• Columbus, United States
  • |
  • ١٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی...

نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی ہدایت اللہ خان طوری نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا،نگران وزیراعلی کے معاون خصوصی ہدایت اللہ خان طوری نے اپنا تحریری استعفی گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو بھیج دیا،ہدایت اللہ طوری کے مطابق وہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے3فیصد سے اوپر چ...

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد سے اوپر چلی گئی ہے،قومی ادارہ صحت اسلام آباد کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 150کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث ایک مریض دم توڑ گیا جب کہ 22کی حالت تشویش ناک ہے،قومی ادارہ صحت کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ 58فیصد ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھر، حکومتی اقدامات زبانی جمع خرچ تک محدود،...

ضلع تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا جہاں سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 14ماہ میں ایک ہزار سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔،تھر میں بھوک افلاس سے جڑی ماوں کے بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا، حکومتی اقدامات صرف زبانی جمع خرچ تک محدود رہے، 18 لاکھ آبادی پر مشتمل صحرائے تھر کے باسیوں کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ،محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق تھرپارکر کے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 14ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد بچے اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے،محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اموات کی بڑی وجہ بچوں کی بہتر نشوونما نہ ہونا شامل ہے، دوسری جانب مریضوں نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز دستیاب ہیں نہ ہی ادویات دستاب ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلائو گھیرا ئوکیس،انسداد دہشتگردی عدالت نے پ...

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں جلائو گھیرئوا، پولیس پر تشدد کرنے اور پولیس گاڑی چھیننے کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو بڑا ریلیف مل گیا،انسداد دہشتگردی عدالت لاہورمیں پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکیخلاف جلا ئوگھیرا ئوکیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکی عبوری ضمانت 28مارچ تک منظور کر لی،عدالت نے اسد عمرکو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے پولیس کو 28مارچ تک اسد عمر کی گرفتاری سے روک دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خاتون جج دھمکی کیس، عمران کی وارنٹ معطلی میں...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وارنٹ معطلی میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے جنہوں نے استدعا کی کہ عمران خان کو آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کے لیے پابند کیا جائے ،جج نے کہا کہ ساڑھے 10بجے پی ٹی آئی کے وکلا آئیں گے تو کیس تب ہی سنیں گے، ساڑھے 10بجے ہی فریقین کے دلائل بھی سنیں گے، اس کے ساتھ ہی کیس کی سماعت میں ساڑھے 10بجے تک وقفہ کر دیا گیا،عمران خان کے وکیل گوہر علی خان کے عدالت میں پہنچنے پر عدالت میں دوبارہ سماعت شروع ہوئی،عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے استدعا کی کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں 30مارچ کو کچہری آ رہے ہیں، عدالت بھی 30مارچ کو سماعت کر لے، میں سول کورٹ میں وارنٹ کی تاریخ 29سے 30مارچ کرنے کی درخواست دے دیتا ہوں،جج نے وکیل گوہر علی سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ عجیب بات کر رہے ہیں، آپ 30مارچ کی استدعا کر رہے ہیں جبکہ وارنٹِ گرفتاری کا حکم 29 مارچ کا ہے،پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ تو مطلب ہوا کہ عدالت وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی جرات بھی نہ کرے، وارنٹِ معطلی کی درخواست پر میرٹ پر دلائل دینے چاہئیں، ملزم عدالت کا بی لووڈ بوائے ہوتا ہے لیکن اتنا بھی پسندیدہ بچہ نہیں ہوتا،اس موقع پر وکیل گوہر علی نے عمران خان کے وارنٹِ معطلی میں 30مارچ تک توسیع کرنے کی استدعا کر دی،جج نے کہا کہ 29مارچ کو عدالت کوئی بھی فیصلہ جاری کر سکتی ہے، وکیل گوہر علی نے کہا کہ توشہ خانہ کیس والے وارنٹ 30 مارچ تک معطل ہیں،جج نے سوال کیا کہ کیا عمران خان خاتون جج کے کیس میں کبھی پیش ہوئے ہیں؟پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان اس کیس میں کبھی پیش نہیں ہوئے، ابھی کیس کی نقول بھی دینی ہیں، وکیل گوہر علی کا تو خاتون جج کیس میں وکالت نامہ ہی نہیں ہے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندا...

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چنا ئوتک ممکن نہیں، ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے ، جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا،سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئین اس بارے میں واضح ہے کہ صدر کا انتخاب جب تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہوجاتے ممکن نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چنائو تک مم...

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چنا ئوتک ممکن نہیں، ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے ، جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا،سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئین اس بارے میں واضح ہے کہ صدر کا انتخاب جب تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہوجاتے ممکن نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب نے عمران خان کیخلاف کیسز کا ریکارڈ لاہور...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا،نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف نیب میں دو کیسز ہیں ، دونوں کیسز پر نیب راولپنڈی تحقیقات کر رہا ہے، عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اور اختیارات سے تجاوز کے معاملے کی انکوائری جاری ہے، اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے مالی فوائد لینے اور ریکارڈ چھپانے کے معاملے پر بھی انکوائری جاری ہے،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف دونوں کیسز انکوائری سٹیج پر ہیں، آپ کو نوٹسز جاری کیے گئے، نیب راولپنڈی کے علاوہ پاکستان میں کہیں بھی عمران خان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے،نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست نمٹانے کی استدعا کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں عام انتخابات کی منسوخی کا معاملہ،...

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ کر پنجاب کے عام انتخابات کی منسوخی سے متعلق آگاہ کردیا ،ذرائع کے مطابق پنجاب میں عام انتخاب کی منسوخی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں پنجاب کے انتخابات کی منسوخی کی وجوہات بتائی گئی ہیں ،صدر مملکت کو 8اکتوبر کی نئی پولنگ تاریخ سے بھی آگاہ کیا گیا، صدرمملکت عارف علوی کو 8اکتوبر کی پولنگ کی نئی تاریخ سے آگاہ کرنا مشاورتی عمل کا حصہ ہیخطمیں کہا گیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے پیش کیے گئے حالات کے باعث 30اپریل کو الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے اس لیے الیکشن کمیشن8مارچ کو جاری کردہ شیڈول سے دستبردار ہو گیا ہے، اب الیکشن آٹھ اکتوبر کو منعقد کرایا جائے گا جس کے لیے مناسب وقت پر نیا شیڈول جاری کیا جائے گا،خط میں الیکشن کمیشن اور عدالتوں کے مختلف فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا،یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30اپریل مقرر کی گئی تھی اور الیکشن شیڈول بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ-لندن-چیری کے پھول

برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں سینٹ پال کیتھیڈرل کے قریب چیری کے پھولوں کامنظر۔(شِنہوا)

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ شہر-رمضان - تیاری

فلسطینی رمضان سے قبل غزہ شہر کے ایک بازار میں خریداری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن- صنعاء -رمضان - تیاری

یمن کے شہر صنعاء میں  لوگ رمضان کے لیے ایک سپر مارکیٹ میں خریداری کر رہے ہیں ۔(شِنہوا)

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردن-عمان-رمضان

اردن کے شہر عمان میں شاہ حسین بن طلال مسجد میں ایک شخص دوربین کے ذریعے چاند کا مشاہدہ کر رہا ہے جہاں جمعرات سے رمضان کا آغاز ہوا۔(شِنہوا)

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر-قاہرہ-رمضان- لالٹین مارکیٹ

 مصر کے شہرقاہرہ میں ایک شخص اپنی ورکشاپ میں رمضان لالٹین بنا رہا ہے جہاں روایتی رنگ برنگی دھات اور شیشے کی لالٹینیں ہمیشہ رمضان سے پہلے زیادہ مانگ والی اشیاء میں شامل ہوتی ہیں تاہم اس سال مہنگائی سے متاثرہ لالٹین کی مارکیٹ ویران ہے۔(شِنہوا)

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبے ہیبی میں جنوری-فروری میں غیر ملکی...

شیجیاژوانگ(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبی میں 2023 کے پہلے دو مہینوں میں غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کی نسبت8.1 فیصد اضافے سے86ارب 67 کروڑ یوآن (تقریباً 12 ارب 60 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔

شیجیاژوانگ کے محکمہ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے کی برآمدات مجموعی طور پر48 ارب 44 کروڑ یوآن ہیں جوگزشتہ سال کی نسبت3.6 فیصد زائد ہیں جبکہ درآمدات 14.4 فیصد اضافے سے 38 ارب 23 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہیں۔

رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں امریکہ ہیبی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا جس کی درآمدات اور برآمدات کا حجم گزشتہ سال کی نسبت6 فیصد بڑھ کر 11 ارب 53 کروڑ یوآن تک پہنچ گیا۔

اس عرصے میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن کے ساتھ صوبے کی غیر ملکی تجارت 17.6 فیصد بڑھ کر9 ارب 79 کروڑ یوآن جبکہ یورپی یونین کے ساتھ صوبے کی غیر ملکی تجارت 5.1 فیصد بڑھ کر9 ارب 6 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے رواں سال کے تین انسان بردارخلائی مشنز...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی انسان بردارخلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے رواں  سال اپنے ملک کے انسان بردار خلائی پروگرام کے تین مشنزکے لوگو کی نقاب کشائی کی ہے،ان مشنز کے ذریعے  کارگو کرافٹ تیانژو-6 ،عملہ بردار خلائی جہاز شینژو-16  اور شینژو-17 کو خلا میں بھیجا جائے گا۔

سی ایم ایس اے کے مطابق،رواں سال 15 فروری کو لوگو کے لیے کال کےآغاز کے بعد سے، ملک بھر سے 500 سے زیادہ تنظیموں اور افراد کی جانب سے 1ہزار500سے زیادہ گذارشات موصول ہوئی ہیں۔

ابتدائی انتخاب، آن لائن ووٹنگ اور حتمی توثیق کے بعد،شیاوآو تیان گونگ کلچر اینڈ آرٹ(بیجنگ) سنٹر، بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انفارمیشن اور سیچھوان فائن آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے ایک پوسٹ گریجویٹ طالب علم کی جانب سے ڈیزائن کردہ تین لوگو کا باضابطہ طور پراجراکیاگیاہے۔

منتخب لوگوز اچھی طرح سے ڈیزائن کردہ اور ملک کے خلائی اسٹیشن کے لیے نیک تمناؤں سے بھرپور ہیں۔عملہ بردار خلائی جہاز شینژو-16 کے لوگو میں چینی افسانوی داستانوں سے تعلق رکھنے والے ایک مقدس پرندے "کون" کی شبیہ  بنائی گئی ہےجو انتہائی بلندی، دور اور مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کانورڈ اسٹریم تحقیقات کے لیے روس کی مسود...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہاہے کہ وہ نورڈ اسٹریم پائپ لائن کے معاملے پر روس کی طرف سے تجویز کردہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی مسودہ قرارداد کی حمایت کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہاروزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نےباقاعدہ پریس بریفنگ میں فروری میں یو این ایس سی میں روس کی جانب سے گیس پائپ لائن واقعے پر ایک بین الاقوامی آزاد تحقیقاتی کمیشن بنانے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے پر میڈیا کے سوال کے جواب میں کیا۔ اگرچہ روس نے اس مسودے پر خاموشی اختیارکررکھی ہے لیکن امریکہ اور سلامتی کونسل کے بعض دیگر مغربی ارکان نے خاموشی توڑتے ہوئے ایسے کمیشن پر اعتراض کیاہے۔

نورڈ سٹریم پائپ لائن دھماکے کے سنگین اثرات کا ذکرکرتے ہوئے، وانگ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے زیادہ تر ارکان نے سچائی کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وانگ نے کہا کہ روس کی طرف سے مجوزہ قرارداد کے مسودے کا مقصد اقوام متحدہ کی طرف سے بین الاقوامی تحقیقات کو آگے بڑھانا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین اس خیال سے اتفاق اور مسودے کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سب سے زیادہ مستند اور نمائندہ بین الاقوامی ادارے کے طور پر، اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تحقیقات کی سربراہی انفرادی ممالک کی موجودہ تحقیقات کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے اور سچائی کو تیزی سے سامنے لانے میں مدد کرے گی۔

چین کی انجمن ہلال احمرکا ملاوی و موزمبیق کی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی انجمنِ ہلال احمر(آر سی ایس سی) نے ملاوی اور موزمبیق کی ہلال احمر کی انجمنوں کو آفات سے بچاؤ سے متعلق امدادی کاموں میں مدد کے لیے نقد رقم کی صورت میں ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

انجمن ہلال احمر ملاوی اور موزمبیق کی انجمنوں کو بالترتیب1 لاکھ ڈالر اور50 ہزار  ڈالر کی ہنگامی امداد بھیجے گی جہاں سمندری طوفان فریڈی کی وجہ سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

چین کی انجمن ہلال احمر نے کہا کہ وہ صورتحال کی نگرانی جاری رکھے گی اور اپنی گنجائش کے مطابق مدد فراہم کرے گی۔

آسٹریلوی سینیٹرکی آکوس جوہری آبدوز معاہدے پ...

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلوی سینیٹر جارڈن سٹیل جان نے حکومت کے جوہری آبدوز کے معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نام نہاد آکوس سہ فریقی سیکورٹی پارٹنرشپ کے تحت، مارچ کے اوائل میں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز،امریکی صدرجو بائیڈن اور برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے مشترکہ طور پرآسٹریلیا کو جوہری آبدوزوں کی فراہمی کااعلان کیاتھا۔

مقامی میڈیا کے ایک تخمینہ کے مطابق 2050 کے وسط تک اس معاہدے پر 268 ارب سے 368 ارب آسٹریلین ڈالر (178 ارب سے 245 ارب امریکی ڈالر) لاگت آئے گی۔ آکوس  کلاس کی آٹھ آبدوزیں جنوبی آسٹریلیا کے دارالحکومت ایڈیلیڈ میں تیار کی جائیں گی،پہلی آبدوز2042 تک مکمل ہو گی۔

پارلیمنٹ میں حالیہ  دنوں میں کی گئی تقریر میں، گرینز پارٹی  کے رکن، اسٹیل جان نے معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خارجہ پالیسی کے سب سے تباہ کن فیصلوں میں سے ایک ہے جو کسی آسٹریلوی حکومت نے کیا ہے۔

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیا دریافت شدہ سیارچہ ہفتہ کو زمین کے قریب س...

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی خلائی ادارے، ناسا کے مطابق ڈی زیڈ2 2023 نامی ایک نیادریافت شدہ سیارچہ ہفتہ کو زمین سے 1لاکھ میل(1لاکھ 60ہزارکلومیٹر) سے زائد کی دوری سے محفوظ طریقے سےگزرے گا۔

ناسا کے پلینٹری ڈیفنس کوآرڈینیشن آفس نے بتایا کہ ناسا کے ریئل ٹائم ٹریکنگ ٹول کے مطابق، تقریباً 55 میٹرچوڑا سیارچہ اس وقت 36.84 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

ناسا کے مطابق، اگرچہ زمین کے قریب سے سیارچوں کا گزرنا ایک معمول ہے تاہم اس سائز کے سیارچے کا قریب سے گزرنا ایک دہائی میں صرف ایک بار ہی ہوتا ہے جو سائنس کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین آئندہ ہفتوں میں آئی ایم ایف سے 15 ارب...

کیف(شِنہوا)یوکرین کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اسے توقع ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ آئندہ چند ہفتوں میں یوکرین کے لیے15 ارب60 کروڑڈالرمالیت کے ایک نئے پروگرام کی منظوری دے گا۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرینی حکام اور آئی ایم ایف کے ماہرین پہلے ہی اس پروگرام پر عملے کی سطح پر معاہدہ کر چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 48 ماہ کے توسیعی فنڈ کی سہولت (ای ایف ایف) کے انتظام میں یوکرین کی اقتصادی بحالی میں معاونت کے لیے  بڑی اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کا ایک مجموعہ شامل ہے۔

گیون گرے کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن نے 8 سے 15 مارچ تک پولینڈ کے  وارسا میں نئے پروگرام پر یوکرینی حکام کے ساتھ بات چیت کی۔

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سمندری جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکرد...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں پولیس نے سامان اور انسانوں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ماہی گیری جیسی سمندری مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2022 میں 1 ہزار100 سے زائد مجرمانہ مقدمات دائر کئے۔

چین کی عوامی تحفظ کی وزارت کے مطابق مقدمات میں غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ سے متعلق 15 بڑے اور سنگین جرائم کا سراغ لگایا گیا اور قرنطینہ کے بغیر سرحد کے ذریعے سمگل کی جانے والی5 ہزار ٹن سے زائد منجمد مصنوعات ضبط کی گئیں۔

2022 میں عوامی تحفظ کے اداروں نے کاروباری اداروں اوربندرگاہوں  پر سمندر سے متعلق کارروائیوں کے ساتھ حفاظتی رہنمائی اور معائنہ کو مضبوط بنایا، 5ہزار 700 حفاظتی خامیوں کی نشاندہی کرکےانہیں دورکیا اور12 ہزار تنازعات کو حل کیا۔

 وزارت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ چین کے عوامی تحفظ کے ادارے سمندری جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے تاکہ ملکی سلامتی سمیت معیشت اور معاشرے کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ٹھوس حفاظتی لائن کھینچی جاسکے۔

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا سمیت دیگر آسیان ممالک کے لیے چین بڑی...

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمڈیچ ٹیکہو ہن سین نے کہاہے کہ چین کمبوڈیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے دیگر رکن ممالک کے لیے ایک بہت بڑی منڈی ہے۔

کمبوڈین وزیر اعظم  نے پنوم پن میں وانڈا انسٹی ٹیوٹ میں تقریباً 4 ہزار 700 طلباء کی گریجویشن تقریب سے خطاب میں کہا کہ کمبوڈیا اور دیگر آسیان  ممالک کمبوڈیا-چین فری ٹریڈ ایگریمنٹ (سی سی ایف ٹی اے )، آسیان-چین فری ٹریڈ ایریا (اے سی ایف ٹی اے ) اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ( آر سی ای پی ) معاہدے کے ذریعے چینی مارکیٹ سے استفادہ کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے جس نے تمام آسیان ممالک کو بہت سے فوائد فراہم کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ چین کی آسیان کو برآمدات کے مقابلے میں آسیان کی چین کو برآمدات کہیں زیادہ ہیں۔

ہن سین نے کہا کہ  چین نے دنیا کی دوسری بڑی معیشت  کی حیثیت سے  کوویڈ-19 کے خلاف اپنی حکمت عملی کو بہتر بنایا اور اس سال کے شروع میں بیرون ملک گروپ ٹور دوبارہ شروع کئے جبکہ کمبوڈیا اور دیگر آسیان ممالک  کوبھی چینی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کی آمد کی توقع ہے۔

پنوم پن میں بیلٹی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر جوزف میتھیوز نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  چین ایک دہائی سے زائد عرصے سے آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے اور چین-آسیان تعلقات نے اقتصادی، سماجی، تکنیکی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسیان کا معاشی مستقبل چین کے اقتصادی نقطہ نظر اور ترقی سے جڑا ہوا ہے  جبکہ کوویڈ-19 کے بعد کے  دور میں چین آسیان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی شراکت دارکی حیثیت رکھتا ہے۔

آسیان ممالک میں برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام شامل ہیں۔

چینی وزیراعظم کا جدید مینوفیکچرنگ کو ترقی دی...

چھانگشا(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے اعلیٰ معیار کی ترقی کو ترجیح  اور حقیقی معیشت کی ترقی پر زور دیتے ہوئے اعلیٰ درجے اور اعلیٰ ترین درجے کی مینوفیکچرنگ کو فروغ اورایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر تیز کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ،وزیر اعظم لی نے ان خیالات کا اظہار منگل سے بدھ تک چین کے وسطی  صوبے ہونان میں جدید مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی ترقی سے متعلق ایک معائنہ جاتی دورے اور ایک سمپوزیم  سے اپنے خطاب میں کیا۔

اپنے دوروں کے دوران، وزیر اعظم نے سی آرآر سی ژوژہو لوکوموٹیو کمپنی سمیت  ژوژہو میں قائم کئی ایک کاروباری اداروں کا دورہ کیا،جہاں وزیراعظم کو انٹرپرائزز کی پیداوار، تحقیق و ترقی اور مارکیٹ کی ترقی کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ جدید مینوفیکچرنگ کی ترقی کو فروغ دینا بنیادی طور پر جدت اور ہنر پر منحصر ہے۔ انٹرپرائزز کو کلیدی شعبوں اور بڑی ٹیکنالوجی اور آلات کے شعبوں میں بنیادی ٹیکنالوجیز میں کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے تیزی لانی چاہیے۔

  وزیراعظم لی نے کہا کہ تکنیکی جدت کی قدر اور فعالیت  اس کے اطلاق میں مضمر ہے۔ انہوں نے صنعت، اکیڈمی، تحقیق اور ایپلی کیشن کے درمیان زیادہ ہم آہنگی  اور مصنوعات کے معیارکو بلند کرنے پر زور دیا۔

ہونان کے صوبائی دارالحکومت چھانگشا میں کاروباری اداروں کا دورہ کرتے ہوئے، لی نے کہا کہ کاروباری ادارے جدت کا بنیادی حصہ ہیں،دنیا کے معروف کاروباری اداروں اور دیگرکاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں جو نئی اور منفرد مصنوعات تیار کرنے کے لیے خصوصی اور جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کے دورہ روس نے دنیا بھر کی توجہ حاص...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے صدر شی جن پھنگ کے روس کے حالیہ سرکاری دورے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی۔

چھن  نے کہا کہ شی کے دورے نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے، اور اسے عالمی جغرافیائی سیاست میں ایک اہم اور دور رس واقعہ کے طور پر دیکھا گیا ہے۔

چھن نے بتایاکہ صدر  شی کے دورے نے چین کے عالمی تشخص کو ایک امن ساز کے طور پر بھی اجاگر کیا ہے، ایک بڑے ملک کے طور پر چین کے کردار اور ذمہ دار ملک کی حیثیت کو ظاہر کیا ہے،  اس دورے  سے پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں مزید استحکام آئے گا اور کثیر قطبی دنیا کی تعمیر میں مدد ملے گی اور مزید جمہوری بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

صدرشی کے دورے کے دوران، دونوں سربراہان مملکت نے متعلقہ اہم امور پر طویل وقت  تک اور تفصیلی تزویراتی تبادلہ خیال کیا، چھن نے کہا کہ صدر شی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ چین امن کی آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اورآزادانہ طور پر معاملے کی خوبیوں کی بنیاد پر ہمیشہ اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔

وزیر خارجہ  نے کہا کہ چین اور روس کو عالمی نظم و نسق کو اس سمت میں آگے بڑھانے اور فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے جو بین الاقوامی برادری کی توقعات پر پورا اترے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دے ۔

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی دس برس قبل کی ولولہ انگیز تقریر...

ماسکو(شِنہوا) ماسکو اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (ایم جی آئی ایم او) کے صدر اناتولی تورکونوف، چین کے صدر شی جن پھنگ کی ایک دہائی قبل روسی یونیورسٹی میں کیے گئے یادگارخطاب کو یاد کرتے ہوئے اب بھی پرجوش ہوجاتے ہیں۔

صدر شی کے 23 مارچ 2013 کو چین کے صدر منتخب ہونے کے بعد روس کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران کی گئی تقریرکا حوالہ دیتے ہوئے تورکونوف نے کہاکہ   "مجھے اب بھی یاد ہے کہ آڈیٹوریم اساتذہ اور طلباء سے کس طرح کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔"

تورکونوف نے کہا کہ شی جن پھنگ کا خطاب بامعنی، تفصیلی اور فکر انگیز تھا اور کسی بھی یونیورسٹی کے لیے خاص طور پر بین الاقوامی تعلقات، عالمی سیاست اور اقتصادیات کے شعبوں کے لیے مخصوص یونیورسٹی کے لیے اہمیت کا حامل تھا ۔ "یہ صرف براہ راست سننے کا نہیں بلکہ سیاست کو محسوس کرنے کا بھی ایک موقع تھا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "صدر شی نے نہ صرف ایک بڑے ملک کے رہنما کے طور پر بلکہ ایک استاد کے طور پر بھی بات کی، کیونکہ لیکچر نہ صرف سیاسی طور پر معنی خیز تھا، بلکہ یہ علمی نقطہ نظر سے بھی معنی خیز تھا۔"

30 سالہ الیگزینڈر بوبروف، جو اب ایم جی آئی ایم او سکول آف گورنمنٹ اینڈ انٹرنیشنل افیئرز کے ڈائریکٹر ہیں 10 سال قبل صدر شی کے خطاب میں شریک تھے  جب وہ یونیورسٹی میں طالب علم تھے۔

بوبروف نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک بڑا واقعہ تھا۔ ہمیں چینی رہنما کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، جس نے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے بارے میں بہت کچھ کہا، اور روسی ثقافت کے بارے میں زبردست معلومات پیش کیں۔"

تورکونوف نے کہا کہ  "چینی صدر قوت، کردار، عظیم کرشمہ کے ساتھ ایک بہت طاقتور شخص ہیں۔"

اپنے خطاب میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کے تصور کے بارے میں شی کی تجویز کے بارے میں، تورکونوف نے کہاکہ  "ہمیں فخر ہے کہ تصوراتی طور پر یہ نظریہ پہلی بار ہماری یونیورسٹی میں پیش کیا گیا تھا۔"

تورکونوف نے اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ شی نے کہا تھا کہ  ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ایک لحاظ سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کا ایک دوسرے پر انحصار ہے جسے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا، اور بنی نوع انسان، ایک ہی عالمی گاؤں میں رہتے ہوئے، تیزی سے ایک ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کے طور پر ابھرا ہے جس میں سب کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

ایم جی آئی ایم او کے صدر نے کہا کہ آج چین کی سیاسی زندگی میں بہت سی چیزیں ایک طرح سے صدیوں پرانی اور ہزار سال پرانی چینی تاریخ سے جڑی ہوئی ہیں  جو عظیم چینی فلسفیوں کی تعلیمات سے اخذ کی گئی ہیں۔

فلسطینی وزیراعظم کا اسرائیلی اشتعال انگیزی...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حکام کو فلسطینیوں کی نسل پرستی کو ہوا دینے سے روکے۔

 سرکاری بیان کے مطابق اشتیہ نے یہ بات بیت المقدس میں فرانسیسی قونصل جنرل رینے ٹروکاز کے ساتھ مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اشتیہ نے فرانس اور دیگر ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف انتہا پسند اسرائیلی حکام کی طرف سے اشتعال انگیزی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں اور انہیں اپنی نسل پرستی کے جذ بات کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم نہ دیں۔

 فلسطینی وزیراعظم نے فرانسیسی وزارت خارجہ کے اس بیان کا بھی خیر مقدم کیا جس میں پیرس میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے اس دعوے کی تردید کی گئی تھی جس میں انہوں نے فلسطینی عوام کے وجود سے انکار کیا تھا۔

سموٹریچ  جو انتہائی دائیں بازو کی مذہبی صیہونیت پارٹی کے سربراہ ہیں، نے اتوار کے روز فرانس میں ایک کانفرنس میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ فلسطینی عوام نام کی کوئی چیز نہیں ہے جبکہ پیر کو اس بیان کی مذمت کا سلسلہ شروع ہوا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ اسرائیل اردن کے ساتھ 1994 کے امن معاہدے کے لیے پرعزم ہے۔ اسرائیل کی ریاست کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ اردن کی ہاشمی بادشاہی کی علاقائی سالمیت کو تسلیم کرتا ہے۔

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کا دنیا بھر میں پانی کے بحران پر...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے تین روزہ یو این واٹرکانفرنس2023 میں شریک عالمی رہنماوں، کاروباری اداروں، نوجوانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرزسے گیم چینجنگ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یو این واٹرکانفرنس2023 سے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ یہ پانی پر ایک کانفرنس سے بڑھ کر ہے۔ یہ آج کی دنیا کے بارے میں ایک کانفرنس ہے جسے اس کے اہم ترین وسائل کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔ کانفرنس جمعہ تک جاری رہے گی۔

گوتریس نے کہاکہ اس کانفرنس کو دنیا کی پائیداری کے لیے پانی کی ناگزیر اہمیت کو تسلیم کرنے اور اس پر عمل کرنے اور امن اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک ٹول کے طور پر رکن ممالک اور بین الاقوامی برادری کی صلاحیت میں ایک عظیم کامیابی کی نمائندہ ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے مطابق صحت اور تندرستی کے لیے انسانی صحت کے لیے محفوظ پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت تک رسائی سب سے بنیادی انسانی ضرورت ہے، اور ایک اعلانیہ انسانی حق ہے۔ لیکن دنیا بھر میں تقریباً 2 ارب لوگ اب بھی پینے کے صاف پانی تک رسائی سے محروم ہیں۔ بیت الخلا اور صفائی ستھرائی سے زیادہ لوگوں کو موبائل فون تک رسائی حاصل ہے، 80 فیصد گندے پانی کو بغیر ٹریٹمنٹ کے ماحول میں خارج کیا جاتا ہے۔ 90 فیصد سے زیادہ آفات پانی سے متعلق ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے دباؤ میں اضافہ ہوا ہےاور  2050 تک میٹھے پانی کے ذخائر میں 40 فیصد سے زیادہ کمی کے ساتھ انسانیت کی پانی کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی شہر سان فرانسیسکو میں طوفان سے 5 افرا...

سان فرانسیسکو(شِنہوا)امریکی شہر سان فرانسیسکو کے بے ایریا میں طوفان سے متعلقہ واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

 شہر کے حکام نے بتایا کہ سان فرانسیسکو کے دو رہائشی منگل کی سہ پہر گرنے والے درختوں کے الگ الگ واقعات میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےہلاک ہو گئے۔

تین دیگر افراد شدید موسم کی وجہ سے ہلاک ہو گئے جن میں سے ایک سان میٹیو کاؤنٹی ، دوسرا والنٹ کریک اور تیسرا اوکلینڈ میں ہلاک ہوا۔

 آگ بجھانے کا عملہ سان فرانسیسکو میں فلک بوس عمارتوں کے آس پاس کے علاقوں میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے کام کررہا ہے جہاں تیز ہواؤں سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنےکے باعث ملبہ آ گرا۔ عملہ سان فرانسیسکو میں تقریباً 700 گرے ہوئے درختوں کوراستے سے ہٹانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

شہر کے حکام نے بتایا کہ پیسیفک گیس اینڈ الیکٹرک کمپنی نے خیلجی علاقے کے78 ہزار 516 صارفین کو بجلی کی فراہمی روک دی جبکہ بدھ تک سان فرانسیسکو میں 8 ہزار  سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل کی گئی۔

سان میٹیو کاؤنٹی کے پولیس  دفتر نے وڈ سائیڈ  کے علاقے میں تقریباً 30 گھروں کے لیے "فوری انخلاء" کی وارننگ جاری کی جہاں مٹی کے تودے  گرنے کی وجہ سےسڑک بند ہو گئی۔

 فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بدھ کی صبح سان فرانسیسکو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیےپروازوں میں تاخیر کا نوٹس جاری کیا جس میں تیز ہواؤں کی وجہ سے پروازوں کی روانگی میں اوسطاً ایک گھنٹہ کی تاخیر ہوئی۔

۲۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زلزلے کے باعث ای الیون میں خداداد ہائیٹس او...

وفاقی دارلحکومت  میں زلزلے کے باعث ای الیون  سیکٹر میں واقع خداداد ہائیٹس اور مارگلہ گیٹ وے پلازہ میں دراڑیں پڑ گئیں جس کے باعث وہاں کے مکینوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے اور انکا مطالبہ ہے کہ مالکان اثر رسوخ والے ہیں بلڈنگ کو پی ڈی ایم اے چیک کرے اور اگر ضروری ہوتو لوگوں کو شفٹ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق  وفاقی دارلحکومت   سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ روز آنے والے شدیدزلزلے کے باعث اسلام آباد کے  ای الیون  سیکٹر میں واقع خداداد ہائیٹس اور مارگلہ گیٹ وے پلازہ میں دراڑیں پڑ گئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جاچکی ہیں جن میں زلزلے کے باعث پڑنے والی  دراڑیں واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔زلزلے کے باعث  خداداد ہائیٹس اور مارگلہ گیٹ وے پلازہ میں دراڑیں پڑنے کے باعث وہاں کے مکینوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے  اور انکا مطالبہ ہے کہ  مالکان اثر رسوخ والے ہیں بلڈنگ کو پی ڈی ایم اے چیک کرے اور اگر ضروری ہوتو لوگوں کو شفٹ کیا جائے۔آئندہ زلزلہ آنے کی صورت میں متاثرہ عمارتوں میں مقیم قیمتی جانوں کے نقصان کا خدشہ ہے ۔دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایمرجنسی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور ریسکیو ٹیمیں خداداد ہائیٹس پہنچیں اور ہائیٹس میں پڑنے والی دراڑوں کا جائزہ لیا۔ڈی سی کا کہنا ہے کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے زلزلے کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تمام عمارتوں کے سروے کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کنٹرول ایجنسی زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کی نشاندہی کرے، سیکٹر ای 11 میں موجود ایسی عمارتوں کی نشاندہی کی جائے جن کو نقصان پہنچا۔چیئرمین سی ڈی اے نے رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-جیوچھوان-سیٹیلائٹ-لانچ

چین کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے کوائیژو-1 اے کیریئر راکٹ تیان مو-1 موسمیاتی سیاروں کوخلا میں لے کر روانہ ہورہا ہے۔(شِنہوا)

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس-ماسکو-چین-شی جن پھنگ-پوتن-مذاکرات

چین کے صدر شی جن پھنگ اورروسی صدرولادیمیر پوتن ماسکو میں کریملن میں چھوٹے گروپ کی سطح پرمذاکرات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

بنگلہ دیش-ڈھاکا-تربوز کی تجارت

بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں ایک ہول سیل مارکیٹ کے قریب ایک دریا میں تربوزوں سے لدی کشتیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ازبکستان-تاشقند-نوروز-جشن

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں لوگ جشنِ نوروز کی تقریبات میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-نیویارک-پولیس-سیکورٹی اقدامات-ٹرمپ

نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے پولیس اہلکار پہرہ دے رہے ہیں جہاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج کے تناظر میں نیویارک شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حساس علاقوں میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔(شِنہوا)

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی رپورٹ مکاؤ اور چین کے اندرونی امور م...

مکاؤ(شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ کی حکومت نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ انسانی حقوق بارے ایک رپورٹ میں مکاؤ سے متعلق مواد کی سخت مخالفت کی ہے۔

مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خود ساختہ رپورٹ میں بے بنیاد تبصرے شامل ہیں جو مکاؤ میں انسانی حقوق کی حقیقی صورتحال کے منافی ،  مکاؤ اور چین کے اندرونی امور میں مداخلت کی ظالمانہ کوشش ہے۔

مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ کی حکومت نے کہا ہے کہ مکاؤ کی مادر وطن کو واپسی کے بعد سے مرکزی حکومت نے "ایک ملک، دو نظام" کے اصول کو مکمل طور پر، درست اور اس کی روح کے مطابق نافذ کیا ہے جس کے تحت مکاؤ کے عوام اعلی درجے کی خود اختیاری کے ساتھ مکاؤ کا انتظام کرتے ہیں۔

مرکزی حکومت قانون کے مطابق مکاؤ کا انتظام  چلانے کے لئے پرعزم ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ مکاؤ کے رہا ئشیوں کو عوامی جمہوریہ چین کے آئین اور مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ کے بنیادی قانون میں درج وسیع حقوق اور آزادیاں حاصل ہوں۔

مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ کی حکومت نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کے بھرپور تعاون سے مکاؤ اپنے فوائد حاصل کرتا رہے گا۔  مجموعی قومی ترقی میں گہرائی سے ضم ہوگا  اور "ایک ملک ، دو نظام" کے طریقہ کار میں مستحکم اور پائیدار ترقی میں نیا حصہ ڈالے گا۔

مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے بھی نام نہاد رپورٹوں کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسیان اور چین کے درمیان ہائی وے مال بردار سر...

چھونگ چھنگ (شِنہوا ) نئی بین الاقوامی زمینی۔ سمندری تجارتی راہداری کی سرحد پار شاہراہ پر رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ٹرکوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے ہائی وے لاجسٹکس مرکزکے مطابق اس عرصے میں مجموعی طور پر 903 ٹرک دوروں سے تقریباً 68 کروڑ 30 لاکھ یوآن (تقریباً 9 کروڑ 92 لاکھ امریکی ڈالرز) مالیت کا سامان منتقل کیا گیا جو گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 502 اور 625 فیصد زائد ہے۔

اپریل 2016 سے شروع ہونے والی یہ سرحد پار شاہراہ مال بردار خدمات، سامان کی محفوظ اور بروقت ترسیل کرتی ہے۔ اس طرح چین کے مغربی علاقوں اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم ( آسیان) کے درمیان تجارت کو مزید فروغ ملتا ہے۔

چھونگ چھنگ سے روانہ ہونے والا ایک ٹرک صوبہ یون نان میں موہن کی زمینی چوکی کے ذریعے سرحد پار کرتا ہے اور تقریباً 2 ہزار 800 کلومیٹرکا فاصلہ طے کرکے لاؤس کے شہر وینتیان تک 4 دن میں  پہنچتا ہے۔

سرحد پار شاہراہ مال بردار خدمات سے قبل سامان کو آبی نقل و حمل سے آسیان ممالک تک پہنچنے میں تقریباً ایک ماہ لگتا تھا۔

چین میں نئے دور کے کھلے پن کے تیز رفتار راستے پر واقع شہر چھونگ چھنگ کی غیرملکی تجارت 2022 میں 815.84 ارب یوآن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو 2021 کی نسبت 2 فیصد زائد ہے۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور روس کے صدور کا نئے دور کے لیے ہم آہن...

ماسکو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اپنے حالیہ دورہ روس کے دوران منگل کو ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے صدور نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مخلصانہ، دوستانہ اور نتیجہ خیز بات چیت کی اور کئی شعبوں میں نئی اور اہم مشترکہ مفاہمت  پر اتفاق کیا۔ دونوں صدور نے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو آگے بڑھانے اور ایک نئے دور کے لیے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے اچھی ہمسائیگی، دوستی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے اصولوں پر عمل کرنے پر اتفاق کیا۔ ماسکو میں مارچ کے خوشگوار موسم میں، شی ایک موٹر کیڈ میں کریملن پہنچے۔ جہاں کریملن کے گھڑ سوار محافظوں اور اترنے کے مقام پر کریملن کمانڈنٹ نے ان کا استقبال کیا۔پوتن نے سینٹ جارج ہال میں صدر شی کے اعزاز میں ایک پروقاراستقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ شاندار خیر مقدمی موسیقی کے ساتھ، شی اور پوتن نے مخالف سمت سے آتے ہوئے سرخ قالین پر ایک دوسرے سے ملاقات کی۔ انہوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور ایک ساتھ تصویر بنوائی ۔ ملٹری بینڈ نے چین اور روس کے قومی ترانے بجائے۔ دونوں صدور نے پہلے چھوٹے گروپ اور پھر بڑے گروپ کی شکل میں مذاکرات کئے۔ صدر شی نے  اس موقع پر کہا کہ چین اور روس ایک دوسرے کے سب سے بڑے پڑوسی ہیں اور روس کے ساتھ  دیرینہ ہمسائیگی کے تعلقات کو مضبوط اور فروغ دینا تاریخی منطق اور چین کے اسٹریٹجک انتخاب کے مطابق ہیں، جنہیں تاریخ کے کسی دھارے سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

صدر شی نے کہا کہ 10 سال پہلے ان کے پہلے سرکاری دورہ روس  کے بعد سے، دونوں ممالک  کے درمیان  باہمی احترام، باہمی اعتماد اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات  ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں، جو مزید جامع زیادہ عملی اور زیادہ اسٹریٹجک ہونے کی خصوصیات کا مظہر ہیں۔ شی نے کہا کہ دورے کے دوران انہوں نے اپنے راستے پر بہت سے عام روسیوں کو خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  چینی موٹر کیڈ کی جانب ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا۔ وہ واضح طور پر دیکھ  سکتے ہیں کہ چین اور روس کے تعلقات کو مضبوط عوامی حمایت حاصل ہے۔

چین نے چار موسمیاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دئے

جیوچھوان(شِنہوا) چین نے چار موسمیاتی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دئے ہیں۔

ملک کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے بدھ کے روز  تیان مو-1 موسمیاتی سیاروں کے گروپ سے تعلق رکھنے والے سیٹلائٹس کو شام 5 بجکر 9 منٹ (بیجنگ ٹائم) پر کوائیژو-1 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا جو مقررہ مدار میں داخل ہو چکے ہیں۔

یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر کمرشل موسمیاتی ڈیٹا کی خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیےجائیں گے۔یہ کوائیژو-1 اے کیریئر راکٹس  کا 19 واں فلائٹ مشن ہے۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نسل پرستی ہرسال نئے ماڈل کے ساتھ سامنے آرہی...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کسابا کوروسی نے کہا ہے کہ  نسل پرستی ہر سال نئے ماڈل کے ساتھ آنے والی ایک لگژری کار کی مانند ہے جسے اگر نہ روکا گیا تو معاملہ نسل کشی تک بڑھ سکتا ہے۔

نسلی امتیاز کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جنرل اسمبلی کے ایک یادگاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وائرس کی طرح، نسل پرستی  مختلف اوقات اور سیاق و سباق کے مطابق خود کو تبدیل کرتے ہوئے ڈھال لیتی ہے۔ کوروسی نے کہا کہ نسل پرستی ایک کیڈیلک کار کی طرح ہے جس کا ہر سال ایک نیا ماڈل آتا ہے۔نسل پرستی اور نفرت انگیز تقاریر معاشروں کو کئی سمتوں سے گھیرے ہوئے ہیں۔ پرانے جھوٹ نئی شکلیں اختیار کرچکے ہیں جدید ٹیکنالوجیز میں سرایت کر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نسل پرستی نے نئی شکل اور روپ دھارلیا ہے لیکن اس کی آن لائن شکل کوئی کم زہریلی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الگورتھمز نسلی دقیانوسی تصورات اور تعصبات کو برقرار رکھ سکتے ہیں،ٹیکنالوجی کا استعمال غیر قانونی نگرانی کو بڑھانےاور امتیازی طرز عمل کو تقویت دینے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ اور یقیناً، بغیرکسی ضابطوں کے سوشل میڈیا انتہائی تشدد کی مہمات کو بڑھاوا دے سکتا ہے اور معاملہ نسل کشی کو ہوا دینے تک جا سکتا ہے۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایتھوپیا میں تنازعات و موسمیاتی آفات کے باعث...

ادیس ابابا(شِنہوا)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایتھوپیا میں 34 لاکھ سے زیادہ بچوں کو سکول تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امورکے رابطہ دفتر(یو این او سی ایچ اے) نے ایک رپورٹ میں کہا کہ مشرقی افریقی ملک میں تنازعات اور موسمیاتی آفات کے اثرات کی وجہ سے 34 لاکھ سے زیادہ بچوں کو سکول تک رسائی نہیں ہے جن میں 17 لاکھ  لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

یو این او سی ایچ اے  نے کہا کہ صرف ایتھوپیا کے شمالی علاقے تیگرے  میں 18 لاکھ لڑکیوں سمیت 23 لاکھ سے زائد بچے پورے خطے میں 2 ہزار 270 سکولوں کی بندش کی وجہ سے سکولوں سے باہر ہیں۔

تیگرے کے علاقے کو حکومت کے اتحادی فوجیوں اور تیگرے پیپلز لبریشن فرنٹ( ٹی پی ایل ایف)کی وفادار افواج کے درمیان دو سال سے جاری لڑائی کے دوران تباہ کن نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس تنازعے سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے جبکہ لاکھوں کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا بحرالکاہل کے خطے کو پائیدارترقی کے اہد...

بنکاک(شِنہوا)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل کے علاقے میں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کی جانب پیشرفت کمزور پڑ گئی ہے اور حوالے سے کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہے۔

اقتصادی وسماجی کمیشن برائے ایشیا بحرالکاہل( ای ایس سی اے پی)  کی جانب سے گزشتہ روز یہاں جاری کردہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ خطے نے مطلوبہ پیشرفت کا صرف 14.4 فیصد حاصل کیا ہے اور اس رفتار سے خطے کو تمام اہداف تک پہنچنے میں مزید 42 سال لگیں گے۔اقوام متحدہ نے 2015 میں پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے تحت پائیدار ترقی کے 17اہداف (ایس ڈی جیز) کی منظوری دی تھی۔

چیلنجز کے باوجود، رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ سستی اور صاف توانائی (ہدف7) اور صنعت، جدت و بنیادی ڈھانچہ (ہدف9) میں بجلی تک رسائی اور قابل تجدید توانائی،پسماندہ ممالک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون میں اضافے کی وجہ سےکچھ پیش رفت ہوئی ہے۔  

تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کلائمیٹ ایکشن (ہدف13) کی طرف پیش رفت مسلسل پیچھے ہٹ رہی ہے اور اس منفی رجحان کو ریورس کرنے کے لیے اس ہدف کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ رپورٹ میں خطے میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں پربھی زور دیا گیا ہے۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملاوی میں سمندری طوفان سے مرنے والوں کی تعدا...

لیلونگوے(شِنہوا)ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد1 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہےکیونکہ مزید لاشیں نکالی جا رہی ہیں اور بہت سے لوگ  لاپتہ ہیں۔

ملاوی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ امور کے محکمے کے مطابق منگل کی شام تک برآمد ہونے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 499 سے 507 تک پہنچ گئی جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد 427 سے بڑھ کر 537 اور زخمیوں کی تعداد1 ہزار 332 تک پہنچ گئی ہے۔

بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 5لاکھ 8 ہزار 244 سے بڑھ کر 5 لاکھ 53 ہزار614تک پہنچ گئی ہے اور ان کی رہائش کے لیے مزید نو کیمپ قائم کیے گئے جس سے کیمپوں کی کل تعداد 543 ہو گئی۔

ملاوی ڈیفنس فورس اور ملاوی پولیس سروس کی متاثرہ علاقوں میں برطانوی، زیمبیا اور تنزانیہ کے ماہرین کے تعاون سے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری رہی۔

مقامی حکام نے کہا کہ پڑوسی ممالک، اقوام متحدہ، اور دیگر بین الاقوامی اور مقامی تنظیموں کے ساتھ ساتھ مخیرافراد کی طرف سے مزید انسانی امداد اور مدد پہنچ رہی ہے۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلوی سائنسدان پانی کے معیارکے لیے "ویدر...

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی نے پانی کے معیار کے لیے  نگرانی کا ایک عالمی نظام تشکیل دینے پر کام شروع کیا ہے۔

دولت مشترکہ سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (سی ایس آئی آراو) نے گزشتہ روز ایکوا واچ آسٹریلیا کی تیاری اور اس کو ڈیزائن کرنے  کے لیے 8کروڑ30 لاکھ آسٹریلین ڈالر (5کروڑ55لاکھ  امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ سیٹلائٹس سے منسلک سینسر نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے،ایکوواچ  تقریباً ایک ہی وقت میں زہریلی کائی  اور بہہ جانے والی آلودگی بارے  پیشگی وارننگ فراہم  کرتے ہوئے پانی کے معیار کی مسلسل جانچ کرے گا۔ سی ایس آئی آر او کے چیف ایگزیکٹیو لیری مارشل نے کہا کہ پانی کے معیار سے متعلق یہ خدمات  ان کمیونٹیز کی ریزیلینس کو بہتر بنا سکتی ہے جن کا انحصارتازہ پانی کی گزرگاہوں پر ہے۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں