چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان میں لوگ گوانگ ڈونگ شیر رقص شو سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)
معمرخاتون پر تشدد کرنے والے افسر کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سکھر پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ رات ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے متاثرہ معمر خاتون کے پاس پہنچ کر معاملے کی تفصیلات حاصل کیں اورانہیں انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی ہدایات پر واقع کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا اور مذکورہ افسر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ متاثرہ خاتون نے افسر کے خلاف مقدمہ درج کرانے اور کیس کی پیروی کرنے سے مکمل انکار کیا تھا تاہم ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے خاتون کو ازخود کاروائی کرکے انصاف فراہم کرنے کا یقین دہانی کرائی تھی۔ واضح رہے کہ
گزشتہ روز پیش آنے والے شرم ناک واقع کا ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ افسر کو معطل کردیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اتحادی حکومت کے 300روز مکمل ہوگئے ، شہری بنیادی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے ، ادارہ شماریات کی جانب سے کہا گیا کہ 20کلو آٹے کا تھیلا 1567روپے تک مہنگا ہوا ، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 920روپے 38پیسے بڑھی ، اتحادی حکومت میں پیاز اوسط 184روپے 51پیسے مہنگا ہوا ، لہسن کی قیمت میں اوسط 123روپے 90پیسے کا اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات کے مطابق بیف فی کلو اوسط 76روپے 28پیسے اور مٹن 181روپے 89پیسے مہنگا ہوا ، اتحادی حکومت کے 300روز میں میں فی کلو 44روپے 64پیسے مہنگا ہوا، انڈے فی درجن اوسط 169روپے 56پیسے مہنگے ، دال چنا 88روپے 85پیسے ، دال مسور کی فی کلو قیمت 58روپے 35پیسے بڑھی ، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 107روپے 28پیسے اضافہ ہوا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف )نے 2 پاور پلانٹس اور سٹیل مل کی فوری نجکاری کا مطالبہ کر دیا،آرڈیننس میں ٹیکس اقدامات کا فیصلہ بھی(آج) منگل تک ہو جائے گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ جون تک حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائے ، نجکاری کمیشن دونوں پاور پلانٹس کی فوری نجکاری کا پلان دے، پاور پلانٹس کی نجکاری کا پلان(آج) منگل تک آئی ایم ایف کیساتھ فائنل کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے سٹیل ملز کی بھی فوری نجکاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، آرڈیننس میں ٹیکس اقدامات کا فیصلہ بھی(آج) منگل تک ہو جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترکی ، شام ، لبنان میں زلزلے کے تباہ کاریوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل سے غمزدہ ہوں ، پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہے زلزلے کی تباہ کاریوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہم ترکیہ، شام اور لبنان کے اپنے بھائیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اپنے ان بھائیوں کیلئے درکار ہرقسم کی مدد و معاونت کیلئے تیار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان میں لوگ گوانگ ڈونگ شیر رقص شو سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان کے ایک تربیتی مرکزمیں گوانگ ڈونگ شیررقص کے رقاص پریکٹس کررہے ہیں ۔(شِنہوا)
کراچی میں سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کی تدفین کی تیاریاں جاری ،نماز جنازہ (آج)منگل کو ملیر کینٹ کے پولو گراونڈ میں ادا جائے گی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کی نماز جنازہ (آج) 7 فروری کو ملیر کینٹ کے پولو گراونڈ میں ادا جائے گی، تدفین ملیر کینٹ گیٹ نمبر 5 کے قریب آرمی قبرستان میں ہوگی۔ واضح رہے کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ، وہ دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان کے ایک تربیتی مرکز میں گوانگ ڈونگ شیر رقص کے رقاص دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان میں سیاح گوانگ ڈونگ شیر رقص شو سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان میں سیاح گوانگ ڈونگ شیر رقص شو سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔(شِنہوا)
سی ٹی ڈی نے اسلحہ کی آن لائن خرید و فروخت کرنے والے گروپ کا سراغ لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی)نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت کرنے والے گروپ کا سراغ لگا لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق جرائم پیشہ گروہ اسٹریٹ کرمنلز کو آن لائن اسلحہ فراہم کرتے ہیں جب کہ فضل جان نامی اسمگلر گروپ کا اہم کردار ہے۔ علاوہ ازیں دلنواز، عبد انصیر اور نوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلحہ فروخت کرتے ہیں۔ کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نےآن لائن اسلحہ فروخت کرنے والوں کی تصاویر اور ڈیٹا حاصل کرلیا، جس کے مطابق نیٹ ورک کو قبائلی علاقوں اور کے پی کے سے آپریٹ کیا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِںہوا) چین کے نائب وزیر خارجہ شیئے فنگ نے امریکہ کی جانب سے چین کا غیرعسکری بغیر پائلٹ طیارہ گرانے پر چین میں امریکی سفارت خانے سے باضابطہ طور پر احتجاج کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کے روز جاری ایک بیان کے مطابق شیئے نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی فضائی حدود میں چینی طیارہ بالکل غیر متوقع اور حادثاتی طور داخل ہوا تھا۔ اس حوالے سے جو کچھ بھی ہوا اس کے نتائج بالکل واضح ہیں اور یہ مسخ کرنے یا بدنامی کی اجازت ہرگز نہیں دیتے۔
شیئےنے کہا کہ تاہم امریکہ نے ان باتوں کو نظر انداز کیا اور امریکی فضائی حدود سے نکلنے کے راستے پر موجود غیر عسکری طیارے کے خلاف طاقت کا غلط استعمال حد سے زیادہ رد عمل کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل نے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی طرز کی روح کو مجروح کیا ہے۔
شیئے نے کہا کہ امریکی طرز عمل نے چین ۔ امریکہ استحکام کے لیے دونوں کی ان کوششوں اور پیشرفت کو بری طرح متاثر اور کمزورکیا ہے جو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان انڈونیشیا کے شہر بالی میں ملاقات کے بعد ہوئی تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت اور اس پر شدید احتجاج کرتا ہے اور امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے مزید اقدامات نہ کرے اور نہ ہی ملکوں کے ما بین کشیدگی کو بڑھاوا یا اسے وسعت دے۔
شیئے نے کہا کہ چینی حکومت صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ چینی کمپنی کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گی۔ چین کے مفادات اور وقار کا تحفظ کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر اس معاملے میں جوابی ردعمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کا ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار۔ اسپیکر و ڈپٹی سپیکر کا ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کی ضیاع پراظہار تعزیت اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان و عوام دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کی حکومت و عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے پاکستان کی جانب سے ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
چینی نئے سال کے آ غاز پر اس میں تا ئیوان کے 50 سے زائد کا روبا ری نما ئندوں نے شر کت کی۔
تقر یب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر دونوں کے سر براہ سو نگ تاؤ نے تا ئیوان کے کا رو با ری نمائندوں کو بہار تہوار کی مبارکباد دی۔
سو نگ نے کہا کہ سی پی سی کی 20 ویں قو می کا نگر یس کے رہنما اصولوں کے مکمل نفا ذ کے لئے کو ششیں کی جا نی چا ہئیں۔
اس کے علا وہ نئے دور میں تا ئیوان کے مسئلہ کو حل کر نے کے لئے سی پی سی کی مجمو عی پا لیسی کے ساتھ پر امن دو بارہ اتحاد اور "ایک ملک، دو نظام" کی پا لیسیز کو بر قرار رکھنا چا ہئیے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب سے شمال تک پانی منتقلی منصوبے کے تحت اتوار تک 60 ارب مکعب میٹرز پانی جنوب کے بڑے دریاؤں سے خشک سالی سے متاثرہ شمال میں منتقل کیا جاچکا ہے۔
چائنہ ساؤتھ ٹو نارتھ واٹر ڈائیورژن کارپوریشن لمیٹڈ کے مطابق یہ رقم ملک کے دوسرے طویل ترین دریائے زرد کے اوسط سالانہ بہاؤ سے زیادہ ہے۔
اس بڑے منصوبے سے 15 کروڑ سے زائد افراد کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔
ملک کے جنوب سے شمال پانی منتقلی منصوبے کے تین راستے ہیں۔ ان میں سب سے اہم درمیانی راستہ چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے ڈان جیانگ کھو آبی ذخیرہ گاہ سے شروع ہوکر بیجنگ اور تیان جن پہنچنے سے قبل ہینان اور ہیبے سے گزرتا ہے۔
اس میں پانی کی فراہمی کا آغاز دسمبر 2014 سے ہوا تھا۔
مشرقی راستہ نومبر 2013 میں فعال ہوا تھا ۔اس کے ذریعے چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو ،تیان جن اور شان ڈونگ سمیت کئی علاقوں کو پانی منتقل کیا گیا۔ مغربی راستے کی تعمیر شروع نہیں ہوئی ہے اور یہ ابھی منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے۔
گروپ کے چیئرمین جیانگ شوگوانگ نے کہا کہ چین 2023 میں پانی کا رخ موڑنے کے منصوبے کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا اور قومی آبی نیٹ ورک کی تعمیر میں تیزی لائے گا۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی کا ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ قائدایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرڈاکٹر شہزادوسیم نے بھی اپنے پیغامات میں ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام اپنے ترک اور شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ا س ناگہانی آفات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔چیئرمین سینیٹ کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا۔ترکیہ اور شام کے بہادر عوام اپنے روایتی عزم اور برداشت سے اس سانحہ کا مقابلہ کریں گے۔تر کیہ نے ہرمشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستانی قوم کی دعائیں بہاد ر ترک اورشامی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے شہر یوگیاکارتا میں آسیان سیاحتی فورم 2023 اختتام پذیر ہوگیا جس کا موضوع "آسیان، حیرت انگیز مقامات کا ایک سفر" تھا۔
چار روز جا ری رہنے والے فورم میں آسیان کے 10 ارکان کے علاوہ آسیان پلس تھری (چین، جاپان اور جنوبی کوریا)، بھارت اور روس نے بھی شرکت کی۔
انڈونیشیا، یوگیاکارتا میں آسیان سیاحتی فورم 2023 کے مقام کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
انڈونیشیا، یوگیاکارتا میں آسیان سیاحتی فورم 2023 کے مقام پر میڈیا نمائندے اپنا اندراج کرارہے ہیں۔ (شِنہوا)
کمبوڈیا، صوبہ سیام ریپ کے انگ کور آثارقدیمہ پارک میں سیاح انگ کور واٹ کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا تعمیراتی آخری مراحل میں داخل ، مارچ میں فعال ہو گا ، یہ سی پیک کے تحت ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، جسے چینی اور پاکستانی کمپنیاں مشترکہ طور پر تیار کر رہی ہیں ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق رشکئی خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) منصوبے پر یہ ایک دھوپ والا دن ہے۔ ایک سفید ہیلمٹ کے ساتھ انجینئر سمیع اللہ چینی ساتھیوں کے ساتھ پراجیکٹ سائٹ کے اپنے معمول کے معائنہ پر ہیں، روزانہ کی پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں اور سائٹ پر بجلی سے متعلق ممکنہ مسائل پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ رشکئی خصوصی اقتصادی زون چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، جسے چینی اور پاکستانی کمپنیوں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ سی آر بی سی پاکستان کے ترجمان جو کہ خصوصی اقتصادی زون کے چینی انڈرٹیکر ہیں، نے چائنہ اکنامک نیٹ ( سی ای این ) کو بتایا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے پہلے مرحلے کا تعمیراتی کام مارچ میں مکمل ہو جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے فیز ون کی تعمیر کا ایک اہم حصہ پاور ٹرانسمیشن اور ٹرانسفارمیشن ہے اور تعمیراتی کام زوروں پر ہے۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق رشکئی خصوصی اقتصادی زون پروجیکٹ میں الیکٹریکل انجینئر اور بیرونی امور کے ڈائریکٹر اور سی پیک منصوبوں 2022 میں شاندار پاکستانی عملے کے لیے ایوارڈ وصول کرنے والے انجینئر سمیع اللہ نے کہا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔ یہ ہماری کامیابی ہے اور تمام پروجیکٹ ٹیم کے لیے جوش و خروش کا لمحہ ہے ، ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ان کے کردار میں، انجینئر سمیع اللہ بنیادی طور پر رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن اور 11 کے وی ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی تعمیر کی نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔ ابتدائی مرحلے میں، پاور ٹرانسمیشن اور ٹرانسفارمیشن کے کام میں مقامی پاور گرڈ کے بارے میں ناکافی معلومات کی وجہ سے رکاوٹیں آئیں، جس کی وجہ سے سسٹم اسٹڈی رپورٹ کی تالیف میں تاخیر ہوئی، جس کے لیے پروجیکٹ کے ڈیزائن اور تعمیر کے تفصیلی منصوبے کی ضرورت تھی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق تاہم، انجینئرسمیع اللہ نے مئی 2021 میں پروجیکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے بعد تیزی سے چیلنج کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا میں نے پروجیکٹ کے ڈیٹا کی ایک بڑی مقدار کو اکٹھا کیا اور اس کا مطالعہ کیا، اور اپنے سیکھنے اور تجربے کا استعمال کرتے ہوئے جوابی منصوبے پر پروجیکٹ ٹیم کے ساتھ فعال طور پر بات چیت کی، سمیع اللہ سی ای این کو فخر سے بتایا کہ میں نے بہترین حل تلاش کرنے اور سرکاری منظوری حاصل کرنے کے لیے مقامی پاور ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بھی مل کر کام کیا۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سمیع اللہ خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کے دوران تفصیلات کے بارے میں محتاط تھا۔ انہوں نے سائٹ پر مختلف معائنہ کیا اور پیش آنے والے کسی بھی مسئلے کیلئے موثر حل تجویز کئے۔ سائٹ پر تعمیراتی معیار اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے، تفصیل سے سوچنے والا انجینئر سائٹ پر موجود اہلکاروں کو ڈیزائن ڈرائنگ کی وضاحت کرے گا اور ڈیزائن کے ارادے کو واضح کرے گا۔ سمیع اللہ نے سی ای این کو بتایا کہ جیسے جیسے رشکئی خصوصی اقتصادی زون تکمیل کے قریب ہے، اہم کام کاروباری اداروں کے لیے معیاری طریقہ کار، قواعد و ضوابط بنانا ہوں گے۔ مذکورہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں بہت سے تکنیکی، تجارتی اور قانونی طریقہ کار سے گزرنا ہوگا جس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، لیکن ہم اس کے لیے کافی پر امید اور پرعزم ہیں۔ سمیع اللہ نے کہا کہ ابھی، کئی کاروباری ادارے زون میں داخل ہوئے ہیں اور خصوصی اقتصادی زون میں اپنی تعمیر کر رہے ہیں۔ یہ تو ابھی شروعات ہے! ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کی غیرملکی تجارت 2022 کے دوران 4.6 ارب یوآن (67 کروڑ 89 لاکھ امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 14.6 فیصد زائد ہے۔
یہ شرح نمو 2022 میں ملک کی اوسط شرح نمو سے6.9 فیصد پوائنٹس بلند رہی۔
لہاسا کسٹمز کے مطابق گزشتہ برس خطے کی برآمدات 4.3 ارب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ درآمدات 29 کروڑ 20 لاکھ یوآن رہیں۔
سال 2022 کے دوران تبت کی درآمدات اور برآمدات بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ 2.3 ارب یوآن سے زائد رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے 20 فیصد زیادہ ہیں۔
اس کے علاوہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ تجارت 5.2 گنا اضافے سے 65 کروڑ 20 لاکھ یوآن رہی۔
تبت نے گزشتہ برس 95 ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارت کی ۔ اس میں 2021 کی نسبت 18 ممالک اور خطوں کا اضافہ ہوا۔
نیپال سب سے بڑا تجارتی شریک رہا جس کے ساتھ درآمدات اور برآمدات 1.56 ارب یوآن رہی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کے شروع میں کھپت کے شعبے میں زبردست بحالی ہوئی ہے جس میں ہائی اینڈ اور مڈ ٹو ہائی اینڈ خدمات شعبوں نے متاثرکن کارکردگی ریکارڈ کی ہے۔
فچ ریٹنگز کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے آف لائن صارفین خدمات شعبوں میں موسم بہار تعطیلات کے دوران طلب میں زبردست اضافہ ہوا۔ ان میں سیاحت فلم اور کیٹرنگ کا شعبہ شامل ہے یہ نوول کروناوائرس وبا سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔
مقامی سیاحوں کے دورے 2019 کی سطح کے تقریباً 90 فیصد تک بحال ہوچکے ہیں جبکہ ٹکٹ میں رعایت کی وجہ سے سیاحت پر خرچ 73 فیصد رہا۔
فنچ ریٹنگز نے کہا ہے کہ چین کے باکس آفس نے دوسری بار ریکارڈ کامیابی حاصل کی اور سنیما دیکھنے والوں کی تعداد 2019 کی سطح سے معمولی کم تھی۔
فچ ریٹنگز نے وزارت تجارت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تعطیلات میں کیٹرنگ کی کھپت میں گزشتہ برس کی نسبت 15.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ریستوران کے اوسط اخراجات 10.8 فیصد بڑھے۔
فچ ریٹنگز نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2023 میں کیٹرنگ ، سیاحت، بیوٹی سروسز ، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کی مقامی طلب بتدریج بہتر ہوگی۔
جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا میں چینی لالٹین میلہ منانے کے لئے مختلف اشکال کی دلکش لالٹینیں شہروں میں سجی نظر آئیں جبکہ ڈریگن رقص سمیت مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا۔
چینی قمری کیلنڈر کے ابتدائی ماہ کے 15 ویں دن لالٹین میلہ رواں سال 5 فروری کو منایا گیا۔اس میلے میں خاندانوں کے دوبارہ ملنے، دعوتوں، لائٹ شوز اور مختلف ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
انڈونیشیا، صوبہ مغربی جاوا کے شہر بیکاسی کے ہوگ لے کیونگ میں لالٹین میلہ 2023 کے جشن کے دوران لوگ ڈریگن رقص پرفارم کررہے ہیں۔(شِنہوا)
انڈونیشیا، صوبہ مغربی جاوا کے شہر بوگر میں لالٹین میلہ 2023 کے جشن کی ثقافتی تقریب کے دوران شرکت سے قبل ایک بچہ شیر رقص کا ماسک پہن رہا ہے۔(شِنہوا)
انڈونیشیا، صوبہ مغربی جاوا کے شہر بوگر میں لالٹین میلہ کے جشن کے دوران لوگ ڈریگن رقص پرفارم کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
انڈونیشیا، جکارتہ کے کیلاپا گاڈنگ میں اولڈ شنگھائی سیڈا یو سٹی میں لوگ چینی افسانوی جانوروں کے لباس پہنے سیاحوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چینی اور پاکستانی ادارے سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کریں گے،چین نہ صرف پاکستانی ادارے کو ٹیکنالوجی بلکہ اپنا عملہ بھی فراہم کرے گا اس ٹیکنالوجی اور سائنسی تحقیق کو پاکستان میں زیادہ موثر طریقے سے استعمال کرے گا ۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے اور اس کی ایک وجہ حالیہ بدترین سیلاب ہے، ایک ایسا سیلاب جس نے پاکستان کی بنیادی زندگی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پاکستان کی معیشت بالخصوص عام لوگوں کی زندگی کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے اس لیے پورا ملک اس سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اپنے پڑوسی اور دوست ملک چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے ماہرین اکٹھے ہوئے ہیں اور مختلف قسم کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ پاکستان کو حالات سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ چین کی نیچرل سائنس فاؤنڈیشن کے ذیلی ادارے سی آر ایس آئی آر اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز نے ایک مشترکہ پروجیکٹ تیار کیا ہے جس میں چین اور پاکستان کے ٹراپیکل خطے میں آبی توانائی کے فوڈ لنکج میں موسمیاتی تبدیلی کا جائزہ اور ضابطہ کار شامل ہے ۔
گوادر پرو کے مطابق سی آر ایس آئی آر کے پاس پانی کے تحفظ اور پانی کے سائیکل کے نمونوں کا وسیع تجربہ ہے اور پاکستانی یونیورسٹی سی آر ایس آئی آر کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھا کر پاکستان میں مزید نقصان کو روکنے کے لیے پروجیکٹ متعارف کروانا چاہتی ہے۔ خیال رہے کہ یہ اس قسم کا دوسرا منصوبہ ہے اور گزشتہ دو دہائیوں میں اس طرح کا صرف ایک منصوبہ منظور ہوا تھا۔ پاکستان کے لیے یہ جائزہ لینا ضروری ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کی پن بجلی اور خوراک کی فراہمی پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور ان کی حفاظت اور ترقی کیسے کی جا سکتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ منصوبہ ان تمام ضروریات کا احاطہ کرتا ہے۔ ان قدرتی وسائل کی مزید ترقی کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی سامنے لائیں گے کہ ان قدرتی وسائل کی حفاظت کیسے کی جا سکتی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے چینی اور پاکستانی ادارے سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کریں گے اور چین نہ صرف پاکستانی ادارے کو ٹیکنالوجی فراہم کرے گا بلکہ اس ٹیکنالوجی اور سائنسی تحقیق کو پاکستان میں زیادہ موثر طریقے سے استعمال کرے گا۔ چین اپنا عملہ بھی فراہم کرے گا۔گوادر پرو کے مطابق ہم چین کی جانب سے غذائی تحفظ کے حوالے سے پاکستان میں سائنسی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا کامیاب مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان میں خوراک کے ذرائع کو بری طرح متاثر کیا ہے اور پاکستان کو ان اجناس میں سے زیادہ مقدار دنیا کے ممالک سے درآمد کرنا پڑتی ہے جن میں سویا بین ایک اہم قسم ہے۔ تاہم سویابین کا مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں اس کی آب و ہوا کی وجہ سے بڑے پیمانے پر کاشت نہیں کی جا سکتی اس لیے اس کی درآمد پر بہت زیادہ زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستانی ماہرین چین کی انٹرکراپنگ تکنیک سے فائدہ اٹھانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کے سائنسی حلقوں میں اس وقت ایک نام سنائی دے رہا ہے۔ وہ اس ٹیکنالوجی پر بہت محنت کر رہے ہیں اور وہ ڈاکٹر علی رضا ہیں جو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے منسلک ہیں اور حال ہی میں چین کی معروف سیچوان زرعی یونیورسٹی سے گریجویشن بھی کر چکے ہیں۔ اس یونیورسٹی میں اس نے مختلف فصلوں کی انٹرکراپنگ تکنیک کا علم حاصل کیا ہے اور اب وہ اپنے علم کو سویا بین کی انٹرکراپنگ میں استعمال کر کے اسے متعارف کروا رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں سویابین کی کاشت نہ ہونے کی ایک وجہ موسم بھی ہے۔ اس کے علاوہ یہ مسئلہ بھی ہے کہ اسے مکئی کا مد مقابل سمجھا جاتا ہے اور کسان مکئی کی جگہ اس فصل کو کاشت نہیں کرنا چاہتے۔
اس انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے دونوں فصلوں کو ایک ساتھ کاشت کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے نہ صرف پاکستان سویابین میں خود کفیل ہو جائے گا بلکہ پاکستان اسے برآمد کر کے کم از کم 3 ارب ڈالر سالانہ کما سکے گا۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان میں سویا بین کا زیادہ پیداوار دینے والا بیج بھی تیار کیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں بڑی خوشی کی بات ہے کہ چینی ادارے اپنی مہارت اور عملہ پاکستانی ماہرین کو فراہم کریں گے۔ کیونکہ یہاں کے لوگ سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباء کی شاندار کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چین کے تعاون سے پاکستان کو خوراک میں خود کفالت کا ہدف حاصل کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے لڑنے میں مدد کے لیے مزید ماہرین تیار ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آکرا (شِنہوا) گھانا میں ایک معروف چینی سرمایہ کار نے مغربی افریقی ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے باوجود گھانا کی مارکیٹ پر مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے۔
یہ بات گھانا ایسوسی ایشن آف چائنیز سوسائٹیز کے صدر تانگ ہانگ نے گھانا میں چینی بزنس ڈائریکٹری کے تازہ ترین ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں کہی۔
تانگ نے کہا کہ بڑھتے ہو ئے افراط زر اور کرنسی کی قدر میں کمی سے کاروباری ماحول خراب ہوا جس سے کچھ چینی کاروباری اداروں کے لئے مشکلات پیدا ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ "سنگین حالات اور مشکلات کے باوجود دونوں ممالک (چین اور گھانا) کے درمیان تجارتی حجم میں پچھلے سال کے ابتدائی 11 ماہ میں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہوا اور گھانا میں اندراج شدہ چین کے تارکین وطن کی تعداد کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
تانگ نے کہا کہ تمام اشارے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ چینی سرمایہ کاروں کو گھانا کی مارکیت پر مکمل اعتماد ہے۔
انہوں نے اس بات کا خاص ذکر کیا کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور گھانا کے ایک ضلع ایک فیکٹری منصوبے نے مشترکہ طور پر گھانا کو صنعتی ملک بنانے اور گھانا کے شہر یوں کا معیارزندگی بہتر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
تانگ نے کہا کہ ڈائریکٹری میں کان کنی، تعمیرات اور کیٹرنگ جیسے وسیع شعبوں میں 300 سے زائد چینی کمپنیوں بارے معلومات شامل ہیں۔ چینی سرمایہ کاروں کی بڑھتی تعداد مقامی منڈی میں گہری رسائی حاصل کررہی ہے۔
تانگ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وبا کے بعد کے دور میں چین ۔ گھانا تعلقات قریبی ہوں گے۔ انہوں نے چینی برادری پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ تبادلے اور تعاون کے فروغ میں اپنی کوششیں تیز کریں۔

ریا ض (شِنہوا) ہا نگ کا نگ خصو صی انتظا می خطے کے چیف ایگز یکٹو جا ن لی نے کہا ہے کہ مشر ق وسطیٰ کے ساتھ ہا نگ کا نگ کے تعاون کو وسعت دینے کی بڑی صلا حیت ہے۔
ان خیا لات کا اظہار انہوں نے دورہ سعودی عرب کے مو قع پر ایک پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات بھی جا ئیں گے۔
لی ہا نگ کا نگ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ کو نسل (ایچ کے ٹی ڈی سی) کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کر رہے ہیں جس میں مختلف شعبوں سے 30 بڑے کا رو با ری اداروں کے نما ئندے شا مل ہیں۔
اس میں ما لیات، تجارت، صنعت، پیشہ ورانہ خد مات ، انفر اسٹرکچر اور ڈیویلپمنٹ، انو ویشن اور ٹیکنا لو جی سمیت ٹرانسپورٹ اور لا جسٹکس کے شعبے شا مل ہیں۔
لی نے کہا کہ دنیا کی سب سے زیا دہ آزاد تر ین معیشت ، بڑے بین الاقوامی ما لیا تی مر کز اور دنیا کے سب سے بڑے آ ف شور آ ر ایم بی مر کز ہو نے کے نا طے ہا نگ کا نگ مشر ق وسطیٰ کے خطے اور دیگر بیلٹ اینڈ روڈ مما لک کے ساتھ مکمل تعاون اور حصہ داری کے لئے پر عزم ہے۔
اس عمل میں عالمی معیار کی ما لیا تی ، کا روبا ری اور پیشہ ورانہ خد مات شا مل ہیں۔
لی نے کہا کہ ہم دنیا کے ساتھ زبر دست ر سائی اور را بطے کے ہمراہ اپنے ملک کی شاندار قو می حکمت عملیوں کی مضبوط حما یت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

بیجنگ (شِںہوا) چین کے دفاعی ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین کے غیرعسکری بغیر پائلٹ طیارے پر حملے میں طاقت کے استعمال پر سخت احتجاج کیا ہے۔
چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حملہ ایک واضح غیرمعمولی ردعمل تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہیں اور اس قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے 7 فروری کو بلائی گئی اے پی سی کی تاریخ تبدیل کر دی گئی، کانفرنس 7 کے بجائے جمعرات 9 فروری کو ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 7 فروری کو بلائی گئی تھی، لیکن اب یہ کانفرنس 7 کے بجائے جمعرات 9 فروری کو ہوگی، اور اس کے انعقاد کے لیے وزیراعظم ہاوس اور پارلیمنٹ ہاس دونوں مقامات کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ایاز صادق سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں مصروف ہیں، اور تحریک انصاف کو بھی اے پی سی میں باضابطہ مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے، اور اس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ پالیسی اور اعلامیہ تیار کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی)کا باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔ ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عمران خان پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ یہ جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سے کریں۔ ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھا کہ ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں ، آئیں جیل بھریں، فرنٹ لائن پر انہوں نے خواتین کو رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں۔ مریم نوازکا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ لیگا ، جو جرائم کیے ان کی سزا بھگتنا پڑے گی، رانا ثنااللہ نے جعلی مقدمے میں 6 ماہ قیدکاٹی، انہیں ابھی کسی نے انگلی نہیں لگائی، یہ دو دن کی قید میں گلے لگ کر رونے لگ گئے ہیں۔ رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو 2017 میں ایک اقامہ پر نکالا گیا، پانامہ کیس میں ہفتہ میں پانچ دن پیشی پر ہوتے تھے، ایک دن میں دو دو بار عدالت جاتے، دوسری طرف اقامہ نہیں ہیرے اور فارن فنڈنگ ہے، ناجائز پیسے کے ثبوت بھرے پڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بدنام زمانہ کیس میں بھی وہ عدالت نہیں آتے، ایسی سہولت کیا نواز شریف کو تھی، کیا یہ سہولت مریم کو تھی، سب جانتے ہیں کیسز جھوٹے تھے ہمارے ساتھ انتقام لیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی تحلیل کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی تحلیل کے لئے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار خواجہ احمد حسین ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ آئین کے آرٹیکل 230 (4) کے تحت کونسل کو ملکی قوانین کا اسلامی تعلیمات میں جائزہ لینا تھا، کونسل نے ماضی کے قوانین کا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جائزہ لیا۔ خواجہ احمد حسین ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ اس سلسلے میں اسلامی نظریاتی کونسل اپنی حتمی رپورٹ 1996 میں پارلیمنٹ کو دے چکی ہے، مستقبل کے قوانین کی شرعی حیثیت کا جائزہ اب وفاقی شرعی عدالت لے سکتی ہے، پارلیمنٹ میں حتمی رپورٹ کے بعد کونسل کو تحلیل ہونا چاہیے۔ فریقین کا موقف سننے کے بعد سپریم کورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی تحلیل کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ی نظریاتی کونسل نے ملکی قوانین کا جائزہ لے کر رپورٹ دی، کونسل نے ماضی کے قوانین کا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جائزہ لیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ مستقبل کے قوانین کا جائزہ لینے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
موٹر وے ایم فائیو پر ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار ٹائر پھٹ جانے کے باعث حفاظتی بیریر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب حادثہ تیز رفتار کار کے ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا ، کار میں سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جاں بحق افراد کار میں بری طرح پھنس گئے ، ریسکیو ٹیم نے کٹر کی مدد سے لاشوں کو نکال کر شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پشاور دھماکے کی تفصیلات سامنے آگئیں، دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ خود کش بمبار نے مسجد کے پرانے حصے میں دھماکا کیا، مسجد کے پرانے حصے میں کوئی ستون موجود نہیں تھا اور دیواریں صرف اینٹوں کے سہارے کھڑی کی گئی تھیں۔ دھماکے کی وجہ سے دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ تر شہادتیں ہوئیں۔ دوسری جانب خود کش بمبار اور نیٹ ورک کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ نیٹ ورک تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ پشاور میں قائم پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت 84 نمازی شہید ہوئے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے خراسانی گروپ نے قبول کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی پولیس نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کے الزام میں 2 سالہ بچے پر مقدمہ درج کرلیا اور اسے مفرور بھی قرار دے دیا۔ بچے کا والد بیٹے کی ضمانت کرانیکے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت پہنچ گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں بچے کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس میرے دو سالہ بچے کو گرفتار کرنے کے لیے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، بچے پر جعلی فنگرپرنٹ کے ذریعے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے نکلوانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے پیسوں کے لیے شیر خوار بچے کو ہی ملزم نامزد کردیا ہے، بچے کی ضمانت کرنے آئے ہیں،آئی جی سندھ تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پشاور میں بغیر شناختی کارڈ اور اہم دستاویز کے ہوٹلزاورسرائیوں میں قیام پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اہم پابندیاں نافذ کردیں۔بغیر شناختی کارڈ اور اہم دستاویز کے ہوٹلزاورسرائیوں میں قیام پر پابندی ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گنجان مقامات اورتجارتی مراکز کے پارکنگ ایریا کی انتظامیہ ہائی الرٹ رہے گی۔گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی خصوصی نگرانی کی ہدایات کر دی گئیں۔ عارضی چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ پولیس لائنز مسجد میں اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹ پہن کر داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔ہیلمٹ پہن کر بھی پولیس لائنز مسجد کے اندر داخل ہونے پر پابندی ہو گی۔ نمازی تلاشی کے بعد پولیس لائنز مسجد میں داخل ہونگے۔ پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔خود کش بمبار نے مسجد کے پرانے حصے میں دھماکا کیا۔مسجد کے پرانے حصے میں کوئی پِلر موجود نہیں تھا۔ مسجد کی دیوار یں صرف اینٹوں کے سہارے کھڑی کی گئی تھیں۔دھماکے کی وجہ سے مسجد کی دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ شہادتیں ہوئیں۔ خود کش بمبار اور نیٹ ورک کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔نیٹ ورک تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کے لیے درکار سامان کے متعدد کنٹینرز خنجراب پاس پہنچنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ پیر کو گوادر پرو کے مطابق چین پاکستان سرحد پر واقع خنجراب پاس قراقرم ہائی وے پر ایک اسٹریٹجک پوائنٹ ہے، جو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے کو پاکستان کے گلگت بلتستان کے علاقے سے ملاتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین نے خنجراب پاس کو عارضی طور پر کھولنے اور 30 جنوری سے 10 فروری 2023 تک سپلائی کے لیے کسٹم کلیئرنس کی سہولت کے لیے پاکستان کی درخواست پر اتفاق کیا ہے۔ کسٹم عملہ کسٹمز کلیئرنس کی سہولت کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق آٹو پارٹس، پالئییسٹر کپڑا، گارمنٹس، برتن، رول پیپر، اور ٹیپ س جیسی اشیا کے 11 کنٹینرز 30 جنوری کوست ڈرائی پورٹ پر پہنچے۔ان کنٹینرز کی پاکستا ن کو فوری ضرورت تھی ۔ واضح رہے کہ درہ خنجراب اس سال پہلی بار چین سے پاکستان سامان لانے کے لیے 19 سے 20 جنوری تک عارضی طور پر کھلا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس عرصے کے دوران کل 40 گاڑیوں نے 15.9916 ملین ڈالر مالیت کا سامان منتقل کیا جن میں مشینری، کپڑا، اخروٹ، ہارڈ ڈسک وغیرہ شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسزاور اموات کی شرح میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 19 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اسی طرح ملک میں 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.48 فیصد رہی ہے ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سوگوار خاندانوں کے لیے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے، ہمیں یقین ہے کہ ترک قوم اس قدرتی آفت پر ہمت اور عزم کے ساتھ قابو پا لے گی۔ واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے باعث 150سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسامہ ستی قتل کیس کے 2 ملزمان کو سزائے موت جبکہ 3 کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے اسامہ ستی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ سنانے سے قبل تمام میڈیا نمائندگان اور غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا، ملزمان افتخار احمد، سعیداحمد، شکیل احمد اور محمد مصطفی کو ہتھکڑیوں میں عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان افتخار احمد اور محمد مصطفی کو سزائے موت جبکہ سعید احمد، شکیل احمد اور مدثر مختار کو عمر قید کی سزا سنائی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے افتخار احمد اور محمد مصطفی پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف کراچی اور حب میں درج مقدمات پر کارروائی سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی درخواستوں پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔ شیخ رشید کے وکیل نے بتایا کہ عدالت نے تھانہ آبپارہ کی طلبی کے سمن پر مزید کارروائی سے روکا تھا لیکن پولیس نے اسی درخواست پر مقدمے کا اندراج کیا اور گرفتاری کی، ایک اور ایف آئی آر کراچی میں درج کی گئی جب شیخ رشید پولیس حراست میں تھے۔ جسٹس طارق محمودجہانگیری کا کہنا تھا کہ بیان دینے کی جگہ پولی کلینک ہسپتال ہے تو کراچی میں مقدمہ کیسے درج ہوگیا؟۔ عدالت عالیہ نے کراچی کے علاقے موچکو اور بلوچستان کے علاقے حب میں سربراہ عوامی مسلم لیگ کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی سے روکتے ہوئے بار کونسلز، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ایک ہی وقوعہ پر مختلف شہروں میں ایف آئی آر کیسے ہوسکتی ہیں؟۔
وکیل شیخ رشید نے بتایا کہ تیسرا مقدمہ مری میں درج کیا گیا، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ان تینوں مقدمات میں گرفتاری ہوچکی ہے؟، شیخ رشید کے وکیل نے بتایا کہ صرف ایک مقدمے میں گرفتاری ہوئی ہے۔ جسٹس طارق محمود کا کہنا تھا کہ قانون تو یہ کہتا ہے کہ جب ایک مقدمے میں گرفتاری ہو تو باقی میں بھی ہوجاتی ہے۔ وکیل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو نامعلوم جگہ پر کرسی سے باندھ کر 6 گھنٹے تک رکھا گیا، اس دوران سیاسی سوالات کئے گئے اور تشدد بھی کیا گیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی یہ سلسلہ رکے گا کہاں، آپ نے سیکرٹری انفارمیشن، ایم ڈی ٹی وی کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کر دیئے تھے، اب وہی کچھ آپ کے خلاف ہو رہا ہے، ذراسوچیں خاتون سیکرٹری انفارمیشن کو بڈھ بیر پولیس گرفتار کر کے لے جاتی تو کیا ہوتا؟۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ترکیہ کی حکومت اور عوام کیساتھ ہیں ، پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کریگا، ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں ، یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے ، قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی ہے ۔ واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے باعث 150سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن کے پھنگ شان رائل ڈیئرپارک میں ایک سیکا ہرن دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن کے پھنگ شان رائل ڈیئرپارک میں سیکا ہرن دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)
چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن کے پھنگ شان رائل ڈیئرپارک میں سیکا ہرن چارہ کھارہے ہیں۔(شِنہوا)
چین، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان میں فوژو۔ شیامین تیزرفتار ریلوے کے چھوان ژو بے سمندر پار پُل کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
چین، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان میں فوژو۔شیامین تیزرفتار ریلوے کےچھوان ژو بے سمندر پار پُل کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)