• -, -
  • |
  • ١٦ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سری لنکا کو رواں سال غیر ملکی قرض دہندگان کو...

کولمبو(شِنہوا) سری لنکا کو 2023 میں غیر ملکی قرض دہندگان کو قرضوں کی ادائیگی اور سود کی مد میں2 ارب 60کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے۔

کابینہ کے ترجمان بندولا  گونا وردینا نے منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 2 ارب 10 کروڑ  ڈالر قرض کی ادائیگی پر خرچ اور 50 کروڑ40لاکھ  ڈالر سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔

گوناوردینا نے کہا کہ سری لنکا نے اپریل 2022 میں دو طرفہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو معطل کرنے کے بعدعالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت متعدد کثیر الجہتی تنظیموں کے قرضوں کی ادائیگی جاری رکھی۔

وزارت خزانہ کے سیکرٹری نے کابینہ کو بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں تاہم معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہےاور حکومت کو اپنی رقم کے انتظام میں بہت محتاط رہنا چاہیے۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی امن کا محافظ رہے گا:وزیر خارجہ

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی تسلط، توسیع پسندی  یااثرو رسوخ کے دائرے کا خواہاں یا ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا،بلکہ عالمی امن کا محافظ رہے گا۔

ان خیالات کااظہارچینی وزیرخارجہ چھن گانگ نے منگل کوگلوبل سیکورٹی انیشیٹو: چین کی تجویز برائے سلامتی چیلنجز کے حل کے لینٹنگ فورم کی افتتاحی تقریب سے اپنے کلیدی خطاب میں کیا،فورم کے دوران چین نے باضابطہ طور پر "گلوبل سیکورٹی انیشیٹو کانسیپٹ پیپر" جاری کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  گلوبل سیکورٹی انیشیٹو (جی ایس آئی ) میں مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سیکورٹی وژن کو برقرار رکھا گیاہے، جو سیکورٹی کمیونٹی کی تعمیر کے طویل مدتی مقصد کی پیروی کرتے ہوئے تصادم پرمکالمے،اتحاد پر شراکت اور یکساں مفاد پر مبنی  تعاون کے ساتھ سیکورٹی کے لیے ایک نئے راستے کی وکالت کرتاہے۔

چھن نے کہا کہ جی ایس آئی  بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کے وژن میں بنیادی اصولوں کو مجسم کرتا ہے، جس کا بین الاقوامی برادری کی طرف سے گرمجوش استقبال کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 80 سے زیادہ ممالک اور علاقائی تنظیموں نے جی ایس آئی کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سنگاپور کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہت اہ...

چین ،چینی وزیر خارجہ چھن  گانگ دارالحکومت بیجنگ میں سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کر ہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن  گانگ  نے اپنے سنگاپور کے  ہم منصب ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی ہے۔

 اس ملاقات کے دوران چھن  نے کہا کہ چین سنگاپور کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور میں سنگاپور کے منفرد کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت کے حصول کے لیے سنگاپور کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

دونوں ملکوں  کی جدیدیت   کے باہمی فروغ اور انضمام کے لیے اہم مواقع  کی موجود گی کا حوالہ دیتے ہوئے چھن  نے کہا کہ دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے مابین  زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی تلاش کرنی چاہیے۔ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانا چاہیے اور تعاون کو اعلی سطح تک لے جانے کوفروغ دینا چاہیے۔

اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے بالاکرشنن نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کی مدد کی ہے اورہر دکھ سکھ   کی گھڑی میں  ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سنگاپور اور چین کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عملی تعاون بھی ہموار طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔

بالاکرشنن نے اس بات کوواضح کیا  کہ دونوں فریقوں کے مفادات انتہائی مربوط ہیں۔ سنگاپور مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کی بھرپور توقعات  رکھتا ہے۔  سنگاپور چین کے ساتھ مل کر کثیرالجہتی کو برقرار رکھے گا اور امن و خوشحالی کا تحفظ جاری رکھے گا۔

 
۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی زلزلے سے متاثرہ شام میں سرحدپ...

شام کے وسطی شہر حما میں زلزلے کے دوران تباہ ہونے والی رہائشی عمارت سے کارکن فرنیچر منتقل کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر زلزلوں کے بعد ترکیہ سے شام کے شمال مغربی علاقوں تک سرحد پارسے امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ مہاجرین کیلئےبین الاقوامی تنظیم کی طرف سے پناہ گاہوں اور دیگر سامان سے لدے دس ٹرک پیر کوالراعی سرحدی راہداری سے گزر کرشام کے شمالی حلب میں داخل ہوئے۔

 ترجمان نے بتایا کہ شامی حکومت کی جانب سےامداد کی ترسیل کی اجازت کے بعداس سرحدی راہداری  کے ذریعے اقوام متحدہ کا یہ پہلا قافلہ تھا جس کے بعد سے اقوام متحدہ کے لیے مکمل  فعال سرحدی راہداریوں کی تعداد تین ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح خوراک کے عالمی پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے 20 ٹرک باب الحوا سرحدی راہداری کے ذریعے صوبہ ادلب میں بھیجے۔ یہ قافلہ ڈبلیو ایف پی کی زلزلہ امداد کا حصہ ہے جس میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد سے شام کے شمال مغربی علاقوں میں 1لاکھ 27 ہزار لوگوں کو خوراک کی ترسیل شامل ہے۔

اقوام متحدہ نے ان قافلوں سمیت9 فروری سے اب تک 227 ٹرک شام کے شمال مغربی حصے میں غیر سرکاری زیر قبضہ علاقوں میں روانہ کیے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ تینوں سرحدی راہداریوں سے مزید ٹرک بھیجنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے شام کے دیگر حصوں میں کارروائیوں کو تیز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جہاں متاثرہ علاقوں میں امداد اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام  اور اقوام متحدہ کے آبادکاری کے پروگرام عمارتوں کو پہنچنے والے ساختی نقصان کا تخمینہ لگانے میں مدد کر رہے ہیں جس سے اس بات کا تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ آیا خاندان محفوظ سمجھے جانے والے گھروں میں واپس جا سکتے ہیں یا نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا  کہ ہم ان خاندانوں کے لیے طویل مدتی  حل تلاش کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں جو تباہ شدہ ڈھانچے کی وجہ سے اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکتے۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی چین یونان تہذیبی مرکز کے قیام پر...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کےصدر شی جن پھنگ نے ایتھنز یونیورسٹی کے پروفیسر سٹیلیوس ویریڈاکیس اور چار دیگر یونانی اسکالرز کے خط کا جواب دیتے ہوئے چین اور یونان کی قدیم تہذیبوں کے مرکز کے قیام پر مبارکباد دی ہے۔ چینی تہذیب کی طویل تاریخ اور قدیم یونانی تہذیب کے گہرے اثرات کو سراہتے ہوئے شی نے  کہا کہ 2ہزار سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل دونوں تہذیبیں یوریشیائی براعظم کے دونوں سروں پر جگمگا رہی تھیں جنہوں نے مشترکہ طور پرانسانی تہذیب کے ارتقاء میں بنیادی کردار ادا کیا۔ شی نے کہا کہ اس مرکز کا قیام دونوں ممالک کے لیے بہت تاریخی اور عصری اہمیت کا حامل ہے جو دونوں تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اورایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل  اور مختلف ممالک کی تہذیبوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی تاریخ کے طویل دورانیے میں مختلف قوموں نے اپنی اپنی خصوصیات اور علامات کے ساتھ تہذیبیں تخلیق کی ہیں جو مشترکہ طور پر انسانی تہذیب کاایک گلدستہ ہیں۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے سیاسی تصفیے کے ل...

نیویارک ، اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں 77 ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے افتتاح پر اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ(اسکرین پر) خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ (شِنہوا) ایک چینی مندوب نے جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے سیاسی تصفیے کے لیے درست سمت پر قائم رہنے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے  کہا ہے  کہ جزیرہ نما کوریا پر ایک بار پھر تناؤ اور تصادم نمایاں ہو گیا ہے اور صورتحال مزید بگڑ  سکتی ہے۔ 

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ یہ کسی بھی فریق کے مفادات کو پورا نہیں کرتا اور نہ ہی چین ایسی  کسی چیز کو دیکھنا چاہتا ہے۔

دائی نے کہا کہ ہم تمام متعلقہ فریقوں سے پرسکون رہنے، تحمل سے کام لینے اورسیاسی تصفیے کی صحیح سمت کے لیے پرعزم رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پرزوردیتے ہیں کہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کو مزید بڑھا دے اور  غلط اندازوں  کا سبب بنے۔

انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کو اس کی مصیبت  سے نکالنے کے لیےسب سے پہلے اس مسئلے کی جڑ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو کہ بنیادی طور پر سلامتی سے متعلق ہے۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ یوکرین کے بحران پر لیکچر دینے کی پوزی...

بیجنگ (شِنہوا) وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ  امریکہ اس  پوزیشن میں نہیں ہے کہ چین کو یہ بتائے کہ یوکرین کے بحران پر کیا کرے۔میدان جنگ میں ہتھیار   بھیجنے والا  چین نہیں  بلکہ امریکہ ہے۔

وانگ نے ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ کے دوران  ایک متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کبھی بھی انگلی نہیں اٹھائیں گے اور نہ ہی  امریکہ کی جانب سے روس کے ساتھ اپنے تعلقات پر جبر اور دباؤ  میں آئیں  گے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف امن مذاکرات کی حمایت کے لیے ہے۔ بین الاقوامی برادری پوری طرح آگاہ  ہے کہ کون مذاکرات کی دعوت دے رہا ہے اور امن کے لیے کوشاں ہے اور کون شعلوں کو  بھڑکا رہا ہے اور تصادم کو ہوا دے رہا ہے۔

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ اس نے جو کردار ادا کیا ہے اس پر سنجیدگی سے غور  کریں ، صورتحال کو مزید کشیدہ  ہونے سے روکنے اور امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لئے حقیقی مدد کرے اور  الزام تراشی اور غلط معلومات پھیلانے سے روکنے کے لیے کچھ کرے۔

انہوں نے کہا کہ چین امن اور بات چیت کی طرفداری  میں  مضبوطی سے قائم رہے گا اور صورتحال کو قابو کرنے میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔

وانگ نے یہ  واضح  کیا کہ یوکرین کے بحران کا ایک سال مکمل ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں۔ چین یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے لیے اپنے مئو قف پر مبنی دستاویز جاری کرے گا۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اسکولوں کی قانون کے پیشہ سے وابستہ افر...

شنگھائی (شِنہوا) مشرقی چین کے شہر شنگھائی کے ایک پرائمری اسکول میں استانی بچوں کو ہاتھ دھونے کا درست طریقہ بتا رہی ہے۔  شنگھائی میں عوامی کِنڈرگارٹنز اور پہلے سے تیسرے درجے کے پرائمری اسکولز دوبارہ کھلنے کے بعد مزید طلبہ اسکولوں میں واپس آگئے ہیں۔

بیجنگ (شِنہوا) چین میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں نے قانون کی عملداری بارےا سکول کی تعلیم کے لیے پراسیکیوٹرز کو ڈپٹی پرنسپل بننے کی دعوت دی ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی ) کے مطابق پورے چین میں 77 ہزار سے زیادہ پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں تقریباً 40 ہزا  پراسیکیوٹرز قانون کی عملداری بارے تعلیم کے لیے نائب پرنسپل کے طور پر  بیک وقت کام کر رہے ہیں۔

قومی قانون ساز جیانگ لی ینگ کی تجویز  پر اسکول کی تعلیم میں پراسیکیوٹرز کو قانون کی عملداری بارے شامل کرنے کے عمل کا آغاز ہواہے۔

نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی ) کے ایک نائب جیانگ نے سال  2021میں نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کے دوران یہ تجویز پیش کی تھی۔

اس  تجویز میں جیانگ نے پراسیکیوٹرز کو قانون کی عملداری پر مشیر بننے کی دعوت دی تھی ۔

جیانگ نے کہا کہ پراسیکیوٹرز قانون کی عملداری کی تعلیم کے لیے اسکولوں میں نائب پرنسپل کے طور پر بیک وقت خدمات انجام دے سکتے ہیں، اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اس سے اس شعبے میں تعلیم کے وسائل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

سپریم پیپلزپروکیوریٹوریٹ نے تجویز قبول کرلی تھی ۔ بعد ازاں سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ اور وزارت تعلیم نے مشترکہ طور پر ایک دستاویزجاری کی جس میں نائب پرنسپل کے طور پر کام کرنے والے پراسیکیوٹرز کے کرداراورفرائض کی وضاحت کی گئی۔

اس دستاویز کے مطابق پراسیکیوٹر-نائب پرنسپل دیگرامورکے علاوہ قانون کی عملداری، تحفظ کے انتظام اورقانونی امور کی تعلیم میں مدد کی پیشکش کریں گے۔

ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مخصوص مقدمات کی تشریح کے ذریعے ہدایات دیں، قانونی امداد کے مراکز کو چلانے میں مدد فراہم کریں اورسکولوں، طلبا اور والدین کو قانونی مشورہ فراہم کر یں۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں قدیم شاہی شہرمیں ایک بڑی عمارت کے کھ...

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خوداختیار علاقےمیں چھی فینگ کے بائرن لیفٹ بینرمیں لیاؤ عہد(907-سے 1125 عیسوی) کے  ایک مندر کا منظر۔(شِنہوا)

ہوہوت(شِنہوا) ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں لیاؤ عہد(907-1125) کے شاہی شہر میں ایک  بڑی عمارت کی بنیاد کے کھنڈرات دریافت کیے ہیں۔

ثقافتی آثار اور آثار قدیمہ کے علاقائی انسٹی ٹیوٹ  کے مطابق عمارت کے آثار 2022 کے آخر میں شاہی شہر کے ایک صحن میں لیاؤ عہد کے قدیم دارالحکومت شانگ جنگ کے کھنڈرات سےدریافت ہوئے۔

 ایک شاہی شہر پرمشتمل دو حصوں میں تقسیم شانگ جنگ سائٹ اندرونی منگولیا کے بائرن لیفٹ بینر کی لنڈونگ ٹاؤن شپ میں واقع ہے۔

عمارت کے اجزاء، سیرامکس، مٹی کے مجسمے اور تانبے کے سکوں  سمیت یہاں سے کئ ایک  مخصوص نوادرات بھی دریافت ہوئی ہیں۔ 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، روایتی چینی ادویات کی مردم شماری میں ج...

چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر تانگ شان کے ضلع فینگ نان کے روایتی چینی ادویات اسپتال میں دواساز روایتی چینی ادویات کو تر تیب دے رہا ہے۔(شِنہوا) 

بیجنگ (شِںہوا) چینی محققین نے روایتی چینی ادویات وسائل کی چوتھی قومی مردم شماری میں جڑی بوٹیوں کی 163 نئی اقسام کی نشاندہی کی ہے۔

یہ اعلان وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ  اور روایتی چینی ادویات کی قومی انتظامیہ کے زیراہتمام 2 روزہ تعلیمی تبادلے کی تقریب کے اختتام پر کیا گیا۔

روایتی چینی ادویات کی قومی انتظامیہ کے نائب سربراہ ہوانگ لوکی نے کہا کہ روایتی چینی ادویات کی قومی انتظامیہ نے 2011 کے بعد سے روایتی چینی ادویات وسائل کی چوتھی قومی مردم شماری کر وائی ہے اور اس کے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

عہدیدار کے مطابق محققین نے متعدد نئی اقسام اور ادویات کے لئے نئے ذرائع دریافت کئے اور روایتی چینی ادویات کے وسائل پرخصوصی تحقیق شروع  کی جس نے جدید روایتی چینی ادویات میں اختراعی ترقی کو بنیاد مہیا کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری نے روایتی چینی ادویات وسائل کے لئے ایک متحرک نگرانی کا نظام قائم کرنے میں مدد دی اور روایتی چینی ادویات کے لئے بیجوں کی افزائش کے مراکز اور جراثیم وسائل کے بینکوں کے قیام کو فروغ دیا۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہائی نان۔ ہائیکو۔ اسٹریٹ مارکیٹ معیشت

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں...

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو کی اسٹریٹ مارکیٹ میں سیاح بینڈ کی براہ راست پر فارمنس دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

 
۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہائی نان۔ ہائیکو۔ اسٹریٹ مارکیٹ معیشت

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں سیاح روایتی اشیاء کی اسٹریٹ مارکیٹ کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 
۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہائی نان۔ ہائیکو۔ اسٹریٹ مارکیٹ۔ معیشت

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں روایتی ملبوسات کی اسٹریٹ مارکیٹ میں ایک اسٹال کی مالکن (پہلی دائیں) سامان فروخت کررہی ہے۔ (شِںہوا)

 
۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہائی نان۔ ہائیکو۔ اسٹریٹ مارکیٹ معیشت

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں روایتی اشیاء کی اسٹریٹ مارکیٹ میں پکوان کا اسٹال دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

 
۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جانب سے امریکی سینیٹ کی چین کے خطرے ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) نے چین  کے بغیر پائلٹ غیر عسکری ہوائی جہاز کے امریکی فضائی حدود میں غیر ارادی طور پر داخلے کے بعد چین کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے، چین کو بدنام اور رسوا کرنے والی قراردادوں کی منظوری د ینے کے حوالے سے امریکی سینیٹ کی مذمت کی ہے۔

نیشنل پیپلز کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی  سینیٹ نے ایوان نمائندگان کی پیروی کرتے ہوئے ا ئیر شپ پر قراردادیں منظور کیں۔

 بیان میں اس کو  امریکہ  کی ایک مزید غلطی قرار دیا گیا ہے جو کہ  اس نے حقائق کو مسخ کرنے، عوام کو گمراہ کرنے اور چین پر دباؤ ڈالنے کی کوشش  کرتے ہوئے کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت  سے چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی سختی سے پاسداری  کی ہے اور تمام ملکوں  کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے  بغیر پائلٹ غیر عسکری ہوائی جہاز کا امریکہ کی  فضائی حدود میں غیر ارادی طور پر داخل ہونا  خالصتاً ایک غیر متوقع اور الگ تھلگ واقعہ تھا جو فطری  قوت  کی وجہ سے پیش آیا ۔

 چینی فریق نے متعدد مرتبہ امریکہ اور عالمی برادری کو صورتحال سے آگاہ کیا ہے اور امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اس  معاملے کو ایک پرسکون، پیشہ ورانہ اور معتدل  انداز میں مناسب طریقے سے  نمٹائے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تاہم امریکہ کی جانب سے چین کے  سنجیدہ مئو قف کو نہیں سنا گیا ، طاقت کا غلط استعمال کیا  گیا اور حد سے زیادہ رد عمل کا اظہار ہوا جو کہ  بین الاقوامی قانون اورروایتی طریقہ کار  کی روح کی سنگین خلاف ورزی  ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی کانگریس جان بوجھ کر تصادم کو ہوا دے رہی ہے اور  اس غیر متوقع اور الگ تھلگ واقعے  پر کشیدگی  پیدا کر رہی ہے، اس کو سیاسی رنگ دے  کرپیچیدہ بنا رہی ہے اور اسے بڑھا چڑھاکر پیش کررہی ہے جو کہ بالادستی کی ایک خالص مثال ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جب یہ سوال آتا ہے کہ کون سا ملک جاسوسی کرنے والی سب سے بڑی طاقت ہے تو امریکہ اس کا جواب جانتا ہے اور دنیا بھر کے لوگ منصفانہ فیصلے کر سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے امریکی  کانگریس پر زور دیا ہے  کہ حقائق ، بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا احترام کیا جا ئے اور چین۔امریکہ تعلقات میں مزید خلل اور نقصان پہنچانے سے روکنے کے لیے فوری طور پر چین کو بدنام کرنا بند کرے۔ 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہیفے میں بغیر ڈرائیور بس سروس کا آغاز

چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے کے بن ہو قومی جنگلات پارک میں سیاح سیلف ڈرائیونگ سیاحتی بس میں سوار ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے دارالحکومت ہیفے کی سڑکوں پر بغیر ڈرائیور بس لائن نےعوام کو خدمات فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔

سروس کی انچارج کمپنی سی آئی سی ٹی کنیکٹڈ اینڈ انٹیلیجنٹ ٹیکنالوجیزکمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ بسیں فروری کے وسط سے آزمائشی بنیاد پرچل رہی ہیں۔

سی آئی سی ٹی نے کہا کہ ضلع باؤ ہی میں روٹ کی کل لمبائی 15 کلومیٹر ہے جس کی بس لائن پر 2 خودکار ڈرائیونگ بسیں چل رہی ہیں۔

بغیر ڈرائیور 2 بسیں راستے میں مسافروں کو پک اپ خدمات فراہم کرتی ہیں۔ شہری موبائل ایپ سے بس میں نشست مختص کراسکتے ہیں ۔ آزمائشی مرحلے میں سواری مفت ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ خودکار ڈرائیونگ بسوں نے اگست 2022 میں سڑک پر آزمائش شروع کی تھی۔ مسلسل وسیع "تجربات" کی مدد سے بسوں نے اپنی ڈرائیونگ کی مہارت کو 2 سے 3 برس کا ڈرائیونگ تجربہ رکھنے والے انسانی ڈرائیوروں کی سطح تک پہنچادیا ہے۔

بس میں ایک درجن سے زائد مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ یہ تقریباً 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔

گاڑی میں دو بڑی اسکرینیں نصب ہیں جو کہ سڑک کی رئیل ٹائم ہولوگرافک تصاویر دکھاتی ہیں۔

ہیفے نے متعدد ذہین نقل و حمل اور ذہین لاجسٹکس آزمائشی منصوبے شروع کئے ہیں جن میں ایک خوداختیار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی اختراع پارک بھی شامل ہے۔

چین نے حالیہ برسوں میں  خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجیز کی ترقی اور اسے تجارتی بنیادوں پر فروغ دینے کی پالیسیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، مقامی سیاحت موسم گرما میں مکمل بحال ہون...

فائل فوٹو، چین ، وسطی صوبہ ہونان کے شہر ژانگ جیا جی کے ضلع وولنگ یوآن میں سیاح جن بیان شی کے خوبصورت مقام کا دورہ کررہے ہیں۔(شِںہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین نے جنوری کے دوران نوول کرونا وائرس کے خلاف ردعمل کو بہتر بنایا ہے جس سے سیاحتی مارکیٹ میں تیزی آئی اور توقع کی جارہی ہے کہ رواں سال موسم گرما کی تعطیلات میں مقامی سیاحتی مارکیٹ مکمل طور پر بحال ہوجائے گی۔

چائنہ ڈیلی کی ویب سائٹ نے چائنہ ٹورازم اکیڈمی کی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق رواں سال ملکی پرکشش مقامات اور علاقوں کے تقریباً 4.55 ارب دورے متوقع ہیں جو گزشتہ برس کی نسبت 73 فیصد زائد ہوں گے۔ تخمینہ شدہ یہ تعداد 2019 کا تقریباً 76 فیصد ہے۔

اکیڈمی نے بتایا کہ رواں سال مقامی سیاحت سے ہونے والی آمدن 40 کھرب یوآن (تقریباً 583 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچنے کی توقع ہے جو گزشتہ برس سے 89 فیصد زائد ہے اور 2019 کے اعداد و شمار کا تقریباً 71 فیصد ہے۔

اکیڈمی کو رواں سال بیرون ملک سیاحت میں بھی تیزی نظرآرہی ہے جس سے توقع ہے کہ گزشتہ برس کی نسبت دوگنا اضافے کے ساتھ 9 کروڑ دورے ہوں گے۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بی ایم ڈبلیو بریلیئنس کی 50 لاکھ ویں گا...

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے ضلع تائی شی میں واقع بی ایم ڈبلیو بریلیئنس آٹومو ٹِو (بی بی اے) کے پلانٹ لیڈیا کی افتتاحی تقریب کے دوران بی ایم ڈبلیو آئی 3 الیکٹرک گاڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِںہوا)

شین یانگ (شِنہوا)چین کے  شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں چین میں بی ایم ڈبلیو گروپ کے مشترکہ منصوبہ بی ایم ڈبلیو بریلیئنس آٹوموٹِو لمیٹڈ (بی بی اے)  نے 50 لاکھ ویں گاڑی پیداواری لا ئن سے تیاری کے بعد جا ری کردی۔

بی ایم ڈبلیو بریلیئنس آٹوموٹِو لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او فرانز ڈیکر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 50 لاکھ ویں گاڑی ایک بالکل نئی خالص الیکٹرک بی ایم ڈبلیو آئی 3 ای ڈرائیو 40 ایل ہے  جو اس بات کا اظہار ہے کہ بی ایم ڈبلیو چین میں گاڑیوں کی صنعت میں الیکٹرک عہد کے تیار ہے۔

کمپنی کے مطابق بی ایم ڈبلیو نے 2022 کے دوران چین میں 42 ہزار خالص الیکٹرک گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ برس سے 91.6 فیصد زائد ہے۔

شین یانگ دنیا بھر میں بی ایم ڈبلیو گروپ کا سب سے بڑا پیداواری مرکز ہے جہاں سالانہ پیداوار 8 لاکھ 30 ہزار گا ڑیوں تک پہنچ گئی ہے۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کامسیٹس یونی...

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں بی ای ای کے فرسٹ سمیسٹر انگلش کے مضمون میں طلبہ و طالبات سے کوئز میں بہن بھائی سے متعلق غیر اسلامی، غیر فطری اور انتہائی نامناسب سوال پوچھے جانے کے معاملے پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے، یونیورسٹی کی جانب سے لیے گئے ایکشن کو ناکافی اور غیر اطمینان بخش قرار دیا اور اس معاملے کی ازسر نو تحقیقات کرنے کے لئے وزارت کی جانب سے دو ممبرز پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ جو کہ ایک ہفتے کے اندر تحقیقات مکمل کر کے اپنی سفارشات وفاقی وزیر کو جمع کرائے گی جسکی روشنی میں تمام ملوث کرداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افضل تبسم کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا جبتک انکوائری کمیٹی کی سفارشات سامنے نہیں آتیں تب تک ایگزامینیشن ڈیپارٹمنٹ اور اس سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں کو معطل کر دیا جائے جنکی غفلت کیوجہ سے بیہودہ، غیر اخلاقی و غیر اسلامی سوال کو ابتدائی مرحلے میں نوٹس نہ کیا جا سکا۔ وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ایسے کسی کلچر و روایات کو جسکی بنیاد غیر اخلاقی و غیر اسلامی تصور پر ہو، کو قطعی برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت شعبہ تعلیم میں جدید سائنسی علوم کیساتھ ساتھ اسلامی نظام کی اقدار و روایات کی حفاظت اور اسکو فروغ دینے کے لئے ہر ممکنہ قدم اٹھائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان پالیسیوں کے نفاذ سے خواتین کے لیے 7....

عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں پالیسیوں کے کامیاب نفاذ سے خواتین کے لیے تقریبا 7.3 ملین نئی ملازمتیں پیدا کی جاسکتیں ہیں۔ پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں پالیسیوں کے کامیاب نفاذ سے خواتین کے لیے تقریبا 7.3 ملین نئی ملازمتیں پیدا کی جاسکتیں ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹوئٹ میں پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نے مزیدکہا کہ خواتین اور مردوں کے درمیان ملازمت کے فرق کو کم کرکے پاکستان 23 فیصد تک جی ڈی پی حاصل کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ ، ہزارہ کمیونٹی کے علی رضا کی عدم...

سپریم کورٹ نے ہزارہ کمیونٹی کے علی رضا کی عدم بازیابی پر رپورٹس طلب کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو علی رضا کی بازیابی نہ ہونے پر رپورٹس جمع کروا نے کا حکم دیدیا ،سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ کسی کی شہریت پر شک کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہزارہ کمیونٹی سے متعلق لیے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا ہزارہ کمیونٹی مطمئن ہے؟کیا ان کے خدشات کم ہوئے ہیں؟، جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے جواب دیا کہ ہزارہ کمیونٹی کے خدشات کم ہوئے ہیں۔ حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ دورانِ سماعت ہزارہ کمیونٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ اور لا اینڈ آرڈر میں بہت بہتری آئی ہے۔ نادرا اور پاسپورٹ آفس کی جانب سے غیر ضروری شرائط عائد کرنے سے کمیونٹی پریشان ہے۔ پاسپورٹ بنانے کے لیے ایم این اے یا ایم پی اے سے دستخط کی شرط رکھی جاتی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ہزارہ کمیونٹی کے لوگ بھی پاکستانی ہیں۔ ان کے ساتھ تفریقی رویہ کیوں رکھا جارہا ہے۔ جس کے پاس بھی شناختی کارڈ ہے وہ پاکستانی ہے۔ ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کو ایسی شرائط لگا کر کیوں ہراساں کیا جا رہا ہے؟۔کسی کی شہریت پر شک کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ افغانی کہہ کر منسوخ کردیا گیا جب کہ حافظ حمد اللہ کا بیٹا فوج میں تھا۔پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ شہریت کا حق رکھتا ہے۔ شہریت قیمتی پیدائشی حق ہے۔ نادرا کیسے کسی کی شہریت چیک کر سکتا ہے؟۔ شہریت کا فیصلہ کرنا وفاقی حکومت کا حق ہے، نادرا کا نہیں۔ نادرا ایکٹ شہریت کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں دیتا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عام شہریوں کی طرح ہزارہ کمیونٹی پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے لیے وہی شرائط ہیں۔ 9 میں سے کوئی ایک شرط بھی پوری کرنے پر شناختی کارڈ جاری کردیا جاتا ہے ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جہاں اختیارات سے تجاوز کیا جا رہاہے، اس کا جائزہ لیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہزارہ کمیونٹی کے علی رضا ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا ریاست اپنے شہری کو بھی بازیاب نہیں کروا سکتی۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے ہزارہ کمیونٹی کے علی رضا کی عدم بازیابی پر رپورٹس طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزارت داخلہ اور وزارت دفاع علی رضا کی بازیابی نہ ہونے پر رپورٹس جمع کروائیں۔ عدالت نے مزید سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی...

لاہور ہائی کورٹ میں قیام پاکستان سے لے کر اب تک توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات کا سیل شدہ ریکارڈ پیش کردیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات شائع کیں۔ کابینہ ڈویژن نے نواز شریف اور آصف زرداری سمیت دیگر تحائف کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک کن کن شخصیات نے تحائف وصول کیے انکی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ دوران سماعت عدالت کے روبرو توشہ خانہ کا سیل شدہ ریکارڈ سیکشن افسر بنیامین نے پیش کیا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ کلاسیفائیڈ ریکارڈ اگر عدالت کھولنا چاہتی ہے تو کھول سکتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس سیل شدہ ریکارڈ کو نہیں کھولنا چاہے گی ۔ ادارے کے سربراہ کا بیان حلفی نہیں آیا ۔ عدالت نے متعلقہ ادارے کے ہیڈ آف ڈپیاٹمنٹ کو بیان حلفی سمیت طلب کرلیا ۔ عدالت نے سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایل این جی ریفرنس ،شاہد خاقان عباسی کے ناقاب...

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے کیس میں عدم حاضری کے باوجود استثنی کی درخواست دائر نہ کرنے پر وارنٹ جاری کیے ہیں۔ عدالت نے شریک ملزمہ عظمی عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو منگل کو طلب کیا تھا لیکن ان کی جانب سے ان کے وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سود کی ادائیگی، سماجی تحفظ کی گرانٹس اور سبس...

بڑھتی ہوئی سود کی ادائیگی، سماجی تحفظ کی گرانٹس اور سبسڈیز کے باعث پاکستان کے مالیاتی خسارے میں 29 فیصد اضافہ،خسارہ جی ڈی پی کا 7.9 فیصد ہو گیا، محصولات میں 16.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ٹیکس وصولی 29 فیصدبڑھ گئی ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق 2020 میں کوویڈ 19 وبائی بیماری کی وجہ سے معیشت لاک ڈاون میں پھنس گئی تھی جس سے مالیاتی خسارے میں اضافہ ہوا۔اخراجات میں اضافہ محصولات میں اضافے سے کہیں زیادہ ہے جس کی وجہ سے مالیاتی اشاریے بگڑ گئے اور کل اخراجات میں سال بہ سال کی بنیاد پر 29 فیصد اضافہ ہوا۔ اس نمو میں اضافے کو حکام کے غیر منصوبہ بندترقیاتی اخراجات سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔قائد اعظم یونیورسٹی کے سکول آف اکنامکس کے اسٹنٹ پروفیسر امانت علی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ بڑھتی ہوئی سود کی ادائیگی، سماجی تحفظ کی گرانٹس اور سبسڈیز موجودہ اخراجات میں اضافے کی کچھ وجوہات ہیں۔ ٹیکس ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوا جبکہ نان ٹیکس ریونیو میں کمی آئی جس سے معیشت پر بوجھ پڑا۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2020-21 میں قابل ذکر بہتری کے بعد وفاقی حکومت کی مالیاتی کارکردگی مالی سال 22 کے دوران خراب ہوئی۔

مالی خسارہ مالی سال 22 کے جی ڈی پی کے فیصد کے طور پر بڑھ کر 7.9 فیصد ہو گیاجبکہ مالی سال 21 میں یہ 6.1 فیصد تھا۔ حکومت کے بنیادی خسارے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو مالی سال 21 میں جی ڈی پی کے 1.2 فیصد سے دگنا ہو گیا۔ مالی سال 22 میں جی ڈی پی کا 3.1 فیصدجو کہ محصولات کے مقابلے میں غیر سودی اخراجات میں زیادہ نمو کی عکاسی کرتا ہے۔ امانت علی نے کہا کہ محصولات کا خسارہ مالی سال 21 میں جی ڈی پی کے 3.9 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 22 میں 5.2 فیصد ہو گیا جس کی بنیادی وجہ غیر ٹیکس محصولات میں کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں نے مالی سال 22 میں جی ڈی پی کا 0.5 فیصد کا مشترکہ سرپلس پوسٹ کیا جو پچھلے سال کے 0.6 فیصد کے مقابلے میں تھا۔ وزیر اعظم کے ریلیف پیکج کے تحت صنعتی سپورٹ پیکج نے ہدف کے مقابلے میں مجموعی سبسڈیز میں توقع سے زیادہ اضافہ کیا۔ مالی سال 22 کے مجموعی ترقیاتی اخراجات میں بھی سال بہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی اخراجات میں نمایاں کمی کے بعد سے زیادہ تر اخراجات کا محرک صوبائی حکومتوں سے آیا۔ امانت علی نے کہا کہ گزشتہ سال کے 10.1 فیصد کے مقابلے میں مالی سال 22 میں محصولات میں 16.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن یہ اضافہ ٹیکس محصولات سے حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی میں مالی سال 22 میں 29.1 فیصد اضافہ ہوا جو چھ سالوں میں سب سے زیادہ شرح نمو مالی سال 21 میں 18.7 فیصد کے مقابلے میں ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ مالی سال 22 کے آغاز میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ، مالیاتی اقدامات جیسے کہ چھوٹ کو ختم کرنا اور مالیاتی ضمنی ایکٹ میں نئے ٹیکسوں کا نفاذ جنوری 2022 میں متعارف کرایا گیا۔ مسلسل انتظامی کوششوں نے اعلی ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹیکس محصولات کی تقسیم سے پتہ چلتا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے کل ٹیکس وصولیوں کا دو تہائی سے زیادہ درآمدات پر ٹیرف سے متعلق ٹیکسوں سے حاصل کیا گیا تھا۔انہوں نے دلیل دی کہ دوسری طرف غیر ٹیکس محصولات میں مالی سال 22 میں کمی دکھائی گئی جو کہ جزوی طور پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی وصولی میں کمی کی وجہ سے تھا کیونکہ لیوی کو مالی سال کے آخر میں ختم کردیا گیا تھا۔ مالی سال کے دوران سود اور غیر سودی اخراجات جن کی منصوبہ بندی اور سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بگاڑفروری 2022 میں وزیر اعظم کے ریلیف پیکیج کے تحت اعلان کردہ ایندھن کی سبسڈی کی وجہ سے ہے۔ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور ٹیکس کی وصولی میں اضافہ کرکے ٹیکس وصولی میں مسلسل اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے ایس ایم ایز80فیصد لیبر فورس کو مل...

پاکستان کے ایس ایم ایز80فیصد لیبر فورس کو ملازمت دے رہے ہیں،برآمدات میں ان کا حصہ 25 فیصد اور جی ڈی پی میں 40 فیصد ہے،سی پیک پاکستان میں چھوٹے کاروباروں کو پھلنے پھولنے کے بہترین مواقع فراہم کرے گا،ایس ایم ای انٹرپرینیورز کے لیے نئے طریقے اور تکنیکوں کو متعارف کرایا جانا چاہیے،وسائل کی کمی کی وجہ سے بہت سے ادارے ترقی کے ابتدائی مراحل میں ناکام ہو جاتے ہیں،سی پیک میں پاکستانی اور چینی ایس ایم ایز دونوں کے لیے سرمایہ کاری کے لیے نقل و حمل، تعمیرات، تعلیم، سیاحت، توانائی، کان کنی، زراعت، لائیو سٹاک اور لاجسٹکس میں مواقع موجود ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں جو پاکستان کے تمام کاروباری اداروں کا 90 فیصد ہیں کو کاروباری رجحان کی ضرورت ہے جو ان کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ سی پیک میں شرکت سے ملک کی مشکلات کا شکار معیشت میں بہتری آئے گی۔کاروباری رجحان روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی ترقی کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے اورترقی کو فروغ دینے اور پاکستانی چھوٹے اور مائیکرو کاروبار کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔سمیڈا اسلام آباد اور راولپنڈی کے ریجنل کوآرڈینیٹر اصغر نصر کے مطابق خطرہ مول لینا اور سب سے کم لاگت کی صلاحیت عام طور پر اختراع کے نتائج ہوتے ہیں لیکن پاکستانی خطرہ مول لینے کی بجائے خطرے سے بچتے ہیں۔تنظیموں میں جدت کو فروغ دینے کے لیے تعلیم ضروری ہے۔

ہمیں اس قسم کے رجحانات کو ترتیب دینا چاہیے تاکہ ہم اپنے معاشرے میں کاروباری افراد پیدا کر سکیں۔ ایس ایم ای انٹرپرینیورز کے لیے نئے طریقے اور تکنیکوں کو متعارف کرایا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مددگار ثابت ہوگا اگر حکومت ان پاکستانیوں کے لیے ایک طویل المدتی انٹرپرینیورشپ حکمت عملی تیار کرے جو خطرہ مول لینے سے زیادہ خطرے سے بچنے والے تھے۔ایک بار جب کسی کاروباری شخص کا خطرہ مول لینے کا رجحان بڑھ جاتا ہے تو مضبوط اور بڑے کاروباری اداروں میں ترقی کرنا آسان ہو سکتا ہے جو ملک کی اقتصادی ترقی میں مدد کرے گا ۔کاروباری رجحان کارکردگی بڑھانے کے لیے بہت اہم ہے۔ وسائل کی کمی کی وجہ سے بہت سے ادارے ترقی کے ابتدائی مراحل میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ایس ایم ایز کو پاکستان میں کچھ مسائل درپیش ہیں جن میں فنانس کی کمی، کم ٹیکنالوجی، مارکیٹ کی معلومات کی کمی، انسانی وسائل کی محدود ترقی اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کی کمی اور رہنمائی کے طریقہ کار کی کمی شامل ہے۔مہنگائی نے پاکستان کے تمام کاروبار کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ صورتحال واقعی تشویشناک ہے کیونکہ ہماری معیشت درآمدات پر مبنی ہے۔ چھوٹے اور مائیکرو چھوٹے کاروباروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمارے پاس کاروباری رجحانات ہونا چاہیے ۔پاکستان کے تمام کاروباری اداروں میں تقریبا 5.2 ملین اس وقت کام کر رہے ہیں، جو 80 فیصد لیبر فورس کو ملازمت دے رہے ہیں۔

برآمدات میں ان کا حصہ 25 فیصد ہے اور جی ڈی پی میں ان کا حصہ 40 فیصد ہے۔ ایس ایم ایز کے شعبے کو ترقی پذیر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے ۔سی پیک پاکستان میں چھوٹے کاروباروں کو پھلنے پھولنے کے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک میں ایس ایم ایز کی شمولیت سے پاکستانی کاروبار بھی چینی کارپوریٹ اداروں سے سیکھیں گے۔چینی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری تعاون کے ذریعے پاکستانی ایس ایم ایز کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی تک رسائی آسان ہو جائے گی ۔سی پیک میں پاکستانی اور چینی ایس ایم ایز دونوں کے لیے سرمایہ کاری کے لیے نقل و حمل، تعمیرات، تعلیم، سیاحت، توانائی، کان کنی، زراعت، لائیو سٹاک اور لاجسٹکس میں مواقع موجود ہیں۔ سی پیک پاکستان کی اقتصادی بحالی کے لیے آگے بڑھنے کا ایک راستہ ہے اور ملک میں مقامی اور بین الاقوامی ایس ایم ایز کے لیے سرمایہ کاری کے امکانات انتہائی سازگار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمیڈا حکام پاکستانی اور چینی تاجروں کی شراکت داری اور مشترکہ منصوبے بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمیڈا ملک بھر میں قائم کیے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز میں ایس ایم ایزکے داخلے کو بھی سہولت فراہم کرے گا۔اصغر نے کہا کہ کاروباری رجحان نے ماضی میں ایس ایم ای سیکٹر کو پھلنے پھولنے میں مدد کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹویٹر نان سبسکرائبرز کے لیے ٹیکسٹ میسج ٹو فی...

ٹویٹر نان سبسکرائبرز کے لیے ٹیکسٹ میسج ٹو فیکٹر توثیق کو ہٹا رہا ہے جولاگ ان کرنے والے شخص کی شناخت کو دو بار چیک کرکے صارفین کو پاس ورڈز کے علاوہ اپنے آن لائن اکاونٹس میں سیکیورٹی کی ایک اضافی تہہ شامل کرنے دیتا ہے۔عام طریقوں میں صارفین کو کوڈ ٹیکسٹ کرنا یا تصدیق کنندہ ایپ کا استعمال شامل ہے۔لیکن ٹویٹر سپورٹ اکاونٹ نے ٹویٹ کیا کہ صرف ٹویٹر بلیو صارفین 20 مارچ سے ٹیکسٹ میسج کی توثیق کا استعمال کر سکیں گے۔کچھ ٹیکسٹ میسج صارفین کو ان ایپ الرٹ بھی موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے اکاونٹ تک رسائی کو کھونے سے بچنے کے لیے آخری تاریخ سے پہلے طریقہ کو ہٹا دیں۔ٹویٹر کے مالک اور چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے ٹویٹ کیا کہ اس کی تصدیق کنندہ ایپ جو مفت رہے گی زیادہ محفوظ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا تعاون پاکستان کو سبز توانائی کے فروغ...

چین کا تعاون پاکستان کو سبز توانائی کے فروغ میں مدد دے گا،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں سبز توانائی کی متعدد اسکیمیں شروع کی گئی ہیں،پاکستان نے 2030 تک اپنی 30 فیصد بجلی قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے،سی پیک کے تحت300 میگاواٹ صلاحیت کے ساتھ پانچ ونڈ پاور پراجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں،کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ مٹیاری لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن منصوبوں سے توانائی کے نقصانات کو کم کرنے میں بہت مدد ملی،سی پیک نے ملک میںایک لاکھ نوے ہزارملازمتیں پیدا کی ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چین کا تعاون پاکستان کو سبز توانائی کے فروغ میں مدد دے گا۔چینی حکومت پاکستان کے صاف اور سبز توانائی کے ذرائع کی طرف منتقل کرنے کے اقدامات کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔ چین نے گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں سبز توانائی کی متعدد اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ تاہم پاکستان کو پائیدار اور سبز توانائی کے فروغ کے لیے چین سے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔سی پی ای سی اتھارٹی کے نمائندے عدنان خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ چین نے ملک بھر میں ہائیڈرو، ونڈ اور سولر انرجی کے متعدد منصوبے شروع کیے جو کہ سبز اور کم کاربن کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔پاکستان صاف توانائی کے ذرائع کی طرف بھی جانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

ملک تیل اور گیس پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے لیکن اس نے 2030 تک اپنی 30 فیصد بجلی قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔چین اور پاکستان نے گرین انرجی کے متعدد منصوبوں پر بھی تعاون کیا ہے۔ 2015 میںدونوں ممالک نے سی پیک کا آغاز کیا۔ اپنی بے پناہ جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی اہمیت کی وجہ سے یہ منصوبہ پہلے ہی کافی سرمایہ کاری کو راغب کر رہا ہے۔ عدنان خان نے کہاکہ سی پیک کے اہم اجزا میں سے ایک پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے نیٹ ورک کی ترقی ہے جن کی مالی اعانت اور تعمیر چینی کمپنیاں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں پائیدار اور سرسبز ترقی میں کردار ادا کرتا ہے اور تعاون جاری رکھے گا۔ خطے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرتے ہوئے چین اور پاکستان نے سبز توانائی میں تعاون کو فروغ دیا ہے۔ سی پیک کے تحت، 300 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے ساتھ پانچ ونڈ پاور پراجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں اور 300 میگاواٹ کے ایک اور سولر پاور پراجیکٹ پر بھی عمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ مٹیاری لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن جیسے منصوبوں سے ملک میں توانائی کے نقصانات کو کم کرنے میں بہت مدد ملی۔سی پیک کے تحت قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سے سالانہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریبا 3.5 ملین ٹن کمی متوقع ہے۔

یہ اسکیمیں صاف توانائی کی پیداوار کے مکس کو بھی فروغ دیں گی اور توانائی کی کھپت کے ڈھانچے کو بہتر بنائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت شروع کی گئی اسکیموں کے نتیجے میں سبز اور پائیدار توانائی کی ترقی سے پاکستان میں ہزاروں ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق سی پیک نے ملک میں تقریبا 190,000 ملازمتیں پیدا کی ہیں۔گرین انرجی کو فروغ دینے کے لیے چین اور پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر ان کا تعاون زیادہ پائیدار مستقبل کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔عدنان خان نے کہا کہ حکومت پاکستان شمسی توانائی کے استعمال کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میںملک میں سولر پینلز کی تنصیب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک ہوا اور پن بجلی کو بھی قابل تجدید توانائی کے ممکنہ ذرائع کے طور پر تلاش کر رہا ہے۔تاہم سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے پیش رفت سست رہی ہے اس لیے ملک میں سبز توانائی کے فروغ کے لیے کوششیںتیز کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی بینکنگ کمپنی ایچ ایس بی سی کا سہ ماہی...

عالمی بینکنگ کمپنی ایچ ایس بی سی کا سہ ماہی منافع تقریبا دوگنا ہو گیا ہے جس میں دنیا بھر میں شرح سود میں اضافہ ہوا ہے۔لندن میں مقیم فرم نے 2022 کے آخری تین مہینوں کے لیے5.2 بلین ڈالرکا ٹیکس قبل منافع رپورٹ کیا جو کہ ایک سال پہلے کے اسی وقت کے مقابلے میں 90فیصدزیادہ ہے۔ ایچ ایس بی سی کینیڈا میں اپنا کاروبار فروخت کرنے کے عمل میں بھی ہے۔بینک نے کہا کہ اس نے اس فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو ڈیل مکمل ہونے کے بعد شیئر ہولڈرز کو ادائیگی کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ایچ ایس بی سی تیل اور گیس کے نئے شعبوں کے لیے فنڈنگ ختم کرے گااورمزید آن لائن بینک کے طور پر برطانیہ کی 114 شاخیں بند کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کی مجموعی فروخت مالی سا...

پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کی مجموعی فروخت مالی سال22 کے پہلے نو مہینوںمیں 9 فیصد اضافے سے 6 بلین روپے ہو گئی،پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کا مارکیٹ کیپیٹل 9.1 بلین روپے ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کی مجموعی فروخت مالی سال22 کے پہلے نو مہینوںمیں 9 فیصد اضافے سے 6 بلین روپے ہو گئی جو کہ مالی سال21 کی اسی مدت میں 5 ارب روپے تھی۔ کمپنی کے ای پی ایس میں گزشتہ چند سالوں میں اضافہ ہوا، 2021میں 30.18 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک اچھی علامت تھی کیونکہ کمپنی منافع کے لحاظ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔غنی گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ، گیٹرون انڈسٹریزلمیٹڈ، آرکروما پاکستان لمیٹڈ اور ٹرائی پیک فلمز لمیٹڈ سبھی کو پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کے حریف سمجھا جاتا ہے۔پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کا مارکیٹ کیپیٹل 9.1 بلین روپے ہے۔ کسی کمپنی کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کا جائزہ لیتے وقت دیگر عوامل جیسے کہ آمدنی، آمدنی، اور ترقی کے امکانات بھی اہم غور طلب ہوسکتے ہیں۔

مجموعی منافع کا مارجن آمدنی کا وہ فیصد دکھاتا ہے جو فروخت شدہ سامان کی لاگت کو کم کرنے کے بعد باقی رہ جاتا ہے جبکہ خالص منافع کا مارجن محصول کا وہ فیصد ظاہر کرتا ہے جو ٹیکس اور سود سمیت تمام اخراجات کی کٹوتی کے بعد باقی رہ جاتا ہے۔ کمپنی کے مجموعی منافع کا مارجن پچھلے کچھ سالوں میں نسبتا مستحکم رہااورکمپنی نے اپنی فروخت میں منافع کی مناسب سطح کو برقرار رکھا ہے۔ خالص منافع کا مارجن بھی نسبتا مستحکم رہا ۔ کمپنی آپریٹنگ اخراجات اور ٹیکسوں جیسے اخراجات میں اضافے کے باوجود اپنے منافع کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ تاہم سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے فیصلے کرنے سے پہلے دیگر عوامل پر بھی غور کرنا چاہیے ۔پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کو پاکستان میں 1949 میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا اور 1958 میں اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ یہ کمپنی بنیادی طور پر صنعتی اور صنعتی مصنوعات کی تیاری میں مصروف ہے جس میں طبی گیسیں، ویلڈنگ الیکٹروڈ اور طبی آلات کی مارکیٹنگ شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاؤس میں ہاتھی میلے کا انعقاد

لاؤس، شایابورے میں منعقدہ ہاتھی میلے میں لوگ ہاتھی کے فن کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

وینتیان (شِںہوا) لاؤ س کے دارالحکومت وینتیان سے تقریباً 170 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع صوبہ شیایا بورے میں 18 سے 20 فروری تک سالانہ ہاتھی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجمو عی طورپر 75 ہاتھیوں نے شرکت کی۔ میلے کا آغاز 2007 سے ہوا تھا تاہم نوول کرونا وائرس کے سبب یہ 3 سال تک معطل رہا۔

لاؤس، شایابورے میں منعقدہ ہاتھی میلے میں ہاتھی فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

لاؤس، شایابورے میں منعقدہ ہاتھی میلے میں لوگ ہاتھیوں کو کھانا کھلارہے ہیں۔(شِنہوا)

لاؤس، شایابورے میں ہاتھیوں کو دریا عبور کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

لاؤس، شایابورے میں منعقدہ ہاتھی میلے میں لوگ ہاتھیوں کو کھانا کھلارہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسکول چھوڑنے والے کا ایشیا کا امیر ترین شخص...

اسکول چھوڑنے والے کا ایشیا کا امیر ترین شخص بننے کا سفر ۔ایک تاجر جو مسٹر مودی کے گرین انرجی کے منصوبوں کی کلید ہے گوتم اڈانی ہیں جو ایشیا کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک ہیں جو سات عوامی سطح پر تجارت کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ ایک وسیع پورٹ ٹو انرجی گروپ چلاتے ہیں۔ مسٹر اڈانی گرین انرجی میں70 بلین ڈالر خرچ کرنے اور 2030 تک ایک عالمی قابل تجدید کھلاڑی بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ رقم ہائبرڈ قابل تجدید بجلی کی پیداوار، بیٹریاں اور سولر پینل بنانے اور ونڈ انرجی اور گرین ہائیڈروجن کے استعمال پر خرچ ہونے کی امید ہے۔ ان کے گروپ کی فہرست میں شامل کمپنیوں نے اپنی مارکیٹ ویلیو سے تقریبا 120 بلین ڈالر کا صفایا کرتے ہوئے دیکھا ہے جب امریکہ میں مقیم انویسٹمنٹ فرم ہندنبرگ ریسرچ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں اس پر کئی دہائیوں سے اسٹاک میں ہیرا پھیری اور اکاونٹنگ فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوسز نے 2بچوں سمیت 13فلسطینیوں کو ح...

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مشرقی القدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 2بچوں سمیت 13فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ، ترک میڈیا کے مطابق فلسطین کے سرکاری میڈیانے مشرقی القدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں رملہ ، جنین، بیت اللحم اور تل کریم میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے حراست میں لئے گئے فلسطینیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں، اسرائیلی فورسز نے مشرقی القدس کے علاقوں عیسویہ، الرام اور حزمہ میں ایک بچے سمیت 4فلسطینیوں، رملہ میں 4، جنین میں 2، تل کریم میں ایک اور بیت اللحم میں ایک بچے سمیت 2فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے،واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز ایک تواتر سے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں گھروں پر چھاپے مار کر مختلف دعووں کے ساتھ فلسطینیوں کو حراست میں لیتی رہتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر...

پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں 94 ہزار سے 2 لاکھ 63 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا،سوزوکی آلٹو ایک لاکھ 10 ہزار سے 1 لاکھ 44 ہزار روپے تک مہنگی ہوئی، سوزوکی ویگن آر ایک لاکھ 85 ہزار روپے سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے تک مہنگی کردی گئی۔ سوزوکی کلٹس دو لاکھ 14 ہزار روپے سے لے کر 2 لاکھ 51 ہزار روپے تک مہنگی کر دی گئی،سوزوکی سوفٹ کی قیمت میں 2 لاکھ دو لاکھ 45 ہزار سے 2 لاکھ 63 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا، کمپنی کاکہناہے کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران میں 5.2شدت کا زلزلہ، گہرائی زیر زمین 1...

ایران کے جنوب مغربی صوبے فارس میں5.2کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے،ایران قومی سسمولوجک مرکز کہا کہنا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 9بج کر 35منٹ پر 5.2کی شدت کا زلزلہ آیا ۔ زلزلے کا مرکز صوبہ فارس کے گاوں 'دورز' میں اور زیرِ زمین گہرائی 10کلو میٹر تھی،زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف صرف یہ چاہتی ہے کہ پیدا ہونے وال...

فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے اس بات کی نفی کی ہے کہ انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ نے بجلی اور گیس کے ریٹ بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ آج پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف صرف یہ چاہتی ہے کہ پیدا ہونے والی بجلی کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے اور لائن لاسز کو کم کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاور سیکٹر کی 1ٹریلین کی ریکوری نہیں ہورہی جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی یہ مسئلہ اٹھاتے ہیں تو ہمیں جواب دیا جاتا ہے کہ یہ پولیٹیکل اکانومی ہے اور اس طرح چوری ہونے والی بجلی اور لائن لاسز کو بل دینے والوں سے زبردستی وصول کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 7ماہ کے دوران 380ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی جو اس سال کے اختتام تک بڑھ کر 520ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے نیپرا کی سالانہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ فیسکو کے لائن لاسز صرف 10فیصد جبکہ پسکو کے لاسز 38فیصد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برآمدی شعبہ کو اس وقت بجلی 20روپے میں پڑ رہی ہے جو بڑھ کر 40روپے فی یونٹ ہو جائے گی۔ اسی طرح سندھ کو گیس 4.5ڈالر میں مل رہی ہے جبکہ پنجاب کو یہی گیس 9ڈالر میں دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب اس مسئلہ کو اٹھایا جاتا ہے تو حکام بالا اٹھارہویں ترمیم کی بات کرتے ہیں حالانکہ اس کا تعلق گیس کے استعمال کے حق پر ہے نہ کہ اس کی قیمت میں کمی سے ۔

انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گردشی قرضہ کو ختم کرنے کیلئے یکساں ریٹس کی سمری منظورکی مگر کابینہ اس پر حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی اور گیس کی طرح برآمد کنندگان کو مالیاتی خسارے کا بھی سامنا ہے کیونکہ حکومت نے سیل ٹیکس کی شرح 17-18فیصد کر دی ہے اور اس کے ری فنڈ بھی ادا نہیں کئے جارہے۔ انہوں نے بتایا کہ ستمبر کے ری فنڈ نہیں ملے جو 4ارب کے ہیں۔ اسی طرح ڈی ایل ٹی ایل کے بھی ری فنڈ پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے برآمد کنندگان کا ورکنگ کیپٹل بتدریج کم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ منظم طریقے سے انڈسٹری کو بند کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ان میں کچھ مسئلے نئے اور کچھ پرانے ہیں مگر اصل بات مینجمنٹ اور گورننس کی ہے۔ پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین محمد امجد خواجہ نے کہا کہ ملک کا صنعتی شعبہ مسلسل بحرانوں کا شکار ہے۔

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان حالیہ مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ اور غیر یقینی ایکسچینج ریٹ نے برآمدی شعبہ کی بقا ء کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں ہم ہر دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں مگر تاحال حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھی بہت سے یونٹ پچاس فیصد سے بھی کم کی استعداد کار پر چل رہے ہیں جبکہ مہنگائی نے مزدوروں کیلئے بھی جینا مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے مزدور اُن کے کاروباری خاندان کا حصہ ہیں اور وہ اُن کے مسائل اور مصائب سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتے اس لئے وہ بھی اُن کے احتجاج میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان سبسڈی نہیں چاہتے ۔ ہم علاقائی ملکوں سے مساوی توانائی کے ریٹ چاہتے ہیں جن پر حکومت پہلے سے ہی عمل کر رہی تھی مگر اب آئی ایم ایف سے 1.5ار ب ڈالر کی قسط کیلئے اس سہولت کو ختم کیا جا رہا ہے جو سونے کا انڈہ دینے والی مرغی کو ذبح کرنے کے مترادف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی معاملات میں بری طرح الجھ چکی ہے اور اُسے عوام کے اصل مسائل کا سرے سے ادراک ہی نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی تبدیلی سے قبل پاکستان کی برآمدات 32ارب ڈالر تھیں جس میں ٹیکسٹائل کا حصہ 24ارب ڈالر تھا۔ مگر بدقسمتی سے اب 24ارب ڈالر کا حصہ کم ہو کر 19.05رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گارمنٹ کا شعبہ جو تیزی سے ترقی کر رہا تھا اب اس کی گروتھ بھی منفی ہوگئی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت ملک اور برآمد کنندگان کو بندگلی میں دھکیل رہی ہے۔ آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عارف احسان ملک نے کہا کہ ہر حکومت اپنے برآمدی سیکٹر کو مراعات دیتی ہے۔ انڈیا، چین ، بنگلہ دیش، کمبوڈیا اور ویتنام ہمارے تجارتی حریف ہیں۔ اُن سے مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے لئے علاقائی طور پر رائج توانائی ٹیرف ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برآمدات میں سالانہ 15فیصد کی کمی ہو رہی ہے جس سے صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ مزدور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت متعدد ادارے 40فیصد کی کیپسٹی پر چل رہے ہیں اور اگر توانائی کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا تو 75فیصد ٹیکسٹائل یونٹس بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 50فیصد بلیک یا غیر دستاویزی معیشت ہے اور جو ٹیکس دے رہے ہیں اُن پر ہی مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ وزیر تجارت فوراً استعفیٰ دیں اور اگر وزارت خزانہ کی طرف سے بات چیت کی پیشکش ہو تو گفت و شنید کی جائے ورنہ پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ تقریب سے میاں کاشف ضیاء ، سابق چیئرمین پی ایچ ایم اے میاں فرخ اقبال اور سید ضیاء علمدار حسین نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں سوال و جواب کی بھی نشست ہوئی جس کے دوران تمام شرکاء نے آئندہ ہفتے احتجاج اور دھرنے کی تجویز کی مکمل تائید کی اور کہا کہ وہ اس میں اپنے مزدوروں کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ اس موقع پر رانا الطاف احمد، چوہدری محسن، حاضر خاں، خواجہ عثمان اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرو کی حکومت نے کولمبیا کے صدر کو ناپسندیدہ...

کولمبیا کے صدر گستاوو پیترو کو پیرو کی پولیس کے بارے میں بیانات کی وجہ سیپیرو کی جانب سے نا پسندیدہ شخص قرار دیے جانے پر کولمبین صدر نے رد عمل کا اظہارکیا ہے،کولمبیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کولمبیا کے صدر کے خلاف "سیاسی نوعیت کا اقدام" کیا گیا ہے اور ان الفاظ سے برادر ملک پیرو کے ساتھ تاریخی تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑا،بیان میں ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے وسیع اور جامع سماجی مکالمے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیرو میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی غالب رہے گی،پیرو میں حالیہ پر تشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے اس سے عام شہری اور پبلک فورس ارکان سمیت سب متاثر ہو رہے ہیں ، بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ صدر پیترو کو پیرو میں نا پسندیدہ شخصیت قرار دینے کے فیصلے کے باوجود امید ہے کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات برقرار رہیں گے،خیال رہے کہ پیرو کی کانگریس نے کولمبیا کے صدر گسٹاو پیترو کو پولیس کے حوالے سے بیانات کی وجہ سے ملک میں شخصیت نان گریٹا قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب اور عراق کے درمیان چار دہائیوں بعد...

سعودی عرب اور عراق کے درمیان طویل عرصے بعد اپنی نوعیت کے پہلے دفاعی اور سکیورٹی معاہدے کے لیے ایک یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں،عراق کے سرکاری میڈیا کے مطابق اتوار کو سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور ان کے عراقی ہم منصب عبدالامیر الشمری نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک سکیورٹی پروٹوکول پر دستخط کیے، یہ سنہ1983 کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے جب دونوں ملکوں نے ایک سکیورٹی تعاون کی یاداشت پردستخط کیے ہیں۔ایک سرکاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے ایک سکیورٹی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، جو تقریبا چار دہائیوں میں اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے۔ یاداشت پر دستخط سے چند گھنٹے قبل عراقی وزیرداخلہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تھے،بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ اس یادداشت میں سکیورٹی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مشترکہ سکیورٹی کام کو فعال کرنا شامل ہے،سعودی وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ بغداد حکام کے ساتھ ان کی ملاقات میں سلامتی سے متعلق تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان مشترکہ ورکنگ کے تسلسل کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کھجور جیسی بنیادی خوردنی جنس کو سامان تعیش م...

فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری نے کھجور جیسی بنیادی خوردنی جنس کو سامان تعیش میں شامل کرتے ہوئے اس پر درآمدی ڈیوٹی میں 74فیصد اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ کھجور کو اِس کی غذائی اہمیت کے علاوہ مسلم معاشرے میں خصوصی مذہبی افادیت بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور کا کھانا سنت ہے اور باعث برکت ہے جبکہ رمضان المبارک میں افطار کیلئے کھجور کا استعمال غیر معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے جس سے اس کی طلب میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھجور ہر عام و خاص کی خوراک ہے لیکن رمضان المبارک سے قبل اِس کو عام خوردنی اشیاء کی فہرست سے نکال کے لگژری آئٹم میں شامل کرنا ناقابل فہم ہے جس کے ذریعے کھجور سے روزہ رکھنے والے مسلمانوں کیلئے افطار کیلئے کھجور کا استعمال مہنگا بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کھجور کی مذہبی افادیت کے پیش نظر رمضان سے قبل اس کی درآمد پر 74 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ واپس لے تاکہ نہ تو اس مبارک مہینے کے دوران اندرون ملک اس کی قلت پیدا ہواور نہ ہی اِس کی قیمتوں میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی کھجور کا استعمال عام ہوتا ہے جبکہ اِس کی درآمد ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں بھی کی جا سکتی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو اِس کیلئے ڈالر وں کا بندوبست کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے وزیر اعظم اور چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھجور پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کا فیصلہ فی الفور واپس لیں تاکہ درآمد کنندگان مقامی طلب کے مطابق اِس کی بروقت درآمد کر سکیں اور ملک میں آمدہ رمضان کے دوران اس کی قلت کا سدباب کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی تیل کی برآمدات دسمبر2022 میں 7.44ملین...

سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات گزشتہ ماہ پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر گرنے کے بعد بڑھ گئی ہیں، عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے خام تیل کی برآمدات دسمبر میں 2.2فیصد بڑھ کر 7.44ملین بیرل یومیہ ہوگئیں جو نومبر میں 7.28ملین بیرل یومیہ تھیں۔ اس طرح گزشتہ ماہ کے مقابلے میں یومیہ 157ہزار بیرل کا اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم سعودی پیداوار نومبر میں 10.47ملین بیرل یومیہ سے تھوڑی کم ہو کر 10.44ملین بیرل یومیہ رہ گئی،سعودی عرب میں گھریلو خام تیل کی ریفائنریوں کی پیداوار دسمبر میں 40ہزار بیرل یومیہ کی کمی سے 2.62ملین بیرل یومیہ رہی ، سعودی عرب میں خام تیل کو براہ راست استعمال کرنے کی شرح 48ہزار بیرل یومیہ اضافے سے 477ہزار بیرل فی یوم تک پہنچ گئی،روں ماہ کے شروع میں سعودی عرب نے 6ماہ میں پہلی مرتبہ ایشیائی خریداروں کے لیے اپنے اہم خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ خاص طور پر چین سے تیل کی طلب میں بحالی کی توقعات کے درمیان ایسا کیا گیا،سعودی عرب 2022میں چین کو خام تیل فراہم کرنے والے سب سے بڑے سپلائر کے طور پر دوبارہ سامنے آیا ہے،،انٹرنیشنل انرجی فورم نے ''جوڈی''(جوائنٹ ڈیٹا انیشی ایٹو)کے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا کہ انڈونیشیا، جاپان اور کوریا میں اضافے کے باعث دسمبر میں عالمی سطح پر تیل کی طلب میں 1.3ملین بیرل یومیہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا روس تیل کی پیداوار میں 5لاکھ بیرل یومیہ کمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو اس کی پیداوار کے تقریبا 5فیصد کے برابر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اشرافیہ کو آئی ایم ایف شرائط کے دھچکہ سے بچا...

تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کا سارا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے جس سے انکی حالت مزید خراب ہو جائے گی۔ ان شرائط کا بوجھ لاڈلی اشرافیہ پر بھی ڈالا جائے جسے سالانہ 17.4 ارب ڈالر کی مراعات دی جا رہی ہیں جوبدترین ظلم اور ڈاکہ ہے۔اس کے علاوہ بیس ارب ڈالر تک کی رقم سرکاری خریداریوں میں کرپشن کی نظر ہو جاتی ہے۔ اگر اشرافیہ کی مراعات اورکرپشن کچھ کم کر دی جائے اور یہ خطیر رقم عوام پر خرچ کی جائے تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میںحکومت غریب کے بجائے امیر کی مدد کرتی ہے اور اس کے لئے عوام کی کھال اتاری جاتی ہے۔

عوام کو نچوڑنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور آئی ایم ایف کے تمام تحفظات دور کئے جائیں۔ آئی ایم ایف کو خدشہ ہے کہ انکی رقم چینی قرضے اتارنے کے لئے استعمال کی جائے گی اور وہ وضاحتوں سے مطمئن نہیں ہو رہے ہیں۔آئی ایم ایف حکومت پر اپنی آمدنی بڑھانے کے لئے تو دبائو ڈالتا ہے مگر کبھی عوام کو معاف رکھنے اور رئوسا پر ٹیکس بڑھانے کی بات نہیں کرتا ورنہ انھیںعوام کا پیٹ کاٹ کرسالانہ 17.4 ارب ڈالر کی رشوت نہ دی جا رہی ہوتی۔آئی ایم ایف نے کبھی بھی پاکستان کے امیر طبقے سے ٹیکس وصولی اور ان کو دی جانے والی ہر قسم کی سبسڈی ختم کرنے میں سنجیدگی نہیں دکھائی اور نہ یہ یقینی بنایا ہے کہ مہذب ممالک کی طرح سبسڈی صرف غریب طبقہ کو دی جائے۔اسی وجہ سے پاکستان ایک ملک کے بجائے یتیم خانے کی طرح چل رہا ہے ۔ ملک مشکل صورتِ حال سے گزر رہا ہے مگر امیر لوگوں کوہر ممکن طریقہ سے نوازی جا رہا ہے اور ان سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا ہے۔اب تک جو بھی مشکل فیصلے کئے گئے ہیں ان کا ہدف ملک کے غریب عوام ہی ہیں۔اس وقت ملک کے کئی شہروں میں آٹا 130 روپے کلو سے 150 روپے کلو مل رہا ہے مرغی کے گوشت کی قیمت 700 روپے فی کلو سے بڑھ چکی ہے اور دودھ کی قیمت 200 روپے لٹر تک جا پہنچی ہے اور غریب کو مارنے کا یہ سلسلہ جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو میں بس حادثہ، 17 ہلاک، 13 زخمی

میکسیکو میں وینزویلا، کولمبیا اور وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے،عالمی میڈیا کے مطابق بس میں 45تارکین وطن سوار تھے۔ یہ بس میکسیکو کے جنوبی شہر تاپا چولا سے میکسیکو سٹی آرہی تھی کہ ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی،حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 15مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 15 شدیدزخمی ہونے والے مسافروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو نے دوران علاج دم توڑ دیا اور مزید 5کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،ٹریفک حادثے میں محفوظ رہنے والے باقی مسافروں کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بس ایک پرائیوٹ کمپنی کی ملکیت تھی، حادثے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی ہلاک ہوگئے، ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ بس کی تیز رفتاری سامنے آئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون کے...

یورپی یونین نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون کے ردعمل میںایران کے تعلیم اور ثقافت کے وزرا پر پابندیاں عائد کردی ہیں،یورپی یونین کی ایران کے خلاف پابندیوں کے پانچویں مرحلے کے تحت ان دونوں وزرا کے اثاثے منجمدکر لیے گئے ہیں اور انھیں یورپی ممالک کے ویزوں کے اجرا پر پابندی ہوگی،یورپی یونین نے نئے تعزیری اقدامات میں ایران کے 32افراد اور دو اداروں کو نشانہ بنایاہے اور ان میں ایرانی مظاہرین کے خلاف جبروتشدد کی کارروائیوں میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث قانون سازوں،عدلیہ کے حکام اورجیل حکام پرپابندیاں عاید کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوپیک ضرورت پڑنے پرفیصلے تبدیل کرسکتا ہے،سعو...

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ اوپیک پلس کے فیصلے سیاسی نہیں بلکہ مارکیٹ کے بنیادی اصولوں پرمبنی ہیں،انھوں نے واضح کیا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک پرمشتمل یہ اتحاد ضرورت کے مطابق پالیسی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کافی لچکدار ہے،شہزادہ عبدالعزیز دارالحکومت الریاض میں میڈیا فورم سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے اوپیک پلس کے گذشتہ اکتوبر میں پیداواری ہدف میں 20 لاکھ بیرل یومیہ کمی کرنے کے فیصلے پرروشنی ڈالی،تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک)اور روس سمیت اتحادیوں پر مشتمل گروپ نے 2023کے آخر تک مارکیٹ میں استحکام کے لیے تیل کی یومیہ پیداوارمیں کٹوتی پراتفاق کیا تھا،شہزادہ عبدالعزیزنے گذشتہ ہفتے جریدے انرجی ایسپیکٹس میں شائع شدہ ایک انٹرویو میں اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ یہ فیصلہ اختتامِ سال تک برقرار رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تباہ کن زلزلے کے بعد 47ملکوں کے 388 تربیت یا...

ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد 47ممالک سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے والے 388تربیت یافتہ کتوں نے تلاش اور بچا ئوکی کوششوں میں حصہ لینا شروع کیا،تربیت یافتہ کتوں نے ملبے تلے دبے سیکڑوں انسانوں کی زندگیاں بچائیں ''پروٹیو''نامی میکسیکن کتا تلاش اور بچا ئوکی کوششوں میں مدد کے دوران مر گیا، میکسیکو میں اس کتے کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی تھی،جنوبی کوریا کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے 4خصوصی تربیت یافتہ سرچ اینڈ ریسکیو کتوں نے اپنے زخموں پر پٹی باندھنے کے بعد اپنی فیلڈ سرگرمیاں جاری رکھیں، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کتوں نے صرف کہرمان مرعس میں 74افراد کو بچانے میں کردار ادا کیا ہے،ترکی کی جانب سے "بین الاقوامی امداد" کے مطالبے کے بعد زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مدد کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی خصوصی ٹیموں کے علاوہ درجنوں بیرونی ممالک سے سرچ اور ریسکیو ٹیمیں پہنچیں۔ تربیت یافتہ کتے تلاش اور بچائو ٹیموں کے ناگزیر عناصر میں سے ایک ہیں کیونکہ یہ کتے ملبے کے درمیان زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے اور انتہائی تنگ علاقوں میں منتقل کرنے کی منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں،حالیہ رپورٹ کے مطابق کہرمان مرعس اور دیگر ریاستوں میں جاری تلاش اور بچائو کے کام کے دوران، 388خصوصی تربیت یافتہ کتوں نے معاونت میں اہم کردار ادا کیا،15 فروری تک جرمنی نے پانچ خصوصی تربیت یافتہ کتوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن میں مدد کی۔

فرانس نے 9، سپین نے 11، برطانیہ نے 10، اٹلی نے 2، میکسیکو نے 2، روس نے 8، ایل سلواڈور نے 3اور جنوبی افریقہ نے 10کتے ترکیہ بھیجے،پانامہ نے 2تربیت یافتہ کتوں، پولینڈ 8، سنگاپور 4، امریکہ 6، امارات 20، بوسنیا اور ہرزیگووینا ایک ، چیک ریپبلک 8، منگولیا 2، چین 6، انڈیا 2، قطر 4، ارجنٹینا 4، برازیل 4، آسٹریلیا 4 ، پرتگال 9اور انڈونیشیا سے 2کتوں نے ترکیہ آکر زلزلہ متاثرین کو بچانے کی کوششوں میں حصہ لیا ہے،سوئٹزرلینڈ نے بھی 9تربیت یافتہ کتوں ، کولمبیا نے 8، کوسوو نے 3، لیبیا نے 4، رومانیہ نے 6، جنوبی کوریا نے 4، اور یوکرین نے 2تربیت یافتہ کتوں کو بھیجا،13تربیت یافتہ کتے ہنگری، ایک مالٹا، 9 جرمنی، 9آسٹریا، 8فرانس، 13سپین، 4اسرائیل، 3سویڈن اور 8کتے جاپان سے اپنی خدمات انجام دینے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ اپنی ڈیوٹی ختم کرکے 11کتے روس، 2یونان، ایک بلغاریہ، 6الجیریا، 46ہالینڈ، 16میکسیکو، 8 پولینڈ، 4 تیونس، 2برطانیہ، 7کروشیا، 5اٹلی ، 4پرتگال ، 10سلواکیہ اور 6کتے سعودی عرب کو لوٹ گئے ہیں ،تلاش اور بچائو کے دو کتے توماسا اور روکا میکسیکن ٹیم کے ساتھ 13فروری کو ترکیہ کے صوبے ہاٹے کے شہر انطاکیہ پہنچے تھے۔ ان دونوں کتوں نے تلاش اور بچا کی کوشش میں اہم کردار ادا کای۔ میکسیکن ٹیم کے ایک رکن پابلو گارشیا نے بتایا کہ تلاش اور بچا ئوکے کتوں کو تربیت اور بحالی کے پروگرام سے گزرنا پڑتا ہے ۔

یہ پروگرام ایک سے دو سال تک جاری رہتا ہے، ان کتوں نے لباس کی باقیات کو ٹریک کرنے، انسانوں اور دیگر بدبو کے درمیان فرق کرنے اور تلاش اور بچا ئوکے کام کے دوران پیش آنے والے مختلف خاص حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ گارسیا نے یہ بھی بتایا کہ "پروٹیو" نامی میکسیکن کتا تلاش اور بچا ئوکی کوششوں میں مدد کے دوران مر گیا۔ میکسیکو کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ "پروٹیو" موسمی حالات اور اس کی عمر بڑھنے کی وجہ سے مر گیا۔ میکسیکو میں اس کتے کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی تھی،جنوبی کوریا کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ساتھ 4خصوصی تربیت یافتہ سرچ اینڈ ریسکیو کتے بھی تھے۔اپنے کام کے دوران تین حصہ لینے والے کتے 6سالہ ٹوپیک 4سالہ حیتائی اور 6سالہ توری زخمی ہوگئے۔ ان کتوں کو شیشے اور دھات کے ٹکڑوں نے زخمی کیا۔ زخموں کے باوجود کتوں نے اپنے زخموں پر پٹی باندھنے کے بعد اپنی فیلڈ سرگرمیاں جاری رکھیں،سرچ آپریشن میں حصہ لینے والے کتوں کی تصاویر زخمی ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر پھیل گئیں ۔ ان کتوں نے زلزلہ زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مدد کی اور صرف کہرمان مرعس میں 74افراد کو ملبے سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کی جانب سے ترکیہ...

تر کیہ، زلزلہ سے متاثرہ اد یامن شہر میں تبا ہ ہو نے والی عمات کے ملبے کے قر یب لو گوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ (آر سی ایس سی) نے بین الاقوامی فیڈریشن برائے ریڈ کراس اور ہلال احمرسوسائٹیز کے ذریعے ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد بھیجی ہے۔

ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کی جانب سے  جاری کردہ  ایک  بیان کے  مطابق کھیپ میں 20 ٹن فوری طور پر درکار کاٹن کے خیمے شامل ہیں جسے شنگھائی پھو ڈونگ ہوائی اڈے سے روانہ کیا گیا ۔ یہ سامان ترک ہلال احمر سوسائٹی  کے حوالے کیا جائے  گا اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے  لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ نے کہا  ہے کہ وہ ترکیہ میں امدادی ضروریات سے باخبر رہتے ہو ئے اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق امداد  فراہم کر یں گے۔

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان، بکری پکڑنے کے روایتی کھیل کاانعقا...

افغانستان، صوبہ بامیان میں بزکشی کھیل کے دوران افغان گھڑسوار بکری کے لئے مقابلہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بامیان ، افغانستان (شِنہوا)  صوبہ بامیان کے ریت کے میدانوں میں افغان گھڑ سواروں نے دوڑ لگا تے ہوئے ملک کے سب سے مقبول کھیل بزکشی کے دوران " بکری پکڑنے" کا مقابلہ کیا۔ اس کھیل کی تاریخ 600 سال پرانی ہے ۔ بزکشی ، پولو کا افغان ورژن ہے جو پورے وسط ایشیا میں کھیلا جاتا ہے۔ گھڑسوار حریف ٹیمیں بکری کی لاش پکڑنے اور اسے ہدف تک لے جانے اور اس دوران اسے مخالف سے بچانے کی کوشش کرتی ہیں۔

افغانستان، صوبہ بامیان میں بزکشی کھیل کے دوران افغان گھڑسوار بکری کے لئے مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ بامیان میں بزکشی کھیل کے دوران افغان گھڑسوار بکری کے لئے مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ بامیان میں بزکشی کھیل کے دوران افغان گھڑسوار بکری کے لئے مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، 7 کروڑ مالیت کا...

کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ عملے نے میٹھادر میں کارروائی کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا۔ ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق ٹیم نے میٹھادر کے علاقے میں گودام پر چھاپہ مارا جہاں کارروائی کئی گھنٹے تک جاری رہی جب کہ اس دوران 7 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ سامان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ سیل منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومتی تاش کے پتے بکھرنا شروع،چیئرمین نیب کا...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صدرعارف علوی نے حق ادا کردیا ،صدر کو چاہیے کہ وزیراعظم شہبازشریف کواعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں،حکومتی تاش کے پتے بکھرنا شروع؛ چیئرمین نیب کا استعفی پہلی کڑی ہے ۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر پولیس نے ڈاکا ڈالا، قیمتی اشیا پولیس نے چوری کیں، آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے، فون کے پاسورڈ پولیس کو دیدیے ہیں۔ 23 فروری کو مری جاں گا، امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی، صدرعارف علوی نے اپنا حق ادا کردیاہے، ملک میں انتخابات نہیں ہونے تو خانہ جنگی ہوگی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا ان کی حکومت نہیں، تو کون آپ کو لے کر آیا؟ 22 فروری کو گرفتاری دینے کے لیے تیارہوں، معلوم نہیں انتخابات ہوتیہیں یا نہیں، لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ صدر کو چاہیے کہ وزیراعظم شہبازشریف کواعتماد کا ووٹ لینیکا کہیں، کل170ارب کامنی بجٹ60لوگوں نے پاس کیا، ایوان کی کارروائی کیلئے86ارکان کی ضرورت ہوتی ہے، کئی سرکاری اراکین بھی حکومت کیساتھ نہیں، خود حکومت کے اتحاد میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور کے عوام نے باہرنکل کرایوان کے ستونوں کوہلا دیا ہے، حکومت کی تاش کے پتے بکھرناشروع ہوگئی ہے، آفتاب سلطان کااستعفی اس کی پہلی کڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں50کروڑ سیکم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے، قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے نیب ترامیم پرتاریخی فیصلہ آسکتاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کا اپنے قتل کی سازش کا بیان، وزارت...

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اپنے قتل کی سازش سے متعلق بیان کے خلاف درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ دوران سماعت، وکیل درخواست گزار سجاد احمد محسود نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے قتل کروانے کے لیے جنوبی وزیرستان کے لوگوں کو ہائر کیا گیا ہے، عمران خان عادتا ایسے بیانات دیتے ہیں جس سے ملک میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے لوگ پہلے سے بہت مشکلات میں ہیں، ایسے بیانات سے ملک بھر میں وزیرستان کے لوگوں کو نقل و حرکت اور کاروبار میں مسائل کا سامنا ہے۔ عدالت نے وزیرستان کے شناختی کارڈ رکھنے والوں کو بے جا تنگ نہ کرنے کا حکم دیا اور ریمارکس دییکہ اس بنا پر وزیرستان کے لوگوں کو ہراساں نہ کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں