• Columbus, United States
  • |
  • ١٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چینی صدر کا چائنہ ترقیاتی فورم 2023 کو مبارک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنہ ترقیاتی فورم 2023 کو مبارکباد کا خط  بھیجا ہے۔

صدر شی نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں ایسی اہم تبدیلیاں تیزی سے رونما ہورہی ہیں جو ایک صدی میں نہیں دیکھی گئیں،علاقائی تنازعات اور افراتفری عام ہوچکی ہے، عالمی معاشی بحالی سست روی کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیشت کی بحالی کے لئے اتفاق رائے اور تعاون کی ضرورت ہے۔

شی نے کہا کہ چین کے تجویز کردہ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے وسیع حمایت اور فعال ردعمل ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کی اپنی بنیادی قومی پالیسی پر کاربند اور اس کی باہمی فائدہ مند حکمت عملی پر عمل پیرا رہے گا اور چین کی ترقی میں نئی پیشرفت کے ساتھ دنیا کے لئے نئے مواقع پیدا کرنا جاری رکھے گا۔

شی نے کہا کہ ملک قواعد و ضوابط ، انتظام اور معیار کے حوالے سے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دے گا اور تمام ممالک و تمام فریقین کے ساتھ ملکر کام کرے گا تاکہ ادارہ جاتی کھلے پن کے مواقع کا اشتراک ہوسکے۔

ریاستی کونسل کا ترقیاتی تحقیق مرکز  "اقتصادی بحالی، مواقع اور تعاون" کے عنوان سے بیجنگ میں شروع ہونے والے چائنہ ترقیاتی فورم 2023 کا میزبان ہے۔

۲۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی برانڈ کی مسافر کاروں کی فروخت میں 37.3...

بیجنگ (شِنہوا) چینی برانڈ کی مسافر کاریں تیار کرنے والوں نے رواں سال کا آغاز اچھے طریقے سے کیا اور مارکیٹ کے بڑے حصہ پر ان کا قبضہ رہا۔

چائنہ ایسویسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچرز کے مطابق فروری میں 8 لاکھ 73 ہزار چینی برانڈ کی مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ ماہ کی نسبت 15.2 فیصد اور گزشتہ برس کی نسبت 37.3 فیصد زائد ہے۔

مقامی مسافر کار ساز کمپنیوں کا مارکیٹ حصہ گزشتہ ماہ بڑھ کر 52.8 فیصد ہو گیا جو ایک برس پہلے کی نسبت 10.1 فیصد سے پوائنٹس زائد ہے۔

چائنہ ایسویسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچرز کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے فروری کے دوران چینی برانڈ کی مسافر کاروں کی فروخت 16 لاکھ 30 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو ملک کی کل مسافر کاروں کی فروخت کے 52.3 فیصد کے مساوی اور گزشتہ برس کی نسبت 7.6 فیصد پوائنٹس ز ائد ہے۔

۲۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے گوانگ شی میں نئے جوہری بجلی یونٹ نے ک...

نان ننگ (شِںہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خوداختیار خطے میں مقامی طور پر ڈیزائن کردہ تیسری نسل کے جوہری ری ایکٹر ہوالونگ ون کا استعمال کرتے ہوئے ایک نیا جوہری بجلی یونٹ فعال کردیا گیا ہےجس سے اس کا تجارتی آپریشن شروع ہوگیا ہے۔

بندرگاہی شہر  فانگ چھنگ گانگ میں فانگ چھنگ گانگ جوہری بجلی گھر کے یونٹ نمبر 3 کے فعال ہونے کے ساتھ ہی چائنہ جنرل نیوکلیئر پاور کارپوریشن کے پاس اس وقت 27 جوہری بجلی یونٹس کام کر رہے ہیں جن کی تنصیب شدہ گنجائش 3 کروڑ 5 لاکھ 60 ہزار کلوواٹ سے زائد ہے۔

گوانگ شی فانگ چھنگ گانگ نیوکلیئر پاور کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین می جون نے کہا کہ یونٹ نمبر 3 کے فعال ہونے سے ہوالونگ ون ٹیکنالوجی کی حفاظت اور پختگی سے متعلق مزید تصدیق ہوگئی ہے۔

می نے کہا کہ اس منصوبے سے گوانگ شی میں اقتصادی و سماجی ترقی اور سبز تبدیلی کو نمایاں طور پر فروغ ملے گا کیونکہ یہ خطہ ساحلی صاف بجلی کی فراہمی کا مرکز تعمیر کررہا ہے۔

فانگ چھنگ گانگ نیوکلیئر پاور پروجیکٹ میں مجموعی طور پر 6 جوہری بجلی یونٹ ہوں گے۔ پہلے دو یونٹس2016 میں فعال ہوئے تھے جن سے 100 ارب کلوواٹ سے زائد بجلی پیدا ہوئی۔

ہوالونگ ون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دیگر 2 یونٹس میں سے ہر ایک تقریباً 10 ارب کلو واٹ سالانہ بجلی پیدا کرسکتا ہے۔

۲۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی غیر نقد ادائیگیوں میں مستحکم اضافہ بر...

بیجنگ (شِنہوا)مرکزی بینک کی ایک رپورٹ  کے مطابق چینی بینکس کے ذریعے نمٹائے جانے والی غیر نقد ادائیگیوں میں 2022 کے دوران  مستحکم توسیع جاری رہی  جبکہ  الیکٹرانک ادائیگیوں نے ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا۔

پیپلز بینک آف چائنہ کی رپورٹ کے مطابق بینک کارڈز، الیکٹرانک پیمنٹ گاڑیوں، کمرشل پیپرز، کریڈٹ ٹرانسفرز اور دیگر تصفیوں کے ذریعے  غیر نقدی  ادائیگیاں گزشتہ سال 48057.7  کھرب یوآن (تقریباً 7028.6 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئیں جو  گز شتہ سال کی نسبت 8.84 فیصد ز ائد ہیں۔

رپورٹ  کے مطابق غیر نقد ادائیگیوں کا سب سے بڑا حصہ الیکٹرانک ادائیگیوں کا ہے جس کی مجموعی ٹرانزیکشن ویلیو 31101.3  کھرب  یوآن ہے۔

2022 میں بینک کارڈز سے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی مجموعی تعداد 451.95 ارب تک پہنچ گئی جس کی مجموعی مالیت  گزشتہ سال کی نسبت  0.98 فیصد اضافے کے ساتھ 10119.4  کھرب یوآن رہی۔

رپورٹ کے مطا بق نان بینک پیمنٹ نیٹ ورکس نے 2022 میں 3378.7   کھرب یوآن کی ٹرانزیکشنز  کو نمٹایا جو

  گز شتہ سال کی نسبت 4.95 فیصد کم ہے۔

۲۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا مجوزہ ویژن عالمی امن اور ترقی کے لئے...

قاہرہ (شِنہوا)مصر کے سابق وزیر اعظم عصام شرف نے کہا ہے کہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر عالمی ترقی کی منطق کے عین مطابق ہے اور عالمی امن اور ترقی کے فروغ کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کا تصور انسانی بقا کے لئے ایک ناگزیر انتخاب ہے۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران 30 سے زائد مرتبہ چین کا دورہ کرنے والے شرف نے کہا کہ چین نے نہ صرف غربت کے خاتمے، انسداد بدعنوانی اور ماحولیاتی تحفظ میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں بلکہ خارجہ تعلقات میں بھی پیشرفت کی ہے۔

چین کی ترقی پر گہری نظر رکھنے والے شرف نے چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے تصور پر بہت سے عرب اور دیگر ممالک میں گہری تحقیق کی ہے اور تقاریر کی ہیں۔

شرف نے کہا چونکہ یکطرفہ، تحفظ پسندی اور بالادستی بین الاقوامی نظام کو خراب کرنے کا سبب بنی، اس لیے مجھے ایک ایسی کمیونٹی کے بارے میں گہری تفہیم ہے جس کا انسانیت بارے مشترکہ مستقبل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران اکثر مالی بحران رونما ہوئے ہیں، آب و ہوا کی تبدیلی زیادہ سنگین ہو گئی ہے اور کوویڈ۔ 19 وبائی مرض اور یوکرین کا بحران بنی نوع انسان کے لئے لگاتار نئے چیلنجز لائے ہیں۔

ان بحرانوں کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے، ہر ملک کو دنیا کو مستحکم کرنے کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔

۲۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا مجوزہ ویژن عالمی امن اور ترقی کے لئے...

قاہرہ (شِنہوا)مصر کے سابق وزیر اعظم عصام شرف نے کہا ہے کہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر عالمی ترقی کی منطق کے عین مطابق ہے اور عالمی امن اور ترقی کے فروغ کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کا تصور انسانی بقا کے لئے ایک ناگزیر انتخاب ہے۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران 30 سے زائد مرتبہ چین کا دورہ کرنے والے شرف نے کہا کہ چین نے نہ صرف غربت کے خاتمے، انسداد بدعنوانی اور ماحولیاتی تحفظ میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں بلکہ خارجہ تعلقات میں بھی پیشرفت کی ہے۔

چین کی ترقی پر گہری نظر رکھنے والے شرف نے چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے تصور پر بہت سے عرب اور دیگر ممالک میں گہری تحقیق کی ہے اور تقاریر کی ہیں۔

شرف نے کہا چونکہ یکطرفہ، تحفظ پسندی اور بالادستی بین الاقوامی نظام کو خراب کرنے کا سبب بنی، اس لیے مجھے ایک ایسی کمیونٹی کے بارے میں گہری تفہیم ہے جس کا انسانیت بارے مشترکہ مستقبل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران اکثر مالی بحران رونما ہوئے ہیں، آب و ہوا کی تبدیلی زیادہ سنگین ہو گئی ہے اور کوویڈ۔ 19 وبائی مرض اور یوکرین کا بحران بنی نوع انسان کے لئے لگاتار نئے چیلنجز لائے ہیں۔

ان بحرانوں کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے، ہر ملک کو دنیا کو مستحکم کرنے کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔

۲۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افریقہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں چین کے اصو...

دارالسلام (شِنہوا) تنزانیہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کے اخلاص، حقیقی نتائج، قربت اور نیک نیتی کے اصولوں کے ساتھ ساتھ وسیع تر اچھے اور مشترکہ مفادات کے لئے اس کی وابستگی نہ صرف افریقہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ملک کے اصول اور ویژن ہیں بلکہ افریقہ اور چین کی مشترکہ اقدار بھی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار تنزانیہ کی پارلیمانی کمیٹی برائے امور خارجہ، دفاع اور سلامتی کے چیئرپرسن ویٹا کاواوا نے چینی صدر شی جن پھنگ کے افریقی ملک کے سرکاری دورے کی 10 ویں سالگرہ اور مذکورہ بالا اصولوں اور عزم کے آغاز کے موقع پر منعقدہ سمپوزیم میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔ یہ سمپوزیم چینی سفارت خانے کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔

کاواوا نے کہا کہ اصولوں اور عزم کی رہنمائی میں  دونوں ممالک نے نتیجہ خیز تعاون کیا ہے ، جس سے تنزانیہ کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔

 انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تعلقات زیادہ ترقی حاصل کریں گے  اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے مزید فوائد پیدا کریں گے۔

تقریب میں شرکت کرنے والے تنزانیہ کے دیگر نمائندوں نے بھی اصولوں اور عزم کا ذکر کیا جو ثابت کرتے ہیں کہ چین ایک مخلص دوست ہے جس پر افریقی ممالک اعتماد اور بھروسہ کرسکتے ہیں۔

تنزانیہ میں چین کے سفیر چھن منگ جیان نے چینی تصورات کے بنیادی معنی، قدر، تاریخی اہمیت، طریقوں اور کامیابیوں کی وضاحت کی۔

چھن نے کہا کہ چین تنزانیہ کے ساتھ مل کر گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے اور بہتر مستقبل کے لیے چین اور تنزانیہ کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

۲۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افریقہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں چین کے اصو...

دارالسلام (شِنہوا) تنزانیہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کے اخلاص، حقیقی نتائج، قربت اور نیک نیتی کے اصولوں کے ساتھ ساتھ وسیع تر اچھے اور مشترکہ مفادات کے لئے اس کی وابستگی نہ صرف افریقہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ملک کے اصول اور ویژن ہیں بلکہ افریقہ اور چین کی مشترکہ اقدار بھی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار تنزانیہ کی پارلیمانی کمیٹی برائے امور خارجہ، دفاع اور سلامتی کے چیئرپرسن ویٹا کاواوا نے چینی صدر شی جن پھنگ کے افریقی ملک کے سرکاری دورے کی 10 ویں سالگرہ اور مذکورہ بالا اصولوں اور عزم کے آغاز کے موقع پر منعقدہ سمپوزیم میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔ یہ سمپوزیم چینی سفارت خانے کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔

کاواوا نے کہا کہ اصولوں اور عزم کی رہنمائی میں  دونوں ممالک نے نتیجہ خیز تعاون کیا ہے ، جس سے تنزانیہ کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔

 انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تعلقات زیادہ ترقی حاصل کریں گے  اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے مزید فوائد پیدا کریں گے۔

تقریب میں شرکت کرنے والے تنزانیہ کے دیگر نمائندوں نے بھی اصولوں اور عزم کا ذکر کیا جو ثابت کرتے ہیں کہ چین ایک مخلص دوست ہے جس پر افریقی ممالک اعتماد اور بھروسہ کرسکتے ہیں۔

تنزانیہ میں چین کے سفیر چھن منگ جیان نے چینی تصورات کے بنیادی معنی، قدر، تاریخی اہمیت، طریقوں اور کامیابیوں کی وضاحت کی۔

چھن نے کہا کہ چین تنزانیہ کے ساتھ مل کر گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے اور بہتر مستقبل کے لیے چین اور تنزانیہ کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

۲۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شعبہ برائے گھریلو مصنوعات کے نفع میں 1...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے گھریلو مصنوعات کے شعبے نے 2022 کے دوران زبردست ترقی کی اور  اس کے منافع میں گزشتہ برس کی نسبت 19.9 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ ہاؤس ہو لڈ الیکٹریکل اپلائنسز ایسویسی ایشن کے مطابق اس عرصے کے دوران اس شعبے کی مشترکہ آپر یٹنگ آمدن گزشتہ برس کی نسبت 1.1 فیصد اضافے سے 17.5 کھرب یوآن (تقریباً 255.95 ارب یوآن) تک پہنچ گئی اور مجموعی منافع 141.8 ارب یوآن رہا۔

تیزی سے منافع میں اضافے کی وجہ اس شعبے کی درمیانی اور اعلیٰ درجے کی تبدیلی کی رفتار اور اخراجات میں کمی کے لئے متعدد اقدامات ہیں۔

ابھرتی ہوئی مصنوعات اس شعبے میں ترقی کے نئے مراکز بن گئی ہیں۔ ڈش واشرز، کلاتھ ڈائرز، مربوط چولہے، اور زمینی صفائی کے آلات اور دیگر اشیا کی منڈی میں توسیع کا سلسلہ جاری رہا  جس نے بڑے پیمانے پر گھریلو مصنوعات شعبے کی ترقی کو فروغ دیا۔

۲۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سری لنکا میں ڈولفن کے نظارے

کولمبو (شِںہوا) سری لنکا میں ساحل پر ڈولفن کے نظارے سیاحوں میں مقبول ترین تفریح ہے ۔ سری لنکا رواں سال تقریباً 15 لاکھ سیا حوں کو متوجہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 

سری لنکا، کلپٹیا کے ساحل پر ایک سیاح ڈولفن کی تصاویر بنا رہا ہے ۔(شِںہوا)

 

سری لنکا، کلپٹیا کے ساحل پر سیاح ڈولفن کا نظارہ کررہے ہیں ۔(شِںہوا)

 

سری لنکا، کلپٹیا کے ساحل پر ڈولفن دیکھی جاسکتی ہیں ۔ (شِںہوا)

 

سری لنکا، کلپٹیا کے ساحل پر ڈولفن دیکھی جاسکتی ہیں ۔ (شِںہوا)

 

سری لنکا، کلپٹیا کے ساحل پر ڈولفن دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِںہوا)

۲۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا 19 مئی کو قومی یوم سیاحت منانے کا اع...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے ملک کی سیاحتی صنعت کی بحالی اور ترقی کے فروغ کے لئے مئی میں قومی یوم سیاحت منانے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت سیاحت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 19 مئی کو قومی یوم سیاحت منایا جائے گا جس کے لئے ملک بھر میں آن لائن اور آف لائن سیاحتی سرگرمیاں یکم مئی سے 31 مئی تک منعقد کی جائیں گی۔

جشن کا مرکزی مقام چین کا جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر ٹینگ چھونگ کا قدیم قصبہ ہی شون ہوگا۔ اس ضمن میں 19 سے 21 مئی تک ایک نمائش کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سیاحتی شعبوں میں ملک کی تازہ ترین کامیابیاں پیش کی جائیں گی۔

اعلامیہ میں مقامی حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کریں جن میں ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے لیے رعائتی کوپن جاری کرنا، بزرگوں اور معذوروں کے لیے ترجیحی پالیسیاں اختیار کرنا اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے فنکارانہ سرگر میاں پیش کرنا شامل ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مقامی حکام ویب سائٹس، وی چیٹ اکاؤنٹس اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے سیاحت بارے حقیقی معلومات مہیا کریں گے۔

۲۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مظفرگڑھ،مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے بزرگ...

مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے بزرگ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون مقامی میرج ہال میں قائم آٹا پوائنٹ کا گیٹ کھلنے کا انتظار کر رہی تھی، گیٹ کھلنے پر دھکم پیل کے باعث خاتون گر کر زخمی ہوئی، 60 سال کی بزرگ خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)ظہیر عباس جعفری نے مفت آٹا پوائنٹ پر خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی سی مظفر گڑھ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اس سے قبل بھکر میں بھی مفت آٹا لینے کے لیے دھکے کھانیوالا شہری آٹا لیتے ہی جان کی بازی ہار گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

استعفی دینے کیلئے کہا گیا یہ بات درست نہیں ،...

گزشتہ روز مستعفی ہونیوالے اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہی نے اپنے استعفے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔ مستعفی اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہی نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، مجھے مستعفی ہونے کے لیے کہا گیا یہ بات بے بنیاد اور درست نہیں ہے۔ شہزاد عطا الہی کاکہنا تھا کہ اہم حکومتی شخصیت کو مستعفی ہونے سے آگاہ کیا تو مجھے استعفی دینے سے روکا گیا، تاہم اپنا استعفی دستخط کرکے سینئر وزیر کے حوالے کردیا ہے ، حکومت جب چاہے میرا استعفی صدر پاکستان کو بھیج دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آبادی کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے...

وفاقی وزیر براگئے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ پاکستان ادارہ شماریات نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں جاری مردم شماری میں ہدف سے آگے ہیں، اب تک 12 کروڑ 70 لاکھ افراد کی مردم شماری کی جا چکی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر 34 ارب روپے لگیں گے، اب آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاپتہ افراد کی بازیابی کے درجنوں کیسز میں نت...

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر نوید علی، منیب علی کو بازیاب کراکر وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کو رپورٹ پیش کرنے حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نوید علی، منیب علی کو بازیاب کرا کر رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت لاپتا افراد کی عدم بازیابی اور جے آئی ٹیز، صوبائی ٹاسک فورس پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 22 جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس اجلاس مگر لاپتا افراد کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ ایسی جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس کا کیا فائدہ؟ جسٹس شمس الدین عباسی نے ریمارکس دیئے لگتا ہے جے ٹی ٹیز اور پی ٹی ایف والے آتے ہوں گے اور چائے پی کر چلے جاتے ہیں۔ اب تک درجنوں کیسز میں نتیجہ بالکل صفر ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسران کی بھی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ایک مہینے کے بعد کیس لگتا ہے وہی پرانی رپورٹس لے کر آجاتے ہو۔ 2016 سے کیس التوا کا شکار ہے ابھی تک اداروں سے رپورٹس تک حاصل نہیں کرسکے۔ عدالت نے کامران کمال کی گمشدگی کیس میں تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم دیدیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے پنجاب ، کے پی انتخابات ملتوی کر...

تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں الیکشنز ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن اور گورنر کے پی کے فیصلوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ پی ٹی آئی نے الیکشن تاریخ کی تبدیلی کیخلاف مشترکہ آئینی درخواست عدالت عظمی میں دائر کردی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ، اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے آئینی درخواست دائر کی۔ تحریک انصاف، سیکرٹری اسد عمر، میاں محمود الرشید اور عبد الرحمان بھی مشترکہ درخواستگزاروں میں شامل ہیں۔ آئینی درخواست میں وفاق،پنجاب ، کے پی کے، وزارت پارلیمانی امور ، وزارت قانون اور کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی مشترکہ درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ اور عدالت کے فیصلہ سے انحراف کیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق 30 اپریل کو الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اپنی آزادی اور اپنی آنے والی نسل کی آزادی کے...

پی ٹی آئی رہنما وں نے کہا ہے کہ اپنی آزادی اور اپنی آنے والی نسل کی آزادی کے لئے اپنا حصہ ڈالیں آزاد ی کا سورج طلوح ہو کر رہے گا،ظلم کا سورج غروب ہوجائے گا ، غیر قانونی طور پر ہمارے کارکنان کا اغواء کررہے ہیں، جو مجرم ہیں، وہ آزادی سے گھوم رہے ہیں، پنجاب کی ساری پولیس نفری تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کرنے میں لگے ہیں۔ہفتہ کے روز حماد اظہر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ مسلمان ممالک سے جو حکومت کو پیغام ملے ہیں، ا س سے مسئلہ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور اس ہفتہ ہم نے لوگوں سے ملاقات کی ہیں، سفارتکاروں سے ملاقات ہوئی ہے ،ا وراس حکومت کے عزائم ہم لوگ دیکھ رہے ہیں، اور جس طرح گرفتاریاں ہوئی ہیں اس کی ہم مذمت کرتے ہیں، اور آج جو اس حکومت کے خلاف حقیقی آزادی کا جلسہ ہونے جارہا ہے ، لاکھوں لوگ اس جلسہ میں شرکت کریں گے ، اپنی آزادی اور اپنی آنے والی نسل کی آزادی کے لئے اپنا حصہ ڈالیں گے ، اور آزاد ی کا سورج طلوح ہو کر رہے گا ، اور ظلم کا سورج غروب ہوجائے گا ۔ اس موقع پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھی پورے پنجاب میں پولیس نے جو گرفتاریاں کی ہے سی آئی اے کی پولیس کی برانچ نے لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے اٹھایا ہے اور اغواء کیا قانون میں لکھا ہے کہ مجرم کو 24گھنٹے میںعدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے جبکہ یہ لوگ 20مار چ سے گرفتار ہیں، اور ان کو عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا اس کی وجہ یہ ہے کہ آئی جی پنجاب کا سارا زور اس وقت تحریک انصاف کے کارکنا کو اٹھانے میں لگا ہوا ہے ، اس وقت غیر قانونی طور پر ہمارے کارکنان کا اغواء کررہے ہیں، اور جو مجرم ہیں، وہ آزادی سے گھوم رہے ہیں اور پنجاب کی ساری پولیس نفری تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کرنے میں لگے ہیں، میرے علاقے سے میراللہ دتہ کو اٹھاکے لے گئے ہیں، غریب لوگوں کو پولیس گرفتار کررہی ہیں، اور ان کے پیسے بھی لے لئے ہیں، اور پھر پولیس کہتی کہ ہم ریاست ہیں اگر ہمارے خلاف بو لیں گے تو آپ غدار ہیں، سی آئی اے کے تھانہ میں تحریک انصاف کے 29کارکنان آپ کو نظر آئیں گے ، جو 4دن سے وہاں موجود ہیں، جو پولیس آفیسر اس میں شا مل ہیں، ان کو اس کا حساب دینا ہوگا جو آفیسر میںشامل ہیں، ان کے بارے میں ہمیں علم ہیں آج رات کو جلسہ عوام کی طرف سے حکومت کے منہ پر تھپڑ ہوگا ، آپ دیکھیںکہ اگر ہمارے یہ 15ہزار کارکنان بھی اغواء کریں پھر بھی یہ جلسہ ناکام نہیں کرسکیں گے ، کیونکہ ہر گھر کے اندر ہمارے کارکن ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی تین مقدمات میں اے ٹی سی سے عبور...

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تین مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان تین مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔ عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں تین مقدمات درج ہیں جن میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، جلا گھیرا اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات ہیں جس میں انسداد دہشتگردی اور اعانت جرم کی دفعات ہیں۔ عمران خان کی ان مقدمات میں ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ عمران خان عبوری ضمانت کے لیے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے جہاں ان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں لیکن پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکے۔ بعدازاں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی تینوں مقدمات میں 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم پر اس قدر ظلم ہورہا ہے جیسے یہ کشمیر یا ف...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پر اتنا ظلم ہورہا ہے جیسے یہ کشمیر یا فلسطین ہے۔ ہفتہ کو عمران خان نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانے کیلیے ہمارے 1600 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، میری عوام سے درخواست ہے مینار پاکستان پہنچیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ آج اپنے آنکھوں سے دیکھیں گے ملک کی تاریخ کا آج سب سے بڑا جلسہ ہوگا، عوام گھروں سے نکلیں گے ، یہ ہم پر ظلم کررہے ہیں اور تحریک انصاف کو کچلنے کا ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جو قوم بڑی شان سے آزاد ہوئی تھی انہوں نے اس آزادی کو بالکل ختم کردیا ہے، ہمارے لوگوں اغوا کررہے ہیں، ہم پر جو ظلم و تشدد ہورہا ہے جیسے یہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہے، یہ جو بھی حربہ استعال کریں گے اس کا آج ردعمل آئے گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ہم دلدل میں پھنس رہے ہیں، لوگ آٹے کی لائنوں میں مررہے ہیں، آج لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح ملک کو دلدل سے نکالیں گے۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ ظلم ہورہا ہے، لیکن یہ حقیقی آزادی کی جنگ و جہاد ہے جس میں قربانیاں دینی پڑیں گی، میں بھی تیار ہوں، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، خوف کی زنجیریں توڑنی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کے صوبے نمروز میں 400 افغان خاندان...

زرنج، افغانستان(شِنہوا)افغانستان میں حکام نے مغربی صوبے نمروز میں 400 خاندانوں میں چین کی طرف سے دی گئی انسانی امداد تقسیم کی۔

 مہاجرین اور وطن واپسی کے امور کے صوبائی ڈائریکٹرمولوی صدیق اللہ نصرت نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم نے جمعہ کو سہ پہر صوبائی دارالحکومت زرنج شہر میں 400 غریب خاندانوں میں چین کی طرف سے دی گئی انسانی امداد تقسیم کی اور ہر خاندان کو 50 کلو چاول اور 50 کلو گندم کا ایک تھیلا فراہم کیا گیا۔

اہلکار نے بتایا کہ یہ امداد مہاجرین اور وطن واپسی کے امور کے وزیر خلیل رحمان حقانی کی موجودگی میں تقسیم کی گئی۔

 حکام نے بتایا کہ چین نے گزشتہ دو ماہ کے دوران نمروز اور  ہرات صوبوں میں تقریباً 18 سو خاندانوں کو خوراک فراہم کی ہے۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ریاستی کونسل نے2023 کے لیے محکموں کو...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے رواں سال مکمل ہونے والے اہم امور کی توثیق کرتے ہوئے انہیں ذمہ دار محکموں کو تفویض کر دیا ہے۔

وزیراعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت ریاستی کونسل کے گزشتہ روز ہونے والے ایگزیکٹو اجلاس میں ٹیکس ریلیف کی بعض پالیسیوں کو جاری رکھنے اور بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں سے متعلق ایک ورک پلان کی منظوری دی گئی ،اجلاس میں غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کومستحکم کرنے کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں ذمہ دار حکومتی اداروں سے 103 امور کو تفصیلی پالیسیوں اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ مکمل کرنے پر زوردیا گیا۔

اجلاس میں حکومتی اداروں پر تفصیلی تحقیق کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا گیا کہ  پرائمری سطح پر حقائق کی بنیاد پر پالیسیاں بروقت ترتیب دینی چاہئیں۔

اجلاس کے مطابق، اقتصادی ترقی میں اعتماد کو مضبوط کرنے کے لیے، ملک ٹیکس اور فیس میں کٹوتیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا یا انہیں اپ گریڈ کرے گا، جن کا مجموعی حجم موثر رہنے تک 480 ارب یوآن (تقریباً 70ارب 20کروڑ ڈالر)سے زائد سالانہ رہنے کی توقع ہے۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ، توشہ خانہ چور...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان سے کہا ہے کہ مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ، توشہ خانہ چوری اور ٹیریان کو اپنانے پر بھی روشنی ڈالیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ چار سال مہنگائی، بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا، ملک کو لوٹا، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وہ حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل، جنرل باجوہ کی تاحیات توسیع سے لے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکہ سے معافیوں تک پہنچی، آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ اپنے اشتعال انگیز رویے کو بند کرے: چی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت قومی دفاع نے ایک امریکی گائیڈڈ میزائل تباہ کن جہاز کے شی شا جزائر میں ملک کی علاقائی سمندری حدود میں دوبارہ داخل ہونے کے بعد امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اشتعال انگیز رویے کو بند کرے ۔

وزارت دفاع کے ترجمان تان کیفی نے ایک بیان میں کہاکہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے قانون کے مطابق امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس ملیئس کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کی نگرانی کی اور اسے خبردار کیا ۔

تان نے کہا کہ امریکی جہاز کی دراندازی نے بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا جو چین کی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کی بھی شدید خلاف ورزی ہے، ترجمان نے  خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے اشتعال انگیزی جاری رکھی تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایل اے چین کی قومی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے کھیلوں کے برانڈز کی 2022 کے دوران تیز...

فوژو (شِنہوا)کھیلوں کا سامان بنانے والی  بڑی چینی کمپنیوں آنٹا، شی ٹیپ اور لی-ننگ کے 2022 کے دوران کاروبار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

سالانہ مالیاتی نتائج کے مطابق،آنٹا کی پورے سال کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں  8.8 فیصد اضافے کے ساتھ 53ارب65کروڑ یوآن ہو گئی،جس سے کمپنی کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ آمدنی 50 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی۔

آنٹا مسلسل 11ویں سال کھیلوں کے سامان کی ملکی صنعت میں سرفہرست ہے۔ گزشتہ سال آنٹا  کے ملازمین کی تعداد میں 7ہزار کا اضافہ ہوا کمپنی 2023 میں مزید 25ہزار ملازمین بھرتی کرے گی۔

بیجنگ اولمپک سرمائی کھیل 2022 آنٹا کے لیے ترقی کا اہم موقع ثابت ہوئے۔ گیمز کے سپانسر کے طور پر، آنٹا نے ملک کی سرمائی کھیلوں کی 12 قومی ٹیموں کے لیے مصنوعات فراہم کیں۔ برانڈ کو اس سپانسرشپ سے فائدہ ہوا اور صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس کی مصنوعات خریدیں۔

آنٹا اسپورٹس کے چیئرمین اور سی ای او ڈنگ شی ژونگ نے کہاکہ ملک کی جانب سے نجی اداروں کے لیے مزید تعاون، کھیلوں کی صنعت کی تیزی سے بحالی اور معیشت کی مستحکم ترقی کے ساتھ، ہم اعلیٰ معیار کی ترقی کے اپنے ہدف کے حصول کے لیے زیادہ پراعتماد ہیں۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے کھیلوں کے برانڈز کی 2022 کے دوران تیز...

فوژو (شِنہوا)کھیلوں کا سامان بنانے والی  بڑی چینی کمپنیوں آنٹا، شی ٹیپ اور لی-ننگ کے 2022 کے دوران کاروبار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

سالانہ مالیاتی نتائج کے مطابق،آنٹا کی پورے سال کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں  8.8 فیصد اضافے کے ساتھ 53ارب65کروڑ یوآن ہو گئی،جس سے کمپنی کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ آمدنی 50 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی۔

آنٹا مسلسل 11ویں سال کھیلوں کے سامان کی ملکی صنعت میں سرفہرست ہے۔ گزشتہ سال آنٹا  کے ملازمین کی تعداد میں 7ہزار کا اضافہ ہوا کمپنی 2023 میں مزید 25ہزار ملازمین بھرتی کرے گی۔

بیجنگ اولمپک سرمائی کھیل 2022 آنٹا کے لیے ترقی کا اہم موقع ثابت ہوئے۔ گیمز کے سپانسر کے طور پر، آنٹا نے ملک کی سرمائی کھیلوں کی 12 قومی ٹیموں کے لیے مصنوعات فراہم کیں۔ برانڈ کو اس سپانسرشپ سے فائدہ ہوا اور صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس کی مصنوعات خریدیں۔

آنٹا اسپورٹس کے چیئرمین اور سی ای او ڈنگ شی ژونگ نے کہاکہ ملک کی جانب سے نجی اداروں کے لیے مزید تعاون، کھیلوں کی صنعت کی تیزی سے بحالی اور معیشت کی مستحکم ترقی کے ساتھ، ہم اعلیٰ معیار کی ترقی کے اپنے ہدف کے حصول کے لیے زیادہ پراعتماد ہیں۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپن...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ غدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کر لو، امریکا سے نہیں ڈرتا سے لے کر میری جان کو خطرہ ہے کا جھوٹ بولا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان آئین، قانون، سچائی، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتے ہیں، عمران خان ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں، اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مار کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں، عمران نیازی کی امریکا سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے بھائی بھائی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے اجارہ داری مخالف قانون کے لیے معاون ض...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مارکیٹ ریگولیشن کے ریاستی ادارے  نے متعلقہ قانونی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اجارہ داری مخالف قانون کے چارمعاون ضابطے جاری کیے ہیں۔

15 اپریل سے نافذ العمل ہونے والے ان ضابطوں کے تحت ایسے کاموں کو ممنوع قرار دیا گیا ہے جو مسابقت کو خارج یا محدود کرنے، اجارہ داری معاہدوں کو حتمی شکل دینے  یا مارکیٹ پوزیشنز کا غلط استعمال کرنے کے لیے انتظامی اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ ضوابط  میں  کنسینٹریشن آف انڈرٹیکنگ کے لیے اجارہ داری مخالف جائزہ عمل کا خاکہ بھی دیا گیا ہے۔

ادارے کے مطابق اجارہ داری مخالف 2022 کے ترمیمی قانون کی بنیاد پر، ضوابط میں انتظامی اور قانونی نفاذ میں درپیش نمایاں مسائل کو حل کیا گیا ۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان سے شکست، شائقین کو بابر اور رضوان...

افغانستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پہلی بار پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پرشائقین کو بابر اعظم اور محمد رضوان کی یاد کرنے لگے۔ جمعہ کے روز کھیلے گئے تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سیریز میں بابر اعظم ، محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا۔ نوجوان کھلاڑیوں کے افغانستان کی ٹیم کے خلاف پاں اکھڑ گئے اور ساری ٹیم ساری صرف 92 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ پی ایس ایل میں نام کمانے والے صائم ایوب اور محمد حارث نے بھی شائقین کو مایوس کیا، عبداللہ شفیق اوراعظم خان کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔ شائقین نے ٹوئٹر سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس چیز کا اظہار کیا کہ بابر اعظم اور رضوان کے بغیر ٹیم نامکمل ہے۔ ادھر میچر کے بعد پریس کانفرنس میں ٹیم کے کپتان شاداب خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نئے کھلاڑی میدان میں اترتے ہی نروس ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے 31...

25 مارچ کے دن پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتا تھا، ان یاد گار لمحات کو گزرے 31 برس بیت گئے۔ میلبورن کے تاریخی کرکٹ گرانڈ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد فائنل میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تھا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز سکور کیے تھے، اس وقت کے کپتان عمران خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 72 رنز کی اننگز کھیلی، جاوید میانداد نے 58 رنز کاحصہ ڈالا جبکہ انضمام الحق 42، وسیم اکرم 33 رنز رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ جواب میں انگلیند کی ٹیم 227 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی، نیل فیر برادر 62 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے تھے، وسیم اکرم اور مشتاق احمد نے 3،3 عاقب جاوید نے 2 وکٹ جبکہ کپتان عمران خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ دوسری جانب پاکستان کے تاریخی لمحات کی کچھ تصاویر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے شیئر کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوجوان کرکٹرز پریشر میں آکر نروس ہوگئے، شادا...

قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان کے خلاف پہلے ٹی20 میں اچھے کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔ شارجہ میں پہلے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، پریشر میں آکر نروس ہوگئے جس کی وجہ سے پرفارم کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمت عملی کے لحاظ سے ہم بلکل ٹھیک تھے البتہ ہار تسلیم کرتے ہیں اور اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، احسان اللہ، زمان خان اور عماد وسیم کی واپسی مثبت رہی۔ دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 120 رنز ہوتے تو جیت مشکل ہوجاتی، ہمیشہ پاکستان کے خلاف جیت کے قریب پہنچ کر ہار جاتے تھے مگر اس بار فتح مل گئی۔ اس موقع پر افغان کپتان راشد خان نے نے تین ٹی20 میچز کی سیریز جیتنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو کسی بھی انٹرنیشنل میں شکست سے دوچار کیا تھا تاہم دونوں ٹیمیں دوسرے ٹی20 میں 26 مارچ کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی نمبر 2 ارینا سبالینکا نے شیلبی روجرز،...

عالمی نمبر 2 ارینا سبالینکا نے شیلبی روجرز، سورانہ کرسٹیا نے کیرولین گارشیا، بلینڈا بینچچ نے لیا اینی فرنینڈس اور پیٹرا کویٹووا نے لنڈا نوسکووا کو ہرا کر میامی اوپن ویمنز سنگلز ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی، ڈبلیو ٹی اے کے زہراہتمام خواتین ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے ہارڈ روک سٹیڈیم، میامی گارڈنز میں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 ان...

بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27 مارچ کو چٹوگرام میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم آئرلینڈ کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 سے شکست دے چکی ہے، بنگلہ دیش کو مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن لیڈ کر رہے ہیں جبکہ آئرش ٹیم اینڈی بلبرینی کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 29 مارچ کو چٹوگرام جبکہ تیسرا اور آخری میچ 31 مارچ کو میر پور میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا دوس...

پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (آج) اتوار کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں افغان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی، پاکستانی ٹیم شاداب خان کی زیرقیادت میدان میں اترے گی جبکہ افغانستان کو راشد خان لیڈ کریں گے ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے لیے مزید...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آر ای آئی ٹی) پروڈکٹ کے اجراء کو فروغ دینے کے لیے نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں، جس کا مقصد موثر سرمایہ کاری کو فروغ  دیتے ہوئے کمپنیوں کی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، کھپت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے آر ای آئی ٹیز وضع کیے جائیں گے جو صارفین کے لیے بہتر صورتحال فراہم کریں گے۔

انفراسٹرکچر آر ای آئی ٹی میں ڈیپارٹمنٹ اسٹورز، شاپنگ سنٹرز اور کسان مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ کمیونٹی بزنس پروجیکٹس جیسے تجارتی آؤٹ لیٹ پروجیکٹس کو ترجیح دی جائے گی جن کا تعلق براہ راست لوگوں کی زندگیوں سے ہے۔

سرکلر میں جائزہ لینے اور رجسٹری کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی کوششوں اور پورے عمل کی نگرانی کے لیے ایک طریقہ کار وضع  کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

پراجیکٹ کی تعمیل، ریاستی ملکیتی اثاثوں کی منتقلی، ٹیکس پالیسیز اور دیگر آر ای آئی ٹی سے متعلقہ مسائل کو مربوط کوششوں کے ذریعے حل کیا جائے گا، سرکلر میں کہا گیا ہے کہ خاص طور پر آر ای آئی ٹیز کے لیے قوانین اور ضوابط بنائے جائیں گے۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ واٹر کانفرنس 2023 نئے ایجنڈے کی...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی واٹر کانفرنس 2023 واٹر ایکشن  ایجنڈے کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ، اس ایکشن پلان میں "انسانیت کی سب سے قیمتی مشترکہ نعمت " کے تحفظ کے لیے تقریباً 700 وعدے شامل ہیں۔

خوراک کے بہتر انتخاب سے لے کر ایک اقتصادی محرک اور ثقافتی خزانے کے طور پر پانی کے وسائل کا دوبارہ جائزہ لینے تک، ایجنڈے میں گیم چینجنگ وعدے کیے گئے ہیں۔

بدھ سے جمعہ تک جاری رہنے والی کانفرنس سے اپنے اختتامی خطاب میں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسے ایک "پرعزم وژن" قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ عمل اور تبدیلی کے لیے آپ کی لگن ہمیں پانی کے حوالے سے لوگوں اور کرہ ارض کے لیے ایک پائیدار، مساوی اور محفوظ مستقبل کی طرف لے جا رہی ہے۔ کانفرنس میں ایک مشترکہ سچائی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا: انسانیت کی سب سے قیمتی عالمی مشترکہ بھلائی کے طور پر، پانی ہم سب کو متحد کرتا ہے، جسے متعدد عالمی چیلنجز کا سامنا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ بیماریوں کے پھیلنے سے بچاؤ سے لے کر غربت سے لڑنے تک، قدرتی وسائل بھی 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے اور اس کے 17 پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز)سے متاثر ہورہے جب دنیا موسمیاتی تبدیلی، پانی کی کمی اور آلودگی سے دوچار ہے۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں دورے پر آئی ہوئی نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نانیا مہوتا سے ملاقات کی۔

چھن نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور نیوزی لینڈ نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ برابری کی بنیاد پر سلوک کیا ہے، دونوں ممالک کے لئے مفید تعاون برقرار رکھا اوراختلافات کو دور کرتے ہوئے مشترکہ نظریات کیلئے کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے طویل مدت کے دوران دوطرفہ تعلقات کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا ہے اور سماجی نظام، ثقافتوں اور ترقی کے مراحل کے اعتبار سے مختلف ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک مثال قائم کی ہے۔

چھن نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور نیوزی لینڈ نے سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ منائی اور دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اہم اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے اور چین نیوزی لینڈ جامع سٹریٹجک شراکت داری کی مزید ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے چین-نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے کے اپ گریڈ پروٹوکول اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے بہتراستعمال کے لیے کوششوں پر زور دیا۔

چھن نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک وبا کی  بہتر طور پرروک تھام اور کنٹرول کو یقینی بنا کر تمام شعبوں میں تبادلے کو مکمل طور پر دوبارہ شروع کریں گے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ مہوتا نے اس موقع پر کہا کہ نیوزی لینڈ ایک چائنہ کے اصول پرپختہ یقین رکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک اعلیٰ سطح کے تبادلے اور عوام کے درمیان تبادلے کو فروغ دیں گے اور کامیابی کا سفر جاری رکھنے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں گے۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورحیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں چین کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے مہوتا نے کہا کہ دونوں ممالک ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں اور پائیدار ترقی کے ساتھ ساتھ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو محدود کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں دورے پر آئی ہوئی نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نانیا مہوتا سے ملاقات کی۔

چھن نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور نیوزی لینڈ نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ برابری کی بنیاد پر سلوک کیا ہے، دونوں ممالک کے لئے مفید تعاون برقرار رکھا اوراختلافات کو دور کرتے ہوئے مشترکہ نظریات کیلئے کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے طویل مدت کے دوران دوطرفہ تعلقات کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا ہے اور سماجی نظام، ثقافتوں اور ترقی کے مراحل کے اعتبار سے مختلف ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک مثال قائم کی ہے۔

چھن نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور نیوزی لینڈ نے سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ منائی اور دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اہم اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے اور چین نیوزی لینڈ جامع سٹریٹجک شراکت داری کی مزید ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے چین-نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے کے اپ گریڈ پروٹوکول اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے بہتراستعمال کے لیے کوششوں پر زور دیا۔

چھن نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک وبا کی  بہتر طور پرروک تھام اور کنٹرول کو یقینی بنا کر تمام شعبوں میں تبادلے کو مکمل طور پر دوبارہ شروع کریں گے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ مہوتا نے اس موقع پر کہا کہ نیوزی لینڈ ایک چائنہ کے اصول پرپختہ یقین رکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک اعلیٰ سطح کے تبادلے اور عوام کے درمیان تبادلے کو فروغ دیں گے اور کامیابی کا سفر جاری رکھنے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں گے۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورحیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں چین کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے مہوتا نے کہا کہ دونوں ممالک ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں اور پائیدار ترقی کے ساتھ ساتھ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو محدود کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا-کامپونگ چھنانگ-چین-مشترکہ فوجی مشق-گ...

 کمبوڈیا-چین گولڈن ڈریگن 2023 مشترکہ فوجی مشق کے دوران کمبوڈین اور چینی فوجی کمبوڈیا کے رائل جینڈرمیری ٹریننگ سنٹر میں فوجی سازوسامان کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا-کامپونگ چھنانگ-چین-مشترکہ فوجی مشق-گ...

 کمبوڈیا-چین گولڈن ڈریگن 2023 مشترکہ فوجی مشق کے دوران کمبوڈین اور چینی فوجی کمبوڈیا کے رائل جینڈرمیری ٹریننگ سنٹر میں فوجی سازوسامان کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان-کراچی-رمضان-افطار

 کراچی میں لوگ رمضان کے دوران افطارکرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ۔بیت دجان-جھڑپیں

نابلس کے مشرق میں مغربی کنارے کے گاؤں بیت دجان میں یہودی بستیوں کی توسیع کے خلاف مظاہرے کے بعد جھڑپوں کے دوران مظاہرین میں سے ایک فلسطینی اسرائیلی فوجی کی طرف سے فائر کیے گئے آنسو گیس شیل کوواپس پھینک رہا ہے ۔(شِنہوا)

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ پر مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریسلا چان نے گزشتہ روز اس حوالے سے لوگوں کو اطلاع دی ۔ مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی تصویر بھی شئیر کی ، تصویر کے عنوان میں انہوں نے بچی کا نام بتاتے ہوئے اسے رحمت قرار دیا۔ اس سے قبل ستمبر میں جوڑے نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خبر انسٹاگرام پربھی شیئر کی تھی ۔ یاد رہے کہ مارک زکر برگ اور ڈاکٹر پریسلا چان کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، ان کی دیگر بیٹیوں کی عمر 5 اور 7 سال ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ-انقرہ-رمضان

 ترکیہ کے شہر انقرہ میں رمضان المبارک  کے دوران زلزلہ زدگان کے خیمے میں افطار کے لیے کھانا تقسیم ہو رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-بیت المقدس-رمضان-نمازِجمعہ

 بیت المقدس کے قدیم شہر میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں مسلمان رمضان کے پہلے جمعہ کی نمازادا کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے عالمی تہذیبی اقدام کا مقصد تنوع پر مب...

تہران(شِنہوا)ایران کے بزرگ سیاست دان اسد اللہ بدامچیان نے کہا ہے کہ حال ہی میں چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ عالمی تہذیبی اقدام کا مقصد تنوع پر مبنی اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

 ایران کی اسلامی اتحادی پارٹی کے جنرل سیکرٹری بدامچیان نے یہ بات ویڈیو لنک کے ذریعے عالمی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی ) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔

شی جن پھنگ جو  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں، نے اجلاس میں کلیدی خطاب میں اس اقدام کی تجویز پیش کی۔

اس اقدام کے تحت، شی نے تہذیبوں کے تنوع کا احترام کرنے، انسانیت کی مشترکہ اقدار کی وکالت کرنے، تہذیبوں کی وراثت اور اختراعات کی قدر کرنے اور بین الاقوامی سطح پر عوام سے عوام کے تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

بدامچیان نے کہا کہ شی جن پھنگ کی طرف سے اپنایا جانے والا نقطہ نظر اس تصور پر مبنی ہے کہ انسانی تہذیبوں کو سب کو ایک ساتھ جوڑنا چاہیے اور اپنے تنوع کو زیادہ سے زیادہ ترقی اور بہتر تبدیلی کا باعث بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ دنیا کے لوگوں کو اپنی تہذیبوں اور ثقافتوں کو عالمی تہذیب کی شکل میں ڈھالنے ٓکی دعوت دی جانی چاہیے اور سب کو مل کرمستقبل کی صنعتی جدیدیت کے پیش نظر بین الاقوامی تعلقات اور مواصلات کے موجودہ  لائحہ عمل کے اندر تمام انسانی تہذیبوں پر تعمیر کی گئی تہذیب کی طرف بڑھنا چاہیے۔

 بدامچیان نے کہا کہ چین کا رویہ مغرب کی گزشتہ دو صدیوں میں لوٹ مار اور غلامی کے برعکس ہے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے وضاحت کی کہ مغرب نے امریکہ پہنچ کر براعظموں کے وسائل کو لوٹا اور افریقہ میں اس کی موجودگی لوگوں کو غلام بنانے کا باعث بنی۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے وضاحت کی کہ چین نے کبھی کسی بھی جگہ غلامی قائم نہیں کی۔

 انہوں نے کہا کہ مغرب نے پوری دنیا کو مغربی، یورپی اور امریکی جیسا بننے کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب نے خود کو تمام تہذیبوں میں سب سے زیادہ مہذب ہونے کی کوشش کی۔

بدامچیان نے کہاکہ پوری دنیا کے لوگ امریکہ اور اس جیسی دیگر ریاستوں کے متکبرانہ اور سامراجی جبر سے بچنا چاہیں گے جو اپنی ثقافتوں کو دوسروں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اور چین کے درمیان اور ان کی پارٹی اور چین کی حکمران جماعت کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کی مدد کرنیوالے 4 یورپی ممالک کی فضائ...

جنگ میں یوکرین کی مدد کرنے والے چار یورپی ممالک نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط فضائی دفاعی فورس تیار کرنے کا منصوبہ بنایاہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس یوکرین کی جاری جنگ میں سویڈن، ناروے، فن لینڈ اور ڈنمارک کی فضائیہ کے کمانڈروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متحد نورڈک فضائی دفاعی فورس بنانے کے منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔ چاروں ممالک کی مسلح افواج کے بیانات کے مطابق وہ نیٹو کے تحت کام کرنے کے پہلے سے معلوم طریقوں کی بنیاد پر مشترکہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ ڈنمارک کی فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل جان ڈیم کا خبر رساں ادارے کو بتانا تھا کہ فضائی افواج کو ضم کرنے کا اقدام گزشتہ سال یوکرین پر روس کے حملے سے شروع ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مشترکہ بیڑے کا موازنہ ایک بڑے یورپی ملک سے کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت ناروے کے پاس 57 ایف16 لڑاکا طیارے اور 37 ایف35 لڑاکا طیارے ہیں ، جبکہ فن لینڈ کے پاس باسٹھ F/A-18 ہارنیٹ جیٹ اور چونسٹھ F-35s آرڈر پر ہیں ۔ ڈنمارک کے پاس اٹھاون F-16 اور ستائیس F-35s آرڈر پر ہیں اور سویڈن کے پاس 90 سے زیادہ گریپین جیٹ طیارے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق میں فضائی حملوں میں داعش کے 3 عسکریت پس...

بغداد(شِنہوا)عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں فضائی حملوں میں داعش(آئی ایس) کے تین عسکریت پسند مارے گئے۔

 دیالہ پولیس سے تعلق رکھنے والے میجر علاء السعدی نے ہفتہ کو شِنہوا کو بتایا کہ عراقی جنگی طیاروں نے جمعہ کو دیالہ کے شمالی حصے میں آئی ایس کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیاجس سے اس کے خفیہ ٹھکانے تباہ اور تین آئی ایس عسکریت پسند مارے گئے۔ 

2017 میں آئی ایس کی شکست کے بعد سے عراق میں سیکورٹی کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ تاہم اس کی باقیات شہری مراکز، صحراؤں اور ناہموار علاقوں میں موجودہے جن کے خلاف بار بار فوجی کارروائیوں کے باوجود یہ سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف اکثر گوریلا حملے کرتے رہتے ہیں۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے کوانٹم ایرر دور کرنے میں...

شینژین (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نےکوانٹم کمپیوٹنگ کی ترقی کے حوالے سے سپر کنڈکٹنگ کوانٹم سرکٹس پر مبنی کوانٹم ایرر کریکشن (کیو ای سی) کے شعبے میں اہم پیش رفت کی ہے۔

نیچر میں آن لائن شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم یو داپھینگ کی قیادت میں، ٹیم نے کوانٹم معلومات کے ذخیرہ کرنے کے وقت کو پہلی بار ریئل ٹائم کیو ای سی کے ذریعے وقفے کے وقفے سے آگے بڑھایا۔

سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک معاون محقق شو یوان کے مطابق، اگرچہ سپر کنڈکٹنگ کوانٹم سرکٹ سسٹم پر مبنی کوانٹم انفارمیشن پروسیسنگ نے حالیہ برسوں میں بہت ترقی کی ہے، لیکن کوانٹم آپریشنز کی غلطی کی شرح اب بھی ایک کلاسیکل کمپیوٹر کے مقابلے بہت زیادہ ہے۔ اس لیے کیو ای سی، جو لوجیکل کیوبٹس کو شور سے بچاتا ہے، انتہائی اہم ہے۔

روایتی کیو ای سی اسکیمز ایک لوجیکل کیوبٹ کو انکوڈ کرنے کے لیے متعدد فزیکل کیوبٹس کا استعمال کرتی ہیں، جس کے لیے نہ صرف بڑی تعداد میں ہارڈ ویئر کے وسائل کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ فزیکل کیوبٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ایرر چینلز کی تعداد بھی شامل ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں مور کوریکشنز مور ایررز کی عجیب صورت حال پیداہوجاتی ہے۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے،صدر بائیڈن

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازعات میں نہیں پڑنا چاہتے تاہم امریکا اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے طاقت کا استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایک ڈرون حملے میں امریکی شہری کی ہلاکت پرشام میں جوابی کارروائی کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے حکم پر شام میں کیے گئے فضائی حملے میں ایران نواز جنگجو مارے گئے تھے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شام میں ایران کی مبینہ حمایت یافتہ فورسز امریکہ کے خلاف لڑ رہی ہیں جبکہ واشنگٹن نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ امریکی شہری کی شام میں ہلاکت میں ایرانی ڈرون استعمال کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین تشدد جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششوں اور یوکرین کی جنگ میں روس کے لیے ایران کی فوجی حمایت کے درمیان واشنگٹن اور تہران کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی ترکیہ اور شام کوزلزلے سے متعل...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کی گزشتہ ماہ کے زلزلوں کے بعد ترکیہ اور شام کو امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 اقوام متحدہ کے انسانی امور کے بارے میں رابطہ دفتر(او سی ایچ اے) کے مطابق اب تک اقوام متحدہ کی ایجنسیاں اور انسانی ہمدردی کے شراکت دار تقریباً 5 لاکھ35 ہزار لوگوں تک پناہ گاہیں پہنچا چکےہیں۔ او سی ایچ اے نے کہا کہ تقریباً 14 لاکھ  لوگوں کو پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی امدد مہیا کی گئی ہے  اور تقریباً47 ہزار افراد کو صحت کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا تخمینہ ہے کہ ترکیہ میں آنے والے زلزلوں سے 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ تقریباً 17 لاکھ  لوگ عارضی پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں جن میں سے کچھ پانی اور صفائی کی مناسب خدمات سے محروم ہیں۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ 345 سے زیادہ تنظیمیں  روزانہ تقریباً 12 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو گرم کھانا تقسیم کررہی ہیں۔

رابطہ دفتر نے کہاکہ ترکیہ میں زلزلے سے متاثر ہونے والے 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی مدد کے لیے فوری طور پر مزید فنڈنگ کی ضرورت ہے جبکہ فلیش اپیل پر تقریباً 20 فیصد فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

 شام میں او سی ایچ اے  اور اس کے انسانی ہمدردی کے شراکت دارادارے ملک بھر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں اپنی امدادی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔رابطہ دفتر کا کہنا ہے کہ اب تک اقوام متحدہ کی سات ایجنسیوں سے انسانی امداد لے جانے والے 1 ہزار35 ٹرک ترکیہ سے  شام  کے شمال مغربی علاقوں میں تین دستیاب سرحدی گزرگاہوں سے گزر چکے ہیں۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں