• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین کی پشاور میں خودکش حملے کی شدید مذمت،جان...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے پشاورمیں ایک مسجد میں ہونے والے تباہ کن حملے  کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے منگل کوایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم حملے میں جانی نقصان پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین  ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، قومی استحکام کے دفاع اور لوگوں کی جانوں کے تحفظ میں پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم 95 افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہوئے ہیں۔

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایچ کے ایس اے آرحکومت کی توجہ معاشی ترقی او...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے  کہ اقتصادی ترقی اورہانگ کانگ کوبیرون ملک اور چینی مین لینڈ کے سیاحوں کے لیے فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے مکمل معمول کے حالات کے لیے تیاری کرنا ایچ کے ایس اے آر حکومت کے دو اہم اہداف ہیں۔

 ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے پہلے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں لی نے بتایا کہ کوویڈ-19کی روک تھام اور کنٹرول کی کوششوں کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کے اس وقت میں  ایچ کے ایس اے آر حکومت نے اپنے مستقبل کے امور کے لیے دو اہم اہداف مقرر کیے ہیں۔ لی نے بتایا کی کہ 8 جنوری کو ہانگ کانگ اورمین لینڈ کے درمیان سرحد کو دوبارہ کھولنے کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے بعد سے تمام کنٹرول پوائنٹس بہتر طور سے کام کر رہے ہیں، جو ایک محفوظ، منظم اور ہموار طریقے سے  کھلے پن کا ہدف حاصل کر رہے ہیں۔

ہانگ کانگ کی تیزی سے معمول پر واپسی کے ساتھ، لی نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت سمندر پار اور مین لینڈ دونوں جگہوں پر سیاحت کو فروغ دینے کی ایک بڑی مہم چلا رہی ہے، جس میں "ہیلو ہانگ کانگ" بھی شامل ہے، جو سیاحوں کو مائل کرنے کی ایک عالمی مہم ہے۔

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی ترقی کےایک بڑے انجن کی حیثیت برقرا...

شکاگو(شِنہوا) ایک امریکی اسکالر نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب ترقی یافتہ ممالک شدید کساد بازاری کا شکار ہو سکتے ہیں تاہم چین ہی ایسا ملک ہے جو عالمی ترقی کےایک بڑے انجن کی حیثیت برقرار رکھے گا۔

شکاگو کے الینوائے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سٹورٹ سکول آف بزنس کے معاشیات کے پروفیسر خیری تورک نے شِنہوا کو بتایا کہ کوویڈ سے نمٹتے ہوئے  امریکہ نے معیشت کو متحرک رکھنے کے لیے کرنسی نوٹ چھاپے جس سے مہنگائی کی صورتحال پیدا ہوئی،اسی لیے مرکزی بینک شرح سود میں مزید اضافہ کرنے جا رہا ہے،اس سے  ہو سکتا ہے کہ ہم کساد بازاری کا شکار ہوجائیں۔

تورک کے مطابق یوکرین تنازع اور توانائی کےبحران کی وجہ سے یورپ کے ممالک میں بھی کساد بازاری کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کو مہنگائی کے مسئلے کا سامنا نہیں ،بلکہ وہاں پرمزدورفیکٹریوں میں کام کرنے کے لیے واپس آ رہے ہیں۔اس لیے وہ مسابقتی لحاظ سے فائدہ میں ہیں۔ اورچینی مارکیٹ کا اگلے دو سالوں میں عالمی ترقی میں روشن مقام ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین کا مقابلہ نہیں کرسکتا،خصوصاً اس وقت جب اس نے اپنی معیشت کو کھول دیا ہے۔

 

چین کے شمالی تیانجن میں فا- وولکس ویگن فیکٹری میں کارکن اسمبلی لائن میں کام کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

تورک نے کہا کہ  چین کی صنعتی بنیاد یہ ہے کہ اس میں پیداواری لیبر فورس میں انتہائی نظم و ضبط ہے، اور وقت کے ساتھ ساتھ مہارت بہتر ہو رہی ہے۔ چین میں سپلائی چین بہت وسیع ہے، یہ ایک مکمل سپلائی چین ہے۔ اس میں  اے ٹو زیڈ  تمام قسم کے اجزاء شامل ہیں جو آپ کو کسی اور جگہ نہیں ملیں گے۔

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی ترقی کےایک بڑے انجن کی حیثیت برقرا...

شکاگو(شِنہوا) ایک امریکی اسکالر نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب ترقی یافتہ ممالک شدید کساد بازاری کا شکار ہو سکتے ہیں تاہم چین ہی ایسا ملک ہے جو عالمی ترقی کےایک بڑے انجن کی حیثیت برقرار رکھے گا۔

شکاگو کے الینوائے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سٹورٹ سکول آف بزنس کے معاشیات کے پروفیسر خیری تورک نے شِنہوا کو بتایا کہ کوویڈ سے نمٹتے ہوئے  امریکہ نے معیشت کو متحرک رکھنے کے لیے کرنسی نوٹ چھاپے جس سے مہنگائی کی صورتحال پیدا ہوئی،اسی لیے مرکزی بینک شرح سود میں مزید اضافہ کرنے جا رہا ہے،اس سے  ہو سکتا ہے کہ ہم کساد بازاری کا شکار ہوجائیں۔

تورک کے مطابق یوکرین تنازع اور توانائی کےبحران کی وجہ سے یورپ کے ممالک میں بھی کساد بازاری کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کو مہنگائی کے مسئلے کا سامنا نہیں ،بلکہ وہاں پرمزدورفیکٹریوں میں کام کرنے کے لیے واپس آ رہے ہیں۔اس لیے وہ مسابقتی لحاظ سے فائدہ میں ہیں۔ اورچینی مارکیٹ کا اگلے دو سالوں میں عالمی ترقی میں روشن مقام ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین کا مقابلہ نہیں کرسکتا،خصوصاً اس وقت جب اس نے اپنی معیشت کو کھول دیا ہے۔

 

چین کے شمالی تیانجن میں فا- وولکس ویگن فیکٹری میں کارکن اسمبلی لائن میں کام کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

تورک نے کہا کہ  چین کی صنعتی بنیاد یہ ہے کہ اس میں پیداواری لیبر فورس میں انتہائی نظم و ضبط ہے، اور وقت کے ساتھ ساتھ مہارت بہتر ہو رہی ہے۔ چین میں سپلائی چین بہت وسیع ہے، یہ ایک مکمل سپلائی چین ہے۔ اس میں  اے ٹو زیڈ  تمام قسم کے اجزاء شامل ہیں جو آپ کو کسی اور جگہ نہیں ملیں گے۔

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی پشاورمیں خودکش د...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے  پشاور میں ایک مسجد میں خودکش  حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں کم سے کم 95 افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہوئے ۔

سلامتی کونسل کےارکان نےایک پریس بیان میں متاثرین کے اہل خانہ اور حکومت پاکستان سے اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیااورزخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کونسل کے اراکین نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور سہولت کاروں کا احتساب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام ملکوں  پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال تعاون کریں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔انہوں تمام ملکوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا ہر طرح سے مقابلہ کریں۔

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی پشاورمیں خودکش د...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے  پشاور میں ایک مسجد میں خودکش  حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں کم سے کم 95 افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہوئے ۔

سلامتی کونسل کےارکان نےایک پریس بیان میں متاثرین کے اہل خانہ اور حکومت پاکستان سے اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیااورزخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کونسل کے اراکین نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور سہولت کاروں کا احتساب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام ملکوں  پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال تعاون کریں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔انہوں تمام ملکوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا ہر طرح سے مقابلہ کریں۔

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایتھوپیا میں مسلح افراد کے حملے میں چینی شہر...

ادیس ابابا(شِنہوا)ایتھوپیا کےعلاقے اورومیا میں ایک چینی شہری کونامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

ایتھوپیا میں چینی سفارت خانے نے منگل کو تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ پیر کی شام کواس وقت پیش آیا جب ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 160 کلومیٹر دور اورومیا علاقے کے شمالی حصے میں واقع گیبرے گوراچا قصبے میں نو چینی شہریوں پر حملہ کیا گیا جن میں سے ایک گولی لگنے سےہلاک ہو گیا۔

ایتھوپیا میں بڑے پیمانے پر فوجی تنازعات رکنے کے باوجود ملک کے کچھ حصوں میں نسلی اور مذہبی تنازعات بدستور شدید ہیں۔ اورومیا اور دیگر خطوں کے درمیان سرحدی علاقوں میں خاص طور پر مسلح حملے، اغوا، ڈکیتی اور دیگر گھناونے جرائم اکثر رونما ہوتے رہے جن میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں اور سیکورٹی  خطرات  میں بے حد اضافہ ہوا۔

ایتھوپیا میں چینی سفارت خانے نے مشرقی افریقی ملک میں چینی شہریوں اور اداروں سے چوکس رہنے، لاپرواہی سے گریز کرنے، سیکیورٹی کے حوالے سے مضبوط آگاہی پیدا کرنے، زیادہ خطرے والے علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبے جیانگ سو کی جانب سے معاشی بحالی کو...

نانجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی اقتصادی پاور ہاؤس جیانگ سو صوبے نے معاشی بحالی کی رفتار کو بڑھانے کے لیے کاروباری اداروں کے لیے مالی اور ٹیکس سپورٹ کو بڑھانے سمیت درجنوں فعال پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔

 صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق، رہائش اور کیٹرنگ، کھیل اور تفریح، نقل و حمل، سیاحت، ریٹیل اور ویئر ہاوسنگ جیسے شعبوں کے ٹیکس دہندگان کو  2023 کی پہلی ششماہی میں رئیل اسٹیٹ ٹیکس اور شہری زمین کے استعمال کے ٹیکس سے عارضی طور پر چھوٹ دی جائے گی۔ دستاویزکے مطابق ترجیحی اقدام سب سے پہلے 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ کوویڈسے شدید متاثرہ صنعتوں اور چھوٹے پیمانے پر ٹیکس دہندگان کی مدد کی جا سکے  اس کے تحت صوبے بھر کے کاروباری اداروں کو گزشتہ سال تقریباً 8ارب 60کروڑیوآن (تقریباً 1ارب 30کروڑ ڈالر) سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کے صوبہ بلخ میں چھت گرنے سے 4 افرا...

کابل(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان محمد آصف وزیری نے منگل کو بتایا کہ یہ واقعہ پیرکو پچھلے پہرضلع چارکینٹ کے پہاڑی کوریک گاؤں میں پیش آیاجس میں دو بچوں سمیت خاندان کے چار افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 18 زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

صوبائی حکومت کے ایک اہلکار احسان اللہ احسان کے مطابق اسی طرح کے ایک اور واقعے میں اتوار کو مشرقی صوبہ کنڑ کے ضلع شیگل میں شدید برف باری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق اور متاثرین کے والدین سمیت چھ  زخمی ہو گئےتھے۔

جنگ زدہ افغانستان کے دیہی علاقوں میں لوگ زیادہ تر کچے مکانوں میں رہ رہے ہیں جو برف باری، شدید بارشوں اور قدرتی آفات کا عمومی طور پر خطرے سے دوچار ہیں۔

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مختلف نسلوں کے اختلاط سے موسمیاتی تبدیلیوں س...

کینبرا(شِنہوا)  آسٹریلوی تحقیق کے مطابق مختلف نسلوں کے اختلاط سے پیدا ہونے والی نسلیں موسمیاتی تبدیلیوں سےلاحق خطرے کا بہتر طور سے مقابلہ کرسکتی ہیں۔

منگل کو شائع ہونے والی تحقیق میں، فلنڈرز یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کینبرا کے محققین کا کہنا ہے کہ ہائبرڈائزیشن اور مختلف انواع کے اختلاط  سے  گلوبل وارمنگ کی وجہ سے خطرے سے دوچار آبادیوں کے معدوم ہونے کے خطرے کو کم کیاجاسکتا ہے۔

 ٹیم نے آسٹریلیا کے شمال مشرق کے گرم مرطوب علاقوں کا سفر کیا تاکہ اس استوائی خطے میں رینبو فش اور پائے جانے والے جانداروں کی بلند مقامات کے لحاظ  سے پانچ اقسام کے نمونے لیے جاسکیں۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ٹھنڈے اور بلندی پر واقع جانداروں کو ماحولیاتی تغیرات کے مطابق خود کو ڈھالنے میں زیادہ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نمونوں کے جینیاتی تجزیہ سے رینبو فش کی کئی خالص اور ہائبرڈ آبادیاں دریافت  ہونے کے ساتھ ان میں ایسے جینز کی نشاندہی ہوئی جس سے وہ  خود کو موسمیاتی تغیرات کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- لالٹین فیسٹیول - تقریبات

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کی قازق خوداختیارکاونٹی اکسے میں آنے والے لالٹین فیسٹیول کی مناسبت سے لوگ ڈریگن رقص کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- لالٹین فیسٹیول - تقریبات

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئژو کے شہر  بیجی کی دافانگ کاؤنٹی کے قدیم ٹاون شپ لیولونگ میں آنے والے لالٹین فیسٹیول کے جشن میں لوگ ڈریگن ڈانس کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- لالٹین فیسٹیول - تقریبات

چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر تانگ شان کے ضلع فینگرون کے لیوشاہی ٹاؤن شپ میں آنے والے لالٹین فیسٹیول کے جشن میں ایک لڑکا شیر کے رقص سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔(شِنہوا)

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- لالٹین فیسٹیول - تقریبات

 چین کےشمالی صوبے ہیبے کے شہر شی جیاژوانگ کے قدیم قصبے ژینگ ڈنگ میں آنے والے لالٹین فیسٹیول کے جشن میں روایتی چینی ملبوسات پہنے اداکار ڈھول بجا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- لالٹین فیسٹیول - تقریبات

 چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے شہر ڈنگ شی کے آند نگ ضلع  کے فینگ شیانگ ٹاؤن شپ میں آنے والے لالٹین فیسٹیول کی خوشی میں لوگ شیر کا رقص پیش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق برازیلی صدر جیر بولسونارو نے امریکی سیا...

برازیل کے سابق صدر جیر بولسونارو نے امریکا میں اپنا قیام بڑھانے کیلئے سیاحتی ویزے کیلئے درخواست دے دی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیر بولسونارو کے وکیل نے بتایا کہ برازیل کے سابق صدر نے چھ ماہ کے امریکی سیاحتی ویزا کے لیے درخواست دی ہے، وہ 30دسمبر سے فلوریڈا میں مقیم ہیں اور امریکہ میں مزید قیام کا ارادہ رکھتے ہیں، دوسری جانب واشنگٹن ڈی سی میں ڈیموکریٹک اراکین نے بولسونارو کے امریکہ میں قیام کا مسئلہ اٹھایا ہے، جنوری کے شروع میں بھیجے گئے ایک خط میں درجنوں اراکین نے صدر جو بائیڈن سے کہا کہ وہ کسی بھی سفارتی ویزا کو منسوخ کر دیں جو بولسونارو کے پاس ہو سکتا ہے،انہوں نے لکھا کہ امریکہ کو کسی ایسے آمر کو پناہ فراہم نہیں کرنی چاہیے جس نے جمہوری اداروں کے خلاف اس طرح کے تشدد کو ہوا دی ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی اور اسرائیلی کشیدگی میں کمی لائیں، ا...

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نیگزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کے موقع پر فلسطینیوں اوراسرائیلیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں، بلنکن نے پائیدارامن کے لیے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی ضرورت کا اعادہ کیا اور ایران کا مقابلہ کرنے اور اسے جوہری ہتھیارکے حصول سے روکنے کی اہمیت پرزور دیا،بلینکن نے اس بات پر زوردیا کہ امریکی حکومت یہ چاہتی ہے کہ فلسطینیوں اوراسرائیلیوں کو آزادی، سلامتی،انصاف اور وقار کے مساوی مواقع حاصل ہوں،انھوں نے دونوں فریقوں کے درمیان تناکوکم کرنے پر بھی زوردیا کہ یہ ہرایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشیدگی کوبڑھاوا دینے کے بجائے حالات پرسکون کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینیوں کو بر...

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو نظریات کے حامل وزیر قومی سلامتی ایتمار بن غفیر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینیوں کو برقی کرسی پر بٹھا کر موت کی نیند سلا دیا جائے،ترک میڈیا کے مطابق بن غفیر نے اپنی زیر قیادت راسخ العقیدہ یہودی پارٹی کے اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف دھمکی آمیز زبان کا استعمال کیا ،بن غفیر نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلیوں کے خلاف حملوں میں ملوث فلسطینیوں کے لیے موت کی سزا کا قانون مرتب دیں گے،شہریوں کو قتل کرنے والوں کا مقدر برقی کرسی ہوگا،بن غفیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے گھر تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا،فلسطینیوں کے محلوں میں کرفیو لگانے سمیت گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے اسلحہ بھی جمع کیا جائے گا، بن غفیر نے کہا کہ میں نے حکام کو ہدایت کر دی ہیں کہ وہ مسلح افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لینے کے اقدامات کریں،بن غفیر نے گزشتہ روز مشرقی القدس میں فلسطینوں کے چودہ مکانات مسمار کروانے کی ہدایت دی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اناج کے معاہدے کو میکولائیو بندرگاہوں تک بڑھ...

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اناج کے معاہدے کو میکولائیو بندرگاہوں تک بڑھانے کا وقت آن پہنچا ہے،زیلنسکی نے ان خیالات کا اظہار ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسنجو یوکرین کے دورے پر ہیں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اناج کے معاہدے کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کہ اناج کے معاہدے کو میکولائیو بندرگاہوں تک بڑھانے کا وقت آن پہنچا ہے اور اس سلسلے میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہیے،زیلینکسی نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ ڈنمارک اس سلسلے میں ان کا ساتھ دے گا،زیلنسکی نے روس اور یوکرین کے درمیان 24فروری سے جاری جنگ کے حوالے سے پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر ڈونباس کے علاقے میں شدید جھڑپیں جاری ہیں،زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی فوج کو روسی افواج کے خلاف موثر طریقے سے لڑنے کے لیے ٹینکوں کی ضرورت ہے، انہوں نے اتحادیوں کو یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے عمل کو تیز کرنے کی درخواست کی ہے،دوسری جانب ڈنمارک کے وزیر اعظم فریڈرکسن نے کہا کہ انہوں نے زیلنسکی کے ساتھ میکولائیو اور اوڈیسا کے علاقوں کا جائزہ لیا ہے،فریڈرکسن نے کہا کہ روسی حملوں کے نتیجے میں میکولائیو کے علاقے میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، اور کہا کہ وہ خطے کی تعمیر نو کے کاموں میں یوکرین کی مدد کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024کے صدارتی انتخابات کے لیے...

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024کے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے،ریپبلکن سیاست دان ڈونلڈ ٹرمپ 2024میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے امیدوار کے طور پر اپنی پہلی انتخابی مہم کی تقریر نیو ہیمپشائر اور ریاست جنوبی کیرولینا کے دارالحکومت کولمبیا میں منعقدہ ریپبلکن پارٹی کے سالانہ اجلاس میں کی ہے،ٹرمپ نے کہا کہ وہ 2024کے انتخابات کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم اور وہ بڑی ریلیاں نکالیں گے،انہوں نے کہا کہ یہاں ووٹرز کا جذبہ دیکھنے کے قابل ہے جو انہوں نے اس سے قبل نہیں دیکھا ،ٹرمپ نے موجودہ صدر جو بائیڈن کی اپنے دور صدارت میں نافذ کی گئیں سرحدی، اقتصادی اور سماجی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات اپنے ملک کو بچانے کا واحد موقع ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور کی مسجد میں دہشت گردی کا واقعہ ،سیکرٹر...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نیپشاو پولیس لائنز مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدیدمذمت کی ہے،سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ اور وہ بھی کسی عبادت گاہ پر حملہ خاص طور پر کراہت آمیز ہے،دوجارک نے کہا ہے کہ گٹرس نے حملے کی مذمت کی، ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امن و سلامتی کے ماحول میں عبادت سمیت دینی و اعتقادی آزادی ایک عالمگیر انسانی حق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا کے 95فیصد ممالک کرپشن میں کمی لانے میں...

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2022کی رپورٹ جاری کردی،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 95فیصد ممالک کرپشن میں کمی لانے میں ناکام ہوئے ہیں اور دوتہائی ممالک میں بدعنوانی سنگین مسئلہ بن گئی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت اور بنگلا دیش کے سی پی آئی اسکور میں کوئی فرق نہیں آیا لیکن یہ ممالک کالے قوانین کے ذریعے آزادی اظہار رائے اور حکومت پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ممبئی،نشے میں دھت خاتون کا جہاز میں ہنگامہ،...

ممبئی سے ابو ظبی جانے والی پرواز میں نشے میں دھت خاتون نے ہنگامہ مچادیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے ابوظبی جانے والی پرواز میں جہاز کے ٹیک آف سے پہلے ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں نشے میں دھت ایک مسافر خاتون نے جہاز میں ہنگامہ برپا کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں سوار ہونے والی خاتون کے پاس اکانومی کلاس کا ٹکٹ تھا لیکن خاتون نے زبردستی بزنس کلاس میں بیٹھنے کی ضد کی، فلائٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے خاتون کو سمجھانے پر وہ آپے سے باہر ہوگئی اوراپنے کپڑے اتارنا شروع کردیے،اس دوران خاتون نے کپڑے اتار کر جہاز میں بھاگنا شروع کردیا اور فلائٹ اٹیندنٹ کے منہ پر مکا بھی دے مارا،جہاز کے عملے کی جانب سے واقعے کی اطلاع دیے جانے پرسکیورٹی عملہ موقع پہنچ گیا اور خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا،پولیس کا کہنا تھاکہ خاتون کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف انڈونیشیا میں م...

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سویڈن کے سفارت خانے کے باہر مظاہرین نے ڈنمارک کے سیاستدان کی طرف سے قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کرنے کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈش جھنڈے کو آگ لگا دی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نہ صرف اس کی مذمت کرے بلکہ سویڈن کی ہر چیز کا بائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کرے،مظاہرین نے سویڈن حکومت اور متعلقہ سیاستدان کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ ، مذاکرات ناکامی کے بعد 50 لاکھ ورکر...

برطانیہ میں ایجوکیشن سیکرٹری اور ٹیچرز یونینز کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ارکان نے بدھ کو ہڑتال کا اعلان کردیا،رپورٹس کے مطابق تنخواہوں اور دیگر مراعات کیلئے ہڑتال سے 23ہزار سے زائد سکولوں میں تعلیمی سلسلہ متاثر ہوگا، ٹیچرز کی ہڑتال کیساتھ دیگر محکموں سے وابستہ 50 لاکھ ورکرز بھی ہڑتال پر ہونگے،ٹرین ڈرائیورز، سرکاری ملازمین، یونیورسٹی لیکچرارز اور بس ڈرائیورز کیساتھ 7ٹریڈ یونینز سے منسلک سکیورٹی گارڈز بھی ہڑتال کرینگے،دوسری جانب فائر فائٹرز نے بھی تنخواہوں کے تنازع پر ہڑتال کے حق میں ووٹ دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین جنگ ، پولینڈ کا اپنے دفاعی بجٹ میں اض...

پولینڈ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافے کا اعلان کر دیا،غیر ملکی میڈیاکے مطابق پولینڈ کا دفاعی بجٹ اس کی جی ڈی پی کے صرف 2.5فیصد سے بھی کم ہے لیکن پولش وزیراعظم موراویکی کا کہنا ہے کہ وہ اس سال اسے بڑھا کر 4فیصد کرنا چاہتے ہیں،موراویکی نے کہا کہ یوکرین جنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم اس سال ایک بے مثال کوشش کرتے ہوئے پولش فوج کے لئے بجٹ میں 4فیصد تک اضافہ کریں گے،پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے 2023کے بجٹ کی منظوری دی تھی جس میں فوج کے لیے 97.4بلین زلوٹی (22.5بلین امریکی ڈالر)یا جی ڈی پی کا تین فیصد شامل تھا تاہم اس پر صدر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اور 1500 مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ انداز...

100اور 1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15فروری کو ہو گی۔ 100روپے کے اسٹوڈنٹ بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 2 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں1ہزار روپے کے 1199انعامات ہیں۔1500روپے والے بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں18500روپے کے 1696 انعامات تقسیم ہوں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینٹی نارکوٹکس فورس کی 22 کارروائیاں ، 24.07...

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 22 کارروائیوں کے دوران 24.078 ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 955.567کلوگرام منشیات برآمد کر کے 24 ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 7 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 4.618 کلوگرام ہیروئن، 887.461 کلوگرام چرس ،4.800کلو گرام افیون ،52.350کلو میتھ ایمفیٹامائن آئس ،155عدد ایکسٹیسی گولیاں (0.076کلو )، 40800عدد ولیم گولیاں (5.650کلو )، 824لیٹر ممنوعہ کیمیکل ،3700عدد نشہ آور گولیاں (0.612کلو )، 46.560کلوبھنگ کے بیج، 2کلو چرس کا تیل اور 30عدد کیٹامائن کے انجکشن شامل ہیں۔ بلوچستان نے8کاروائیوں میں785.346کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔کاروائیوں میں7ملزمان کو گرفتارکرلیاجبکہ2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔ برآمدہ منشیات میں733.07 کلوچرس،52.200کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس)،155عدد ایکسٹیسی گولیاں (0.076 کلو)،824 لیٹرممنوعہ کیمیکل اور 46.560 کلو بھنگ کے بیج شامل ہیں ۔ خیبر پختونخوا نے3کاروائیوںکے دوران 123.091کلو منشیات برآمد کر کے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں 123.091کلوچرس اور 2کلوچرس کا تیل شا مل ہیں ۔ راولپنڈی نے7کاروائیوںکے دوران36.618کلومنشیات برآمدکرکے7ملزمان کو گرفتار کر کے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں 4.800کلو افیون، 4.118 کلو گرام ہیروئن اور27.700 کلو چرس شامل ہے ۔ پنجاب نے3کاروائیوںکے دوران 10.512کلومنشیات برآمدکرکے 4ملزمان کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں0.500کلو گرام ہیروئن ، 3.600کلو گرام چرس،0.150کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس)اور 44500عدد نشہ آور گولیاں شامل ہیں ۔ سندھ نے 1کاروائی میں30عدد کیٹامائن کے انجکشن برآمد کرکے 1 ملزم کو بھی گرفتارکر لیا۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چودھری شجاعت سے پارٹی چھیننے کے فسطائی ذہن ک...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت سے ق لیگ چھیننے کے فسطائی ذہن کو شکست ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے چودھری شجاعت کی پارٹی صدارت سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ ان کے حق میں آنے پر مبارکباد دی۔ مریم اورنگزیب کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر پیغام ہے کہ ڈسکہ کی دھند میں نہیں فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلا، گھیرا، مار دو، اٹھا لو، پھینک دو کی فسطائیت ملک پر مسلط نہیں، اب ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی اصلاحات کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام...

آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ مالی اصلاحات کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے،امید ہے کہ پروگرام مقررہ وقت موثر طور پر مکمل ہوگا،تو ،امید ہے کہ حکومت پاکستان نویں جائزے کی تکمیل کیلئے شرائط پر پورا اترے گی ۔منگل کے روزپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،اعلامیہ کے مطابق مذاکرات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی صورتحال پر بریفینگ دی، وزیر خزانہ نے معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔مذاکرات کے دوران وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے کہا کہ ماضی میں بھی آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا تھا،موجودہ قرض پروگرام بھی مکمل کریں گے، معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں ، معاہدے کو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، گیس سیکٹر کے گردش قرضے ختم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،توانائی شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔اس موقع پرآئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا کہ مالی اصلاحات کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے،امید ہے کہ پروگرام مقررہ وقت موثر طور پر مکمل ہوگا،توقع ہے کہ پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات کیلئے پیشرفت جاری رکھے گا،امید ہے کہ حکومت پاکستان نویں جائزے کی تکمیل کیلئے شرائط پر پورا اترے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یو این ای پی سیلاب کے بعد بحالی کی کوششوں می...

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ یو این ای پی سیلاب کے بعد بحالی کی کوششوں میں ساتھ دے، موسمیاتی تبدیلی آج کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ملک ہے، وزیراعظم میاں شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، وزیراعظم نے یو این ای پی کے جاری کاموں کو سراہا اور ماحولیاتی نظام کے مسائل موثر طریقے سے حل کرنے کیلئے کوششوں کو بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزیراعظم کو یو این ای پی کی جانب سے پاکستان میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی آج کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ملک ہے، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے ہیں، یو این ای پی تباہ کن سیلابوں کے بعد پاکستان کی بحالی کی کوششوں میں اس کا ساتھ دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انگلش بیٹر ایلکس ہیلز کا بنگلادیش کیخلاف سیر...

انگلش بیٹر ایلکس ہیلز نے نیشنل ڈیوٹی پر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش بیٹر ایلکس ہیلز بنگلا دیش کے خلاف سیریز نہیں کھیلیں گے بلکہ سیریز کے بجائے وہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گے،ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے، انہیں پی ایس ایل کھیلنے کے مجموعی طور پر ایک لاکھ 80ہزار ڈالر ملیں گے،برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کو یکم سے 14مارچ تک بنگلا دیش سے سیریز کھیلنی ہے ،بغیر کنٹریکٹڈ پلیئر ہونے پرہیلز کو ون ڈے کے 5ہزار اور ٹی ٹوئنٹی کے ڈھائی ہزار پائونڈز ملنا تھے،پی ایس ایل کے میچز مِس کرنے پر ایلکس ہیلز کو بڑی رقم سے محروم ہونا پڑ سکتا تھا،واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں سیزن 13فروری سے شروع ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیلنج کپ فٹبال، پاکستان پولیس گروپ اے میں سر...

پاکستان پولیس نے چیلنج کپ فٹبال میں نیوی کو حیران کن شکست دے کر گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی،کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے دوسرے اور آخری میچ میں پاکستان پولیس نے پاکستان نیوی کو 1-0سے شکست دے دی،پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں ،دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں حسنین نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلوائی جو اختتام تک برقرار رہی،پوائنٹس ٹیبل پر گروپ اے میں پاکستان پولیس سرفہرست جبکہ نیوی دوسرے نمبر پر ہے،دیگر شہروں میں کھیلے جانے والے میچز میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشنز کچھ اس طرح ہیں۔،کوئٹہ میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے میچز میں پاکا، گروپ سی بہاولپور میں ایشیا گھی ملز، گروپ ڈی کے فیصل آباد میں ماشا یونائیٹڈ،گروپ ای لاہور میں ایس اے گارڈنز، گروپ ایف راولپنڈی/اسلام آباد میں خان ریسرچ لیباریٹریز اور گروپ جی پشاور میں پاکستان ائیرفورس کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان، امریکی اسکائر برفانی تودے کی زد میں آ...

جاپان میں امریکی فری اسٹائل اسکائر کائل اسمین اسکینگ کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے،برطانویمیڈیا کے مطابق 31سالہ کائل اسمین اپنے دوستوں کے ہمراہ جاپان کے برفیلے پہاڑوں پر اسکینگ کرنے گئے تھے جہاں وہ حادثے کا شکار ہوگئی، ان کے اہل خانہ کی جانب سے اسمین کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے،مقامی کی انتظامیہ کا کہنا تھاکہ امریکا اور آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 5افراد اسکینگ کیلئے گئے تھے لیکن اس دوران برفانی تودے کی زد میں آگئے جس سے 3اسکائر محفوظ رہے اور 2ہلاک ہوگئے،دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے کئی دنوں کی شدید برف باری اور ریکارڈ سردی کے بعد علاقے میں جانے والوں کے لیے وارننگ جاری کی ہوئی تھی،کائل اسمین 2015میں ورلڈ چیمپئن شپ ہاف پائپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کامران اکمل کی بطور سربراہ جونیئر سلیکشن کمی...

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کامران اکمل کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس فیصلے کو درست قرار دیا،30جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ڈسٹرکٹ اور ریجنل جونیئر ٹیموں کے انتخاب کے لیے 8رکنی سلیکشن کمیٹی بنائی،کامران اکمل کو اس جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا، جونیئر سلیکشن کمیٹی انڈر 13، انڈر 16اور انڈر 19پلیئرز کا انتخاب کرے گی،اس حوالے سے محمد حفیظ نے ٹوئٹ کی اور کامران اکمل کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ 'نجم سیٹھی کی جانب سے یہ فیصلہ بہت اچھا کیا گیا ہے، کامران ماڈرن کرکٹ کی ضروریات کو بخوبی سمجھتے ہیں اور وہ نئے ٹیلنٹ کی شناخت بھی بہت اچھے سے کرسکتے ہیں،سابق کپتان کی تعریف پر کامران اکمل نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ میچز 4فروری سے شر...

انگلش پریمیئر لیگ (ای پی ایل )کے آئندہ میچز 4 فروری سے کھیلے جائیں گے جبکہ 4فروری کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا،میڈ یا رپورٹس کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر 50پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 45پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور نیوکیسل یونائیٹڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ 39،39پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں،ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے اور اس کے ٹیبل پر 36پوائنٹس ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوویک جووکوچ اے ٹی پی کی نئی رینکنگ میں پہلی...

سربیا کے معروف ٹینس سٹار نوویک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں اپنا 22واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کے بعد ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی )کی نئی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے،اے ٹی پی کی نئی رینکنگ کے مطابق 35سالہ سربین ٹینس سٹار جوکووچ نے سپین کے کھلاڑی کارلوس الکاراز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چار درجے ترقی حاصل کی ،نئی رینکنگ میں سپینش ٹینس سٹار کارلوس الکاراز دوسرے ، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس سٹسپاس تیسرے، ناروے کے معروف کھلاڑی کیسپر روڈ چوتھے اور روس کے کھلاڑی آندرے روبلوف پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناصر حسین نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آف...

انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو گولڈ ڈسٹ یعنی (سونے کی دھول) قرار دیدیا، سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہاکہ پاکستان کو چاہیے ہے کہ اپنے دونوں فارسٹ بولرز کو روٹیشن پالیسی کے ذریعے استعمال کرے تاکہ انجری کا کم سے کم خطرہ ہو، کیونکہ دونوں کرکٹرز گرین شرٹس کو تینوں فارمیٹس میں کامیابیاں دلوانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث طویل عرصے پر صحتیاب ہورہے ہیں وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے جبکہ نسیم شاہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن آن لائن کوچنگ نہی...

سابق فاسٹ بالر اور لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ اور آن لائن کوچنگ کے آئیڈیا پر تنقید کا نشانہ بناڈالا،عاقب جاوید نے مکی آرتھر کو آن لائن کوچنگ کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن آن لائن کوچنگ نہیں، آزما کر دیکھ لیں یہ بھی،انہوں نے کہا کہ بورڈ پاکستانی ٹیم کو متحد کرنا چاہتا ہے لیکن میری سمجھ نہیں آرہا ہے کہ مکی آرتھر یا غیر ملکی کوچ کے علاوہ کوئی اور نام نہیں ہے، یہ جذباتی فیصلہ لگ رہا ہے جس کا کسی کو سمجھ نہیں آرہا،قبل ازیں قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بھی غیر ملکی کوچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آن لائن کوچنگ کا تصور سمجھ سے بالاتر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین سے ترسیلات زر میں رواں مالی سال...

یورپی یونین سے ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 11.77 فیصد کی کمی،1.54 ارب ڈالر رہ گئیں،مغربی ممالک سے ترسیلات زر میں کمی کی بڑی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،برطانیہ ،یورپی یونین اور امریکہ میں موجودہ معاشی بحران نے ترسیلات زر کی آمد کو متاثر کیا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتوں میں بڑا فرق بھی بڑی رکاوٹ ،بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرکم ہونے لگے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک سے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 11.77 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔یورپی یونین کے 10 ممالک بشمول اٹلی، اسپین، جرمنی، فرانس اور یونان سے پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران منفی نمو ہوئی۔یورپی یونین کے رکن ممالک سے ترسیلات زر رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران 1.54 بلین ڈالر تک گر گئیں جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 1.75 بلین ڈالر تھیںجو کہ 11.77 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد امین نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ مغربی ممالک سے ترسیلات زر میں کمی کی بڑی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ ،یورپی یونین اور امریکہ میں موجودہ معاشی بحران نے ترسیلات زر کی آمد کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازعات کے نتیجے میں حالیہ مہینوں میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے زندگی گزارنے کی لاگت میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو زیادہ رقم وطن واپس بھیجنا مشکل ہو رہا ہے۔ڈاکٹر ساجد امین نے کہا کہ ترسیلات زر میں کمی کی دوسری وجہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتوں میں بڑا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی رقم بینکنگ چینلز کے ذریعے نہیں بھیجتے کیونکہ انہیں اوپن مارکیٹ میں ایکسچینج ریٹ کا اچھا مارجن ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پاکستانی روپے کو مارکیٹ میں ایڈجسٹ ہونے دینا چاہیے ورنہ یہ مزید خوف و ہراس اور غیر یقینی صورتحال کے ساتھ زبردستی ڈوب جائے گا۔ متبادل کی شرح ایک قیمت ہے جسے دیگر اشیا کی قیمتوں کی طرح مارکیٹ پر چھوڑ دینا چاہیے۔بیرون ملک سے پاکستانی کارکنوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات قومی معیشت کا ایک اہم جزو ہیں۔ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں۔ ملک کو معیشت کو رواں دواں رکھنے کے لیے ترسیلات زر کی ضرورت ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران اٹلی سے ترسیلات زر میں 6.1 فیصد کی کمی ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 447.3 ملین ڈالر سے کم ہو کر 419.8 ملین ڈالر رہ گئی۔

اسپین میں پاکستانی ورکرز نے جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 250 ملین ڈالر وطن بھجوائے جو کہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں 263.9 ملین ڈالر کے مقابلے میں 5.2 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔زیر جائزہ مدت کے دوران جرمنی سے ترسیلات زر کم ہو کر 235 ملین ڈالر ہو گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینوں میں 260 ملین ڈالر سے کم ہو کر 9.6 فیصد کی منفی نمو کو ظاہر کرتی ہیں۔پاکستان کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران فرانس سے 214.6 ملین ڈالر بطور ترسیلات موصول ہوئے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 257.6 ملین ڈالر کے مقابلے میں 16.7 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔یونان سے ترسیلات زر میں بھی 6.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یونان سے ترسیلات زر گزشتہ سال کے 189.5 ملین ڈالر سے کم ہو کر 177.8 ملین ڈالر رہ گئیں۔اسی طرح نیدرلینڈ، سویڈن، ڈنمارک، آئرلینڈ اور بیلجیم سے ترسیلات زر میں بالترتیب12فیصد، 4.1فیصد، 8.3فیصد، 23.4فیصد اور 40.1فیصدکی کمی واقع ہوئی۔ دسمبر کے دوران ان ممالک سے ترسیلات زر میں بھی کمی آئی۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے ترسیلات زر میں بھی رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران منفی اضافہ ہوا۔ امریکہ سے ترسیلات زر میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں برآمدات جی ڈی پی کا صرف 8 ، درآم...

پاکستان میں برآمدات جی ڈی پی کا صرف 8 فیصد جبکہ درآمدات 16 فیصد ہیں،پڑوسی ممالک کے مقابلے میں 20 فیصد کی کم بچت کی شرح ، رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر بھاری ٹیکس عائد کر کے معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے،اراضی کی خریدو فروخت پر بھاری سرمایہ کاری پر محدود ٹیکس،رئیل اسٹیٹ سیکٹر 'گریٹر فول تھیوری' کے تحت چلنے لگا،معاشی استحکام کیلئے پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری ناگزیر۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر بھاری ٹیکس عائد کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ ملک کی معاشی ترقی میں خاطر خواہ حصہ نہیں ڈالتا۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے شعبہ اقتصادیات کے سربراہ اور آزاد اقتصادی مشاورتی گروپ کے رکن ڈاکٹر علی حسنین نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک جدید ترین برآمدی شعبہ بنانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر حسنین نے کہا کہ حکومت کو برآمدی شعبے کو آسان بنانا چاہیے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اسے مزید جدید بنانا چاہیے۔پاکستان میں اوسط تنخواہ لینے والا شخص اس یقین دہانی پر رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرتا ہے کہ زمین کی قیمت یقینی طور پر بڑھے گی اور اسے بہت کم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ تاہم کوئی بھی اسٹاک ایکسچینج یا دیگر پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتا جو ملک کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار رئیل اسٹیٹ میں اس کی بنیادی قدر کے لیے سرمایہ کاری نہیں کرتے ہیں بلکہ فروخت کرنے کے مواقع کے لیے کرتے ہیں۔رئیل اسٹیٹ سیکٹر 'گریٹر فول تھیوری' کے تحت کام کر رہا ہے کیونکہ ہر مالک ایک بڑے بیوقوف کو زمین بیچنے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے مشاہدہ کیا کہ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں 20 فیصد کی کم بچت کی شرح ملک کا بنیادی مسئلہ ہے جس کی بچت کی شرح بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کو زیادہ نتیجہ خیز بنانے کے لیے سرمایہ کاری بچت کی شرح ہے اور ہم ایسا نہیں کر رہے جس کے نتیجے میں شرح نمو کم ہو، انہوں نے کہا ملک میں ایسے بہت سے خالی مکانات ہیں جو سرمایہ کاروں نے مستقبل میں منافع کمانے کے لیے بنائے ہیں۔ یہ شعبہ باقی معیشت کے مقابلے میں بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اس کے برعکس اگر سرمایہ کار ایکسپورٹ سیکٹر یا پاکستان کے اسٹاک ایکسچینج جیسے کسی دوسرے پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری کرتے ہیںتو بلاشبہ ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ درآمدی شعبہ برآمدی شعبے کی طرف بہت کم رجحان دکھا رہا ہے۔ اس وقت برآمدات جی ڈی پی کا صرف 8 فیصد ہیں جبکہ درآمدات 16 فیصد ہیں۔ برآمدات کا فیصد بڑھانے کے لیے برآمدی صنعت کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ اگر رئیل اسٹیٹ ٹیکس میں اضافہ کیا جاتا ہے تو سرمایہ کار پیداواری سرمایہ کاری کی طرف جائیں گے۔ دوسری طرف حکومتی تعاون بلاشبہ برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گا۔ ڈاکٹر حسنین نے تجویز پیش کی کہ زمین میں غیر پیداواری سرمایہ کاری پر زیادہ شرح سے ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے تاکہ سرمایہ کار اپنے مالیاتی سرمائے کو ایک ایسے پیداواری شعبے کی طرف منتقل کر سکیں جس سے سرمایہ کاری میں مدد مل سکے۔اس طرح ہی کوئی ملک اپنی برآمدات بڑھاتا ہے اور درآمدی بل کم کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی موبائل فون مینوفیکچرنگ کا شعبہ برآم...

پاکستانی موبائل فون مینوفیکچرنگ کا شعبہ اگلے تین سالوں میں برآمدات کو 14 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکومتی تعاون سے آئی فون بھی پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرسکتا ہے،پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹس نے 2022 میں 19.7 ملین موبائل ہینڈ سیٹس تیار کیے جبکہ 1.37 ملین موبائل ہینڈ سیٹس درآمد کیے ، 55فیصدموبائل ڈیوائسز اسمارٹ فونز ہیںاور 45فیصد 2G نیٹ ورکس پر ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی موبائل فون مینوفیکچررزکا شعبہ اگلے تین سالوں میں برآمدات کو 14 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے "میڈ ان پاکستان موبائل مینوفیکچرنگ سمٹ" میں کہا کہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے روشن امکانات ہیں اور حکومتی تعاون سے آئی فون بھی پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرسکتا ہے۔پاکستان کی موبائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اہم خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے، پی ایم پی ایم اے کے چیئرمین مظفر پراچہ نے کہا کہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کو مالی سال 2020-21 میں نافذ کیا گیا تھا اور دو سالوں کے اندر اندر رجسٹر ہونے والے 93 فیصد موبائل پاکستان میں اسمبل ہو چکے ہیں۔

چیئرمین نے کہا کہ چین سے موبائل فون کی برآمدات کا حجم 140 بلین ڈالر کے لگ بھگ ہے اور وہ پاکستان میں متعدد موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت کاروباری ماحول کے ساتھ اگلے تین سالوں میں موبائل مینوفیکچرنگ سیکٹر میں برآمدات کا حجم 14 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز وزارت صنعت کے ساتھ ساتھ وزارت خزانہ کو پاکستان میں آئی فون کی اسمبلنگ کا طریقہ کار ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ سید نبیل ہاشمی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ درآمدی پابندیوں کے بعد پوری موبائل انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ یہ شعبہ چین سے درآمد شدہ اسمبلنگ ٹولز پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی کے ڈی اورسی بی یو کی عدم دستیابی نے ملک میں موبائل آلات کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی ہیں۔ پی ایم پی ایم اے کے نائب صدر عامر اللہ والا نے کہا کہ پاکستان میں سرکردہ سرمایہ کار موبائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں

لیکن محدود سرمایہ کاری کے پیچھے غیر یقینی سیاسی صورتحال ایک اہم وجہ ہے۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم سید مرتضی محمود نے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت موبائل مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی مستقل مزاجی کو یقینی بنانے کے لیے ایک طویل مدتی پالیسی میکانزم بنانے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موبائل مینوفیکچرنگ سیکٹر کو تمام متعلقہ آلات کی لوکلائزیشن کی ضرورت ہے۔ موبائل مینوفیکچررز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ ابھرتا ہوا شعبہ پاکستان کی ترقی کے لیے قابل عمل کردار ادا کر رہا ہے۔ "میڈ ان پاکستان پالیسی" کے تحت جسے 2020 میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے متعارف کرایا تھاتقریبا 31 موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے پاکستان میں مشہور موبائل فون برانڈز کی تیاری شروع کر دی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹس نے 2022 میں 19.7 ملین موبائل ہینڈ سیٹس تیار کیے جبکہ 1.37 ملین موبائل ہینڈ سیٹس درآمد کیے گئے۔ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں 55فیصدموبائل ڈیوائسز اسمارٹ فونز ہیںجب کہ 45فیصد 2G نیٹ ورکس پر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دسمبر 2022 میں پاکستان کی برآمدات 2.31 ارب ،...

دسمبر 2022 میں پاکستان کی برآمدات 2.31 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 5.15 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں ،ایک ماہ میں 2.84 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ،رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ بڑھ کر16.98 ارب ڈالرہو گیا، ٹیکسٹائل کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن سے برآمد کنندگان کو نئی منڈیوں کی تلاش میں مدد ملے گی،پیداواری لاگت میں کمی ملک کو بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر قابو پانے کیلئے ناگزیر۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مصنوعات کو مزید مسابقتی بنانے کے لیے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اپنی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارے کو کم کر سکتا ہے اور بے روزگار نوجوانوں اور ہنر مند کارکنوں کو جذب کرنے کے لیے مزید ملازمتیں پیدا کرسکتا ہے۔ پیداواری لاگت میں کمی سے ملک کو بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ پیداواری صلاحیت میں اضافہ، پیداواری لاگت میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے مجموعی معیشت پر بہت مثبت اور دیرپا اثرات مرتب ہوں گے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے سینئر ریسرچ اکانومسٹ عثمان قادر نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ برآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارے کے مسئلے پر قابو پانے اور معاشی ترقی کو تیز کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2022 میں ملک کی برآمدات 2.31 بلین ڈالر رہیں جبکہ درآمدات 5.15 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جس کے نتیجے میں 2.84 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 16.98 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنا کر برآمدات میں اضافہ پیداوار کے پیمانے کو بڑھا کر صنعت کے لیے بڑے پیمانے پر مستحکم معیشت کا باعث بن سکتا ہے۔ صنعت کو اکثر غیر ملکی خریداروں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اپنی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں صنعتی یونٹس میں مشینری اور آلات کا زیادہ سے زیادہ استعمال مصنوعات کو عالمی منڈی میں زیادہ مسابقتی بناتا ہے۔ برآمد کرنے والی صنعتیں بھی بعض مصنوعات میں مہارت حاصل کرنا شروع کر سکتی ہیں اور ان کی تیاری میں زیادہ کارگر ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی خریدار کم قیمت پر تیار ہونے والی مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کریں گے۔ پاکستان کی برآمدات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا بڑا حصہ ہے۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن سے برآمد کنندگان کو نئی منڈیوں کی تلاش میں مدد ملے گی۔

ویلتھ پاک کی تحقیق کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران مجموعی برآمدات 14.24 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں اور اس میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا حصہ 8.73 بلین ڈالر تھا۔ عثمان قادر نے کہا کہ مینوفیکچرنگ میں ویلیو ایڈیشن ایکسپورٹ بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ اس سے مصنوعات کے معیار میں بہتری آئے گی اوربرآمدی منڈی کو متنوع بنانے میں مدد ملے گی کیونکہ صنعتیں مختلف ممالک کو مصنوعات کی وسیع رینج پیش کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات صرف امریکہ، چین اور یورپی ممالک تک محدود ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق دسمبر 2022 میں مختلف پاکستانی مصنوعات کے لیے امریکہ، چین اور برطانیہ سرفہرست برآمدی مقامات رہے۔انہوں نے کہا کہ ایک صنعت جو اپ ڈیٹ شدہ خصوصیات اور ڈیزائنز متعارف کروا کر اپنی مصنوعات کی قدر میں اضافہ کرتی ہے وہ اپنی اشیا کو نئے جغرافیائی لحاظ سے مارکیٹ کرنے کے قابل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے صنعتوں کو درآمد کرنے والے ملک کے ضوابط اور معیارات پر عمل کرنے میں بھی مدد ملے گی اور پالیسی میں مستقل مزاجی سے برآمدات کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔حکومت کی پالیسیاں ایک جیسی ہونی چاہئیں تاکہ سرمایہ کار اور صنعت کار اپنے کاروبار کے مستقبل کی پیش گوئی کر سکیں۔ پالیسیوں میں بار بار تبدیلی سے سرمایہ کاروں اور تاجروں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو جائے گی اور وہ بروقت فیصلے نہیں کر پائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موٹروے اسکینڈل، سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے...

موٹر وے اسکینڈل میں نیب نے سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔ موٹر وے ایم 6 اسکینڈل کی نیب تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، جس میں قومی احتساب بیورو(کراچی) نے ملزم عاشق کلیری سے 44 کروڑ روپے کی کیش ریکوری کرلی۔ ملزم عاشق کلیری سے نیب نے 30 کروڑ روپے کیش گزشتہ روز ریکور کیے جب کہ 14 کروڑ کیش کی ریکوری 5 دن قبل کی گئی تھی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم عاشق کلیری سابق وزیر کا پرسنل اسسٹنٹ ہے، جس کی نشاندہی پر موٹروے تحقیقات میں 5 لگژری گاڑیاں بھی ریکور کرلی گئی ہیں، جن کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر پی ٹی آئی میں مختلف...

پی ٹی آئی رہنما صمصام بخاری نے کہا ہے کہپنجاب اسمبلی کی تحلیل پر پاکستان تحریک انصاف میں مختلف آرا تھی، اگر انتخابات ہوگئے تو یہ فیصلے بھی اچھے اور بروقت ثابت ہوگا، جہاں استعفے منظور ہوئے وہاں الیکشن کی تاریخ دے دی گئی، ان کے عمل سے ان کی بدنیتی صاف ظاہر ہے،لیگی وزراء میں خاص طورپر وزیر داخلہ کے ہتھکنڈوں کو جانتا ہوں، مجھے یقین تھا کہ یہ خرابی پیدا کریں گے ، فواد چوہدری اور شیخ رشید احمد کے ساتھ جو ہوا یہ تو شروعات ہے، ہر طرح سے کوشش کریں گے کہ انتخابات نہ ہوں ،عمران خان نے جو فیصلہ کیا وہ درست ثابت ہوا۔منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئررہنما پی ٹی آئی صمصام بخاری نے کہا کہ ن لیگ وزراء خاص طورپر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ہتھکنڈوں کو جانتا ہوں ، مجھے یقین تھا کہ یہ خرابی پیدا کریں گے ، فواد چوہدری اور شیخ رشید احمد کے ساتھ جو ہوا یہ تو شروعات ہے،جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر گئے وہ اب پچھتا رہے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جو فیصلہ کیا وہ درست ثابت ہوا،یہ ہر طرح سے کوشش کریں گے کہ انتخابات نہ ہوں ، آئین ان کو انتخابات نہ کرانے کی اجازت نہیں دیتا لیکن یہ گند ڈالیں گے،ملکی حالات ٹھیک نہیں تو استعفے منظور کرکے انتخابات کیوں کرارہے ہیں، پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر پاکستان تحریک انصاف میں مختلف آرا تھی،میں مسلم لیگ (ن)کو جانتا ہوں ، اس لئے میری رائے اسمبلی توڑنے کی نہیں تھی۔صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کے فیصلے سے اختلافات بھی تھے،اگر انتخابات ہوگئے تو یہ فیصلے بھی اچھے اور بروقت ثابت ہوگا، جہاں استعفے منظور ہوئے وہاں الیکشن کی تاریخ دے دی گئی، ان کے عمل سے ان کی بدنیتی صاف ظاہر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چلنے والے نظام کی جڑی بوٹیاں نکال کر کوئی بھ...

نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہچلنے والے نظام کی جڑی بوٹیاں نکال کر کوئی بھی مشروب نہیں پی سکتا، آنے والے مہمان نے اسلام آباد آنے سے اعتراض کیا،ان چوروں کے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہونا چاہتا،25مئی اس کا گواہ ہے،اس ملک میں پولیس راج ہے،پولیس کے پیچھے چھپ کر اقتدار میں آکر مظالم کرتے ہیں، تکلیف کا ایسا مرحلہ آرہا کہ عوام بغاوت کرنے میں آمادہ ہوجائیں گے،بغاوت سے قبل تکلیف کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔منگل کے روز سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 4دن قبل فواد چوہدری کی پٹیشن دائر کی تھی جس پر نوٹس ہوا تھا،آج اس ضمانت پٹیشن کی دوسری تاریخ تھی جبکہ فواد چوہدری لاک اپ میں موجود ہیں، بھاگنے والے کے پراسیکیوشن عدالت میں موجود نہیں تھے،تفتیشی افسر کو ہدایت تھی کہ ریکارڈ پیش کیا جائے، وہ خود ہی نہیں آیا تو ریکارڈ کہاں سے پیش کرتا، میں نے عدالت میں کہا کہ تفتیشی افسر کی پلیٹ لیٹس ڈائون ہیں تو رہنے دیں،اس حکومت کے پلیٹ لیٹس اوپر سے نیچے تک ڈائون ہیں،ماضی میں جب مارشل لاء کا دبائو تھا تو ملک سے باہر بھاگ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ جب اقتدار سے ہٹایا گیا تو چلنے والے نظام کی جڑی بوٹیاں نکال کر کوئی بھی مشروب نہیں پی سکتا،عزت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ آنے والے مہمان نے اسلام آباد آنے سے اعتراض کیا،ان چوروں کے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہونا چاہتا،عدالتی لیگل ٹیم اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن کو موقف ہے کہ مہنگائی کو قابو کیا جائے، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت میںمہنگائی کو قابو کرنے کی کوشش کی گئی، تکلیف کا ایسا مرحلہ آرہا کہ عوام بغاوت کرنے میں آمادہ ہوجائیں گے،بغاوت سے قبل تکلیف کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، پوری قوم وے فارورڈ جاننا چاہتی ہے،پوری قوم بتانا چاہتی ہے کہ جو مرضی کر لو ،چاہے ان کے ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹرل جنرل بھی ان کے گھر جائیں تو عوام یقین نہیں کریں گے،یقین ایسے کیا جاسکتا ہے کہ ایک بار ملک میں آزادانہ انتخابات ہوں،اڈلٹ فریچائز کے خودمختار ووٹر فیصلہ کریں ، ان کے اپنے ووٹر بھاگ جاتے ہیں،یہ کئی بار اسلام آبا د کے انتخابات سے بھاگ جاتے ہیں،جس ملک کی عدالت کا ایک بھی فرد شامل نہ ہوتو کیا اسے بناناری پبلک کہا جائے گا؟اس ملک میں پولیس راج ہے،پولیس کے پیچھے چھپ کر اقتدار میں آکر مظالم کرتے ہیں،25مئی اس کا گواہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور دھماکا، سربند میں بال بال بچ جانے والے...

چند روز قبل دہشت گرد حملے میں بال بال بچ جانے والے انسپیکٹر عرفان اللہ گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہوگئے۔ پشاور کی پولیس لائنز مسجد کے خودکش دھماکے میں جاں بحق ایک پولیس اہلکار ایسا بھی تھا جو چند روز قبل دہشتگردوں کے ایک حملے میں زندہ بچ گیا تھا۔ جنوری 2023 میں پشاور کے تھانہ سربند پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، اس حملے میں ایک ڈی ایس پی اپنے گن مین کے ساتھ جاں بحق ہوگئے تھے۔ دہشت گردوں کے اس حملے کے وقت تھانے میں انسپیکٹر عرفان اللہ بھی تعینات تھے لیکن اسے خوش قسمتی کہا جائے یا اللہ کی رضا، اس حملے میں وہ بچ گئے۔ 30 دسمبر کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب نماز ظہر ادا کی جارہی تھی، اس دھماکے میں 92 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ انسپیکٹر عرفان اللہ بھی اسی وقت اسی مسجد میں باجماعت نماز ظہر ادا کررہے تھے۔ سربند حملے میں بچ جانے والے انسپیکٹر عرفان اللہ اس دھماکے میں اللہ کو پیارے ہوگئے۔ جام شہادت نوش کرنے والے انسپیکٹر عرفان اللہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ پانچ سال کی عمر میں والد کے سایہ شفقت سے محروم ہونے والے عرفان اللہ نے تنگدستی میں تعلیم مکمل کی اور پولیس فورس کا حصہ بنے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، نئے سال کے جشن بارے خر گوش کی طرز کی لا...

سیا حوں نے چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کی کا ؤنٹی ای شیان کے گاؤں ہو نگ سن کا دورہ کر تے ہو ئے خرگوش کی طرز کی لا لٹینیں بنا نا سیکھی ہیں۔اس دوران انہوں نے چینی نئے سال کا جشن منا نے کے لئے لالٹین پریڈ میں حصہ بھی لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی معاشی نمو 2023 میں 5.2 فیصد رہنے کی ت...

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں چین کی معیشت 5.2 فیصد کی شرح سے بڑھے گی، جو کہ اکتوبر 2022 کی پیش گوئی سے 0.8 فیصد پوائنٹس زائد ہے ۔ آئی ایم ایف نے اپنی نئی جاری کردہ ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ 2023 میں مکمل طور پر کھلنے کے ساتھ چین میں شرح نمو میں تیزی متوقع ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی شرح نمو 2022 میں 3.4 فیصد سے کم ہوکر 2023 میں 2.9 فیصد اور پھر 2024 میں بڑھ کر 3.1 فیصد ہو جائے گی۔ 2000 سے 2019 کے درمیان اوسط شرح نمو 3.8 فیصد تھی۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ افراط زر اور روس۔یوکرین تنازع سے نمٹنے کے لیے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ سے معاشی سرگرمیوں پراثرات مرتب ہورہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے...

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ؤننگ نے کہا ہے کہ چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ امریکہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے چین سے رابطے اور تعاون کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ ما ؤ کی جانب سے یہ بیان امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بار بار سیکرٹری بلنکن کے آئندہ دورہ چین کا ذکر کرنے کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم چین کے ساتھ بات چیت کرے گی کہ کس طرح مسابقت کو ذمہ دارانہ طریقے سے منظم کیا جائے اور بین الاقوامی چیلنجز پر تعاون کو بڑھایا جائے۔ اس کیساتھ ہی انہوں نے تائیوان، فین ٹا نئل، یوکرین اور جزیرہ نما کوریا سے متعلق مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔ ما نے ایک باضابطہ پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات میں چین باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور ہر ایک کی جیت پر مبنی تعاون کے تین اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مسابقت میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا اور نہ ہی اس سے پیچھے ہٹتا ہے لیکن ہم چین اور امریکہ کے تمام تعلقات کو صرف مسابقت کے حوالے سے بیان کرنے اور مسابقت کے اس عمل کو دوسروں پر قابو پانے اور دبانے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف ہیں۔ ما نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ باہمی احترام، برابری اور باہمی فائدے کی بنیاد پر دو طرفہ اور کثیرالجہتی دونوں طرح کے رابطے اور تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ امریکہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے چین سے رابطے اور تعاون کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ ما نے یہ بھی نشاندہی کی کہ تائیوان کا سوال چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور یہ چین۔امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کا بنیادی ستون ہے ۔ یہ تعلقات کی اولین سرخ لکیر ہے جسے چین اور امریکہ کے ما بین عبور نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا امریکہ کو چاہیے کہ کسی بھی وقت اس سرخ لکیر کو عبور کرنے کی کوشش نہ کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں