• Columbus, United States
  • |
  • ١٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

زرعی سائنسدان فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے کا...

تیل دار اجناس کے زرعی سائنسدان گوجرانوالہ، نارووال،شیخوپورہ اور حافظ آباد میں مقامی طورپر کاشت ہونے والے کالے تل کی نئی اقسام متعارف کروائیں گے تاکہ ان علاقوں میں اس کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل ہوسکے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ تل کم دروانیہ کی ایک اہم روغن دار فصل ہے کیونکہ اس کے بیج میں 50فیصد سے زائد اعلیٰ خصوصیات کا حامل خوردنی تیل اور 22فیصد اچھی قسم کی پروٹین موجود ہوتی ہے نیز تلوں کی کاشت پر خرچ کم جبکہ رقبہ اور وقت کے حساب سے فی یونٹ آمدنی زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ ایک بہترین نقد آور فصل کا درجہ اختیار کرگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار تل کی فی ایکڑ اچھی پیداوار کے حصول کے لیے منظور شدہ نئی اقسام ٹی ایچ 6 اور ٹی ایس 5کاخالص، صحت منداور بیماریوں سے محفوظ بیج استعمال کریں۔انہوں نے بتایا کہ تل کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے 15جون سے 15جولائی تک کاشت مکمل اورتل کی کاشت کے لیے ڈیڑھ سے دو کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں نیز بیج کو جڑ، تنے کی سڑانڈ اور اکھیڑا کی بیماریوں سے بچانے کے لیے مناسب پھپھوند کش زہر بحساب 2گرام فی کلوگرام استعمال کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں موبائل فون بنانے والی تمام کمپنی...

پاکستان میں موبائل فون بنانے والی تمام کمپنیاں بند، زیادہ تر کمپنیوں نے ملازمین کو فارغ کر دیا، 3 غیر ملکی کمپنیوں سمیت ملک کی تقریباً تمام 30 موبائل فون کمپنیوں کی پیداواری سرگرمیاں مکمل طور پر بند کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کا تباہ کن معاشی بحران موبائل فون انڈسٹری کو بھی نگل گیا۔ رپورٹس کے مطابق ملک میں موبائل فون تیار کرنے والے غیر ملکی برانڈ کے 3 یونٹس سمیت ملک کے تقریباً تمام 30 موبائل فون اسمبلی یونٹس اب بند ہو چکے۔ موبائل مینوفیکچررز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ درآمدی پابندیوں کے سبب ان کے پاس خام مال ختم ہو گیا ہے، جس سے تقریباً 20 ہزار ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر کمپنیوں نے ملازمین کو اپریل کی تنخواہوں کا نصف ایڈوانس ادا کرنے کے بعد فارغ کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری م...

ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو149.87 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 82 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو272.49 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، فروری میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 27.89 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 15.63 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 39.38 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 398.91 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو105.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 62 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو171.56 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ فروری میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 15.14 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوجنوری میں 10.09 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 27.77 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مالی سال 2022 میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو255.14 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی17ا...

750روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 17اپریل کو ہو گی۔اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام15لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 5لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 9300روپے کے 1696 کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان طبی تعاون کو مزید فروغ دیں گ...

چین اور پاکستان طبی تعاون کو مزید فروغ دیں گے ،بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو روایتی چینی ادویات کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے مواقع فراہم کرتا ہے، روایتی چینی ادویات پاکستان میں بتدریج بڑھ رہی ہیں چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چائنہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد شہباز اور ایسوسی ایشن کے نائب صدر پروفیسر چانگ شیان بن کی قیادت میں ایک وفد نے گوانگ چو میڈیکل یونیورسٹی کے ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن سے منسلک ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے ہسپتالوں کے درمیان مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فریقین نے ٹی سی ایم کے علمی اور ثقافتی تبادلوں، طبی عملے کی تربیت، ٹی سی ایم تعلیم و تربیت، اور ٹی سی ایم تھیوری اور تحقیقی ٹیکنالوجی کی جدت کے بارے میں ایک نتیجہ خیز بات چیت کا آغاز کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چائنہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد شہباز نے کہا دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو روایتی چینی ادویات کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے مواقع فراہم کرتا ہے، جو کہ صحت کو بہتر بنانے کا ایک پائیدار اور موثر طریقہ ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مواصلات اور ایکیوپنکچر کے ذریعے ایک پل کے طور پر فریقین دونوں ممالک کے درمیان طبی تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے، ہیلتھ کوریڈور کی تعمیر میں مدد ، پاکستانی عوام کے لیے بہتر طبی خدمات کی فراہمی ،چین پاکستان عوام سے عوام کے تعلقات کا ماڈل اور ایک نیا نظام بنانے کی کوشش کریں گے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد شہباز نے کہا روایتی چینی ادویات پاکستان میں بتدریج بڑھ رہی ہیں، جس نے چینی اور مغربی ادویات کے درمیان باہمی سیکھنے اور تکمیل کو فروغ دیا ہے، اور مقامی مریضوں کے لیے متنوع اور موثر طبی علاج لائے ہیں۔ پاکستانی عوام روایتی چینی ادویات اور ایکیوپنکچر میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور مستقبل میں تعاون کے لیے بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ ملاقات کے بعد چائنہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے ہسپتال کے مختلف شعبوں، ایکیوپنکچر بحالی کلینک اور ایکیوپنکچر ٹریننگ بیس کا دورہ کیا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق شہباز نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان روایتی طور پر دوست ہمسایہ ہیں اور 2023 میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس تبادلے کا مقصد چینی ایکیوپنکچر اور موکسی بسشن کے منفرد فوائد کو پورا کرنا، ''بیلٹ اینڈ روڈ اقدام'' کی تعمیر میں چینی ادویات کو فروغ دینا اور چینی ادویات کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی چین کو ٹی شرٹ کی برآمد ات میں 106...

