• -, -
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین عالمی اقتصادی ترقی کا اہم محرک ہے :سینئر...

ہیفے (شِنہوا) میٹریلزسائنسز میں دنیا کی سرکردہ کمپنی کورننگ نے چین کی اقتصادی ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،کورننگ گریٹر چائنہ کے صدر اور جنرل منیجرلیوژی فیی کا کہنا ہے کہ چین عالمی اقتصادی ترقی کا ایک اہم محرک ہے اور یہ کہ ہم  ملک کی اقتصادی اور اپنی ترقی کے بارے میں پراعتماد ہیں۔ امریکہ کی شیشہ سازی اور سیرامکس بنانے والی کمپنی  1980 میں چین میں اپنے پہلے سیلز آفس کے قیام کے بعد سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج چین کے 17 شہروں میں کمپنی کی 21 مینوفیکچرنگ سہولیات، ایک تحقیقی مرکز اور  ایک ٹیکنالوجی سینٹر قائم ہے،جن میں 6ہزار سے زیادہ ملازمین کام کررہے ہیں۔

لیو نے کہا کہ کارننگ نے پچھلی دہائیوں میں چینی مارکیٹ میں تیزرفتار ترقی کی ہے، اور وہ چینی معیشت کی مضبوط لچک اور زبردست قوت سے متاثر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، کمپنی بھی ترقی کر رہی ہے، اس کا سیلز اور مینوفیکچرنگ سسٹم اور یہاں کی صلاحیت بہت مکمل اور جدید ہوتی جا رہی ہے۔ لیو نے کہا کہ چین واحد جغرافیائی مارکیٹ ہے جہاں ہمارے تمام پانچ مارکیٹ رسائی کے پلیٹ فارمز اور امریکہ سے باہر ابھرتے ہوئے کاروبار کے لیے کاروباری موجودگی ہے۔ ان کا کہنا تھا  کہ چین کارننگ کی سب سے اہم اسٹریٹجک مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کے نوبل انعام یافتہ ادیب کنزابورو اوئے...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپانی مصنف اور نوبل انعام یافتہ ادیب کنزابورو اوئے 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پبلشر کوڈانشا کے مطابق، اوئے کا انتقال 3 مارچ کو بڑھاپے کی وجہ سے ہوا۔ 1935 میں جاپان کے ای ہائم پریفیکچر میں پیدا ہونے والے اوئے  نے ٹوکیو یونیورسٹی کے فرانسیسی ادب کے شعبے سے گریجویشن کی تھی۔ اوئے کئی کتابوں کے مصنف تھے جن میں دی کیچ، اے پرسنل میٹر اور دی سائلنٹ کرائی شامل ہیں انہیں 1994 میں ادب کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائنسدانوں کی جانب سے آنتوں کی سوزش کے علاج...

گوانگژو(شِنہوا) چینی اور غیر ملکی محققین نے مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ اولمکیسیپٹ نامی ایک نئی دوا آنتوں کی سوزش کی بیماری(آئی بی ڈی) کی معتدل اور شدید السرٹیو کولائٹس کے علاج میں موثرہے، جو اس بیماری کے علاج کا ایک نیا آپشن ہے۔

دائمی سوزش کی بیماریوں کے ایک گروپ کے طور پر آئی بی ڈیز میں بنیادی طور پر السرٹیو کولائٹس اور نظام ہضم  کی  بیماریاں شامل ہیں۔ ان بیماریوں کے بار بار حملہ آور ہونے کو ابھی تک پوری طرح سے نہیں سمجھا جاسکا۔ انٹر لیوکن-6(آئی ایل-6) کو ان بیماریوں کی اہم وجہ سمجھا جاتاہے۔

آئی بی ڈیز کے علاج کے لیے اس وقت استعمال ہونے والی ادویات  زیادہ موثر ثابت نہیں ہوئیں، اس لیے علاج کی حکمت عملی یہ ہے کہ علامات کو کنٹرول کیا جائے اور ادویات کے استعمال سے ان کا تدارک کیاجائے۔

اولمکیسیپٹ نامی نئی اور ملکی سطح پر تیارہ کردہ ایک حل پذیر فیوژن پروٹین ہے جو صرف آئی ایل-6 کی ٹرانس سگنلنگ کو روک سکتی ہے۔ سن یات سین یونیورسٹی کے فرسٹ ایفیلئیٹڈ ہسپتال (ایف اے ایچ ) کے محققین کی قیادت میں مشرقی ایشیا کے 22 ہسپتالوں اور تحقیقی مراکز کے محققین کی مشترکہ ٹیم نے کلینکل ٹرائلز کے دوسرے مرحلہ کے  دوران ایک بے ترتیب، ڈبل بلائنڈ اور پلیسبو کنٹرولڈ تحقیق کی۔

ایف اے ایچ سے ٹیم کے رکن ژانگ شینگ ہونگ نے بتایا کہ فروری 2018 سے شروع ہونے والی اس تحقیق میں فعال السرٹیو کولائٹس سے متاثرہ 91 بالغ مریضوں کو شامل کیا گیا ، جن کی اوسط عمر 41 سال تھی۔انہیں تقریباً مساوی تعداد کے تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور 12 ہفتوں کے لیے بالترتیب 600 ملی گرام یا 300 ملی گرام پلیسبو کی خوراک کے ساتھ اولمکیسیپٹ انجیکشن کے ذریعے دی گئی۔

نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ 600 ملی گرام کی خوراک کے ساتھ اولمکیسیپٹ نے معتدل اور شدید السرٹیو کولائٹس کے مریضوں میں نمایاں بہتری آئی۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھی...

جیوچھوان (شِنہوا) چین نے ملک کے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹرسے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا ہے۔ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کو پیر کی دوپہر12 بج کر2منٹ(بیجنگ ٹائم)  پر لانگ مارچ-2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا،جو اپنے مقررہ مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوا۔ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا یہ 466 واں فلائٹ مشن تھا۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے لوچ-فائیوایکس ریلے سیٹلائٹ مدار بھیج...

ولادیووسٹاک(شِنہوا)روس نے پیر کو بریز-ایم  بالائی حصے سے ایک پروٹون-ایم راکٹ کے ذریعے لوچ-فائیو ایکس ریلے سیٹلائٹ کو خلا میں بھیج دیا۔

روس کی ریاستی خلائی کارپوریشن روسکوسموس نے ایک بیان میں کہا کہ پروٹون-ایم راکٹ کو ماسکو کے وقت کے مطابق رات 2 بج کر 13 منٹ ( صبح 4 بج کر 13 منٹ پاکستانی وقت) پر بیکونور کوسموڈروم سے خلاء میں بھیجا گیا۔

پروٹون-ایم کا بالائی حصہ ،تیسرے مرحلے سے الگ ہو چکا ہے اور وہ اس وقت سیٹلائٹ کو مقررہ مدار میں داخل کررہا ہے۔

روس کے لوچ ملٹی فنکشنل اسپیس ریلے سسٹم کو فروری 2016 میں آزمائشی آپریشن میں ڈال دیا گیا تھا۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا کےسابق وزیر اعظم محی الدین پر منی ل...

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کو پیر کے روز منی لانڈرنگ کے نئے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جس سے ان پر عائد کل الزامات کی تعداد سات ہو گئی ہے۔

پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ محی الدین پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک سرمایہ کار کمپنی سے غیر قانونی طور پر 50 لاکھ رنگٹ (11لاکھ 10 ہززارڈالر) اپنی پارٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے تھے۔

75 سالہ سابق وزیر اعظم نے تمام الزامات کا اعتراف نہیں کیا۔

سیشن کورٹ کے جج روزیلا صالح نے اس سے پہلے 20 لاکھ رنگٹ کے عوض ضمانت منظور کی جو محی الدین نے کوالالمپور میں اپنے سابقہ الزامات کے لیے ادا کی تھی۔

 گزشتہ جمعہ کو چار بدعنوانی کے الزامات اور دو منی لانڈرنگ کے الزامات پر محی الدین کیخلاف کوالالمپور کی سیشن عدالت میں چھ الزامات پر مقدمہ چلانے کا اعلان کیا گیا جس میں کئی کروڑ رنگٹ کی بدعنوانی شامل ہے۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا کےسابق وزیر اعظم محی الدین پر منی ل...

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کو پیر کے روز منی لانڈرنگ کے نئے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جس سے ان پر عائد کل الزامات کی تعداد سات ہو گئی ہے۔

پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ محی الدین پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک سرمایہ کار کمپنی سے غیر قانونی طور پر 50 لاکھ رنگٹ (11لاکھ 10 ہززارڈالر) اپنی پارٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے تھے۔

75 سالہ سابق وزیر اعظم نے تمام الزامات کا اعتراف نہیں کیا۔

سیشن کورٹ کے جج روزیلا صالح نے اس سے پہلے 20 لاکھ رنگٹ کے عوض ضمانت منظور کی جو محی الدین نے کوالالمپور میں اپنے سابقہ الزامات کے لیے ادا کی تھی۔

 گزشتہ جمعہ کو چار بدعنوانی کے الزامات اور دو منی لانڈرنگ کے الزامات پر محی الدین کیخلاف کوالالمپور کی سیشن عدالت میں چھ الزامات پر مقدمہ چلانے کا اعلان کیا گیا جس میں کئی کروڑ رنگٹ کی بدعنوانی شامل ہے۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال کے نئے صدر نے عہدہ سنبھال لیا

کھٹمنڈو(شِنہوا) نیپال کے نومنتخب صدر رام چندرا پوڈیل نے پیر کو اپنی پانچ سالہ مدت کا آغاز کرتے ہوئے عہدے کا حلف اٹھایا۔

پوڈیل سے صدر کے دفتر میں قائم مقام چیف جسٹس ہری کرشنا کارکی نے ملک سے وفاداری کا حلف لیا جو بدیا دیوی بھاندری کی جگہ نئے صدر منتخب ہوئے۔

78 سالہ پوڈیل نے 9 مارچ کو آٹھ حکمران جماعتوں کے امیدوار کے طور پر صدارتی ووٹ حاصل کیا۔ وہ 2008 میں جمہوریہ بننے والے ملک نیپال کے تیسرے صدر بن گئے ہیں۔

صدارتی ووٹ میں ایوان نمائندگان، قومی اسمبلی اور ساتوں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان شامل تھے۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر سی پی سی اور عالمی سیاسی جماعتوں کے...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) اور دنیا بھر کی دیگر سیاسی جماعتوں کے درمیان بدھ کو ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرہ ہوگا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے ترجمان ہو ژاؤمنگ نے پیر کو بتایا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں سی پی سی اور عالمی سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ سطح کے ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور کلیدی خطاب کریں گے۔

ہو نے کہا کہ "جدیدیت کی طرف راستہ: سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری" کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والے اس پروگرام میں کئی ممالک سے سیاسی جماعتوں اور سیاسی تنظیموں کے رہنما شریک ہوں گے۔ چین نے 2017 میں بیجنگ میں اس نوعیت کے پہلے ڈائیلاگ  کا انعقاد کیاتھا۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں دریافت ہونے والے کھنڈرات3ہزارسال قدی...

شی آن (شِنہوا) ماہرین آثار قدیمہ نے تصدیق کی ہے کہ  چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں دریافت ہونے والے کھنڈرات تقریباً 3ہزار سال پہلے وسیع پیمانے پر آباد تھے۔ سوسائٹی برائے شانشی صوبائی آثار قدیمہ کے مطابق شانشی کے شہر شیان یانگ میں شون یی شی تو کے کھنڈرات کی کھدائی 2018 میں شروع کی گئی تھی۔ 20لاکھ مربع میٹر پر محیط کھنڈرات شانگ اور ژو عہد کی سب سے بڑی بستیوں میں سے ایک ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ کو شہر کی فصیل ، خندقوں اور سڑکوں کی باقیات ملی ہیں جن کا تعلق مغربی ژوعہد (1046-771 قبل مسیح) سے ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ تقریباً 8لاکھ  مربع میٹر پر محیط شہر تھا۔ ماہرین آثار قدیمہ نے 1لاکھ 50ہزار مربع میٹر سے زیادہ  رقبے پر واقع ایک قبرستان بھی دریافت کیا جس میں تقریباً 1ہزار مقبرے تھے۔ 2022 میں، تین بڑے مقبرے دریافت ہوئے تھے،جن میں سے ایم 90کے نام سے رجسٹرڈ مقبرے کا تعلق شانگ عہد کے اختتام (1600-1046 قبل مسیح) اور ژوعہد کے آغازسے ہے۔ مقبرے سے ماہرین نے 38 افراد کی باقیات دریافت کیں جنہیں انسانی قربانی کے طور پر تین تہوں میں دفن کیا گیا تھا، ساتھ ہی سیپیاں، پتھر کے برتن، ہڈیوں سے بنی اشیاء، جیڈ آرٹیکلز، کانسی سے بنی اشیاء اور برتنوں وغیرہ کے آثار بھی دریافت ہوئے۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کے مرکزی بینک نے مقامی کرنسی کو مس...

کابل(شِنہوا)افغانستان کے مرکزی بینک دا افغانستان بینک (ڈی اے بی) نے قومی کرنسی افغانی کی شرح مبادلہ کو مستحکم کرنے کے لیے پیر کو نیلامی کے ذریعے 1کروڑ60 لاکھ ڈالر فروخت کیے۔

ملکی کرنسی افغانی گزشتہ کئی مہینوں سے غیر ملکی کرنسیوں بالخصوص امریکی ڈالر کے مقابلے میں گر رہی ہے۔ 1 امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ ہفتے کے 88 افغانی سے بڑھ کر پیرکو88.50 افغانی ہو گئی۔

ڈی اے بی نے غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں افغانی کی گراوٹ کو روکنے کے لیے گزشتہ ماہ کے دوران ملک کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں لاکھوں امریکی ڈالر داخل کیے ہیں۔

افغان مرکزی بینک نے  گزشتہ ہفتے بھی1کروڑ60 لاکھ امریکی ڈالر کی نیلامی کی۔

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ ریاستی کونسل ۔ آئین ۔ عہدِ وفاد...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے وزراء ، کمیشنز کے سربراہان، مرکزی بینک کے گورنر اور آڈیٹر جنرل آئین سے وفاداری کا عہد کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ قومی عوامی کانگریس۔ اختتامی اج...

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس میں  14 ویں قومی عوامی کانگریس کے نائبین بٹن دبا کر ووٹ دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ قومی عوامی کانگریس۔ اختتامی اج...

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے نائبین 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس میں قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ قومی عوامی کانگریس۔ اختتامی اج...

چین، دارالحکومت بیجنگ میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے نائبین 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے اختتامی اجلاس میں شرکت کے بعد عظیم عوامی ہال سے رخصت ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فالسہ کلر کے خلاف بھرپورقوت مدافعت رکھنے وال...

محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کی جانب سے باغبانوں کو فالسے کے پودے ماہ مارچ میں 6سے 9فٹ کے فاصلے پر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم کلر والی زمینوں میں فاصلہ کم بھی رکھا جاسکتاہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے بتایاکہ فالسہ کلر کے خلاف بھرپورقوت مدافعت رکھنے والا پھل ہے جس کی قوت مزاحمت دیگر پودوں سے کہیں زیادہ ہے اور یہ کلراٹھی زمینوں میں نہ صرف آسانی سے زندہ رہ سکتاہے بلکہ 2سے3سال کی عمر میں پھل بھی لے آتاہے،انہوں نے کہاکہ فالسے کو بیج کے ذریعے اگایاجاتاہے اور اس کے بیج 2سے3ہفتے میں اگ آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پودوں کو کاٹنے کے بعد 6سے 8کلوگرام فی پودا گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالی جاتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ فالسے کی سالانہ کٹائی بہت ضروری ہے کیونکہ پھل صرف نئی شاخوں پر لگتاہے اور پودوں کو 3سے4 فٹ کی اونچائی پر کاٹا جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ فالسہ 9 سے 12فٹ اونچی جھاڑی بناتاہے اسلئے ہر سال پھل توڑنے کے بعد پودوں کی شاخ تراشی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مختلف حصوں میں فالسے کا پھل مارچ سے لے کر جولائی تک کے ایام میں پک کر تیار ہوتاہے اسلئے اگر پودوں کو جولائی میں کاٹ دیاجائے تو نومبر اور دسمبر میں دوسری فصل بھی حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فالسے کاپودا خشک سالی کیخلاف بھی بھرپور قوت مدافعت کاحامل پایاگیاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی



۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو نئے ٹیوب ویل لگا...

محکمہ زراعت نے زمینداروں، کاشتکاروں، کسانوں کو نئے ٹیوب ویل لگانے سے پہلے مناسب جگہ کے انتخاب کیلئے محکمہ زراعت کے شعبہ زرعی انجینئرنگ سے جدید آلات اورریزسٹیویٹی میٹرز کے ذریعے زیر زمین پانی کا تجزیہ کروانے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ زراعت نے کہاکہ تجزیہ سے نہ صرف زیر زمین پانی کی کوالٹی بلکہ اس میں موجود نمکیات اور دیگر اجزاکا بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے جس کے باعث بور کے بعد کی کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے بچاؤ ممکن ہوسکتا ہے۔محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں نہری پانی کی کمی کی وجہ سے 50فیصد پانی کی کمی ٹیوب ویلوں کے ذریعے پوری کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت بنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زرعی انجینئرنگ کی ٹیمیں برقی آلات کی مدد سے زمین میں بور کیے بغیر زیر زمین میٹھا پانی تلاش کرتی ہیں جس سے کاشتکاروں کا بور کرنے کا خرچہ بچ جاتا ہے اور زمین کا تجزیہ نہ کروانے کی وجہ سے لگائے گئے ٹیوب ویل کے پانی سے زمین خراب ہونے سے محفوظ رہتی ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ زیر زمین پانی کے موزوں ہونے کا تعین کرنے کیلئے تجزیہ سے گریز نہ کریں وگرنہ انہیں غلط جگہ پر بور کی صورت میں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاسٹک کی امپورٹ پر پابندی ختم کی جائے تاکہ د...

ریجنل چیئرمین اپپٹما حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں نمک سے بننے والا کاسٹک' ہائٹروجن اور سوڈا ایش و دیگر پراڈکٹ جو تیار ہوتی ہیں اس میں ایسا مافیا ہے وہ مرضی کے ریٹس بڑھا کر بحران دیتا ہے۔کاسٹک' سوڈا اور ہائٹروجن وطن عزیز کی پراڈکٹس ہیں جس پر ڈالر اثر انداز نہیں ہوتا ہے لیکن مافیا آئے روز ان پراڈکٹس کی قیمتوں میں من مرضی سے اضافہ کر دیتا ہے جس سے انڈسٹریز کو بھی شدید نقصانات اٹھانے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاسٹک کی امپورٹ پر پابندی ختم کی جائے تاکہ دیگر ممالک میں بھی اس کی تجارت کی جا سکے۔ایران جو کلورین بناتا ہے اس کا جو کاسٹک ہوتا ہے وہ سمندر میں پھینک دیتا ہے جبکہ ہمارے ملک میں گنگا الٹی بہتی ہے۔انہوںنے کہا بحران زدہ حالات سے ملکی انڈسٹریز اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں۔ملک میں مہنگائی کا سرطان تیزی سے پھیل چکا ہے۔فیصل آباد میں جس تیزی سے انڈسٹریز بندہو رہی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انڈسٹریز بن ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ہو کر فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ایک طرف مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے جبکہ دوسری جانب بے روز گاری کا سونامی عوام کو نگل رہا ہے۔ موجود حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بری طرح کمزور تر ہو چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ انڈسٹریز کو حکومت نے سہارا نہ دیا تو حالات ہاتھ سے نکل جائیں گے۔مہنگائی کی خوفناک لہر نے مقامی و بین الاقوامی صنعت و تجارت سے جڑے شعبہ ہائے زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ حالات کے متقاضی فیصلوں کو پس پشت ڈالنے سے اقتصادی شعبہ ہائے زندگی بحران کی دلدل میںدھنستے جارہے ہیں۔ صنعتکار' امپورٹرز'ایکسپورٹرز'کاروباری حلقے مسلسل ٹیکسوں میں بے جا اضافے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔حکومت آئے روز بجلی' گیس' پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کرنے میںمصروف ہے ان حالات میں حکومت بہتری کے لئے سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر ملکی معیشت کو سہارا دینے میں واقعی مخلص ہے تو انہیں معاشی ماہرین'بزنس سیکٹرز کے ساتھ بیٹھ کر معاشی بحران کے حل کا راستہ نکالنا ہو گا ورنہ تباہی کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روپے مالیت کے نعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 م...

سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مارچ بروزبدھ کوسٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں ہو گی جو رواں سال کی چھٹی اور مجموعی طور پر93ویں قرعہ اندازی ہے۔ علاقائی نظامت قومی بچت فیصل آبادکے ترجمان نے بتایا کہ گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف ایجوکیشن برائے فقدان سماعت (خصوصی تعلیم) فیصل آباد کے بچے انعامات نکالیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے5 اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں بدھ کی صبح 9 بجے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے۔انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پرشفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی معیشت نہیں سیاست خراب ہے،اخراجات...

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نہیں سیاست خراب ہے۔معاشی ابتری صرف عوام کے لئے ہے۔اشرافیہ پران حالات میں بھی نوازشات کی بارش جاری ہے۔موجودہ حالات میں غریب غریب تر ہو رہے ہیں مڈل کلاس ختم ہو رہی ہے جبکہ متمول طبقات کی دولت مسلسل بڑھ رہی ہے۔حکومتی اخراجات کم کرنے کا دعویٰ ڈرامہ ہے کیونکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق پاکستانی اشرافیہ سالانہ 4250 ارب روپے کی مراعات لیتی ہے جبکہ حکومت نے اخراجات کم کرنے کا جو اعلان کیا ہے اس پراگر عمل ہو بھی جائے تو بمشکل دو سو ارب روپے کی بچت ہو گی۔ترقیاتی منصوبوں پر چھ سو ارب روپے لگائے جاتے ہیں جبکہ پنشن کی مد میں پانچ سو تیس ارب روپے لگائے جا رہے ہیں جس میں ہر سال اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے حکمران اپنی قوم پر ملکی و غیر ملکی فورمز پر ٹیکس چور کہتے ہیں جبکہ حقیقت میں عوام بہت زیادہ ٹیکس دیتے ہیں اور اشرافیہ ٹیکس چور ہے۔ 2010 میں پاکستانی عوام نے 1500 روپے کا ٹیکس دیا جو اب9400 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے۔

ٹیکس کم نہیں ہو رہا بلکہ بڑھ رہا ہے مگر ساتھ ہی حکومت کے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں۔ 2010 میں حکومت کے اخراجات2400 ارب روپے تھے جو اب 11000 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیکس کم نہیںہوا بلکہ اخراجات بے قابو ہو گئے ہیں۔ان اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ساری دنیا سے بھیک مانگی جاتی ہے۔ اسی سلسلہ میں عوام کو حال ہی میں ڈھائی سو ارب روپے کا بجلی کا جھٹکا دیا گیا ہے۔گیس قیمت کی مد میں 350 ارب کا ٹیکہ، اس سے زیادہ پٹرول کی مد میں اور170 ارب کے نئے ٹیکس اس کے علاوہ ہیںجس کا سارا ملبہ آئی ایم ایف پر ڈال کر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر مغل نے کہا کہ ملک میں روزانہ ایک ارب کی بجلی ضائع اور چوری ہو رہی ہے پی آئی اے ستر ارب روپے سالانہ کا نقصان کر رہا ہے جبکہ ریلوے سولہ کروڑ روزانہ کا نقصان کر رہی ہے ۔ یہ سارا نقصان سیاست نا اہلی اور کرپشن کا نتیجہ ہے جس کا ملبہ ہمیشہ کی طرح عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سال2023 میں مجموعی ملکی پیداوار کی ترقی کا ہ...

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین کی اقتصادی پیداوار کی موجودہ اعلی بنیاد پر 2023 کے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا 5 فیصد کے قریب ہدف کا حصول کوئی آسان کام نہیں اور اس کے لیے دوگنا کوششوں کی ضرورت ہے۔ لی نے پیر کے روز کہا کہ رواں سال بے یقینی اور عدم استحکام کے متعدد عوامل کے پیش نظراقتصادی ترقی کو مستحکم کرنا نہ صرف چین کے لیے بلکہ دنیا کے تمام ملکوں کے لیے ایک مشکل کام ہے۔چین کی اعلی مقننہ 14ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے اختتام کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لی نے کہا کہ چین استحکام کو ترجیح دینے کے عمومی اصولوں پر قائم رہے گا اور استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کے حصول کی کوشش کرے گا اور ملک کی مجموعی اقتصادی کارکردگی کی تقدیر بدلنے کے لیے زور دے گا۔ انہوں نے کہا کہ استحکام کے لئے مستحکم ترقی، روزگار اور قیمتوں کویقینی بنانے پر زور دیا جائے گا اور اعلی معیار کی ترقی میں نئی پیش رفت ہی ترقی کے حصول کی بنیاد ہے۔لی نے کہا کہ چین میکرو پالیسیوں کا فائدہ اٹھانے، طلب کو بڑھانے، اصلاحات اور جدت کو فروغ دینے اور خطرات کو روکنے اور اس کو کم کرنے کے لیے متعدد پالیسی مجموعوں کا بہتر استعمال کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک ان پالیسیوں کے نفاذ کے موقع پر ان پالیسیوں کو تقویت دے گا ، اسے درست کرے گا اور اس میں بہتری لائے گا۔ لی نے واضح کیا کہ چین کی ترقی کو متعدد خصوصیات کی حمایت حاصل ہے جن میں ایک وسیع مارکیٹ، ایک مکمل صنعتی نظام، وافر انسانی وسائل، ترقی کی ٹھوس بنیاد اور سب سے اہم ادارہ جاتی قوت شامل ہے۔لی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین کی معیشت گزشتہ دو مہینوں کے دوران مستحکم ہو رہی ہے اور تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور کچھ بین الاقوامی تنظیموں نے رواں سال چین کی اقتصادی ترقی کے بارے میں اپنے تخمینوں میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملکی معیشت کے امکانات پر مکمل طور پر بااعتماد ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کو لازمی طور پر تعاون کرنا چا...

چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے اور یہ ان کے لئے ضروری ہے کیونکہ دونوں ملک مل کر کام کرتے ہو ئے بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔چین کے قومی قانون سازادارے کے سالانہ اجلاس کے اختتام کے بعد پیر کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لی نے واضح کیا کہ امریکہ میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو حالیہ برسوں کے دوران چین کو الگ تھلگ کرنے کا برملا اظہارکررہے ہیں۔لی نے کہا کہ تاہم میں حیران ہوں کہ واقعی اس قسم کے ہیجان سے کتنے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔لی نے چین کی جانب سے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تجارت گزشتہ سال تقریبا 760 ارب امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ اقتصادی طور پر ایک دوسرے سے قریبی طور پر جڑے ہوئے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کی ترقی سے فائدہ اٹھایا ہے۔لی نے شنگھائی میں خدمات کے دوران اپنے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے جن سینئر مینیجرز سے بات کی ہے وہ سب شنگھائی اور چین کے مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں اور ان سب کا خیال ہے کہ تعاون ہی سب کی جیت پر مبنی نتائج کا یقینی راستہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گھیرا اور دبا ڈالنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی معاشرہ تعمیر کی...

چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر کے فروغ کی کوششیں کرے گا۔صدر شی نے پیر کے روز 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ چین کی ترقی سے دنیا کو فائدہ ہوتا ہے اور چین باقی دنیا سے الگ تھلگ ترقی نہیں کرسکتا۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ چین اعلی معیار کے کھلے پن کو آگے بڑھانے کی ٹھوس کوششیں کرے گا ، صدر شی نے کہا کہ ملک نہ صرف اپنی ترقی کے لئے عالمی منڈیوں اور وسائل سے فوائد سمیٹے گا بلکہ پوری دنیا کی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔صدر شی نے کہا کہ ہم امن، ترقی، تعاون اور باہمی فائدے کے لیے وقف رہیں گے، تاریخ کی درست سمت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہوں گے، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کریں گے اور انسانیت کی مشترکہ اقدار برقرار رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین عالمی حکمرانی نظام میں اصلاح اور ترقی میں فعال کردار ادا کرے گا، ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے گا، گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کے نفاذ کو آگے بڑھائے گا، دنیا کی پرامن ترقی میں مزید استحکام اور مثبت سوچ کا اضافہ کرے گا اور چین کی ترقی کے لئے سازگار بین الاقوامی ماحول کو فروغ دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر شاہد کما...

وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسرشاہد کمال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے،ذرائع کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال لاہور سے فیصل آباد آ رہے تھے، ساہیانوالہ کے قریب ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی،حادثے کے نتیجے میں وی سی جی سی یونیورسٹی پروفیسرشاہد کمال جاں بحق ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فضائیہ کے ہیروایم ایم عالم کی دسویں برسی...

پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کی دسویں برسی18مارچ کو منائی جائے گی انہوں نے 65ء کی جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے پانچ جہاز گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔پاکفضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم(محمد محمود عالم) کی برسی کے سلسلے میں فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ایم ایم عالم6جولائی 1935ء کو بھارت کے شہر کلکتہ میں پیدا ہوئے۔پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم نے1965ء کی پاک بھارت جنگ میںسرگودھا کے محاذ پر دشمن ملک بھارت کے پانچ ہنٹرجنگی طیاروں کو ایک منٹ میں مار گرایا تھاجو کہ گنیز بک کے مطابق ایک عالمی ریکارڈہے یہ کارنامہ صرف پاکستانی فضائیہ کی تاریخ ہی نہیں بلکہ جنگی ہوابازی کی تاریخ کا ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔ایم ایم عالم نے مجموعی طور پردشمن کی9طیارے گرائے تھے،65ء کی جنگ کے مذکورہ بے مثال اور بہادری سے بھرپور کارنامے پر ایم ایم عالم کو ستارہ جرات سے نوازا گیا جبکہ لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم روڈ رکھا گیا ایم ایم عالم نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد جہانیاں کا دورہ بھی کیا تھا اور جامع مسجد حقانی میں نمازیوں سے خطاب بھی کیا تھا۔ایم ایم عالم طویل عرصہ تک علیل رہنے کے بعد 18مارچ 2013ء کو انتقال کر گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے...

سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن اجلاس 16 مارچ کو طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 9 ججز کے نام کی سفارش کی ہے جن میں ایک خاتون وکیل کا نام بھی شامل ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی بوہیو، ایڈوکیٹ محمد عبد الرحمن، ایڈوکیٹ خادم حسین سومرو، ایڈوکیٹ ارباب علی ہاکڑو، ایڈوکیٹ جواد اکبر سروانہ، ایڈوکیٹ سلیم اختر بوریرو، ایڈوکیٹ ثنا اکرم منہاس، ایڈوکیٹ راشد مصطفی اور ایڈوکیٹ سید طارق احمد شاہ کے نام شامل ہیں،سندھ ہائیکورٹ میں 40 ججز کی بجائے 29 ججز تعینات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے،...

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے،اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی کو بلائے تو اسے پیش ہونا چاہیے، اسلام آباد پولیس عمران خان کو لینے گئی لیکن طاقت کا استعمال نہیں کیا، عمران خان کو خود کو پولیس کے حوالے کرنا چاہیے تھا،انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے اور ان کی گرفتاری کو دانستہ روک نہیں رہے، شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے انکوائری ہو پھر گرفتاری ہو،وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اعلی عدالتیں ترازو کے پلڑے برابر کریں، اگر نظام چلانا ہے تو تمام اداروں کو اپنے اپنے کام کرنے ہوں گے، ججز کو سوشل میڈیا کے دبا ئوسے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے،اعظم نذیر نے مزید کہا کہ یہ ملک چلے گا تو عمران خان کی سیاست چلے گی، لوگوں کو چور کہنے سے آپ کا دامن صاف نہیں ہو سکتا، سیاست دان بیٹھ کر بات کریں ملک سنگین معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خاتون جج کودھمکی دینے کا کیس، عمران خان نے ب...

خاتون جج زیبا چودھری کودھمکی دینے کے کیس عمران خان کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواست دائرکردی گئی،اسلام آباد کی مقامی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چودھری کودھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواست دائرکردی، وکیل عمران خان نے کہا کہ بریت کی درخواست پر ملزم کا ہونا ضروری نہیں ،عدالت نے کہا کہ آج فرد جرم عائد کرنے کیلئے نہیں کیس کی کاپیاں فراہم کرنے کیلئے طلب کیا تھا،وزیراعظم کو ملنے والی سہولیات اور سکیورٹی سے متعلق دستاویزات عدالت میں جمع کرا دی گئیں،وکیل عمران خان نے کہا کہ دستاویزات کے مطابق وزیراعظم کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے، سابق وزیراعظم کو بھی سکیورٹی دی جاتی ہے جو عمران خان سے واپس لے لی گئی، عمران خان کو دوبارہ ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب کے انتخابات، پی ٹی آئی نے آر اوز کی تع...

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے انتخابات میں ماتحت عدلیہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او)اور ریٹرننگ افسر (آر او) لینے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا،وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے نام خط لکھا گیا ہے جس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے ماتحت عدلیہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر لینے کی درخواست کی گئی ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 50اور 51کے تحت درخواست کی گئی ہے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 218کا حوالہ دیا گیا ہے،رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال نے خط الیکشن کمیشن پنجاب کے آفس میں موصول کروایا،خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے انتخابات میں ریٹرننگ افسر ماتحت عدلیہ سے لیے جائیں، صاف اور شفاف انتخابات کے لیے یہ عمل ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امجد مجید اولکھ ڈی جی نیب لاہور تعینات، نوٹی...

امجد مجید اولکھ کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا،چیئرمین نیب نے امجد مجید اولکھ کی تقرری کی منظوری دے دی، نیب ہیڈکوارٹرز نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے،گریڈ 20کے افسر امجد مجید اولکھ کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے،خیال رہے کہ سابق ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز حسین کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چودھری پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محم...

اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے گھر سے ایک کروڑ روپے کی رقم برآمد کر لی،نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی دوران ریمانڈ نشاندہی پر ان کے گھر سے ایک کروڑ روپے برآمد کئے، اینٹی کرپشن ٹیم نے محمد خان بھٹی کے گھر جی او آر ون سے رقم قبضے میں لے لی ہے،اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق رقم محمد خان بھٹی کے گھر کے مختلف درازوں اور الماریوں میں چھپائی گئی تھی، یہ رقم مختلف منصوبوں کے ٹھیکوں کی مد میں بطور کمیشن وصول کی گئی تھی، اس رقم میں افسران کے تبادلوں کے عوض وصول کی گئی رقم بھی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج 2روزہ جسمانی ریما...

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کو 2دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ارسلان تاج کو پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا،پولیس حکام نے بتایا کہ ارسلان تاج کو ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، حملے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج ہے، مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعہ شامل ہے،دوسری جانب ارسلان تاج نے عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جنگ جاری رہے گی، ہم گھبرانے والے نہیں، کچھ بھی ہو جائے ہم عمران خان کی جنگ میں ان کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معاہدہ ہوگیا، پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائ...

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے معاہدہ ہوگیا ہے، پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدیگا،کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مقامی صنعت کو تحفظ دینے سے اشیا سستی ہوتی ہیں، پیداوار بڑھانے سے خوشحالی آتی ہے، ٹیرف کا تحفظ خوشحالی نہیں لاتا، سستا قرض اسکیم میں 600سوارب کی فیکٹریاں لگالیں لیکن چلانے کے لیے گیس نہیں ہے،مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب اور بحرین سے سستی گیس اپنے فرٹیلائزر سیکٹرکو دیتا ہے، گیس کے شعبے میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ ٹیرف کر دیے ہیں،گیس کا جتنا بل غریب دیگا اس سے چارگنا بل امیر دیگا، مقامی گیس کا سرکلر ڈیٹ ختم کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب اسمبلی انتخابات،ن لیگ نے تمام نشستوں س...

مسلم لیگ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں تمام نشستوں سے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز سے ٹیلیفونک گفتگو کی، گفتگو میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی،پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیف آرگنائزر مریم نواز نے صوبے بھر کے امیدواروں کے چنا کے حوالے سے اپنی سفارشات نواز شریف کو ارسال کر دی ہیں، مسلم لیگ ن کے حتمی امیدواروں کا چنا پارلیمانی بورڈ کی سفارشات اور انٹرویو کے بعد ہو گا،پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارلیمانی بورڈ کی صدارت خود کریں گے، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے گفتگو میں کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹ میرٹ پر دیے جائیں گے، پارٹی ٹکٹ دیتے وقت نظریاتی ورکرز کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی بلیو اکانومی میںاربوں ڈالرز کا زر...

پاکستان کی بلیو اکانومی میں ماہی گیری کی برآمد، ساحلی سیاحت اور بحری نقل و حمل کو فروغ دینے اور معدنیات کی تلاش کے ذریعے زرمبادلہ کمانے کی بڑی صلاحیت ہے کیونکہ ملک کی 95 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ ریسرچ فیلوعبداللہ خالد نے کہا کہ بلیو اکانومی ملک کی معاشی ترقی اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے کیونکہ یہ سمندری صنعتی ترقی کے لیے کثیر جہتی راستے فراہم کرتی ہے جس میں ماہی گیری، ساحلی سیاحت، سمندری نقل و حمل، نمک کی تیاری، جہاز سازی، میرین انجینئرنگ، آبی زراعت، میرین بائیو ٹیکنالوجی، گہرے سمندر میں کان کنی، سمندری قابل تجدید توانائی، اور سمندری سیاحت شامل ہیں۔ اس میں لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔فی الحال اس کے اثاثے پاکستان کے جی ڈی پی میں اندازا 1 بلین ڈالر یا تقریبا 0.4 فیصد کا حصہ ڈالتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں، چین کی جی ڈی پی کا تقریبا 10فیصد ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان کی بلیو اکانومی کا جی ڈی پی میں حصہ کافی کم ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں سمندری وسائل کی مالیت کم از کم 100 بلین ڈالر ہے۔ عبداللہ خالد نے کہا کہ پاکستان کو برآمدات کی قیادت والی معیشت کے لیے سمندر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ملک کو مشکل صورتحال سے نکالے گا۔پاکستان کے ساحلی علاقے حیاتیاتی پیداوار اور حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہیں کیونکہ یہ تجارتی لحاظ سے اہم سمندری غذا کی افزائش گاہیں فراہم کرتے ہیں۔

کیکڑے اور جھینگے جیسی اقسام ممکنہ طور پر 2 بلین ڈالرسالانہ فراہم کر سکتی ہیں۔ تاہم آج تک سمندری غذا کی برآمدات کی آمدنی صرف 450 ملین ڈالر جی ڈی پی کا 0.2 فیصدکے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی سیاحت کے لیے وسیع امکانات کے باوجود سمندری سیاحت صرف 300 ملین ڈالرجی ڈی پی کا 0.1 فیصدکا حصہ ڈالتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ حکومت نے کئی دہائیوں کی نظر اندازی کے بعد اب میری ٹائم سیکٹر پر توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ پاکستان کا میری ٹائم سیکٹر سازگار پالیسیوں اور سرمایہ کاری کی وجہ سے خاطر خواہ ترقی کا سامنا کر رہا ہے۔ پاکستان کو تیزی سے بلیو اکانومی کی طرف بڑھنا ہے کیونکہ 95فیصد تجارت سمندر کے ذریعے ہوتی ہے۔ سی پیک کے تحت گوادر کی بطور ٹرانزٹ اور ترسیلی بندرگاہ کی تعمیر نے پاکستان کے سمندری شعبے کو مزید فروغ دیا ہے۔ گوادر میں ایک نیا شپ یارڈ زیر تعمیر ہے اور سندھ میں کیٹی بندر پورٹ کی ترقی ہو رہی ہے۔

سی پیک کے امکانات بحری شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر رہے ہیں۔ سعودی عرب نے گوادر میں 10بلین ڈالر کی آئل ریفائنری کی تعمیر کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے، بریک واٹر کی تعمیر، برتھنگ ایریاز اور چینلز کی ڈریجنگ، فری اکنامک زون کی ترقی، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ جیسے منصوبے شامل ہیں اور گوادر سمارٹ پورٹ سٹی تجارتی رابطے اور سیاحوں کی آمد کو بڑھا کر ہماری بلیو اکانومی میں بہت زیادہ حصہ ڈالے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان میں دستیاب نیلے وسائل سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنا چاہیے۔ اسے اسٹیک ہولڈرز کو آسان کریڈٹ اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔ وزارت بحری امور کو ماہی گیری کے شعبے کی کارکردگی اور ویلیو ایڈیشن کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ تھنک ٹینکس اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر مینگروو کے جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرے۔ اسپیشل میری ٹائم انڈسٹریل زونز تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چمڑے کی برآمدات بڑھانے کیلئے عالمی منڈی میں...

چیئرمین پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن محمد علی مہر نے کہا ہے کہ ملکی سطح پر چمڑے اور دیگر تمام مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے عالمی منڈی میں خصوصی پویلینز کا قیام ناگزیر ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ موجودہ معاشی بحران کے درمیان حکومت کو آگے آنا ہوگا اور صنعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے ہوں گے۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن اور پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے فروری میں ایکسپو سینٹر، لاہور میں 8ویں پاکستان میگا لیدر شو 2023 کا انعقاد کیاجو چمڑے کی صنعت کی سالانہ خصوصیت میں تبدیل ہو گیا اور ہر قسم کی نمائش کا یکساں موقع فراہم کیا۔ تیار شدہ مصنوعات، بشمول چمڑے کے جوتے، چمڑے کے کپڑے اور چمڑے کے دستانے نمائش میں رکھے گئے ۔ یہ شو کیمیکلز اور مشینری کی متعلقہ صنعتوں کے لیے بھی اتنا ہی فائدہ مند تھا۔میگا لیدر شو 2023 کامیاب ثابت ہوا اور چین، اٹلی، جرمنی، قبرص، امریکہ، متحدہ عرب امارات، سپین اور تیونس سے ممکنہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کو راغب کیا۔ اس نے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ایک بڑے کاروبار کا موقع بھی فراہم کیا۔علی نے کہا کہ چمڑے کے سامان کی پیداوار سمیت ٹیننگ پاکستان کی دوسری سب سے بڑی برآمدی صنعت ہے اور برآمدات کے حجم کے پیش نظر اسے مجموعی برآمدات میں تیسرا بڑا اسٹیک ہولڈر سمجھا جاتا ہے۔

پی ٹی اے کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میگا لیدر شو ملکی تاریخ میں چمڑے سے بنی مصنوعات کی سب سے بڑی نمائشوں میں سے ایک ہے جس میں 100 سے زائد قومی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان بشمول کئی چینی تنظیموں نے حصہ لیا اور چمڑے کی بڑھتی ہوئی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مختلف ممالک کی منڈیوں تک رسائی حاصل ہے اور یہ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کو فروغ دینے اور پیش کرنے کے مقصد سے نمائشیں منعقد کی جائیں۔چمڑے کے ملبوسات کی صنعت ملک کے صف اول کے شعبوں میں سے ایک ہے۔ ایک وقت تھا جب پاکستان بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی بہترین کوالٹی کی چمڑے کی جیکٹس کے لیے جانا جاتا تھا۔ ہمارے چمڑے کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت ہے کیونکہ مصنوعی اور انسانی ساختہ چمڑا آج کل صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔علی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت صرف برآمدات کے فروغ سے ہی ترقی کر سکتی ہے اور کاروباری افراد کو عالمی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کے لیے عالمی معیار کے برانڈز کی ترقی کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ تمام متعلقہ حکومتی ادارے ہنگامی بنیادوں پر آگے آئیں اور ملک کو جاری معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی 20فیصد سے زائد آبادی غذائی عدم تح...

پاکستان کی 20فیصد سے زائد آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے،37 فیصد بچوں کی نشوونما رکی ہوئی ہے، غذائی قلت کے شکار بچوں کا تناسب 36.7 فیصد ہے،36 ملین ٹن خوراک ضائع ہو رہی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا زرعی شعبہ جو ملک کی جی ڈی پی اور روزگار میں کلیدی شراکت دار ہے مختلف چیلنجوں سے نبرد آزما ہے جو غربت اور غذائی عدم تحفظ کو کم کرنے میں اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ڈین ڈاکٹر شجاعت فاروق نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں زراعت کا شعبہ اس کی جی ڈی پی میں پانچواں حصہ ڈالتا ہے جب کہ 37.4 فیصد روزگار اسی شعبے میں مرکوز ہے۔ 50 سے 60 فیصد برآمدات کا براہ راست اور بالواسطہ طور پر زراعت سے تعلق ہے اور یہ شعبہ خالصتا زرعی علاقوں میں بھی غربت اور بھوک کو کم کرنے میں مدد نہیں دے رہا ہے۔ شمالی پنجاب کے بارانی علاقوں میں غربت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غذائی عدم تحفظ کی صورتحال تشویشناک ہے کیونکہ 20 فیصد سے زائد آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غذائی قلت عروج پر ہے، 37 فیصد بچوں کی نشوونما رکی ہوئی ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں غذائی قلت کے شکار بچوں کا تناسب 36.7 فیصد ہے جبکہ بنگلہ دیش میں یہ تناسب 30.2 فیصد، بھارت میں 30.9 فیصد اور سری لنکا میں ہے۔

ڈاکٹر شجاعت نے زور دیا کہ غذائی عدم تحفظ اس وقت 40 فیصد پر ہے جس نے نچلے متوسط طبقے کے لیے خوراک کی خریداری کو بہت مشکل بنا دیا ہے۔ ضیاع اور نقصانات دیگر اہم چیلنجز ہیں جن کا پاکستان میں زراعت کے شعبے کو سامنا ہے، پیداواری سطح پر خوراک کے 8فیصدنقصانات، اور سپلائی چین، ذخیرہ کرنے اور گھروں میں ضائع ہونے کے مسائل کی وجہ سے 30فیصدفصل کٹائی کے بعد ضائع ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے، 36 ملین ٹن خوراک ضائع ہو رہی ہے جو کہ کراچی، حیدرآباد اور لاہور کے بڑے شہروں کی آبادی کو کھانا کھلانے کے لیے کافی ہے۔ ڈاکٹر شجاعت نے روشنی ڈالی کہ گندم سمیت پانچ بڑی فصلوں کی پیداوار کپاس، گنا، مکئی اور چاول، زراعت کے شعبے میں 80 فیصد حصہ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے پیداواری رقبہ میں اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے تجویز دی کہ پیداوار میں اضافے کے لیے کم پیداوار والی فصلوں سے زیادہ پیداوار والی فصلوں کی طرف منتقل ہو کر دیہی تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔ رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ ان فصلوں کی موجودہ پیداوار عالمی معیار سے کم ہے، کوئی بھی عالمی معیار کے 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔

آئرلینڈ کی پیداوار 10.10 ٹن فی ہیکٹر ہے۔ اسی طرح پاکستان کی کپاس کی پیداوار 566 کلوگرام فی ہیکٹر ہے جب کہ چین 2,032 کلوگرام فی ہیکٹر پیداوار کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے۔ پاکستان میں گنے کی پیداوار 70.3 ٹن فی ہیکٹر ہے جبکہ پیرو 115.8 ٹن فی ہیکٹر پیداوار کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان میں مکئی کی پیداوار 6.4 ٹن فی ہیکٹر ہے جبکہ سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز 30.3 ٹن فی ہیکٹر پیداوار کے ساتھ سرفہرست ہیں۔پاکستان کی چاول کی پیداوار 4 ٹن فی ہیکٹر ہے جب کہ مصر 10.2 ٹن فی ہیکٹر پیداوار کے ساتھ سرفہرست ہے۔ رپورٹ میں کئی عوامل پر روشنی ڈالی گئی ہے جو پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔ ان میں زمینوں کی تقسیم، استحصالی مڈل مینوں پر انحصار، میکانائزیشن اور جدید تکنیکوں کی سستی اور دستیابی میں فرق، بیج کا ناقص معیار، خاص طور پر کپاس کا ناقص معیار، پانی کا بے جا استعمال، فصل کی فرسودہ تکنیک، اور کمزور کولڈ چین اور لاجسٹکس شامل ہیںجس کی وجہ سے بعد میں اعلی پیداوار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رپورٹ میں حکومت پاکستان کو ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق جدید تکنیک اور میکانائزیشن کی ترقی، بیج کے معیار میں بہتری، پانی کے تحفظ اور لاجسٹکس سے نہ صرف فی ایکڑ پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کم سرمائے اور سادہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے...

پنجرے میں مچھلی پکڑنا(کیج فشنگ)دنیا بھر میں ایک باقاعدہ عمل بن چکا ہے، موجودہ آبی ذخائر اور نسبتا کم سرمائے اور سادہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے ہم پنجرے یا قلمی مچھلی کی ثقافت کو فروغ دینے میں مدد کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں اس قسم کی فش فارمنگ کو متعارف کرانے اور اسے فروغ دینے سے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور کسانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ صوبہ پنجاب میں کیج فشنگ کلچر کی اہمیت اور فروغ پر بات کرتے ہوئے محکمہ ماہی پروری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سکندر حیات نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فش فارمنگ کے غیر روایتی طریقوں کو فروغ دے رہا ہے جس میں انٹیگریٹڈ فش فارمنگ، بائیو فلوک فشنگ تکنیک، کیج فشنگ شامل ہیں۔ مچھلی کی اقسام جھینگے، لوبسٹر وغیرہ کو بھی ان تکنیکوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر پالا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے کاشتکاروں کو جدید خطوط پر فش فارمنگ شروع کرنے اور ان کی پیداوار بڑھانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر باقاعدہ تربیتی سیشن منعقد کیے جاتے ہیں۔ کسانوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پولٹری اور کیٹل فارمنگ کی طرح فش فارمنگ بھی ایک منافع بخش کاروبار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری غذا نہ صرف غذائیت سے بھرپور کھانے کا ذریعہ ہے بلکہ آمدنی پیدا کرنے کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے۔

سکندر حیات نے کہا کہ محکمہ ماہی پروری پنجاب صوبے میں آبی زراعت کو فروغ دینے کے لیے رعایتی پیکجز بھی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیج فارمنگ سب سے زیادہ فائدہ مند اور آسانی سے سنبھالنے والی ماہی گیری کی تکنیکوں میں سے ایک ہے۔ گلگت بلتستان حکومت کیج ایکوا کلچر کے ذریعے ٹرواٹ کی پرورش کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ محکمہ نے صوبے بھر میں مختلف مقامات پر تقریبا ایک ہزار پنجرے بھی لگائے ہیں، اگلے سال مزید 500 پنجرے لگائے جائیں گے۔ 3,500 مچھلی کے پنجرے قائم کرنا محکمہ کا ہدف ہے۔ کیج فشنگ کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے، محکمہ ماہی پروری کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ وقار نے کہا کہ ان کے محکمے نے کیج فش کلچر ڈویلپمنٹ پروگرام 2022-23 شروع کیا ہے جس کے تحت 330 مختلف جگہوں پر پنجرے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں ایک کسان چھوٹے ڈیم میں پنجرا کھڑا کرنے کے لیے 800,000 روپے کا عطیہ دے سکتا ہے۔ اٹک، جہلم اور چکوال کے لیے 850,000 روپے اور ہیڈ ورکس تالاب کے علاقوں اور جھیل کے لیے 900,000 روپے۔ شائستہ وقار نے کہاہمیں امید ہے کہ ہماری کوششیں رنگ لائیں گی، اور کیج فش فارمنگ جلد ہی ملک کا سب سے فعال شعبہ بن جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی قومی مقننہ کے اختتامی اجلاس کا انعقاد

چین کی قومی مقننہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس نے پہلے سیشن کا اختتامی اجلاس منعقد کیا ہے۔بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پیر کی صبح منعقدہ اجلاس میں صدر شی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنماں نے شرکت کی۔قومی عوامی کانگریس کے نائبین نے حکومتی ورک رپورٹ، 2022 میں قومی اقتصادی اور سماجی ترقیاتی منصوبے پر عملدرآمد ، 2023 کے منصوبے اور 2022 میں مرکزی اور مقامی بجٹ کے نفاذ اور 2023 کے بجٹ پر ووٹنگ کے ذریعے قراردادیں منظور کیں۔اجلاس میں 2023کے لئے قومی اقتصادی اور سماجی ترقیاتی منصوبے اور 2023 کے لئے مرکزی بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔انہوں نے قومی عوامی کانگریس کی 13 ویں قائمہ کمیٹی ، اعلی عوامی عدالت اور اعلی عوامی استغاثہ کی ورک رپورٹس کے ساتھ ساتھ قانون سازی بارے قانون پر نظر ثانی سے متعلق قراردادیں منظور کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کی میڈ یا سے گفتگو

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے 14 ویں قومی عوامی کا نگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس کے بعد دارالحکومت بیجنگ میں پیر کے روز پریس کانفرنس کی ہے۔ نا ئب وزیر اعظم ڈِنگ شوئے شیانگ، ہی لی فنگ، ژانگ گو چھنگ اور لیو گو ژونگ نے پریس کا نفر نس میں شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا سی پی سی کی قیادت برقرار رکھنے پ...

چین کے صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحد قیادت برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔شی جن پھنگ نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ جیسی بڑی پارٹی کو درپیش خصوصی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چوکس اور پرعزم رہنا ضروری ہے۔انہوں نے ہمیشہ خود اصلاح کرنے کی ہمت رکھنے، پارٹی کی مکمل اور بھرپور خودحکمرانی اور بدعنوانی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی یکجہتی و اتحاد کو ہمیشہ برقرار رکھنے اور یہ بات یقینی بنانے کی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اپنی نوعیت، یقین یا کردار کو کبھی تبدیل نہیں کرے گی تاکہ چین کو ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور قومی تجدید شباب کو عملی جامہ پہنانے کی ٹھوس ضمانت فراہم کی جاسکے۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے "ایک ملک، دو نظام" اور قومی اتحاد کے مقصد کو آگے بڑھانے کی ٹھوس کوششوں پر زور دیا ہے۔انہوں نے مکمل ، وفاداری کے ساتھ اور ثابت قدمی سے "ایک ملک، دو نظام" پالیسی کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا جس کے تحت اعلی درجے کی خوداختیاری کے ساتھ ہانگ کانگ کے عوام ہانگ کانگ اور مکا ئوکے عوام مکا کا نظام چلاتے ہیں۔صدر شی نے

ہانگ کانگ اور مکا ئو میں قانون پر مبنی حکمرانی کے لئے پرعزم رہنے اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے اور مکائو ئو خصوصی انتظامی خطے کی معیشتوں کو بڑھانے، اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور ملک کی مجموعی ترقی کے ساتھ خود بہتر انداز سے ہم آہنگ کرنے میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے ایک چین اصول اور 1992 کے اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے، آبنائے پار تعلقات میں پرامن طریقے سے اضافے کو فعال طور پر فروغ دینے، بیرونی مداخلت اور "تائیوان کی آزادی" علیحدگی پسند سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت کرنے اور قومی اتحاد کے عمل کو ٹھوس انداز میں آگے بڑھانے پر زور دیا۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین کو ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور قومی تجدید شباب کو آگے بڑھانے کے نئے سفر میں عوام کو فوقیت دینا لازم ہے۔صدر شی نے کہا ہے کہ چین کو ہر اعتبار سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے میں فیصلہ کن قوت عوام ہیں۔صدر شی نے مکمل عوامی جمہوریت کو فعال طرز پر فروغ دینے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کے اتحاد، ملک کو عوام کے ذریعے چلانے اور قانون پر مبنی حکمرانی برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام پرمبنی ترقی کے فلسفے پرعمل درآمد کرنا چاہیے تاکہ جدیدیت کے فوائد سے تمام افراد یکساں طور پر مستفید ہوں۔

اور سب کے لئے خوشحالی کے فروغ کی مزید قابل ذکر اور ٹھوس پیشرفت ہو۔صدر شی نے تمام نسلی گروہوں کے چینی عوام کے عظیم اتحاد اور اندرون و بیرون ملک چینی قوم کے تمام بیٹوں اور بیٹیوں کے عظیم اتحاد کو مضبوط اور وسیع کرنے پر بھی زور دیا ۔صدرشی نے کہا کہ ایسا کرنے سے ہم تمام سازگار عوامل کو متحرک کرکے ایک طاقتور قوت تشکیل دیں گے جو ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور قومی تجدید شباب میں سہولت فراہم کرے گی۔مز ید برا ں صدر شی نے قومی مقننہ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تحفظ ترقی کی بنیاد ہے جبکہ استحکام خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔صدر شی نے قومی تحفظ بارے ایک جامع نقطہ نظر اپنانے، قومی تحفظ کا نظام بہتربنانے، قومی سلامتی کی نگہبانی میں چین کی صلاحیت مضبوط بنانے، عوامی تحفظ کا انتظام بہتر کرنے، سماجی حکمرانی کے نظام کی بہتری اور تحفظ کے نئے ڈھانچے کے ساتھ چین میں نئے ترقیاتی خاکے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔صدر شی نے تمام محاذوں پر قومی دفاع اور مسلح افواج کو جدید بنانے کی کوششوں کو آگے بڑھانے اور پیپلزآرمڈ فورسز کو ایسی "عظیم آہنی دیوار" بنانے کی کوششوں کا کہا جو قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مئوثر انداز میں تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روبرٹ شانگرا نے نیشنل ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ...

روبرٹ شانگرا نے نیشنل ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کا مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ علی سلڈیرا اور فاضل مانیا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ثمینہ مطلوب تھیں جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان اور سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔چیمپئن شپ میں دس لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔ گزشتہ روز لیزر سٹی بالنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے مقابلے میں روبرٹ شانگرا نے پہلی اور علی سلڈیرا نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ فاضل مانیا اور سجاد شاہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور چیمپین شپ میں مختلف نو کیٹگریز کے ایونٹس منعقد ہوئے جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، ماسٹر، ایمچور، لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ، مینز ڈیف، ویمن ڈیف اور انٹر سکولز شامل تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل ویمن بیس بال چیمپیئن شپ ، خیبرپختونخوا...

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری نیشنل ویمن بیس بال چیمپیئن شپ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 2-9 سکور سے ہرا دیا۔اس موقع پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد جاری چیمپیئن شپ کے اہم خیبرپختونخوا نے سندھ کو 2-9سکور سے ہرا دیا۔ آسیہ نے دو سکور، شوال، فریال، پراخہ، نفیسہ، سدرہ، رحمین اور تہذیب نے ایک، ایک سکور کیا۔ سندھ کی طرف سے کاوات اور طلسی نے ایک، ایک سکور کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل ٹین پن باولنگ چیمپین شپ کی اختتامی تقر...

نیشنل ٹین پن باولنگ چیمپین شپ کی اختتامی تقریب بدنظمی کا شکار ، میڈیانے تقریب کا احتجاجا بایکاٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ چیمپین شپ کی تقسیم انعامات کی تقریب میں باولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی ارکان قومی اسمبلی ثمینہ مطلوب ، زہرہ ودود فاطمی ، رومینہ خورشید عالم نے شرکت کرنا تھی ۔اختتامی تقریب میں بے نظمی کے باعث میڈیا نے تقریب کا بایکاٹ کر دیا ۔دریں اثنا رکن قومی اسمبلی ثمینہ مطلوب نے نیشنل ٹین پن باولنگ چیمپین شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی رونگ چیمپین شپ،نیوی نے مینز ، آرمی نے و...

پاکستان نیوی نے قومی رونگ چیمپین شپ کا مینز ٹاٹل جبکہ پاکستان آرمی نے وویمنز ٹاٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان رونگ فیڈریشن کے زیر اہتمام راول جھیل اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ چیمپین شپ میں آرمی ، نیوی، واپڈا، پولیس، ایچ ای سی، کے بی سی اور اسلام آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مینز کیٹگری کا ٹاٹل 5گولڈ ، 2سلور میڈلز کیساتھ نیوی نے جیتا جبکہ آرمی 2گولڈ، 5سلور میڈلز کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ وویمنز کیٹگری کا ٹاٹل 7گولڈ میڈلز کیساتھ آرمی کے نام رہا جبکہ واپڈا نے 7سلور میڈلز کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوہلی نے 3سال بعد بالآخر ٹیسٹ سنچری اسکور کر...

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بالآخر 3سال کے وقفے کے بعد ٹیسٹ سنچری اسکور کر ڈالی،ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف احمد آباد میں 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے آخری ٹیسٹ میں سنچری اسکورکی، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 28ویں اور انٹرنیشنل کیریئر کی 75ویں سنچری تھی،آسٹریلوی ٹیم چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 480رنز بناکر آئوٹ ہوئی، جواب میں بھارتی بیٹر نے بھی خوب جم کر بیٹنگ کی اور شبمن گل اور ویرات کوہلی نے شاندار سنچریاں اسکور کیں،بھارت نے آسٹریلیا کے 480رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 571رنز بنائے، ویرات کوہلی نے شاندار 186رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شبمن گل نے 128رنز بنائے،ویرات کوہلی نے 3سال بعد ٹیسٹ سنچری اسکور کی ہے، ویرات نے آخری ٹیسٹ سنچری نومبر 2019میں کولکتہ میں بنگلادیش کے خلاف بنائی تھی،واضح رہے کہ بھارت کو 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کپتانی کی جنگ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہو...

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا کا قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر رد عمل سامنے آ گیا،انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ، فاسٹ بالر شاہین آفریدی اور سپنر شاداب خان پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی ہیں، افسوس ہے کہ تینوں اہم کھلاڑی کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں،رمیز راجا نے کہا کہ پی سی بی ماضی سے سبق سیکھے، 90کی دہائی میں کپتانی سے متعلق افواہوں کی وجہ سے پاکستان کرکٹ تباہ ہوئی تھی،انہوں نے کہا کہ کپتانی کی جنگ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگا، بابراعظم کی وائٹ بال میں بنی ٹیم پر بھی اسکا اثر پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک افغان سیریز، شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپ...

افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے آل رانڈر شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت شاداب کریں گے جبکہ فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو افغانستان کے خلاف آرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ شاہین آفریدی کو آرام دینے کی تجویزسامنے آئی ہے، فاسٹ بالر حارث رئوف کو بھی آرام دینے کی تجویز ہے،اس کے علاوہ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم کو سکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق احسان اللہ، فہیم اشرف، شان مسعود اور صائم ایوب کی سکواڈ میں شمولیت کے امکانات بھی روشن ہیں،واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ایس ایل کے دوران سٹے کے برانڈ اور کرپٹو ک...

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے دوران کھیلوں میں سٹے کے برانڈ 1XBATاور کرپٹو کرنسی کی تشہیر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو خط لکھ دیا،نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر ہر ممکن سہولیات دینا چاہتے ہیں کیونکہ پی ایس ایل کھیلوں کے فروغ اور پاکستان کے مثبت چہریکا پرچار کرتا ہے،مرکزی بینک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کا آفیشل پارٹنر بیسٹ گن ٹیک انویسٹمنٹ کوئن کرپٹو کرنسی ہے اور ملکی قوانین کرپٹو کرنسی یا ڈیجیٹل اثاثے رکھنے کی اجازت نہیں دیتے، پی ایس ایل کے دوران کرپٹو کی تشہیر، پاکستانیوں کو اس کاروبار کی رغبت دے گا جبکہ پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کا اسپانسر 1XBATکھیلوں میں سٹے کا برانڈ ہے،سٹیٹ بینک کے مطابق بظاہر یہ دونوں ویب سائٹس غیر ملکیوں کے کنٹرول میں ہیں، پاکستان میں ان ویب سائٹس کا استعمال ملکی زرمبادلہ باہر لے جانے کا سبب ہو گا، پی سی بی اور کراچی کنگز نے پاکستانیوں کی رقوم باہر ادائیگی کی اجازت نہیں لی، ویب سائٹس کا استعمال ملکی زرمبادلہ ایکٹ 1947کی خلاف ورزی ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی یقینی بنائے کہ پاکستانی ان ویب سائٹ کا استعمال نہ کریں، اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ان ویب سائٹس کو ملکی زرمبادلہ کی ادائیگی غیر قانونی طریقے سے بھی نہ ہو، پی سی بی اپنے اور فرنچائز کے لیے عالمی سپانسر منتخب کرنے کے قواعد و ضوابط دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انگلش کپتان بین سٹوکس کا کپڑوں سے بھرا بیگ چ...

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کا کپڑوں سے بھرا بیگ چوری ہو گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش رگبی ٹیم کا فرانس کے خلاف میچ دیکھنے کے لیے کائونٹی کمبریا میں واقعہ اپنے گھر سے لندن کے سفر کے دوران کنگز کراس سٹیشن پر بین سٹوکس کا کپڑوں سے بھرا بیگ چوری ہو گیا،بین سٹوکس نے سفر کے دوران اپنا بیگ چوری ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بین سٹوکس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کنگس کراس ریلوے سٹیشن پر جس نے میرا بیگ چوری کیا، میں امید کرتا ہوں کہ میرے کپڑے آپ کے لیے بہت بڑے ہوں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں