• -, -
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین میں انٹرنیٹ شعبے کی تحقیق و ترقی اخراجا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے انٹرنیٹ اداروں اور متعلقہ خدمات کمپنیوں نے 2022 میں تحقیق اور ترقی پر زیادہ اخراجات کئے ہیں۔

وزارت صنعت اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مطابق ان اداروں نے گزشتہ برس تحقیق و ترقی پر مجموعی طور پر 77.18 ارب یوآن (تقریباً 11.45  ارب امریکی ڈالرز) خرچ کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 7.7 فیصد زائد ہیں اور یہ 2021 کے مقابلے میں 2.7 فیصد پوائنٹس ز ائد رہے۔

وزارت کے مطابق 2022 میں کمپنیوں نے 141.5 ارب یوآن نفع کمایا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 3.3 فیصد زائد ہے جبکہ ان اداروں کی مشترکہ کاروباری آمدن گزشتہ برس کی نسبت 1.1 فیصد کم ہوکر تقریباً 14.6 کھرب یوآن رہ گئی۔

۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں قابل تجدید توانائی کی تنصیب میں زبرد...

بیجنگ (شِںہوا) فچ ریٹنگز کے مطابق طلب میں اضافے، خام مال کی کم لاگت اور ہوا سے بجلی کی پیداوار پر کم اثرات کے سبب چین 2023 کے دوران قابل تجدید توانائی کی تنصیب میں اضافہ جاری رکھے گا۔

فچ ریٹنگز  کے مطابق چین کی بڑی سرکاری بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں ملک کی توانائی منتقلی کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں اور قابل تجدید توانائی میں سب سے بڑی سرمایہ کار ہیں۔

 کمپنیوں کی جانب سے فعال بولی 2023 میں نئی تنصیبات کے لئے اچھی علامت ہے۔

فچ ریٹنگز نے ونڈ پاور بارے معلومات فراہم کرنے والے ادارے ونڈ مینگو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2021 کے 60 گیگاواٹ کے مقابلے میں  2022 کے دوران 87 گیگاواٹ کی صلاحیت  کےحامل کل 446 ونڈ پاور منصوبوں کے لئے آلات کی بولی مکمل کی گئی۔

فچ ریٹنگز کے مطابق چین میں ہوا اور شمسی توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت میں گزشتہ برس کی نسبت 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، روڈ لاجسٹکس پرائس انڈیکس میں جنوری کے...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے روڈ لاجسٹکس پرائس انڈیکس میں جنوری 2023  کے دوران گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور گوانگ ڈونگ لین آن لاجسٹکس گروپ کے مشترکہ سروے کے مطابق جنوری میں انڈیکس 104 رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 3.5 فیصد زائد ہے۔

سروے میں بتایا گیا کہ جنوری کے اعداد و شمار گزشتہ ماہ کی نسبت  0.92 فیصد بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ جنوری میں معاشی بحالی کی رفتار میں اضافہ اور مارکیٹ کی بڑھتی طلب ہے۔

معاشی بحالی کی مضبوط بنیاد اور معیشت کے استحکام بارے پالیسیوں پر عمل درآمد کے مثبت اثرات کے سبب سروے روڈ لاجسٹکس شعبے کی مستقبل میں کارکردگی بارے کافی پرامید ہے۔

سروے کے مطابق مستقبل میں اتار چڑھاؤ کے سبب انڈیکس میں اضافہ متوقع ہے۔

۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ 2022 اولمپک سرمائی کھیلوں کی سالگرہ ک...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ 2022 اولمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ کی افتتاحی تقریب بیجنگ کے شوگانگ آئس ہاکی  کے میدان میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب  کے دوران  بیجنگ 2022 کے ایتھلیٹس، رضاکاروں، اس مقام کے ڈیزائنر اور آپریشن اسٹاف نے اپنی اولمپک یادوں کے بارے میں بتایا۔

اگلے دو ماہ کے جشن کے دوران میزبان شہروں بیجنگ اور ژانگ جیا کھو میں ہر عمر کے لوگوں کے لیے سرمائی کھیلوں کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔

بیجنگ کے میئر ین یونگ نے سالگرہ کی تقریب کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور تقریب کے دوران  کہا کہ عوام بیجنگ سرمائی اولمپک کے جذبے کو آگے بڑھائیں گے اور دو مرتبہ اولمپک کی میزبانی کرنے والا  بیجنگ شہر مستقبل میں  اپنی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے  گا۔ 

تقریب  کے دوران  بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے ویڈیو لنک کے ذریعے واضح کیا کہ چین ماضی کو بڑے فخر کے ساتھ اور مستقبل میں اس سے بھی زیادہ اعتماد کے ساتھ دیکھ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ اولمپک کی تاریخ کا پہلا شہر بن گیا جس نے اولمپک کھیلوں کے موسم گرما اور موسم سرما کے دونوں ایڈیشنز کی میزبانی کی ہے اور اولمپک کی تاریخ کے اس عظیم باب کو لکھنے میں آپ سب کا ایک لازمی کردار تھا۔

سعودی عرب اور یو اے ای کے دورے میں ہانگ کانگ...

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے سربراہ جان لی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے سے ہانگ کانگ کے لیے مواقع پیدا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار لی نے  دونوں ممالک کے 8 روزہ دورے پر روانگی سے قبل کیا۔

اپنے دورے میں لی سرکاری حکام سے ملاقاتیں کرتے ہو ئے  کاروباری اداروں کا دورہ کریں گے اور ہانگ کانگ میں تازہ ترین پیشرفت اور کاروباری مواقع بارے فورمز اور تبادلوں سے متعلق تقریبات میں شرکت کریں گے۔

لی نے کہا کہ وہ اس دورے میں ہانگ کانگ کے لئے ترقی کے مواقع کی تلاش، ان کے فروغ اور مزید کاروباری مواقع پیدا کرنے بارے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی فعال شرکت کا اظہار ہے۔

چین ، کھپت کو فروغ دینے کے مقبول زمانہ برانڈ...

چھنگ ڈاؤ(شِنہوا) چین نے کھپت کو فروغ دینے کی ملک کی کوششوں کےسلسلے میں چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے چھنگ ڈاؤ میں اپنے 2023 کے معروف برانڈ کارنیول کا آغاز کیا ہے۔

وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے افتتاحی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران  کہا کہ کارنیول کا مقصد معروف برانڈز کی مزید معیاری اشیا کی فراہمی اور صارفین کے لیے کھپت کے نئے منظر نامے  تشکیل دینا  ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق ملک بھر میں تین اہم موضوعات پرمبنی 28 اہم سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں تعطیلات  کی کھپت ، براہ راست نشریات اور اسٹور کی تلاش شامل ہیں۔

یہ سرگرمیاں سال بھر آن لائن اور آف لائن دونوں طرح منعقد کی جائیں گی۔

سال 2020 کے بعد سے یہ  کارنیول لگاتار تین برسوں سے منعقد کیا جا رہا ہے جس سے متعلقہ شعبوں میں تقریباً 40 ارب  یوآن (تقریباً 5.94 ارب امریکی ڈالر) کی کھپت ہوئی ہے۔

گزشتہ سال کے آخر میں منعقد ہونے والی مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں کہا گیا  ہے کہ کھپت کی بحالی اور توسیع کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

چین میں  اندرون ملک طلب کو بڑھانے سے متعلق ایک رہنما خطوط کے مطابق  معروف برانڈز اور نمایاں  روایتی ثقافتی برانڈز کی تیاری  کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی معیشت 2023 میں مزید ترقی کرے گی ، ترک م...

استنبول (شِنہوا) ترک ماہرین نے کہا ہے کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی پالیسیوں کی بدولت چین کی معیشت میں سال 2023 کے دوران مزید ترقی کی توقع ہے۔

انقرہ میں قائم ترک مرکز  برائے  ایشیا بحرالکاہل تحقیق  کے ڈائریکٹر سیلکوک کولاکوگلو نے شِنہوا کو دئیے گئے  ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ چین کی معیشت رواں سال کے آغاز میں خاص طور پر نوول کرونا وائرس کنٹرول کے اقدامات کی اصلاح کے بعد مستحکم بحالی کے دور میں داخل ہو گئی ہے۔ 

کولاکوگلو نے کہا کہ چینی قمری سال نو کے دوران چین کے اندر اور بیرون ملک بہت  زیادہ چینی شہریوں نے سفر کیا  جس کی وجہ سے تقریباً تمام شعبوں میں  خاص طور پر نقل و حمل اور سیاحت کے شعبے میں تیزی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رجحان  تعطیلات کے موسم کے بعد اس وقت  مزید بڑھے گا جب چینی اور بین الاقوامی کاروباری افراد دونوں ہی  کاروباری مقاصد کے لیے سفر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  کاروباری دنیا میں یہ تمام تر سرگرمیاں مزید مثبت گردش لائیں گی اور چینی شعبوں کے لیے مزید مثبت پیش رفت ہو گی۔

کولاکوگلو نے چینی حکومت کے اس عزم کو سراہا جو کہ  فیکٹری کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور چین کی صنعت اور سپلائی چین کو اعلیٰ معیار کی ترقی کے فریم ورک کے اندر قابلیت رکھنے والےچینی انسانی وسائل کے ساتھ مزید لچکدار اور محفوظ بنانے کے لئے ظاہر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے  انسانی وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اور چین کے پاس زیادہ اہل افرادی قوت موجود ہے لہذا یہ تمام منصوبے اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول کے لیے جاری ہیں۔

استنبول میں قائم مرمارا یونیورسٹی کے ماہر تعلیم باریس ڈوسٹرنے کولاکوگلو کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے درست اہداف اور پالیسیوں کے ذریعے چین بدستور عالمی معیشت کا انجن بنا رہے گا۔

۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، سینئر میونسپل سیاسی مشیر کو تفتیش کا س...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی لیاؤننگ صوبے کے دالیان کے لئے ایک سینئر میونسپل سیاسی مشیر سے پارٹی نظم ونسق اور قوانین کی شدید خلاف ورزیوں کے شبہ میں تفتیش جاری ہے۔

اتوار کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی دالیان میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور کمیٹی کے سرکردہ پارٹی اراکین کے  گروپ کے سیکرٹری ہاؤ ہونگ جون سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم وضبط اور نگرانی کے قومی کمیشن کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 

۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی غیرعسکری بغیر پائلٹ طیارہ مار گرانے ک...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے چین کے غیرعسکری بغیر پائلٹ والے طیارے پر حملہ کی شدید مخالفت کی ہے اور اس پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین نے تصدیق کے بعد کئی بار امریکہ کو طیارے کے غیرعسکری نوعیت بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ امریکہ کی جانب اس میں طاقت کے ذریعے مداخلت قطعی غیرمتوقع تھی۔ 

چین نے واضح طور پر امریکہ سے کہا ہے کہ وہ پرسکون، پیشہ ورانہ اور تحمل کے ساتھ اس معاملے سے مناسب طریقے سے نمٹے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کے روز اس بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیرعسکری طیارہ تحقیق خاص کر موسمیاتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

مغربی ہواؤں کے دباؤ اور محدود سیلف اسٹیئرنگ صلاحیت کے سبب طیارہ اپنے مقرر کردہ راستے سے کافی دور چلا گیا تھا۔

بیان کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے یہ بات کہی ہے کہ غبارے سے زمین پر موجود لوگوں کو فوجی یا فزیکل خطرہ نہیں تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے حالات میں امریکہ کی جانب سے طاقت کا استعمال واضح طور پر غیرمعمولی ردعمل اور بین الاقوامی طرزعمل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

چین متعلقہ کمپنی کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا اور ضرورت پڑنے پر مزید ردعمل کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے۔

ملائیشیا کے کوالالمپور ٹاورسے سنسنی خیز چھلا...

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کوالالمپور ٹاور انٹرنیشنل جمپ ایونٹ منعقد ہوا جس میں 140 سے زائد بین الاقوامی اور ملائیشین جمپرز نے شرکت کرکے چھلانگیں لگائیں اور سنسنی خیز کرتب دکھائے۔

یہ 3 روزہ ایونٹ نوول کرونا وائرس وبا کے سبب 3 برس بعد منعقد ہوا۔ ایونٹ دیکھنے کے لئے سیاح اسکائی ڈیک کے کنارے  موجود تھے جہاں سے جمپرز نے چھلانگیں لگائیں۔

ملائیشیا، کوالالمپور میں کوالالمپور ٹاور انٹرنیشنل جمپ ایونٹ کے سالانہ مقابلےمیں شریک ایک شخص کوالالمپور ٹاورسے چھلانگ لگارہا ہے۔ (شِنہوا)

ملائیشیا، کوالالمپور میں کوالالمپور ٹاور انٹرنیشنل جمپ ایونٹ کے سالانہ مقابلے میں شرکاء کو دیکھا جا سکتا ہے۔ (شِنہوا)

ملائیشیا، کوالالمپور میں کوالالمپور ٹاور انٹرنیشنل جمپ ایونٹ کے سالانہ مقابلے میں ایک شخص حصہ لے رہا ہے۔ (شِنہوا)

ٹیسلا چائنہ کی جنوری کے دوران فروخت میں زبرد...

شنگھائی (شِنہوا) امریکی الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی ٹیسلا نے جنوری کے دوران چین میں تقریباً 66 ہزار گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 10.3 فیصد زائد ہے۔

جنوری کے آغاز میں الیکٹرک گاڑی ساز نے ماڈل 3 اور ماڈل وائی سمیت اپنے مقبول چینی ساختہ ماڈلز کی قیمتوں میں 20 ہزار سے 48 ہزار یوآن (تقریباً 2،968.15 امریکی ڈالرز سے 7،123.56 امریکی ڈالرز) تک کمی کی تھی۔

جنوری کے اختتام پر چینی قمری نئے سال کی تعطیلات کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ماڈلز کی قیمتیں کم ترسطح پر آنے کے سبب ٹیسلا چائنہ کے شو رومز اور ڈیلیوری مراکز نے نمایاں مقبولیت حاصل کی اور یہاں رش رہا۔

چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سوئی چوئی ڈونگ شو نے کہا کہ اگر طویل مدت کی بات کی جائے تو چین میں گاڑیوں خاص کر نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ کے امکانات روشن ہیں۔ چین میں دیگر ترقی یافتہ ممالک کی نسبت کاروں کی فی کس ملکیت کی شرح میں اضافے کا وسیع امکان موجود ہے۔

چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن کے تخمینے کے مطابق چین میں 2023 کے دوران نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی فروخت 85 لاکھ یونٹس تک پہنچنے کی توقع ہے۔

ٹیسلا شنگھائی گیگا فیکٹری نے 2022 کے دوران 7 لاکھ 10 ہزار گاڑیاں فراہم کیں جو 2021 کی نسبت 48 فیصد زائد ہے۔ یہ فیکٹری  کارساز کمپنی کی امریکہ سے باہر پہلی گیگا فیکٹری ہے۔

۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت می...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ شعبے  نے سال 2022 کے دوران  مستحکم نمو حاصل کی جبکہ اس شعبے میں پیداوار اور سرمایہ کاری کے لحاظ سے مضبوط  توسیع ہوئی  ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس عرصہ کے دوران اس شعبے میں مصروف عمل بڑی کمپنوں  کی اضافی قدر میں گزشتہ سال کی نسبت  7.6 فیصد اضافہ ہوا جو کہ تمام دیگرصنعتوں کے مقابلے میں 4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

گزشتہ سال اس صنعت میں کی گئی سرمایہ کاری میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ مستقل اثاثوں کی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.8 فیصد اضافہ ہوا جوکہ  تمام  دیگر صنعتوں کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق اسی عرصہ کے دوران  اس شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کی  مشترکہ آپریٹنگ  آمدنی 2021 کی نسبت 5.5 فیصد بڑھ کر 154 کھرب  یوآن (تقریباً 22 کھرب 90 ارب امریکی ڈالرز) ہوگئی ہے جب کہ ان کا مجموعی  منافع 739 ارب  یوآن تک پہنچ گیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت  13.1 فیصد کم ہے۔

۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، 2022 میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمد...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ برس اضافے کی شرح مستحکم رہی۔

چائنہ نیشنل ٹیکسٹائل اینڈ ایپرل کونسل کے مطابق 2022 میں برآمدات کی مالیت 323.3 ارب امریکی ڈالرز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 2.6 فیصد زائد ہے۔

ٹیکسٹائل برآمدات ایک برس قبل کے مقابلے میں 2 فیصد بڑھ کر 148 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئیں جبکہ ملبوسات اور لوازمات کی برآمدات 3.2 فیصد اضافے سے 175 ارب امریکی ڈالرز سے زائد رہیں۔

بڑے ٹیکسٹائل اداروں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدن میں 2022 کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 0.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تقریباً 52.6 کھرب یوآن (تقریباً 780 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بڑے فرنیچر سازوں کے منافع میں 2022 کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے فرنیچر سازوں کے مجموعی  منافع میں سال 2022 دوران  7.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق ان کمپنیوں نے گزشتہ سال 47.12 ارب  یوآن (تقریباً 7 ارب  امریکی ڈالرز) منافع کمایا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان کی مشترکہ آپریٹنگ  آمدنی ایک سال قبل کے مقابلے میں 8.1 فیصد کم ہو کر 762.41 ارب  یوآن ہو گئی ہے۔

اس میں کم از کم 2 کروڑ یوآن آ پریٹنگ آمدن کی حامل  بڑی فرنیچر  ساز  کمپنیاں شامل ہیں۔

۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی سویڈش ای کار ایکسپو...

اسٹاک ہوم (شِنہوا) سویڈش ای کار ایکسپو 2023 میں چینی الیکٹرک گاڑیوں نے دھوم مچادی ہے۔تین روزہ نمائش میں تقریباً 80 نمائش کنندگان نے اپنی نئی مصنوعات پیش کی ہیں۔

سویڈن ، اسٹاک ہوم میں  سویڈش ای کار ایکسپو 2023 میں لوگ آئی ویز الیکٹرک گاڑی دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

سویڈن ، اسٹاک ہوم میں  سویڈش ای کار ایکسپو 2023 میں لوگ بی وائی ڈی الیکٹرک گاڑی دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

سویڈن ، اسٹاک ہوم میں سویڈش ای کار ایکسپو 2023 میں لوگ ایکس پی ای این جی الیکٹرک گاڑی دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

مشرقِ وسطٰی-نابلس-جھڑپیں

مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب بیتا گاؤں میں یہودی بستیوں کی توسیع کے خلاف احتجاج کے بعد جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی لڑکا اسرائیلی فوجیوں پر پتھر پھینک رہا ہے۔(شِنہوا)

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطٰی-نابلس-جھڑپیں

مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب بیتا گاؤں میں یہودی بستیوں کی توسیع کے خلاف احتجاج کے بعد جھڑپوں کے دوران فلسطینی مظاہرین میں سے ایک شخص ٹائر جلا رہا ہے۔(شِنہوا)

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-واشنگٹن، ڈی سی- سرد موسم

امریکہ،واشنگٹن ڈی سی میں سرد موسم اورتیز ہواؤں میں لوگ نیشنل مال کی سیر کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-واشنگٹن، ڈی سی- سرد موسم

امریکہ، واشنگٹن ڈی سی میں سردی اور تیز ہواؤں میں ایک خاتون نیشنل مال کی سیرکر رہی ہے۔(شِنہوا)

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-واشنگٹن، ڈی سی- سرد موسم

امریکہ، واشنگٹن ڈی سی میں سرد موسم اور تیز ہواؤں میں لوگ لِنکن میموریل ریفلکٹنگ پول کی سیرکررہے ہیں۔(شِنہوا)

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور یوراگوئے کے وزرائے خارجہ کا سفارتی ت...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے چین اور یوراگوئے تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر یوراگوائے کے اپنے ہم منصب فرانسسکو بوسٹیلو کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔

چھن نے اپنے پیغام میں کہا کہ 35 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مساوی سلوک کیا اور مل کر کام کیا ہے جبکہ اس دوران دو طرفہ تعلقات کوبڑا فروغ حاصل ہوا ہے  جوتیزی سے پختہ اور مستحکم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کیا  عملی تعاون میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے  اور اسٹریٹجک روابط کو وسعت دی  ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

چھن نے کہا کہ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کروہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل کرنے، دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے، باہمی فائدہ مند اور دوستانہ تعلقات کو تیز کرنے ،دونوں  ملکوں  کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور چین یوراگوئے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں تک  پہنچانےکے لیے یوروگوائے کے وزیر خارجہ بوسٹیلو کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یوراگوئے کے وزیر خارجہ بوسٹیلو نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، چین یوروگوائے تعلقات نے ترقی کی اچھی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے اپنے پختہ یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور تعاون پر مبنی تعلقات کی بدولت یوروگوئے اور چین کی تزویراتی شراکت داری مزید قریب تر ہوگی۔

بیجنگ 2022 اولمپک گیمزکی آفیشل فلم جلد ریلیز...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ 2022 کے اولمپک سرمائی کھیلوں کی آفیشل فلم پوسٹ پروڈکشن کے آخری مرحلے میں ہے جو جلد ہی چین میں اور اس سال کے آخر میں بین الاقوامی سطح پرریلیز کی جائے گی۔

بیجنگ 2022 آرگنائزنگ کمیٹی (بی او سی اوجی) کے مطابق  معروف چینی ہدایت کار ژانگ یمو کے بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر اور فلمساز ژانگ ہی  پھنگ کے ساتھ بطور جنرل کنسلٹنٹ، لو چھوان کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم  میں بیجنگ 2022 کے اہم لمحات کو دکھایا گیا ہے، جس میں 4 فروری 2022 کی شام ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران  آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی شامل ہے۔ لو نے بتایا کہ اس آفیشل فلم کی تیاری 2020 میں شروع کی گئی ۔جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح مختلف فنکشنل ایریاز، اداروں اور پارٹیز نے گیمز کےکامیاب انعقاد کے لیے کوویڈ-19 سے درپیش مشکلات اور دباؤ پر قابو پانے کے لیے قریبی تعاون کیا۔ 

اقوام متحدہ کا ایم 23 باغیوں سے جمہوریہ کانگ...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ (یو این) کی سلامتی کونسل نے مارچ 23تحریک (ایم 23) کے باغیوں سے جمہوریہ کانگو  کے تمام مقبوضہ علاقوں سے انخلاء کے مطالبے کی تجدیدکرتے ہوئے تمام مسلح گروپوں کو غیر مسلح کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایک پریس بیان میں کونسل کے اراکین نے جمہوریہ کانگو میں شمالی کیوو صوبے میں ایم 23 تحریک کے حملوں کے حالیہ سلسلے اور باغی گروپ کی پیش قدمی کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے افریقی یونین کی توثیق شدہ لوانڈا معاہدے کے تحت دشمنی پر مبنی  سرگرمیوں کے فوری خاتمے اورایم 23تحریک کی طرف سے مزید پیش قدمی روکنے اور تمام مقبوضہ علاقوں سے اس کے انخلاء کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

گزشتہ نومبر میں انگولا کے دارالحکومت لوانڈا میں ہونے والی ایک چھوٹی سربراہ کانفرنس میں افریقی رہنماؤں نے شمالی کیوو میں فوری جنگ بندی، مقبوضہ علاقوں سے ایم 23تحریک کے فوری انخلاء، اور غیر ملکی مسلح گروہوں کی تخفیف اسلحہ اور وطن واپسی پر اتفاق کیا تھا۔

بیان میں 15 رکنی کونسل نے اتحادی ڈیموکریٹک فورسز اور کوآپریٹو فاردی ڈیولپمنٹ آف کانگو کے باغیوں کی طرف سے  جمہوریہ کانگوکے ایتوری اورشمالی کیوو صوبوں میں شہریوں پر حالیہ حملوں کی بھی شدید مذمت کی۔

جمہوریہ کانگوکا مشرقی حصہ کئی دہائیوں سے ملیشیا گروپوں، خاص طور پر اے ڈی ایف اورایم 23 کے باغیوں کی وجہ سے شورش کا شکار ہے۔

کونسل کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ مسلح گروپوں کے تمام ارکان کو فوری اور مستقل طور پر ختم کیا جائے، ہتھیار ڈال دیے جائیں، تشدد کو مسترد کیا جائے، خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والی خلاف ورزیوں کو ختم کیا جائے اور بچوں کو ان کی قید سے رہا کیا جائے۔

انہوں نے غیر ملکی مسلح گروپوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے آبائی ممالک کو واپس جائیں۔

بیان میں کونسل کے اراکین نےجمہوریہ کانگو کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اعلیٰ چینی عہدیدار کاغلط فہمی سے بچنے کے لیے...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معلومات کے بروقت تبادلوں کو برقرار رکھنے، غلط فہمی سے بچنےاور کسی متوقع صورتحال میں اختلافات حل کرنے کی ضرورت ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے دفتر خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹراورسی پی سی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کہی۔

دوران گفتگو دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کی کہ کسی متوقع  صورت حال میں پر سکون رہتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں اس سے کیسے نمٹا جائے۔ وانگ نےکہا کہ ایک ذمہ دار ملک کے طور پر، چین ہمیشہ بین الاقوامی قانون کی سختی سے پابندی  کر ے گا  اور کسی بھی بے بنیاد قیاس آرائی یا افواہوں کے پیچھے نہیں چلے گا۔

جنوری میں چین کی لاجسٹک سرگرمیاں سست روی کا...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں جنوری میں موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات  کے باعث  لاجسٹکس کی سرگرمیاں سست روی کا شکار رہیں اورشعبے کا کاروباری حجم کم ہوا۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ملک کی لاجسٹکس مارکیٹ کی کارکردگی کا پتہ لگانے والا انڈیکس جنوری میں 44.7 فیصد رہا جو دسمبر 2022 سے 1.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

50 فیصد سے اوپر انڈیکس توسیع کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ اس سے کم کاروباری حجم میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

فیڈریشن کے مطابق تعطیلات کی وجہ سے لاجسٹکس کے کاروباری پیمانے میں کمی واقع ہوئی۔

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی خدمات آؤٹ سورسنگ صنعت کی2022 میں مستح...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی خدمات آؤٹ سورسنگ کی صنعت نے 2022 میں مستحکم توسیع کو برقرار رکھا جو صنعت کی مضبوطی کی عکاسی  کرتی ہے ۔

 وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق چینی کمپنیوں نے گزشتہ سال تقریباً 24کھرب40 ارب یوآن (تقریباً362ارب امریکی ڈالر) کے خدمات آؤٹ سورسنگ کے معاہدوں پر دستخط کیے جو گزشتہ سال کی نسبت 14.2 فیصد زائد ہے۔

2022 میں معاہدے کی لاگت سالانہ 10.3 فیصد اضافے سے 16کھرب50 ارب یوآن تک پہنچ گئی ۔

آؤٹ سورسنگ سے مراد کسی بیرونی پارٹی کو خدمات انجام دینے یا سامان تیار کرنے کا ٹھیکہ دینا ہے جو عام طور پر متعلقہ ادارے کے ملازمین ہی سر انجام دیتے ہیں۔

مجموعی طور پرخدمات آؤٹ سورسنگ معاہدے کی مالیت  گزشتہ سال کی نسبت 16.7 فیصد بڑھ کر تقریباً 13کھرب 20 ارب یوآن ہو گئی۔

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کا یوکرین کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد م...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت  نےیوکرین کے لیے 2ارب20کروڑامریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کی اضافی سیکیورٹی امدادکا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ایک بیان کے مطابق تازہ ترین پیکج کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں42کروڑ50لاکھ ڈالر صدارتی ڈرا ڈاؤن اتھارٹی کے ذریعے اور ایک ارب75کروڑ ڈالر کانگریس سے منظور شدہ یوکرین سیکیورٹی امدادکے اقدام کے تحت فراہم کئے جائیں گے۔

امداد میں جو چیز خاص طور پر قابل توجہ ہے وہ ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ ہیں یا ہمراس میزائل لانچرز ہیں جو امریکہ نے یوکرین کوفراہم کیے ہیں۔

نئے راکٹ جی پی ایس گائیڈڈ گراؤنڈ لانچڈ سمال ڈائی میٹر بمز (جی ایل ایس ڈی بی) ہیں جن کی رینج تقریباً 90 میل ہے جواس سے قبل امریکی فراہم کردہ ہمراس میزائل کی 40 میل کی رینج سے دوگنی سے بھی زیادہ ہے۔

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے باضابطہ طور پر پاکستان کو جوہری توانا...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے باضابطہ طور پر پاکستان کو جوہری توانائی سے چلنے والے دو بجلی گھرفراہم کر دیے ہیں۔

چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن(سی این این سی)کےمطابق کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ (کے-3) کے یونٹ 3 کے افتتاح کے ساتھ،20 لاکھ کلو واٹ کے ہوا لونگ-1 کے یونٹس کے-2اور کے-3 دونوں اب باضابطہ طور پر پاکستان کو فراہم کر دیے گئے ہیں جنہوں نے کام شروع کر دیا ہے۔

سی این این سی نے کہا کہ اس نے پاکستان میں دو جوہری بجلی گھر بنائے ہیں جن میں کل چھ نیوکلیئر پاور یونٹ ہیں۔ ان میں سے، کراچی کے-2/کے-3 نیوکلیئر پاور پلانٹ پاکستان کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے اور ملک کا پہلا دس لاکھ کلوواٹ گریڈ سنگل یونٹ پاور پراجیکٹ ہے۔

تجارتی بنیادوں پر بجلی پیداوار کے آغاز کے بعد سے کے-2اور کے-3 یونٹس نے تقریباً 20 ارب کلو واٹ- گھنٹے بجلی پیدا کی ہے، جس نے پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس منصوبے سے مقامی لوگوں کے لیے 60 ہزارسے زیادہ ملازمتیں بھی فراہم کی گئیں۔

ہوا لونگ-1تیسری نسل کی نیوکلیئر پاور ٹیکنالوجی کی ایک شکل ہے جسے چین نے آزادانہ طور پر تیار کیا ہے۔

شہری ہوائی جہاز غیر ارادی طور پرامریکی فضائی...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جمعہ کو امریکی فضائی حدود میں اپنے ایک شہری ہوائی جہاز کے غیر ارادی طور پر داخل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس سے پہلے کی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایک چینی بغیر پائلٹ ہوائی جہاز کو امریکی فضائی حدود میں دیکھا گیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ  ہوائی جہازچین کا تھا ، اوریہ ایک ہوائی جہا ز تھا جسے خاص طور پر موسمیاتی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق، ویسٹرلیز سے متاثر اور محدود سیلف اسٹیئرنگ کی صلاحیت کی وجہ سے ہوائی جہاز اپنے طے شدہ راستے سے بہت دور ہٹ گیاتھا۔ ترجمان نے کہا کہ چین کی جانب سے امریکی فضائی حدود میں جہاز کے زبردستی داخلے پر افسوس ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ چین امریکہ  کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا اور فورس میجر کی وجہ سے پیدا ہونے والی اس غیر متوقع صورتحال کو مناسب طریقے سے حل کرے گا۔

چینی کمپنیوں کی بارسلونا میں ہونے والے دنیا...

بارسلونا، اسپین(شِنہوا) کوویڈ-19 کی وجہ سے تین سال غیرحاضررہنے کے بعد، چین کی ٹیک کمپنیاں یورپ میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کررہی ہیں،اورانہوں نے دنیا کے معروف آڈیو ویژول (اے وی )سسٹم انٹیگریشن،  انٹیگریٹڈ سسٹمزیورپ  (آئی ایس ای ) کے 31 جنوری سے3 فروری تک ہونے والے شو میں شرکت کی۔

ایونٹ میں 1ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان اور دنیا بھر سےتقریباً 52ہزار زائرین نے شرکت کی  جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10ہزار زیادہ ہیں۔ نمائش کنندگان نے 8 کے ایل ای ڈی اسکرینز،ورچوئل رئیلٹی،ڈیجیٹل ایمرشن  اور3ڈی  پروجیکشنزجیسی اے وی سیکٹر کی جدید ترین تکنیکی ایجادات کی نمائش کی۔

چین کے جنوبی  صوبے گوانگ ڈونگ کے  معروف ایل ای ڈی ڈسپلے مینوفیکچررلیڈمین کے مارکیٹنگ منیجر، لیسلے  ڈونگ نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے زیادہ لوگ یہاں آئیں گے،ہمارے پاس بہت سارے صارفین ہیں اور ہم  اپنی مصنوعات پیش کرنے کا انتظارنہیں کرسکتے۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرومیں چینی آڈیو ویژول برانڈ "چائنہ زون" کی لانچنگ تقریب میں چینی آڈیو ویژول مواد پیش کیا جارہا ہے۔(شِنہوا)

لیسلے  نے کہا کہ ان کی کمپنی نے نمائش میں شرکت کی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی نمائش صارفین کے ساتھ روابط بنانے اور بلمشافہ  بات کرنے کا بہترین طریقہ ہےجس سے  ای میلز اور فون کالز پر صرف ہونے والے وقت اور توانائی کی بچت ہوتی ہے۔

گوانگ ڈونگ کے شہر شینژین کی  ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرون کے منیجر فیلکس وانگ نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ  ہم اپنی مصنوعات کی نمائش اور غیر ملکی صارفین کے سامنے اپنا تعارف کرانے کے لیے بڑے ایونٹس میں بیرون ملک جانا پسند کرتے ہیں۔

آئی ایس ای کے مطابق، اس سال تجارتی میلے میں سو سے زائد چینی کمپنیوں نے حصہ لیا اور 30 سے زائد چینی فرموں نے نمائشی بوتھ لگائے۔

چین کے فولڈ ایبل فونز کی فروخت میں 144.4 فیص...

بیجنگ(شِنہوا)چینی مارکیٹ میں فولڈ ایبل فونز کی فروخت میں 2022 میں گزشتہ سال کی نسبت 144.4 فیصد اضافہ ہواجودیگرموبائل فونز کی مجموعی فروخت سے الگ ہے۔

تحقیق اور مشاورتی کمپنی سینو ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایسے فونز کی فروخت کا حجم گزشتہ سال28لاکھ 30ہزار یونٹس تک پہنچ گیاجس سے مسلسل نو سہ ماہیوں میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں اس غیر معمولی شرح ترقی کی وجہ بڑے سمارٹ فون برانڈز کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری اور چین میں ترقی پذیر آرگینک لائٹ ایمیٹنگ ڈائیوڈ ڈسپلے ٹیکنالوجیزکو قرار دیا گیاہے۔

صف اول کے سات برانڈز کی  فروخت میں ایک سال پہلے سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہواوے جومارکیٹ کےحجم کے لحاظ سے بھی سب سے بڑا ہے، 2022 میں 14لاکھ40ہزار یونٹس کی فروخت کے ساتھ فہرست رہا جو گزشتہ سال کی نسبت132 فیصد زیادہ ہے۔ اوپواور شیائومی کی فروخت میں بھی بالترتیب 453 فیصد اور 112 فیصد کا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ فولڈ ایبل فون سستے اورزیادہ مقبول ہونے کی وجہ سے ان کی مارکیٹ مزید پھیلے گی ۔

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کاامریکی وزیرخارجہ کا دورہ ملتوی کرنے ک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا دورہ چین ملتوی کرنے کے امریکی اعلان پرردعمل دیاہے۔

 رپورٹس کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر حکام نے جمعہ کو کہا کہ امریکی فضائی حدود میں چینی بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کے داخل ہونے کی وجہ سے، بلنکن نے چین کا اپنا طے شدہ دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے ہفتہ کو  ایک بیان میں کہا کہ بغیر پائلٹ ہوائی جہاز کے امریکی فضائی حدود میں غیر اردادی طور سے داخلے کے حوالے سے، چین نے اس کی تصدیق کی ہے اوراس حوالے سے  امریکہ کو مطلع کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ایک سویلین ہوائی جہاز تھا جسے بنیادی طور پر موسمیاتی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ویسٹرلیز سے متاثر اور محدود سیلف اسٹیئرنگ صلاحیت کی وجہ سے  ہوائی جہاز اپنے طے شدہ راستے سے بہت دور ہٹ گیاتھا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ مکمل طور پر غیر متوقع صورت حال تھی جو فورس میجر کی وجہ سے ہوئی ہے اور حقائق بالکل واضح ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ بین الاقوامی قانون پر سختی سے عملدرآمد  اور تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے  خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی کبھی کسی خود مختار ملک کی سرزمین یا فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

چینی کابینہ کا اجلاس ،حکومتی امورکی رپورٹ پر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے اجلاس میں حکومتی امورکی رپورٹ کے مسودے پرغورکیاگیا۔

 اس دستاویز پر مارچ میں ہونے والے اعلیٰ مقننہ کے سالانہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم لی کھ چھیانگ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رپورٹ کا مسودہ رائے لینے کے لیے مقامی حکومتوں اور مرکزی حکومت کے متعلقہ محکموں کو بھجوایاجائے گا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے لی نے کہا کہ گزشتہ سال چین نے انتہائی پیچیدہ اور شدید بین الاقوامی اورملکی حالات میں ترقی کرتے ہوئے سخت محنت سے نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا سے اقتصادیاں سرگرمیاں متاثرہونے سمیت دیگرکئی ایک غیرمتوقع عوامل کے باجود ملک نے پرعزم ردعمل کا مظاہرہ کیا،طے شدہ پالیسیوں اور اقدامات کو وقت سے پہلے مکمل کیا، سپلائی کے شعبے میں ساختی اصلاحات کو مسلسل فروغ اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے تیزی سے پالیسیوں اور اقدامات پر مبنی پیکیج جاری کیے۔

انہوں نے بتایا کہ درآمدی افراط زر کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے کاروباری اداروں، خاص طور پر مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور انفرادی کاروباروں کی مدد، سرمایہ کاری، کھپت اور غیر ملکی تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کو فروغ دینے اور سپلائی اور قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے پالیسی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی فیوچرز کمپنیوں کے خالص منافع میں کمی

بیجنگ(شِنہوا) چین کی فیوچرز کمپنیوں کے خالص منافع میں گزشتہ سال کمی دیکھی گئی۔

 چائنہ فیوچر ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 150 فیوچر کمپنیوں کا خالص منافع 10ارب99کروڑیوآن(تقریباً 1ارب63کروڑامریکی ڈالر) تھا جو گزشتہ سال کی نسبت 19.82 فیصد کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ان کمپنیوں کی آپریٹنگ آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 18.81 فیصد کم ہو کر40ارب16کروڑ یوآن رہی۔

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ اور چینی مین لینڈکے درمیان 6 فروری...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ اور چینی مین لینڈکے درمیان معمول کا سفر 6 فروری سے مکمل طور پر دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان انتظامات میں یومیہ مقررہ تعداد کی حد ختم کرنے کے ساتھ  تمام باؤنڈری کنٹرول پوائنٹس کھول دیے جائیں گے، پری ڈیپارچر نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کی شرط ختم اور کراس باؤنڈری طلباء کے لیے منظم انداز میں فیس ٹو فیس  کلاسز دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ انتظامات مرکزی حکومت، گوانگ ڈونگ کی صوبائی حکومت اور شینژین میونسپل حکومت کے ساتھ  مشاورت اور ہم آہنگی کے بعد اٹھائے گئے ہیں۔

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اعلی چینی عہدیدار کاغلط فہمی سے بچنے کے لیے...

چین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معلومات کے بروقت تبادلوں کو برقرار رکھنے، غلط فہمی سے بچنیاور کسی متوقع صورتحال میں اختلافات حل کرنے کی ضرورت ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے دفتر خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹراورسی پی سی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کہی۔دوران گفتگو دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کی کہ کسی متوقع صورت حال میں پر سکون رہتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں اس سے کیسے نمٹا جائے۔ وانگ نیکہا کہ ایک ذمہ دار ملک کے طور پر، چین ہمیشہ بین الاقوامی قانون کی سختی سے پابندی کر ے گا اور کسی بھی بے بنیاد قیاس آرائی یا افواہوں کے پیچھے نہیں چلے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوری میں چین کی لاجسٹک سرگرمیاں سست روی کا...

چین میں جنوری میں موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات کے باعث لاجسٹکس کی سرگرمیاں سست روی کا شکار رہیں اورشعبے کا کاروباری حجم کم ہوا۔چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ملک کی لاجسٹکس مارکیٹ کی کارکردگی کا پتہ لگانے والا انڈیکس جنوری میں 44.7 فیصد رہا جو دسمبر 2022 سے 1.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔50 فیصد سے اوپر انڈیکس توسیع کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ اس سے کم کاروباری حجم میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔فیڈریشن کے مطابق تعطیلات کی وجہ سے لاجسٹکس کے کاروباری پیمانے میں کمی واقع ہوئی۔