رواں سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کی چین کو ٹی شرٹ کی برآمد ات کے پہلے دو ماہ میں 106 فیصد اضافہ کیساتھ 5.53 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، 2022 میں پاکستان کی چین کو مرد انہ ملبوسات کی برآمدات میں تقریباً 33 فیصد اضافہ ہوا،مستقبل قریب میں، چینی معیار کے مطابق تیار کردہ مزید کپڑے اور ملبوسات چین اور دنیا بھر میں برآمد کیے جاسکیں گے۔گوادر پرو کے مطابق ایک 38 سالہ پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی کے چائنہ آپریشنز کے سربراہ عثمان سعید نے کیا پاکستان 40 سے 50 سالوں سے چین کو کاٹن اور یارن برآمد کر رہا ہے اور ہم فیبرکس اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ شنگھائی میں منعقدہ انٹر ٹیکسٹائل ایکسپو میں گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش نے پاکستانی مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نمائش کنندگان اپنے چینی ہم منصبوں کی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور رجحانات سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق عثمان نے امید ظاہر کی کہ مزید چینی کاروباری ادارے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تبادلوں کے لیے آئندہ ماہ کراچی میں ہونے والی چوتھی انٹرنیشنل ٹیکسٹائل ایکسپو میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپو میں خام مال سے لے کر تیار اشیاء تک کی مصنوعات ہوں گی جو پوری دنیا میں قیمت اور معیار کے لحاظ سے مسابقتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان ٹیکسٹائل کا ایک سرکردہ ملک ہے جس کی پیداواری صلاحیت پوری صنعتی سلسلہ میں پھیلی ہوئی ہے۔

اس کی زیادہ تر ٹیکسٹائل مصنوعات یورپ اور امریکہ کو برآمد کی جاتی ہیں۔ عثمان کی کمپنی نے بین الاقوامی اسپورٹس برانڈز کی تیاری کے ذریعے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں بھی حصہ ڈالا ہے۔ اس بات پر یقین رکھتے ہوئے کہ چین کی بڑی آبادی، اپنے متنوع ذوق کے ساتھ، بہت سی مصنوعات کے لیے جگہ بنا سکتی ہے، کمپنی نے 2016 میں ڈونگ گوان، گوانگ ڈونگ میں ایک دفتر کھول کر چین میں اپنا کاروبار شروع کیا۔ گوادر پرو کے مطابق عثمان چینی مارکیٹ کو استعمال کرنے کا ایک سنہری موقع دیکھ رہے ہیں، جہاں پروسیسنگ کی پالیسیاں مزید سخت ہوتی جا رہی ہیں۔ اعلی ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ، چین میں مزدوری کی بڑھتی ہوئی لاگت نے محنت کش ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی ترقی کو چیلنج کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق 2022 میں پاکستان کی چین کو مرد انہ ملبوسات کی برآمدات میں تقریباً 33 فیصد اضافہ ہوا اور چین کو اس کی ٹی شرٹ کی برآمد 2023 کے پہلے دو ماہ میں 5.53 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 106 فیصد زیادہ ہے۔ عثمان نے کہا کہ بیمار ٹیکسٹائل انڈسٹری، جو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ رہی ہے، اور اس کے ستون کی حیثیت اور صلاحیت کو اجاگر کر رہی ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان سے چین کو زیرو ٹیرف کے ساتھ زمینی راستے کے ذریعے ٹیکسٹائل برآمد کرنے میں صرف سات دن لگتے ہیں۔ عثمان اور ان کی ٹیم ان عظیم فوائد سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔عثمان نے کہا ہمارے پاس چینی ٹیکنیشنز ہمارے ساتھ پاکستانی فیکٹری میں کام کر رہے ہیں جو چینی معیارات پر پورا اترنے والے کپڑے تیار کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں، چینی معیار کے مطابق تیار کردہ مزید کپڑے اور ملبوسات چین اور دنیا بھر میں برآمد کیے جاسکیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، حادثے...

صوبائی دارالحکومت کے علاقے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شہری جاں بحق ہو گیا۔ ریسیکو ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ نوجوان کو کچلنے والا ڈمپر کچھ دور جا کر الٹ گیا۔ ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت نے ایم ایس لیڈی ولنگٹن اسپتال کو...

خاتون ڈاکٹرکی موت پرینگ ڈاکٹرزکااحتجاج نو ویں روز بھِی جاری رہا ،میو اسپتال اورسروسز سمیت متعدد اسپتالوں کی اوپی ڈیزمیں ہڑتال کے باعث مریض پریشان ہوگئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے خاتون ڈاکٹرتنخواہ رکنے پرتناو کا شکارتھیں۔سروسز،میو،لیڈی ولنگڈن،لیڈی ایچی سن سمیت کوٹ خواجہ سعید اسپتال کی آئوٹ ڈوروارڈ بند رہیں دور درازعلاقوں سے آئے مریض شدید پریشان ہیں۔ خاتون ڈاکٹرکی موت کے معاملے پرپنجاب حکومت نے ایم ایس اسپتال کو عہدے سے ہٹادیا۔انکوائری کمیٹی کے مطابق ڈاکٹر صباحت نے تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق اپڈیٹ نہیں رکھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف مقدمات کی تحقیقات ک...

تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کی گئی جے آئی ٹی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف جھوٹے اور بے مقدمات درج کیے ہیں۔ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے غیر قانونی جے آئی ٹی بنا کر نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگ سکتی نہ ہی اس کی تحقیقات کے لیے یہ جے آئی ٹی بن سکتی ہے۔ حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی پولیس رولز کے بھی خلاف ہے۔ درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردے اور عدالت جے آئی ٹی کے کنونیئر کو طلبی کے نوٹسز جاری کرنے سے بھی روکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کا گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف عدال...

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف عدالتی حکم عدولی کی درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں نئی پٹیشن دائر کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے 28 مئی کو الیکشن کی تاریخ دی تھی جو بغیر وجہ تبدیل کی گئی،سپریم کورٹ سے خیبر پختونخوا میں 28 مئی کو ہی انتخابات کرانے کی استدعا کی جائے گی۔ اس درخواست میں عدالتی حکم عدولی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا،شوکت یوسفزئی کے مطابق جس نے تاریخ نہیں دی وہ آرٹیکل 6 مرتکب ہوگئے ہیں،پی ڈی ایم کی طرح گورنر خیبرپختونخوا کے وکیل بھی عدالت سے بھاگ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان نے پاکستان کے تمام سیاسی رہنماں کو...

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر سیاسی رہنماوں کو پچھاڑ دیا، ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد 19 ملین ہو گئی۔ عمران خان ٹوئٹر پر 19 ملین فالوورز رکھنے والے پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 8.1 ملین جبکہ فیس بک پر 13 ملین فالوورز ہیں۔ ان کے مقابلے میں شہباز شریف کے ٹوئٹر پر 6.6 ملین، مریم نواز کے ٹوئٹر پر 7.9 ملین جبکہ میاں نواز شریف کے ایک ملین فالوورز ہیں اور بلاول بھٹو کے 5 ملین فالوورز ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے قریبی ساتھی نجیب اللہ خان پر عی...

سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی رہنما نجیب اللہ خان پر عیسی خیل میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ عیسی خیل کے نواحی علاقے ناصری والا میں نامعلوم افراد نے نجیب اللہ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے نجیب اللہ خان سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد تھانہ چاپری پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمشنر لاہور کو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج...

لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر لاہور کو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج دینے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کمشنر لاہور کو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج دینے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ کمشنر لاہور کو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج دیا جانا قوانین کی خلاف ورزی ہے، کمشنر لاہور نے ایل ڈی اے کے عملے کو آٹے کی تقسیم میں لگا رکھا ہے، مستقل ڈی جی ایل ڈی اے اور عملے کی عدم دستیابی سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، مستقل ڈی جی کی عدم تعیناتی سے اصلاحات کمیٹی کا ایک بھی اجلاس نہیں ہو سکا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت کمشنر لاہور سے اضافی چارج واپس لینے اور مستقل ڈی جی ایل ڈی اے کی تعیناتی کا حکم دے۔ عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے شہباز گل کیخلاف م...

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی۔ رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ فل بنچ نے شہباز گل کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی، شہباز گل ایئر پورٹ پہنچے تو 5 مختلف تھانوں کی پولیس وہاں موجود تھی۔ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کا خوف ہے، عدالت شہباز گل کو گھر سے ایئر پورٹ تک محفوظ راستہ فراہم کرنے کا حکم دے۔ بعدازاں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ(آج) جمعرات کو طلب کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت نے مشکل وقت میں بہتر فیصلہ دیا اور نظر...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالت نے مشکل وقت میں بہتر فیصلہ دیا اور نظریہ ضرورت نہیں بنی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اندر کسی نے نہیں کہا کہ ہم بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں، سب دلائل دینا چاہتے تھے، 85 رکنی کابینہ کا جمعہ بازار سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد نہیں کرسکتا، شہباز حکومت نااہلی یا انارکی میں سے ایک کیلئے تیار ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سو پیاز بھی کھائیں گے سو لتر بھی کھائیں گے اور عدلیہ کا فیصلہ بھی مانیں گے، عدلیہ خود آئین کے تابع ہے، ملک کے تمام ادارے عدلیہ کے تابع ہیں، عوام کا نام ریاست ہے، عدلیہ کا فیصلہ نہ مانا تو گلی کوچے میں بغاوت ہوگی، شہباز شریف سوچ لے کہ عدلیہ کا فیصلہ ماننا ہے یا توہین عدالت میں نااہل ہوکر رائیونڈ جانا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے جنگجو فورس نہیں چاہیے، رینجرز، ایف سی اور ایکس سروس مین ہی کافی ہیں، عدلیہ کے بھگوڑے نواز شریف کی دردناک اور مایوس کن پریس کانفرنس خود اس کا منہ چڑا رہی تھی۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ 3 ججز پر ریفرنس لانے، ایمرجنسی لگانے یا مارشل لا کی باتیں کرنے کے ڈرانے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، ہفتے سے سعودی عرب کے سرکاری مہمان بننے کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی محسن نقوی نے 'رمضان المبارک سپورٹس...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے "رمضان المبارک سپورٹس سیریز"کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات عامرمیر، مشیر برائے کھیل وہاب ریاض، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سپورٹس، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور، ڈی جی سپورٹس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے صوبہ میں "رمضان المبارک سپورٹس سیریز" کی منظور دے دی، دوران اجلاس وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ "رمضان المبارک سپورٹس سیریز" میں فٹبال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، ہاکی، کبڈی اورکرکٹ کے مقابلے ہوں گے، مقابلوں میں پنجاب بھر کے 9 ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی، سپورٹس مقابلے سپانسرڈ ہوں گے، سرکاری فنڈ خرچ نہیں کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ونر ٹیموں کو 85 لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے، کرکٹ، ہاکی، کبڈی، بیڈمنٹن، فٹبال اورٹیبل ٹینس کے ونرز کو 2، 2 لاکھ روپے کیش پرائز دیا جائے گا، ہاکی کے مقابلے منی ہاکی سٹیڈیم میں 7 سے 11 اپریل تک روزانہ رات کو منعقد ہوں گے، فٹبال اور کبڈی کے مقابلے پنجاب فٹبال سٹیڈیم، ٹیبل ٹینس کے مقابلے سپورٹس جمنیزیم میں ہوں گے۔ اجلاس کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بیڈمنٹن کے مقابلے انٹرنیشنل جمنیزیم ہال اورکرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد ایل سی سی اے کرکٹ گرانڈ میں کیا جائے گا، رمضان سپورٹس مقابلوں میں 57 ٹیموں کے 903 کھلاڑی اورآفیشلز شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کرکے ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنا چاہتے ہیں، کھیل کے مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، سپورٹس کا فروغ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنماوں عالمگیر خان، فردوس شمیم نق...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں عالمگیر خان اور فردوس شمیم نقوی کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ ملزمان کے خلاف عزیز بھٹی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، عالمگیر خان اور فردوس نقوی پر ہنگامہ آرائی اور سڑکیں بلاک کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مقدمات چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف ہنگامہ آرائی پرقائم کیے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان بھر میں او لیول، اے لیول کے سالانہ ا...

پاکستان بھر میں او لیول اور اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے تحت امتحانات 24 اپریل سے شروع ہوں گے۔ امتحانات کیلئے پورے ملک میں 100 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات میں 1 لاکھ طلبا و طالبات شریک ہوں گے، کراچی میں 23 امتحانی مراکز پر 40 ہزار سے زائد طلبہ اے اور او لیول امتحان دیں گے۔ کیمبرج انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امکانی طور پر پاکستان میں اس روزعید کا تیسرا دن ہوگا، شفاف امتحانات کیلئے سکولز اور برٹش کونسل کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، اعظم سواتی کی ع...

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ 18 مارچ کو عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے پر سماعت انسدد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اپنے وکیل بابر اعوان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے جاتے ہیں، عمران خان پیشی پر آئے اور سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان کو نامزد کر دیا گیا، پی ٹی آئی لیڈر شپ نے ہمیشہ قانون اور عدالتوں کا احترام کیا اور عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔ بعدازاں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کی 17 اپریل تک عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارلیمنٹ، عدلیہ اور انتظامیہ کے وسیع اختلافا...

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور انتظامیہ میں گہرے اور وسیع اختلافات نے ملک کا مستقبل دا وپر لگا دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئینی اداروں نے آپس میں لڑائی بند نہ کی تو یہ گلی کوچوں میں چلی جائے گی، انارکی پھیلے گی اور کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، ایوان اور عدالت کا ٹکرا وملک کے لیے نیک شگون نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان اور عدالت باوقار انداز اختیار کریں تو معاملات مثبت جانب بڑھ سکتے ہیں اور سیاسی جماعتیں کسی ایک نقطہ پر متفق ہو سکتی ہیں، اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کی جنگ جاری رہی تو رہی سہی جمہوریت بھی ختم ہو سکتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسائل کا حل شفاف انتخابات میں ہے، اس کے لیے سٹیک ہولڈرز میں اتفاق رائے ضروری ہے، اتفاق کے بغیر الیکشن ہوئے بھی تو لڑائیاں جاری رہیں گی اور حالات میں بہتری کی توقع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو صوبوں میں انتخابات کی بجائے پورے ملک میں ایک ہی روز الیکشن ہونے چاہئیں، مرکز اور دوصوبوں میں نگران حکومتیں قائم کی جائیں، پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی اسمبلیوں کی قربانی دیں اور انہیں تحلیل کریں، پی ٹی آئی بھی قومی انتخابات کی ایک تاریخ پر متفق ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے تمام پارلیمانی جماعتوں کو مذاکرات کے لیے منصورہ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی دعوت دی ہے، ہم لڑائیوں کے خاتمے کے لیے اپنے طور پر سیاست دانوں سے رابطوں کا آغاز بھی کرنے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، راشن کے حصول کے لیے جانیں جا رہی ہیں، دوسری جانب حکمران طبقے کو اپنی لڑائیوں سے فرصت نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ کا صوبائی، وفاقی حکومتوں کو لا...

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت میں سکینہ، ثمینہ اور صائمہ بی بی کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئیں تھیں جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو، جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی ایتھوپیا میں تنازعات و خشک سا...

ادیس ابابا(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر(او سی ایچ اے) نےایتھوپیا کے خشک سالی اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں انسانوں کوہونے والے نقصان سے نمٹنے کے لیے فوری فنڈنگ کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے نےایتھوپیا کے بارے میں جاری کردہ  تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ 2023 ایتھوپیا کے ہیومینٹیرین ریسپانس پلان (ایچ آر پی -2023) کے لیے ایک اندازے کے مطابق اب تک 71 کروڑ40 لاکھ ڈالر کا تعاون کیا جا چکا ہے جو ایچ آر پی کی ضروریات کا 18 فیصد ہے۔

او سی ایچ اے نے تنازعات، خشک سالی اور سیلاب سمیت متعدد بحرانوں کے اثرات جو مشرقی افریقی ملک میں انسانی ضروریات میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں کے تناظر میں بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری فنڈنگ کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عطیہ دہندگان کی مدد فوری اور اہم ہے تاکہ انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کو ملک بھر میں تنازعات اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں مستحق لوگوں تک امداد کی فراہمی کو برقرار رکھنے اوراسے بڑھانےکے قابل بنایا جا سکے۔

او سی ایچ اے کے اعداد و شمار کے مطابق ایتھوپیا کے مختلف خطوں میں 2 کروڑ 10 لاکھ  سے زیادہ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں جن میں 27 لاکھ 30 ہزار بے گھر اور 18 لاکھ 80 ہزار واپس آنے والے شامل ہیں۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بین الاقوامی برادری کو تارکین وطن کے جائز حق...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے  بیجنگ میں  بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین (آئی او ایم ) کے ڈائریکٹر جنرل انتونیو ویٹورینو سے ملاقات کی اور مستقبل میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

چھن نے  ویٹورینو کی جانب سے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ان  کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی  سطح پر ترک وطن کے نظم و نسق کو بہتر بنانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو تارکین وطن کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے، انسانیت کے لیے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کے وژن کو برقرار رکھنا چاہیے، تارکین وطن کو زیادہ کھلے، جامع اور منصفانہ انداز میں دیکھنا چاہیے اور نسلی امتیاز اور نفرت کو بھڑکانے کی مخالفت کرنی چاہیے۔

چھن نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو کثیرالجہتی تعاون کو برقرار رکھنا چاہیے، مکالمے اور مشاورت کو مضبوط کرنا چاہیے، عالمی ترک وطن کے نظم ونسق میں اہم کردار ادا کرنے میں مائیگریشن تنظیموں کی حمایت کرنی چاہیے، گلوبل کمپیکٹ فار مائیگریشن کو نافذ کرنا چاہیے اور مہاجرین کے محفوظ، منظم اور معمول کے بہاؤ کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے لیے آئی او ایم کی حمایت کو سراہتا ہے اور وہ عالمی سلامتی کے اقدام اور عالمی تہذیبی اقدام میں اس کی فعال شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے اور عالمی نقل مکانی کے مقصد کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گا۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن ان...

ویلنگٹن(شِنہوا)نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہپکنز نے سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو کرائسٹ چرچ کال کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے جو 15 مارچ 2019 میں مساجد میں ہونے والی ہلاکت خیز فائرنگ کے بعد  نیوزی لینڈ کی قیادت میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے لڑنے کا عالمی اقدام ہے۔

کرائسٹ چرچ کال کے لیے خصوصی ایلچی براہ راست وزیراعظم کو رپورٹ کریں گی۔

ہپکنز نے کہا کہ آرڈرن نے خصوصی ایلچی کے طور پر معاوضہ وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور وہ 17 اپریل کو اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔

ہپکنز نے کہا کہ کرائسٹ چرچ کال حکومت کے لیے خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے اور جیسنڈا آرڈرن کو آن لائن پرتشدد انتہا پسندانہ مواد کو ختم کرنے کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے منفرد کردار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندانہ موادایک عالمی مسئلہ ہےلیکن نیوزی لینڈ میں بہت سے لوگوں کے لیے یہ بہت ذاتی مسئلہ بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرائسٹ چرچ کال 15 مارچ 2019کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کے ردعمل کا حصہ ہے جس میں 51 افراد قتل کئے گئے تھے۔

وزیر اعظم کے مطابق خصوصی ایلچی کرائسٹ چرچ کال سے متعلقہ معاملات پر نیوزی لینڈ کی سینئر نمائندے کے طورکام کریں گی جبکہ اس مقصد کیلئے وہ  فرانس کے بطور  شریک ملک قریبی تعاون پر بھی کام کریں گی۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنکیانگ میں چین پاکستان سرحدی راہداری پرمساف...

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں چین-پاکستان سرحد پر واقع ایک بڑی  تجارتی راہداری خنجراب پاس پر مسافروں کی کسٹم کلیئرنس دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

خنجراب کسٹم کے مطابق2016 سے 2020 تک خنجراب پاس پر درآمدی اور برآمدی کارگو کا حجم 2 لاکھ  ٹن تک پہنچ گیا۔

سطح سمندر سے تقریباً 5 ہزار میٹر بلندی پر واقع درہ خنجراب چین اور پاکستان کے درمیان ایک بڑا تجارتی مقام اور جنوبی ایشیا اور یورپ کا ایک اہم گیٹ وے ہے۔ چین اس تجارتی راہداری  کے ذریعے بنیادی طور پر ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء درآمد کرتا ہے اور بنیادی طور پر پودے اور جڑی بوٹیاں برآمد کرتا ہے۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنکیانگ میں چین پاکستان سرحدی راہداری پرمساف...

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں چین-پاکستان سرحد پر واقع ایک بڑی  تجارتی راہداری خنجراب پاس پر مسافروں کی کسٹم کلیئرنس دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

خنجراب کسٹم کے مطابق2016 سے 2020 تک خنجراب پاس پر درآمدی اور برآمدی کارگو کا حجم 2 لاکھ  ٹن تک پہنچ گیا۔

سطح سمندر سے تقریباً 5 ہزار میٹر بلندی پر واقع درہ خنجراب چین اور پاکستان کے درمیان ایک بڑا تجارتی مقام اور جنوبی ایشیا اور یورپ کا ایک اہم گیٹ وے ہے۔ چین اس تجارتی راہداری  کے ذریعے بنیادی طور پر ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء درآمد کرتا ہے اور بنیادی طور پر پودے اور جڑی بوٹیاں برآمد کرتا ہے۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام کے فوجی ٹھکانوں پر اسرائیلی حملے میں 2 ش...

دمشق(شِنہوا)شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی مقامات پر ایک نئے اسرائیلی میزائل حملے میں دو شہری ہلاک ہوگئے۔

شامی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ حملے منگل کی صبح اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے شروع کیے گئے جس کے بعد شام کا فضائی دفاعی نظام متحرک  ہوا اور اس نے کچھ میزائلوں کو مار گرایا۔

دریں اثنا شام میں انسانی حقوق کے بارے میں جنگی مبصرمشن نے کہا کہ اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریبی علاقے سمیت سیدہ زینب کے ایرانی علاقے اور دمشق کے جنوب میں الکسواہ میں المامل کے علاقے کو نشانہ بنایا۔مبصر ادار ےکے مطابق جمعرات سے اب تک یہ چوتھا اور 2023 کے آغاز سے اب تک دسواں اسرائیلی حملہ ہے۔

اسرائیل نے حال ہی میں ایرانی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شام کے فوجی مقامات پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں عوام کے لیے ماسک پہننے کی پابندی میں...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ایک ماہر صحت نےبزرگوں کی دیکھ بھال کے مراکز اور دیگر ہائی رسک سہولیات کے علاوہ عوام کے لیے لازمی ماسک پہننے کی پابندی میں نرمی کی تجویز پیش کی ہے،کیوںکہ دنیا بھر میں کوویڈ-19 ختم ہونے کے قریب اور ملک میں بھی وبا کے کیسز کم ہورہے ہیں۔

چائنہ ڈیلی کی منگل کی ایک رپورٹ کے مطابق  ایسے وقت میں جب حالیہ مہینوں میں وبا ختم ہورہی ہے  معمول کی زندگی کی مکمل بحالی کی جانب ملک میں چہرے کے ماسک کی پابندی پربحث نے جنم لیا ہے۔

چین کے سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (چائنہ سی ڈی سی) کے چیف ماہر وبائی امراض وو ژونیو نے کہا کہ ماسک پہننے کا فیصلہ افراد پر چھوڑا جا سکتا ہے جب وہ ایسی جگہوں کا دورہ کریں جہاں ماسک کے لازمی استعمال کی ضرورت نہ ہو۔ اخبار نے چائنہ سی ڈی سی کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں جمعرات کوکوویڈ-19 کے  نئے مثبت -کیسز کی تعداد کم ہو کر 3ہزار سے بھی کم ہو گئی تھی۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا اپنے ملک کی سل...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبن زیا نے اپریل کے مہینے کے لیے اپنے ملک کی سلامتی کونسل کی گردشی صدارت کادفاع کیا ہے۔

انہوں نے روس کے سلامتی کونسل کی صدارت پر اعتراض کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ممالک یہ دکھاوا کر رہے ہیں کہ وہ سلامتی کونسل کی صدارت  کے بارے میں اپنی مرضی سے فیصلہ کر سکتے ہیں ۔

سفیر نے کہا کہ جب تک اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے ساتھ موجودہ عالمی نظام قائم ہے اسوقت تک طریقہ کار کے قواعد میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ صدارت کا طریقہ کار اچھی طرح سے متعین ہے اور اسے تبدیل کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔

سلامتی کونسل کے عبوری قواعد و ضوابط  کے قاعدہ 18 میں کہا گیا ہے کہ کونسل کی صدارت کونسل کے ممبران اپنے ناموں کے انگریزی حروف تہجی کی ترتیب میں کریں گے اور ہر صدر ایک کیلنڈر مہینے کے لیے عہدہ سنبھالے گا۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نائب صدرسے انڈونیشیا کے معاون وزیرکی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب صدرہان ژینگ سے انڈونیشیا کےچین کے ساتھ کوآرڈینیٹربرائے تعاون اور بحری وسرمایہ کاری امورکے معاون وزیر لوہت بنسر پندجیتان نے ملاقات کی۔ رواں سال چین-انڈونیشیا جامع تزویراتی شراکت داری کی دسویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے،ہان نے کہا کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، اعلیٰ معیارکے ترقیاتی تعاون کی عمدہ مثال اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کے لیے ایک ماڈل قائم کرنے کے لیے تیار ہے،جس سے دونوں ممالک کے عوام  مستفید ہوسکیں۔

چینی نائب صدرنے کہا کہ چین آسیان کی گردشی صدارت کے ذمہ دارکی حیثیت سے انڈونیشیا کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور چین اور آسیان کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے مزید فوائد کے لیے سرگرم عمل ہے۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نائب صدرسے انڈونیشیا کے معاون وزیرکی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب صدرہان ژینگ سے انڈونیشیا کےچین کے ساتھ کوآرڈینیٹربرائے تعاون اور بحری وسرمایہ کاری امورکے معاون وزیر لوہت بنسر پندجیتان نے ملاقات کی۔ رواں سال چین-انڈونیشیا جامع تزویراتی شراکت داری کی دسویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے،ہان نے کہا کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، اعلیٰ معیارکے ترقیاتی تعاون کی عمدہ مثال اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کے لیے ایک ماڈل قائم کرنے کے لیے تیار ہے،جس سے دونوں ممالک کے عوام  مستفید ہوسکیں۔

چینی نائب صدرنے کہا کہ چین آسیان کی گردشی صدارت کے ذمہ دارکی حیثیت سے انڈونیشیا کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور چین اور آسیان کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے مزید فوائد کے لیے سرگرم عمل ہے۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - بیجنگ - چھن گانگ -آئی او ایم ڈائریکٹر...

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ دارالحکومت بیجنگ میں بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین (آئی اوایم) کے ڈائریکٹر جنرل انتونیو ویٹورینو سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان- بامیان - چینی امداد

افغان صوبے بامیان میں مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے چین اور یونیسیف کی جانب سے عطیہ کردہ امداد کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان- بامیان - چینی امداد

افغان صوبے بامیان میں مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے چین اور یونیسیف کی جانب سے عطیہ کردہ امداد کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ - نیویارک -ڈونلڈ ٹرمپ - فرد جرم

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار نیویارک میں مین ہیٹن کے مڈٹاون میں ٹرمپ ٹاور کے باہر تعینات ہیں لوئر مین ہٹن کی عدالت میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طے شدہ گرفتاری سے قبل حفاظتی اقدامات سخت کردئے گئے ہیں۔(شِنہوا)

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان- بامیان - چینی امداد

افغان صوبے بامیان میں مستحق افراد چین اور یونیسیف کی جانب سے عطیہ کردہ امدادلے جاتے ہوئے۔(شِنہوا)

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ - نیویارک -ڈونلڈ ٹرمپ - فرد جرم

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار نیویارک میں مین ہیٹن کریمنل کورٹ اور مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے باہر تعینات ہیں، لوئر مین ہٹن کی عدالت میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طے شدہ گرفتاری سے قبل حفاظتی اقدامات سخت کردئے گئے ہیں۔(شِنہوا)

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی تیزرفتار بحالی نےعلاقائی اور عالمی اق...

منیلا (شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق،چین کی تیزرفتار بحالی نےعلاقائی اور عالمی اقتصادی امکانات کو روشن کردیاہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی سالانہ اقتصادی رپورٹ،ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک (اے ڈی او) میں اس توقع کااظہار کیا ہے کہ چین کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) اس سال 5 فیصد اور 2024 میں 4.5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی پیشن گوئی کی گئی ہے کہ ترقی پذیر ایشیا کی جی ڈی پی اس سال اور اگلے سال 4.8 فیصد  کی شرح سے بڑھے گی، اور یہ کہ خطے کی ترقی مستحکم رہے گی ہے۔

 

 

 

چینی سیاح سنگاپور میں وکٹوریہ تھیٹر اینڈ کنسرٹ ہال کے باہر تصاویر بنواتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں معاشی واقتصادی سرگرمیاں بحال ہونے سے خطے کے لیے ترقی کے امکانات بڑھ گئے ہیں جس سے اشیاء، تیار شدہ انٹرمیڈیٹس اورصارف اشیاءکے علاقائی برآمد کنندگان کو ترقی میں مدد ملے گی۔ یہ ترقی میں مضبوط اضافے اورخطے کے باقی ممالک کی بیرونی طلب میں اضافے کا باعث ہوگا۔

اے ڈی بی کے صدر ماساتسوگو اسکاوا نے کہا کہ چین کے دوبارہ کھلنے سے علاقائی سیاحت کو مزید فروغ اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی تیزرفتار بحالی نےعلاقائی اور عالمی اق...

منیلا (شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق،چین کی تیزرفتار بحالی نےعلاقائی اور عالمی اقتصادی امکانات کو روشن کردیاہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی سالانہ اقتصادی رپورٹ،ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک (اے ڈی او) میں اس توقع کااظہار کیا ہے کہ چین کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) اس سال 5 فیصد اور 2024 میں 4.5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی پیشن گوئی کی گئی ہے کہ ترقی پذیر ایشیا کی جی ڈی پی اس سال اور اگلے سال 4.8 فیصد  کی شرح سے بڑھے گی، اور یہ کہ خطے کی ترقی مستحکم رہے گی ہے۔

 

 

 

چینی سیاح سنگاپور میں وکٹوریہ تھیٹر اینڈ کنسرٹ ہال کے باہر تصاویر بنواتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں معاشی واقتصادی سرگرمیاں بحال ہونے سے خطے کے لیے ترقی کے امکانات بڑھ گئے ہیں جس سے اشیاء، تیار شدہ انٹرمیڈیٹس اورصارف اشیاءکے علاقائی برآمد کنندگان کو ترقی میں مدد ملے گی۔ یہ ترقی میں مضبوط اضافے اورخطے کے باقی ممالک کی بیرونی طلب میں اضافے کا باعث ہوگا۔

اے ڈی بی کے صدر ماساتسوگو اسکاوا نے کہا کہ چین کے دوبارہ کھلنے سے علاقائی سیاحت کو مزید فروغ اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان سیمی کنڈکٹرمینوفیکچرنگ آلات پربرآمدی ک...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے جاپان پرزور دیا کہ وہ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ آلات پر برآمدی کنٹرول سخت کرنے اور دو طرفہ تعلقات میں نئی پیچیدگیاں پیدا کرنے سے گریز کرے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اس سے متعلقہ  ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پریس بریفنگ میں کہا کہ کچھ دن پہلے، جاپان نے اعلیٰ کارکردگی  کے حامل سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ آلات کے برآمدی کنٹرول کو سخت کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس کا مقصد سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں چین-جاپان تعاون کو محدود کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے اس معاملے پرجاپان کے ساتھ مختلف سطحوں پراپنےشدید عدم اطمینان اور گہری تشویش کا اظہارکرنے کے لیے معاملے کو اٹھایا ہے۔

 ماؤ نے کہا کہ جاپان نے چین کے ساتھ اپنی بات چیت میں کئی بار اس بات کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اقتصادی وتجارتی تعلقات ہیں اور وہ چین کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ  جاپان اس طرح کے اپنے بیانات پر عمل کرے گا، ایک معروضی اور منصفانہ موقف اختیارکرتے ہوئے مارکیٹ اصولوں کی پیروی کرے گا، اپنے طویل مدتی مفادات سے آگے جاتے ہوئے  عالمی صنعتی وسپلائی چین کو مستحکم اور ہموار رکھے گا، آزاد اور کھلے بین الاقوامی تجارتی آرڈرکا دفاع اوردونوں ممالک اور دونوں اطراف کی کمپنیوں کے مشترکہ مفادات کا  تحفظ کرے گا۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان سیمی کنڈکٹرمینوفیکچرنگ آلات پربرآمدی ک...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے جاپان پرزور دیا کہ وہ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ آلات پر برآمدی کنٹرول سخت کرنے اور دو طرفہ تعلقات میں نئی پیچیدگیاں پیدا کرنے سے گریز کرے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اس سے متعلقہ  ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پریس بریفنگ میں کہا کہ کچھ دن پہلے، جاپان نے اعلیٰ کارکردگی  کے حامل سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ آلات کے برآمدی کنٹرول کو سخت کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس کا مقصد سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں چین-جاپان تعاون کو محدود کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے اس معاملے پرجاپان کے ساتھ مختلف سطحوں پراپنےشدید عدم اطمینان اور گہری تشویش کا اظہارکرنے کے لیے معاملے کو اٹھایا ہے۔

 ماؤ نے کہا کہ جاپان نے چین کے ساتھ اپنی بات چیت میں کئی بار اس بات کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اقتصادی وتجارتی تعلقات ہیں اور وہ چین کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ  جاپان اس طرح کے اپنے بیانات پر عمل کرے گا، ایک معروضی اور منصفانہ موقف اختیارکرتے ہوئے مارکیٹ اصولوں کی پیروی کرے گا، اپنے طویل مدتی مفادات سے آگے جاتے ہوئے  عالمی صنعتی وسپلائی چین کو مستحکم اور ہموار رکھے گا، آزاد اور کھلے بین الاقوامی تجارتی آرڈرکا دفاع اوردونوں ممالک اور دونوں اطراف کی کمپنیوں کے مشترکہ مفادات کا  تحفظ کرے گا۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے علاقے تبت میں 3ہزار سال پرانا غار نما...

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیارعلاقے میں شننان شہرکے نیڈونگ علاقے کے گیلسانگ قبرستان میں3ہزارسال پرانا غارمیں بنا مقبرہ دریافت ہوا ہے،جوعلاقے میں ابتک کا قدیم ترین مقبرہ ہے۔

کاربن 14 ڈیٹنگ ڈیٹا کے مطابق یہ مقبرہ 1200 قبل مسیح میں بنایا گیا تھا۔غار میں بنے اس مقبرے سمیت اس مقام سے مجموعی طور پر40 قدیم مقبرے، پتھرکے مقبرے اورزمین کے گڑھے دریافت ہوئے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان مقبروں کی تعمیر 13ویں صدی قبل مسیح اور ساتویں صدی عیسوی کے درمیان تبتی ٹوبو عہد کے دور میں ہوئی تھی۔ اس مقام سے مٹی،لکڑی اور پتھر سے بنے برتن بھی دریافت ہوئے ہیں۔مردوں کے ساتھ دفن کیے جانے والی تمام اشیا میں زیادہ تربرتن ہیں، جنہیں مختلف علاقائی خصوصیات کے ساتھ مخصوص اشکال میں بنایا گیا تھا۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صحراؤں میں بڑے پیمانے پرشمسی اور ونڈ...

ہوہوٹ (شِنہوا) چین کے شمالی علاقے کی صحرائی پٹی میں شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پارکوں کی تعمیر میں غیر معمولی اضافہ ہورہاہے جس سے کسی دورکا یہ بنجر اورویران علاقہ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے والے ایک مرکز میں تبدیل ہورہاہے۔

اندرونی منگولیا خوداختیارعلاقے میں ملک کے ساتویں سب سے بڑے صحرا کبوچھی  میں زیر تعمیر میگا سولر اور ونڈ پاور بیس، اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا پاور جنریشن بیس بننے کے لیے تیار ہے۔

اس تعمیراتی مقام کے انچارج چھین شی چھینگ کے مطابق چائنہ  تھری گورجز کارپوریشن اوراندرونی منگولیا انرجی گروپ کی طرف سے مشترکہ طورپر شروع کردہ  اس منصوبے کو 1کروڑ60لاکھ کلو واٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، جو چین کے دوسرے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور سٹیشن بائی ہیتھان کے برابر ہے۔ ننگ شیا ہوئی خود اختیارعلاقے کے مشرقی حصے کی طرف پھیلا ہوا،صحرائے کبوچھی کے مغرب میں ٹینگر صحرا  واقع ہے، جو چین کا چوتھا سب سے بڑا صحرا ہے۔ 10لاکھ کلوواٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت کے ساتھ  فوٹو وولٹک پاور پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ تکمیل کے قریب ہے جسے جلد ہی اس علاقے میں آپریشنل کردیاجائے گا۔

 یہ صحرائی پٹی کئی صوبائی سطح کے علاقوں سے گزرتی ہے جن میں اندرونی منگولیا، سنکیانگ ویغورخود اختیارعلاقہ، ننگ شیا، چھنگھائی، گانسو اور شانشی شامل ہیں۔

2021 سے، چین نے تقریباً 10کروڑکلوواٹ کی مشترکہ صلاحیت کے ساتھ، صحرائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہوائی طاقت اور فوٹو وولٹک بیس پراجیکٹس کی تعمیر شروع کی ہے۔ اب بڑے پیمانے پر منصوبوں کے دوسرے  مرحلےکی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ان میں سے کچھ منصوبوں پر پہلے سے  ہی کام جاری ہے۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے 600 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار والے ٹرین...

چھانگ چھون(شِنہوا) چین کے تیارکردہ ہائی ٹمپریچرسپرکنڈکٹنگ الیکٹرک میگلیو ٹرانسپورٹیشن سسٹم نے پہلا سسپنشن رن مکمل کرلیا ہے۔

ملک کےشمال مشرقی صوبے جیلن میں اس کے ڈویلپرسی آر آر سی چھانگ چھون ریلوے وہیکلز کمپنی کے مطابق گاڑی،ٹریک، ٹریکشن پاور سپلائی اور آپریشن کمیونیکیشن کے ذیلی نظاموں پر مشتمل، ہائی ٹمپریچر سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگلیو ٹرانسپورٹیشن سسٹم ہائی سپیڈ، الٹرا ہائی سپیڈ اور لو ویکیوم پائپ لائنزرکھنے والی ایپلی کیشنزکے لیے موزوں ہے۔ یہ سسٹم  600 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ کی رفتار سے کام کر سکتا ہے۔ مستقبل میں سپرکنڈکٹنگ الیکٹرک میگلیو ٹرانسپورٹیشن بڑے شہروں اورترقی یافتہ اقتصادی علاقوں کے درمیان تیز رفتار نقل و حمل کے لیے ایک اہم سسٹم ثابت ہوسکتا ہے۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام ک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خا رجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ متعلقہ امریکی کانگریس مین ون چائنہ پرنسپل اور تین چین۔ امریکہ اصولوں پر عمل کر تے ہو ئے  چین۔امریکہ تعلقات اور   آبنائے تائیوان میں  امن و استحکام کو نقصان پہنچا نے سے گر یز کر ے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی اور تائیوان کی رہنما سائی انگ وین کے درمیان امریکہ میں قیام کے دوران ممکنہ ملاقات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ماؤ نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا  چین نے بارہا زور دیا ہے کہ ہم امریکہ اور تائیوان کے حکام کے درمیان کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت اور رابطے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

ما ؤ نے کہا متعلقہ امریکی کانگریس مین کو ون چا ئنہ پر نسپل اور تین چین۔امریکہ اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ' تائیوان کی آزادی' کے عناصر کو غلط اشارے بھیجنے اور چین۔امریکہ تعلقات  اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو کمزور کرنے سے گریز کیا جا ئے۔

انہوں نے کہا کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گا۔ 

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام ک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خا رجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ متعلقہ امریکی کانگریس مین ون چائنہ پرنسپل اور تین چین۔ امریکہ اصولوں پر عمل کر تے ہو ئے  چین۔امریکہ تعلقات اور   آبنائے تائیوان میں  امن و استحکام کو نقصان پہنچا نے سے گر یز کر ے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی اور تائیوان کی رہنما سائی انگ وین کے درمیان امریکہ میں قیام کے دوران ممکنہ ملاقات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ماؤ نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا  چین نے بارہا زور دیا ہے کہ ہم امریکہ اور تائیوان کے حکام کے درمیان کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت اور رابطے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

ما ؤ نے کہا متعلقہ امریکی کانگریس مین کو ون چا ئنہ پر نسپل اور تین چین۔امریکہ اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ' تائیوان کی آزادی' کے عناصر کو غلط اشارے بھیجنے اور چین۔امریکہ تعلقات  اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو کمزور کرنے سے گریز کیا جا ئے۔

انہوں نے کہا کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گا۔ 

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھانا۔ آکرا ۔ چینی ۔ امداد ۔ قومی تھیٹر

گھانا، آکرا میں قومی تھیٹر کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان ۔ طرابلس ۔ رمضان۔ روشن تنصیبات

لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں لوگ رمضان المبارک کے دوران نصب کردہ روشنیاں دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان ۔ طرابلس ۔ رمضان۔ روشن تنصیبات

لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں لوگ رمضان المبارک کے دوران نصب کردہ روشنیاں دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ کپاس۔ موسم بہار کاشت

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی مارکِٹ کاؤنٹی میں ایک کسان کپاس کے بیج کی جانچ پڑ تال کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں