• Columbus, United States
  • |
  • ١٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

عمران خان کے وارنٹ کیخلاف نظرثانی اپیل پر پر...

خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ کے خلاف نظرثانی اپیل پر سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے مخالفت کردی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پراسیکیوٹر نے کہا کہ کبھی سنا کہ ملزم کی عدم حاضری پر وارنٹ سے متعلق فیصلہ اس کے حق میں ہوا،پراسیکیوٹر نے کہا کہ پہلے قابلِ ضمانت وارنٹ ہوئے تو اس کے بعد ناقابلِ ضمانت ہی جاری ہونے تھے،عدالت میں عمران خان کے وکیل نے سماعت التوا کرنے کی استدعا کردی،اس موقع پر جج نے کہا کہ اگر سماعت میں التوا دے دیا تو پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ بحال ہوجائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدرمملکت نے جسٹس قاضی فائزکیخلاف کیوریٹیو ری...

صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی،صدرمملکت نے سول ریویو پیٹیشن میں کیوریٹیو ریویو پیٹیشن اور سی ایم اے واپس لینے کی منظوری دے دی،صدرمملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 48ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی،صدر مملکت نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ انیس احمد شہزاد کے حق میں سند اختیارپربھی دستخط کردیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی صارفین پر 335ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال...

نیپرا نے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی اور 3.23روپے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی،نیپرا نے بجلی صارفین پر335ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی، اس سلسلے میں نیپرا نے حکومتی درخواست پر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، نیپرا کی جانب سے بجلی صارفین پر 3روپے 23پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے،فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا۔ اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو، صنعتی ،کمرشل اور زرعی صارفین پر بھی ہوگا ۔ اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا،فیصلے کے تحت رواں برس جون تک حکومت 3روپے 82پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کرے گی جب کہ آئندہ مالی سال سے 3روپے 23پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس مسلم لیگ ن کی خواہشات کے نہیں بلکہ...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشینے کہا ہے کہ چیف جسٹس مسلم لیگ(ن)کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے پابند ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کو مسلم لیگ کی خواہشات پرتوجہ نہیں دینی چاہیئے، فل کورٹ کا اختیار چیف جسٹس پاکستان کے پاس ہے، سپریم کورٹ کے قوانین اور انداز کا احترام کرنا چاہیئے، عدالتی کارروائی اور فیصلوں کے بعد پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس زمان پارک میں طلب کرلیا گیا، اس اجلاس میں عدالتی فیصلوں اور سیاسی امور پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں پی ٹی آئی ورکرز اور ایکٹیوسٹ کی گرفتاری پر بھی مشاورت ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کیسز اورعدالتوں میں الجھا کر انتخابی مہم سے روکنے کی کوشش ہورہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسد قیصر کیخلاف مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ح...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اسد قیصر کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کیا یہ درخواست سیکشن 23کے تحت دائر ہونی تھی، ایف آئی آر پر پولیس کو تفتیش سے نہیں روک سکتے لیکن نوٹس جاری کر دیتے ہیں، آپ کو یہ ریلیف دیتے ہیں کہ ہراساں کرنے سے روک دیا جائے،سابق سپیکر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ایف آئی آر میں 200بندے لکھے اور گرفتار 400سے زائد کیے، عدالت ان سے پوچھے کہ کس قانون کے تحت گرفتار ملزمان کو جوڈیشل کیا ہے، جن کو گرفتار کیا گیا اب ان میں سے کچھ کو ڈسچارج کرنا شروع کر دیا ہے،وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے مختلف کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حسان نیازی کی 2مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی 2مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی،ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست ضمانت صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار کی وساطت سے دائر کی گئی تھی،حسان نیازی اپنے وکیل رانا انتظار کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے حسان نیازی کی 8اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا،بعدازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی جلا ئوگھیرا ئواور کارکنان کو اکسانے کے کیس میں حسان نیازی کی 8اپریل تک ضمانت منظور کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی 2کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 2کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 2کیسز میں جلد سماعت کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی،عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نا اہلی فیصلے کے خلاف درخواست اپریل کے تیسرے ہفتے کیلئے مقرر کر دی گئی جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کا کیس اپریل کے دوسرے ہفتے مقرر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فتنے کا ملکی سیاست سے مائنس ہونا ضروری ہے،را...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فتنے نے سیاسی، انتظامی طور پر بحران اور اب عدلیہ کو بھی لاکھڑا کیا ہے اس فتنے کا پاکستان کی سیاست سے مائنس ہونا بہت ضروری ہے،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ دو صوبوں میں انتخابات کے کیس میں جسٹس مندوخیل نے سماعت سے معذرت کی ہے اور اختلافی نوٹ میں افسوسناک بات لکھی ہے، اختلافی نوٹ میں لکھا کہ رائے لیے بغیرفیصلہ لکھ دیا گیا، یہ صورتحال انتہائی افسوسناک اور قومی سانحے سے کم نہیں،انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے بینچ کا فیصلہ چیلنج نہیں ہوتا، وہ فیلڈ ہولڈ کرے گا، یہ بینچ 9سے شروع ہوکر 3پر آگیا ہے، ایک معزز جج پہلے بینچ سے علیحدہ ہوئے اور پھر بینچ کا حصہ ہیں،رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اگرفل بینچ اس معاملے کافیصلہ نہیں کرے گا تو انصاف ہوتا نظر نہیں آئے گا، آپ انارکی کا حصہ نہ بنیں اور فل بینچ بنائیں کیونکہ انصاف ہونا نہیں چاہیے ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے،وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک فتنے نے ملک کو اس نہج پر لاکھڑا کیا ہے، اس فتنے کا پاکستان کی سیاست سے مائنس ہونا بہت ضروری ہے، چیف جسٹس سے اس بات کا جائزہ لیں ملک میں فتنہ کیسے متعارف ہوا،ان کا کہنا تھا کہ سیاسی، انتظامی طور پر بحران اور اب عدلیہ کو بھی لاکھڑا کیا ہے، یہ فتنہ چاہتاہے کہ ملک میں افراتفری ہو، یہ اسمبلیاں آئینی طور پر نہیں توڑی گئیں، دونوں صوبوں کے وزیراعلی نے اسمبلی نہیں توڑیں، اس فتنے کی دھونس، تکبر، ضد ، یا ایجنڈا تھا جس نے اسمبلی توڑی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس روح الامین نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ک...

جسٹس روح الامین خان نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،گورنر ہائوس پشاور میں نومنتخب چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری ہوئی، جہاں جسٹس روح الامین خان نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا،گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس روح الامین خان سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ان سے عہدے کا حلف لیا،حاجی غلام علی نے جسٹس روح الامین خان کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،تقریب حلف برداری میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلا، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات خان اور نگران صوبائی وزرا نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس اور صدر کے ریٹائر ہونے کا انتظار کی...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور صدر کے ریٹائر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے، ہم چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ ضرورت اور آئین میں جنگ جاری ہے، نظریہ ضرورت ذلیل و رسوا ہوگا اور آئین جیتے گا،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے ہم پہلے دن سے بات کرنے کو تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے خود کہا آئی ایم ایف کی چھٹی ہوگئی ہے، سکوک کے 2ارب روپے کے بانڈ روک دیے گئے ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ ساری رات چیف جسٹس پاکستان کے استعفے کی خبریں پھیلائی جاتی رہیں، لیکن چیف جسٹس پاکستان بھی فتح خان بندیال کا بیٹا ہے، تن کے رکھ دے گا،ان کا کہنا تھا کہ ججز نے آئین کی پاسداری کرنی ہے، قوم سرخرو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پہلے استعفی پھر مکر جانا، پاکستان کے عوام کے...

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ پہلے استعفی پھر مکر جانا، پاکستان کے عوام کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے؟عدالت نے شکور شاد کے استعفی منظوری کا سپیکر کا آرڈر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28اپریل تک ملتوی کر دی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی شکور شاد کی استعفی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے استعفی دیا، اس پر دستخط کئے تھے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ جی ہمارے دستخط تھے لیکن وہ استعفی پارٹی دبائو میں دیا گیا تھا،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا دستخط بس ایسے ہی کئے گئے؟ کیا کوئی مذاق ہے یہ ؟، کیا ہو رہا ہے، آج آپ یہ کر رہے ہیں، کل آپ ملک کیلئے کیا کریں گے؟، آپ آرٹیکل 62پر کیسے پورا اتریں گے؟ آپ اپنے لوگوں اور ووٹرز کے امانت دار ہیں، آپ کیا کر رہے ہیں؟9مارچ کا آرڈر تھا کہ آپ نے اپنے استعفے سے انکار کیا، وہ لیٹر ہے آپ کے پاس؟وکیل نے جواب دیا کہ 29جولائی کو استعفی منظور ہوا، اس عدالت نے ستمبر میں فیصلہ معطل کیا،چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا آپ کے دستخط اصلی نہیں تھے؟،

جس پر وکیل نے کہا دستخط تو اصلی تھے، مگر پارٹی پالیسی پر استعفی دیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ استعفے پر پارٹی پالیسی کے خلاف جانے سے کچھ فرق نہیں پڑتا، وہ تو منی بجٹ بل اور عدم اعتماد پر فرق پڑتا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے پارٹی پریشر پر استعفی دے دیا، آپ ملک کیلئے کیسے سٹینڈ لے سکتے ہیں؟، پہلے استعفی، پھر مکر جانا، پاکستان کے عوام کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے؟، کیا آپ سسٹم کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، آپ سسٹم کو فن سمجھ رہے ہیں،وکیل نے جواب میں کہا کہ ہم مانتے ہیں اصل سٹیک ہولڈر عوام ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پھر مذاق بھی تو عوام ہی کے ساتھ ہو رہا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ اسی طرح کی دیگر رِٹ پر بھی ابھی آنا ہے ہم نے کہ اس ملک میں کیا ہو رہا ہے، وکیل نے بتایا کہ ہم نے سپیکر قومی اسمبلی کو کہا کہ پارٹی پریشر پر استعفی دیا مگر سپیکر نے کہا کہ وہ جواب سے مطمئن نہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا سپیکر نے ایسا کوئی لیٹر جاری کیا ہے؟

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ 3مارچ 2023کے لیٹر کو ریکارڈ پر لے کر آئیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پارٹی لیڈر شپ نے آپ کو پریشرائز کیا، اس کے خلاف دعوی دائر کریں، رِٹ میں شہادتیں نہیں لے سکتا، ہر چیز کو ہم نے مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، آپ نے پورے ملک کے لئے قانون سازی کرنی ہوتی ہے، اس پر کیا سب کو شاباش ملنی چاہیے؟ آپ قبول کریں کہ آپ نے غلط کیا ہے،دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اختر چھینہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت میں پیش ہوگئے، عدالت نے شکور شاد کے استعفی منظوری کا سپیکر کا آرڈر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28اپریل تک ملتوی کر دی،سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے پاس ایسے کیسز آ جاتے ہیں اور اہم کیسز رہ جاتے ہیں، قتل کی اپیلیں التوا میں ہیں اور ایسے کیسز آجاتے ہیں عدالت کا وقت ضائع کرنے،وکیل نے کہا کہ ہم تو اس عدالت کے حکم پر عمل درآمد کروانے آئے ہیں جو سپیکر نے مانا ہی نہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی پر تنقید نہ کریں، پہلے اپنا کنڈکٹ درست کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکلرز سے ججز کے آرڈر کی نفی غلط، قوم ون مین...

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سرکلرز سے ججز کے آرڈر کی نفی غلط، قوم ون مین شو قبول نہیں کرے گی، اگر بنچ ایسے ہی ٹوٹتے اور بنتے رہیں تو ادارے کی ساکھ کا کیا ہوگا، چیف جسٹس کو چاہیے تھا کہ فل کورٹ بنچ بناتے، پوری قوم اس معاملے پر رنجیدہ ہے، تمام بحرانوں کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہونا چاہیے، فل کورٹ کی تشکیل اب لازم ہو گئی ہے، اگر فل کورٹ نہ بنایا گیا تو اس معاملے میں مزید طول ملے گا،جمعہ کوسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ آج بنچ پر وکلا کے تحفظات تھے اور بنچ کی تشکیل کے بعد اعتراض اٹھایا گیا، سماعت سے پہلے سرکلرز کے ذریعے ججز کے آرڈر کی نفی غلط ہے، اگر ایسے فیصلے ہوئے ادارے کی ساکھ کیا رہ جائے گی اور قوم اس ون مین شو کو قبول نہیں کرے گی،معاون خصوصی نے کہا کہ تمام بحرانوں کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہونا چاہیے، مندوخیل نے دکھی دل سے کہا کہ اللہ تعالی اس ادارے کی حفاظت کرے، سرکلر کا رواج پہلی دفعہ دیکھا ہے، قوم پہلے ہی مسائل میں مبتلا ہے مل کر بیٹھیں اور مسائل حل کریں،انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کی تشکیل اب لازم ہو گئی ہے، اگر فل کورٹ نہ بنایا گیا تو اس معاملے میں مزید طول ملے گا اور ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ کی بقا بحال رہے، ملک میں ایک آئینی بحران پیدا ہو چکا ہے لیکن دو تارڑ آئین کی پاسداری کے لیے کھڑے رہیں گے، معاملات سجاد علی شاہ ٹو کی طرف جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انتخابات التوا کیس، سپریم کورٹ کے بینچ ٹوٹنے...

پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے 4رکنی بنچ میں شامل جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی ہے،جسٹس جمال مندوخیل کی معذرت کے بعد بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس جمال مندوخیل کو بات کرنے سے روک دیا،جمعرات کو بھی 5رکنی بنچ میں شامل جسٹس امین الدین بنچ سے علیحدہ ہوگئے تھے جس کے بعد گزشتہ روز باقی ججز پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کرنا تھی،جمعہ کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 4رکنی بنچ سماعت کے لیے کمرہ عدالت پہنچا، بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل شامل تھے،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب، آپ سے پہلے جسٹس جمال مندوخیل کچھ کہنا چاہتے ہیں،اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی، ان کا کہنا تھا کہ جسٹس امین الدین نے کیس سننے سے معذرت کی، جسٹس امین الدین کے فیصلے کے بعد حکم نامے کا انتظار تھا، مجھے عدالتی حکم نامہ کل گھر میں موصول ہوا، حکم نامے پر میں نے الگ سے نوٹ تحریرکیا ہے

اٹارنی جنرل صاحب آپ اختلافی نوٹ پڑھ کر سنائیں،اٹارنی جنرل نے گزشتہ روزکی سماعت کے حکم نامے میں جسٹس جمال مندوخیل کا اختلافی نوٹ پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ میں بنچ کا ممبر تھا، فیصلہ تحریرکرتے وقت مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی، میں سمجھتا ہوں کہ میں بنچ میں مس فٹ ہوں، دعا ہے اس کیس میں جوبھی بنچ ہو ایسا فیصلہ آئے جو سب کو قبول ہو، اللہ ہمارے ادارے پر رحم کرے، میں اور میرے تمام ساتھی ججز آئین کے پابند ہیں, حکم نامہ کھلی عدالت میں نہیں لکھوایا گیا، جسٹس فائز عیسی کے فیصلے کا کھلی عدالت میں جائزہ لیا جائے،اس دوران چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس جمال مندوخیل کو بات کرنے سے روک دیا اور ان سے کہا کہ بہت بہت شکریہ، بنچ کی تشکیل کا جوبھی فیصلہ ہوگا کچھ دیربعد عدالت میں بتادیا جائیگا،جسٹس جمال خان مندو خیل کا کہنا تھا کہ میں کل بھی کچھ کہنا چاہ رہا تھا، شاید فیصلہ لکھواتے وقت مجھ سے مشورے کی ضرورت نہیں تھی، شاید فیصلہ لکھواتے وقت مجھے مشورے کے قابل نہیں سمجھا گیا، اللہ ہمارے ملک کے لیے خیر کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کا ڈیمو کریسی سمٹ میں پاکستان کی عدم...

امریکا نے ڈیمو کریسی سمٹ میں پاکستان کے شرکت نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا ہے،ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ گہری سکیورٹی پارٹنرشپ ہے، جمہوریت،انسانی حقوق،آزادی اظہار اور مذہب پر بات کرتے رہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سمٹ کے حوالے سے پاکستان فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے، ڈیموکریسی سمٹ میں پاکستان کی شمولیت نہ کرنے پر افسوس ہے لیکن پھر بھی پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہیں گے،ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان بہت سے ایشیوز پر مل کر کام کرتے ہیں،واضح رہے کہ ڈیمو کریسی سمٹ 29سے 30مارچ تک جاری رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی عدالت کا ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجم...

عالمی عدالت انصاف نے امریکی عدالتوں کی جانب سے کچھ ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیدیا،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کو غیر قانونی دیتے ہوئے امریکا کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے،رپورٹس کے مطابق ہرجانے کی رقم بعد میں طے کی جائیگی،دوسری جانب ایران کے مرکزی بینک کے منجمد 175ارب ڈالر سے زیادہ کے اثاثوں کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خالصتان کے لیڈر گرپتونت سنگھ نے برطانیہ کے ل...

خالصتان کے لیڈرر گرپتونت سنگھ پنوں نے برطانیہ کے لارڈ رمی رینجر پرمقدمہ کردیا،انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنیکی بھارتی درخواست مستردکردی ،خالصتان کے لیڈرر گرپتونت سنگھ پنوں نے مطالبہ کیا کہ لارڈ رمی رینجر انہیں پاکستان کا ایجنٹ اور فنڈنگ کا الزام ثابت کریں یا اپنے بیان پر معافی مانگیں،معروف بھارتی تاجر لارڈ رمی رینجر نے دو مرتبہ متنازع بیانات دیے تھے اور الزام لگایا تھاکہ بھارت کے دشمن ایس ایف جے اور مسٹر پنوں کو فنڈنگ کرتے ہیں، دو ماہ قبل رمی رینجر نے پاکستانیوں سے متعلق توہین آمیز بیان پر معافی مانگی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، رام نوامی تہوار پر ہندو انتہا پسندوں...

بھارت کی مختلف ریاستوں میں رام نوامی تہوار کے موقع پر ہنگامے پھوٹ پڑے،بھارتی ریاست مہاراشٹرا،گجرات، بہار، بنگال اور حیدرآباد سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں انتہا پسندوں نے رام نوامی تہوار کے موقع پر مساجد اور مزاروں پر حملے کیے،مہاراشٹرا میں انتہا پسند ہندو نوجوان پولیس کی سرپرستی میں مزار میں ہندوتوا کا جھنڈا لہراتا رہا،ادھر گجرات میں پولیس سرپرستی میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا،ہندو انتہا پسندوں کے حملے کے باعث متعدد افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال جاپہنچے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کوریا کا روس کی مدد کے لیے اپنی فوج بھ...

شمالی کوریا کی جانب سے یوکرین جنگ میں روسی افواج کی مدد کیلئے اپنے فوجی بھیجنے پر غور، 8لاکھ سے زائد رضاکاروں نے جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کر دیا،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی صحافی نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے پانچ لاکھ فوجی یوکرین جنگ میں روسی افواج کی مدد کرنے کیلئے تیار کیے جا رہے ہیں، جبکہ رضاکاروں کی بھرتی کے اعلان کے بعد آٹھ لاکھ سے زائد افراد نے جنگ میں روسی فوج کی مدد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے،روسی صحافی نے دعوی کیا کہ شمالی کوریا کے وار ویٹرن آرگنائیزیشن کے سربراہ نے انہیں بتایا کہ شمالی کوریا کے پچاس ہزار اسپیشل فورس کے جوان یوکرین جنگ میں روس کی مدد کیلئے روانہ ہونے کیلئے تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شارجہ،بھارتی شہری نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خ...

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں مقیم بھارتی شہری نے نے بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد رہائشی عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شارجہ میں پیش آیا جہاں ایک شوہر نے گھر میں ہی پہلے اپنی بیوی اور 2بچوں کو قتل کیا اور پھر رہائشی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی،پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمی شوہر کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال روانہ کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کے کپڑوں سے ایک تحریری نوٹ ملا جس میں اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، ساتھ ہی اپنی خودکشی کا حوالہ بھی دیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور وجوہات کا پتا چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، مندر کے کنویں پر بنا فرش ٹوٹنے سے 35ا...

بھارت میں ایک مندر کے کنویں پر بنا فرش ٹوٹنے سے 35افراد ہلاک ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں واقع مندر میں مذہبی تہوارکے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، بے تحاشا رش کے باعث مندر کے کنویں پر بنایا گیا فرش وزن برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا،فرش ٹوٹنے سے سیکڑوں لوگ کئی فٹ گہرے کنویں میں جا گرے جن میں سے متعدد زخمی ہوگئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق کنویں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 14افراد کو کنویں سے نکال لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق امریکی صدر پر فردِ جرم عائد، ٹرمپ کا ال...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی جس کے بعد وہ مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے، دوسری جانب ٹرمپ نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اگلے سال پھر صدارتی الیکشن لڑنے پر بضد ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں مین ہٹن کی گرینڈ جیوری نے 2016کی انتخابی مہم کے دوران فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو معاملات چھپانے کیلئے رقوم کی ادائیگی کے کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی، فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ جیوری کی جانب سے ووٹنگ کے بعد کیا گیا، پراسیکیوٹر آفس نے ٹرمپ کو گرفتاری کیلئے خود کو پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے،امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو کرمنل چارجز کا سامنا ہے،دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا،ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کارروائی سیاسی دشمنی ہے، بائیں بازو کے ڈیموکریٹ میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، اب یہ لوگ ناقابل تصور حرکت پر اتر آئے ہیں، بے گناہ شخص پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، امریکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، نظام انصاف کو ڈیموکریٹس نے اپنا ہتھیار بنا لیا ہے تاکہ سیاسی مخالف کو سزا دی جا سکے،سابق صدر کی وکیل علینا حببا نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکا کے کرپٹ نظام انصاف کا شکار ہیں، یقینی طور پر بری ہوں گے،ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اگلے ہفتے خود کو جیوری کے سامنے پیش کرنے کا امکان ہے،ری پبلکن رہنمائوں نے ٹرمپ کیخلاف کارروائی انہیں صدارتی الیکشن سے باہر رکھنے کی سیاسی سازش قرار دیا ہے،واضح رہے کہ مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کا دفتر سابق صدر کے خلاف الزامات کی تحقیقات کر رہا تھا، یہ الزامات فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو معاملات چھپانے کے لیے رقوم کی ادائیگی سے متعلق دعوں کے بارے میں ہیں اور ان کا تعلق سن 2016کے صدارتی الیکشن کے وقت سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈاکٹر بیربل کے قتل پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پ...

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں ڈاکٹر بیربل کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے،ایچ آر سی پی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے،ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ حیدرآباد میں گزشتہ دنوں ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کو بھی قتل کیا گیا تھا،ایچ آر سی پی نے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرانے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹر چینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کو قتل کردیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریگولر حج اسکیم کے تحت درخواست جمع کرانے کی...

ریگولر حج اسکیم کے تحت درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اپریل تک توسیع کردی گئی،ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولر حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی میں 2اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی کیلئے کھلے رہیں گے۔ نامزد بینک کھولنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کر لیا ہے،ترجمان کے مطابق اسپانسر شپ حج اسکیم میں درخواستیں وصول کرنے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے جس کے بعد درخواستیں 9 اپریل کو جمع کرائی جا سکیں گی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات کے بعد توسیع کا فیصلہ کیا گیا،ترجمان کے مطابق حج درخواست گزار مزید معلومات اور پروسس کے لیے نامزد بینکوں سے رجوع کریں، اسپانسر شپ حج اسکیم کے درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا،اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بھیجی گئی درخواستوں کے لیے رقوم وزارت مذہبی امور کے ڈالر اکائونٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفر بھیجنا ہوں گی۔ بھجوائی گئی رقوم کی تصدیق اور پراسیس کیلئے درخواست گذار یا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں بیکریز کو رات ایک بجے تک کام کرنے...

لاہور ہائیکورٹ نے بیکریز کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی، جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے انڈرپاسزکے بجائے سڑکوں کی ری ماڈلنگ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کہا کہ سڑکوں کی ری ماڈلنگ کی بجائے انڈر پاسز بنائے جارہے ہیں، مسائل پھربھی حل نہیں ہورہے بلکہ بڑھ رہے ہیں، ٹریفک پولیس کی استعداد بڑھانیکی ضرورت ہے، ان کے پاس کیمریاور دیگر آلات ہونے چاہئیں،دورانِ سماعت عدالت نے بیکریز کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی اور ساتھ ہی ماحولیاتی سفیر مقرر کرنے کا حکم بھی دیا ہے،عدالت نے کہا کہ واٹراینڈانوائرمنٹل کمیشن آئندہ سماعت پر ماحولیاتی سفیر کے لیے نام تجویز کرے،اس کے علاوہ عدالت نے ایل ڈی ایکو جوہرٹائون کے مال کے اطراف غیر قانونی پارکنگ ہٹانے اور غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف جرمانے کا بھی حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دو ججز کا فیصلہ قانونی طور پر لاگو نہیں ہوگا...

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے از خود نوٹس سے متعلق فیصلے پر سرکلر جاری کردیا،عدالت عظمی کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائز اور جسٹس امین کے فیصلے میں آرٹیکل 184/3پر آبزرویشن ازخود نوٹس میں آتی ہیں، 2رکنی بینچ کا فیصلہ صحافیوں سے متعلق ازخود نوٹس کے 5رکنی بینچ کے فیصلے کے منافی ہے اور 2ججز کا فیصلہ قانونی طور پر لاگو نہیں ہوگا،عدالتی سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 2ججز کا فیصلہ 5رکنی بینچ کے فیصلے کے برعکس ہے، 5رکنی بینچ قرار دے چکا ہے کہ ازخود نوٹس کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے،سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ 15مارچ کے فیصلے میں بینچ کی جانب سے ازخود نوٹس لیا گیا، لارجر بینچ نے جو قانون وضع کیا 2 ججز کا فیصلہ اس کے برعکس ہے، 2 رکنی بینچ کے فیصلے میں جو بھی آبزرویشنز دی گئیں وہ قابل عمل نہیں، ازخود نوٹس کا اختیار صرف چیف جسٹس پاکستان استعمال کرسکتے ہیں اور ازخود نوٹس کا اختیار آرٹیکل 184/3کے طریقہ کارکے تحت ہی استعمال ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت سپر پاورکی حیثیت سے کرکٹ کو چلا رہا ہے...

سابق وزیر اعظم اور سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت ایک سپر پاورکی حیثیت سے کرکٹ کو چلا رہا ہے، وہ فیصلہ کرتا ہے کہ کس کو کھیلنا چاہیے کس کو نہیں کھیلنا چاہیے،غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے رویے میں تکبر پایا جاتا ہے، بھارت کے پاس ریونیو پیدا کرنے کی دوسرے ممالک سے کہیں زیادہ صلاحیت ہے، وہ ایک سپر پاور کی حیثیت سے کرکٹ کو چلا رہا ہے، بھارت کرکٹ کی سپر پاور کے تکبر کے ساتھ ڈکٹیٹ کرتا ہے، وہ فیصلہ کرتا ہے کہ کس کو کھیلنا چاہیے کس کو نہیں کھیلنا چاہیے،عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل میں نہیں ہیں، میرے لیے حیران کن ہے کہ بھارتی بورڈ نے پاکستان کے کھلاڑیوں کو باہر رکھا ہوا ہے،یہ بھارت کا تکبر ہے،سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کے پاس بھی اچھی کوالٹی کی سپر لیگ ہے، پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کے لیے غیر ملکی کھلاڑی آتے ہیں، پاکستان کے بہت اچھے نوجوان کرکٹر سامنے آرہے ہیں ہمیں اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے،انگلینڈ میں نسل پرستی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میں نے انگلینڈ میں کیریئرکا آغاز کیا تو انگلینڈکرکٹ اورکائونٹی کرکٹ میں کھلے عام نسل پرستی تھی، میں انگلینڈ میں 1971سے 80کی دہائی کے وسط تک کھیلا، آج کل بہت بہت مصروف ہوں، چار برسوں سے کرکٹ کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں پڑھا، یارکشائر کائونٹی کے نسل پرستی اسکینڈل کا پڑھا ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے کیریئر کے آغاز سے اختتام تک یہ نسل پرستی تھوڑی کم ہو ئی ہے، جب میں نے وہاں کھیلنا شروع کیا تو ہر وقت گرائونڈ میں نسل پرستانہ ریمارکس ہوتے تھے، نارتھ انگلینڈ میں پاکستانیوں کو بھی اس سے گزرنا پڑتا تھا، پاکستانیوں کو سڑکوں اور گلیوں میں برا بھلا سننا پڑتا تھا،ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں آہستہ آہستہ اس میں تبدیلی آئی ہے، جب میں نے اپنے کیریئر کا اختتام کیا تو کم نسل پرستی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی وزیرستان،دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے...

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی ارشاد اللہ نے جام شہادت نوش کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق 29سالہ شہید سپاہی ارشاد اللہ کا تعلق ڈسٹرکٹ کرک سے ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنیکے لیے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغوا کی کوشش ناک...

لاہور کے علاقے بھاٹی چوک میں ٹریفک وارڈن نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی،چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق پیٹرولنگ آفیسر آصف صدیق نے ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار کو زبردستی بچے کو لیجاتے دیکھا جس پر آفیسر نے اس کا تعاقب کیا اور اسے روک لیا، بچے سے رونے کی وجہ پوچھنے پر موٹرسائیکل سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر آصف صدیق نے اسے دبوچ لیا،سی ٹی او کے مطابق بچے کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی جسے تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا جب کہ ملزم کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت 35ارکان اسمبلی کا پیٹریاٹ گروپ بنانے ج...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نظریہ ضرورت اور آئین کے درمیان مقابلہ شروع ہوگیا ہے، آئین جیتے گا نظریہ ضرورت ذلیل و رسوا ہوگا، ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ آج پھر سپریم کورٹ کا بنچ بیٹھے گا اور جو آئین کا حلف انہوں نے اٹھایا ہے اس کے مطابق فیصلہ دے گا، جو کچھ سپریم کورٹ میں ہو رہا ہے قوم نے ایسا نہیں سوچا تھا، ساری قوم چیف جسٹس کے سٹینڈ کے ساتھ کھڑی ہے،سابق وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت 35ارکان اسمبلی کا پیٹریاٹ گروپ بنانے جا رہی ہے یہ سیاسی خود کشی کے بعد اب قومی اجتماعی خودکشی کی طرف بڑھ رہے ہیں یہ سیاست نہیں ریاست قربان کرنے لگے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت نے 8اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروانے، ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے، حکومت الیکشن سے بھی فراری ہے اور ملک چلانے کی صلاحیتوں سے بھی عاری ہے، یہ1997نہیں ایمرجنسی نہیں لگ سکتی اور الیکشن بھی کروانے ہوں گے،سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ جسٹس منیر نہیں بلکہ جسٹس کارنلیس کی یادتازہ ہوگی اب اسحاق ڈار مان گیا ہے کہ آئی ایم ایف میں تاخیر اور سکوک بانڈز بھی روک دیئے ہیں، رات 12بجے قاسم سوری کا سوموٹو ہو تو واہ واہ کرتے ہیں، 90دن میں الیکشن کا سوموٹو ہو تو آہ آہ کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علی بلال کیس،پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضما...

لاہور کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف (ظل شاہ)کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں فواد چودھری، فرخ حبیب، یاسمین راشد اور محمود الرشید کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی،ایڈیشنل سیشن جج لاہور محسن بلال بیگ نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری درخواست پر سماعت کی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید عدالت پیش ہوئے جبکہ فواد چودھری اور فرخ حبیب کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی،دوران سماعت ایڈووکیٹ مدثر عمر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس آفیسر پیش نہیں ہوئے، ابھی تک پولیس کی جانب سے تحقیقات مکمل نہیں کی گئیں،عدالت نے فواد چودھری اور فرخ حبیب کی حاضری معافی درخواست منظور کر لی، بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چودھری، فرخ حبیب، یاسمین راشد اور محمود الرشید کی عبوری ضمانت میں 13اپریل تک توسیع کے احکامات جاری کر دیئے،دوسری جانب ظل شاہ کو ہسپتال لانے والے ویگو ڈالے کے مالک شکیل زمان نے بھی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی، عدالت نے 30ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 13اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی نژاد ڈاکٹر فرح امریکا کی خواتین رہن...

پاکستانی نژاد امریکی ماہر نفسیات ڈاکٹر فرح عباسی کو امریکا کی خواتین رہنمائوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا،ڈاکٹر فرح عباسی نے نفسیاتی مسائل کے علاج میں ایمان اور ثقافت کی افادیت کو تسلیم کرایا،امریکی وزیر صحت کی میزبانی میں واشنگٹن میں تقریب ہوئی جسے وومن آن دی فرنٹ لائنز، سیلیبریٹنگ ویمن فیتھ لیڈرز کا نام دیا گیا،مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں کام کرنیوالی ڈاکٹر فرح عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی بیماریوں کے علاج میں مذہب اور سماجی پس منظر اہم کردار ادا کرتا ہے، فیتھ لیڈرز، کمیونٹی لیڈرز اور ماہرنفسیات کو مل کر کام کرنا چاہیے اورانہیں ایوارڈ اسی کام پر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوازشریف جب بھی واپس آئیں گے سیدھا جیل جائیں...

تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں،سابق اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ نوازشریف جب بھی واپس آئیں گے وہ سیدھا جیل جائیں گے، حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی، شہبازشریف سمیت پوری پی ڈی ایم سپریم کورٹ کو آئین کی پاس داری سے روکنا چاہتے ہیں، آئینی طور پر آئین کی تشریح کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دی کشمیر ساگا (پیش لفظ)

اس کتاب کی پہلی اشاعت کا مقدمہ لکھتے ہوئے، میں نے چند حقائق کا ذکر اس لیۓ نہیں کیا کہ میں کسی قسم کی بدمزگی یا پیچیدگی پیدا نہیں کرنا چاہتا تھا۔ تاہم قارئین سے، میرا یہ وعدہ تھا کہ ایک روز میں اُنہیں اِن حقائق سے آگاہ ضرور کروں گا۔
اور اگر کسی وجہ سے، یہ کام میں اپنی زندگی میں نہ کرپایا تو میرے انتقال کے بعد یہ راز، راز نہ رہے گا۔ مگر اس کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔
اس (دوسری) اشاعت میں، اُن حقائق پر سے پردہ اُٹھا کر نہ صرف اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنا چاہتا ہوں بلکہ اپنی آئندہ نسل کو بھی یہ بتانا چاہتا ہوں کہ 1947 میں کھڑا کیا گیا “کشمیر کا مسئلہ”آج بھی اُتنا ہی اہم ہے جتنا 1947 میں تھا۔ اور یہ کہ پاکستان کی بقاء کا انحصار مسئلہِ کشمیر کے منصفانہ حل میں مضمر ہے۔
اس اشاعت میں، میں ایک نئے باب ۔ کشمیر بحیثیت ایک مُلک کا اضافہ کررہا ہوں جس میں کشمیر کی آزادی کی سوچ اور لائحہِ عمل موجود ہے۔
یہ فیصلہ اب پاکستان اور کشمیر کی آئندہ نسل نے کرنا ہے! اُنہیں اس مسئلہ کا (1947سے اب تک) دُنیا میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں بشمول مشرقی پاکستان کی پاکستان سے علیحدگی کے تناظر میں، از سر نو جائزہ لینا ہوگا۔
مجھے یقین ہے کہ اگر کشمیر کو ایک آزاد ملک کی حیثیت مل جائے، دُنیا اسے تسلیم کرلے اور اسے اقوامِ متحدہ کی رُکنیت حاصل ہوجائے تو یہ نیا ملک، ایک چھوٹا پاکستان ہی ہوگا۔

کشمیر جنّت نظیر : حماقتیں در حماقتیں
جنت کے نظاروں، وادیوں، دریاؤں، جھیلوں، آبشاروں، چشموں اور دلفریب حُسن کی یہ نگری اپنی مثال آپ ہے۔
یہ بے مثل باغات، شالامار، نشاط و نسیم کی سرزمیں ہے جہاں حیرت زدہ سیاح، یہ سوچنے اور کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں:
فردوس گر بر روۓ زمیں است
ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است
کشمیر کے پھل جن میں سیب، آڑو اور خوبانی سرفہرست ہیں، خوش رنگ و خوش ذائقہ ہیں۔ یہاں کے مرد و زن، قدرتی حُسن کا مُرقع ہیں۔ کشمیری پنڈت خواتین بالخصوص نسوانی حُسن کا شاہکار ہیں۔ لوگ ذہین اور محنتی و جفاکش ہیں- شدید سردی اور دُشوار حالات سے نبرد آزمائی کا حوصلہ اور جینے کا ڈھنگ جانتے ہیں۔
اس کا قدرتی حُسن، پوری وادی کے لیۓ پریشانی اور مشکلات کا سبب بھی رہا ہے کہ بالا دست،ستم ڈھانے سے کب باز آئے ہیں؟ لہذا مقامی آبادی کے لیۓ ہندو، سکھ اور ڈوگرہ سب ایک ہی جیسے تھے۔
برِصغیر ہند و پاک میں، 1947 میں دو آزاد ملک قائم ہوئے تو کشمیر کے لیۓ ان دونوں میں سے کسی ایک کے ساتھ الحاق یا اپنی خود مختاری برقرار رکھنا ضروری تھا۔ تقریباً پانچ سو ریاستوں نے بھارت کے ساتھ اپنا مُستقبل جوڑنے میں تاخیر نہ کی جبکہ کشمیر، جوناگڑھ اور حیدرآباد کو یہ منظور نہ تھا جس کا نتیجہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اختلافات اور جنگ کی شکل میں سامنے آیا۔
(جاری ہے)

سردار محمد ابراہیم خان

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی پر ممالک کی ذمہ...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ممالک کی ذمہ داریوں کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف( آئی سی جے) سے رائے طلب کی ہے۔ وانواتو کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا، جس میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلقہ ممالک کی ذمہ داریوں پر عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کی غیرپابند مشاورتی رائے کے لیے درخواست کی گئی ہے۔ قرارداد میں آئی سی جے سے اس بات کو واضح کرنے کا پوچھا گیا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت  انسانی سرگرمیوں سے ماحولیاتی نظام اور ماحول کے دیگر حصوں کو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سے تحفظ کو یقینی بنانے  کے حوالے سے ممالک کی کیا ذمہ داریاں ہیں۔ قرارداد میں اس بات پرشدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کا 2020 تک "بامعنی تخفیف کے اقدامات اور عمل درآمد میں شفافیت کے تناظر میں مشترکہ طور پر 100 ارب ڈالر جمع کرنے کا ہدف" تاحال پورا نہیں ہوا اس میں  ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس ہدف کو پورا کریں۔ 

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام کے دارالحکومت کے قریب مختلف مقامات پر اس...

دمشق(شِنہوا)شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب ایک تازہ اسرائیلی میزائل حملے میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق جمعرات کی صبح ہونے والے حملے کے اہداف کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم ان حملوں سے شام کا فضائی دفاع متحرک ہو گیا اور آوازیں دمشق میں واضح طور پر سنی گئیں 

مزید تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جمہوریہ کانگومیں مسلح گروپوں پر ہر قس...

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے مشرقی جمہوریہ کانگو (ڈی آرسی) میں مسلح گروہوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام پرتشدد سرگرمیاں ختم اور مقبوضہ علاقوں سے انخلاء کریں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے کہا کہ سیکورٹی کے شعبے میں اصلاحات، مسلح گروپوں کا مقابلہ کرنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور عام انتخابات کی تیاری کے لیے کانگو حکومت کی سرگرم کوششوں کے باوجود مشرقی جمہوریہ کانگو میں مسلح گروہوں کے مسلسل حملے ملک میں سیکورٹی کی صورتحال کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اور تشدد کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں۔

دائی نے کہا کہ افریقی یونین اور انگولا جیسے علاقائی ممالک کی مدد سے 23 مارچ کی تحریک کے مسلح گروپ نے مارچ کے اوائل میں جنگ بندی اور بات چیت پر اتفاق کیا۔

ایلچی نے بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے مشرقی جمہوریہ کانگو میں بڑے پیمانے پر درکار انسانی ضروریات کا ذکر کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں اور کانگوحکومت کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنے انسانی ہمدردی کی بنیاد پردرکار امداد کے جائزوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور سامان کی محفوظ اور ہموار ترسیل کو یقینی بنائیں۔

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جمہوریہ کانگومیں مسلح گروپوں پر ہر قس...

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے مشرقی جمہوریہ کانگو (ڈی آرسی) میں مسلح گروہوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام پرتشدد سرگرمیاں ختم اور مقبوضہ علاقوں سے انخلاء کریں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے کہا کہ سیکورٹی کے شعبے میں اصلاحات، مسلح گروپوں کا مقابلہ کرنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور عام انتخابات کی تیاری کے لیے کانگو حکومت کی سرگرم کوششوں کے باوجود مشرقی جمہوریہ کانگو میں مسلح گروہوں کے مسلسل حملے ملک میں سیکورٹی کی صورتحال کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اور تشدد کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں۔

دائی نے کہا کہ افریقی یونین اور انگولا جیسے علاقائی ممالک کی مدد سے 23 مارچ کی تحریک کے مسلح گروپ نے مارچ کے اوائل میں جنگ بندی اور بات چیت پر اتفاق کیا۔

ایلچی نے بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے مشرقی جمہوریہ کانگو میں بڑے پیمانے پر درکار انسانی ضروریات کا ذکر کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں اور کانگوحکومت کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنے انسانی ہمدردی کی بنیاد پردرکار امداد کے جائزوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور سامان کی محفوظ اور ہموار ترسیل کو یقینی بنائیں۔

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلاء میں بھی...

تائی یوان(شِنہوا)چین نے لانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ  خلاء میں بھیج دیے۔

پائیسیٹ-1 برج کے سیٹلائٹس کو جمعرات کی شام 6 بج کر 50 منٹ (بیجنگ وقت)  پر  چین کے شمالی صوبے  شنشی میں تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں بھیجا گیا جو پہلے سے طے شدہ مدار میں داخل ہوئے۔

یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر کمرشل ریموٹ سینسنگ ڈیٹا سروسز فراہم کریں گے۔

مشن کی یہ پرواز لانگ مارچ کیریئر راکٹوں کی 469 ویں پرواز تھی۔

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ٹریبونل نے گوگل کی 16کروڑ20لاکھ ڈالرج...

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی اپیل کورٹ نیشنل کمپنی لا اپیلیٹ ٹریبونل (این سی ایل اے ٹی) نے اینڈرائیڈ مارکیٹ پراجارہ داری سے متعلق کیس میں گوگل کی 16کروڑ 20لاکھ ڈالر جرمانے کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔

اپیل کورٹ نے اینٹی ٹرسٹ ریگولیٹر کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کی جانب سے عائد جرمانے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ سی سی آئی کا حکم انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی نہیں اور گوگل جرمانہ ادا کرنے کا ذمہ دار ہے۔

گوگل نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سی سی آئی کا فیصلہ اینڈرائیڈ کی سیکورٹی خصوصیات پر بھروسہ کرنے والے اس کے بھارتی صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے ایک بڑا دھچکا اور ممکنہ طور پراس سے موبائل آلات کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

اپیل کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس نے جرمانے کو برقرار رکھا ہے اور یہ کہ اپیل کنندہ (گوگل) کو جرمانہ جمع کراناہوگا۔

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہائی نان-بوآؤ-بی ایف اے-سالانہ کانفرنس-ا...

 چین کے جنوبی صوبہ ہا ئی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2023 کی افتتاحی تقریب کا منظر۔(شِںہوا)

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہائی نان-بوآؤ-بی ایف اے-سالانہ کانفرنس-ا...

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2023 کی افتتاحی تقریب سےبین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا خطاب کر رہی ہیں۔(شِںہوا)

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہائی نان-بوآؤ-بی ایف اے-سالانہ کانفرنس-ا...

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2023 کی افتتاحی تقریب سے بوآؤ فورم فار ایشیا(بی ایف اے ) کے چیئرمین اور اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون خطاب کر رہے ہیں۔(شِںہوا)

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان-لکی مروت-پولیس-حملہ

 لکی مروت میں پولیس پرحملے میں شہید4 پولیس اہلکاروں کے تابوت ساتھی پولیس اہلکار تدفین کیلئے لے جارہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان-لکی مروت-پولیس-حملہ

 لکی مروت میں پولیس پر حملے میں شہید 4 پولیس اہلکاروں کے جنازے  میں لوگوں کی بڑی تعداد  شریک ہے۔(شِنہوا)

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ کے سابق سینئر سیاسی مشیرکا رشوت خوری ک...

شی جیاژوانگ(شِنہوا)چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی بیجنگ میونسپل کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین یو لومنگ کے خلاف  چین کے شمالی صوبے ہیبی  میں ژانگ جیاکو کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں رشوت خوری کے مقدمے کی سماعت جمعرات کو ہوئی۔

یو پر 2001 اور 2019 کے درمیان بیجنگ میں اپنے مختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھا کر زمین کے استعمال کے حقوق اور ہسپتال کے منصوبوں کے ٹھیکے کے حوالے سے دوسروں کے لیے منافع حاصل  کرنے سمیت دیگر معاملات میں بدعنوانی کے الزامات ہیں۔استغاثہ کے مطابق یو نے  بدلے میں 1 کروڑ5 لاکھ یوآن (تقریباً 15 لاکھ 20 ہزار ڈالر) کی رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔

مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے اپنے شواہد پیش کیے۔ مدعا علیہ اور اس کے وکیل نے شواہد پر جرح کی۔

اپنے آخری بیان میں یو نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پچھتاوا ظاہر کیا۔ سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا المناک ٹریفک حادثے پر سعودی فرما...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نےسعودی عرب میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں شی نے سوگوارخاندانوں سے گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا المناک ٹریفک حادثے پر سعودی فرما...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نےسعودی عرب میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں شی نے سوگوارخاندانوں سے گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا نے موسمیاتی حکمت عملی جاری کردی

لاس اینجلس(شِنہوا)ناسا نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو وسیع کرتے ہوئے آب و ہوا کی حکمت عملی جاری کردی۔ اس حکمت عملی کے تحت  پہلی بار ناسا کے آب و ہوا کے پورٹ فولیو کا جائزہ لیا گیاہے، جس میں اس کے سائنس اور ریسرچ کی کوششوں سے بالاتر اس کے ہر مشن ڈائریکٹوریٹ مراکز کو شامل کیا گیا ہے۔

اس حکمت عملی  میں آب و ہوا کے انضمام میں مدد کے لیے ناسا کے لیے اختراع، آگاہ کرنا،حوصلہ افزائی اور شراکت داری کی چار اہم ترجیحات کا تعین کیا گیا ہے۔ جدت کی پہلی ترجیح ناسا کی 60 سے زائد سالوں پر محیط زمینی سائنس کے مطالعہ پر انحصار کرتی ہے جس کا نہ صرف خلا سے بلکہ ہوائی تحقیق، براہ راست پیمائش اور فیلڈ مہمات کے ذریعے مطالعہ کیا گیاہے۔

ناسا نے ایک بیان میں کہا کہ  2023 میں فضائی آلودگی (ٹیمپو) کا مشاہدہ کرنے، موسمیاتی ماڈلز(ایس ڈبلیو او ٹی) کو بہتربنانے میں مدد کے لیے زمینی پانی اور طوفانوں کی بڑھتی ہوئی شدت (ٹروپکس) بارے آن لائن آنے والے نئے مشنز کے ساتھ  اس کی جانب سے سیارے کے  مشاہدات میں اس بات کو مرکزی اہمیت دی جائے گی کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا کیسے مطالعہ کرتے ہیں۔

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران سے4 ہزار 300سے زائد افغان مہاجرین وطن...

کابل(شِنہوا)گزشتہ دو دنوں کے دوران کل 4 ہزار327افغان مہاجرین پڑوسی ملک ایران سے اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

افغانستان کی مہاجرین اور وطن واپسی  کی وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں  کہا کہ پناہ گزینوں کی ان کے وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران تقریباً3 لاکھ افغان مہاجرین ایران سے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

25 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین ایران میں رہ رہے ہیں اور اتنی ہی تعداد پاکستان میں بھی رہائش پذیر ہے۔

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی"تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کے ساتھ خفیہ طور پر کام اور حمایت کرنے اور اپنے ملک میں تائیوان کے رہنما کے نام نہاد  سٹاپ اوور پر امریکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے  تائیوان کے ساتھ  ہرقسم کے باضابطہ رابطوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ تائیوانی رہنما تسائی انگ وین کا امریکہ میں نام نہاد اسٹاپ اوور ایک "ٹرانزٹ" کی بجائے کامیابی حاصل کرنے اور "تائیوان کی آزادی" کا پرچار کرنے کی  ایک کوشش ہے۔

ماؤ نے  ان خیالات کا اظہار ایک سینئر امریکی اہلکار کے اس بیان کے جواب میں کیا کہ چین کے پاس حد سے زیادہ رد عمل ظاہر کرنے کے لیے تسائی کے رواں ہفتہ ہونے والے دورہ امریکہ کو استعمال کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہئے۔

ترجمان نے کہا کہ مسئلہ چین کی جانب سے زیادہ ردعمل کا نہیں ، بلکہ امریکہ 'تائیوان کی آزادی' کے علیحدگی پسندوں کے ساتھ مل کر ان کی حمایت کر رہا ہے۔

۳۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں