• -, -
  • |
  • ١٦ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین، ہائی نان میں سیاحتی شاہراہ کھولنے کی تی...

فائل فوٹو، چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے ڈونگ ژائی گانگ قومی قدرتی افزائش گاہ میں بگلوں کا غول دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چائنہ ڈیلی کی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق صوبائی محکمہ تجارت نے کہا ہے کہ چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان جزیرے کے گرد ایک سیاحتی شاہراہ کے 31 دسمبر کو مکمل طور پر کھلنے کی توقع ہے۔

فروغ سیاحت کے لئے استوائی جزیرے کے ارد گرد شاہراہ 12 ساحلی شہروں اور کاؤنٹیز جیسے ہائیکو، چھیان ہائی ، وان ننگ، سانیا اور یانگ پو اقتصادی ترقیاتی خطے میں موجود سڑکوں کو جوڑے گی۔ اور یہ چٹانوں، ویٹ لینڈز، ونڈ ملز، ناریل کے باغات، دریاؤں، دیہی علاقوں اور خصوصیات کے حامل دیگر مناظر سے گزرے گی۔

مرکزی شاہراہ کی مجموعی لمبائی 988.2 کلومیٹر ہے۔ راستے میں مقامی قدرتی اور ثقافتی خصوصیات کو اجاگر کرنے والے 40 تفریحی اسٹیشنز کے قیام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

محکمہ نے کہا کہ جزیرے کے اردگرد سیاحتی شاہراہ کی تعمیر جولائی 2021 میں شروع ہوئی جس کے بعد سے اب تک ہموار طریقے سے کام جاری ہے۔

تفریحی اسٹیشنز کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن کا کام بین الاقوامی مقابلوں سے کیا جارہا ہے ۔ صوبہ شاہراہ اور اس کے اسٹیشنز کے لئے ایک مربوط انتظامی میکانزم بنائے گا اور اس آپریشن کے لئے منصوبے کی شناخت اور خدمت کا معیار یکجا کرے گا۔

محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر یو یانگ نے کہا کہ ہم مقامی اورغیر ملکی کاروباری اداروں کو سڑک کے تفریحی اسٹیشنز کے منصوبوں میں حصہ لینے اور مشترکہ طور پر ہائی نان کے بین الاقوامی سیاحتی کھپت مرکز کی تعمیر میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، لا نگ ٹائی ٹو دن کے موقع پر مبارکباد ک...

 
 

چین، مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر تینگ ژو کے ایک چوک میں لا نگ ٹائی ٹو دن کی مناسبت سے لوگ فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِںہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں دوسرے قمری ماہ کے دوسرے دن لا نگ ٹائی ٹو دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے لفظی معنی  "ڈریگن کے سر کا ابھرنا ہے"۔ یہ رواں سال 21 فروری کو منا یا گیا۔

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر زن ہوا کے گاؤں تائی چھانگ میں لا نگ ٹائی ٹو دن کے جشن میں لوک فنکار ڈریگن رقص پیش کررہے ہیں۔(شِںہوا)

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر شینگ تائی کے ایک پرائمری اسکول میں لا نگ ٹائی ٹو دن کے موقع پر طلبا ڈریگن رقص پیش کررہے ہیں۔(شِںہوا)

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، رواں موسم میں کم از کم 2 کروڑ 50 لا...

امریکہ ، ورجینیا کے شہر آرلِنگٹن کے رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ائیرپورٹ پر ماسک پہنے مسافروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

لاس اینجلس (شِںہوا) امریکہ کے امراض کی روک تھام اور تدارک مراکز کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں رواں سیزن کے دوران 2 کروڑ 50 لاکھ افراد نزلے کا شکار ہوئے جس میں 2 لاکھ 80 ہزار کو اسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ 18 ہزار اموات ہوئیں۔

ملک میں نزلے سے متعلق اسپتالوں میں داخلے کی تعداد اور ہفتہ وار شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

امراض کی روک تھام اور تدارک مراکزکے مطابق 11 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں انفلوئنزا سے 5 بچوں کی اموات ہوئیں جبکہ رواں سیزن میں اب تک 111 بچے نزلہ کے سبب لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تازہ ترین ہفتے میں تقریباً 2 ہزار افراد نزلے کے باعث اسپتال میں داخل کئے گئے۔

امراض کی روک تھام اور تدارک مراکز نے سفارش کی ہے کہ نزلہ جاری رہنے کے دوران 6 ماہ اور اس سے زائد عمر کے ہرفرد کو سالانہ بنیادوں پر نزلہ کی ویکسین دی جائے۔

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو ایشیائی کھیل 2022 کے سلسلے میں لاہور...

لاہور میں اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) کے زیر اہتمام ہانگژو ایشین گیمز 2022 کے لیے '' فن دوڑ '' کا انعقاد کیا گیا ۔گوادر پرو کے مطابق ایشین گیمز کی ایک وقتی روایت کے طور پر، فن دوڑ کا مقصد میزبان شہر میں مزید تشہیر کو راغب کرنا اور مختلف شعبوں سے سینکڑوں شرکاء کو اکٹھا کرنا ہے، جن میں قومی ایتھلیٹس، کھیلوں کے شائقین اور طلباء اور پاکستان بھر سے کمیونٹی ممبران شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ( پی او اے ) کے صدر سید عارف حسن نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ پاکستان اولمپک کمیٹی اور پاکستانی عوام اس ایونٹ کی میزبانی کر کے بہت خوش ہیں۔ ایشین گیمز صرف کھیلوں کا ایک ایونٹ نہیں ہے، بلکہ ایشیائی براعظم کا ایک عظیم الشان اجلاس بھی ہے، جہاں دوستی اور فضیلت کی اقدار کا جشن منایا جاتا ہے۔

او سی اے کے میڈیا اور براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے مینیجر چائو جیان اور او سی اے کے پروجیکٹ اور آپریشنز مینیجر وسام ترکمانی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق وسام ترکمانی نے کہا ایونٹ نے ہانگژو ایشین گیمز کے لیے پاکستان کی توقعات کو پوری طرح ظاہر کیا،'' ایشیا ایک بہت رنگین براعظم ہے اور ایشین گیمز تنوع کا تہوار ہے۔ گوادر پرو کے مطابق فن دوڑ کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈیئر وحید گل ستی نے کہا کہ وہ ہانگژو ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں جو کہ 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چینی سفارتخانے کے عبوری ناظم الامور اور ہانگژوکے نائب میئر چن ویکیانگ نے بھی '' فن دوڑ '' کے لیے مبارکبادی ویڈیو ریکارڈ کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خان صاحب کی سکیورٹی کا مسئلہ ہے ، ہم کیوں ان...

پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی کا مسئلہ ہے، ہم کیوں انہیں گرفتار ہونے دیں ؟ ہم حکومت پر کس طرح اعتماد کر سکتے ہیں۔ صدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک ایک پرامن احتجاج ہے ، ہمارے احتجاج ہمیشہ پر امن رہے ہیں، ہم کوئی غلط کام نہیں کررہے ، خان صاحب نے کہا ہے پہلے مرد گرفتاریاں دیں گے پھر عورتوں کی باری ہے، 90 روز میں سے 52 دن رہ گئے ہیں انہوں نے ابھی تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی، ہماری ڈیمانڈ الیکشن کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب کو معلوم ہے جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام نہیں آسکتا، یہ روزانہ مہنگائی کا ایک نیا بم گراتے ہیں، پٹرول 300روپے لٹر ہونے والا ہے، مریم بی بی کہتی ہیں ہم بڑے مقبول ہیں،تو الیکشن لڑیں ڈرنے کی کیا بات ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کے پی میں انتخابات کیلئے دائر درخواست پر اٹا...

خیبر پختون خوا میں 90 دن میں انتخابات کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 فروری تک جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈوکیٹ جنرل عامر جاوید نے عدالت کو بتایا کہ صدر پاکستان نے 9 اپریل کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد یہ رٹ غیر موثر ہوگئی ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ صدر نے تاریخ دے دی یہ بات کی بات ہے کہ اس پر عمل درآمد ہوتا ہے یا نہیں لیکن ایک تاریخ آ گئی ہے اور مزید دوسری تاریخ ابھی نہیں دی جا سکتی تاہم ہم اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بھی جواب طلب کریں گے کہ کیا وہ صدر کے احکامات پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔ جسٹس ارشدعلی نے کہا کہ اب تو صدر صاحب نے تاریخ دی ہے، دو تاریخ تو نہیں ہوسکتی۔ ہم اب الیکشن کمیشن سے پوچھیں گے کہ اب کیا ہوگا، ہم نے الیکشن کمیشن سے شیڈول طلب کیا ہے اور یہ شیڈول دیں گے۔ عدالت میں موجود الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا اور ہم نے مشاورت نہیں بلکہ ہم نے اختلاف کیا، جس پر جسٹس ارشد علی نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن صدر سے کسی طرح اختلاف کرسکتا ہے؟ عدالت نے اگلی پیشی پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ الیکشن کمیشن سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 70 کرو...

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے ترقیاتی بینک کی 70 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کے لیے رسمی ضابطے کی تمام کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے چینی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے منظوری بھی دے دی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو چین کے ترقیاتی بینک سے رقم اسی ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے، رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہیں، اس حوالے سے آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ آئی ایم ایف سے قرض کے لیے حکومت نے 170 ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کئے ہیں۔ اس کے علاوہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست اوڈیشہ میں 11بچوں کی ماں کو مزی...

بھارتی ریاست اوڈیشہ میں 11بچوں کی ماں کو مزید بچے پیدا نہ کرنے پر شوہر نے گھر سے نکال دیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوڈیشہ کے ضلع کیونجھر میں گائوں دیمیریا میں جانکی دیہوری نامی خاتون اپنے 10بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہے کیونکہ اسے اس کے شوہر نے گھر سے نکال دیا ہے،جانکی کا کہنا ہے کہ اسے گزشتہ 11سال میں 11بچے ہوئے، جن میں سے ایک بچے کا انتقال ہوگیا، ایسے وقت میں جب بچے بڑے ہورہے ہوں، ہر سال بچوں کی پیدائش شرم کا باعث بنتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ گائوں کی دیگر عورتوں کے ہمراہ خواتی کی بنیادی صحت کے مرکز گئی،جانکی کا کہنا تھا کہ اسے مزید بچوں کی خواہش نہیں تھی، اس لئے اس نے ایک آپریشن کروالیا، یہ سب باتیں میرے شوہر کو سمجھ نہیں آرہی، اس نے مجھے گھر سے نکال دیا،دوسری جانب جانکی کے شوہر رابی نے کہا کہ اس کی بیوی نے یہ عمل کرکے جرم کیا ہے، ہماری برادری کا عقیدہ ہے کہ اگر کوئی عورت ایسا آپریشن کروائے تو ہمارے بزرگوں کو دوسرے جہان میں پانی بھی نہیں ملے گا،جانکی کے معاملے پر خواتین کی بنیادی صحت کے مرکز کی رضاکار بجیالکشمی بسوال نے کہا کہ متواتر زچگیوں سے عورت کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے، جانکی مزید زچگیوں کو برداشت نہیں کرسکتی تھی، اس کے علاوہ وہ 11میں سے 10بچوں کو پال بھی رہی ہے،بجیا لکشمی نے مزید کہا کہ رابی اپنی بیوی کی صحت کو دیکھنے کے بجائے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے ریا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ابوظبی،یواے ای کی کمپنی ایج کے دفاعی نمائش ک...

متحدہ عرب امارات(یواے ای)نے ابوظبی میں منعقدہ دفاعی صنعت کی بین الاقوامی نمائش کے دوسرے روز 8.14ارب درہم (2.22ارب ڈالر)مالیت کے دفاعی معاہدوں پر دست خط کیے ہیں،ابوظبی کی دفاعی فرم ایج نے جس کے اثاثوں کی مالیت گذشتہ سال قریبا 5ارب ڈالر تھی،سب سے بڑا معاہدہ اپنے ماتحت ادارے ہالکون کے لیے کیا ہے۔اس کے تحت ہالکون کو ڈیزرٹ اسٹنگ پی 5سسٹم مہیا کرنے کے لیے 4.7ارب درہم کا ٹھیکاملا ہے ، ہالکون نے اپنے ہنٹرسسٹم کے لیے 1.1ارب درہم کے معاہدے پر بھی دست خط کیے ہیں،متحدہ عرب امارات نے مقامی کمپنیوں کے ساتھ 7.6 ارب درہم مالیت کے معاہدے کیے ہیں جبکہ بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ اس کے معاہدوں کی مالیت صرف 54کروڑ30لاکھ درہم تھی۔ یہ معاہدے اس سال کی بین الاقوامی دفاعی نمائش (آئی ڈی ای ایکس)میں غیر ملکی کمپنیوں کی بھاری موجودگی کے باوجود ہوئے ہیں۔اس میں امریکااور یورپ کی بڑی کمپنیاں بھی شریک ہیں،ایج کے ایک اور ماتحت ادارے ایڈاسی نے اپنے شیڈو سسٹم کے لیے 1.33ارب درہم کا معاہدہ کیا ہے۔ایج کے چیئرمین فیصل البنائی نیکہا کہ ہم نے گذشتہ سال مجموعی طور پر 5ارب ڈالر مالیت کے آرڈرز بک کیے تھے۔اس کے علاوہ نو یا دس ممالک کے لیے ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر مالیت کے برآمدی آرڈر تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ اور یونان کے اپنے اختلافات کو دور کرنا...

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ترکیہ اور یونان دونوں ممالک کے اپنے اختلافات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنا دراصل دوننوں ممالک اور امریکہ کے مفاد میں ہوں گے ،یونانی اور امریکی وفود چوتھی امریکہ -یونان اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ میں یکجا ہوئے ہیں،دارالحکومت ایتھنز میں موجود بلنکن نے اپنے یونانی ہم منصب نیکوس ڈینڈیا سے بھی ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بلنکن نے 6 فروری کو قہرامان ماراش مرکز میں آنے والے زلزلوں کی وجہ سے اپنے ترکیہ کے دورے کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ میں نے دل دہلا دینے والا منظردیکھا ہے،انہوں نے کہا کہ یونان نے زلزلے کے بعد اپنی ریسکیو ٹیمیں ترکیہ بھیجی ہیں، بلنکن نے کہایونان نے ضرورت کے وقت ترکیہ کی امداد کرکے بڑا اہم پیغام دیا ہے جس پر میں یونان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور یونان کے دیرینہ اختلافات کے باوجود زلزلوں کے بعد مل کر کام کرنا بڑی اہمیت کا حامل ہے،انہوں نے کہا کہ امریکہ کے نقطہ نظر سے مسئلہ سادہ ہے

یونان اور ترکیہ ہمارے اتحادی ہمارے دوست ہیں، ہم ان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، بشمول نیٹو، سفارتی ذرائع سے ان کے اختلافات کو دور کرنے اور امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے،بلنکن نے کہا کہ یونان اور ترکیہ کے اپنے اختلافات دور کرنا دونوں ممالک اور امریکہ کے مفاد میں ہے ،انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور ایتھنز تزویراتی شراکت دار ہیں، بلنکن نے اس بات پر زور دیا کہ یونان اور امریکہ بھی سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں مل کر کام کررہے ہیں ،ڈینڈیاس نے اس موقع پر کہا کہ یونان نے ترکیہ میں زلزلے کے بعد زلزلہ زدگان کے لیے دی جانے والی امداد کو خارجہ پالیسی سے نہیں جوڑا، اور کہا کہ زلزلے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان رابطے، دوطرفہ تعلقات کی فضا میں بہتری پر سیاسی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ زلزلے کے بعد خطے کا دورہ کرنے والے یورپی یونین کے پہلے وزیر خارجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گزشتہ روز برسلز میں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اپنے ہم منصبوں کو آگاہ کرنے کا موقع ملا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی حکومت نے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں...

اسرائیلی حکومت نے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں یہودیوں کے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی رمضان کے آخری عشرے میں غیر مسلموں کے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی ہوگی،اسرائیل کے وزیر داخلہ بین گویر نے اس تجویز کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کو سال میں کبھی بھی مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، انھیں عبادت سے کیسے محروم رکھا جا سکتا ہے،تجویز کے حامی ارکان نے موقف اختیار کیا کہ امن و امان اور باہمی رواداری کے لیے ضروری ہے کہ اس تجویز پر اس سال بھی عمل کیا جائے۔ گزشتہ برس اس تجویز سے کافی فائدہ ہوا تھا، غیر مسلم کے داخلے پر پابندی ہوگی،خیال رہے کہ ماہ رمضان میں اور بالخصوص آخری عشرے میں دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد عبادت کے لیے قبلہ اول پہنچتی ہے اور اس دوران یہودیوں کی آمد مداخلت اور پھر جھگڑے کا سبب بن جاتی ہے،اس تجویز کے مسجد اقصی کے کسٹوڈین اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ میں اشیائے خوردونوش کی قلت، مارکیٹوں...

برطانیہ میں کھانے پینے کی بنیادی اشیا کی قلت کے باعث کچھ پھلوں اور سبزیوں کی فروخت محدود کردی گئی،سپرمارکیٹوں میں ٹماٹر،کالی مرچ، کھیرے، سلاد کے تھیلے، بروکلی اور پھول گوبھی کی خریداری پرحد لگادی گئی،ضرورت کی سبزیاں نہ ملنے سے شہری پریشان ہیں، سوشل میڈیا پر سپر مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں کے اسٹالز خالی ہونے کی تصاویر گردش کر رہی ہیں،تاجروں کے مطابق جنوبی یورپ اور شمالی افریقی ممالک میں شدید سر دی، بارش اور سیلاب کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کی قلت مزید چند ہفتے جاری رہ سکتی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ وہ مقامی کسانوں کے ساتھ مل کر قلت پر قابو پانیکی کوشش کر رہے ہیں،واضح رہے کہ موسم سرما میں برطانیہ عموما سبزیاں اسپین اور افریقی ممالک سے درآمدکرتا ہے لیکن موسم گرما میں اس کی زیادہ تر ضرورت مقامی پیداوار سے پوری ہوجاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، مارک شیٹ دینے میں تاخیر، طالبعلم نے پ...

بھارت میں سابق طالبعلم نے مارک شیٹ دینے میں تاخیر پر پیٹرول چھڑک کر کالج کی پرنسپل کو آگ لگا دی،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پیر کے روز انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں فارمیسی کالج کے سابق طالبعلم آشوتوش شریواستو نے مارک شیٹ دینے میں تاخیر پر کالج کی پرنسپل کو اس وقت آگ لگائی جب وہ گھر کیلئے واپس جا رہی تھیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگتے ہی پرنسپل کالج کی عمارت کی طرف بھاگیں جس کے بعد عملے نے فوری طور پر آگ بجھائی اور انہیں ہسپتال پہنچایا،اس حوالے سے اندور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کا بتانا تھا کہ کالج کی پرنسپل ویمکتا شرما کا 90فیصد جسم جھلس چکا ہے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ملزم کے ہاتھ اور سینے پر بھی زخم آئے،واقعے کے فورا بعد جائے وقوعہ پر موجود کالج کے چوکیدار نے ملزم کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا جہاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے ساتویں اور آٹھویں سمسٹر کے امتحانات کا نتیجہ جولائی 2022میں آیا تھا لیکن کئی بار درخواست کرنے کے بعد بھی کالج اسے مارک شیٹ فراہم نہیں کر رہا تھا جس کی وجہ سے اسے پرنسپل پر شدید غصہ تھا اسی لیے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان نے یوکرین کو 5.5بلین ڈالر کے مالی امدا...

جاپان حکومت نے یوکرین کے لئے 5.5بلین ڈالر کے مالی امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے،جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو نے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ سیمپوزیئم سے خطاب میں کہا ہے کہ روسی حملوں کا پہلا سال مکمل ہونے سے قبل یعنی 24فروری سے پہلے ہم یوکرین کے لئے امداد میں اضافے کا ہدف رکھتے ہیں،کیشیدہ فومیو نے کہا کہ یوکرین کو 5.5بلین ڈالر مالی امداد دی جائے گی، مذکورہ مالی امداد کو یوکرین میں انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے 19ممالک کیلیے ویزہ سہولت آسان کر دی

روس نے ترکیہ سمیت 19ممالک کے شہریوں کے لیے ہوٹل ریزرویشن کروانیکی صورت میں 6ماہ تک ویزے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سہولت سے ترکیہ ،سعودی عرب اور چین سمیت 19ممالک استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے امریکا کے جارحانہ انداز پرامریکی سفیر...

روس نے یوکرین تنازعہ کے حوالے سے امریکا کے جارحانہ انداز اپنانے پر امریکی سفیر کو طلب کرلیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر لین ٹریسی کو یوکرین روس جنگ میں بڑھتی ہوئی مداخلت پر طلب کیا،وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق روس نے امریکی سفیر کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ یوکرین کی فوج کو ہتھیاروں کے لیے اکسانا اور روسی سرزمین پر حملے کرنے کے لیے انٹیلی جنس کی منتقلی امریکا کے دعووں کی عدم مطابقت اور جھوٹ کو ثابت کرتی ہے اور امریکا تنازعہ کا فریق نہیں ہے،روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تمام شعبوں میں محاذ آرائی بڑھانے کے لیے امریکا کا موجودہ جارحانہ انداز نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے،اس سے قبل روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے آخری معاہدے سٹارٹ سے الگ ہونے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیٹو کا روس سے نیو اسٹارٹ معاہدہ ختم کرنے کے...

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ نے روس کی جانب سے نیو اسٹارٹ معاہدے میں شرکت کی معطلی کو ہتھیاروں کے کنٹرول کی مفاہمت کے خاتمے کے مترادف قرار دیا اور روس سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے،اسٹولٹن برگ نے بیلجیئم کے برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا اور یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے لیے اعلی نمائندے جوزپ بوریل سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا،نیو سٹارٹ معاہدے کو معطل کرنے کے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ انہیں اس فیصلے پر افسوس ہے،انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں روس نے ہتھیاروں کے کنٹرول کے اہم معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے یا ان سے ہٹ گیا ہے، اس فیصلے کے ساتھ ہتھیاروں کے کنٹرول کا پورا ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے، میں روس کو سختی سے مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور موجودہ معاہدوں کا احترام کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کایوکرین سے جنگ جاری رکھنے کا اعلان، امر...

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین سے جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے کو معطل کر دیا،عالمی میڈیا رپورٹسکے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے حملے کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے خطاب میں جنگ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میدان جنگ میں ہمیں شکست دینا ناممکن ہے۔ یہ جنگ انھوں نے شروع کی تھی لیکن اسے ختم ہم کریں گے،روسی قانون سازوں سے خطاب میں صدر پوٹن نے یوکرین تنازع کو بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے لیے کیے گئے معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ مغربی قوتوں کے اقدامات نے معاہدے کی معطلی پر مجبور کیا،روسی صدر نے یوکرین جنگ کے بڑھاو، متاثرین کی تعداد میں اضافے اور تنازع کو ہوا دینے کا الزام مغربی ممالک پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی ایما پر یوکرین نے جنگ کا ماحول پیدا کیا اور روس کی سلامتی کے خلاف گیا،پیوٹن کے اس الزام کے جواب میں ایک اعلی امریکی اہلکار نے کہا کہ یہ الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ مغربی ممالک نے روس کو یوکرین میں فوج بھیجنے سے باز رہنے کے لیے کہا تھا اور اب تک کسی نے روس پر حملہ نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایرانی وفد 100 میگا واٹ بجلی کی فروخت کے لئے...

ایران سے گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں، ایران کے پاور ڈویژن کا اعلی سطح کا وفد پاکستان کو بجلی کی فروخت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے گوادر پہنچ رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق وفد کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو ) اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے حکام سے رہائشی اور تجارتی مقاصد کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت کے معاہدے پر دستخط کے لئے ملاقات کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق جس کے بعد گوادر کو اگلے ماہ بجلی مل جائے گی۔ نئے پراجیکٹ کے تحت کلاتو(پاک ایران سرحد کے قریب پاکستانی شہر )سے جیوانی گرڈ سٹیشن تک ڈبل سرکٹ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کے حوالے سے نیا انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے۔ جیوانی گرڈ سٹیشن سے گوادر گرڈ سٹیشن تک تقریبا 75 کلو میٹر لمبی ڈبل ٹرانسمیشن لائن کئی برس قبل بچھائی جاچکی ہے۔ پنجگور کے قریب پاک ایران سرحد سے لے کر گوادر تک پرانا پاور انفراسٹرکچر بھی دستیاب ہے، جو تقریبا 40-70 میگاواٹ بجلی فراہم کرتا ہے، لیکن اس کی طویل مسافت (تقریبا 400 کلومیٹر ) کی وجہ سے بجلی کے نقصانات اور بجلی کی بندش کی وجہ سے یہ علاقے اکثر تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے۔ گوادرسٹی کے رہائشی زمرد بلوچ نے گوادر پرو کو بتایا کہ نئی ٹرانسمیشن لائن پاک ایران سرحد کلاتو سے گبد رمضان کے قریب جیوانی اور گوادر تک مقامی لوگوں کو بجلی کی طویل بندش سے نجات دلائے گی۔ ایک اور رہائشی اور تعمیراتی سامان کے تاجر محسن جان نے کہا کہ گوادر کا کاروبار بجلی کی غیر معمولی دستیابی کے سبب سست روی کا شکار ہے۔ نئی ٹرانسمیشن لائن مقامی صنعت اور تجارت میں بہتری آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی پولیس آفس پر حملہ، عمارت کی بحالی کا ک...

چیئرمین مری قبائل اتحاد میر جہانگیر خان نے الزام عائد کیا ہے کہ بارکھان واقعے پر بلوچستان حکومت اپنے وزیر کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کوئٹہ میں بارکھان میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور مری قبیلے کے افراد کا دھرنا جاری ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مری قبائل اتحاد میر جہانگیر خان نے دعوی کیا کہ مغوی بچوں کو سردار عبدالرحمان کھیتران کے ساتھ وڈیرے کے پاس پہنچا دیا گیا ہے، اس کام کے لیے اس وڈیرے کو 10کروڑ روپے بھی دیے گئے ہیں۔ میر جہانگیر خان نے الزام عائدکیا کہ بلوچستان حکومت اپنے وزیرکو بچانے کے لیے ایسا کر رہی ہے، ہم بارکھان واقعے میں ملوث افراد کی گرفتار ی چاہتے ہیں، خان محمد مری کے 5 بچوں کو فوری بازیاب کرایا جائے، صوبائی وزیرکے خلاف مقدمہ درج اور وزارت سے برطرف کیا جائے، وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ سے اس معاملے میں مدد کی اپیل کرتے ہیں۔ میر جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ خاتون نے ویڈیو میں فریاد کی تھی، اس کاابھی تک مقدمہ نہیں ہوا، صوبائی حکومت کی کارکردگی نہ ہونیکے برابر ہے، وزیر داخلہ کا بلایا گیا اجلاس بے نتیجہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بارکھان واقعہ،بلوچستان حکومت اپنے وزیرکو بچا...

چیئرمین مری قبائل اتحاد میر جہانگیر خان نے الزام عائد کیا ہے کہ بارکھان واقعے پر بلوچستان حکومت اپنے وزیر کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کوئٹہ میں بارکھان میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور مری قبیلے کے افراد کا دھرنا جاری ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مری قبائل اتحاد میر جہانگیر خان نے دعوی کیا کہ مغوی بچوں کو سردار عبدالرحمان کھیتران کے ساتھ وڈیرے کے پاس پہنچا دیا گیا ہے، اس کام کے لیے اس وڈیرے کو 10کروڑ روپے بھی دیے گئے ہیں۔ میر جہانگیر خان نے الزام عائدکیا کہ بلوچستان حکومت اپنے وزیرکو بچانے کے لیے ایسا کر رہی ہے، ہم بارکھان واقعے میں ملوث افراد کی گرفتار ی چاہتے ہیں، خان محمد مری کے 5 بچوں کو فوری بازیاب کرایا جائے، صوبائی وزیرکے خلاف مقدمہ درج اور وزارت سے برطرف کیا جائے، وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ سے اس معاملے میں مدد کی اپیل کرتے ہیں۔ میر جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ خاتون نے ویڈیو میں فریاد کی تھی، اس کاابھی تک مقدمہ نہیں ہوا، صوبائی حکومت کی کارکردگی نہ ہونیکے برابر ہے، وزیر داخلہ کا بلایا گیا اجلاس بے نتیجہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ،اسموگ کے تدارک کیلئے تعلیمی اداروں می...

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے تعلیمی اداروں میں درخت کاٹنے پر پابندی عائد کر دی، درخت کاٹنے والے اداروں کے خلاف کیسز اینٹی کرپشن کو بھیجیں جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے احکامات جاری کر دیے۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت، عدالت نے تعلیمی اداروں میں درخت کاٹنے پر کیس اینٹی کرپشن بھجوانے کا حکم دیا جبکہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں درخت کاٹنے کے لیے پی ایچ اے سے اجازت مشروط کر دی۔ نجی سوسائٹی میں درخت کاٹنے کے لیے بھی پی ایچ اے سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ عدالت نے ٹریفک کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر کے بورڈ آویزاں کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسا نظام بنایا جائے کہ ٹریفک جام پر فوری رسپانس ملے۔ عدالت سی ٹی او لاہور اور ڈی جی پی ایچ اے کے تبادلے کی اجازت بھی دیدی جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے کے تبادلے کی مشروط اجازت دی گئی ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے کے تبادلے سے قبل میٹیریل فراہم کریں عدالت ٹریفک کے نظام کو فعال بنانے کا حکم بھی دیا دوران سماعت واسا کی جانب سے واسا کے لیگل افسران پیش ہوئے۔

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے عدالت سے استدعا کی کہ افسران کے تبادلے روکنے کا حکم واپس لیا جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ نگراں حکومت کا اس میں کیا مفاد ہے، آپ نے سی ٹی او کو پہلے ہی تبدیل کر دیا ہے اس پر ایکشن نہیں لیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی جی ایل ڈی اے کو کیوں تبدیل کرنا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر تبادلہ ضروری ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سیکریٹری اسپیشلائزڈ کو تبدیل نہیں کرنا؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمیں معلوم ہے کہ پریشر کہاں سے آ رہا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ سر آپ کو معلوم ہے کہ میں پریشر نہیں لیتا ہوں۔ ممبر ماحولیاتی کمیشن نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ایک اسکول میں درخت کاٹنے کی رپورٹ موصول ہوئی۔ ممبر ماحولیاتی کمیشن نے بتایا کہ پی ایس ایل کے میچ ہو رہے ہیں جس کے باعث جنریٹر چلنے سے آلودگی پھیل رہی ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ آپ ایکشن کیوں نہیں لے رہے ڈی جی ماحولیات کو کہیں، کیا سرٹیفائیڈ جنریٹر چل رہے ہیں یا نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آج ہی اس پر حکم دے رہے ہیں اس پر عمل درآمد کروائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس اعجاز،جسٹس مظاہر (ن) لیگ کیخلاف درجنوں...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا(ن)لیگ کے لیے رویہ متعصبانہ ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بیان میں کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن نوازشریف کے خلاف مقدمے میں نگران جج رہے ان سے انصاف کی توقع نہیں جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی آڈیو لیک کا ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آچکا ہے۔ان کی غیرجانبداری پر سوال اٹھ چکا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ دونوں جج نواز شریف اور شہباز شریف سے متعلق درجنوں مقدمات میں مخالفانہ فیصلے دے چکے ہیں جن میں پاناما، پارٹی لیڈرشپ، پاک پتن الاٹمنٹ کیس، رمضان شوگر ملز کے مقدمات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون اور عدالتی روایت ہے کہ متنازع جج متعلقہ مقدمے کی سماعت سے خود کو رضاکارانہ طور پر الگ (ریکیوز) کر لیتے ہیں۔ متاثرہ فریق کی درخواست پر بھی متنازع جج بینچ سے الگ کر دئیے جانے کی روایت ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)کی قانونی ٹیم دونوں ججز کو نوازشریف اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے مقدمات کی سماعت کرنے والے بینچوں سے الگ ہونے کا کہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،باپ نے 24 سالہ بیٹے کو چھری کے وار سے...

گلستان جوہر میں باپ نے نافرمان بیٹے کو چھری کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا، بعد ازاں پولیس نے موقع پرپہنچ کرملزم کوگرفتارکرلیا۔ بدھ کی صبح شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہربلاک 11 کچی آبادی کے مکان ایک نوجوان کوچھری کے پے در پے وارکرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت 24 سالہ سہیل عرف سانول ولد سعید احمد کے نام سے کی گئی، جو درزی کا کام کرتا تھا۔ ایس ایچ شاہراہ فیصل غلام مرتضی نے بتایا کہ مقتول سہیل کواس کے والد سعید احمد نے چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کیا۔ پولیس نے اہل محلہ کی اطلاع پرموقع پرپہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ مقتول بیٹا اورگرفتارباپ کرائے کے ایک کمرے میں رہائش پذیر تھے اور ان کا آبائی تعلق جنوبی پنجاب خان پور کٹورہ سے ہے۔گرفتارملزم فیکٹری میں مزدور ہے، جس کا کہنا ہے کہ مقتول بیٹا نافرمانی کرتا تھا اوراکثرلڑائی جھگڑا کرتا تھا، جس پراسے قتل کیا ۔پولیس نے گرفتارملزم کو تھانے منتقل کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کسانوں کی اربوں روپے کی نادہندہ شوگر ملز کیخ...

محکمہ خوراک پنجاب نے کسانوں کو واجبات ادا نہ کرنے والی شوگرملز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ کسانوں کے 8 ارب 42 کروڑ روپے ادا نہ کرنے والی 6 شوگر ملز کو نوٹسز جاری کردیے گئے، 8 ارب 42 کروڑ کی نادہندہ شوگر ملز کو کین کمشنر پنجاب نے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کیے ہیں۔ ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق سب سے بڑی نادہندہ رحیم یار خان شوگر ملز نکلی جس نے کسانوں کے 3 ارب 92 کروڑ ادا کرنے ہیں، کنجوانی تاندلیانوالہ شوگر مل کے خلاف 83 کروڑ کا نوٹس جاری کیا گیا، رحمان حاجرہ شوگر مل کے خلاف ایک ارب 58 کروڑ ،مدینہ شوگر مل کے خلاف 95 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ آدم شوگر مل کے خلاف 30 کروڑ روپے، اشرف شوگر مل کے خلاف 84 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو نے اس حوالے سے کہا کہ کسانوں کو بروقت ادائیگی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس حوالے کسی بھی قسم کا دبا قبول نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی پولیس آفس حملہ،ایمبولینس سروس کیلئے ای...

کراچی پولیس آفس حملے کے بعد حکومت سندھ کا اہم فیصلہ ، کراچی میں ایمبولینس سروس کیلیے ایس او پیز بنائی جائے گی ۔ فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں سیکرٹری صحت ، پولیس،ریسکیو 1122 اورنجی ایمبولینس سروس کینمائندے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں ایمبولینس سروس کیلییایس او پیز بنائی جائے گی ، ایس او پی کاڈرافٹ بنانے کیلئے سیکریٹری صحت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ، کمیٹی میں ریسکیو 1122 اور نجی ایمبیولینس سروس کے نمائندے شامل ہیں ۔ چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس واقعے کا پہلا زخمی ایک ایمبولینس سروس کارضاکار تھا، تمام ایمبولینس سروس منظور شدہ ایس او پی کیتحت آپریٹ کرینگی، قدرتی آفت، دہشتگردی واقعے کے دوران ایمبولینس سروس ایس اوپیز یقینی بنانے کے پابند ہونگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ...

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیئرمین نیب کا استعفی 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے، استعفی دینے کی دیر تھی کہ نیب کے طلبی نوٹس کا جمعہ بازار لگ گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نیکہا کہ صدر مملکت نے الیکشن کی تاریخ دے کر حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں، لطیف کھوسہ اور سلمان راجہ بھی کہتے ہیں کہ صدر کا فیصلہ آئینی ہے، امید ہے عدلیہ صدر کے فیصلے کو آئینی اور قانونی قرار دے گی۔ شیخ رشید نے کہا پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیا کا پہلا مقروض ترین ملک ہے، 75 سالوں میں تمام وزرائے خارجہ نے جتنے دورے کیے بلاول نے اکیلے کیے ہیں، بلاول بھٹو زرداری موج میلے منا رہے ہیں، وزیر پٹرولیم آذربائیجان میں ادھار تیل اور ایل این جی کے لیے دھکے کھارہے ہیں، آٹا، گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہوئی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ آبپارہ پولیس نے پنجاب کے علاقے میں میرے گھر میں ڈکیتی کی اور میرا سامان چوری کیا، پرچہ بھی مجھ پر ہی دے دیا ،اپنی وردی بھی خود ہی پھاڑی، عدالت میں ویڈیو کے ساتھ آبپارہ پولیس اور اس کے پیچھے چھپے چہرے کو بے نقاب کر کے پوسٹمارٹم کروں گا، آج جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گا، کل مری میں تاریخ پر بھی پیش ہوں گا اور میڈیا ٹاک بھی کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میںکورونا کے مزید 23 کیسز رپورٹ، 13...

ملک بھر میں کورونا کے مزید 23 کیسز رپورٹ، 13 مریضوں کی حالت نازک۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 327 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 23 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اسی طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.53 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بارکھان واقعہ،وزیر داخلہ بلوچستان کا مغویوں...

بلوچستان کے وزیر داخلہ نے بارکھان واقعہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ لکھ دیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے بارکھان واقعہ کے بعد مری قبیلے کے مغویوں کی بازیابی کے لیے قانون نافذ کرنے والیاداروں کو مراسلہ لکھا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ عوام کی جان کی حفاظت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے، بچوں کی عدم بازیابی سیقانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ متاثرہورہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچوستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کے دو بیٹوں کی لاشیں ملیں، چند روز قبل سوشل میڈیا پر خاتون کی قرآن پاک ہاتھ میں لیے نجی جیل سے رہائی کی دہائیاں دیتی ہوئی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ خاتون کی جانب سے وزیر مواصلات بلوچستان سردار عبدالرحمان کھیتران پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے بیٹوں سمیت خاتون کو نجی جیل میں قید کر رکھا ہے تاہم صوبائی وزیر نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ ان کے بیٹے انعام شاہ نے ان کے خلاف سازش کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ، راو انوار و دیگر کی بریت کیخل...

سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر را وانوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرلیں۔ عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ مقتول نقیب اللہ کے بھائی عالم شیرکی جانب سے تین مختلف اپیلیں دائر کی گئی ہیں جس میں موقف اپنایا گیا ہیکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو بری کرکے شواہدکو نظر انداز کیا ہے۔ نقیب اللہ کے بھائی عالم شیر کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر را انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 کی وطن وا...

پاک فضائیہ کے دستے کی فضائی مشق اسپیئرز آف وکٹری 2023 میں کامیاب شرکت کے بعد ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیاروں نے وطن واپسی پر آپریشنل ائیر بیس پر لینڈنگ کی۔ پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹس نے آٹھ ملکوں کے فضائی عملے کے مدمقابل اپنی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے جوہر دکھائے۔ مشق کے دوران پاک فضائیہ کے JF-17 لڑاکا طیارے کو دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کے خلاف پرکھا گیا۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی اے ایف کے JF-17 لڑاکا طیارے نے مشق میں اپنی جنگی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ پاک فضائیہ کے فائٹر طیاروں نے IL-78 کے ذریعے دھران سے پشاور سفر کے دوران ایک ہی بار میں متعدد ٹینکنگ آپریشنز کی مشق بھی کی گئی۔ بین الاقوامی پانیوں پر فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ مادر وطن کے ناقابل تسخیر فضائی دفاع کی جانب ایک انتہائی اہم پیش رفت اور سنگ میل ہے۔یہ کامیابی پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی آپریشنل تربیت اور اس مقصد کے لیئے کیئے جانے والے اقدامات کی عکاس ہے۔ بین الاقوامی پانیوں پر فضا سے فضا میں ایندھن بھرے جانے کے اس اہم سنگ میل نے پاک فضائیہ کی مجموعی جنگی صلاحیتوں کو تقویت دی ہے۔ پاک فضائیہ کی اسمارٹ انڈکشنز پی اے ایف کی جنگی صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جیل بھرو تحریک سے آزاد اور خوشحال پاکستان بن...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سارے پاکستانی ہماری جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں، تحریک آپ کو ادھر لے جائیگا جہاں آزاد اور خوشحال پاکستان بنے گا۔ سابق وزیراعظم نے بیان دیا کہ ایسا تب ہوگا جب ریاست آپ کے بنیادی حقوق کی حفاظت کریگی، جیل بھرو تحریک کا مطلب ایک جہاد اور آزادی کا نام ہے، جتنے بھی لوگ اس تحریک کاحصہ بنیں گے جلدی اپنے مقصد پر پہنچ جائینگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی...

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور، اس کے ساتھی اور 4 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار سہولت کاروں کا تعلق گاوں ہرمز، سپین وام، خدری اور میرعلی سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں اور سہولت کاروں نے اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق رواں سال اب تک شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے 28 سہولت کار گرفتار کیے جا چکے ہیں، گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے بیشتر دہشت گرد کرک، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔ سکیورٹی حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو مدارس میں داخل کرتے وقت چھان بین کے بعد مدارس کا انتخاب کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے سمارٹ فون کے ا...

دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ آئی جی سندھ آفس کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے۔ حکم نامہ کے مطابق وہ اہلکارموبائل فون استعمال نہیں کریں گے جو فیلڈ سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، دوران ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال کرنے پر اہلکار کے خلاف کارروائی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے سی سی پی او لاہورغلام محمود...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کو تبدیل کرنے کا معاملہ موخر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم کی رائے کے بعد سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی تبدیلی کا معاملہ موخرکرنے کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے مشورہ دیا کہ معاملہ عدالت میں ہے، الیکشن کمیشن کو اس معاملہ میں پڑنے سے گریز کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز اجلاس میں سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ تھا، اجلاس میں معاملہ کو زیر غور لائے بغیر موخر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پ...

چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر ہنگری پہنچ گئے، کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے ہنگری کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف حسین میمن اور ہنگری کے اعلی حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا، بلاول بھٹو زرداری ہنگری دورے کے دوران اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ہنگری کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا، دونوں وزرائے خارجہ ہاکستان اور ہنگری کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہنگری کے سفیروں کی سالانہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جبکہ وہ پاکستان میں کام کرنے والی ہنگری کی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی کارکنان کا جیل جانا اچھا نہیں، بس میں...

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرے بس میں ہوتا تو کسی کو گرفتار نہ کرتا، یہ خود ہی تھک ہار کر واپس چلے جاتے، ذاتی طور پر سیاسی کارکنان کے جیل جانے کو اچھا نہیں سمجھتا، اخلاقی طور پر لیڈر کو پہلے جیل جانا چاہیے،عمران خان اپنی ضمانتیں کروا رہے ہیں اور ساتھیوں کو جیل بھجوا رہے ہیں، جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کیا حکمت عملی ہے میں نہیں جانتا، نگران حکومت بہتر جانتی ہے، کسی کو غلط پکڑنے کی حمایت نہیں کریں گے، نواز شریف اور ان کے خاندان نے جیل کاٹی، شاہد خاقان عباسی متعدد پیشیاں بھگت چکے ہیں، جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا عمران خان کے ساتھ تو اس کا دسواں حصہ بھی نہیں ہوا۔ بدھ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بہروپیے کیلئے صادق اور امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ اور نواز شریف کیلئے بلیک لا ڈکشنری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محض ایک تاخیر پر شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے مگر ضمانت دینے کیلئے لاڈلے کا کئی دن، گھنٹوں انتظار کیا گیا۔

سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان خود ضمانتیں کرا رہے ہیں اور ساتھیوں کو کہتے ہیں جیل جاو، عمران خان پر کسی کو اعتبار نہیں، عمران خان جن کو گالیاں دیتے ہیں ضرورت پڑنے پر انہیں سر پر بٹھا لیتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو پرویز الہی مبارک ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی ریاست کیخلاف کھیل کھیلے گا تو کیا قانونی کارروائی نہیں ہوگی؟ ملک میں سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیے، پارٹی کی تمام لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا ہمیں کبھی روتے ہوئے دیکھا؟ یہ ٹی وی پر آ کے روتے ہیں کہ ہمارے بچے ہیں، ہمارے بھی بچے تھے۔ قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بہروپیے کیلئے صادق اور امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ اور نواز شریف کیلئے بلیک لا ڈکشنری ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض ایک تاخیر پر شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے مگر ضمانت دینے کیلئے لاڈلے کا کئی دن، گھنٹوں انتظار کیا گیا، انتظامی معاملات میں کھلی عدالتی مداخلت اور انصاف کے دوہرے معیار ریاست کو چلنے نہیں دیتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ-آدیامن-زلزلے-تباہ کاریاں

ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ شہرآدیامن میں بے گھر بچے دیکھے جا سکتے ہیں۔(شِنہوا)

 
۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان-طرابلس-مرکزی بینک-مظاہرہ

لبنان میں اشیاءصرف کی قیمتوں میں استحکام اورحالات زندگی بہتر بنانے کے حق میں ایک مظاہرے کے دوران طرابلس میں بینک آف لبنان کے سامنے ایک شخص ٹائر جلانے کی تیاری کر رہا ہے۔(شِنہوا)

 
۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان-طرابلس-مرکزی بینک-مظاہرہ

لبنان کے شہر طرابلس میں بینک آف لبنان کے سامنے لوگ ایک مظاہرے میں شریک ہیں جس میں اشیاءِ صرف کی قیمتوں میں استحکام اورحالاتِ زندگی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔(شِنہوا)

 
۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان-طرابلس-مرکزی بینک-مظاہرہ

لبنان کے شہر طرابلس میں بینک آف لبنان کے سامنے لوگ ایک مظاہرے میں شریک ہیں جس میں اشیاءِ صرف کی قیمتوں میں استحکام اورحالاتِ زندگی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔(شِنہوا)

 
۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان-طرابلس-مرکزی بینک-مظاہرہ

لبنان میں اشیاءصرف کی قیمتوں میں استحکام اورحالات زندگی بہتر بنانے  کے حق میں ایک مظاہرے کے دوران طرابلس میں بینک آف لبنان کے سامنے ایک شخص ٹائر جلانے کی تیاری کر رہا ہے۔(شِنہوا)

 
۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ کے ہاتے میں تازہ زلزلوں سے 6 افراد جاں...

ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ شہر آدیامن میں ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے کے قریب لوگ کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کے جنوبی صوبے ہاتے میں آنے والے نئے زلزلوں میں کم سے کم 6افراد جاں بحق اور294 زخمی ہو گئے۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے منگل کو بتایا کہ 6 فروری کو اسی علاقے میں بڑے پیمانے پر آنے والے زلزلے جس میں 41 ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے تھے، کے دو ہفتے بعد پیرکو 6.4 اور 5.8شدت کے دو زلزلے آئے ۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے کےضلع دیفنے میں 6.4 شدت کا پہلا زلزلہ مقامی وقت رات 8 بجکر 4 منٹ (پاکستانی وقت رات 10 بج کر 4 منٹ )پر محسوس کیا گیا جس کے تین منٹ بعد 5.8 شدت کا دوسرا زلزلہ آیا جس کا مرکزسمنداگ ضلع تھا۔

نشریاتی ادارے این ٹی وی نے منگل کو رپورٹ  میں کہا کہ ہاتے کے رہائشی جن کے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا یا تباہ ہو گئے،کی جانب سےانٹرسٹی بس ٹرمینل کے ذریعے صوبے سے نکلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا دوسرامکمل ا...

بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے اجلاس کا ایک منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا دوسرا مکمل اجلاس 26 سے 28 فروری تک بیجنگ میں منعقد ہو گا۔ 

اس بات کا فیصلہ چین کے صدر اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے امورکی رپورٹ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کو پیش کی گئی۔ اجلاس میں پارٹی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات کے لیے ایک مسودہ پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس میں سامنے آنے والی  آراء کے مطابق پلان پر نظر ثانی کی جائے گی اور اسے غور کے لیے آئندہ مکمل اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ 2012 میں سی پی سی کی 18ویں نیشنل کانگریس کے بعد سے، کامریڈ شی جن پھنگ کی سربراہی میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی ملک کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو جدید بنانے کی مہم میں پارٹی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات کوبنیادی اہمیت دی گئی ہے۔

 پارٹی اور ریاستی اداروں میں ان کے امورکی منظم اور مکمل تنظیم نو کے حصول کے لیے اصلاحات کی گئی ہیں، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اصلاحات نے پارٹی اور ملکی مقاصد  کے حصول میں تاریخی کامیابیوں اور تبدیلیوں کی جانب مضبوط ضمانت فراہم  کرتے ہوئے پارٹی اور ریاستی اداروں میں مزید اصلاحات کے لیے قیمتی تجربہ فراہم کیا ہے۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنکیانگ لینڈ پورٹ سے مزید چین-یورپ ریلوے ایک...

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختار علاقےکے شہر ارمچی میں لوگ بہار کے تہوار کی چھٹیوں کے دوران بڑے بازار کا دورہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)تجارتی حجم میں سال 2022 کے دوران تیزرفتار اضافے کی وجہ سے ارمچی انٹرنیشنل لینڈ پورٹ ایریا سے مزید چین-یورپ ریلوے ایکسپریس ٹرینیں شروع  کی جائیں گی، خاص طور پر وسط ایشیائی اور یورپی ممالک تک تجارتی راستوں کو وسعت دی جائے گی ۔ چائنہ ڈیلی میں منگل کوشائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق،شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی زمینی بندرگاہ  سے اس وقت 21 چائنہ یورپ ریلوے ایکسپریس چل رہی ہیں، جس سے چین سے 200 سے زائد اقسام کا سامان 19 ممالک اور 26 شہروں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2022 کے دوران، 19ہزار سے زیادہ مال بردار ٹرک زمینی بندرگاہ سے گزرے، جو 2021 کے مقابلے میں دوگناہیں، اس کے ساتھ ساتھ 1ہزار165 سے زیادہ چین-یورپ ریلوے ایکسپریس ٹرینوں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال کے مقابلے میں16.5 فیصد زیادہ ہیں۔

لینڈ پورٹ ایریا کے ڈویلپمنٹ سروس سنٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژونگ ہی ہوا کے حوالے سے اخبار نے بتایا کہ ہم کسٹمز اور ریلوے آپریٹرز کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے تاکہ غیر ملکی تجارت کو بہتر طور پر سہولت فراہم کرنے کے لیے مزید آسان خدمات فراہم کی جا سکیں۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کو 4کروڑڈالر کی تازہ امدادی رقم مو...

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دا افغانستان بینک کا ایک منظر۔(شِنہوا)

کابل(شِنہوا)جنگ زدہ افغانستان کوانسانی امداد کے طور پر 4کروڑڈالر کی تازہ امدادی رقم موصول ہو گئی ہے۔ 

دا افغانستان بینک (ڈے اے بی ) نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ  9 فروری کے بعد سے انسانی امداد کے طور پر افغانستان کو ملنے والی  نقد امدادی رقم کی یہ چوتھی کھیپ ہے جو بین الاقوامی برادری کی مدد کے ایک حصے کے طور پر اقتصادی طور پر کمزور ملک کو اس کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی ۔

ایک نجی کمرشل بینک میں نئی امدادی رقم جمع کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ ڈی اے بی کسی بھی مالی تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے جو افغانستان میں بینکاری نظام کو مضبوط کرنے کیلئے ہو۔

جنگ زدہ افغانستان کو معاشی استحکام میں مدد کے لیے بین الاقوامی برادری کی انسانی امداد کے حصے کے طور پر گزشتہ 16 ماہ کے دوران تقریباً 2ارب ڈالر کی نقد رقم موصول ہوئی ہے۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی تیانجن میونسپلٹی اور ہانگ کانگ میں 2ا...

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ اور ملک کے شمالی بندرگاہی شہر تیانجن نے تیانجن (ہانگ کانگ) سرمایہ کاری ماحولیات کانفرنس کے دوران 15 ارب یوآن (تقریبا 2ارب 20کروڑ ڈالر) سے زائد مالیت کے تعاون کے 19 منصوبوں پر دستخط کیے ہیں۔

ہانگ کانگ کنونشن اینڈ نمائش مرکز میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں 300افراد نے شرکت کی،جس کامقصد تیانجن اور ہانگ کانگ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کوفروغ دینا تھا،طے پانے والے منصوبوں میں سمارٹ مینوفیکچرنگ، بائیو میڈیسن اور انفراسٹرکچر کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے(ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ ہانگ کانگ اور تیانجن کے درمیان خاص طور پر مالیاتی جدت، پیشہ ورانہ خدمات اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کے بہت سے مشترکہ مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیانجن اور ہانگ کانگ ایک دوسرے کے ٹیلنٹ،مہارتوں اور وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے مزید ٹھوس اور وسیع تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

تیانجن کے نائب میئر ژوپھینگ نے کہا کہ بین الاقوامی بندرگاہی شہروں اور بیلٹ اینڈ روڈ پرواقع اہم ٹرانسپورٹ مرکزکی حیثیت سے تیانجن اور ہانگ کانگ کے درمیان تعاون اور تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوویڈ-19 ویکسی نیشن کا امراض قلب کے چند مسائ...

امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک رہائشی کو کوویڈ-19کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔(شِنہوا)

لاس اینجلس(شِنہوا) نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کوویڈ-19 کے خلاف ویکسینیشن کا ایسے لوگوں جو کہ کوویڈ -19کا سبب بننے والے سارس کو وی-2 سےمتاثر ہوئے تھے میں دل کے دورے، فالج اور دیگر امراض قلب کے مسائل سے تعلق  ہے۔

 امریکی کالج آف کارڈیالوجی میں گزشتہ روز شائع ہونے والی یہ پہلی تحقیق ہے جس میں امریکہ میں مکمل اور جزوی ویکسینیشن اور دل کے بڑے امراض(ایم اے سی ای) کے درمیان تعلق کا جائزہ لیاگیا ہے۔

اس تحقیق کے لیے ماؤنٹ سینائی کے آئیکاہن اسکول آف میڈیسن کے محققین نے یو ایس نیشنل کوویڈ کوہورٹ کولیبریٹو ڈیٹا بیس کا استعمال کیا۔ تحقیق میں19لاکھ 34ہزار294 مریض شامل تھے،جن میں سے2لاکھ 17ہزار843 نے فائزر بائیونٹیک یا موڈرینا  یا جانسن اینڈ جانسن  کی وائرل ویکٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے ایم آر این اے ویکسین فارمولیشن  حاصل کی تھی ۔

ماؤنٹ سینا کے آئیکاہن سکول آف میڈیسن میں میڈیسن کے پروفیسر اوراس تحقیق کے سینئر مصنف گریش این ناڈکرنی نے کہا کہ ہم نے کوویڈ-19سے متاثرہ افراد میں ویکسی نیشن کے امراض قلب کے اثرات کو واضح کرنے کی کوشش کی جس کے دوران معلوم ہوا کہ پہلے سے امراض دل،ٹائپ ٹوذیابیطس،ہائی کولیسٹرول،امراض جگر اور موٹاپے جیسی بیماریوں میں سے دو امراض کا شکار افراد میں ویکسین اور امراض کے پیچیدہ صورتحال اختیار کرنے کے کم درجے کے خطرے میں ایک تعلق ہے۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائیجیریا میں لاسا بخار سے مرنے والوں کی تعد...

ابوجا(شِنہوا)افریقہ کے سب سے گنجان آباد ملک نائیجیریا میں لاسا بخار سے مرنے والوں کی تعداد رواں سال کے آغاز سے اب تک بڑھ کر 85 ہو گئی ہے۔

نائیجیریا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) نے لاسا بخار کے بارے میں اپنی تازہ ترین تازہ رپورٹ میں کہا کہ جنوری کے آخر اور فروری کے وسط کے درمیان 15 افراد ہلاک ہوئے  جس سے اس سال اب تک مرنے والوں کی تعداد 85 ہو گئی ہے۔

  این سی ڈی سی نے کہا کہ اس مدت کے اندر 68 کیسز ریکارڈ کیے گئے، جس سے اس سال یہ تعداد 531 ہوگئی۔

 صحت عامہ کی ایجنسی نے اموات کی شرح کو 16 فیصد بتاتے ہوئے کہا کہ 20 ریاستوں کے 79 مقامی حکومتی علاقوں میں اس سال کم سےکم ایک تصدیق شدہ کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 این سی ڈی سی نے کہا کہ اس بخار سے زیادہ تر21 سے 30 سال کی عمر کے افراد متاثر ہوتے ہیں جب کہ تصدیق شدہ کیسوں کے لیے مرد سے خواتین کا تناسب 1:0.9 ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق لاسا بخار لاسا وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ انسانوں کو عام طور پر متاثرہ ماسٹومیس چوہوں کے پیشاب یا پاخانے سے آلودہ کھانے یا گھریلو اشیاء کی متاثرہ چیزیں استعمال کرنے سےیہ وائرس لاحق ہوتا ہے۔ یہ بیماری مغربی افریقہ کے کچھ حصوں میں چوہوں میں عام پائی جاتی ہے۔

 کچھ صورتوں میں لاسا بخار میں ملیریا جیسی علامات ہوتی ہیں جو وائرس سے متاثرہونے کے ایک سے تین ہفتوں کے درمیان ظاہر ہوتی ہیں۔ معمولی  علامات میں یہ بیماری بخار، تھکاوٹ، کمزوری، اور سر درد کا سبب بنتی ہے۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا فلسطین اسرائیل مسئلے کے حل کیلئے سلام...

فائل فوٹو،اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹرزمیں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے فلسطین اسرائیل کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اس کے حل کے لیے بامعنی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے فلسطین کے سوال سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے فلسطین اور اسرائیل کے تعلقات مسلسل کشیدہ ہیں۔ اسرائیل کے یکطرفہ اقدامات مسلسل بڑھ رہے ہیں جس سے صورتحال قابو سے باہر ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تشویش ہے کہ مغربی کنارے میں تشدد میں شدت آ رہی ہے جبکہ تلاشی اور گرفتاری کی کارروائیوں، آباد کاروں پر تشدد، جھڑپوں اور حملوں کے واقعات میں بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکتیں ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے مقدس مقامات کی حرمت اور تقدس کو بار بار پامال کیا گیا ہے، اور تاریخی اقدار کو بار بار چیلنج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز کارروائیاں اور ہر قسم کی اشتعال انگیز بیان بازی نے تنازعات اور تصادم کو مزید تیز کیا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ اسرائیل اپنی آبادکاری کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ماہ کے شروع میں حکومت نے نو چوکیوں کو قانونی حیثیت دینے کے اپنے فیصلے اور مغربی کنارے میں 10ہزارمکانات بنانے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مذمت اور تشویش پائی گئی۔

 انہوں نے کہا کہ یہ منفی پیش رفت بین الاقوامی قانون، سلامتی کونسل کی قراردادوں، کشیدگی میں کمی کے بار بار مطالبات اور دو ریاستی حل کو برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کے خلاف ہے۔

ژانگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے حال ہی میں منظور کیا گیا صدارتی بیان موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ یہ دو ریاستی حل کو برقرار رکھنے اور لاگو کرنے کے لیے کونسل کے ارکان کی اکثریت کے عزم اور تیاری کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اقوام متحدہ کے منشورمیں درج اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے جب بھی ضروری ہو بامعنی اقدامات کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں