• -, -
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین کی خدمات آٹ سورسنگ صنعت کی2022 میں مستحک...

چین کی خدمات آٹ سورسنگ کی صنعت نے 2022 میں مستحکم توسیع کو برقرار رکھا جو صنعت کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے ۔ وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق چینی کمپنیوں نے گزشتہ سال تقریبا 24کھرب40 ارب یوآن(تقریبا362ارب امریکی ڈالر) کے خدمات آٹ سورسنگ کے معاہدوں پر دستخط کیے جو گزشتہ سال کی نسبت 14.2 فیصد زائد ہے۔2022 میں معاہدے کی لاگت سالانہ 10.3 فیصد اضافے سے 16کھرب50 ارب یوآن تک پہنچ گئی ۔آٹ سورسنگ سے مراد کسی بیرونی پارٹی کو خدمات انجام دینے یا سامان تیار کرنے کا ٹھیکہ دینا ہے جو عام طور پر متعلقہ ادارے کے ملازمین ہی سر انجام دیتے ہیں۔مجموعی طور پرخدمات آٹ سورسنگ معاہدے کی مالیت گزشتہ سال کی نسبت 16.7 فیصد بڑھ کر تقریبا 13کھرب 20 ارب یوآن ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کا یوکرین کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد م...

امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت نییوکرین کے لیے 2ارب20کروڑامریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کی اضافی سیکیورٹی امدادکا اعلان کیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے ایک بیان کے مطابق تازہ ترین پیکج کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں42کروڑ50لاکھ ڈالر صدارتی ڈرا ڈان اتھارٹی کے ذریعے اور ایک ارب75کروڑ ڈالر کانگریس سے منظور شدہ یوکرین سیکیورٹی امدادکے اقدام کے تحت فراہم کئے جائیں گے۔امداد میں جو چیز خاص طور پر قابل توجہ ہے وہ ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ ہیں یا ہمراس میزائل لانچرز ہیں جو امریکہ نے یوکرین کوفراہم کیے ہیں۔نئے راکٹ جی پی ایس گائیڈڈ گرانڈ لانچڈ سمال ڈائی میٹر بمز (جی ایل ایس ڈی بی) ہیں جن کی رینج تقریبا 90 میل ہے جواس سے قبل امریکی فراہم کردہ ہمراس میزائل کی 40 میل کی رینج سے دوگنی سے بھی زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے باضابطہ طور پر پاکستان کو جوہری توانا...

چین نے باضابطہ طور پر پاکستان کو جوہری توانائی سے چلنے والے دو بجلی گھرفراہم کر دیے ہیں۔چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن(سی این این سی)کے مطابق کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ (کے۔ 3) یونٹ کے افتتاح کے ساتھ 20 لاکھ کلو واٹ کے ہوا لونگ-1 کے یونٹس کے-2اور کے-3 دونوں اب باضابطہ طور پر پاکستان کو فراہم کر دیے گئے ہیں جنہوں نے کام شروع کر دیا ہے۔سی این این سی نے کہا کہ اس نے پاکستان میں دو جوہری بجلی گھر بنائے ہیں جن میں کل چھ نیوکلیئر پاور یونٹ ہیں۔ ان میں سے، کراچی کے-2/کے-3 نیوکلیئر پاور پلانٹ پاکستان کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے اور ملک کا پہلا دس لاکھ کلوواٹ گریڈ سنگل یونٹ پاور پراجیکٹ ہے۔تجارتی بنیادوں پر بجلی پیداوار کے آغاز کے بعد سے کے-2اور کے-3 یونٹس نے تقریبا 20 ارب کلو واٹ- گھنٹے بجلی پیدا کی ہے، جس نے پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس منصوبے سے مقامی لوگوں کے لیے 60 ہزارسے زیادہ ملازمتیں بھی فراہم کی گئیں۔ہوا لونگ-1تیسری نسل کی نیوکلیئر پاور ٹیکنالوجی کی ایک شکل ہے جسے چین نے آزادانہ طور پر تیار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہری ہوائی جہاز غیر ارادی طور پرامریکی فضائی...

چین نے جمعہ کو امریکی فضائی حدود میں اپنے ایک شہری ہوائی جہاز کے غیر ارادی طور پر داخل ہونے کی تصدیق کی ہے۔اس سے پہلے کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک چینی بغیر پائلٹ ہوائی جہاز کو امریکی فضائی حدود میں دیکھا گیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ہوائی جہازچین کا تھا ، اوریہ ایک ہوائی جہا ز تھا جسے خاص طور پر موسمیاتی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق، ویسٹرلیز سے متاثر اور محدود سیلف اسٹیئرنگ کی صلاحیت کی وجہ سے ہوائی جہاز اپنے طے شدہ راستے سے بہت دور ہٹ گیاتھا۔ ترجمان نے کہا کہ چین کی جانب سے امریکی فضائی حدود میں جہاز کے زبردستی داخلے پر افسوس ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا اور فورس میجر کی وجہ سے پیدا ہونے والی اس غیر متوقع صورتحال کو مناسب طریقے سے حل کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنیوں کی بارسلونا میں ہونے والے دنیا...

کوویڈ-19 کی وجہ سے تین سال غیرحاضررہنے کے بعد، چین کی ٹیک کمپنیاں یورپ میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کررہی ہیں،اورانہوں نے دنیا کے معروف آڈیو ویژول (اے وی)سسٹم انٹیگریشن، انٹیگریٹڈ سسٹمزیورپ((آئی ایس ای) کے 31 جنوری سے3 فروری تک ہونے والے شو میں شرکت کی۔ایونٹ میں 1ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان اور دنیا بھر سیتقریبا 52ہزار زائرین نے شرکت کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10ہزار زیادہ ہیں۔ نمائش کنندگان نے 8 کے ایل ای ڈی اسکرینز،ورچوئل رئیلٹی،ڈیجیٹل ایمرشن اور3ڈی پروجیکشنزجیسی اے وی سیکٹر کی جدید ترین تکنیکی ایجادات کی نمائش کی۔چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے معروف ایل ای ڈی ڈسپلے مینوفیکچررلیڈمین کے مارکیٹنگ منیجر، لیسلے ڈونگ نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے زیادہ لوگ یہاں آئیں گے،ہمارے پاس بہت سارے صارفین ہیں اور ہم اپنی مصنوعات پیش کرنے کا انتظارنہیں کرسکتے۔لیسلے نے کہا کہ ان کی کمپنی نے نمائش میں شرکت کی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی نمائش صارفین کے ساتھ روابط بنانے اور بلمشافہ بات کرنے کا بہترین طریقہ ہیجس سے ای میلز اور فون کالز پر صرف ہونے والے وقت اور توانائی کی بچت ہوتی ہے۔گوانگ ڈونگ کے شہر شینژین کی ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرون کے منیجر فیلکس وانگ نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی مصنوعات کی نمائش اور غیر ملکی صارفین کے سامنے اپنا تعارف کرانے کے لیے بڑے ایونٹس میں بیرون ملک جانا پسند کرتے ہیں۔آئی ایس ای کے مطابق، اس سال تجارتی میلے میں سو سے زائد چینی کمپنیوں نے حصہ لیا اور 30 سے زائد چینی فرموں نے نمائشی بوتھ لگائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے فولڈ ایبل فونز کی فروخت میں 144.4 فیص...

چینی مارکیٹ میں فولڈ ایبل فونز کی فروخت میں 2022 میں گزشتہ سال کی نسبت 144.4 فیصد اضافہ ہواجودیگرموبائل فونز کی مجموعی فروخت سے الگ ہے۔تحقیق اور مشاورتی کمپنی سینو ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایسے فونز کی فروخت کا حجم گزشتہ سال28لاکھ 30ہزار یونٹس تک پہنچ گیاجس سے مسلسل نو سہ ماہیوں میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں اس غیر معمولی شرح ترقی کی وجہ بڑے سمارٹ فون برانڈز کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری اور چین میں ترقی پذیر آرگینک لائٹ ایمیٹنگ ڈائیوڈ ڈسپلے ٹیکنالوجیزکو قرار دیا گیاہے۔صف اول کے سات برانڈز کی فروخت میں ایک سال پہلے سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہواوے جومارکیٹ کیحجم کے لحاظ سے بھی سب سے بڑا ہے، 2022 میں 14لاکھ40ہزار یونٹس کی فروخت کے ساتھ فہرست رہا جو گزشتہ سال کی نسبت132 فیصد زیادہ ہے۔ اوپواور شیائومی کی فروخت میں بھی بالترتیب 453 فیصد اور 112 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ فولڈ ایبل فون سستے اورزیادہ مقبول ہونے کی وجہ سے ان کی مارکیٹ مزید پھیلے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کاامریکی وزیرخارجہ کا دورہ ملتوی کرنے کے...

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا دورہ چین ملتوی کرنے کے امریکی اعلان پرردعمل دیاہے۔ رپورٹس کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر حکام نے جمعہ کو کہا کہ امریکی فضائی حدود میں چینی بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کے داخل ہونے کی وجہ سے، بلنکن نے چین کا اپنا طے شدہ دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ بغیر پائلٹ ہوائی جہاز کے امریکی فضائی حدود میں غیر اردادی طور سے داخلے کے حوالے سے، چین نے اس کی تصدیق کی ہے اوراس حوالے سے امریکہ کو مطلع کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ایک سویلین ہوائی جہاز تھا جسے بنیادی طور پر موسمیاتی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ویسٹرلیز سے متاثر اور محدود سیلف اسٹیئرنگ صلاحیت کی وجہ سے ہوائی جہاز اپنے طے شدہ راستے سے بہت دور ہٹ گیاتھا۔ترجمان نے کہا کہ یہ مکمل طور پر غیر متوقع صورت حال تھی جو فورس میجر کی وجہ سے ہوئی ہے اور حقائق بالکل واضح ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ بین الاقوامی قانون پر سختی سے عملدرآمد اور تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی کبھی کسی خود مختار ملک کی سرزمین یا فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کابینہ کا اجلاس ،حکومتی امورکی رپورٹ پر...

چین کی ریاستی کونسل کے اجلاس میں حکومتی امورکی رپورٹ کے مسودے پرغورکیاگیا۔ اس دستاویز پر مارچ میں ہونے والے اعلی مقننہ کے سالانہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔وزیراعظم لی کھ چھیانگ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رپورٹ کا مسودہ رائے لینے کے لیے مقامی حکومتوں اور مرکزی حکومت کے متعلقہ محکموں کو بھجوایاجائے گا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے لی نے کہا کہ گزشتہ سال چین نے انتہائی پیچیدہ اور شدید بین الاقوامی اورملکی حالات میں ترقی کرتے ہوئے سخت محنت سے نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا سے اقتصادیاں سرگرمیاں متاثرہونے سمیت دیگرکئی ایک غیرمتوقع عوامل کے باجود ملک نے پرعزم ردعمل کا مظاہرہ کیا،طے شدہ پالیسیوں اور اقدامات کو وقت سے پہلے مکمل کیا، سپلائی کے شعبے میں ساختی اصلاحات کو مسلسل فروغ اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے تیزی سے پالیسیوں اور اقدامات پر مبنی پیکیج جاری کیے۔انہوں نے بتایا کہ درآمدی افراط زر کے دبا سے نمٹنے کے لیے کاروباری اداروں، خاص طور پر مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور انفرادی کاروباروں کی مدد، سرمایہ کاری، کھپت اور غیر ملکی تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کو فروغ دینے اور سپلائی اور قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے پالیسی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی فیوچرز کمپنیوں کے خالص منافع میں کمی

چین کی فیوچرز کمپنیوں کے خالص منافع میں گزشتہ سال کمی دیکھی گئی۔ چائنہ فیوچر ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 150 فیوچر کمپنیوں کا خالص منافع 10ارب99کروڑیوآن(تقریبا 1ارب63کروڑامریکی ڈالر) تھا جو گزشتہ سال کی نسبت 19.82 فیصد کم ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ان کمپنیوں کی آپریٹنگ آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 18.81 فیصد کم ہو کر40ارب16کروڑ یوآن رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ اور چینی مین لینڈکے درمیان 6 فروری...

ہانگ کانگ اور چینی مین لینڈکے درمیان معمول کا سفر 6 فروری سے مکمل طور پر دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان انتظامات میں یومیہ مقررہ تعداد کی حد ختم کرنے کے ساتھ تمام بانڈری کنٹرول پوائنٹس کھول دیے جائیں گے، پری ڈیپارچر نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کی شرط ختم اور کراس بانڈری طلبا کے لیے منظم انداز میں فیس ٹو فیس کلاسز دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ انتظامات مرکزی حکومت، گوانگ ڈونگ کی صوبائی حکومت اور شینژین میونسپل حکومت کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی کے بعد اٹھائے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اسلام آباد سے کراچی اپنی منتقلی روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ شیخ رشید نے کراچی اور مری میں درج مقدمات کے سلسلے میں اپنی پولیس کو حوالگی روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ وکیل سردار عبدالرزاق خان کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگایا جس کا میں نے حوالہ دیا، میرے خلاف مقدمات میں مدعی متاثرہ فریق نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیاسی بیان بازی کی بنا پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے نیز آبپارہ ، مری اور کراچی کے مقدمات غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی کا مقدمہ اختیار سے تجاوز قرار دیا جائے یا اسلام آباد منتقل کیا جائے۔ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک کراچی منتقلی سے روکنے کا حکم جاری کرے۔ شیخ رشید کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اسلام آباد ، سندھ اور پنجاب کے آئی جیز ، سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کا...

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے دعوت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اے پی سی میں شرکت کے لیے شیخ رشید احمد اور اعظم سواتی کو بطور پارٹی نمائندہ نامزد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے مشورہ دیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں شیخ رشید احمد اور اعظم سواتی کو پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہیے۔ فواد چودھری کی جانب سے دیئے گئے مشورے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید سابق وزیر داخلہ رہ چکے ہیں، وہ سکیورٹی صورت حال سے بخوبی واقف ہیں، نمائندگی کے لیے اعظم سواتی کا نام بھی دیا گیا ہے، ان سے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ سینئر سیاست دان ہیں اور اے پی سی میں پارٹی کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں۔ موجودہ سیاسی قیادت کو ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا اندازہ ہی نہیں ہے، خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے متعلق ہمارے لوگ بار بار توجہ دلاتے رہے، ہماری بات سننے کے بجائے ہمارے ارکان پر غداری اور بغاوت کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت میں ہر معاملے پر سنجیدگی کا فقدان ہے، یہ اس معاملے میں بھی فوٹو شوٹ کی حد تک سنجیدہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان ملکی مفادات کیلئے بھی ساتھ بیٹھنے...

سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملکی مفادات کے معاملات پر بھی کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں ۔ سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ عمران خان نا کشمیر کے معاملے پر قومی یکجہتی کا حصہ بنے نہ ہی اب دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیں ، عمران خان تاثر دے رہے ہیں کہ دہشتگردی صرف ملک اور قوم کا مسئلہ ہے، تحریک انصاف کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرکے دہشتگردوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ تحریک انصاف ان کے خلاف نہیں، عمران خان تقسیم کا پیغام دے کردہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، ان کی سیاست کا مقصد صرف اپنے ذاتی مفادت تک ہی محدود ہے۔ شیری رحمان کا مزید کہناتھا کہ سیاسی قوتیں قومی بحران میں ذاتی مفادات بھول کر یکجہتی کا پیغام دیتی ہیں، عمران خان کی تقسیم کی سیاست ملک دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے، مذمت کافی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف اپنا بیانیہ واضح کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور دھماکا فورسز کو فورسز سے لڑانے کی کوشش...

گورنر خیبرپختونخواغلام علی نے کہا کہ دھماکے کرنے والے چاہتے تھے کہ پولیس کا مورال گرے، دہشتگردی کا جو واقعہ ہوا یہ فورسز کو فورسز سے لڑانے کی کوشش تھی۔ پشاور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پشاور سانحے پر سب غمزدہ ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ہیں، دھماکے کرنے والے چاہتے تھے کہ پولیس کا مورال گرے، خیبرپختونخوا میں سانحے ہورہے ہیں، دو ہفتے سے کہہ رہا ہوں کہ سیاسی جماعتوں اور اداروں کی بیٹھک ہونی چاہیے، وزیراعلی اعظم خان اور ہم ایک پیج پر ہیں، اے پی سی میں تمام جماعتوں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے، ایپکس کمیٹی میں ایک سیاسی جماعت نے شرکت نہیں کی۔ حساس معاملات پر بھی ہم ایک نہیں ہوسکتے، عوام دیکھ لیں کس کا کیا ایجنڈا ہے، ملک میں حکمرانی کا بھی ایک انداز ہوتا ہے، عمران خان نے جب بھی خط لکھا نفرت کے انداز میں لکھا، میں نے الیکشن کے لیے مشاورت کی بات کی ہے، میں نے کہا تھا کہ الیکشن کرائیں لیکن مشاور ت ضروری ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کو مزید ڈائلسز مشینیں فرا ہم کریں گے، صحت کی سہولتوں میں بہتری کی کوشش کریں گے، انہوں نے بتایا کہ وزیرصحت ایک 2 روزمیں عہدے کا حلف لیں گے۔ ضمنی الیکشن خیبرپختونخوا کے کچھ حلقوں میں ہورہے ہیں، الیکشن کمیشن کو بھی مشاورت کے لیے خط لکھا تھا، الیکشن میں سیکیورٹی دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، ڈسکہ الیکشن میں پریذائیڈنگ افسران غائب کردیئے گئے تھے، ایک سیاسی جماعت سے پوچھیں کس نے کہا کہ ایسے حالات میں استعفی دو؟ ہم نے موجودہ حالات کو سنجیدگی سے لینا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف ایرانی فلمساز جعفر پناہی کو ضمانت پر ر...

معروف ایرانی فلمساز جعفر پناہی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر نے اپنی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی جس سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف ایرانی فلمساز جعفر پناہی کو اپنی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کے بعد تہران کی جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، پناہی کے وکیل یوسف مولائی نے ان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گھر واپس آ گئے ہیں، دو دن تک مکمل بھوک ہڑتال کے باوجود پناہی کی صحت ٹھیک تھی۔ ایرانی فلمساز کی اہلیہ طاہرہ سیدی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں پناہی کو جیل سے گاڑی میں گھر لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ انکی رہائی پر عدلیہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ انکی اہلیہ نے انسٹا پیغام میں لکھا کہ جعفر پناہی کی بھوک ہڑتال کے تیسرے دن انہیں، ان کے اہل خانہ، معزز وکلا اور خانی سنیما کے نمائندوں کی کوششوں سے ایون جیل سے عارضی طور پر رہا کر دیا گیا جبکہ اس حوالے سے مزید معلومات معزز وکلا کے ذریعے پہنچائی جائیں گی ۔ ایرانی سنیما کی بڑی شخصیات میں سے ایک مانے جانے والے پناہی کو دی سرکل جیسی انعام یافتہ فلموں کے لیے جانا جاتا ہے جس نے 2000 میں وینس فلم فیسٹیول میں گولڈن لائن ایوارڈ جیتا تھا جبکہ انہوں نے اپنی 1995 کی فلم وائٹ کے لیے کینز فلم فیسٹیول کا کیمرہ ڈی آر انعام بھی حاصل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ،گرم راڈ سے نومولود بچی کے علاج کی کوش...

بھارت میں گرم راڈ سے نمونیہ کے علاج کی کوشش کے دوران نوزائیدہ بچی ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شاہدول میں بچی کو نمونیہ کے باعث میڈیکل کالج لایا گیا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ بچی کو دفنا دیا گیا تھا لیکن پوسٹمارٹم کیلئے قبر کشائی کی گئی۔ ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ حکام اسپتال پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ 15 دن پہلے یہ واقعہ پیش آیا۔ ضلع شاہدول کے کلکٹر نے بتایا کہ بچی کے نمونیے کا علاج نہیں کیا گیا جس سے اس کی صحت بگڑتی رہی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بچی کی ماں نے اسے 51 بار گرم راڈ لگا کر نمونیہ کے علاج کی کوشش کی، طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال میں داخل کروا گیا۔ مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقوں میں درد ختم کرنے کیلئے گرم راڈ سے علاج کرنے کا طریقہ رائج ہے لیکن اس سے جسم میں انفیکشن پھیل جاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں تین سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی...

بھارت میں درندہ صفت افراد نے تین سالہ بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے جنوبی علاقے میں پیش آیا جہاں دو ملزمان نے جنگل میں لے جاکر تین سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی شناخت 27 سالہ رام نیواس مشرا اور 22 سالہ شکتی مان سنگھ کے نام سے ہوئی جب کہ دونوں ملزمان مدھیا پردیش کے رہائشی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نئی دہلی کا کچرا اٹھانے والی مقامی کمپنی میں ہیلپر ہیں جب کہ دونوں ملزمان شادی شدہ ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع بچی کی ماں نے دی جو متاثرہ بچی کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچی اور شکایت درج کرائی۔ خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی تین سالہ بچی صبح سے لاپتا تھی اور اس نے جب بچی کی تلاش شروع کی تو اس کے پڑوسی نے بچی کو جنگل کی طرف دیکھے جانے کی اطلاع دی، جنگل میں بچی کی تلاش کے بعد وہ وہاں روتی ہوئی پائی گئی۔ خاتون کے مطابق بچی کے مخصوص حصے سے خون بہہ رہا تھا اور پوچھنے پر بچی نے واقعے سے متعلق بتایا۔ پولیس کا کہنا ہیکہ بچی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے اور واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا ، امریکا کے شمالی علاقے برفیلی ہواوں...

کینیڈا اور امریکا کے شمال مشرقی علاقے شدید برفیلی ہواں کے طوفان کی لپیٹ میں آگئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی شدید رہے گا، ریاست Maine میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک برفیلی ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ بوسٹن میں منفی 34 سینٹی گریڈ کی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز اسکول بند رہے ہیں ۔ نیو یارک شہر میں منفی 23 سینٹی گریڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔ امریکہ کے جنوب میں پیر سے اب تک خراب موسم کے باعث کم از کم 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ان میں ٹیکساس میں آٹھ، اوکلاہوما میں دو اور آرکنساس میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ دوسری جانب چین میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے، چین کے شمالی شہر موہے میں منفی 53 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی یوم بھائی چارہ کو منانے کا مقصد ہمدردی...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی یوم بھائی چارہ کو منانے کا مقصد ہمدردی، مذہبی تفہیم اور باہمی احترام کی اقدار کو فروغ دینا ہے، دنیا کے معاشروں اور فرقوں میں مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،نیا میں ہر جگہ پر مذہبی رہنماوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے پیروکاروں کے درمیان نفرت اور انتہا پسندی کو ختم کریں ۔ ہفتہ 4 فروری کو دنیا بھر میں انسانی بھائی چارے کا عالمی دن منایا گیا ،اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال 4 فروری کو یہ دن منانے کا فیصلہ 21 دسمبر 2020 کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم بھائی چارہ کو منانے کا مقصد ہمدردی، مذہبی تفہیم اور باہمی احترام کی اقدار کو فروغ دینا ، مکالمے اور عمل کے ذریعے مذہب یا عقیدے کی آزادی کے انسانی حق کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے لیے ایک فریم ورک ،طریقہ کار اور تحریک فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے فروغ اور انسانیت کو متحد کرنے کے لیے یہ اقدار انتہائی اہمیت کی حامل ہیں لیکن پوری دنیا میں نفرت انگیز تقاریر، فرقہ واریت اور تنازعات اور اختلافات کو بڑھاوا دے کرتقسیم ، عدم مساوات اور بڑھتی ہوئی مایوسی کے سبب یہ تمام اقدار ختم ہورہی ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ دنیا کے معاشروں اور فرقوں میں مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ پر مذہبی رہنماں کا فرض ہے کہ وہ اپنے پیروکاروں کے درمیان نفرت اور انتہا پسندی کو ختم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ مثبت اظہار رائے پیدا کرتا ہے ، مفاہمت اور دلوں اور ذہنوں میں امن قائم کرنے کا شفا بخش ذریعہ بنتا ہے، دلوں اور ذہنوں میں امن کی سوچ کو فروغ ملتا ہے۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ عالمی امن اور مل کر رہنے کے لیے انسانی بھائی چارے کا اعلامیہ پوپ فرانسس اور مفتی اعظم امام الاظہر شیخ احمد الطیب کی طرف سے بین المذاہب ہم آہنگی اورانسانی یکجہتی کا ایک نمونہ ہے ، آئیے اس دن ہم سب مل کر ایک ساتھ کھڑے ہونے اور ایک خاندان ہونے کے عزم کی تجدید کریں ، مل کر امن کا اتحاد بنائیں اور تنوع سے بھرپور ، مساوی وقار اور حقوق، یکجہتی کو فروغ دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، کالعدم...

سی ٹی ڈی پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے لاہور سمیت چار اضلاع سے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پنجاب حکام کے مطابق دہشتگردوں کی گرفتاری گوجرانوالہ ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، لاہور سے عمل میں لائی گئیں ، دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے ، دہشت گردوں میں عبدالرحمان ، روید خان ، غلام اللہ ، احمد حسن ، جلیل احمد ، امداد اللہ ، باسط علی ، جنید علی شامل ہیں ۔ حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، راکٹ چارجر، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے ، دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ تفتیش جاری ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 20 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ، رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 476 کومبنگ آپریشنز کے دوران 91 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ مشتبہ افراد کے خلاف 67 مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو ہراساں کرنے و...

برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون کو ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر اس کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون کو ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر اس کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم متاثرہ خاتون کو 2020 سے بلیک میل کررہا تھا، اور اس نے سوشل میڈیا پر متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کی تھیں، خاتون برطانیہ میں مقیم ہے جس کے والد کی درخواست پر کارروائی کی گئی اور ملزم مبین علی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور ملزم کے قبضے سے اس کے زیر استعمال تین موبائل فونز بھی ضبط کرلیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنیاں پاکستان کی موبائل ڈیوائسز کی در...

2022 پاکستان میں دس سرفہرست کمپنیوں میں سے ابتدائی چار پوزیشن پر چینی کمپنیاں برجمان، چینی کمپنیوں نے 2022 میں پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیے گئے 21.94 ملین فونز کا ایک بڑا حصہ اسمبل / تیار کیا ۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تازہ ترین اعدادوشمار سے معلوم ہوا کہ آئیٹل موبائل پاکستان 2022(Itel Mobile Pakistan )میں مسلسل دوسرے سال 3.03 ملین یونٹس کے ساتھ ملک کا سر فہرست موبائل فون بنانے والا ادارہ رہا۔ گوادر پرو کے مطابق 2022 میں کمپنی نے مقامی طور پر 3.03 ملین سیٹ اسمبل/ تیار کیے جبکہ اسی چینی کمپنی نے 2021 میں 4.40 ملین یونٹ اسمبل/ تیار کیے تھے۔ 2020 میں فرم 0.34 ملین موبائل سیٹ کے ساتھ ٹاپ ٹین مینوفیکچررز کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر تھی۔ تاہم 2021 میں یہ مقامی مینوفیکچررز کی فہرست میں سرفہرست رہا اور 2022 میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ پی ٹی اے کے اعدادوشمار کے مطابقکیو اے زیڈ چین کی ویگو ٹیل( TEL VGO )نے 2022 میں 2.40 ملین موبائل فون سیٹس کے ساتھ دس موبائل مینوفیکچررز کی فہرست میں اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ اس نے 2021 میں 3.17 ملین موبائل فون سیٹ اسمبل / تیار کیے تھے جبکہ 2020 میں کمپنی 1.63 ملین سیٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ گوادر پرو کے مطابق 2022 میں چین کی ویوو ایک اور چینی کمپنی ان فینکسکو تیسرے سے چوتھی پوزیشن پر دھکیلتے ہوئے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔

2022 میں ویوونے 1.72 ملین سے زیادہ موبائل فونز اسمبل/مینوفیکچر کیے ہیں جبکہ ان فینکس 172 ملین کے ساتھ کھڑ ی ہے (فرق کا مارجن بہت کم ہے تاہم، ویوو تیسرے نمبر پر ہے)۔ 2021 میں ان فینکس 3.00 ملین فون سیٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا جبکہ ویوو نے 2.76 ملین فونز اسمبل/مینوفیکچر کیے تھے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی ٹیکنو موبائل کمپنی 2021 میں 5ویں پوزیشن سے 2022 میں 8ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چینی سمارٹ فون کمپنی اوپو 2022 کے دوران 1.34 ملین موبائل فونز کی اسمبلنگ/ مینوفیکچرنگ کے ذریعے پاکستان میں چھٹی سب سے بڑی موبائل فون بنانے والی کمپنی کے طور پر ابھری ہے۔ اسی طرح، فن لینڈ کا نوکیا اور جنوبی کوریا کا سام سنگ 2022 میں ٹاپ ٹین موبائل فون مینوفیکچررز کی فہرست میں 5ویں اور 7ویں نمبر پر ہے۔ نوکیا اور سام سنگ نے بالترتیب 1.46 ملین اور 1.19 ملین فون سیٹ اسمبل/ تیار کئے۔ اوپو ، نوکیا ، اور سام سنگ 2021 میں ٹاپ ٹین فون مینوفیکچررز کی فہرست میں شامل نہیں تھے۔ گوادر پرو کے مطابق پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں کم از کم 21.94 ملین فون سیٹ اسمبل / تیار کیے گئے جبکہ 1.53 ملین موبائل فون کمرشل طور پر ملک میں درآمد کیے گئے۔ 2021 میں مقامی طور پر اسمبل/تیار کردہ فون سیٹس کی تعداد 24.66 ملین تھی جبکہ ملک نے تجارتی طور پر 10.26 ملین سیٹ درآمد کیے تھے۔ بڑھتی ہوئی مقامی مینوفیکچرنگ کی وجہ سے کمرشل طور پر درآمدی سیٹس کی تعداد میں بہت زیادہ کمی آئی ہے یعنی 2020 میں پاکستان نے 24.51 ملین فون سیٹ درآمد کیے جو 2022 میں کم ہو کر محض 1.53 ملین رہ گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلیمان شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت...

منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت دیگر کیخلاف سماعت جج کی رخصت کے باعث ملتوی کر دی گئی۔ ایف آئی اے سپیشل کورٹ سینٹرل لاہور میں سلیمان شہباز سمیت دیگر کیخلاف 16 ارب کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ جج کی رخصت کے باعث کیس کی کارروائی 11 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 2020 میں شہباز شریف اور ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں سلیمان شہباز کو مفرور بھی قرار دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان نہیں چاہتے کہ ملک آگے جائے اور عزت...

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ ملک آگے جائے اور عزت کے ساتھ رہے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی اپوزیشن میں ملک نیچے جائے۔ سابق وزیراعظم کی ٹوئٹ پر ردعمل میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لکھا کہ عمران خان کی غیر ذمہ دارانہ ٹوئٹ کا مقصد ملک کی سکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا اور سیاسی ماحول کو گندا کرنا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسحاق ڈار نے لکھا کہ عمران خان کی جانب سے دنیا میں 24 نمبر کی معیشت کو 2022 میں 47 ویں نمبر پر پہنچانا ان کی بدانتظامی، نااہلی، نالائقی اور کرپشن سے بھرمار دور کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا خمیازہ آج پاکستان کے عوام ناقابل برداشت مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔ لیگی سینیٹر کا کہنا ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے جب سے خود غرض اور تکبر میں مبتلا عمران خان کو آئینی طریقے سے وزارت عظمی کی کرسی سے ہٹایا گیا تو وہ پاگل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا، شہباز شریف نے ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کے طور پر عمران خان کو نیشنل ایکشن پلان اور قومی سلامتی کے لیے ڈائیلاگ میں شرکت کی دعوت دی لیکن اس پر عمران خان کا احمقانہ ردعمل انہتائی حیران کن ہے۔ اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ انتہائی معذرت کے ساتھ، عمران خان چاہتے ہیں ملک عزت کے ساتھ آگے بڑھنے کے بجائے نیچے جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں سرکاری تیل چوری ہونے کا انکشاف،پول...

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں سرکاری تیل چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تیل چوری کرنے کے لیے 166 فٹ کی خفیہ سرنگ بنا رکھی تھی۔ ملک بھر میں سپلائی ہونے والے خام تیل کی لائن میں کنڈا لگایا گیا تھا۔ شرافی گوٹھ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دو ماہ کے دوران کراچی کے ضلع ملیر میں سرکاری تیل چوری کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی اے کا وکی پیڈیا کے خلاف ایکشن،پاکستان...

توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے آن لائن انسائیکلوپیڈیا کی سروسز وکی پیڈیا تک پاکستان میں رسائی کو بلاک کر دیا ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو پاکستان میں ڈی گریڈ کیا گیا تھا۔ پی ٹی اے نے وکی پیڈیا کو 48 گھنٹوں کا حتمی نوٹس جاری کیا تھا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے وکی پیڈیا کو سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا تھا، تاہم وکی پیڈیا نے توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی، نہ اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔ پابندی سے متعلق پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ کردہ مواد ہٹانے کے بعد اتھارٹی پلیٹ فارم سے پابندیاں ہٹا دے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں وکی پیڈیا کا استعمال کرنے والوں میں ایک بڑی تعداد طلبہ کی ہے۔ اسکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ اپنے مضمون سے متعلق بنیادی معلومات وکی پیڈیا سے حاصل کرتے ہیں۔ اکثر یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ وکی پیڈیا پر موجود معلومات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی اور اس کے صفحات میں صارفین ترامیم کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات پر...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں گورنرز کو اس سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، لا ونگ سے متعلق ذرائع سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گورنرز کی جانب سے پولنگ کی تاریخ نہ ملنے پر خود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی اسمبلی کی مزید31 نشستوں پر ضمنی الیکشن1...

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کی مزید اکتیس نشستوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان نشستوں پر ضمنی الیکشن انیس مارچ کو ہوگا۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی دس سے چودہ فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، جن کی جانچ پڑتال اٹھارہ فروری تک ہوگی۔ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی پر اپیلیں بائیس فروری تک جمع کرائی جائیں گی۔ جن پر فیصلہ ستائیس فروری تک ہوگا۔ کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے، جب کہ امیدواروں کو انتخابی نشان دو مارچ کو الاٹ کئے جائیں گے۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کو معطل کر دیا تھا الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی معطلی دونوں صوبوں میں قومی و صوبائی انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے تحت معطل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز کے نمائندے بھی معطل رہیں گے، دونوں صوبوں میں قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان تک بلدیاتی عہدیدار معطل رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد دوبارہ بڑھنے لگ...

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد دوبارہ بڑھنے لگی، 11 مریضوں کی حالت نازک۔قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 425 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 18 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.41 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، پہلے...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، پہلے حالات سے منہ پھیر لیتے ہیں، ہمارے امن کو تباہ مت کرو، آپ آئین اور قانون کو اپنے پیروں تلے مت روندو۔ اپنے بیان میں مراد سعید نے کہا کہ ہمارے 100 سے زیادہ پولیس جوان شہید ہوئے، ہم حکومت کو جون سے حالات سے آگاہ کر رہے تھے، ہم بتارہے تھے پاکستان میں آگ لائی جارہی ہے اس کو بچایا جائے، 8 ماہ خاموشی اختیار کی گئی، ہمیں کسی اور کی جنگ میں ایندھن بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، بات چی...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں، مقدمات درج کرنے سے ڈالر نیچے نہیں آئے گا، آج مہنگائی پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان سمیت ہم سب پر پرچے ہیں، ہم پر پرچے کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، ایک طرف مقدمات اور دوسری طرف یہ سیاسی اتفاق رائے کر رہے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے 90 دن کے اندر اندر الیکشن ہونا لازمی ہے، کبھی ایک عدالت تو کبھی دوسری عدالت میں تاریخ پر تاریخ چل رہی ہے، جمہوریت کے اندر آواز اٹھائی تو ہم پر پرچے کر دیئے گئے ہیں، مجھ پر 13 پرچے چل رہے ہیں، پہلے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے تھے اب پرچے چھاپے جا رہے ہیں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں ہم آپ کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، مقدمات درج کرنے سے ڈالر نیچے نہیں آئے گا، ہر پلیٹ فارم پر شیخ رشید کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تیار ہیں۔ آج مہنگائی پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے، کوئی بل لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ بل صحافی تو کیا ہمیں بھی قبول نہیں، آزادی صحافت پر قدغن کسی صورت قبول نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود ن...

سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں۔ شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ سیکریٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کروائی گئی تھی، جہاں شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لیجایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد موجود ہے، شیخ رشید نے انہیں کہا کہ انہیں کراچی قتل کروانے کے لے بھیجا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی اسلام آباد میں اسٹریٹ وینڈر کار...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے سیکٹر10 میں اسٹریٹ وینڈر کارٹس کوگرانے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے دنوں میں امپورٹڈ حکومت نے اسلام آباد کے آئی 10سیکٹر میں اسٹریٹ وینڈر کارٹس کو گرا کر ایک بار پھر بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ وینڈر کارٹس ہماری حکومت نے احساس ریڑھی بان پروگرام کے تحت دی تھیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ غریبوں، کمزوروں کو دانستہ نشانہ بنانا قابل مذمت ،غیر انسانی فعل ہے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اسلام آباد میں احساس ریڑھی بان پروگرام کے تحت شہر کے جی الیون مرکز میں ٹھیلے لگانے والے متعدد افراد کو سرکاری سٹالز مفت فراہم کیے گئے تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں بہار تہوار کے بعد کورئیر کے کاروبار...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں تیزی سے بڑھتی ہوئی صارفین کی منڈی کی ترقی کےتناظر میں بہار کے تہوار کی تعطیلات کے بعد کورئیر کے شعبے میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

جمعہ کو اسٹیٹ پوسٹ بیورو کےجاری اعداد وشمار کے مطابق29 جنوری سے 2 فروری تک ملک کی کورئیر کمپنیوں نے مسلسل پانچ دنوں تک یومیہ 30کروڑ پارسل  بھیجے۔

بیورو کے ایک محقق وانگ یوہان نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین کی مارکیٹ تیزی سے متحرک ہو رہی ہے، اور معیشت تیزی سے بحالی دیکھ رہی ہے۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین جنوری میں اسرائیل میں مسافر کاروں کا سب...

یروشلم(شِنہوا)چین جنوری میں اسرائیل کی درآمد شدہ مسافر کاروں کا سب سے بڑا فراہم کنندہ بن گیا۔

اسرائیل وہیکل امپورٹرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں اسرائیل میں مجموعی طور پر7ہزار753 چینی مسافر کاریں فروخت ہوئیں جس سے گزشتہ سال اسی مہینے کی نسبت 685 یونٹس کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جمہوریہ کوریا اور جاپان اسرائیل کی طرف سے درآمد شدہ مسافر کاروں کے دوسرے اور تیسرے سب سے بڑے سپلائر  رہے جنہوں نے اسرائیل کو بالترتیب 7ہزار393 اور 7ہزار251 یونٹس فروخت کیے۔

 جنوری میں اسرائیل میں فروخت ہونے والی تقریباً 3ہزار یونٹس کے ساتھ الیکٹرک سب کومپیکٹ کراس اوور ماڈل آٹو3 جسے چین کے بی وائے ڈی آٹو نے تیار کیا تھا اور اکتوبر 2022 میں اسرائیل میں فروخت شروع کی تھی، جنوری میں اسرائیل میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک کار تھی۔

 چینی کار ساز کمپنی چیری کےنومبر 2022 میں اسرائیل میں متعارف کرائے گئے پٹرول سے چلنے والے ماڈلزاور ایم جی اور گیلی کے الیکٹرک ماڈلز  بھی جنوری میں اسرائیل میں زیادہ فروخت ہوئے۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین جنوری میں اسرائیل میں مسافر کاروں کا سب...

یروشلم(شِنہوا)چین جنوری میں اسرائیل کی درآمد شدہ مسافر کاروں کا سب سے بڑا فراہم کنندہ بن گیا۔

اسرائیل وہیکل امپورٹرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں اسرائیل میں مجموعی طور پر7ہزار753 چینی مسافر کاریں فروخت ہوئیں جس سے گزشتہ سال اسی مہینے کی نسبت 685 یونٹس کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جمہوریہ کوریا اور جاپان اسرائیل کی طرف سے درآمد شدہ مسافر کاروں کے دوسرے اور تیسرے سب سے بڑے سپلائر  رہے جنہوں نے اسرائیل کو بالترتیب 7ہزار393 اور 7ہزار251 یونٹس فروخت کیے۔

 جنوری میں اسرائیل میں فروخت ہونے والی تقریباً 3ہزار یونٹس کے ساتھ الیکٹرک سب کومپیکٹ کراس اوور ماڈل آٹو3 جسے چین کے بی وائے ڈی آٹو نے تیار کیا تھا اور اکتوبر 2022 میں اسرائیل میں فروخت شروع کی تھی، جنوری میں اسرائیل میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک کار تھی۔

 چینی کار ساز کمپنی چیری کےنومبر 2022 میں اسرائیل میں متعارف کرائے گئے پٹرول سے چلنے والے ماڈلزاور ایم جی اور گیلی کے الیکٹرک ماڈلز  بھی جنوری میں اسرائیل میں زیادہ فروخت ہوئے۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی محققین نے وسطی ایشیا میں زرعی خشک سالی...

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین کا کہنا ہے کہ انسانی سرگرمیوں سے ہونے والی موسمی تبدیلی اورآب و ہوا کے نظام میں قدرتی تغیرجنوبی وسطی ایشیا میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران  شدید خشک سالی کا باعث ہے۔

یہ تحقیق حال ہی میں نیچر جیو سائنس نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

 چین کی  اکیڈمی آف  سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف ایٹموسفیرک فزکس (آئی اے پی) کے محقق جیانگ جی نے کہا کہ زرعی خشک سالی سے مراد مٹی کی نمی میں کمی واقع ہونا ہے، جس کا موسمیاتی عوامل میں ہونے والی تبدیلیوں سے گہرا تعلق ہے جو  عام طور پر موسمیاتی خشک سالی کے بعد رونما ہوتی ہے۔ جیانگ نے مزید کہا کہ انسانی سرگرمیوں سے ہونے والی موسمی تبدیلی بنیادی طور پر اس تحقیق میں گرین ہاؤس گیسوں کے ارتکاز میں اضافے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔" گرین ہاؤس گیسوں کے مسلسل اخراج کے نتیجے میں پورے وسطی ایشیا میں تیزی سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہواہے، جس کی وجہ سے اس خطے میں پانی سے بخارات بننے اضافہ اور مٹی کی نمی میں کمی آئی ہے۔ 

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اض...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے  تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیاد پر ہفتہ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کااعلان کیاہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 210 یوآن (تقریباً 31.17 ڈالر) فی ٹن اور 200 یوآن فی ٹن اضافہ ہوگا۔ قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، چین میں ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتیں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق ایڈجسٹ کی جاتی ہیں۔

 چین کی بڑی تیل کمپنیوں کے ساتھ ساتھ آئل ریفائنریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کو برقرار رکھیں اور مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے نقل و حمل کو آسان بنائیں۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اشاعتی صنعت کے لیے تھنک ٹینکس کو ترقی دے...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اشاعتی صنعت کے لیے تھنک ٹینکس کے اعلیٰ معیارکی ترقی  کے لیے اس سال کا منصوبہ شروع کردیا ہے۔

 نیشنل پریس اینڈ پبلی کیشن کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد موثر تھنک ٹینکس کی ایک کھیپ تیار کرنا اور بااثر تحقیقی کامیابیوں کے حصول کے لیے قابل پیشہ ور افراد کی تیاری کے ساتھ اس صنعت میں نظریاتی اور عملی تحقیق کوفروغ دینا  اور تحقیقی پیشرفت کا اطلاق کرنا ہے۔ سرکلر کے مطابق منصوبے کے لیے منتخب تھنک ٹینکس کو آزاد تحقیقی منصوبوں میں شمولیت کی ترغیب دی جائے گی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

سرکلر کے مطابق، تحقیقی منصوبے میں  ایسے موضوعات پر توجہ دی جائے گی  جن میں بڑے موضوعات سے متعلق تحریری مواد کو بہتر بنانا، عوام میں مطالعہ کو فروغ دینا، قدیم کتابوں کی تالیف اور اشاعت کو بہتر بنانا، علمی جرائد کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو تیز اور ڈیجیٹل اشاعت کو فروغ دینا شامل ہیں۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے لیے500...

شنگھائی(شِنہوا)500 سے زائد کمپنیوں نے چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای) کے لیے اندراج کرایا ہے جو اس سال 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔

سی آئی آئی ای بیورو نے جمعہ کو بتایاکہ ان کمپنیوں کا مشترکہ نمائش کا رقبہ 2لاکھ مربع میٹر سے زیادہ ہے۔

سی آئی آئی ای بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن چھنگ ہائی نے کہا کہ چھٹی سی آئی آئی ای نمائش کنندگان اور تاجروں کے درمیان عملی تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم  فراہم کرےگی۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین محفوظ قومی جنگلات کے رقبے میں24لاکھ ہیکٹ...

بیجنگ(شِنہوا) چین 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) میں اپنے محفوظ قومی جنگلات کے رقبے میں3کروڑ 60لاکھ  ایم یو(24لاکھ ہیکٹر) سے زیادہ کا اضافہ کرے گا۔

نیشنل فاریسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار ژانگ لی منگ نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک ان پانچ سالوں میں جنگلات کے ذخیرے کے حجم میں7کروڑ کیوبک میٹر سے زیادہ اضافہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ ژانگ کے مطابق، چین نے 2012 میں اس طرح کے جنگلات کی تعمیرکا منصوبہ شروع کرنے کے بعد سے 9کروڑ20لاکھ  ایم یوسے زیادہ محفوظ جنگلات لگائے ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے لکڑی کے درآمد کنندہ اورلکڑی کے دوسرے سب سے بڑے صارف کے طور پرچین دنیا بھرمیں لکڑی کے شہتیروں کی تجارت میں ایک تہائی سے زیادہ درآمد کرتا ہے۔

ژانگ نے بتایا کہ گزشتہ دہائی کے دوران، اس منصوبے کے علاقوں میں جنگلات کے ذخیرے کے حجم میں27کروڑ مکعب میٹر کا اضافہ ہوا، اور ملک کے محفوظ جنگلات سے تقریباً 15کروڑمکعب میٹر لکڑی کی پیداوارحاصل ہوئی۔ 

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایتھوپیا میں تنازعات اور موسمیاتی اثرات کے ب...

ادیس ابابا(شِنہوا)اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ ایتھوپیا میں تنازعات اور موسمیاتی  اثرات کی وجہ سے35 لاکھ سے زیادہ بچے اسکول تک رسائی نہیں رکھتے۔

یونیسیف نے ایتھوپیا ایجوکیشن کلسٹر سہ ماہی نیوز لیٹرمیں کہا کہ ایتھوپیا میں مختلف انسانی تنازعات  اور قدرتی  اثرات مسلسل اثر انداز ہو رہے ہیں۔

دسمبر 2022 کے تعلیمی کلسٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں تنازعات اور موسمیاتی اثرات کی وجہ سے 35 لاکھ  سے زیادہ بچوں کی اسکول تک رسائی نہیں ہے۔

ٹگرے کے علاقے میں ذیلی علاقائی کلسٹر رپورٹس بتاتی ہیں کہ سکول جانے کی عمر کے اندازے کے مطابق 23لاکھ بچوں میں سے تقریباً 17لاکھ بچوں کو تین تعلیمی سالوں تک تنازعات اورکوویڈ-19 کی وجہ سے تعلیم کے حق سے محروم رکھا گیاجہاں 88 فیصد سکولوں کے بنیادی ڈھانچےمتاثر ہوئے۔

رپورٹس میں کیا گیا کہ بچوں کے لیے محفوظ اور حفاظتی تعلیمی ماحول تک رسائی کے لیے فرنیچر کے حامل سکولوں کی بحالی اور آلات کی فوری ضرورت ہے۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان - کوہاٹ - گاڑیوں کاحادثہ

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ٹرالراور مسافر کوچ کے تصادم کا ایک منظر،اس ٹریفک حادثے میں کم سے کم 18افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔(شِنہوا)

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان - کوہاٹ - گاڑیوں کاحادثہ

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ٹریفک حادثے میں تباہ ہونے والے ٹرالرکو دیکھا جاسکتا ہے۔اس ٹریفک حادثے میں کم سے کم 18افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔(شِنہوا)

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان - کوہاٹ - گاڑیوں کاحادثہ

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں لوگ ٹریفک حادثے کی جگہ پر جمع ہیں۔اس ٹریفک حادثے میں کم سے کم 18افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔(شِنہوا)

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان - کوہاٹ - گاڑیوں کاحادثہ

خیبرپختونخواکے ضلع کوہاٹ میں ٹریفک حادثے کی جگہ پرتباہ شدہ گاڑیوں کا ملبہ دیکھا جاسکتا ہے۔اس ٹریفک حادثے میں کم سے کم 18افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔(شِنہوا)

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان - کوہاٹ - گاڑیوں کاحادثہ

خیبرپختونخواکے ضلع کوہاٹ میں ٹریفک حادثے کی جگہ پرتباہ شدہ گاڑیوں کا ملبہ دیکھا جاسکتا ہے۔اس ٹریفک حادثے میں کم سے کم 18افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔(شِنہوا)

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنگلات کی آگ کا دھواں خشک ہوا اور بارشوں میں...

نانجنگ(شِنہوا) ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنگلات کی آگ سے ایسے موسمی حالات پیدا ہوتے ہیں جس سے علاقائی سطح پر اس کے پھیلاؤ اور فضائی آلودگی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

 جمعہ کو جریدے سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق غیرمتوقع طور پر آگ لگنے کے موسم سے متعلق ا س فیڈ بیک کو آگ کا شکار ہونے والے خطوں بشمول امریکہ کے مغربی ساحل اور جنوب مشرقی ایشیاء میں جنگلات  کی آگ کو کم کرنے کی حکمت عملی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران دنیا بھرمیں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات  اور شدت میں اضافہ ہوا ہے، لیکن اس  چیزکے بارے میں بہت کم معلوم ہے کہ  آگ کے دھوئیں سے نکلنے والے  سیاہ کاربن سمیت  یہ عناصر آگ سے متعلق قلیل مدتی موسم کو کیسے متاثر کرسکتے ہیں۔چین کی نانجنگ یونیورسٹی، تسنگھوا یونیورسٹی اور جرمنی کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ برائے کیمسٹری کے محققین کے مطابق  دھوئیں کے ایروسول کے ریڈی ایٹو اثرات قریبی ماحول کی ہوا، ہوا میں خشکی اور بارش کے نظام میں تبدیلی کا باعث بنتے ہوئے  آگ کی شدت میں  اضافہ ہوسکتا ہے۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جمہوریہ چیک کے سیاست دان اپنے غلط فیصلے کووا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے  چیک کے بعض  سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے غلط فیصلے کو واپس لیتے ہوئے "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط  پیغامات بھیجنا بند کریں۔

ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں چیک پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مارچ میں  تائیوان کے دورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔ ماؤ نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ اور اس کے بنیادی مفاد سے متعلق ہے، چین اپنے تائیوان کے خطے اور اپنے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تعلقات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ اورتائیوان کے مسئلہ کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی سیاسی جوڑ توڑ کا مخالف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم چیک  کے ان سیاستدانوں سے چین کے موقف کو سنجیدگی سے لینے، چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے، غلط فیصلے کو منسوخ کرنے، اور 'تائیوان کی آزادی' کی  علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام بھیجنے سے رک جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جمہوریہ چیک کے سیاست دان اپنے غلط فیصلے کووا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے  چیک کے بعض  سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے غلط فیصلے کو واپس لیتے ہوئے "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط  پیغامات بھیجنا بند کریں۔

ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں چیک پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مارچ میں  تائیوان کے دورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔ ماؤ نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ اور اس کے بنیادی مفاد سے متعلق ہے، چین اپنے تائیوان کے خطے اور اپنے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تعلقات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ اورتائیوان کے مسئلہ کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی سیاسی جوڑ توڑ کا مخالف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم چیک  کے ان سیاستدانوں سے چین کے موقف کو سنجیدگی سے لینے، چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے، غلط فیصلے کو منسوخ کرنے، اور 'تائیوان کی آزادی' کی  علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام بھیجنے سے رک جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں