• -, -
  • |
  • ١٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین میں موسم گرما، خزاں میں مزید بین الاقوام...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں موسم گرما اورخزاں کے ہوا بازی کے سیزن  کے دوران  بین الاقوامی مسافر پروازوں کی آمد و رفت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں واضح اضافہ ہو گا۔ چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) کے مطابق 26 مارچ سے 28 اکتوبر تک ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز نے فی ہفتہ 14 ہزار 702 بین الاقوامی مسافریا مال بردارپروازیں ترتیب دی ہیں جس میں دنیا کے 101 شہروں کے لیے ہفتہ وار6 ہزار 772مسافر پروازیں اور 79 غیر ملکی شہروں سے 3ہزار 808 اندرون ملک مسافر پروازیں شامل ہیں۔

سی اے اے سی کے اعداد و شمارکےمطابق چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان ہفتہ وار مسافر اور کارگو پروازوں میں  گزشتہ سال کی نسبت 35.44 فیصد اضافہ جبکہ چینی مین لینڈ اور تائیوان کے درمیان پروازوں میں 21.52 فیصد اضافہ ہو گا۔ اسی طرح چین اور مکاؤ کے درمیان مسافر پروازوں میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 32.85 فیصد اضافہ ہوگا۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راجھستان میں فوجی مشق کے دوران اچانک میزائل...

بھارتی ریاست راجھستان میں فوجی مشق کے دوران اچانک میزائل فائر ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی مشق کے دوران میزائل فائرہونے کا واقعہ پوکھران میں پیش آیا۔ میزائل ایک طیارے میں نصب تھا جو اچانک فائر ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پوکران فیلڈ فائرنگ رینج میں ایک یونٹ کی سالانہ مشق جاری تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ فوجی مشق کے دوران فائرہونے والا میزائل کاملبہ قریبی کھیتوں میں گرا۔ واقعے میں کسی قسم کاجانی یا مالی نقصان نہیں ہوا،تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ قانون ساز کا قانون سازی منصوبے...

گوانگژو (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز نے پارٹی سطح پر تحقیق اور مطالعہ کی مہم کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں اور14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے قانون سازی کے پروگرام کی تشکیل کے لیے بہتر طور سے کام کرنے پرزور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے ان خیالات کااظہار منگل سے جمعہ تک جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے معائنہ جاتی دورے کے دوران کیا۔

پانچ سالہ قانون سازی پروگرام کی تشکیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، ژاؤ نے کہا کہ قانون سازی امور کو سوچے سمجھے، معقول اور مربوط انداز میں ترتیب دیا جانا چاہیے اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے اہم فیصلوں اور تعیناتیوں کو اس عمل میں ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے اہم اور ابھرتے ہوئے شعبوں اور خارجہ معاملات سے متعلقہ شعبوں میں قانون سازی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ایک ایسا قانونی نظام بنانے کی کوششوں پر زوردیا جوقومی حکمرانی کو فروغ دینے، لوگوں کی بہتر زندگیوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔

ژاؤ نے این پی سی کے نمائندوں سے کہا کہ وہ عوام کے نمائندوں کے ساتھ قریبی رابطے کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے بنیادی ضرورت سمجھیں اور لوگوں کے لیے سب سے زیادہ تشویش کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کریں۔

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایئربس نے چین کے اسمبل کردہ اے 321 نیئو طیار...

تیان جن (شِنہوا)یورپ کی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے چین کے شمالی شہر تیان جن میں اپنی فائنل اسمبلی لائن ایشیا (ایف اے ایل اے)پلانٹ میں تیار کئے جانے والے اے321 نیئو طیاروں کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

چین کا پہلا اسمبل شدہ اے 321 نیئو طیارہ شنگھائی میں قائم جون یاوایئر کو دیا گیا۔

ایئربس نے نومبر 2022 میں ایف اے ایل اے پلانٹ میں اے 321 سیریز کے ہوائی جہاز تیار کرنا شروع کیے ۔ ایف اے ایل اے اب اے 320 نیئو ایئر بس سنگل ایسل ہوائی جہاز کی تمام  اقسام کو اسمبل کر کے فراہم کر رہا ہے جن میں اے 319 نیئو،اے320نیئو اور اے321 نیئو طیارے شامل ہیں۔

 

چین کے شمالی شہر تیان جن میں چین کا پہلا اسمبل کردہ اے 321 نیئو طیارہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

چین کے شمالی شہر تیان جن میں چین کا پہلا اسمبل کردہ اے 321 نیئو طیارہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

چین کے  شمالی شہر تیان جن میں چین کے پہلے اسمبل کردہ اے 321 نیئو طیارے کی فراہمی کی تقریب میں شریک شنگھائی کی جون یاؤ ایئر کے عملے کے ارکان طیارے کے سامنے گروپ فوٹو کے لیے پوز دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے  شمالی شہر تیان جن میں چین کے پہلے اسمبل کردہ اے 321 نیئو طیارے کی فراہمی کی تقریب میں شریک یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس اور شنگھائی کی جون یاؤ ایئر کے عملے کے ارکان طیارے کے سامنے گروپ فوٹو کے لیے پوز دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مودی نے بھارتی فوج میں میرٹ کی دھجیاں اڑادیں...

مودی نے سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر بھارتی فوج کو بھی نہ بخشا،مودی سرکار انتہا پسند ہندو نظریات رکھنے والے فوجی افسران کو اعتدال پسند افسران پر فوقیت دینے لگی،پروفیشنل اور اعتدال پسند افسران کو ترقی اور تبادلوں میں نظر انداز کیا جانے لگا. ذرائع کے مطابق بھارتی افواج کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں اس وقت4ریٹائرڈ فوجی افسران گورنر نر کے عہدوں پر فائز ہیں۔ آپریشن پراکرم 2002 میں حصہ لینے والے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ پر نائیک کو 16 فروری 2023 میں اروناچل پردیش کا گورنر لگا دیا گیا. ان پر 2009میں فراڈ کے ذریعے راجستھان میں 12ایکڑ زمین ہتھیانے کا الزام بھی ہے ۔ سرینگر میں واقع15کور کمانڈ کرنے اور کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ گرمیت سنگھ کو ریاست اتر کھنڈ کا گورنر لگا دیا گیا. بحر ہند میں بڑھتی امریکی دلچسپی کے پیشِ نظر 2017میں انڈیمان اور نائیکو بار کا گورنر ایڈمرل ریٹائرڈ ڈی کے جوشی کو لگا دیا گیا ۔ فروری2023 میں پاکستان کے خلاف نفرت انگیز خیالات رکھنے والے بریگیڈئر ریٹائرڈBDمشرا کو لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر لگا دیا گیا. چاروں گورنروں کی سیاسی وابستگی بی جے پی سے ہے اور پاکستان کے خلاف انتہا پسند نظریات کے مالک ہیں۔ ستمبر2016میں جعلی سرجیکل اسٹرائیکس کا اعلان کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ رنبیر سنگھ کو انعام کے طور پر2018میں کمانڈر ناردرن کمانڈ لگا دیا گیا ۔ 2017میں اتر پردیش کے انتخابات میں بی جے پی نے جنرل ریٹائرڈ رنبیر سنگھ کی تصاویر کے ذریعے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی. اپریل 2019میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادیتیا ناتھ نے دعوی کیا تھا کہ بھارتی سینا درحقیقت مودی سینا ہے. 2016میں نریندر مودی نے بپن راوت کو دو سینئر افسران پر ترقی دے کر آرمی چیف نامزد کیا ۔ بپن راوت کےRSSکے سربراہ موہن بھگوت سے دیرینہ اور قریبی تعلقات تھے ۔ بی جے پی کا کھل کے سیاسی ساتھ دینے پر جنرل بپن راوت کو جنوری2020میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف تعینات کر دیا گیا تھا 2015میں بپن راوت کی زیر کمان 3کور نے میانمار میں سرجیکل اسٹرائیکس کا دعوی کیا تھا۔ 2018کشمیر میں فوجی گاڑی پر فاروق احمد ڈار کو باندھنے والے میجر گگوئی کا بپن راوت نے کھل کردفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ کشمیری پتھر پھینکنے کے بجائے ہم پر فائر کریں تاکہ ہم انھیں مزہ چکھا سکیں۔ 2017میں دوکلم بارڈر پر چائنہ کے خلاف اور 2019میں بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس کا ڈرامہ رچا کر مودی کو سیاسی فائدہ پہنچایاگیا ۔

بپن راوت بپن راوت نے مودی سرکار کے شہریت کے نئے قوانین کا بھی کھل کر دفاع کیا تھا. ستمبر 2022 میں جنرل بپن راوت کے مرنے پر سینئر ترین جنرل ایم ایم نورانے کے بجائے بی جے پی کے ساتھ سیاسی وابستگی رکھنے والے ریٹائرڈ فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف لگا دیا گیا ۔جنرل انیل چوہان 2019 میں بالاکوٹ سرجیکل ڈرامے کا ماسٹر مائنڈ تھا ۔ ستمبر2021 میں دیو لالی میں ملٹری پریڈ کے دوران بھارتی فوج نے آرتی اتار کر مودی سرکار کی خوشامد کی انتہا کر دی. ایسے ہی ایک اور واقعے میں ستمبر 2021 میں سرینگر میں واقع 15کور نے مودی کو اس کی71ویں سالگرہ پر خوشامد بھری ٹویٹ کے ذریعے مبارکباد دی. 2021میں ہردیوار میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف تقاریر کرنے پر نیوی اور ائیر فورس کے سربراہان نے صدر کو خطوط کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ بھارتی آرمی چیف نے خط پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا. آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے نتیجے میں بھارتی ائیر فورس نے مودی کے سیاسی فائدے کی خاطر پاکستانی F-16مار گرانے کا بھونڈا دعوی بھی کیا ۔ 2021میں اسی پالیسی کے تسلسل میں ابھی نندن کو ویر چکرا سے بھی نوازا گیا. 2019میں 7سینئر ریٹائرڈ فوجی افسران نےBJPمیں شمولیت اختیار کی جن میں لیفٹیننٹ جنرل یادیو، لیفٹیننٹ جنرل پٹیال، لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ، لیفٹیننٹ جنرل سنیت کمار اور لیفٹیننٹ جنرل نتن کوہلی شامل ہیں ۔ 2014میں ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ بھارتی فوجی افسران بحالت وردی آر ایس ایس اوربی جے پی کے اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت بھی کرتے ہیں. مئی 2019میں الیکشن کمیشن نے بھارتی فوج کی طرف سے جوانوں کوبی جے پی کے حق میں ووٹ ڈالنے پر دبا کی شکایت کی تھی ۔ دنیا کی چوتھی بڑی فوج کی نظریاتی وابستگی، سیاسی کردار اور ریٹائرمنٹ پر سیاسی عہدوں کے انعامات نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا،مسلمان نوجوان کو ریلوے اسٹیشن پر نماز...

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں مسلمان نوجوان کو ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اوٹاوا کے ریلوے اسٹیشن پر تعینات گارڈ نے مسلمان نوجوان احمد کو نماز پڑھنے سے روکتے ہوئے کہا کہ آپ کے نماز پڑھنے سے دوسرے لوگ ڈسٹرب ہوں گے۔ گارڈ نے مسلمان نوجوان کوآئندہ ریلوے اسٹیشن کی حدود میں نماز نہ پڑھنے کی وارننگ بھی دی۔ رپورٹس کے مطابق مسلمان نوجوان ریلوے اسٹیشن کے ایک خالی ہال میں نماز ادا کررہا تھا جہاں لوگ موجود نہیں تھے۔ مسلمان نوجوان کو نماز سے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ریلوے اسٹیشن کی انتظامیہ نے مسلمان نوجوان اور مسلمان کمیونٹی سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے گارڈ کو معطل کردیا اور واقعہ کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس میں احتجاج، صدر نے ٹی وی انٹرویو کے دو...

فرانس میں جاری متنازع پینشن اصلاحات پر بات کرتے ہوئے صدر ایمانویل میکخواں نے مہنگی گھڑی اتار دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران انتہائی مہنگی لگژری گھڑی پہنے دکھائی دئیے۔ فرانسیسی صدر نے ملک میں جاری متنازع پینشن اصلاحات کیخلاف مظاہروں پر بات کرتے ہوئے آن ائیر کلائی سے گھڑی اتار دی۔ گھڑی کی مالیت 2 کروڑ 44 لاکھ 21 ہزار روپے ( 80 ہزار یورو )تھی۔ صدر ایمانویل میکخواں کی انٹرویو کے دوران گھڑی اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فرانس میں سوشل میڈیا صارفین نے مہنگائی اور حکومت کی جانب سے متنازع پینشن اصلاحات پر ہونے والے ہنگاموں کے باوجود صدر کو مہنگی ترین برانڈڈ اشیا استعمال کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت پنجاب، کپاس کے کاشتکاروں کو تصدیق شدہ...

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب کپاس کے تصدیق شدہ بیج کی ترویج اور پیداوار میں اضافہ کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ اس ضمن میں کپاس کی منظورشدہ اقسام بی ایس15،سی آئی ایم663،سی کے سی1،سی کے سی3،ایف ایچ490،آئی یو بی2013،ایم این ایچ1020، نبجی11، نیاب545، نیاب878، نیاب1048، نیاب کرن کی کاشت پررجسٹرڈ کاشتکاروں کو5 ایکڑ تک سبسڈی حاصل کر سکے گا۔یہ سبسڈی'' پہلے آئیں، پہلے پائیں ''کی بنیاد پر دی جائے گی۔یہ سبسڈی تھیلوں میں موجود واؤچر کے ذریعے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو فراہم کی جائے گی۔ کاشتکارسبسڈی کے حصول کے لئے کاشتکارخفیہ واؤچر نمبر اسپیس اپنے شناختی کارڈنمبرکی8070 پر ایس ایم ایس کریں گے۔ان اقسام کی کاشت پر کپاس کے کاشتکاروں کو1000 روپے فی بیگ سبسڈی دی جائے گی۔ کاشتکار سبسڈی واؤچر والا تھیلااپنے قریبی مرچنٹ سے طلب کر سکتے ہیں۔کاشتکار کپاس کی کاشت کیلئے صرف منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں،نامنظور شدہ اور غیر قانونی بیج کے استعمال سے کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے۔کاشتکار کپاس کی کاشت یکم اپریل تا 31 مئی تک مکمل کریں گے۔کاشتکار بی ٹی اقسام کے ساتھ 10 فیصد رقبہ نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوتِ مدافعت نہ پیدا ہو سکے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کاشتکار تصدیق شدہ معیاری بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے علاوہ رجسٹرڈ پرائیویٹ اداروں سے حاصل کیا جا سکتے ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب بھر میں ایک کروڑ 58لاکھ گھرانوں میں مف...

حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں ایک کروڑ 58لاکھ گھرانوں میں مفت آٹا کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے تحت جمعہ کی سہ پہر تک 54لاکھ گھرانوں کو آٹا کے بیگ فراہم کئے جا چکے ہیں۔ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق حکومت کی ہدایت پر تمام اضلاع کی انتظامیہ نے مفت آٹا کی تقسیم کے لیے جامع انتظامات کئے ہیں۔اس سلسلہ میں پہلے ایک دو یوم انتظامی پیچیدگیوں کی اطلاعات کے بعد تمام متعلقہ اداروں نے ان پر قابو پا لیا۔جس کے بعد پوری عوامی خدمت کے اس عمل کو سہل اور شفاف بنا دیا گیا ہے اورضلعی انتظامیہ کے مثر اقدامات کی بنا پر لمبی قطاروں میں خاطر خواہ حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع میں شادی گھروں اور مارکیوں میں عوام کو بٹھا کر با عزت طریقے سے آٹے کی فراہمی جاری ہے۔ترجمان محکمہ خوراک نے مزید بتایا کہ میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف خبروں کی چھان بین بھی کی گئی ہے اور ان میں سے اکثر من گھڑت اور جھوٹی پائی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب کے تمام ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں دن رات محنت سے کام کر رہے ہیں۔ یہ پنجاب کی تاریخ کا عوام الناس تک اشیا خوردونوش پہچانے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور افسران ستائش کے مستحق ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات سالانہ ب...

زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کیمطابق جولائی سے لے کر فروری 2023 تک کی مدت میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 5.940 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں 6.960 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ فروری میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فروری میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کا حجم 592 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 797 ملین ڈالر تھا۔ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جنوری میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 639 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو فروری میں کم ہو کر 592 ملین ڈالر ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی س...

ملک بھر میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر46فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کرفروری 2023 تک کی مدت میں دالوں کی درآمدات پر514.84 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46 فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر353.19 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق فروری میں دالوں کی درآمدات پر61.86 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوجنوری میں 32.83 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 30.67 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2022 میں دالوں کی درآمدات کا حجم 512.29 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان چین سے الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے کے...

پاکستان پائیدار نقل و حمل کو فروغ دینے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں کے تحت چین سے الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے کے لیے تیار ہے، 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کا ہدف ، ایندھن کے اخراجات میں سالانہ 2 بلین ڈالر اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 13 ملین ٹن تک کی کمی ہوگی، بھیرہ کے قریب دو پبلک ای وی چارجرز پہلے ہی بنائے جا چکے ہیں،ای وی کے استعمال سے پاکستان کو درآمد شدہ تیل اور گیس پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی جس سے قیمتی زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے ملک میں سبز اور موثر ٹرانسپورٹ سسٹم کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔یہ اقدام پاکستان کی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2021 کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک کے نقل و حمل کے نظام کو فوسل فیول سے قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر منتقل کرنا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور محصولات نے ای وی سیکٹر کی ترقی میں معاونت کے لیے چینی پروڈیوسرز سے الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ سب سے زیادہ تجویز کردہ درآمدات چین میں بنی گاڑیاں ہیں۔ عالمی سطح پرچینی الیکٹرک گاڑیاں بنیادی طور پر کامیاب ہیں۔ حکومت ای وی سیکٹر کو متعدد فوائد پیش کرے گی اور ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کی تعمیر میں مدد دے گی۔بی ایم ڈبلیوکے ڈائریکٹر آپریشنز کا دعوی ہے کہ بھیرہ کے قریب دو پبلک ای وی چارجرز پہلے ہی بنائے جا چکے ہیں۔

حکومت نے کئی چینی کمپنیوں کی نشاندہی کی ہے جو مسابقتی قیمتوں پر الیکٹرک کاریں، بسیں اور دیگر گاڑیاں فراہم کریں گی۔چین سے ان کی درآمد سے پاکستان کو نمایاں فوائد حاصل ہونے کی امید ہے جس میں فضائی آلودگی میں کمی، ایندھن کی کم قیمت، اور توانائی کی حفاظت میں اضافہ شامل ہے۔ ای وی روایتی گاڑیوں کے برعکس کوئی اخراج پیدا نہیں کرتی ہیں جو فضائی آلودگی اور گلوبل وارمنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے نقصان دہ آلودگیوں کا اخراج کرتی ہیں۔ ای وی کے استعمال سے پاکستان کو درآمد شدہ تیل اور گیس پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی جس سے قیمتی زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔ ای وی میں تبدیلی مقامی آٹوموٹیو انڈسٹری کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی جو ٹیکنالوجی کی منتقلی اور نئی سپلائی چینز کی ترقی سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔حکومت خریداروں کو ٹیکس میں چھوٹ، ٹیرف میں کمی اور دیگر مراعات دے کر ای وی کی خریداری کو ترغیب دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ توقع ہے کہ پالیسی صارفین میں ای وی کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرے گی اور پاکستان میں ای وی مارکیٹ کی ترقی کو فروغ دے گی۔پاکستان کا چین سے الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے کا اقدام ماحولیاتی اور معاشی چیلنجوں کے دباو کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دنیا کے 10 ممالک میں ہوتا ہے جہاں درجہ حرارت میں اضافہ، پانی کی کمی اور بار بار آنے والی قدرتی آفات سے غذائی تحفظ، صحت اور معاشی ترقی کو خطرہ لاحق ہے۔

ملک کو فضائی آلودگی کی اعلی سطح کا بھی سامنا ہے خاص طور پر شہری علاقوں میں، جہاں ٹریفک کی بھیڑ اور پرانی گاڑیوں کی ٹیکنالوجیز اہم شراکت دار ہیں۔الیکٹرک وہیکل پالیسی 2021 روایتی گاڑیوں کے لیے صاف، موثر اور سستی متبادل کے طور پر فروغ دے کر ان چیلنجوں سے نمٹنے کی کوشش کرتی ہے۔ پالیسی کے تحت، حکومت 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کا ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے جس کے نتیجے میں ایندھن کے اخراجات میں سالانہ 2 بلین ڈالر تک کی بچت ہو سکتی ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 13 ملین ٹن تک کی کمی ہو سکتی ہے۔ چین سے ای وی کی درآمد پاکستان کے ٹرانسپورٹیشن سیکٹر کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف پائیدار نقل و حمل کو فروغ ملے گا بلکہ ملک کو معاشی، سماجی اور ماحولیاتی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔ ای وی مارکیٹ کو ترقی دینے کے لیے حکومت کے عزم کے ساتھ پاکستان کم کاربن والی معیشت کی طرف منتقلی میں ایک رہنما بننے کے لیے تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گائے کے گوشت کی برآمدات فروری 2023 کے دوران...

گائے کے گوشت کی برآمدات فروری 2023 کے دوران 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں،پاکستان کے برآمد پر مبنی میٹ پروسیسرز کے پاس چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کا ایک اہم موقع ، منجمد گائے کے گوشت کی بین الاقوامی منڈی میں مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کو درآمدی ممالک کے معیار اور فائٹو سینیٹری کے معیارات کی تعمیل کرنی ہوگی،حکومت چولستان میں ویکسینیشن پروگرام شروع کر رہی ہے اور جانوروں کا قرنطینہ زون بنا رہی ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس گوشت کی برآمدات کو بڑے پیمانے پر بڑھانے کی صلاحیت ہے جس کی خاص توجہ چینی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے پر ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق گائے کے گوشت کی برآمدات فروری 2023 کے دوران 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ 2022 کی اسی مدت کے دوران 24.3 ملین ڈالر کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہیں۔پاکستان کے برآمد پر مبنی میٹ پروسیسرز کے پاس چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کا ایک اہم موقع ہے جو کہ منجمد گائے کے گوشت کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔اس فروغ پزیر مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی میٹ پروسیسرز کو گوشت کے دیگر حصوںخاص طور پر منجمد، ہڈیوں کے بغیر گائے کے گوشت میں تنوع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی بوائین میٹ پروسیسرز مارکیٹ کے دیگر تمام حصوں تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل کرتے ہیںجن میں منجمد گائے کے گوشت کی مصنوعات، تازہ ہڈیوں کے بغیر گوشت، اور ہڈی کے ساتھ تازہ بوائین کٹس شامل ہیں۔ امید افزا چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے میٹ پروسیسرز کو چینی حکام کی طرف سے نافذ کیے گئے سخت فائٹو سینیٹری معیارات کی تعمیل کرنے کے لیے اہم کوششیں اور وسائل وقف کرنے ہوں گے۔منجمد بیف مارکیٹ کے حصے کی طرف منتقل ہونے کی ضرورت ایشیا کی دیگر بڑی منڈیوں بشمول ملائیشیا، انڈونیشیا اور ویتنام تک پھیلانے کے لیے بھی اہم ہے جہاں اسی طرح کی کھپت کے نمونے دیکھے جاتے ہیں۔پاکستان سے گوشت کی برآمدات زیادہ تر تازہ بازار کے حصے میں مرکوز ہیںاور زیادہ تر برآمدات خلیج تعاون کونسل ممالک کو جاتی ہیں۔پاکستان بزنس کونسل نے برآمدی منڈی کے لیے پاکستان کے گائے کے گوشت کے شعبے کی صلاحیت کو تلاش کیا ہے لیکن اس وقت مویشیوں کے ذخیرے کا سراغ نہ لگنا، پاوں اور منہ کی بیماریوں کی موجودگی اس کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ جانوروں کو جمع کرنے، نقل و حمل اور ذبح کرنے میں استعمال ہونے والے پرانے طریقے اور ٹیکنالوجیز، اور بین الاقوامی منڈیوں کے لیے منجمد ڈی بونڈ بیف کٹ تیار کرنے کی صلاحیت کی کمی ہے۔

پاکستان کے پاس موجودہ زرعی بنیاد اور مویشی پالنے کی سرگرمیوں میں تقریبا 12.5 ملین خاندانوں کی شمولیت کے پیش نظراپنی برآمدات کو متنوع بنانے اور اپنی معیشت کو بہتر بنانے کا اہم موقع ہے۔تاہم مویشی پالنے والے کسانوں کی طرف سے خاص طور پر گوشت کی پیداوار کے لیے جانوروں کو پالنے پر محدود توجہ مرکوز کی جاتی ہے، ایسے بوڑھے جانور جو اب گوشت کے لیے عام طور پر فروخت ہونے والا کافی دودھ نہیں پیدا کرتے ہیں۔پی بی سی کے مطابق، گوشت پیدا کرنے والے سب سے اوپر تین ممالک آسٹریلیا، امریکہ اور برازیل کے مقابلے میں پاکستان میں پیدا ہونے والے بھینس کے گوشت کی پیداوار کا فرق تقریبا 35 فیصد ہے جس کی کم پیداوار غیر کشش مقامی مارکیٹ کی وجہ سے ہے۔ گوشت برآمد کرنے والے تین سب سے بڑے ممالک بشمول آسٹریلیا، برازیل اور بھارت منجمد گائے کا گوشت برآمد کرتے ہیں جو کہ کم معیار اور سستا سمجھا جاتا ہے لیکن اس کی شیلف لائف لمبی ہوتی ہے اور اسے سمندر کے راستے دور کی منڈیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے جس سے مارکیٹ کی اہلیت میں بہتری آتی ہے ۔ منجمد گائے کے گوشت کی بین الاقوامی منڈی میں مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کو درآمد کرنے والے ممالک کے معیار اور فائٹو سینیٹری کے معیارات کی تعمیل کرنی ہوگی۔پاکستان میں ایف ایم ڈی اس وقت زیادہ تر عالمی منڈیوں تک رسائی کو محدود کرتا ہے لیکن حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے چولستان میں ویکسینیشن پروگرام شروع کر رہی ہے اور جانوروں کا قرنطینہ زون بنا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں غنی گلاس لم...

غنی گلاس لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی جولائی سے دسمبرمیں سب سے زیادہ آمدنی اور منافع پوسٹ کر کے گلاس اور سیرامکس کے شعبے میں اپنے ہم عصروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق شیشے اور سیرامکس کے شعبے نے مجموعی طور پر 44 ارب روپے کی آمدنی ریکارڈ کی جس میں جی ایچ جی ایل نے سب سے زیادہ 19 ارب روپے جمع کیے۔ سیکٹر کے 9.4 بلین روپے کے مجموعی منافع میں سے غنی گلاس لمیٹڈ کا حصہ سب سے زیادہ 5.3 بلین روپے تھاجس نے 3.7 بلین روپے کا سب سے زیادہ خالص منافع کمایا۔سیکٹر کا مجموعی منافع اور خالص منافع کا تناسب بالترتیب 21فیصد اور 11فیصد رہا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج پر گلاس اور سیرامکس کا شعبہ نو کمپنیوں پر مشتمل ہے جس میں غنی گلاس لمیٹڈ30.2 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ آگے ہے۔طارق گلاس انڈسٹریز لمیٹڈ 11.1 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ اور غنی ویلیو گلاس لمیٹڈ 4.4 بلین روپے کے مارکیٹ کیپ کے ساتھ اس شعبے میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔

بلوچستان گلاس لمیٹڈ اور شبیر ٹائلز اینڈ سیرامکس لمیٹڈ چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔غنی گلوبل گلاس لمیٹڈ ، کرم سیرامکس لمیٹڈ اور فرنٹیئرز سیرامکس لمیٹڈ بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ریگل سیرامکس لمیٹڈ فی الحال ڈیفالٹر کا درجہ رکھتا ہے۔1HFY23 میں، GHGL نے 19 بلین روپے کی سب سے زیادہ آمدنی پوسٹ کی، اس کے بعد TGL نے 13 بلین روپے کی مجموعی فروخت کی۔ ایس ٹی سی ایل نے 6.3 بلین روپے کی تیسری سب سے زیادہ آمدنی حاصل کی، اس کے بعد ایف آر سی ایل نے 2 بلین روپے اور جی وی جی ایل نے 1.7 بلین روپےGGGL نے 1 ارب روپے کی آمدنی پوسٹ کی، جو کہ 1HFY23 میں اس شعبے کا چھٹا سب سے زیادہ تھا۔ KCL نے 233 ملین روپے کی فروخت پوسٹ کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میںسیفائر ٹیکسٹ...

سیفائر ٹیکسٹائل ملز کا منافع جاری مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ ماہ میں بڑھ کر 34.66 بلین روپے ہو گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 27.73 بلین روپے سے بڑھ کر 25 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ کمپنی کا مجموعی منافع 5.9 بلین روپے سے کم ہو کر 4بلین پر آ گیا جو 22فیصد کی منفی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔کمپنی کی مالیاتی لاگت بھی 1 بلین روپے سے 1.8 بلین روپے تک بڑھ گئی۔بعد از ٹیکس منافع بھی 50فیصد کم ہو کر 1.77 بلین روپے ہو گیا جو زیادہ تر ٹیکسٹائل مصنوعات کے مارجن میں کمی کی وجہ سے ہوا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی ریٹ میں اضافے کے نتیجے میں مارجن کا دباو طلب میں کمی اور مالیاتی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔2021-22 میں کاروبار 38.47 بلین روپے سے بڑھ کر مالی سال 22 میں 61.37 بلین روپے تک پہنچ گیاجس میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔خالص کاروبار میں اضافہ بنیادی طور پر زیادہ فروخت کی قیمتوں کی وجہ سے تھا۔ خام مال کی قیمتوں میں اضافہ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث قیمت فروخت میں اضافہ ہوا۔مالی سال22 کے لیے کمپنی کا مجموعی منافع 11.85 بلین روپے رہا، جو مالی سال21 میں رپورٹ کیے گئے 6.35 بلین کے مقابلے میں حیران کن 87فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کے بڑھے ہوئے منافع کو اس کی مصنوعات کی مضبوط مانگ، خام مال کی فوری خریداری، پیمانے کی معیشت، لاگت کی بچت اور متنوع کسٹمر بیس سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ مالی سال 22 کے مالیاتی اخراجات مالی سال 21 میں 1.58 بلین روپے سے بڑھ کر 2.65 بلین روپے تک پہنچ گئے جو قرض لینے کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کے نتیجے میں 68 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔کمپنی کی ٹیکسوں کے بعد کی آمدنی گزشتہ سال کے 3.2 بلین سے بڑھ کر مالی سال 22 میں 7 بلین روپے ہو گئی جو کہ 115 فیصد کی بھاری نمو کو ظاہر کرتی ہے۔مالی سال 22 کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 323.45 روپے رہی جو کہ مالی سال 21 میں 150.44 روپے سے دگنی ہے۔سیفائر ٹیکسٹائل ملز کو پاکستان میں 11 مارچ 1969 کو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔کمپنی سوت، کپڑے اور گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات تیار اور فروخت کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے گرفتاریاں...

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح46.7 فیصد پر پہنچ گئی، حکومت مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے گرفتاریاں کررہی ہیں،سمجھ نہیں آتا غریب اور سفید پوش لوگوں کا کیا بنے گا۔ انہوں نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب سے بڑی اشیائے خوردونوش کی مہنگائی ہے، بجلی، گیس، بجلی گیس، آٹا گھی سبزیاں، دالیں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء غریبوں، عام آدمی اور تنخواہ دار طبقات کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے جو اعدادوشمار جاری کئے ہیں اس کے مطابق آج ملک میں اس ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح 46.7 فیصد پر پہنچ گئی ہے، ہر ہفتے مہنگائی کا نیا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے غریب اور سفید پوش لوگوں کا کیا بنے گا۔یہ حکمران تو مہنگائی کم کرنے آئے تھے۔ یہ شہبازاسپیڈ کیا شہبازاسپیڈ ہے؟ اس نے ہر چیز کو مہنگا کردیا ہے، لوگ فاقوں پر آگئے ہیں، لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، مفت آٹے کے نام پر 6 جانیں جاچکی ہیں۔ لیکن حکومت کی توجہ مہنگائی کی بجائے گرفتاریوں پر ہے، پہلے اظہر مشوانی کو پکڑو، حسان نیازی کو پکڑو اور پھر جھوٹے مقدمے میں کوئٹہ بھجوا دو۔ان کی توجہ عمران خان کے گھر پر حملہ کرنا اور سو سے زائد مقدمات بنانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر انتخابات ملتوی کرا دو، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مہنگائی کو کم کرنے کی ایک بات نہیں کی۔ یہ عوام کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہے، عوام نے طے کرلیا ہے کہ ان سے جان چھڑانی ہے۔سپریم کورٹ اپنے فیصلے کی توہین کے خلاف نوٹس لے۔ مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے جنگل کا قانون رائج کیا ہوا ہے،اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور چین کے درمیان السی کی تحقیق کیلئ...

گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی نے پاک چین فلکس ریسرچ اینڈ انوویشن حب کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ہماری نئی السی کی اقسام، لونگیا سیریز، سبھی کا انتخاب شمال مغربی چین میں کم بارانی اور خشک آب و ہوا کے حالات کے مطابق کیا جاتا ہے۔ کاشت کے تجربات میں، پیداوار عام طور پر مقامی اقسام کے مقابلے میں 10 فیصد سے زیادہ ہے، اور بیماریوں اور کیڑوں کے خلاف مزاحمت مضبوط ہے. اس وقت پاکستان میں ابتدائی طور پر لونگیہ نمبر 11، نمبر 14 اور نمبر 15 کاشت کی جا چکی ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین میں نو سال سے زیر تعلیم نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کے ڈاکٹریٹ کے امیدوار، پروجیکٹ لیڈر عبدالغفار شر نے سی ای این کو بتایا کہ ''یہ ایک ایسی قسم ہے جس سے زیادہ تر پاکستانی کسان واقف نہیں ہیں لیکن یہ ملک میں ضرورت کے مطابق خوردنی تیل پیدا کرسکتا ہے۔ السی کے بیج میں 35ـ44 فیصد تیل ہوتا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق آئل سیڈ، بنیادی طور پر لینولینک ایسڈ سے بھرپور، کوٹنگز، ٹیکسٹائل اور مویشی پروری میں اپنے بڑے کردار کے علاوہ، غذائی سپلیمنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ السی ایک امید افزا اقتصادی فصل ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جیسا کہ عبدالغفار شر نے نشاندہی کی، پاکستان میں السی کے بیج کی اوسط پیداوار 692 کلوگرام فی ہیکٹر تک کم ہے جس کی وجہ زمین کی کم زرخیزی، کھادوں کا اندھا استعمال، زیادہ پیداوار والی ہائبرڈ اقسام کی کمی اور پرانی کاشت کاری کے طریقوں کی وجہ سے ہے۔

پاکستان میں خوردنی تیل کی اہمیت اور تیل کی فصلوں کی کم پیداوار کو دیکھتے ہوئے، پاکستان کی مٹی اور آب و ہوا کے حالات میں کاشت کے لئے موزوں درآمد شدہ ممکنہ ہائبرڈ السی کی اقسام پر مختصر اور طویل مدتی مطالعہ پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق شر نے مزید کہا ہمارا تجربہ ڈپارٹمنٹ آف سوائل سائنس، ایس اے یو ٹنڈوجام کے گرین ہاؤس میں کیا جائے گا تاکہ کھاد کی مختلف مقداروں کے تحت بہتر نشوونما، اناج اور تیل کی پیداوار کے لیے چینی فلیکسیڈ ہائبرڈز کا جائزہ لیا جا سکے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق مزید برآں، چاؤ وی نے زور دیا کہ لونگیا سیریز کا موجودہ کاشت نے کا رقبہ چین میں السی کے رقبے کا تقریباً 1/3 ہے، اور ملک کے مرکزی السی پیدا کرنے والے علاقوں میں تقریباً 3.3 ملین ہیکٹر رقبہ کاشت کیا گیا ہے، جس میں اس سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ 300 ملین کلو گرام فلیکس سیڈز اور پیداوار کی قیمت میں 1.5 بلین یوآن سے زیادہ کا اضافہ ہو ا۔ اس نے شمال مغربی اور شمالی چین کے بنجر علاقوں میں کسانوں کی غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے محققین کا تبادلہ کرنے کے لیے کافی تجربہ ہونا چاہیے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اب تک، ڈاکٹر عبدالغفار نے ڈیسلفرائزڈ جپسم کے استعمال کی نمکین الکلی زمین کی بہتری کی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ نامیاتی کھاد کے درست استعمال کی ٹیکنالوجی تجویز کی ہے، جس کے مقامی مٹی کی بہتری پر واضح اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس سے زیادہ، انہوں نے نشاندہی کی کہ سن السی کے بیجوں کے اگنے کے مرحلے میں نمک کی برداشت کی شناخت کو کلید کے طور پر، اور ایک مؤثر شناخت کا طریقہ تجویز کیا۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اچھی خبر یہ ہے کہ ٹیم کی طرف سے تیار کردہ نمکین الکالی زمین میں السی کی کاشت کے تکنیکی ضوابط کو باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا ہے، اور السی کے بیجوں کی نمک برداشت کے لیے تیز رفتار شناخت کے طریقہ کار کو 2021 میں قومی ایجاد کے پیٹنٹ کے طور پر اختیار کیا گیا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق السی کی کاشت کے علاوہ، ہماری ویلیو ایڈڈ مصنوعات، جیسے لنولینک ایسڈکیپسول، آنکھوں کی دیکھ بھال کا حل، نیز تکنیکی کامیابیاں جیسے کہ السی کے بیج مویشیوں کی خوراک کے طور پر استعمال ہوتے ہیں تاکہ دودھ میں لنولینک یسڈ کی مقدار کو بڑھایا جا سکے۔ گوشت، مقامی مارکیٹ کے لیے موزوں مزید مصنوعات تیار کرنے کے لیے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ تجربہ شیئر کر سکتا ہے۔ محقق چاؤ نے سی ای این کو بتایا کہ ڈاکٹر عبدالغفار کی انتھک کوششوں سے وہ پاکستان میں فلیکس انڈسٹری کے بارے میں گہری سمجھ رکھتے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں السی کے وسائل کا تحفظ اور اطلاق متاثر کن ہے۔ اس کے بعد، ہم السی کے تناؤ سے بچنے والے جراثیم کے وسائل کی اختراع اور نئی اقسام کے انتخاب پر مزید تبادلے کرنے کی امید کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اظہر مشوانی کی گمشدگی، عدالت کا پولیس سے 28...

عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے مبینہ اغوا پر کا مقدمہ درج کرانے سے متعلق درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دی گئی۔ سیشن کورٹ لاہور نے واقعے پر پولیس سے 28 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔ سیشن کورٹ لاہور میں درخواست اظہر مشوانی کے بھائی نے جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھائی کو زمان پارک جاتے ہوئے نامعلوم افراد اغوا کر لیا تھا جبکہ پولیس کو ایف آئی ار کے لیے درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے اور مبینہ مغوی کو بازیاب کرانے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔ اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ اظہر مشوانی کو لاہور سے دوپہر میں اغوا کیا گیا، کہاں رکھا گیا، پتہ نہیں چل رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا پنجاب اور اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کیلئے تمام قوانین توڑ رہے ہیں، پولیس افسران پی ٹی آئی کیخلاف تشدد اور اغوا میں ملوث ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے اغوا کر لیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لوگوں کو مارنا ہے تو ایسے ہی ماردو نہ کہ ان...

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ مہنگائی میں ساتھ کس کا ہے اور اس کو عوام کے سامنے لانا ہمارا فرض ہے کہ کون چیزوں کی قیمتوںمیں اضافہ کا ذمہ داری ہیں ، اگر لوگوں کو مارنا ہے تو ایسے ہی ماردو نہ کہ ان کی عزت نفس کو نقصان پہنچا یا جائے کچھ لوگوں نے مجھ سے سوال کیا کہ آج بھی گورنر ہاؤس میں افطار پارٹی رکھ جاتی ہیں، جس طرح پہلے کہ کوگورنر کرتے تھے ، اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج ان لوگوں کو افطار پارٹی دی ہے جوکہ پہلے ان افطار پارٹی پر نہیں آسکتے تھے ، آج غریب لوگوں کے لئے افطار کا انتظام کیا گیا ہے ، یہ افطار کسی کے زکوٰة کے پیسوں سے نہیں دی جارہی بلکہ جتنی ہماری حیثیت ہیں اس حساب سے افطار لوگوں کو کرواہے ہیں، ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپ دیکھ رہے کہ 5سے 6ہزار لوگ اپنی فیملی کے ساتھ افطار کرنے آرہے ہیں اور وہ لوگ بڑی گاڑیوں سے نہیں بلکہ کوئی موٹرسائیکل اور کوئی بس پر آرہا ہوتا ہے ، اس لئے مہربانی کرکے لوگوں کی مجبوری نہ کھیلے ، اس وقت دکان فروش اور منافع خور نے کوئی بھی چیز دال ،چینی ، چاول ، ہر چیز کی قیمت 200سے 600کے درمیان ہیں، اور سرکاری ریٹ ان چیزوں کے 50سے 100روپے میں دے رہے ہیں اس لئے مہربانی کرکے لوگوں کے ساتھ ظلم نہ کرے تمام انتظامیہ سے گزارش ہے کہ انتظامیہ دفتر میں بیٹھنے کے بجائے مارکیٹوں کا دورہ کرے اور عوام سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ نہ خریدیں وہ چیزیں جو آپ کو مارکیٹ کی قیمت سے ڈبل ریٹ پر مل رہی ہو ، ان کے خلاف آواز اٹھائیں ، منافع خوروں کے خلاف ماہ صیام میں سخت اقدام ضروری ہے ، صحافیوں کے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہ گورنر سندھ نے کہا کہ آج کی کانفرنس کا مقصد لوگوں کے مائل کو دیکھنا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قتل منصوبہ عمران نیازی کی طرف سے عوام کو گمر...

وفاقی وزیرِ تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران قتل منصوبہ عمران نیازی کی طرف سے عوام کو گمراہ کرنے کا نیا شوشہ ہے ، عمران نیازی کو حکومت اور ریاستی اداروں پر قتل کے الزامات کے ثبوت دینا ہونگے جوڈیشل کمپلیکس حملہ تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی گئی ھے فرد واحد کی مرضی کے مطابق آئین نہیں چل سکتا ملک میں بدامنی پیدا کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں الیکشن کمیشن نے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچا لیا ملک میں انتخابات ایک ھی وقت میں ہونے چاہئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے سنیر رھنما و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 138حاجی طارق محمود ڈوگر کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 138 کے صدر چوہدری محمود اختر گورائیہ سمیت دیگر پارٹی رھنما بھی موجود تھے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں معاشی و سیاسی استحکام کے لیے غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ھے زلمے خلیل زاد کے بیان پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ھے اس بیان سے بہت سی چیزیں بے نقاب ہو چکیں ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عام آدمی کے لیے پنجاب کے 10 کروڑ افراد کے لیے 53ارب روپے کا تاریخ ساز رمضان ریلیف پیکج دیا عوام کی ترقی و خوشحالی کے دور کا آغاز ہو چکا ھے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے جھوٹ فراڈ انا ضد آئین شکنی کی انتہا کردی ھے عمران نیازی آئے روز نت نئے بحران کو جنم دے رھے ھیں قوم اس کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہوچکی ھے انتخابات سے قبل نواز شریف وطن واپس آئیں گے اور انتخابی مہم کا حصہ ہونگے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توڑ پھوڑ کیس،پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہا...

جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور کی۔ واضح رہے کہ فیاض الحسن سمیت 200 کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی بھی ضمانت منظور کی گئی تھی، بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اعظم سواتی جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے، ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے اعظم سواتی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر 5 اپریل تک ضمانت منظور کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مردان،بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی، دوبچے...

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔ افسوس ناک واقعہ مردان کے علاقے شیر گڑھ میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی ، ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ایمبولینس،میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی ابتدائی طبی امداد فراہم کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکپتن،جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائ...

پنجاب کے شہر پاکپتن میں انتہائی دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں جائیداد کا تنازعہ سات افراد کی جان لے گیا ۔ پاکپتن کے گاوں بڑی راکھ میں جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے ساتھیوں کے ہمراہ ماں ، بھائیوں اور بھابھی سمیت 7 افراد کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے سحری کے وقت بھائی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے ماں ، بھابھی اوراس کے تین بچوں کو قتل کردیا، فائرنگ سے ایک سات سالہ بچی شدید زخمی ہوئی ہے ۔ ملزمان نے دو بھائیوں کو کھیت میں فائرنگ کرکے قتل کیا ، قتل ہونے والوں میں ماں ، بھائی شیر باز اور افتخار اسکی بیوی ، دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔ قتل کی اندوہناک واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس کی جانب سے زخمی بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بچی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ملزمان کیخلاف کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر میںلڑکیوں کی تعلیم،فقیر کالونی سکول کا...

گوادر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں چین پاکستان گورنمنٹ مڈل سکول فقیر کالونی اہم ذریعہ ثابت ہوا ہے اور اس وقت تقریباً 550 لڑکیاں اس سکول میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ایک چینی کمپنی کے تعاون سے 30 نئے کمپیوٹرز کے ساتھ حال ہی میں قائم کی گئی ڈیجیٹل لیب بھی سکول میں مکمل طور پر پر فعال ہے جو لڑکیوں میں کمپیوٹر کی تعلیم فراہم کر رہی ہے۔گوادر پرو کے مطابق اقوام متحدہ کی 2022 کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں129 ملین لڑکیاں سکول سے باہر ہیں جن میں 32 ملین پرائمری سکول کی عمر، 30 ملین لوئر سیکنڈری سکول کی عمر اور 67 ملین اپر سیکنڈری سکول جانے کی عمر کی ہیں۔ گوادر میں چین پاکستان گورنمنٹ مڈل سکول فقیر کالونی لڑکیوں کی تعلیم کے ایک نمایاں فروغ کے طور پر ابھرا ہے جو اقوام متحدہ کے عالمی اہداف اور بی آر آئی کے مقاصد کو پورا کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سکول کی آٹھویں جماعت کی طالبہ فائزہ نے بتایا کہ مڈل سکول میں میری تعلیم کا سفر مجھے اپنے آبائی شہر گوادر کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے لیے کچھ کرنے کے لیے بااختیار بنا رہا ہے۔ایک پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے میرے والدین کبھی بھی مجھے اعلی معیار کے سکولوں میں بھیجنے کے متحمل نہیں تھے۔

تاہم، گرلز مڈل اسکول فقیر کالونی گوادر، جو گوادر کے بہترین اسکولوں میں سے ایک ہے، نے میرے لیے اپنی تعلیم جاری رکھنا ممکن بنایا۔ خواہش ہے کہ اسکول کو اپ گریڈ کرکے دسویں جماعت کو شامل کیا جائے تاکہ میں اپنی تعلیم کو آگے بڑھا سکوں ۔ گوادر پرو کے مطابق تاہم چین پاکستان گورنمنٹ مڈل سکول فقیر کالونی جو گوادر کے بہترین سکولوں میں سے ایک ہے نے میرے لیے اپنی تعلیم جاری رکھنا ممکن بنایا۔ خواہش ہے کہ سکول کو اپ گریڈ کرکے دسویں جماعت کو شامل کیا جائے تاکہ میں اپنی تعلیم کو آگے بڑھا سکوں۔ گوادر پرو کے مطابق ماہر تعلیم طاہر منظور نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری معاشروں، ممالک اور پوری دنیا کو بدل سکتی ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم معیشتوں کو مضبوط کرتی ہے اور عدم مساوات کو کم کرتی ہے۔ یہ زیادہ مستحکم اور لچکدار معاشروں میں حصہ ڈالتی ہے جو لڑکیوں سمیت تمام افراد کو اپنی صلاحیتوں کو پورا کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین پاکستان گورنمنٹ مڈل سکول فقیر کالونی کی ہیڈ مسٹریس پروین نواز نے گوادر کے غریب لوگوں کے لیے لڑکیوں کی تعلیم متعارف کرانے میں چین کی انسان دوستی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا اگرچہ یہ ایک سرکاری سکول ہے لیکن اس نے معیاری سہولیات اور تعلیمی معیار کے لحاظ سے دوسرے نجی سکولوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گوادر کے نجی سکولوں میں تعلیم مہنگی ہے جبکہ اس سکول میں تعلیم مفت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوا دار کمروں، آرام دہ ماحول، نظم و ضبط اور اساتذہ کی لگن کے ساتھ سکول اچھے نتائج دے رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سکول کی ایک ٹیچر محترمہ ماریہ جنہوںنے حال ہی میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا ہے نے کہا کہ سکول کی ترقی میں چین کی شراکت نے چین اور مقامی کمیونٹی کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگوں نے بہترین تعلیم کی خواہش کی تھی اور چین نے اس خواہش کو پورا کیا۔ گوادر پرو کے مطابق 1,600 مربع میٹر کے رقبے پر محیط چین پاکستان گورنمنٹ مڈل سکول فقیر کالونی دو تدریسی عمارتوں اور معاون سہولیات سے لیس ہے۔ یکم ستمبر 2016 کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے گوادر کا دورہ کیا اور اس وقت کے چینی سفیر سن ویڈونگ کے ساتھ مل کر سکول کا افتتاح کیا۔ یہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا ابتدائی منصوبوں میں سے دوسرا منصوبہ تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

 

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں،...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں، 90 دن میں نگران حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے ہیں جس میں عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التوا کا باعث بن گئی ہے جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وہ 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک نون لیگ کے وزرا کہتے تھے صوبائی اسمبلیاں توڑیں الیکشن کروا دیں گے اب کہتے ہیں اکتوبر کی بھی ضمانت نہیں کیونکہ شکست ان کا مقدر ہے، 13 پارٹیوں کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، تقریبا 50 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان کی فکر ہے، ہم 10 کلو آٹے کے فوٹو کی کمپنی کی مشہوری کے لیے لگے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کی کوئی یقین دہانی نہیں اور ملک معاشی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے، سارا بوجھ عدلیہ کے کندھوں پر پڑ گیا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ گرینڈ مذاکرات کا جھانسہ دیا جا رہا ہے اور کارکنوں کو گھروں سے اٹھایا جا رہا ہے، مینار پاکستان جانے والے راستے بند کئے جا رہے ہیں، آج مینار پاکستان جلسے میں شرکت کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے سے پہلے پولی...

تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے سے پہلے پولیس نے کریک ڈاون ،پولیس نے رحیم یارخان کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے 50 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا جب کہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26کارکنان کو گرفتار کرلیاگیا۔ تحریک انصاف کا کہناہے کہ لودھراں اور بھکر سے بھی ان کے متعدد کارکنان کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم پی ٹی آئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ن لیگ خیبرپختونخوا میں اختلافات، صوبائی سینئ...

پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبر پختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے جہاں پارٹی رولز کی خلاف ورزی پر صوبائی سینئر نائب صدر عبدالسبحان خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی نے پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر عبدالسبحان خان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں عبدالسبحان پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اورپارٹی کو دھڑوں تقسیم کرنے کا الزام ہے۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 15 دنوں کے اندرشوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی جائے گی۔ سردار مہتاب، اقبال ظفرجھگڑا، ارباب خضرحیات اور دیگر کو بھی شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے(ن)لیگ کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ نظریاتی کارکن کسی قسم کے شوکاز نوٹسز کا جواب نہیں دیں گے، نظریاتی کارکن نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسلسل خراب موسمی حالات، ایوان صدر میں ہونے و...

ایوان صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ منسوخ کردی گئی ۔ حکام ایوان صدر کے مطابق پاکستان ڈے پریڈ 23 مارچ کو بارش کے سبب ملتوی کر کے 25 مارچ کو ہونا قرار پائی تھی۔ ایوان صدر کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈے پریڈ صدر ہاوس کی پارکنگ میں منعقد ہونا تھی تاہم ہونے والی پریڈ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ مسلسل خراب موسمی حالات کے پیشِ نظر یومِ پاکستان کی پریڈ منسوخ کی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ اس مرتبہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوانِ صدر میں محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں یومِ پاکستان کو مِلی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا چکا ہے اس سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے فوکل پرسن حسا...

کوئٹہ کی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے فوکل پرسن اور ان کے بھانجے حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی۔ کوئٹہ میں حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ 3 کی عدالت میں پیش کیا گیا، ان کے ہمراہ وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی، دوران سماعت عدالت عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ 18 مارچ کو حسان خان نیازی کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہیں کل ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لائی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان کو بھی عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جس کے بعد پولیس سخت سکیورٹی میں حسان نیازی کو لے کر روانہ ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس پرتشدد، جلا وگھیرا کیس، فواد چودھری، ح...

پولیس پر تشدد، اقدام قتل، جلا گھیرا کرنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں فواد چودھری، حماد اظہر، فرخ حبیب کی عبوری ضمانتیں عدم پیروی پر خارج کر دی گئیں۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی کی ریلی کے وقت پولیس تشدد، اقدام قتل اور کارِ سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ فواد چودھری، حماد اظہر اور فرخ حبیب عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتیں عدم پر پیروی پر خارج کر دیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید اور اعجاز چودھری انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں رہنماں کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کھپت میں اضافے کے لیے کیٹرنگ سیکٹر کی حم...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی صنعتی انجمنیں اورکیٹرنگ شعبے کے پلیٹ فارم انٹرپرائزز2023 کے دوران وزارت تجارت کی ایک مہم کے تحت کھپت کو بڑھانے کے لیے 70 سے زیادہ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

معاون وزیر تجارت چھین چھون جیانگ نے جمعہ کو ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیٹرنگ انڈسٹری کھپت کے فروغ، لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور روزگار کو مستحکم کرنے کے لیے اہمیت کی حامل  ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزارت تجارت اس صنعت کے لیے معاون پالیسیوں کو بہتر بنائے گی۔ وزارت کے عہدیدار وانگ ڈونگ تانگ کے مطابق کیٹرنگ سیکٹر کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر ایک فورم، چینی اور بین الاقوامی کھانوں کی نمائش  اور چینی کھانوں کے ثقافتی میلے جیسی مختلف سرگرمیوں کا 2023 میں انعقادکیا جائے گا۔

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا کے مریخ ہیلی کاپٹر نے مریخ پر 48 پروازی...

لاس اینجلس(شِنہوا)ناسا کےمریخ ہیلی کاپٹر نےسیارےپر48پروازیں مکمل کر لی ہیں۔

ناسا کے مطابق48ویں پرواز منگل کو مکمل ہوئی جس میں روٹر کرافٹ نے 12 میٹر کی بلندی پر پہنچ کر 149.9 سیکنڈ تک 398 میٹر کا سفر طے کیا۔

ہیلی کاپٹر جس کا نام انگینیوٹی ہے، 18 فروری 2021 کو مریخ کے جزیرو کراٹر پرپہنچا جوناسا کے پرویزروینس روور کی سطح سے منسلک تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر پہلی بار کسی دوسرے سیارے پر طاقتورپرواز کو جانچنے کے لیے ٹیکنالوجی کا ایک مظاہرہ ہے۔

ناسا کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ایک وقت میں تقریباً 300 میٹر اورسیارے کی سطح سے تقریباً 3 سے 4.5 میٹر کی دوری تک 90 سیکنڈ تک پرواز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں راہول گاندھی ہتک عزت کے مقدمے میں...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی پارلیمنٹ نے حزب اختلاف کی مرکزی جماعت انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کے سابق رہنما راہول گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے ایک دن بعد جمعہ کوبطور قانون ساز نااہل قرار دے دیا ہے۔

 گاندھی کی نااہلی کا اعلان بھارت کے ایوان زیریں (لوک سبھا) نے ان کی سزا کا حوالہ دیتے ہوئے کیا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نےبھی ان کےحلقےکوخالی قراردیااورالیکشن کمیشن آف انڈیا اب اس نشست کے لیے خصوصی انتخاب کا اعلان کر سکتا ہے۔

انہیں جمعرات کو بھارت کی مغربی ریاست گجرات کی ایک مقامی عدالت نے 2019 کی انتخابی مہم کے بارے میں ایک تبصرہ کرنے پر دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

 تاہم فیصلے کے فوراً بعد انہیں جیل نہیں بھیجاگیا اور 52 سالہ سیاستدان کو 30 دن کے لیے ضمانت دی گئی جبکہ اس دوران وہ اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-جکارتہ-رمضان-نمازِجمعہ

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ کی استقلال مسجد میں مسلمان رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے دوران نماز میں شرکت کے بعد قرآن پڑھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت-حویلی گورنریٹ-رمضان

کویت کی گورنریٹ حویلی میں رمضان المبارک کے پہلے دن حلوائی کی دکان پرایک کارکن مٹھائی اٹھائے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا-پنوم پن-روایتی چینی طب-سیمینار

کمبوڈیاکے شہرپنوم پن میں روایتی چینی طب کا ایک ماہر کمبوڈیا کے طبی عملے کو مساج کی تکنیک سکھا رہا ہے ۔(شِنہوا)

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا-پنوم پن-روایتی چینی طب-سیمینار

کمبوڈیاکے شہرپنوم پن میں روایتی چینی طب کا ایک ماہر کمبوڈیا کے طبی عملے کو مساج کی تکنیک سکھا رہا ہے ۔(شِنہوا)

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا-پنوم پن-روایتی چینی طب-سیمینار

کمبوڈیا کے شہرپنوم پن میں  روایتی چینی طب کا ایک ماہر کمبوڈیا کے طبی عملے کو مساج کی تکنیک سکھا رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا-پنوم پن-روایتی چینی طب-سیمینار

کمبوڈیا کے شہرپنوم پن میں  روایتی چینی طب کا ایک ماہر کمبوڈیا کے طبی عملے کو مساج کی تکنیک سکھا رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق-بغداد-رمضان-مارکیٹ

عراقی دارالحکومت بغداد کے شورجا بازار میں لوگ رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے دن مٹھائی خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ جیانگ شی۔ وویوآن ۔ روایتی آئل پیپر چھت...

چین ، مشرقی صوبہ جیانگ شی کی کاؤنٹی وویوآن میں جیالو آئل پیپر کی چھتری سازایک فیکٹری میں 800 برس سے زائد تاریخ کی حامل روایتی چینی دستکاری پر مشتمل آئل پیپر چھتریاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِنہوا)

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان۔ کافی کا کاروبار

چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے باؤ شان بیٹن کافی فارم میں کافی کے پھل دیکھے جاسکتے ہیں ۔ (شِنہوا)

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ یروشلم ۔ رمضان۔ مسجد

یروشلم میں رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کے احاطے میں ایک خاتون تصاویر بنارہی ہے ۔ (شِنہوا)

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ جیانگ شی۔ وویوآن ۔ روایتی آئل پیپر چھت...

چین ، مشرقی صوبہ جیانگ شی کی کاؤنٹی وویوآن میں جیالو آئل پیپر کی چھتری سازایک فیکٹری میں 800 برس سے زائد تاریخ کی حامل روایتی چینی دستکاری پر مشتمل آئل پیپر چھتریاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِنہوا)

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان۔ کافی کا کاروبار

چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے باؤ شان بیٹن کافی فارم میں کافی کے پھل دیکھے جاسکتے ہیں ۔ (شِنہوا)

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی ۔ یروشلم ۔ رمضان۔ مسجد

یروشلم میں رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کے احاطے میں ایک خاتون تصاویر بنارہی ہے ۔ (شِنہوا)

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ یروشلم ۔ رمضان۔ مسجد

یروشلم میں رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کے احاطے میں ایک خاتون قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہے ۔ (شِنہوا)

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں مڈل جراسک دورکے انجیواسپرمز کے فوسلز...

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے ملک کے  شمال مغربی علاقے میں مڈل جراسک دور کے انجیواسپرمز کے فوسلز دریافت کیے ہیں۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے نانجنگ انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ پیلیونٹولوجی (این آئی جی پی) کے مطابق محققین نے پتھر بنے ہوئے پودوں کا مائیکرو-سی ٹی معائنہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ  یہ نمونے لمبے یا گول مثلث سمارائڈ پھلوں کے ساتھ لگے ہوئے انفریکٹیسنس کے ہیں، ہرنمونے میں  ایک ہی بیسل ایناٹروپوس بیضہ ہے، جو انجیو اسپرمز کی اہم خصوصیات ہیں۔ این آئی جی پی کے محقق وانگ شِن نے کہا کہ یہ ملک کے شمال مغربی علاقے میں اب تک ملنے والا انجیو اسپرمز کا قدیم ترین فوسل ہے، جو ہمیں انجیو اسپرمز کی ابتدا اور ارتقائی تاریخ کو مزید سمجھنے میں مدد کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق،اس دریافت سے نہ صرف جراسک عہد  میں انجیو اسپرمز کے وجود کا انکشاف ہوا بلکہ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اس دور میں انجیو اسپرمز پروان چڑھ سکتے تھے۔یہ  فوسلزچین کے شمال مغربی چھنگھائی اور گانسو صوبوں اور ننگ شیا ہوئی خود اختیار علاقے سے دریافت ہوئے جنہیں محققین نے چھنگ گاننگ انفریکٹیس فارموسا کانام دیا ہے۔

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبے شنشی کی جنوری فروری میں بیلٹ اینڈ...

تائی یوان(شِنہوا)چین کے  کوئلے سے مالا مال شمالی صوبے شنشی کی2023 کے پہلے دو مہینوں میں بیلٹ اینڈ روڈ (بی اینڈ آر) کے ساتھ واقع ممالک کے ساتھ تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت18.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

صوبے کے دارالحکومت تائی یوان کے کسٹم بیورو کے مطابق شنشی اور بی اینڈ آر ممالک کے درمیان تجارت اس عرصے میں 7 ارب 74 کروڑ یوآن (تقریباً 1 ارب 13 کروڑڈالر)رہی۔

شنشی نے اس عرصے کے دوران  57 بی اینڈ آر ممالک کے ساتھ تجارت کی جن میں سے انڈونیشیا  1 ارب 93 کروڑ یوآن کی درآمدی اور برآمدی قدر کے ساتھ سرفہرست ہے جس سے گزشتہ سال کی نسبت 243.5 فیصد  اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

اہم برآمدات میں مکینیکل اور برقی مصنوعات شامل تھیں۔ کسٹم بیورو کے مطابق پہلے دو مہینوں میں صوبے نے بی اینڈ آرممالک کو3ارب 13 کروڑیوآن  مالیت کی مکینیکل اور برقی مصنوعات برآمد کیں جواس کی کل برآمدات کا تقریباً دو تہائی حصہ ہے  جبکہ اس سے گزشتہ سال کی نسبت 21.2 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونیسکو میں واپسی سے پہلے امریکہ کو بین الا...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  امریکہ کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کا احترام کرنے کے لیے اخلاص کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اور صرف ایسا کرنے سے ہی وہ  اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) میں واپسی کے لیے  بین الاقوامی برادری کا اعتماد اور  یونیسکو ممبران  کی حمایت حاصل کر سکے گا۔

 چینی وزارت خارجہ کی  ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہارجمعہ کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا کہ امریکہ کو یونیسکو میں واپس آنا چاہیے۔ رپورٹس کے مطابق، بلنکن نے گزشتہ دنوں  کہا تھا کہ چین یونیسکو میں سب سے بڑا تعاون کرنے والا واحد ملک ہے جب کہ امریکہ  یونیسکو میں شامل نہیں اور اس کی صورتحال کو تبدیل  کرنے کے  لیےاہمیت کہیں زیادہ ہے۔  ماؤ نے  کہا کہ امریکہ دو بار یونیسکو سے دستبردار ہو چکا ہے جس سے یونیسکو کے کام پر منفی اثر پڑا ہے۔

 

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں