• Columbus, United States
  • |
  • ١٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

فرزند کشمیر ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی شہادت کو...

فرزند کشمیر ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی شہادت کو 30 سال مکمل ہو گئے ،عبدالاحد گورو تحریک آزادی کشمیر اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سرگرم رکن تھے۔ڈاکٹر عبدالاحد گورو 24 نومبر 1939 کو سرینگر میں پیدا ہوئے، ڈاکٹر عبدالاحد گورو پہلے کشمیری سرجن تھے انہوں نے 1987 میں اوپن ہارٹ سرجری کی۔ عبدالاحد گورو تحریک آزادی کشمیر اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سرگرم رکن تھے، ڈاکٹر عبدالاحد گورو تمام حلقوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، انہوں نے متعدد بار حکومت اور مجاہدین کے درمیان ثالثی بھی کی۔ بھارتی حکومت ان سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مسلسل چشم کشائی پر نالاں تھی، نڈر اور بے باک رویے سے باز رکھنے کیلئے ڈاکٹر عبدالاحد گورو پر 2 بار قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا، یکم اپریل 1993 کو ڈاکٹر عبد الاحد گورو کی شہادت ہوئی۔ ڈاکٹر عبد الاحد گورو کی تشدد زدہ اور گولیوں سے چھلنی لاش سرینگر کے علاقے باچپورہ میں پائی گئی، بھارتی فورسز نے شہادت کا ملبہ حزب المجاہدین پر دھر دیا، ایشیا واچ اور فزیشن فار ہیومن رائٹس کی مشترکہ تحقیقات نے بھارتی حکومت کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی شہادت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا تھا، سابق بھارتی وزیر وجاہت حبیب اللہ کے مطابق بھارتی حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت ڈاکٹر عبدالاحد گورو کو قتل کروایا۔ ڈاکٹر عبدالاحد گورو کا انتہائی معتبر تشخص بھارتی فورسز کو کھٹکتا تھا، بھارتی فورسز نے ذوالقرنین نامی زیر حراست دہشتگرد کو ڈاکٹرگورو کے قتل کے بدلے رہائی کا وعدہ کیا تھا بعد ازاں ذوالقرنین کو بھی جعلی ان کانٹر میں مار دیا۔ وجاہت حبیب اللہ کے مطابق ڈاکٹر عبدالاحد گورو کے جنازے پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ان کے بہنوئی سمیت متعدد افراد شہید ہو گئے۔ یکم اپریل ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی لازوال قربانیوں و جدوجہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، خدمات کے اعتراف میں کشمیری عوام ڈاکٹر عبدالاحد گورو کو شہید حکمت کے لقب سے یاد کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دبئی جانیوالے مسافر سے ڈھائی کروڑ سے زائد ما...

دبئی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد کرلیا گیا۔ کسٹم حکام کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونا برآمد کیا گیا۔ غیر قانونی طور پر بھاری مقدار میں اسمگل کیا جانے والا سونا دبئی جانے والی فلائٹ کے مسافر قیصر رزاق کے دستی بیگ سے برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق سونے کی مالیت 90 ہزار امریکی ڈالر ( ڈھائی کروڑ روپے سے زائد ) ہے۔ ملزم کا سامان اسکین ہوا تو اِس دوران چیکنگ کے بعد سونا قبضے میں لیا گیا۔ ملزم سونے سے متعلق کسی قسم کی قانونی دستاویز پیش نہیں کرسکا۔ کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اینٹی اسمگلنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے عامر شفیق کو تفتیشی افسر مقرر کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ایف بی آر...

ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیار کے خلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی۔ فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون ملک اثاثہ جات ظاہر اور ٹیکس ادا نہ کرنے کے حوالے سے ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیار کو نوٹس جاری جاری کردیا، جس میں امریکا میں جائداد کو ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر نہ کرنے کی وضاحث طلب کی گئی ہے۔ نوٹس کے مطابق ایم ڈی ایس ایس جی سی عمران منیار کی 62 کروڑ روپے کی 12 جائدادیں امریکا کے مختلف شہروں میں ہیں۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے کراچی نے بھی ایم ڈی عمران منیار اور ایس ایس جی سی کے سینئر افسران کو مبینہ طور پرکمپنی کے مختلف افسران کے اے سی آر اور مختلف دستاویزات میں جعلسازی اور ردوبدل کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کیا ہے، جس میں انکوائری کے لیے تمام ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ ایس ایس جی سی کے مختلف افسران نے ایف آئی اے کو ایم ڈی عمران منیار اور سینئر افسران کے خلاف شکایت کی تھی۔ نوٹس کے مطابق ایم ڈی نے بددیانتی کی نیت سے ان افسران کی کارکردگی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے سروس ریکارڈ میں ردوبدل کیا ہے۔ ایس ایس جی سی انتظامیہ نے ایف آئی اے اور ایف بی آر سے مہلت طلب کرتے ہوئے ریکارڈ 3 اپریل کو مہیا کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا ۔ ترجمان نے ایم ڈی کی جانب سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کا نوٹس موصول ہوا ہے،میری قانونی ٹیم اس پر جواب دے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فل بینچ سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن 90 روز میں...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس پر چاہے فل بینچ بھی بن جائے فرق نہیں پڑتا، الیکشن 90 روز میں ہونے چاہئیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے پارٹی کے مرکزی صدر پرویزالہی نے زمان پارک میں ملاقات کی جس کے دوران دونوں رہنماں نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ چاہے فل بینچ بھی بنا دے ہمیں فرق نہیں پڑتا، آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہونے چاہئیں۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)عدلیہ تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سپریم کورٹ کے خلاف کسی بھی سازش کا عوام بھرپور جواب دیں گے، بھکاری وزیراعظم نے قوم کو بھی بھکاری بنا دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز شریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ ریفرنس کی...

احتساب عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔ لاہور کی احتساب عدالت نمبر 5 کے جج ساجد علی اعوان نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان میں ضمنی ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کر دیں، نیب نے شریک ملزمان کی حد تک ضمنی ریفرنس دائر کیا۔ شریک ملزم کامران کیانی نے بریت کی درخواست دائر کر دی، کامران کیانی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نیب تفتیش میں شامل ہوا، میرے خلاف کوئی شواہد نہیں، بری کیا جائے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے، عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے، فواد حسن فواد کے پلیڈر عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے، انہیں بھی عدالت نے حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔ اس کے علاوہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور وزیرِ اعظم کے مشیر احد خان چیمہ، شریک ملزم ندیم ضیا پیرزادہ، کامران کیانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دی کشمیر ساگا ضلع پونچھ

مصنف: سردار محمد ابراہیم خان
کشمیر میں جنگِ آزادی کا آغاز، 1947 کے اوائل میں صوبۂِ پونچھ سے ہوا-
اس جنگ کے بارے غیر ملکیوں جن میں جانسن، سٹیفنز اور برڈ وڈ صاحبان شامل ہیں، کے تبصروں سے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ اس کے بارے میں شیخ عبداللّہ نے 21 اکتوبر 1947 کو کیا کہا تھا:
“پونچھ میں گڑبڑ کی وجہ حکومت کی ریاستی پالیسی تھی۔پونچھ کے لوگ مقامی منصب داروں اور کشمیر دربار کی زیادتیوں کی وجہ سے اِن سے نالاں تھے جس کے خلاف ایک عوامی احتجاجی تحریک جنم لے چکی تھی جو فرقہ وارانہ نہ تھی۔
“کشمیر حکومت نے اپنی فوجی دستے وہاں بھیج دیئے جس کی وجہ سے پونچھ میں اضطراب اور افراتفری پھیل گئی۔
“پونچھ کی آبادی کی اکثریت انڈین آرمی کے سابقہ فوجیوں پر مُشتملُ تھی جن کے عزیز و اقارب جہلم اور راولپنڈی میں بھی تھے۔ اس لیۓ وہ اپنے بیوی بچوں کو وہاں چھوڑ کر واپس چلے آۓ۔ واپسی میں کچھ لوگوں نے اُنہیں اپنی حفاظت کے لیۓ ہتھیار وغیرہ بھی فراہم کیۓ۔ اس طرح اُنہوں نے کشمیر کے ریاستی دستوں کو بعض علاقے چھوڑنے پر مجبور کردیا۔”
ایک غیر ملکی تبصرہ نگار، ایان سٹیفنز نے اپنی کتاب پاکستان کے صفحہ۔194 پر کچھ یوں اظہارِ خیال کیا ہے:
“خطرے کے سر پر منڈلانے کی حد تک فیصلہ نہ کرنیوالی ان تین ریاستوں میں سب سے چھوٹی۔ جونا گڑھ، کاٹھیاواڑ کی ساحلی پٹی کے ساتھ، بمبئی اور کراچی کے تقریباً درمیان میں تھی جس کی آبادی کی اکثریت ہندو تھی اور نواب، کسی بھی لحاظ سے ایک متاثر کردینے والا مسلمان نہ تھا۔
“لارڈ ماؤنٹ بیٹن کی تجویز و خواہش کے مطابق نواب کی بہتری اسی میں تھی کہ وہ اپنی ہندو آبادی کی خاطر بھارت کے ساتھ الحاق کرلے۔ جونا گڑھ کو عوامی ردِ عمل کی پرواہ نہ تھی کہ لوگوں کی اکثریت بے خبر تھی۔
“وسط ستمبر میں حالات بگڑے اور کچھ افسوسناک واقعات منظرِ عام پر آۓ تو تقسیم کے چند روز بعد ہی، اُسے پاکستان کے ساتھ الحاق کی بات کرنا پڑی۔
اس سے اتفاق کرنے اور غالباً اس کی حوصلہ افزائی کرنے کے پیچھے، حکومتِ پاکستان کے کیا عزائم تھے، یہ کسی کو بھی نہیں معلوم؟”
کیمبل جانسن جیسا بے مہر تبصرہ نگار، اسے پاکستانی کابینہ کا ایک ایسا “ٹریپ” پر قرار دیتا ہے جس کا مقصد بھارت کو گزند پہنچانا تھا۔لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی شدید دباؤ کے تحت اور بلا سوچے سمجھے ایک ضربِ کاری لگانے کا یہ اچانک فیصلہ ہوا میں تحلیل ہوکر رہ گیا۔ تاہم قانونی طور پر اس کی تائید کی جاسکتی ہے ( کہ مسٹر جناح قانونی نکات کو بہت اہمیت دیتے تھے) اور جیسا کہ بتایا جاچکا ہے کہ والیانِِ ریاست کو الحاق کرنے یا نہ کرنے کی آزادی تھی۔
جونا گڑھ کے بحری محلِ وقوع اور جغرافیائی وجود سے بھی پاکستان کو عملی طور پر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ بیوقوف نواب اور اس کا خاندان خسارے میں رہا۔ اور بعد میں اس کے بارہا ذکر اور دُہرانے سے، پاکستان کو کشمیر کے سلسلہ میں کچھ حاصل نہ ہوا۔
یہ ایک ایسا دو دھاری معاملہ تھا جس سےپاکستان اور بھارت کے مابین تلخی و کشیدگی رہی اور بھارت کا پارہ بڑھتا ہی چلا گیا۔
جیسے ہی بھارت کو یہ اندازہ ہوا کہ حکومتِ پاکستان الحاق کے لیۓ سنجیدہ ہوچکی ہے تو اُس نے بھرپور فوجی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے، وہاں ایک آزاد جونا گڑھ “عبوری حکومت” کو کام کرنے کی اجازت دے دی جس کے سربراہ مسٹر گاندھی کے دور پار کے ایک عزیز تھے۔
اس کے بعد ریاست میں چند معمولی خلاف ورزیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور 26 اکتوبر کو نواب راہِ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہوگیا۔ اُس کے پاکستان جانے کے چند روز بعد بھارتی فوجیں، امن و امان کے قیام کے بہانے ریاست میں داخل ہوکر قابض ہوگئیں۔
ہتھیانے کا یہ گُر، بعد میں بھی نہایت کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا۔ 1961 میں گوا، 51-1950 میں کچھ ترمیم کے ساتھ نیپال اور دوبارہ پھر 62-1961 میں نیپال کے خلاف۔(جاری ہے)

عبدالرشید بنگش ۔ لندن

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دی کشمیر ساگا (پیش لفظ)

اس کتاب کی پہلی اشاعت کا مقدمہ لکھتے ہوئے، میں نے چند حقائق کا ذکر اس لیۓ نہیں کیا کہ میں کسی قسم کی بدمزگی یا پیچیدگی پیدا نہیں کرنا چاہتا تھا۔ تاہم قارئین سے، میرا یہ وعدہ تھا کہ ایک روز میں اُنہیں اِن حقائق سے آگاہ ضرور کروں گا۔
اور اگر کسی وجہ سے، یہ کام میں اپنی زندگی میں نہ کرپایا تو میرے انتقال کے بعد یہ راز، راز نہ رہے گا۔ مگر اس کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔
اس (دوسری) اشاعت میں، اُن حقائق پر سے پردہ اُٹھا کر نہ صرف اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنا چاہتا ہوں بلکہ اپنی آئندہ نسل کو بھی یہ بتانا چاہتا ہوں کہ 1947 میں کھڑا کیا گیا “کشمیر کا مسئلہ”آج بھی اُتنا ہی اہم ہے جتنا 1947 میں تھا۔ اور یہ کہ پاکستان کی بقاء کا انحصار مسئلہِ کشمیر کے منصفانہ حل میں مضمر ہے۔
اس اشاعت میں، میں ایک نئے باب ۔ کشمیر بحیثیت ایک مُلک کا اضافہ کررہا ہوں جس میں کشمیر کی آزادی کی سوچ اور لائحہِ عمل موجود ہے۔
یہ فیصلہ اب پاکستان اور کشمیر کی آئندہ نسل نے کرنا ہے! اُنہیں اس مسئلہ کا (1947سے اب تک) دُنیا میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں بشمول مشرقی پاکستان کی پاکستان سے علیحدگی کے تناظر میں، از سر نو جائزہ لینا ہوگا۔
مجھے یقین ہے کہ اگر کشمیر کو ایک آزاد ملک کی حیثیت مل جائے، دُنیا اسے تسلیم کرلے اور اسے اقوامِ متحدہ کی رُکنیت حاصل ہوجائے تو یہ نیا ملک، ایک چھوٹا پاکستان ہی ہوگا۔

کشمیر جنّت نظیر : حماقتیں در حماقتیں
جنت کے نظاروں، وادیوں، دریاؤں، جھیلوں، آبشاروں، چشموں اور دلفریب حُسن کی یہ نگری اپنی مثال آپ ہے۔
یہ بے مثل باغات، شالامار، نشاط و نسیم کی سرزمیں ہے جہاں حیرت زدہ سیاح، یہ سوچنے اور کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں:
فردوس گر بر روۓ زمیں است
ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است
کشمیر کے پھل جن میں سیب، آڑو اور خوبانی سرفہرست ہیں، خوش رنگ و خوش ذائقہ ہیں۔ یہاں کے مرد و زن، قدرتی حُسن کا مُرقع ہیں۔ کشمیری پنڈت خواتین بالخصوص نسوانی حُسن کا شاہکار ہیں۔ لوگ ذہین اور محنتی و جفاکش ہیں- شدید سردی اور دُشوار حالات سے نبرد آزمائی کا حوصلہ اور جینے کا ڈھنگ جانتے ہیں۔
اس کا قدرتی حُسن، پوری وادی کے لیۓ پریشانی اور مشکلات کا سبب بھی رہا ہے کہ بالا دست،ستم ڈھانے سے کب باز آئے ہیں؟ لہذا مقامی آبادی کے لیۓ ہندو، سکھ اور ڈوگرہ سب ایک ہی جیسے تھے۔
برِصغیر ہند و پاک میں، 1947 میں دو آزاد ملک قائم ہوئے تو کشمیر کے لیۓ ان دونوں میں سے کسی ایک کے ساتھ الحاق یا اپنی خود مختاری برقرار رکھنا ضروری تھا۔ تقریباً پانچ سو ریاستوں نے بھارت کے ساتھ اپنا مُستقبل جوڑنے میں تاخیر نہ کی جبکہ کشمیر، جوناگڑھ اور حیدرآباد کو یہ منظور نہ تھا جس کا نتیجہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اختلافات اور جنگ کی شکل میں سامنے آیا۔
(جاری ہے)
سردار محمد ابراہیم خان

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شان ڈونگ-چھنگ ڈاؤ-چینی بحری بیڑہ -واپسی

 چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے 42ویں بیڑے کا مال برداربحری جہاز ہوہ شِل (سامنے) اور میزائل فریگیٹ ریزہاؤ (پیچھے) سمندر میں دیکھے جا سکتے ہیں جو خلیج عدن اور صومالیہ کے پانیوں میں  سول بحری جہازوں کا حفاظتی مشن مکمل کرنے کے بعد جمعرات کوچین کے صوبہ شان ڈونگ کے مشرقی بندرگاہی شہر چھنگ ڈاوواپس پہنچے۔(شِنہوا)

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل - سیلاب-امدادی کارروائیاں

 برازیل کے ریو برانکو میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے بعد امدادی کارکن ایک گھر سے فریج منتقل کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-جیو چھوان- سیٹلائٹ-لانچ

 چین کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سےلانگ مارچ-4C راکٹ یاوگان -34 04  سیٹلائٹ کو لے کر خلاء میں روانہ ہو رہا ہے ۔(شِنہوا)

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-یوگیاکارتا-ماؤنٹ میراپی-آتش فشان ک...

انڈونیشیا کے یوگیاکارتا کے ضلع سلیمان  میں گاؤں  پورووبینا نگون میں واقع ماؤنٹ میراپی سے آتش فشاں پھٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہائی نان-بوآؤ-بی ایف اے-اجلاس

 چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں بوآؤ فورم برائے ایشیا ( بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2023 کے دوران "بحیرہ جنوبی چین میں تعاون اور سلامتی کے قیام" کے موضوع پر منعقدہ اجلاس کا منظر۔(شِنہوا)

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ چین سے تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برق...

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے بیجنگ میں امریکہ چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے صدر سٹیفن اورلنس سے ملاقات کی۔

وانگ  جوسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکے رکن بھی ہیں نے جمعہ کو ہونے والی اس ملاقات میں کہا کہ چین-امریکہ تعلقات کواس وقت بہت سی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیٹی اور امریکہ میں زیادہ معقول اور دوستی پر یقین رکھنے والے لوگ چین امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے  امریکہ کو بالی میں دونوں سربراہان مملکت کے مابین طے پانے والے اتفاق رائے کو صحیح معنوں میں نافذ کرنا چاہیے، چین کے حوالے سے ایک عقلی اور عملی پالیسی کی طرف لوٹنا چاہیے اورمحدود تعلقات  اور سپلائی اور صنعتی چینز کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کی طرح کے غلط اور وقتی فوائد کیئے اقدامات کو روکنا چاہیے۔

وانگ نے تائیوان کے بارے میں سوال پر چین کے پختہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک چین کا اصول انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ سب سے بنیادی ضرورت چین اورامریکہ کے درمیان تین معاہدوں پر عمل درآمد کرنا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ تائیوان کی آزادی کے لیے علیحدگی پسند سرگرمیاں سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ اپنے الفاظ کا احترام کرے اور چین-امریکہ  تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ 

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ چین سے تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برق...

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے بیجنگ میں امریکہ چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے صدر سٹیفن اورلنس سے ملاقات کی۔

وانگ  جوسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکے رکن بھی ہیں نے جمعہ کو ہونے والی اس ملاقات میں کہا کہ چین-امریکہ تعلقات کواس وقت بہت سی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیٹی اور امریکہ میں زیادہ معقول اور دوستی پر یقین رکھنے والے لوگ چین امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے  امریکہ کو بالی میں دونوں سربراہان مملکت کے مابین طے پانے والے اتفاق رائے کو صحیح معنوں میں نافذ کرنا چاہیے، چین کے حوالے سے ایک عقلی اور عملی پالیسی کی طرف لوٹنا چاہیے اورمحدود تعلقات  اور سپلائی اور صنعتی چینز کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کی طرح کے غلط اور وقتی فوائد کیئے اقدامات کو روکنا چاہیے۔

وانگ نے تائیوان کے بارے میں سوال پر چین کے پختہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک چین کا اصول انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ سب سے بنیادی ضرورت چین اورامریکہ کے درمیان تین معاہدوں پر عمل درآمد کرنا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ تائیوان کی آزادی کے لیے علیحدگی پسند سرگرمیاں سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ اپنے الفاظ کا احترام کرے اور چین-امریکہ  تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ 

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپانی وزیر خارجہ چین کا دو روزہ دورہ کریں گ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلراوروزیرخارجہ چھن گانگ کی دعوت پر جاپان کے وزیر خارجہ یوشی ماسا حیاشی یکم سےدواپریل تک چین کا دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو روزمرہ کی نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور جاپان پڑوسی ہیں جو ایک دوسرے کے لیے اہم ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی برقرار رکھنا دونوں ممالک اور خطے کے مشترکہ مفادات میں ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین حیاشی کے دورے کو بہت اہمیت دیتا ہےاور چینی قیادت حیاشی سے ملاقات کرے گی اور چھن ان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ  باہمی تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر وسیع تبادلہ خیال کریں گے۔

ماؤ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو سٹریٹجک رہنمائی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے  چین جاپان امن اور دوستی کے معاہدے پر دستخط کی 45 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے جاپان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے تاکہ بات چیت اور رابطے کو مضبوط کرنے کےعلاوہ عملی تعاون کووسعت دی جا سکے، تنازعات اور اختلافات کو حل اور نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے والے تعمیری اور مستحکم چین-جاپان تعلقات کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپانی وزیر خارجہ چین کا دو روزہ دورہ کریں گ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلراوروزیرخارجہ چھن گانگ کی دعوت پر جاپان کے وزیر خارجہ یوشی ماسا حیاشی یکم سےدواپریل تک چین کا دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو روزمرہ کی نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور جاپان پڑوسی ہیں جو ایک دوسرے کے لیے اہم ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی برقرار رکھنا دونوں ممالک اور خطے کے مشترکہ مفادات میں ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین حیاشی کے دورے کو بہت اہمیت دیتا ہےاور چینی قیادت حیاشی سے ملاقات کرے گی اور چھن ان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ  باہمی تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر وسیع تبادلہ خیال کریں گے۔

ماؤ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو سٹریٹجک رہنمائی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے  چین جاپان امن اور دوستی کے معاہدے پر دستخط کی 45 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے جاپان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے تاکہ بات چیت اور رابطے کو مضبوط کرنے کےعلاوہ عملی تعاون کووسعت دی جا سکے، تنازعات اور اختلافات کو حل اور نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے والے تعمیری اور مستحکم چین-جاپان تعلقات کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرفرد جرم عائد کر...

واشنگٹن(شِنہوا) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرایک اداکارہ کومبینہ طور پرخاموش رہنے کے لیے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں  فرد جرم عائد کر دی گئی۔ نیویارک ٹائمز، اے بی سی نیوز اور واشنگٹن پوسٹ سمیت  ذرائع ابلاغ کے متعدد اداروں  نےاس مقدمے سے متعلقہ افراد کے حوالے سے مین ہٹن کی جیوری کی طرف سے ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے کی خبر کو بریک کیا۔ ٹرمپ کے وکلاء جو ٹاکوپینا اور سوسن نیکلس نے اپنے بیان میں سابق صدر پر فرد جرم عائد ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ ہم عدالت میں اس سیاسی مقدمے کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کریں گے۔ ٹرمپ نے ایک بیان میں اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ تاریخ کی بلند ترین سطح کا سیاسی ظلم اور انتخابی مداخلت ہے۔  

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام کے فضائی دفاعی نظام نے دمشق پراسرائیلی م...

دمشق(شِنہوا)شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی مقامات کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی میزائل حملے کو شام کے فضائی دفاع نے ناکام بنا دیا۔

شام کے قومی ٹی وی کے مطابق جمعہ کی صبح فضائی دفاعی فورسز نے دمشق اور اس کے آس پاس آسمان میں زیادہ تراسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا۔

شامی فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے حملہ کیا جس میں دمشق کے دیہی علاقوں میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا تاہم حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شِنہوا کے نامہ نگاروں نے دمشق میں حملے اور فضائی دفاعی نظام کی جوابی کارروائی کے دوران کئی دھماکوں کی آوازیں سنیں۔

جمعرات کو آدھی رات کے اسرائیلی میزائل حملے جس میں دو فوجی زخمی اوراملاک کو نقصان پہنچا، کے بعدیہ 24 گھنٹوں میں دوسرا حملہ تھا۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی دوربین لاموسٹ نے سپیکٹرل ڈیٹا میں نی...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی دی لارج اسکائی ایریا ملٹی آبجیکٹ فائبر سپیکٹروسکوپک ٹیلی سکوپ (لاموسٹ) 2کروڑ20لاکھ سے زیادہ سپیکٹرا جاری کرنے والی دنیا کی پہلی اسکائی سروے ٹیلی سکوپ بن گئی ہے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسزکے ذیلی ادارے قومی فلکیاتی رصد گاہوں(این اے اوسی) نے جمعہ کو ملکی صارفین اور غیر ملکی شراکت داروں کے لیے لاموسٹ ڈی آر10 ڈیٹاسیٹ متعارف کرایا۔یہ  ڈیٹاسیٹ 2کروڑ22لاکھ 90ہزارسے زیادہ سپیکٹرا پر مشتمل ہے، جو دیگر تمام بین الاقوامی اسکائی سروے دوربینوں کے ذریعے جاری کردہ سپیکٹرا کی تعداد سے 2.9 گنا زیادہ ہے۔

 این اے اوسی کے مطابق، ڈیٹاسیٹ اکتوبر 2011 سے جون 2022 تک لاموسٹ کے مشاہدات کے ذریعے حاصل کردہ سپیکٹرل ڈیٹا کا مجموعہ ہے، جس میں 1کروڑ18لاکھ 10ہزار لو ریزولوشن سپیکٹرا اور1کروڑ4لاکھ 80ہزار میڈیم ریزولوشن سپیکٹرا شامل ہیں۔  

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے بحیرہ بوہائی میں 30کروڑ ٹن خام تیل او...

تیانجن(شِنہوا) چین کے بحیرہ بوہائی میں 2022 کے دوران تقریباً 30کروڑ ٹن خام تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے۔چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سنوک) کے مطابق ریکارڈ مقدارمیں ملنے والے تیل وگیس کی بڑی وجہ گزشتہ سال دو آئل فیلڈزبوژونگ2 -19 اوربوژونگ6 -26 کی دریافت ہے جس میں سے مؤخر الذکر ایک بہت بڑی آئل فیلڈ ہے جس میں خام تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر کا تخمینہ 10کروڑ ٹن تیل کے برابر ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بوہائی سمندر میں 10کروڑ ٹن سے زیادہ تیل اور گیس کے ذخائر کے ساتھ کل پانچ آئل فیلڈز دریافت ہوئے ہیں، جب کہ اس عرصے کے دوران اس علاقے میں نئے دریافت ہونے والے تیل اور گیس کے ذخائرکا حجم 1 ارب ٹن سے تجاوز ہے۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے یاوگان-34 سیریز کا نیا ریموٹ سینسنگ س...

جیوچھوان(شِنہوا) چین نے یاوگان-34 سیریز کا ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا ہے۔ یاوگان-34 04سیٹلائٹ کوجمعہ کی دوپہر 2 بج کر 27 منٹ (بیجنگ ٹائم) پرشمال مغربی جیوچھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹرسے لانگ مارچ-4 سی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا،جوبعدازاں کامیابی سے اپنے مقررہ مدارمیں داخل ہوگیا۔

اس ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کو زمینی وسائل کے سروے، شہری منصوبہ بندی، فصلوں کے پیداواری تخمینہ اور آفات سے بچاؤ اور آفات کے اثرات میں کمی جیسے شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔  

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 10 افراد...

خرطوم(شِنہوا)سوڈان کی شمالی ریاست میں سونے کی ایک کان منہدم ہونے سے کم سےکم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا نے جمعہ کو بتایا کہ سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سنا کا عینی شاہدین کے حوالے سے کہنا ہے کہ وادی حلفہ کے علاقے میں جبل الاحمر کان میں کنواں مہندم ہونے سے درجنوں کان کن پھنس گئے۔

رپورٹ کے مطابق 10 کان کنوں کی لاشیں جن میں زیادہ تر نوجوان تھے اور تین زخمی افراد کو وادی حلفہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

مقامی سیکیورٹی کے مطابق امدادی کارروائیوں میں دشواری کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2022 میں ہواوے کی آمدنی میں معمولی اضافہ

شین ژین(شِنہوا)چینی ٹیک کمپنی ہواوے نے 2022 میں642ارب 30  کروڑیوآن (تقریباً 93 ارب 50 کروڑ ڈالر) کی آمدنی حاصل کی جبکہ گزشتہ سال یہ مالیت 636 ارب 80 کروڑ یوآن  تھی۔

کمپنی کی جمعہ کو جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران کمپنی کا خالص منافع کم ہو کر35 ارب 60 کروڑیوآن رہ گیا جو2021 میں113 ارب 70 کروڑ یوآن تھا۔

کمپنی کے چیئرمین ایرک شو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2022 میں ایک چیلنجنگ بیرونی ماحول اورمنڈی کے علاوہ عوامل کے باعث  ہواوے کے آپریشنز کو نقصان پہنچا۔

شو نے کہا کہ مشکل صورتحال کے پیش نطر کمپنی نے پیداوار بڑھانے کے لیے بہت کوششیں کیں اور اپنی بقا کو برقرار رکھنے اور مستقبل کی ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے آمدنی کا ایک مستحکم سلسلہ حاصل کیا۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور آسیان زرعی تعاون کو فروغ دینے کے راس...

بوآؤ،ہائی نان(شِنہوا) چین اور آسیان ممالک کے درمیان زرعی شعبہ میں بہتر تعاون کی بدولت چین میں تھائی لینڈ سے ڈیورین ، فلپائن سے کیلے، ویتنام سے پیشن فروٹ ، کمبوڈیا سے لونگن  اور ملائیشیا سے کافی جیسی زرعی مصنوعات کو پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن نے بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے ) کی سالانہ کانفرنس میں کہا کہ چین گزشتہ 13 سالوں سے آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جس میں  زرعی مصنوعات کی تجارت ایک اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین اورآسیان نے اناج،گوشت،سبزیوں اورپھلوں جیسی زرعی مصنوعات کے ساتھ ساتھ عملے اور تکنیکی تبادلوں کے حوالے سے بہت سے منصوبے شروع کیے ہیں۔ فورم میں چین اور آسیان ممالک کے نمائندے اس بات پر متفق تھے  کہ دونوں فریقوں نے زرعی تعاون کو جامع طور پرمضبوط کیا ہے۔ چین اورآسیان کی جانب سے سرمایہ کاری وتجارت، سائنسی وتکنیکی تبادلوں اور تعاون، فوڈ سیکورٹی ، زراعت کی ماحول دوست اور پائیدار ترقی اور بین الحکومتی پالیسی کوآرڈینیشن کے حوالے سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں،جوہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-آسیان کمیونٹی کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔  

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کم...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے  تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر ہفتہ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے جمعہ کوکہاکہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 335 یوآن (تقریباً 48.75 ڈالر) فی ٹن اور 320 یوآن فی ٹن کی کمی جائے گی۔

چین میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کا اپنی فوج کی تعداد میں اضافہ کر...

کابل(شِنہوا) افغانستان میں نگران حکومت نے قومی فوج کی تعداد کو 1 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر2 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات ملک کے چیف آف آرمی اسٹاف قاری فصیح الدین فطرت نے جمعہ کو ایک مقامی میڈیاکے ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

چند ماہ قبل وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا تھا کہ1 لاکھ 50 ہزارنفری پر مبنی مضبوط فوج بنائی جائے گی۔

اہلکار نے بتایا کہ قومی فوج کے سپاہیوں کو مزید قابل اور پیشہ وربنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

افغان نگران حکومت اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جنگ زدہ ملک میں دیرپا امن اور سلامتی کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے طور پر سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بوآؤفورم کے شرکاء کا بحیرہ جنوبی چین میں تعا...

بوآؤ(شِنہوا) چین کےجنوبی صوبے ہائی نان میں جاری بوآؤفورم کے شرکاء نے بحیرہ جنوبی چین میں بات چیت اور تعاون پر زور دیاہے۔ 20 سے زائد ممالک اور خطوں کے 100 سے زائد ماہرین، سفارت کاروں اور سرکاری حکام نے بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے منعقدہ  سیشن میں شرکت کی۔ چین کے خارجہ امور کے معاون وزیر نونگ رونگ نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ بحیرہ جنوبی چین خطے کے ممالک کا مشترکہ گھر ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران ان ممالک نے تنازعات کوحل کرنے کے لیےباہمی اعتماد کو بڑھاتے اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے موثر طریقہ کار اور تجربا ت کو وضع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک نے بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیہ پر مکمل اور مؤثر طریقے سے عملدرآمد کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کے متن پر مشاورت کو آگے بڑھایا ہے، جس سے میری ٹائم ریجن میں انتظامی ضابطوں کا ایک مضبوط اور اپ گریڈ ورژن تشکیل دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کےاقتصادی وسماجی امور کے لیے سابق انڈر سیکرٹری جنرل  لیوژینمن نے کہا کہ خطے کے ممالک کے تھنک ٹینکس بحیرہ جنوبی چین سے متعلق مسائل بشمول سمندری ماحولیاتی تحفظ، سمندری سائنسی تحقیق اور میری ٹائم سیکورٹی اور بچاؤ کی سرگرمیوں پر بات چیت اور عملی تعاون کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دے سکتے ہیں۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بوآؤفورم کے شرکاء کا بحیرہ جنوبی چین میں تعا...

بوآؤ(شِنہوا) چین کےجنوبی صوبے ہائی نان میں جاری بوآؤفورم کے شرکاء نے بحیرہ جنوبی چین میں بات چیت اور تعاون پر زور دیاہے۔ 20 سے زائد ممالک اور خطوں کے 100 سے زائد ماہرین، سفارت کاروں اور سرکاری حکام نے بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے منعقدہ  سیشن میں شرکت کی۔ چین کے خارجہ امور کے معاون وزیر نونگ رونگ نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ بحیرہ جنوبی چین خطے کے ممالک کا مشترکہ گھر ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران ان ممالک نے تنازعات کوحل کرنے کے لیےباہمی اعتماد کو بڑھاتے اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے موثر طریقہ کار اور تجربا ت کو وضع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک نے بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیہ پر مکمل اور مؤثر طریقے سے عملدرآمد کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کے متن پر مشاورت کو آگے بڑھایا ہے، جس سے میری ٹائم ریجن میں انتظامی ضابطوں کا ایک مضبوط اور اپ گریڈ ورژن تشکیل دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کےاقتصادی وسماجی امور کے لیے سابق انڈر سیکرٹری جنرل  لیوژینمن نے کہا کہ خطے کے ممالک کے تھنک ٹینکس بحیرہ جنوبی چین سے متعلق مسائل بشمول سمندری ماحولیاتی تحفظ، سمندری سائنسی تحقیق اور میری ٹائم سیکورٹی اور بچاؤ کی سرگرمیوں پر بات چیت اور عملی تعاون کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دے سکتے ہیں۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی ۔ ووژو۔ غیرنصابی سرگرمیاں

چین ، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر وو ژو میں مڈل اسکول کے طلبا کینٹو نیز  اوپرا سیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہیبے۔ تانگ شان۔ عظیم دیوار۔ حفاظت

چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر زون ہوا کے گاؤں ہونگ شان کو میں عظیم دیوار کی حفاطتی ٹیم کے ارکان ہونگ شان کو عظیم دیوار کی صفائی کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی ۔ ووژو۔ غیرنصابی سرگرمیاں

چین ، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر وو ژو میں مڈل اسکول طالبات نسلی رقص سیکھ رہی ہیں۔ (شِنہوا)

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ پشاور ۔ افطار

پشاور  رمضان المبارک کے دوران غروب آ فتاب کے وقت لوگ افطار کررہے ہیں۔(شِںہوا)

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ پشاور ۔ افطار

پشاور، رمضان المبارک کے دوران غروب آفتا ب کے وقت لوگ افطار کا انتظار کررہے ہیں۔(شِںہوا)

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، نصف سے زائد گھریلو مصنوعات کی آن لائن چ...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ای کامرس میں تیزی کے دوران گزشتہ سال  گھریلو مصنوعات کی آن لائن  پرچون فروخت مجموعی طور پر  58.2 فیصد رہی۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت چائنہ سینٹر فار انفارمیشن انڈسٹری ڈیویلپمنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2022 میں کل آن لائن فروخت 486.1 ارب یوآن (تقریباً 70.6 ارب امریکی ڈالرز) رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.24 فیصد زیادہ ہے۔

گھریلو مصنوعات کی متعدد ضمنی اقسام کے لئے آن لائن آڈرز کا حصہ گزشتہ سال نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ چینی صارفین اعلی درجے کی انٹیلی جنٹ اور ماحول دوست گھریلو مصنوعات خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں جو ملک میں کھپت کے اپ گریڈ ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کھپت کے حق میں پالیسیوں کے ایک سلسلے کے نفاذ کے ساتھ، چین کے صارفین کی مارکیٹ میں زیادہ ٹھوس بحالی کی بنیاد نظر آئے گی اور گھریلو مصنوعات کی مارکیٹ آہستہ آہستہ بہترہونے کے لئے تیار ہے۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، اعلیٰ عدالت برائے جملہ حقوق نے 2022...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سپریم پپپلزعدالت  کی حقوق دانش عدالت نے 2022 میں 6 ہزار 183 مقدمات نمٹائے جو 2021 کی نسبت 18 فیصد زائد ہیں جس کے  مطا بق 3 ہزار 468 مقدمات نمٹائے گئے تھے ۔

سپریم پپپلزعدالت کی حقوق دانش عدالت کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 956 دیوانی مقدمات میں 53.5 فیصد کا تعلق ایجادات اور یوٹیلیٹی ماڈلز کے لیے تفویض کردہ پیٹنٹ حقوق کی خلاف ورزی بارے تھا۔

اسٹریٹجک ابھرتی صنعتوں بارے مقدمات کا تناسب بھی 2022 میں بڑھ گیا ۔انفارمیشن ٹیکنالوجی، بائیو میڈیسن اور اعلی درجے کے آلات کی مینوفیکچرنگ کے نئی نسل سے متعلق مقدمات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم پپپلزعدالت کی حقوق دانش عدالت ، قانون کے تحت حقوق دانش اور منصفانہ مارکیٹ مسابقت کا تحفظ اور بین الاقوامی معاہدوں میں درج اپنے فرائض کو پورا کررہی ہے تاکہ مارکیٹ و قانون پرمبنی اور بین الاقوامی سطح کے کاروباری ماحول کے فروغ کو مدد دے سکے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم پپپلزعدالت کی حقوق دانش عدالت کا قیام یکم جنوری 2019 کو عمل میں آیا تھا اور اس نے اب تک 13 ہزار 863 مقدمات کو سنا جس میں 11 ہزار 148 کو نمٹادیا گیا ہے ،یوں نمٹائے گئے مقدمات کا تناسب 80.4 فیصد بنتا ہے۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی زیرصدارت نظریاتی مطالعہ پروگرام...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے دور کے لئے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ کے خیالات کے مطالعہ اور نفاذ پر ایک نظریاتی مطالعہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ مطالعہ پروگرام پوری جماعت میں دو مراحل میں منعقد کیاجائے گا جس کا آغاز رواں اپریل سے ہوگا۔

اجلاس میں عہدیداروں کی ذاتی معلومات کی رپورٹنگ بارے قواعد و ضوابط کا جائزہ بھی لیا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے منصوبوں کے مطابق، نئے دورمیں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ کے نظریہ کے مطالعہ اور نفاذ پرایک نظریاتی مطالعہ پروگرام پارٹی ارکان ، خاص طور پر کاؤنٹی اور ڈائریکٹر سطح اوراس سے اوپرکے عہدیداروں کے لئے منعقد کیا جائے گا۔

پارٹی ارکان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مطالعہ کے ذریعے پارٹی کے نئے نظریات کے ساتھ سوچ، ارادے اور عمل سے متحد ہوکر پارٹی کی بنیاد کے عظیم جذبے کو آگے بڑھائیں گے۔

مطالعاتی پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ پارٹی کے تمام ارکان پارٹی کی اصل امنگوں اور بانی مشن کو کبھی فراموش نہ کر یں۔پا رٹی ارا کین  ہمیشہ اعتدال پسند، دانشمندانہ اور محنتی رہیں اور پارٹی کی جدوجہد جاری رکھنے کی ہمت اور صلاحیت حاصل کر یں۔

پوری پارٹی ہراعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کےلئے متحد ہوکر جدوجہد کرنے اور ہر محاذ پرچینی قوم کی تجدید شباب کو آگے بڑھانے کی ترغیب دے۔

اجلاس میں اس بات پر زوردیا گیا کہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم بارے شی جن پھنگ کی سوچ کے مطالعہ اور نفاذ کے لئے ایک وسیع نظریاتی مطالعاتی پروگرام  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ مز ید یہ کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کا مکمل طور پر نفاذ اور پارٹی کے مرکزی کام کی تکمیل کے لئے پارٹی کے تمام ارکان کو ملکر کام کرنے کے لئے متحرک کیا جائے۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفیر کا افریقہ کی امن و سلامتی میں مقا...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک سفیر نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افریقہ کی اپنی امن اور سلامتی میں اس کے قائدانہ کردار کی حمایت کرے۔

افریقی امور پر چینی حکومت کے خصوصی سفیر لیو یوشی نے افریقہ کے سائلینسنگ دی گنز  انیشی ایٹو پر عمل درآمد پر ترقیاتی پالیسی کے اثرات کے بارے میں سلا متی کو نسل کی ایک اعلیٰ سطح کی کھلی بحث کے دوران کہا کہ افریقہ ایک ابھرتا ہوا براعظم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ  امید کی زرخیز سرزمین ہے جو جوش و خروش سے بھری ہوئی ہے، افریقہ میں امن اور ترقی کے بغیر دنیا میں استحکام اور خوشحالی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سلامتی کونسل کو ان سوالات پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے کہ افریقہ کو اس کے چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنے میں مدد کے لئے بین الاقوامی تعاون کو کس طرح مضبوط بنایا جائے۔

تنازعات کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کے لئے ترقیاتی پالیسیوں کے درمیان ہم آہنگی کیسے پیدا کی جائے اور مضبوط حمایت فراہم کرنے کے لئے افریقہ کے ساتھ اقوام متحدہ کے تعاون کو کس طرح آگے بڑھایا جائے۔

لیو نے کہا کہ اپنے امن اور سلامتی میں افریقہ کے قائدانہ کردار کی حمایت کرنا ضروری ہے۔ افریقی افریقہ کو اچھی طرح جانتے ہیں اور افریقی ممالک اپنے امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے بنیادی قوتیں ہیں۔بین الاقوامی برادری کو افریقی مسائل کا افریقی حل تلاش کرنے کے اصول پر عمل کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ  انسانی حقوق کے نام پر دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے یا ان کے اختیارات سے تجاوز کرنے کی بجائے احترام اور اعتماد کی بنیاد پر مدد فراہم کرنی چاہئے۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، انٹرنیٹ کے آڈیو اور ویڈیو صارفین کی تعد...

چھنگ دو (شِنہوا) چین میں انٹرنیٹ کے آڈیو اور ویڈیو صارفین کی تعداد دسمبر 2022 تک  فوری پیغام رسانی کی خدمات سے بڑھ کر 1.04 ارب ہو گئی ہے۔

دسویں چائنہ انٹرنیٹ آڈیو اور ویڈیو کنونشن کے افتتاح سے قبل چین میں انٹرنیٹ کی آڈیو اور ویڈیو صنعت میں ترقی کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ شائع ہوئی۔یہ تقریب چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے علاقے چھنگ دو میں منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق چین میں 2022 کے دوران انٹرنیٹ کی آڈیو اور ویڈیو صنعت کا عمومی مارکیٹ حجم 700 ارب یو آن ( تقریباً 101.8 ارب امر یکی ڈالرز) سے تجاوز کر گیا۔

رپورٹ کے مطابق مختصر ویڈیوز مختلف اقسام کےصارفین میں مشہور ہیں جو انہیں انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے کا اہم جزو بناتی ہیں۔

لائیو اسٹریمنگ کی خدمات حاصل کرنے والے صارفین کی تعداد 75 کروڑ 10 لاکھ ہو گئی ہے، یہ مختصر ویڈیو کے بعد  دوسرا سب سے بڑا انٹرنیٹ آڈیو اور ویڈیو ایپلی کیشن کا درجہ ہے۔

رپورٹ کے مطا بق  آن لا ئن  آڈیو اور ویڈیو ایپلیکشز   تفریح  کے علاوہ معلومات  اور علم حاصل کرنے کا ذریعہ بن چکی ہیں۔ 30 فیصد سے زائد مختصر ویڈیوز کے صارفین کی طلب خبریں اورمعلومات ہیں۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قاہرہ میں رمضان المبارک کے دوران صوفی رقص کی...

قاہرہ (شِنہوا) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قصر امیر طاز میں رات کو کھلے آسمان تلے پیش کیا جانے والا سحرانگیز صوفی رقص غیرملکی سیاحوں اور دن بھر روزہ رکھنے والے متعدد مصریوں کو اپنی سمت متوجہ کرتا ہے۔

صوفی رقص قاہرہ آنے والے سیاحوں میں ایک مقبول سیاحتی تفریح ہے۔ یہ اسلامی طرز عمل کا ایک منفرد مکتب فکر ہے۔ یہ لوک رقص صوفیانہ روایات سے لبریز ہے۔

 

مصر، قاہرہ کے قصر امیر طاز میں رمضان المبارک کے دوران رقاص صوفی رقص پیش کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

 

مصر، قاہرہ کے قصر امیر طاز میں رمضان المبارک کے دوران رقاص صوفی رقص پیش کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

 

مصر، قاہرہ کے قصر امیر طاز میں رمضان المبارک کے دوران رقاص صوفی رقص کی تیاری کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

 

مصر، قاہرہ کے قصر امیر طاز میں رمضان المبارک کے دوران رقاص صوفی رقص کی تیاری کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

 

مصر، قاہرہ کے قصر امیر طاز میں رمضان المبارک کے دوران رقاص صوفی رقص پیش کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

 

مصر، قاہرہ کے قصر امیر طاز میں رمضان المبارک کے دوران رقاص صوفی رقص پیش کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

 

مصر، قاہرہ کے قصر امیر طاز میں رمضان المبارک کے دوران رقاص صوفی رقص پیش کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

 

مصر، قاہرہ کے قصر امیر طاز میں رمضان المبارک کے دوران رقاص صوفی رقص پیش کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

 

 

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی بینکاری شعبے کے خالص بیرونی اثاثے 166.5...

بیجنگ (شِنہوا) چینی بینکاری شعبے کے بیرونی مالیاتی اثاثے 2022 کے اختتام پر 15.186 کھرب امریکی ڈالرز تھے اور بیرونی ادائیگیاں 13.522 کھرب ڈالرز تھیں جس کے نتیجے میں خالص اثاثے166.5 ارب ڈالرز  رہے۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے مطابق بیرونی مالیاتی اثاثوں کی مد میں ڈیپازٹس اور قرضوں کی مالیت988.3 ارب ڈالرز پر پہنچ گئی  جو مجموعی اثاثوں  کا 65 فیصد ہے اور بانڈز 330.4 ارب ڈالرز پر رہے جو کُل کا 22 فیصد ہے۔

کرنسیوں کی مد میں آر ایم بی کے اثاثوں کی مالیت 294.4 ارب ڈالرز ہے جو مجموعی اثاثوں کا 19 فیصد ہے جبکہ امریکی ڈالرز کے اثاثوں کی مالیت 938.4 ارب ڈالرز ہے جو کُل کا 62 فیصد ہے۔

بیرونی ادائیگیوں کے لحاظ سے ڈیپازٹس اور قرضوں کی مالیت 760.6 ارب ڈالرز ہے جو کُل اثاثوں کا 56 فیصد ہے اور بانڈ ادائیگیوں کی مالیت 230.7 ارب ڈالرز ہے جو مجموعی بیرونی ادائیگیوں کا 17 فیصد ہے۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ۔تیانجن ۔ہیبے خطے میں بیرونی تجارت میں...

شی جیا ژوانگ(شِنہوا)  بیجنگ۔ تیانجن۔ہیبے خطے میں بیرونی تجارت گزشتہ سال کی نسبت 2023 کے پہلے دو مہینوں کے دوران   6 فیصد اضافے کے ساتھ 783.15 ارب یوآن (113.97 ارب امریکی ڈالرز) رہی ہے۔

چین کےشمالی صوبہ ہیبے کے دالحکومت  شی جیا ژوانگ  کے کسٹمز نے کہا ہےکہ خطےکی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 13.1 فیصد اضافے کے ساتھ  209.37 ارب یوآن رہیں اور درآمدات 3.7 فیصد اضافے کے ساتھ 573.78 ارب  یوآن رہیں۔

خطے کی جنوری اور فروری کے درمیان یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ تجارت بالترتیب2.7 فیصد اور 1.2 فیصد اضافے کے بعد 101.7 ارب یوآن اور 82.07 ارب یوآن رہی۔

اجناس  کی برآمد کے لحاظ سے مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات کی برآمدات 94.52 ارب یوآن رہیں جو خطے کی مجموعی برآمدات کا 45.1 فیصد ہے۔

درآمدات کی مد میں سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران خام تیل میں 0.2 فیصد کا کچھ اضافہ ہوا جبکہ ہائی ٹیک  اور زرعی مصنوعات کی درآمدات بالترتیب 20.4 فیصد اور 22.5 فیصد اضافے کے ساتھ 72.43 ارب یوآن اور 68.66 ارب یوآن تک  پہنچ گئیں۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا ، چیری کے پھول بہار کی دھن سنانے...

سیول (شِنہوا) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں سیوک چھون جھیل پارک چیری کے پھولوں کو دیکھنے کے لئے مقبول ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں دونوں جھیلوں کے اطراف کے راستوں پر 1 ہزار سے زائد چیری کے درخت ہیں۔

موسم بہار کا آغاز ہوچکا ہے ۔ پارک مقامی اور غیر ملکی سیاحوں سے بھرا ہوا ہے۔

سیاح  ہلکےرنگوں کے اس عجائب عالم میں تصاویر بناتے ہیں جس میں پھول عارضی طور پر کھلتے  ہیں ،یہ تجدید کی علامت ہیں جو کہ موسم بہار کی دھن بھی سناتے ہیں۔

 

جنوبی کوریا ، سیول کے سیوک چھون جھیل پارک میں سیاح چیری کے کھلتے پھولوں کا نظارہ کر تے ہو ئے تصاویر بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

جنوبی کوریا ، سیول کے سیوک چھون جھیل پارک میں سیاح چیری کے کھلتے پھولوں کی  تصاویر بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

جنوبی کوریا ، سیول کے سیوک چھون جھیل پارک میں سیاح چیری کے کھلتے پھولوں کی  تصاویر بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

جنوبی کوریا ، سیول کے سیوک چھون جھیل پارک میں سیاح چیری کے کھلتے پھولوں کا نظارہ کر تے ہو ئے تصا ویر بنا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

جنوبی کوریا ، سیول کے سیوک چھون جھیل پارک میں سیاح چیری کے کھلتے پھولوں کا نظارہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

 

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، مینوفیکچرنگ سرگرمی میں مسلسل تین ماہ تک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مینوفیکچرنگ سرگرمی میں مسلسل تین ماہ تک توسیع برقرار رہی ہے جس سے ملک کی مستحکم معاشی بحالی کا تازہ ثبوت حاصل ہو تا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے جمعہ کے روز جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق چین کے مینوفیکچرنگ  شعبہ کے لیے مارچ میں  پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) 51.9 رہا جو فروری میں 52.6 تھا۔

50 سے اوپر کی ریڈنگ توسیع کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ اس سے نیچے کی ریڈ نگ سے سکڑاؤ کی عکاسی ہوتی ہے۔

بیورو کے سینئر شماریات دان ژاؤ چھنگ ہی  نے کہا کہ مینوفیکچرنگ پی ایم آئی میں مارچ کے دوران توسیع جاری رہی ، حالانکہ  گزشتہ مہینے اعلی بنیاد کی وجہ سے سست رفتار کے ساتھ  چین کی معاشی ترقی کی مستقل بحالی کا اشارہ ملتا ہے۔

بنیا دی اعدادو شمار کے مطا بق ، پروڈکشن انڈیکس اور نئے آرڈرز انڈیکس بالترتیب 54.6 اور 53.6 تک پہنچ گئے ، دونوں بوم اور بسٹ لائن سے بہت اوپر ہیں۔

سروے میں شامل 21 صنعتوں میں سے 13 میں  گزشتہ ما ہ کی نسبت مستحکم توسیع  ہو ئی ۔ بڑے، درمیانے درجے کے اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لئے پی ایم آئی بالترتیب 53.6، 50.3 اور 50.4 رہا۔

مارکیٹ کے اعتماد میں بھی نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ کاروباری آؤٹ لک انڈیکس 55.5 پر رہا جس میں سروے کی گئی تمام صنعتوں نے امید کا اظہار کیا۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وآؤ فورم برائے ایشیا, چینی وزیر اعظم کی ملکی...

بوآؤ، ہائی نان (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے جنوبی صوبہ ہائی نان کے علاقے بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2023 میں شرکت کرنے والے چینی اور غیر ملکی کاروباری نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔

نمائندوں کی تقاریر سننے کے بعد چینی وزیراعظم نے چین کی ترقی کے لئے ان کی توجہ ، تعاون اور مثبت کردار کو سراہا۔

لی نے کہا کہ غیرملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباروں سمیت تمام اقسام کے کاروباری اداروں نے چین کی تیز رفتار اقتصادی ترقی اور طویل مدتی سماجی استحکام کا مشاہدہ کیا اور اس میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

لی نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام کاروباری افراد اعتماد بڑھانے اور توقعات کی بہتری میں قائدانہ کردارادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکلات کے باوجود معاشی عالمگیریت کا تاریخی رجحان تبدیل نہیں ہوگا۔ چین کی معاشی ترقی کی ٹھوس بنیادیں ، اصلاحات اور کھلے پن کی عمومی سمت ، چین کی وسیع منڈی اور مکمل صنعتی نظام کی عظیم الشان قوت تبدیل نہیں ہوگی۔

لی نے کہا کہ چینی جدید یت کی سمت مسلسل پیشرفت دنیا بھر کے ممالک کے لئے مزید کاروباری مواقع اور ترقیاتی فوائد لائے گی اورعالمی معیشت میں بہت یقین پیدا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت مختلف کاروباری اداروں کی ترقی کے لئے بہتر ماحول اور بہتر خدمات کی فراہمی جاری رکھے گی۔

چین اپنی میکرو پالیسی میں نسبتاً استحکام برقراررکھے گا، اعلی معیار کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کو ہم آہنگ کرنے میں زیادہ سے زیادہ پہل کرے گا اور ایک عالمی معیار کے کاروباری ماحول کو فروغ دے گا جو منڈی اور قانون پر مبنی اور بین الاقوامیت کے تحت ہوگا۔

لی نے مزید نے کہا کہ چین نے ہمیشہ غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب اور اسے استعمال کرنے کو بہت اہمیت دی ہے۔ چین مارکیٹ تک رسائی کو مزید آسان بنائے گا ، اعلی معیار کے آزاد تجارتی علاقوں کے عالمی نیٹ ورک کو وسعت دے گا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے میں ٹھوس پیشرفت کرے گا۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، انٹرنیٹ کمپنی میتو کی آمدن میں 2022 کے...

شیامین (شِنہوا) چینی انٹرنیٹ کمپنی میتو کو  2022 کے دوران 2.08 ارب  یوآن (تقریباً 30 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز) سے زائد کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 25.2 فیصد زائد ہے۔

میتو نے گزشتہ برس 11 کروڑ 10 لاکھ یوآن کا ترمیم شدہ خالص منافع حاصل کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 29.9 فیصد زائد ہے۔

کمپنی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مصنوعی ذہانت سے سے تیار کردہ مواد کی بڑھتی ہوئی طلب کے سبب میتو کی وی آئی پی سبسکرپشن سروس میں زبردست اضافہ ہوا جس سے 78 کروڑ 20 لاکھ یوآن کی آمدن حاصل ہوئی جو 57.4 فیصد زائد ہے۔

امیج سافٹ ویئر بطورسروس کے کاروبار سے 46 کروڑ 30 لاکھ یوآن کی آمدن ہوئی جبکہ آن لائن اشتہارات سے ہونے والی آمدن 59 کروڑ 60 لاکھ یوآن تک پہنچ گئی۔

اکتوبر 2008 میں قائم ہونے والی میتو ، مصنوعی ذہانت سے چلنے والی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو صارفین کی تصویری مصنوعات اور بیوٹی مینجمنٹ سروسز کو "خوبصورت" بنانے کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو وفاقی...

پاکستان کو ٹیکس اصلاحات کے ذریعے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب میں اضافہ کرکے مالیاتی استحکام کو بحال کرنے کی ضرورت ہے،ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب گزشتہ 20 سالوں کے دوران 10 فیصد کے قریب رہا،سیاسی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو وفاقی بجٹ کے اہداف حاصل نہیں ہو سکتے،حکومت کو ٹیکسوں کی پالیسیوں کو بہتر بنا کر پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے کاروباری اداروں کو مراعات دینے چاہئیں۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اکنامکس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالرشید نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک اہم مالیاتی خسارے کا سامنا ہے اور ٹیکس ریونیو میں اضافہ اس کے لیے ایک اہم چیلنج ثابت ہوا ہے۔ ملک کا ٹیکس سے جی ڈی پی کا تناسب دنیا میں سب سے کم ہے جو کہ ایک اہم ٹیکس فرق کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم عام عوام کی بات کریں تو وہ پہلے ہی ٹیکسوں کا بھاری بوجھ برداشت کر رہے ہیں لیکن مجموعی طور پر پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب گزشتہ 20 سالوں کے دوران 10 فیصد کے قریب رہا۔ڈاکٹر عبدالرشید نے کہا کہ ٹیکس سے جی ڈی پی کے تناسب کے اس جمود کی بڑی وجہ ٹیکسوں کا کمزور نفاذ اور ٹیکس دہندگان میں یہ اعتماد پیدا کرنے کے لیے حکومتی اقدامات کی کمی جیسے عوامل ہیں کہ یہ رقم ان کی فلاح و بہبود اور ترقی پر خرچ کی جائے گی۔

حکومت کو ٹیکس دہندگان کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ٹیکس کی آمدنی غربت کے خاتمے، صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے، بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر اور لوگوں کے معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے استعمال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بہتر بنانے کے لیے تاجروں، چھوٹے تاجروں اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت لوگوں کا اعتماد جیتنے کی اشد ضرورت ہے۔حکومت کو ٹیکسوں کی پالیسیوں کو بہتر بنا کر پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے کاروباری اداروں کو مراعات دینے چاہئیں۔ اسے ٹیکس میں چھوٹ دے کر برآمد کنندگان پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے جس سے پاکستانی برآمدات بین الاقوامی منڈی میں مزید مسابقتی بنیں گی۔ اس سے نہ صرف برآمدات کو فروغ ملے گا بلکہ ملک کے لیے زیادہ ریونیو بھی پیدا ہوگاجس سے ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال بہتر ہوگی۔ریونیو کی بنیاد کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کو موثر ٹیکس کی شرحوں کو نافذ کرنا چاہیے۔

حکومت کو چاہیے کہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے قوانین میں نرم تبدیلیاں لائے اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنائے۔ماہر اقتصادیات نے نشاندہی کی کہ سیاسی بحران جو اس وقت ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوششوں پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ڈاکٹر عبدالرشید نے کہا کہ اگر سیاسی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو 2022-23 کے وفاقی بجٹ کے اہداف حاصل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ جب معیشت میں ترقی ہوتی ہے تو یہ ایک فطری حقیقت ہے کہ پیداوار اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر عبدالرشید نے کہا کہ پاکستان کو ایک بار پھر مہنگائی، ادائیگیوں کے توازن کا مسئلہ، کرنسی کی قدر میں کمی اور توانائی کے بحران سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور ذخائر بھی تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر حکومت سیاسی استحکام کو یقینی بنانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس سے کاروباری اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، جس سے ایف بی آرجاری مالی سال کے لیے اپنے ٹیکس اہداف حاصل کر سکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈکمپنی نے 22.49 روپے کی...

جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی سے دسمبرمیں گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ کی سالانہ فروخت میں کمی ہوئی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق یہ فرم پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر آٹوموبائل اسمبلر سیکٹر میں درج ہے جس نے 7.9 بلین روپے کی فروخت پر 1 ارب روپے کا مجموعی منافع اور 105 ملین روپے کا خالص منافع پوسٹ کیااور 2.48 روپے فی حصص کی آمدنی پوسٹ کی۔ کمپنی کی کل فروخت 11 ارب روپے، مجموعی منافع 1.9 بلین روپے اور خالص منافع روپے 958 ملین تھا۔مجموعی منافع اور خالص منافع کا تناسب 17فیصد اور 8.27فیصد پوسٹ کیا۔3.8 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ یہ آٹوموبائل اسمبلر سیکٹر میں آٹھویں سب سے بڑی فرم ہے۔ 1963 میں جنرل موٹرز کی سرپرستی میں قائم کمپنی پک اپ، ٹرک، بسوں اور دیگر ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔ کمپنی نے پہلے چھ ماہ جولائی سے دسمبر میں 1.9 بلین روپے کا سب سے زیادہ مجموعی منافع اور 958 ملین روپے کا خالص منافع کمایا۔ پچھلے پانچ سالوں میں، کمپنی نے سب سے کم مجموعی اور خالص منافع کا تجربہ کیا، اور یہاں تک کہ اسے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔کمپنی نے 22.49 روپے کی سب سے زیادہ فی حصص آمدنی حاصل کی۔ کمپنی نے اس عرصے میں 2.47 روپے فی حصص کا نقصان بھی پوسٹ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی کا مجموعی...

انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ کی آمدنی جاری مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ مہینوں میں 21.9 بلین روپے رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.7 بلین روپے سے 7 فیصد کم ہے۔ مجموعی منافع بھی 59فیصدکم ہو کر 1.95 بلین روپے ہو گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 69.5 ملین روپے کا خالص منافع کمایاجو کہ 3.2 بلین روپے کے منافع سے 98 فیصد کم ہے ۔مالی سال 2021-22 کے دوران کمپنی کی مجموعی فروخت مالی سال 21 میں 49 بلین روپے سے بڑھ کر 75.3 بلین روپے تک پہنچ گئی جس میں سال بہ سال 53 فیصد کا اضافہ ہوا۔مالی سال 22 کا مجموعی منافع 14.5 بلین روپے تک پہنچ گیا جو مالی سال 21 کے 6.5 ملین روپے سے 123 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 21 میں 3.8 بلین روپے کے خالص منافع کے مقابلے میںبعد از ٹیکس منافع مالی سال 22 میں 9.98 بلین روپے تک پہنچ گیا جس نے سال بہ سال کی بنیاد پر 158 فیصد کی زبردست اضافہ کیا۔مالی سال 21 میںکمپنی کی فی حصص آمدنی 70.98 روپے تھی جس نے 159 فیصد کی غیر معمولی نمو ظاہر کی اور مالی سال 22 میں بڑھ کر 184.11 روپے ہو گئی۔انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی کو پاکستان میں 23 جولائی 1957 کو کمپنیز ایکٹ 1913 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی یارن کی تیاری اور فروخت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خواتین کے علم اور ہنر سے فائدہ اٹھا کر زرعی...

پاکستان میںزراعت کا موجودہ حصہ جی ڈی پی میں 22 فیصد، 83 ملین لوگ زراعت سے وابستہ ہیں جن میں سے 40 ملین خواتین ہیں،ملک کی آبادی 51فیصدخواتین پر مشتمل، خواتین زراعت کے مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں،خواتین کو زرعی وسائل تک رسائی اور استعمال میں کئی چیلنجز کا سامنا ، زراعت میں خواتین کے علم اور ہنر سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت،خواتین کو زرعی وسائل زمین، قرض اور ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی دی جانی چاہیے،زرعی شعبے کو فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ویلتھ پاک کے ساتھ بات چیت میںوزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق کے اکنامک کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد علی تالپور نے کہاکہ خواتین زراعت میں اہم کردار ادا کرتی ہیںکیونکہ وہ زرعی افرادی قوت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ زراعت کسی بھی ملک کی معیشت کا ایک بنیادی پہلو ہے اور اس کی کامیابی کا زیادہ تر انحصار خواتین سمیت اس کے لوگوں کے تعاون پر ہوتا ہے ۔ہمارے ملک میں 51فیصدخواتین ہیں۔ زراعت کا موجودہ حصہ جی ڈی پی میں 22 فیصد ہے اور 83 ملین لوگ زراعت سے وابستہ ہیں جن میں سے 40 ملین خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین زراعت کے مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔بہت سی پڑھی لکھی خواتین نے زراعت کو بطور پیشہ اپنایا ہے اور سائنسدانوں اور فیلڈ اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ان کی اہم شراکت کے باوجودخواتین کو زرعی وسائل تک رسائی اور استعمال میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہیں ثقافتی اور صنفی بنیادوں پر رکاوٹوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جو فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی شرکت کو محدود کرتی ہیں اور تعلیم اور تربیت تک ان کی رسائی کو محدود کرتی ہیں۔ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے زراعت میں خواتین کے علم اور ہنر سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ خواتین کے پاس قیمتی ہنر اور علم ہوتا ہے جو زرعی ترقی کے لیے اہم ہیںجن میں مقامی فصلوں کا علم، کاشتکاری کے روایتی طریقوںاور قدرتی وسائل کا انتظام شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے علم اور ہنر سے فائدہ اٹھا کرہم زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں اور اپنے ملک کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومتوں اور ترقیاتی اداروں کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے کہ خواتین کو زرعی وسائل جیسے زمین، قرض اور ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی حاصل ہو۔ خواتین کو ان کے علم اور ہنر میں اضافے کے لیے تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔زرعی شعبے کو فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ خواتین کی شراکت کو تسلیم کیا جانا چاہیے اور ان کی قدر کی جانی چاہیے جو زراعت میں ان کے لیے ثقافتی اور صنفی بنیادوں پر رویوں کو تبدیل کرنے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے میں مدد دے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماد اظہر کی اندراج مقدمات اور ریلی نکالنے پ...

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کرنے، کنٹینرزلگانے اور ریلی نکالنے پر پابندی کے خلاف درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے حماد اظہر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ تحریک انصاف نے قانون کی حکمرانی اور عام انتخابات نہ کروانے کے خلاف جیل بھرو تحریک شروع کی، 22فروری کو لاکھوں لوگ گرفتاریوں کے لیے گھروں سے نکلے،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا اب درخواست کو مزید چلانے کا جواز باقی نہیں رہا، بعد ازاں عدالت نے حماد اظہر کی درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں