مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ قصبے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی سیکورٹی فورسزمظاہرین میں سے ایک فلسطینی کو گرفتار کررہی ہیں۔(شِنہوا)
مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ قصبے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی سیکورٹی فورسزمظاہرین میں سے ایک فلسطینی کو گرفتار کررہی ہیں۔(شِنہوا)
یمن کے دارلحکومت صنعا میں شدید بارش میں موٹرسائیکل پرسوار شہری سڑک پر سیلابی پانی سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)
مصرکے دارلحکومت قاہرہ کی مسجد الازہر میں مسلمان رمضان کے دوران افطار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
قلات، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں ماضی کی جنگوں سے بچ جانے والی ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
ہفتہ کو افغان صوبائی پولیس کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بارودی سرنگ جو ماضی کی جنگوں سے بچ گئی تھی، جمعہ کو شاہ جوئے ضلع کے سرخوگان علاقے میں پھٹ گئی جس میں ایک بچہ جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوئے۔
خانہ بدوش خاندانوں کے بچوں کا ایک گروپ ایک کھیت میں ٹریکٹر کے ساتھ کھیل رہا تھا جب انہیں ایک کھلونا نما آلہ ملا جس سے وہ کھیلنے لگے اور وہ اچانک پھٹ گیا جس سے ایک بچہ جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
اسی طرح کے ایک دھماکے میں منگل کے روز شمالی صوبہ جوزجان میں دو بچے جاں بحق اور چار زخمی ہوئے تھے۔
بیجنگ(شِنہوا) ہونڈوراس کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کی کل تعداد 182 ہو گئی ہے، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ گوئٹے مالا بھی دنیا کا رجحان دیکھتے ہوئے جلد صحیح انتخاب کرے گا۔ اس سوال پر کہ ہونڈوراس کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد،گوئٹے مالا اب وسطی امریکہ میں واحد ملک رہ گیا ہے جس کا چین کے ساتھ کوئی رسمی تعلق نہیں ہے ماؤ نے کہا کہ ہنڈوراس کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک چین کا اصول عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور یہ عوام کی امنگوں اور دنیا کے رجحان کی نمائندگی کرتا ہے اور کوئی طاقت اس رجحان کو روک نہیں سکتی۔
ترجمان نے کہا کہ تائیوان کی آزادی کے لیے علیحدگی پسندوں کی کوششیں چینی قوم کی مرضی اور مفادات کے خلاف ہے اور تاریخ کے رجحان کے خلاف ہے۔ جسے کہیں بھی پذیرائی نہیں ملے گی۔
بیجنگ(شِنہوا) ہونڈوراس کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کی کل تعداد 182 ہو گئی ہے، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ گوئٹے مالا بھی دنیا کا رجحان دیکھتے ہوئے جلد صحیح انتخاب کرے گا۔ اس سوال پر کہ ہونڈوراس کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد،گوئٹے مالا اب وسطی امریکہ میں واحد ملک رہ گیا ہے جس کا چین کے ساتھ کوئی رسمی تعلق نہیں ہے ماؤ نے کہا کہ ہنڈوراس کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک چین کا اصول عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور یہ عوام کی امنگوں اور دنیا کے رجحان کی نمائندگی کرتا ہے اور کوئی طاقت اس رجحان کو روک نہیں سکتی۔
ترجمان نے کہا کہ تائیوان کی آزادی کے لیے علیحدگی پسندوں کی کوششیں چینی قوم کی مرضی اور مفادات کے خلاف ہے اور تاریخ کے رجحان کے خلاف ہے۔ جسے کہیں بھی پذیرائی نہیں ملے گی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ سے سنگاپورکے وزیر اعظم لی ہسین لونگ نے گزشتہ روز بیجنگ میں ملاقات کی۔دونوں ممالک کو تعاون کے اہم شراکت داروں کے طور پر سراہتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سےدوطرفہ تعلقات تزویراتی اورعمل پر مبنی ہیں جس سے نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی اور بحالی کو بھرپور فروغ ملا بلکہ خطے کے ممالک کے لیے ایک معیار بھی قائم ہواہے۔ چینی صدر نے کہا کہ لی کے دورے کے دوران، دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو ہمہ جہت اعلیٰ معیار کی مستقبل پر مبنی شراکت داری کی طرف بڑھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مستقبل کی ترقی کا راستہ متعین کیا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک سنگاپور کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے، سٹریٹجک اتحاد کو مستحکم اور اعلیٰ معیار کو چین-سنگاپور تعاون کی سب سے نمایاں خصوصیت بنانے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پرصدر شی نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں سے سنگاپور چین کی اصلاحات اور کھلے پن میں سب سے زیادہ شامل رہا اور اس کے مفادات چین کے ساتھ سب سے زیادہ مربوط ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین سنگاپور اور تعاون کے خواہشمند دیگر ممالک کے ساتھ اہم مواقع کے اشتراک کے لیے تیار ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک دوطرفہ تعاون میکنزم کے تحت ہونے والے اجلاسوں کے بہتراستعمال، نئی بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری کی تعمیرکو مضبوط بنانے، ڈیجیٹل اورماحول دوست ترقی پرتعاون کوفروغ دینے ،تھرڈ پارٹی تعاون اورکراس بارڈر سفرکے حوالے سے مناسب پیش رفت کے لیےسنگاپور کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ سے سنگاپورکے وزیر اعظم لی ہسین لونگ نے گزشتہ روز بیجنگ میں ملاقات کی۔دونوں ممالک کو تعاون کے اہم شراکت داروں کے طور پر سراہتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سےدوطرفہ تعلقات تزویراتی اورعمل پر مبنی ہیں جس سے نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی اور بحالی کو بھرپور فروغ ملا بلکہ خطے کے ممالک کے لیے ایک معیار بھی قائم ہواہے۔ چینی صدر نے کہا کہ لی کے دورے کے دوران، دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو ہمہ جہت اعلیٰ معیار کی مستقبل پر مبنی شراکت داری کی طرف بڑھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مستقبل کی ترقی کا راستہ متعین کیا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک سنگاپور کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے، سٹریٹجک اتحاد کو مستحکم اور اعلیٰ معیار کو چین-سنگاپور تعاون کی سب سے نمایاں خصوصیت بنانے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پرصدر شی نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں سے سنگاپور چین کی اصلاحات اور کھلے پن میں سب سے زیادہ شامل رہا اور اس کے مفادات چین کے ساتھ سب سے زیادہ مربوط ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین سنگاپور اور تعاون کے خواہشمند دیگر ممالک کے ساتھ اہم مواقع کے اشتراک کے لیے تیار ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک دوطرفہ تعاون میکنزم کے تحت ہونے والے اجلاسوں کے بہتراستعمال، نئی بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری کی تعمیرکو مضبوط بنانے، ڈیجیٹل اورماحول دوست ترقی پرتعاون کوفروغ دینے ،تھرڈ پارٹی تعاون اورکراس بارڈر سفرکے حوالے سے مناسب پیش رفت کے لیےسنگاپور کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان کے ایوی ایشن شعبہ کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، ایک اور غیر ملکی ایئر لائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجکستان کی سومون ایئر نے رواں ماہ سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس حوالے سے سی اے اے نے سومون ائیر کو فضائی آپریشن کی اجازت بھی دیدی ہے۔ تاہم ابتدائی طور پر سومون ائیر پاکستان سے دوشنبے کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی ، سومون ایئر فضائی آپریشن کے لیے بوئنگ 737 طیارے استعمال کریگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے بنچز تشکیل دے دیئے، تمام 15 ججز آئندہ ہفتے اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بنچ نمبر 1 چیف جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا، جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس یحیی آفریدی بنچ نمبر 2 کا حصہ ہوں گے، بنچ نمبر 3 جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ نمبر 4 جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل بنچ نمبر 5 کا حصہ ہونگے، بنچ نمبر 6 جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر اکبر نقوی پر مشتمل ہو گا جبکہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید بنچ نمبر 7 کا حصہ ہونگے۔ خصوصی بنچ نمبر 1 چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا، خصوصی بنچ نمبر 4 جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات قائم نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی کوشش ہو رہی ہے۔ ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاستان ے اسرائیل سے تجارتی تعلقات نہیں ہیں، صرف سیاسی مقاصد یلئے متفقہ مقف و متنازع نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پاستانی یہودی کو عمران خان ے دور حومت میں اسرائیل جانیی اجازت ملی، پاستانی یہودی نے ایک عرب ملک سے پاستانی اشیا اسرائیل بھیجیں، اس سے متعلق وزارت تجارت یا خارجہ سے این او سی سامنے نہیں آیا ہے، نہ ہی ایسی اطلاع ہے کہ اس کی سرکاری طور پر اجازت دی گئی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ یہ عمل ہم پاکستانیوں کے لیے قابل تشویش تھا، دکھ کی بات ہے پاکستانیوں کے متقفہ معاملے پر کچھ دوستوں نے سیاست شروع کردی اور حکومت، مولانا فضل الرحمان ،ان کی جماعت اور دیگرحکومت کی تائیدکرنیوالی جماعتوں کو مطعون کرنا شروع کردیا۔ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس عمل میں حکومت، اتحادی جماعتوں یا مولانا فضل الرحمان کا عمل دخل ہے، اس معاملے کا ذمہ دار حکومت، مولانا فضل الرحمان یا مجھے ٹھہرانا متفقہ روایت کو خراب کرنے کی کوشش ہے، پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات قائم نہیں ہوئے اور نہ ہی ایسی کوئی کوشش ہو رہی ہے، تحریک انصاف بے بنیاد الزام تراشی بند کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ 9 ارکان پر مشتمل عدالتی بنچ 3 ارکان تک محدود ہوگیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بنچ جس طرح تنازعات، تقسیم کا شکار ہے، عدلیہ کی ساکھ اور تاثر کیلئے ٹھیک نہیں، صاف ظاہر ہے یہ بنچ اکثریت اور غیرجانبداری کھو چکا، فیصلے سے پہلے بنچ متنازع ہو جائے تو وہ انصاف نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف حکومت، بار کونسل کی فل کورٹ بنچ کی استدعا پھر مسترد کی گئی ہے، فل کورٹ بنچ کی درخواست مسلسل مسترد ہونے پر کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، اعلی عدالت سے گزارش ہے فل کورٹ بنچ کی درخواست پر نظرثانی کرے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ صرف حکومت کا نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے، اس بحران کا حل کورٹ کی اجتماعی دانش میں ہے، 3 ججز پر مشتمل بنچ کا فیصلہ عدالتی اجتماعی دانش نہیں ہو سکا، معزز ججز کو اندرونی تقسیم، تنازع زائل کرنے کیلئے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو اپنی ساکھ، غیرجانبداری کا تاثر بحال کرنے کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شنگھائی(شِنہوا)چین کا شہرشنگھائی اس سال 11 سے 14 جون تک بین الاقوامی کاربن نیوٹرلٹی ایکسپو کے پہلے سیشن کی میزبانی کرے گا۔
منتظمین کے مطابق ٹیکنالوجیز، مصنوعات اور کامیابیوں کواجاگر کرنے کیلئے منعقد ہونے والی شنگھائی انٹرنیشنل کاربن نیوٹرلٹی ایکسپو میں بنیادی طور پر کم کاربن کے اخراج والی ٹیکنالوجیز، مصنوعات اور کامیابیوں کا فروغ اور تشہیر کی جائے گی تاکہ ماحول دوست اور کم کاربن کے اخراج پر مبنی ترقی حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔
"کاربن کی نیوٹرلٹی کی راہ" کے عنوان سے منعقد ہونے والی یہ ایکسپو تھیم نمائشوں، تجارتی سرگرمیوں اور فورمز پر مشتمل ہوگی۔
شنگھائی میونسپل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور بین الاقوامی تجارت شنگھائی کے فروغ کی کونسل کے مطابق نمائش 1 لاکھ مربع میٹر رقبے پر محیط ہو گی جس میں اندرون و بیرون ملک سے 600 سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے۔
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے نب کی جانب سے طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا۔ سابق خاتون اول بشری عمران نے قومی احتساب بیورو (نیب)میں طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ بشری بی بی کی جانب سے عدالت سے 17 فروری اور 16 فروری کے نوٹسز غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں بشری بی بی نے استدعا کی کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب کو میرے خلاف تادیبی کاروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ بشری بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بوآؤ، ہائی نان(شِنہوا)بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2023 جمعہ کو چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبے ہائی نان میں اختتام پذیر ہو گئی۔ کوویڈ-19 کے پھیلنے کے بعد سے یہ بی ایف اے کی پہلی مکمل طور پرمنعقد ہونے والی سالانہ کانفرنس تھی۔ اس سال کی کانفرنس میں تقریباً 40 ممالک اور خطوں سے تقریباً 2 ہزار مندوبین اور 170 سے زیادہ میڈیا تنظیموں کے 1 ہزار 100 سے زائد صحافیوں نے شرکت کی۔
بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس کے احسن انداز میں انعقاد یقینی بنانے کے لیے عملے کے ارکان نے کس طرح اپنے فرائض مستعدی سے سرانجام دیئے ، اس پر ایک نظر ڈالیں۔
چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2023 کے دوران عملے کے ارکان فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2023 کے دوران صفائی کے عملے کا کارکن کام کر رہا ہے۔(شِنہوا)
چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2023 کے لئے خصوصی لین پر پولیس اہلکار کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2023 کے دوران ایک مترجم کام کر رہی ہے۔(شِنہوا)
چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2023 کے دوران منتظمہ فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔(شِنہوا)
دل اور سینے کے امراض کے ماہرین نے کہا ہے کہ لڑکپن سے پڑنے والی ایک بری عادت تمباکو نوشی ہے، جس سے دنیا بھر میں سالانہ 70 لاکھ اور پاکستان میں ایک لاکھ 60 ہزار اموات ہوتی ہیں، دنیا بھر میں آئندہ چند سالوں تک اموات کی یہ شرح ایک کروڑ تک پہنچ سکتی، پاکستان میں تمباکو نوشی اور اس سے پیدا ہونیوالی پیچیدہ امراض کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے، مختلف اقسام کے کینسر تمباکو نوشی کے سبب ہوتے ہیں۔ماہرین نے کہا کہ تمباکو نوشی ترک کرنے کیلئے 6 ہفتے درکار ہوتے ہیں اور اس کیلئے رمضان المبارک ایک بہترین موقع ہے کہ ہم ہر طرح کے تمباکو سے چھٹکارہ حاصل کرکے اپنی ان بری عادات پر قابو پائیں۔انڈس ہسپتال کے شعبہ امراض سینہ کے سربراہ پروفیسر سہیل اختر نے کہا کہ رمضان المبارک ہم سب کیلئے بہترین موقع ہوتا ہے کہ ہم اپنی بری عادات ترک کردیں اور اچھی عادتوں کو اپنائیں، ایسی ہی ایک عادت تمباکو نوشی ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے، دنیا بھر میں پری وینٹیبل ڈیزیزز (روک تھام والی بیماریوں) میں سرفہرست ہے، تمباکو نوشی چاہے سگریٹ کی شکل میں ہو یا پان، گٹکہ، حقہ، بیڑی، شیشہ، نسوار اور چھالیہ کی شکل میں ہو، اس کے نقصاندہ ہونے میں کوئی تردد نہیں۔انہوںنے کہا کہ تمباکو نوشی ہارٹ اٹیک، فالج اور بے شمار موذی امراض کا سبب بنتی ہے، سگریٹ نوشی کرنیوالے فرد کے اطراف موجود سب لوگ جو اس دھوئیں کو اپنے اندر لے جاتے ہیں، اس سے متاثر ہوسکتے ہیں، تمباکو ایک نشہ ہے، جس سے چھٹکارا حاصل کرنا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔ڈاکٹر سہیل نے تمباکو نوشی کرنیوالے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کو غنیمت جان کر اس بات کا تہیہ کریں کہ اس ماہ مقدس میں وہ اس بری عادت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔
انہوںنے کہاکہ ظاہر ہے 15، 16 گھنٹے انسان اگر کھانا پینا چھوڑ سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے افراد پورا رمضان سگریٹ نہیں پیتے تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ اسے پوری زندگی کیلئے ترک کردیا جائے، اگر آپ کو سگریٹ چھوڑنا مشکل لگتا ہے تو پھر ایک ہفتے کا ٹارگٹ بناکر تھوڑے تھوڑے سگریٹ کم کرتے ہوئے رمضان المبارک کے پہلے دن یا شروع کے ہفتے میں ٹارگٹ بنائیں کہ وہ اسے ہمیشہ کیلئے ترک کردیںگے، اس کے جو فوائد حاصل ہوں گے اس کے اثرات پوری زندگی محسوس کریں گے۔قومی ادارہ برائے امراض قلب کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سہیل خان نے بتایا کہ رمضان میں اپنی صحت کا خیال رکھنا بھی عبادت ہے، جس طرح رمضان ہمیں اپنا نفس کنٹرول کرنا سکھاتا ہے، اسی طرح یہ ایک بہت اچھا موقع ہوتا ہے کہ ہم سگریٹ جیسی بری عادت سے چھٹکارا حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم رمضان میں 14 سے 16 گھنٹے کھانا پینا چھوڑتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ تمباکو نوشی جیسی بری عادت سے نجات حاصل نہ کرسکیں، تمباکو نوشی بھی انسان کی نفس کی چاہت ہے یا جسے ایڈکشن کہتے ہیں، رمضان اسے کنٹرول کرنے کا ایک اچھا موقع ہے جس میں ہم بری عادت کو ترک کردیں۔ڈاکٹر سہیل خان نے کہا کہ سگریٹ نوشی دل کے امراض کی سب سے بڑی وجہ ہے، اسی طرح کینسر کا سبب بھی بنتا ہے، دنیا بھر میں اس سے سالانہ 70 لاکھ اور پاکستان میں ایک لاکھ 60 ہزار اموات ہوتی ہیں، دنیا بھر میں آئندہ چند سالوں تک اموات کی یہ شرح ایک کروڑ تک پہنچ سکتی ہے، پاکستان میں تمباکو نوشی اور اس سے پیدا ہونیوالی پیچیدہ امراض کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے، مختلف اقسام کے کینسر تمباکو نوشی کے سبب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اصل 6 ہفتے ہوتے ہیں، اسے پورا کرنا ہوتا ہے، رمضان کے 4 ہفتے ہوتے ہیں، اس کے ساتھ پہلے 2 ہفتے یا رمضان کے بعد 2 ہفتے ملاکر آپ اس بری عادت سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے پارٹی طرزعمل کو بہتر بنانے اور ایک صاف ستھری حکومت کی تعمیر کے لیے مسلسل کوششوں پر زور دیا تاکہ ہر لحاظ سے اعلیٰ معیار کی ترقی اور جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے ایک اچھی شروعات کی ضمانت فراہم کی جا سکے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن،وزیر اعظم لی نے ان خیالات کا اظہار کلین گورننس سے متعلق ریاستی کونسل کے اجلاس میں کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوشیانگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ کے سیکرٹری لی شی نے شرکت کی۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پارٹی طرز عمل کو بہتر بنانا اور صاف ستھری حکومت کی تعمیر پارٹی کی مکمل اورسخت سیلف گورننس کا ایک اہم جزو ہے، لی چھیانگ نے کہا کہ حکومت کواس سیلف گورننس کوآگے بڑھاتے ہوئے پارٹی طرز عمل کو بہتر بنانے اور صاف ستھری حکومت کی تعمیر کے لیے پرعزم رہنا چاہیے۔
سر کا ری مشینری مفت آٹے میں مصروف، ذخیرہ اندوزوں اور منا فع خو روں کو کھلی چھٹی مل گئی،گندم کی قیمت 5500سی5800 روپے تک پہنچ گئی,آٹے کا مزید بحران, چکی مالکا ن نے گندم کا سر کا ری کو ٹا نہ ملنے پر آٹے کی قیمتوں میں اضا فہ کر دیا۔، چکیوں کے آٹے کی قیمت 160 سے 170 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی۔جبکہ پرائیویٹ آٹے کے 15 کلوگرام تھیلے کی قیمت2300روپے ہو گئی،1156روپے والا بھی آٹا غا ئب،چکی مالکا ن ایسوسی ایشن فیصل آبا د کے صدر نے سرکاری گندم کو ٹہ بحا لی کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا تفصیلات کے مطا بق ڈویژنل اورضلعی انتظامیہ، کنٹرول کمیٹیوں،محکمہ خوراک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کا مفت آٹا کی تقسیم میں مصروف ہونے کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں اور منا فع خو روں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹوں میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوروں کی جانب سے من چاہا اضافہ کر دیا گیا اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5500سی5800 روپے تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے چکیوں مالکان نے آٹے کی قیمت 160 سے 170 روپے فی کلوگرام تک کردی ہے
۔فلور ملز نے پرائیویٹ آٹے کے 15 کلوگرام والے تھیلے کی قیمت2300روپے کردیا ہے اورسرکاری ریٹ1156روپے والا بھی آٹا غا ئب ہوچکا ہے، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ خوراک،ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے کاروائیاں عمل میں لانے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی گئی۔ مفت آٹا پوائنٹس سے صرف 15 سے 20 فیصد عوام مفت آٹے کی سہولت کی مستحق ہے جو مستفید ہو جائے گی، جبکہ دیگر آبادی اوپن مارکیٹوں سے مہنگے داموں گندم اور آٹے کی خریداری کرتے ہوئے گزر بسر کرنے پر مجبور ہے۔جس پر چکی مالکا ن نے شدید احتجاج کیا ہے،مظا ہرین نے ضلع کو نسل چوک بلا ک کر کے احتجا ج کیا،مالکا ن کے ساتھ آٹا مہنگا ملنے پر شہری بھی پریشا ن ہیں،چکی مالکان کو گندم خریداری کے کئی ماہ بعد بھی گندم کا کوٹا نہ ملا تو طویل انتظا ر نے ان کے صبر کا پیما نہ لبریز کر دیا،چکی مالکان کا کہناہے کہ ان کو ہر سال گندم خریداری کے دوسے تین ما ہ بعد کو ٹے اجراء کر دیا جا تا ہے لیکن اس سال کئی ماہ گزر گئے ابھی تک سرکاری گندم نہیں مل رہی پرائیو یٹ گندم 5600 روپے فی من خرید کر سستا آٹا دینا نا ممکن ہی جس پر چکی مالکا ن ایسوسی ایشن فیصل آبا د کے صدر علی اکبر انصاری نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھ اہے کہ پنجاب حکومت کیجانب سے چکیوں کو سرکاری گندم کا کو ٹا جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین پاکستان کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرے گا،چین نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے زراعت کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ،چین کے تجربے اور مہارت سے پاکستان اپنی زرعی پیداواری صلاحیت کو نمایاں طور پر بہتر کر سکتا ہے،پاک چین مشترکہ ایگریکلچر لیبارٹری کا قیام زیرغور۔چین اور پاکستان کے درمیان تعاون پاکستان کے زرعی شعبے میں نمایاں بہتری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چین اور پاکستان کی دیرینہ دوستی ہے اور گزشتہ برسوں میںانہوں نے زراعت سے متعلق مختلف منصوبوں پر تعاون کیا ہے۔ پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستان کو اس کے زرعی شعبے کی ترقی میں مدد کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔زراعت ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تاہم اس شعبے کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں کم پیداوار، فرسودہ کاشتکاری کے طریقے، جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کا فقدان اور پانی کی کمی شامل ہیں۔اس کے برعکس چین نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے زراعت کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے جس کے نتیجے میں فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور غذائی تحفظ میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے تجربے اور مہارت سے پاکستان اپنی زرعی پیداواری صلاحیت کو نمایاں طور پر بہتر کر سکتا ہے جس سے ملکی معیشت اور اس کے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ چین زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے زراعت جیسی جدید ٹیکنالوجیز تیار کرنے میں اہم سرمایہ کاری کی ہے جو فصلوں کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے ڈیٹا اور تجزیات کا استعمال کرتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ان ٹیکنالوجیز کو اپنا کر پاکستان اپنی زرعی پیداوار کو نمایاں طور پر بہتر کر سکتا ہے اور عالمی منڈی میں مقابلہ کر سکتا ہے۔حنیف نے کہا کہ چین اعلی قیمت والی فصلیں تیار کرنے میں بھی پاکستان کی مدد کر سکتا ہے جن کی عالمی منڈی میں خاصی مانگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پھلوں، سبزیوں اور پھولوں جیسی فصلیں پیدا کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون کرکے پاکستان اپنی آب و ہوا اور مٹی کے حالات کے لیے موزوں فصلوں کی نشاندہی کر سکتا ہے اور ان فصلوں کو پیدا کرنے کے لیے ضروری انفراسٹرکچر تیار کر سکتا ہے۔حال ہی میں ایک تھنک ٹینک سیشن کے دوران سفارش کی کہ ایک مشترکہ ایگریکلچر لیبارٹری قائم کی جانی چاہیے تاکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے زرعی شعبے کو بہتر بنانے میں مدد ملے تاکہ کاشت اور پیداوار میں اضافہ ہو۔یہ تجویزپی سی جے سی سی آئی کے صدر معظم گھرکی نے پیش کی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس منصوبے سے کسانوں کو کیڑے مار ادویات خریدنے کی ضرورت کو کم کرکے ملک میں غربت میں کمی آئے گی۔ملک میں پہلے سے ہی اعلی درجے کی انٹرنیٹ تک رسائی کے پیش نظر ہمیں پاکستان کی پوری زرعی زنجیر کو پیداوار سے لے کر مارکیٹنگ تک ای کامرس سے جوڑنا چاہیے۔پی سی جے سی سی آئی کے سربراہ کے مطابق پاک چائنا ایگریکلچر لیبارٹری کا بنیادی ہدف ڈیجیٹل تبدیلی ہونا چاہیے کیونکہ اس سے زرعی پیداواری لاگت کم ہوگی، کارکردگی بہتر ہوگی اور پاکستان کے دیہی علاقوں میں مقامی باشندوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع کھلیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انجینئرنگ کے شعبے میں سرفہرست فرموں نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبرمیں مجموعی طور پر 12 ارب روپے کا مجموعی منافع اور 130 ملین روپے کی فروخت پر 85 ملین روپے کا خالص منافع کمایا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انجینئرنگ کا شعبہ دو بڑی، پانچ درمیانی اور آٹھ چھوٹی فرموں پر مشتمل ہے۔ انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ اور مغل آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ بالترتیب 18.8 بلین روپے اور 16.8 بلین روپے کے مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے ساتھ دو بڑی فرمیں ہیں۔ مڈ کیپس انجینئرنگ بیچ میں انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ آغا اسٹیل انڈ لمیٹڈ عائشہ اسٹیل ملز لمیٹڈ ،امریلی سٹیل اور کریسنٹ اسٹیل اینڈ الائیڈ پروڈکٹس لمیٹڈ بالترتیب 9.5 ارب روپے، 7.1 ارب روپے، 6.3 ارب روپے، 5.2 ارب روپے اور 2.2 ارب روپے کے سرمائے کے ساتھ موجود ہیں۔ انٹرنیشنل اسٹیلز نے سب سے زیادہ 33 ارب روپے کی فروخت کا حصہ ڈالا اس کے بعد مغل نے 31 ارب روپے کی فروخت اور آغاسٹیل نے 23 ارب روپے کی فروخت کی۔آئی ایس ایل نے 2.9 بلین روپے کا دوسرا سب سے زیادہ مجموعی منافع کمایالیکن اس مدت کے دوران 60 ملین روپے کا سب سے کم خالص منافع پوسٹ کیا۔ سرفہرست انجینئرنگ فرموں میں، آئی این آئی ایل نے 5.79 روپے فی حصص کی سب سے زیادہ آمدنی پوسٹ کی، اس کے بعد مغل نے 4 روپے فی حصص کے ساتھ کمائی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کی آمدنی کیلنڈر سال کی تیسری سہ ماہی جولائی تا ستمبرمیں 34.65 فیصد بڑھ کر 4.8 بلین روپے ہوگئی جو 2021 کی اسی مدت کے دوران 3.5 بلین روپے تھی ۔اسی طرح کمپنی کا مجموعی منافع 36.87 فیصد بڑھ کر 1.6 بلین روپے سے 2.22 ارب روپے ہو گیا۔ کمپنی کا آپریشنل منافع 69.86 فیصد بڑھ کر 649 ملین روپے سے 1.1 بلین روپے ہو گیا۔ اس کے علاوہ، خالص آمدنی 351 ملین سے بڑھ کر 842 ملین ہو گئی ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کے پہلے چھ مہینوں کے دوران کمپنی نے 2021 کی اسی مدت میں 9.2 بلین روپے سے زائد کی 10.1 بلین روپے کی خالص فروخت پیدا کی جس میں سال بہ سال 10 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ کمپنی کا مجموعی منافع 4.4 بلین روپے سے 4.21 فیصد بڑھ کر 4.6 بلین روپے ہو گیا۔ ٹیکس سے پہلے کا منافع 2.4 بلین روپے سے 15.41 فیصد زیادہ 2.7 بلین روپے رہا۔ تاہم خالص آمدنی 1.7 بلین روپے سے 11 فیصد کم ہو کر 1.5 بلین روپے ہو گئی۔فی حصص آمدنی 32.15 روپے کے منفی سے بڑھ کر 2021 میں 37.46 روپے ہوگئی۔
کمپنی کے حریفوں میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ، خیبر ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ اور اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ شامل ہیں۔کمپنی کا مجموعی منافع کا مارجن 37.19 فیصد رہاجس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے کم سے کم ممکنہ لاگت پر بہترین آمدنی حاصل کی۔ تمام ٹیکسوں کے حساب سے خالص منافع کا مارجن 3.35فیصدرہا۔ 2020 میںکمپنی کے مجموعی منافع کا مارجن بڑھ کر 38.91فیصدہو گیا ۔ 2021 میں مجموعی منافع کا مارجن بڑھ کر 42.86فیصدہو گیا۔2017 اور 2018 میں خالص فروخت میں مسلسل اضافہ ہوالیکن 2019 میں اس میں کمی آئی۔ تاہم فروخت 2020 اور 2021 میں بڑھتی رہی۔ اس کے برعکس کمپنی کے مجموعی منافع نے ملا جلا رجحان دکھایا جو 2020 اور 2021 میں کمی کے بعد زیادہ رہا۔فلپ مورس سگریٹ اور دیگر تمباکو کی مصنوعات کی تیاری، تقسیم اور فروخت میں مصروف ہے۔ کمپنی کے پاس تمباکو کی پتیوں کی تھریشنگ پلانٹ اور سگریٹ بنانے کے تین کارخانے ہیں۔ اس کی مینوفیکچرنگ سہولیات کوٹری، ساہیوال اور مردان میں واقع ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
زرعی ملک ہونے کے باوجودپاکستان کو غذائی تحفظ اور غذائیت کے حوالے سے مختلف چیلنجز کا سامنا ،40 فیصد آبادی خوراک کی عدم تحفظ کا شکار ،فصلوں کے تنوع کو فروغ دینا اولین ترجیح ہونی چاہیے،حکومت کو پھلوں اور سبزیوں، دالوں اور تیل کے بیجوں سمیت وسیع پیمانے پر فصلوں کی پیداوار کی ترغیب دینی چاہیے۔پاکستان میں فوڈ چین کی موجودہ صورتحال تشویش کا باعث ہے جس پر فوری توجہ، تنوع اور منصفانہ تجارتی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ساختی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اس سے نہ صرف غذائی تحفظ اور غذائیت میں بہتری آئے گی بلکہ ایک زیادہ لچکدار اور پائیدار خوراک کے نظام کی تعمیر میں بھی مدد ملے گی جس سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا۔ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجودپاکستان کو غذائی تحفظ اور غذائیت کے حوالے سے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ ملک میں تقریبا 220 ملین افراد رہتے ہیںپھر بھی تقریبا 40 فیصد آبادی خوراک کی عدم تحفظ کا شکار ہے۔ یہ صورتحال کوویڈ 19 کی وبائی بیماری اور اس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کی وجہ سے اور بڑھ گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن محمد عالمگیر چوہدری نے کہاویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک اہم مسئلہ خوراک کے نظام میں تنوع کی کمی ہے۔
پاکستان کی خوراک چند بڑی فصلوں پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے جن میں گندم، چاول اور گنا شامل ہیں۔ یہ نہ صرف صارفین کے لیے دستیاب خوراک کی مختلف اقسام کو محدود کرتی ہے بلکہ ملک کو اہم خطرات جیسے کہ فصلوں کی ناکامی اور قیمتوں میں اتار چڑھا وسے بھی دوچار کرتی ہے۔ پروڈیوسر مارکیٹ پر حاوی ہیںاور طاقت کا یہ ارتکاز اکثر غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کا باعث بنتا ہے جس میں چھوٹے کسانوں اور پروڈیوسروں کو منڈیوں تک رسائی اور اپنی مصنوعات کی مناسب قیمت حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو اپنی غذائی زنجیروں کی ساختی تبدیلی سے گزرنے کی ضرورت ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد خوراک کے نظام میں تنوع کو بڑھانا،پیداوار اور تقسیم کو فروغ دینا،منصفانہ اور مساوی تجارتی طریقوں کو یقینی بنانا چاہیے۔فصلوں کے تنوع کو فروغ دینا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ حکومت کو پھلوں اور سبزیوں، دالوں اور تیل کے بیجوں سمیت وسیع پیمانے پر فصلوں کی پیداوار کی ترغیب دینی چاہیے۔ یہ پالیسیوں کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے جو کسانوں کو مالی مدد اور تکنیکی مدد فراہم کرتی ہیں جو زیادہ متنوع فصلوں کی طرف جاتے ہیں۔
حکومت کو ان فصلوں کی شناخت اور فروغ دینے کے لیے تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے جو پاکستان کے متنوع زرعی موسمی حالات کے لیے موزوں ہوں۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ زیادہ لچکدار اور مساوی خوراک کو فروغ دینے کے لیے پیداوار اور تقسیم کلید ہے۔ چھوٹے پیمانے پر کسانوں اور پروڈیوسروں کو ان پالیسیوں کے ذریعے سپورٹ کیا جانا چاہیے جو کریڈٹ، ٹیکنالوجی اور مارکیٹنگ سپورٹ تک رسائی فراہم کرتی ہوں۔ اس سے انہیں اپنی مصنوعات کو زیادہ اچھے طریقے سے تیار کرنے اور فروخت کرنے میں مدد ملے گی اور بڑے پیمانے پر بیچوانوں پر ان کا انحصار کم ہوگا۔ یہ پالیسیوں کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے جو قیمتوں میں شفافیت کو فروغ دیتی ہیں ۔حکومت کو مقامی خوراک کے نظام کی ترقی کی حمایت کرنی چاہیے ۔کسانوں کی منڈیوں اور کمیونٹی کی مدد سے چلنے والی زراعت صارفین اور پروڈیوسروں کے درمیان براہ راست ربط فراہم کرتی ہے، اور کسانوں کے لیے مناسب قیمتوں کو فروغ دیتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے آرائشی پود ے پاکستان کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث،چینی آرائشی پودوں کے ذریعے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا بھی مقابلہ کر سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بین الاقوامی سوسائٹی فار ہارٹیکلچرل سائنس (ISHS) کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر کے آج کے باغات میں آدھے سے زیادہ آرائشی پود ے چین کے ہیں ۔ دنیا بھر کی طرح پاکستانیوں نے بھی اپنے گھروں اور باغات کو آرائشی پودوں سے مزین کرنے کے لیے چینی تحقیق اور تجربے سے فائدہ اٹھایا ہے۔ خوبصورتی کے علاوہ، چینی آرائشی پودوں کے ذریعے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا بھی مقابلہ کر سکتا ہے، جو ملک کو درپیش سنگین مسائل میں سے ایک ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چینی آرائشی پودوں کی بہت مانگ ہے، لوگ اپنے باغات، گھروں اور دفاتر کو ان پودوں سے سجاتے ہیں۔ چینی آرائشی پود ے نرسریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی آن لائن پلانٹ مارکیٹوں میں بھی دستیاب ہیں۔ اسلام آباد میں ایک نجی نرسری کے مینیجر '' ایاز خان، نے گوادر پرو کو بتایا کہمختلف آرائشی پودے چین سے درآمد کیے جاتے ہیں، چینی پودوں سمیت درآمدی پودوں کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی جھالر کے پھول اور پٹے کے پھول (لوروپیٹلم چائننس) اور چینی ویسٹیریا کے پودے نرسری میں سب سے زیادہ مانگے جانے والے آرائشی پودوںمیں سے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ باغبان ''خوبصورتی اور طویل العمر چینی ویسٹیریا کو پسند کرتے ہیں۔ ایاز خان نے گوادر پرو کو بتایا کہ ہماری نرسری میں چینی لیموں کی کم از کم پانچ اقسام دستیاب ہیں۔ چینی لیموں کو گھر میں خوبصورتی اور ان سے پھل حاصل کرنے کے لیے اگایا جاتا ہے۔ ان کے مطابق چینی لیموں بہترین گھریلو پودے ہو سکتے ہیں کیونکہ انہیں کنٹینرز میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنگر لائم سب سے پرکشش چینی لیموں ہے۔ گوادر پرو کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی عبداللہ نے اپنے باغ کے لیے ریڈ رابن (photinia x fraseri) خریدا۔ انہوں نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ میرا پسندیدہ پھولدار پودا ہے جو پوٹھوہار کے علاقے کے موسم کو برداشت کر سکتا ہے،انہوں نے کہا چین کو 'عالمی باغات کی ماں' کہا جاتا ہے؛ پاکستان کو چینی باغبانی کے ماہرین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ گوادر پرو کے مطابق منگول سوسن، اگلومینا کیٹ آئی، چینی برگد، نیلے آلو ، رسبری یلو، چائنا پام اور چائنا بیری (باکین) پاکستان کے پودوں کی منڈیوں میں عام طور پر دستیاب ہیں۔
چائنا بیری (مقامی طور پر بیکین کے نام سے جانا جاتا ہے) اسلام آباد میں سامنے کے صحن اور پیچھے باغات کے ساتھ ساتھ عوامی پارکوں میں بھی بڑے پیمانے پر اگائی جاتی ہے۔ اسلام آباد کے ایک رہائشی جاوید شاہ گوادر پرو کو بتایا کہ مقامی بیکائن کے مقابلے میں چینی بیر کا سایہ زیادہ ہے اور زیادہ تر سجاوٹی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ آرائشی پودوں کے علاوہ زیادہ تر سیرامک، سٹیل اور پلاسٹک کے برتن چین سے درآمد کیے جاتے ہیں۔ چین سے درآمد کیے جانے والے پھولوں کے برتن، دھاتی پھولوں کے برتن، اور سائیکل کی شکل والے پلانٹر بھی ہیں ۔منیجر ایاز خان کے مطابق درآمد کے دوران ٹیکس اور دیگر اخراجات پاکستان میں چینی آرائشی پودوں کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر پاکستانی اور چینی ماہرین پاکستان میں آرائشی پودے اگانا شروع کر دیں تو لوگوں کو یہ پودے سستی قیمت پر ملنا شروع ہو جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین پاکستان زرعی تعاون مرکز کا افتتاح کر دیا گیا ،کمرشل قونصلر غلام قادر نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے زرعی تعاون کے لیے اپنی بھرپور توقعات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون مرکز باہمی ترقی کے لیے ایک نیا باب ثابت ہو گا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ویفانگ نیشنل کمپری ہینسیو پائلٹ ایگریکلچر زون میں ''چائنا پاکستان ایگریکلچرل کوآپریشن سینٹر'' کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ چین میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر اور ویفانگ میونسپل گورنمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل لی ٹنگ نے مشترکہ طور پر اس مرکز کا افتتاح کیا ، جس سے چین پاکستان زرعی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق شیڈونگ رینبو ایگریکلچرل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے جنرل مینیجر چانگ منگ جون نے شرکت کرنے والے کاروباری اداروں کے نمائندے نے مختصر طور پر پاکستان میں اپنا بلیو پرنٹ متعارف کرایا، جو کہ ویفانگ پی اے زیڈمیں کاروباری اداروں کے ''باہر جانے'' کی ایک مخصوص مثال ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق 2016 میں، رینبو نے پاکستان میں زرعی منصوبوں میں حصہ لینا شروع کیا، اور تین سال بعد پاکستان میں مونگ پھلی کی تین اقسام کی رجسٹریشن کے لیے درخواست دی۔ 2021 میں تمام مقامی منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں سائنو پاک ایگریکلچر (پرائیویٹ) لمیٹڈ نامی ایک نئی کمپنی رجسٹر کی گئی ہے۔
آج کل، رینبو سات دو طرفہ زرعی تعاون کے منصوبوں کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے، جن میں مونگ پھلی کی افزائش اور توسیع، آلو کے ٹشو کلچر، زرعی آلات اور پیداواری مواد وغیرہ شامل ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چانگ نے کہا کہ فی الحال مرکز پوٹھوہار میں ہماری مونگ پھلی کی افزائش کیلئے بوائی کی تیاری کر رہا ہے، اور آلو کے ٹشو کلچر بیس کا ڈیزائن بھی مکمل ہو چکا ہے، اس طرح ہم اکتوبر میں تنصیب اور کام شروع کر دیں گے۔ اس سے بھی زیادہ خوش کن بات یہ ہے کہ لاہور میں زرعی مواد اور مشینری کی نمائش اور سیلز سینٹر بنانے کا ہمارا منصوبہ بھی بتدریج آگے بڑھ رہا ہے ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق قونصلر غلام قادر نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے زرعی تعاون کے لیے اپنی بھرپور توقعات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون مرکز باہمی ترقی کے لیے ایک نیا باب ثابت ہو گا۔ ایگرو اکنامک زون لمیٹڈ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طاہر ایچ نقوی نے بھی ویڈیو کے ذریعے تقریر کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ نگران وزیراطلاعات عامرمیر نے پنجاب میں آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آٹے کی تقسیم کے دوران صرف 3 لوگ بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہوئے، باقی چار لوگ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جان کی بازی ہارے، ان میں سے 2 کا انتقال ہسپتال میں اور 2 کا گھر میں ہوا۔ عامرمیر کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کی جھوٹ کی دکان اب نہیں چل پائے گی، کم ازکم رمضان میں ہی جھوٹ بولنے سے پرہیز کر لیں، خان صاحب اور ان کے ساتھیوں میں بڑھ چڑھ کر جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام جھوٹ اور سچ کا فرق اچھی طرح جان چکے ہیں، اب فواد جیسوں کے لئیعوام کو گمراہ کرنا ممکن نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے پریس کانفرنس میں انتشار انگیز گفتگو اور سڑک بلاک کرنے کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی عدالت پیش ہوئے۔ فاضل جج نے کہا کہ پولیس رپورٹ کے مطابق آپ شامل تفتیش نہیں ہو رہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں تفتیش کا علم نہیں، شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔ فوادچودھری نے کہا کہ تفتیشی افسر ہمیں نہیں مل رہا، دفعات قابل ضمانت ہیں، ہم تھانے گئے ہیں، تفتیشی افسر نہیں ملتا، پراسیکیوشن خود اس مقدمے میں سنجیدہ نہیں نظر آرہی، دوران سماعت فواد چودھری کی وکیل نے ضمانت آج ہی کنفرم کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے دونوں رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن کو تفتیشی افسر کی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر آئین پر حملہ ہو رہا ہے، آئین پر عمل نہ کیا گیا تو ملک کو بہت نقصان ہوگا، آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھ پر لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، میں اکسانے والوں میں سے نہیں سمجھانے والوں میں سے ہوں، کل کور کمیٹی اجلاس میں سپریم کورٹ میں کیس کی آپ بیتی بیان کی۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے، چیف جسٹس نے گزشتہ روز دوٹوک اور واضح فیصلے کئے، مطالبہ کیا جا رہا تھا فل کورٹ بنایا جائے، اٹارنی جنرل درخواست کر رہے تھے موقف پیش نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے رولز کے تحت 3 رکنی بنچ بنایا، پی ٹی آئی چیف جسٹس اور عدلیہ کا ساتھ دے گی، ایک بار پھر آئین پر حملہ ہو رہا ہے، ہم چاہتے ہیں سب آئین پر عمل کریں، آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان رول آف لا کی جنگ لڑنے نکلے ہیں، بلاول بھٹو حملہ کرنے والوں کیخلاف خاموش ہیں، کیا نیب کیسز یا اقتدار کی کرسی نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان جونیئر ٹینس ٹیم نے ملائیشیا میں کھیلے گئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف )جونیئر ٹیم مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ گروپ ایونٹ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ملائیشیا کے شہر کچنگ میں آئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس جونیئر ٹیم مقابلوں میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں مضبوط آسٹریلوی ٹیم کو 2-1 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا اور ورلڈ گروپ ایونٹ کے لئے کوالیفائی کر لیا جو اس سال کے آخر میں جمہوریہ چیک میں منعقد ہوگا۔ کوارٹر فائنل کے بوائز سنگلز میں ابوبکر طلحہ نے تاکی تاکیزاوا کو 6-4،3-0 سے شکست دی جبکہ کوس کوپر نیحمزہ رومن کو 6-2،6-1 سے ہرایا۔ بوائز ڈبلز میں ابوبکر طلحہ /حمزہ رومن نے کوس کوپر / انتھونی بیکر نکولس کو 6-1،6-4 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن( پی ٹی ایف )سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دینے پر ٹیم اور کپتان کو مبارکباد دی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کی نصابی کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارت کی نصابی کتاب کے آٹھویں چیپٹر میں بابراعظم کو سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی، کرس گیل اور روہت شرما سمیت دیگر معروف کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتاب میں کرکٹرز کے عرفی ناموں پر مبنی سوال لکھا گیا ہے۔ کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات ہیں، کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی نام جانتے ہیں؟ طلبہ سے سوال میں کہا گیا کہ وہ کرکٹرز کو ان کے متعلقہ عرفی ناموں سے ملائیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں جوابات میں بابر اعظم کا عرفی نام بوبی لکھا ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کو یارک شائر کے سابق کھلاڑی عظیم رفیق سمیت دیگر ایشیائی کھلاڑیوں پر نسل پرستانہ تبصرے کے الزام سے بری قرار دے دیا۔ برطانوی کرکٹ ڈسپلن کمیشن کے تحقیقاتی پینل کا کہنا تھا کہ سابق برطانوی کپتان کو نسل پرستانہ جملے تبصرے کے الزام سے ناکافی شواہد کی بنا پر بری قرار دیا گیا ہے۔ پاکستانی نژاد کاونٹی کرکٹر عظیم رفیق نے پینل کے فیصلے سے عدم اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے تاہم فیصلے کا احترام کریں گے، اب وہ اس معاملے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ تحقیقاتی پینل کا کہنا تھا کہ مخصوص حالات اور وقت میں مائیکل وان کی طرف سے جملے کہے گئے تھے یا نہیں اس حوالے سے عادل رشید اور عظیم رفیق کی جانب سے دئیے گئے شواہد بے ربط تھے اس لیے امکانات میں عدم توازن کی بنا پر سابق کپتان کو الزامات سے بری کیا گیا ہے۔ پینل کا کہنا تھا کہ فیصلے میں عظیم رفیق کی جانب سے ادارتی سطح پر نسل پرستی کا شکار بنائے جانے کے معاملے پر جمع کروائے گئے شواہد کو مکمل طور پر نظرانداز نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ کسی کی جانب سے جھوٹ بولا گیا ہے یا بدنیتی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، تاہم ناکافی شواہد اور امکانات کی بنیاد پر معاملے کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی نژاد کانٹی کرکٹرعظیم رفیق نے مائیکل وان پر نسل پرستانہ جملے کسنے کا الزام عائد کیا تھا تاہم مائیکل وان نے عظیم رفیق کی جانب سے لگائے گئے نسل پرستانہ جملے کسنے کے الزام کی تردید کردی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں جب کہ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان ہیں اور آل راونڈر شاداب خان ون ڈے اور ٹی 20 میں بابر اعظم کے نائب کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ شاداب خان کو اس عہدے سے ہٹانے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے 24 سال کے شاداب خان 2020 میں نائب کپتان بنائے گئے تھے۔ دسمبر 2020 میں شاداب خان نے بابراعظم کی عدم موجودگی میں نیوزی لینڈ میں تین ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ اس ماہ جب قومی سلیکشن کمیٹی نے افغانستان کے خلاف شارجہ میں تین ٹی 20 میچز میں کپتان بابراعظم سمیت 5 سینئر کرکٹرز کو آرام کروایا تو شاداب خان نے قیادت کے فرائض انجام دیے لیکن دونوں سیریز میں بطور کپتان شاداب خان کو 1-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوری 2023 میں پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کو بابراعظم کا نائب مقرر کیا تھا، اس سیریز میں شاداب خان انجری کے باعث شرکت نہیں کرسکے تھے۔ اب اطلاعات ہیں کہ کرکٹ بورڈ ون ڈے اور ٹی 20 دونوں فارمیٹس سے شاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹانے کا خواہش مند ہے اور اس تناظر میں شروعات نیوزی لینڈ کے خلاف اپریل 2023 میں منعقدہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاداب خان کی جگہ لیگ بریک گگلی بولر اسامہ میر کو کھلانے میں دلچسپی رکھتی ہے، پاکستان سپر لیگ 2023 میں دائیں ہاتھ کے بولر اسامہ میر نے ملتان سلطانز کے لیے 12میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں اور افغانستان کے خلاف سیریز میں انہیں تین ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے پاکستان کے خلاف سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کام کر نے کی تصدیق کر دی۔ ثقلین مشتاق دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تھی جس کے بعد سوچ بچار کے ساتھ پیشکش قبول کی ہے اور مختصر وقت کے لیے ذمہ داری لی ہے۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ صرف نیوزی لینڈ کے پاکستان میں قیام کے دوران کام کروں گا۔ واضح رہے کہ ثقلین مشتاق حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ تھے تاہم ثقلین مشتاق کا پاکستان ٹیم کے ساتھ کوچ کا معاہدہ نو فروری کو ختم ہو گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی44ویں برسی 4اپریل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی، اجتماعی فاتحہ خوانی اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جبکہ ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور ملک و قوم کیلئے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تاجدار حرم،ہو نگاہ کرم'' معروف ورسٹائل قوال غلام فرید صابری کی29ویں برسی 5اپریل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔غلام فرید صابری قوال 1930ء میں بھارت کے صوبہ پنجاب کے علاقہ روہتک میں پیدا ہوئے قوالی کا فن انہیں وراثت میں ملا تھا ان کے والد عنایت صابری اپنے دور کے معروف قوال تھے۔تقسیم کے بعد غلام فرید صابری کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا انہوں نے اپنے بھائی مقبول صابری کے ساتھ مل کر صابری برادران کے نام سے قوال گروپ بنایااور بے پناہ شہرت حاصل کی۔ ان کی گائی گئی قوالیوں میں ''بھر دو جھولی میری یا محمد ۖ''، ''تاجدار حرم ہو نگاہ کرم''، ''میرا کوئی نہیں ہے تیرے سو ا'' اور دیگر بے پناہ مشہور ہوئیں۔غلام فرید صابری5اپریل 1994ء کودل کے دورے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پولیس رسپانس یونٹ نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔ حکام کے مطابق ایمرجنسی ون فائیو (15) پر ای ایم ای سوسائٹی سے گھریلو ملازمہ مریم پر تشدد کی کال موصول ہوئی۔کالر نے بتایا کہ کچھ افراد گھریلو ملازمہ پر تشدد کر رہے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد سیف سٹیز اتھارٹی سے پولیس رسپانس یونٹ کو فورا موقع پر پہنچنے کی ہدایت ملی تو پولیس ریسپانس یونٹ 100 نے موقع پر پہنچ کر گھریلو ملازمہ مریم کو بازیاب کروایا۔ ریسکیو آپریشن کو سیف سٹیز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا گیا اور ریسکیو کے لیے پی آر یو سیکٹر انچارج چوہنگ اور ڈولفن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کی۔ متعلقہ گھر کے سکیورٹی گارڈ شہباز نے ریسکیو آپریشن کے دوران مزاحمت کی۔پولیس نے گھریلو ملازمہ مریم کو بازیاب کروایا اور مشتعل سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ٹیم نے مریم کو بحفاظت تحویل میں لے کر اس کے اہل خانہ سے رابطہ کیا اورٹوبہ ٹیک سنگھ سے لڑکی کے والد کو بلوا کر اسے حوالے کیا گیا۔ ایس پی نائٹ پیٹرولنگ ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ خواتین، پولیس کی بروقت مدد حاصل کرنے کے لیے ویمن سیفٹی ایپ ضرور انسٹال کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی 15 ہمہ وقت پ کی امداد کے لیے تیار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزارتِ خزانہ پاکستان کی جانب سے فنڈ کی بروقت ادائیگی کے احکامات نہ ملنے کے سبب پاکستان ریلوے کے ایک لاکھ پینتیس ہزار پینشنرز ماہ مارچ کی پینشن کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے معاشی اور معاشرتی مشکلات کا شکار ہیں,آل پاکستان ریلویز پینشنرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پنشنرز کی مالی مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے پنشن ریلیز کی جائے۔ آل پاکستان ریلویز پینشنرز ایسوسی ایشن کے صدر یحی جان نے محکمہ ریلوے کے پینشنرز کی پینشن کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے سبب اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ وزارت ریلوے کو اپنے ریٹائرڈ پینشنرز کو پیشن کی ادائیگی کے سلسلیمیں ہرماہ وزارت خزانہ کادروازہ کھٹ کھٹا نا پڑتا ہے ۔ پاکستان ریلوے کے اعلی حکام کی بڑی تگ ودو کے بعد کہیں بڑی مشکلات کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پینشن کی ادائیگی کے لیئے فنڈ میسر آتے ہیں,انہوں نے بتایا کہ پینشنرز کو ان حالات کا سامنا کرتے ہوئیایک سال کا عرصہ بیت چلا ہیکہ پاکستان ریلوے کے ضعیف العمر پینشرز ،بیواں اور یتیم بچوں کو پینشن کی ادائیگی کبھی بھی بروقت نہیں ہوپائی
وزارت خزانہ اورمحکمہ اے جی پی آر کوآج تک یہ ادراک نہیں ہوپایا کہ پینشن کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے سبب ان ضعیف العمر پینشنرز بیواں اور یتیم بچوں کو معاشی پریشانیوں کے ساتھ ساتھ معاشریمیں کس قدرشرمندگی، خفت اور پشیمانی برداشت کرنا پڑ رہی ہے,آل پاکستان ریلویز پینشنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پینشنرز کی ان مشکلات کو وزارت خزانہ ،وزارت ریلویزکے ساتھ ساتھ ہر فورم پر اٹھانے کے باوجود آج تک کوئی خاطرخواہ اور ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں, پینشن ان پینشنرز کا بنیادی اور قانونی حق ہے یہ کوئی بھیک ،خیرات یا احسان نہیں ,ان کی پینشن کی بروقت ادائیگی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے,انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سیاپیل کی کہ آل پاکستان ریلوے پینشنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی گئی ان موروضات پر وزیراعظم از خود نوٹس لیں, تاک ایک سال سے تاخیر شدہ مسئلے کا حل تلاش ہوسکے, جسطرح باقی تمام وفاقی محکموں کے پینشنرز کی پینشن وزارت خزانہ کی جانب سے ڈائریکٹ ان کے اکانٹ میں ٹرانسفر کی جاتی ہے اسی طرح محکمہ ریلوے سے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن بھی وزارت خزانہ کے توسط سے ان پینشنرز کے اکانٹ میں ڈائریکٹ منتقل کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پرچے کا ماحول بنا دیا گیا ہے ، عمران خان پر 40دہشتگردی کے مقدمات درج ہے جن میں سے 15مقدمات ایک دن میں کاٹے گئے ہیں میرے اوپر 7مقدمات درج ہے جن میں آج ایک مقدمے میں ضمانت کیلئے پیش ہوا ہوں ،ہفتہ کے روز تحریک انصاف فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پر زمان پارک کے باہر پریس کانفرنس کرنے کیس بنایا گیا جس میں آج عدالت سے ضمانت ملی ہے ، اگر ہم سڑک کنارے پریس کانفرنس کررہے ہیں تو ہم پر پرچہ کیوں ہوا؟ ریمنڈ ڈیوس 2بندے مار کر چلا اس کو ایک دن کی سزا بھی نہیں ہوسکی ، تحریک انصاف کو فسطائیت کا سامنا ہے ، ہم ان پرچوں سے گھبرانے والے نہیں ، اس وقت سب اہم مسئلہ ہمارے لاپتہ کارکنان ہے ہائی کے کورٹ کے چیف جسٹس کے لئے بڑی ناکامی ہے کہ ان کے حدود میں سے لوگوں کو اغواء کیا جارہا ہے ، اغواء کارکنان پر تشدد کیا جارہا ہے ، اظہر مشوانی اور مشاہد حسین کو اغواء کیا گیا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہو گ ئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقوں چمن اور قلعہ عبداللہ میں گزشتہ شب 10 بج کر ایک منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے نتیجے میں نئی آبادی بلازئی محلے میں کمرہ منہدم ہوگیا، جس میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خواتین سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن اور دیگر کچھ نواحی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 تھی۔ قدرتی آفت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پشاورہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی خاتون چیف جسٹس تعینات،جسٹس مسرت ہلالی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس مسرت ہلالی 8 اگست 1961 کو پشاورمیں پیدا ہوئیں۔ خیبرلا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1983 میں وکالت کا آغاز کیا۔جس کے بعد 1988 میں ہائی کورٹ جبکہ 2006 میں سپریم کورٹ کا لائسنس بھی حاصل کر لیا۔ جسٹس مسرت ہلالی نے 2007 کی وکلا آزادی تحریک میں مرکزی کردارادا کیا۔۔۔تحریک میں گرفتاری کے دوران انکی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی تھی۔ جسٹس مسرت ہلالی کوپشاورہائی کورٹ کی نائب صدرہونے کے ساتھ خیبرپختو نخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل تعینات ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ خواتین وکلا نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطورپہلی خاتون چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کو خوش آئیند قرار دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں فیکٹری میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز سائٹ ایریا کی ایک فیکٹری میں راشن اور زکو کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 3 بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نورس چورنگی سائٹ ایریا میں قائم فیکٹری میں راشن تقسیم کیا جا رہا تھا، راشن کی تقسیم کے دوران خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فیکٹری کا مالک عبدالخالق نامی شخص پولیس کو اطلاع دیئے بغیر راشن تقسیم کر رہا تھا، تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے پانی کا پائپ ٹوٹ گیا اور پورے پلانٹ میں پانی بھر گیا جس کی وجہ سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ کراچی پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں فیکٹری مالک عبدالخالق سمیت دیگر ملازمین کے خلاف درج کر کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمہ غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی میں نیشنل ہائی وے کے قریب ہائی ایس وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب نیشنل ہائی لنک روڈ پر تیز رفتار ہائی ایس وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکراگئی ، حادثے کے نتیجے میں ہائی ایس وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تصادم میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمی ہوئے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق و زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا ۔ رپورٹس کے مطابق جناح ہسپتال میں دوران علاج مزید دو افراد چل بسے جس کے بعد حادثے میں اموات کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی جبکہ دو زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اللہ ڈنو ، شاہد ، حنا اور فاروق کے نام سے کی گئی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فردجرم ایک بار پھر عائد نہ ہوسکی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اسلام آباد کی ضلع کچہری پیش ہوئے ۔ دوران سماعت جج نے شہباز گل سے مکالمہ کیا کہ آپ تو بیرون ملک جارہے ہیں، اس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ کی سالگرہ کی خوشی میں باہر جارہا ہوں، جنرل شعیب کے فیصلے پر سلام آپ کو پیش کرتا ہوں، جس پر جج نے استفسار کیا کہ آپ کی پاکستان واپسی کب ہے؟ شہبازگل نے جواب میں کہا کہ دور جانا ہے، تھوڑی مہربانی کردیں! اس پر جج نے کہا کہ آپ کوکون ساپیدل جانا ہے۔ شہبازگل کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا، اس پر عدالت نے درخواست لکھ کر جمع کرنے کی ہدایت کردی ۔ بعد ازاں عدالت نے شہباز گل پر فرد جرم کی کارروائی مخر کرتے ہوئے سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھا ایک مفرور اور عدالتی بھگوڑا عدلیہ پر حملہ آور ہو رہا ہے اور سیسلین مافیا کا عملی مظاہرہ کر رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ بھوک سے مارے لوگ راشن کیلئے جانیں دے رہے ہیں، امید ہے اس ہفتے میں عدلیہ کا آئینی اور قانونی تاریخی فیصلہ آ جائے گا، جو سپریم کورٹ کے خلاف اعلان جنگ کرے گا توساری قوم سڑکوں پر ہوگی، الیکشن ہی ملک کو افراتفری اور خون خرابے سے بچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے فرمودات کھلم کھلا اعلان جنگ اور عوام دشمنی کے مترادف ہیں، وزیر خزانہ کے بیانات نااہلی کا اعتراف ہے، پنجاب میں 10 دن کیلئے رینجرز کا لگانا حکومت کی نیتوں کی نشاندہی کرتا ہے، حکومت کے بیانات بتاتے ہیں کہ وہ آئین اور قانون کا فیصلہ ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں تو پھر عوام کے الیکشن کے مقابلے کیلئے تیار رہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات بل آئین سے متصادم ہے، ملک بندگلی میں داخل ہو چکا ہے، آنے والا ہفتہ اہم ترین ہوگا، حکومت عدلیہ پر ہرطرف سے دبا ڈال رہی ہے، عدلیہ وہی کرے گی جو آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت نے ملک کو دا پر لگا دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بچھڑے لوگوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کیلئے پنجاب پولیس پبلک ایپ میرا پیارا پر کام کا آغاز ہوگیا۔ میرا پیارا ایپ کے ذریعے گمشدہ بچوں، بزرگوں، مریضوں کو ورثا سے ملایا جائے گا، اس ایپ میں گمشدہ بچے اور افراد، ان کے لواحقین کا بائیو ڈیٹا، تصویر، فنگر پرنٹ، شناختی کارڈ اور ب فارم کی تفصیلات ہوں گی۔ گمشدہ بچوں، افراد اور ان کے لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے جبکہ پنجاب بھر کے تھانوں میں گمشدگی کی رپورٹس کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔ یتیم خانوں، دارالامان اور دیگر اداروں میں مقیم بچوں اور افراد کا ڈیٹا بھی میرا پیارا ایپ پر موجود ہوگا، شہری اپنے موبائل فون، فرنٹ ڈیسک، تحفظ مرکز اورخدمت مرکز کے ذریعے گمشدگی کی رپورٹ میرا پیارا پر لوڈ کر سکیں گے۔ لاہور میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میںمیرا پیارا ایپ کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ محسن نقوی نے گوجرانوالہ کے 6 سال سے گمشدہ بچے کو ورثا سے ملانے پر سی ٹی او لاہور کی کاوشوں کی تعریف کی۔ محسن نقوی نے دورہ گوجرانوالہ میں معصوم بچے کے ورثا کی تلاش کی ہدایت کی تھی، سپیشل بچے کی تلاش کرتے کرتے والد اللہ کو پیارا ہوگیا اور والدہ دربدر پھرتی رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سوئٹزر لینڈ میں تیز ہوا کے باعث 2 ٹرینیں الٹ گئیں جس کے باعث 15 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیز ہواوں کے باعث ٹرینیں الٹنے کا واقعہ سوئٹزرلینڈ کے درالحکومت برن میں پیش آیا جہاں ہوا کی رفتار 136 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ حادثے کے باعث دیگر ٹرینوں کی آمدورفت کو روک لیا گیا۔ جس کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں انتہائی تیز رفتار ہوائیں چلنا شروع ہو گئی تھیں جس کے باعث شاہراہوں پر بھی کئی درخت اکھڑ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی وزیر برائے اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ عبداللطیف آل الشیخ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عید الفطر کی نماز تمام مساجد میں پڑھائی جائے گی۔ سعودی وزیر نے تحریری طور پر سعودی عرب میں عید الفطر کی نماز سورج طلوع ہونے کے پندرہ منٹ بعد ادا کرنے کی تاکید جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ام القری کیلنڈر کی پابندی کی جائے۔ سعودی وزیر نے وزارت کے عہدیداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کی نماز کے انتظامات پہلے سے کرلئے جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال عیدالفطرکی نماز کا وقت سورج طلوع ہونے کے دس سے پندرہ منٹ بعد کا رکھا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کی ایک یونیورسٹی میں طالبات کے شدید احتجاج کے بعد پروفیسر پر جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی شہر کے ایک تعلیمی ادارے کے اسسٹنٹ پروفیسر پر سابق طالبہ نے جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔ طالبہ کی شکایت سامنے آنے کے باوجود اسسٹنٹ پروفیسر ہری پدمن کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔ ویمن کمیشن میں 90 طالبات نے پروفیسر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کی تھی جبکہ جنسی ہراسگی کے خلاف 200 سے زائد طلبہ اور طالبات پچھلے کئی روز سے احتجاج کررہے تھے۔ ویمن کمیشن نے طالبات کے پروفیسر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کو گمراہ کن مہم قرار دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہائیکورٹ کے جج نے سپریم کورٹ سے حیران کن استدعا کر دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج اتل سری دھرن نے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ میری بیٹی آئندہ برس اسی عدالت سے جہاں میں ابھی فرائض انجام دے رہا ہوں، وکالت کا آغاز کرے گی اس لیے میرا تبادلہ کسی اور ریاست میں کردیا جائے۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج سری دھرن نے کہا کہ بطور جج اسی ہائی کورٹ میں رہنا مفادات کا ٹکراو ہوگا،اس لیے اس سے بچنے کے لیے میرا تبادلہ کردیا جائے۔ رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے جج کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کا تبادلہ مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں کردیا۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے تبادلے کے بعد اپنی ایمانداری اور دیانتداری کی وجہ سے جج سری دھرن کے ان دنوں سوشل میڈیا پر بھی کافی چرچے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسجد نبوی میں روضہ رسول ۖ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق روضہ اطہرکے گرد نیا حصار 87 میٹر لمبا اور ایک میٹر اونچا ہے۔ یہ الگ الگ یونٹس اور ٹھوس تانبے، پیتل اور سونے کے حصوں پر مشتمل ہے۔ حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روضہ مبارک کے اطراف تانبے اور سونے سے بنے نئے حصار کا افتتاح کیا۔ابتدا میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد لکڑی کا حصار تھا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف )نے یوکرین کے لیے 15.6 بلین ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دی ہے تاکہ جنگ سے متاثرہ ملک کی معاشی بحالی میں مدد کی جا سکے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملوں نے یوکرین کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں گزشتہ سال تقریبا 30 فیصد تک سکڑ گئی ہیں، جس سے اس کے سرمائے کا زیادہ تر ذخیرہ تباہ ہو گیا ہے اور غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ یہ آئی ایم ایف کے 115 بلین ڈالر کے مجموعی سپورٹ پیکج کا حصہ ہے جس میں قرضوں میں ریلیف، گرانٹس اور کثیر جہتی اور دو طرفہ اداروں کے قرض شامل ہیں۔ آئی ایم ایف نے حال ہی میں غیر معمولی حد تک غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنے والے ممالک کے لیے قرض کے پروگراموں کی اجازت دینے کے لیے اپنے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے منظور شدہ کل رقم میں سے 2.7 بلین ڈالر یوکرین کو فوری طور مہیا کئے جائیں گے جبکہ باقی فنڈز اگلے چار سالوں میں جاری ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی