• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

فرانس اوراسرائیل کا اسٹریٹجک شراکت داری کو و...

پیرس(شِنہوا)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور دورہ پر آئے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزیدوسعت دینےاور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ بات فرانس کے ایلیسی محل نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں کہی۔ جمعرات کی رات عشایئے کے دوران میکرون نے کہا کہ نیتن یاہو کا اسرائیل کے وزیر اعظم کے طور پر تقرری کے بعد مشرق وسطیٰ سے باہر اپنے پہلے دورے کے طور پر فرانس کا انتخاب کرنا دونوں ممالک اور ان کے لوگوں کے درمیان قربت کو ظاہر کرتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے معیار کو سراہا اور باہمی تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پریس ریلیز کے مطابق میکرون نے اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کی موجودہ صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد کو ہوا دینے والے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ ایک ایسے حل کیلئے سیاسی عمل شروع ہوجو دونوں فریقوں کی جائز خواہشات پر پورا اترسکے۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین کا روس پر 24 فروری سے نئی پابندی...

کیف(شِنہوا)بیلجیم کےدورہ پر آئی ہوئی یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا ہے کہ یورپی یونین (ای یو) روس-یوکرین تنازعہ کو ایک سال مکمل ہونے پر24 فروری سے روس پر نئی پابندیاں عائد کرے گا۔

یوکرین کی خبر ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق وان ڈیر لیین نےکہا کہ  حملے کے آغاز کو ایک سال مکمل ہونے پر ہم پابندیوں کا 10 واں پیکج عائد کرنا چاہتے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وون ڈیر لیین نے کہا کہ نئی پابندیوں کا پیکج جو گروپ آف سیون (جی 7) کے ممالک کے ساتھ مل کر تیار کیا جا رہا ہے اس میں روس کے تیل کی قیمتوں کی اضافی حد کو شامل کیا جائے گا۔

انہوں نےکہا کہ اسکے علاوہ یورپی یونین یوکرین کی بحالی کے لیے روس کے اثاثوں کو استعمال کرنے کے طریقوں پر بھی فیصلہ کر رہی ہے۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی حکام تائیوان سے متعلقہ امور میں سمجھد...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ایک چائنہ  اصول اور دونوں  ممالک کے درمیان موجود تین مشترکہ بیانات کی شرائط کی پابندی اور تائیوان سے متعلقہ امور میں سمجھداری سے کام لیں۔

تائیوان کے اپنے ممکنہ سفر کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ایوان کے اسپیکر کیون میکارتھی نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ چین انہیں یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ کس وقت اور کس جگہ جاسکتے یا نہیں جاسکتے۔

میکارتھی کے بیان کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین امریکہ میں متعلقہ لوگوں پر زور دیتا ہے کہ وہ ون چائنہ اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ بیانات کے ضابطوں کی قابل اعتبار طورپرپابندی کریں، بین الاقوامی تعلقات  کے بنیادی اصولوں  کی پاسداری اور تائیوان سے متعلقہ مسائل میں سمجھداری سے کام لیں۔

ترجمان نے ان پرزور دیا کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں اورایسے کام کرنے سے گریز کریں جس سے دوطرفہ تعلقات یاآبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچے۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی حکام تائیوان سے متعلقہ امور میں سمجھد...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ایک چائنہ  اصول اور دونوں  ممالک کے درمیان موجود تین مشترکہ بیانات کی شرائط کی پابندی اور تائیوان سے متعلقہ امور میں سمجھداری سے کام لیں۔

تائیوان کے اپنے ممکنہ سفر کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ایوان کے اسپیکر کیون میکارتھی نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ چین انہیں یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ کس وقت اور کس جگہ جاسکتے یا نہیں جاسکتے۔

میکارتھی کے بیان کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین امریکہ میں متعلقہ لوگوں پر زور دیتا ہے کہ وہ ون چائنہ اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ بیانات کے ضابطوں کی قابل اعتبار طورپرپابندی کریں، بین الاقوامی تعلقات  کے بنیادی اصولوں  کی پاسداری اور تائیوان سے متعلقہ مسائل میں سمجھداری سے کام لیں۔

ترجمان نے ان پرزور دیا کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں اورایسے کام کرنے سے گریز کریں جس سے دوطرفہ تعلقات یاآبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچے۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی حکام کا گاڑیوں کی فروخت بڑھانے کا عزم

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کھپت کے فروغ کی وسیع تر کوششوں کے ضمن میں گاڑیوں کی فروخت بارے استحکام  لا تے ہو ئےاس میں توسیع کی جائے گی۔

وزارت تجارت کے ایک عہدیدار شو شنگ فنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک نئی گا ڑیوں کی فروخت مستحکم کرنے، نئی توانائی کی گاڑیوں  کی خریداری میں تعاون کرنے اور استعمال شدہ گاڑیوں کی گردش بڑھانے کی پالیسیاں نافذ کرے گا۔

شو نے کہا کہ چارجنگ سے لائسنس پلیٹ رجسٹریشن تک نئی توانائی گاڑیوں میں صارف کا تجربہ بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ملک بھر میں استعمال شدہ کار انفارمیشن انکوائری پلیٹ فارم کے قیام میں تیزی لائی جائے گی۔

کاروں کی خریداری ملک کی کل خوردہ فروخت کے 10 فیصد کے مساوی ہے جبکہ تیل کی فروخت کے مد نظر یہ تعداد تقریباً 15 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔

چین میں سال 2022 کے دوران 2 کروڑ 68 لاکھ 60 ہزار نئی گا ڑ یاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 2.1 فیصد زائد ہے۔اس سے ملک دنیا میں سب سے بڑا فروخت کنندہ بن گیا ہے۔ گزشتہ برس نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت تقریباً دو گنا ہوگئی۔

کھپت میں اضافہ چینی پالیسی کی ترجیح ہے۔ صارف مارکیٹ نے سال کے آغاز سے ہی اپنی مستحکم ترقی کی رفتار برقرار رکھی ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ موسم بہار تعطیلات کے دوران بڑے خوردہ فروشوں اور کیٹرنگ کے کاروبار کی مشترکہ آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 6.8 فیصد اضافہ ہوا۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہیبے کا نقل وحمل کی تعمیر میں 103.5 ار...

شی جیاژوانگ (شِنہوا) چین کا صوبہ ہیبے،   بیجنگ -تیانجن-ہیبے علاقے کی مربوط ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کے سلسلے میں  رواں  سال نقل و حمل کی تعمیر  بارے 103.5 ارب  یوآن (تقریباً 15.4 ارب  امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ہیبے کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے سربراہ سونگ رین تانگ نے کہا  ہے کہ اس  سرمایہ کاری میں ریلوے کے دو منصوبے شامل ہوں گےجو کہ  مجموعی طور پر300 کلومیٹر سے زیادہ  طویل ہیں۔

اس میں  تقریباً 9 ہزار 500 کلومیٹر تک پھیلے ہوئے نئے یا دوبارہ تعمیر شدہ سڑک کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

سونگ نے مزید کہا  کہ یہ صوبہ شیونگ آن  نیو ایریا کو بیجنگ کے  ڈاشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ملانے والی ایکسپریس لائن کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دے گا۔

اس عمل سے بیجنگ، تیانجن اور شیونگ آن  نیو ایریا کے درمیان ٹریفک کی روانی میں آسان پیدا ہوگی۔یہ بیجنگ-تیانجن-ہیبے خطے کے زمینی، سمندری اور ہوائی اڈوں کے اعلیٰ معیار کے آ پریشن کو بھی فروغ دے گا۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لالٹین میلہ ۔ لوک سرگرمیاں

چین ، مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر شن یو کے خوبصورت مقام پر منعقدہ لالٹین شو میں ایک بچی کھیل رہی ہے۔ (شِنہوا)

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لالٹین میلہ ۔ لوک سرگرمیاں

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر شی جیان ژوآنگ میں لوک تقریب کے دوران لوک فنکار ڈریگن رقص پیش کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لالٹین میلہ ۔ لوک سرگرمیاں

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر جے یانگ کے ضلع جے ڈونگ میں لوگ ڈریگن رقص  آتشبازی کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لالٹین میلہ ۔ لوک سرگرمیاں

چین ، مشرقی صوبہ شان ڈونگ  کے جینان کے تعمیراتی مقام پر لا لٹین پہیلی حل کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لالٹین میلہ ۔ لوک سرگرمیاں

چین ، شمالی صوبہ شنشی کے شہر تائی یوآن کے ضلع یانگسی میں لوک ثقافتی تقریب کے دوران لوک فنکار سیاحوں سے بات چیت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی یوم ویٹ لینڈ پر ویٹ لینڈ کی دلکشی...

بیجنگ (شِنہوا) عالمی یوم ویٹ لینڈ 2 فروری کو منایا جاتا ہے۔ رواں سال کا موضوع " یہ ویٹ لینڈز کی بحالی کا وقت ہے" تھا ۔ اس میں ویٹ لینڈ کی بحالی کو ترجیح دینے کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔

چین، 1992 میں رامسر کنونشن کا حصہ بنا تھا ،یہ حکومتوں کے درمیان ایک معاہدہ ہے جو ویٹ لینڈ ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور اس کے مناسب استعمال بارے ہے۔

اس کے بعد سے  چین نے ویٹ لینڈز کے تحفظ بارے ایک قانونی خاکہ تیارکیا اور تحفظ بڑھانے کے لئے مختلف پالیسیز جاری کیں۔

قومی جنگلات اور چراہ گاہ انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دہائی میں چین نے 8 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ رقبہ ویٹ لینڈز میں شامل کیا یا اسے بحال کیا۔

آئیں چین کے ویٹ لینڈ کی دلکشی کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھتے اور اسے محسوس کرتے ہیں۔

 

 

چین ، شمالی تیان جن میں بائی دا گینگ ویٹ لینڈ کا دلکش نظارہ ۔ (شِںہوا)

چین ، شمالی تیان جن میں بائی دا گینگ ویٹ لینڈ کے دلکش نظارے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ (شِںہوا)

چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے گوانگ ژو میں واقع ہائی ژو ویٹ لینڈ میں بگلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈواگ کے شہر شین ژین میں واقع مینگروو ویٹ لینڈ میں سیاہ چہرے والے سارس چارہ کھارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، صوبہ شنشی میں غیرروایتی قدرتی گیس کی ری...

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے کوئلے سے مالا مال شمالی صوبہ شنشی میں غیرروایتی قدرتی گیس کی سالانہ پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 20.2 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ 2022 میں 11.33 ارب مکعب میٹرز تک پہنچ گئی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

غیر روایتی قدرتی گیس میں بنیادی طور پر شیل گیس، کول بیڈ میتھین ، اور سینڈ اسٹون گیس شامل ہوتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق شنشی میں زمین سے 2 ہزار میٹر نیچے 83.1 کھرب کیوبک میٹرز کول بیڈ میتھین کا ذخیرہ ہے جو ملک کے مجموعی ذخائر کا تقریباً 30 فیصد ہے۔

کول بیڈ میتھین کا دریافت ذخیرہ 667.5 ارب مکعب میٹرز ہے۔

صوبائی بیورو برائے شماریات کے مطابق صوبہ شنشی ،  14 ویں پا نچ سالہ ترقیاتی منصوبے (2025-2021) کے تحت ایک قومی غیر روایتی قدرتی گیس مرکز بنانے کا ارادہ رکھتا  ہے۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنکیانگ سے متعلق چین کے خدشات کو سنجیدگی سے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ  نے ترکی  پر زور دیا  ہے کہ وہ سنکیانگ سے متعلق معاملات پر چین کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیں تاکہ دوطرفہ تعلقات کی مثبت اور مستحکم ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

چھن نے یہ بات  اپنے ترک ہم منصب میولوت چاؤش اوغلو کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران  کہی۔

انہوں نے کہا کہ چین اور ترکی کے مضبوط تعلقات نہ صرف دونوں ملکوں  کے عوام کے مفاد میں ہیں بلکہ ترقی پذیر ملکوں  کے اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے مددگار  ہیں۔

چھن  نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان عملی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ چین  دوطرفہ تعاون کے طریقہ کار میں مکمل طور پر کردار ادا کرنے اور چین ۔ترکی تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لیے ترکی کے ساتھ کام کرنے  کا خواہاں ہے۔ 

چھن نے ترکی  کی جانب سے ون  چائنہ پالیسی پر مضبوطی کے ساتھ  عمل کرنے کے بار بار بیانات  کو سراہا ۔

 چھن  نے کہا کہ چین ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے ترکی  کی حمایت کرتا ہے جو اس کے اپنے قومی حالات کے مطابق ہے اور  اس کی قومی خودمختاری اور سلامتی کو تحفظ فراہم  کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چین  بیرونی طاقتوں کی جا نب سے تر کی  کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ 

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقوں  کو علاقائی امور پر رابطے کو بڑھانا چاہیے ،اقوام متحدہ جیسے کثیر الجہتی مواقع پر ہم آہنگی کو مستحکم  بنانا چاہیے اور ترقی پذیر ملکوں  کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چاؤش اوغلو نے کہا کہ ترکی چین کے ساتھ اپنے  تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ دو طرفہ بات چیت اور مشاورت کو مستحکم بنانے کا خوا ہاں ہے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ تر کی  معیشت، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ  دینے ، بین الاقوامی امور میں ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانے اور دو طرفہ تعلقات کی  مزید ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھی تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی ہمیشہ کی طرح ون چائنہ پر نسپل پر کاربند رہے گا اور چین کے اندرونی معاملات کو اس پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔ دونوں فریقین نے مشترکہ تشویش کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آج دنیا غیر یقینی اور عدم استحکام سے دوچارہے...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای  نے بیجنگ میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے صدر کاسابا کوروسی سے ملاقات کی ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے  کہا کہ آج دنیا غیر یقینی اور عدم استحکام سے دوچارہے۔

انہوں نے تمام ملکوں  پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے جھنڈے کو سربلند رکھیں اور دنیا بھر میں جغرافیائی سیاسی تنازعات کی تعداد کو کم کرنے، تسلط اور دھونس جمانے کو کم کرنے اور مزید بات چیت، مشاورت اور بین الاقوامی تعاون کے لیے مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم  کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو اور عالمی سلامتی انیشی ایٹو کو نافذ کیا جا سکے اور آبی وسائل اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکے۔

اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کوروسی نے کہا کہ اقوام متحدہ چین کے ساتھ تعاون کو مستحکم بنانے، نوول کرونا وائرس  عالمی وبائی مرض  پرمشترکہ طور پر  قابو پانے، عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کی تکمیل کو فروغ دینے کی امید رکھتا ہے۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آج دنیا غیر یقینی اور عدم استحکام سے دوچارہے...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای  نے بیجنگ میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے صدر کاسابا کوروسی سے ملاقات کی ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے  کہا کہ آج دنیا غیر یقینی اور عدم استحکام سے دوچارہے۔

انہوں نے تمام ملکوں  پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے جھنڈے کو سربلند رکھیں اور دنیا بھر میں جغرافیائی سیاسی تنازعات کی تعداد کو کم کرنے، تسلط اور دھونس جمانے کو کم کرنے اور مزید بات چیت، مشاورت اور بین الاقوامی تعاون کے لیے مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم  کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو اور عالمی سلامتی انیشی ایٹو کو نافذ کیا جا سکے اور آبی وسائل اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکے۔

اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کوروسی نے کہا کہ اقوام متحدہ چین کے ساتھ تعاون کو مستحکم بنانے، نوول کرونا وائرس  عالمی وبائی مرض  پرمشترکہ طور پر  قابو پانے، عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کی تکمیل کو فروغ دینے کی امید رکھتا ہے۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا آسٹریلیا کے ساتھ تجارتی تعاون کو فرو...

بیجنگ (شِنہوا) وزارت تجارت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ  چین آسٹریلیا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان اہم اتفاق رائے کے مطابق دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو آگے بڑھایا جائے  اور اختلافات کو قابو میں رکھتے ہوئے تعاون کو وسعت  دی جائے۔

یانگ تاؤ نے  ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں ریاستی رہنماؤں کے اجلاس میں چین اور آسٹریلیا کے تعلقات کو بہتر بنانے کی راہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

میڈیا کے اس  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ آیا چین آسٹریلوی کپاس، راک لابسٹر اور جو پر تجارتی پابندیاں ختم کر دے گا، یانگ نے کہا کہ چین کے معائنہ کاری  اور قرنطینہ کے اقدامات اور تجارتی تلافی ملکی قوانین اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سختی سے پابندی کرتے ہیں۔ پابندی کے اقدامات کے طور پر ان کی غلط تشریح کرنا واضح طور پر نامناسب ہے۔

یانگ نے اس بات پر زور د یا کہ چین۔ آسٹریلیا تجارت کا بڑا حصہ کاروباری اداروں سےکیا جارہا ہے ۔ دونوں ملکوں کی کمپنیاں طلب اور مارکیٹ کی صورتحال کی بنیاد پر آزادانہ طور پر کاروباری فیصلے کرتی ہیں۔

یانگ نے مزید کہا کہ چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ اور آسٹریلیا کے وزیر تجارت ڈان فیرل آئندہ ہفتے ویڈیو لنک پر  بات چیت کریں گے۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا آسٹریلیا کے ساتھ تجارتی تعاون کو فرو...

بیجنگ (شِنہوا) وزارت تجارت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ  چین آسٹریلیا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان اہم اتفاق رائے کے مطابق دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو آگے بڑھایا جائے  اور اختلافات کو قابو میں رکھتے ہوئے تعاون کو وسعت  دی جائے۔

یانگ تاؤ نے  ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں ریاستی رہنماؤں کے اجلاس میں چین اور آسٹریلیا کے تعلقات کو بہتر بنانے کی راہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

میڈیا کے اس  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ آیا چین آسٹریلوی کپاس، راک لابسٹر اور جو پر تجارتی پابندیاں ختم کر دے گا، یانگ نے کہا کہ چین کے معائنہ کاری  اور قرنطینہ کے اقدامات اور تجارتی تلافی ملکی قوانین اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سختی سے پابندی کرتے ہیں۔ پابندی کے اقدامات کے طور پر ان کی غلط تشریح کرنا واضح طور پر نامناسب ہے۔

یانگ نے اس بات پر زور د یا کہ چین۔ آسٹریلیا تجارت کا بڑا حصہ کاروباری اداروں سےکیا جارہا ہے ۔ دونوں ملکوں کی کمپنیاں طلب اور مارکیٹ کی صورتحال کی بنیاد پر آزادانہ طور پر کاروباری فیصلے کرتی ہیں۔

یانگ نے مزید کہا کہ چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ اور آسٹریلیا کے وزیر تجارت ڈان فیرل آئندہ ہفتے ویڈیو لنک پر  بات چیت کریں گے۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سبزے والی جگہوں میں نمایاں اضافہ

بیجنگ (شِںہوا) بیجنگ میں 2018 سے 2022 تک شجرکاری منصوبے کے دوران 10 لاکھ 20 ہزار مو (تقریباً 68 ہزار  ہیکٹر) سبزعلاقے کا اضافہ کیا گیا۔

بیجنگ بلدیہ بیورو برائے جنگلات اور پارکس کے مطابق 2022 کے اختتام تک بیجنگ میں جنگلات کی شرح 44.8 فیصد تک پہنچ گئی  جس سے دارالحکومت میں سبزے کی جگہ میں نمایاں اضافہ ہوا۔

گزشتہ 5 برس میں بیجنگ نے 180 شہری تفریحی پارکس اور 323 چھوٹے پارکس اور سبز علاقے قائم کئے  اور اس وقت  88 فیصد رہائشی 500 میٹر دائرے میں واقع پارکس اور سبز جگہوں کے نزدیک رہائش پذیر ہیں۔

بیجنگ میں 2012 سے 2017 کے دوران 10 لاکھ مو پر شجرکاری منصوبے شروع کئے گئے۔

شجرکاری منصوبوں کے 2018 اور 2022 میں نئے دور کے دوران پہاڑوں، دریاؤں ، جنگلات، کھیتوں، جھیلوں، گھاس کے میدانوں اور ریگستانوں کی مربوط حکمرانی پر روشنی ڈالی گئی اور جامع طور پر حیاتیاتی تنوع کا تحفظ مضبوط بنایا گیا۔

بیجنگ نے گزشتہ 5 برس میں 10 ہزار 200 ہیکٹرویٹ لینڈزکو بحال کیا ہے جہاں اس وقت زمینی جنگلی حیات کی 596 اقسام موجود ہیں۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کا سیاحوں کو 5 لاکھ مفت ہوائی ٹکٹ...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے نے سیاحوں، کاروباری مسافروں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی ایک مہم شروع کی ہے جس میں متعدد مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے "ہیلو ہانگ کانگ" مہم کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا کہ ہانگ کانگ بین الاقوامی سیاحوں کو 5 لاکھ مفت ہوائی ٹکٹ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے مہمان اپنے تجربے کو مزید شاندار اور یادگار بنانے کے لئے خصوصی پیشکشوں ، واؤچرز اور دیگر ترغیبات سے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

 

چین ، جنوبی ہانگ کانگ میں ہانگ کانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کےقیام  کی 25 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کی گئی سجاوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 

لی نے کہا کہ ہانگ کانگ اپنے ایم آئی سی ای (میٹنگز، ترغیبات، کنونشنز اور نمائشوں) کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے مزید میگا ایونٹس اور بڑے تجارتی شوز کی میزبانی کرے گا۔  کاروباری برادری اور پیشہ ورانہ گروپ سال بھر دنیا کے مختلف حصوں میں جائیں گے تاکہ اپنے عالمی ہم منصبوں کو ہانگ کانگ کی عظیم اور حقائق پر مبنی داستانیں بیان کرسکیں۔

انہوں نے کہا، "ہم اہم مہمانوں، کاروباری اور سیاسی شخصیات ، میڈیا سربراہوں اور اثرورسوخ رکھنے والوں کو ہانگ کانگ آنے کی دعوت دے رہے ہیں تاکہ وہ یہاں کے خوش آمدید ماحول، امید افزا مواقع اور بہت سی دلچسپ پیشرفت اور نئے پرکشش مقامات سے خود لطف اندوز ہو سکیں۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ٹین میں غریب ریڑھی بانوں پر ظلم نے ہٹلر...

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکمرانوں نے ہٹلر کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے سیکٹر آئی ٹین میں غریب ٹھیلے والوں کے ٹھیلے محض اس لئے خاکستر کردیے گئے کہ ان کے روزگار کا وسیلہ اللہ نے عمران خان کو بنایا، نااہل قیادت کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوب رہا ہے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں علی نواز اعوان نے کہا کہ غریب ریڑھی بانوں کو ہمارے دور میں باعزت روزگار کے لئے ریڑھیاں فراہم کی گئیں جنہیں کل ڈی ایم اے نے تجاوزات کا بہانہ بنا کر مسمار کر دیا ان ریڑھی بانوں کا جرم یہ تھا کہ انہیں روزگار فراہم کرنے کا وسیلہ اللہ نے عمران خان کو بنایا تھا علی نواز اعوان نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو اس حد تک نہیں لے جانا چاہیے جہاں کسی کے بچوں کی روزی چھیننی پڑے ایسے ہتھکنڈوں نے تو ہٹلر کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوب رہا ہے اور غریب خودکشیوں پر مجبور ہے حکمران روزانہ کابینہ میں اضافے کررہے ہیں دیوالیہ پن کے شکار خزانے پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار کو جلد فیصلہ کرنا پڑے گا کہ اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کو منتقل کرنا ناگزیر ہے نئے انتخابات نوشتہ دیوار بن چکا ہے جسے جتنی جلدی پڑھ لیا جائے اتنا ہی ملک و قوم کی بہتری کے لیے اچھا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی الیکٹرک سے 2015 سے کوئی معاہدہ موجود ن...

وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک سے 2015 سے کوئی معاہدہ موجود نہیں، کے الیکٹرک سے نئے ایگریمنٹ آئندہ چند دنوں میں مکمل کرلیں گے،سینیٹ کے اجلاس میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا کہ کراچی الیکٹرک کو وفاقی حکومت روزانہ ایک ہزار میگا واٹ تک بجلی فراہم کر رہی ہے، کے الیکٹرک نے سوئی سدرن کو بھی ادائیگیاں کرنی ہے، کے الیکٹرک کو 20روپے کی رعایت سے بجلی فراہم کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرک سے 2015 سے کوئی معاہدہ موجود نہیں، کے الیکٹرک سے نئے ایگریمنٹ آئندہ چند دنوں میں مکمل کرلیں گے، کے الیکٹرک ایک بڑا سیبجیکٹ ہے ان سے مفاہمت کا عمل جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ تھر میں کے الیکٹرک کو سستا بجلی پلانٹ لگانے کے لیے سہولیات فرایم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید کیخلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج، پول...

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے خلاف کراچی کے موچکو تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے، شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے، موچکو تھانے کے ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او شیخ رشید کو لینے اسلام آباد پہنچے ہیں، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو جلد ہی کراچی منتقل کیا جائے گا،یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو سابق صدر آصف علی زرداری پر الزامات عائد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور گزشتہ روز عدالت نے شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضمنی انتخابات ، تحریک انصاف نے 19 سابق اراکی...

پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر کی جانب سے منظور کیے گئے استعفوں کے بعد ضمنی انتخابات میں 19 سابق اراکین اسمبلی کو دوبارہ الیکشن لڑنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے،موجودہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی سے خالی نشستوں سے قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ ان تمام نشستوں پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان الیکشن لڑیں گے لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظر تفصیلی غورو فکر کے بعد عمران خان نے ضمنی انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق جن نشستوں کو اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظورکرکے ان حلقوں کی سیٹوں کو خالی ڈکلیئر کیا تھا اور الیکشن کمیشن نے 16مارچ کو ان حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کررکھا ہے،تحریک انصاف کی قیادت نے سابقہ ٹکٹ ہولڈرز کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان نے بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھی...

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ 4سال کے سیاہ آمرانہ دور میں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، عمران خان نے بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی،لاہور میں مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ذہنی مریض نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنادیا،مریم نواز نے کہا کہ قائد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن)شرافت، برداشت اور اخلاقی قدروں پر یقین رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوان اختلاف کرنے والے کو دشمن نہ سمجھیں اور معاشرے میں تحمل، اخلاق اور بھائی چارے کے جذبے ابھاریں،مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے سوشل میڈیا ٹیم کے نوجوانوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر فخر ہے کہ آپ رضاکارانہ جذبے سے کام کرتے ہیں،مریم نواز نے کہا کہ ملک بھر سے پڑھے لکھے، مہذب اور روشن دماغ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کو گندگی سے پاک کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا، سائبر اسپیس پر آپ ملک اور قوم کے مفاد کی جنگ لڑیں،مریم نواز نے نوجوانوں کو کیو آر کوڈ پر سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت بھی دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈین ریسلر لینی مارک پوفو 68سال کی عمر می...

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مشہور ریسلر لینی مارک پوفو 68سال کی عمر میں چل بسے، لینی مارک پوفو ڈبلیو ڈبلیو ای کے ہال آف فیم میں بھی شامل تھے،لینی مارک پوفو کی موت پر مداحوں اور دیگر ریسلرز نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی خواتین فٹبالرز سے...

پرتگال کے اسٹار فٹبالر اور سعودی فٹبال کلب النصر سے منسلک کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی خواتین فٹبالرز سے ملاقات کی ہے،سعودی فٹبال کلب النصر کی کھلاڑیوں سے کرسٹیانو رونالڈو نے ملاقات کی اور ان کے میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،النصر کلب نے اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا اکائونٹ پر بھی پوسٹ کی ہے،اس کے علاوہ کرسٹیانو رونالڈو نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ کے فائنل کیلئے کوال...

بگ بیش لیگ ( بی بی ایل )کے چیلنجر میچ میں برسبین ہیٹ نے سڈنی سکسرز کو اپ سیٹ شکست دینے کے بعد ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،سڈنی میں کھیلے گئے بی بی ایل کے چیلنجر مقابلے میں برسبین ہیٹ نے سڈنی سکسرز کو 4وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلوی کرکٹ لیگ کے فائنل میں رسائی حاصل کی،میچ میں سڈنی سکسرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 116رنز بنائے، ڈینیل ہگز 23اور کرٹس پیٹرسن 19رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم میں نمایاں بیٹر رہے جبکہ ہیٹ کی جانب سے میتھیو کوہنیمن اور سپینسر جونسن نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جواب میں فاتح ٹیم نے 117رنز کا ہدف اٹھارویں اوور کی دوسری گیند پر 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، مائیکل نیسر کی 32 گیندوں پر 48رنز کی ناقابل شکست اننگ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،برسبین ہیٹ کے آل رائونڈر مائیکل نیسر کو 2وکٹیں حاصل کرنے اور 48 رنز کی اننگ کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،لیگ کا فائنل معرکہ 4جنوری کو آپٹس سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں برسبین ہیٹ اور پرتھ سکارچرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی ٹیم کے نئے بالنگ کوچ کیلئے پی سی بی کا...

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ آل رائونڈر یاسر عرفات سے قومی ٹیم کے نئے بالنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے رابطہ کیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق یاسر عرفات قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دینگے جبکہ مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں وہ قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے سربراہ کے طور پر بھی کام کریں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے مکی آرتھر کی خدمات حاصل کرنے کی ٹھان لی ہے، اگرچہ مکی آرتھر انگلش کائونٹی ڈاربی شائر کے ساتھ وابستہ ہیں،رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے نجم سیٹھی نے مکی آرتھر جو اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں اور انہیں یہ اختیارات دیے گئے ہیں کہ وہ اپنی مرضی کا کوچنگ اسٹاف رکھ کر پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے معاملات کو آگے بڑھائیں،اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں 54سالہ مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ کے لیے 40سال کے یاسر عرفات کا انتخاب کرلیا ہے،یاسر عرفات نے حال ہی میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے لیول فور اسپیشلسٹ کوچ کی ڈگری حاصل کی ہے ، انہوں نے گزشتہ کرکٹ بورڈ میں کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم انہیں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے کوئی موثر جواب نہیں دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انگلش کرکٹ بورڈ کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے ون ڈ...

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ( ای سی بی )نے بنگلہ دیش کے خلاف اگلے ماہ کھیلے جانے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے الگ الگ 15رکنی سکواڈز کا اعلان کر دیا،ای سی بی کے مطابق فرنچائز کرکٹ کی وجہ سے کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے بعد سکواڈز میں اہم تبدیلیاں کی گئیں ، نوجوان سپنر ریحان احمد کو انگلینڈ کے وائٹ بال سکواڈ میں پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹام ایبل کو دونوں سکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے،لنکاشائر کے فاسٹ بالر ثاقب محمود کو ون ڈے سکواڈ میں واپس بلا لیا گیا ہے جو گزشتہ سال مئی میں کمر کی انجری کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ہو چکے ہیں،انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ کی قیادت جوز بٹلر کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام ایبل، ریحان احمد، معین علی، جوفرا آرچر، سیم کرن، ثاقب محمود، ڈیوڈ میلان، عادل رشید، جیسن رائے، فل سالٹ، ریس ٹوپلی، جیمز ونس، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں،ٹی 20سکواڈ کی قیادت بھی جوز بٹلر کریں گے جبکہ ٹام ایبل، ریحان احمد، معین علی، جوفرا آرچر، سیم کرن، بین ڈکٹ، ول جیکس، کرس جارڈن، ڈیوڈ میلان، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلی، کرس ووکس اور مارک ووڈ دیگر کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج...

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز ہفتہ 4 فروری(آج) سے کریگی ،تفصیلات کے مطابق کیپ ٹائون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی (آج) ہوگی ، تقریب میں تمام ٹیموں کی کپتان بھی شریک ہونگی ،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے افتتاحی میچ سے پہلے دو پریکٹس میچز کھیلے گی ، پہلا پریکٹس میچ بنگلہ دیش کے خلاف چھ فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان اور میزبان ٹیم ساوتھ افریقہ 8فروری کو مدمقابل ہوں گی،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی میں شامل ہے ، پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں انگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں،پاکستان ٹیم پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12فروری کو کھیلے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ایف ایف قومی فٹبال ٹیم کیلئے انٹرنیشنل فر...

پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف)نے اس سال مارچ میں انٹرنیشنل فرینڈلیز کی ونڈو میں قومی مینز فٹبال ٹیم کیلئے میچز منعقد کرانے کی کوششیں شروع کردی ہیں،پی ایف ایف ذرائع کے مطابق فیڈریشن اس سال مارچ میں 20سے 28تاریخ کی ونڈو کے دوران قومی فٹبال ٹیم کیلئے انٹرنیشنل فرینڈلی میچز کرانے کیلئے کوشاں ہے،اس سلسلے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تھائی لینڈ، مالدیپ اور بھوٹان سے رابطہ کیا ہے جبکہ حال ہی میں پی ایف ایف کے سربراہ ہارون ملک نے بحرین میں اے ایف سی اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ان معاملات پر گفتگو بھی کی،ذرائع کا کہنا تھا کہ مارچ کی فیفا فرینڈلی ونڈو میں پاکستان کے حریف کا فیصلہ اگلے چند روز میں ہوجائے گا ،قومی مینز ٹیم اس سال ساف چیمپئن شپ میں بھی شرکت کرے گی جبکہ اپریل میں قومی ویمن ٹیم اولمپک کوالیفائیرز میں حصہ لے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرس اولمپکس، 40ممالک گیمز کا بائیکاٹ کر سکت...

پولینڈ کے وزیر کھیل اور سیاحت کامل بورٹنیکزک نے کہا ہے کہ روس اور بیلا روس کے کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دینے سے 40 ممالک اگلی اولمپک گیمز کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں جس سے پورا ایونٹ بے معنی ہو جائے گا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولش وزیر کھیل نے کہا کہ میرے خیال میں 10فروری کو ہونے والی میٹنگ سے قبل انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی )کے منصوبے پر بلاک کی حمایت کرنے کے لیے برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سمیت 40ممالک کا اتحاد بنانا ممکن ہو گا،بورٹنیکزک نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اولمپکس سے پہلے ہمیں سخت فیصلوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر ہم گیمز کا بائیکاٹ کرتے ہیں تو ہم جس اتحاد کا حصہ ہوں گے وہ گیمز کے انعقاد کو بے معنی بنانے کے لیے کافی مضبوط ہو جائے گا،قبل ازیں لتھوانیا، ایسٹونیا اور لٹویا کی جانب سے بھی آئی او سی کے منصوبے کو مشترکہ طور پر مسترد کر دیا گیا ہے جس کے تحت روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس کو اولمپکس 2024میں شرکت کی اجازت دینے کا کہا گیا،دوسری جانب آئی او سی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی جانب سے اولمپکس کا بائیکاٹ صرف کھلاڑیوں کو سزا دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانسیسی فٹبالر رافیل ورانے کا انٹرنیشنل فٹب...

فرانس کے فٹبالر رافیل ورانے نے 29سال کی عمر میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، فرانسیسی سٹار نے اپنے انسٹا اکائونٹ کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں 2018کے فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے فٹبالر نے لکھا کہ میں کئی مہینوں سے اس بارے میں سوچ رہا تھا اور میں نے اب فیصلہ کیا کہ یہ میرے لیے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر ہونے کا صحیح وقت ہے ،ورانے نے لکھا کہ ایک دہائی تک اپنے شاندار ملک کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے، ہر بار جب میں نے یہ خصوصی نیلا یونیفارم پہنا تو مجھے بے حد فخر محسوس ہوا ،فرانسیسی سٹار نے مزید لکھا کہ ہمارے پاس باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کا ایک گروپ ہے جو آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں اور وہ اپنے موقع کے مستحق ہیں، میں یقینی طور پر اپنے کیرئیر کے تمام لمحات کو یاد کرتا رہوں گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی سی بی نے کمنٹری کے لیے معافی مانگنے کا رم...

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے کمنٹری کے لیے معافی مانگنے کا رمیز راجا کا دعوی مسترد کردیا،ترجمان پی سی بی کے مطابق سابق چیئرمین کمنٹری کیلئے آزاد ہیں، ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے، وہ چاہیں جہاں چاہیں بطور کمنٹیٹر کام کرسکتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے ان سے پہلے معافی مانگنے اور پھر کمنٹری کے لیے درخواست دینے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پہلے بھی اپنے بیانات میں یہ واضح کرچکے ہیں کہ رمیز راجا پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل)سمیت ہر جگہ کمنٹری کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرینڈلی بیس بال میچ ، پاکستان نے بھارت کو شک...

اسلام آباد میں ہونے والے فرینڈلی بیس بال میچ میں پاکستان نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں بارہ رنز سے شکست دے دی ،ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ کیلئے بھارتی بیس بال ٹیم اسلام آباد میں موجود ہے ، گزشتہ روز بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ کھیلا گیا بیس بال کے سات اننگز پر مشتمل اس میچ میں پاکستان نے بارہ - ایک سے کامیابی حاصل کی ،پاکستان کی جانب سے ذاکر، وسیم اور شہزاد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ، وسیم اکرم، ذاکر اور شہزاد احمد نے دو ، دو رنز کیے جبکہ اکرام اللہ، محمد حسین، ناصر ملنگی، عبداللہ، محمد یونس اور حسین جونیئر نے ایک ایک رن بنایا ،بھارت کی طرف سے شہاب الدین صرف ایک رن بنا سکے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہین آفریدی آج نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں...

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہفتہ 4 فروری کو(آج) نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے،شاہین آفریدی کا نکاح آج شام شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ ہوگا،نکاح کی تقریب کراچی کے مقامی کلب میں منعقد ہوگی جس میں شرکت کے لیے قومی فاسٹ بولر کے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے،خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ مہندی کی تقریب آج رات منعقد ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا معمر افراد کی نگہداشت کو مزید بہتر بن...

چینی حکام نے معمر افراد کی نگہداشت اور گھریلو خدمات کا معیاربہتر بنانے کے لئے ایک خصوصی حکمت عملی منصوبہ جا ری کیا ہے۔اس کا مقصد معمرافراد کی خدمات بارے بڑھتی طلب کو پورا کر نا اور گھریلو خدمات شعبے کا معیار بڑھا نا ہے۔ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن ، وزارت شہری امور اور وزارت تجارت کی مشترکہ طور پر جاری کردہ دستاویز میں 2025 تک ان 2 شعبوں کو معیاری بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔منصوبے کے تحت معمر افراد کی نگہداشت اور گھریلو خدمات کی فراہمی کا ڈھانچہ بہتر بنانے ، معیار مقرر کرنے بارے کام میں انتظامی تعاون ، خدمات کا معیار مستحکم کرنے اور شعبوں کی بہتری کی حوصلہ افزائی پر توجہ دی جائے گی۔اس میں کہا گیا ہے کہ دونوں شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو معیاری معلومات پر مبنی تربیت دی جائے گی اور اہلکاروں و خدمات اداروں کے لئے تشخیصی نظام قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن نے کہا ہے کہ عوامی مطالبات پر توجہ دینے ، معیار، اضافی خصوصیات ، ڈیجیٹلائزیشن اور انضمام کے اعتبار سے دونوں شعبوں کی ترقی کے فروغ میں دیگر 2 وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کیا جا ئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کاعراق کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں بار...

چین کے ایک مندوب نے عالمی برادری سے عراق کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بِنگ نے سلامتی کونسل کی عراق بارے بریفنگ کے دوران بتایا کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور داعش جیسی دہشت گرد انتہا پسند قوتوں کے خاتمے کے لیے عراق کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔انہوں نے مز ید کہا کہ انتہا پسند عناصر کی واپسی اور پھیلا کو روکنے اور انسداد دہشت گردی میں مشکل سے حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی مستحکم کر نا چاہیے۔دائی نے کہا کہ عراق میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال سنگین ہے ا ور دہشت گردوں کے با قی ما ندہ عنا صر اب بھی بلا تفریق حملے کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں عام شہریوں سمیت ہلاکتیں ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کو داعش یاآئی ایس آئی ایل (یو این آئی ٹی اے ڈی)کی جانب سے کیے گئے جرائم کے لیے احتساب کو فروغ دینے بارے جمع شدہ شواہد جلد از جلد عراق کے حوالے کرنے چا ہئیں۔اس عمل سے عراق کو اس کے قومی قوانین کے مطابق دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد مل سکے گی ۔انہوں نے کہا کہ چین عراق کا مخلص دوست ہے اور اس کی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے عراق کی مضبوطی کے ساتھ حمایت جاری رکھے گا ۔مز ید یہ کہ اس کی معیشت کی تعمیر نو، اس کی صنعت کی بحالی، لوگوں کی معیشت کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کے حصول میں عراق کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عراق میں طویل المدتی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ خطے میں امن اور ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے بارے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ای وو بین الاقوامی تجارتی مارکیٹ دوبارہ...

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ای وو کی ای وو بین الاقوامی تجارتی مارکیٹ میں تقریبا 75ہزار تاجروں نے خرگوش کے سال میں اپنے پہلے کاروباری دن کا خیرمقدم کیا۔اجناس کی وافر اقسام، آسان اور تیز نقل وحمل اور اچھے کاروباری ماحول کے ساتھ ای وو کو عموما دنیا کی سپر مارکیٹ کہا جاتا ہے۔ای وو میں کھلونوں کی دکان کے مالک لو چھنگ رونگ نے کہا ہے کہ اس اسٹور کو جون تک شیڈول کے مطابق آرڈرز موصول ہوئے ہیں ۔ایک انداز ے کے مطابق رواں سال فروخت گزشتہ دو برسوں کی نسبت 30 فیصد بڑھ جائے گی۔مقامی خواتین کے جرابوں کے برانڈ بو ناس کی جانب سے چلائی جانے والی فیکٹری مکمل طور پر کام کر رہی ہے۔ اس کمپنی نے عالمی وبائی مرض کے دوران اپنی تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری کو مستحکم بنایا۔اس کے علا وہ ورکشاپ کی ڈیجیٹل تبدیلی کی ذمہ داری نبھائی اور نئی مصنوعات لانچ کرکے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنا کر اپنی مارکیٹ کی مسابقت کو بہتر بنایا ہے ۔اس کمپنی کے صدر ہوانگ ژوچھون نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران اس کی شرح نمو تقریبا 10 فیصد پر برقرار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس بانو قدسیہ...

معروف افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس بانو قدسیہ کی چھٹی برسی(آج) 4فروری ہفتہ کو منائی جائے گی۔ بانو قدسیہ 28 نومبر 1928 کو بھارت میں ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئیں اور تقسیم ہند کے بعد لاہور آگئیں۔ فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ان کے چاہنے والے تقریبات کا اہتمامِ کریں گے اور کیک بھی کاٹے جائیں گئیانہیں بچپن سے ہی اردو ادب کا بے حد شوق تھا۔پڑھنے لکھنے کے شوق کی وجہ سے انہوں نے اپنے کالج کے زمانے سے ہی رسالوں میں تحریر کرنا شروع کیا اور آہستہ آہستہ انہوں نے ریڈیو کیلئے بھی اپنی تحریریں لکھنا شروع کیں۔اردو ادب سے بے حد لگاؤ کے باعث انہوں نے اردو میں متعدد ناول لکھے جن میں ان کا 'راجہ گدھ' اور 'امر بیل' اس قدر مشہور ہوا کہ ان کا نام بہترین ناول نگاروں میں شامل کیا جانے لگا۔بانو قدسیہ اسٹیج شو اور ٹیلی ویژن کیلئے بھی پنجابی اور اردو زبان میں ڈرامہ اسکرپٹ لکھا کرتی تھی، ان کے ڈراموں میں پیا نام کا دیا،ْ 'فٹ پاتھ کی گھاس،ْآدھی بات اور دیگر شامل ہیں بانو قدسیہ وہ لکھاری ہیں جن کی تحریر میں محبت کی تلخ حقیقت، شگفتگی و شائستگی اور اردو زبان پر مضبوط گرفت نظر آتی ہے۔انہوں نے مشہور ناول نگار، افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس اشفاق احمد سے شادی کی جن کا اردو ادب میں ایک منفرد مقام ہے۔ان کی بہترین تحریروں اور اردو ادب میں بہترین کارکردگی پر 1983 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ہلال امتیاز اور 2010 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ انہوں نے 2012 میں کمال فن کا ایوراڈ بھی اپنے نام کیا۔ بانو قدسیہ شدید علالت کے باعث 4 فروری 2017 کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں تاہم اردو ادب میں ان کے خلا کو کوئی پر نہیں کرسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور پولیس لائنز دھماکا، پولیس کو اہم شواہد...

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات کے دوران مزید پیشرفت، پولیس کو اہم شواہد مل گئے ،سی سی پی او پشاور اعجاز خان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ہیلمٹ باہر چھوڑا تھا، حملہ آور کے جسمانی اعضا اور ہیلمٹ مسجد کے ملبے سے ملے ہیں، ہیلمٹ سے فارنزک شواہد لے لیے گئے ہیں،پولیس حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم کو خودکش حملہ آور کے زیر استعمال بوٹ ملے ہیں، خودکش حملہ آور کے دو پاں بھی ملے جن سے تفتیش میں مزید اہم پیشرفت ہو گی، حملہ آور کے زیر استعمال ہیلمٹ بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہیں کر...

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان وزیراعظم کی جانب سے طلب کی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عمران خان کی اے پی سی میں عدم شرکت کی تصدیق کی،انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل کا رخ پکڑ دھکڑکی طرف ہے، غداری کے مقدمے درج کر کے آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ہمارے خلاف مقدمے درج کیے جارہے ہیں تو ان کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں،اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت جان بوجھ کر الیکشن کے انعقاد سے متعلق ابہام پیدا کررہی ہے، گورنر ز الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے تیار نہیں، ملک کے 22کروڑ عوام کسی کو اپنا حق چھننے کی اجازت نہیں دیں گے، جمعرات تک الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونے والوں...

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 20، 20لاکھ اور زخمیوں کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پشاور دھماکے میں سکیورٹی لیپس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، منفی باتیں انتہائی نامناسب ہیں، پشاور پولیس لائنز بم دھماکہ اے پی ایس پشاور کے بعد دوسرا اندوہناک واقعہ تھا، پوری قوم اس واقعے پر اشک بار ہے، دہشتگردی کا خاتمہ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے،طعنہ دیا جاتا ہے کہ وفاق ہمارا ساتھ نہیں دے رہا،افسوسناک بات یہ ہے کہ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر بے جا الزام تراشی کی گئی، الزام تراشی کرنا یقیناًقابل مذمت ہے، ایسے واقعے پر منفی باتیں انتہائی غیر مناسب ہیں، دہشتگردی کے خلاف پاک فوج نے بے پناہ قربانیاں دیں، اس ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، 2010کے این ایف سی ایوارڈ کے تحت اب تک خیبر پختونخوا کو 417ارب روپے دیئے گئے،اگر 417ارب میں سے 1/4حصہ بھی استعمال ہوتا تو عوام سکون کی نیند سو سکتی تھی،خیبر پختونخوا حکومت کو بھی فرانزک لیب اور سیف سٹی پروجیکٹ بنانے چاہیے تھے ، آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کو مدعو کیا ہے، امید ہے کہ نفی میں جواب نہیں آئے گا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پشاور میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے اور امن و مان کی صورت حال پر تفصیلی غور کیا جارہا ہے،اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، کور کمانڈر، انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا اور دیگر اداروں کے سربراہان شریک ہیں،

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 30جنوری کو پشاور میں دہشت گردی کا ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک دہشت گرد چیک پوسٹ سے گزرتا ہوا پولیس لائنز میں داخل ہوا اور مسجد میں جا پہنچا اور سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد ایک اور اندوہناک واقعہ پیش آیا،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد پوری قوم اشک بار ہے اور سوال کرتی ہے کہ چند سال قبل ختم کی گئی دہشت گردی کے بعد یہ واقعہ کیسے پیش آیا اور گزشتہ چند ہفتوں اور مہینوں میں صوبے میں دیگر اس کے واقعات رونما ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہدہشت گردی کا کوئی دین، مذہب، ایمان اور ملک نہیں، ہمیں ہر قسم کے اختلافات کو بھلا کر سیسہ پلائی قوم کی طرح ڈھالنا ہوگا، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وفاق اور صوبے مل کر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں، تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اختلافات بھلاکر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں، دہشتگردی پر قابو پائیں گے، تمام وسائل اس مقصد پر لگائیں گے، تمام آئینی ادارے مل کر قوم کو اکٹھا نہیں کریں گے تو بات نہیں بنے گی،وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے آپ اپنوں سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، یہ نہیں چلے گا، ہمیں ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر کوشش کرنی ہوگی، آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کو مدعو کیا ہے، امید ہے کہ نفی میں جواب نہیں آئے گا،

انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی شرائط کو مجبوری میں پورا کرنا ہے، تمام مسائل کے باوجود وفاق خیبر پختونخوا کے ساتھ ہے، چاروں صوبوں میں سی ٹی ڈی کو تمام وسائل فراہم کریں گے،اس موقع پر وزیراعظم نے پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 20، 20لاکھ اور زخمیوں کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا،وزیراعظم نے کہا کہ 2010کے این ایف سی ایوارڈ کے تحت اب تک خیبر پختونخوا کو 417ارب روپے دیئے گئے،اگر 417ارب میں سے 1/4حصہ بھی استعمال ہوتا تو عوام سکون کی نیند سو سکتی تھی،یہ سال کا 35سے 36ارب روپے بنتا ہے کہاں گیا؟ خیبر پختونخوا حکومت کو بھی فرانزک لیب اور سیف سٹی پروجیکٹ بنانے چاہیے تھے، 417،اس رقم سے کئی شہروں میں سیف سٹی منصوبے بنائے جا سکتے تھے، 417ارب کاآڈٹ ہونا چاہیے اس رقم سے خیبر پختوانخوا عوام کی خدمت ہوسکتی تھی، وفاق صوبوں میں سی ٹی ڈی کو مزید مضبوط کرنے میں پرعزم ہے، خیبرپختوانخوا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حویلیاں ڈرائی پورٹ پاکستان اور چین کے درمیان...

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں مجوزہ حویلیاں ڈرائی پورٹ پاکستان اور چین کے درمیان مال بردار تجارت کو آسان بنائے گی، ڈرائی پورٹ پاکستان ریلوے کا ایک مجوزہ منصوبہ ہے اور اس کی مالی اعانت چینی حکومت کے رعایتی قرضوں سے کی جائے گی۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مستقبل میں مال بردار ٹریفک کی طلب کو پورا کرنے کے لیے بندرگاہ میں ریل ہیڈ کی سہولیات، تیز رفتاری ،کیپیسٹی اسٹاک، بانڈڈ امپورٹ اوربرآمدی کنٹینرز کو ہینڈل کرنے کے لیے ایک آف ڈاک ٹرمینل ہوگا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق یہ ابتدائی طور پر چین سے شاہراہ قراقرم کے ذریعے آنے والی مصنوعات کے لیے ڈرائی پورٹ اور کنٹینر ٹرمینل کے طور پر کام کرے گا۔خیبر پختونخواہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن داد بٹ کے مطابق، حویلیان ڈرائی پورٹ کی ترقی سے مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرکے اور ان کا معیار زندگی بلند ہو کر خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ یہ منصوبہ بڑے پیمانے پر ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا، بے روزگاری کو کم کرے گا، فی کس آمدنی میں اضافہ کرے گا، اور مقامی باشندوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔انہوں نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ منصوبے کے تکنیکی اور مالیاتی پہلوں کو ٹھیک کر لیا گیا ہے اور امکان ہے کہ اس سال کے دوران منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائی پورٹ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو تبدیل کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر 65 ملین ڈالر لاگت آئے گی، جس میں ڈرائی پورٹ کی ترقی کے ساتھ ساتھ مین لائن-1 (ML-1) کی اپ گریڈیشن کا احاطہ کیا جائے گا، یہ 682 کلومیٹر طویل ریلوے لائن ہے جو حویلیاں کو چینی شہر کاشغر سے ملاتی ہے۔داد بٹ نے کہا کہ ریلوے لائن چین اور دیگر مشرقی ایشیائی ممالک کے سامان کو پاکستان کی بندرگاہوں تک رسائی فراہم کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ حویلیاں ڈرائی پورٹ سی پیک روٹ پر کارگو کی بلا تعطل لاجسٹکس بہا کو یقینی بنائیگی۔انہوں نے کہا کہ حویلیاں ڈرائی پورٹ پاکستان کی اہم خشک بندرگاہوں میں سے ایک ہو گی کیونکہ یہ انتہائی اہم کراس سیکشنز پر واقع ہے جس سے مجموعی طور پر نقل و حمل کے رابطے کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔داد بٹ نے کہا کہ یہ منصوبہ 2022 میں مکمل ہونا تھا لیکن فزیبلٹی اسٹڈی میں تاخیر اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے تاخیر ہوئی کیونکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) 2021-22 میں اس منصوبے کے لیے کسی بجٹ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب اس منصوبے کے ابتدائی آغاز کے لیے پی ایس ڈی پی 2022-23 میں 5000 ملین روپے کا بجٹ فراہم کیا گیا ہے جس میں 100 ملین روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔داد بٹ نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان کو کئی طریقوں سے مدد ملے گی، کیونکہ اس سے چین کے ساتھ تجارت بڑھانے کے علاوہ اہم تجارتی اور اقتصادی مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ "یہ منصوبہ مال برداری کے اخراجات کو کم کرے گا، زرمبادلہ کی بچت کرے گا، اور ملک کے کاروبار اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمپنیوں کو ہر وقت ڈیٹا کی دستیابی اور حفاظت...

پاکستانی کمپنیاں اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنانے اور قومی معیشت میں حصہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے کلائوڈ کمپیوٹنگ سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔سسٹم اینالائسز پروگرام پاکستان کے کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کلائوڈ مائیگریشن ڈیجیٹل تبدیلی کو یقینی بنانے اور انتہائی کم لاگت، موثر اور محفوظ ماحول میں ایپلی کیشنز اور ڈیٹا کا نظم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ کمپنیوں کو ہر وقت ڈیٹا کی دستیابی اور حفاظت کے لیے کلاڈ سلوشنز پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ کلائوڈ سلوشنز ایک مضبوط نیٹ ورک فراہم کرتے ہیں اور صارفین کے لیے کم خرابیوں کے ساتھ ایک ہی پروجیکٹ پر کام کرنا ممکن بناتے ہیں۔ماہر نے کہا کہ کلائوڈ کمپیوٹنگ نے آسان رسائی، ٹریک ایبل ڈیٹا اور شفافیت میں مدد کی ہے۔ لاگت کی کمی کے ساتھ، ڈیٹا کی حفاظت کلائوڈ سلوشنز کے ذریعے حل کیے جانے والے سب سے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی فرم کی انتظامیہ کلائوڈ حل کا انتخاب کرکے لاگت کے ساتھ ساتھ کام کے دائرہ کار پر بھی کنٹرول حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیموں کی طرف سے ان کی کاروباری ضروریات کے مطابق حل کیا جا سکتا ہے اور ٹیم کے اراکین کو فرم میں ان کردار اور ذمہ داریوں کے مطابق فرائض تفویض کیے جا سکتے ہیں۔

"ثاقب احمد نے کہا کہ انتظامیہ میں تبدیلی ڈیجیٹل تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔ ملازمین اپنی ملازمتوں کے بارے میں غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ وہ ڈیجیٹل تبدیلی کو قبول کرنے سے گریزاں ہیں۔ اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ڈیجیٹل تبدیلی مستقبل ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل طور پر مضبوط کرنے کے لیے متعدد تعلیمی اداروں کے طلبا کو مفت تربیت دی جانی چاہیے۔ ملک اپنی لاگت کو بہتر بنانے اور مختلف شعبوں کے لیے موثر حل کی وجہ سے کلائوڈ اپنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا سامنا کر رہا ہے۔ پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے۔ ہمارا ادارہ اس اقدام کی سربراہی کرتا ہے، کیونکہ یہ سائبر سیکیورٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی سلامتی کے معیارات کی پیروی کرتا ہے۔ہماری پاکستان کے تقریبا تمام کاروباری طبقات میں مضبوط موجودگی ہے۔ یہ ڈیجیٹل حل نہ صرف کاروبار اور رسائی میں آسانی کا اضافہ کرتے ہیں بلکہ ان کے سراسر تشخیصی اعداد و شمار کے لیے پیش رفت کو کئی گنا تیز کرتے ہیں جو راستے کو سب سے زیادہ واضح طور پر آگے بڑھاتے ہیں۔کووڈ 19 کے بعد کی صورتحال میں پاکستان میں کمپنیوں کی جانب سے ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوا۔ کلائوڈ کمپیوٹنگ وقت کی ضرورت ہے۔

پاکستانی کمپنیاں، بڑے کار سازوں سے لے کر چھوٹے سائز کے کاروبار تک، سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہیں۔ایس اے پی حکومتی اداروں کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے تاکہ وقت کے لحاظ سے موثر طریقہ کار وضع کیا جا سکے جس میں بہترین قدم آگے بڑھنے کے لیے تشخیصی اختیارات ہیں۔ بہترین فیصلے کرنے کے لیے کمپنیوں کے سربراہان کے لیے ڈیٹا کے صحیح سیٹ کے ساتھ کامیاب رجحانات کو نمایاں کرنا اہم ہے۔یہ ادارہ دنیا کو بہتر طریقے سے چلانے اور لوگوں کی زندگیوں کو ممکنہ طریقوں سے بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے ایک واضح وژن کے ساتھ کام کرتا ہے۔ ایک ڈیزائن اور ورک فلو کو یقینی بناتا ہے جو صارفین کی زندگیوں پر سب سے زیادہ مثبت اثر ڈالتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ریسورس-ا...

پاکستان میں محققین نے قدرتی وسائل کے موثر استعمال کے ذریعے کم لاگت پر پیداوار بڑھانے کے لیے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ریسورس-انرجی واٹر کے نام سے ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی وسائل کی کمی نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداوار کو متاثر کیا ہے۔ ٹیکسٹائل کی صنعت پاکستان کی معیشت کے لیے ناگزیر ہے کیونکہ یہ لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے اور جی ڈی پی میں اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ڈاکٹر شہباز عباس، کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اسلام آباد میں الیکٹریکل اور مکینیکل انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پیداوار کی سطح کو برقرار رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ اخراجات "اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہم نے یہ سسٹم تیار کیا ہے۔ یہ مربوط ٹیکنالوجی وسائل، توانائی اور پانی کے دوبارہ استعمال کو ترجیح دیتی ہے تاکہ ٹیکسٹائل کی صنعت میں پیداواری اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ ٹیکنالوجی زیادہ ماحول دوست اور پائیدار مینوفیکچرنگ کا عمل فراہم کرتی ہے اور مینوفیکچرنگ لاگت کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔حکومت کو ملک کی اقتصادی ترقی اور برآمدات میں حصہ ڈالنے کی وجہ سے مینوفیکچرنگ سیکٹر پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی مضبوط ترقی کے لیے وسائل کو متحرک کرنے کے ذریعے پائیدار پیداواری عمل کو یقینی بنانے کے لیے عوامی اور نجی شعبوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ٹیکسٹائل انڈسٹری میں وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ٹیکنالوجی کی وضاحت کرتے ہوئے شہباز عباس نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے زرعی فضلہ جیسے کپاس کے فصل کے فضلے کو دوبارہ استعمال کیا تاکہ بایوماس توانائی پیدا کی جا سکے اور کتائی اور بنائی کے عمل کو تقویت ملے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں پانی کو گرم کرنے، ابالنے اور پراسیس کرنے کے لیے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اور گرمی کی بحالی کے عمل کے بعد، ٹیکسٹائل کے اخراج کو پیداوار کے لیے توانائی کے ذریعہ کے طور پر دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ ماڈل صحیح معنوں میں لاگو کیا جائے تو ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے اور کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے حل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پیداوار کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔خاص طور پر ٹیکسٹائل کی صنعت میں وسائل، توانائی اور پانی کے مناسب انتظام کی ضرورت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ٹیکسٹائل ملز وسائل کے موثر استعمال کے لیے کو ایک مربوط ٹیکنالوجی کے طور پر استعمال کر سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نینو ٹیکنالوجی پاکستان کی زرعی پیداوار میں ا...

نینو ٹیکنالوجی پاکستان کے زرعی شعبے کی پیداوار کو بڑے پیمانے پر بہتر کر سکتی ہے۔ نینو ٹیکنالوجی میں ہمارے زرعی شعبے کو ترقی دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، زراعت میں نینو ٹیکنالوجی کو لاگو کرنے کی کوششیں اس بڑھتے ہوئے احساس کے ساتھ شروع ہوئیں کہ روایتی کاشتکاری کی ٹیکنالوجیز پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ نہیں کر سکیں گی اور نہ ہی موجودہ ٹیکنالوجیز سے تباہ شدہ ماحولیاتی نظام کو ان کی قدیم حالت میں بحال کر سکیں گی۔نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر اسلام آباد کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر ارمغان شہزاد نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زراعت میں نینو ٹیکنالوجی کے استعمال نے گزشتہ دہائی کے دوران بہت زیادہ عوامی فنڈنگ کے ساتھ رفتار حاصل کی، لیکن ترقی کی رفتار سست ہے۔"نینو ٹیکنالوجی کا استعمال پودوں کی نشوونما کو بڑھانے اور نینو پارٹیکلز اور نینو کمپوزائٹس کے استعمال کے ذریعے فصل کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا سکتا ہے جو پودوں کو ضروری غذائی اجزا اور معدنیات فراہم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نینو ٹیکنالوجی نینو میٹریلز بنا کر کیڑوں اور بیماریوں پر قابو پانے کے زیادہ موثر اور پائیدار طریقے تیار کرتی ہے جو مخصوص کیڑوں اور بیماریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پودوں میں پانی کی برقراری کو بہتر بنانے کے لیے نینو پارٹیکلز کا استعمال کرکے خشک سالی برداشت کرنے والی فصلیں بنا سکتے ہیں، اس طرح ان کی خشک حالات میں زندہ رہنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ڈاکٹر ارمغان نے کہا کہ مٹی کو ضروری غذائی اجزا اور معدنیات فراہم کرنے والے نینو میٹریلز بنا کر، نینو ٹیکنالوجی مٹی کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے اور پودوں کی بہتر نشوونما کو فروغ دے سکتی ہے۔"اس کے علاوہ، نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کسان درست زراعت کے نظام بنا سکتے ہیں جو ماحولیاتی عوامل درجہ حرارت، نمی اور غذائیت کی سطح کی نگرانی اور کنٹرول کرکے فصل کی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ بنا سکتے ہیں۔ کھانے کے معیار کو بہتر بنانے اور کھانے پینے کی اشیا کی شیلف لائف کو بڑھانے کے لیے، نینو ٹیکنالوجی کو کھانے کی پیکیجنگ تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جو ماحول کے درجہ حرارت اور نمی کو کنٹرول کرتی ہے۔محقق نے کہا کہ کاشتکاری میں تکنیکی مداخلت مناسب طریقہ کار اور حکومتی مداخلت سے فصل کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنا سکتی ہے۔"

حکومت کو زرعی شعبے میں نینو ٹیکنالوجی کے امکانات کو سمجھنے کے لیے تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ اس سے ان مخصوص شعبوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی جہاں فصل کی پیداوار کو بہتر بنانے، کیڑوں اور بیماریوں کے پھیلا کو کم کرنے اور مٹی کی زرخیزی کو بہتر بنانے کے لیے نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو زراعت کے شعبے میں کسانوں، کارکنوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو تربیت اور تعلیم فراہم کرنی چاہیے۔ اس سے انہیں نینو ٹیکنالوجی کے ممکنہ فوائد اور اسے مثر طریقے سے استعمال کرنے کے طریقے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں، محققین اور ان تنظیموں کو فنڈ اور گرانٹ فراہم کی جانی چاہیے جو زراعت کے شعبے میں نینو ٹیکنالوجی کی ترقی اور نفاذ پر کام کر رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا معمر افراد کی نگہداشت کو مزید بہتر بن...

بیجنگ (شِںہوا) چینی حکام نے معمر افراد کی نگہداشت اور گھریلو خدمات کا معیاربہتر بنانے کے لئے ایک خصوصی حکمت عملی منصوبہ جا ری کیا ہے۔اس کا مقصد معمرافراد کی خدمات بارے بڑھتی طلب کو پورا کر نا اور گھریلو خدمات شعبے کا معیار بڑھا نا ہے۔

ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن ، وزارت شہری امور اور وزارت تجارت کی مشترکہ طور پر جاری کردہ دستاویز میں 2025 تک ان 2 شعبوں کو معیاری بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت معمر افراد کی نگہداشت اور گھریلو خدمات کی فراہمی کا ڈھانچہ بہتر بنانے ، معیار مقرر کرنے بارے کام میں انتظامی تعاون ، خدمات کا معیار مستحکم کرنے اور شعبوں کی بہتری کی حوصلہ افزائی پر توجہ دی جائے گی۔

اس میں کہا گیا ہے کہ دونوں شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو معیاری معلومات پر مبنی تربیت دی جائے گی  اور اہلکاروں و خدمات اداروں کے لئے تشخیصی نظام قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن نے کہا ہے کہ عوامی مطالبات پر توجہ دینے ، معیار، اضافی خصوصیات ، ڈیجیٹلائزیشن اور انضمام کے اعتبار سے دونوں شعبوں کی ترقی کے فروغ میں دیگر 2 وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کیا جا ئے گا۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کاعراق کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں بار...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے عالمی برادری سے عراق کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بِنگ نے سلامتی کونسل کی عراق بارے بریفنگ کے دوران بتایا  کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور داعش جیسی دہشت گرد انتہا پسند قوتوں کے خاتمے کے لیے عراق کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ  انتہا پسند عناصر کی واپسی اور پھیلاؤ کو روکنے اور انسداد دہشت گردی میں مشکل سے حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی مستحکم کر نا چاہیے۔

دائی نے کہا کہ عراق میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال سنگین  ہےاور دہشت گردوں کے با قی ما ندہ عنا صر اب بھی بلا تفریق حملے کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں عام شہریوں سمیت ہلاکتیں ہوتی  ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کو داعش یاآئی ایس آئی ایل (یو این آئی ٹی اے ڈی) کی جانب سے کیے گئے جرائم کے لیے احتساب کو فروغ دینے بارے جمع شدہ شواہد جلد از جلد عراق کے حوالے کرنے چا ہئیں۔

 اس عمل سے عراق کو اس کے قومی قوانین کے مطابق دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد مل سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ چین عراق کا مخلص دوست ہے اور اس کی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے عراق کی مضبوطی  کے ساتھ  حمایت جاری رکھے گا ۔مز ید یہ کہ اس کی معیشت کی تعمیر نو، اس کی صنعت کی بحالی، لوگوں کی معیشت کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کے حصول میں عراق کی حمایت جاری رکھے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم عراق میں طویل  المدتی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ خطے میں امن اور ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے بارے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں