• Columbus, United States
  • |
  • ١٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چینی صدر کا تباہ کن سمندری طوفان پر ملاوی او...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملاوی کے صدر لازارس چکویرا اور موزمبیق کے صدر فلپ نیوسی  سے ان کے ملکوں میں سمندری طوفان سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغامات میں صدرشی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر دکھ ہوا کہ سمندری طوفان فریڈی سے ملاوی اور موزمبیق میں بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے اس سانحے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے  اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

چینی صدر نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک تباہی پر قابو پا کر اپنے وطن کی تعمیر نو یقینی بنائیں گے۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی، اسرائیلی صدور مشرق وسطیٰ میں امن و...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی صدرمحمودعباس اور ان کےاسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں اور پورے مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام قائم ہو جائے گا۔

فلسطین کی سرکاری خبررساں ایجنسی(وفا)کے مطابق ہرزوگ نے اس سال 23 مارچ سے شروع ہونے والے رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر مبارکباد دینے کے لیے عباس کو ٹیلی فون کیا۔

یہ فون کال مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان اس سال کے آغاز سے جاری کشیدگی کی صورتحال میں کی گئی۔

جنوری سے لے کر اب تک کم سے کم 89 فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں قتل کئے جاچکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں فلسطینیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں 15 اسرائیلی مارے گئے۔

 ٹیلی فون پر یہ بات چیت مصرکے بحیرہ احمر کے تفریحی مقام شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے پانچ فریقی اجلاس کے دو دن بعد ہوئی جس میں فلسطینی اتھارٹی، اسرائیل، مصر، اردن اور امریکہ کے نمائندے جمع تھے۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق پانچوں فریقوں نے کشیدگی کو کم کرنے، مزید تشدد کو روکنے کے ساتھ ساتھ اعتماد سازی کے اقدامات کو آگے بڑھانے اور براہ راست بات چیت کے ذریعے بقایا مسائل کو حل کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان سکیورٹی فورسز نے کابل میں داعش کے 3 عس...

کابل(شِنہوا)افغان سیکورٹی فورسز نے کابل میں داعش گروہ  کے ایک ٹھکانے پر کارروائی  کے دوران تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

طالبان کے زیرانتظام نگران انتظامیہ کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے منگل کی رات دارالحکومت کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 12 کے علاقے باتخک میں داعش کے ٹھکانے پر کارروائی کی اور داعش کے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

سرکاری فورسز نے کارروائیوں کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے جس میں دستی بم، دھماکہ خیز مواد، ریموٹ کنٹرول، بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز آلات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء اور مواد شامل ہیں۔

مجاہد نے مزید کہا کہ  داعش سے وابستہ مسلح عسکریت پسند جمعرات سے شروع ہونے والے رمضان المبارک کے مہینے میں تخریبی سرگرمیاں شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے لیکن سیکورٹی فورسز نے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

داعش تنظیم جس نے گزشتہ ایک سال کے دوران افغانستان میں ہونے والے کچھ  تباہ کن بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے،کا تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

افغان نگران حکومت جو اپنے حریف داعش گروپ کو ایک سنگین خطرے کے طور پر مسترد کر چکی ہے، نے ملک کے ہر کونے میں مسلح مخالفین کے خلاف کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمین پرآکسیجن کا ابتدائی ماخذ چٹانیں تھیں:چی...

گوانگژو(شِنہوا) چینی سائنسدان زمین کی تخلیق کے بعد آکسیجن کی ابتدا کے بارے میں نئے انکشافات سامنے لائے ہیں،مجوزہ طورپر آکسیجن کا ابتدائی ماخذ چٹانیں تھیں۔

اس سے پہلے کی جانے والی تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ زمین پر ابتدائی طور پر تقریباً 2ارب 33 کروڑ سے 2ارب 45کروڑ سال پہلے آکسیڈیشن کا ایک عظیم واقعہ رونما ہوا جس کے دوران سیانوبیکٹیریا کے ذریعہ آکسیجنک فوٹو سنتھیسز کے ذریعے بڑی مقدار میں آکسیجن پیدا ہوئی۔

آکسیجن کا ابیوٹک ماخذ جو اس عظیم واقعہ سے پہلے موجود تھا اس کا بھی بڑے پیمانے پر مطالعہ کیا گیا اور روایتی طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا تعلق پانی کی ڈس ایسوسی ایشن سے ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے گوانگژو انسٹی ٹیوٹ آف جیو کیمسٹری کی ایک تحقیقی ٹیم نے اپنی نئی تحقیق میں تجویز پیش کی کہ زمین کے ابتدائی ماحول میں آکسیجن پانی کے ساتھ تعامل کرنے والی چٹانوں سے پیدا ہوئی۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں عوامی قانونی خدمات کے شعبے میں مسلسل...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں سال 2022 کے دوران عوامی قانونی خدمات کو مضبوط بنانےکے حوالے سے بڑی پیش رفت حاصل کی گئی۔ وزارت انصاف کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت نے بنیادی طور پر تبت اور چھنگھائی جہاں وکلاء کی کمی تھی سمیت صوبائی سطح کے چھ علاقوں کی 46 کاؤنٹیزجہاں وکلاء موجود نہیں تھے وہاں اپنی شاخیں قائم کرنے کے لیے قانونی فرموں کو متحرک کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 میں، ملک بھر میں قانونی امداد کے اداروں نے تقریباً 23لاکھ  قانونی امداد کے معاملات کو نمٹایا، جس سے 23 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے، اور 2کروڑ40لاکھ سے زیادہ قانونی مشاورت فراہم کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  2022 کے آخر تک، تمام سطحوں پر عدالتی دفاتر نے 49لاکھ سے زیادہ سماجی تنازعات کو نمٹایا، قانون کی حکمرانی کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے 14لاکھ  سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا  اور 64لاکھ 80ہزار سے زیادہ قانونی مشاورت کی درخواستیں منظور کی گئیں۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن میں تازہ جھڑپوں میں 19 افراد ہلاک، امن ک...

عدن(شِنہوا)یمن میں امن کیلئے حالیہ سفارتی کوششوں کے باوجود ملک کے تیل سے مالا مال صوبے مارب میں یمنی فوج اورحوثی ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپیں دوبارہ شروع ہوگئیں۔

ایک فوجی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بدھ کو شِنہوا کو بتایاکہ مارب کے ضلع حریب میں منگل کی رات دیر گئے شدید مسلح تصادم شروع ہوا جس سے قریبی دیہات میں مقامی باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لڑائی دوبارہ شروع ہونے سے اقوام متحدہ کی ثالثی میں جنگجو یمنی فریقوں کے درمیان سینکڑوں جنگی قیدیوں کے تبادلے کے حالیہ معاہدے  سے شروع ہونے والے امن عمل کو خطرہ لاحق ہے۔

اہلکار نے کہا کہ حریب کے سٹریٹجک لحاظ سے اہم علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے خون ریز لڑائی کے دوران دونوں طرف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی حامی فورسز کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش میں حوثی گروپ نے ضلع حریب اور آس پاس کے علاقوں میں بیک وقت زمینی لڑائی کے ساتھ مواصلاتی لائنیں منقطع کر دیں۔

اہلکار کے مطابق حوثی گروپ نے حریب پر کنٹرول حاصل کرنے اور مارب کے قریبی علاقوں میں واقع آئل فیلڈز، ریفائنری اور گیس پاور پلانٹ تک رسائی حاصل کرنے کی بظاہر کوشش میں اپنے جنگجوؤں کو متحرک کیا۔

ایک طبی ذریعے نے شِنہوا کو تصدیق کی کہ رات بھر ہونے والی لڑائی میں 11 سرکاری فوجی اور آٹھ حوثی جنگجو مارے گئے اور دونوں طرف سے کئی زخمی ہوئے۔

یمن 2014 سے ایک تباہ کن خانہ جنگی کا شکار ہے جہاں حوثی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور اس کے اتحادیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں جن میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد بھی شامل ہے۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر روس کے سرکاری دورے کے بعد چین روان...

ماسکو (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ روس کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد بدھ کی صبح چین کے لیے روانہ ہو گئے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سیاسی  بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر سائی چھی، سی پی سی مرکزی کمیٹی کے  سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی، ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ اور دیگر حکام بھی اسی طیارے میں چین واپس جانے کے لیے شی کے ہمراہ تھے۔

روس کے نائب وزیر اعظم دیمتری چرنی شینکو اور دیگر سینئر روسی عہدیداروں نے ہوائی اڈے پر شی  کی روانگی کے لئے عظیم الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔

چین ، روس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں...

ماسکو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، سپلائی چین، بڑے منصوبوں، توانائی اور ہائی ٹیک شعبوں میں تعاون بڑھانے کو تیار ہے۔

چینی صدر شی نے یہ بات روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن سے ملاقات کے دوران کہی۔

روس، ماسکو میں چین کے صدرشی جن پھنگ اور روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے ما بین مذاکرات کا انعقاد۔ (شِنہوا)

چینی اور روسی صدور کا نتیجہ خیز مذاکرات میں...

ماسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن نے اچھے ہمسایہ، دوستی اور باہمی تعاون کے اصولوں پر مبنی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ایک نئے دور میں تعاون کی چین ۔ روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

شی کے روس کے سرکاری دورے کو "دوستی، تعاون اور امن کا سفر" قرار دیتے ہوئے ماہرین نے کہا ہے کہ چین ۔ روس تعلقات کو مضبوط بنانے سے علاقائی امن و استحکام کو فروغ ملے گا جبکہ عالمی اسٹریٹجک منظرنامے کو متوازن کرنے میں مدد ملے گی۔

شی نے ماسکو کے کریملن میں پوتن کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مخلصانہ، دوستانہ اور نتیجہ خیز بات چیت کی اور متعدد شعبوں میں نئے اور اہم مشترکہ اتفاق رائے تک پہنچے۔

چین اور روس کو ایک دوسرے کا سب سے بڑا ہمسایہ قرار دیتے ہوئے شی نے کہا کہ روس کے ساتھ طویل مدتی اچھے ہمسایہ تعلقات کو مستحکم کرنا اور انہیں فروغ دینا تاریخی منطق اور چین کے اسٹریٹجک انتخاب کا حصہ ہے جسے کوئی بھی واقعہ تبدیل نہیں کرسکتا۔

شی نے کہا کہ 10 برس قبل روس کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے بعد سے چین اور روس کو باہمی احترام، باہمی اعتماد اور باہمی فائدے حاصل ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوط ترہوئے ہیں جو زیادہ جامع، زیادہ عملی اور زیادہ اسٹریٹجک خصوصیات کو ظاہر کرتے ہیں۔

 شی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی منظر نامے میں تبدیلی سے قطع نظر چین نئے دور میں تعاون کی چین ۔ روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری آگے بڑھانے بارے  پرعزم رہے گا۔

چین بارے سینیگال کے ماہر امادو ڈیوپ کے مطاق  شی کا روس کا سرکاری دورہ "بہت اہمیت کا حامل" ہے، جو پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں مضبوط مثبت تحریک پیدا کرے گا۔

ڈیوپ نے کہا کہ چین اور روس کثیر الجہتی اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کا احترام اور تحفظ کرنے میں ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

چین ۔ روس اقتصادی تعاون بڑھانے پر راضی ، مشت...

ماسکو(شِنہوا) چین۔روس اقتصادی تعاون میں ترجیحات سے متعلق 2030 سے قبل کے ترقیاتی منصوبے بارے عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن کے صدور کے مشترکہ بیان پر چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کریملن میں دستخط کئے اور اسے جاری کیا۔

بیان میں فریقین نے باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے کے اصول سختی سے برقرار رکھنے، دونوں ممالک کی طویل مدتی آزادانہ ترقی کو عملی جامہ پہنانے ، چین۔ روس اقتصادی و تجارتی تعاون میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ بارے اتفاق کیا۔

اس میں  دوطرفہ تعاون کے جامع فروغ کو نئی تحریک دینے، اشیاء و خدمات میں دوطرفہ تجارت کی تیز رفتار ترقی کو برقرار رکھنے اور 2030 تک دوطرفہ تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ کر نا بھی شامل ہے۔

فریقین نے تجارتی سطح کو توسیع دینے ، تجارتی ڈھانچہ بہتربنانے، ای کامرس اور تعاون کے دیگر جدید طریقوں کے فروغ سمیت متعدد اہم سمت میں اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کا عہد کیا۔

وہ مالیاتی تعاون میں بہتری ، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، قرض اور دیگر اقتصادی اور تجارتی لین دین میں مقامی کرنسی کے استعمال کے تناسب میں مسلسل اضافہ کا عہد کرتے ہیں تاکہ مارکیٹ کی طلب کو پورا کیا جاسکے۔

بیان کے مطابق وہ توانائی کے شعبے میں ہمہ جہت شراکت داری کو مستحکم کریں گے اور توانائی کے اہم شعبوں میں طویل مدتی تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔

انہوں نے ٹیکنالوجی اور اختراع میں تبادلے اور اعلیٰ معیار کے تعاون کے فروغ پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک میں ٹیکنالوجی میں اعلیٰ سطح کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے صنعتی تعاون کو وقت سے ہم آہنگ کرنے کے علاوہ دونوں ممالک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لئے زرعی تعاون میں اضافے کا بھی عہد کیا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ نتیجہ خیز ب...

ماسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ان کے اور پوتن کے درمیان واضح، دوستانہ اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی،  دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی شعبوں میں نئے اور اہم مشترکہ اتفاق رائے کو حاصل کیا گیا ہے۔

چینی صدر اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے  کریملن میں اپنی بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔

صدرشی نے کہا کہ 3 برس کے وقفے کے بعد یہ ان کا ماسکو کا پہلا دورہ ہے اور دوبارہ چین کا  صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا غیر ملکی اور سرکاری دورہ بھی ہے۔

انہوں نے گزشتہ 10 برس  کے دوران  پوتن کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کئے ، اسٹریٹجک مواصلات کو برقرار رکھا اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون سے مفید نتائج فراہم کئے۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے اور پوتن نے گزشتہ 10 برس میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی کامیابیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس مئوقف کا اظہار کیا کہ یہ تعلقات دوطرفہ دائرہ کار سے کہیں آگے بڑھ چکے ہیں اور یہ عالمی منظر نامے اور انسانیت کے مستقبل کے لئے اہم اہمیت اختیار کرچکے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ چین اور روس نے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو آگے بڑھانے میں اچھے ہمسائے ، دوستی اور فائدہ مند تعاون کے اصولوں پر عمل کیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے تاریخی حالات میں دونوں فریق چین ۔ روس تعلقات کو وسیع اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھیں گے اور ان سے نمٹیں گے تاکہ انسانی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالا جا سکے۔

شی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ چین نے "یوکرین تنازع کے سیاسی حل پر چین کا موقف" کے عنوان سے ایک دستاویز جاری کی تھی۔  چین نے یوکرین تنازع  پر ہمیشہ اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ایک معروضی اور غیر جانبدارانہ موقف اپنایا اور امن مذاکرات کی بھرپور طریقے سے حوصلہ افزائی کی۔  چین کے موقف کی بنیاد اس تنازع کا میرٹ ہے۔ وہ امن ومذاکرات کے لئے تاریخ کی درست سمت پر موجود ہے۔

شی نے کہا کہ وہ مختلف ذرائع سے پوتن کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کے منتظر ہیں تاکہ چین ۔ روس تعلقات کی مستحکم اور پائیدار ترقی میں رہنمائی کی جاسکے۔

چین ، 1 ہزار 336 روایتی دیہات ریاستی تحفظ فہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ورثے کے تحفظ کو فروغ دینے بارے اقدامات کے تحت 1 ہزار 336 دیہاتوں کو ریاستی تحفظ فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

وزارت  ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی کے نوٹس کے مطابق وزارت 5 دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر 6 مراحل میں اب تک 8 ہزار 155 روایتی دیہاتوں کو ریاستی تحفظ فہرست میں شامل کرچکی ہے۔

نوٹس کے مطابق وزارت نے مقامی افراد پر زور دیا کہ وہ روایتی دیہات میں آرکائیوز قائم کریں۔ اس کے ساتھ انہیں بہتر بناتے ہوئے دیہات کا تحفظ اور اس کا استعمال مستحکم بنانے کے لئے حفاظتی منصوبے تیار کرنے میں دیہات کی رہنمائی کریں۔

چین نے 2012 میں روایتی دیہاتوں کا سروے شروع کیا تھا۔ برسوں کی مسلسل کوششوں سے 2020 تک 5 لاکھ 39 ہزار تاریخی عمارتوں، روایتی رہائش گاہوں کو تحفظ کے تحت لایا گیا اور صوبائی سطح پر یا اس سے اوپر غیر مادی ثقافتی ورثے کی 4 ہزار 789 اشیاء وراثت میں ملیں اور تیار کی گئیں۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی توانائی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران چین کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

فروری کے آخر تک ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت گزشتہ سال کی نسبت 11فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 37 کروڑ کلو واٹس تک پہنچ گئی جبکہ شمسی توانائی کی صلاحیت تقریباً 41کروڑ کلو واٹس تک پہنچ گئی، جو سالانہ 30.8 فیصد کا زبردست اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

چین کی بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت فروری کے آخر تک  تقریباً 2.6  ارب کلوواٹس تک پہنچ گئی، جو  گزشتہ سال کی نسبت 8.5 فیصد بڑھ رہی ہے۔

ملک نے ماحول دوست ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے برسوں کے دوران اپنی قابل تجدید توانائی کی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔

اعداد و شمار  کے مطابق پہلے دو مہینوں میں شمسی توانائی میں چین کی بڑی بجلی کمپنیوں کی مجموعی سرمایہ کاری ایک سال  قبل کے مقابلے میں تقریباً تین گنا بڑھ کر 28.3  ارب  یوآن (تقریباً 4.12  ارب  امریکی ڈالرز) ہوگئی۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور روسی صدور کا یوکرین تنازع مذاکرات س...

ماسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یوکرین تنازع کو بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے۔

شی اور پوتن نے کریملن میں عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرتے ہوئے اسے جاری کیا جس کا مقصد نئے دور میں رابطوں کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو وسیع کرنا ہے۔

یوکرین تنازع پر دونوں فریق سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر عمل اور بین الاقوامی قانون کا احترام کیا جانا چاہیے۔

روسی فریق یوکرین تنازع پر چین کے معروضی اور غیر جانبدارانہ موقف کو مثبت سمجھتا ہے۔

دونوں فریق کسی بھی ملک یا ممالک کے گروپ کی جانب سے فوجی، سیاسی اور دیگر شعبوں میں فوائد حاصل کرنے کے عمل کی مخالفت کرتے ہیں جس سے دوسرے ممالک کے جائز سلامتی مفادات کو نقصان  پہنچے۔

روسی فریق جلد ازجلد امن مذاکرات کو بحال کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے جسے چین سراہتا ہے۔

روسی فریق یوکرین تنازع کے سیاسی اور سفارتی حل کے لئے مثبت کردار ادا کرنے بارے چین کی آمادگی کا خیرمقدم کرتا ہے اور یوکرین تنازع کے سیاسی حل بارے چین کے موقف میں پیش کردہ تعمیری تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہے۔

دونوں فریقوں نے نشاندہی کی کہ یوکرین تنازع کو حل کرنے میں تمام ممالک کے جائز سلامتی خدشات کا احترام کر تے ہو ئے بلاک تصادم کو روکنا اور شعلے بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

دونوں فریقوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ذمہ دارانہ بات چیت مناسب حل کا بہترین طریقہ ہے جس کے لیے بین الاقوامی برادری کو متعلقہ تعمیری کوششوں میں مدد دینی چاہیے۔

چین اور روس نے ان تمام اقدامات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے جو کشیدگی بڑھاتے، تنازع کو خراب کرتے یا بے قابو کرکے لڑائی میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں۔  وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے کسی بھی یکطرفہ پابندیوں کے بھی مخالف ہیں۔

چین سرکاری اداروں کی جدیدیت کو فروغ دے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین میں سرکاری اثاثہ کے اعلیٰ ریگولیٹر کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چین اپنے سرکاری اداروں (ایس او ایز) کو جدید اداروں میں تبدیل کرنے کی کوشش کرے گا جو چینی جدیدیدیت کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

ریاستی کونسل کے ریاستی ملکیت والے اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن کے چیئرمین ژانگ یوژو نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام ایس او ایز کو مارکیٹ پر مبنی، قانون پر مبنی اور بین الاقوامی اصلاحات پر عمل کرنا چاہئے۔

اس کے ساتھ  مخصوص چینی خصوصیات کے ساتھ جدید کارپوریٹ نظام کو بہتر بنانا چاہئے، لچکدار، موثر اور مارکیٹ پر مبنی آپریٹنگ میکانزم کے قیام کو تیز کرنا چاہئے، اور ان کی بنیادی مسابقت اور افعال کو بڑھانا چاہئے۔

ژانگ نے کہا کہ ایس او ایز چینی جدید یت کو فروغ دینے میں ایک اہم عنصر اور قوت ہیں۔ کاروباری اداروں کو چینی جدیدیدیت کو فروغ دینے میں اپنی نئی ذمہ داریوں اور مشنز کی حمایت کرنی  چاہئے۔

چین نے ایس او ایز کو مسابقتی اور جدید کاروباری اداروں میں تبدیل کرنے کی دہائیوں پر محیط کوششوں کے حصے کے طور پر 2020 میں ایس او ای اصلاحات کے لئے تین سالہ ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع کیا تھا۔ فی الحال، چین میں 98 مرکزی ایس او ایز ہیں۔

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس۔ماسکو۔ چین۔ شی جن پھنگ۔ پوتن ۔ بات چیت

روس، ماسکو کے کریملن میں چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان بڑے گروپ کی سطح پر بات چیت ہوئی۔(شِںہوا)

روس، ماسکو کے کریملن میں چین روس اقتصادی تعاون میں ترجیحات سے متعلق 2030 سے قبل کے ترقیاتی منصوبے بارے عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن کے صدورکے مشترکہ بیان پر چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن دستخط کرنے کے بعد ایک دوسرے سے مصافحہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

روس، ماسکو کے کریملن میں بات چیت کے بعد چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔  (شِںہوا)

روس، ماسکو میں چینی صدر شی جن پھنگ کریملن کے سینٹ جارج ہال میں داخل ہورہے ہیں۔ (شِںہوا)

روس، ماسکو میں کریملن کے سینٹ جارج ہال میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے چینی صدر شی جن پھنگ کے پرتباک استقبال کے لئے تقریب کا انعقاد کیا۔ (شِںہوا)

مسلم لیگ (ق) کے صدارتی نتائج کو رد کرنے کا ا...

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری وجاہت کے مسلم لیگ (ق) کے صدارتی نتائج کو رد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کردیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے چوہدری وجاہت کے مسلم لیگ (ق) کے صدارتی نتائج سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے چوہدری وجاہت کے مسلم لیگ (ق) کے صدارتی نتائج کو رد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے درخواست واپس بھجوادی۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو 10روز میں ازسر نو سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے کہا کہ پاکستان کی تباہی متعصب الیکشن کمیشن کا ہونا ہے، الیکشن کمیشن کا کام قانون کے مطابق درخواست پر سفارشات دینا ہیں، الیکشن کمیشن متعصب کیوں دکھائی دے رہا ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل علی عمران رانجھا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں یہ تاثر نہ دیں کہ کسی سیاسی جماعت کے وکیل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یہ عوام سے فراڈ کا کیس نہیں ،نیب نے پیرا گون...

قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے خواجہ برادران اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت میں زیر سماعت پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں ضمنی ریفرنس داخل کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ عوام الناس سے فراڈ کا کیس نہیں ہے ۔ گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیر اگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔ خواجہ سلمان رفیق اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خواجہ سعد رفیق کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہونے کی وجہ سے ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا ۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے نیا ضمنی ریفرنس دائر کردیا گیا جس میں کہا ہے کہ یہ عوام الناس سے فراڈ کا کیس نہیں ہے ،نیب نے کہا ہے کہ دیگر افراد کو پلاٹ مل چکے ہیں ۔۔نیب کے ضمنی ریفرنس کے بعد عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق معاونت طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر مکمل تفصیلی دستاویزات عدالت پیش کی جائیں ۔ عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی بریت کی درخواستوں پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

واں یوم پاکستان (آج)جوش وجذبے اور شایان شان...

83واں یوم پاکستان آج 23مارچ بروز ( جمعرات )ملی جوش وجذبے اور شایان شان طریقے کے ساتھ منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میںعام تعطیل کااعلان کیا گیا ہے ،تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے ۔اس دن کی مناسبت سے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوںمیں 21،21توپوںکی سلامتی سے ہوگا،نماز فجر کے اجتماعات میںملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اس دن کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ریڈیو پاکستان ،پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میںیوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور لاہور میں شاعر مشرق سر علامہ اقبال کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ مگرپر وقار تقریبات منعقدہوںگی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن 30اپریل کو ہی ہو گا ،سپریم کورٹ نے بل...

سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ کسی کی بھول ہے کہ 30اپریل کو الیکشن نہیں ہوں گے، انتخابات سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخوں میں ہوں گے،جس دن سپریم کورٹ نے بلایا سب با ادب با ملاحظہ ہوشیار کھڑے ہوں گے،صدر پاکستان اور ججز کے فون ٹیپ ہو رہے ہیں، جو اچھی بات نہیں، ماضی میں فون ٹیپ کرنے پر اسمبلیاں ختم ہوئی تھیں۔لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس زمان پارک میں میرے گھر بھی گھسی ،دو ایس ایس پی ،چار ایس پی ،ہزاروں کی نفری کی کیا ضرورت تھی ،کیا آگے سے فائر ہو رہے تھے ،جب آپکو پتہ تھا کہ عمران خان گھر نہیں ہے پھر آپ شیر بنے اور اسکے گھر کا دروازہ توڑا ،سب سیاستدان سے کہتا ہوں یہ آج ایک پر ہوا کل دوسرے پر ہو گا،پولیس والا تو مستقل بیٹھا ہو گا محسن نقوی کی جگہ میں بیٹھا ہوں گا یا کوئی اور بیٹھا ہو گا ،اگر یہی کرائوڈ جاتی امراء پہنچ جائے تو کیسا لگے گا ،نگران حکومت کو اس قسم کے ایکشن کا کوئی اختیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور رانا ثنااللہ تحریک انصاف کے لیے تحفے ہیں ،مریم کہتی ہے اسکی پارٹی کو ختم کرو اسے دہشت گرد قرار دو ،عمران خان نے جو خلاف قانون کیا اسکو پکڑنا چاہے اسے سزا ملنی چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخوں میں ہوں گے، آئین اور قانون کے اندر یہ لکھا ہوا ہے، یہ کسی کی بھول ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن نہیں ہوگا۔میں سب کو مشورہ دوں گا ایک تاریخ پر متفق ہو کے الیکشن کرا دیں ،میرے بات لکھ لیں الیکشن ہوں گے اور ضرور ہوں گے اور انہی تاریخ پر ہوں گے جو سپریم کورٹ نے دی ہے،گورنر کے پاس نظر ثانی کا اختیار بھی نہیں ہے ،سپہ سالار نفری بھی دے گا رانا ثنا اللہ رینجر بھی دے گا،اسحاق ڈار نخرے کرتے ہیں مگر یہ رقم دے گا ۔جس دن سپریم کورٹ نے بلایا سب با ادب با ملاحظہ ہوشیار کھڑے ہوں گے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان اور ججز کے فون ٹیپ ہو رہے ہیں، جو اچھی بات نہیں، ماضی میں فون ٹیپ کرنے پر اسمبلیاں ختم ہوئی تھیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں ججز اور سیاست دانوں کیلئے دعا کرنا چاہیے، میں مریم نواز کے لیے دعا کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رمضان کی آمد سے پہلے دکاندار قصاب بن گئے ، س...

رمضان کی آمد سے پہلے دکاندار قصاب بن گئے ، سی ڈی اے نے بھی لمبی تھان لی ، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سی ڈی اے کی جانب سے عوام کیلئے سستا بازار کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،گاہکوں نے رمضان بازار میں ریٹ سن کر کانوں کو ہاتھ لگا کر خالی ہاتھ واپس لوٹنے لگے رمضان سے ایک ہفتہ قبل 40سے 50روپے فی کلو ٹماٹر فروخت ہونے والے جمعرات کے روز 90روپے فی کلو دستیاب تھے ، جبکہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ ٹماٹروں کی قیمتیں اوربڑھیں گی ،5کلوپیاز کی قیمت 600سے بڑھا کر 750روپے کردی گئی ہے کھیرا 70روپے بڑھا کر 90روپے کردیا گیا ،سبزمارچ 30روپے پاؤ سے بڑھا کر 40روپے کردی گئی ہے ٹینڈا 50روپے سے بڑھا کر 80روپے کردیا گیا ہے ، جبکہ سی ڈی اے نے لوٹ مار کرنے والوں دکانداروں کیخلاف کاروائی کرنے کے بجائے چھپ سادھ لی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھرکول کی وجہ سے تھر پارکر میں لوگوں کے روزگ...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف تھرپارکر ایک بار پھر موجود ہیں، شنگھائی الیکٹرک کے دوبڑے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے ، وفاقی اور صوبہ سندھ ملک کر کام کررہے ہیں، گزشتہ 4سال سے تھر کول پر محنت کررہے تھے ۔بدھ کے روز تھر پارکر میں 1320میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے تعاون سے منصوبے جلد مکمل ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ تنقید کرتے ہیں افواہیں پھیلاتے ہیں، تھرکول کا یہ منصوبہ ان کی تنقید کا جواب ہے ، تھرپارکر میں تعلیم اور صحت کا نظام بہتراہوا ہے ، تھرکول کی وجہ سے تھر پارکر میں لوگوں کے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ، تھرپارکر کے عوام آج مبارکباد کے مستحق ہیں ، وفاق اور صوبائی حکومت مل کر پاکستان کی عوام کیلئے کام کرے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی خلائی نمائش ، پاک چین دوستی چمک اٹھی

چین اور پاکستان کے درمیان خلائی تعاون کے حوالے سے مضبوط تعلقات،چین کی خلائی نمائش میں پاک چین دوستی چمک اٹھی، خلا میں پاکستانی پرچم کا لہرانا پا ک چین خصوصی تعلقات کی نمائندگی کرتا ہے ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق کائنات کا خواب دیکھنا اور آسمان سے باتیں کرنا ،چین کی انسان بردار خلائی پرواز کے30 برس' کی نمائش ن کے نیشنل میوزیم کے مغربی ہال میں منعقد ہوئی۔ نمائش میں اشیاء کا ایک متاثر کن مجموعہ ہے جو خلائی تحقیق میں چین کی کامیابی کو اجاگر کرتا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق خاص بات یہ ہے کہ ایک یادگاری پرچم وہاں پر لہرا رہا ہے، جو چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کا جشن ہے۔ یہ جھنڈا 17 جون 2021 کو شینزوـ12 خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں لے جایا گیا ، اور زمین پر واپس آنے سے پہلے اس نے زمین کے گرد چکر لگاتے ہوئے تین ماہ گزارے۔ یہ پاکستان کے ساتھ چین کے سفارتی تعلقات کی یاددہانی ہے۔ ایک پاکستانی بلاگر ماہ زیب عباسی، جو نمائش میں ایک بلاگ کی شوٹنگ کر ر ہی تھی اس نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پاکستانی سیاحوں کے لیے یہاں پرچم کو لہرانا واقعی معنی خیز تھا، جو نہ صرف پاکستان اور چین کے درمیان خصوصی تعلقات کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ لوگوں کو دونوں ممالک کے درمیان ایرو اسپیس انڈسٹری میں طویل مدتی تعاون کی یاد دلاتا ہے۔ چین نے گزشتہ برسوں میں پاکستان کے خلائی پروگرام میں اہم شراکت کی ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق 1990 کی دہائی سے چین اور پاکستان کے درمیان خلائی تعاون کے حوالے سے مضبوط تعلقات ہیں۔

اس تعاون کا آغاز پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ بدرـ1 کے لانچ میں چین کی مدد سے ہوا۔ 2019 میں، پاکستان اور چین نے دوسرے بی آر آئی فورم میں خلائی تحقیق کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے، جن میں سے ایک پاکستان کے پہلے خلاباز کے خلا میں جانے کی راہ ہموار کرنا تھا۔ ان معاہدوں نے خلا میں مشترکہ منصوبوں اور چین پاکستان خلائی کمیٹیوں کی ترقی کے لیے ایک فریم ورک بھی قائم کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق گزشتہ سال جون میں پاکستان نے چین کے شینزو 14 خلائی جہاز پر سوار طبی پودوں کی اقسام کے بیجوں کے سات سیٹ تیانگونگ خلائی اسٹیشن بھیجے۔ تجربے کا مقصد بیجوں کو کائناتی تابکاری اور مائیکرو گریویٹی کے سامنے لانا تھا تاکہ ان کے جینز میں فائدہ مند تغیرات پیدا ہوں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ماہ زیب نے کہا پاکستان میں میرے بہت سے ناظرین چین کی سائنسی پیشرفت میں دلچسپی رکھتے ہیں، خاص طور پر پچھلے مہینے تیانگونگ سے پودوں کے بیجوں کی واپسی کی تقریب کے بعد سے میرے پاس موقع ہے کہ میں اپنے فالورز کو چین کی ایرو اسپیس انڈسٹری کی ترقی کا مشاہدہ کر ا سکوں اور مختلف جدید آلات کے قریب جا سکوں۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں یہ بھی امید کرتی ہوں کہ میرے نوجوان فالورز کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ سخت مطالعہ کر یں۔ پاکستان کی ایرو اسپیس انڈسٹری میں اپنا حصہ ڈالیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق نمائش میں دکھائی جانے والی دیگر قابل ذکر خصوصیات میں تیان خوا کور ماڈیول کا 1:1 ماڈل، خلائی سٹیشن کے مجموعہ کا 1:4 ماڈل، لانگ مارچ 2F، لانگ مارچ 7، اور لانگ مارچ 5B کیریئر راکٹ کی سطح کے ماڈل شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مردم شماری میں خیبر پختونخواہ کی تین زبانیں...

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی 3 زبانوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے تینوں زبانوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کی استدعا کی تھی جس پر پشاور ہائیکورٹ نے خبیر بختونخواہ کی تین زبانیں گاوری، توروالی اور گوجری کو مردم شماری کا حصہ بنانے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار کی استدعا پر ادارہ شماریات کی عدم اعتراض کا اظہار کیا تھا جس پر پشاور ہائیکورٹ نے رٹ پٹیشن منظور کی تھی۔ گاوری زبان کالام اور سوات میں بولی جاتی ہے، تووالی بحرین اور کوہستان جبکہ گوجری چترال اور ماکنڈ میں بولی جاتی ہے۔ ادرہ شماریات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے مردم شماری کی 30 اپریل کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئ...

سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے نے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظورکرلی گئی۔ ملزم نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائرکررکھی تھی۔ اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت لاہور نے 80 کروڑ روپے کی کرپشن کیس میں منظور کرتے ہوئے 50 پچاس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ یاد رہے کہ 2 مارچ کو سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دست راست محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائی کورٹ کا لاپتا افراد سے متعلق پولیس...

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور دیگر اداروں سے اپریل کے دوسرے ہفتے میں رپورٹس طلب کر لی اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو کے پی کے حراستی مراکز سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ یہ معاملہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو کے پی کے حراستی مراکز سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ایس پی انویسٹی گیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ کامران عرف کمالو، سید نوید علی کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جب کہ سید منیب علی، عبید الحسن، طاہر زمان کی بازیابی کے لیے درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ دوران سماعت اہلخانہ نے کہا کہ کاشف علی، بابر، عطا اللہ، خلیل الرحمن بھی گمشدہ ہیں۔

درخواست گزار کی غیر حاضری پر عدالت تفتیشی افسر پر برہم ہوگئی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کچھ کرتے نہیں۔ آپ لوگوں کے رویوں کی وجہ سے اہلخانہ نے عدالت آنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ کئی برس کے بعد بھی حراستی مراکز سے رپورٹ تک حاصل نہیں کرسکے۔ ایسا سخت ایکشن لیں گے کہ آپ تصور بھی نہیں کرسکیں گے۔ سرکاری وکیل نے دوران سماعت مقف دیا کہ دوسرے صوبوں سے رپورٹس حاصل کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیے کہ لاپتا افراد کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔ آئی جی سندھ اور سیکرٹری داخلہ کو خود سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری داخلہ، ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی کو نوٹسزجاری کردیے۔ عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے جامع جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے پولیس اور دیگر اداروں سے اپریل کے دوسرے ہفتے میں رپورٹس طلب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو کے پی کے حراستی مراکز سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیٹرول پرسبسڈی ؟وزیرپیٹرولیم نے تردید کردی

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرول پرسبسڈی کی تردید کردی۔ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا خیال ہے کہ ہم پیٹرول پر سبسڈی دے رہے ہیں،ہمارا پروگرام سبسڈی کا نہیں ہے۔مصدق ملک نے پیٹرول پرسبسڈی کی تردید کردی۔ مصدق ملک نے کہا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کیلئے ایک دن میں 5 لٹرسستا پیٹرول ملے گا۔2کروڑ14لاکھ چھوٹی گاڑیاں ہیں،گاڑیوں کاپٹرول ملاکرماہانہ460ملین لیٹر پیٹرول کااستعمال بنتاہے،چھوٹی گاڑیوں کو30لیٹرتک ماہانہ ریلیف دینے کی تجویزہے۔امیرکیلئے پیٹرول مہنگا کرکے غریب کو ریلیف دیں گے۔ وزارت پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کو100فیصدریلیف ملے گا،پٹرول بلیک سے بچنے کیلئے موٹرسائیکل کی یومیہ حد 2لیٹرمقررکریں گے۔موٹرسائیکل سوارماہانہ21لیٹرپٹرول استعمال کرتاہے اس وقت ملک میں2کروڑ60 لاکھ موٹر سائیکل ہیں۔ مصدق ملک نے کہا 15دن بعدامیراورغریب کے پٹرول کیفرق کااعلان ہوگا، امیر اورغریب کیپٹرول میں100روپے فی لیٹرفرق ہوگا۔ وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق نیکہا کہ ریلیف کیلئے تین آپشن زیرغورہیں،پاسورڈ کے ذریعے یا کارڈ یا پھربی آئی ایس پی کے ذریعے ادائیگی زیربحث آئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئی قانون و آئین سے بالاتر نہیں، دہشت گردوں...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ کوئی قانون و آئین سے بالاتر نہیں، دہشت گردوں کو پناہ دینا اور ڈھال بنانا ناقابل برداشت ہے ، اس کی اجازت نہیں دی جائیگی، پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے ، ترقی کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،آئین پاکستان ہر چیز پر مقدم ہے، اپنی ذات کو پاکستان کے مفاد پر قربان کرنا پڑے توکوئی دریغ نہیں،بدقسمتی سے پچھلے چار برسوں میں ٹرانسمیشن لائنوں پرکوئی کام نہیں ہوا، چین ہماری مشکلات جانتا ہے وہ پوری طرح تعاون کر رہا ہے ، وقت آگیا ہے کہ سی پیک کو پوری طرح سے آگے بڑھایا جائے،دہائیوں کی محنت، پلاننگ اور مربوط حکمت عملی کی بدولت تھر کا صحرا صنعت میں بدل چکا ہے، ریت کے میدانوں سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی کا موجب بنیگا اور بن رہا ہے۔ تھرپارکر میں شنگھائی الیکٹرک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک خوشی کا دن ہے کہ آج ہم سب نے مل کر تھر کے اس صحرا میں 330 میگاواٹ ایک منصوبہ تھل نووا، 1330 میگاواٹ کا ایک اور منصوبے اور کوئلہ نکالنے کے ایک منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں کی محنت کے بدولت آج تھر کے ریتیلے میدان میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، تھر کا کوئلہ ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ آج یہ کہہ رہے ہیں کہ تھر کوئلے کی بنیاد پر بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ نہیں بننا چاہیے وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے مخالف ہیں، اگر یہی بجلی درآمد شدہ کوئلوں سے بنائی جائیتو پاکستان کے اربوں ڈالر خرچ ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان منصوبوں کی بدولت یہاں ہزاروں لاکھوں لوگ برسرروزگار ہوں گے، صوبے سندھ پہلے بھی کراچی جیسے کماو شہر کے حوالے سے جانا جاتا ہے، کاشتکاری کے حوالے سے بھی پنجاب کے بعد سندھ اہم صوبہ ہے، اب تھر میں یہ منصوبے آنے والے برسوں میں پاکستان کی معیشت کو بیپناہ تقویت پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے پیدا ہونے والی بجلی کو پاکستان کے طول و عرض میں پہنچانے کے لیے ٹرانسمیشن لائنز پر کام تیزی سے جارہی ہے، بدقسمتی سے اس پر گزشتہ 4 برسوں میں بالکل کام نہیں کیا گیا، مگر اب ٹرانسمیشن لائنز پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان شا اللہ 30 اپریل تک یہاں ٹرانسمیشن لائنز لگ جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تھرکول کی صورت میں سی پیک کا سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے، تمام تر مشکلات کے باوجود سی پیک میں تعاون پر چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ قبل ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تھرپارکر میں کوئلے سے چلنے والے 1650 میگاواٹ بجلی کے 2منصوبوں کا افتتاح کیا جس سے کوئلے سے پیداہونے والی بجلی کی پیداوار 3300 میگاواٹ ہو جائے گی۔ سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلام کوٹ تھر کاایک روزہ دورکیا اور 330 میگاواٹ تھل نووا تھر اور 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا چوہدری سالک حسین، احسن اقبال، انجینئر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ، چینی نائب ناظم الامور پانگ چن شوئی اورسندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز احمد شیخ بھی موجود تھے۔ یہ منصوبے 3.53 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے تعمیر کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرو،طوفان اور سیلابی ریلے، 65افراد ہلاک 5لا...

جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں ٹراپیکل طوفان 'یاکو' کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں میں 65افراد ہلاک اور 5لاپتہ ہو گئے ہیں، یاکو طوفان اور سیلابی ریلے دارالحکومت لیما سمیت ملک کے متعدد شہروں کو لپیٹ میں لئے ہوئے ہیں، طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں ملک میں 65افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے ہیں،طوفان سے متاثرہونے والوں کی تعداد 66ہزار 853ہے، 9ہزار 677مکانات کو نقصان پہنچا اور ایک ہزار 541مکانات مسمار ہو گئے ہیں،علاوہ ازیں 56اسکول، 116مراکزِ صحت، 239پلوں اور 640کلو میٹر طویل شاہراہوں کو نقصان پہنچا ہے،طوفان کی وجہ سے 11ہزار ہیکٹر اراضی کی فصلیں تباہ اور 30ہزار 192مویشی تلف ہو گئے ہیں،پیرو حکومت نے آفت زدہ 8علاقوں اور 154تحصیلوں میں 6ماہ کے لئے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات میں بہ...

جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییول نے اس ضرورت پر زور دیا ہے کہ جاپان کے ساتھ باہمی تعلقات کے ماضی کو ایک جانب چھوڑتے ہوئے ہمیں آگے بڑھنا چاہیے،کابینہa اجلاس سے خطاب کرنے والے یون نے کہا کہ جاپان کے ساتھ تعلقات ماضی سے آگے بڑھنے چاہئیں۔ جنوبی کوریا،جاپان مل کر کام کرتے ہوئے فائدے میں رہ سکتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ وہ جاپان کو ترجیحی تجارت کا درجہ حاصل کرنے والے ممالک کی " وائٹ لسٹ " میں دوبارہ شامل کرنے کے لیے لازمی قانونی اقدامات کی ہدایت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زلمے خلیل زاد نے پی ٹی آئی پرپابندی لگنے کاا...

امریکا کے سابق سفیرزلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی پرپابندی لگنے والی ہے،ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نا اہل قرار دلوانے کا مطالبہ کریگی،زلمے خلیل زاد نے کہا کہ آئی ایم ایف کی حمایت تاحال مشکوک ہے اگرحکمران اتحاد نے کوئی ایسے اقدامات کیے توپاکستان کیلئے عالمی تعاون کم ہو جائیگا،سابق امریکی سفیر نے سیاسی تقسیم اورتشدد بڑھنے کابھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی سیاسی رہنما قومی مفاد کو نقصان پہچانے والی تباہ کن سیاست سے آگے کا سوچیں گے،اگرایسا نہیں ہوتا تو مجھے امید ہے سپریم کورٹ ایسے کھیل میں استعمال ہونے سیانکار کردیگی،زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں میری تشویش بڑھتی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کوآئی ایم ایف سے 15.6بلین ڈالرکی امدا...

یوکرین کوآئی ایم ایف سے15.6بلین ڈالرکی امداد موصول ہوگئی، دوسری جانب یوکرین میں روسی ڈرون حملے سے3افرادہلاک ہوگئے،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ملٹری انٹیلی جنس کا کہنا تھاکہ یوکرینی افواج باخموت کا دفاع کررہی ہیں، روس کی جانب سے شمال اورجنوب سے گھیرا ئوہوسکتا ہے،باخموت پرروسی حملہ اپنی رفتار کھورہا ہے،دوسری جانب گورنرروس سے الحاق شدہ کریمیا کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ،روسی بحریہ نے ڈرون حملہ پسپا کردیا، نائب وزیرخارجہ روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین بحران میں امریکا براہ راست ملوث ہے،امریکا، یوکرین میں کشیدگی بڑھانا بند کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسجد الحرام میں25 سو افراد اعتکاف بیٹھیںگے

دو مقدس مساجد کے امور کی صدارت عامہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے اختتام پر اعتکاف کرنے والوں کے استقبال کی تیاری کرتے ہوئے مسجد الحرام میں اعتکاف کے 2500مقامات تیار کر لیے ہیں،مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی انتظامیہ کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ ماہ مبارک کے آپریشنل پلان کے مطابق اس سال لگ بھگ اعتکاف میں بیٹھنے کے لیے 2500مقامات کافی ہوں گے،شیخ سدیس نے کہا کہ صدارت عامہ نے مردوں کے لیے شاہ فہد کی توسیع کا تہہ خانہ تیار کیا اور مردوں اور عورتوں کے لیے تیسری سعودی توسیع میں پہلی منزل پر پیچھے اور درمیان میں ہال تیار کیے ہیں۔ معتکفین کے لیے تمام خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری دس روز اعتکاف بیٹھنے والوں کو باہر نکلنے تک ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین پر روسی ڈرون حملوں میں تین افراد ہلاک

یوکرینی حکام نے کہا کہ کیف کے علاقے پر رات بھر جاری رہنے والے روسی ڈرون حملوں میں تین افراد ہلاک اور دیگر سات زخمی ہوئے،کیف کی علاقائی فوجی انتظامیہ نے کہا کہ ایک شہری علاقے کو نقصان پہنچا ہے اور امدادی کارکن ابھی بھی جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں،یوکرین کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے روس کے 21ایرانی ساختہ شاہد ڈرونز میں سے 16کو مار گرایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا میں آج پہلا روزہ ہو گا

ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو نیکل 23مارچ کو کینیڈا میں یکم رمضان کا اعلان کردیا،ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 21مارچ کو ملک میں کہیں بھی مصدقہ ذرائع سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے،(آج) 23مارچ کو یکم رمضان ہوگا،خیال رہے کہ کینیڈا میں سائنسی کیلنڈر کی بنیاد پر مختلف مساجد پہلے ہی جمعرات کے پہلے روزے کا اعلان کرچکی ہیں،کینیڈا میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز پر مسلم کمیونٹی نے مسرت کا اظہارکیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں