چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے ژونگ شان پارک کے نزدیک ایک بس اسٹیشن پر لوگ بسوں کے منتظر ہیں۔(شِنہوا)
طالبان حکومت نے اقوام متحدہ سے اپنے ارکان کو بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان ارکان کا اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہونا دوحا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری دبا ڈالنے کے بجائے افغان نگران حکومت سے بات چیت کرے،انہوں نے کہا کہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ دبائو اور طاقت سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، 20سالہ افغان جنگ سے ثابت ہو چکا ہے کہ افغان دبا ئوکے آگے ہار نہیں مانتے ہیں ، مذاکرات اور سمجھوتوں کا راستہ ہی بہتر ہوتا ہے،ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہمارے 20سے 25ارکان اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں ہیں، بلیک لسٹ میں شامل ہیں جن میں سے کچھ ارکان وفات پا چکے ہیں کچھ حیات ہیں جبکہ کچھ ارکان اب افغان حکومت میں کام کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے کم فاصلے تک مار کرنے والے مزید دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق دونوں میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرے، یہ تجربات ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب امریکی طیارہ بردار جہاز جنوبی کوریائی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والا ہے، جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بار بار میزائل داغے جانے کی سخت مذمت کرتے ہیں، شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ پلان کے مطابق امریکا کے ساتھ فوجی مشقیں جاری رکھیں گے،دوسری جانب جاپان نے میزائل تجربات کو خطے اور عالمی برادری کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا،یو ایس انڈو پیسیفک کمانڈ نے کہا ہے کہ تازہ ترین تجربات سے امریکی اہلکاروں یا ان کے اتحادیوں کے لیے فوری خطرہ نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
و زیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم آمدان والے افراد کو مکمل سہوالیات فراہم کررہے ہیں، بی آئی ایس پی میں جن افراد کاڈیٹا موجود نہیں ہے ان کیلئے بھی ریلیف اقدامات جاری ہیں،مستحق افراد کو باربار کی تکلیف سے بچانے کیلئے ایک وقت میں 30 کلوآٹا فراہم کیا جائیگا ۔پیر کے روز روالپنڈی میں وزیراعظم نے آٹا فراہمی مرکز کا دورہ کیا، کمشنر روالپنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو آٹا مرکز کے حوالے سے بریفنگ دی ، وزیراعظم نے عوام کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کی یقین دہانی کروائی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کم آمدان والے افراد کو مکمل سہوالیات فراہم کررہے ہیں، بی آئی ایس پی میں جن افراد کاڈیٹا موجود نہیں ہے ان کیلئے بھی ریلیف اقدامات جاری ہیں ، خط غربت سے نیچے افراد کو بھی مفت آٹا فراہمی کیلئے کام جاری ہے ، مستحق افراد کو باربار کی تکلیف سے بچانے کیلئے ایک وقت میں 30 کلوآٹا فراہم کیا جائیگا ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت پاکستان عوام کو فری آٹا فراہم کررہی ہے ، مفت آٹے کی فراہمی ایک چیلنج ہے ، انتظامیہ اور دیگرا دارے ملکر مفت آٹے کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، مفت آٹا لینے کیلئے آنے والوں کو ہرممکن خیال رکھاجارہا ہے ، ملک کو تاریخی معاشی چیلنج درپیش ہے ، پنجاب میں 10کروڑ کے قریب افراد مفت آٹا سکیم سے مستفید ہورہے ہیں، ہم پاکستان کی سمت کو مل کر بدلنا ہے ، سب ملکر محنت اور کوشش کریں تاکہ پاکستان کو اس کو کھویا مقام مل سکے ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا،ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مشترکہ تشویش کے متعدد امور زیر غور آئے،دونوں رہنمائوں نے خطے کے اہم ترین مسائل کے علاوہ بین الاقوامی امور پر پیشرفتوں اور سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عرب لیگ کی 32ویں عرب سربراہی کانفرنس 19مئی کو سعودی عرب میں منعقد کی جائے گی،لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ کی گئی مشاورت کے بعد تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے، سعودی عرب نے مذکورہ تاریخ کو سربراہی کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے،عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام سفیر نے کہا ہے کہ سربراہی اجلاس سے قبل اس اجلاس کی تیاری کے لیے سینئر حکام اور وزرا کی سطح کے کئی اجلاس ہوں گے جن میں پانچ روزہ سربراہی کانفرنس کی راہ ہموار کی جائے گی،واضح رہے کہ اس سال موریطانیہ میں عرب ترقیاتی سربراہی اجلاس اور سعودی عرب میں عرب افریقی سربراہی اجلاس کا انعقاد بھی متوقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان اکانومی واچ کے چئیرمین برگیڈئیر(ر) محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی حالت زار کبھی صنعت معیشت اور برامدات کو ترقی نہیں کرنے دے گی۔اس شعبہ کی بدحالی سے جہاں کاشتکار متاثر ہو رہے ہیں وہیں زرعی اشیاء مہنگی ہو رہی ہیں، غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، فوڈ سیکورٹی کی صورتحال مخدوش ہو رہی ہے اور زرعی درامدات کا امپورٹ بل بڑھ رہا ہے۔محمد اسلم خان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ پندرہ سال سے اس شعبہ کی ترقی 2.2 فیصد سے 2.6 فیصد رہی ہے جو انتہائی کم ہے جبکہ اس دوران آبادی اور صنعتی شعبہ کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ گندم مکئی کپاس گنااور چاول سب سے زیادہ اگائی جانے والی فصلیں ہیں اور یہ سب سے زیادہ پانی اور سرمایہ بھی ہڑپ کر جاتی ہیں مگر گزشتہ دو دہائیوں میں انکی پیداوار میں صرف 1.1 فیصد اضافہ ہوا ہے جو مذاق ہے۔اس شعبہ کی بدحالی میں اشرافیہ کا کردار اہم ہے جبکہ دیگر مسائل میں حکومت کی غلط پالیسیاں، موسمیاتی تبدیلی، سرمایہ کاری کی کمی، غیر معیاری بیج، جعلی زرعی ادویہ، مہنگی گھاد اور قرضوں کا نہ ملنا شامل ہیں۔اس کے علاوہ ریسرچ نہ ہونا ، قدیمی طریقے اور بعض دیگر مسائل بھی ہیں۔اسلم خان نے کہا کہ ان حالات کی وجہ سے کاشتکار مسلسل بد حال ہو رہے ہیںاور انکی پیداوار گر رہی ہے جسکی وجہ سے زرعی اشیاء کی درامد کرنا پڑ رہی ہیں اوراگر اس شعبہ کو اسی طرح نظر انداز کیا جاتا رہا تو اس کا امپورٹ بل جلد ہی ایندھن کے امپورٹ بل کے برابر پہنچ سکتا ہے جسکی ادائیگی پاکستان کے بس کی بات نہیں جبکہ غربت میں اضافہ اور فوڑ سیکورٹی کی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ان مسائل کا حل جدید ٹیکنالوجی اپنانے اور نجی شعبہ کی سرمایہ کاری میں مضمر ہے جس میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاستدان اور بیوروکریسی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران اور سعودی وزیر خارجہ نے رمضان میں ہی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان رمضان میں ہی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہے،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ماہ رمضان کے درمیان ہی ملاقات کا فیصلہ کیا گیا، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کی روشنی میں مشترکہ امور پر بات چیت کی جب کہ اس دوران دونوں وزرا نے ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پر اتفاق کیا، سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم دونوں کی ملاقات کا امکان اپریل میں ظاہر کیا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین اور امریکہ کے درمیان مسلسل بڑھتے تنائو اور کشیدگی کے تناظر میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے دنیا میں دوسری سرد جنگ شروع ہونے کے خطرے سے خبردار کردیا،سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے ایک ہسپانویمیڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان ایک نئی سرد جنگ شروع ہو سکتی ہے ، جو کہ پہلی سرد جنگ سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے،سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا دونوں ملکوں کے پاس ایک جیسے معاشی وسائل ہیں جو پہلی سرد جنگ کے دوران نہیں تھے،یاد رہے کہ پہلی سرد جنگ 1940کی دہائی کے وسط سے شروع ہوکر 1990کی دہائی کے اوائل تک امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان جاری رہی تھی،ہنری کسنجر کا کہنا تھا کہ دو بڑی اقتصادی طاقتیں اب حریفوں میں بدل چکی ہیں، چین کی جانب سے مغرب کی طرف رخ کرنے کا انتظار کرنا جائز نہیں ہے، چین کے وزیر خارجہ نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ ان کے ملک اور امریکہ کے درمیان نئی سرد جنگ کا آغاز پوری دنیا کے لیے تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
معاشی اور سیاسی چیلنجوں نے پاکستان کے مسائل کو بڑھا دیا ،پاکستان اپنے تزویراتی محل وقوع اور چین کے ساتھ دیرینہ وابستگی سے فائدہ اٹھا کر معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتا ہے،پاکستان کے پاس اپنی معیشت کو متنوع بنانے اور عالمی معیشت کے ساتھ مزید مربوط ہونے کی ناقابل استعمال صلاحیت ہے،چین سے برآمدات کے بڑھتے ہوئے حجم نے بین الاقوامی تجارت اور کارپوریٹ ویلیو چینز کوتبدیل کر دیا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چین کی مستحکم اقتصادی بحالی سے خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی نئی راہیں پیدا ہونے کا امکان ہے ۔سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر چین پاکستان اقتصادی راہداری اور ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر حسن داد بٹ نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کا ایک عالمی اقتصادی طاقت کے طور پر ابھرنا عالمی اقتصادی قوتوں اور تعلقات کی بحالی کا باعث بنا ہے۔ چین سب سے بڑا برآمد کنندہ اور دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے برآمدات کے بڑھتے ہوئے حجم نے بین الاقوامی تجارت اور کارپوریٹ ویلیو چینز کو بنیادی طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ معاشی اور سیاسی چیلنجوں نے پاکستان کے مسائل کو بڑھا دیا ہے۔
ڈاکٹر حسن نے کہا کہ پاکستان اپنے تزویراتی محل وقوع اور چین کے ساتھ دیرینہ وابستگی سے فائدہ اٹھا کر معاشی ترقی اور ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتا ہے۔چین کی ترقی کے سب سے اہم اسپل اوور اثرات میں سے ایک عالمی تجارت پر پڑا ہے۔ چین سامان اور خدمات کا ایک بڑا برآمد کنندہ بن گیا ہے اور اس کی خام مال کی مانگ نے بہت سے دوسرے ممالک میں اقتصادی ترقی کو بڑھانے میں مدد کی ہے۔ ایک ہی وقت میںچین کی کم لاگت والی مینوفیکچرنگ نے قیمتوں پر نیچے کی طرف دبا وڈالا ہے جس سے دنیا بھر کے صارفین کو فائدہ پہنچا ہے۔دوسری جانب پاکستان معاشی چیلنجز سے نبردآزما ہے جس میں ایک بڑا تجارتی خسارہ اور قرضوں کی بلند سطح بھی شامل ہے۔ چین کی اقتصادی بحالی پاکستان کے لیے اپنے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے نئے مواقع فراہم کرتی ہے۔ چین کی حمایت سے پاکستان ان مسائل کو حل کرنے میں پیش رفت کرنے میں کامیاب رہا ہے جس میں سی پیک جیسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری شامل ہے۔ڈاکٹر حسن نے کہاکہ چین وبائی امراض کے موثر انتظام اور اپنی مضبوط مقامی مارکیٹ کی وجہ سے بہت سے دوسرے ممالک کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے صحت یاب ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔
پاکستان کے پاس اپنی معیشت کو متنوع بنانے اور عالمی معیشت کے ساتھ مزید مربوط ہونے کی ناقابل استعمال صلاحیت ہے۔ اقتصادی تعاون اور انضمام کی بنیادوں پر استوار تعلقات دوطرفہ تعلقات کے لیے زیادہ مضبوط اور پائیدار بنیاد کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ پاکستان کو ایک محرک قوت کے طور پر صرف اپنے جیوسٹریٹیجک محل وقوع پر انحصار کرنے کے بجائے مزید مسابقتی بننے کے لیے اپنی اقتصادی صلاحیت کو ترجیح دینا اور مارکیٹنگ کرنا چاہیے تاہم ملک کو سوچ کے اس نئے سلسلے کو ایک ٹھوس سمت دینے کی ضرورت ہوگی۔ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے ریاست کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ پوری دنیا میں زیادہ پرکشش پروفائل اپنائے۔انہوں نے کہاچین بدل رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی سوچ کو وسیع کریں اور سی پیک کے اندر اور باہر اپنے پڑوسی کے ساتھ تعاون کی راہیں تلاش کریں۔ چین کے ساتھ ہمارے تزویراتی تعلقات جاری ہیں لیکن طویل مدتی سماجی اور اقتصادی فوائد کا ادراک صرف اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب چین کے ساتھ تعاون کے لیے ہمارا نقطہ نظر عوام اور کاروبار پر مبنی ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان 2030 تک 30,000 میگاواٹ سے زیادہ قابل تجدید زرائع سے بجلی پیدا کریگا،پاکستان چند دہائیوں سے توانائی کی کمی والے ممالک میں شامل ہے،توانائی کے وسائل کے موثر استعمال میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں،حکومت کی منظم کوششوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،توانائی کی بلند ترین طلب کو پورا کرنے کے لیے ہمیں اپنی توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہوگا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق توانائی کے وسائل کے موثر استعمال میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں جن میں پالیسی ،توانائی کے موثر طریقوں اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں آگاہی اور معلومات کی کمی شامل ہے۔ تحفظ کی تکنیکوں اور طریقوں کو متعارف کراتے ہوئے توانائی کی کھپت کو کم کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ توانائی کے نامور ماہر سید اختر علی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان چند دہائیوں سے توانائی کی کمی والے ممالک میں شامل ہے۔ حکومت کی منظم کوششوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے لیکن خاص طور پر گرمی کے عروج کے موسم میں طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔ توانائی کی طلب میں اضافہ صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ توانائی کی بلند ترین طلب کو پورا کرنے کے لیے ہمیں اپنی توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہوگا۔پاکستان 2030 تک 30,000 میگاواٹ سے زیادہ قابل تجدید صلاحیت پیدا کرنے کی توقع رکھتا ہے۔
اس کے لیے بلاشبہ بیٹری اور پمپڈ اسٹوریج کی ضرورت ہوگی تاہم قابل تجدید توانائی کا قومی گرڈ میں انضمام کافی توانائی کے ذخیرہ کرنے کے نظام کے بغیر مشکل ہو سکتا ہے۔ انرجی سٹوریج سسٹم ہائی جنریشن کے ادوار کے دوران اضافی توانائی کو ذخیرہ کرکے اور کم جنریشن یا زیادہ ڈیمانڈ کے دوران اسے چھوڑ کر وقفے وقفے سے بجلی کی پیداوار کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اختر علی نے مختلف اسٹوریج ٹیکنالوجیز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سب سے سستا اور توانائی کو ذخیرہ کرنے کا سب سے موثر طریقہ پمپڈ ہائیڈرو ہے اور یہ توانائی کا کوئی نیا ذریعہ نہیں ہے۔ یہ توانائی فراہم کرتا ہے، خاص طور پر چوٹی کے اوقات میں جب توانائی زیادہ مہنگی ہوتی ہے، اس طرح توانائی کے نقصان کی تلافی ہوتی ہے۔گرڈ کے استحکام اور بھروسے کو بہتر بنانے کے علاوہ، توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام جیواشم ایندھن اور درآمد شدہ تیل پر ملک کے انحصار کو بھی کم کر سکتے ہیںجس سے زرمبادلہ کی بچت اور گرین ہاوس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔اختر علی نے کہا کہ بلڈنگ سیکٹر، موٹرز اور پمپس، صنعتی نظام اور گھریلو برقی آلات چند ایسے شعبے ہیں جن کو اگر ترجیح دی جائے تو کچھ کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ تحفظ اور کارکردگی کا ایجنڈاتوانائی کی بچت کے کاروبار میںصارفین کی آگاہی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ زیادہ تر اشیا میں عام شہری مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔
اسپلٹ اے سی کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ عام طور پر ونڈو اے سی سے زیادہ کارآمد ہوتے ہیں۔ سابقہ کو کولنگ اور ہیٹنگ دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اے سی کو ہیٹر کے طور پر استعمال کرنا کلاسک مزاحمتی ہیٹر کے استعمال سے کہیں زیادہ کارآمد ہے۔ بدقسمتی سے اس علاقے میں صرف امیروں نے ہی تبدیلی کی ہے جب کہ غریبوں کے پاس نہ تو مکان ہے اور نہ ہی اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے پیسے۔ گھریلو برقی آلات آج زیادہ کارآمد ہیںلیکن پھر بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے۔غیر قابل تجدید توانائی پر ہمارے بڑھتے ہوئے انحصار کے ساتھ ہمارے طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے توانائی کی بچت کرنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ پیداوار اور کھپت کا تناسب وقت کے ساتھ دوگنا ہو گیا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ غیر قابل تجدید توانائی کے محدود وسائل ہیںکیونکہ فوسل فیول تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایس ایس آئل ملز لمیٹڈ کی آمدنی رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں 22 فیصد کم ہو کر 1.7 بلین روپے ہو گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.24 بلین روپے تھی۔اسی طرح کمپنی کا مجموعی منافع 11.73فیصدکم ہو کر 148 ملین روپے ہو گیا جو 168 ملین تھا۔اسی طرح آپریٹنگ منافع 12فیصدکم ہو کر 135 ملین روپے ہو گیا جو 154 ملین تھا۔ٹیکس سے پہلے کا منافع 63فیصدکم ہو کر 35 ملین روپے ہو گیا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 70 ملین منافع کے مقابلے میں 1.94 ملین کا خالص نقصان برقرار رکھاجس میں 102فیصد کی کمی واقع ہوئی۔2019 میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 2.32 روپے رہی، جو 2020 میں بڑھ کر 5.06 روپے ہوگئی اور 2021 میں 55.06 روپے تک پہنچ گئی، جس میں 988 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم 2022 میں گر کر 38.87 پر آ گیا۔کمپنی کا مجموعی منافع مارجن 2019 میں 5.9فیصدرہا۔ تمام اضافی ٹیکسوں کو کم کرنے کے بعدخالص منافع کا مارجن صرف 0.34فیصد رہا۔ 2020 میں مجموعی منافع اور خالص منافع کا مارجن بالترتیب 6.36فیصد اور 0.57فیصدرہا۔ تاہم مجموعی منافع کا مارجن 2021 میں بڑھ کر 7.97فیصد اور خالص منافع کا مارجن 3.88فیصدتک پہنچ گیا۔ مجموعی منافع کا مارجن کم ہو کر6.8فیصد اور خالص منافع کا مارجن 2022 میں 2.88فیصد ہو گیا۔2019 کے مقابلے میںمجموعی منافع اور آپریٹنگ منافع کم تھا، 2020 میں منافع زیادہ رہا۔ 2021 میں آپریشنل منافع اور مجموعی منافع دونوں میں اضافہ ہوا۔ 2022 میں منافع کم رہا۔کمپنی کو 21 اگست 1990 کو پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر اب منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی سالوینٹ نکالنے کھانے کا تیل بنانے میں مصروف ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری نے کہا ہے کہ ہنر مند انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی کے علم کی ترقی پاکستان کو ایک ترقی یافتہ معیشت میں تبدیل کرنے کی کلید رکھتی ہے،این پی او صنعتی اور دیگر شعبوں کو تیار شدہ سامان کی برآمد پر توجہ دینے کی ترغیب دے رہا ہے،400 صنعتی کارکنوں کی صنعتی یونٹس میں جدید اور نئی تکنیکوں کے بارے میں تربیت بھی جاری ہے، پاکستان میں زرعی پیداوار کے بعد از فصل نقصان کی شرح 36 فیصد ہے اور جدید پیکنگ کی تکنیک اپنا کر اس نقصان سے بچا جا سکتا ہے ۔ ویلتھ پاک سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم جو وزارت صنعت و پیداوار کا ذیلی ادارہ ہے ملک کے اہم شعبوں کو اپنے بین الاقوامی ہم منصبوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ پیداواری بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پیداواری معیار، سبھی پیداواری صلاحیت کی چھتری کے نیچے آتے ہیں اور ان میں سے کسی ایک اجزا میں کوئی خامی یا کمزوری اس صنعت کی مسابقت کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پروڈکٹیوٹی فریم ورک کے چار مراحل ہیں جن میں آگاہی مہم، پائیدار قومی پیداواری صلاحیت حاصل کرنے کے طریقے اور ذرائع، ڈیزائن اور ترقی اور عمل درآمد کے منصوبے کا جائزہ شامل ہیں۔ اس مقصد کے لیے سکولوں اور کالجوں میں واکس، سیمینارز اور پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کو پیداواری صلاحیت کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔
اس پروگرام میں تقریبا 400 صنعتی کارکنوں کی صنعتی یونٹس میں جدید اور نئی تکنیکوں کے بارے میں تربیت بھی شامل ہے۔ عالمگیر چوہدری نے کہا کہ چونکہ وہ پیداواری صلاحیت بڑھانے کے ملائیشیا کے ماڈل پر عمل پیرا ہیں، انہوں نے ملائیشیا کے ماہرین کو بھی این پی او کے عملے کو تربیت فراہم کرنے کے لیے شامل کیا ہے۔ پھر اس علم کو میدان میں لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فریم ورک کے قیام سے جنوبی کوریا، ملائیشیا اور سنگاپور جیسے ممالک نے اپنی معیشتوں کو ترقی یافتہ معیشتوں میں تبدیل کر دیا ہے اور یہ سب ان کے صنعتی شعبے کو عالمی منڈی سے مطابقت رکھنے کی طرف ان کی توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے ہے۔ تکنیکی مہارت کی دستیابی سے ہمارے صنعتی شعبے کو بین الاقوامی منڈی سے ہم آہنگ رکھ سکتے ہیں۔عالمگیر چوہدری نے کہا کہ ملک بھر میں جدید ترین پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کے قیام پر توجہ دی جانی چاہیے تاکہ ہنر مند افرادی قوت فراہم کی جا سکے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں متعلقہ اور مسابقتی رہنے کے لیے ہمیں صارفین کے تکنیکی رویے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جس کا مطلب ہے کہ ہمیں مارکیٹ میں بدلتے ہوئے مطالبات اور رجحانات کو پورا کرنے کے لیے تکنیکوں اور ٹیکنالوجیز کو اپناتے رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این پی او صنعتی اور دیگر شعبوں کو تیار شدہ سامان کی برآمد پر توجہ دینے کی ترغیب دے رہا ہے کیونکہ اس وقت پاکستان خام یا نیم پروسیس شدہ سامان برآمد کر رہا ہے۔ دنیا میں صرف جوتوں کے واحد شعبے کی مارکیٹ کا حجم 53 بلین ڈالر تھا اور اس میں پاکستان کا حصہ صفر تھا۔ اسی طرح پاکستان میں زرعی پیداوار کے بعد از فصل نقصان کی شرح تقریبا 36 فیصد ہے اور جدید پیکنگ اور محفوظ کرنے کی تکنیک اپنا کر اس نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ہم بہترین معیار کے آم پیدا کر رہے ہیں لیکن جب آم کے گودے کی برآمد کی بات آتی ہے تو 2لاکھ میٹرک ٹن کی مارکیٹ میں ہمارا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ہم اپنے صنعتی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور اسے مقامی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں میں مسابقتی بنانے کے لیے اس کی صلاحیت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں مکئی اور سویا بین کی پٹی کی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کے تحت موسم بہار کی بوائی مکمل کر لی گئی ، یہ چین کی طرف سے ایک اعلی پیداوار دینے والا حل ہے اور پاکستان کے مقامی حالات کے مطابق نوجوان پاکستانی سائنسدانوں کی طرف سے بہتر بنایا گیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے نیشنل ریسرچ سینٹر آف انٹرکراپنگ ( این آر سی آئی ) کے مطابق اس سیزن میں اس ٹیکنالوجی کے تحت ملک بھر میں زیر کاشت کل رقبہ 1,100 ایکڑ سے زائد ہے۔گوادر پرو کے مطابق چینی مکئیـسویا بین کی پٹی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کو 2018 میں پاکستان میں ڈاکٹر محمد علی رضا نے متعارف کرایا تھا، جو ایک پوسٹ ڈاکٹر ہیں جنہوں نے سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی (SAU)، چین سے گریجویشن کیا اور اب این آر سی آئی کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ 2022 کے موسم بہار میں 400 ایکڑ اراضی کے مقابلے میں اس سیزن میں مظاہرے کے رقبے میں گزشتہ سال کی نسبت 175 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ واقعی ایک بہت بڑ ااقدام ہے۔ڈاکٹر محمد علی رضا نے گوادر پرو کو بتایا کہ اس سال ہم نے تین صوبوں یعنی پنجاب، سندھ، اور کے پی کے میں مظاہروں کا اہتمام کیا ہے، اور این آر سی آئی کی طرف سے منعقد کیے گئے مظاہروں کی کل تعداد 71 ہے۔
مزید خاص طور پر پنجاب میں مکئی اور سویا بین کی پٹی کے انٹرکراپنگ ٹرائلز 50 مختلف مقامات پر کیے جا رہے ہیں، جن میں خیرپور ٹامیوالی، بہاولپور، پاکپتن، وہاڑی، گوجرہ، شیخوپورہ، لیہ، لودھراں وغیرہ شامل ہیں۔ بدین، حیدر آباد، ٹنڈوجام، جام شورو وغیرہ کے پی کے میں، چارسدہ، صوابی اور مردان میں 6 مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ 600 سے زیادہ پاکستانی کسانوں نے این آر سی آئی کے سائنسدانوں سے فون/آن لائن رابطہ کیا ہے تاکہ ان کی اپنی زمین پر مکئیـسویا بین کی پٹی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کے امکانات کے بارے میں دریافت کیا جا سکے۔گوادر پرو کے مطابق ڈاکٹر محمد علی رضا نے کہا یہ ٹرائلز اس انٹرکراپنگ سسٹم کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ کسانوں اور پالیسی سازوں میں اس کے فوائد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ مکئی اور سویا بین کے علاوہ مختلف قسم کی فصلیں جیسے گندم، گنا، توریا ، کلور اور چنے کو بھی این آر سی آئی کے تحت مخلوط کاشت کی تحقیق میں شامل کیا جا رہا ہے، جو پاکستان میں فصلوں کی پیداوار اور مٹی کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے مقامی سائنسدانوں کے عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ چینی معیشت میں زبردست بحالی ہوئی ہے اور آئی ایم ایف کی جنوری کی پیش گوئی کے مطابق رواں سال اس کی جی ڈی پی نمو 5.2 فیصد ہے جو 2022 کی شرح سے 2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چائنپ ترقیاتی فورم 2023 کے دوران انہوں نے کہا کہ مضبوط بحالی کا مطلب ہے کہ چین کا 2023 میں عالمی ترقی میں حصہ تقریباً ایک تہائی ہوگا جو عالمی معیشت کے لئے خوش آئند ہے۔ جارجیوا کے مطابق آئی ایم ایف کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ چین میں جی ڈی پی کی نمو میں ایک فیصد پوائنٹ کا اضافہ دیگر ایشیائی معیشتوں میں اوسطا 0.3 فیصد پوائنٹ کا اضافہ کرتا ہے۔ البتہ عالمی معیشت کے لئے ابھی بہار آنا باقی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ 2023 ایک اور چیلنجنگ سال ہوگا، جس میں عالمی شرح نمو 3 فیصد سے بھی کم ہو جائے گی کیونکہ کووڈ ، یوکرین جنگ اور مالیاتی سختی سے معاشی سرگرمیوں پر بوجھ پڑے گا۔ 2024 کے لئے بہتر نقطہ نظر کے باوجود، عالمی ترقی اس کے تاریخی اوسط 3.8 فیصد سے بہت نیچے رہے گی۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جارجیوا نے کہا کہ کمزورعالمی معیشت میں پالیسی سازوں نے مالیاتی استحکام کے خطرات کے جواب میں فیصلہ کن کارروائی کی ہے آئی ایم ایف پیشرفت کی قریب سے نگرانی جاری رکھے گا اور سب سے زیادہ کمزور ممالک پر گہری توجہ دے گا، خاص طور پر کم آمدن والے ممالک جن پر قرض کا بوجھ زیادہ ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جارجیوا نے اجلاس میں پالیسی سازوں کے لیے دو مواقع پر روشنی ڈالی۔ ایک یہ کہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرکے زیادہ کھپت پر مبنی ترقی کی جائے اور معیشت کو سرمایہ کاری سے دور رکھا جائے اوردوسرا سبز ترقی ہے۔ جارجیوا نے کہا کہ چین نے عالمی مشکلات سے نمٹنے میں تعمیری کردار ادا کیا ہے، جس میں غربت میں کمی اور ترقی میں اس کی شراکت اور انتہائی مقروض ممالک کی مدد کرنا شامل ہے۔ انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ مزید امن وخوشحالی کو فروغ دینے کے لئے ملکر کام کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب حکومت نے تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزتبدیل کردیئے۔محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کوعہدے سے ہٹا کرڈپٹی کمشنربہاولپور سلمان خان کو ڈپٹی کمشنرمظفر گڑھ تعینات کردیا۔ ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ آغاظہیرعباس شیرازی کوایس اینڈجی اے ڈی رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا۔ڈپٹی کمشنربہاولپورسلمان خان ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ تعینات کردئیے۔سلمان خان کوڈپٹی کمشنرکوٹ اددوکااضافی چارج بھی سونپ دیاگیا۔ ڈائریکٹرایڈمن چائلڈپروٹیکشن ذوالفقاراحمدبھون بھی تبدیل کردئیے ذوالفقاراحمدبھون ڈپٹی کمشنربہاولپورتعینات کردیا گیا۔محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روات اورٹیکسلا پولیس کی خفیہ اطلاع پرمشترکہ کارروائی کی گئی ہے گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری میں ملوث گروہ گرفتارکرلیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے روات اورٹیکسلا میں پولیس نے خفیہ اطلاع پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کے5 کارندے گرفتار کرلیے ہیں۔ چھاپہ کے دوران گھرمیں قائم اسپتال میں گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری جاری تھی ۔ غیرقانونی طورپرگردہ فروخت،پیوند کاری کرانیوالے مریض بی بی ایچ منتقل،پولیس گرفتارڈاکٹرتھانہ روات پولیس کو گزشتہ ماہ درج مقدمہ میں مطلوب تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں اور اینٹی کرپشن کو تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق وزیراعلی پنجاب کیخلاف اینٹی کریشن میں درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت اینٹی کرپشن نے جواب جمع کرانے کی مہلت مانگ لی، عدالت نے اینٹی کرپشن کو مقدمات کی تفصیلات دینے کیلئے کل تک کی مہلت دے دی۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عدالت کو وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے ، رانا ثنا اللہ کے خلاف سارے مقدمات نیب کے تھے اور نیب کا سب کو معلوم ہے، ہمارے دور حکومت میں کسی پر مقدمات نہیں بنائے گئے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے وجود کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، پتہ نہیں رانا ثنا اللہ صاحب کو کس نے ڈرا دیا ہے کہ کوئی آپ کا وجود ختم کرنے والا ہے ۔ اسد عمر نے کہا کہ میرے اوپر 17ایف آئی آر کٹی ہوئی تھیں، جوڈیشل کمپلیکس میں مجھ پر دہشتگردی کا پرچہ کٹا ہوا ہے، ان پرچوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ مقدمات کی تعداد دیکھ لیں تو پتا لگ جاتا ہے جھوٹے مقدمات ہیں اور یہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے، مجموعی طور تمام کیسسز کے حوالے سے ہماری پٹیشن تیار ہوگئی ہے، صرف اسلام آباد کے 500 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ساڑھے 3سال میں مسلم لیگ ن کے کسی ایک ورکر کو اسلام آباد میں گرفتار نہیں کیا گیا، مجموعی طور پر عمران خان کے لیے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں، عمران خان کو الیکشن مہم کیلئے روکا جارہا ہے، ہماری پٹیشن تیار ہوگئی ہے، وہ آج یا کل دائر کردی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج عدالت کے حکم کے مطابق عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ آئیں گے، لوگوں کو نظر آرہا ہے یہ جھوٹے مقدمات ہیں، عمران خان قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، امید ہے سب معاملات خوش اسلوبی سے طے پائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔ درخواست میں وفاق، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن کو فریق بنایا گیا۔ عمران خان نے موقف دیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے ایک انٹرویو میں ڈائریکٹ دھمکیاں دی ہیں، فریقین کو میری گرفتاری کر کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد سے روکا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کھلی وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب عمران خان یا ہم میں سے کوئی ایک بچے گا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو وہاں لاکر کھڑا کردیا ہے کہ اب دونوں میں سے ایک کا وجود ہی باقی رہنا ہے، اس لیے جب ہم سمجھیں گے کہ ہمارے وجود کی نفی ہو رہی ہے تو ہم تو ہم ہر اس حد تک جائیں گے، جس میں یہ نہیں سوچا جاتا کہ یہ کام کریں یہ نہ کریں یہ جمہوری ہے، اور یہ غیرجمہوری ہے، یہ اصولی ہے اور یہ غیر اصولی، یہ چیزیں ختم ہوجاتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غریب مستحقین کی روٹی بھی بے حسی کا شکار ہوگئی ، پنجاب کے ضلع لیہ میں کالج کے پروفیسر نے جعلسازی سے آٹا ہتھیالیا ۔ لیہ کے آٹا تقسیم سنٹر میں انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج لیہ کے شعبہ اسلامیات کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ قاضی آمین اور ان کی اہلیہ سیکڑوں جعلی کوپن تیار کرکے مفت آٹا حاصل کرنے میں ملوث نکلے ۔ پولیس نے آٹا تقسیم سنٹرز پر سو سے زائد جعلی کوپن بھی پکڑ ے ہیں ۔ واقعے کا مقدمہ تحصیلدار محبوب احمد کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمے کے اندراج کے بعد سے ہی پروفیسر قاضی آمین اور اہلیہ روپوش ہوگئے ہیں ۔ اس حوالے سے لیہ کے ڈائریکٹر کالجز مظفر حسین کاکہنا ہے کہ پروفیسر کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈیفنس میں زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی فیز 8 میں زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنیسے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ، ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کو ایک مذاق بنا کررکھ دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں عمران خان چوتھی بار عدالت پہنچیں گے، مقدمے کیا ہیں آپ عدالت آئے سپورٹر ساتھ تھے، باہر والا دروازہ ٹوٹ گیا لہذا آپ دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو اغوا کرکے سمجھ رہے ہیں رٹ قائم ہوگئی، لندن سے بیٹھ کر پاکستان چل رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سری نگر ہائی وے پر عمران خان کے قافلے کو اسلام آباد پولیس سکواڈ نے حصار میں لے کر قافلے میں شامل درجنوں گاڑیوں کو روک لیا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس نے غلام سرور خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں عمران خان کا آفیشل فوٹو گرافر نعمان جی بھی شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور میں جوتے بنانے کے کارخانے میں آگ لگنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لاہور کے علاقے بند روڈ پر واقع جوتے بنانے کے کارخانے میں آگ لگ گئی، جس نے فیکٹری کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ فیکٹر میں آگ لگنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اساتذہ کے احتجاج کے باعث پشاور یونیورسٹی بندش کے خلاف طلبہ تنظیم نے صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں کلاسز کی بندش کے خلاف پورے خیبر پختونخوا کی تمام یونیورسٹیز میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ پشاور یونیورسٹی میں اساتذہ کی جانب سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ایک ماہ سے یونیورسٹی بند ہے جس پر حکومت اور انتظامیہ دونوں خاموش ہیں۔ تنظیم کی جانب سے یونیورسٹی میں کلاسز شروع کرنے کے لیے کل سے صوبے بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دریں اثنا پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین ہفتوں سے پڑھائی سے محروم ہیں، جس سے ان کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے۔ کلاسز کی کمی ہوگی تو ہمارے امتحانات بھی شدید متاثر ہوں گے۔واضح رہے کہ پشاور یونیورسٹی میں سکیورٹی سپروائزر کے قتل کے بعد اساتذہ تنظیم نے احتجاج شروع کیا تھا۔ اساتذہ تنظیم کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کے استعفے تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم اداروں سے لڑائی نہیں، صرف الیکشن چاہتے ہیں، 90 روز میں انتخابات ضرور ہوں گے،جب سے میری والدہ کی وفات ہوئی میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا، میری سابق آرمی چیف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں بدمعاشی، غنڈہ گردی اور فسطائیٹ عروج پر ہے، یہ جو مرضی کر لیں، جیت ہماری ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل(ر)باجوہ کہتے ہیں انہوں نے انٹرویو نہیں دیا، جب سے میری والدہ کی وفات ہوئی میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا، میری سابق آرمی چیف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، میں کالج میں تھا تو جنرل(ر)باجوہ میرے جونیئر تھے۔
صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ جنرل(ر)باجوہ کیسے آدمی ہیں؟ اس پر سابق وزیر نے کہا کہ یہ جنرل(ر)باجوہ سے ہی پوچھ لیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ جو خانہ جنگی کر رہے ہیں اسی کی بھینٹ وہ خود چڑھیں گے، یہ کہنا کہ ہم رہیں گے یا وہ، پارٹیاں کبھی ختم نہیں ہوتیں، گندے لوگ کئی ختم ہوگئے، رانا ثنا اللہ جس طرح للکار رہے ہیں، ان کا انجام بہت برا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکشن چاہتے ہیں بے شک اکٹھے ہوں جائیں یا الگ الگ جبکہ عمران خان کی قتل کی سازش کے بیان پر آج بھی قائم ہوں، عمران خان اپنے کیسز کا دفاع بھرپور طریقے سے کر رہے ہیں۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کے ساتھ الیکشن کی تاریخ پر صلح رکھنا چاہتے ہیں، فوج یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، لڑائی ان سے ہے جو ملک کی دولت لوٹ کر باہر لے گئے ہیں، لڑائی اس حد تک ہے کہ چاہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دے دی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عمران خان کے ساتھ اسلام آباد آنے والی گاڑیوں کو گولڑہ موڑپر روک لیا گیا اور ان کے ساتھ صرف 4 گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ پیر کو سابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے زمان پارک سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے تھے۔ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد آنے والی گاڑیوں کو گولڑہ موڑپر روک لیا گیا اور ان کے ساتھ صرف 4 گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دی گئی، سابق وزیراعظم کے ساتھ جیمر والی گاڑی کو بھی آگے جانے کی اجازت دے دی گئی۔ سابق وزیراعظم کی گاڑی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر داخلے کی اجازت مل گئی، پولیس نے ہائیکورٹ سائیڈ پر تمام گاڑیوں کو روک لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر اعتراضات عائد کردیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی عبوری ضمانت کی 7 درخواستوں پر اعتراضات عائد کیے۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا۔ رجسٹرار آفس نے ایک اور اعتراض عائد کیا کہ ٹرائل کورٹ سے پہلے ہائیکورٹ میں کیسے درخواست دائر ہوسکتی ہے؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نیچائلڈپروٹیکشن بیورو گوجرانولہ کے دورے پر علی حسن نامی بچے سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے علی حسن کے لواحقین کو تلاش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز نے بچے کے لواحقین کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی، انسپکٹر ارشد پاشا نے دو روز کی تلاش کے بعد علی حسن کا خاندان کو ٹھونڈ لیا۔ علی حسن کی والدہ آمنہ بی بی اپنے بچے کو دیکھتے ہی جذباتی ہوں گئیں اور بچے کو گلے لگا لیا۔ ماں بیٹا 8 سال قبل ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک دوسرے سے بچھڑے تھے والدہ علی حسن آمنہ بی بی نے 8 سال بعد بچے کو پا کر وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، سی ٹی او اور ٹریفک پولیس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماوں کو جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ کے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ نمبر 3 میں شامل تفتیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔ نوٹس تھانہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او انسپکٹر اشرف کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اسی مقدمے میں علی امین گنڈا پور، علی نوازاعوان، مراد سعید، شبلی فراز، عمر ایوب، عامر کیانی، اسد عمر،حماد اظہر، امجد نیازی، ڈاکڑ شہزاد وسیم، اسد قیصر، راجہ خرم نواز، فرخ حبیب، جمشید مغل اور سی ایس او عمران خان لیفٹینٹ کرنل ر محمد عاصم کو بھی طلب کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف کوتھانہ گولڑہ کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ نمبر143 میں بھی فوری شامل تفتیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اسی مقدمے میں جن دیگر رہنماوں کو شامل تفتیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے ان میں اسد عمر، علی نوازاعوان، جمشید مغل،ملک ساجد، عامر مغل، خان بہادر، چوہدری ناصر اسد فاروق اور تنویر قاضی شامل ہیں۔ دونوں مقدمات کے نوٹسز میں رہنماوں سے کہا گیا یے کہ جلد از جلد دونوں مقدمات میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں بصورت دیگر آپ کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کے بعد فریال تالپور اور سہیل انور سیال بھی دبئی چلے گئے۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، شرجیل میمن سمیت پی پی کے اہم رہنما پہلے ہی دبئی میں موجود ہیں۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دو روز قبل دبئی کے ہسپتال میں سرجری ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی ان کے ساتھ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فریقین کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہورہائی کورٹ نے نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس شاہد کریم نے مقدمے کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے خود کوئی نام دیے تھے، جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار ایک ووٹر ہیں۔ عدالت نے پوچھا کہ فریقین کی جانب سے نگراں وزیر اعلی کیلئے کون کون سے نام دیے گیے تھے، جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ احد چیمہ اور احمد نواز سکھیرا کے نام دیے گئے تھے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ نام دیکھ کر فریقین کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے دن سے سب کو پتا تھا کہ محسن نقوی وزیر اعلی ہوں گے۔ عدالت نے کہا کہ ہم نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ محسن نقوی کی تقرری کے لیے کیا پراسس اختیار کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیر اعلی کی تقرری کیلئے مکمل اختیار ہے،نگراں وزیر اعلی کا کام صرف الیکشن کرانا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محسن نقوی کی تقرری پر پہلے دن سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور آئین کے تحت کام کرتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر نگراں وزیر اعلی کی تقرری کی۔ فریقین دیے گئے وقت میں نگراں وزیر اعلی کا تقرر نہیں کر سکے تھے۔ الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت محسن نقوی کی تقرری کی۔ وکیل نے استدعا کی کہ درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا جائے۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ اگر نگراں وزیر اعلی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے تو الیکشن کمیشن اور عدالتیں موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلی کے متعدد فیصلوں پر عملدرآمد روکا ہے۔ نگراں وزیر اعلی کی تقرری کا حتمی اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نیوٹرل اور خود مختار ہے تو کوئی نگراں وزیر اعلی کچھ نہیں کرسکتا۔ فریقین آپس میں تجویز کردہ ناموں سے کسی ایک پر اتفاق کرلیتے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا ہی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فریقین میں سے کسی نے چیلنج نہیں کیا۔ بعد ازاں عدالت نے نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف شیخ رشد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ الزام نمبر 128/23 تھانہ جمشید کوارٹر میں محمد اقبال نامی شخص کی مدعیت میں حسان نیازی اور دیگر ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حسان نیازی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں عوام کو بغاوت پر اکسایا گیا، حسان نیازی نے ملکی دفاعی اداروں کو مخاطب کر کے دھمکایا اور کہا کہ عمران خان گرفتار ہوا تو کسی حاجی یا حافظ کا خیال نہیں رکھا جائے گا۔ مدعی کی جانب سے ایف آئی آر میں یہ کہا گیا کہ حسان نیازی نے سوشل میڈیا پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دما دم مست قلندر ہوگا اور اس ملک میں خانہ جنگی ہوگی، حسان نیازی کے بیان سے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک رکن ٹیڈ لیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو پولیس کی بربریت، حراست میں بدسلو کی یا تشدد کا باعث نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو عدم تشدد کے اصولوں اور جمہوری اصولوں کا احترام کرنا چاہیے اور پاکستانی عوام کے پرامن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ اس سے پہلے ڈیموکریٹ رکن ڈاکٹر آصف محمود بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں سیاسی انتقام کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے، عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے، ان کے ہزاروں کارکن گرفتار کیے جاچکے ہیں، اب تک جو کچھ نظر آیا ہے وہ صرف ایک جھلک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات کیلئے مل بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں لیکن حکومت کی نیت میں خلل ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میڈیا کی بندش سے حقائق دب نہیں سکتے ہیں، ہم پر امید ہیں، آئین واضح ہے کہ الیکشن کب ہوں گے، جو بہانہ بنایا جا رہا ہے وہ کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے وسائل نہیں ہیں، پی ایس ایل اور عمران کی پیشی پر تعیناتی کیلئے ہیں، امید ہے عدلیہ آئین کا تحفظ کرے گی، ہم اعلی عدلیہ کے ساتھ ہیں، ہمارے کارکنان کو پنجاب میں گرفتار کیا گیا، 2 ہزار کے قریب بندوں کو گرفتار کیا گیا، خوف کا بت ٹوٹ گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے کتراتے نہیں مگر حکومت کی نیت میں خلل ہے، ایک طرف مذاکرات دوسری طرف ہمارے بندے گرفتار، ہم انتخابات کے لیے مل بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، سینیٹ میں اسحاق ڈار کے بیان سے ایک ہیجان پیدا ہوگیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو فول پروف سکیورٹی کیلئے ایس پی سکیورٹی سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فول پروف سکیورٹی اور ویڈیو لنک پیشی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے پولیس سکیورٹی مل چکی ہے، عدالت نے کہا کہ اگر سکیورٹی واپس لی جاتی ہے تو دوبارہ آجائیں۔ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو فول پروف سکیورٹی کیلئے ایس پی سکیورٹی سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کیلئے مناسب ہے آپ پولیس سے رجوع کریں۔ لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو لنک پر پیشی کیلئے متعلقہ عدالت میں درخواست دینے کی ہدایت کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے وکیل فیصل فرید کی درخواست پر ریمارکس دیئے کہ آپ نے درخواست کر رکھی ہے کہ غیر قانونی گرفتاری روکیں، آپ کی درخواست منظور کروں تو آپ کے کلائنٹ گرفتار ہو جائیں گے، کیا میں کہہ دوں کہ غیر قانونی نہیں تو قانونی گرفتار کر لیں؟، اپنے کلائنٹ کے ساتھ یہ نہ کریں۔ پیر کو چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر وکلا کی جانب سے عدالت پہنچنے میں دشواری کی شکایت کی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں بھی اسی طرح آیا ہوں، آپ کے پارٹی لیڈر آ رہے ہیں، انہی کے لیے سکیورٹی لگائی ہوئی ہے۔ وکیل فیصل فرید نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گزشتہ روز کے بیان کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی اور کہا کہ صورت حال یہ ہے یہاں پر ضمانت کرا کے نکلتے ہیں تو فیک ایف آئی آر میں اٹھا لیا جاتا ہے۔
دوران سماعت اسٹیٹ کونسل اور وفاق کی جانب سے معلومات فراہمی کے لیے مہلت کی استدعا کردی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت(آج)منگل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران خان کے خلاف کتنے کیسز اسلام آباد میں زیر التوا ہیں،(آج) منگل تک آگاہ کریں۔ چیف جسٹس نے فیصل فرید ایڈووکیٹ کی درخواست منظور کرنے کی استدعا پر ریمارکس دیئے کہ آپ نے درخواست کر رکھی ہے کہ غیر قانونی گرفتاری روکیں، آپ کی درخواست منظور کروں تو آپ کے کلائنٹ گرفتار ہو جائیں گے، کیا میں کہہ دوں کہ غیر قانونی نہیں تو قانونی گرفتار کر لیں؟، اپنے کلائنٹ کے ساتھ یہ نہ کریں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میں صرف اس عدالت کے دائرہ اختیار تک احکامات دے سکتا ہوں، وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ماضی میں اسی عدالت نے نوازشریف کی صحت کی ضمانت مانگی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں کسی ایسی چیز میں نہیں جانا چاہتا بائی بک ہی چلتا ہوں۔ عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی حد تک تفصیلات طلب کرتے ہوئے عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیل(آج) منگل تک فراہم کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے ژونگ شان پارک کے نزدیک ایک بس اسٹیشن پر لوگ بسوں کے منتظر ہیں۔(شِنہوا)
چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں ایک شہری سوژو دریا کے کنارے اپنے فارغ وقت سے لطف اندوز ہورہا ہے۔(شِنہوا)
چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا بین الاقوامی کانفرنس مرکز کا فضائی منظر ۔(شِنہوا)
چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا بین الاقوامی کانفرنس مرکز میں عملہ تیاری کررہا ہے۔(شِنہوا)
چین ، شمال مغربی ننگ شا ہوئی خوداختیار خطے کے ین چھوان میں تیز ہوا کے بعد ایک فوٹو وولٹک پاوراسٹیشن میں عملہ فوٹو وولٹک پینلز سے دھول صاف کررہا ہے۔(شِنہوا)
تیگو سی گا لپا (شِنہوا) ہونڈوراس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہونڈوراس نے تائیوان کے حکام کے ساتھ نام نہاد "سفارتی تعلقات" منقطع کردیے ہیں۔
ایک بیان کے مطابق ہونڈوراس کے وزیر خارجہ اینریک رینا نے ہونڈوراس کے صدر کی ہدایات کے مطابق "سفارتی تعلقات" منقطع کرنے کے فیصلے سے تائیوان کے حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔
وزیر کے مطابق جمہوریہ ہونڈوراس کی حکومت دنیا میں صرف ایک چین کے وجود کو تسلیم کرتی ہے ، اور یہ کہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے۔ تائیوان چین کے علاقے کا لازمی حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا آج ہونڈوراس کی حکومت نے تائیوان کو سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بارے میں مطلع کر دیا ہے، جس میں تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری تعلق یا رابطہ نہ کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔
تائی یوآن (شِنہوا) چین کا شمال صوبہ شنشی اپنے اطلاعات اور مواصلات کے ڈھانچے کی تعمیر تیز کررہا ہے جس کے سبب رواں سال 25 ہزار فا ئیو جی بیس اسٹیشنز تعمیر کئے جا ئیں گے۔
صوبائی محکمہ صنعت اور اطلاعات ٹیکنالوجی کے مطابق، 2022 کے اختتام تک، صوبے نے مجموعی طور پر 67 ہزار فا ئیو جی بیس اسٹیشنز قائم کئے تھے جن کا اطلاق نقل و حمل، کوئلے کی کان کنی اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں وسیع پیمانے پر کیا گیا۔
چین نے حالیہ برسوں میں فا ئیو جی ٹیکنالوجیز اور نیٹ ورکس تیار کرنے بارے اپنی کوششیں تیز کی ہیں۔
چین 2025 تک تمام شہروں اور قصبوں کے ساتھ ساتھ بیشتر دیہات میں 5 جی نیٹ ورک کوریج کا ارادہ رکھتا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) ایک رپورٹ کے مطا بق چینی کرنسی رینمن بی (آر ایم بی) یا یوآن نے فروری میں بڑے حصے کے ساتھ عالمی ادائیگیوں کے لحاظ سے پانچویں سب سے فعال کرنسی کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
مالیاتی پیغام رسانی کی خدمات فراہم کرنے والی عالمی کمپنی سو سا ئٹی فار ورلڈ وائڈ انٹر بینک فنانشل ٹیلی کمیونیکیشن (سوئفٹ) کے مطابق آر ایم بی کا عالمی حصہ گزشتہ ماہ 2.19 فیصد رہا جو جنوری میں 1.91 فیصد تھا۔
آر ایم بی ادائیگیوں کی قدر میں فروری کے دوران ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں 7.52 فیصد اضافہ ہوا ، جبکہ تمام ادائیگیوں کی کرنسیوں میں 6.54 کی گراوٹ ہوئی۔
یورو زون کے علاوہ بین الاقوامی ادائیگیوں کے معاملے میں ، آر ایم بی گزشتہ مہینے 1.48 فیصد کے حصص کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہی۔
ووہان (شِنہوا) چین نایاب مچھلیوں کے تحفظ کی کوششوں کے سلسلے میں ملک کے طویل ترین دریا یانگسی میں 2 لاکھ چینی اسٹرجن چھوڑ ے گا۔
چائنہ تھری گورجزکارپوریشن نے کہا ہے کہ ایک لاکھ مچھلیوں کی پہلی کھیپ ہفتے کو صوبہ ہوبے کے شہریی چھانگ میں چھوڑی گئی تھی اور اس کے بعد مزید دو کھیپ چھوڑی جائیں گی۔
یہ مچھلی 14 کروڑ برس پرانی ہے، چینی اسٹرجن زمین پر ریڑھ کی ہڈی کی سب سے قدیم اقسام میں سے ایک ہے اور چین میں اسے کلاس۔اے تحفظ کا درجہ حاصل ہے۔ مچھلی کو بنیادی طور پر مصنوعی افزائش نسل کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے جس کے بعد قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔
کمپنی کے تحقیقی مرکز برائے انواع کے چیف انجینئر جیانگ وائی نے کہا کہ رواں سال چھوڑی گئی اسٹرجن کی عمر 6 ماہ سے 14 برس کے درمیان ہے جس کا مقصد جنگلی آبادی میں اضافہ ہے۔
چھوڑے جانے سے قبل جنسی پختگی کے قریب بڑے اسٹرجن کو سیٹلائٹ ٹریسرز کی مدد سے جانچا گیا تھا تاکہ جنگلی جانوروں میں نسل کی بقا پر ماحولیاتی اثرات کا تجزیہ کیا جاسکےاور مستقبل کے حفاظتی اقدامات سے آگاہی ہوسکے۔
چین نے حالیہ برسوں میں دریائے یانگسی کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے لئے ٹھوس کوششیں کی ہیں، 2021 کے آغاز میں دریا کے ساتھ اہم پانیوں میں ماہی گیری پر 10 برس کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
چین نے دسمبر 2020 میں دریائے یانگسی کے تحفظ کا قانون نافذ کیا تھا جس نے دریا میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے قانونی ضمانت مہیا کی ۔
بیجنگ (شِنہوا) چین اور ہونڈوراس نے بیجنگ میں سفارتی تعلقات کے قیام بارے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر دئیے ہیں۔
چین کے ریاستی قونصلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ اور ہونڈوراس کے وزیر خارجہ ایڈورڈورینا نے اتوار کے روز مذاکرات کے بعد اعلامیے پر دستخط کیے۔
اعلامیے کے مطابق عوامی جمہوریہ چین اور جمہوریہ ہونڈوراس نے دونوں ممالک کے عوام کے مفادات و خواہشات کو مدنظررکھتے ہوئے ایک دوسرے کو تسلیم کرنے اور سفارتی سطح پر تعلقات کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق اس اعلامیے پر دستخط کی تاریخ سے ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں حکومتوں نے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے باہمی احترام، باہمی عدم جارحیت، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، مساوات، باہمی فائدے اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جمہوریہ ہونڈوراس کی حکومت تسلیم کرتی ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت اور تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے۔
اعلامیہ کے مطابق جمہوریہ ہونڈوراس کی حکومت آج سے تائیوان کے ساتھ "سفارتی تعلقات" ختم کردے گی اور یہ عہد کرتی ہے کہ وہ اب تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری تعلق یا سرکاری تبادلہ نہیں کرے گی ۔ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت جمہوریہ ہونڈوراس کی حکومت کے اس موقف کو سراہتی ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین اور ہونڈوراس نے بیجنگ میں سفارتی تعلقات کے قیام بارے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر دئیے ہیں۔
چین کے ریاستی قونصلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ اور ہونڈوراس کے وزیر خارجہ ایڈورڈورینا نے اتوار کے روز مذاکرات کے بعد اعلامیے پر دستخط کیے۔
اعلامیے کے مطابق عوامی جمہوریہ چین اور جمہوریہ ہونڈوراس نے دونوں ممالک کے عوام کے مفادات و خواہشات کو مدنظررکھتے ہوئے ایک دوسرے کو تسلیم کرنے اور سفارتی سطح پر تعلقات کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق اس اعلامیے پر دستخط کی تاریخ سے ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں حکومتوں نے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے باہمی احترام، باہمی عدم جارحیت، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، مساوات، باہمی فائدے اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جمہوریہ ہونڈوراس کی حکومت تسلیم کرتی ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت اور تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے۔
اعلامیہ کے مطابق جمہوریہ ہونڈوراس کی حکومت آج سے تائیوان کے ساتھ "سفارتی تعلقات" ختم کردے گی اور یہ عہد کرتی ہے کہ وہ اب تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری تعلق یا سرکاری تبادلہ نہیں کرے گی ۔ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت جمہوریہ ہونڈوراس کی حکومت کے اس موقف کو سراہتی ہے۔
ہانگ کانگ (شِنہوا) ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے زیر اہتمام عالمی سطح پر چلائی گئی ایک عالمی تحریک ارتھ آور کے موقع پر ملائیشیا، آسٹریلیا اور فلپائن کی معروف عمارتیں ہفتے کی شب اندھیرے میں ڈوب گئیں۔
یہ تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس میں افراد، برادریوں اور کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ سیارے سے وابستگی کی علامت کے طور پر مارچ کے آخری ہفتہ کے روز ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری برقی روشنیاں بند کردیں۔
آسٹریلیا، سڈنی میں سڈنی اوپرا ہاؤس ارتھ آور کے دوران تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ (شِنہوا)
آسٹریلیا، سڈنی میں سڈنی اوپرا ہاؤس ارتھ آور کے دوران تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔(شِنہوا)
آسٹریلیا، سڈنی میں سڈنی ہاربر برج کی روشنیاں ارتھ آور کے دوران بند ہیں۔(شِنہوا)