چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے باؤ شان میں 8 ویں چائنہ کافی بریورز کپ مقابلے میں ایک خاتون حصہ لے رہی ہے۔ (شِنہوا)
چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے باؤ شان میں 8 ویں چائنہ کافی بریورز کپ مقابلے میں ایک خاتون حصہ لے رہی ہے۔ (شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا) ایسٹ چائنہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ایک تحقیقی ٹیم نے حال ہی میں پولیمر مواد کی تحقیق اور ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم شروع کیا ہے۔
یہ پلیٹ فارم ڈیٹا مائننگ کے ذریعے ساختی خصوصیات اور مشین لرننگ کی کارکردگی کی پیشن گوئی اور ساختی ڈیزائن جیسے افعال کو یکجا کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کے حامل پولیمرمواد کی تحقیق اور ترقی کو تیز تر کر سکتا ہے۔ پلیٹ فارم ڈویلپمنٹ ٹیم کے رہنما ایسٹ چائنہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لِن جیاپھنگ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی کے ساتھ، نئے مواد کی تحقیق اور ترقی آہستہ آہستہ انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ کے دور میں قدم رکھ رہی ہے۔ لِن نے مزید کہا کہ یہ نیا پلیٹ فارم بگ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور پولیمر مواد کی تحقیق اور ترقی کے انضمام اور جدت پر مشتمل ہے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئرپیڈرسن نے کہا ہے کہ شام کی صورتحال اس قدرغیر یقینی ہے کہ اس میں قیادت، جرات مندانہ خیالات اور تعاون کے جذبے کی ضرورت ہے۔ سلامتی کونسل کو بریفنگ میں خصوصی ایلچی نے بتایا کہ سیاسی حل ہی شام کے لیے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ہم ایک کوشش میں اس تک نہ پہنچ سکیں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم بتدریج اس کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کو جوں کا توں رکھنا ناقابل قبول ہے اوریہ کہ شام بشمول خطے میں نئے سرے سے سفارتی کوششیں اور زلزلوں کے نتیجے میں تمام شامیوں کے لیے پیدا ہونے والے مشترکہ مصائب سے نئی ذمہ داریاں اور مواقع پیدا ہوں گے۔ اگر تمام فریق کوششوں میں مصروف ہوتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ پیڈرسن نے ویڈیو لنک کے ذریعے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے شام میں تنازعہ کے آغاز کے بعد 12 سال میں ایک ناخوشگوار سنگ میل دیکھا گیا۔ شام کی ملکیت، شامی قیادت میں، اقوام متحدہ کی سہولت کاری سے سیاسی عمل جس کی بین الاقوامی برادری کی حمایت ہو، پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔
ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ نے خاندانی دفاتر کے کاروبار کی ترقی کے لئے نئے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔
ان کا مقصد بین الاقوامی مالیاتی اور دولت کے انتظام کے مرکز میں عالمی خاندانی دفاتر اور دولت مندوں کے لئے ایک متحرک ماحولیاتی نظام کی تیاری ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ پالیسی بیان کے مطابق، ہانگ کانگ ایک نئی کیپیٹل انویسٹمنٹ انٹرنیٹ اسکیم شروع کرنے، ٹیکس چھوٹ کی پیشکش اور مارکیٹ سہولت کے اقدامات کے لئے کام کرے گا۔
بیان کے مطابق خاندانی دفتر ہانگ کانگ کی ٹیم انسان دوستی کی کوششوں کو آسان بنانے اور تعلیم بارے امور میں مدد کرنے جیسی خدمات کا احاطہ کرنے کے لئے اپنے کردارکو وسعت دے گی۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کی حکومت کے سیکرٹری مالیات پال چن نے کہا کہ پالیسی بیان ہانگ کانگ کو ایک معروف عالمی خاندانی دفتر مرکز کے طور پر ترقی دینے کے عزم کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہاکہ خاندانی دفتر کاروبار کو فروغ دینا، ہانگ کانگ میں دنیا بھر سے سرمایہ جمع کرنا ہماری مالیاتی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ اثاثوں اور دولت کے انتظام کی صنعت کو مضبوط بنانے کے لئے سازگار ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہانگ کانگ کی مالیاتی اور پیشہ ورانہ خدمات، اختراع ، ٹیکنالوجی، سبز، فنون ، ثقافت اور انسان دوستی کی پائیدار ترقی کو بھی فروغ دے گا، جس سے ہانگ کانگ میں ترقی کے لئے مضبوط تحریک پیدا ہوگی۔
اقوام متحدہ (شِںہوا) چینی مندوب نے سلامتی کونسل پر زوردیا ہے کہ وہ عوامی جمہوریہ کوریا کے خلاف پابندیوں کے منفی اثرات سے نمٹے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے ایک ذمہ دار اورمستقل رکن کی حیثیت سے چین ، عوامی جمہوریہ کوریا بارے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی حمایت کرتا ہے اورعوامی جمہوریہ کوریا پر پابندیوں سے متعلق سلامتی کونسل کی 1718 کمیٹی کے کام کے بارے اس وقت تک حامی ہے جب تک کہ ان سے لوگوں کے ذریعہ معاش پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔
سلامتی کونسل نے 1718 کمیٹی کے ماہرین پینل کو تفویض کردہ اختیارت میں 30 اپریل 2024 تک توسیع کی قرارداد منظورکی ہے۔
گینگ نے کہا کہ یہ بات پریشان کن ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پابندیوں، وبائی امراض اور دیگر عوامل کے پیچیدہ اثرات کے سبب عوامی جمہو ریہ کو ایک سنگین انسانی صورتحال کا سامنا ہے، جو کونسل، کمیٹی اور پینل کی توجہ اور اس کے لئے اقدامات کا متقاضی ہے۔
گینگ کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ کام کے طریقوں اور ماہرین پینل کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اس کی تجاویز کو قرارداد میں ظاہر نہیں کیا گیا۔
اقوام متحدہ (شِںہوا) چینی مندوب نے سلامتی کونسل پر زوردیا ہے کہ وہ عوامی جمہوریہ کوریا کے خلاف پابندیوں کے منفی اثرات سے نمٹے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے ایک ذمہ دار اورمستقل رکن کی حیثیت سے چین ، عوامی جمہوریہ کوریا بارے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی حمایت کرتا ہے اورعوامی جمہوریہ کوریا پر پابندیوں سے متعلق سلامتی کونسل کی 1718 کمیٹی کے کام کے بارے اس وقت تک حامی ہے جب تک کہ ان سے لوگوں کے ذریعہ معاش پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔
سلامتی کونسل نے 1718 کمیٹی کے ماہرین پینل کو تفویض کردہ اختیارت میں 30 اپریل 2024 تک توسیع کی قرارداد منظورکی ہے۔
گینگ نے کہا کہ یہ بات پریشان کن ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پابندیوں، وبائی امراض اور دیگر عوامل کے پیچیدہ اثرات کے سبب عوامی جمہو ریہ کو ایک سنگین انسانی صورتحال کا سامنا ہے، جو کونسل، کمیٹی اور پینل کی توجہ اور اس کے لئے اقدامات کا متقاضی ہے۔
گینگ کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ کام کے طریقوں اور ماہرین پینل کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اس کی تجاویز کو قرارداد میں ظاہر نہیں کیا گیا۔
بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ سے مارکیٹ پرمبنی معیشت اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنے اورغیر ملکی کمپنیوں پرغیرمنصفانہ طور پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہارامریکی کانگریس کی سماعت میں ٹک ٹاک کے سی ای او کی پیشی کے بعد روزانہ کی پریس بریفنگ میں کیا۔ اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں ماؤ نے کہاکہ ہم نے ٹک ٹاک کی طرف سے کیے گئے تبصروں کو بھی نوٹ کیا ہے اور یہ کہ چینی حکومت قانون کے تحت ڈیٹا کی رازداری اور حفاظت کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت نے کبھی بھی کمپنیوں یا افراد کو غیر ممالک میں موجود ڈیٹا، معلومات اور انٹیلی جنس جمع کرنے یا فراہم کرنے کے لیے کبھی نہیں کہا اور نہ ہی کہیں گے کیوںکہ اس سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت نے ابھی تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا کہ ٹک ٹاک اس کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، لیکن اس نے بار بار جرم کا قیاس کیا ہے اور متعلقہ کمپنیوں پرغیر معقول طوردباو ڈالا،ترجمان نے کہا کہ امریکی کانگریس کے کچھ اراکین کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کا مشورہ سیاسی ظلم ہے۔
نیویارک(شِنہوا) ایک سابق امریکی سفارت کار نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کی جانب سے دنیا میں قیام امن کے لیے پیش کردہ منصوبے کا جائزہ لیاہے،منصوبے سے چین کو امید ہے کہ اس سے ایک سال سے جاری یوکرین بحران کا پرامن حل سامنے آئے گا ۔روس اور یوکرین نے چینی منصوبے کو فوری طور پر سراہاہے۔ سابق امریکی سفارت کاررچرڈ گرینل نے کیلیفورنیا گلوب میں شائع مضمون میں کہا کہ چین کا یہ اقدام صدر بائیڈن، قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے لیے باعث شرمندگی ہے کہ وہ گزشتہ سال سے اس مہلک تنازع کو ختم کرنے کے لیے امریکی منصوبہ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
2018 سے 2020 تک جرمنی میں امریکی سفیر رہنے والے رچرڈ گرینل نے کہا کہ سلیوان نے یہ کہتے ہوئے چینی منصوبے کا جواب دیا ہے کہ بائیڈن کی ٹیم صبح، دوپہر اور رات یعنی ہروقت اس سوچ میں رہتی ہے کہ یوکرین کو مزید فوجی امداد اور ہارڈ ویئر کیسے دیا جائے۔ سابق سفارت کار نے کہا وزیر خارجہ بلنکن جو اعلیٰ امریکی سفارت کاراور امریکی فارن سروس کے افسران کے لیے ترجیحات کا خاکہ پیش کرتے ہیں ان کے لیے یہ سائیڈ لائن ہونے کی ایک اور مثال ہے۔
ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارخطے میں کنلون پہاڑوں کے مشرقی دامن میں واقع ایاکوم جھیل تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث یہ بوسٹن کی جگہ سنکیانگ کی سب سے بڑی جھیل بن گئی ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز کے سنکیانگ انسٹی ٹیوٹ آف ایکالوجی اینڈ جیوگرافی کے ریموٹ سینسنگ مشاہدے کی بنیاد پر اخذ کردہ نتائج کے مطابق گزشتہ 30 برس میں ایاکوم جھیل کا آبی علاقہ تیزی سے بڑھ کر 2021 کے اختتام تک 1127.7 مربع کلومیٹر تک پہنچ گیا،اس نے بوسٹن جھیل کے رقبے کو پیچھے چھوڑ دیا تھا جس کا رقبہ 1064 مربع کلومیٹر ہے۔
انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ژو چھینگ گانگ نے کہا کہ ایاکوم نمکین پانی کی ایک سطح مرتفع جھیل ہے جس میں پانی کا رقبہ 1980 کی دہائی میں 500 مربع کلومیٹر تھا جو 1990 تک بڑھ کر 669.16 مربع کلومیٹر ہو گیا تھا اور 2021 تک اس میں 68.53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے گزشتہ برس اپریل سے جولائی تک کنلون پہاڑوں کی شمالی ڈھلوان پر گلیشیئرز، برف، دریاؤں اور جھیلوں کے لئے ایک تحقیقی مہم چلائی جس سے معلوم ہوا کہ صرف ایاکوم جھیل ہی بڑی نہیں ہو ئی۔
تحقیقی ٹیم کے سربراہ ژو نے کہا کہ 1990 سے 2020 تک اس خطے میں ایک مربع کلومیٹر سے زیادہ پانی کا رقبہ رکھنے والی جھیلوں کی تعداد 34 سے بڑھ کر 113 ہو گئی ہے اور ان جھیلوں کا کل آبی رقبہ 1 ہزار 600 مربع کلومیٹر سے بڑھ کر تقریباً 3 ہزار 200 مربع کلومیٹر ہوگیا ہے۔
ٹیم ارکان نے جھیل میں پانی کا رقبہ بڑھنے کی وجہ گلیشیئر پگھلنے میں تیزی اور موسمیاتی تبدیلی کے تحت پہاڑی علاقوں میں زیادہ بارش کو قرار دیا ہے۔
مزار شریف(شِنہوا)افغانستان کے شمالی حصے میں بارشوں اور طوفانی سیلاب نے رہائشی مکانات اور کھیتوں کو تباہ کر دیا ہے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان محمد آصف وزیری نے جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ جمعرات کی شام کوشدید بارشیں تباہ کن سیلاب کا باعث بنیں جس سے شمالی صوبہ بلخ کے ضلع زری اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 300 سے زائد مکانات اور3 ہزار ایکڑ کھیت جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
اہلکار نے بتایا کہ سیلاب سےضلع زری اور ملحقہ علاقوں میں متعدد مویشی بھی مارے گئے ہیں۔
اہلکار نے بتایا کہ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیج دی گئی ہیں۔
شدید سیلاب سے صوبہ زابل کے دارالحکومت قلات کا افغانستان کے جنوبی علاقے کے سات اضلاع سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔
افغانستان کے محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک کے 34 میں سے 20 صوبوں میں مزید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔
ووہان(شِنہوا)چینی فٹ بال ایسوسی ایشن(سی ایف اے) کی تادیبی کمیٹی کے ڈائریکٹر وانگ شیاؤ پھنگ اور سی ایف اے کے شعبہ مقابلہ کے ڈائریکٹر ہوانگ سونگ کو قوانین کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں زیر تفتیش رکھا گیا ہے۔
جمعہ کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق ہوانگ سونگ پر پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کا بھی شبہ ہے۔
سی پی سی کے نظم و ضبط کےبارے میں ہوبے کے صوبائی کمیشن اور صوبائی نگران کمیشن کے بیان کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط اور نگران قومی کمیشن کی طرف سے دونوں عہدیداروں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
ابوجا(شِنہوا)نائیجیریا کے فوجیوں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کارروائیوں میں 40 مسلح افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
ایک فوجی ترجمان موسیٰ دانمادامی کے مطابق ملک کے شمال مشرقی حصے میں بوکو حرام اور داعش مغربی افریقہ صوبے کے گروپوں کے کم سےکم 18 ارکان مارے گئےجبکہ50سےزائد عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے 119 شہریوں کو بھی بازیاب کرایا جنہیں عسکریت پسندوں نے مبینہ طورپراغوا کیاتھا۔
دانمادامی نے کہا کہ شمالی وسطی علاقے میں کارروائی کے دوران آٹھ ڈاکوہلاک اور 28 گرفتار کئے گئے جبکہ اغوا کئے گئےپانچ افراد کو فوجیوں نے بازیاب کرایا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے شمال مغربی حصے میں فوجیوں نے مجرموں کے انکلیو میں کارروائی کرتے ہوئے کم سےکم 14 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا اور 16 مغوی شہریوں کو بازیاب کرایا۔
فوج کی کارروائیوں کوقابل ستائش اور کامیاب قرار دیتے ہوئے دانمادامی نے کہا کہ کل 1 ہزار 506 دہشت گردوں اور ان کے خاندانوں کے ارکان نے کارروائیوں کے دوران مختلف مقامات پر سرکاری فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے جن میں154 مرد، 514 خواتین اور 838 بچے شامل ہیں۔
نائیجیریا کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مسلح حملے ایک بنیادی سیکورٹی خطرہ رہے ہیں، جو حالیہ مہینوں میں ہلاکتوں اور اغوا کے واقعات کا باعث بنے ہیں۔
کن منگ (شِںہوا) شنگریلا قومی موسمیاتی بیک گراؤنڈ اسٹیشن چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے ڈی چھین تبتی خوداختیار پریفیکچر میں 3 ہزار 500 میٹرز سے زائد بلندی پر واقع ہے۔ یہ چین کے 7 موسمیاتی بیک گراؤنڈ اسٹیشنز میں سے ایک ہے۔
اس اسٹیشن پر عملے کے 6 ارکان تعینات ہیں جو یومیہ بنیادوں پر موسمی نگرانی کے اعدادوشمار مرتب کرتے ہیں۔
موسمیاتی بیک گراؤنڈ اسٹیشن گرین ہاؤس گیسز، ری ایکٹو گیسز اور ایروسولز جیسے 30 سے زیادہ قسم کے مشاہدات کے فرائض انجام دیتا ہے۔
چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے ڈی چھین تبتی خوداختیار پریفیکچر میں عملے کی اراکین پھنگ شیاؤ چھنگ (دائیں) ین یو ئے میاؤ (درمیان) اور لی شیاؤ لی شنگریلا قومی موسمیاتی بیک گراؤنڈ اسٹیشن پر کام کررہی ہیں ۔(شِنہوا)
چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے ڈی چھین تبتی خوداختیار پریفیکچر میں عملے کی اراکین ین یو ئے میاؤ (دائیں) پھنگ شیاؤ چھنگ (درمیان) اور لی شیاؤ لی شنگریلا قومی موسمیاتی بیک گراؤنڈ اسٹیشن پر کام کےلئے جارہی ہیں ۔(شِنہوا)
چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے ڈی چھین تبتی خوداختیار پریفیکچر میں عملے کی ار اکین پھنگ شیاؤ چھنگ (دائیں) ین یو ئے میاؤ (درمیان) اور لی شیاؤ لی شنگریلا قومی موسمیاتی بیک گراؤنڈ اسٹیشن پر کام کررہی ہیں ۔(شِنہوا)
واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں جاری کردہ ایک نئے سروے کے مطابق 38 فیصد امریکی عوام نے صدرجوبائیڈن کی جانب سے فرا ئض کی انجام دہی کے حوالے سے معاملات کی کی تائید کی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس-این او آر سی سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ کے سروے کے مطابق بائیڈن کی صدارت مقبولیت کی درجہ بندی میں کم ترین مقام پر پہنچ گئی ہے۔
بائیڈن کی جا نب سے قومی معیشت کو سنبھا لنے کے بارے میں رائے زیادہ منفی ہے۔ صرف 31 فیصد نے ملکی معیشت کو سنبھالنے میں حمایت کی جبکہ 68 فیصد نے اسے مسترد کردیا ۔
بائیڈن کی مجموعی منظوری اور معیشت پر ان کی تائید کا جائزہ پارٹی کی رائے پر مبنی ہے۔
76 فیصد ڈیموکریٹس نے امریکی صدر کے کام کو سنبھا لنے کے حوالے سے حمایت کی اور 63 فیصد نے معیشت کو سنبھالنے میں ان کی حمایت کی۔
ریپبلیکن ان کی کام بارے کارکردگی اور معیشت کو سنبھالنے بارے اب بھی ناپسندیدگی کا اظہارکرتے ہیں۔
ملک کی سمت بارے رائے ایک ماہ قبل کی نسبت زیادہ مایوس کن ہے۔
مجموعی طور پر 21 فیصد افراد کے مطابق امریکہ درست سمت میں جا رہا ہے جبکہ گزشتہ ماہ 28 فیصد افراد نے یہی مو قف اختیار کیا تھا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں کپاس کی صنعت، مارکیٹ طلب کے فروغ اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے رسد کا معیار بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
آل چائنہ فیڈریشن آف سپلائی اینڈ مارکیٹنگ کوآپریٹوز کی کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہو شون لی نے ایک سالانہ صنعتی کانفرنس میں کہا کہ چین دنیا کا سب سے بڑا کپاس پیدا کرنے والا، درآمد کنندہ اور صارف ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی مصنوعات کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بھی ہے۔
ہو نے مصنوعات میں اختراع کے فروغ ، مقامی طلب میں اضافے اور اس شعبے کی اپ گریڈیشن تیز کرنے میں تمام صنعتی چین کے رابطوں پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے اطلاق کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
ہو نے کہا کہ کپاس کی پیداوار کی تقسیم بہتر بنانے، ٹیکسٹائل صنعت کے لئے خام مال کی فراہمی یقینی بنانے، صنعتی اورسپلائی چین کی لچک اور حفاظت بہتر بنانے کی کوشش بھی ہونی چا ہئے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے ملک میں نئے قسم کے سیاسی پارٹی نظام کی قوت اور کردار سے بھرپور مستفید ہونے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے چین کو ہر اعتبار سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور جدیدیت کے چینی راستے سے تمام محاذوں پر چینی قوم کے تجدید شباب کو فروغ دینے کے لئے اتحاد کے ساتھ جدوجہد پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے تفویض کردہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے حال ہی میں غیر سی پی سی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں اور آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کا دورہ کرتے ہو ئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ نے غیر سی پی سی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ درست سیاسی سمت کو برقرار رکھیں اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے ساتھ اپنی سیاسی، نظر یاتی ، تصوراتی اور جذباتی شناخت کو مضبوط کریں جس سے کثیر الجماعتی تعاون کی مشترکہ سیاسی بنیاد کو مستحکم کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مشیروں، معاونین اور ساتھیوں کی حیثیت سے کام کرنے والی غیرسی پی سی سیاسی جماعتوں کو اپنے فرائض پوری تندہی سے انجام دینا ، گہری تحقیق کرنا ، مطالعہ کرنا اور فعال طور پر تجاویز پیش کرنی چا پئیں۔
وانگ نے آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس پر زور دیا کہ وہ نجی شعبے کی ترقی میں اعتماد بڑھانے، نئے ترقیاتی فلسفے کو عملی جامہ پہنانے ،اس کی مثبت اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے میں اپنی سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں رہنمائی کرے۔
غیر سی پی سی جماعتوں اور آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے رہنماؤں نے بالترتیب وانگ کو موجودہ حالات سے آگاہ کیا اور نئے دور میں متحدہ محاذ کی ترقی اور کثیر الجماعتی تعاون بارے سفارشات پیش کیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شی تائی فینگ بھی اس دورے میں موجود تھے۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے 2035 تک ملک کے طبی و صحت خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کا عزم کیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے جنرل دفاتر نے مشترکہ طور پر اس معاملے پر ایک مراسلہ جاری کیاجس میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی صحت کو یقینی بنانا ایک اسٹریٹجک ترجیح ہونی چاہیے۔
مراسلے کے مطابق متعلقہ کوششوں سے نوول کرونا وائرس سے لڑنے کے تجربے سے فائدہ اٹھا تے ہو ئے کام کے مراکز پرعوامی صحت کو یقینی بنانا اور روک تھام کو ترجیح دینی چا ہیے۔اس کے ساتھ یہ دیکھنا چاہیے کہ طبی و صحت کا شعبہ زیادہ منظم ، مستقل ، سائنسی ، متوازن اور مئوثر خدمت نظام کے قیام میں عوامی مفاد کی خدمت کرے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ 2025 تک ملک میں طبی و صحت کے وسائل اور متعلقہ خدمات کو زیادہ متوازن کرنا چاہیے جس میں بڑی بیماریوں کی روک تھام اور تدارک ، علاج اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔
مراسلے کے مطابق 2035 تک ایک طبی و صحت کی خدمات کا نظام قائم ہونا چاہیے جو بنیادی طور پرسوشلسٹ جدیدیت کے مطابق ، مکمل ، مئوثر اور لچکدار ہو ۔ اس سے مساوی رسائی، اور خدمات کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر تقویت ملے گی اور لوگوں کی صحت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
مراسلے میں اس ضمن میں کئی کاموں کی فہرست دی گئی ہے۔ ان میں ٹیلنٹ پول کا قیام ، صحت عامہ کی خدمات بڑھانا اور نچلی سطح پر متعلقہ نیٹ ورکس کو مضبوط بنانا شامل ہے۔
اس کے علاوہ ، فیملی ڈاکٹر سروس سسٹم کو بہتر بنا نا، کوششوں سے روایتی چینی ادویات کے اہم کردار پر زور دینا ، متعلقہ خدمات کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے۔
اس میں صحت ٹیکنالوجی کے فروغ، طبی و صحت کے اداروں کے انتظام کو بہتر بنانے اور اس شعبے میں سرکاری سرمایہ کاری کا نظام بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے سیکیورٹی فراہم کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پیسے دیں اور پرائیویٹ سیکیورٹی حاصل کر لیں،عدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ سے استفسار کیا کہ آپ کو کیا خطرہ ہے، کیوں سیکیورٹی چاہیے؟ کیا آپ کی کسی سے ذاتی دشمنی ہے؟حلیم عادل شیخ نے جواب دیا کہ میں عوام کے لیے اسمبلی میں آواز اٹھاتا ہوں، صوبے میں جہاں بھی مسائل ہوں وہاں جانا پڑتا ہے، مجھ پر حملے کیے گئے، میرے خلاف مقدمات درج کیے گئے،جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ آپ سیاستدان ہیں یہاں سیاست مشکل کام ہے،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھ پر مقدمے درج کرائے گئے، میری سیکیورٹی واپس لے لی گئی،جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ کس نے مقدمات درج کرائے؟حلیم عادل شیخ نے جواب دیا کہ سندھ سرکار نے مقدمات درج کرائے، مجھے پر حملے ہو چکے ہیں،جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ڈرانے کے لیے کیا ہو گا، آپ سوچیں انہوں نے مقدمات درج کرائے تو کیسے سیکیورٹی فراہم کریں گے؟ آپ چاہیں تو پرائیویٹ گارڈ رکھ لیں، جن لوگوں کو سندھ حکومت نے سیکیورٹی دے رکھی ہے وہ بھی غلط ہے،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے دوستوں کو بھی پولیس کی سیکیورٹی دے رکھی ہے، مجھے پہلے بھی سیکیورٹی دی گئی تھی،عدالت نے کہا کہ پہلے کو چھوڑیں، قانون اجازت نہیں دیتا تو ہم پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم نہیں دے سکتے، پیسے دیں اور پرائیویٹ سیکیورٹی حاصل کر لیں، قانون اجازت دیتا تو ابھی 2پولیس موبائلیں، درجن بھر اہلکار اور رینجرز کے گارڈز بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیتے، یہاں جس کے پاس پیسہ ہے وہ خود کو خدا سمجھتا ہے، پرائیویٹ گارڈز رکھ لیتے ہیں اور سڑکوں پر عوام کو ہراساں کرتے رہتے ہیں،اس موقع پر عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ عوام کو ہراساں کرنے والے پولیس اور پرائیویٹ گارڈز کو چیک کریں،نمائندہ محکمہ داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ چاہیں تو سیکیورٹی کے لیے پرائیویٹ گارڈز رکھ سکتے ہیں،عدالتِ عالیہ نے حلیم عادل شیخ کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب میں الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف لاہورہائیکورٹ بارنے آل پاکستان وکلا کنونشن کوطلب کرلیا گیا،صدرلاہورہائیکورٹ بارکا کہنا تھاکہ آل پاکستان وکلا کنونشن الیکشن کمیشن کے اعلان کیخلاف ہوگا،پاکستان وکلا کنونشن میں آئندہ کا لائحہ عمل دینگے،صدرلاہورہائیکورٹ بارکامزید کہنا تھا کہ وکلا آئین اورقانون کی پاسداری چاہتے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں درج بغاوت کا مقدمہ خارج کردیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد 14مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شاندانہ کے خلاف عوام کو اکسانے اوراداروں کے خلاف نفرت پھیلانے پرمقدمہ درج کیا تھا، ایف آئی آر 153A، 124Aاور 505کی دفعات کے تحت درج کی گئی تھی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر بڑی کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے،سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق خفیہ اطلاعات پر گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان میں کارروائیاں کی گئیں، جن میں کالعدم تنظیم سے وابستہ عبدالمقیت، عابد وحید، گل زمان، رمضان اور اکرام کو گرفتار کرلیا گیا،دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا،کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشت گردوں کی گرفتاری 33مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ممکن ہوئی،کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پنجاب کے مطابق رواں ہفتے 420کومبنگ آپریشنز میں 66مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، دہشت گردی میں ملوث شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے بڑے بھائی لیفٹیننٹ کرنل (ر)حسن حقانی اسلام آباد میں انتقال کر گئے،اہلِ خانہ نے لیفٹیننٹ کرنل (ر)حسن حقانی کے انتقال کی تصدیق کی ہے، واضح رہے حسین حقانی 2008 سے 2011 تک امریکا میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائی کورٹ نے ماہ رمضان کے پیش نظر ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل کرنیکی اجازت دے دی، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہدکریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی، ایک درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ریسٹورنٹس کا مسئلہ ہے، 11بجے بندکیا جائے تو سحری کے وقت کیسے اوپن کیا جائے،عدالت نے ریسٹورنٹس کو افطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دے دی،خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کی روک تھام کے لیے لاہور کے تمام ریسٹورٹنس رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے بعد ازاں عدالت نے ایک گھنٹے کا اضافہ کرتے ہوئے رات 11بجے تک ریسٹورنٹس بند کرنے کے احکامات دیے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اٹارنی جنرل پاکستان نے عہدے سے استعفی دے دیا،ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الہی نے عہدے سے استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی ہے،واضح رہے کہ بیرسٹر شہزاد عطا الہی کو 2فروری کو اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کیا گیا تھا ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر دفاع خواجہ آصف نیکہا ہے کہ عمران خان نے صدرِ مملکت کے ذریعے جنرل باجوہ کو توسیع کی آفر کی تھی ، عمران خان نے غیر آئینی طور پر اسمبلی توڑی، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی، عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد غیر قانونی اقدامات کیے، تحریک انصاف کا منفی رویہ سب کے سامنے ہے، عمران خان بضد ہیں کہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہونا، یہ اور ان کے کارکن عدالتوں کو تضحیک کا نشانہ بنا رہے ہیں، یہ جتھوں کو لے کر عدالت پہنچتے ہیں،جمعہ کو اسلام آباد میں غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا غیر قانونی اقدام کسی سیاستدان نے نہیں کیا، سیاست دانوں نے پروقار انداز میں سیاست کی،خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ن لیگ کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا، ان کے دور حکومت میں ن لیگ کی قیادت کی گرفتاریاں کی گئیں، اسی دور میں مجھے بھی گرفتار کیا گیا،انہوں نے کہا کہ 3سال تک میرے اہل خانہ عدالتوں کا سامنا کرتے رہے، عمران دور میں جیسے اپوزیشن کوانتقام کانشانہ بنایا گیا ایسا کسی جمہوری دور میں نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی ملزم عدالت میں پیش ہونے سے انکار نہیں کرتا، لندن سے آکر نواز شریف نے اپنی بیٹی کے ساتھ گرفتاری دی، انہیں 3بار حکومت سے نکالا گیا لیکن کبھی نواز شریف نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کی،خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ایک مایوس آدمی ہیں جو پرتشدد کارروائیوں پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان میں عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ 2لاکھ افغان امریکا جانے کے لیے پاکستان آئے، وہ ابھی تک یہیں ہیں، زلمے خلیل زاد افغانوں کو امریکا لے جانے کی بات کیوں نہیں کرتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چین کی ٹیلی مواصلات صنعت میں رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کےدوران ابھرتے کاروبار اور نئے بنیادی ڈھانچے میں پائیدار توسیع کی بدولت اضافے کا سلسلہ جاری رہا ۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس شعبے میں کمپنیوں کی مجموعی کاروباری آمدنی 280.3 ارب یوآن (تقریباً 40.8 ارب امریکی ڈالرز) رہی، جو گزشتہ برس کی نسبت 7.9 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت نے کہا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسے ابھرتے شعبوں کی آمدن گزشتہ برس کی نسبت 25.7 فیصد بڑھی جس سے ٹیلی کام کاروبار کی آمدن میں 5 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق چین نے نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مستقل پیشرفت کی ہے۔ فروری کے اختتام تک ملک میں فا ئیو جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 23 لاکھ 80 ہزار ہوچکی تھی جو گزشتہ برس کے اختتام کے مقابلے میں 72 ہزار 100 زائد ہے۔
ایوان صدر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں فوجی افسران اور جوانوں میں اعزازاتتقسیم کئے گئے ، تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے ، تقریب میں جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل شمشاد مرزا ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، سربراہ پاک بحریہ محمد امجد خان نیازی ، سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور دیگر نے شرکت کی ،وطن کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا کے اعزازات خاندان کے افراد نے وصول کئے، سعودی عرب، بحرین اور دیگر ملکوں کے فوجی افسروں کو بھی اعزازات دیئے گئے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے خاندانوں کے افراد اور حاضر سروس فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا، صدر مملکت نے کیپٹن بلال محمد خلیل (شہید )،کیپٹن فہیم عباس( شہید)،سپاہی محمد وقاص ( شہید)کو ستارہ بصالت کے اعزاز سے نوازا جبکہ کمانڈر آف بحرین نیشنل گارڈ کے جنرل محمد بن عیسیٰ سلام الخلیفہ کو نشان امتیاز ملٹری جنرل فواد بن عبداللہ الظہرانی کو نشان ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ، ایئر مارشل چوہدری محمداحسن رفیق ، ایئرمارشل وقا احمد سہلیری ، میجرجنرل خرم نثار ، میجر جنرل قمرالنثار چوہدری ، میجر جنرل عرفان علی مراز، میجر جنر ل محمد رفیق ظہر ، ائیر ایڈمرل جاوید اقبال ، ریئر ایڈمرل محمد سہیل افضل ، ریئر ایڈمرل سلیمان الیاس ، ایئر وائس مارشل محمد ندیم صابر ، میجر جنرل سید خرم شہزاد ، میجر جنرل بلال عمیر ، میجر جنرل محمد وسیم ، میجر جنرل محمد سہیل امین ، میجر جنرل عتیق الرحمان سلہیریا ، میجر جنرل محمد علی، ایئر وائس مارشل سلمان عباس شاہ ، میجر جنرل محمد اویس دستگیر ، میجرجنرل احمد شریف چوہدری ، ریئر ایڈمرل محمد فیصل عباسی ، میجر جنرل عمراحمد بخاری ، میجر جنرل عنایت حسین ،میجر جنرل کمال اصغر ،میجر جنرل محمد عامر انجم ، میجر جنرل عادل یامین ، میجر جنرل فہیم عامر ، میجر جنرل شاہد منظور ، میجر جنر ل کا شف آزاد ،میجر جنرل تبسم ربی ، میجر جنرل کامران احمد ،میجر جنر ل عادل رحمانی ، میجر جنرل حسن خٹک ، میجر جنرل محمد شجاع انور ، میجر جنرل واجد جہانگیر ، میجر جنرل قمر وقاص ، میجر جنرل عاصم محمد ، میجر جنرل عاقب اقبال ،میجر جنرل راشد محمود ، میجر جنرل محمد عرفان ،میجر جنرل دلاور خان، میجر جنرل عبدالمعید، ریئر ایڈمرل محمد سلیم ایئر وائس مارشل شمس الحق ، میجر جنرل چوہدری محمد قمرالحق اور ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ کو ہلال امتیاز عسکری ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِںہوا) چین کے معروف ٹیلی مواصلات آپریٹرز میں سے ایک چائنہ موبائل نے 2022 میں گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد خالص منافع حاصل کیا ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ برس کمپنی کا خالص منافع 125.46 ارب یوآن (تقریباً 18.26 ارب امریکی ڈالرز) تھا۔
بیان کے مطابق آپریٹر کو 2022 میں 937.3 ارب یوآن کی کاروباری آمدن ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 10.5 فیصد زائد ہے، جس سے ہر کسی کے حصہ کی آمدن 5.88 یوآن رہی۔
گزشتہ برس کے اختتام تک کمپنی کے موبائل صارفین کی تعداد 97 کروڑ 50 لاکھ تھی، جبکہ اس کے فائیو جی صارفین کی کل تعداد 61 کروڑ 40 لاکھ رہی۔
ماسکو (شِںہوا) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے ماسکو کی جانب سے " ایک چین اصول" پر کاربند رہنے کا اعادہ کیا ہے۔
زخارووا نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا ہے کہ تائیوان معاملہ پر روس کا موقف 16 جولائی 2001 کو روس اور چین کے درمیان ہونے والے اچھے ہمسایہ اور دوستانہ تعاون کے معاہدے کے تحت ہے۔
انہوں نے زور د یتے ہو ئے کہاکہ اس موقف کی تصدیق روس ۔ چین سربراہ اجلاس کے بعد منظور کردہ مشترکہ بیان میں کی گئی ہے جس کا مقصد ایک نئے دور میں ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنا ہے۔
زخارووا نے مزید کہا کہ ماسکو اور بیجنگ خارجہ پالیسی بارے تمام امور پر قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔
ماسکو (شِںہوا) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے ماسکو کی جانب سے " ایک چین اصول" پر کاربند رہنے کا اعادہ کیا ہے۔
زخارووا نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا ہے کہ تائیوان معاملہ پر روس کا موقف 16 جولائی 2001 کو روس اور چین کے درمیان ہونے والے اچھے ہمسایہ اور دوستانہ تعاون کے معاہدے کے تحت ہے۔
انہوں نے زور د یتے ہو ئے کہاکہ اس موقف کی تصدیق روس ۔ چین سربراہ اجلاس کے بعد منظور کردہ مشترکہ بیان میں کی گئی ہے جس کا مقصد ایک نئے دور میں ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنا ہے۔
زخارووا نے مزید کہا کہ ماسکو اور بیجنگ خارجہ پالیسی بارے تمام امور پر قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔
پشاور(شِنہوا) پشاور میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوچکا ہے جس میں مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔اس کا مقصد غریب افراد کی یاد دلانا اور شکرگزار ہونے کی تلقین کرنا ہے۔
پشاور، رمضان المبارک کے دوران لوگ افطار کے منتظر ہیں ۔ (شِنہوا)
پشاور، رمضان المبارک کے دوران لوگ افطاری کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)
پشاورکی ایک مارکیٹ میں لوگ افطار کے لئے کھانے پینے کی اشیاء خرید رہے ہیں۔ (شِنہوا)
پشاور کی ایک مارکیٹ میں لوگ افطار کے لئے کھانے پینے کی اشیاء خرید رہے ہیں۔ (شِنہوا)
امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ ترکیہ کا نئے ایف16خریدنا اور پہلے سے موجود ایف16فلیٹ کے لئے جدید کاری کِٹیں حاصل کرنا نیٹو کے لئے اہمیت کا حامل ہے،امریکہ قومی اسمبلی کی خارجہ تعلقات کمیٹی سے خطاب کے دوران بلنکن سے ترکیہ کے ہاتھ ایف16کی فروخت اور ترکیہ کے ان ایف16کو امریکی اتحادیوں کے خلاف استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کے لئے صدر جو بائیڈن کے اختیار کردہ اقدامات کے بارے میں سوالات پوچھے گئے سوالات کے جواب میں بلنکن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ترکیہ کا جدید ایف16حاصل کرنا اور پہلے سے موجود ایف16 کے لئے جدید کاری پیکیج حاصل کرنا ضروری ہے۔ ہمارے خیال میں یہ نیٹو اتحاد کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے،بلنکن نے کہا کہ ہماری کوششوں کا مقصد نیٹو اتحادیوں کے درمیان تناو میں کمی کرنا اور تناو کا سبب بننے والے اقدامات یا بیانات سے پرہیز کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ ترکیہ، یونان یا پھر کسی ا ور نیٹو اتحادی کے بارے میں ہماری کوششوں کا مطمع و مقصود ان ممالک کو مکمل معنوں میں ایک دوسرے سے ہم آہنگ کرنا اور جس سامان اور ٹیکنالوجی کی انہیں ضرورت ہے اس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہم اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ اگر کسی دو نیٹو اتحادیوں کے درمیان کوئی عدم مفاہمت پائی جاتی ہے تو اس میں عدم مفاہمت میں ہمارا فراہم کردہ سامان یا ٹیکنالوجی استعمال نہ کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس نے واضح کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری کی کسی بھی کوشش کو اعلان جنگ تصور کیا جائے گا،انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے بعد روسی صدر کے ساتھی اور روسی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میڈویف نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن کو گرفتار کرنے کی کوئی بھی کوشش روس کے خلاف اعلان جنگ ہوگی،واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی)نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے،روسی حکام کا یوکرین میں جنگی جرائم کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغرب نے یوکرین کے جنگی جرائم کو نظر انداز کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنے والے نئے ڈرون کا تجربہ کیا ہے،نئے ڈرون کو سونامی کا نام دیا گیا ہے جس نے مشرقی ساحل کے قریب ایک غیر جوہری پے لوڈ کو دھماکے سے اڑایا،مقامی میڈیا کے مطابق نیا ڈرون کسی بھی ساحل اور بندرگاہ پر تعینات کیا جا سکتا ہے، ڈرون سسٹم کا مقصد بڑی آپریشنل بندرگاہوں کو دھماکے سے ایک بڑی تابکار لہر پیدا کر کے تباہ کرنا ہے،دوسری جانب جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے دعووں کا تجزیہ کر رہے ہیں،اس حوالے سے امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی تجربے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک سے ملاقات کی،اس موقع پر برطانوی وزیراعظم اور کرکٹرز گھل مل گئے اور سب نے ایک ساتھ کرکٹ بھی کھیلی، رشی سوناک نے انگلینڈ کے بولرز کا سامنا کیا اور انہوں نے بولنگ بھی کرائی،ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اس حوالے سے تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کیں،سوشل میڈیا پر برطانوی وزیراعظم کی اپنی کرکٹ ٹیم سے ملاقات اور کرکٹ کھیلنے کی تصاویر اور ویڈیوز کو لوگ بہت پسند بھی کر رہے ہیں،واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے درجنوں امریکیوں کو واپس لانے کے لیے کام کر رہا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس میں بیان جاری کرتے ہوئے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں موجود 44امریکیوں کی مدد کے لیے کام کر رہا ہے، یہ امریکی افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں اور طالبان حکام کے زیرحراست ہیں،انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم افغانستان میں امریکیوں کی آزادی محفوظ بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، ان امریکیوں کے اہل خانہ کی درخواست ہے ان کی شناخت،مقدمات پرعوامی سطح پربات نہ کی جائے،ان کا کہنا تھا کہ طالبان قبضے کے بعد سے 975امریکی شہریوں کی افغانستان چھوڑنے میں مدد کی ہے، افغانستان میں خود کو امریکی کہنے والے 175افراد ہیں جو 2021کے بعد افغانستان گئے ہیں،واضح رہے کہ امریکی افواج نے 2021میں دودہائیوں بعد افغانستان سے اپنی فوجیں نکال لی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب اور شام باہمی تعلقات بحالی کے تحت سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر رضامند ہو گئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے بعد سعودی عرب شام کے ساتھ تعلقات بحال کرے گا اور دونوں ممالک نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے،سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کو بحال کرنے کے لیے ایک تاریخی معاہدے کے بعد ریاض اور دمشق کے درمیان رابطوں میں تیزی آئی ہے اور دونوں حکومتیں عید الفطر کے بعد سفارت خانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں،خلیجی علاقائی ذرائع اور ایک سفارت کار کے مطابق یہ فیصلہ شام کے ایک سینئر انٹیلی جنس اہلکار کے ساتھ سعودی عرب میں بات چیت کا نتیجہ تھا،سعودی سرکاری ٹیلی ویژن نے سعودی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے تصدیق کی کہ شام کی وزارت خارجہ کے ساتھ قونصلر خدمات دوبارہ شروع کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے،خلیجی سفارت کار نے کہا کہ شامی انٹیلی جنس کے اعلی عہدے دار ریاض میں کئی دن تک رہے اور سفارتخانے کو بہت جلد دوبارہ کھولنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے،شام کو 2011میں مظاہرین پر اسد حکومت کے وحشیانہ کریک ڈائون کے جواب میں عرب لیگ سے معطل کر دیا گیا تھا،سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ اسد کے ساتھ مصروفیت شام کی عرب لیگ میں واپسی کا باعث بن سکتی ہے، لیکن فی الحال اس طرح کے اقدام پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلیا کے بعد اب برطانیہ نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کے ہاتھوں 50سے زائد نہتے اور معصوم افغان شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،عالمیمیڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل آسٹریلیا نے بھی افغان جنگ کے دوران اپنے فوجیوں کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے دوران ایک فوجی کو گرفتار کیا ہے جسے ممکنہ طور پر عمر قید ہوسکتی ہے،خیال رہے کہ غیر ملکی میڈیا نے ایک دستاویزی فلم میں دکھایا تھا کہ برطانوی فوجیوں نے 2010اور 2011کے درمیان افغان صوبے ہلمند میں چھاپوں کے دوران درجنوں افراد کو ہلاک کیا تھا،جس پر گزشتہ برس کے آخری ماہ میں برطانوی وزارت دفاع نے تحقیقات کا اعلان کیا تھا اور ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کے سربراہ جج لارڈ جسٹس ہیڈن کیو کو مقرر کیا گیا تھا،اس حوالے سے انکوائری کمیٹی کے سربراہ برطانوی جج لارڈ جسٹس ہیڈن کیو نے بتایا کہ افغانستان میں ماورائے عدالت اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں،برطانوی جج کا مزید کہنا تھا کہ ملک اور مسلح افواج کی ساکھ کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ ان فوجیوں کو تفتیش اور احتساب کے لیے حکام کے حوالے کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی فوج کو سری لنکا میں شرمناک شکست اور انخلا کو 23 برس مکمل ہوگئے، لنکاٹائیگرز جنگ میں ہندوستان کا کردار ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کی سرپرستی کا کھلا ثبوت ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے 1983سے لے کر 2009تک 20ہزار تامل ٹائیگرز کو ٹریننگ اور اسلحہ فراہم کیا،سری لنکن حکومت نے جون 1987میں تامل ٹائیگرز کے خلاف آپریشن آزادی شروع کیا تو اسے سبوتاژ کرنے کے لیے بھارتی بحریہ اور فضائیہ نے تامل باغیوں کو اسلحہ اور مدد فراہم کی،سری لنکا کی مذمت اور احتجاج کے باجود بھارت تامل باغیوں کی پشت پناہی سے باز نہ آیا اور 1987میں سری لنکا سے جبرا معاہدے کے ذریعے امن کے نام پر 80ہزار بھارتی فوج سری لنکن جزیرے جافنا میں بھیج دی،قتل عام، لوٹ مار اور اجتماعی زیادتیوں کے باعث بھارتی فوج اور ایل ٹی ٹی ای کے درمیان جنگ چھڑ گئی ، بھارتی جنرل نے راجیو گاندھی کو دو ہفتوں میں تامل باغیوں کے خاتمے کا یقین دلایا، بھارتی جنرل نے اس وقت کے وزیراعظم راجیو گاندھی کو 2ہفتوں میں تامل باغیوں کے خاتمے کا یقین دلایا تاہم 3سال گزرنے کے بعد بھارتی فوج کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا،بھارتی کارروائی کے نتیجے میں 27ہزار سری لنکن شہری، 5ہزار سری لنکن فوجی اور 3ہزار سے زائد بھارتی فوجی اکھنڈ بھارت کے خواب کا ایندھن بنے،سری لنکا میں بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی، 1989میں کوکوویل میں بھارتی کمانڈرز نے40سے زائد بے گناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، بھارت کی سری لنکا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے باعث ملک میں جاری خانہ جنگی 20سال طویل ہوگئی اور تامل باغیوں کے حملے میں بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی ہلاک ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس ادارے نے حکومت کو بے بس کر کے رکھ دیا ہے۔ آئی ایم ایف بڑی طاقتوں کے ایما پر معاہدے میں تاخیری حربے استعمال کر کے پاکستانی معیشت کو برباد کر رہا ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے اپنی سیاسی ساکھ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سخت ترین اقدامات کئے ہیں مگر اس سے بھی آئی ایم ایف مطمئن نہیں ہوا جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس ادارے کی ڈوریاں کوئی اور ہلا رہا ہے۔ایک بڑی طاقت بھارت کے زریعے ایشیاء میں اپنی چوہدراہٹ قائم کرنا چاہتا ہے اور اگر پاکستان آج چین سے دور ہو جائے یا بھارت کے آگے گھٹنے ٹیک دے تو آئی ایم ایف فوری طور پر معاہدہ بحال کر دے گا۔
ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ دوست ممالک نے بھی برت وقت میں پاکستان کسی کے کہنے پر تنہا چھوڑا ہے اور یہ گٹھ جوڑ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک عالمی طاقت ایران اور سعودی عرب میں صلح سے خوش نہیں ہے اور نہ ہی چین کی کامیاب سفارتکاری اسے پسند آئی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ اس کو ہر قیمت پر سبو تاژ کیا جائے تاکہ اسکے سیاسی مفادات پورے ہوں اور اربوں ڈالر کا اسلحہ فروخت ہوتا رہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان کو استعمال کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ اگر اس نازک موقع پر بھی سیاستدانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور اقتدار کی خاطر ملکی مفاد کو قربان کرتے رہے تو پاکستان عالمی طاقتوں کے پھیلائے ہوئے جال میں پوری طرح پھنس جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سمندری غذا کی صنعت عالمی معیشت کا انتہائی منافع بخش اور پائیدار شعبہ ہے۔ پاکستان کو عالمی معیاری سمندری غذا کی مصنوعات برآمد کرنے کے لیے مزید ہائی ٹیک کوالٹی ٹیسٹ لیبز کی ضرورت ہے جس سے اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ ہوگا اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اس صنعت کو قائم کرنے کی ترغیب ملے گی۔پاکستان سے معیاری سمندری خوراک کی برآمد کے بارے میں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل فشریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات نے کہاکہ بین الاقوامی طور پر کوالٹی ایشورنس سمندری خوراک کی برآمد کا ایک اہم حصہ ہے۔ بین الاقوامی معیارات کو پورا کرنے کے لیے ہم نے ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔ ہم نے ایک وسیع پیمانے پر ہائی ٹیک آئی ایس او2025تصدیق شدہ لیبارٹری قائم کی ہے۔ سمندری غذا کے معیار کی یقین دہانی کے لیے یہاں تقریبا تمام قسم کے اقدامات کیے جاتے ہیںجس میں میگنیشیم، کیلشیم اور سوڈیم کی سطح کی نگرانی، معیاری پیلاجک آرگنزم ڈیکلائن اور ٹیسٹ، بیکٹیریا سے متعلق مائکرو بائیولوجیکل ٹیسٹ، ہسٹامین اور کلورامفینیکول تجزیہ شامل ہیں۔ ہسٹامین کی قسم کی آلودگی زیادہ تر باسی مچھلیوں میں ہوتی ہے۔ بھاری دھاتوں کی موجودگی کو بھی یہاں جانچنا ممکن ہے۔ یورپی یونین میں سب سے زیادہ مطالبہ اور عام معیار یہ ہے کہ سمندری غذا ہسٹامین، کلورامفینیکول اور بھاری دھاتوں سے پاک ہونی چاہیے۔ ہماری لیب ان تمام پیرامیٹرز کو پورا کرتی ہے تاکہ پروسیسرڈ یا ویلیو ایڈڈ سمندری غذا کو مشرق وسطی، یورپی اور دیگر مارکیٹوں میں برآمد کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ملک کسی بھی قسم کے سمندری غذا کا آرڈر دیتا ہے تو وہ تمام مطلوبہ معیار کے اقدامات کی فہرست فراہم کرتا ہے اور مصنوعات کا معیار مختلف ہو سکتا ہے لیکن زیادہ تر یہ ایک ہی معیار کے ہوتے ہیں۔ڈاکٹر سکندر حیات نے کہا کہ پاکستان میں مزید ہائی ٹیک کوالٹی ٹیسٹ لیبز قائم کرنا ضروری ہے جو یہاں اس صنعت کو ترقی دینے کے لیے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سمندری خوراک کی صنعت ایک انتہائی منافع بخش اور پائیدار اقتصادی شعبہ ہے۔ اس شعبے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس شعبے کے قیام سے روزگار کی نئی منڈی کھلے گی، جی ڈی پی میں اضافہ ہوگا اور سمندری خوراک کی برآمدات کے ذریعے ریاست کے خزانے میں زبردست زرمبادلہ آئے گا۔عالمی سمندری غذا کی مارکیٹ میں 2021 میں 310 بلین امریکی ڈالر کی مالیت سے 2029 تک 8.29 فیصد کمپانڈ اینول گروتھ ریٹ پر 605 بلین امریکی ڈالر کی ترقی متوقع ہے۔پاکستان کو ویلیو ایڈڈ اور معیاری سمندری خوراک کی برآمد میں اضافہ کرکے اپنا حصہ حاصل کرنا چاہیے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے مستقبل میں غذائیت سے بھرپور خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ملک میں معیاری سمندری خوراک کی صنعت کی ترقی بھی ضروری ہے۔سمندری غذا کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے جدید ترین لیبز ایک ضروری آلہ ہیں۔ اس کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ناگزیر ہے کیونکہ کوئی بھی شعبہ نجی شعبے کی دلچسپی اور شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی کمی گلگت بلتستان میں کارکردگی اور گڈ گورننس کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے، پنجاب حکومت اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے حکام کو تکنیکی معاونت اور تربیت دے گی، گزشتہ سال دس لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا، سیاحتی ایپس متعارف کرائی جائیں گی جو سیاحوں کو معلومات تک آسان رسائی فراہم کریں گی۔ گلگت بلتستان کے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈپٹی سیکرٹری کومیل عباس نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پروگرام کو ڈیجیٹائز کرنااس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے درست سمت میں ایک قدم ہے۔انہوںنے خطے میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے جاری منصوبوں کے بارے میں معلومات شیئر کیںاور بتایا کہ حکومت اپنے محکموں میں ای پروکیورمنٹ پر کام کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے گلگت بلتستان میں پروکیورمنٹ اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے حال ہی میں ڈیجیٹل ایپ کو محکمہ خزانہ کے حوالے کیا ہے۔ اس کے فعال ہونے کے بعدیہ ٹینڈرنگ کے عمل میں بہتر شفافیت اور کارکردگی کے ذریعے گورننس کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔زمین کے ریکارڈ کی دیکھ بھال ایک مشکل عمل ہے۔ حکومت اسے ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ معلومات تک آسان رسائی سرکاری اہلکاروں کے لیے کوئی مسئلہ نہ ہو۔ پنجاب حکومت اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے حکام کو تکنیکی معاونت اور تربیت دے گی۔انہوں نے سیاحت کے امکانات کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور سیاحت کے شعبے کے لیے پروگراموں کو ڈیجیٹل بنانے کی اہمیت کی وضاحت کی۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال دس لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاحتی ایپس متعارف کرائی جائیں گی جو سیاحوں کو معلومات تک آسان رسائی فراہم کریں گی۔
وہ مقامی ہوٹل مالکان کے ساتھ رابطے میں آتے ہوئے آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے، گاڑیاں کرایہ پر لے سکیں گے اور کمرے پہلے سے بک کر سکیں گے۔یہ سب کچھ ہونے کے لیے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کلید ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت ٹیلی کام سیکٹر میں نجی کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے علاوہ ایک پبلک سیکٹر کی تنظیم، تین نجی کمپنیاں بھی اس خطے میں کام کر رہی ہیں۔انہوں نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔ نوجوان آبادی کو ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کرنے کے لیے آئی ٹی قرضے ملیں گے۔ گلگت شہر میں ایک آئی ٹی پارک ہے جبکہ غذر، ہنزہ اور چلاس میں دو سال کے اندر تین پارکس بنائے جائیں گے۔ حکومت آئی ٹی پارکس کو خطے کے باقی علاقوں تک پھیلانا چاہتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی کو ڈیجیٹل ذرائع سے منافع حاصل ہو۔انہوں نے اعتراف کیا کہ توانائی کی قلت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ محکمہ آئی ٹی نے گلگت کے جوٹیال اور چلمس داس میں ڈیجیٹل ٹریننگ سینٹرز میں سولر سلوشنز نصب کیے ہیں۔ اسی طرح حکومت مستقبل میں شمسی توانائی پر زیادہ انحصار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک گلگت بلتستان کا خطہ پسماندہ ہے۔ صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر خصوصی پروگراموں پر توجہ دے رہی ہے۔ ڈیجیٹائزیشن پروگرام ان پروگراموں میں شامل ہے جو گورننس اور لوگوں کی روزی دونوں کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں اویرتھ اور سیوخت کی وادیاں سونے، چاندی اور دیگر قیمتی معدنیات کا خزانہ رکھتی ہیں۔ گلوبل مائننگ کمپنی لمیٹڈ اسلام آباد کے پرنسپل جیولوجسٹ محمد یعقوب شاہ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک کامیاب گرین فیلڈ ایکسپلوریشن علاقے کی سماجی و اقتصادی مخمصے کو ایک خوشحال وژن میں بدل سکتا ہے۔معدنیات سے بھرپور وادیاں تقریبا 165 کلومیٹر ریشون تھرسٹ فالٹ کے ساتھ تقریبا 37 کلومیٹر کے خطی فاصلے پر ایک دوسرے کے مخالف واقع ہیں۔یہ نشانات اینٹیمونی، گیلینا، سونا، چاندی، تانبا اور سیسہ سے مالا مال ہیں جو بولانجرائٹ نامی چٹان میں مشترکہ شکل میں موجود ہیں۔یہ معدنیات کا ایک منفرد مونوکلینک آرتھرومبک سلفوسالٹ گروپ ہے۔عام طور پر، یہ نیلے، گہرے سرمئی اور سیاہ رنگوں میں پایا جاتا ہے جو بنیادی طور پر اینٹیمونی اور سیسہ پر مشتمل ہوتا ہے، اور عام طور پر کم سے درمیانے درجے کی ہائیڈرو تھرمل رگوں اور اسٹاک ورکس میں اینٹیمونی اور گیلینا کے ساتھ پایا جاتا ہے۔ بولانجیرائٹ کے ساتھ منسلک معدنیات پائرائٹ، آرسنوپیرائٹ، اسفالرائٹ، کوارٹج اور سائڈرائٹ ہیں۔ 1974-75میں گیلینا اور اینٹیمونی کی کان کنی کے دوران چترال ضلع میں بولانجیرائٹ پایا گیا تھا۔
ماہرین ارضیات نے 1980-81 میں ان نتائج کی چھان بین کی۔ وہاں بولانجرائٹ کی معدنیات ریشون فالٹ زونز اور متعلقہ فالٹ زونز کے ساتھ ہائیڈرو تھرمل رگوں اور لینٹیکولر باڈیز کے طور پر ہوتی ہیں۔ریشون فالٹ ایک علاقائی زور ہے جو ڈیوونین جراسک چٹانوں کو الگ کر کے پورے قراقرم کے خطوں کو طول بلد سے جوڑتا ہے۔وادی بروغل کے مشرقی حصے کی طرف، اس کی اصل سے تقریبا 165 کلومیٹر دور، مذکورہ فالٹ مٹی کے غلاف میں چھپا ہوا ہے۔ ماہرین ارضیات نے 12 میٹر لمبی اور 1.2 میٹر چوڑی بولانجرائٹ بیئرنگ کا معائنہ کیا۔ کچھ جگہوں پرپیلے رنگ کے داغدار سنکھیا اور سبز رنگ کے مالاکائٹ ایسک کے ساتھ ساتھ وینیڈیم، ٹن اور دیگر دھاتیں بھی پائی گئیں۔بعد میں، سنٹرلائزڈ ریسرچ لیبارٹریز پشاور یونیورسٹی، اور دیگر نامور جیو لیبز کی جانب سے رنگدار تبدیل شدہ پائرائٹ ڈسمینیٹڈ زون اور ایک کوارٹز رگ میں کی جانے والی تحقیق میں بولانجرائٹ معدنیات کے معمولی نشانات ظاہر ہوئے۔ حیرت انگیز طور پر ایسے علاقوں میں بھی سونے اور چاندی کی غیر متضاد قدروں کے پائے جانے کے قوی اشارے ملے ہیں جن میں بولانجیرائٹ والی رگوں کی کمزور علامات دکھائی دیتی ہیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تمام ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے درآمدی اور برآمدی مسائل کو آزادانہ طور پر حل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ، ایس آر او جاری کیے جانے کے لیے برآمد کنندگان کو اپنی شپنگ کنسائنمنٹ کو کراچی لے جانا پڑتا ہے جس سے برآمد کنندگان کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور کارگو ہینڈلنگ ایک مسئلہ بن جاتی ہے،ویلتھ پاک کے ساتھ ایس آر او ریگولیشن کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پبلک ریلیشن آفیسر تجم الحسین سچل نے کہا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ملک میں صنعت کاری کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد کرتے ہیں۔پاکستان میںای پی زیڈز کو زیادہ کارآمد بنایا جا سکتا ہے اگر انہیں کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں عمل کرنے کی بجائے برآمدی کارگو کے لیے قانونی ضابطے کے احکامات جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔ایس آر او سامان کی تصدیق کا حتمی مہر ہے جس کے بعد برآمد کے لیے کارگو کی کھیپ کی اجازت دی جاتی ہے۔ ایک ای پی زیڈ کو ایس آر اوز کو چلانے کی اجازت دی جانی چاہیے تاکہ برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ہو۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایس آر او جاری کیے جانے کے لیے برآمد کنندگان کو اپنی شپنگ کنسائنمنٹ کو کراچی لے جانا پڑتا ہے۔
یہ زیادہ فریٹ چارجز ادا کرنے اور دیگر اضافی اخراجات براہ راست اور بالواسطہ مزدوری، ری پیکجنگ، ویئر ہاس چارجز وغیرہ کو برقرار رکھنے کی قیمت پر کیا جاتا ہے۔ برآمد کنندگان بہت پریشان ہیں کیونکہ تمام ایس آر او اور اسٹینڈنگ آرڈرز صرف کے ای پی زیڈ کے نام پر جاری کیے جاتے ہیں۔ حکومت کو اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے تاکہ تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنایا جا سکے۔تجمل سچل نے کہا کہ دوسرا اہم مسئلہ ای پی زیڈز میں تربیت یافتہ اور تجربہ کار عملے کی تقرری کا ہے جو ان بانڈ اور آوٹ بانڈ شپمنٹس کو موثر طریقے سے سنبھال سکتے ہیں۔ عملے کے پاس ایکسپورٹ پروسیسنگ اور کسٹم قوانین سے متعلق مناسب معلومات اور مہارت ہونی چاہیے۔ سیالکوٹ سے چمڑے کے جوتوں کی برآمد کنندہ شبنم آصف نے کہا کہ برآمدی ترسیل کی تیز رفتار پروسیسنگ کے لیے ایس سی سی آئی کی سفارشات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید پروسیسنگ کے لیے ایکسپورٹ کنسائنمنٹ کو کراچی لے جانا ایکسپورٹرز کے لیے مشکل اور پریشان کن ہے۔
اس سے برآمد کنندگان کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور اس طرح کارگو ہینڈلنگ ایک مسئلہ بن جاتی ہے۔ پچھلے تین سے چار مہینوں کے دوران زیادہ تر برآمد کنندگان کارگو جہازوں سے محروم رہے کیونکہ کام کے بوجھ کی وجہ سے سامان کی پروسیسنگ میں تاخیر ہوئی۔شبنم آصف نے کہا کہ حکومت نے پروسیسنگ میں تاخیر کی وجہ سے کارگو جہاز کے کھو جانے کی صورت میں برآمد کنندگان کو سبسڈی یا چھوٹ جیسی کوئی ایک مراعات کی پیشکش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان پہلے ہی بجلی کے بلند نرخوں اور خام مال کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کا سامنا کر رہے ہیں۔ برآمد کنندگان بھی کھیپ کی واپسی یا مسترد ہونے کی صورت میں ادائیگیوں میں طویل تاخیر سے پریشان ہیں۔ تمام ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے تمام درآمدی اور برآمدی مسائل کو آزادانہ طور پر حل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ یہ نہ صرف کام کا بوجھ کم کرے گا بلکہ درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان دونوں کو کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیراعلی پنجاب کے سابق مشیر زبیر احمد خان کی بازیابی کے لئے دائر رٹ پیٹشن کی سماعت کے دوران فاضل عدالت نے پولیس کو مغوی کی بازیابی اور سراغ لگانے کے لئے 31مارچ تک مہلت دے دی۔ جمعہ کے روز سابق وزیراعلی پنجاب کے سابق مشیر زبیر احمد خان کی بازیابی کے لئے دائر رٹ پیٹشن کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کیروبرو ہوئی,دوران سماعت سیکرٹری داخلہ کی جانب سے زبیرکے اغوا سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیاگیا, جب کہ ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی اینٹی کرپشن کی جانب سے بھی زبیر خان کی گرفتاری سے مکمل لاعلمی کا اظہارکیاگیا،پٹیشنر کی طرف سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے,ایس پی پوٹھوہار وقاص خان اے ایس پی انعم شیر پولیس ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور تفتیش کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا،فاضل عدالت نے پولیس کو مغوی کی بازیابی اور سراغ لگانے کے لئے 31مارچ تک مہلت دیتے ہوئے پولیس کو جیو فینسنگ نادرہ سے مدد اور ماڈرن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی، درخواست کی مذیدسماعت31مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں جنسی زیادتی کے کیسزکی تفصیلات طلب کرلیں، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عدالت عالیہ میں سندھ میں اجتماعی زیادتی اور بچیوں سے جنسی زیادتی کے واقعات سے متعلق اینٹی ریپ ٹرائل اینڈ انویسٹی گیشن ایکٹ 2021پر عمل درآمد کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے قانون موجود ہے مگر اس پر عمل نہیں ہو رہا، پولیس اصلاحات کا بھی قانون بنایا گیا مگر عمل نہیں ہوا، ایک سال سے حکومتی جواب جمع نہیں کرایا جا رہا، ذیادتی کے کیسز میں عدالتی کارروائیاں بھی قانون کے مطابق نہیں چل رہیں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹس بنائے جانے تھے، خاتون پولیس تفتیشی افسر تک تعینات نہیں کی جاتی، قانون پرعمل داری نہ ہونے پر روزانہ واقعات ہو رہے ہیں، حالیہ دنوں میں کئی علاقوں میں افسوس ناک واقعات رونما ہوئے،گینگ ریپ ٹرائل کے لیے قانون بنا مگر عمل درآمد نہیں ہو رہا، قانون پرعمل درآمد نہ ہونے سے جنسی زیادتی کے کیسز متاثر ہو رہے ہیں،عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے زیادتی کے کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں،عدالت نے حکم دیا کہ بتایا جائے کہ کتنے کیسز میں ملزمان بری ہوئے یا سزائیں ہوئیں،عدالت نے کیس کی سماعت 9مئی تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت، عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دئیے،سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری، سیکریٹری داخلہ سندھ کو بھی نوٹس جاری کر دیا جبکہ آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل ، ڈپٹی اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں،دوران سماعت عدالت نے حکم دیا ہے کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر کر دی گئی ،حسان نیازی کی جانب سے درخواستِ ضمانت اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے،عدالت نے پولیس کو حسان نیازی سے متعلق ریکارڈ سمیت (آج) طلب کر لیا،حسان نیازی کی درخواستِ ضمانت پر عدالت میں دلائل بھی (آج) ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 2اسمبلیاں اس لیے تحلیل کی تھیں کہ 90روز میں انتخابات ہوں گے، ایک ہفتے میں قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے، ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ سوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتا لگ جائے گا، ن لیگ کی 8اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام ان سے سیاسی انتقام لیں گے،انہوں نے کہا کہ حکمران ایک طرف عمران خان سے گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ چاہتے ہیں، دوسری طرف گرفتاریاں اور مینار پاکستان جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، ان کا مسئلہ اب آئی ایم ایف ہے نہ غریب کی بھوک ہے، عمران خان کے کلین سویپ کا خوف ہے،سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بڑی عدالتی جنگ شروع ہونے جا رہی ہے، آر یا پار ہو جائے گا، ان کا مسئلہ نہ سکیورٹی ہے نہ پیسے ہیں، اپریل میں الیکشن نہیں ہوسکتے تو اکتوبر میں پیسے کہاں سے آئیں گے، پہلے ملک معاشی، سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوتے ہیں، اس کے بعد ٹوٹ جاتے ہیں،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے اناڑیوں کو کھلاڑی بنا کر بٹھا دیا ہے، جن کو گھر والے نہیں جانتے، تمام سیاسی عیاشیوں کے لیے پیسے ہیں، الیکشن کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے،پولیس کے مطابق پی ٹی آئی راولپنڈی سٹی کے صدر عمران حیات کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے،راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ سابق ایم پی اے راشد حفیظ اور ماجد حسین کے گھروں پر بھی پولیس نے چھاپے مارے ہیں، روات میں سابق ایم پی اے راجہ وحید قاسم کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے،راولپنڈی پولیس کے مطابق ان چھاپوں میں کسی رہنما کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم 17پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی