• Columbus, United States
  • |
  • ١٣ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

امریکا، گن کنٹرول پر مظاہرہ کرنیوالے 2ڈیموکر...

امریکا کی ریاست ٹینیسی میں گن کنٹرول معاملے پر مظاہرہ کرنیوالے 2ڈیموکریٹ اراکین کی رکنیت ختم کردی گئی،ری پبلکن پارٹی کے زیر کنٹرول ایوان نے ڈیموکریٹس کے خلاف اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیموکریٹ رکن اسمبلی جسٹن جونز اور جسٹن پیرسن کی رکنیت معطل کردی تاہم گلوریا جانسن کیخلاف کارروائی ناکام بنادی گئی،نیش ویل کے اسکول میں 27مارچ کو فائرنگ سے 3بچوں سمیت 6افراد ہلاک ہوئے تھے۔ معطل اراکین نے مظاہرے کی قیادت کی تھی جس سے ایوان کی کارروائی معطل ہوگئی تھی،امریکی میڈیا کے مطابق اسکول میں فائرنگ کے ایشوز سے نمٹنے کے معاملے پر اراکین اسمبلی میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ، عمران خان کیخلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں بغاوت پر اکسانے، عزت نفس مجروح کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں،عمران خان کیخلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اعلی ادارے کے افسر پر الزامات لگائے، حساس اداروں کے مختلف آفیسرز کے نام لے کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ،ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان اپنے مذموم ارادوں کے مقاصد کے لیے سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیتا ہے ، ملزم نے اپنی تقاریر سے فوج کے مختلف گروہوں اور طبقوں میں انتشار پھیلایا، ملزم عمران خان کا یہ عمل ملک و ریاست کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیارہیں، چینی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ چین ۔ فرانس تعلقات میں پائیدار اور مستحکم ترقی ہوئی ہے اور ایک غیرمستحکم اور باہم مربوط دنیا میں استحکام اور اعتماد پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پرعمل درآمد کے لیے فرانس کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیارہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم  چین اور فرانس کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو اعلیٰ سطح پر لے جانے اور سفارتی تعلقات کے قیام کے اصل مقاصد یعنی آزادی، باہمی تفہیم، دور اندیشی، باہمی فائدے اور مثبت نتائج پر عمل کرنے کو تیار ہیں۔

لی نے اس بات پر زور دیا کہ چین فرانس کے ساتھ چین کی ترقی کے مواقع کا اشتراک چاہتا ہے اور چینی مارکیٹ میں مزید معیاری فرانسیسی مصنوعات ، ٹیکنالوجیز اور خدمات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پرامید ہے کہ فرانس اپنی مارکیٹ کا کھلا پن برقرار رکھے گا اور چینی کاروباری اداروں کو منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول مہیا کرے گا۔

میکرون نے کہا کہ فرانس چین کی ترقی کا حامی ہے اور چین کے ساتھ وبا سے قبل کے تبادلوں کی رفتار کی بحالی کو تیار ہے۔

انہوں نے چین کے ساتھ معیشت ، تجارت، زراعت، ہوا بازی، مالیات، جوہری توانائی، اختراع ، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں کھلے طریقے سے تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی۔

ٹوئٹر نے تمام اکائونٹس کو ان فالو کردیا

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کے اکائونٹس سے بلیو ٹِک ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں اب ٹوئٹر ویریفائیڈ کے نام سے بنے اکانٹ نے تمام اکانٹس کو ان فالو کردیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر تصدیقی اکائونٹ پر فالوونگ اب زیرو پر پہنچ گئی ہے جو کہ اس سے قبل تقریباچار لاکھ 20 ہزار تصدیق شدہ اکائونٹس کو فالو کیے ہوئے تھا،غیرملکی میڈیا کے مطابق بلیو سبسکرپشن کے لیے ادائیگی نہ کرنے والے اکائونٹس کو ٹوئٹر کی جانب سے یکم اپریل سے بلیو ٹِک ہٹانے کا انتباہ کیا گیا تھا،رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر سب سے پہلے 2009میں تصدیق شدہ اکائونٹس کے لیے بلیو ٹِک متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین کو مشہور شخصیات، سیاستدان، کمپنیاں، برانڈز، خبر رساں اداروں اور عوامی مفاد کے اصل اکائونٹس کو پہچاننے میں مدد ملے،واضح رہے کہ ٹوئٹر نے پہلے کبھی تصدیق شدہ اکائونٹس کے لیے کوئی فیس نہیں لی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ چھن گانگ ۔ سعودی عرب۔ ایران ۔ و...

چین، دارالحکومت بیجنگ میں چین کے وزیرخارجہ چھن گانگ نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔ (شِنہوا)

چین ، خدمات تجارت میں ابتدائی 2 ماہ کے دوران...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران خدمات کی تجارت کی مالیت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔

وزارت تجارت کے مطابق جنوری تا فروی کے عرصے میں مجموعی تجارتی مالیت تقریباً 969.6 ارب یوآن (تقریباً 141 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 1.7 فیصد اضافہ  ہے۔

اس مدت میں خدمات کی درآمدات گزشتہ برس کی نسبت 14.7 فیصد اضافے سے 557.3 ارب یوآن رہیں جبکہ خدمات کی برآمدات 412.3 ارب یوآن سے زائد رہیں جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 11.8 فیصد کم ہیں، یوں یہ خسارہ  144.9 ارب یوآن رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق معلومات پر مبنی خدمات کی تجارت جنوری۔فروری کے عرصے میں تقریباً 406.9 ارب یوآن تک پہنچ گئیں  جس میں گزشتہ برس کی نسبت 6.4 فیصد تو سیع ہوئی ہے۔

وزارت کے مطابق اس عرصے میں سفری خدمات میں نمایاں بحالی ہوئی اور اس شعبے میں تجارت ایک برس قبل کی نسبت 39.8 فیصد اضافے سے 209.4 ارب یوآن سے زائد ہوگئی۔

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بائیڈن انتظامیہ کی افغانستان سے امریکی انخلا...

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر رپورٹ جاری کر دی جس میں انخلا سے متعلق فیصلہ درست قرار دیا گیا ہے،اگست 2021میں انخلا نے امریکا کی طویل ترین جنگ کا خاتمہ کیا جبکہ انخلا کے وقت 13 امریکی فوجی اور تقریبا 200افغان مارے گئے اور امریکی فوجیوں نے چند دنوں میں ایک لاکھ 20 ہزارسے زیادہ لوگوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے جدوجہد کی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 12صفحات پر مشتمل رپورٹ کی سمری میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا نے امریکی اتحاد یا عالمی سطح پر امریکی حیثیت کو کمزور نہیں کیا، صدر بائیڈن اب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ بالکل درست تھا،رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان انخلا کے بعد اب امریکا کسی بھی جگہ خراب ہوتی سکیورٹی صورتحال میں انخلا کو ترجیح دیتا ہے، افغان انخلا سے سیکھے گئے سبق یوکرین اور ایتھوپیا میں بھی اپلائی کیے ہیں،جب افغان حکومت کا خاتمہ ہوا تو کابل کے ہوائی اڈے پر مایوس کن مناظر تھے ، لوگوں کا بہت بڑا ہجوم طالبان سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا، انخلا میں برطانوی فوجی بھی شامل تھے جن کے بارے میں وزیر دفاع بین والیس نے کہا تھا کہ اس وقت برطانیہ کو بہت مشکل پوزیشن میں ڈال دیا گیا تھا،

امریکی محکمہ خارجہ اور پینٹاگون نے انخلا تک کے فیصلوں اور اقدامات کا جائزہ لیا جو کانگریس کو نجی طور پر بھیجا گیا ہے، امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کئی ہفتوں سے رپورٹ کو دیکھنے کا مطالبہ کر رہے تھے،رپورٹ میں ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے نظر اندازی ، اور بعض صورتوں میں جان بوجھ کر انحطاط کا حوالہ دیا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی انخلا کی صرف تاریخ دی تھی، لائحہ عمل نہیں بتایا تھا، ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں اور لائحہ عمل میں فقدان سے بائیڈن انتظامیہ کے اختیارات محدود ہوئے،رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاس غلط معلومات کا کھیل کھیل رہا ہے،صدر بائیڈن کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ بائیڈن نے بہترین فوجی فیصلے اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے بہترین جائزوں پر عمل کیا لیکن ان میں سے کچھ جائزے غلط نکلے، طالبان نے جس تیزی سے افغانستان پر قبضہ کیا،اس سے ظاہر ہے کہ ڈھائی ہزار فوجیوں سے امن نہیں ہوسکتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی خاتون کوہ پیما ساتھی کی جان بچاتے برف...

امریکی ریاست یوٹاہ میں برفانی پہاڑ سر کرتے ہوئے برفانی تودے سے ساتھی کوہ پیما کی جان بچاتے ہوئے خاتون کوہ پیما ہلاک ہو گئی،یوٹاہ کی ڈوشین کائونٹی کے شیرف کا کہنا تھاکہ انڈین کینین پر 41سالہ خاتون کوہ پیما دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ پہاڑ چڑھ رہی تھیں کہ اچانک اوپر سے برف کا ایک بہت بڑا ٹکڑا الگ ہوکر نیچے گرنے لگا، جس دوران بہادر خاتون نے اپنے ساتھی کی جان بچانے کیلئے اپنی جان دائو پر لگا دی،شیرف کا کہنا تھا کہ خاتون کوہ پیما کی شناخت میگ او نیل کے نام سے ہوئی، وہ 21سالہ ساتھی کوہ پیما خاتون ساتھی کی جان بچاتے ہوئے برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہو ئیں، واقعے میں 34سالہ مرد کوہ پیما بھی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کیلئے ڈوشین کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اشتعال انگیز اقدامات ، آذربائیجان نے 4ایرانی...

آذربائیجان نے اشتعال انگیز اقدامات پر چار ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب باکو نے کہا کہ اس نے 6افراد کو گرفتار کیا ہے جو ایرانی خفیہ اداروں سے منسلک تھے اور کیسپین ملک میں بغاوت کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،باکو میں وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو طلب کیا ہے اور ایرانی سفارت خانے کے 4ملازمین کو 48گھنٹے میں ملک چھوڑ نے کہ ہدایات جاری کیں ،بیان میں کہا گیا کہ وہ سفارتی آداب کے خلاف سرگرمی کا حصہ رہے لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، اس سے قبل باکو نے کہا تھا کہ اس نے 6 آذربائیجانی شہریوں کو گرفتار کیا، جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ملک میں حالات کو غیر مستحکم کرنے کے لیے انہیں ایرانی خفیہ اداروں نے بھرتی کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فورسز کی لبنان کے مختلف علاقوں میں...

اسرائیلی ڈیفنس فورسز( آئی ڈی ایف )کی جانب سے راکٹ حملوں کے جواب میں لبنان اور فلسطین کے مختلف علاقوں میں بمباری شروع کر دی گئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جوابی حملوں کے بعد لبنان اور غزہ کی پٹی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، یہ حملے جنوبی لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد ہوئے ہیں جن کا الزام اسرائیلیوں نے فلسطینی گروپ حماس پر عائد کیا ہے،حماس کا کہنا تھا کہ اسے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ یہ میزائل لبنان سے کس نے داغے تھے،حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جو راکٹ داغے جانے کے وقت لبنان میں تھے کہا کہ فلسطینی اسرائیلی جارحیت کے سامنے ہتھیار باندھ کر نہیں بیٹھیں گے،اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF)نے کہا کہ جنوبی لبنان میں حماس کے دہشت گرد انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا،یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصی میں نمازیوں پر مسلسل حملوں کے بعد ان دنوں کشیدگی عروج پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کا جنگی منصوبہ افشا ہونے پر پینٹاگون...

یوکرین کا جنگی منصوبہ افشا ہونے پر پینٹاگون نے تحقیقات کاآغاز کردیا ،غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور نیٹو کا خفیہ منصوبہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے ، امریکی منصوبے میں روس پر حملے کے لیے یوکرین کو مسلح کرنے سے متعلق معلومات شامل ہیں،خفیہ دستاویز میں دعوی کیا گیا ہے کہ یوکرین کی 12میں سے 9بریگیڈ امریکا نے مسلح کیں ، جنگی منصوبے میں یوکرینیوں کی غیرمعمولی اموات کا بھی ذکر کیا گیا ہے،دستاویز میں دعوی کیاگیا ہے کہ جنگ میں اب تک 71500یوکرینی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جنگ میں 16سے17ہزار روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں،جنگی منصوبے میں ہتھیاروں کی منتقلی، بٹالین کی تعداد اور دیگرمعلومات بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متنازع پنشن اصلاحات، پیرس ایک بار پھر میدان...

فرانس میں متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف پیرس ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اس دوران مشتعل مظاہرین نے معروف کیفے سمیت متعدد عمارتوں کو آگ لگا دی،غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے کیفے میں لگی آگ بجھانے کے بعد کیفے کے باہر رکاوٹیں ڈال کر سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے ہیں،غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر اصلاحات کے حق میں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور فرانس کے صدور کی بیجنگ میں اہم ملاقا...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں بات چیت سے قبل چین کے صدر شی جن پھنگ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے اعزاز میں عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر میدان میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔(شِںہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں بات چیت سے قبل چین کے صدر شی جن پھنگ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے اعزاز میں عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر میدان میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔  (شِںہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں بات چیت سے قبل چین کے صدر شی جن پھنگ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے اعزاز میں عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر میدان میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔  (شِںہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے بات چیت کی۔ (شِںہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور فرانس کے صدرایمانوئل میکرون بات چیت کے بعد مشترکہ طور پر چینی اور غیرملکی پریس سے ملاقات کررہے ہیں۔(شِںہوا)

پائیدار ترقی اور برآمدات کے حصول کیلئے جدت ا...

ترقی یافتہ ممالک نے صنعتی آٹومیشن کے ذریعے کارکردگی اور نمو حاصل کی ہے، پاکستان کو بھی پائیدار ترقی اور برآمدات کے حصول کے لیے جدت اور صنعتی ڈیجیٹلائزیشن کو بہتر بنانے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیئرمین الماس حیدر نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آٹومیشن تیزی سے بڑھ رہی ہے اور دنیا بھر میں قبولیت حاصل کر رہی ہے تاکہ مصنوعات کے بہتر معیار کو یقینی بنایا جا سکے، پیداوار میں اضافہ ہو، پیداواری لاگت کم ہو اور پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، اختراعات، اور تحقیق و ترقی کا اطلاق پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں بہتر طریقے سے مقابلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔آٹومیشن کو دستی، دہرائے جانے والے کاموں کو خودکار ورک فلو کے ساتھ تبدیل کرنے کے لیے ذہین ٹیکنالوجی کے استعمال کے عمل کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے جس سے کاروباری اداروں کو ان کے کاموں میں درستگی حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔

عالمی صنعتی آٹومیشن مارکیٹ کا حجم 2021 میں تقریبا 191.89 بلین ڈالر تھا۔ مارکیٹ کے 2020 سے 2027 تک تقریبا 9.3 فیصد کی کمپانڈ سالانہ شرح نمو سے بڑھ کر 443.5 بلین ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔بڑھتی ہوئی صنعتی آٹومیشن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی فیڈریشن آف روبوٹکس کے مطابق آٹو موٹیو انڈسٹری نے 2021 میں 100,000 سے زیادہ روبوٹ تیار کیے، اس کے بعد الیکٹرانکس کی صنعت نے 88,000 نئے روبوٹس بنائے۔بین الاقوامی فیڈریشن آف روبوٹکس نے "ورلڈ روبوٹکس آر اینڈ ڈی پروگرام" جاری کیا ہے جس میں اس نے ذکر کیا ہے کہ چین، جاپان، امریکہ، جنوبی کوریا اور جرمنی نے مینوفیکچرنگ صنعتوں میں آٹومیشن ایپلی کیشنز کو بڑھانا شروع کر دیا ہے۔2022 کے لیے جاپان کا بجٹ بڑھ کر 930.5 ملین ڈالر ہو گیا تاکہ ملک کو روبوٹکس کی جدت کا ایک بڑا مرکز بنایا جا سکے۔جنوبی کوریا کی حکومت نے روبوٹ تیار کرنے کے لیے 172.2 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔جغرافیائی طور پرایشیا پیسفک دنیا کی صنعتی آٹومیشن مارکیٹ کا سب سے زیادہ حصہ رکھتا ہے، اس کے بعد یورپ اور شمالی امریکہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مستحکم معاشی ترقی کے لئے پاکستان کو نوجوانوں...

پاکستان کو نوجوانوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاکہ وہ اختراعی خیالات کو اپنانے اور تنقیدی سوچ میں مشغول ہو سکیں تاکہ مستحکم معاشی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ وہ قومیں ترقی کے عمل میں آگے ہیں جن کی گلیوں کے ہر کونے میں لائبریریاں تھیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے طلبا صرف اسی صورت میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے عمل میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے جب وہ حقیقی نظریات کے ساتھ آئیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں مسلم تہذیب اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی بلندیوں پر پہنچ چکی تھی اس حقیقت کی وجہ سے کہ ہم نئے خیالات کے لیے کھلے تھے، ہم تنقیدی انداز میں سوچتے تھے اور ہم نے بحث و مباحثے کو بہت اہمیت دی تھی۔ انہوں نے کہاآج ہم انسانی ذہین سوچ کی ان تمام خصوصیات کے بارے میں انتہائی قدامت پسندانہ رویہ رکھتے ہیں۔ ہم بحث کرنا پسند نہیں کرتے ،ہم باکس سے باہر سوچنا پسند نہیں کرتے اور ہم نئے خیالات کو جگہ دینا پسند نہیں کرتے۔ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ اختراعی سوچ کی تمام ضروری شرائط کے لیے سخت رویہ رکھنے سے ہم اپنے آپ کواور اپنے اردگرد کے لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ان کے اضافی بوجھ کے زیادہ سے زیادہ قائم ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے سخت بحث کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تبھی وقت پر آگے بڑھ سکیں گے جب ہم نے پہلے ہی اس بات کا خیال رکھا ہو گا جس سے پورے جسم میں بیماری پھیل رہی ہے۔ڈاکٹر ندیم نے جسم کے ایک ایسے حصے کی تشبیہ استعمال کی جو کینسر میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسم کو بچانے کے لیے کینسر والے حصے کاٹنا ہوں گے۔یہی ہے جو ہمیں یہاں کرنا ہے۔ ہم اپنے پرانے طریقوں سے زندگی گزارنا جاری نہیں رکھ سکتے اور کسی تبدیلی کی توقع نہیں کر سکتے۔ یہ تب ہی ممکن ہو گا جب ہم تنقیدی انداز میں سوچنا شروع کر دیں اور تعمیری بحث میں مشغول ہو جائیں۔یہی وجہ ہے کہ میں اپنے طلبا اور ہر ایک کو کتابیں پڑھنے کی سفارش کرتا ہوں۔ چین، جاپان اور جرمنی کو دیکھ لیں یہ ممالک دوسری جنگ عظیم کی تباہی کے فورا بعد ترقی یافتہ ممالک کے درجے پر پہنچ گئے تھے۔وہ یہ کیسے حاصل کرنے کے قابل تھے؟ کیونکہ ان کے لوگ نئے خیالات کو اپنانے اور تنقیدی سوچ میں مشغول ہونے کے لیے تیار تھے۔ اگر ہم اپنے پڑوسی ملک چین سے سیکھیں تو ہم بہت کم وقت میں اپنی قسمت بدلتے ہوئے دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اصلاح اور اصلاح کا عمل خود شناسی سے شروع ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے رویوں اور طرز عمل کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ خرابی کہاں ہے اور پھر تنقیدی اور اختراعی سوچ کے ذریعے اس غلطی کو درست کرنے کی کوشش کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسابقتی مارکیٹ شیئر حاصل کرنا پاکستان میں صن...

فوڈ اینڈ بیوریج انڈسٹری میں مقامی برانڈز کے لیے مسابقتی مارکیٹ شیئر حاصل کرنا پاکستان میں صنعتی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں ہر ایک سیل آوٹ لیٹ پر معیاری مقامی برانڈز کو پیش کرنا اور ڈسپلے کرنا ضروری ہے۔ یہ متعلقہ قوانین کو سختی سے نافذ کرنے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے ۔مری بریوری کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسراور مالک اسفنیار منو بھنڈارا نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں متعدد قومی اور بین الاقوامی برانڈز کی موجودگی اہم ہے جو نہ صرف صحت مند کاروباری مسابقت پیدا کرتا ہے بلکہ متعدد طریقوں سے معیشت کو تیز کرتا ہے ۔یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ بعض اوقات ہم اپنے حریفوں کے برانڈز کی تشہیر کو حکمت عملی سے روک دیتے ہیں۔ یہ اسٹریٹجک حملہ جو کہ ایک طرح کی اجارہ داری کی تخلیق ہے، مارکیٹ کے دیگر کھلاڑیوں کو اپنی مصنوعات کی نمائش سے محروم کر دیتا ہے۔ ہماری ایک کنزیومر اکانومی ہے جو آخری صارف کو مختلف مصنوعات میں سے انتخاب کرنے کی آزادی دیتی ہے۔ شیلف شوز ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بہت سے پاکستانی برانڈز اپنے بین الاقوامی ہم منصبوں کے مقابلے میں شاندار معیار کے حامل ثابت ہوئے ہیں لیکن انہیں نمایاں آوٹ لیٹس، یعنی شاپنگ مالز، ریستورانوں اور لگژری ہوٹلوں میں نمائش کے لیے روک دیا گیا ہے۔

یہ صارفین اور برانڈ کی پہچان کے نقصان کا سبب بنتا ہے۔ اگر معیاری پاکستانی برانڈز شیلف پر پیش کیے جانے سے محروم رہیں گے تو ہماری مقامی صنعت کیسے ترقی کرے گی۔ بدقسمتی سے اس قسم کی اجارہ داری کی حوصلہ شکنی کے لیے قوانین ہونے کے باوجود، بہت سے ملٹی نیشنل برانڈز پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹ پر چھائے ہوئے ہیں۔ وہ اسے مارکیٹنگ کہتے ہیں لیکن ہم اسے بدعنوانی کہتے ہیں۔ انہوں نے بار بار مسابقتی کمیشن آف پاکستان سے اس قسم کی سمارٹ اسٹریٹجک اجارہ داری کو چیک کرنے کی درخواست کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ہماری صنعت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی اور غیر ملکی دونوں برانڈز کے لیے برابری کا میدان فراہم کرنا ضروری ہے۔شیزان کمپنی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ راجہ عطاالنور نے کہا کہ پاکستانی برانڈز کے لیے غیر ملکی برانڈز کی موجودگی میں مسابقتی مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کے لیے قانون کے تحت فراہم کردہ مساوی مواقع کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔تمام معیار اور معیاری تقاضوں کو پورا کرنے کے باوجودپاکستانی مصنوعات اب بھی مقامی مارکیٹ میں ملٹی نیشنل برانڈز کے زیر سایہ ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ آوٹ لیٹ شیلف ہائرنگ کے نام پر سمارٹ اجارہ داری ہے۔

اس صورت حال میں سی سی پی کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ ملک بھر میں تمام سیلنگ آوٹ لیٹس کے لیے اسے لازمی بنائے تاکہ معیاری مقامی برانڈز کی اپنی شیلف میں موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کی بھرتی کو مقامی برانڈز کی موجودگی کے ساتھ مشروط کیا جانا چاہیے۔کسی بھی برانڈ کی اجارہ داری کو توڑنے اور تمام مینوفیکچررزپروڈیوسرز کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے وکیل محمد اویس مغل نے کہا کہ ایم سی اے اقتصادی ترقی اور نمو کے لیے انتظامی قوانین کو نافذ کرنے اور نافذ کرنے کا ذمہ دار تھا۔انہوں نے کہا کہ ایم سی اے کا نام 2009 میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان رکھا گیا اور 2010 میں ایم آر ٹی پی او کو پارلیمنٹ کا ایکٹ بنا دیا گیا۔وکیل نے کہا کہ انفرادی کاروبار کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدید مارکیٹنگ تکنیک اور اسٹریٹجک آپریشنز کے مطابق قانون کو بہترکرنے کی ضرورت ہے۔سی سی پی ایک آزاد نیم ریگولیٹری عدالتی ادارہ ہے جو پاکستان اور اس کے عوام کے بنیادی اقتصادی فائدے کے لیے کمپنیوں کے درمیان صحت مند مسابقت کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے پاس بڑھتی ہوئی فری لانس مارکیٹ ہے

پاکستان کے پاس بڑھتی ہوئی فری لانس مارکیٹ ہے جسے وہ مصنوعی ذہانت کے زریعے اس ٹیکنالوجیکل اپ گریڈ کو فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے،ای کامرس اور آن لائن مارکیٹنگ کے لیے موزوں مواد تخلیق کرنا اب عملی طور پر مفت ہے،ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کی دنیا میں پیسہ کمانے کے لیے پرامپٹ انجینئرنگ ایک جدید ترین منظر کے طور پر ابھری ہے۔مصنوعی ذہانت کے بڑے لینگویج ماڈلز کو بات چیت کرنے یا 'اکسانے' کا ایک مخصوص طریقہ درکار ہوتا ہے تاکہ مناسب طریقے سے تیار کردہ آوٹ پٹ تیار کیا جا سکے۔فوری انجینئرنگ پوچھنے کا ایک طریقہ ہے جہاں سوالات، ہدایات اور مخصوص سیاق و سباق کی احتیاط کے ذریعے مصنوعی ذہانت لینگویج ماڈل کی کچھ معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ آنے والے مہینوں اور سالوں میں فوری انجینئرنگ نہ صرف کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت ماڈلز حاصل کرنے میں مدد کرے گی بلکہ ماڈلز کے کام کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرے گی۔مصنوعی ذہانت ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو انسانوں کی طرف سے ان پٹ 'پرامپٹس' کی مدد سے خود کو بہتر کرتی رہے گی۔ یہ اشارے کچھ مخصوص سیاق و سباق میں مخصوص جوابات کے لیے مصنوعی ذہانت کی تحقیقات کریں گے۔چونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مصنوعی ذہانت زبان کے ماڈلز کا استعمال جاری رکھیں گے، ان خود سیکھنے والے ماڈلز کے ساتھ دستیاب ڈیٹا بیس میں توسیع ہوتی رہے گی۔

جب اربوں لوگ مصنوعی ذہانت سے ان کے مخصوص مسائل اور حل کے بارے میں پوچھتے ہیں تو مصنوعی ذہانت کے پاس معلومات کا ایک تیار پول ہو گا تاکہ وہ جمع، ذخیرہ، تجزیہ اور ترقی کرے اور ذہین ہونے کی اپنی صلاحیت کو بھی بڑھا سکے۔بلومبرگ کے مطابق فوری انجینئرز کے لیے نوکری کی نئی منڈی ابھی 335,000 ڈالرسے زیادہ کی سالانہ تنخواہوں کے ساتھ شروع ہو رہی ہے۔کسی شخص کے لیے فوری انجینئر بننے کے لیے کمپیوٹر سائنس یا پروگرامنگ زبانوں کا پس منظر ہونا ضروری نہیں ہے۔کوئی بھی شخص جو سوالات پوچھنے میں اچھا ہے اور سوالات اور معلومات اکٹھا کرنے کی بنیاد پر معلومات کو چھاننا جانتا ہے وہ فوری انجینئر بن سکتا ہے۔ فلسفہ، لبرل آرٹس اور تاریخ کے پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبا پروگرامنگ کے طلبا سے برابر یا زیادہ قابلیت کے فوری انجینئر بننے کے لیے مقابلہ کر سکتے ہیں۔مواد کی تخلیق ان شعبوں میں سے ایک ہے جہاں مصنوعی ذہانت زبان کے ماڈلز نے رجحان کو مکمل طور پر بڑھا دیا ہے۔ ای کامرس اور آن لائن مارکیٹنگ کے لیے موزوں مواد تخلیق کرنا اب عملی طور پر مفت ہے۔اسی طرح کسٹمر سروس کے شعبے میں لینگویج ماڈل اور پرامپٹ انجینئرنگ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

چیٹ بوٹس اور ورچوئل اسسٹنٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ کمپنیاں صارفین کی بات چیت کے معیار کو بہتر بنانے کے طریقے تلاش کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ تعلیم میں ایسے ٹولز کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے جو تعلیمی مواد جیسے کوئز، ٹیسٹ اور دیگر مواد کی تخلیق میں مدد کر سکتے ہیںجبکہ فوری انجینئرنگ اس بات کو یقینی بنا سکتی ہے کہ تیار کردہ مواد کو مخصوص سیکھنے کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔مصنوعی ذہانت زبان کے ماڈلز کو مارکیٹ ریسرچ، جذباتی تجزیہ، مشینی ترجمہ، اور تقریر کی شناخت میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں اے آئی لینگویج ٹولز کو جس رفتار سے اپنایا جا رہا ہے اس کے پیش نظر اس صورتحال میں بہتری آنے والی ہے۔ٹیکنالوجی کو بروقت اپنانا اس سے وابستہ مالیاتی انعامات کو حاصل کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ مصنوعی ذہانت کے آغاز نے یہ ممکن بنایا ہے کہ لوگ ذہانت کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کریں۔ لیکن اس کے لیے زبان کے ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے انسانوں کی طرف سے ذہانت کی بھی ضرورت ہوگی۔چونکہ پاکستان کے پاس پہلے سے ہی ایک بڑھتی ہوئی فری لانس مارکیٹ ہے اس لیے وہ مصنوعی ذہانت لہر کو حاصل کر سکتا ہے اور ایک بار میں آنے والے اس ٹیکنالوجیکل اپ گریڈ کو فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ،کپڑے کی دکان میں آتشردگی، لاکھوں کا س...

صوبائی دارالحکومت میں کپڑے کی ایک دکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث کپڑے کی ایک دکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ بجھانے والی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان میں گندم کی قلت کا خدشہ، گندم اضلاع...

بلوچستان حکومت کی جانب سے گندم اضلاع سے باہر لے جانے پر پابندی کے باعث صوبے میں گندم کی قلت کا بحران پھر سر اٹھانے لگا،بلوچستان حکومت کا محکمہ خوراک ان دنوں 10لاکھ بوری گندم کی خریداری میں مصروف ہے، اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت نے نصیر آباد، کچھی، جھل مگسی سمیت کئی اضلاع سے گندم باہر لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے،گندم کو اضلاع سے باہر لے جانے پر پابندی کے باعث صوبے میں گندم کی قلت کا بحران پھر سنگین ہوگیا ہے،گندم کی کمی سے فلور ملز بند ہونے سے عید پر آٹے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہوگیاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے،مولانا...

وفاقی وزیر مواصلات اور جے یو آئی(ف)کے رہنما مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے،ایک بیان میں مولانا اسعد محمود نے کہا کہ پارلیمنٹ اور پاکستان کے مجرم کے ساتھ بات نہیں ہوگی، عمران خان نے آئین توڑا اس پر آرٹیکل 6 لگتا ہے،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں منتخب نمائندوں کی بات کو نہیں سنا جارہا، جب ہماری بات کو نہیں سنا جارہا تو فیصلے کو کیسے تسلیم کرلیں، آج سے تو لمبی لڑائی شروع ہوئی ہے، اس لڑائی میں پارلیمنٹ ہی جیتے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کو احتجاج م...

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کو احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا جن میں ریٹرنر شپ پر کام کرنے والے 300ملازمین کو برطرف کردیا گیا،ملازمین نے ایک ماہ تک کراچی سمیت دیگر ائیرپورٹس پر احتجاج کیا تھا، عارضی ملازمت کرنے والے ملازمین کا مطالبہ تھا کہ انہیں مستقل کیاجائے،اسی حوالے سے رہنما پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو نے بھی سی اے اے ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی تھی،اب نیا معاہدہ کرنے والے ملازمین کی ملازمت مستقل ہوسکے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا، ملک میں...

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پارلیمان کی اقلیت نے کل ایک غیر آئینی قرار داد پاس کی، پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا، ملک میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی، جمعہ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سپریم کا فیصلہ بالکل واضح ہے، کل سب نے آئین کے منافی تقاریر کیں، کل پارلیمان کی اقلیت نے فیصلہ کیا، جو قرار داد پاس ہوئی اس کی جگہ ردی کی ٹوکری میں ہے، 342کے ہاس کے اندر 42لوگوں کے دستخط ہیں،انہوں نے کہا کہ پہلے یہ عمران خان سے ڈرتے تھے، اب قوم سے ڈر رہے ہیں، پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا، ملک میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی، فیصلے عوام نے کرنے ہیں اور یہ حق عوام سے کوئی نہیں چھین سکتا، یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم فیصلہ قبول نہیں کرتے، آج ملک میں مہنگائی کی شرح 45فیصد ہے،دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران پر امن شہریوں پر دہشت گردی کے مقدمات کر رہے ہیں، حکمرانوں نے خود کرپشن اور منی لانڈرنگ کی ہے،اسلم اقبال نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ظلم کی کالی رات ختم ہونے والی ہے، ہم الیکشن چاہتے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت جیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے انہیں شرم آنی چاہئے،غریب کے لئے اس ملک میں اور قانون ہے امیر کے لئے الگ ہے،انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پیشیاں کاٹ رہے ہیں اور ایک امیر آدمی 50روپے کے اشٹام پر لندن جا کر بیٹھا ہے، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، سارا گند عمران خان نے ایک جگہ پر اکٹھا کر دیا ہے، 14 مئی کو پاکستان سے اس سارے گند کا خاتمہ ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملکی صورتحال کے باعث اسحاق ڈار کا دورہ امریک...

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق دورہ منسوخ کیے جانے کی وجہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال ہے، اس دورے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف حکام اور امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام سے سائڈ لائن میٹنگ کرنی تھی۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بھی سائیڈ لائن میٹنگ میں امور زیر غور آنا تھے، اب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،سیکرٹری خزانہ سمیت اقتصادی ٹیم کے دیگر ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کے کاغذات...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے گئے، انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ ہوگا،اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ اور پروپیگنڈا ہے،مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیایہ اطلاعات من گھڑت اور محض قیاس آرائیاں ہیں۔ حکومت میں شامل تمام جماعتیں ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن کی حامی ہیں، میڈیا ایسی خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان سے تصدیق کرلے،انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ ، فتنے فساد، آئین شکن ،گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم بی این اے ک...

سکیورٹی فورسز نے کالعدم بلوچ نیشنل آرمی کے بانی اور انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام کو گرفتار کرلیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کیا، گلزار امام عسکریت پسند کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی اور رہنما ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق بی این اے، بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام سے وجود میں آئی تھی، بلوچ نیشنل آرمی پنجگور اور نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہے،آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بلوچ نیشنل آرمی پاکستان میں درجنوں دہشتگرد حملوں کی ذمہ دار ہے، گلزار امام 2018تک بلوچ ریپبلکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب بھی رہا،آئی ایس پی آر کے مطابق گلزارامام بلوچ راجی آجوئی سانگرکی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا، وہ بلوچ راجی آجوئی سانگرکا آپریشنل سربراہ بھی رہا،گلزار امام کے افغانستان اور بھارت کے دورے بھی ریکارڈ پر ہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گلزارامام کو مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ایک کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا، اس کی گرفتاری بی این اے اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے لیے بڑا دھچکا ہے، اس کے دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ روابط کی چھان بین کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاچن،سانحہ گیاری سیکٹر کو 11سال مکمل ہوگئے

سیاچن کے گیاری سیکٹر کے سانحے کو 11سال بیت گئے لیکن قدرتی آفت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یادیں آج بھی تازہ ہیں،یاد رہے کہ گیاری کے مقام پر سیاچن گلیشیئر کا شمار دنیا کی سب سے بلند ترین دفاعی چوٹیوں میں ہوتا ہے،7اپریل 2012کا دن سانحہ بن کر طلوع ہوا، سیاچن گلیشیئر پر ناردرن لائن انفنٹری بٹالین کی کمانڈ لیفٹیننٹ کرنل تنویر کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ میجر ذکا بھی موجود تھے کہ گیاری سیکٹر میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے بٹالین ہیڈکوارٹر پر برفانی تودا آن گرا، برفانی تودے نے تقریبا ایک کلو میٹر کے علاقے کو متاثر کیا،سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے 129فوجیوں اور 11شہریوں نے جام شہادت نوش کیا، پاک فوج نے اس تاریخی آپریشن میں عزم و ہمت اور حوصلے کی نئی داستان رقم کی،بٹالین ہیڈ کوارٹر گزشتہ 20سال سے اسی مقام پر موجود تھا، سانحے میں این ایل آئی سکس کا بٹالین کا ہیڈ کوارٹرز مکمل طور پر دب گیا تھا جبکہ وہاں موجود افراد میں سے کسی کو بھی زندہ نہیں نکالا جاسکا تھا،اس علاقے میں پیدل پہنچنا بہت مشکل تھا، سخت موسمی حالات نے امدادی سرگرمیوں کو بھی شدید متاثر کیا لیکن پاک فوج کے باہمت جوانوں نے اس آپریشن کو ممکن کر کے دکھایا،گیاری سیکٹر پر امدادی سرگرمیاں ڈیڑھ سال تک جاری رہیں جس میں امریکہ، جرمنی سمیت کئی ملکی ماہرین کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا، اس سانحے میں 129 آرمی کے افسر اور جوانوں سمیت 140افراد شہید ہوگئے تھے جن میں سے 114کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سموگ تدارک کیس کی سماعت، عدالت کا درختوں کی...

لاہور ہائیکورٹ نے عید تک مارکیٹیں اور دکانیں رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے،لاہور میں درختوں کی کٹائی کے خلاف عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخت کاٹنے کی اجازت دینے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا،لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہاوسنگ سوسائٹیز کو راستے کی اجازت دینے پر ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا عندیہ دے دیا،عدالت نے کہا کہ اجازت نامے سے درخت کاٹنے ثابت ہو گئے تو ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف عدالت خود مقدمہ درج کرائے گی،لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلے سے فوری ڈی جی پی ایچ اے کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ درخت کاٹنا انسانی قتل جیسا ہے، گلوبل وارمنگ ہم سے دور نہیں بلکہ آچکی ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ ہیٹ ویو کے تدارک کے لئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب نے کمیٹی قائم کی ہے، عدالت نے فصلوں کی باقیات کے خاتمے کی مشینری کے استعمال کی پالیسی بنانے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ پالیسی پر عمل درآمد اور مانیٹرنگ کے عمل کو بھی موثر بنایا جائے، گندم کی کٹائی سے پہلے پالیسی بنا کر عمل درآمد کا حکم دے دیا، لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور دھویں کے تدارک کے لئے بنائی گئی سانس ایپ کے استعمال کی ہدایت کردی،سرکاری وکیل نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کے لئے انڈسٹریل ایریا میں کیمرے نصب کر کے مانیٹرنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے،عدالت نے کہا کہ ماحولیاتی رولز میں ڈپٹی کمشنرز کی غفلت پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی شق ہونی چاہیے،عدالت نے درخت نہ لگانے پر آئندہ سماعت پر رنگ روڈ اتھارٹی کے ذمہ دار افسر کو طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ نے نشاط گروپ کے چیف ایگزیکٹو اور ذمہ دار افسروں کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت نے فیصل آباد کا ماسٹر پلان بھی روک دیا ہے، کسی شہر کا ماسٹر پلان نظرثانی کے بغیر منظور نہیں ہوسکے گا،واسا کے وکیل میاں عرفان اکرم نے لاہور میں پھل دار نہ درخت لگانے کی نشاندہی کر دی، عدالت نے شہر میں درخت لگانے کے حوالے سے پی ایچ اے کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کر دی،بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے شہر میں عید الفطر تک مارکیٹیں اور دکانیں رات 1 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کورونا سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا، 13ک...

گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کر گیا جبکہ 13مریضوں کی حالت نازک ہے،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 53افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.37 فی صد ریکارڈ ہوئی،24گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کرگیا، این آئی ایچ کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے دوران 53 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں،ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 13کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت نے پولیس کو مراد سعید کی گرفتاری سے رو...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات آنے تک سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت میں درخواستگزار کے وکیل نے استدعا کی کہ میرے موکل کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں میں جاری انکوائری اور تفتیش کی تفصیلات فراہم کی جائیں جبکہ درخواست پر فیصلہ آنے تک مراد سعید کو گرفتار کرنے سے روکا جائے،عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ آئندہ سماعت تک مراد سعید کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے،عدالتِ عالیہ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں، مناسب احکامات جاری کریں گے،عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک مراد سعید پر درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور فرانس کا دوطرفہ تعلقات کومستحکم رکھن...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعرات کو بیجنگ میں مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر صدرشی نے کہا کہ میکرون پہلے یورپی سربراہ مملکت ہیں جنہوں نے چین کے "دو اجلاسوں" کے بعد دورہ کیا ہے۔ انہوں نے دوستانہ ماحول میں وسیع بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور فرانس کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور آزادی کی روایت کے حامل بڑے ممالک کی حیثیت سے جامع سٹریٹجک شراکت داری کی مجموعی سمت کو برقرار رکھنی چاہیئے جو مستحکم، باہمی طور پر فائدہ مند، کاروبار دوست اورچین-یورپ تعلقات میں نئی جان ڈال سکیں اور عالمی چیلنجوں کے خلاف بین الاقوامی تعاون میں نئے تعاون کی راہ ہموار کر سکیں۔

صدرشی کے مطابق دونوں صدور نے جن شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ان میں سب سے پہلے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم رکھنے سمیت اتفاق کیا گیا کہ دونوں فریق ریاست کے سربراہ کی سطح پر قریبی رابطے کو برقرار رکھیں گے، اس سال کے اندر تین اعلیٰ سطحی حکمت عملی کے تحت سٹریٹجک، اقتصادی اور مالیاتی، اور عوامی روابط کے تحت اجلاسوں کا ایک نیا دور منعقد کریں گے، اورقانون سازوں اور افوج کے درمیان تبادلوں کا سلسلہ جلد از جلد دوبارہ شروع کریں گے۔

 دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور بنیادی مفادات کے لیے باہمی احترام کا اعادہ کیا۔

اسکے علاوہ اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کے اصول پر کاربند رہیں گے۔ دونوں صدور نے مشترکہ طور پر کئی اہم تعاون کے معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔

صدر شی نے کہا کہ دونوں فریق روایتی شعبوں جیسے ایوی ایشن، ایرو اسپیس اور شہری جوہری توانائی میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے اورماحول دوست ترقی اور سائنسی اور تکنیکی اختراع جیسے تعاون میں ترقی کے نئے محرکات کو فروغ دیں گے جس میں چین-فرانس کاربن غیر جانبداری مرکز کی تعمیر اور مشترکہ تربیت کو مضبوط بنانا شامل ہے۔ 

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلق...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے  سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے جمعرات کو بیجنگ میں ملاقات کی اور دونوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی معاہدے تقریب میں شرکت کی۔

 سعودی عرب  کے وزیرخارجہ فیصل اورانکے ایرانی ہم منصب امیر عبداللہ ملاقات کے لیے بیجنگ میں ہیں۔ ملاقات کے بعد چھن نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مشترکہ اعلامیے پر دستخط کی تقریب میں شرکت  کی جس میں دونوں ممالک نے فوری طور پر سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا۔

چھن نے کہا کہ چین، سعودی عرب اور ایران کی مشترکہ کوششوں سے گزشتہ ماہ بیجنگ میں ہونے والے سعودی ایران مذاکرات سے اہم نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ اس کے بعد سے دونوں فریقوں نے اعلیٰ سطحی بات چیت کی ہے اور اپنے تعمیری رویے اور خلوص کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے جس کی چین بہت تعریف کرتا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ چین تعلقات کو آسان بنانے کے لیے مسلسل نئے اقدامات کرنے میں دونوں فریقوں کی حمایت کرتا ہے۔

چھن نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں بہتری علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی مضبوط ضمانت فراہم  کرنے سمیت دنیا کے ممالک کے لیے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایک اہم مثال قائم کرتی ہے،انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے اور عالمی سلامتی کے اقدام کی وکالت کے لیے شاندار مشق  کا موقع دیتی ہے۔ 

چھن نے اس بات پر زور دیا کہ چین سٹریٹجک آزادی کو برقرار رکھنے، یکجہتی اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، بیرونی مداخلت کو ختم کرنے اور مشرق وسطیٰ کے مستقبل اور تقدیر کو حقیقی معنوں میں اپنے ہاتھ میں رکھنے میں علاقائی ممالک کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔

چھن نے کہا کہ ہم نیک نیتی اور بھروسے کے ساتھ ثالث کا کردار ادا کرنے، دونوں فریقوں کو ضروری مدد فراہم کرنے اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کرتے رہیں گے۔

فیصل اور امیر عبداللہیان نے ایک بڑے ملک کے طور پر اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے چین کے عزم اور بیجنگ میں مذاکرات کے کامیاب انعقاد کے لیے اس کی حمایت کو سراہتے ہوئے دونوں کے درمیان اہم ملاقات کے لیے ایک بار پھر بھرپور حمایت فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

مسجد اقصیٰ میں دوسرے روز بھی تشدد جاری،جھڑپو...

بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیلی پولیس نے مشرقی بیت المقدس  کی مسجد الاقصی کے احاطے پر مسلسل دوسرے دن چھاپہ مارا، جس سے جھڑپیں شروع ہوئیں اور غزہ سے  اسرائیل کے جنوبی علاقوں کی طرف مزید راکٹ داغے گئے۔

فلسطینی ہلال احمر کے ایک بیان کے مطابق کم سےکم چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

حساس کمپاؤنڈ کے انچارج اسلامی وقف نے اطلاع دی کہ پولیس نے نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے سٹن گرینیڈ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے بتایا کہ پولیس نے کمپاؤنڈ پر اس وقت دھاوا بول دیا جب تقریباً 20 ہزار نمازی  رمضان کی نماز تراویح  ادا کر رہےتھے۔

اسرائیل کی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے درجنوں نوجوانوں نے فسادات بھڑکانے کے لیے مسجد کے اندر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔

بیان کے مطابق نوجوانوں کی جانب سے مسجد کے دروازے بند کرنے کی کوشش کے بعد فورسز اندر گھس  گئیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں نے لوگوں کو اشتعال انگیزی پراکسایا، پٹاخے چلائے، اور جائے وقوعہ پر کام کرنے والے پولیس افسران پر اشیاء پھینکیں۔

اسرائیلی حملوں کی پوری مسلم دنیا اور اقوام متحدہ کی جانب سے مذمت کی گئی۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے روبوٹ کو چھونے کا احساس دینے والی ال...

نانجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے ایک نئی قسم کی الیکٹرانک جلد (ای-جلد) تیار کی ہے،جس سے روبوٹ اندھیرے میں چیزوں کو چھو کر اپنے اردگرد دیکھ سکیں گے۔

جیل کی طرح نرم ای جلد کی شکل ٹیپ جیسی اور اس میں انسانی جلد کی طرح اسٹریچ ایبلٹی اور خود سے ٹھیک ہونے کی صلاحیت جیسی خصوصیات ہیں۔یہ درجہ حرارت اور دباؤ میں ہونے والی تبدیلیوں کا بھی پتہ لگاسکتی ہے، جس سے روبوٹ میں استعمال کے لیے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

ای جلد کی نشوونما میں ایک بڑی دشواری طویل عرصے سے انسانی جلد جیسی فزیوکیمیکل اور حسی خصوصیات کے ساتھ مناسب اہم آہنگی کی کمی رہی ہے۔ ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم نے قدرتی ریشم، ایک پروٹین مواد پر مبنی اس نئی ای جلد کو تیار کرکے اس مسئلے کا حل نکالا ہے ۔

محققین نے پانی میں جذب کرنے والے کیلشیم آئنز، کمزور تیزابیت والے ہائیڈروجن آئنز، اور دو جہتی نینو میٹریلز کو بھی شامل کیا جو ای جلد کی ترکیب کے لیے ماحولیاتی اثرات کے لیے حساس ہیں۔

تحقیقی ٹیم کے رکن، دوآن شینگ شون نے کہا کہ اس میں جلد جیسی تمام مطلوبہ فزیک کیمیکل خصوصیات ہیں، جیسے اسٹریچ ایبلٹی، خود کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت، کمزور تیزابیت اور اینٹی بیکٹیریل سرگرمیاں، اور یہ ایک بار پاور آن ہو نے پر درجہ حرارت، دباؤ اور نمی کو محسوس کرسکتی ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا-چین-مشترکہ فوجی مشقیں- اختتامی تقریب

کمبوڈیا کے صوبے کمپونگ چھنانگ میں کمبوڈیا اور چین کی مشترکہ فوجی مشق "گولڈن ڈریگن 2023" کی اختتامی تقریب کا منظر- (شِنہوا)

مشرق وسطیٰ-بیت المقدس -مسجدالقصیٰ کا احاطہ-ج...

بیت المقدس کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد لوگ قالین صاف کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان-ننگرہار-سٹرابیری کی کٹائی

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ایک کھیت میں ایک نوجوان لڑکا پلاسٹک کی ٹوکریوں میں سٹرابیری ڈال رہا ہے۔(شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان-ننگرہار-سٹرابیری کی کٹائی

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ایک کھیت میں کسان سٹرابیری پیک کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سینوگرین کے سابق سربراہ کو بدعنوانی...

تائی یوآن(شِنہوا) چائنہ گرین ریزرو گروپ (سینوگرین) کے سابق ڈپٹی جنرل منیجر شو باویی کے خلاف رشوت خوری، سرکاری اداروں کے فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے اور ذاتی مفاد کے لیے غیر قانونی ٹریڈنگ کے مقدمے کی کارروائی کی گئی۔

کیس کی سماعت چین کے شمالی صوبہ شنشی میں داتونگ کی ثانوی عوامی عدالت نے کی۔

شو پر الزام ہے کہ اس نے 2006 اور 2021 کے درمیان اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے پراجیکٹ کنٹریکٹنگ، انٹرپرائز آپریشنز، پروجیکٹ فنڈز کی ادائیگی اور جاب ارینجمنٹ جیسے معاملات میں فائدہ اٹھایا۔ استغاثہ کے مطابق، غیر قانونی کاموں کے بدلے میں شو نے 1کروڑ38لاکھ یوآن(تقریباً20لاکھ ڈالر)کی رقم اور قیمتی سامان حاصل  کیا۔

ملزم پر پیٹرولیم سے متعلقہ سرکاری ادارے کے چیئرمین کی حیثیت سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنےاور ریاستی مفادات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔

اپنے بیان میں، شو نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پشیمانی کا اظہار کیا۔

شو کی سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کی دفاعی فوج کا ہیلی کاپٹر 10 رکنی عمل...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس (جی ایس ڈی ایف) کا ایک ہیلی کاپٹر جس میں 10 افراد سوار تھے جمعرات کو اوکی ناوا کے جنوب مغربی پریفیکچر کے پانیوں میں ریڈار سے غائب ہوکرلاپتہ ہو گیا۔

وزارت دفاع اور دیگر ذرائع کے حوالے سے عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے بتایا کہ  یو ایچ-60  کثیر المقاصد ہیلی کاپٹرمقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 40 منٹ پراوکی ناوا پریفیکچر کے میاکوجیما جزیرے کے ایک ہوائی اڈے سے تقریباً 18 کلومیٹر شمال مغرب میں ریڈار سے غائب ہو گیا۔

این ایچ کے نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے شام 4 بجے سے پہلے میاکوجیما سے اڑان بھری  جسے شام 5 بجے کے بعد جزیرے پر واپس لوٹنا تھا۔

جی ایس ڈی ایف نے کہا کہ دو پائلٹ ، دو مکینکس سمیت 10 رکنی عملہ جہاز میں سوار تھا جو سب سیلف ڈیفنس فورس کے ارکان تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کوسٹ گارڈ نے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے چار گشتی جہاز قریبی پانیوں میں روانہ کیے جس کا تعلق کماموٹو پریفیکچر میں ایک یونٹ سے ہے اور وہ نگرانی کی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں مکئی کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئی...

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے مکئی میں ایسے اہم جینز دریافت کیے ہیں جس سے کم رقبے پر زیادہ پودے کاشت کرتے ہوئے پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی میں جمعرات کو شائع ایک رپورٹ کے مطابق کم رقبے پر مکئی کے زیادہ پودوں کی کاشت پیداوار بڑھانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے، لیکن اس سے جڑوں کی زمین میں مضبوطی کمزور ہونے سے مکئی کی پیداوار کو ایک بڑا خطرہ درپیش  رہتا ہے، جس کے نتیجے میں پیداوار اور معیار میں کمی اور فصل کی کٹائی کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔

چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ذیلی ادارے بائیوٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین اور چین کے دیگر اداروں نے زیڈ ایم وائی یو سی 2 اور زیڈ ایم وائی یو سی 4 نامی جینز کا پتہ چلایا ہے جو جڑوں کی ساخت کوریگولیٹ کرتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی کہ زیڈ ایم یو سی 4 سنگل میوٹینٹ اور زیڈ ایم یو سی 2/4 ڈبل میوٹینٹ جنگلی قسم کے پودوں کے مقابلے میں ایسی جڑوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو زیادہ مضبوطی سے زمین میں پیوست رہتی ہیں۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے کاروباری اداروں کی فروخت سے ہونے والی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے کاروباری اداروں  کی رواں سال کے آغاز سے ہی فروخت سے ہونے والی آمدنی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن کے سربراہ وانگ جون نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک بھر میں کاروباری اداروں  کی  فروخت سے ہونے والی مشترکہ آمدنی میں 2023 کے پہلے تین ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.7 فیصد اور گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 6.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

وانگ نے کہا کہ مارچ میں ترقی کی رفتار مزید واضح ہوئی اور فروخت سے ہونے والی آمدنی میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 12.8 فیصد اضافہ ہوا۔

جنوری تامارچ کے اعداد و شمار سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ  پچھلے سال جولائی سے شروع ہونے والے چینی کاروباری اداروں کی فروخت کی آمدنی میں طویل خسارے کا رجحان تبدیل ہوگیا ہے۔

وانگ نے کہا کہ کاروباری اعتماد کو بھی تقویت ملی کیونکہ کاروباری اداروں کی خریداریوں کی مالیت میں مارچ میں گزشتہ سال سے 14.1 فیصد اضافہ ہوا، جو جنوری سے فروری تک کے 1.3 فیصد سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانسیسی صدر کا دورہ چین یورپ تعلقات میں نئی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بیجنگ میں ملاقات کی۔

جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں صدرشی نے تین سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد صدر میکرون کے سرکاری دورہ چین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران، بدلتے ہوئے اور غیر مستحکم بین الاقوامی منظر نامے کے باوجود، چین اور فرانس نے اپنی ترقی اوردو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہائبرڈ فارمیٹ میں اعلیٰ معیار کے اسٹریٹجک رابطوں کو برقرار رکھا ، کوویڈ-19کے خلاف کوششوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور دو طرفہ تجارت میں مضبوط ترقی ہوئی اور ایرو اسپیس، ایوی ایشن، زراعت خوراک اور دیگرشعبوں میں تعاون کے اہم نتائج برآمد ہوئے۔

صدرشی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع اور افریقہ کی ترقی جیسے مسائل پر قریبی رابطوں اور ہم آہنگی کو بھی برقرار رکھا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج دنیا گہری اور تاریخی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، صدرشی نے کہا کہ چین اور فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور آزادی کی روایت کے حامل بڑے ممالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور فرانس کثیر قطبی دنیا اور بین الاقوامی تعلقات میں زیادہ جمہوریت کے مضبوط حامی اور ان کے پاس اختلافات اور رکاوٹوں سے بالاتر ہو کر جامع تزویراتی شراکت داری کی مجموعی سمت کو برقرار رکھنے کی صلاحیت اور ذمہ داری ہے جو مستحکم اور باہمی مفاد پر مبنی، کاروباری و متحرک اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے حقیقی کثیرالجہتی کی مظہر ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیا کے ساتھ چین کے تبادلوں کی مکمل بحالی اور چین کے "دو اجلاسوں" کے کامیاب اختتام کے بعد صدر میکرون کا دورہ کسی یورپی سربراہ کا پہلا دورہ ہے، صدرشی نے کہا کہ یہ دورہ چین یورپ تعلقات میں نئی رفتار اور نئی توانائی پیداکرے گا۔

چین اور فرانس کا عالمی و علاقائی مسائل پر ہم...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے  بیجنگ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔

جمعرات کوملاقات میں نیشنل پیپلزکانگریس(این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے سٹریٹجک  اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے اوراہم عالمی و علاقائی مسائل کے امور پر رابطے و ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

ژاؤ نے  کہا کہ چین اور فرانس کی مقننہ کو قانون سازی کے تجربات کے تبادلے، ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور چین فرانس تعلقات کے لیے عوامی حمایت کو مستحکم کرنے کے لیے باقاعدہ تبادلے کے طریقہ کار کا بہتر استعمال جاری رکھنا چاہیے۔

دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی ترقی کو سراہتے ہوئے میکرون نے کہا کہ فرانس آزادانہ طور پر چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور معیشت، تجارت ،ثقافت اور قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں