• Columbus, United States
  • |
  • ١٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

برطانیہ اسرائیل کے درمیان سلامتی، ٹیکنالوجی،...

برطانیہ اور اسرائیل ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جس کا مقصد اگلے سات سالوں میں ٹیکنالوجی، تجارت اور سلامتی کے لیے تعلقات کو مضبوط کرنا ہے، برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے گزشتہ روز لندن میں اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کی، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ایلی کوہن برطانیہ کے ساتھ تعلقات کے نئے روڈ میپ پر دستخط کرنے کے لیے لندن کا دورہ کر رہے ہیں،یہ روڈ میپ ہمیں ٹیکنالوجی، تجارت اور سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مواقع سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کی اجازت دے گا،کلیورلی نے دورے سے پہلے ایک بیان میں کہا،برطانیہ نے کہا کہ بات چیت میں اسرائیل اور مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں تشدد میں حالیہ اضافہ، یوکرین پر روس کے حملے اور ایران سے لاحق خطرات بھی شامل ہوں گے،بیان میں مزید کہا گیا کہ معاہدے میں ٹیکنالوجی اور ایجادات کے لیے مشترکہ فنڈنگ کے منصوبوں کے تقریبا 20ملین پائونڈ( 24.50ملین امریکی ڈالر)شامل ہیں اور اس میں سام دشمنی کی لعنت سے نمٹنے کے مشترکہ وعدے بھی شامل ہیں،بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ سام دشمنی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، 2024میں بین الاقوامی ہولوکاسٹ ریمیمبرنس الائنس کے سربراہ کے طور پر، برطانیہ ہولوکاسٹ کے بارے میں حقائق پر مبنی علم کو فروغ دے گا اور میڈیا اور معلومات کو مضبوط کرے گا،

برطانوی دفتر خارجہ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ''برطانیہ-اسرائیل تعلقات نے پہلے ہی دونوں معیشتوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچایا ہے،ہمارے تجارتی تعلقات کی مالیت تقریبا 7بلین پائونڈ ہے، اور برطانیہ میں 400سے زیادہ اسرائیلی ٹیک فرمیں کام کر رہی ہیں،برطانیہ میں اسرائیلی سرمایہ کاری سے ترقی اور ملازمتوں کو فروغ ملا جس سے برطانیہ کی معیشت میں تقریبا 1بلین پائونڈ کا اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 8سالوں میں تقریبا 16,000ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں،برطانیہ اور اسرائیل نے گذشتہ سال اس نئے تجارتی معاہدے کے لیے بات چیت کا آغاز کیا اور کہا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں حکومتوں کے لیے ایک اہم ترجیح ہے،تاہم اس معاہدے کا وقت متنازعہ ہے کیونکہ اسے اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے لیے منظوری کے اشارے کے طور پر دیکھا جائے گا، جس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری کی توسیع کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہے، اور عدلیہ کا کردار محدود کرنے کے لیے اصلاحات کے لیے پوری دنیا میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برمنگھم ، مسجد سے گھر جانیوالے بزرگ کو آگ لگ...

برطانوی شہر برمنگھم میں مسجد سے گھر جانے والے بزرگ کو آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70سال سے زائد عمر کے متاثرہ شخص کی جیکٹ میں آگ لگنے سے ان کا چہرہ جھلس گیا تھا تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے،اس سے قبل چند روز پہلے بھی مغربی لندن میں مسجد کے باہر ایک بزرگ شہری پر اسی طرح کا حملہ کیا گیا تھا،رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس دونوں واقعات میں تعلق کی تفتیش بھی کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کے لیے ا...

رمضان کے آخری عشرے کے لیے حرمین شریفین کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی گئی،سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رمضان کے آخری عشرے میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے لیے پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم زائرین کا کورونا سے متاثر نہ ہونا ضروری ہے،سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ یا مسجد نبوی میں روضہ رسولۖ کی زیارت کیلئے پرمٹ لازمی ہے، پرمٹ نسک ایپلی کیشن سے ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جو کورونا سے متاثر نہ ہوں یا پھر ان کا کورونا سے متاثرہ شخص سے کوئی رابطہ نہ ہوں،دوسری جانب مسجد نبوی انتظامیہ نے یکم رمضان سے 19رمضان تک ریاض الجنہ میں نماز کے لیے پرمٹ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا،عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یکم رمضان سے ریاض الجنہ میں داخلے کے لیے زائرین کو رات ڈھائی بجے سے فجر کی نماز اور صبح ساڑھے 11 سے عشاء تک کے لیے پرمٹ جاری ہوں گے،زائر خواتین کو ریاض الجنہ میں داخلے کے پرمٹ نماز فجر کے بعد سے صبح 11بجے تک اور پھر رات 11بجے سے دو بجے تک کے لیے جاری ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوگنڈا میں ہم جنس پرستوں کو جیل بھیجنے کا بل...

یوگنڈا کی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستوں یا جنسی اقلیت کے طور پر شناخت رکھنے والے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے بل منظور کر لیا، مجوزہ قانون سازی کے تحت، دوستوں، خاندان اور کمیونٹی کے اراکین کا فرض ہوگا کہ وہ ہم جنس پرست افراد کی حکام کو اطلاع دیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹسکے مطابق یوگنڈا کے صدر یووری میوزیوینی کی جانب سے اس بل پر دستخط کرنے کے بعد ہم جنس پرست افراد کو طویل قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،یہ بل اس ماہ کے شروع میں پیش کیا گیا تھا اور گزشتہ روز یوگنڈا کی پارلیمنٹ میں وسیع حمایت کے ساتھ منظور ہوا، بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو شخص بچوں کو ہم جنس پرستانہ سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے مقاصد کے لیے تیار کرنے یا سمگل کرنے کا مرتکب ہوتا ہے اسے عمر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، وہ افراد یا ادارے جو '' ایل جی بی ٹی''حقوق کی سرگرمیوں یا تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں یا فنڈ دیتے ہیں، یا ہم جنس پرستوں کے حامی میڈیا مواد اور لٹریچر کو شائع، نشر اور تقسیم کرتے ہیں، انہیں بھی قانونی چارہ جوئی اور قید کا سامنا کرنا پڑے گا،بل کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی میں یوگنڈا کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک چھوٹا گروپ اس کی بنیاد سے متفق نہیں تھا،یوگنڈا میں سرگرم کارکنوں اور ایل جی بی ٹی لوگوں نے کہا ہے کہ ملک میں ہم جنس پرستی کے خلاف جذبات انہیں جسمانی اور آن لائن تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ بل عام طور پر یوگنڈا کے لوگوں کے لیے دور رس نتائج کا حامل ہو سکتا ہے،2014میں، یوگنڈا کی آئینی عدالت نے اسی طرح کے ایکٹ کو کالعدم قرار دیا تھا جس نے '' ایل جی بی ٹی''کمیونٹی کے خلاف قوانین کو سخت کر دیا تھا،تقریبا 30افریقی ممالک میں ہم جنس تعلقات پر پابندی ہے جہاں بہت سے لوگ قدامت پسند مذہبی اور سماجی اقدار کو برقرار رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کی اسرائیلی وزیر خزانہ کے فلسطین دشمن...

امریکا نے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے فلسطین دشمنی پر مبنی بیان کی مذمت کرتے ہوئے بیان کو تشویشناک اور خطر ناک قرار دے دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے اپنی حالیہ پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ واشنگٹن اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظور کئے گئے قانون سے انتہائی پریشان ہے جس نے یہودی آباد کاروں کے لیے مغربی کنارے کی چار بستیوں میں واپسی کی راہ ہموار کی ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم شیرون اور موجودہ اسرائیلی حکومت کی امریکا سے وابستگی دونوں کے مطابق قانون سازی کے تحت آنے والے علاقے میں آباد کاروں کی واپسی کی اجازت دینے سے باز رہے،ویدانت پٹیل نے اسرائیلی بستیوں کی توسیع کے حوالے سے خبر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں ہم خاص طور پر واضح رہے ہیں کہ اسرائیلی بستیوں اور چوکیوں کی افزائش ہمارے خیالات سے مطابقت نہیں رکھتی،اسرائیل نے 1967میں مشرقی یروشلم اور غزہ سمیت مغربی کنارے پر قبضہ کر لیا تھا اور تب سے وہ مقبوضہ زمینوں پر لاکھوں اسرائیلیوں کی رہائش کے لیے بستیاں تعمیر کر رہا ہے، جسے فلسطینی اپنی مستقبل کی ریاست کے حصے کے طور پر چاہتے ہیں،بین الاقوامی قانون واضح طور پر قابض طاقتوں کو اپنی شہری آبادی کو مقبوضہ علاقوں میں منتقل کرنے سے منع کرتا ہے

جبکہ اقوام متحدہ نے اسرائیلی بستیوں کو جنگی جرم قرار دیا ہے،پٹیل نے کہا کہ سموٹریچ کے تازہ ترین تبصرے جو ایک غلط اور اشتعال انگیز نقشے سے مزین پوڈیم پر دیے گئے تھے ناگوار ہیں اور واضح طور پر خطرناک ہیں، فلسطینیوں کی ایک بھرپور تاریخ اور ثقافت ہے اور امریکا فلسطینی عوام کے ساتھ شراکت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔واضح رہے کہ،اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فلسطین نام کی کوئی قوم نہیں یہ نام تو محض چند برسوں سے زیر گردش ہے، فلسطین کی کوئی تاریخ یا ثقافت نہیں،اس سے قبل بیزلیل سموٹریچ نے فلسطین کے ایک قصبے کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی بھی دی تھی، وہ اسلام، مسلمانوں اور فلسطین کے خلاف متنازع بیانات کے لیے شہرت رکھتے ہیں،فلسطینی وزیراعظم نے اپنے رد عمل میں کہا کہ اسرائیل کے وزیر کا بیان انتہا پسندانہ اور نسل پرستی پر مبنی ہے، وزیر اپنے صیہونی نظریے پر کاربند رہتے ہوئے رمضان سے قبل ماحول کو کشیدہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ رمضان میں مسجد اقصی میں مسلمانوں کی عبادت کے دوران یہودیوں کے داخلے پر پابندی کے معاہدے سے انحراف کا جواز آسکے،

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ نے دنیا کو پانی کے بحران سے خبرد...

اقوام متحدہ نے بنیادی ضرورت پانی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا پانی کے بحران کی جانب بڑھ رہی ہے،22تا 24 مارچ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی آبی کانفرنس 2023کو 2030تک دنیا بھر کے لوگوں کی صاف پانی اور نکاسی آب تک رسائی کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے نادر موقع کے طور پر سراہا گیا ہے،پانی کے عالمی دن پر اقوام متحدہ واٹر فورم اور یونیسکو کی جانب سے رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے،انسانی بہبود، توانائی اور خوراک کی پیداوار، صحت مند ماحولی نظام، صنفی مساوات، غربت کے خاتمے اور بہت سے دیگر معاملات میں پانی کی لازمی اہمیت ہے، تاہم اس وقت ہمیں پانی کے عالمی بحران کا سامنا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اربوں لوگوں کو اب بھی پانی تک رسائی نہیں ہے، اندازے کے مطابق ہر سال آٹھ لاکھ سے زیادہ لوگ ایسی بیماریوں سے ہلاک ہو جاتے ہیں جو غیرمحفوظ پانی، نامناسب نکاسی آب اور صحت و صفائی کے ناقص طریقوں سے براہ راست جنم لیتی ہیں،زندگی کے لیے ضروری اس قیمتی وسیلے کی طلب بڑھ رہی ہے، تقریبا چار ارب لوگوں کو سال کے کم از کم ایک مہینے میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوتا ہے چونکہ پانی زندگی کے بہت سے پہلوں کے لیے لازمی ہے اسی لیے اس کا تحفظ اور مناسب انتظام یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ 2030تک ہر ایک کو زندگی کے اس لازمی وسیلے تک مساوی رسائی میسر آ سکے، رپورٹ کے مطابق پانی سے متعلق قدرتی حادثات میں تشویشناک شرح سے اضافہ ہو گیا ہے، 2000سے اب تک سیلابوں میں 134فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جبکہ خشک سالی کا دورانیہ 29فیصد بڑھ گیا ہے ، ان اثرات سے پائیدار ترقی، حیاتیاتی تنوع اور پانی و نکاسی آب تک لوگوں کی رسائی کو خطرہ لاحق ہے،اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں پانی کے بحران کی وجوہات پانی کا ضرورت سے زیادہ استعمال اور موسمیاتی تبد یلیوں کو قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، مختلف صوبوں میں آندھی کے طوفان کا الرٹ...

چین کے دارالحکومت بیجنگ سمیت مختلف صوبوں میں مٹی کے طوفان کے الرٹ جاری کردیے گئے،حکام کے مطابق گرد آلود ہوائوں سے بیجنگ اور کئی صوبوں میں حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،اس حوالے سے ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ ڈرائیورز محتاط رہیں، کئی علاقوں میں حد نگاہ کم ہو جائے گی، مٹی کا طوفان جنوبی چین کی جانب بڑھنے کے بعد کمزور پڑ جائے گا،چین میں ریت کے طوفانوں کے لیے چار درجے کلر کوڈڈ موسم کا انتباہی نظام ہے، جس میں سرخ رنگ سب سے زیادہ شدید، اس کے بعد نارنجی، پیلا اور نیلا ہے،غیرملکیمیڈیاکے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کئی دنوں سے گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں ، بیجنگ میں گرد آلود ہواں کے باعث فضائی آلودگی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رمضان المبارک کی آمد، یواے ای کا ایک ہزار سے...

متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کی آمد پرایک ہزارسے زائد قیدیوں کے لئے معافی کااعلان کیاہے،متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زایدآل نہیان نے ماہ مقدس سے قبل قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے، یواے ای میں جمعرات سے رمضان کا آغازہوگا،یواے ای کے سرکاری میڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ صدر محمد بن زاید کے انسانی ہمدردی کے اقدامات کا حصہ ہے اور معافی اوررواداری کی اقدار کی عکاسی کرتا ہے تاکہ معافی یافتہ قیدیوں کو ایک نئی زندگی شروع کرنے اور ان کے اہل خانہ کے مصائب کو کم کرنے کا موقع دیا جا سکے،متحدہ عرب امارات میں حکومت ہرسال رمضان کے علاوہ دیگرمقدس مواقع سے قبل قیدیوں کو معافی دے کرجیلوں سے رہا کرتی ہے،دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گذشتہ برس 6جولائی کو عیدالاضحی سے قبل امارات میں اصلاحی اور تادیبی اداروں سے 505قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا نے ایران کی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابند...

امریکا نے ایران اور ترکیہ میں چار اداروں اور تین افراد پر ایران کے ڈرون اور ہتھیاروں کی تیاری کے پروگراموں میں معاونت کیلئے یورپی ساختہ ڈرون انجنوں سمیت آلات کی خریداری میں ملوث ہونے پر پابندیاں عائد کردی ہیں،امریکی وزارت خزانہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ آلات کی فراہمی کا نیٹ ورک ایرانی وزارت دفاع اور معاونت کی جانب سے کام کرتا ہے ، یہ پابندیاں تازہ ترین ہیں جو واشنگٹن نے ایران میں ڈرون انڈسٹری کو نشانہ بنانے کے ایک حصے کے طور پر لگائی ہیں،امریکا نے رواں ماہ کے آغاز میں بھی چین میں قائم ایک نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے اس پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے ڈرون تیار کرنے والی ایک ایرانی کمپنی کو طیاروں کے پرزے بھیجے ہیں جنہیں تہران آئل ٹینکرز پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا اور روس کو برآمد کرتا تھا،دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس کے انڈر سیکرٹری برائے خزانہ برائن نیلسن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے ڈرونز اور روایتی ہتھیاروں کی اس کے پراکسیز کے لیے دستاویزی تعیناتی علاقائی سلامتی اور عالمی استحکام کو نقصان پہنچاتی ہے،انہوں نے کہا کہ امریکا کسی بھی دائرہ اختیار میں غیر ملکی سپلائی نیٹ ورکس کو ظاہر کرتا رہے گا جو ایران کے فوجی صنعتی کمپلیکس کو سپورٹ کرتا ہے،نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مودی سرکار چانکیہ کے اکھنڈ بھارت کی راہ پر گ...

مودی سرکار چانکیہ کے اکھنڈ بھارت کی راہ پر گامزن ہے اور اپنی عیاری سے امریکی سینیٹ کو جال میں پھنسا لیا،مودی سرکار نے امریکی سینیٹ کو جال میں پھنساتے ہوئے مظلومیت کا ڈھونگ رچا کر ارونا چال پردیش کے متنازع علاقوں پر اپنا حق تسلیم کروالیا،جنوبی ایشیا کے تمام ممالک اکھنڈ بھارتی عزائم سے نالاں ہیں، پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بنگلا دیش کے ساتھ بھارت کے 22علاقائی تنازعات ہیں۔ بھارت کے پاکستان کے ساتھ3، نیپال کے ساتھ6، سری لنکا کے ساتھ2اور بنگلہ دیش کے ساتھ 4زمینی تنازعات ہیں،ماضی میں بھی ہندو انتہاپسند اور مسلمان دشمن متعدد رہنما انتہائی متنازع بیانات دے چکے ہیں۔ بھارت میں مسلمان دشمنی کے لیے مشہور بی جے پی کے رہنما سبرا منیم سوامی نے مسلمانوں کو مسائل کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں 30فیصد سے زائد مسلمان ہوں وہاں خطرہ ہے، بھارتی مسلمان ہندوں کے برابر نہیں ہیں، ہندو سب سے افضل باقی مذاہب کے پیروکار ان کے نیچے ہیں،بی جے پی رہنما نارائن سوامی کا کہنا تھا کہ اکھنڈ بھارت کا قیام بی جے پی کا اولین مقصد ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے اکھنڈ بھارت کا خواب طاقت کے زور پرپورا کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ 2020میں بی جے پی کے رہنما وندرافد نویس نے کراچی کے جلد بھارت کا حصہ بننے کی ہرزہ سرائی کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا کا سب سے لمبا چاول الخالد باسمتی کاشت ک...

چاول کی نئی قسم الخالد باسمتی دنیا کا لمبا ترین چاول ہے جو کاشت کیلئے تیار ہے اور ملک کو کثیر زرمبادلہ کما کر دے گا۔ محمد اشفاق انجم چیف سائنٹسٹ سائل سلینیٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے بتایا کہ سائنسدان خالد بھٹی نے اس ورائٹی کی تخلیق کیلئے 14 سے 15 سال کام کیا اور 2022 میں حتمی تجربات اور ٹیسٹنگ کے عمل سے گزرنے کے بعد انہوں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا میں چاول کی ایسی ورائٹی تیار کرلی جسے دنیا کا سب سے لمبا ترین چاول کہنا غلط نہ ہو گا۔محمد اشفاق انجم نے نئی ورائٹی الخالد باسمتی کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ورائٹی میڈیم سلینٹی (درمیانے نمکیات) والی زمینوں میں بھی کاشت کی جا سکے گی، یہ فصل گرتی نہیں ہے ا ور مشینی کٹائی کیلئے بھی مدد گار ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسکی فی ایکڑ پیدوار 60 سے 70 من ہو گی اور چاول کی یہ قسم 1121 ورائٹی کے برعکس اروما کی بھی حامل ہے۔ چیف سائنٹسٹ نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب اس ورائٹی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں علاقے ہیں اور لوگ اضافی قیمت دے کر اسکوخرید رہے ہیں۔محمد اشفاق انجم نے کہا کہ الخالد باسمتی کی باقاعدہ کاشت کیلئے بیچ کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے تاہم قوی امید ہے کہ کاشتکاروں کو اسکا بیج یکم اپریل 2023 سے ملنا شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار مطلوبہ فی ایکڑ پیدوار حاصل کرنے کیلئے صرف اور صرف مقرر کردہ سرکاری مراکز سے ہی اس نئی ورائٹی کا بیج لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے مقابلے میں پ...

پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او)نے مالی سال 23 کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) کے مقابلے میں مجموعی منافع میں 76 فیصد اور خالص منافع میں 110 فیصد کی کمی ریکارڈ کی۔ ویلتھ پاک کی رورٹ کے مطابق کمپنی نے اس مدت میں اپنی فروخت پر 11 ارب روپے کا مجموعی منافع اور 3.3 بلین روپے کا خالص نقصان کمایا۔ تیل کی مارکیٹنگ کمپنی نے مالی سال 23 کے صرف ختم ہونے والے چھ ماہ کی مدت میں 7.16 روپے فی حصص کی قیمت میں کمی کی ۔مالی سال 23 کی پہلی ششماہی میں مجموعی فروخت 63 فیصد بڑھ کر 1.81 ٹریلین روپے ہو گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.11 ٹریلین روپے تھی۔مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں، پی ایس او نے 929 ارب روپے کی مجموعی فروخت کی۔ مجموعی منافع اور خالص منافع بالترتیب 6.7 بلین روپے اور 1.1 بلین روپے بتائے گئے۔مالی سال 23 کی پہلی ششماہی میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 80 ارب روپے سے 67 ارب روپے تک 16 فیصد کم ہوئی۔مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں، کمپنی نے سہ ماہی کے اختتام تک مارکیٹ ویلیو 80 بلین روپے سے 76 بلین روپے تک گر کر 6 فیصد کم کر دی۔مالی سال 23 کی دوسری سہ ماہی میں مارکیٹ ویلیو 77 ارب روپے سے 13 فیصد کم ہوکر 67 ارب روپے ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان)لمیٹڈ نے گزشتہ سال 4...

ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان)لمیٹڈ نے کیلنڈر سال 2022 میں 49 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی، جو گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ہے، اور کمپنی کی جانب سے پوسٹ کردہ 42 ارب روپے کی فروخت سے 16 فیصد زیادہ ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ لیبارٹریز(پاکستان )لمیٹڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فارماسیوٹیکل سیکٹر میں درج ہے۔انتالیس بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ درج سب سے بڑی فارماسیوٹیکل فرم ہے۔ 1948 میں قائم کمپنی بنیادی طور پر طبی استعمال کے لیے عام دواسازی اور دیگر مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔ کمپنی نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران49 ارب روپے کی سب سے زیادہ فروخت کی۔ کمپنی نے 35 بلین روپے اور 42 بلین روپے کی مجموعی فروخت میں اضافہ کیا۔ کمپنی کا فی اوسط حصص 30 روپے رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں ماہی گیری کا مجموعی گھریلو پیداو...

پاکستان کو ماہی گیری کی قدر کے سلسلے میں حفظان صحت کے کنٹرول کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،جس سے برآمدی قدر بڑھانے میں مدد ملے گی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابقپاکستان میں ماہی گیری کا مجموعی گھریلو پیداوار میں صرف 0.4 فیصد حصہ ہے، لیکن یہ اب بھی لوگوں کی ایک قابل ذکر تعداد کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور تین سے نو لاکھ افراد کو ملازمت دیتا ہے۔ پاکستان کی مچھلی اور سمندری خوراک کی برآمدات اس کی حقیقی صلاحیت سے بہت کم ہیں۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری 2022-23 تک پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات تقریبا261.645 ملین ڈالر تھیں۔ تاہم، یہ شعبہ جی ڈی پی میں2.5 بلین ڈالر تک کا حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کیلییگہرے سمندر میں ماہی گیری کی مناسب پالیسی ہونا لازمی ہے۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ایک ایسوسی ایٹ ریسرچ فیلو، ایمن ذوالفقار کے مطابق، پاکستان کا ماہی گیری کا شعبہ ضرورت سے زیادہ ماہی گیری، آلودگی اور ماحولیاتی خطرات کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی ماہی گیری کی صنعت کی تعمیر نو اور نئی تکنیک متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مچھلی کی پروسیسنگ پرانی اور کم سرمایہ کاری ہے، جو اس شعبے کی نسبتا کم قیمت میں اضافے میں معاون ہے۔

ایک انتہائی خراب ہونے والی شے کے طور پر، مچھلی کو اکثر تیز رفتار پروسیسنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ تازہ اشیا، عالمی پیداوار کے 53 فیصد حصے کے ساتھ، براہ راست انسانی استعمال کے لیے سب سے زیادہ قیمتی ہیں ۔ مختلف شدتوں پر پروسیسنگ کے نتیجے میں مختلف ویلیو ملٹی پلائرز ہوتے ہیں، جس کے ماہی گیری کی برآمدات میں ممکنہ نمو کے لیے اہم مضمرات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مچھلی پروٹین کی نازک چیزیں ہیں اور اگر جلد سے جلد منجمد نہ کی جائیں تو بہت جلد صاف ہو جاتی ہیں۔ایمن نے کہا کہ اگرچہ سمندری غذا کی برآمدات کا حجم بڑھ رہا ہے، لیکن ہم اب بھی متعدد مسائل، جیسے کہ پروسیسنگ کی ناکافی سہولیات اور کم معیار کے کنٹرول کی وجہ سے اپنی حقیقی صلاحیت کے مطابق ترقی کرنے سے قاصر ہیں۔ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر کے مطابق پاکستان میں استعمال کی جانے والی مچھلیوں کا تقریبا 90 فیصد بوسیدہ اور انسانی خوراک کے لیے غیر محفوظ ہے۔ مچھلی کو سڑنے سے بچانے کے لیے انہیں صفر سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رکھنا چاہیے۔ پاکستان اپنی مچھلی کی پیداوار کا تقریبا 10 فیصد برآمد کرتا ہے، جب کہ بقیہ کم ہو جاتا ہے کیونکہ زیادہ تر کشتیوں میں مچھلی کو ذخیرہ کرنے کے لیے مناسب ڈیپ فریزر اور دیگر وسائل کی سہولت نہیں ہے۔

ایمن نے کہا کہ پاکستان سے برآمد کی جانے والی مچھلی بین الاقوامی مارکیٹ میں عام طور پر 2.3 ڈالر فی کلو ہے۔محقق نے کہا کہ کراچی فش ہاربر اتھارٹی اور فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نے کشتیوں اور فش پروسیسنگ پلانٹس میں سمندری غذا کی حفظان صحت کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس پر عمل درآمد ہو چکا ہے، اور کراچی فش ہاربر(اس کی منڈیوں، جیٹیوں اور ایکسپورٹ زون کے علاقے میں دن میں تین بار دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ لیکن پاکستان کے ماہی گیری کے کاروبار کو برآمدات کو بڑھانے کے لیے جدید تکنیک اور ترقی کی ضرورت ہے۔ایمن نے کہا کہ بائیو سیکیورٹی اور فوڈ سیفٹی سسٹم میں بہتری پاکستان کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے اور نجی سرمایہ کاری کو روکنے والے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر زیادہ ماہی گیری سے بڑے تجارتی مچھلیوں کے ذخیرے کو خطرہ ہے، جن میں سے کچھ پہلے ہی کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماہی گیری کی شدت کو کم نہ کیا گیا تو ذخیرہ اور فصلیں کم ہوتی رہیں گی۔اس وقت، پاکستان کی سمندری ماہی گیری کو بڑی حد تک کھلی رسائی حاصل ہے، جس میں ان پٹ کنٹرولز کے ذریعے ماہی گیری کی کوششوں کو محدود کرنے کے لیے چند موثر میکانزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس اہم شعبے کی برآمدی صلاحیت سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے لیے پالیسیاں متعارف کروانا ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ساحلی پٹی والے ممالک میں سمندری سیاحت کمائی...

ساحلی پٹی والے ممالک میں سمندری سیاحت کمائی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ اس کی بہت زیادہ اہمیت کے پیش نظر، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن گڈانی میں میری ٹائم ٹورازم کا ایک خصوصی منصوبہ تیار کرنے جا رہا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق گڈانی بلوچستان کے سب سے خوبصورت ریتیلے ساحلوں میں سے ایک ہے جو لسبیلہ ضلع کی تحصیل حب میں واقع ہے۔ اس میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا شپ بریکنگ یارڈ بھی ہے۔رقبہ، ترقی کے مرحلے اور اس کی اقتصادی قدر کے بارے میں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے کہاکہ پی ٹی ڈی سی گڈانی میں 174 ہیکٹر پر ایک ماڈل کوالٹی اور ماحول دوست سمندری سیاحتی ریزورٹ قائم کرے گا۔ یہ منصوبہ اسی خطوط پر ترقی کے لیے دیگر شعبوں کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔ اس پورے پروجیکٹ کو حقیقت میں تیار کرنے میں 5-6 سال لگ سکتے ہیں۔ اس تھوڑے طویل وقت کی وجہ یہ ہے کہ یہ ابتدائی مراحل میں ہے اور فزیبلٹی اسٹڈی کا کام جاری ہے۔ تمام مراحل کا احاطہ کرنے کے بعد، یہ بھی منصوبہ کا حصہ ہے کہ یہ اقدام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کرے گا۔آفتاب نے کہا کہ گڈانی پراجیکٹ مستقبل کے میگا پلانز میں سے ایک ہے اور پی ٹی ڈی سی کی ایک خصوصی سرگرمی ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں سمندری سیاحت سے متعلق دیگر منصوبوں پر اپنے طور پر کام کر رہی ہیں

۔بین ساحلی اور انٹرا کوسٹل کروز سروسز کا آغاز صوبائی محکمہ سیاحت کے لیے بھی ایک بڑی پیش رفت ہے۔ چونکہ سیاحت ایک ٹریلین ڈالر کا مستقبل کا سیاحتی شعبہ ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ملک کے تمام ساحلی علاقوں کو ترقی دی جائے۔پاکستان میں سمندری سیاحت کی ترقی اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے عزم کو بھی پورا کرتی ہے۔ اس طبقہ کی ترقی سے نہ صرف ساحلی برادریوں کو بااختیار بنایا جائے گا بلکہ جی ڈی پی کی نمو میں بھی اضافہ ہوگا۔ 2021 میں، عالمی سمندری اور ساحلی سیاحت کی صنعت کی مالیت 2.56 ٹریلین امریکی ڈالر تھی۔ یہ 2030 تک 6.15% کی کمپانڈ سالانہ شرح نمو چار ٹریلین تک پہنچنے کی امید ہے۔پاکستان کو اپنی ساحلی پٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دینے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ملک کی ساحلی پٹی کو مناسب رہائش اور تفریحی سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حق میں لچکدار پالیسیوں کی نمائندگی کرنے والے ایک اچھی طرح سے تیار کردہ ایجنڈے کی بھی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ سے گرفتار خاتون خودکش بمبار سے متعلق ا...

ترجمان بلوچستان حکومت بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیمیں نوجوانوں کو ملک کیخلاف ورغلارہی ہیں۔ کوئٹہ میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزازگورایا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بابر یوسفزئی نے بتایا کہ 17 فروری کو ماہل بلوچ کو خودکش جیکٹ کے ساتھ گرفتارکیا گیا۔ جو ممکنہ طور پر بلوچستان میں کسی تخریب کاری میں استعمال کی جانی تھی۔ بابر یوسفزئی نے کہا کہ کو ماہل بلوچ کے ذریعے صوبے میں بہت بڑی دہشت گردی کی کارروائی کی جانی تھی۔ سیکورٹی اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ ماہل بلوچ کیقریبی عزیز یوسف بلوچ کوبھی گرفتارکرلیاگیا، یوسف بلوچ کی اہلیہ سے متعلق سارے ثبوت ہمارے پاس ہیں، یوسف بلوچ کی اہلیہ کے ایل ایس کیلئے کام کرتی ہیں۔ بابریوسفزئی نے کہا کہ ماہل بلوچ کوحوالیودیگرذرائع سیفنڈنگ کی جارہی تھی، ماہل بلوچ نیتفتیش کیدوران بہت سیانکشافات کیے۔ ماہل بلوچ کو گرفتار کیا تو اس نے بھی اعتراف کیا کہ کالعدم تنظیمیں خواتین اور بچوں کو دہشت گردی میں استعمال کررہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی سی پی او لاہور کا پی ٹی آئی کارکنان کی لس...

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے لاہو ہائیکورٹ کے سامنے پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاری کیلئے جاری لسٹوں سے اظہار لاتعلقی کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کرنے اور گھروں پر چھاپے مارنے کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس راحیل کامران نے کی، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت میں سی سی پی او بلال صدیقی کمیانہ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جاری کی گئی لسٹوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوئی لسٹ تیار کی نہ ہی جاری کی ہے، پی ٹی آئی کارکنان نے ہماری دو رائفلز چھینی ہیں، ہماری گاڑی کو نہر میں پھینکا گیا، بہت سے نامعلوم افراد نامزد ہیں، جیسے جیسے شناخت ہو رہی ہے کارروائی کر رہے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہریوں کو گرفتار کرنے سے پہلے قانونی طریقہ اختیار کیا جاتا ہے یا نہیں، پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈائریکشن دے دے کہ پولیس درخواست گزار کو ہراساں نہیں کرے گی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ اسی نوعیت کی درخواست جسٹس طارق سلیم شیخ کے پاس زیر سماعت ہے، جس پر فاضل جج نے درخواست جسٹس طارق سلیم شیخ کے پاس لگانے کیلئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت دیگر ملزم...

لاہور کی سیشن کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت دیگر نو ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 اپریل تک توسیع کر دی۔ مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی، راسخ الہی، زارا الہی، احمد فاران، مجاہد اسلام ، صیغم عباس سمیت دیگر 9 ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد مکمل ہونے پرعدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر منی لانڈرنگ اور مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کا مقدمہ بنایا ۔ یہ مقدمہ حقائق کے برعکس ہے ۔ عبوری ضمانتوں کی درخواستیں منظور کی جائیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر اسی مقدمے میں راسخ الہی کی جائیدادوں کو منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 اپریل تک توسیع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اب جاتی امرا اور بلاول ہاوس کی دیواریں بھی ٹ...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ یہ عمران خان کے گھر گھسے اور گھر کی دیواریں توڑیں، اب جاتی امرا اور بلاول ہاوس کی دیواریں بھی ٹوٹیں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ جو جس شہر میں بھی ہے جو اس عمل کی سپورٹ کر رہا ہے جو ہمارے لیڈر کے ساتھ زیادتیاں کر رہے ہیں، وہ تیار رہے، اب وہ اپنے گھروں کی حفاظت کرنا شروع کر دے، جب یہ ہمارے لیڈروں کے گھروں پر چڑھیں گے، ہمارے گھروں پر چڑھیں گے، گھروں کی دیواریں توڑیں گے، چادر اور چاردیواری کا پامال کریں گے تو ان کے گھر بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ان کے گھر بھی زمین پر ہیں آسمان پر نہیں ہیں، پی ڈی ایم یہ روایت ڈال کر الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑو، دو صوبوں میں الیکشن کا اعلان ہوا ہے، آئین کے مطابق آپ نے الیکشن کرانا ہے، جو بھی الیکشن میں رکاوٹ بنا وہ آئین کے مطابق قصور وار ہو گا۔ میں آج برملا کہہ رہا ہوں اسے ہم آرٹیکل چھ لگا کر پھانسی دیں گے، پاکستانی قوم دے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نئی حکومتوں کے قیام کے باعث کی گئی ہے، پنجاب سے ایس ایم تنویر، وزیر توانائی، صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور ہنر سازی کو بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل تعینات کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا سے حمایت اللہ خان، مشیر خزانہ اور توانائی کو بطور قومی اقتصادی کونسل تعینات کیا گیا، صدر مملکت نے تشکیل نو کی منظوری آئین کے آرٹیکل 156 ایک کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زلزلہ، سی ڈی اے کا بلند عمارتوں، کمرشل پلازو...

پاکستان میں گزشتہ روز ہولناک زلزلے کے بعد کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بلند وبالا عمارتوں اور کمرشل پلازوں کے معائنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر عمارتوں کا سروے ہو گا جس میں بلند و بالا رہائشی و کمرشل عمارتوں کی ساخت اور تعمیرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق عمارتوں کے مالکان اور ڈویلپرز کی تھرڈ پارٹی جانچ پڑتال کی جانی چاہیے، سٹرکچر کی جانچ سے قدرتی آفات اور حادثات کے نتیجہ میں جانی نقصانات کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے گا، شہریوں کو عمارتوں کی ساخت اور تعمیرات سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔ شہر اقتدار کی بیشتر عمارتوں کے پاس عمارتوں کا تکمیلی سرٹیفکیٹ ہی نہیں، اسلام آباد کے دیہاتی علاقوں اور ایچ 13 میں بے شمار عمارتیں بلڈنگ کنٹرول کی منظوری کے بغیر کھڑی ہو چکی ہیں، ماضی میں مارگلہ ٹاورز کی منہدم عمارت کے پاس بھی تکمیلی سرٹیفکیٹ نہیں تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ میں درج مقدمے میں عمران خان کے وارنٹ ک...

بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں توسیع کردی۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ نے عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں درج ایف آئی آر خارج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی، درخواست پی ٹی آئی کے انصاف لائرز فورم کے آرگنائزر اقبال شاہ نے دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیس بے بنیاد ہے، وقوعہ بھی یہاں نہیں ہوا جب کہ ایف آئی آر کے اندراج میں قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے۔ دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ اس جرم کے تحت جتنے مقدمات درج ہیں سب کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔ اس کے علاوہ عدالت نے آئندہ سماعت تک عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں توسیع کردی اور درخواست پر مزید سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ ، غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کیخلا...

چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطابندیال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے جسے آڈیوٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہاہے۔ آئینی اداروں کو بدنام کرنے والی ان آڈیوٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ سابق سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس میں دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم صبر، درگزر سے کام لیکر آئینی ادارے کا تحفظ کریں گے۔ آئینی اداروں کو اپنے فیصلوں میں تحفظ دیا ہے، عدلیہ پر بھی حملے ہورہے ہیں،عدلیہ کا بھی تحفظ کریں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جسے تحفظ فراہم کریں گے، جمہوری عمل شفاف ہوناچاہیے۔ الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت اختیارات حاصل ہیں لیکن اگرشفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تومداخلت کریں گے۔ چیف جسٹس عمرعطابندیال کا کہنا تھا کہ بعض اوقات سپریم کورٹ کی باتوں کو غلط سمجھاجاتاہے، ہم نے یہ نہیں کہا آج تک صرف ایک ہی ایماندار وزیراعظم آیا بلکہ ایک کیس میں کہا کہ 1988میں ایک ایماندار وزیراعظم تھا، ہماری اس بات کو پارلیمنٹ نے غلط سمجھا۔ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ میں نیغلام محمود ڈوگر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائرکی، تبادلے کیخلاف غلام محمود ڈوگرکی اپیل واپس لیتا ہوں جس پر سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی بنیادپر خارج کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی سکروٹنی کمیٹی...

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی سکروٹنی کمیٹی ارکان پر جرح کی درخواست خارج کردی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ تحریک انصاف نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا وہاں کیا فیصلہ آیا؟ وکیل کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا تحریک انصاف کا موقف سن کر فیصلہ کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تحریک انصاف نے عبوری جواب دیا تھا حتمی جواب کیلئے وقت مانگا تھا، 6 ہفتے کا وقت مانگا تھا اب تو 6 ماہ گزر چکے ہیں، اب تک کچھ نہیں ہوا ایسے نہیں چلے گا۔ پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے کہا کہ انور منصور سندھ ہائیکورٹ میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کی جائے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے معاون وکیل کی دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منی لانڈرنگ کیس،حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی...

لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے وزیراعظم شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب نے شریک ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ جمع کرا دی۔ نیب ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، رابعہ شہباز اور نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست کمر کی تکلیف کے باعث منظور کر لی، احتساب عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا 1990سے 2001 تک کا توشہ خان...

لاہور ہائی کورٹ نے 1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنیکا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست نمٹا دی، درخواست گزار نے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے 1990سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس دوست ملک نے تحائف دیے وہ بھی بتایا جائے، کوئی چیز چھپائی نہیں جاسکتی، سارا ریکارڈ پبلک کیا جائے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تحائف کے ذرائع بتانیکی ہدایت پر اعتراض کیا گیا، وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کے خلاف اپیل فائل کرنا ہے۔ جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ اپیل آپ کا حق ہے، بغیر ادائیگی کے کوئی تحفہ نہیں رکھ سکتا۔ گزشتہ روز کی سماعت میں وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ توشہ خانے کا سال 2000 سے پہلے کا ریکارڈ منظم شکل میں نہیں ہے۔ اس سے قبل کی سماعت پر عدالت نے توشہ خانیکا 1990 سے 2001 تک کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، جسٹس عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ توقع نہیں ہیکہ کسی کو بھی مقدس گائے سمجھا جائیگا، وفاقی حکومت کے وکیل توشہ خانہ کی 2002 کے بعد کی تفصیلات کی مصدقہ کاپی ریکارڈ پر لائیں۔ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا ریکارڈ پبلک کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف آئی اے نے عمران خان کی ضمانت منظوری کا ف...

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے )نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی) اے نے عمران خان کی ضمانت منظوری کے حوالے سے 28 فروری کو بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپیشل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عمران خان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری آج ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کرینگے، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سپیشل پراسیکیوٹررضوان عباسی کے ذریعے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوڈیشل کمپلیکس پیشی، توہین عدالت کی درخواست...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کی توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کیا، عدالت نے کیس کو فائل گمشدگی کیس کے ساتھ منسلک کردیا۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد سے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے سے متعلق معاملے کی رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ سے بھی رپورٹ طلب کر تے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نے درخواست میں مقف اختیار کیا تھا کہ ہائی کورٹ نے عمران خان سے کہا تھا امن و امان کی صورتحال خراب نہ ہو مگر عمران خان نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھرا کی وجہ سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس نے عدالتی حکم کے مطابق سکیورٹی انتظامات کیے تھے، عمران خان نے 17 مارچ کا عدالت کا ایک حکم بھی نہیں مانا، انہیں طلب کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کاروباری ادار ے پاکستان میں قابل تجدید...

چینی کاروباری اداروں نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے ، اس میں توانائی کی مسلسل کمی ہے، زیادہ لوگ قابل تجدید توانائی کا انتخاب کر رہے ہیں، پاکستان میں فوٹو وولٹک مصنوعات کے لیے صنعتی بنیاد کا فقدان ہے،ہم پاکستان میں مقامی اداروں کے ساتھ کنسورشیم بنانے کے لیے تیار ہیں۔گوادر پرو کے مطابق اختتام پذیر ہونے والی 3 روزہ پاکستان سولر نمائش ہمیں جدید حل تلاش کرنے کے لیے مقامی حکومتوں اور نجی شعبوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ اس ایکسپو میں، ہم مقامی مارکیٹ کے لیے مخصوص پروڈکٹ سلوشنز دکھاتے ہیں، تاکہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار چینی نمائش کنندہ ہاورڈ فو نے کیا ۔ گوادر پرو کے مطابق ہاورڈ، ایک چینی پاور سپلائی کمپنی کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ہیں انہوں نے اس نمائش میں بھرپور حصہ لیا اور سائٹ پر 100 میگا واٹ پلس کی ڈیسٹری بیوشن کے سودوں پر دستخط کیے۔ ظاہر کردہ پروڈکٹ پورٹ فولیو میں رہائشی سولر پلس اسٹوریج سلوشنز، کمرشل اور انڈسٹریل سلوشنز، اور یوٹیلیٹی اسکیل مارکیٹس کے لیے 1+xماڈیولر انورٹر شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان ایک تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے جس میں توانائی کی مسلسل کمی ہے۔ وافر روشنی اور زمین کی وجہ سے فوٹوولٹک پاور جنریشن میں اس کا واضح مسابقتی فائدہ ہے۔ زیادہ لوگ قابل تجدید توانائی کا انتخاب کر رہے ہیں کیونکہ اس کی بجلی کی سطحی قیمت (ایل سی او ای ) مسابقتی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق حکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی کی جانے والی سولر مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی آمد بھی ملک میں مزید ٹیکنالوجی لا رہی ہے۔ پاکستان نے شمسی توانائی کے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے تاکہ کاروباری اداروں اور افراد کو شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جا سکے اور 2030 تک قابل تجدید توانائی کا حصہ 60 فیصد تک بڑھایا جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر ایک اور چینی پاور کمپنی کے سیلز مینیجر مارک گونگ نے پاکستان میں شمسی توانائی کی صنعت کے حوالے سے اس طرح کی نمائشوں میں شرکت جاری رکھنے اور آگے بڑھنے کے لیے شمسی توانائی کے اختیارات کے بارے میں عوامی آگاہی کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ ملک کے میٹروپولیسز اور غیر میٹرکس علاقوں میں شمسی توانائی کو آگے بڑھانے کے لیے شمسی توانائی کے اختیارات کے بارے میں عوامی بیداری کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ نمائش کنندہ ایرک چاؤ نے گوادر پرو کو بتایا چین پی وی میں ایک سرکردہ ملک ہے۔ پاکستان میں فوٹو وولٹک مصنوعات کے لیے صنعتی بنیاد کا فقدان ہے، جب کہ پاکستان دنیا کے چھٹے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر صارفین کی بڑی منڈی اور وافر انسانی وسائل کے ساتھ چین سے صنعتی منتقلی کے فوائد رکھتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ دوسرا موقع تھا جب ایرک نے سولر ایکسپو میں شرکت کی، اور وہ مارکیٹ کے ماحول کی گرمی کو اور بھی زیادہ محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا مستقبل میں، ہم پاکستان میں مزید فوٹو وولٹک منصوبوں میں حصہ لینے اور گہرے اور قریبی تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرنے کے لیے مقامی اداروں کے ساتھ کنسورشیم بنانے کے لیے تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزارت توانائی کا سحروافطار اور تراویح کے اوق...

 وزارت توانائی نے سحروافطار اورتراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں حکومت نے عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے، وزارت توانائی کے مطابق سحروافطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی ہو گی۔ وزارت توانائی نے ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوہدایات جاری کردیں، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے آپریشن سرکل کی سطح پرکنٹرول روم قائم ہونگے۔ ترجمان وزارت توانائی کے مطابق سحر کے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل، ایک گھنٹہ بعد میں زیرو لوڈ مینجمنٹ ہو گی، افطار کے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور 3 گھنٹے بعد زیرو لوڈ مینجمنٹ ہو گی۔ ٹرانسفارمرزخرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمر اور ٹرالیاں دستیاب ہوں گی، سب ڈویژن کی سطح پرشکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صوبائی الیکشن میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین س...

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ صوبائی انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماورا ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں آج ڈمی پارلیمان کے اجلاس میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے پاکستان میں سیاسی بحران اتنا بڑھ جائے کہ سنبھالا نہ جا سکے۔ انہوں نے صوبائی انتخابات میں تاخیر کو آئین سے ماورا قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پر دبا وکی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت مقابلہ کرو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کو نااہل، پی ٹی آئی کو کالعدم قرار...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل یا اس کی پارٹی کو کالعدم قرار دینا آسان نہیں ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ساری منصوبہ بندی عمران خان کو دیوار سے لگانے کیلئے ہو رہی ہے لیکن یہ دیوار پی ڈی ایم پر ہی گرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی تنہا ہوچکا ہے، روپے کی قدر کم ترین سطح پر آ چکی، معاشی مشکلات میں خوفناک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ آئی ایم ایف اور غیر ملکی امداد دونوں دور ہیں، آج مشترکہ اجلاس میں حکومت اپنے سے بڑی قرار داد لائے گی تو مزید اضطراب اور تشویش میں مبتلا ہو جائے گی کیونکہ وہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 25 مارچ ہفتے کی رات نماز تراویح کے بعد مینار پاکستان لاہور میں جلسہ ہوگا، آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس ہے، الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ہوں گے ، ملک کی بقا الیکشن میں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر...

ماسکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین تجارت، سرمایہ کاری، سپلائی چین،بڑے منصوبوں، توانائی اور ہائی ٹیک شعبوں میں روس کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

صدر شی نے یہ بات روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کے ساتھ منگل کوملاقات کے دوران کہی۔

صدر شی نے کہا کہ چین اور روس ایک دوسرے کے سب سے بڑے پڑوسی اور ہم آہنگی کے جامع تزویراتی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات کی مستحکم ترقی کو برقرار رکھنا دوطرفہ تعلقات کی تاریخی منطق اور ان کے عوام کے بنیادی مفادات کے مطابق ہے۔

شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کامیاب رہی ہے، اور کچھ عرصہ قبل اس سال کے "دو اجلاسوں" کے دوران چین کے ریاستی اداروں کے نئے لیڈروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  سی پی سی، ملک اور چینی عوام کا اتحاد بے مثال ہے اور چین کی جدیدیت کو ہمہ جہت طریقے سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

 نئی چینی حکومت چین اور روس کے درمیان ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو بہت ا ہمیت دیتی ہے اور دوطرفہ تعاون کے نئے اہداف کے حصول اور چینی و روسی وزراء اعظم سمیت دیگر اداروں کے درمیان باقاعدہ ملاقاتوں کے ذریعے مزید نئے نتائج حاصل کرنے کے لیے روسی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدرشی نے کہا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو اس سال تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے لیے چین کے دورے کی دعوت دی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  پوتن نے پچھلے دو بیلٹ اینڈ روڈ فورمز میں شرکت کی  جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون دونوں ممالک کو جوڑنے میں اہمیت کا حامل ہے۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر...

ماسکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین تجارت، سرمایہ کاری، سپلائی چین،بڑے منصوبوں، توانائی اور ہائی ٹیک شعبوں میں روس کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

صدر شی نے یہ بات روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کے ساتھ منگل کوملاقات کے دوران کہی۔

صدر شی نے کہا کہ چین اور روس ایک دوسرے کے سب سے بڑے پڑوسی اور ہم آہنگی کے جامع تزویراتی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات کی مستحکم ترقی کو برقرار رکھنا دوطرفہ تعلقات کی تاریخی منطق اور ان کے عوام کے بنیادی مفادات کے مطابق ہے۔

شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کامیاب رہی ہے، اور کچھ عرصہ قبل اس سال کے "دو اجلاسوں" کے دوران چین کے ریاستی اداروں کے نئے لیڈروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  سی پی سی، ملک اور چینی عوام کا اتحاد بے مثال ہے اور چین کی جدیدیت کو ہمہ جہت طریقے سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

 نئی چینی حکومت چین اور روس کے درمیان ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو بہت ا ہمیت دیتی ہے اور دوطرفہ تعاون کے نئے اہداف کے حصول اور چینی و روسی وزراء اعظم سمیت دیگر اداروں کے درمیان باقاعدہ ملاقاتوں کے ذریعے مزید نئے نتائج حاصل کرنے کے لیے روسی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدرشی نے کہا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو اس سال تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے لیے چین کے دورے کی دعوت دی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  پوتن نے پچھلے دو بیلٹ اینڈ روڈ فورمز میں شرکت کی  جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون دونوں ممالک کو جوڑنے میں اہمیت کا حامل ہے۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دوطرفہ تعلقات وعملی تعاون کے منصوبے بنانے کی...

ماسکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عملی تعاون کے منصوبے بنانے کے لیے کام کریں گے تاکہ دونوں ملکوں کی ترقی اور احیاء کو فروغ دیا جا سکے۔

صدرشی نے یہ بات منگل کو ماسکو میں روسی صدرپوتن کے ساتھ وسیع بنیادوں پر ہونے والے مذاکرات کے دوران کہی۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی مقدونیہ-اسکوپیہ-بہار

شمالی مقدونیہ کے شہر اسکوپیہ کےایک پارک میں لوگ مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس-پیرس-قومی اسمبلی-عدم اعتماد تحریک-ناکا...

فرانس کے شہر پیرس میں فرانسیسی وزیر اعظم الیزابتھ بورن (بائیں)  قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پرمسکرا رہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-سنکیانگ-جدید زراعت

 چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کی بوہو کاؤنٹی میں جدید زرعی زون میں اسمارٹ سولر گرین ہاؤسز دیکھے جا سکتےہیں۔(شِنہوا)

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ-سلامتی کونسل- سوڈان- سیاسی بحران

سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے وولکر پرتھیس نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سلامتی کونسل کے اجلاس کو بریفنگ دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہیبی-شیاونگ آ ن -بغیر ڈرائیوربس-آزمائش

چین کے شمالی صوبے ہیبی کے شیاونگ آ ن نیو ایریا کے علاقے رونگ ڈونگ میں بغیر ڈرائیور ذہین بس ایک سڑک پر آزمائشی طور پرچلتے ہوئے  ایک سٹاپ کے قریب پہنچ رہی ہے۔(شِنہوا)

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان۔ بیروت۔ ماں کا دن ۔ پھول

لبنان، بیروت میں ایک پھول فروش ماؤں کا دن منانے کی تیاری کررہا ہے، یہاں ماؤں کا دن 21 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ (شِںہوا)

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان۔ بیروت۔ ماں کا دن ۔ پھول

لبنان، جنوبی شہر حسبایہ میں ایک بچہ ماں کے دن کی مناسبت سے پھولوں کا انتخاب کررہا ہے، یہاں ماؤں کا دن 21 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ (شِںہوا)

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ اندرون منگولیا۔ لاؤنیووان ۔ خوبصورت نظا...

چین، شمالی اندرون منگولیا خود اختیار خطے کے شہر ارڈوس کے جن گار بینر میں دریائے زرد کے لاؤ نیووان سیکشن کا دلکش نظارہ۔(شِنہوا)

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبہ شنشی میں 1.71 ارب مکعب میٹرز کول...

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے کوئلے سے مالا مال صوبہ شنشی نے رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 1.71 ارب مکعب میٹرز کول بیڈ میتھین نکالی جو ملک کی کل مقدار کا تقریباً 82.6 فیصد ہے۔

گزشتہ سال کمپنی نے 350 سے زائد کول بیڈ میتھین کنوؤں کو فعال کیا تھا۔ پیٹرو چائنہ ہوابی آئل فیلڈ کی شنشی کول بیڈ میتھین برانچ کے منیجر ہو چھیو جیا نے کہا کہ کمپنی کے کول بیڈ میتھین فیلڈز کی سالانہ پیداواری صلاحیت اب تک 2.1 ارب مکعب میٹرز تک پہنچ چکی ہے۔

 کوئلے کی ایک ضمنی پیداوار  کول بیڈ میتھین کا استعمال کان کنی میں خطرات کو کم کرنے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور گیس کی قلت کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

شنشی ان چینی علاقوں میں سے ایک ہے جو کول بیڈ میتھین کے وسائل سے مالا مال ہیں۔ اس کے پاس زمین سے 2 ہزار میٹر نیچے تک 83.1 کھرب مکعب میٹرز کول بیڈ میتھین کا ذخیرہ ہے، جو ملک کی کل پیداوار کا تقریباً ایک تہائی ہے۔

صوبے کے 2021 سے 2025 کے 14 ویں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کے مطابق شنشی کا مقصد 2025 تک 20 ارب سے 25 ارب مکعب میٹرز کو ل بیڈ میتھین نکالنا ہے۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی کی غیر ملکی تجارت جنوری،فروری میں بل...

شنگھائی(شِنہوا)چین کے شہر شنگھائی کی غیر ملکی تجارت رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں 681 ارب 56 کروڑیوآن (تقریباً 99 ارب 12 کروڑ ڈالر) کی ریکارڈ بلند ترین سطح تک پہنچ گئی جس سے گزشتہ سال کی نسبت 0.7 فیصد کا معمولی اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

شنگھائی کسٹمز سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں چین کے مشرقی شہر کی درآمدات گزشتہ سال کی نسبت4.7 فیصد بڑھ کر 415 ارب 99 کروڑیوآن  جبکہ اس کی برآمدات گزشتہ سال  کی نسبت4.9 فیصد کم ہو کر265 ارب 57 کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں۔

شنگھائی میں نجی اداروں نے ٹھوس کارکردگی دکھائی اور ان کی غیر ملکی تجارت رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں تقریباً 208ارب 48 کروڑیوآن تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت 13.1 فیصد زیادہ ہے جو شہر کی کل تجارتی مالیت کا 30.6 فیصد ہے۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی بیڑی ساز کمپنی ای وی ای نے 10 ارب یوآن...

شین یانگ (شِںہوا) چین کے معروف لیتھیم آئن بیٹری ساز اداروں میں سے ایک ای وی ای انرجی کمپنی لمیٹڈ نے چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ شہر میں بیٹری کے پیداواری مرکز کی بنیاد رکھ دی ہے۔

اس منصوبے پر مجموعی طور پر 10 ارب یوآن (تقریباً 1.46 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ شہر کے ضلع تائی شی  میں قائم اس پلانٹ کا رقبہ 3 لاکھ 74 ہزار مربع میٹرز ہوگا اور اس میں مصنوعی ذہانت سے بھی مدد لے جائے گی۔

اس منصوبے میں بیٹری سیلزاور اس کی ساخت کے اجراء ، این ایم پی ڈسٹیلیشن ٹینک اور دیگر سہولیات کی تیاری کے لئے ورکشاپس تعمیر کی جائیں گی جس کا مجموعی رقبہ 4 لاکھ 20 ہزار مربع میٹرز ہوگا۔

تائی شی کے پارٹی سربراہ گو ژونگ شیاؤ کے مطابق، تائی شی میں جرمن آٹو کی بڑی کمپنی بی ایم ڈبلیو کے بیٹری پیداوار منصوبے کے ساتھ، یہ اپ سٹریم اور ڈاؤن اسٹریم صنعتی چین کو مربوط کرے گا اور اس سے ضلع میں بیٹری صنعتی مرکز کی تعمیر میں مدد ملے گی۔

تائی شی میں نئی توانائی صنعت کی پیداواری مالیت 2030 تک 100 ارب یوآن ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے  جس میں متعلقہ صنعتی گروپس جیسے لیتھیم بیٹریاں ، ہائیڈروجن توانائی ، اور توانائی کی ذخیرہ گاہیں شامل ہیں۔

کمپنی کے شریک بانی اور صدر لیو جیان ہوا نے کہا کہ شین یانگ نے نئی توانائی کی صنعت میں اعلیٰ درجے کی ترقی کے فروغ کے لئے کوششیں تیز کی ہیں  جس سے شہر ای وی ای جیسی نئی توانائی کمپنیوں کے لئے پرکشش ہو گیا ہے۔ یہ منصوبہ 2026 میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان کی معاشی امداد فوری اور غیرمشروط پر بح...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے مندوب نے کہا ہے کہ متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو فوری اور غیر مشروط طور پر سوڈان کی معاشی امداد دوبارہ شروع کرنی چاہیے۔

سلامتی کونسل کی بریفنگ سے خطاب میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ ملک کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کی کوشش کریں۔

دائی نے سوڈان کی سیاسی صورتحال میں پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں شامل متعلقہ فریقوں کی طرف سے دکھا یا جانے والا سیاسی عزم اور مشاورت کا جذبہ چین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سوڈان کی زیر قیادت اور سوڈان کے اپنے سیاسی عمل پر قائم رہنے اور جامع مذاکرات کو جاری رکھنے میں تمام فریقوں کی حمایت کرتا ہے تاکہ اتفاق رائے کو بڑھایا جاسکے اور ملک کے لئے موزوں ترقیاتی راہ تلاش کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سوڈان میں معاشی اور انسانی صورتحال تشویشناک ہے۔

اقوام متحدہ نے اندازہ لگایا ہے کہ 2023 میں سوڈان کی ایک تہائی آبادی کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

دائی نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی امداد میں کمی سوڈان میں انسانی ہمدردی سے متعلق امدادی کاموں کو شدید متاثر کرتی ہے۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان کی معاشی امداد فوری اور غیرمشروط پر بح...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے مندوب نے کہا ہے کہ متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو فوری اور غیر مشروط طور پر سوڈان کی معاشی امداد دوبارہ شروع کرنی چاہیے۔

سلامتی کونسل کی بریفنگ سے خطاب میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ ملک کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کی کوشش کریں۔

دائی نے سوڈان کی سیاسی صورتحال میں پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں شامل متعلقہ فریقوں کی طرف سے دکھا یا جانے والا سیاسی عزم اور مشاورت کا جذبہ چین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سوڈان کی زیر قیادت اور سوڈان کے اپنے سیاسی عمل پر قائم رہنے اور جامع مذاکرات کو جاری رکھنے میں تمام فریقوں کی حمایت کرتا ہے تاکہ اتفاق رائے کو بڑھایا جاسکے اور ملک کے لئے موزوں ترقیاتی راہ تلاش کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سوڈان میں معاشی اور انسانی صورتحال تشویشناک ہے۔

اقوام متحدہ نے اندازہ لگایا ہے کہ 2023 میں سوڈان کی ایک تہائی آبادی کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

دائی نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی امداد میں کمی سوڈان میں انسانی ہمدردی سے متعلق امدادی کاموں کو شدید متاثر کرتی ہے۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور روس کا عملی تعاون کو مزید مستحکم اور...

ماسکو(شِنہوا) چین اور روس کے صدور نے گزشتہ روز ماسکو میں ملاقات کی،جس کے دوران دو طرفہ عملی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور کثیر جہتی پلیٹ فارمز اور بین الاقوامی امور میں ہم آہنگی بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

چینی صدر شی جن پھنگ  روس کے سرکاری دورے پر پیر کی سہ پہر دارالحکومت ماسکو پہنچے۔صدر شی کا کریملن آمد پرکریملن کمانڈنٹ نے استقبال کیا۔ صدرپوتن نے صدر شی سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اورایک ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔ اس سے قبل، چینی صدر کا ماسکو کے ونوکوو ہوائی اڈے پر روس کے نائب وزیر اعظم دمتری چرنیشینکو اور دیگر سینئر روسی حکام نے  استقبال کیا۔

رواں سال شی جن پھنگ کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے،ا سکے علاوہ اس ماہ کے شروع میں چینی صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے کے بعد بھی یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

 

چین کے صدر شی جن پھنگ ماسکو کے ونوکووو ہوائی اڈے پر تینوں افواج کے اعزازی گارڈ اور مارچ پاسٹ کا معائنہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

پوتن کی دعوت پر روس کا  دوسری بارسرکاری دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ 10 سال قبل صدر منتخب ہونے کے بعد روس پہلا ملک تھا جس کا انہوں نے دورہ کیا تھا اور اس دورے کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

صدرپوتن نے روس کے سرکاری دورے پر صدر شی کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ایک بار پھر انہیں چین کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

گزشتہ 10 سالوں میں، دونوں رہنما قریبی رابطے میں رہے ہیں۔ دورے سے قبل روسی اخبار رشین گزٹ اور آر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر گزشتہ روزشائع ہونے والے مضمون میں صدر شی نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں، انہوں نے صدر پوتن کے ساتھ امور کے حوالے سے قریبی تعلقات کو برقرار رکھا ہے۔اور دو طرفہ سطح اوربین الاقوامی مواقع  پر 40 بار ملاقات کی۔

دونوں صدورکی رہنمائی میں، چین اور روس کے تعلقات نئی حرکیات اور پرعزم  لحاظ سے پروان چڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں معیشت، تجارت اور توانائی جیسے فروغ پذیر  شعبوں میں تعاون دیکھنے میں آیا، دو طرفہ تجارت کے لحاظ سے گزشتہ دہائی کے دوران، دو طرفہ تجارت 2013 کی  لگ بھگ 90 ارب ڈالرسے بڑھ کر گزشتہ سال 190 ارب ڈالر سے زیادہ  اور دونوں صدور کی طرف سے مقرر کردہ 200 ارب ڈالر کے ہدف کے قریب رہی ہے۔

 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور روس کا عملی تعاون کو مزید مستحکم اور...

ماسکو(شِنہوا) چین اور روس کے صدور نے گزشتہ روز ماسکو میں ملاقات کی،جس کے دوران دو طرفہ عملی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور کثیر جہتی پلیٹ فارمز اور بین الاقوامی امور میں ہم آہنگی بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

چینی صدر شی جن پھنگ  روس کے سرکاری دورے پر پیر کی سہ پہر دارالحکومت ماسکو پہنچے۔صدر شی کا کریملن آمد پرکریملن کمانڈنٹ نے استقبال کیا۔ صدرپوتن نے صدر شی سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اورایک ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔ اس سے قبل، چینی صدر کا ماسکو کے ونوکوو ہوائی اڈے پر روس کے نائب وزیر اعظم دمتری چرنیشینکو اور دیگر سینئر روسی حکام نے  استقبال کیا۔

رواں سال شی جن پھنگ کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے،ا سکے علاوہ اس ماہ کے شروع میں چینی صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے کے بعد بھی یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

 

چین کے صدر شی جن پھنگ ماسکو کے ونوکووو ہوائی اڈے پر تینوں افواج کے اعزازی گارڈ اور مارچ پاسٹ کا معائنہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

پوتن کی دعوت پر روس کا  دوسری بارسرکاری دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ 10 سال قبل صدر منتخب ہونے کے بعد روس پہلا ملک تھا جس کا انہوں نے دورہ کیا تھا اور اس دورے کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

صدرپوتن نے روس کے سرکاری دورے پر صدر شی کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ایک بار پھر انہیں چین کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

گزشتہ 10 سالوں میں، دونوں رہنما قریبی رابطے میں رہے ہیں۔ دورے سے قبل روسی اخبار رشین گزٹ اور آر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر گزشتہ روزشائع ہونے والے مضمون میں صدر شی نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں، انہوں نے صدر پوتن کے ساتھ امور کے حوالے سے قریبی تعلقات کو برقرار رکھا ہے۔اور دو طرفہ سطح اوربین الاقوامی مواقع  پر 40 بار ملاقات کی۔

دونوں صدورکی رہنمائی میں، چین اور روس کے تعلقات نئی حرکیات اور پرعزم  لحاظ سے پروان چڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں معیشت، تجارت اور توانائی جیسے فروغ پذیر  شعبوں میں تعاون دیکھنے میں آیا، دو طرفہ تجارت کے لحاظ سے گزشتہ دہائی کے دوران، دو طرفہ تجارت 2013 کی  لگ بھگ 90 ارب ڈالرسے بڑھ کر گزشتہ سال 190 ارب ڈالر سے زیادہ  اور دونوں صدور کی طرف سے مقرر کردہ 200 ارب ڈالر کے ہدف کے قریب رہی ہے۔

 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں