• -, -
  • |
  • ٢١ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

آئین کے تحت عام انتخابات وقت پر ہونا لازم ہی...

سپریم کورٹ نے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر 27 مارچ کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت عام انتخابات وقت پر ہونا لازم ہیں، بروقت عام انتخابات کا ایمانداری، منصفانہ اور قانون کے مطابق انعقاد جمہوریت کے لئے ضروری ہے، عام انتخابات کے انعقاد میں خامی، کمی یا ناکامی مفاد عامہ اور ووٹنگ کا بنیادی حق متاثر کرتی ہے۔ سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی انتخابات کی تاریخ منسوخ کی، درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن صدر کی تاریخ منسوخ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کے آرٹیکل 254 کے پیچھے پناہ لی۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی نظائر میں آرٹیکل 254 کسی عمل کا مقررہ وقت گزرنے کے بعد اس کو غیر مثر ہونے سے تحفظ دیتا ہے، آرٹیکل 254 مقررہ وقت پر ہونے والے عمل میں التوا کا تحفظ نہیں دیتا، درخواست گزار کے مطابق 8 اکتوبر تک انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی آئینی پشت پناہی نہیں۔ عدالتی حکم کے مطابق سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے، الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن درخواست میں اٹھائے گئے قانونی سوالات پر جواب دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متنازع ٹویٹس کیس، اعظم سواتی کی ایک روزہ حاض...

سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹویٹس کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ سپیشل جج سینٹرل اعظم خان کی عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے جنہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اعظم سواتی آج اگر پیش نہیں ہوتے تو ان کے وارنٹِ گرفتاری نکالے جائیں۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی اوقات کے اندر اعظم سواتی کی حاضری کا انتظار کر لیتے ہیں۔ اعظم سواتی کی جانب سے وکیل سہیل خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے جنہوں نے اپنے موکل کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی۔ اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کل تک اسلام آباد میں تھے، آج خاندان میں فوتگی کے باعث انہیں گاں جانا پڑا ہے۔ عدالت نے اعظم سواتی کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی اور متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اسلام آب...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حد تک مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی جو آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف 29 مقدمات درج ہیں، پولیس کے 28 اور ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہوچکا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 مقدمات تفتیش کے مراحل میں ہیں اور 20 مقدمات ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں، ایف آئی اے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے مقدمات کی تفصیل پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ بیٹھ کر تمام صورتحال کو دیکھیں اور فیصل چودھری کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رانا ثنا اللہ قاتل ہے، پاکستان میں سکون نہیں...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے رانا ثنا اللہ کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ ایک قاتل انسان ہے جو ملک میں سکون نہیں آنے دے گا۔ میاں اسلم قبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملک میں اس وقت قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، انہوں نے 25 مئی کی طرح نیا تماشہ شروع کر دیا ہے۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمارے 2 ہزار سے زائد ورکرز کو اٹھا لیا گیا ہے، حسان نیازی کو صرف پریشان کرنے کیلئے پورے پاکستان کی سیر کروا رہے ہیں، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ وزیر داخلہ قاتل انسان ہے، رانا ثنا اللہ پاکستان میں سکون نہیں آنے دے گا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آج ہماری ریاست کے اندر حکمران ماں کا نہیں ڈائن کا رول ادا کر رہے ہیں، جب لالچی لوگ حکومت میں بیٹھے ہوں تو اسی طرح کے رزلٹ آیا کرتے ہیں، توجہ ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی قیادت پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، مہنگائی کے باعث لوگ فاقہ کشی اور خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، مہنگائی 3 گنا زیاہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بارے جو بیان دیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، پوری دنیا عمران خان پر اعتماد کرتی ہے، یہ اپنے لیڈروں کے جوتے چاٹنے کی خاطر اس طرح کے بیان دے رہے ہیں، نوازشریف، زرداری، مریم کے کرتوتوں کی وجہ سے آج پاکستان یہاں پہنچا ہے، آج ان کو کوئی منہ نہیں لگا رہا۔ میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ان کا سب کچھ ملک سے باہر ہے، یہ پاکستان میں صرف عیاشی کیلئے اور بادشاہ بننے آتے ہیں، یہ کہتے ہیں عمران خان کے وجود کو ختم کریں گے، مریم روز نکل کر چھوٹی چھوٹی جلسیاں کرتی ہیں، یہ بند گلیوں میں نہیں مینار پاکستان میں جلسہ کریں، الیکشن 30 تاریخ کو ہونے جا رہے ہیں، تمہیں تمہاری مقبولیت کا پتا لگ جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے اپنی کثیر جہت...

اے آئی آئی بی کے صدر جن لی چھن نے کہا ہے کہ سرمایہ کی کمی ہوتی جارہی ہے، ہمیں ان ممالک کی مدد کرنے کی ضرورت ہے جو نادہندہ ہیں۔ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک دنیا کے کمزور ترین ممالک کی مدد کو تیار ہے، اور ہم نے پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے لیے اپنی کثیر جہتی امداد میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہم ترکیہ کے لیے زلزلے کے بعد کی امداد پر غور کر رہے ہیں ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چائنہ ڈیولپمنٹ فورم 2023 کے دوران جن نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو متعدد خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ طویل مہنگائی،مہنگی افرادی قوت اور اشیاء کی بلند قیمتوں سے پھیلنے والے اثرات سے دنیا کے بھر مرکزی بینک مانٹری پالیسی کو سخت کررہے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جن نے کہا اسی وقت، وبائی امراض کے دوران معاون پالیسیوں کی وجہ سے سرکاری قرضوں میں اضافہ ہوا ہے، جس میں بانڈ کی پیداوار بڑھ رہی ہے اور بانڈ کی قیمتیں عالمی سطح پر گر رہی ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق مالیاتی استحکام کو خطرات بڑھ گئے ہیں۔ جن نے کہا کہ قرضوں کی بلند سطح کے وقت، صورتحال کچھ ترقی پذیر ممالک اور کم آمدنی والے ممالک کے لیے اور بھی زیادہ پریشان کن ہو سکتی ہے، جن نے کہا کہ کچھ ترقی یافتہ معیشتوں میں بینکنگ کے شعبے میں بھی خطرات موجود ہیں۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ان ترقی پذیر ممالک کے لیے، زیادہ غیر یقینی صورتحال کا مطلب سرمایہ کاروں کی رسک برداشت میں تبدیلی ہے۔ جن کا خیال ہے کہ اس طرح کی مایوسی کے درمیان، خاص طور پر بنیادی ڈھانچے میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جن نے کہا کہ ترقیاتی بینک طویل مدتی اقتصادی ترقی کے فروغمیں ترقی پذیر معیشتوں کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جن لی چھن نے مزید کہا کہ فی الحال ہمیں گورننس کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک زیادہ سے زیادہ شامل ہو سکیں اور کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت زیادہ اتفاق رائے تک پہنچ سکیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چینی معیشت کے حوالے سے جن اور کچھ دیگر شرکاء نے اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا 5 فی صد جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف معیاری طریقے سے حاصل کیا جائے گا اور چین نیچے کی جانب دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کے دوران عالمی معیشت کے لیے استحکام کا کردار ادا کرے گا۔ مزید برآں، چینی معیشت کی بڑی صلاحیت اور مضبوط ترقی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے تعاون ور ترقی کے وسیع مواقع فراہم کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ساہیوال، مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، 19...

بھکر کے بعد اب ساہیوال میں بھی مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ساہیوال کے نواز شریف پارک میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس میں 19 خواتین زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق بھی ہوئیں۔ واضح رہے کہ اب تک مفت آٹے کے حصول کے لیے کئی افراد جان سے جاچکے ہیں جب کہ کچھ روز قبل بھکر میں ایک شہری آٹا لینے کی لائن میں بدنظمی کے سبب انتقال کرگیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمان پارک کے باہر کیمپوں میں بجلی چوری کی شک...

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے زمان پارک کے باہر لگے کیمپوں میں بجلی چوری کی شکایت پر انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر زمان پارک میں بجلی چوری کی اطلاع ملی جس پر لیسکو کی ٹیم چیکنگ کیلئے پہنچی، زمان پارک میں تعینات سکیورٹی نے لیسکو ٹیم کو چیکنگ کی اجازت نہیں دی، اب پولیس سے مدد لینے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ لیسکو کے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ زمان پارک انتظامیہ لیسکو ٹیم کو جب بھی ضرورت ہو چیکنگ میں معاونت کرے، بجلی کے استعمال میں کسی قسم کی بے ضابطگی پائی گئی تو لیسکو کے پاس قانونی چارہ جوئی کا حق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایبٹ آباد،کھدائی کے دوران سوپ اسٹون کان بیٹھ...

ایبٹ آباد میں کھدائی کے دوران سوپ اسٹون کان بیٹھ گئی، 2 مزدور جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگیا ہے۔ ایبٹ آباد کے علاقے شیروان بانڈی نکڑا میں سوپ اسٹون کی کان بیٹھنے سے ملبے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق ہوگئے، جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ہے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے دو مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا ، کان میں دھواں ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد بار نے کچہری میں پولیس کا داخلہ ب...

سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی پر وکیل کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کچہری میں پولیس کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ صد اسلام آباد بار چودھری قیصر امام ایڈوکیٹ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں بار رکن سید علی اصغر ایڈوکیٹ کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔ اسلام آباد بار کے سیکرٹری رائے اسد نوید بھٹی نے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی، غیر آئینی اقدام پر آج ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں، ایس ایچ او تھانہ ترنول کی معطلی اور پولیس کی معافی تک اسلام آباد بار کا احتجاج جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں بس حادث...

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں زائرین سے بھری بس کے حادثے پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں بس حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ شہباز شریف نے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں خوفناک بس کے حادثے میں کم از کم 20 عمرہ زائرین جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے عہدے کاچ...

نئے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ انتخابات کیس میں آج عدالت میں پیش ہوں گا،عدلیہ میں تقسیم پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ نئے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج الیکشن والیکیس میں پیش ہوں گے؟اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ہاں،عدالت میں پیش ہوں گا۔بینچ پراعتراض اٹھانے کے سوال پرکہاکہ کیس شروع ہوجائے پھرہی دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔خیال رہیکہ گزشتہ روزایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصورعثمان اعوان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کیاگیا۔ صدرمملکت عارف علوی نے شہزادعطا الہی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفی منظورکرنے کے بعد منصورعثمان اعوان کی بطوراٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوردی صدرمملکت نے نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پردی۔ یاد ہے کہ24 مارچ کوشہزادعطا لہی نیذاتی وجوہات کی بنیاد پراٹارنی جنرل کیعہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے بیرسٹرشہزاد الہی کوگزشتہ ماہ 2فروری کواٹارنی جنرل پاکستان مقررکیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منی لانڈرگ کیس، داماد شہباز شریف کی عبوری ضم...

منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں منی لانڈرنگ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی گئی ۔احتساب عدالت لاہور نے آئندہ سماعت پر سپلیمنٹری رپورٹ طلب کر لی، نیب کے تفتیشی افسر نے سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے کیلیے مہلت طلب کر لی۔ ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی حاضری کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی بلدیاتی الیکشن میں دوبارہ گنتی سے متعل...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کے 22 مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ نائب امیرجماعت اسلامی کراچی نے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی پیر 27 مارچ کو ہی ہونا ہے اگر ایسا ہوا تو پٹیشن غیر موثر ہوجائے گی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو 29 اپریل کیلئے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا عمل 29 مارچ تک روک دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلاو گھیراو،توڑپھوڑ کیس،پی ٹی آئی رہنما فرخ...

پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے دوران جلاوگھیرااورتوڑپھوڑکیس میں عدم پیروی کی بنیاد پرانسداددہشت گردی عدالت لاہورنے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کردی ۔ انسداددہشت گردی عدالت لاہورپی ٹی آئی کی ریلی کیدوران جلاگھیرا اورتوڑ پھوڑکیس کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب کو ریلیف مل گیاجبکہ اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔ عدالت نیعدم پیروی کی بنیادپرضمانت مستردکی ہے۔تفتشی افسرنے کہا ہے کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے،حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ عدالت نے زبیرخان نیازی،ڈاکٹریاسمین راشدسمیت دیگرکوشامل تفتیش ہونیکاحکم دیدیا۔عدالت نے3شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں7اپریل تک توسیع کردی۔ تھانہ شادمان پولیس نیمقدمہ درج کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آمدن سے زائداثاثہ جات،عثمان بزدارکی عبوری ضم...

احتساب عدالت لاہورمیں آمدن سیزائداثاثہ جات انکوائری،عثمان بزدار کورونامیں مبتلا،عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے عثمان بزدارکی عبوری ضمانت میں10اپریل تک توسیع کردی۔عدالت نے عثمان بزدارکی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔ نیب نے عثمان بزدارکیخلاف آمدن سیزائداثاتہ جات کی انکوائری شروع کررکھی ہے پراسیکیوٹرکا کہنا ہے کہ عثمان بزدارنے نیب سوالنامے کاجواب ابھی تک جمع نہیں کرایا۔عدالت نے نیب تفتیشی آفیسرسے انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالتی اصلاحات کےخلاف اسرائیلیوں کی ہڑتال

یروشلم(شِنہوا)اسرائیل کی سب سے بڑی مزدور تنظیم ہسٹاڈرٹ نے حکومت پر اپنے متنازعہ عدالتی بحالی کے منصوبے کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے  کی غرض سے پیر کو کارکنوں کی ہڑتال شروع کی۔

ہسٹاڈرٹ کے چیئرمین آرنون بار ڈیوڈ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کارکن اور ادارے مل کر عدالتی اصلاحات کو روکیں گے۔

ان کی کال کے بعد بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔ ہڑتال میں شریک فیکٹریاں، بینک، شاپنگ مالز اور مقامی حکام نے بھی خدمات بند کر دیں ہیں۔

فاسٹ فوڈ چینز ریسٹورنٹ میکڈونلڈز بھی ہڑتال میں شامل ہو گیا اور اسرائیل بھر میں اپنے ریستوران بند کر دیے ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ، سکول اور کنڈرگارٹنز متاثر نہیں ہوئے۔

دریں اثنا اسرائیلی میڈیکل ایسوسی ایشن نے اسی وجہ سے تمام سرکاری ہسپتالوں اور کمیونٹی کلینکوں میں ہڑتال کا اعلان کیا جس میں صرف زندگی بچانے والے فوری علاج کو ہڑتال سے مستسنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

اسرائیل کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں نے بھی اسی بنیاد پر ہڑتال کی تھی۔ اسرائیل کی ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی ہیڈز نے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کے حکمران اتحاد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قانون سازی کے طریقہ کارکو فوری طور پر روکیں اور ایک متفقہ اور وسیع خاکہ تک پہنچنے کے لیے بات چیت شروع کریں۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا کی مالیاتی فرم پرسائبر حملہ، 1 کروڑ...

سڈنی(شِنہوا)آسٹریلیا کے مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے لیٹی چوڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایک حالیہ سائبر حملے کی وجہ سے کمپنی سے تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ ذاتی دستاویزات پر مبنی ریکارڈ چوری ہوا ہے۔

سائبر چوری کے واقعے پر اپنی اپ ڈیٹ میں لیٹی چوڈ  نے پیر کو کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے تقریباً 79 لاکھ ڈرائیور لائسنس نمبرز چوری کیے گئے جن میں سے تقریباً 32 لاکھ  یا 40 فیصد گزشتہ 10 سالوں میں کمپنی کو فراہم کیے گئے تھے۔

اپ ڈیٹ کے مطابق بد نیتی پر مبنی حملے میں 53 ہزار پاسپورٹ نمبر بھی چوری کئے گئے  جبکہ 100 سے کم صارفین نے ماہانہ فنانشل سٹیٹمنٹ چوری ہونے کی اطلاع دی۔لیٹی چوڈ نے ان صارفین کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا جنہوں نے اپنی شناختی دستاویزات کو تبدیل کرنے کا انتخاب کیا ہے ۔

دریں اثنا کمپنی نے یہ بھی نشاندہی کی کہ  کم سے کم 2005 سے کپمنی کے پاس موجود 61 لاکھ اضافی ریکارڈز چوری کیے گئے ہیں جن میں سے تقریباً 57 لاکھ یا 94 فیصد 2013 سے پہلے فراہم کیے گئے تھے۔

ان ریکارڈز میں نام، پتہ، ٹیلی فون اور تاریخ پیدائش جیسی ذاتی معلومات میں سے کچھ  ریکارڈزشامل ہیں۔

لیٹی چوڈ فنانشل سروسز کے سی ای او احمد فہور نے کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن ہے کہ اضافی صارفین اور درخواست دہندگان کی اتنی بڑی تعداد اس واقعے سے متاثر ہوئی ہےجس پر ہم غیر مشروط طور پرمعذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے آپریشنز کو محفوظ طریقے سے بحال کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم سائبر حملے میں متاثر ہونے والے پلیٹ فارمز کو درست کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں آپریشنز پر واپس آنے کے ساتھ ہی اضافی سکیورٹی مانیٹرنگ بھی نافذ کر دی ہے۔

 یہ واقعہ فی الحال آسٹریلوی فیڈرل پولیس کے زیرِ تفتیش ہے جبکہ 16 مارچ سےلیٹی چوڈ  کے سسٹمز میں کوئی مشتبہ سرگرمی نہیں دیکھی گئی۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھانا میں بسوں کے درمیان تصادم میں کم سے کم...

آکرا(شِنہوا)گھانا کے مشرقی علاقے میں دو بسوں کے درمیان تصادم میں کم سے کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔

گھانا نیشنل فائر سروس (جی این ایف ایس) کے مشرقی علاقائی ڈویژن کی کمانڈر جینیفرنا یارلے کوئے نے پیر کو شِنہوا کو بتایا کہ مخالف سمتوں سے آنے والی مسافروں سے بھری  دو بسیں اتوار کو آکرا-کماسی ہائی وے پر بونسو جنکشن کے قریب آپس میں ٹکرا گئیں۔

جی این ایف ایس اور گھانا پولیس سروس کے اہلکاروں نے کہا کہ دو خواتین اور سات مردوں سمیت نو افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ 11 افراد کو زخمی حالت میں بچایا اور انہیں قریبی علاقے کیبی  کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کچھ ممالک کی جانب سے دیوار سے لگانے کی کوشش...

ماسکو(شِنہوا)روس کے ایک سفارت کار نے کہا ہے کہ کچھ ممالک کی جانب سے روس کو دیوار سے لگانے کی کوششوں کے باوجود روس کا ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) سے نکلنے کا کوئی ارادہ  نہیں ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے اقتصادی تعاون کے شعبہ کے ڈائریکٹر دمتری بری چیوسکی نے آرآئی اے نووستی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم کثیرالجہتی تجارت میں اپنی شرکت کے لیے تمام امکانات پر غور کررہے ہیں اور ڈبلیو ٹی او میں مکمل رکنیت کے فوائد اور اخراجات کے توازن کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہم اس حقیقت کے پیش نظر آگے بڑھ رہے ہیں کہ تنظیم میں ایک مکمل رکن کے طور پر رہنے کی بنیاد موجود ہے تاکہ ان ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مستحکم تعلقات برقرار رہیں جو برابری کی بنیاد پر اور باہمی مفادات کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او ایک ناقابل تبدیل عالمی پلیٹ فارم ہےجس پر روس نے ان ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات استوار کیے جنہوں نے روس کے خلاف غیر دوستانہ اقدامات نہیں کیے تھے۔

سفارت کار نے کہا کہ ہم ایشیا، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے شراکت داروں سمیت ایشیائی ہم خیال ممالک  کے ساتھ بات چیت پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ ان کے ساتھ تعلقات زیادہ سے زیادہ فعال اور متنوع ہوتے جا رہے ہیں۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی غیر مالیاتی براہ راست بیرونی سرمایہ...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی غیر مالیاتی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری(او ڈی آئی) رواں  سال کے پہلے دو ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 35.7 فیصد بڑھ کر 136 ارب 4کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔

وزارت تجارت کے مطابق، امریکی ڈالر کے لحاظ سے، جنوری سے فروری کے عرصے میں او ڈی آئی 19ارب 96کروڑ ڈالر رہی، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 26.5 فیصد کا تیز رفتار اضافہ ہے۔ 2023 کے پہلے دو ماہ میں، لیزنگ اور کاروباری خدمات میں کی جانے والی بیرونی سرمایہ کاری ایک سال پہلے کے مقابلے میں 22.3 فیصد بڑھ کر 4ارب72کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی،  جبکہ ہول سیل اور ریٹیل میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.2 فیصد اضافے سے یہ 4ارب 9کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

مینوفیکچرنگ اور تعمیرات جیسے شعبوں کی جانب سے بھی بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ  ریکارڈ کیا گیا۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینٹن میلے کے لیے درآمدی نمائشی اشیاء کی پہل...

گوانگ ژو (شِنہوا)133 ویں چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئرکے لیے درآمدی نمائشی اشیا کی پہلی کھیپ  گزشتہ روز تھائی لینڈ سے چین کے  جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو پہنچ گئیں۔ کینٹن فیئرکے نام سے معروف یہ میلہ 15 اپریل سے آف لائن اور آن لائن شروع ہو گا۔

بنیادی طور پر تھائی لینڈ میں بنائی جانے والی ان نمائشی اشیاء میں پودوں کی کانٹ چھانٹ کرنے والے اوزار، ایئر کولر، اسپرے مشینیں اور زرعی پیداوار کے لیے دیگر مصنوعات شامل ہیں۔

کووڈ-19 کی روک تھام کے اقدامات کی وجہ سے 2020  کے بعد سے بڑے پیمانے پر آن لائن منعقد ہونے کے بعد، کینٹن میلہ 15 اپریل سے 5 مئی تک گوانگژو میں  اپنی تمام سرگرمیاں آن سائٹ دوبارہ شروع کر دے گا۔ اس میلے میں لگ بھگ 40 ممالک اور خطوں کے 500 سے زائد کاروباری اداروں کی جانب سے  درآمدی نمائشوں میں شرکت کی توقع ہے۔ 

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنگری-بڈاپسٹ-چینی سیاح-آمد

ہنگری کے شہر بڈاپسٹ کےہوائی اڈے پرروایتی لباس میں ملبوس ہنگری کی ایک نوجوان خاتون  چینی سیاحوں کا استقبال کر رہی ہے جہاں کوویڈ-19 وبائی مرض کے تین سال بعد چینی سیاحوں کا پہلا گروپ اتوار کو بڈاپسٹ پہنچا۔(شِںہوا)

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ-رم اللہ- تباہ شدہ گھر

مغربی کنارے کے شہر رم اللہ کے شمال میں سنجیل قصبے میں ایک فلسطینی لڑکی اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سےجلائے گئے مکان میں ہونے والا نقصان دیکھ رہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ-نابلس-ہڑتال

مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں فلسطینی مرد ایک خالی سڑک پر بند دکانوں کے سامنے بیٹھے ہیں جہاں فلسطینیوں کو حوارہ میں فائرنگ کے بعد آباد کاروں کے حملوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔(شِنہوا)

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان-بیروت-رمضان-جوس

لبنان کے شہربیروت میں ایک جوس بیچنے والا اپنی مصنوعات کی تشہیر کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-یو یوان تان پارک-چیری کے پھول

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے یویوان تان پارک میں سیاح چیری کے پھول دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سافٹ وئیرانڈسٹری کی آمدنی اور منافع م...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سافٹ وئیراورانفارمیشن ٹیکنالوجی سروس انڈسٹری کے رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران آمدنی اور منافع میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمارکے مطابق اس شعبے کا منافع جنوری سے فروری  تک گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.2 فیصد بڑھ کر 176 ارب 90کروڑ یوآن (تقریباً 25 ارب 74کروڑ  ڈالر) ہو گیا، جبکہ آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 11 فیصد بڑھ کر14کھرب50ارب یوآن ہو گئی۔

اعداد و شمارکے مطابق سافٹ ویئر پراڈکٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی پہلے دو ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 9.5 فیصد بڑھ کر 337 ارب 90کروڑ یوآن جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات  کی آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 11.6 فیصد اضافے کے ساتھ  943 ارب 40کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔ کارپوریٹ انفارمیشن پروائڈر تیان یان چھا کے مطابق، چین میں اس وقت 20لاکھ سے زیادہ کاروباری ادارے ہیں، جن میں 3لاکھ 93 ہزار سے زیادہ  کلاؤڈ کمپیوٹنگ  کے ہیں۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ٹرسٹ اثاثوں میں 2022 کے دوران اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چا ئنہ ٹرسٹ انڈسٹری نے گزشتہ سال حقیقی معیشت کی بہتر خدمت کے لئے اپنی ادارہ جاتی اصلاح اور معیار کی ترقی کی کوششوں میں اضافے کے درمیان مستقل توسیع  دیکھی ہے۔

چائنہ  ٹرسٹی ایسوسی ایشن (سی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے اختتام تک ملک کے کل ٹرسٹ اثاثے 211.4  کھرب  یوآن (تقریباً 30.9  کھرب  امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئے جو  گزشتہ سال کی نسبت  2.87 فیصد اضافہ ہے۔

2022 کی چوتھی سہ ماہی کے اختتام تک ٹرسٹ فنڈز کی جانب سے صنعتی اور تجارتی اداروں میں واجب الادا سرمایہ کاری  گزشتہ سال کی نسبت 6.09 فیصد کم ہوکر 39.1  کھرب یوآن رہی۔

دریں اثنا، سیکیورٹیز مارکیٹ اور مالیاتی اداروں کے زیر انتظام ٹرسٹ اثاثوں کا حصہ بڑھتا رہا۔سی ٹی اے کے اعداد و شمار   کے مطابق ٹرسٹ فنڈز کی جانب سے سیکیورٹیز مارکیٹ اور مالیاتی اداروں میں واجب الادا سرمایہ کاری میں  گزشتہ سال کی نسبت  بالترتیب 29.84 فیصد اور 7.79 فیصد اضافہ ہوا۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، نجی طور پر پیش کردہ فنڈز میں فروری کے...

بیجنگ (شِنہوا) ایک انڈسٹری ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے آخر تک چین کے نجی طور پر پیش کردہ فنڈز کا پیمانہ 202.9 کھرب یوآن (تقریباً  30 کھرب امریکی ڈالرز) رہا۔

ایسٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف چائنہ کے مطابق حجم میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نجی طور پر پیش کردہ اندراج  شدہ فنڈز کی تعداد فروری کے اختتام تک 148ہزار171 تھی جو  گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 1826 زیادہ ہے۔

اعداد و شمار  کے مطابق 22،174 اداروں نے ان فنڈز کا انتظام کیا ، جو گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 18 زیادہ ہے۔

2012 میں قائم ہونے والی ایسوسی ایشن ایک خود ریگولیٹری تنظیم ہے جو چین کی میوچل فنڈ انڈسٹری کی نمائندگی کرتی ہے۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ فیشن ویک۔ بچوں کے ملبوسات

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ شنگھائی فیشن ویک میں ایک بچہ ڈیزائنر چھین شیانگ فائی کے تیار کردہ ملبوسات پیش کررہا ہے۔(شِںہوا)

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالان...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ ہائی نان میں  بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2023 کی افتتاحی تقریب میں شرکت  اور 30 مارچ کو فورم کی دعوت پر کلیدی خطاب کریں گے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو بتایا کہ سنگاپور کے وزیراعظم لی ہیسین لونگ، ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم،اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز، کوٹ ڈی آئیوری کے وزیر اعظم پیٹرک آچھی اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا فورم کی دعوت پر سالانہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہسین لونگ، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اوراسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز سالانہ کانفرنس کے موقع پر چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کاجسم فروشی اور جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن ج...

بیجنگ(شِنہوا) چینی پولیس نے جسم فروشی اور جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ سال کے دوران اس سے متعلقہ  50ہزار سے زیادہ مقدمات اور 4لاکھ سے زیادہ جرائم کے واقعات کو حل کیا۔

انٹرنیٹ پر اس طرح کے جرائم کے بڑھتے ہوئے رجحان کا ذکر کرتے ہوئے، وزارت پبلک سیکورٹی نے کہا کہ چینی پولیس نے جسم فروشی اور جوئے سے متعلقہ جرائم کی بیخ کنی کی کوششیں جاری رکھیں۔ پولیس نےجسم فروشی کو منظم کرنے والے مجرموں اور آن لائن جسم فروشی کا مطالبہ کرنے والے افراد کے خلاف خصوصی توجہ مرکوز کی۔

جوئے کے کیسز میں، پولیس نے زیر زمین کیسینو، آن لائن جوا اور جوئے کے نئے اقسام کے مراکز کے خلاف کارروائیاں کیں۔ وزارت نے کہا کہ پولیس جرائم کے ان شعبوں کے  اہم مقدمات اور بقایا مسائل کی پیروی جای  رکھتے ہوئے امن و امان کو یقینی بنانے کی کوششوں کے تحت  محکمانہ ہم آہنگی کو مضبوط کرے گی، وزارت نے مزید کہا کہ چین مجرمانہ جسم فروشی اور جوئے کے خلاف صفر برداشت کی پالیسی برقرار رکھے گا۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ایس ایف ایئرلائنز کے مال بردار بیڑے میں...

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کی سب سے بڑی مال بردار فضائی کمپنی ایس ایف ایئرلائنز نے اپنے مال بردار بیڑے کی تعداد کو بڑھا کر 80 کردیا ہے۔

چین کے معروف کوریئر ادارے ایس ایف ایکسپریس کی شہری ہوابازی شاخ ایس ایف ایئرلائنز کے بیڑے میں شامل ہونے کے لیے بوئنگ 300۔767 وائڈ باڈی مال بردار طیارہ گزشتہ روز شین ژین باؤآن بین الاقوامی ہوائی اڈے  پر پہنچا تھا۔

اتوار کے روز ایس ایف ایکسپریس کے قیام کی 30 ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس نے گزشتہ دہائیوں میں 84 ممالک اور خطوں میں اپنی عالمی ایکسپریس خدمات کو توسیع دی ہے۔

چین کی پہلی نجی ایئرایکسپریس کمپنی  کا صدر دفتر شین ژین میں ہے جس کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی تھی، اس کے پاس موجود مال بردار طیاروں میں تقریباً 30 فیصد وائڈباڈی کے حامل ہیں۔

تو سیع پا نے والے بیڑے سے ایس ایف ایئرلائنز کو اندرون ملک اور دنیا بھر میں نیٹ ورک پر ایئر ایکسپریس کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ فضائی کمپنی اس وقت یومیہ 150 مال بردار پروازیں چلارہی ہے۔

مال بردار کمپنی نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے ملکی کوششوں کے سبب ایس ایف ایئرلائنز بیڑے میں توسیع کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ اپنی فضائی ترسیل خدمات کی صلاحیت کو مستحکم کرتی رہے گی۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور وانواتو نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ  چھن  گانگ نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر وانواتو براڈکاسٹنگ اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کی جانب سے تیار کردہ ایک پروگرام میں ویڈیو تقریر کی ہے۔

اپنی تقریر میں چھن نے کہا کہ چین اور وانواتو کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 41 سالوں کے دوران دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ برابری کا سلوک کیا ہے، ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کی ہے، مخلصانہ تعاون میں مشغول  رہے اور باہمی فائدے اور جیت کے نتائج حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا   کہ دونوں فریقین نے ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کے با رے  باہمی احترام کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔

چھن نے کہا کہ چین وانواتو کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے بارے بہت اہمیت دیتا ہے اور وانواتو کو ترقی کی راہ پر ایک ساتھی کے طور پر دیکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین وانواتو کے ساتھ دوستانہ تبادلوں اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنے بارے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کیے جاسکیں۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سینئر صوبائی سیاسی مشیر زیر تفتیش

بیجنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے ایک سینئر سیاسی مشیر سے پارٹی نظم و ضبط اور قوانین کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پیر کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی گوئی ژو صوبائی کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے رکن اور کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین لی ژائی یونگ سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی نگران کمیشن برائے نظم و ضبط اور قومی نگران کمیشن تحقیقات کر رہے ہیں۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پہلا گہرے سمندر میں تیرتا ہوا ونڈ پاو...

بیجنگ (شِنہوا)چین کا پہلا گہرے سمندر میں تیرتا ہواونڈ پاورپلیٹ فارم جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی سے گزشتہ روز جنوبی صوبے ہائی نان کے سمندر کی طرف روانہ ہوگیا۔

چائنہ  نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سنوک) کے ایگزیکٹو نائب صدر یانگ یون نے بتایا کہ  سنوک گوآن لان نامی ملک کے پہلے آف شور ونڈ پاور پراجیکٹ کی پانی میں گہرائی 100 میٹرسے زیادہ اور ساحل سمندر سے فاصلہ  100 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

یانگ نے مزید کہا کہ اس پلیٹ فارم نے کم گہرے سمندرسے گہرے سمندر تک ملک کی ونڈ پاور کی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیادفراہم کی ہے۔

سنوک کی سرمایہ کاری اور اس کی جانب سے تعمیر کردہ،یہ پلیٹ فارم ہائی نان صوبے کے شہر وین چھانگ سے 136 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک آف شور آئل فیلڈ میں نصب کیا جائے گا۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کا قیام ہونڈوراس ک...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ ہونڈوراس کی جانب سے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا موجودہ رجحان کے مطابق اس کی جانب سے ایک صحیح انتخاب ہے۔  ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے ان خیالات کا اظہار پیر کو چین اور ہونڈوراس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق میڈیا کے استفسار کے جواب میں کیا۔ ما نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک چین کے اصول  پر بین الاقوامی برادری کا مروجہ اتفاق رائے ہے جو بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ اصول ہے۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فون پر...

تہران(شِنہوا)ایران کے  وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران  آئندہ  دنوں میں دو طرفہ ملاقات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔

چین، سعودی عرب اور ایران نے 10 مارچ کو اعلان کیا  تھا کہ دونوں فریق ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس میں دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے اور سفارت خانے اور مشن دوبارہ کھولنے کا معاہدہ شامل ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق بیجنگ میں ایران  اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کے بعد ایک ہفتے میں ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر یہ دوسری بات چیت تھی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تہران-ریاض معاہدے کی تازہ ترین شرط پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اپریل کے آخر میں ختم ہونے والے ماہ رمضان میں اپنی دوطرفہ ملاقات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس ’’تعمیری راہ ‘‘ پر بھی روشنی ڈالی جس پر دو طرفہ تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔

سعودی عرب نے 2016 کے اوائل میں ایران میں سعودی سفارتی مشن پر حملوں کے جواب میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے جب سعودی حکومت نے ایک شیعہ عالم کو پھانسی دی تھی۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، عالمی بینک نے پلاسٹک آلودگی میں کمی کے...

بیجنگ (شِنہوا)عالمی بینک نے چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی میں پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد کے لئے 25 کروڑ امریکی ڈالرز کے قرض کی منظوری دی ہے۔

بینک کے مطابق یہ فنڈز صوبہ کے دیہی علاقوں میں بلدیاتی سالڈ ویسٹ اور زرعی پلاسٹک فلم سے پلاسٹک آلودگی کم کرنے اور شانشی کے پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کئے جائیں گے جس میں قومی سطح کے لئے ممکنہ اسباق شامل ہیں۔

بینک نے کہا کہ اس قرض سے چین کو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی، صوبائی ضوابط اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ فضلے کے انتظام میں شہری اور دیہی انضمام کے لئے نمو نے قائم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

چین، منگولیا اور کوریا کے لیے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مارا واروک نے اس بات پر زور دیا کہ اس منصوبے کی توجہ منصوبہ بندی، ما لیات، علاج کی سہولت کی ترقی، شرا کت داروں کی شمولیت اور کارکردگی کی تشخیص کے لیے مربوط نظام پر مرکوز کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ چین میں بین الاقوامی طریقوں کو  متعارف کروائے گا اور ملک کے دیہی علاقوں میں فضلے کے انتظام کی تبدیلی کے لئے ایک وسیع نقطہ نظر کا مظاہرہ کرے گا۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، گانسو۔ لان ژو۔ رات کی معیشت

چین، شمال مغربی صوبہ گانسو کے شہر لان ژو میں لوگ نائٹ مارکیٹ کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ فیشن ویک۔ بچوں کے ملبوسات

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ شنگھائی فیشن ویک میں ایک بچی ڈیزائنر چھین شیانگ فائی کے تیار کردہ ملبوسات پیش کررہی ہے۔(شِںہوا)

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ آنہوئی ۔ سوژو ۔ ناشپاتی کے کھلتے پھول

چین ، مشرقی صوبہ آنہوئی کے شہر سوژو کی کاؤنٹی دانگ شان میں ناشپاتی کے باغ میں سیاح ناشپاتی کے کھلتے پھول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ آنہوئی ۔ سوژو ۔ ناشپاتی کے کھلتے پھول

چین ، مشرقی صوبہ آنہوئی کے شہر سوژو کی کاؤنٹی دانگ شان میں ناشپاتی کے باغ میں سیاح لوک فن کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں زبردست...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں موسم بہار تہوار کے بعد بڑھتی طلب اور مارکیٹ کی مضبوط بحالی کے سبب فروری میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں تقریباً 14 لاکھ 60 ہزار استعمال شدہ گاڑیوں کے مالکان تبدیل ہوئے جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 35.48 فیصد زائد ہیں۔

رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران چین میں 27 لاکھ سے زائد استعمال شدہ گاڑیوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 5.68 فیصد زیادہ ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ استعمال شدہ کاروں کی مارکیٹ نے فروری میں مضبوط رفتار حاصل کی اور یہ بڑھتی ہوئی طلب مارکیٹ کے لئے بڑے مواقع لائے گی۔ چین کی نئی پالیسی اس شعبے میں بڑے پیمانے پر اور معیاری کاروباری آپریشنز کی حوصلہ افزائی کے لئے  مارکیٹ میں مثبت ترقی کو فروغ دے گی۔

ایسوسی ایشن نے مارکیٹ میں مستقبل کے امکانات بارے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعمال شدہ کار کمپنیوں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ مارکیٹ بھی اسی طرح بتدریج بحالی کی توقع کرے گی۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ڈا چھنگ آئل فیلڈ کی پیداوار 2.5 ارب ٹن...

ہاربن (شِنہوا) چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کے ماتحت ادارے ڈ اچھنگ آئل فیلڈ نے کہا ہے کہ چین کی سب سے بڑی ساحلی آئل فیلڈ ڈا چھنگ آئل فیلڈ نے اتوار تک 2.5  ارب ٹن سے زیادہ خام تیل پیدا کیا ہے۔

1959میں دریافت ہونے والی آئل فیلڈ چین کی کل مقامی خام تیل کی پیداوار کا 36 فیصد ہے۔

گزشتہ  6 دہائیوں کے دوران، ڈا چھنگ  آئل فیلڈ نے تیل کی مستحکم پیداوار کو برقرار رکھا ہے، اور ایک بار لگاتار 27 سالوں تک سالانہ  5 کروڑ ٹن سے زیادہ خام تیل پیدا کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں اس کی سالانہ تیل اور گیس کی پیداوار 4  کروڑ ٹن سے زیادہ تیل کے مساوی رہی ہے۔

ڈا چھنگ آئل فیلڈ چین کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے مراکز میں سے ایک ہے۔ شمال مشرقی صوبہ  حئی لونگ جیانگ میں واقع اس آئل فیلڈ نے چین کی جدید پیٹرولیم صنعت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا عالمی ثقافت اور قدرتی ورثہ پر مشتمل ی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کا مرکزی بینک 7 اپریل کو یادگاری سکے جاری کرے گا جس میں ملک کے 2 عالمی ثقافتی ورثوں ماؤنٹ ہوانگ شان اور ماؤنٹ ایمی کے علاوہ لیشان کا  دیو قامت بدھا بھی شامل ہوگا۔

پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق 5 یوآن (تقریباً 0.72 امریکی ڈالر) مالیت کے یہ سکے پیتل کے مرکب سے تیار کردہ اور گول کناروں کے ساتھ مربع شکل میں ہے۔

ان سکوں کے سامنے کے رخ پر قومی علامت کے ساتھ ساتھ ملک کا نام ، ماؤنٹ ہوانگ شان اور ماؤنٹ ایمی کے آرائشی نمونے بھی کندہ ہوں گے۔

سکوں کے پچھلے رخ پر مختلف نمونے ہیں جن میں ہوانگ شان پہاڑ کا ایک مشہورمقام گیسٹ گریٹنگ پائن اور لیشان کا دیو قامت بدھا شامل ہیں۔

پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق 12 کروڑ سکے جاری کئے جائیں گے۔

چین میں عالمی ثقافت اور قدرتی ورثہ پر یادگاری سکے پہلی بار 2002 میں جاری کیے گئے تھے جن میں ملک کے معروف قدرتی مقامات جیسے دیوار چین، پیلس میوزیم اور سوژو میں کلاسیکی چینی باغات شامل تھے۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش،رمضان المبارک کے دوران روایتی افط...

ڈھاکہ (شِںہوا) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک صدی پرانی افطار منڈی رمضان المبارک کے دوران ایک مصروف مرکز میں تبدیل ہوچکی ہے۔

شہر کے مختلف حصوں سے بنگلہ دیشی چوک بازار منڈی میں قائم عارضی اسٹالز پر جمع ہوتے ہیں تاکہ شام میں افطار کے لئے  مزیدار اشیاء خرید سکیں۔

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ کی چوک بازار منڈی میں رمضان المبارک کے دوران افطار کی اشیاء کو بارش سے بچانے کے لئے تاجر پلاسٹک شیٹ کا استعمال کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ کی چوک بازار منڈی میں رمضان المبارک کے دوران افطار کی اشیاء کو بارش سے بچانے کے لئے تا جر پلاسٹک شیٹ کا استعمال کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ کی چوک بازار منڈی میں رمضان المبارک کے دوران افطار کی اشیاء کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ کی چوک بازار منڈی میں رمضان المبارک کے دوران دکاندار افطار کا سامان فروخت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ ، فضائی مسافروں کی تعداد میں 24 گن...

ہانگ کانگ (شِنہوا)ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گزشتہ ماہ مسافروں کی آمدورفت 21 لاکھ رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 24 گنا زائد ہے۔

ا ئیر پورٹ اتھارٹی ہانگ کانگ نے بتایاکہ فروری میں مال برداری کے حجم اور پروازوں کی نقل و حرکت میں گزشتہ برس کی نسبت 6.7 فیصد اور 95.7 فیصد کا اضافہ ہوا جو بالترتیب 2 لاکھ 90 ہزار ٹن رہا اور  پروازوں کی تعداد 16 ہزار 305 رہی۔

ا ئیر پورٹ اتھارٹی ہانگ کانگ کے مطابق سفری پابندیوں میں نرمی کے سبب گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت ہر طبقے کے مسافروں خاص طور پر ہانگ کانگ کے رہائشیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا اور جاپان سے آنے اور جانے والی  پروزاوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔

ا ئیر پورٹ اتھارٹی ہانگ کانگ کے مطابق عالمی اقتصادی غیریقینی صورتحال کے مال برداری کے حجم پر اثرات جاری ہیں تاہم گزشتہ ماہ مال برداری کے حجم میں گزشتہ برس کی نسبت اضافے کی بنیادی وجہ فروری 2022 میں نسبتاً کم مال برداری تھی۔

ٹرانس شپمنٹس اور برآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 46 فیصد اور 3 فیصد اضافہ ہوا اور اس میں مال برداری حجم کے اعتبار سے مشرق وسطیٰ، چینی مین لینڈ اور شمالی امریکہ نمایاں رہے۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان فورسز کا مزار شریف میں داعش کے ٹھکانوں...

مزارشریف، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے صوبہ بلخ میں افغان فورسز نے اتوار کے روز داعش کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا جس میں متعدد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

کاؤنٹر انٹیلی جنس ایجنسی نے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے مزار شریف شہر کے پولیس اضلاع 5، 8 اور 10 میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد باغی مارے گئے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ داعش کے متعدد عسکریت پسند گرفتار کرلئے گئے ہیں جو کابل، فریاب اور بلخ صوبوں میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور کئی ہفتے قبل بلخ کے گورنر کے قتل میں ملوث تھے۔

افغان فورسز  کی جانب سے قومی دارالحکومت کابل اور شمالی مزار شریف شہر میں داعش کے ٹھکانوں کے خلاف گزشتہ ہفتوں کے دوران شروع کیا گیا یہ چوتھا آپریشن ہے جس میں داعش کے متعدد عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ حریف مسلح گروپ نے اس بارے کچھ نہیں بتایا ہے۔

افغانستان کی نگران انتظامیہ نے داعش کو سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جنگ زدہ ملک میں کسی بھی مقام پر مسلح مخالفین کو ختم کردیں گے۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ابتدائی 2 ماہ کے دوران صنعتی نفع میں کم...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران بڑی صنعتی کمپنیوں کے نفع میں کمی ہوئی تاہم طلب میں بہتری کے سبب بحالی کے اشارے ملے ہیں۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 29 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالرز) کی سالانہ کاروباری آمدن والی صنعتی کمپنیوں کا مشترکہ نفع اس عرصے میں تقریباً 887.21 ارب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 22.9 فیصد کم ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے شماریات دان سن شیاؤ نے بتایا کہ مارکیٹ طلب کی مکمل بحالی باقی ہے جس کے سبب ابتدائی 2 ماہ میں آمدن کم ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ لاگت زیادہ ہے اور اشیا کی فیکٹری قیمت بھی گِری ہے جو کہ  منافع میں کمی کی وجہ بنی ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق صنعتی اداروں کی مجموعی آمدن گزشتہ برس کی نسبت 1.3 فیصد کم ہوکر 193 کھرب یوآن رہی جبکہ آپریٹنگ اخراجات 0.2 فیصد کم ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی پیداوار اور رسد کے شعبے میں ایک برس قبل کی نسبت 53.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ صنعتی اشیاء سازی میں تیزی ہے جبکہ کان کنی کے شعبے میں 0.1 فیصد کی کمی ہوئی۔

بڑھتی ہوئی کھپت نے روزمرہ کی اشیاء تیار کرنے والی کمپنیوں کے دسمبر کے اپنے نفع میں 13.4 فیصد پوائنٹس کی کمی کو کم کرنے میں مدد کی۔ تمباکو ، چائے اور مشروبات کے شعبے کا نفع بالترتیب 9.6 فیصد اور 2.4 فیصد بڑھ گیا۔

سن کے مطابق ابھرتے ہوئے شعبے مضبوط رہے۔ بجلی کی بیٹریوں اور فوٹو وولٹک آلات کی فروخت سے الیکٹرک مشینری کے شعبے میں نفع 41.5 فیصد بڑھ گیا۔

سن نے کہا کہ مستقبل قریب میں صنعتی منافع بتدریج بحال ہوگا کیونکہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور مارکیٹ طلب مستحکم ہے۔

۲۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں