ترکی کے زلزلہ متاثرہ جنوبی صوبے حاتے کے شہر انطاکیہ میں ایک سٹیڈیم کے باہر چین کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے عارضی کیمپ کا منظر۔(شِنہوا)
جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر اور اقوام متحدہ کی سفیر نکی ہیلی نے 2024میں امریکی صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ اب پیچھے ہٹنے کا وقت نہیں ہے، اب ایک مضبوط اور قابل فخر امریکا کا وقت ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ گورنر امریکی صدارتی انتخاب لڑنے والی دوسری بڑی ریپبلکن امیدوار ہیں جبکہ وہ تیسری ہندوستانی نژاد امریکی ہیں جنہوں نے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے،2021میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ وائٹ ہائوس کے لیے ٹرمپ کو چیلنج نہیں کریں گی لیکن حالیہ مہینوں میں انہوں نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ اب نئی نسل کو آگے آنے کی ضرورت ہے،دیگر ریپبلکن جن کو وائٹ ہائوس کی اپنی مہم شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ان میں فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس اور سابق نائب صدر مائیک پینس شامل ہیں،دوسری جانب آئندہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے پولنگ فرم ٹریفلگر گروپ کے حالیہ سروے میں موجودہ اور ممکنہ امیدواروں کو شامل کیا گیا ہے جس میں ٹرمپ 43فیصد کے ساتھ پہلے اور ہیلی 12فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں علیحدگی پسند جنگجوں نے سات روز قبل یرغمال بنائے گئے نیوزی لینڈ کے پائلٹ کی ویڈیو فوٹیج جاری کردی، فلپ مہرٹینز نامی کیوی پائلٹ کو پاپوا کے دور افتادہ پہاڑی صوبے ندوگا میں اپنے طیارے کی لینڈنگ کے بعد اغوا کیا گیا تھا،غیر ملکی میڈیاکے مطابق ویڈیو میں پائلٹ کو مغربی پاپوا نیشنل لبریشن آرمی (ٹی پی این پی بی )کے سات جنگجوں نے گھیرے میں لے رکھا تھا اور وعدہ کیا کہ پاپوا کو آزادی مل جانے پر وہ پائلٹ کو رہا کردیں گے،اس سے قبل ڈچ کالونی پاپوا نے 1961میں آزادی کا اعلان کیا تھا لیکن انڈونیشیا نے دو سال بعد اس پر قبضہ کر لیا، وسائل سے مالا مال یہ خطہ 1969میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ووٹنگ میں جکارتہ کے باضابطہ کنٹرول میں لائے جانے کے بعد سے آزادی کی جنگ میں پھنس گیا ہے،ویڈیو فوٹیج میں نظر آنے والے جنگجو اسالٹ رائفلز ، کمانوں اور تیروں سے لیس تھے جبکہ ویڈیو میں خطاب اور گروپ کے مطالبات کا خاکہ پیش کرنے والے ایک آدمی نے اپنا تعارف ٹی پی این پی بی کے لیڈر ایگینس کوگویا کے طور پر کرایا،ویڈیو میں مہرٹینز کو نیلے رنگ کی ڈینم جیکٹ اور ایک مماثل ہیٹ پہنے ایک پہلے سے تیار شدہ بیان پڑھتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ ویڈیو میں انہوں نے بھی باغیوں کے مطالبات کو دہرایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت ترکی کے زلزلہ زدہ علاقوں میں تقریبا 3 کروڑ ہانگ کانگ ڈالرز (تقریباً 38 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز) مالیت کا سامان بھیجے گی۔ لی نے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے قبل ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے ہنگامی سامان کی ایک کھیپ اکٹھی کی ہے جس میں خیمے، کپڑے، کمبل، ادویات اور طبی سامان شامل ہیں جو ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے شہریوں کا عطیہ کردہ 100 ٹن سے زائد سامان پیر کی شام ترکی پہنچادیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے 59 ارکان پر مشتمل ایک تلاش اور امدادی ٹیم بھیجی ہے جس میں سکیورٹی، فائر سروسز، امیگریشن اور صحت جیسے مختلف محکموں کے اہلکار شامل ہیں۔ لی نے کہا کہ وہ ترکی میں تلاش اور امدادی کارروائیوں میں مدد پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی امدادی ٹیم کو سراہتے ہیں جس نے 4 افراد کو بحفاظت زندہ نکالا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 41ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے،اقوام متحدہ اور شامی حکومت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ترکیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 35,418ہے جبکہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد 5,814تک پہنچ گئی ہے جس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 41,232ہو گئی ہے اور ایک لاکھ 50ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،انقرہ میں امریکی سفیر جیفری فلیک نے کہا کہ امریکی عوام زلزلے سے بچ جانے والوں کو جو بھی مدد فراہم کر سکتے ہیں کر رہے ہیں، وہ فنڈز اکٹھا کر رہے ہیں، خون، خوراک اور طبی سامان عطیہ کر رہے ہیں اور یقینی طور پر ترک عوام کے ساتھ یکجہتی کے پیغامات بانٹ رہے ہیں، ترکی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے امریکی لوگ بہت متاثر ہوئے ہیں،دوسری جانب برطانوی شاہی خاندان کے ایک بیان کے مطابق مغربی لندن میں کنگ چارلس نے رضاکاروں سے ملاقات کی جو زلزلہ زدگان کے لیے خوراک، کمبل اور گرم ملبوسات جمع کرنے، پیک کرنے اور ان کی نقل و حمل کا انتظام کر رہے ہیں اور بعدازاں انہوں نے شامی متاثرین کے لئے فنڈز مہم کا آغاز بھی کیا جبکہ وزیر اعظم رشی سنک نے ترکی اور شام دونوں میں آنے والے طاقتور زلزلے سے بچ جانے والوں کے لیے لندن میں ایک عطیہ مرکز میں رضاکاروں سے ملاقات کی،علاوہ ازیں عراق کی کرد علاقائی حکومت (کے آر جی )کے سربراہ نیچروان بارزانی نے غازیانتپ کا دورہ کیا اور بارزانی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی کوآرڈینیشن سینٹر میں لوگوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم آپ کے درد کو محسوس کرتے ہیں، آپ کے برے دن ہمارے برے دن ہیں، ترک حکومت اور عوام نے ہمیشہ ضرورت کے وقت ہمارا ساتھ دیا ہے، اس لیے ہم آپ کے دکھ درد کو بانٹنے اور اپنے پاسداری کے جذبات کو پہنچانے کے لیے حاضر ہیں،نیٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس ترکی میں گزشتہ ہفتے کے زلزلے کے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ شروع ہوا، دو روزہ نارتھ اٹلانٹک کونسل کے اجلاس کے آغاز سے پہلے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے دفاعی سربراہان سے کہا کہ ہمارے اتحادی ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک لمحے کے لیے خاموشی اختیار کریں،انہوں نے زلزلے کے تمام متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا اور ترکی کو نیٹو کی حمایت کا یقین دلایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی گیمنگ صنعت کو 2022 کے دوران فروخت سے مجموعی طور پر 265.8 ارب یوآن (تقریباً 39 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن حاصل ہوئی ہے۔ چین میں 2022 کی گیمنگ صنعت کی رپورٹ چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں منعقدہ چائنہ آڈیو ۔ویڈیو اور ڈیجیٹل پبلشنگ ایسوسی ایشن کی سالانہ کانفرنس میں جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق چین میں 2022 کے دوران 66 کروڑ 40 لاکھ گیم کھیلنے والے لوگ تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین کی گیم صنعت کی تکنیکی کامیابیوں کو طبی علاج اور کھیلوں جیسے شعبوں میں شامل کیا گیا ہے اور اس میں سائنسی اور تکنیکی اختراع نے بھی حصہ ڈالا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ میں چین کے اعلی قانون ساز لی ژانگ شو نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے۔ حالیہ برسوں میں چین ۔ ایران تعلقات کے بامقصد اور مستحکم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان اہم اتفاق رائے کے مطابق چین نئے دور میں دونوں ممالک کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مزید ترقی کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے ۔ اس سے دونوں عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔ لی نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے اپنے بنیادی مفادات بارے امور پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنا ، داخلی امور میں عدم مداخلت سمیت بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہئے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی مقننہ پر زور دیا کہ وہ دوستانہ تبادلے مستحکم کریں ، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے قانون سازی کی ضمانت فراہم کریں اور حکمرانی میں تجربے کا تبادلہ کریں۔ رئیسی نے ایران ۔ چین دیرینہ روایتی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھانے ، ایران۔ چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی جِلا بخشنے اور بین الاقوامی غیر جا نبداری اور انصاف کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران میں زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار درجنوں قیدیوں کو رہا کر دیا گیا،ایران میں کچھ روز پہلے ایرانی رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای نے گرفتار ہزاروں مظاہرین کی معافی کا اعلان کیا تھا،ایرانی میڈیا کے مطابق رہا کیے جانے والوں میں زیر حراست ہائی پروفائل افراد بھی شامل ہیں، رہا ہونے والوں میں فلم ساز محمد رسولوف، فرانسیسی ایرانی محقق فریبا عدیلخہ، کئی مشہور سماجی کارکن اور فوٹوگرافر نوشین جعفری شامل ہیں،ناقدین کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی معافی اور رہائی عوام میں حکومت مخالف تنا کم کرنے کی کوشش ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے "ییل ریسرچ سینٹر" کے ذریعے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس نے 6 ہزارسے زائد یوکرینی بچوں کے ری ایجوکیشن کیمپوں میں رکھا ہوا ہے، جہاں ان کی جبرا تربیت کی جا رہی ہے،حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق روسی حکومت درجنوں کیمپوں کا ایک وسیع نیٹ ورک چلا رہی ہے، گذشتہ سال یوکرین کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے ان کیمپوں میں ہزاروں یوکرینی بچوں کو رکھا جا رہا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے چار ماہ سے کم عمر کے بچوں کو کریمیا اور سائبیریا سمیت روس بھر کے 43کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے،کیمپوں کا مقصد روس نواز فوج سے متعلق حب الوطنی کی تعلیم دینا ہے،رپورٹ جاری کرنے والے امریکی ریسرچ سینٹر کے ایک محقق نیتانیئل ریمنڈ نے کہا کہ روس جنگ کے دوران شہریوں کے ساتھ سلوک کے بارے چوتھے جنیوا کنونشن کی "واضح طور پر خلاف ورزی" کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ روسی اقدامات جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں،رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک غیر جانبدار ادارے کو کیمپوں تک رسائی دی جائے اور روس سے یوکرین کے بچوں کو گود لینے کا عمل فوری طور پر روکا جائے، واضح رہے کہ یوکرین کی حکومت نے حال ہی میں کہا ہے کہ یوکرین سے 14,700سے زیادہ بچے روس بھیجے جا چکے ہیں، جہاں بعض کو جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے،اس حوالے سے روس کا کہنا ہے کہ کیمپ یتیموں کی بجالی اور طبی دیکھ بھال کے لیے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف دستاویزی فلم چلانے پر بھارت میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیکس حکام نے دوسرے روز بھی برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے دفاتر پرکارروائیاں کیں جہاں رات بھر نئی دہلی اور ممبئی میں واقع بی بی سی کے دفاتر میں سرچ آپریشنز کیے گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیکس حکام کے چھاپوں کے بعد بی بی سی نے اپنے ملازمین کو بذریعہ ای میل کچھ ہدایات جاری کی ہیں جن میں انہیں گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ذاتی آمدن بتانے سے بھی گریز کریں،بی بی سی نے اپنی ای میل میں کہا کہ ممکنہ طورپر ملازمین سے ان کی تنخواہوں کے بارے میں سوالات کیے جاسکتے ہیں جس حوالے سے وہ حکام سے مکمل طور پر تعاون کریں لیکن ذاتی آمدن سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا جائے،دوسری جانب مودی حکومت کی ان کارروائیوں پر بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے شدید مذمت کی ہے جب کہ امریکا کا کہنا تھاکہ وہ ان تمام کارروائیوں سے واقف ہے تاہم فوری طور پر اس حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھاکہ امریکا دنیا بھر میں آزاد صحافت کی حمایت کرتا ہے،علاوہ ازیں بھارتی حکومت کی کارروائیوں پر اب تک برطانوی حکومت نے باضابطہ طور پر کوئی ردعمل جاری نہیں کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی انسان بردار خلائی ایجنسی ( سی ایم ایس اے) نے بد ھ کے روز ملک کے آئندہ عملے پر مشتمل خلائی مشنز کے لئے لو گوز بارے رائے طلب کر لی۔ اس حوالے سے انسان بردار خلائی پرو گرام کے لئے لو گو پر پہلی مرتبہ رائے حاصل کی جا رہی ہے۔ سی ایم ایس اے کی جا نب سے تقر یب بارے جا ری کر دہ بیان کے مطا بق اس تقر یب کا مقصد رواں سال چین کے تین انسان بردار خلائی مشنز کے لئے لو گوز پر رائے طلب کر نا ہے۔اس میں کا ر گو کرافٹ تیان ژو۔6 اور عملہ بردار خلا ئی جہاز شین ژو۔16 اور شین ژو۔17 کی لا نچنگ شامل ہے۔ 2003 میں شین ژو۔5 انسان بردار خلائی پرواز کے بعد سے ملک کے ہر انسان بردار مشنز کے لئے ایک ہی لو گو ڈیزائن کیا گیا۔ اس میں خاص طو ر پر ملک کے خلائی اسٹیشن کے تعمیراتی مر حلے کے دوران 12 مشن لو گوز شامل ہیں۔ بیان کے مطا بق اس مر تبہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام بارے تمام پر جوش لو گوں کے لئے در خواستیں دینے کا عمل کھلا ہے جو کہ 6 ما رچ تک جا ری رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین اور البا نیہ نے با ہمی سیا حتی تعاون کے با رے میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔ البا نیہ میں چینی سفیر ژو ڈنگ اور البا نیہ کی وزیر سیا حت اور ما حو لیات میریلا کمبا رو نے دستاویزات پر دستخط کئے۔ ژو نے کہا کہ مقاہمتی یاد داشت پر دستخط گزشتہ ما ہ طے پا نے والے با ہمی ویزہ استثنی کے بعد دونوں مما لک کے مابین ٹھوس تعاون کی تازہ ترین کا میابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں دستاویزات پر دستخط سے سیا حتی تعاون کے امکا نات کو فرو غ ملے گا اور چین اور البا نیہ کے مابین عوام کے عوام سے تعلقات میں اضا فہ ہو گا۔ ژو نے کہا انہیں امید ہے کہ چینی اور البا نوی سیا حتی اداریتعاون کو مضبوط کر نے کے لئے اس مو قع سے فا ئدہ اٹھا ئیں گے۔ اس کے تحت مز ید منفرد سیا حتی روٹس پیش کر تے ہو ئے مز ید چینی سیا حوں کو البا نیہ کا دورہ کروا یا جا ئے گا جبکہ اسی طر ح مز ید البا نوی شہری چین جا سکیں گے۔ کمبارو نے کہا کہ البا نیہ میں سیا حتی صنعت مر کزی صنعتوں میں سے ایک ہے جس نے تیزی سے بحا لی کی ہے۔گزشتہ سال 70 لا کھ سیا حوں نے البا نیہ کی سیا حت کی جو کہ نوول کرونا وائرس عالمی وبا سے قبل کی سطح سے بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ البا نیہ مز ید چینی سیا حوں کو خوش آ مدید کہنے کا منتظر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین اور ایران کے سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی بامعنی گفتگو میں وسیع اور اہم اتفاق رائے پیدا ہوا ہے اور اہم اسٹریٹجک رہنمائی فرا ہم ہوئی جس سے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو تقویت ملی ہے۔ بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین عملی تعاون کو گہرا کرنے، عوامی سطح پر تبادلے مضبوط بنانے، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے تازہ ترین اتفاق رائے پر عمل درآمد اور چین ۔ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری پر نئی پیشرفت کے لئے ایران کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو بنیادی مفادات بارے امور پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنا ، بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا، خطے میں دیرپا امن و استحکام کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی شفافیت و انصاف کا تحفظ کرنا چاہیے۔
امیرعبداللھیان نے کہا کہ ایران ، چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد اور جامع تعاون منصوبے سے مزید نتائج حاصل کرنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ امیرعبداللھیان نے ایران کے جوہری معاملے پر مشترکہ جامع لائحہ عمل پر عملدرآمد دوبارہ شروع کرنے بارے مذاکرات میں تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیا اور چین کے تعمیری کردار کو سراہا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین ایران کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ میں اس کی حمایت کرتا ہے ، چھن نے کہا کہ چین ایرانی جوہری معاملے کے سیاسی اور سفارتی تصفیے کے فروغ کی کوشش جاری رکھے گا اور دیگر متعلقہ فریقوں پر زور دے گا کہ وہ اس ضمن میں فعال کوششیں کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے صدر شی جن پھنگ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں ملک کے گہری خلائی مشاہدہ ریڈار کی تنصیب کے دوسرے مرحلے کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔ اسے "چائنہ کمپانڈ آئی" کا نام دیا گیا ہے۔ بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مطابق یہ 300 مو (20 ہیکٹرز) پر پھیلا ہوگا ۔ نئے مرحلے میں 25 ہائی ریزولوشن ریڈارز نصب کئے جائیں گے جن میں سے ہر ایک کا قطر 30 میٹرز ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ 2025 میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ چائنہ کمپانڈ آئی کی سہولت سیارچوں، چاند اور زمین جیسے سیاروں سمیت اعلی ریزولوشن کے ساتھ خلائی اشیا کا گہرائی سے مشاہدہ کرنے اور تصاویر بنانے کے لئے استعمال کی جائے گی۔ اس سے ملک زمین کے قریبی سیارچوں سے دفاعی کام لینے اور سیاروں پر سائنسی تحقیق کے قابل ہوسکے گا۔ اس کی تعمیر 3 مرحلوں پر مشتمل ہے جس کا پہلا مرحلہ 16 میٹر قطر کے 4 ریڈارز پر مشتمل ہے یہ مرحلہ گزشتہ دسمبر میں مکمل ہوچکا ہے ۔ تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد اس سہولت میں نصب شدہ ریڈارز کی تعداد 100 سے زائد ہوجائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انڈونیشیا کے وسطی جاوا میں پولیس اہلکاروں نے ڈرائیوروں اور موٹرسائیکل سواروں میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر روڈ سیفٹی مہم کے تحت گلاب تقسیم کئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ سے پیر تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا مقصد گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے فرانچائز صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو جمعہ 17 فروری صبح 8 بجے سے پیر 20 فروری صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو اتوار 19 فروری صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خدا خدا کرکے بلدیاتی الیکشن ہوا ہے، الیکشن ہوگیا ہے تو پراسیس کو کیوں مکمل نہیں کیا جا رہا، چیف الیکشن کمشنر ہمت کر کے بتا دیں کہ ان پر کون دبا وڈال رہا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہوا، آج 31 دن ہوگئے، الیکشن کمیشن نے 11 یوسیز کے نتائج کا اعلان نہیں کیا، کراچی میں آکر ہر ایک کا قانون بدل جاتا ہے، کراچی شہر کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ کراچی کے ساتھ کر کیا رہے ہیں؟، آپ جمہوریت دشمنی بھی کرتے ہیں، تعلیم دشمنی بھی کرتے ہیں، مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں کے الیکٹرک مافیا کی سہولت کار ہیں، کراچی کو سستی بجلی دیں یہ کراچی کا حق ہے، کے الیکٹرک 3 گنا مہنگی بجلی دیتا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ رہنما جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جو بیوروکریٹ بات کرتا ہے اس کو ہٹا دیا جاتا ہے، ایک دوسرے پر چور چور کا الزام لگاتے ہیں، خود چوریوں میں ملوث ہوتے ہیں، جماعت اسلامی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے، ہمارے پاس لوگوں کا مینڈیٹ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے اٹامک انرجی کو صحت،زراعت صنعت اور بجلی کے شعبے میں استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیتوں کو سراہا ـ واضح رہے ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریا نو گروسی پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد میں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سیشن کورٹ لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی مبینہ اہلیہ کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔ سیشن کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پرویز الہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کی ضمانت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں 2 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران سائرہ انور کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ واضح رہے کہ پرویز الہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے فوجی فرٹیلائزرز کے 112 ملازمین کی بحالی کے خلاف اپیلیں خارج کر تے ہوئے فوجی فرٹیلائزرز کو لیبر قوانین کے مطابق مزدوروں کو ادائیگی کا حکم دیدیا ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فوجی فرٹیلائزرز کے 112 ملازمین کی بحالی کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ کیس میں ہائیکورٹ کے غلط فیصلہ کا سوال نہیں بنتا۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ فوجی فرٹیلائزرز نے ہی ہائیکورٹ میں دو اپیلیں دائر کیں اور ہر کیس میں آپ کے ہی وکیل نے دوسرے کیس میں موقف دینے کا کہا اس لیے فوجی فرٹیلائزرز کے وکلا کی غلطی کو عدالت پر مت تھونپیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ کیس میں جو موقف اپنایا جا رہا ہے وہ معاملہ ہے ہی نہیں اور میرے نزدیک تو یہ 10لاکھ روپے جرمانہ کا کیس بنتا ہے۔سپریم کورٹ نے ملازمین کو تمام فوائد دینے کے خلاف اپیلیں بھی مسترد کر دیں جبکہ فوجی فرٹیلائزرز کو لیبر قوانین کے مطابق مزدوروں کو ادائیگی کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ این آئی آر سی نے فوجی فرٹیلائزرز کی جانب سے برطرف کیے گئے ملازمین کو 28 لاکھ روپے ادائیگی کا حکم دیا تھا۔ ملازمین کی جانب سے جمشید فیض ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ سماعت کے بعد ایڈوکیٹ جمشید فیض نے این آئی آر سی سکھر میں چیئرمین تعینات نہ ہونے کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات، لوئر دیر اور انکے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کا مرکز مالاکنڈ ڈویژن میں تھا۔ واضح رہے کہ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینے میں تاخیر کرکے الیکشن کمیشن توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ 4 دن سے زیادہ ہوگئے عدالت کا فیصلہ آئے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری سے انحراف کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن گورنر سے مشاورت کرکے فوری طور پر پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پشاور اور واہ کینٹ کے کنٹونمنٹ بورڈز اور بلدیاتی اداروں کو کام سے روکنے کا حکم معطل کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی حکومتوں کو معطل کئے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت کے بعد دو پٹشنرز کی حد تک الیکشن کمیشن کا حکم معطل کر دیا گیا۔ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور اور کنٹونمنٹ بورڈ واہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ابھی ہوا نہیں صرف شیڈول آیا ہے اور آپ نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، الیکشن کمیشن بتائے لوکل باڈیز کو کام سے کیوں روکا گیا اور بلدیاتی نمائندوں کو کس قانون کے تحت معطل کیا گیا؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ابھی صرف درخواست گزاروں کی حد تک نوٹیفکیشن معطل کرتا ہوں، آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن عدالت کو مطمئن کرے۔ بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 14 مارچ تک کے لئے ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی اپیلیں خارج کردیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی اپیلیں غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی اپیلوں پر سماعت کی۔ منحرف ارکان اسمبلی کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے پرمنحرف اراکین کی اپیلیں غیرموثرہو گئیں۔ عدالت عظمی نے اپیلیں غیر موثر ہونے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی اپیلیں خارج کردیں۔ دوران سماعت عدالت میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا بھی ذکر ہوا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کو شاید ہائی کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے حکم دیا؟ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اب الیکشن کمیشن کیا کررہا ہے؟ ڈی جی الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نیکل گورنر پنجاب سے مشاورت کی ہے، گورنرسے ملاقات کیمنٹس بھی ہائی کورٹ میں جمع کرادیے ہیں۔اس معاملے پر گورنر پنجاب شاید قانونی راستہ اپنائیں گے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کے لئے گورنر سے کیوں مشاورت کررہا ہے۔ جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ شاید ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو گورنر سے مشاورت کا حکم دیا۔ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہائی کورٹ کا حکم ہے تو پھر الیکشن کمیشن مشاورت کرے۔ چیف جسٹس نے دوربارہ استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات پر کیا کررہا ہے؟ قانونی راستہ گورنر کو لینا ہے یا الیکشن کمیشن کو؟ جواب میں ڈی جی لاالیکشن کمیشن نے کہا کہ قانونی راستہ گورنر کو ہی لینا ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ الیکشن کمیشن لاہور ہائی کورٹ کے انتخابات کرانے کے حکم پر عمل کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اے این ایف نے کئی شہروں میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران سیکڑوں کلو چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان کے راستے راولپنڈی و اسلام آباد کی جانب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کارروائی میں ٹرک کے فرش میں بنے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ڈی آئی خان یارک ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 546 کلو چرس برآمد کرکے خیبر کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے اتحاد ٹان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سے 4 کلو چرس برآمد کرلی گئی ۔ علاوہ ازیں مانسہرہ سے ہری پور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ کارروائی میں مانسہرہ کے رہائشی ملزم سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔ دریں اثنا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے فلائٹ نمبر ER 701 کے ذریعے دبئی جانے والی خاتون مسافر سے 2 کلو 340 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے، جسے سامان میں موجود چنوں میں چھپایا گیا تھا۔ گرفتار خاتون کا تعلق فیصل آباد سے بتایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کار سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کرکے چارسدہ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایک اور کارروائی میں اسلام آباد ایف 8/1 میں ایبٹ آباد کے رہائشی ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پشاور اور واہ کینٹ کے کنٹونمنٹ بورڈزاور بلدیاتی اداروں کو کام سے روکنے کا حکم معطل کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی حکومتوں کو معطل کئے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت کے بعد دو پٹشنرز کی حد تک الیکشن کمیشن کا حکم معطل کر دیا گیا۔ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور اور کنٹونمنٹ بورڈ واہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ابھی ہوا نہیں صرف شیڈول آیا ہے اور آپ نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن بتائے لوکل باڈیز کو کام سے کیوں روکا گیا اور بلدیاتی نمائندوں کو کس قانون کے تحت معطل کیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ابھی صرف درخواست گزاروں کی حد تک نوٹیفکیشن معطل کرتا ہوں۔ آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن عدالت کو مطمئن کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 مارچ تک کے لئے ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کی مد میں نادہندہ نکلے ہیں ، سابق ارکان اسمبلی پر پارلیمنٹ لاجز کے کرائے، بجلی اور سوئی گیس کی مد میں لاکھوں روپے واجب الادا ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر فخر امام پارلیمنٹ لاجز کے 2 لاکھ 59 ہزار روپے کے نادہندہ نکلے، فخر امام پر لاجز میں رہائشگاہ کے بجلی کے بل کی مد میں 49 ہزار سے زائد روپے واجب الادا ہیں، فخر امام گھر کے کرائے کی مد میں 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔ سابق وفاقی وزیر علی زیدی بھی پارلیمنٹ لاجز کے ایک لاکھ 51 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں، پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کے ذمے پارلیمنٹ لاجز کے ساڑھے 7 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب 5 لاکھ 98 ہزار کی نادہندہ ہیں جبکہ منور بی بی 16 لاکھ 12 ہزار کی نادہندہ ہیں، عاصمہ قدیر 4 لاکھ روپے اور عندلیب عباس 60 ہزار روپے کی نادہندہ ہیں، سابق رکن اسمبلی ابراہیم خان 60 ہزار،کرامت علی کھوکھر 85 ہزار کے نادہندہ ہیں۔ دستاویز کے مطابق امجد علی خان کے ذمے 43 ہزار روپے واجب الادا ہیں، حیدر علی خان 13 لاکھ 92 ہزار، علی خان جدون 56 ہزار، مجاہد علی 11 لاکھ 67 ہزار کے نادہندہ ہیں جبکہ شیرعلی ارباب پر 3 لاکھ 61 ہزار اور گل داد خان کے ذمے 2 لاکھ 96 ہزار واجب الادا ہیں۔ اس کے علاوہ ساجد خان ایک لاکھ 92 ہزار، عامر محمود کیانی 2 لاکھ 69 ہزار کے نادہندہ نکلے، شوکت علی بھٹی 8 لاکھ 40 ہزار اور ملک عمر اسلم 60 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ سال صدر شی جن پنگ نے اشارہ دیا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کو مزید اپ گریڈ کرکے چائنا پاکستان ڈیجیٹل کوریڈور ( سی پی ڈی سی ) میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ لیبارٹری پاکستان کے ڈیجیٹل بلیو پرنٹ کے لیے نقطہ آغاز بن سکتی ہے اور اسے بننا چاہیے۔گوادر پرو کے مطابق ان خیالات کا اظہار سفیر معین الحق نے پہلی چائنا-پاکستان انٹیلیجنٹ سسٹمز (CPINS) لیب کے بلڈر گوانگزو انسٹی ٹیوٹ آف سافٹ ویئر ایپلی کیشن ٹیکنالوجی (GZIS) کے دورہ کے دوران کیا گوادر پرو کے مطابق سال 2022 کے آغاز میں نسٹ اور گوانگزو انسٹی ٹیوٹ آف سافٹ ویئر ایپلی کیشن ٹیکنالوجی کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( نسٹ ) میں چائنا-پاکستان انٹیلیجنٹ سسٹمز (CPINS) لیب باضابطہ طور پر قائم کی گئی۔ اس وقت لیب میں مختلف تحقیقیں منظم انداز میں جاری ہیں۔ سی پی آئی این ایس لیب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ا وو جون نے گوادر پرو کو بتایا کہ اس وقت ہم نییو اے وی کنٹرول سسٹمز اور اے آئی کی شناخت لوکلائزیشن جیسے شعبوں میں بہت ترقی کی ہے۔ اگلا قدم، ہماری لیب پاکستان میں سمارٹ شہروں کی ایپلی کیشن شروع کر دے گی ۔ گوادر پرو کے مطابق معین الحق نے کہا وہ جس چیز کے بارے میں سب سے زیادہ فکر مند ہیں وہ یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کو پاکستان کے تکنیکی انقلاب کو شروع کرنے کے ایک موقع کے طور پر کیسے استعمال کیا جائے، اس لیے پاکستان تیزی سے ابھرتے ہوئے صنعتی ملک کے طور پر ترقی کر سکتا ہے، اور اے آئی کے ذریعے پاکستان کے سیکیورٹی انفراسٹرکچر کو کیسے مضبوط کیا جائے۔
میں ایک ٹیکنالوجی انڈسٹریل پارک کا منتظر ہوں جیسا کہ چین کا چنگ گوان سن پاکستان میں فروغ پا رہا ہے۔ اس لیبارٹری نے بلاشبہ پہلا قدم اٹھایا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق '' ڈاکٹرا وو نے انکشاف کیاسمارٹ سٹی کے حوالے سے، فی الحال، Cogniser- V1 انٹیلیجنٹ ویڈیو تجزیہ پراجیکٹـ حکومت پاکستان کے ساتھ ایک پائلٹ پروجیکٹ، اور ہمارا کمرشل پروجیکٹ جم بوٹ، وہ اہم منصوبے ہیں جو زیر تکمیل ہیں۔ اے آئی اور کمپیوٹر وژن الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے ان میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ لوگوں کو محسوس کر سکے جو مخصوص علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں اور خطرناک طرز عمل کے نمونوں کے بارے میں، مثال کے طور پر، خودکشی، حملہ یا دیگر مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں انتباہات پیدا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اس میں لائسنس پلیٹ کی شناخت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں داڑھی والے چہرے کی شناخت بھی شامل ہے۔ مؤخر الذکر، ایک الگورتھمک نظام کے طور پر جو جسم کی حرکات کو پہچاننے کے لیے استعمال ہوتا ہے، ایک اہم سیکھنے کے آلے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں اے آئی اور کمپیوٹر ویژن الگورتھم کا استعمال کیا جاتا ہے اور مختلف جم منظرناموں کے تحت ایک معاون ٹول کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ مقامی سیکورٹی اہلکاروں کے لیے تربیتی امداد کے طور پر بھی بہترین ہے۔ گوادر پرو کے مطابق نسٹ میں چائنا اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ژیانگ یانگ نے بتایا کہ اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر، سی پی آئی این ایس لیب مصنوعی ذہانت اور سمارٹ شہروں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی اعلیٰ کامیابیوں کی نمائش کرے گی۔
اس کے بعد ہم ڈیجیٹل اکانومی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ مزید گہر ا اور ہمہ گیر تعاون کریں گے، گندھارا آرٹ کی ڈیجیٹل تھری ڈی اسکیننگ اور متعلقہ مصنوعی ذہانت کو فروغ دیں گے۔ لیب گندھارا آرٹ کے فروغ، بحالی اور دوبارہ پیدا کرنے کے لیے الگورتھم کا استعمال کرے گی ۔ گوادر پرو کے مطابق سفیر حق نے امید ظاہر کی کہ ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر پاکستان کا انفراسٹرکچر روز بروز ترقی کر رہا ہے۔ روڈ کیمروں اور دیگر آلات کی ایک بڑی تعداد کو ابھی تک دانشورانہ طور پر نہیں بنایا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سی پی آئی این ایس لیب میں مستقبل میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ عام طور پر دیکھا جائے تو پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے شعبے نے ابھی تک کوئی صنعت نہیں بنائی ہے، لیکن ملک کی سائنس ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں میں کبھی کمی نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا چین کے مزید تعاون کے ذریعے پاکستان جنوبی ایشیا اور وسیع خطہ میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کا مرکز بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 21 کیسز رپورٹ،قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 4391 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 21 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.48 فیصد رہی، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ ویٹرنری سروسزنے غیرقانونی طورپرذبح کیے گئے جانوروں کا 900 کلو گوشت ضبط کرکے فلاحی اداروں کے حوالے کردیا۔ محکمہ ویٹرنری بلدیہ عظمی کراچی کے عملے نے ضلع شرقی میں سولجر بازارمارکیٹ میں غیرقانونی ذبیحہ کا500 کلو گرام گوشت ضبط کرکے فلاحی ادارے کے حوالے کردیا جبکہ ایک دوسری کارروائی میں اورنگی ٹاون میں غیرقانونی ذبیحہ کا 400کلو گرام گوشت ضبط کرکے فلاحی ادارے میں جمع کرادیاگیا۔ محکمہ ویٹرنری سروسز نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی ذبیحہ کاگوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کوتنبیہ کی ہے کہ وہ اس سے باز آجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ شہریوں کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری اور صاف گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے کیس کی سماعت میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار آفاق احمد تو پیش ہی نہیں ہو رہا۔ عدم پیروی پر عمران خان کیخلاف درخواست خارج کی جائے، جس پر الیکشن کمیشن کے رکن کے پی نے کہا کہ آپ اپنے دلائل دیں، پھر اس معاملے کو دیکھیں گے۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی اکرام اللہ نے جواب دیا کہ حکم امتناع تو نااہلی کے ڈیکلریشن دینے کی حد تک لگ رہا ہے۔ وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ فل بنچ کو بھجوا دیا ہے، جس پر ممبر کے پی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں جو درخواست دائر کی تھی اس کی کاپی فراہم کریں۔ وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس چیلنج کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکمنامے میں الیکشن کمیشن کا نوٹس موجود ہے۔ الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی نے کہا کہ درخواست آتی ہے تو آپ لوگ ہائیکورٹ پہنچ جاتے ہیں۔ اسٹے آرڈر کے بعد ہمارا کام صرف آنا بیٹھنا اور جانا رہ گیا ہے۔ دوران سماعت ممبر بلوچستان نے کہا کہ ہائیکورٹ نے کیس چلانے سے نہیں روکا۔ عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ موجودہ کیس میں الیکشن کمیشن نے سوموٹو لیا ہے، جس پر ممبر کے پی اکرام اللہ نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن سوموٹو لیتا ہے نہ ایسا کوئی اختیار ہے۔ درخواست گزار کو بھی نوٹس کر رہے ہیں وہ دلچسپی رکھتا ہے یا نہیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے کیس میں عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس جواد حسن نے عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے کہ اظہر صاحب آپ کی درخواست اتنی جلدی لگ کیسے جاتی ہے؟ آپ کو اتنی جلدی کیا ہے، کیا آپ کو عدالتوں پر اعتماد نہیں ہے؟، عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن اور گورنر کے وکیل کہاں ہیں؟ کیا الیکشن کمیشن نے کوئی اپیل دائر کی ہے؟ جسٹس جواد حسن نے کہا کہ عدالت نے اپنا کام کردیا ہے، اب عدالت انتظار کر رہی ہے وہ کیا کر رہے ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پریس ریلیز جاری کی ہے، گورنر نے تاریخ دینے سے انکار کیا ہے۔ جسٹس جواد حسن نے کہا کہ عدالت پریس ریلیزوں کو نہیں مانتی، الیکشن کمیشن کے پاس اپیل کے لیے 20 روز ہیں، آپ انتظار کریں۔ الیکشن کمیشن نے عدالتی ہدایت کے مطابق گورنر سے مشاورت کی۔ بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو اب تک کی پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری رائے ہے قومی اور صوبائی الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں، اگر عمران خان ہارا تو ہم پر الزام لگائے گا کہ نگران سیٹ اپ نہیں تھا اس لیے ہارا، الیکشن کمیشن کو بہتر فیصلہ کرنا چاہیے، الیکشن استحکام کا باعث بننا چاہیے نہ کہ نئے دھرنے اور افراتفری کا۔ اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو ٹیریان کیس میں نااہل ہونا ہے تو اس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے، عمران خان نے اپنی اولاد کو کیوں چھپایا؟، مسلم لیگ ن نے ان کو کہا تھا کہ توشہ خانہ کی گھڑیاں چوری کریں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کے تعلقات دوست ملک سے خراب کیے، یہ سب ان کا اپنا کیا دھرا ہے، وہ کرپشن کے خلاف مہم چلا رہے تھے، خود ساتھ ساتھ گھٹیا ترین کرپشن کر رہے تھے، اگر وہ میرٹ پر قانون کے مطابق نااہل ہوتے ہیں تو ان کو بالکل ہونا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکی کے زلزلہ متاثرہ جنوبی صوبے حاتے کے شہر انطاکیہ میں ایک سٹیڈیم کے باہر چین کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے عارضی کیمپ کا منظر۔(شِنہوا)
ترکی کے زلزلہ متاثرہ جنوبی صوبے حاتے کے شہر انطاکیہ میں چین کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم میں شامل ایک ڈاکٹر ادویات چیک کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
ترکی کے زلزلہ متاثرہ جنوبی صوبے حاتے کے شہر انطاکیہ میں چین کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان آلات چیک کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
ترکی کے زلزلہ متاثرہ جنوبی صوبے حاتے کے شہر انطاکیہ میں چین کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان آلات چیک کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
ترکی کے زلزلہ متاثرہ جنوبی صوبے حاتے کے شہر انطاکیہ میں چین کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان آلات چیک کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
چین کےجنوب مغربی صوبہ گوئی زومیں بڑے قومی ڈیٹا کےجامع آزمائشی زون کے نمائشی مرکز میں عملے کی ایک رکن ایل ای ڈی اسکرین پرڈیٹا اینیمیشن کی ایک بڑی تصویر دیکھ رہی ہے۔(شِنہوا)
گوئی یانگ(شِنہوا)چائنہ انٹرنیشنل بِگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2023 ، 26 سے 28 مئی تک چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی زو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں منعقد ہو گی۔
صوبائی بِگ ڈیٹا کانفرنس کے مطابق منعقد ہونے والی یہ نمائش چھ پویلینز پر مشتمل ہو گی جو 60 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہوں گے جبکہ ایکسپوکیلئے تیاری جاری ہے۔
یہ ایکسپو 2015 سے گوئی یانگ میں منعقد کی جا رہی ہے اور یہ چین میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے جو بِگ ڈیٹا انڈسٹری میں اہم کامیابیوں کے لیے ایک مواصلاتی پلیٹ فارم تشکیل دیتی ہے۔
ملک کے پہلے قومی بِگ ڈیٹا جامع آزمائشی زون کے طور پر گوئی زو صوبہ اپنی اعلیٰ معیار کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر بِگ ڈیٹا انڈسٹری کو فروغ دے رہا ہے۔
ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق 2022 میں گوئی زو میں بِگ ڈیٹا انڈسٹری کی ترقی کو تیز کیا گیا اور صوبے کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قدر میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔
جوہانسبرگ(شِنہوا) جنوبی افریقہ کے مقامی ٹرانسپورٹ حکام نے کہا ہے کہ ملک کے شمال بعید صوبے لمپوپو میں ایک مال بردار ٹرک بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی ایک بس سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
منگل کولمپوپو کے صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ اور کمیونٹی سیفٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ پیر کو مقامی وقت شام 5 بجے کے قریب وہمبے ضلع میں موسینا کی طرف سڑک این1-29 ماشووہیلا پر پیش آیا۔
محکمہ نے بتایا کہ دس مسافرشدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ 16 کو درمیانے درجے اور 35 کو معمولی زخم آئے ہیں۔ زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے کی وجہ ابھی بھی زیرِ تفتیش ہے اور محکمہ کے مطابق پولیس غوطہ خوری کی ٹیم کو قریبی دریا میں ایسے لوگوں کی تلاش کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ بہہ گئے ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ ایرانی صدر کے آئندہ دورہ بیجنگ کو چین-ایران جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کا ایک موقع سمجھتے ہوئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 14 سے 16 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ صدر رئیسی کا چین کا پہلا دورہ ہوگا، وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ دونوں صدور میں مذاکرات ہوں گے جن میں مشترکہ منصوبہ بندی اورمستقبل میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی سمت کا تعین اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو بھی صدر رئیسی سے ملاقات کریں گے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ ایلائی کوہن (دائیں) یروشلم میں ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
انقرہ(شِنہوا)اسرائیلی وزیر خارجہ ایلائی کوہن نے کہا ہے کہ اسرائیل دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے ایک حصے کے طور پر جمعرات کو ترکی کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرے گا۔
ایلائی کوہن نے منگل کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب مولود چاووش اوغلوکے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل سے ترکی کے لیے پروازیں دو دن میں دوبارہ شروع ہو جائیں گی جبکہ ہماری تین اہم ایئر لائنزپروازیں شروع کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم یقینی طور پر اہم اور خوبصورت ملک ترکی اور اسرائیل کے درمیان اہم تعلقات کو فروغ دیں گے۔
کوہن نے کہا کہ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کو آگے لے جانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو طرفہ تعلقات کو اس کی سابقہ سطح پر بحال کریں گے۔
اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ترکی کے تباہ کن زلزلوں کے پہلے دن ایک 450 رکنی امدادی ٹیم بھیجی، جس کے بعد دیگر ٹیموں نے زلزلہ زدہ علاقے میں ایک فیلڈ ہسپتال کا قیام عمل میں لایا۔
کوہن نے ترکی کو انسانی امداد جاری رکھنے کا وعدہ کیا اور متاثرین کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلونے اس موقع پر کہا کہ اسرائیل ان اولین ممالک میں سے ایک ہے جس نے ترکی کوامدادبھیجی، انہوں نے مدد کے لیے اسرائیل کا شکریہ ادا کیا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے پر صحافیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شام کے دو راہداریاں کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مزید اور فوری امداد کی ترسیل کی راہ ہموار ہوگی۔
انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں کہا کہ میں شام کے صدر بشار الاسد کی طرف سے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں کہ باب السلام اور الراعی کی دو راہداریوں کو ترکی سے شام کے شمال مغربی حصے تک تین ماہ کی ابتدائی مدت کے لیے کھولا جائے گا تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بروقت ترسیل ممکن بنائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ان راہداریوں کو کھولنے سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کی سہولت کے ساتھ ویزا کی منظوریوں میں تیزی لانے اور ان مراکز کے درمیان سفر میں آسانی پیدا کرنے سے مزید امداد کی ملک تک فوری رسائی کا موقع ملے گا۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ چونکہ 6 فروری کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اسلئے متاثر ہونے والے لاکھوں لوگوں کو خوراک، صحت، غذائیت، تحفظ، پناہ گاہ، سردیوں کے سامان اور دیگر زندگی بچانے والے سامان کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ سے شام پر عائد تمام غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر ہٹانے اور انسانی بحران پیدا نہ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ شام کو چھ ماہ کے لیے پابندیوں میں ریلیف فراہم کرے گا، جو صرف تباہ کن زلزلے کے بعد بحالی کی کوششوں کے لیے کچھ لین دین کی اجازت تک محدود ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکی حکومت کو عارضی ریلیف کا سیاسی ناٹک کرنے کے بجائے شام سے یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر ہٹانی چاہئیں۔ وانگ نے کہا کہ امریکہ نے برسوں سے شام پر مسلسل فوجی مداخلت اور غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں عائد کی ہیں، جس سے شام میں معیشت اور لوگوں کی معاشی صورتحال کے بحران میں شدید اضافہ ہوا ہے اور اس سے شام کی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہت کمزور ہو گئی ہے۔
نئی دہلی(شِنہوا)بھارت میں محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں نےمنگل کو برطانیہ کے قومی نشریاتی ادارے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے نئی دہلی اور ممبئی میں دفاتر پر چھاپے مارے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس حکام بی بی سی کے دفاتر میں تلاشی لینے پہنچے۔
تاہم اپنے ذرائع کے حوالے سے کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس حکام نے بی بی سی پر بین الاقوامی ٹیکسوں اور ٹرانسفر قیمتوں میں بے ضابطگیوں کے الزامات پر سروے کیا۔
ایک مقامی ٹیلی ویژن نیوز چینل این ڈی ٹی وی نے کہا کہ دستاویزات ضبط کر لیے گئے اور صحافیوں کے فون اور لیپ ٹاپ چھین لیے گئے ہیں۔ سروے کی مدت تک دفاتر کو سیل کر دیا جائے گا اور ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ تفصیلات کسی اور کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں ٹیکس حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ سروے تھا، تلاشی نہیں، اور فون واپس کیے جائیں گے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں کچھ وضاحتیں درکار تھیں اور اس کے لیے ہماری ٹیم بی بی سی کے دفاتر کا دورہ کر رہی ہے اور ہم ایک سروے کر رہے ہیں۔ ہمارے افسران کھاتوں کی تفصیلات کی جانچ پڑتال کررہے ہیں اوریہ تلاشی نہیں ہے۔
ایک اور مقامی میڈیا رپورٹ میں حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت میں کمپنی کے کاروباری آپریشنز سے متعلق دستاویزات کی تلاش کر رہے ہیں۔
یہ چھاپہ بی بی سی کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر دو حصوں پر مشتمل دستاویزی سیریز نشر کرنے کے چند ہفتوں بعد مارا گیا ہے، جس میں 2002 کے گجرات فسادات میں مودی کے کردار کو دکھایا گیا تھا جو اس وقت ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے۔
بیجنگ(شِنہوا) گہرے خلائی مشاہدے کے لیے چین کے ریڈار"چائنہ کمپاؤنڈ آئی" کی تعمیر کا دوسرا مرحلہ منگل کو جنوب مغربی چھونگ چھنگ میں شروع کر دیا گیا۔بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مطابق، 20 ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر ، نئے مرحلے میں 25 ہائی ریزولوشن ریڈارز کی تعمیر کی جائے گی، جن میں سے ہر ایک کا قطر 30 میٹر ہے، اور یہ 2025 میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ چائنہ کمپاؤنڈ آئی کو اعلیٰ ریزولیوشن کے ساتھ انتہائی دور خلا میں واقع اشیاء کی تصاویر لینے کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس میں سیارچے، چاند اور زمین جیسے سیارے شامل ہیں۔اس کی تعمیر تین مراحل پر مشتمل ہے، پہلا مرحلہ گزشتہ دسمبر میں مکمل کیا گیا تھا جس میں چار 16 میٹر قطرکے ریڈار شامل ہیں۔ تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد، اس سہولت میں 100 سے زیادہ ریڈارز ہوں گے۔
ترک صوبے ہاتے کے شہر انطاکیہ میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کا ایک منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی ووہان یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا ریموٹ سینسنگ ڈیٹا اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ سنٹر (یو این او ایس اے ٹی) کو فراہم کیا ہے۔ زلزلے کے پہلے جھٹکے کے بعد، یو این او ایس اے ٹی نے متاثرہ علاقوں میں اپنی ایمرجنسی میپنگ سروس کو فعال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ووہان یونیورسٹی میں سروے، میپنگ اور ریموٹ سینسنگ کی سٹیٹ لیبارٹری آف انفارمیشن انجینئرنگ کی ایک ریسرچ ٹیم کو ریموٹ سینسنگ ڈیٹا کے ذریعے رات کے وقت علاقوں میں لائٹس کا نقشہ بنانے کے پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ ٹیم لیڈر لی شی نے کہا کہ ماضی میں، یہ ایک عمومی خیال تھا کہ علاقہ زلزلے کے مرکز کے جتنا قریب ہوتا ہے، اتنا ہی زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ درحقیقت، اس میں مختلف علاقوں میں زلزلے کے خلاف مزاحمت کی مختلف صلاحیتوں کو مدنظر نہیں رکھا جاتا تھا۔
لی نے کہا کہ لائٹس میں ہونے والی تبدیلیاں مختلف شہروں میں ہونے والے نقصان کو براہ راست ظاہر کر سکتی ہیں اور ان کا استعمال تباہی کے خلاف مزاحمت کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ وسائل کی قلت کی صورت میں، یہ زیادہ اہداف پر مبنی بچاؤ کی حکمت عملی کی تشکیل میں اہم کردارادا کر سکتا ہے۔
کینیڈاکے شہر ٹورنٹو میں ناتھن فلپس اسکوائر پونڈ میں برین پروجیکٹ آرٹ نمائش میں دماغ کا ایک ماڈل رکھا گیا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے محققین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سیلینیم سے بھر پور غذاؤں سے الزائمر کی بیماری کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
گوانگ ڈونگ اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے مائکروبیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سیلینیم سے بھر پور غذا سوزش اور آکسیڈیٹیو تناؤ روک سکتی ہے جو الزائمر کے مریضوں کے لیے ایک نئی غذائی حکمت عملی کی صلاحیت کی حامل ہے۔
الزائمر ایک اعصابی بیماری ہے جس میں یادداشت کی کمی اور سیکھنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے جس سے متاثرہ شخص کی روزمرہ کی سرگرمیاں انجام دینے کی صلاحیت کمزور اور اس کا معیار زندگی خراب ہوسکتا ہے۔
گوانگ ڈونگ اکیڈمی آف سائنسزکے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو بیالوجی اور دیگر اداروں کے محققین کی مشترکہ ٹیم نے الزائمرکے اثرات کو کم کرنے کے لیے سیلینیم ملے اجزاء کو خوراک کے ساتھ استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔ سیلینیم براسیکیسی سبزیوں، خمیر اور مشروم جیسے بہت سے پودوں اور جرثوموں میں پائے جاتے ہیں۔
فائل فوٹو:کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولئی بیجنگ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کے سینئر عہدیدار لی شولئی نے منگل کو بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان میڈیا تبادلوں کے بین الاقوامی فورم سے خطاب کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کو گزشتہ 10 برسوں کے دوران عالمی سطح پر عوامی پزیرائی ملی ہے۔ انہوں نے میڈیا آؤٹ لیٹس پر زور دیا کہ مشترکہ طور پر مواقع سے فائدہ اٹھانے، چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور زیادہ خوشحالی کے حصول کے لیے تصورات کو فعال طور پر فروغ دیا جائے۔ لی نے کہا کہ چین پُرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے معاشی کھلے پن کی باہمی مفاد پر مبنی حکمت عملی پر کاربند رہے گا اور بی آر آئی کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دے گا۔ 33 ممالک اور خطوں کے مرکزی اہمیت کے حامل 54 ذرائع ابلاغ اداروں کے 120 سے زائد مہمانوں نے فورم میں شرکت کی، جس کا اہتمام چائنہ میڈیا گروپ نے ذاتی حیثیت میں شرکت کے ساتھ ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے کیا۔
ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے نئے ایچ 3 راکٹ کی پہلی لانچنگ خراب موسم کی وجہ سے دوسری بار تاخیر کا شکار ہو گی ہے۔ جاپان کی خلائی ایجنسی( جے اے ایکس اے) نے منگل کو بتایا کہ ایچ 3 راکٹ کی طے شدہ پہلی لانچ بدھ سے جمعہ کی صبح، مقامی وقت کے مطابق صبح 10بج کر37منٹ سے 10 بج کر44 منٹ کے درمیان ملتوی کر دی گئی ہے۔
ایجنسی کے مطابق لانچ میں تاخیر تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ جنوب مغربی کاگوشیما پریفیکچرکے لانچ سنٹرتانیگاشیما پر خراب موسم اور بارش کی صورتحال کی وجہ سے کی گئی ہے۔ ایچ 3 راکٹ کی اس سے قبل لانچنگ 12 فروری کو مقررتھی، لیکن راکٹ کے فلائٹ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اسے 15 فروری تک موخر کیاگیا تھا۔