• -, -
  • |
  • ١٣ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

پارلیمنٹ لاجز میں چوہے اور مچھر بہت ہیں، قوم...

قومی اسمبلی کے ارکان نے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں اور مچھروں کی بہتات ہونے کی شکایت کردی۔ ارکان پارلیمنٹ اور وفاقی وزرا نے پارلیمنٹ لاجز میں رہائشی مسائل کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں رہائشی مسائل درپیش ہیں۔ سی ڈی اے یا متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ ارکان اسمبلی نے اجلاس کے دوران کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں چوہے اور مچھر ہیں، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لیتے ہوئے معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھجوا دیا۔ علاوہ ازیں غوث بخش مہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ لاجز میں رہائش گاہوں کی خستہ حالی کا معاملہ اٹھایا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں اور نئے لاجز کی عدم تکمیل کا ذمے دار اسپیکر آفس کو قرار دے دیا۔ ارکان پارلیمنٹ کے لیے پارلیمنٹ لاجز فیز ٹو 2013 سے زیر تعمیر ہونے کا معاملہ بھی قومی اسمبلی میں اٹھا دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور میں پارلیمنٹ لاجز مکمل نہ ہوسکے ۔ وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے زیر تعمیر ہونے اور مکمل نہ ہونے سے لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے 200 سے زائد ملازمین پارلیمنٹ کے بجٹ سے تنخواہیں لے رہے ہیں، سارا پیسہ ادھر لگ جاتا ہے۔ ہاوس اینڈ لائبریری کمیٹی موجودہ اور زیر تعمیر لاجز پر رپورٹ دے چکی ہے ،مگر اسپیکر آفس نے عمل نہیں کرایا۔ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز رہنے کے قابل نہیں رہا۔ کوئی تزئین و آرائش نہیں ہوئی۔ پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی بھرمار ہے۔ رانا تنویر نے بھی کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی بھر مار ہے۔ انتہائی برے حالات میں لاجز میں رہائش رکھی ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ لاجز کا فرنیچر انتہائی خراب ہو چکا ہے۔ مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کو آٹ سورس کیا جانا چاہیے۔سی ڈی اے ایک مافیا ہے، پارلیمان سیدھا کرنے میں بے بس ہو گئی ہے۔۔ ایم کیو ایم کے محمد ابوبکر نے بھی تجویز دی کہ پارلیمنٹ لاجز کو آٹ سورس کیا جانا چاہیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف نے 10 روز میں ہاوس اینڈ لائبریری کمیٹی سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غرباء کو ریلیف فراہم کیلئے مرکزی مسلم لیگ با...

مرکزی مسلم لیگ بالاکوٹ کی جانب سے غرباء کو ریلیف فراہم کرنے لیے سستی روٹی فراہمی کا احسن اقدام' اعلاقے کے بڑی تعداد میں سفید پوش افراد سستی روٹی سے استفادہ کر رہے ہیں' دس روپے پر روٹی فروخت سے آٹے کی قیمت بھی واپس وصول نہیں ہوتی، ذاتی بل بوتے پر سارے اخراجات کر رہے ہیں، انتظامیہ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی مسلم لیگ بالاکوٹ نے علاقے کے غریب عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنے بلیانی میں قائم مرکزی دفتر میں سستی روٹی سکیم کا آغاز کیا ہے۔ بازارمیں روٹی کی بیس روپے قیمت کے بجائے یہاں دس روپے میں مستحقین اور سفید پوش افراد کو روٹی فراہم کی جاتی ہے۔ دیگر ریلیف سکیموں کے مرکز ی مسلم لیگ کے قائم کردہ سستی روٹی تندور پر آنے والے افراد کو عزت نفس مجروح کیے بغیر احسن انداز میں بغیر کسی افراتفری اور ہلڑ بازی کے ، نمبروار ٹوکن کے اجراء کے ذریعے روٹی فراہم کی جاتی ہے۔ سستی روٹی سکیم سے بڑی تعداد میں علاقے کے غرباء کے علاوہ سفید پوش طبقہ بھی مستفید ہو رہا ہے۔ نماز ظہر کے تھوڑی دیر بعد ہی تندور پر روٹی کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جو افطار سے چند منٹ پہلے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہتا ہے۔ تندور سے روٹیاں لے جانے والوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی شامل ہوتی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ انتظامیہ جانب سے بتایا گیا ہے کہ سستی روٹی تندور کا روزانہ خرچہ تقریباً اٹھارہ ہزار روپے بنتا ہے جس میں 12000 روپے آٹے، 3500ہزار گیس سلینڈر ، 2100تندور پر کام کرنے والے 3افراد کی مزدوری شامل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10روپے روٹی فروخت سے روزانہ کا صرف آٹے کا خرچ بھی پورا نہیں ہوتا ، تاہم وہ دیگر تمام اخراجات اپنے طور پر پورے کر رہے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ انتظامیہ کی جانب سے صاحب استطاعت افراد سے سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس کارِخیر میں معاونت فرمائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ غرباء اور مساکین کو سستی روٹی فراہم کی جا سکے اور رمضان کے ماہ مبارک میں اُن کی جانب سفید پوش افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خرچ کیا گیا اُن کا یہ مال خرچ کرنے والوں کے لیے توشۂ آخرت بن جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم کا مقصد ہے کہ مرسوں مرسوں الیکشن ن...

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ کل ایک بار پھر شہباز شریف اور ساتھیوں نے عدالت کیخلاف ہرزہ سرائی کی ۔جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ڈی ایم کا مقصد ہے کہ مرسوں مرسوں الیکشن نہ کرسوں ، پی ٹی آئی ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں جیت کی طرف جارہیہے ، چیف جسٹس عمر عطابندیال صاحب نے اپنے نام کی لاج رکھی ہے ، پی ڈی ایم والوں کے چہرے عیاں ہوچکے ہیں ، بلاول صاحب مارشل لاء کی باتیں نہ کریں، بلاول صاحب آپ کم ازکم اس گینگ کا حصہ نہ بنیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کا پنجاب میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسی...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں انتخابات لڑنے والے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے سے پہلے انٹرویو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے روز پی پی 1 سے لیکر پی پی 50 تک صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے بلایا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان براہ راست پنجاب کے صوبائی حلقوں کے امیدواروں سے انٹرویو کریں گے، پی پی ایک سے 50 تک میں راولپنڈی ، اٹک، بھکر، چکوال جہلم، خوشاب اوردیگر اضلاع کے امیدوارانٹرویو دیں گے۔ تمام اضلاع کے انٹرویوز کا سلسلہ مکمل ہوتے ہی ٹکٹوں کا حتمی اعلان بھی کردیا جائے گا، عمران خان براہ راست امیدوار کی اہلیت کا خود جائزہ لیں گے، پارٹی اورکارکنوں کا فیڈ بیک بھی لیا جائے گا، پارٹی تمام حلقوں بارے شارٹ لسٹڈ امیدواروں سے قیادت کو پہلے ہی آگاہ کرچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد روکنے کے ح...

لاہور ہائی کورٹ نے ایل ڈی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے لاہور ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کے احکامات جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری میاں عبدالرحمان کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایل ڈی اے کو ماسٹر پلان میں بین الاقوامی ماہرین کی نظر ثانی پر کوئی اعتراض نہیں، ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی رولز کے مطابق بین الاقوامی ماہرین کی منظوری دینے کی پابند ہے، ایل ڈی اے گورننگ باڈی میں ممبر پنجاب اسمبلی شامل ہوتے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ بظاہر لگ رہا ہے کہ نگران حکومت کا جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ نگران حکومت کب جارہی ہے، سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ یہ تو علم نہیں ہے۔ ایل ڈی اے کے وکیل نے استدعا کی کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ماسٹر پلان 2016 کے تحت کام کرنے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے ایل ڈی اے کے وکیل کی استدعا منظور کرلی۔ بعدازاں عدالت نے لاہور ماسٹر پلان 2050 کیلئے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لینے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناعی میں توسیع کے احکامات جاری کردئیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی کابینہ کے اجلاس...

تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے چاراپریل کے اجلاس کی تفصیلات کے لئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کوخط لکھ دیا۔ پی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب نے تفصیلات کے لئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کوخط لکھ دیاہے۔خط میں وفاقی کابینہ کے4اپریل کے اجلاس کے شرکا،ایجنڈے، کارروائی اور فیصلوں کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔ خط میں آئین کے آرٹیکل اے19کا حوالہ دیتے ہوئے مصدقہ معلومات تک رسائی کا کہاگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پ...

کپاس دنیا کی ایک اہم ترین ریشہ دار فصل ہے۔ اس سے لباس اور کپڑے کی دوسری مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ اس کے بنولے کا تیل بناسپتی گھی کی تیاری کے لئے بطور خام مال استعمال ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ پنجاب کو اس لحاظ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ کپاس کی مجموعی پیداوار کاقریباً 70 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے ۔ گزشتہ چند سالوں سے کپاس کی پیداوار میں موسمی تبدیلی کی وجہ سے کمی ہو رہی ہے لیکن ملکی معیشت کے استحکام کے لئے کپاس کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے کیونکہ کپاس ملک کے لئے قریباََ 60فیصد زر مبادلہ کے حصول کا اہم ذریعہ ہے ۔اس مقصد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا قومی کردارفعال طور پر ادا کرنا ہو گالیکن سب سے اہم کردار ہمارے محنتی کاشتکاروں کا ہے۔ امسال صوبہ پنجاب میں قریباً40 لاکھ ایکڑ پر کپاس کی کاشت کی جا رہی ہے ۔وفاقی حکومت نے کپاس کی سپورٹ پرائس 8500 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کر دی ہے جس سے کاشتکاروں کے لئے کپاس کے کاشت ایک منافع بخش ثابت ہوگی۔ حکومت پنجاب کپاس کے تصدیق شدہ بیج کی ترویج اور پیداوار میں اضافہ کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے۔ اس ضمن میں کپاس کی منظورشدہ اقسام بی ایس15- ،سی آئی ایم663- ،سی کے سی1- ،سی کے سی3- ،ایف ایچ490-،آئی یو بی2013- ،ایم این ایچ1020- ،نبجی11- ،نیاب545-،نیاب878- ،نیاب1048- ،نیاب کرن کی کاشت پررجسٹرڈ کاشتکاروںکو5 ایکڑ تک سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔یہ سبسڈی" پہلے آئیں- پہلے پائیں"کی بنیاد پر دی جارہی ہے۔یہ سبسڈی تھیلوں میں موجود واؤچر کے ذریعے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو فراہم کی جارہی ہے۔

کاشتکارسبسڈی کے حصول کے لئے کاشتکارخفیہ واؤچر نمبر اسپیس اپنے شناختی کارڈنمبرکے8070 پر ایس ایم ایس کریں ۔ کپاس کے کاشتکاروں کو منتخب منظور شدہ بیج پر1 ہزار روپے فی بیگ سبسڈی دی جارہی ہے ۔۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کے لئے بائیو کارڈ کے استعمال کے ذریعے کپاس کے نقصان دہ کیڑوں کے کنٹرول کے لئے 200 سے زیادہ آئی پی ایم کے نمائشی پلاٹس بھی لگائے جائیںگے۔ محکمہ زراعت پنجاب کی طر ف سے 2023-24 کے لئے کپاس کے پیداواری منصوبہ کو حتمی شکل دی جاچکی ہے جس میں تمام پیداواری امور کا احاطہ کیا گیا ہے۔ امسال کپاس کے کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی کے لئے توسیعی سروس کے ساتھ پرنٹ ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کو بھی استعمال کیا جارہا ہے۔کپاس کی بوائی کے لئے موزوں وقت یکم اپریل تا آخر مئی ہے ۔کپاس کی کاشت کے مرکزی علاقوں میں ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، بہاولنگر، بہاولپور، ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، ساہیوال اور رحیم یار خان کے اضلاع شامل ہیں۔ جبکہ ثانوی علاقوں میں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، بھکر، میانوالی، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن کے اضلاع شامل ہیں۔ کپاس کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے ایسی زرخیز میرا زمین بہتر رہتی ہے جو تیاری کے بعد بھربھری اور دانے دار ہو جائے۔ اس میں نامیاتی مادہ کی مقدار بہتر ہو، پانی زیادہ جذب کرنے اور دیر تک وتر قائم رکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہو۔ زمین کی نچلی سطح سخت نہ ہو تا کہ پودے کی جڑوں کو نیچے اور اطراف میں پھیلنے میں دشواری نہ آئے۔

اس لیے زمین کی تیاری کے لئے گہر ا ہل چلائیں اور زمین کی ہمواری بذریعہ لیزر لیولر کریں تاکہ پودے کی جڑیں آسانی سے گہرائی تک جاسکیں اور وتر دیر تک قائم رہے۔ پچھلی فصلوں کی باقیات کو جلانے کی بجائے انہیں اچھی طرح زمین میں ملانا چاہیے۔ اس مقصد کے لئے روٹا ویٹر، ڈسک ہیرو یا مٹی پلٹنے والا ہل استعمال کریں تاکہ بوائی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ سبز کھاد کے طور پر استعمال ہونے والی فصلوں کو 30 دن پہلے وتر زمین میں دبا دیا جائے اور کھیت میں دبانے کے 10 دن کے اندر اندر پانی لگا دیا جائے تاکہ سبز کھاد اچھی طرح گل سڑجائے۔ گلنے کے عمل کو تیز کرنے کے لئے فصل کو زمین میں دباتے وقت آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں۔ کپاس کا پودا گرمی کو پسند اور سردی کو نا پسند کرتا ہے۔کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں تاکہ اُن کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔ کپاس کی بی ٹی اقسام کی کاشت کے ساتھ کھیت میں روایتی (غیر بی ٹی) اقسام کی موجودگی بھی ضروری ہے تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوت مدافعت پیدا نہ ہوسکے اس لئے کاشتکاروں کو چاہئے کہ ان کے کل کاشتہ رقبہ کپاس کا 10 سے 20 فیصد لازمی طور پر روائتی اقسام پر مشتمل ہو۔ مزید یہ کہ اگر بی ٹی اقسام کے ساتھ 20 فیصد رقبہ پر روایتی اقسام کاشت کی ہوئی ہیں تو ان پر کیڑے کا حملہ معاشی حد سے بڑھنے کی صورت میں کیڑے مار زہر سپرے کیا جائے۔ کپاس کی کاشت کے لئے سفارش کردہ اقسام کا معیاری، تندرست، خالص اور بیماریوں سے پاک بیج استعمال کرنا چاہئے۔10 کلوگرام بیج کی بُراُتارنے کے لئے ایک لٹر گندھک کا تجارتی تیزاب کافی ہوتا ہے۔ بیج سے بر اتارنے کے لئے اب مارکیٹ میں مخصوص مشینیں بھی دستیاب ہیں۔ بر اتارنے کے لئے ان سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

جب بیج سیاہی مائل چمکدار ہو جائے تواس کو بہتے ہوئے پانی کے اُوپر رکھے ہوئے چھاننے میں ڈال دیں اور بالٹی میں پانی بھر کر چھاننے میں بیج پر گرائیں اور بیج کو اچھی طرح سے دھوئیں تاکہ بیج تیزاب سے پاک ہو جا ئے۔ دھوتے وقت نا پختہ، ناقص بیج پانی کی سطح پر تیر آتا ہے جبکہ پختہ اور توانا بیج پانی میں نیچے بیٹھ جاتا ہے۔ نیچے بیٹھنے والے بیج کو دھوپ میں اچھی طرح خشک کرکے پٹ سن کی بوریوںیا کپڑے کے تھیلوں میں بھر کر خشک اور ہو ا دار گودام میں اس طرح رکھیں کہ ہوا کا گزر نچلی بوریوں کے نیچے بھی باآسانی ہو۔ بیج کو کھلے فرش (چاہے پختہ ہو یا کچا) پر ہر گز سٹور نہ کریں۔ اس سے بیج کا اگائو متاثر ہوتا ہے۔ بیج کو سٹور کرنے کے لئے نائلون اور پلاسٹک کے تھیلے ہرگز استعمال نہ کریں۔ گلابی سنڈی سے متاثرہ جڑے ہوئے بیج چن کر ضائع کر دیں۔ بوائی سے پہلے بیج کو مناسب کیڑے مار زہر لگانا بہت ضروری ہے جس سے فصل ابتداء میں تقریباً ایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں خاص طور پر سفید مکھی سے محفوظ رہتی ہے ۔کپاس کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت سے نہ صرف کاشتکار خوشحال ہوں گے بلکہ ملکی معیشت کو بھی استحکام حاصل ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں پٹرول کی فروخت میں جاری مالی سال کے...

ملک میں پٹرول کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ 2023 تک کی مدت میں ملک میں 5.59ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 6.68ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مارچ میں ملک میں 0.56ملین ٹن پٹرول کی فروخت یکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 28فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 0.77ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں ملک میں پٹرول کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری میں ملک میں 0.55ملین ٹن پٹرول کی فروخت دیکھنے میں آئی جو مارچ میں بڑھ کر0.56ملین ٹن ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تمباکوکی برآمد میں 8 ماہ کے دوران سالانہ بنی...

ملک سے تمباکوکی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41.10 فیصد نموریکارڈکی گئی۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک تمباکوکی برآمد سے ملک کو52.78 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41.10 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکو کی برآمد سے ملک کو37.10 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔فروری میں تمباکوکی برآمد کاحجم 3.46 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں زیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں تمباکوکی برآمد سے ملک کو2.42 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مالی سال 2022 میں تمباکو کی برآمدات کاحجم 49.94 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کپاس کی بی ٹی اقسام کے کاشتکاروں کو پودے سے...

کاشتکار وں کومحکمہ زراعت کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کپاس کی اگیتی و درمیانی کاشت کیلئے کھیتوں میں 161کلوگرام نائٹروجن، 50کلوگرام فاسفورس اور 50کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ ڈالنے کی ہدائت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کپاس کی بی ٹی اقسام کے کاشتکاروں کو ماہ اپریل میں درمیانی کاشت کے دوران پودے سے پودے کافاصلہ 9سے12انچ اور مئی میں پچھیتی کاشت کے دوران فاصلہ 6سے 9انچ رکھنا چاہیے جبکہ کاشتکار اس دوران کھیلیوں سے کھیلیو ں کا فاصلہ اڑھائی فٹ تک رکھیں تاکہ فی ایکڑ پودوں کی تعداد مناسب رہ سکے۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ترجمان کاشتکاروں سے کہا کہ پچھیتی کاشت کے دوران یہ مقدار80 کلوگرام نائٹروجن، 55 کلو گرام فاسفورس اور 38کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔انہوں نے بتایاکہ فاسفورس اور پوٹاش کی تمام مقدار بوائی کے وقت استعمال کرنا ضروری ہے تاہم اگر فاسفورسی کھادوں میں 200کلوگرام فی ایکڑ گوبر کی کھاد بھی ملا لی جائے تو اس سے بہت اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار اگیتی و درمیانی کاشت کیلئے چھٹا حصہ نائٹروجن بوائی کے وقت، چھٹا حصہ بوائی کے ایک ماہ بعد اور باقی حصہ ایک پانی چھوڑ کر اگلے پانی پر ڈالناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اگر یکم مئی سے لے کر 15مئی کے درمیان کپاس کی بی ٹی اقسام کاشت کی جائیں تو اس صورت میں چوتھا حصہ نائٹروجن بوائی کے وقت، چوتھا حصہ بوائی کے ایک ماہ بعد، چوتھا حصہ ڈوڈیاں بننے پر اور بقیہ ایک چوتھائی حصہ ٹینڈے بننے پر استعمال کرناچاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں رواں سال گندم ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ا...

ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر محمد انجم علی نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس سال گندم ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ایکڑ پر کاشت ہوئی جبکہ پیداوار کا ہدف ایک کروڑ اٹھانوے لاکھ میٹرک ٹن رکھا گیا ہے اور امید ہے کہ اس کو پورا کر لیا جائے گا۔۔انہوں نے کہا کہ فروری میں ہیٹ ویو کا خطرہ تھا لیکن قدرت کی طرف سے بچت ہو گی تاہم اب لگاتار برسات کے تین سپیل سے گندم کافی گر گئی ہے جس سے ساڑھے آٹھ لاکھ ایکڑ پر گندم متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ گندم کی سرکاری قیمت 3900روپے مقرر کی ہے جبکہ مارکیٹ میں ریٹ اس سے بھی زیادہ چل رہا ہے اس لیے گندم کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کسان بھائیوں کو گندم کا خاص خیال رکھنا ہو گا جب بھی بارش ہو کھیتوں سے فوری پانی نکالیں اور گری ہوئی گندم پک جانے کی صورت میں خوشوں کو احتیاط سے اکٹھا کریں اور درانتی کے ساتھ کاٹا جائے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے جنوبی پنجاب میں بہاولپور ڈویژن پر اثرات نہیں آئے،ڈی جی خان، ملتان سنٹرل پنجاب لاہور ڈویژن،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور ساہیوال ڈویژن میں نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بارشیں پھولوں اور باغات پر بھی اثرانداز ہوئی ہیں، کوشش کر رہے ہیں زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کروایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مہنگائی کی شرح 40 سے 50 فیصد تک بڑھ گئی ،موج...

مہنگائی کی شرح 40 سے 50 فیصد تک بڑھ گئی ،موجودہ معاشی بدحالی کے پیش نظر رئیل اسٹیٹ سیکٹر بری طرح متاثر، تارکین وطن اس شعبے میں سرمایہ کاری میں بہت کم دلچسپی دکھا رہے ہیں، روپے کی گرتی ہوئی قدر اور ملک میں بگڑتی ہوئی سیاسی و اقتصادی صورتحال نے متوسط طبقے کے پاکستانیوں کو ہاوسنگ پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنے سے روک دیا۔معروف اراضی اور جائیداد کے ماہر فیض سیال نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پچھلے کچھ سالوں میں اس شعبے میں سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور ہرے بھرے کھیتوں میں بھی ہاوسنگ پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔ گزشتہ چند مہینوں میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں حقیقی خریداروں کی کمی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی مواد کی بڑھتی ہوئی لاگت نے خاص طور پر ہاوسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔معاشی استحکام سیاسی استحکام کے ساتھ آتا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کے درمیان لوگ اپنا پیسہ ڈالر پر مبنی شعبوں میں لگانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ فیض سیال نے کہا کہ بڑھتا ہوا رجحان بچت کے کسی بھی دستاویز کو روکنے کے لیے سونے میں پیسہ لگانا ہے۔پوری دنیا کو معاشی کساد بازاری کا سامنا ہے اور ماہرین نے 2023 کو تمام کساد بازاری کی ماں کے طور پر پیش گوئی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ چند مہینوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان لوگوں کی اکثریت کے پاس آمدنی کم ہے۔ پلاٹ اور ہاوسنگ پراجیکٹس میں سرمایہ کاری سوائے ان مٹھی بھر کے جنہوں نے نیا گھر خریدنے کے لیے سالوں کی بچت کی تھی کی ہے۔لوگوں کی قوت خرید کم ہونے کے باوجودمکانات کی ضرورت بدستور زیادہ رہے گی۔ اس پریشانی کے درمیان عوام کو ملک کے تمام سرکردہ ڈویلپرز کے اعلانات کے برعکس فائل اور قسطوں کے منصوبوں سے دور رہنا چاہیے۔ملک میں غیر یقینی معاشی صورتحال کے بعد تمام شعبوں میں سرمایہ کاری خطرناک ہو گئی ہے اور اب بینکوں میں پیسہ رکھنا درست طریقہ کار نہیں رہا۔ گزشتہ چند ماہ میں مہنگائی کی شرح 40 سے 50 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ ماضی میں لوگ اپنی بچت سے جائیداد میں سرمایہ کاری کرتے تھے لیکن آج کل معمول کے اخراجات کی وجہ سے سرمایہ کاری کے لیے کوئی بچت نہیں ہوتی۔ نتیجے کے طور پر مارکیٹ میں جائیداد کی کوئی مانگ نہیں ہے اور اب فائلیں خریدنے کے لیے کوئی خریدار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی لاگت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ پلاٹ رکھنے والے تمام افراد اب تعمیر کے لیے جانے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔راولپنڈی سے تکمیل پراپرٹیز کے چیف ایگزیکٹو ملک دانش علی نے کہا کہ حالیہ معاشی بحران نے کاروبار کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔سب سے زیادہ منافع بخش سرمایہ کاری کا علاقہ ہونے کی وجہ سے جائیداد کو بھی نقصان پہنچا ہے اور جڑواں شہروں جیسے بحریہ ٹان، ٹاپ سٹی 1، فیصل ٹاون اور پارک ویو سٹی میں تمام معروف اور کامیاب ترین ہاسنگ پروجیکٹس نے دوبارہ فروخت میں مارکیٹ ویلیو کو کم دیکھا ہے۔ پچھلے چند مہینوں میں پلاٹوں کی قیمتوں میں تقریبا 20-30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ بحریہ ٹان، ٹاپ سٹی 1، اور فیصل ٹاون میں ایک کنال کے پلاٹ کی قیمت میں تقریبا 50 لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ پانچ مرلہ کے پلاٹ کی قیمت میں 1-15 لاکھ، 7 مرلہ کی قیمت میں 1.5-2 ملین کی کمی ہوئی ہے اور 10 مرلہ کا 2-2.5 ملین روپے تک ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سمارٹ سٹی میں ایک کمرشل پلاٹ جو چند ماہ قبل 80,000,00 روپے کا تھا اب 30,000,00 روپے میں دستیاب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان آبی زراعت پیدا کرنے والے ممالک میں 2...

پاکستان آبی زراعت پیدا کرنے والے ممالک میں 28ویں نمبر پر،آبی زراعت کی ترقی کی شرح 1.5 فیصد سالانہ،آبی ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور پاکستان میں آبی زراعت کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے موسمیاتی سمارٹ ماہی گیری کی پالیسیوں کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔بلوچستان کے میرین فشریز لسبیلہ کے ڈائریکٹر احمد ندیم نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کا آبی ماحولیاتی نظام درجہ حرارت، نمکیات اور تیزابیت میں ہونے والی تبدیلیوں کے لیے انتہائی حساسیت کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے۔ ماہی گیری اور آبی زراعت پر منحصر معاش بھی موسمیاتی تبدیلی سے نمایاں طور پر متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی سمارٹ ماہی گیری اور آبی زراعت کے طریقوں میں متعدد پالیسی اور گورننس کے اقدامات، تکنیکی مدد یا صلاحیت سازی کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ نمکیات اور درجہ حرارت کے اتار چڑھاو کے خلاف مزاحم پرجاتیوں کو تلاش کرنا اور ساحل سمندر پر ذخیرہ کرنے کی مناسب سہولیات فراہم کرنا طوفانوں اور انتہائی واقعات سے ہونے والے نقصان کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبی زراعت اور ماہی پروری کے شعبوں کو اندرونی طور پر بہت سے چیلنجز اور رکاوٹوں کا سامنا ہے جن میںوسائل کا زیادہ استحصال، وسائل تک رسائی میں امتیازی سلوک اور ناقص انتظام، آلودگی اور رہائش گاہ کا انحطاط شامل ہے۔احمد ندیم نے کہا کہ پاکستان میں ماہی گیری کے شعبے نے غربت کے خاتمے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان میں آبی زراعت کی ترقی کے بے پناہ امکانات ہیںجو برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کا باعث بن سکتے ہیںلیکن آبی زراعت کی ناقص ترقی کی وجہ سے میٹھے پانی اور سمندری ماحولیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آبی زراعت پیدا کرنے والے ممالک میں 28ویں نمبر پر ہے لیکن گزشتہ پانچ سالوں میں اس کی آبی زراعت کی ترقی کی شرح تقریبا 1.5 فیصد سالانہ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں کافی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پوسٹ ہارویسٹ پروسیسنگ، جس کی خصوصیت ناقص کوالٹی کنٹرول اور پرانی ٹیکنالوجیز ہے، بھی کم ترقی یافتہ تھی جس سے اس شعبے میں نسبتا کم قیمت میں اضافہ ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ اندرون ملک ماہی گیری صرف 132,500 ٹن اور آبی زراعت 151,000 ٹن سالانہ پیدا کرتی ہے حالانکہ اس سے کہیں زیادہ ٹن پیداوار کی صلاحیت ہے۔

احمد ندیم نے کہا کہ آبی زراعت پر مبنی کمیونٹیز کی کمزوری ان کے انتہائی موسمی واقعات کے سامنے آنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے پانی، زمین، بیج، خوراک اور آکسیجن کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانے جیسے اندرون ملک ماہی گیری پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ اس سے آبی زراعت کے نظام اور انواع کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اورمعاشی ترقی اور سماجی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔احمد ندیم نے ماہی گیری پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بڑھتی ہوئی اور پائیدار سرمایہ کاری پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرمایہ کاری مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا باعث بن سکتی ہے جو فصل کے بعد اور آمدنی کے نقصانات سے بچنے کے لیے پائیدار ماہی گیری کی مدد کرتا ہے۔اس طرح کی سرمایہ کاری غریب اور کمزور کمیونٹیز کی لچک اور موافقت کی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گی اور غذائی تحفظ میں اضافہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزارت بحری امور پاکستان میں ماہی گیری پر موسمیاتی تبدیلی کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے میں مدد کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو انسانی ترقی میں کم سرمایہ کاری کے...

پاکستان کو انسانی ترقی میں کم سرمایہ کاری کے اہم چیلنج کا سامنا، 2020 میں 154 ویں پوزیشن سے 2021 میں 161 ویں نمبر پر آ گیا،پاکستان کا مالیاتی خسارہ 1683 ارب روپے،پالیسی سازوں کو مالیاتی نظم و ضبط پر سختی سے عمل کرنا ہو گا اور تمام اضافی اخراجات کو زیادہ شرح سود پر قرض لینے کے بجائے ٹیکسوں کے ذریعے پورا کرنا ہو گا،حکومت اپنے اخراجات کو کم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے کافی محصولات پیدا کرنے سے قاصر۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں کم پیداواری صلاحیت، انسانی ترقی میں سرمایہ کاری کی کمی ،پیچیدہ ریگولیٹری طریقہ کار، سرمایہ کاری اور معاشی نمو کو متاثر کرنا شامل ہیں۔یہ بات نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کم پیداواری صلاحیت کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ غیر ہنر مند افرادی قوت، تکنیکی ترقی کی کمی، عالمی سطح پر انضمام کی کم سطح اور پیچیدہ ضابطہ کار طریقہ کار ہے۔انہوں نے زور دیا کہ کم پیداواری صلاحیت کی مختلف وجوہات کے پیش نظر پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے جدت طرازی کی حوصلہ افزائی، تجارت میں کھلے پن کو بڑھانا اور ضوابط کو ہموار کرنے سمیت سمجھدار اقدامات کے ایک سیٹ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ایک سینئر ریسرچ اکانومسٹ ڈاکٹر محمود خالد نے کہا کہ پاکستان کو انسانی ترقی میں کم سرمایہ کاری کے ایک اہم چیلنج کا بھی سامنا ہے۔ پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی حوصلہ افزا نہیں ہے۔ پیدا کردہ علم اور درکار علم بہت مختلف ہے۔یو این ڈی پی کی گلوبل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ 2021-22 کے مطابق پاکستان 2020 میں 154 ویں پوزیشن سے 2021 میں 161 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ ریسرچ اکانومسٹ نے زور دیا کہ انسانی ترقی کے عمل کو بڑھانے کے ذریعے افرادی قوت کی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکتا ہے جس سے معاشی توسیع ہوتی ہے۔مسلسل بڑھتا ہوا مالیاتی خسارہ بھی ملک کی مضبوط معاشی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ حکومت اپنے اخراجات کو کم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے کافی محصولات پیدا کرنے سے قاصر ہے۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 23-2022 کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستان کا مالیاتی خسارہ 1683 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ملک کے پالیسی سازوں کو مالیاتی نظم و ضبط پر سختی سے عمل کرنا ہو گا اور تمام اضافی اخراجات کو زیادہ شرح سود پر قرض لینے کے بجائے ٹیکسوں کے ذریعے پورا کرنا ہو گا۔ملک کو بھاری بیرونی اور ملکی قرضوں، پیسے کے بڑے پیمانے پر اخراج، بڑھتی ہوئی غربت، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بھی سامنا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برآمدی صنعت کا حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخو...

برآمدی صنعت نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں پر سبسڈی ختم کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشنز کے سیکرٹری جنرل شاہد ستار نے ایک بیان میں کہاکہ برآمد پر مبنی صنعتوں کے لیے بجلی کے خصوصی ٹیرف کو معطل کرنے سے اس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ توانائی کی قلت اور بجلی اور گیس کی اونچی قیمتیں ان وجوہات میں شامل ہیں جنہوں نے بہت سے فیکٹری مالکان کو اپنے پیداواری یونٹ بند کرنے پر مجبور کیا۔30 مارچ کوحکومت نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس نے بجلی کے پیکیج کو معطل کر دیا ہے جو برآمد پر مبنی صنعتوں کو فراہم کیا جا رہا تھا۔پارلیمانی سیکرٹری برائے پاور رانا ارادت شریف نے پاکستان کی قومی اسمبلی کو بتایاکہ حکومت نے برآمد پر مبنی پانچ صنعتوں کے لیے بجلی کے خصوصی ٹیرف پیکج کو معطل کر دیا ہے اور اب انہیں عام نرخوں پر بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔گزشتہ سال حکومت نے پانچ برآمدی شعبوں کے لیے بجلی کی قیمت 19.99 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کے لیے 100 ارب روپے کی سالانہ سبسڈی کا اعلان کیا۔شاہد ستارنے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ مشکل سے زندہ رہا کیونکہ اس کی پیداوار اور آمدنی اصل صلاحیت سے بہت کم تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ نامساعد حالات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو بند کر دیا گیا تو ملک میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو پہلے ہی کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں بینکوں کی جانب سے خام مال کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ نہ کھولنا، کپاس کی قلت، لیکویڈیٹی بحران اور گرتی ہوئی برآمدات شامل ہیں۔پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی بجلی کے نرخوں پر سبسڈی واپس لینے کے حکومتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ یہ ہماری صنعت کو خطے میں غیر مسابقتی بنا دے گا۔ حکومت برآمدات پر مبنی صنعت کے لیے بجلی کا پیکیج فوری طور پر بحال کرے۔ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے انرجی ٹیرف پر سبسڈی بحال نہیں کی گئی تو انڈسٹری کے لیے زندہ رہنا مشکل ہو جائے گا۔ اگر اس فیصلے کی وجہ سے برآمدات میں کمی آئی تو پاکستان کو زرمبادلہ میں مزید نقصان ہو گا جس کا مقصد چند ارب روپے بچانا ہے۔تاہم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ریسرچ فیلو محمد ذیشان نے کہا کہ برآمدی سبسڈی کا خاتمہ بین الاقوامی تجارت میں مسابقت کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے دلیل دی کہ ان سبسڈیز کے خاتمے کے بعد فرمیں زیادہ خود کفیل ہونے اور کامیابی کے لیے نئی حکمت عملی اپنانے پر مجبور ہوں گی جس کے نتیجے میں نجی شعبہ زیادہ متحرک اور لچکدار ہوگا۔انہوں نے مشورہ دیا کہ برآمدی صنعت کو سبسڈی کا مطالبہ کرنے کے بجائے کاروبار کے جدید آلات کو اپنانا چاہیے جو کہ ملک موجودہ معاشی صورتحال میں برداشت کرنے سے قاصر ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلی درآمدی محصولات کا خاتمہ فرموں اور صارفین دونوں کے لیے درمیانی اور آخری کھپت کی اشیا تک زیادہ سستی رسائی فراہم کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت قدم بڑھائے، الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات...

سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھائے ہم الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک کو انارکی سے بچانے کے لئے ایک دفعہ آئینی ترمیم کرنا پڑے تو تحریک انصاف اس کے لئے بھی تیار ہے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانتی تو وہ آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ انتخابی نتائج قبول کریں گے یا نہیں، نہیں معلوم کہ انتخابات میں کیا ہوگا، اس وقت ملک میں واحد مسئلہ انتخابات کا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کچھ نہ کیا تو ڈ...

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہما ری خواہش ہے انتخابات پورے ملک میں ایک وقت پر ہی ہوں،آئین میں عام انتخابات کا طریقہ کار موجود ہے،آئین کے مطابق مقررہ وقت کے بعد پنجاب اسمبلی خود تحلیل ہوگئی، گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کی بھیجی گئی سمری پردستخط نہیں کیے، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ پنجاب ہائیکورٹ گیا،پنجاب اورخیبرپختونخوا ہائیکورٹس میں پٹیشنز زیرسماعت ہیں، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے معاملے پر قانون سازی کی جارہی ہے،الیکشن پر 184تھری پر جسٹس قاضی فائز عیسی کا واضح کورٹ آرڈر آچکاہے،عدالت نے کسی سیاسی جماعت کو مقدمے کا فریق نہیں بنایا، سینئر ججز کو بینچ سے دور رکھاجارہاہے،وفاقی کابینہ کی رائے تھی اکثریتی فیصلے کو اقلیتی فیصلے میں نہ بدلا جائے،حکومت سمجھتی ہے معاملے پر فل کورٹ فیصلہ دیتا تو بہتر تھا،سپریم کورٹ کے اقلیتی بینچ کے فیصلے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں عام انتخابات ایک وقت پر ہونے چاہئیں ، آئین کے مطابق عام انتخابات کا طریقہ کار طے ہے ، الیکشن کمیشن بااختیار اور خودمختار ادارہہے ، گورنر پنجاب نے بھیجی ہوئی سمری پر دستخط نہیں کئے ، آئین کے مطابق مقررہ وقت کے بعد پنجاب اسمبلی ازخود تحلیل ہوگئی،

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے ہائیکورٹ میں پٹیشنز زیر سماعت ہیں، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے معاملے پر قانون سزی کا عمل جاری ہے ، ازخود نوٹس کے معاملے پر دو جج صاحبان اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرچکے ہیں، سپریم کورٹ از خود نوٹس کے معاملے پر پارلیمنٹ نے بل کی منظوری دی ، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ رائے دینے والے دوجج صاحبان نے بینچ سے علیحدگی اختیار کی ، انتخابات کے معاملے میں 184/3پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا واضح کورٹ آرڈر بھی چکا ہے ، یکم مارچ کو فیصلہ آیا تو ہمارا موقف تھا کہ 3کے مقابلے میں 4سے کیس خارج ہوا ، 4جج صاحبان نے پیٹیشنز خارج کیس جبکہ 2جج صاحبان نے کیس سننے سے انکار کردیا ، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کی متعلقہ پیٹشن پر سپریم کورٹ سے فل کورٹ کی استدعا کی گئی تھی ، جسے مسترد کردیاگیا،عدالت نے کسی سیاسی جماعت کا مؤقف نہیں سنا ، عدالت عظمیٰ نے کسی سیاسی جماعت کو مقدمے کا فریق نہیں بنایا ،اگر فل کورٹ نہ بنایا گیا تو ملک میں سیاسی اور آئینی بحران شدید ہوجائے گا ،سینئر جج صاحبان کو بینچ سے دور رکھا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ، وفاقی کابینہ کی رائے تھے کہ اکثریتی فیصلے کو اقلیتی فیصلے میں نہ بدلا جائے ، وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ اس اہم ترین قومی معاملے پر فل کورت فیصلہ دیتا تو بہتر تھا پنجاب ا سمبلی کی تحلیل متنازعہ طریقے سے ہوئی ۔ اس کورٹ آرڈر کو پہلے سرکلر 6رکنی بینچ نے ختم کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہما ری خواہش ہے انتخابات پورے ملک میں ایک وق...

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہما ری خواہش ہے انتخابات پورے ملک میں ایک وقت پر ہی ہوں،آئین میں عام انتخابات کا طریقہ کار موجود ہے،آئین کے مطابق مقررہ وقت کے بعد پنجاب اسمبلی خود تحلیل ہوگئی، گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کی بھیجی گئی سمری پردستخط نہیں کیے، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ پنجاب ہائیکورٹ گیا،پنجاب اورخیبرپختونخوا ہائیکورٹس میں پٹیشنز زیرسماعت ہیں، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے معاملے پر قانون سازی کی جارہی ہے،الیکشن پر 184تھری پر جسٹس قاضی فائز عیسی کا واضح کورٹ آرڈر آچکاہے،عدالت نے کسی سیاسی جماعت کو مقدمے کا فریق نہیں بنایا، سینئر ججز کو بینچ سے دور رکھاجارہاہے،وفاقی کابینہ کی رائے تھی اکثریتی فیصلے کو اقلیتی فیصلے میں نہ بدلا جائے،حکومت سمجھتی ہے معاملے پر فل کورٹ فیصلہ دیتا تو بہتر تھا،سپریم کورٹ کے اقلیتی بینچ کے فیصلے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں عام انتخابات ایک وقت پر ہونے چاہئیں ، آئین کے مطابق عام انتخابات کا طریقہ کار طے ہے ، الیکشن کمیشن بااختیار اور خودمختار ادارہہے ، گورنر پنجاب نے بھیجی ہوئی سمری پر دستخط نہیں کئے ، آئین کے مطابق مقررہ وقت کے بعد پنجاب اسمبلی ازخود تحلیل ہوگئی، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے ہائیکورٹ میں پٹیشنز زیر سماعت ہیں

سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے معاملے پر قانون سزی کا عمل جاری ہے ، ازخود نوٹس کے معاملے پر دو جج صاحبان اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرچکے ہیں، سپریم کورٹ از خود نوٹس کے معاملے پر پارلیمنٹ نے بل کی منظوری دی ، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ رائے دینے والے دوجج صاحبان نے بینچ سے علیحدگی اختیار کی ، انتخابات کے معاملے میں 184/3پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا واضح کورٹ آرڈر بھی چکا ہے ، یکم مارچ کو فیصلہ آیا تو ہمارا موقف تھا کہ 3کے مقابلے میں 4سے کیس خارج ہوا ، 4جج صاحبان نے پیٹیشنز خارج کیس جبکہ 2جج صاحبان نے کیس سننے سے انکار کردیا ، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کی متعلقہ پیٹشن پر سپریم کورٹ سے فل کورٹ کی استدعا کی گئی تھی ، جسے مسترد کردیاگیا،عدالت نے کسی سیاسی جماعت کا مؤقف نہیں سنا ، عدالت عظمیٰ نے کسی سیاسی جماعت کو مقدمے کا فریق نہیں بنایا ،اگر فل کورٹ نہ بنایا گیا تو ملک میں سیاسی اور آئینی بحران شدید ہوجائے گا ،سینئر جج صاحبان کو بینچ سے دور رکھا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ، وفاقی کابینہ کی رائے تھے کہ اکثریتی فیصلے کو اقلیتی فیصلے میں نہ بدلا جائے ، وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ اس اہم ترین قومی معاملے پر فل کورت فیصلہ دیتا تو بہتر تھا پنجاب ا سمبلی کی تحلیل متنازعہ طریقے سے ہوئی ۔ اس کورٹ آرڈر کو پہلے سرکلر 6رکنی بینچ نے ختم کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غلیظ اور غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر کی...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے شیخ رشید کے الزام کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ غلیظ اور غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر کیا دفعہ لگتی ہے؟، پولی کلینک اسلام آباد میں کی گئی بات پر سندھ میں مقدمہ کیسے درج ہو سکتا ہے؟، ایف آئی آر میں دھمکی کا لفظ نہیں، غلیظ اور غیر اخلاقی کے الفاظ استعمال کرنے کا لکھا ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی سندھ اور بلوچستان میں درج مقدمات کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت جسٹس طارق محمود نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر بتائیں کہ غلیظ اور غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر کیا دفعہ لگتی ہے؟ پولی کلینک اسلام آباد میں کی گئی بات پر سندھ میں مقدمہ کیسے درج ہو سکتا ہے؟ جسٹس طارق نے تھانہ موچکو سندھ میں درج ایف آئی آر پڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں دھمکی کا لفظ نہیں، غلیظ اور غیر اخلاقی کے الفاظ استعمال کرنے کا لکھا ہے، 2 الفاظ غلیظ اور غیر اخلاقی کا ایف آئی آر میں ذکر ہے، ان پر کیا دفعہ لگتی ہے؟ مدعی مقدمہ کے وکیل نے جواب دیا کہ بعض ایسی چیزیں بھی ہیں جو ابھی تک سامنے نہیں آئیں، یہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ کا بنتا ہے، اس میں عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ سے جو سوال کیا جا رہا ہے اسی کا جواب دیں، ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ پولی کلینک اسلام آباد میں شیخ رشید نے میڈیا سے بات کی ہے، کیا پولی کلینک اسلام آباد میں کی گئی بات پر ایف آئی آر تھانہ موچکو سندھ میں درج ہو سکتی ہے؟ مدعی کے وکیل نے جواب دیا کہ سیاسی شخصیات کے کارکنان ملک بھر میں ہوتے ہیں اس لئے مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔ عدالت نے مدعی کے وکیل کی جانب سے معاونت کے لئے مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کدھر ہے لسبیلہ میں درج مقدمے کا مدعی؟۔ لسبیلہ بلوچستان میں درج مقدمے کے مدعی عدالتی نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے، عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی بلوچستان اور آر پی او آئندہ سماعت کے لئے مدعی کو نوٹس کی تعمیل کرائیں۔ بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کورونا کے وار پھر سے جاری، ایک متاثرہ شخص جا...

24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض انتقال کر گیا جبکہ 15 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ ) کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 144 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 58 افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.13 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کرگیا، این آئی ایچ کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے دوران 58 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 15 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاورچائنہ کا دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ میں مقا...

چینی کمپنیاں مقامی کمیونٹیز کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ (ڈی بی ڈی پی ) کے مرکزی کنٹریکٹر پاور چائنہ نے گلگت بلتستان میں پروجیکٹ ایریا سے مقامی افراد کیلئے 190 ملازمتوں کا اعلان کیا ہے ۔گوادر پرو کے مطابق ڈی بی ڈی پی نے مرکزی کنٹریکٹر پاور چائنہ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں اور پراجیکٹ ایریا سے دلچسپی رکھنے والے امیدوار کلیکٹر ڈی بی ڈی پی کے دفتر کے ذریعے جوائنٹ ایمپلائمنٹ کمیٹی واپڈا چلاس میں درخواست دے سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ملازمتوں کو دس زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کمپنی کو طویل مدتی بنیادوں پر 53 پیشہ ور تعمیراتی عملہ، 41 سٹیل فکسرز، 25 میسن، 24 ویلڈر اور 29 مزدوروں کی ضرورت تھی۔ دیگر میں سات ٹیکنیشن، پانچ سکیفولڈر، تین الیکٹریشن، دو ڈرلرز اور ایک ڈرائیور شامل ہیں۔ مقامی علاقے سے دلچسپی رکھنے والے امیدوار 11 اپریل 2023 تک درخواست دے سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاور چائنہ باقاعدگی سے سائٹ ایریا کے لوگوں کو مستقل بنیادوں پر ٹریننگ اور ملازمتیں فراہم کر رہا ہے۔ دسمبر 2022 میں، کمپنی نے پروجیکٹ سائٹس پر 208 ہنر مند اور تکنیکی پیشہ ور افراد کو ملازمتیں فراہم کی تھیں۔ کمپنی نے اپنے مقامی ملازمین کی مہارتوں کو بڑھانے کے لیے ان کی مہارت کی تکمیل بھی کی۔ گوادر پرو کے مطابق ڈی بی ڈی پی دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جو29 2028- میں مکمل ہونا ہے۔ پاور چائنہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر پروجیکٹ کا ایک حصہ ایم ڈبلیو 1 ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔ پروجیکٹ میں 1.23 ملین ایکڑ اضافی زمین کو سیراب کرنے کے لیے 8.1 ایم اے ایف کی مجموعی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ 4,500 میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو سالانہ 18 بلین یونٹس سے زیادہ فراہم کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں سولر پی وی کی صلاحیت تعاون کی نئ...

چائنا فوٹو وولٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سولر پی وی کی صلاحیت تعاون کی نئی راہ ہموار کر ے گی، 2030 تک پاکستان کی مجموعی انسٹال شدہ فوٹو وولٹک صلاحیت 12.9 جی ڈبلیو تک پہنچ جائے گی،2022 میں چین کی فوٹو وولٹک ماڈیول کی پاکستان کو برآمدات تقریباً 870 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،2022 میں چین کی فوٹو وولٹک مصنوعات کی برآمد پہلی بار 50 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق کچھ عرصہ قبل، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے تمام سرکاری عمارتوں پر سولر پینلز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس طرح درآمدی جیواشم ایندھن پر زیادہ انحصار کم ہو جائے گا۔ پاکستان کی وفاقی حکومت کی عمارت شمسی توانائی استعمال کرنے والی پہلی عمارت ہوگی۔ اپریل 2023 تک یہ عمارتیں مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل ہوں گی۔ وزیر اعظم شریف نے نشاندہی کی کہ حکومت کے شمسی منصوبوں کی تعمیر سے بڑھتی ہوئی درآمدی لاگت کو کم کرنے کے لیے ماہانہ 300 سے 500 میگاواٹ بجلی کی بچت ہو سکتی ہے، جو کہ تقریباً 27 بلین امریکی ڈالر سالانہ ہے ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران چائنا فوٹو وولٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن (CPIA) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور پریس ترجمان لیو یانگ نے کہا کہ یقیناً یہ پاکستان کے لیے اچھا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ انڈیکیٹیو جنریشن کیپیسٹی ایکسپینشن پلان (IGCEP) 2047 میں تجویز کیا گیا کہ 2030 تک پاکستان کی مجموعی انسٹال شدہ فوٹو وولٹک صلاحیت 12.9 جی ڈبلیو تک پہنچ جائے گی۔ 2047 تک یہ 26.9 جی ڈبلیو تک پہنچ جائے گی۔ سی پیک کے تحت، چین کی دنیا کی معروف فوٹو وولٹک صنعت نے تعاون کے مزید مواقع محسوس کیے ہیں۔ 2022 میں، چین کی فوٹو وولٹک ماڈیول کی پاکستان کو برآمدات تقریباً 870 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جس کی کل نصب صلاحیت 3.2 جی ڈبلیو ہے، جو کہ بالترتیب 54 فیصد اور 37 فیصد سالانہ اضافہ ہے ۔ لیو نے سی ای این کو بتا کہ 2022 میں چین کی فوٹو وولٹک مصنوعات کی برآمد پہلی بار 50 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 80 فیصد سے زیادہ ہے ۔ جنوبی ایشیا جیسی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں، پاکستان ہمیشہ سے چین کے فوٹو وولٹک ماڈیول کی برآمدات کے لیے ایک ناگزیر ہدف مارکیٹ رہا ہے۔ حال ہی میں، پاکستان سولر ایسوسی ایشن (PSA) کے سیکرٹری جنرل محسن شوکت نے وزیر بجلی خرم دستگیر خان کو فوٹو وولٹک ماڈیولز اور دیگر آلات درآمد کرنے کی تجویز پیش کی، جس میں فوٹو وولٹک مصنوعات کو غیر ضروری اشیاء کی فہرست سے نکالنے کا کہا، اور اس پر زور دیا کہ وہ درآمدی پی وی مصنوعات کے لیے مالیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹ بینک پاکستان (SBP) کے ساتھ تعاون کرے گا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ مالی سال میں تقریباً 1.2 بلین امریکی ڈالر کے فوٹو وولٹک ماڈیولز درآمد کیے۔ پی ایس اے نے ظاہر کیا کہ اس سال فوٹو وولٹک مصنوعات کی ملک کی درآمدی مانگ 1.8 بلین امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس کے علاوہ، 2021 کے اوائل میں، پاکستانی حکومت نے 2030 تک گھریلو صاف توانائی کی کھپت کو کل توانائی کی کھپت کے 60 فیصد تک بڑھانے اور الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد کو گاڑیوں کی تعداد کے 30 فیصد تک پہنچانے کا عہد کیا، جس کا مطلب ہے۔ کہ صنعت اور چین پاکستان فوٹو وولٹک تعاون میں نئی تحریک پیدا ہوئی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق لیو نے کہا جہاں تک پاکستان کی فوری بجلی کی طلب کا تعلق ہے، چین کے پاس پختہ تجربے اور مکمل سپلائی چین کی بنیاد پر پاکستان کے فوٹو وولٹک پاور پلانٹس کی تعمیر کے لیے جامع مدد فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔ تاہم پاکستان ایک طویل عرصے سے بجلی کی بلند قیمتوں اور غیر مستحکم بجلی کی فراہمی سے دوچار ہے، لیو نے نشاندہی کی کہ فوٹو وولٹک توانائی ذخیرہ کرنے کی سہولیات، ایک ضروری انفراسٹرکچر کے طور پر جو فوٹو وولٹک اور دیگر نئے توانائی کے ذرائع کے بڑے پیمانے پر استعمال کی حمایت کرتی ہے اور کاربن غیر جانبداری کو فروغ دیتی ہے، ترقی کے لیے اولین ترجیح ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق کہا جا سکتا ہے کہ توانائی کا ذخیرہ اور بجلی کی پیداوار یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔ روایتی توانائی کے ذرائع کے مقابلے میں، قابل تجدید توانائی کی پیداوار عام طور پر وقفے وقفے سے اور غیر مستحکم ہوتی ہے۔ پاکستان میں موجودہ شمسی توانائی کے لیے، نیٹ ورکـلوڈ اسٹوریج'' کا مربوط ماڈل وسائل کو مؤثر طریقے سے مربوط کر سکتا ہے اور لاگت کو کم کر سکتا ہے۔ مستقبل میں فوٹو وولٹک منصوبوں کی ترقی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگی، ہم یقینی طور پر پاکستان کے ساتھ متعلقہ تجربہ شیئر کر سکتے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق توانائی ان شعبوں میں سے ایک ہے جہاں سی پیک نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے، سب سے تیزی سے ترقی کی ہے، اور انتہائی شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ عالمی فوٹو وولٹک صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، لیو نے پیشین گوئی کی کہ متعلقہ صنعتوں میں چین-پاکستان تعاون موسمیاتی تبدیلی کے عالمی ردعمل میں مناسب کردار ادا کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس تشدد اور جلا وگھیراو کیس،فواد چودھری ک...

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے زمان پارک پولیس تشدد اور جلاو گھیرا وکیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پولیس پر تشدد، جلاو گھیرا وکے مقدمہ کیس میں عدالت نے درخواست کے فیصلے تک فواد چودھری کو ہر تاریخ پر عدالت پیش ہونے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ تحریری حکم کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو ایک ،ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 13 اپریل کو ریکارڈ عدالت میں پیش کرے، درخواست گزار تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہو کر شامل تفتیش ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مریم نواز کی بے وقوفی سے عمران خان زمین سے آ...

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کی بے وقوفی سے عمران خان کی مقبولیت مزید بڑھ گئی، سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ انتخابات کراو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکومت کے موقف پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول آگیا ہے، اگر ہمت ہے تو ججز کے خلاف ریفرنس لائیں۔ ججز کے خلاف ریفرنس کی خواہش صرف مریم نواز کی ہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک میں انتخابات کی تیاریاں ہورہی ہیں جبکہ حکمران انتخابات سے فراری ہیں۔ صرف 3 سیاسی جماعتوں نے اب تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں، باقی جماعتوں کے پاس امیدوار بھی موجود نہیں ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصا کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انتخابات سے متعلق کوئی رائے ہے، تو دے دیں۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی حماقتوں کی وجہ سے عمران خان زمین سے آسمان پر پہنچ گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -تیان جن-سینئر شہریوں کے لیےیونیورسٹی

 چین کے تیان جن کے ہیشی ڈسٹرکٹ کے ثقافتی مرکز میں بزرگ شہری ایک چینی موسیقی کا آلہ ایرہو بجانا سیکھ رہے ہیں جہاں حالیہ برسوں میں بزرگ شہریوں کے لیے ایک یونیورسٹی اور اس کی پانچ شاخیں قائم کی گئی ہیں۔(شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -تیان جن-سینئر شہریوں کے لیے یونیورسٹی

چین کے تیان جن کے ہیشی ڈسٹرکٹ کے ثقافتی مرکز میں بزرگ شہری زبانی سبق لے رہے ہیں، جہاں حالیہ برسوں میں بزرگ شہریوں کے لیے ایک یونیورسٹی اور اس کی پانچ شاخیں قائم کی گئی ہیں۔(شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان-خوست-رمضان -روزہ افطار

افغانستان کے شہر خوست میں رمضان المبارک کے دوران غروب آفتاب کے بعد افطارکے لیے افغان شہری ایک سٹال سے کھانے پینے کا سامان خرید رہےہیں۔(شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان-بلخ-شہد کی مکھیاں پالنے والے

افغانستان کے صوبہ بلخ میں شہد کی مکھیاں پالنے والا ایک کارکن مکھی کے فارم میں کام کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان-بلخ-شہد کی مکھیاں پالنے والے

افغانستان کے صوبہ بلخ میں شہد کی مکھیاں پالنے والا ایک کارکن مکھی کے فارم میں کام کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مارچ میں چین کی لاجسٹک سرگرمیوں میں اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)چین میں کھپت کو فروغ دینےاور ادائیگی کی طلب کومستحکم کرنے کے اقدامات سے لاجسٹکس سیکٹر میں مارچ کےمہینے میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ملک کی لاجسٹکس مارکیٹ کی کارکردگی کو ٹریک کرنے والا انڈیکس مارچ میں 55.5 فیصد رہا جو فروری سے 5.4 فیصد زیادہ ہے۔

50 سے اوپرانڈیکس توسیع جبکہ 50 سے نیچےسکڑنے کوظاہرکرتا ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا کینٹن میلہ دنیا بھر کے شرکاء کا خیرمق...

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کے 133 ویں ایڈیشن میں 220 سے زائد ممالک اور خطوں کے خریدارشرکت کریں گے،15 اپریل سے 5 مئی تک چین کے جنوبی شہر  گوانگ ژو میں میلے کے دوران تمام آف لائن نمائشیں بحال کی جائیں گی۔

نائب وزیر تجارت وانگ شووین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ  کینٹن فیئر کے نام سے معروف  یہ تجارتی میلہ چین اور عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا کیونکہ یہ دنیا بھر کی کمپنیوں کو چینی شراکت داروں کے ساتھ محفوظ، قابل بھروسہ اور موثر سپلائی چین تشکیل دینے کا مواقع فراہم کرتا ہے۔

وانگ نے بتایا کہ آف لائن نمائشوں کے لیے 15لاکھ  مربع میٹر پر درآمدات اور برآمدات کے لیے بوتھ  قائم ہوں گے۔ تقریباً 34ہزار ملکی فرمیں برآمدی حصے میں اپنے بوتھ لگائیں گی، جن میں سے 5ہزار 700 معروف برانڈز یا ٹیکنالوجیز کی حامل ہیں۔  درآمدی حصے میں 40 ممالک کی 508 غیرملکی کمپنیاں شامل ہوں گی، جن میں امریکہ، کینیڈا، اٹلی، جرمنی اور اسپین شامل ہیں۔ 

چین نے  میلےکے عالمی شرکاء کے لیے داخلے کی سہولت کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار وو شی نے کہا کہ دنیا بھر میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے ویزا درخواستوں پر کارروائی کے لیے اضافی گھنٹے اور افرادی قوت مختص کی ہے، چین کی جانب سے کوویڈ سے پہلے کی ویزا پالیسیاں دوبارہ شروع کرنے کے بعد ویزا درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی گھریلو آلات کی صنعت میں بتدریج ترقی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی گھریلو آلات کی صنعت میں سال کے پہلے دو مہینوں میں پیداوار میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چین کی  وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے فروری کے دوران چین میں گھریلو استعمال کے لیے فریج کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت  7.9 فیصد بڑھ کر 1 کروڑ32 لاکھ10ہزار یونٹ تک پہنچ گئی۔

کمرے میں استعمال ہونے والے ایئر کنڈیشنرز کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 10.8 فیصد بڑھ کر تقریباً 3 کروڑ33 لاکھ 10 ہزار یونٹ تک پہنچ گئی جبکہ واشنگ مشینوں کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت1.8 فیصد اضافے سے1 کروڑ 40 لاکھ 80 ہزاریونٹ تک پہنچ گئی۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سرکاری دورے پر...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون بدھ کی سہ پہر چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

میکرون  جو جمعہ تک چین کے دورے پر ہیں اس دوران  چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو کا بھی دورہ کریں گے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سرکاری دورے پر...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون بدھ کی سہ پہر چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

میکرون  جو جمعہ تک چین کے دورے پر ہیں اس دوران  چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو کا بھی دورہ کریں گے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران نے 8 سال بعد متحدہ عرب امارات میں نیا...

تہران(شِنہوا)ایران نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آٹھ سال کے بعد اپنا  سفیر مقرر کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا   کے مطابق سفارت کار کی شناخت رضا امیری کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی تعیناتی سے قبل وزارت خارجہ میں ایرانی تارکین وطن کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

امیری الجزائر، سوڈان اور اریٹیریا میں ایران کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

2016 میں سعودی عرب کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کومحدود کر دیا تھا۔

ستمبر 2022 میں متحدہ عرب امارات نے ایران میں اپنا سفیر بحال کیا۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ایف اے ڈبلیو...

چھانگ چھون(شِنہوا) چین کی گاڑیاں بنانے والی معروف گروپ کمپنی ایف اے ڈبلیو نے اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 15ہزار تیار شدہ گاڑیاں برآمد کیں،جو گزشتہ سال سے 125 فیصد زیادہ ہیں۔ چائنہ  ایف اے ڈبلیو گروپ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے چیئرمین یانگ دایونگ نے کہا کہ 2022 میں گروپ کے ذیلی اداروں،ایف اے ڈبلیو بین تینگ،ایف اے ڈبلیو جائی فانگ اوراس کے سرکردہ سیڈان برانڈ ہونگ چھی کی برآمدی مالیت 6ارب یوآن (87کروڑ20لاکھ ڈالر)سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

کمپنی بیرون ملک اعلیٰ درجے کی آٹو مارکیٹ میں ہونگ چھی کی توسیع کو تیز کر رہی ہے، اور ہونگ چھی کی بیرون ملک فروخت کو 2025 تک اس کی مجموعی فروخت کے 10 فیصد سے زیادہ اور 2030 تک مجموعی فروخت کے25 فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ تشکیل دے رہی ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے اصلاحاتی م...

بیجنگ(شِنہوا)چین اپنے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تقریباً 20 فیصد شعبے اور مضامین کی ترتیب میں ردوبدل کرے گا،فرسودہ ڈسپلنز کو نئے سے تبدیل  کیا جائے گا جو نئی ٹیکنالوجیز، ابھرتے ہوئے شعبوں اور نئے کاروباری طریقوں سے ہم آہنگ ہوں گے۔

وزارت تعلیم اور دیگر اداروں کی طرف سے جاری کردہ اصلاحاتی منصوبے کے مطابق، 2025 تک، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں قومی سطح پر تقریباً 10ہزار اعلیٰ درجے کے شعبے قائم کیے جائیں گے۔منصوبے کے مطابق، مستقبل کی ٹیکنالوجیز، جدید صنعتوں، اعلیٰ سطح کی  پبلک ہیلتھ کیئر اور انجینئرنگ میں مہارت کی حامل  خصوصی اکیڈمیز بھی قائم کی جائیں گی۔ اصلاحاتی منصوبے میں انجینئرنگ، طب، زراعت، لبرل آرٹس اور بنیادی مضامین سمیت کچھ کلیدی شعبوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیز رفتار کوششوں پر بھی زوردیاگیا ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ارضیاتی مشاہدے کے ہائپراسپیکٹرل سیٹلا...

بیجنگ (شِنہوا) ارضیاتی مشاہدے کے لیے چین کے ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ نے خلا میں ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد کام شروع کردیا ہے۔

خلائی جہاز کی پہلے تیار کنندہ وزارت حیاتیاتی ماحول وماحولیات کے مطابق  گاؤفین -5 02 سیٹلائٹ کو 7ستمبر2021 کو خلا میں چھوڑا گیا تھا۔ ڈیزائنرزنے سیٹلائٹ پر شارٹ ویو انفراریڈ ہائپراسپیکٹرل کیمروں سمیت سات آلات نصب کیے تھے۔

وزارت نے بتایا کہ سیٹلائٹ پر نصب آلات ہوا، پانی اور زمین کی نگرانی کریں گے، آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے  ملک کی ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں کو تقویت دیتے ہوئے کاربن کی انتہائی سطح اور صفر کاربن کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ یہ سیٹلائٹ دیگر صنعتی صارفین کے لیے معدنی وسائل کے سروے، فصلوں کاپیداواری تخمینہ اور موسمیاتی تبدیلی پر تحقیق  کے حوالے سے  انتہائی درستگی کے ساتھ  ہائپر اسپیکٹرل ریموٹ سینسنگ ڈیٹا بھی فراہم کرے گا۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کے فوکوشیمانیوکلیئر پاور پلانٹ کی بنیا...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے متاثرہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نمبر 1 یونٹ کے ری ایکٹرکی پریشر ویسل کی  سلنڈر نما بنیاد کی اندرونی دیوار بری طرح سے تباہ ہو نے کا خدشہ ہے۔فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آپریٹر، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کی جانب سے نمبر 1 یونٹ کے کنٹینمنٹ ویسل کے سروے کے دوران لی گئی ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنیاد کو بڑا نقصان  پہنچا ہے، جس سے آئندہ کسی بھی زلزلے کی شدت  کو برداشت کرنے کی صلاحیت کے بارے میں خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

پانی کے اندر روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے 28 سے 31 مارچ تک کیے گئے سروے میں، پانچ میٹر اندرونی قطر کے  پیڈسٹل کے نصف سے زیادہ حصے میں کنکریٹ کی دیوار غائب نظر آئی تھی۔ ٹیپکو نے کہا کہ  بنیاد کے پورے فریم کو نقصان پہنچنے کا انتہائی زیادہ امکان ہے اور یہ کہ فوٹیج کا مزید تجزیہ اور پیڈسٹل کی زلزلوں کے خلاف  مزاحمت کا اندازہ لگایاجائے گا۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کی فلسطینی نما...

رم اللہ(شِنہوا)اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ پر چھاپہ مارا اور درجنوں فلسطینی نمازیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد وہ یہودیوں کے تہوار پاس اوور سے پہلے  مسجد میں مورچہ بند ہو گئے۔ 

اسرائیل ریڈیو کے مطابق شہر میں مسجد اور کچھ دوسرے محلوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران لوگ زخمی ہوئے۔

فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں مسجد میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے مقدس مقامات کی احترامی حدود عبور کرنا خطے میں بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے خواتین عملے پر طالبان کی پابن...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے اقوام متحدہ کی خواتین قومی عملے پر ملک میں کام کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ وضاحت طلب کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن یو این اے ایم اے ،میں موجود ہماری ساتھیوں کو ڈی فیکٹو حکام کی طرف سے ایک حکم نامہ موصول ہوا جس میں اقوام متحدہ کی خواتین قومی عملے کے ارکان کے کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اب بھی اس بات پر غور کر رہی ہے کہ اس پیش رفت سے افغانستان میں اس کی کارروائیوں پر کیا اثر پڑے گا اور بدھ کو کابل میں طالبان کے ساتھ مزید ملاقاتوں کی توقع ہے جس میں ہم کچھ وضاحت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کے لیے ایسی کوئی بھی پابندی ناقابل قبول اور ناقابل فہم ہوگی۔ ڈوجارک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ ایک پریشان کن رجحان کا تازہ ترین واقعہ ہے جس سے امدادی تنظیموں کی انتہائی ضرورت مندوں تک پہنچنے کی راہ میں روکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا یہ کہنا ضروری ہے کہ خواتین عملے کی ممبران اقوام متحدہ کے لیے جان بچانے والی امداد کی فراہمی کے لیے ضروری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے احکامات خواتین کے بنیادی حقوق اور عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی شہری آبادی روزگارکے حوالے سے پہلے سےز...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے شہری علاقوں کے رہائشی  رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں روزگار کی صورتحال کے بارے میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے زیادہ پر امید رہے۔ پیپلز بینک آف چائنہ کی جانب سے 50 شہروں کے 20ہزار گھرانوں میں کیے گئے  سروے کے مطابق، 2023 کی پہلی سہ ماہی میں روزگارکے حوالے سے  توقعات کا اشاریہ 52.3 فیصد رہا، جو 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 9.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔

روزگار کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ان گھرانوں کے خیالات کا تخمینہ جاتی اشاریہ بھی مثبت سمت میں39.9 فیصد تک پہنچ گیا،جو  پچھلی سہ ماہی سے 6.8 فیصد زیادہ ہے۔ سروے میں شامل گھرانوں میں سے 85.6 فیصد نے کہا کہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے یا بنیادی طور پر پہلے جیسی رہی ہے۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پاور بیٹری کی پیداوار اور مجموعی صلا...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی مارکیٹ میں مستحکم ترقی کے ساتھ بجلی کی بیٹریوں کی پیداوار اور مجموعی صلاحیت میں فروری کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ آٹو موٹیو بیٹری انوویشن الائنس کے اعدادوشمارکے مطابق، اس مدت کے دوران ملک کی پاور بیٹری آؤٹ پٹ 41.5 گیگا واٹ گھنٹے رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلےمیں 30.5 فیصد  اور گزشتہ ماہ سے 47.1 فیصدزیادہ ہے۔ الائنس کے مطابق  اسی مدت میں پاور بیٹریوں کی مجموعی صلاحیت 21.9 گیگا واٹ گھنٹے رہی، جو گزشتہ سال سے 60.4 فیصد اور جنوری سے 36 فیصد زیادہ ہے۔ رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران، چین کی پاور بیٹری کی پیداوار میں 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.3 فیصد جبکہ بیٹریوں کی مجموعی صلاحیت میں 27.5 فیصد اضافہ ہوا۔

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری،...

شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔مختلف برساتی نالوں میں طغیانی سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں، بارش سے گندم، خربوزے، ٹماٹر اور دیگر فصلوں کے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ہرنائی میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، دکی میں آسمانی بجلی گرنے سے 15 مویشی ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ ادھر کوئٹہ میں موسم کی خنکی ختم نہیں ہوسکی، کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت 23، قلات میں 20 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر اور نوکنڈی میں 30، جیونی میں 28، تربت میں 35 اور سبی میں 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 24 فی صد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سربراہ پی آئی اے کے لیے 4 امیدواروں کو شارٹ...

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) سربراہ کے عہدے کیلئے انٹرویوز کے بعد 4 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔ سی ای او پی آئی اے کے عہدے کے انٹرویوز کے بعد 4 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، شارٹ لسٹ کیے جانے والوں میں قائم مقام سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات بھی شامل ہیں جبکہ عامرمسعود سمیت دیگر 2 مزید امیدواروں کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ پی آئی اے بورڈ نے شارٹ لسٹ کیے گئے چاروں امیدواروں کے نام وزارت ہوابازی کو بھیج دئیے ہیں، ان چاروں میں سے کسی ایک کو سی ای او پی آئی اے لگانے کی منظوری دی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے پی آئی اے کا مستقل سی ای او نہیں ہے، ائیرمارشل ارشد ملک کی گزشتہ سال اپریل میں تین سال کی مدت پوری ہوگئی تھی جس کے بعد سے ائیر وائس مارشل عامر حیات قائم مقام سی ای او پی آئی اے کے طور فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی فراہم کرنے...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی عمران خان کی درخواست پر سماعت جاری ۔عدالت نے سابق وزرا اعظم کو دی جانے والی سیکیورٹی کے رولز طلب کر لئے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق جو جس کا حق ہے وہ اسے ملنا چاہئے۔چھوٹی چھوٹی چیزیں حکومت خود کیوں نہیں کرتی۔کیوں عدالت آنا پڑتا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریماکس میں کہا کہ رولز پیش ہونے کے بعد مناسب حکم جاری کریں گے،چیف جسٹس نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں کہ سابق وزیراعظم کی کیا اور کتنی سیکیورٹی ہے؟تھریٹ الرٹ کے حوالے سے وقت کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اسیسمنٹ کرنا ہو گی۔ چیف جسٹس عامر فاروق ریماکس دئیے کہ جو جس کا قانونی حق ہے وہ اس کو ملنا چاہئے،سابق وزیراعظم کو اس کے رتبے کے مطابق سیکیورٹی ملنی چاہئے،چیف جسٹس کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا اچھی مثالیں قائم کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 50فیصد س...

ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا۔ نیپرادستاویزکے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ اورسرچارجز کی مد میں بجلی مہنگی کی گئی،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے اضافہ ہوا،گھریلو صارفین کی بجلی 50 فیصد مہنگی کی گئی۔ دستاویزکے مطابق گھریلوصارفین کیلئیبجلی کے نرخ 8روپے 50 پیسے بڑھے، جس سیصارفین کا ٹیرف 18.04 روپے سے 26.54 روپے ہوگیا۔ دوسری جانب کمرشل صارفین کی بجلی 11روپیفی یونٹ مہنگی ہوئی،صنعتی صارفین کی بجلی 9روپے 55پیسے مہنگی کی گئی،زرعی صارفین کے ٹیرف میں 9 روپے 14پیسے کا اضافہ ہوا۔ نیپرادستاویز کیمطابق توانائی کی قمیت 655ارب سے بڑھ کر 1152ارب ہوگئی۔کیپسٹی چارجز 794ارب سے بڑھ کر 1251ارب ہوگئے۔بجلی کی پیداواری لاگت 22فیصد اضافہ ہوگیا۔جبکہ مجموعی پیداوری لاگت 1515ارب سے بڑھ کر 2518ارب ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ای سی سی اجلاس،وزارت ہاوسنگ اور آئی بی کیلئے...

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے زندہ جانوروں کی درآمد کیلئے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم، وزارت ہاوسنگ اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی )کیلئے ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونیوالے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم سے متعلق پیش کردہ سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد زندہ جانوروں کی درآمد کیلئے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کی منظوری دیدی، جانوروں سے متعلق دیگر پراڈکٹس درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ یہ فیصلہ اینیمل ہیلتھ کی عالمی تنظیم کی شرائط اور ضوابط کے تحت کیا گیا ہے، جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت ہاوسنگ کیلئے 29 کروڑ 99 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دیدی، اس کے علاوہ آئی بی کی جانب سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی کیلئے 8 کروڑ 71 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی ہے۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونیوالے نیشنل ٹیکس کونسل کے چھٹے اجلاس میں ملک بھر میں جنرل سیلز ٹیکس کی ہم آہنگی کیلئے سروس رولز کے مسودے کی منظوری دیدی گئی ہے، ان رولز کا اطلاق متعلقہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد یکم مئی 2023 سے ہوگا۔ اجلاس میں نیشنل ٹیکس کونسل میں کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے 28 مارچ 2023 کو پیش کردہ سفارشات پر غور کیا گیا اور اس کی نیشنل ٹیکس کونسل نے ایگزیکٹو کمیٹی کی سروس رولز کے مسودے بارے سفارشات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منظوری دیدی ہے جو ملک بھر میں جی ایس ٹی ہم آہنگی کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چا ئنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے چین کے ساتھ تعاون کے لئے انڈونیشیا کے کوآرڈینیٹر اور بحری امور اور سرمایہ کاری کے  را بطہ وزیر لوہت بنسر پانڈجیتان کے ساتھ چین۔انڈونیشیا اعلی سطح ڈائیلاگ تعاون میکانزم کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا ہے کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ  ہمہ جہت اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط کیا جاسکے۔

اس کے ساتھ سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سمندری امور کے نئے تعاون کی طرز کو مزید گہرا کرتے ہوئے دونوں ممالک کی ترقی اور خطے کی خوشحالی کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جا سکے۔

وانگ نے مزید کہا  کہ رواں سال بیلٹ اینڈ روڈ ا نیشی ایٹو (بی آر آئی) کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔چین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر اگلے مرحلے میں بی آر آئی کے تحت تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے دونوں فریقین سے ترقیاتی سرمایہ کاری، سبز معیشت اور اناج سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سمندری تعاون کو گہرا کریں اور معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دیں۔چین اور انڈونیشیا کو چاہیے کہ دفاع اور قانون کے نفاذ میں بھی تعاون کو مضبوط کریں۔

وانگ نے مزید کہا کہ عہدیداروں کے تبادلے بڑھانے اور باہمی اسٹریٹجک اعتماد اور عوام میں دوستانہ تعلقات بھی مضبوط کرنے چا ہئیں۔

لوہت نے کہا کہ انڈونیشیا چین کو اہم اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر بی آر آئی کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انڈونیشیا گلوبل ڈیویلپمنٹ ا نیشی ایٹو میں فعال طور پر مواقع  تلاش کرنے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کے احساس کو مضبوط بنانے کا بھی خواہاں ہے۔

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چا ئنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے چین کے ساتھ تعاون کے لئے انڈونیشیا کے کوآرڈینیٹر اور بحری امور اور سرمایہ کاری کے  را بطہ وزیر لوہت بنسر پانڈجیتان کے ساتھ چین۔انڈونیشیا اعلی سطح ڈائیلاگ تعاون میکانزم کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا ہے کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ  ہمہ جہت اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط کیا جاسکے۔

اس کے ساتھ سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سمندری امور کے نئے تعاون کی طرز کو مزید گہرا کرتے ہوئے دونوں ممالک کی ترقی اور خطے کی خوشحالی کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جا سکے۔

وانگ نے مزید کہا  کہ رواں سال بیلٹ اینڈ روڈ ا نیشی ایٹو (بی آر آئی) کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔چین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر اگلے مرحلے میں بی آر آئی کے تحت تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے دونوں فریقین سے ترقیاتی سرمایہ کاری، سبز معیشت اور اناج سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سمندری تعاون کو گہرا کریں اور معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دیں۔چین اور انڈونیشیا کو چاہیے کہ دفاع اور قانون کے نفاذ میں بھی تعاون کو مضبوط کریں۔

وانگ نے مزید کہا کہ عہدیداروں کے تبادلے بڑھانے اور باہمی اسٹریٹجک اعتماد اور عوام میں دوستانہ تعلقات بھی مضبوط کرنے چا ہئیں۔

لوہت نے کہا کہ انڈونیشیا چین کو اہم اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر بی آر آئی کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انڈونیشیا گلوبل ڈیویلپمنٹ ا نیشی ایٹو میں فعال طور پر مواقع  تلاش کرنے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کے احساس کو مضبوط بنانے کا بھی خواہاں ہے۔

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں