• -, -
  • |
  • ١٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

فواد چودھری کی ریڈ زون کے داخلی راستے کھلوان...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کی ریڈ زون کھلوانے کی استدعا مسترد کر دی۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری معمول کے کیس کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی عدالت میں پیش ہوئے۔ فواد چودھری نے عدالت کو بتایا کہ ریڈ زون کے داخلی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں، لگتا ہے کہ ہم غزہ میں ہیں، وکلا کو بھی آنے سے روکا جا رہا ہے، ریڈ زون کے داخلی راستوں پر جھگڑے ہو رہے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے فواد چودھری کی ریڈ زون کے داخلی راستے کھلوانے کی استدعا مسترد کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ اپنے سکیورٹی اقدامات کر رہی ہے، کیس کی سماعت کر رہے ہیں، ہزاروں وکلا کا آنا ضروری نہیں، وکلا کو آپ نے کال دی ہے تو ان سے بات کریں۔

فواد چودھری نے جواب دیا کہ ہم نے کسی کو کال نہیں دی، وکلا کا کنونشن ہے اس کیلئے بھی انہیں روکا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کا اس سب سے کیا لینا دینا؟ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ازخود نوٹس پر پہلے ہی مسائل بنے ہوئے ہیں، آپ پھر سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالتی احاطے میں معمول کی شناخت کے بعد وکلا آ سکتے ہیں، اس موقع پر خاتون وکیل نے شکایت کی کہ کمرہ عدالت نمبر 1 میں بھی آنے نہیں دیا جا رہا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ گنجائش کے مطابق ہی کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، ہر وکیل کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن التوا معاملہ،3 رکنی بنچ کیس نہ سنے، ا...

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن التوا کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس نہ سنے۔ اٹارنی جنرل کی 7 صفحات پر مشتمل متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ازخود نوٹس کیس نہ سننے والے ججزپر مشتمل عدالتی بنچ بنایا جائے۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بنچ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے، عدالت نے آج سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خزانہ کو طلب کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی اوسلو ایئر...

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز نے ناروے کے اوسلو ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ پرواز پی کے 783 میں سوار مسافر کی حالت بگڑ گئی تھی، مسافر کا بلڈ پریشر کم ہونے اور بے ہوشی طاری ہونے کے سبب فوری طبی امداد کی فراہمی ناگزیر ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پرواز میں موجود 3 ڈاکٹرز نے مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیکن مسافر کی حالت ٹھیک نہ ہونے پر متفقہ رائے سے ایمرجنسی ڈیکلیئر کی گئی۔ اس کے بعد کپتان نے اوسلو ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر جہاز کو اتارنے کی اجازت طلب کی اور پھر ایمبولینس طلب کرتے ہوئے لینڈنگ کے بعد مسافر کو مکمل طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی جان بچا لی گئی۔ پرواز پی کے 783 نے دوبارہ اوسلو ایئرپورٹ سے ٹورنٹو کے لئے اڑان بھر لی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کے سبب پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک ایران بارڈر پر شہید 4 سکیورٹی اہلکاروں ک...

پاک ایران بارڈر پر بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایرانی سائیڈ سے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 4 سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی جبکہ شہدا کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق نائیک شیر احمد کی نما جنازہ کہراڑ بزدار تونسہ، نائیک محمد اصغر کی نماز جنازہ کوٹ ادو، سپاہی نرسنگ عبدالرشید کی نماز جنازہ صحبت پور اور سپاہی محمد عرفان کی نماز جنازہ ڈیرہ غازی خان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلی حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، سولجرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہدا کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں، یہ قربانیاں دہشت گردوں کے خلاف عزم کو اور مضبوط کرتی ہیں، مستقبل کی نسل کے لئے پرامن پاکستان فراہم کرنے کے لئے یہ عزم جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے جلگئی سیکٹر میں ایرانی حدود سے دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گورنر سندھ کا عید کے بعد سرجانی میں قبضہ ماف...

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عید کے بعد سرجانی ٹان میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا اعلان کردیا۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بارہویں سحری کرنے پہنچے جہاں عوام کی بڑی تعداد نے انہیں اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کو وارننگ دے رہا ہوں کہ اپنا بوریا بستر گول کر لیں، عید کے بعد سرجانی ٹاون میں قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور آپریشن کیا جائے گا جس کی نگرانی میں خود کروں گا۔ اس سے قبل کامران ٹیسوری کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ گورنر ہاوس سندھ میں چاند رات کو خواتین کے لیے مفت مہندی لگانے کا انتظام کیا جائے گا۔ اب اس حوالے سے انہوں نے کہا خواتین کے لیے مفت مہندی لگانے کے انتظام پر بعض لوگوں کو اعتراض ہے، اعتراض کرنے والے سن لیں خواتین کو چوڑیاں بھی دی جائیں گی۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ گورنر ہاس میں ہونے والی عوامی افطار میں میں عوام کے لیے خود پکوڑے تل رہا ہوں، تنقید کرنے والے کسی حال میں خوش نہیں رہ سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست پر وزارت...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عمران خان کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست پرچیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق نے سماعت کی، چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا کیا عمران خان کو بطور سابق وزیراعظم سکیورٹی نہیں مل رہی؟ چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا کہ کسی کو خطرات لاحق ہونے پر سکیورٹی کے کیا ایس او پیز ہیں؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بہت سی سکیورٹیز واپس لی تھیں، سابق چیف جسٹس نے یہ بھی کہا تھا کہ کسی کو خطرہ ہو تو سکیورٹی دی جا سکتی ہے، کیا وہ ایس او پیز اب بھی اِن فیلڈ ہیں یا نہیں؟ یہ بھی دیکھ لیں۔ فیصل فرید ایڈووکیٹ نے کہا پولیس جس کے ماتحت ہے وہی دھمکیاں دے رہا ہے، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان سے سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔ بعدازاں نے اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اپریل کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دی کشمیر ساگا

مصنف :سردار یعقوب خان

“جیسا کہ پہلے ذکر ہوچکا ہے سدھنوتی (جموں کی تحصیل) بغاوت جو آگے چل کر تحریکِ آزادئِ کشمیر کا پیش خیمہ ثابت ہوئی، اُنہوں نے اپنے چند افراد پٹھان قبائلی علاقہ سے ہتھیاروں کی خریداری کے لیۓ وہاں بھیجے تھے۔
“جب اور پھر نومبر کے دوران، نیم خودمختار
پٹھان قبائلیوں کے ساتھ مُستقبل میں سیاسی تعلقات (اگر تھے) مکمل طور پر غیر یقینی تھے- تاہم صلاح و مشورے شروع ہوچکے تھے اور توقع کی جارہی تھی کہ یہ قوی اور سخت جان لوگ، نئی ریاست کے ساتھ الحاق پر رضامند ہوجائینگے۔ تاہم ان کی جانب سے کسی شرارت کا خدشہ بھی تھا جس سے نمٹنے کے لیۓ جرگوں کا اہتمام اور بندوبست ضروری تھا، جو نہ ہوسکا۔
“پاکستانی حکام کو بھی قبائلیوں سے خطرہ کے ساتھ یہ ادراک بھی تھا کہ وہ اُن سے ٹکر نہیں لے سکتے۔ اُس وقت، پاکستان کی فوج نہ ہونے کے برابر تھی اور اس کا انحصار غیر منقسم ہندوستان کی سابقہ فوج پر تھا جس میں سے کچھ دستے حسبِ ضرورت آگے پیچھے کیۓ جارہے تھے۔
“ہندو اور سکھ جو ابھی تک پاکستانی سرزمین اور دوسری طرف مُسلمان بھارتی علاقہ میں پھنسے ہوئے تھے جبکہ جنگجو پٹھان حکومت کے لیۓ سر درد سے کچھ کم نہ تھے کہ اگر وہ بپھر جاتے تو اُن پر قابو پانا مُشکل تھا۔
“یہ زیادہ پُرانی بات نہیں کہ 38-1937 میں، اکیلے وزیرستان نے رائل برطانوی فورسز کے پچاس ہزار سپاہیوں کو کئی ماہ تک، ایک خُون آشام گوریلہ جنگ میں گھیرے رکھا تھا”۔
جوزف کاربل جو پاک۔بھارت یو۔این کمیشن کا رُکن تھا، اپنی کتاب Danger in Kashmir کے صفحہ - 63 پر رقمطراز ہے:
“کشمیر کے مُستقبل کے بارے میں گُفت و شُنید ک غیر یقینی نوعیت کا نمایاں پہلو، مہاراجہ کا غیر ذمہ دارانہ طرزِعمل تھا۔ اُس کی قوم کے کوئی فیصلہ نہ کر پانے اور لوگوں کی تشنہ آرزؤں کے درمیان، 15 اگست 1947 یعنی تقسیم کا جان لیوا دن گذر گیا-
“مہاراجہ کی معاندانہ سوچ، سہل انگاری و عیاری (بشمول قولنج کی تکلیف)کی وجہ سے اُس کی رعایا کو ناقابلِ تلافی نقصان اور مصائب و آلام کا سامنا کرنا پڑا اور یوں وہ ایک پکا ڈوگرہ ثابت ہوا۔
“15 اگست کا سورج طُلوع ہوا تو مسلمانوں نے یومِ پاکستان منایا اور پوری ریاست میں جوش و ولولہ کے ساتھ پاکستانی جھنڈے لہرائے۔

“مہاراجہ نے پاکستانی جھنڈے پھاڑنے کا حُکم دیا اور پاکستان کے حامی اخباروں کی اشاعت پر پابندی عائد کردی۔ اُس کے باوجود دباؤ بڑھتا چلا گیا۔خُون میں ڈوبے ہوئے پنجاب سے آنے والے مہاجرین کے سکھوں اور ہندوؤں کے ہاتھوں دلخراش واقعات، سراسیمہ اور زخم خوردہ مہاجرین کی کشمیر میں موجودگی کے باوجود کشمیر کے اندر تناؤ اور کشیدگی کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی”۔
وہ صفحہ۔66 پر دوبارہ لکھتا ہے:
“ایک دوسرے پر الزام تراشی سے قطعِ نظر، کشمیریوں نے قبائلیوں کے حملہ آور ہونے سے بہت پہلے، مہاراجہ کے خلاف علمِ بغاوت بلند کردیا تھا۔ 1930 میں جنم لینے والی سیاسی مخالفت اور بُحران 1946 میں، ایک کُھلی مزاحمتی تحریک میں ڈھل چکی تھی۔
“جس نے 1947 کے موسمِ بہار میں، ایک بھرپور انگڑائی لی اور موسمِ گرما تک، ایک انتہائی نازک موڑ پر جا پہنچی جب پنجاب میں ہونے والے دنگا و فساد کی خبریں پورے کشمیر میں پھیلنے اور سُنائی دی جانے لگیں۔ مہاراجہ اس صورتحال سے پوری طرح آگاہ تھا لہذا اُس نے مُسلمانوں کی آبادی میں سکھ اور ہندو گیریژن کی نفری بڑھادی اور جولائی کے آخر میں مُسلمانوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے ہتھیار پولیس کے پاس جمع کروادیں”۔
“مُسلمانوں نے گوریلہ انداز میں، ٹولیوں کی شکل میں مغربی پونچھ کے پہاڑی علاقہ میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں جن کا ایک عرصہ تک کسی کو پتہ نہ چل سکا۔ ان کی قیادت برٹش انڈین آرمی کے سابق فوجی کررہے تھے اور ہتھیاروں کی فراہمی کے نگران بھی تھے۔
شمال مغربی صوبہ سرحد کے اسلحہ سازی کے لیۓ مشہور قبائلی علاقہ کو پیغام بھیج کر اسلحہ منگوایا جاتا اور پہاڑی علاقوں میں مسلمان مجاہدین کے حوالہ کردیا جاتا تھا۔
“دوسری جنگِ عظیم میں شریک سابقہ فوجی، مہاراجہ کی بڑھتی ہوئی شر انگیزیوں سے نمٹنے کے لیۓ اپنے اہلِ خانہ کو پہلے ہی مغربی پنجاب میں اپنے عزیز و اقارب کے پاس چھوڑ کر واپس جموں پہنچ چُکے تھے اور ڈوگرہ راج کے مدِمقابل سر بکف تھے۔ آزادی کے ان متوالوں کا قائد کون تھا؟ اس کی جوزف کاربیل نے صفحہ۔67 پر دو ٹوک وضاحت کی ہے:
“اِس تحریک کے قائد، ایک کشمیری نوجوان، سردار محمد ابراہیم خان تھے جو جون سے پوری ریاست میں متحرک و فعال اور اپنے ہموطنوں کا حوصلہ بڑھانے میں مصروف تھے۔ اگست میں وہ سرینگر میں گرفتاری سے بال بال بچے اور چھپتے چھپاتے، پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ مری پہنچ کر اُنہوں نے آزادی کی سیاسی تحریک کی داغ بیل ڈالی جس نے آگے چل کر آزاد کشمیر حکومت کی شکل اختیار کی”۔
(جاری ہے)
سردار محمد ابراہیم خان

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کے تحت تھر بحلی گھر سے پاکستان میں سم...

تھرپارکر(شِنہوا) 27 سالہ مکینیکل انجینئر مظہر علی خان چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت توانائی تعاون کے منصوبے تھر کول بلاک 1 کول الیکٹریسٹی انٹیگریشن منصوبہ کے مرکزی کنٹرول روم میں شفٹ انچارج کے طور پر کام کرتا ہے۔

مظہر علی خان صوبہ سندھ کے جنوب مشرقی گرم صحرائی علاقے میں واقع پلانٹ میں ایک چینی شفٹ انچارج کے ماتحت ہے جو انہیں ہدایات دیتا ہے جس پر وہ دوسرے پاکستانی اور چینی انجینئرز کے ذریعے عملدرآمد کرتا ہے۔

صوبہ سندھ میں تھر کول بلاک 1 کول الیکٹریسٹی انٹیگریشن منصوبے کے ایک بوائلر پلانٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

نوجوان انجینئر نے کہا کہ اس کوئلہ پلانٹ میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی مقامی کوئلے میں استعمال کے لئے موزوں ہے۔ نوجوان انجینئر کا تعلق سندھ کے کم ترقی یافتہ شہر حیدرآباد سے ہے اور انہوں نے 2022 میں سی پیک منصوبے کے ملازم اور سال کے بہترین ماڈل  ملازم کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ "چینی عملہ ہمیشہ ہم سے تعاون کرتے ہوئے رہنمائی کرتا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی مختلف غیرملکی منصوبوں میں اس طرح کے پلانٹس فعال کرچکے ہیں" ۔

اس پلانٹ میں 660 میگاواٹ کے دو ہائی پیرامیٹر کوئلے سے چلنے والے پیداواری یونٹ ہیں جنہیں سالانہ 78 لاکھ ٹن کوئلہ پیدا کرنے والی لیگنائٹ اوپن پٹ کوئلہ کان کا تعاون حاصل ہے۔ یہ اعلیٰ معیار اور بڑی صلاحیت کی حامل ٹیکنالوجی ملک میں پہلی بار استعمال کی جارہی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تھر کول بلاک ون کول الیکٹریسٹی انٹیگریشن منصوبے کا حال ہی میں باضابطہ افتتاح کیا ہے۔ یہ پاکستان میں 40 لاکھ گھرانوں کی بجلی کی طلب پوراکرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

صوبہ سندھ میں تھر کول بلاک 1 کول الیکٹریسٹی انٹیگریشن منصوبے کے  کولنگ ٹاورز کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

منصوبے کے سی ای او مینگ ڈونگ ہائی نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان تھر سے حاصل شدہ کوئلے سے سستی بجلی پیدا کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ملک کو ایندھن کی درآمدات کم کرنے، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت اور قومی توانائی تحفظ بڑھانے میں مدد ملے گی۔

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شان ڈونگ ۔ ہائی اسپیڈ ریلوے ۔ تعمیر

چین، مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لائے شی میں لائے شی۔ رونگ چھنگ ہائی اسپیڈ ریلوے پر عملہ ٹریک بچھا رہا ہے۔ (شِنہوا)

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شان ڈونگ ۔ ہائی اسپیڈ ریلوے ۔ تعمیر

چین ، مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لائے شی میں لائے شی ۔رونگ چھنگ ہائی اسپیڈ ریلوے کے بڑے پُل پر عملہ کام کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ پشاور۔ افراط زر

پشاور، ایک سرکاری مرکز میں لوگ مفت آٹا لینے کے لئے انتظار کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ پشاور۔ افراط زر

پشاور ، ایک سرکاری مرکز میں لوگ مفت آٹے کی تقسیم کے منتظر ہیں۔ (شِنہوا)

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ پشاور۔ افراط زر

پشاور ، ایک شخص سرکاری مرکز سے مفت آٹے کے تھیلے لیکر جارہا ہے۔(شِنہوا)

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر دفاع کی بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو نے بیجنگ میں بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد شاہین اقبال سے ملاقات کی ہے۔

لی نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش  دوست ہمسایہ ہیں اور چین اپنے بنیادی مفادات کے امور بارے بنگلہ دیش کے مضبوط تعاون کو سراہتا ہے۔

لی نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے ساتھ عالمی اور علاقائی سلامتی کے تحفظ میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے بنگلہ دیش کے ساتھ نئے تبادلے کے شعبوں کو وسعت دینے اور تعاون کے نئے فوائد حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔

شاہین نے کہا کہ بنگلہ دیش چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر دوطرفہ فوجی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا خواہشمند ہے۔

چین، لاٹری کی فروخت میں 86 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی  لاٹری ٹکٹ فروخت فروری میں گزشتہ سال کی نسبت 86 فیصد اضافے کے ساتھ 41.81 ارب یوآن ( تقر یباً 6.08 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق فلاحی نظام کو سہارا دینے کے لئے لاٹری  ٹکٹس کی فروخت 13.53 ارب یوآن رہی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں44.2 فیصد زیادہ ہے۔

کھیل کی صنعت میں معاونت کے لئے لاٹری  ٹکٹس کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 115.9 فیصد اضافے کے بعد 28.28 ارب یوآن رہی۔

وزارت نے اس شاندار اضافے کی وجہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کم موازنہ کی بنیاد اور کھیلوں میں سٹے بازی کے زیادہ مقابلوں کو قرار دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں چین کی لاٹری ٹکٹوں کی فروخت 75.03 ارب یوآن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 40.8 فیصد زیادہ ہے۔

چین کے لاٹری مینجمنٹ قواعد کے تحت ٹکٹوں کی فروخت میں اضافے سے حاصل ہونے والے رقم انتظامی اخراجات، عوامی فلاح کے منصوبوں اور انعامات  کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ ، ہاتھیوں کا سیاحوں پر پانی کا چھ...

پٹایا، تھائی لینڈ (شِنہوا) تھائی لینڈ میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 61 لاکھ 50 ہزار غیرملکی سیاحوں کی آمد ہوئی جس سے اس نے اپنا ہدف حاصل کرلیا۔

پٹایا کے نونگ نوچ ٹراپیکل گارڈن پارک میں پانی، ہنسی مذاق اور ہجوم نے اس زندگی سے بھرپور جگہ کو بھردیا ہے۔ سیاحوں نے پیا لوں سے ایک دوسرے پر پانی کا چھڑکاؤ کیا۔

کچھ لوگوں نے پرجوش ہاتھیوں سے پیار اورمحبت کا اظہار کیا ۔

تھائی لینڈ ، پٹایا کے نونگ نوچ ٹراپیکل گارڈن پارک میں سیاح ایک دوسرے پر پانی کا چھڑکاؤ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

تھائی لینڈ ، پٹایا کے نونگ نوچ ٹراپیکل گارڈن پارک میں سیاح ایک دوسرے پر پانی کا چھڑکاؤ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

تھائی لینڈ ، پٹایا کے نونگ نوچ ٹراپیکل گارڈن پارک میں ایک خاتون سیاح پانی کا چھڑکاؤ کررہی ہے۔(شِنہوا)

تھائی لینڈ ، پٹایا کے نونگ نوچ ٹراپیکل گارڈن پارک میں سیاح ایک دوسرے پر پانی کا چھڑکاؤ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قاہرہ کی الازہرمسجد میں افطار کا اہتمام

قاہرہ (شِنہوا) مصر میں تاریخی قاہرہ کے مشہور مقامات میں سے ایک الازہر مسجد میں افطار کا انعقاد ایک ناقابل فراموش لمحہ ہوتا ہے۔

مصر، قاہرہ کی الازہر مسجد میں رمضان المبارک کے دوران رضاکار افطار کا سامان تیار کررہے ہیں۔(شِنہوا)

مصر، قاہرہ کی الازہر مسجد میں رمضان المبارک کے دوران لوگ روزہ افطار کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

مصر، قاہرہ کی الازہرمسجد میں رمضان المبارک کے دوران لوگ روزہ افطار کر رہے ہیں۔  (شِنہوا)

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، مقبروں کی آن لائن صفائی کی سرگرمیاں با...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے پانچ اپریل کو منا ئے جا نے والے مقبروں کی صفائی کے دن یا چھنگ منگ تہوار کے دوران مقبروں کی صفائی کو با ضا بطہ  کرنے کے لئے سرکلر جاری کیا ہے۔

سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنہ اور وزارت شہری امور کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق آن لائن مقبروں کی صفائی کے پلیٹ فارمز اور صارفین کی سرگرمیوں کے معیاری انتظام کا حکم دیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق بلا جواز فیس، ما ضی کے ہیروز کی بدنامی اور فحش، جاگیردارانہ یا توہم پرست معلومات پھیلانے پر بھی پابندی عائد ہے۔ 

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ آن لائن مقبروں کی صفائی کے پلیٹ فارمز کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کو فوری طور پر حل کرنا چا ہئے۔

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، انشورنس اثاثوں میں مستحکم اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے انشورنس شعبہ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت فروری کے اختتام تک 279.1 کھرب یوآن (40.6 کھرب امریکی ڈالرز) رہی۔

چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگو لیٹری کمیشن کے مطابق  اعداد و شمار میں 271.5 کھرب یوآن سے مستقل اضافہ ہوا ہے۔ اس شعبے کے خالص اثاثے 28.2 کھرب یوآن ہوگئے جو 2022 کے 27 کھرب یوآن کی نسبت زائد ہے۔

فروری میں چینی انشورنس کمپنیوں نے مشترکہ انشورنس پریمیم میں 14 کھرب یوآن کا اضافہ کیا، جو 2022 کی اسی مدت میں 13 کھرب یوآن سے زیادہ ہے۔

فروری میں معاوضوں اور ادائیگیوں پر اخراجات 331.42 ارب یوآن تک پہنچ گئے جو ایک سال قبل کی نسبت 305.82 ارب یوآن زائد ہیں۔

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شین ژو۔15 کے خلابازوں کی خلا میں تیسری...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے شین ژو۔15 کے 4 ماہ قبل خلائی سفر شروع کر نے والے  خلابازوں نے اپنی تیسری خلائی چہل قدمی مکمل کر لی۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق تیسری خلائی چہل قدمی خلاباز فی جن لونگ اور ژانگ لو نے خلائی اسٹیشن میں موجود خلاباز ڈینگ چھنگ منگ کے تعاون سے کی۔ اس جوڑی نے لیبارٹری ماڈیول وینتیان میں محفوظ واپسی سے قبل اپنے تمام طے شدہ کام کی تکمیل کی۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا ہے کہ 2021 میں شین ژو۔12 انسان بردار مشن کے بعد سے عملے کے 4 ارکان نے مجموعی طور پر 10 مرتبہ خلائی چہل قدمی کی جس میں اہم ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کی گئی۔ اس دوران خلائی جہاز سے باہر سرگرمیوں کی پیروی منصوبہ بندی کے تحت باقاعدگی سے انجام دی گئی۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ شین زو۔15 کے عملے نے خلائی اسٹیشن کے مدار میں دیکھ بھال سمیت مختلف کام مکمل کیے ہیں۔ اسٹرلنگ تھرمو الیکٹرک کنورٹرنے مدار میں آزمائش مکمل کرلی ہے۔

یہ تھرمل توانائی کو نسبتاً اعلی کارکردگی اور  مکمل طاقت کے ساتھ بجلی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کنورٹر کے مستقبل میں انسان بردار  قمری مشنز اور گہری خلائی کھوج میں استعمال ہونے کی توقع ہے۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق تیان ژو۔6 مال بردار جہاز  کو جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ خلائی جہاز لانچ کے مقام  پر منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ مئی کے اوائل یا وسط میں خلا میں بھیجا جائے گا۔

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں مہنگی کاروں کی فروخت میں اضافہ

بیجنگ ( شِنہوا) چین میں تیار کردہ ہائی اینڈ (مہنگی)مسافروں گاڑیوں کی فروخت میں فروری کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس عرصے میں چین میں مقامی سطح پر تیار کردہ 3 لاکھ 4 ہزار مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ ماہ کی نسبت 7.1 فیصد زائد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد 2022 کی اسی مدت کی نسبت 15.4 فیصد زائد ہے جو تمام مسافر گاڑیوں کی شرح نمو سے 4.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

چین میں 2022 کے دوران ہائی اینڈ مسافرگاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال  کی نسبت11.1 فیصد اضا فے کے ساتھ 38 لاکھ 90 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے دورے پر  موجود ملائیشیا کے وزیر اعظم داتک سیری انور ابراہیم سے بات چیت کی ہے۔

لی نے کہا کہ چین اور ملائیشیا مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ملائیشیا برادری کی تعمیر بارے اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں جس نے نئے دور میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے ایک خاکہ تیار کیا ہے۔

انہوں نے اتفاق رائے کو رہنمائی کے طور پر لیتے ہوئے اعلی معیار کے دو طرفہ تعلقات بڑھانے ، دونوں ممالک اور ان کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافے اور علاقائی اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے کوششوں پر زور دیا۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتیں ہونے کی حیثیت سے چین اور ملائیشیا کو اگلے مرحلے میں تعاون بڑھانے کے لئے اپنے تقابلی فوائد کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے، مربوط ترقی کو فروغ دینے، ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون پیدا کرنے اور دوستی اور باہمی بھروسہ بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا۔

لی نے کہا چین جنوبی بحیرہ چین میں ضابطہ اخلاق پر مشاورت تیز کرنے اور مشترکہ طور پر علاقے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے ملائیشیا اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی اقوام (آسیان) کے ساتھ کام کرنے بارے  تیار ہے۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ایشیا ہمارا مشترکہ گھر ہے اور  مشتر کہ جیت کا حامل تعاون ہی واحد صحیح انتخاب ہے۔

انور نے کہا کہ ملائیشیا کی نئی حکومت چین اور ملائیشیا کے تعلقات بڑھانے اور ون چائنہ پالیسی کو سختی سے برقرار رکھنے کو ترجیح دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا چین کے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی حمایت کرتا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے، آٹوموٹِو، توانائی، ثقافت اور سیاحت، زراعت اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کو فروغ دینے اور اہلکاروں کے تبادلے کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ 

بات چیت کے بعد لی اور انور نے معیشت، تجارت، زراعت اور کسٹمز کے متعدد دو طرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخظ کئے۔

چین، فوٹووولٹک صنعت میں تیز اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے فوٹووولٹک (پی وی) شعبے میں 2023 کے پہلے دو مہینوں کے دوران صنعتی چین کی بڑی مصنوعات کے ساتھ مضبوط ترقی ہوئی ہے  جو کہ گزشتہ سال کی نسبت تقریباً 60 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ملک میں اس مدت کے دوران 1 لاکھ 76 ہزار ٹن پولی سیلیکان کی پیداوار ہوئی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پولی سیلیکان ویفرز کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 78 فیصد تو سیع ہوئی ہے۔

وزارت کے مطابق دو ماہ کے دوران کرسٹلین سیلیکان پی وی سیلز کی پیداوار 57.5 فیصد اضافے کے ساتھ 62.2 گیگاواٹس ہو گئی جبکہ ماڈیولز کی پیداوار میں 62.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور سنگاپور میں ایف ٹی اے کے بعد ہونے وا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر تجارت وانگ وین ٹاؤ اور سنگاپور کے وزیر برائے تجارت و صنعت گان کم یونگ نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو بہتر بنانے کے بعد ہونے والے مذاکرات کے ٹھوس نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔

وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ بہتر بنایا گیا ایف ٹی اے دونوں ممالک کے کاروباروں  کے لئے مارکیٹ تک رسائی کو فروغ  دیتے ہو ئے ٹیلی مواصلات پر ایک نیا علیحدہ باب شامل کرے گا۔

اس میں  قومی سلوک، مارکیٹ تک رسائی ، شفافیت اور ڈیجیٹل معیشت سمیت دیگر امور پر اعلی سطح کے معاشی اور تجارتی قوانین شامل ہیں۔

فریقین نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ خدمات کی تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں کھلے پن کے حامل اقدامات کو واپس نہیں لیا جائے گا اور ایک دوسرے سے وعدہ کیا کہ متعلقہ کھلے پن کے دروازے صرف وسیع ہوں گے۔

وزارت نے کہا کہ ایف ٹی اے چین کی طرف سے اعلی معیار کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے ساتھ ہم آہنگ ہونے اور بیرونی دنیا کے لئے وسیع تر کھلنے کی جانب ایک اہم اور عملی اقدام ہے۔

اس سے چین اور سنگاپور کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جایا جائے گا۔

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ اور مین لینڈ کے درمیان تیزرفتار ری...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ایکسپریس ریل لنک (ایکس آر ایل) ہانگ کانگ سیکشن کی طویل فاصلے کی خدمات ہفتے سے مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں۔ یہ مالیاتی مرکز کو ہمسایہ صوبہ گوانگ ڈونگ کے بیرونی مقامات سے جوڑتی ہے۔

ایم ٹی آر کارپوریشن کے اندازے کے مطابق ہفتے کو 30 ہزار سے زائد مسافروں کے بلٹ ٹرین سے مین لینڈ سفر کرنے کی توقع تھی۔

چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے شنگھائی ہونگ چھیاؤ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین جی 99 میں سوار ہونے سے قبل مسافروں کا تصویرکے لئے انداز ۔(شِںہوا)

شیامن اور بیجنگ جیسے مقامات کے لئے جلد روانہ ہونے والی ٹرینوں کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔

ہانگ کانگ کو مین لینڈ کے تیز رفتار ریل نیٹ ورک سے جوڑنے والے گوانگ ژو۔شین زین۔ ہانگ کانگ ایکسپریس ریل لنک کے ہانگ کانگ سیکشن کے ٹرمینس کے ویسٹ کولون اسٹیشن پر اگلے 14 دنوں کے لئے سرحد پار ٹکٹ خریدنے کے لئے لوگ قطاروں میں مو جود رہے۔

ایکسپریس ریل لنک کی 15 جنوری سے مختصر فاصلے کی خدمات بحال ہوئی تھیں جس کے بعد سے اب تک اس کا آپریشن ہموار رہا ہے۔

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور نیپال کی بڑی خشک بندرگاہ پر مسافروں...

لہا سا (شِنہوا) چین کے جنوب مغرب میں  تبت  خود اختیار  خطے میں واقع چین اور نیپال کے درمیان سب سے بڑی خشک بندرگاہوں میں سے ایک  گیرونگ بندرگاہ پر مسافروں کی کلیئرنس بحال ہو گئی ہے۔

گزشتہ سال 28 دسمبر کو بندرگاہ پر دو طرفہ کارگو ٹرانسپورٹ بحال ہونے کے بعد 41 کروڑ 30 لاکھ یوآن ( تقریباً 6 کروڑ امریکی ڈالرز) کی مالیت کی 9800 ٹن اشیاء اس بندرگاہ کے ذریعے چین برآمد کی گئیں جبکہ 1 کروڑ 70 لاکھ یوآن کی مالیت کی 600 ٹن اشیاء گیرونگ کے ذریعے چین درآمد کی گئیں۔

شخصی تبادلوں کی بحالی کا مطلب یہ ہے کہ اب گیرونگ بندرگاہ مسافروں اور کارگو سروسز کے لئے مکمل طور پر بحال ہو گئی ہے۔

1961 میں گیرونگ بندرگاہ کو کھولنے کی اجازت ملی۔ 1972 میں یہ قومی دوسرے درجے کی زمینی بندرگاہ بنی اور 1987 میں اسے قومی پہلے درجے کی زمینی بندرگاہ میں اپ گریڈ کر دیا گیا۔

2017 میں بندرگاہ کو بین الاقوامی بندرگاہ کے طور پر نامزد کیا گیا۔ اس طرح چین اور نیپال کے علاوہ دیگر ممالک کے افراد کو بھی رسائی کی اجازت مل گئی۔

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ، عجائب گھروں میں اصلاحات اور ترقی کا ف...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ نے مختلف موضوعات اور بھرپور اثاثہ کے حامل 6 ایسے اداروں کا فہرست میں اندراج کیا ہے یا پھر انہیں قائم کیا جو سرکاری طور پر عجائب گھروں کا درجہ نہیں رکھتے۔

بیجنگ بلدیاتی ثقافتی ورثہ بیورو کے مطابق یہ ادارے مخصوص شعبوں جیسا کہ آرائشی تختیوں ، کھیل ، آواز ، قیمتی پتھر ، ڈیجیٹل فنون لطفیہ ، اخبارات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

بیورو کے مطابق بیجنگ میں ان اداروں کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامات موجود ہیں جہاں میوزیم کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ 

عوام کے لیے ایسے اداروں کے قیام کا فروغ ، میوزیم کیٹگریز کوتقویت دینا اور دارالحکومت میں چینی روایتی ثقافت کو آگے بڑھانا ہے۔

مئی 2021 میں قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ اور 8 دیگر چینی اداروں نے عجائب گھروں کی اصلاح اور ترقی کے فروغ بارے رہنمائی کے لئے رائے کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس میں ایسے سماجی اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی جن کے پاس عجائب گھروں کے طرز کے افعال ہیں تاکہ وہ انہیں عجائب گھروں میں تبدیل کرسکیں۔

بیجنگ میں بڑی تعداد میں عجائب گھر موجود ہیں۔ 2022 کے اختتام تک بیجنگ میں اندراج شدہ عجائب گھروں  کی تعداد 2015 تھی جن کا ہرسال 5 کروڑ سے زائد افراد دورہ کرتے ہیں۔

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الاستماع للقران الكريم - تحميل القران الكريم...

نقدم لكم القران الكريم بقراءات متعدده من شيوخ الحرم والقراء سوف يتم طرحها عليكم ونسال الله التوفيق لنا ولكم ان شاء الله ولكل من ساهم بنشهرها وفي ميزان حسناتكم

ان شاء الله تعالى

هذا العمل لوجه الله تعالى عن روح  الوالده رحمها الله واسكنها الله فسيح جناته اللهم امين وعن كل من ينشرها لوجه الله تعالى

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دی کشمیر ساگا ریاست حیدرآباد

مصنف سردار یعقوب خان:

ریاست حیدراُباد
اب ہم یہاں، ایک بڑی اور اہم ریاست، حیدرآباد کا ذکر کریں گے جو 1948 کے یومِ آزادی تک کوئی فیصلہ نہیں کرپائی تھی، کا ذکر کریں گے۔
حیدرآباد کا بلا تاریخی تسلسل جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ نسبتاً ایک پیچیدہ مسئلہ (کشمیر) کے کئی ماہ بعد اُبھرتا ہے مگر ایک حکمتِ عملی کے تحت جلد ہی نمٹا لیا جاتا ہے۔
حیدرآباد کا جغرافیائی محلِ وقوع، جونا گڑھ کے بالکل برعکس تھا۔ البتہ اس کی آبادی کا معاملہ جونا گڑھ جیسا ہی تھا۔
تاریخی لحاظ سے ایک مسلمان حکمران، نظام جو کوئی بہت ہی متاثرکُن شخصیت نہ تھی، ہندو اکثریت پر راج کررہا تھا۔
برطانوی راج کے تحت حیدرآباد، ہندوستان کی ایک بڑی ریاست تھی۔ نظام کو دیگر والیانِ ریاست میں ایک ممتاز حیثیت حاصل تھی۔
وہ برطانوی حکومت کے ایک وفادار اتحادی تھے۔ اُنہیں اور اُن کے آباؤ اجداد کو 1857 کے بعد پورے برصغیر میں مُغل روایات کا پاسبان تصور کیا جاتا تھا۔
بیرار (Berar) کی وسیع اراضی سے جبریہ دست کشی کے باوجود، حیدرآباد کا رقبہ 82 ہزار مربع گز تھا یعنی ایک عام اندازے کے مطابق برطانیہ بشمول سکاٹ لینڈ یا مغربی جرمنی یا رومانیہ جتنا۔
1941 کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 16 ملین تھی۔ خودمختار حیثیت رکھنے کے باوجود ایک بڑی خامی، چاروں جانب سے خُشکی میں گھرا ہونا تھا۔ اس کے پاس جونا گڑھ کی طرح ساحلِ سمندر تھا اور نہ ہی کشمیر کی طرح پاکستان کے ساتھ زمینی رابطہ کی آسانی۔ اسی وجہ سے اگست 1947 میں، حیدرآباد نے اپنے آپ کو انڈین یونین میں گھرا ہوا اور بے دست و پا پایا۔
مصنف سٹیفنز نے کشمیر کے بارے میں (صفحہ -196 پر) بالخصوص کچھ یوں تبصرہ کیا ہے:
“کشمیر ایک ایسی تیسری ریاست تھی جو بھارت کے یومِ آزادی تک کوئی فیصلہ نہ کرپائی تھی۔ اور جیسا کہ پہلے بتایا جاچکا ہے، فرقہ وارانہ سیاست کا رُخ ایک تباہ کُن جھگڑے کی طرف موڑ دیا گیا جو پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات میں ‘ تمام بُرائیوں کی جڑ’ ثابت ہوا۔

ریاستِ کشمیر

کشمیر کی تقریباً 77 فیصد آبادی مُسلمان تھی جبکہ مہاراجہ ایک ناہنجار اور بدکردار ہندو تھا۔ بھارت نے یہاں بھی حقائق اور شواہد کو روندتے ہوئے ، روایتی ہٹ دھرمی،غیرجمہوری ہتھکنڈے اور موروثی عیاری سے کام لیا۔
1947 کے آخر میں، ایک بار پھر ریاست کی مُتمول اور نصف سے زائد آبادی کے خلاف مسلح افواج کی مدد سے جارحیت کا پُرانا طریقہ اپنایا۔ قبضہ جمائے رکھا اور حقِ رائے دہی کے جھوٹے وعدہ کی گردان بھی جاری رکھی۔ آئیے! اب ذرا اس افسوسناک اور منافقانہ صورتِ حال کا جائزہ لیں۔
کشمیر! دراصل ریاست جموں و کشمیر ۔ حیدرآباد (بیرار کے سوا) سے کچھ بڑی مگر اپنے محلِ وقوع کے اعتبار سے حیدرآباد سے زیادہ اہم تھی۔ اس کا پہاڑی سلسلہ مرکزی ایشیا،،روس، چین اور افغانستان سے منسلک تھا۔ اس کی آبادی چار ملین تھی یعنی حیدرآباد کی ایک چوتھائی۔
سرینگر! اس زرخیز، سرسبز و شاداب اور آباد وادی کا مرکز اور اصل کشمیر ہے۔ قدرتی حُسنِ سے مالامال مگر 1947 سے بھارت کے زیرِ تسلط سراسیمہ، بُجھا بُجھا اور گہنایا ہوا۔ زخم خوردہ اور داغ داغ کہ صدیوں سے حملہ آوروں کے لیۓ کشش کا باعث رہا۔
مُسلم دور سے پہلے، Mihirakula، جس کا تعلق مرکزی ایشیا کے خانہ بدوش (White Hun) سے بتایا جاتا ہے، کا ایک بادشاہ یا ظالم شنکر ورمان، ان کے بعد چودہویں اور پندرہویں صدی کے قطار اندر قطار، سلاطین دہلی سے جُڑے ہوئے مُسلمان مہم جُو بشمول جنونی بُت شکن سکندر اور پھر مغل شہنشاہ جنہوں نے یہاں شاندار باغات اور یادگاریں بھی قائم کیں۔ پھر افغان جنکی اکثریت بھی کچھ مختلف نہ تھی۔ ایک ظالمانہ سکھ دور (رنجیت سنگھ) اور جنوبی پہاڑی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مشکوک کردار ڈوگرہ ہندو۔ یہ سب اس بدقسمت وادی پر چھائے اور سیاہ و سُفید کے مالک بنے رہے جبکہ اس کی باصلاحیت آبادی جو ریاست کے جنوبی ڈوگروں، جنوب مغربی سُدھن یا شمال کے گلگتی باشندوں کے مقابلہ میں کئی اعتبار سے بہتر، سوجھ بوجھ کی حامل اور اہل تھی، شکستہ دل وگریزاں اور خاموش تماشائی بننے پر مجبور کردی گئی۔
اس کا بدترین اور شرمناک باب، مہاراجہ کی ابوالہوسی اور اُس کے لالچی افسران کے ظلم و ستم سے عبارت ہے۔
1846 میں برطانوی پُشت پناہی سے ڈوگرہ راج اور پھر 1889 میں Landsdowne انتظامیہ کی آمدنی و محصولاتی (مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق) تصفیہ کی چند جھلکیاں، والٹر لارنس اور ایف۔ایف۔نائٹ کی تحریروں میں ملتی ہیں۔
میں یہاں تحریکِ آزادی کے آغاز کا ایک بار پھر حوالہ دینا چاہوں گا جس کا ذکر اُس نے اپنی کتاب میں (صفحہ-200) پر کیا ہے۔
(جاری ہے)

سردار محمد ابراہیم خان

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسیان کے سیکرٹری جنرل کا چیلنجوں سے نمٹنے کے...

بنکاک(شِنہوا)آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن نے خطے میں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مزید بات چیت اور مشاورت پر زور دیا ہے۔

بدھ سے ہفتہ تک تھائی لینڈ کے اپنے پہلے دورے کے دوران ایک خطاب میں انہوں نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے جوہری ہتھیار فری زون کے معاہدے کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا خطہ بالکل پرامن، مستحکم اور محفوظ رہے تاکہ ہم اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے خوشحالی کے ایجنڈے پر زیادہ وقت، توانائی اور کوششیں صرف کرسکیں۔

کاؤ کم ہورن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آسیان اپنی مرکزی حیثیت کو برقرار رکھنے اور تنظیم کی جانب سے شروع کیے گئے لائحہ عمل میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس چین کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرے گا

ماسکو (شِنہوا) روس کی خارجہ پالیسی کے ایک نئے تصوراتی خاکے میں کہا گیا ہے کہ روس کا مقصد چین کے ساتھ جامع شراکت داری اور تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ روس عالمی اور علاقائی سطح پر سلامتی، استحکام اورپائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی سطح پرباہمی حمایت اورتعاون کومضبوط بناتے ہوئے چین کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ترقی کو ترجیح دیتا ہے۔اس کے علاوہ، روس یورپ کو مغربی چین سے ملانے والے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانےاورروس-منگولیا-چین اقتصادی راہداری کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ 2016 کے ورژن کی  جگہ خارجہ پالیسی کے اس نئے خاکے کی منظوری صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ روز ایک حکم نامہ  میں دی جو فوری نافذ العمل  ہوگئی ہے۔

تمام جوہری ملک جوہری جنگ کے خطرے کو مؤثر طری...

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے تمام جوہری ہتھیار رکھنے والے ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ  جوہری جنگ کے خطرے کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے سلامتی کونسل کو بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کے بارے میں بریفنگ میں بتایا کہ بڑے ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون عالمی سٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھنے کی بنیادی ضمانت ہے۔

گینگ نے کہا کہ گزشتہ سال جنوری میں جوہری ہتھیار رکھنے والی پانچ ریاستوں کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ جوہری جنگ نہیں جیتی جا سکتی اور نہ ہی لڑی جانی چاہیے اور اس بات کا اعادہ کیا گیا تھا کہ جوہری ہتھیاروں سے کوئی بھی ایک دوسرے  کو نشانہ نہیں بنائے گا۔جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں اس تاریخی بیان کی خصوصی اہمیت سب سے زیادہ نمایاں ہے۔

سفیر نے کہاکہ چین تمام جوہری ہتھیار رکھنے والے ملکوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بیان کی پاسداری کریں، جوہری جنگ کے خطرے کو مؤثر طریقے سے کم کریں، اور جوہری ملکوں کے درمیان مسلح تصادم سے گریز کریں۔

گینگ نے کہا کہ جوہری ہتھیار ہمارے سروں پر لٹکتی ہوئی تلوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ  جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر چین کا موقف واضح اور مستقل رہا ہے۔جوہری ہتھیار رکھنے کے اپنے پہلے دن سے چین نے مضبوطی سے ایک دفاعی جوہری حکمت عملی کا عزم کیا ہے اور کسی بھی وقت اور کسی بھی حالت میں جوہری ہتھیار پہلے استعمال نہ کرنے کے عہد کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے غیر مشروط طور پر اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کو جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ملکوں کے خلاف استعمال نہیں کرے گا اور نہ ہی دھمکی دے گا۔

ایلچی نے واضح کیا کہ چین واحد جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاست ہے جس نے یہ وعدے کیے ہیں۔ چین جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی حیثیت کو بین الاقوامی جوہری تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ کے سنگ بنیاد کے طور پر بہت اہمیت دیتا ہے، اس اتھارٹی کو مضبوطی سے برقرار رکھتا ہے اورجوہری تخفیف اسلحہ کے عمل کو آگے بڑھانے  اور جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے لیے قدم بہ قدم نقطہ نظر کی وکالت کرتا ہے۔

چین کی ٹریول ایجنسیوں کوان باؤنڈ گروپ ٹریول...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملک کی  ٹریول ایجنسیوں اور آن لائن سیاحت کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کوغیرملکی سیاحوں کے لیے ان باؤنڈ گروپ ٹورز فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وزارت ثقافت وسیاحت  کی طرف سے  جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا کہ  غیرملکی سیاحوں کے لیے فلائٹ ٹکٹ اورہوٹل سمیت سفری پیکجز بھی فراہم کیے جاسکیں گے۔ سرکلرمیں مقامی حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اوورسیزہم منصب اداروں کے ساتھ تعاون کرنے میں مقامی ٹریول ایجنسیوں کی رہنمائی کریں، جس میں وبا کی روک تھام کے مختلف اقدامات  پرعملدرآمد کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ وزارت نے سروس کے معیار کو بڑھانے اور مارکیٹ آرڈر کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر بھی زور دیا ہے۔

۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا امریکہ سے فورٹ ڈیٹرک بائیو لیبز کی مع...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ سے فورٹ ڈیٹرک کی بائیو لیبز کے بارے معلومات  جاری کرنے اورسارس کووی-2 کے ماخذ کا پتہ چلانے کے معاملے پر اپنی سیاست بازی فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے نیوز بریفنگ میں اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس معاملے پر چین کا موقف مستقل ہے۔چین نے پہلے دن سے ہی سائنس پرمبنی کوویڈ کی ابتداء کا پتہ لگانے کی کوششوں کی حمایت کی اور اس میں حصہ لیا  اور ہر قسم کی سیاست بازی  کی سختی سے مخالفت کی ۔

ترجمان نے کہا کہ  کوویڈ کی وبا کے آغاز کے بعد سے، چین کو دو بار عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ماہرین سے ماخذ کا پتہ چلانے کے حوالے سے تعاون فراہم ہوا، جس نے ایک سائنسی اور مستند مشترکہ رپورٹ تیارکرتے ہوئے دنیا بھر میں اس وبا کے ماخذ کا سراغ لگانے کی ٹھوس بنیاد رکھی۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ناول پیتھوجینز (ایس اے جی او) کے لیے سائنسی مشاورتی گروپ قائم کرنے کے بعد، چین نے ماہرین کو اس گروپ میں شامل ہونے کی سفارش کی اور چینی ماہرین کے لیے تحقیقی نتائج کو ڈبلیو ایچ او سیکریٹریٹ اور ایس اے جی او کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے ایونٹس کا اہتمام کیا۔ ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں چینی سائنسدانوں نے اس وبائی مرض کے ابتدائی نمونوں کا مزید ڈیٹا باقی دنیا کے ساتھ شیئر کیا ہے اور یہ کہ چین نے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ ڈیٹا اور تحقیقی نتائج کا اشتراک  اوراس کے ماخذ کے حوالے سے ہونے والی تحقیق میں سب سے زیادہ حصہ لیا ۔  

۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں قدرتی گیس کی کھپت میں اضافہ

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ماحول دوست ترقی حاصل کرنے کی کوششوں کے دوران 2023 کے پہلے دو مہینوں میں ملک کی قدرتی گیس کی کھپت میں گزشتہ سال کی نسبت بتدریج اضافہ ہوا۔

چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے اعدادوشمار کےمطابق جنوری سے فروری کے عرصے میں قدرتی گیس کی ظاہری کھپت 63 ارب59 کروڑ کیوبک میٹر رہی جوگزشتہ سال کی نسبت 0.1 فیصد زیادہ ہے۔

دریں اثنا اسی مدت کے دوران کل 5 کروڑ 10 لاکھ50ہزارٹن ریفائنڈ تیل استعمال کیا گیاجس سے گزشتہ سال کی نسبت 2.2 فیصد کی کمی ظاہر ہوتی ہے ۔

چین صنعتی ایندھن، گیس سے چلنے والی بجلی گھروں اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں قدرتی گیس کے  بڑے پیمانے پرموثر استعمال کو فروغ دے رہا ہے۔

۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جملہ حقوق میں ماسٹرڈگری پروگرام شروع...

بیجنگ(شِنہوا) چین جملہ حقوق یا انٹلیکچوئل پراپرٹی (آئی پی) اسٹڈیز کے شعبے میں ماسٹر ڈگری کا نیا پروگرام شروع کرنے پر کام کر رہا ہے۔ نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار کاو ہونگ ینگ نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ماسٹر ڈگری کا نیاپروگرام آئی پی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے ملک کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔چونکہ حکومت نے گزشتہ سال ستمبر میں آئی پی میں ماسٹر آف آرٹس  پروگرام  شروع کرنے کی منظوری دی تھی، اس لیے شنگھائی میں قائم تونگجی یونیورسٹی کو بین الضابطہ آئی پی میں ڈاکٹریٹ دینے کا اختیار دیا گیا تھا، جو اس شعبے میں ملک کا پہلا ڈاکٹریٹ پروگرام ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران، آئی پی انتظامیہ نے تعلیمی اسٹیئرنگ کمیٹیوں کے لیے امیدواروں کی سفارش کی اور ملک بھر کی 17 یونیورسٹیوں سے ماسٹر ڈگری پروگرام کے بارے میں رائے طلب کی ہے۔ کاو نے کہا کہ  ہم اس سال پروگرام پر توجہ مرکوز رکھیں گے تاکہ ملک کے آئی پی ٹیلنٹ ٹریننگ سسٹم کو بہتر بنایا جا سکے۔

۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، کھیلوں کی انتظامیہ کے نائب سربراہ سے تف...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی کھیلوں کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ ڈو ژاؤکائی نظم و ضبط اور قانون کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں زیر تفتیش ہیں۔

چین کی اعلیٰ انسداد بدعنوانی اتھارٹی کے مطابق ڈو سے تحقیقات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کر رہے ہیں۔

امریکہ کی سربراہ کانفرنس برائے جمہوریت سے تق...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دوسری نام نہاد "سربراہ کانفرس برائے جمہوریت "  کا مقصد خود غرض مقاصد کو حاصل کرنا، اس کے اپنے مقررکردہ قوانین کی ترویج  اور دنیا میں تقسیم اور تصادم کو ہوا دینا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ امریکہ سربراہ کانفرنس کا انعقاد بنیادی طور پر دنیا بھر کے ممالک کے درمیان امریکی معیار کے مطابق لائنیں کھینچنے اور اپنےمفادات کی بنیاد پر ان کے معاملات میں مداخلت کرنے کے لیے کر رہا ہے۔ ترجمان  نے کہا کہ یہ سربراہی کانفرنس جمہوریت کے نام پر چھوٹے گروہوں کو اکٹھا کرنا ، 'جمہوریت بمقابلہ خود مختاری' کے جھوٹے بیانیے کو سامنے لانے، بین الاقوامی برادری پر درجہ بندی مسلط کرنے اور دنیا میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن  کی گئی ہے ۔ ماؤ نے مزید کہا کہ یہ گروہی سیاست  کے مفادات کے تحفظ  اور اپنی بالادستی کو برقرار رکھنے کی امریکی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سربراہی کانفرنس اس بات کی عکاسی ہے کہ امریکہ ہمیشہ سے کتنا متکبر، عدم برداشت، خود غرض اور تسلط پسند رہا ہے اور یہ کس طرح انسانیت کی مشترکہ اقدار کے طور پر جمہوریت کی خلاف ورزی اوراسے  پامال کرتا رہا ہے۔

۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ-حوارہ-جھڑپیں

مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں فلسطینی مظاہرین کی اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کا منظر۔(شِنہوا)

۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ یی-سابق جاپانی وزیراعظم -ملاق...

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی  بیجنگ میں جاپان کے سابق وزیر اعظم اور بوآؤ فورم برائے ایشیا کے سابق چیئرمین یاسو فوکودا سے مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)