے والی خاتون سونیا کا دماغی توازن درست نہیں، اسے یہ بھی یاد نہیں کہ اس نے عمارت سے چھلانگ لگائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہل...

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے بابا موڑ کے قریب تین ڈاکو شہریوں کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوں کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور چھینا ہوا سامان برآمد ہوا ہے۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوں کی شناخت اویس، راشد اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی د...

احتساب عدالت نے رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد ہوگئی۔ احتساب عدالت کراچی میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اس سلسلے میں ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ قومی احتساب بیورو نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم و دیگر پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحران کا حل ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد سے...

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ موجودہ آئینی و سیاسی بحران کا حل پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد سے ممکن ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں حاجی غلام علی نے کہا کہ ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز اس حوالے سے مل بیٹھ کر معاملات طے کریں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ سپریم کورٹ جو کہے گی وہ تو ماننا ہوگا البتہ خیبر پختونخوا میں ہر روز دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، فوری الیکشن کا مطالبہ کرنے والی پی ٹی آئی بتائے کہ کیا ایسے حالات میں انتخابی مہم چلانا بھی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے حالات میں بہت فرق ہے، ہمارے صوبے میں کوئی دن ایسا نہیں کہ دہشتگردی کا واقعہ نہ ہوا ہو۔ حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ میں نے تاریخ دینی ہے الیکشن وفاقی وصوبائی حکومت اورالیکشن کمیشن نے کرانا ہے، نگران صوبائی حکومت کا خط میں نیالیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ کو بھیجا۔ الیکشن کے حوالے سے ہمیں ٹھنڈے دماغ کے ساتھ فیصلے کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل اسٹیک ہولڈر صوبے کے عوام، پولیس اور انتخابی عملہ ہے، الیکشن کا مطالبہ کرنے والے بتائیں ان حالات میں وہ انتخابی مہم بھی چلاسکیں گے؟ کیا اس وقت وانا،وزیرستان ، کرم و دیگر علاقوں میں انتخابی مہم ممکن ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدت کے دوران نکاح کے کیس پر سماعت بغیر کاررو...

عمران خان اور بشری بی بی پر عدت کے دوران نکاح کے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی ہے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان اوربشری بی بی پرعدت کیدوران نکاح کیالزام کیکیس کی سماعت ہوئی جس میں مرکزی گواہ مفتی سعید احمد خان کی عمرہ پر روانگی کے باعث بیان آج ریکارڈ نہ ہوسکا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ گواہ مفتی سعید عمرے پرگئے ہیں لہذا عدالت آئندہ کی تاریخ رکھ دے۔ عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کیخلاف دائرپرائیویٹ شکایت پر سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشتگرد گر...

انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب میں 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ، ہینڈ گرینیڈ ، لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں فواد اللہ ، فقیر محمد ، آصف نواز ، ضیا الرحمان ، عتیق احمد اور بشیر شامل ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے اختر نواز اور داعش کے محمد عثمان کو گرفتار کیا گیا۔ گوجرانوالہ سے چار اور ڈی جی خان اور بہاولپور سے ایک ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف چھ ایف آئی آر درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ دہشت گردوں کو 21 کومبنگ آپریشنز کے دوران مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں رواں ہفتے 402 کومبنگ اپرئشن کیے۔ کومبنگ آپریشن کے دوران 22921 مشتبہ افراد کو چیک کر کے 118 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا جبکہ ان دہشت گردوں کے خلاف 89 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع، عدالت ن...

لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔ سیشن عدالت میں گرفتاری کے خوف سے حسان نیازی نے صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ، درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے کی ۔ عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتاری سے 20 اپریل تک روک دیا، حسان نیازی کے وکیل نے ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست بھی جمع کرائی جس کو عدالت نے منظور کرلیا ۔ واضح رہے کہ حسان نیازی کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ 286/23 درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی اسمبلی کے حلقہ 118 اور 108کے ضمنی انتخا...

لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ 118 اور 108 کے ضمنی انتخابات منسوخ کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے فرخ حبیب اور اعجاز شاہ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سے درخواست دائر کی ہے ۔ درخواست گزار نے مقف اختیار کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے 120 دن سے کم کا عرصہ رہ گیا ہے، 120 دن سے کم کا عرصہ ہو تو ضمنی انتخابات نہیں ہوسکتے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 120 دن سے کم دن ہونے پر ضمنی انتخاب کرانا قانون کے منافی ہے اور ایسے انتخاب کی کوئی گنجائش نہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 118 اور 108 میں ضمنی انتخاب کو منسوخ کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کیخلاف ہتک عزت کے...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے طیبہ گل کی جانب سے سابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔ طیبہ گل اور سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم عدالت پیش ہوئے، طیبہ گل کے وکیل نجی مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے، جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے پر سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے گئے تھے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 11 ا...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے کسی سینئر وکیل اور نہ ہی عمران خان کو نوٹس کی تعمیل ہوئی، پولیس کی جانب سے تاحال نوٹس کی تعمیل کی رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی جا سکی۔ اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج نے تعمیلی نوٹس کی رپورٹ جمع ہونے تک توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صادق آباد، انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف...

انتظامیہ نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چاولوں کے تھیلوں میں چھپائی گئی چینی کی 6 ہزار بوریاں تحویل میں لے لیں جبکہ موقع سے گرفتار تین ملزمان سمیت مل مالک کے خلاف مقدمہ کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صادق آباد شکیل احمد بھٹی کی سربراہی میں اے این انڈسٹریز و رائس ملز میں کارروائی کی گئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد حماد حامد، ڈی او انڈسٹریز عماالدین جتوئی سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی کارروائی کے دوران انکے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے بتایا کہ انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کے تحصیل صادق آباد میں موجود رائس ملز میں چینی ذخیرہ کی گئی تھی، اے این انڈسٹریز و رائس ملز کے مالک اسرار احمد نے چار ماہ قبل چینی ذخیرہ کی تھی۔ شکیل احمد بھٹی نے بتایا کہ مالکان نے حکومتی ہدایات کے باوجود چینی کو مقامی انتظامیہ کے ریکارڈ میں ڈکلیئر نہیں کیا تھا، چینی کو سرکاری تحویل میں لیکر مالکان کے خلاف ذخیرہ اندوزی و سٹے بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں اشیا روزمرہ کی ذخیر اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دن آئی جی کو اختیار دیں، سٹریٹ کرائم ختم ہو...

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 4 دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے 5 ویں دن کوئی سٹریٹ کرائم نہیں ہوگا۔ کراچی میں سترہویں سحری کے موقع پر نارتھ ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں گورنر ہاوس کی افطاری کے بینر ہٹا دیئے گئے ہیں، مجھے میسج ہے اب آپ رک جائیں، بہت ہوگیا عوام عوام۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات دے کر سٹریٹ کرائم ختم کئے جا سکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ گیس کی بندش پر عوام کے ردعمل سے ایم ڈی ایس ایس جی سی کو آگاہ کر چکا ہوں جب گیس نہیں تو بل بھی نہ بھیجیں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عوام گیس بلز گورنر ہاس میں جمع کروائیں، انہیں صفر کروائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر لی گئی۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ 12 اپریل کو سماعت کرے گا، درخواست میں عمران خان اور چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکا، الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو قانونی کارروائی کا آغاز کیا اور 21 اکتوبر 2022 کو عمران خان کو نااہل قرار دیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل نواز شریف کو بھی عدالت نااہل کر چکی ہے، نااہلی کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے، نااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا، الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر درخواست پر کارروائی نہیں کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے بیساکھی کی تقریبات کیلئے2,856 بھا...

پاکستان نے بیساکھی کی تقریبات کیلئے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 2,856 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے، سکھ یاتریوں کو 9 سے 18 اپریل تک کیلئے ویزے جاری کئے گئے ہیں، بھارتی یاتری (آج) اتوار کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے جہاں سے انہیں خصوصی ٹرین کے ذریعے حسن ابدال روانہ کیا جائے گا۔ دورے کے دوران زائرین ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب جائیں گے، بیساکھی اور خالصہ جنم دن کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔ بیساکھی میلے کیلئے ویزوں کا اجرا 1974 کے مذہبی مقامات کے دورے پر پاک بھارت پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ہر سال بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد مختلف مذہبی تہواروں اور تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر مملکت نے سپریم کورٹ بل نظرثانی کیلئے پار...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ سے متعلق بل نظرثانی کیلئے واپس بھیج دیا۔ صدرِ پاکستان نے عدالتی اصلاحات بل 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظرثانی کے لئے پارلیمنٹ کو واپس بھجوایا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بادی النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے، بل قانونی طور پر مصنوعی اور ناکافی ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے، میرے خیال میں اس بل کی درستگی کے بارے میں جانچ پڑتال پوری کرنے اور دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس کرنا مناسب ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آئین سپریم کورٹ کو اپیل، ایڈوائزری، ریویو اور ابتدائی اختیار سماعت سے نوازتا ہے، مجوزہ بل آرٹیکل 184 تین، عدالت کے ابتدائی اختیار سماعت سے متعلق ہے، مجوزہ بل کا مقصد ابتدائی اختیار سماعت استعمال کرنے اور اپیل کرنے کا طریقہ فراہم کرنا ہے۔ صدر مملکت نے سوال اٹھایا کہ یہ خیال قابل تعریف ہو سکتا ہے مگر کیا اس مقصد کو آئین کی دفعات میں ترمیم کے بغیر حاصل کیا جا سکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ تسلیم شدہ قانون تو یہ ہے کہ آئینی دفعات میں عام قانون سازی کے ذریعے ترمیم نہیں کی جاسکتی، آئین ایک اعلی قانون ہے اور قوانین کا باپ ہے، آئین کوئی عام قانون نہیں بلکہ بنیادی اصولوں، اعلی قانون اور دیگر قوانین سے بالاتر قانون کا مجسمہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مڈغاسکر-انتانانریوو-چین-پروجیکٹ

مڈغاسکر میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور ژانگ وی (بائیں)  انتانانریوو میں  پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے ایک دستخطی تقریب میں ملاگاسی کی وزیر خارجہ یتے سیلا سے مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ-غزہ شہر- فضائی حملہ

غزہ شہر میں ایک شخص اسرائیلی فضائی حملے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہا ہے۔(شِنہوا)

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ-غزہ شہر- فضائی حملہ

غزہ شہر میں ایک شخص اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہا ہے۔(شِنہوا)

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوئٹزرلینڈ-جنیوا-عالمی ادارہ صحت-75ویں سالگر...

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ہیڈ کوارٹر میں ادارے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اے سی 332 ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز کا...

تیان جن(شِنہوا) چین کے دو انجنوں کے حامل  اے سی 332 سول ہیلی کاپٹر نے جمعہ کو  اپنی پہلی پرواز کامیابی کے ساتھ  مکمل کی۔

ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے کہا کہ 4 ٹن کے کثیرالمقاصد ہیلی کاپٹر کو اپنے لانچ آپریٹرز سے 24 آرڈرز کی پہلی کھیپ اسی دن موصول ہوئی۔

ان آرڈرز میں 18 ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا معاہدہ اور چھ  کی خریداری میں اظہار دلچسپی شامل ہے۔ یہ فضائی نقل و حمل، ہنگامی طبی امداد اور گشت  سمیت دیگر شعبوں استعمال کئے جائیں گے۔

ہیلی کاپٹر  زیادہ سے زیاد 3 ہزار 850  کلوگرام وزن لے کر اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں دس مسافروں کو لے جایا جا سکتا ہے۔ ڈویلپر نے کہا کہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 260 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور زیادہ سے زیادہ پرواز کی حد 693 کلومیٹر ہے۔

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ سے 2 افراد...

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک رہائش گاہ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

لیک ووڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور کے جنوب مغرب میں واقع شہر لیک ووڈ میں مقامی وقت کے مطابق تقریباًدن 11 بج کر 52 منٹ(پاکستانی وقت رات 10 بج کر 52 منٹ) پر گولیاں چلنے کی اطلاع پر پولیس کو رہائش گاہ پر طلب کیا گیا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جب  اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو تین مرد گولی لگنے سے زخمی حالت میں پائے گئے۔

ان میں سے ایک کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ دو کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایک زخموں کی تاب نہ لا کرہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ تینوں افرادکے درمیان تعلق کی نوعیت ابھی تک معلوم نہیں ہے لیکن یہ ظاہر ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے ایک دوسرے سے واقف تھے۔

جاسوسوں کا خیال ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں چوتھا فریق ملوث ہے جو پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ چوتھے فریق کو بھی گولی لگی ہو گی۔

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کے زرمبادلہ کے ذخائر مارچ کے آخر میں 31کھرب 83ارب90کروڑڈالر تک پہنچ گئے جو کہ ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 1.62 فیصد زیادہ ہیں۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج  نے جمعہ کو بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنسی ٹرانسلیشن اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کی وجہ سے ہے۔

ریگولیٹر کے مطابق  مانیٹری پالیسی اور بڑی معیشتوں کی توقعات سے متاثرہ امریکی ڈالر کا انڈیکس نیچے آیا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتیں گزشتہ ماہ اوپر چلی گئیں۔

ریگولیٹر نے مزید کہا کہ ملک کی مضبوط اقتصادی بنیادوں اور ترقی کے وسیع امکانات کی وجہ سے توقع ہے کہ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر عمومی لحاظ سے مستحکم رہیں گے۔

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سینئرقانون سازوں کی بیجنگ میں رضاکارا...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے سینئر قانون سازوں کے ایک گروپ نے جمعہ کو بیجنگ کے مضافاتی علاقے میں رضاکارانہ شجرکاری میں شرکت کی۔

نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرپرسنز وانگ ڈونگ منگ، شیاو جی، ژینگ جیان بانگ، تائی ننگ، اور لوسانگ جم کان، این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹریز جنرل اور دیگر قانون سازوں نے بیجنگ کے فینگ تائی ڈسٹرکٹ کے جنگلاتی علاقے میں 300 سے زیادہ پودے لگائے۔

این پی سی کی قائمہ کمیٹی خوبصورت چین کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے کئی سالوں سے رضاکارانہ طور پر درخت لگانے کی سرگرمیوں کا اہتمام کرتی آرہی ہے۔

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ-غزہ-خان یونس-فضائی حملہ

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد  آگ اور دھوئیں کے بادل دیکھے جا سکتےہیں۔(شِنہوا)

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں مکان کی چھت گرنے سے 7 افرادجاں...

مہترلام(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔

قدرتی آفات کے انتظام اور انسانی امور کے صوبائی ڈائریکٹر قاری خیر محمد غازی نے جمعہ کو  بتایا کہ یہ ہلاکت خیز واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات گئے 2 بجے علیشنگ ضلع میں اس وقت پیش آیا جب ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ بچے اپنے والدین سمیت  جاں بحق ہو گئے۔صرف ایک آٹھ سالہ بچی زندہ بچ گئی تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ کی جانب سے تائیوان کی آزادی ک...

بیجنگ(شِنہوا) ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر نے تائیوان کی "پراسپیکٹ فاؤنڈیشن" اور "ایشین لبرلز اینڈ ڈیموکریٹس کونسل" کے خلاف "تائیوان کی آزادی" کی وکالت کرنے پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے جمعہ کو کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، دونوں تنظیموں نے "جمہوریت" "آزادی" اور "تعاون" کے بہانے اور "تعلیمی تبادلوں" اور "سیمینارز" کی آڑ میں  بین الاقوامی سطح پر "تائیوان کی آزادی" خیال کو غلط طریقے سے پیش کیا۔

ژو نے مزید کہا کہ وہ چین مخالف قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس سے "ایک چین، ایک تائیوان" "دو چین" کو فروغ ملا اور تائیوان کی نام نہاد "بین الاقوامی ساکھ"کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہوئے ایک چین کے دیگر اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

مین لینڈ نے مذکورہ تنظیموں کے خلاف تعزیری اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے سربراہان کے مین لینڈ اور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقوں میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

مین لینڈ نے اپنے اداروں اور افراد کو دونوں تنظیموں کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون سے منع کردیا ہے۔

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمبابوے میں سڑک کے حادثے میں 9 افراد ہلاک، 3...

ہرارے(شِنہوا) زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کے جنوب میں ایک سڑک پر دو مسافر گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور 31  زخمی ہو گئے۔

زمبابوے ریپبلک پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی صبح  زمبابوے کے باشندے  ایسٹر کے طویل تہوار کے لیے مختلف مقامات کا سفر کر رہے تھے  کہ تباہ کن سڑک ٹریفک حادثہ صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا جہاں ہرارے-ماسونگو روڈ پر ایک ٹویوٹا کاروان کومبی جس میں 18 افراد سوار تھے، ایک منی بس کے ساتھ ٹکرا گئی جس میں 22 افراد سوار تھے۔ تصادم کے نتیجے میں نو افراد ہلاک جبکہ 31 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے  بیان میں کہا کہ 20 مسافروں کو قریبی موما ہسپتال میں جبکہ 11 دیگر کو گویرو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی امتیازی...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے آسٹریلیا کی جانب سے اپنی وفاقی حکومت کی ڈیوائسز پر ٹک ٹاک پر پابندی کو امتیازی اقدام قرار دیا ہے۔

چین کی وزرات تجارت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام سے آسٹریلیا کو قومی سلامتی کے تحفظ میں مدد نہیں ملے گی بلکہ اس کے کاروباری ماحول میں بین الاقوامی برادری کے اعتماد اور آسٹریلوی اداروں اور اس کے لوگوں کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔

وزارت نے کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ اپنے ملک کے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ مارکیٹ اصولوں اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی قواعد کے مطابق بین الاقوامی آپریشنز کریں اور میزبان ملک کے قوانین اور ضوابط کی تعمیل کریں۔

وزارت تجارت نے آسٹریلیا پر زور دیا کہ وہ تمام کاروباری اداروں کے ساتھ منصفانہ اور مساوی سلوک کرے، انہیں کھلا، شفاف اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے اور چین اور آسٹریلیا کے درمیان سازگار اقتصادی اور تجارتی تعاون کا ماحول پیدا کرے۔

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی امتیازی...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے آسٹریلیا کی جانب سے اپنی وفاقی حکومت کی ڈیوائسز پر ٹک ٹاک پر پابندی کو امتیازی اقدام قرار دیا ہے۔

چین کی وزرات تجارت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام سے آسٹریلیا کو قومی سلامتی کے تحفظ میں مدد نہیں ملے گی بلکہ اس کے کاروباری ماحول میں بین الاقوامی برادری کے اعتماد اور آسٹریلوی اداروں اور اس کے لوگوں کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔

وزارت نے کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ اپنے ملک کے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ مارکیٹ اصولوں اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی قواعد کے مطابق بین الاقوامی آپریشنز کریں اور میزبان ملک کے قوانین اور ضوابط کی تعمیل کریں۔

وزارت تجارت نے آسٹریلیا پر زور دیا کہ وہ تمام کاروباری اداروں کے ساتھ منصفانہ اور مساوی سلوک کرے، انہیں کھلا، شفاف اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے اور چین اور آسٹریلیا کے درمیان سازگار اقتصادی اور تجارتی تعاون کا ماحول پیدا کرے۔

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور جاپان سمندری امور پر مذاکرات کریں گے

بیجنگ(شِنہوا)چین اور جاپان کا سمندری امور پر اعلیٰ سطح کی مشاورت کا 15 واں دور10 اپریل کو ٹوکیو میں ہوگا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ، وزارت دفاع، میری ٹائم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سمندری انتظام کے محکموں کے حکام مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

اعلیٰ سطح کی مشاورت دو طرفہ مواصلات اور رابطے کے لیے ایک جامع میکنزم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین جاپان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سمندر سے متعلق مسائل پر مکمل تبادلہ خیال کی توقع رکھتا ہے تاکہ باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو بڑھایا جا سکے،ترجمان نے مزید کہا کہ چین اختلافات کو مناسب طور سے حل اور عملی تعاون کو فروغ دے گا۔

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور جاپان سمندری امور پر مذاکرات کریں گے

بیجنگ(شِنہوا)چین اور جاپان کا سمندری امور پر اعلیٰ سطح کی مشاورت کا 15 واں دور10 اپریل کو ٹوکیو میں ہوگا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ، وزارت دفاع، میری ٹائم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سمندری انتظام کے محکموں کے حکام مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

اعلیٰ سطح کی مشاورت دو طرفہ مواصلات اور رابطے کے لیے ایک جامع میکنزم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین جاپان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سمندر سے متعلق مسائل پر مکمل تبادلہ خیال کی توقع رکھتا ہے تاکہ باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو بڑھایا جا سکے،ترجمان نے مزید کہا کہ چین اختلافات کو مناسب طور سے حل اور عملی تعاون کو فروغ دے گا۔

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کے فضائی حملوں میں شدت کے بعد کشیدگی...

غزہ/بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیلی پولیس کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ سے فلسطینی نمازیوں کو زبردستی نکالنے کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں فوجی چوکیوں پر جمعہ کو فضائی حملے تیز کر دیے جس سے گزشتہ تین دنوں میں فلسطین کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

حماس کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جاسوس ڈرونز اور لڑاکا طیاروں نے حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والی فوجی پوسٹوں اور تنصیبات پر درجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔

فلسطینیوں نے شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے حماس کے زیر کنٹرول غزہ کی پٹی پر لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کی آوازیں سنی ہیں اور بمباری کی آوازیں پورے ساحلی علاقے میں سنی گئیں۔

غزہ میں طبی ذرائع نے بتایا کہ فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور ہسپتالوں اورکلینکوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

القسام بریگیڈز اور دیگر چھوٹے عسکری گروپوں نے الگ الگ بیانات میں کہا کہ ان کے عسکریت پسندوں نے غزہ کی پٹی پر گھومنے والے اسرائیلی طیاروں پر طیارہ شکن میزائل داغے۔

مشترکہ فلسطینی چیمبر آف آپریشنز جو حماس اور اسلامی جہاد سمیت فلسطینی دھڑوں کے کئی مسلح ونگز پر مشتمل ہے، نے پہلے کہا تھا کہ ان کے عسکریت پسند کسی بھی اسرائیلی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہماری مزاحمت اور غزہ میں ہمارے لوگوں کو دشمن کے خطرے کے پیش نظر ہم کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اس کا پوری طاقت سے جواب دینے سمیت تمام مقامات اور اپنے مقدسات کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد جنوبی اسرائیل میں سائرن بجائے گئے اور اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی جنوبی، وسطی، مغربی اور شمالی پٹی پر حماس کی متعدد پوسٹوں اور تنصیبات پر بمباری کی۔ 

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں