• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین، خدمات سرگرمیوں میں جنوری کے دوران تیزی...

ایک ہفتے تک جاری رہنے والی بہار تہوار تعطیلات کے دوران صارفین کی ایک مضبوط منڈی کے سبب جنوری کے دوران چین کی خدمات سرگرمیوں میں زبردست بحالی ہوئی ہے۔ قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق چین کے غیر مینوفیکچرنگ شعبے کے لیے پرچیزنگ منیجرز انڈیکس جنوری میں بڑھ کر 54.4 ہوگیا جو کہ دسمبر میں 41.6 تھا۔ 50 سے اوپر ریڈنگ توسیع اور اس سے نیچے کی ریڈنگ سکڑا کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ 12 ماہ میں دوسرے بلند ترین تھے جو کہ گزشتہ جون میں 54.7 کی ریڈنگ سے تھوڑا کم ہیں۔ جنوری میں خدمات اور تعمیراتی شعبوں کے ذیلی انڈیکس بالترتیب 54 اور 56.4 رہے۔ قومی بیورو برائے شماریات کے سینئر شماریات دان ژا ؤچھنگ ہی نے کہا کہ جنوری کے دوران خدمات سرگرمیوں بارے گزشتہ 6 ماہ سے جاری کمی کا رجحان ختم ہوا اور کاروباری ماحول میں تیزی سے اس کی مثبت سطح بحال ہوگئی۔ سروے میں شامل تمام 21 صنعتوں میں سے 15 نے کاروبار میں توسیع ریکارڈ کی ۔ ریلوے، ہوا بازی، ڈاک ، مالیاتی خدمات، اور انشورنس میں یہ شرح 60 سے اوپر رہی۔ خوردہ فروشی، ہوٹل اور کیٹرنگ کے شعبوں کو نوول کرونا وائرس نے سب سے زیادہ متاثر کیا تھا ۔ ان شعبوں میں بھی توسیع دوبارہ شروع ہوگئی۔ ژا ؤکے مطابق صارفین کا رجحان نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے جس کے سبب مارکیٹ سرگرمیاں تیز ہوئی۔ دریں اثنا اعداد و شمار کے مطابق تعمیراتی شعبے میں نسبتا تیز رفتار توسیع ہوئی۔ ژاؤ نے کہا کہ چونکہ بڑے منصوبوں کے فروغ بارے مختلف حکومتی پالیسیاں مئوثر ثابت ہوئی ہیں اس لئے تعمیراتی ادارے پرامید ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، مہاجر محنت کشوں کی خصوصی ٹرین سے کام پر...

ایک خصوصی ٹرین بلدیہ چھونگ چھنگ کے چھونگ چھنگ مغربی ریلوے اسٹیشن سے کام پر لوٹنے والے محنت کشوں لیکر چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو روانہ ہوئی۔ گھر سے دور کام کرنے والے چھونگ چھنگ کے محنت کشوں کے لئے یہ رواں سال کی پہلی ٹرین تھی۔ اس کے ذریعے تقریبا 890 مہاجر محنت کش کام پر واپس گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ د یش، ڈیجیٹل میلے کا انعقاد

بنگلہ دیش۔چائنہ فر ینڈ شپ کا نفرنس سینٹر کے نا م سے معروف ڈھا کہ کے بنگاباندھوانٹر نیشنل کا نفر نس سینٹر میں تین روزہ "ڈیجیٹل بنگلہ دیش میلہ(ایکسپو) 2023" منعقد ہوا۔ میلے کا مقصد انتہائی تیز تر ین فا ئیو جی مو با ئل ٹیکنا لو جی اور ملک میں ڈیجیٹلا ئزیشن کے عمل با رے پیشرفت کا مظاہرہ کر نا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں پر اسرار اموات،ایک اور بچہ زندگی ک...

کراچی کے علی محمد گوٹھ میں پراسرار بیماری سے ایک اور بچہ انتقال کرگیا۔ کراچی میں کیماڑی ٹاون کے علی محمد گوٹھ میں ایک اور بچہ پراسرار بیماری کی بھینٹ چڑھ گیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کانام عبدالحلیم ولد عبدالوہاب اور اس کی عمر 3 سال تھی۔ اہل علاقہ کے مطابق عبدالحلیم کے انتقال کے بعد اب تک 20 افراد اس پراسررا بیماری سے لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ سندھ حکومت نے 16 افراد کی تصدیق کی ہے۔ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ عبدالحلیم چند روز سے بیمار تھا ، محکمہ صحت کے میڈیکل کیمپ میں بھی اس کا علاج ہوتا رہا، گزشتہ رات اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انتقال کرگیا۔ دوسری جانب علاقہ مکین نے شکوہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کی ہدایت ہے 24 گھنٹے میڈیکل کیمپ ، ڈاکٹروں کی ٹیم اور ایمبولینس موجود رہے گی لیکن گزشتہ رات علاقے میں نا تو میڈیکل ٹیم موجود تھی اور نہ ہی کوئی ایمبولینس۔ واضح رہے کہ ان ہلاکتوں کی وجوہات کا تعین اب تک نہیں کیا جاسکا تاہm اس علاقے میں قائم چند فیکٹریوں کو سیل کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاو...

پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کا28واں یوم پیدائش 2فروری جمعرات کو منایاجائے گا۔محض نو برس کی عمر میںمائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم2فروری1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیںاس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی انہوں نے کئی انعامات بھی حاصل کیے تھے انہیں فاطمہ جناح گولڈ میڈل اور سلام پاکستان ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے ارفع کریم رندھاوا کوحسن کارکردگی کا صدارتی ایوارڈ بھی دیا گیا گیا۔ارفع کریم کو 22دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاجہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری2012ء کو انتقال کر گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن ملتوی ہونے کی آئین میں گنجائش بالکل ن...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد الیکشن سے متعلق طے شدہ بیانیہ آگے بڑھانا شروع کردیا گیا، کہا جارہا ہے کہ الیکشن نہیں ہوسکتے حالات ٹھیک نہیں، پنجاب میں تو دہشتگردی نہیں ہے یہاں کیا وجہ ہے؟ انہوں نے فیصل آباد میں آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ گروپ ہے جس میں الیکشن سے متعلق طے شدہ بیانیہ آگے بڑھایا جاتا ہیالیکشن ملتوی ہونے کی آئین میں گنجائش بالکل نہیں ہے، لیکن آج دیکھا گیا کہ دھماکے کے بعد الیکشن سے متعلق طے شدہ بیانیہ آگے بڑھانا شروع کردیا گیا، کہا جارہا ہے کہ الیکشن نہیں ہوسکتے حالات ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تو دہشتگردی نہیں ہے یہاں کیا وجہ ہے؟پنجاب میں کوئی سیلاب نہیں ہے، کوئی آفت بھی نہیں آئی ہوئی ہے۔خیبرپختونخواہ پہلے بھی دہشتگردی کے واقعات سے گزر چکا ہے، وہاں کے لوگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔آئین میں تاخیر کی باتیں بدنیتی پر مبنی ہیں، آئین میں کوئی چوائس نہیں ہے، فیصلے عوام کودیکھ کر کرنے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے پختونخوا میں 90 روز میں الیکشن...

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں 90 دن کے اندرانتخابات کرانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ تحریک انصاف کے صوبائی رہنماوں نے اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانا لازمی ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر کو خط لکھا لیکن گورنر خیبرپختونخوا نے ابھی تک انتخابات کے لیے تاریخ نہیں دی۔ درخواست میں کہا گیا ہیکہ قانون کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن کے اندر الیکشن نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ انتخابات منعقد کرانے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، بروقت الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے، آئین میں درج ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں لیکن اب تک گورنر نے تاریخ نہیں دی جو غیر آئینی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتا نہیں پی ڈی ایم الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے، نگران کابینہ غیرسیاسی ہوتی ہے لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ یہ پی ڈی ایم کی کابینہ ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں بھی 90 روز میں الیکشن کرانے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جو زیر سماعت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی غیر قانونی ،چ...

الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر قرار دیتے ہوئے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دے دیا، چودھری شجاعت حسین پارٹی کے صدر برقرار رہیں گے۔ منگل کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ ق کے صدر برقرار رہیں گے۔الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کی برطرفی پارٹی آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی بھی غیر قانونی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا جاری کردہ پارٹی الیکشن شیڈول بھی کالعدم قرار دے دیا۔ پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کے خلاف چوہدری شجاعت نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ اور حکم امتناع پر چوہدری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں فعال ہونے...

شہر میں جمعرات 2 فروری کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں کمی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق(آج) بدھ کو کم سے کم پارہ 13 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ جمعرات کو درجہ حرارت کم سے کم 15 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ کراچی کے علاوہ سندھ کے بقیہ شہروں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 93 ہ...

پشاور میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 93 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں عین اس وقت خودکش دھماکا ہوا تھا جب وہاں باجماعت نماز ظہر ادا کی جارہی تھی۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 93 ہوگئی ہے، جن میں ڈی ایس پی عرب نواز، 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام اور ملحقہ پولیس کوارٹر کی رہائشی خاتون بھی شامل ہیں۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق اسپتال میں 88 لاشیں لائی گئیں جبکہ 57 زخمی ابھی بھی زیرعلاج ہیں۔ مسجد کے ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، بھاری مشینری سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کے دستے بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید کا پشاور دھماکے میں انسانی جانوں کے...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پشاور پولیس لائن میں ہونے والا خودکش دھماکا اور انسانی شہادتوں پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا، میری دعائیں اور نیک تمنائیں شہید خاندانوں کے ساتھ ہیں، اللہ انکو صبر جمیل عطا کرے اور شہدا کے درجات بلند کرے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی پاکستان کو دہشتگردی سے محفوظ فرمائے اور ملکی وغیر ملکی سازشوں سے محفوظ رکھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کا پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو دوبارہ خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی، تاحال الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی، خیبرپختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی مگر ابھی تک گورنر خیبر پی کے کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے خط میں مزید کہا کہ آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنر کا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے جبکہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن 24 جنوری کو دونوں گورنرز کو خط لکھ چکا ہے مگر تاحال الیکشن کمیشن کو جواب موصول نہیں ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہائی کورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں...

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ہائی کورٹ از خود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی۔ عدالت عظمی نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں رکھتی۔ صرف سپریم کورٹ کو آرٹیکل 184/3 کے تحت از خود نوٹس کا اختیار حاصل ہے۔ ہائی کورٹ کے از خود نوٹس کے اختیار سے متعلق 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے سامنے صرف اشیا کی قیمتوں کا معاملہ زیر سماعت تھا۔ ہائی کورٹ نے ایک سے زائد مرتبہ از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا۔ ہائی کورٹ نے پولٹری اشیا کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ دیا۔ اشیا کی درآمد و برآمد کا اختیار عدالت نہیں بلکہ صرف انتظامیہ کے پاس ہے۔ ہائی کورٹ نے نہ صرف از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا بلکہ انتظامی دائرہ اختیار میں دخل اندازی بھی کی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کئی خامیاں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے لائیو اسٹاک اور پولٹری اشیا کی قیمتوں کے تعین کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے حکومتی اہل کاروں کو معیاری دودھ و دیگر اشیاکی فروخت یقینی بنانے کے لیے مارکیٹس کے دورے کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوہاٹ،تاندہ ڈیم میں ڈوبنیوالیمزید 19بچوں کی...

تاندہ ڈیم جیل سے مزید19 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ جھیل میں ڈوبنے سے شہید ہونے والے طلبہ کی تعداد 30 ہو گئی۔ کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 19 طلبا کی لاشوں کو پانی سے نکال لیا گیاہے۔ کل 30طلبا کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ جبکہ 5طلبا کو معجزانہ طور پر بچا لیا گیا ہے۔ زخمی طلبا ڈویژنل ہیڈکواٹر ہسپتال کے ڈی اے کوہاٹ میں زیر علاج ہیں۔ کشتی حادثے میں شہید ہونے والے تمام شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مچھلی اور ماہی گیری صنعت کے لئے تعمیراتی سام...

گوادر فری زون (ساؤتھ) میں مچھلی اور ماہی گیری سے متعلق پہلی صنعت کے آغاز کے لیے، تعمیراتی سامان کے 11 کنٹینرز پر مشتمل ہائی شن تیان (Haixintian)کی پہلی کھیپ چین سے گوادر پورٹ پہنچے گی۔گوادر پرو کے مطابق ہائی شن تیان پیلیجک فشری اورسیز بیس کمپنی ( پرائیویٹ ) لمیٹیڈ گوادر فری زون کے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے، اس نے مچھلی اور ماہی گیری کی صنعت کی تعمیر کے لیے 5,911 مربع میٹر کا رقبہ حاصل کیا ہے۔ ایک ورکشاپ 2,000 مربع میٹر کے رقبے پر قائم کی جائے گی۔گوادر پرو کے مطابق کمپنی کے پاس کشتیوں کی دیکھ بھال اور مرمت، سامان ور اسپیئر پارٹس اور ماہی گیری کی کشتیوں کے لیے بنیادی زندگی کی فراہمی، ماہی گیری اور بندرگاہ سے متعلق انتظام، گودام، لاجسٹکس، کولڈ اسٹوریج گودام، سمندری غذا کی کولڈ چین پروسیسنگ، ماہی گیری ،بحری جہازوں اور عملے کی تربیت، آبی زراعت ، جھینگا ، اور مچھلی پالنے کے کاروبار کا وسیع دائرہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ فری زون میں ماہی گیری اور مچھلی سے متعلق پہلی صنعت ہوگی۔

اس نے پاکستان میں کام کرنے کے لیے تمام قانونی اور دستاویزات کے طریقہ کار کو پہلے ہی مکمل کر لیا ہے۔ چونکہ انڈسٹری کا تعلق مقامی افرادی قوت کی مہارت سے ہے، اس لیے اس میں مقامی کمیونٹی کو ملازمت اور کاروباری مواقع دونوں میں فائدہ پہنچانے کی صلاحیت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چند روز قبل گوادر فری زون میں ہینگینگ ایگریکلچرل پارک کے اسٹیل اسٹرکچر کے لیے تعمیراتی سامان گوادر پورٹ پہنچ گیا۔ یہ سامان کے 31 کنٹینرز کی پہلی کھیپ تھی جس کا مقصد فیکٹری کی تعمیر کے لیے مارچ میں کمرشل آپریشن شروع کرنے کا امکان ہے۔ ہینگینگ ایگریکلچرل گروپ ایلو ویرا کی کاشت ، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ اور ایکسپورٹ کے ساتھ ساتھ مویشی پالنے میں مہارت رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان چین کے تعاون سے ماحول دوست توانائی پ...

چھوٹے پیمانے پر پن بجلی کے فروغ سے نہ صرف مقامی باشندوں کی بجلی کی کھپت کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے بلکہ اس سے چھوٹی مقامی صنعتوں کی ترقی میں بھی مدد ملے گی، مقامی ٹیکسوں میں اضافہ ہو گا ۔ چین پاکستان سمال ہائیڈرو پاور تعاون پاکستان کی سبز اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہیروبوس ٹیکنالوجی گروپ کے چیئرپرسن وانگ چن پنگ نے چائنہ اکنامک نیٹ کو ایک حالیہ انٹرویو میں کیا۔ ہیروبوس ٹیکنالوجی بنیادی طور پر پاکستانی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور توانائی کے مقامی اداروں کے ساتھ سائنسی اور تکنیکی تعاون میں مصروف ہے۔ یہ چین پاکستان چھوٹے ہائیڈرو پاور مشترکہ تحقیقی مرکز میں دونوں ممالک کے درمیان ایس اینڈ ٹی تعاون کا پلیٹ فارم قائم کرنے، پاکستان میں چینی سرکاری اداروں کی مشترکہ بات چیت کو مربوط کرنے اور مربوط ایس اینڈ ٹی ترقی کو فروغ دینے کا ذمہ دار ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین پاکستان چھوٹے پیمانے پر ہائیڈرو پاور ٹیکنالوجی جوائنٹ ریسرچ سینٹر ''بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو'' کے تحت مشترکہ لیبارٹریوں کے پہلے بیچ میں سے ایک ہے۔ 2021 کے اوائل میں چھوٹے پیمانے پر ہائیڈرو پاور ٹیکنالوجی پر چین پاکستان ''بیلٹ اینڈ روڈ'' مشترکہ لیبارٹری کے نفاذ کے بعد سے، 5 میٹنگز ہو چکی ہیں اور چھوٹے پن بجلی کی ترقی پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ توانائی کا نمائشی ہال مکمل ہو چکا ہے اور چین کی طرف سے عطیہ کردہ سامان کا 80 فیصد پہنچ چکا ہے۔

اس نے کئی چھوٹے پن بجلی منصوبوں کی ترقی کے لیے مطالعہ بھی مکمل کیا ہے، اور پاکستان میں چھوٹے پن بجلی منصوبوں کے لیے متعلقہ ضوابط کی تالیف میں مدد کی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں سی جی جی سی کے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پراجیکٹ مینیجر ، ریسرچ سینٹر کے کنسلٹنٹ تن بی شوان نے اس بات پر زور دیا کہ مرکز تمام ٹیکنالوجی کی منتقلی کو قومی اجازت ناموں کے دائرہ کار میں انجام دینے کے لیے تیار ہے، تاکہ آئرن برادر کو تیز اور بہتر ترقی کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ''حال ہی میں، ہم نے بی آر آئی میں شامل بڑے کاروباری اداروں کے ساتھ ایک مشترکہ بات چیت کی ہے کہ مزید تکنیکی تبدیلی کو حاصل کرنے کے لیے مکمل کھیل کیسے دیا جائے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پن بجلی کے منصوبے زوروں پر ہیں۔ وانگ کے مطابق چھوٹے پن بجلی منصوبوں کا فروغ غریب پہاڑی علاقوں کی اقتصادی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر پن بجلی کے منصوبوں کے مقابلے میں زیادہ سازگار ہے۔ پاکستان میں 60 فی صد دریا ذیلی دریا ہیں جن کا جزوی سالانہ پانی کا بہاؤ 50 ایم3 / ایس ہے، اونچائی کا ایک بڑا فرق، اور ایک کلومیٹر لمبی لمبائی قدرتی حالات میں کثیر سطحی چھوٹے پن بجلی کی ترقی کی اجازت دیتی ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ جون 2022 کے وسط سے پاکستان کے مختلف صوبوں میں کئی بار بارشوں کے طوفان آئے ہیں، جس سے شدید سیلاب آیا ہے۔ تن کا خیال ہے کہ ایس اینڈ ٹی کو پاکستان کی آفات کے بعد کی تعمیر نو اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق تن نے مزید کہا کہ آفت کے بعد کی تعمیر نو کے لیے، ہم موبائل سولر پاور ہاؤسز، موبائل انرجی سٹوریج سسٹم اور موبائل کمیونیکیشنز پر سرگرمی سے مطالعہ اور تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا چین اور پاکستان کے درمیان پن بجلی، جیسے شمالی پہاڑوں میں چھوٹے پیمانے پر پن بجلی کی ترقی، شہری فضلہ سے بجلی پیدا کرنا، شمسی توانائی کی پیداوار، ہائیڈروجن توانائی، ہوا ذخیرہ کرنا وغیرہ سمیت قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کی بہت گنجائش ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیول ایڈجسٹمنٹ؛ نیپرا نے بجلی 2.31 روپے سستی...

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے چیئرمین توصیف حسن فاروقی کی سربراہی میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 20 پیسے سستی کرنے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) کی جانب سے دائر درکواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دسمبر میں 8 ارب 9 کروڑ 60 لاکھ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر کے لئے ریفرنس لاگت 9 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی لیکن مجموعی اخراجات 7 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی ، اس لئے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی کی جائے۔ نیپرا نے دسمبر کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، بجلی سستی ہونے سے صارفین کو جنوری کے بل میں مجموعی طور پر 18 ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی سستی ہونے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور پولیس لائنز دھما کہ سکیورٹی غفلت قرار...

پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ سی ٹی ڈی نے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لیں، پشاور پولیس لائن دھماکے کا واقعہ سکیورٹی غفلت قرار دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے خودکش حملے کے شواہد ملے ہیں، دھماکے کے بعد مسجد کے پلر گرنے سے چھت گری جس سے نقصان زیادہ ہوا، ملبہ ہٹانے کے بعد بارودی مواد کا پتہ چلے گا، پولیس لائن میں تمام اہلکاروں کا حاضری ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا۔ سینئر پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ پولیس لائن میں انویسٹی گیشن اہلکاروں کا اجلاس جاری تھا، اجلاس کے بعد اہلکار مسجد گئے، زیادہ تر تفتیشی اہلکار دھماکے کا نشانہ بنے۔ پولیس آفیسر نے کہا کہ فیملی کوارٹرز میں رہائش پذیر افراد کی تفصیلات طلب کر لی گئیں، مہمانوں کے کوائف کی معلومات کی چھان بین بھی جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی لیپس کے حوالے سے اعلی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، پولیس لائن گیٹ، فیملی کوارٹرز سائیڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیجزپر تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایم کیو ایم رہنما اور سابق وزیر بابر غوری وط...

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری غیر ملکی پرواز سے وطن واپس پہنچ گئے۔ بابر غوری ای کے 606 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے ہیں، سابق وفاقی وزیر کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی ہیں، ضمانت پر ہونے کی وجہ سے امیگریشن کلیئرنس کے بعد بابر غوری اپنے گھر چلے گئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق بابرغوری کو حفاظتی ضمانت ملنے کے باعث انہیں حراست میں نہیں لیا گیا ہے، ان کے خلاف ایف آئی اے میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے تحت مقدمات درج ہیں جبکہ بابرغوری کے خلاف نیب میں بھی کراچی پورٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ سابق وفاقی وزیر بابر غوری 2015 سے بیرون ملک تھے اور وہ 7 سال بیرون ملک مقیم رہے، بابر غوری 2015 کے بعد 4 جولائی 2022 کو وطن واپس لوٹے تھے اور اس موقع پر انہیں پولیس نے کراچی ایئرپورٹ سے ہی حراست میں لے لیا تھا۔ بابرغوری کو اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں نمایاں کم...

ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں نمایاں کمی، 08 افراد کے ٹیسٹ مثبت رپورٹ ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 358 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 08 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.34 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمانڈر کینیا نیوی میجر جنرل جیمسن لانگریو مت...

کمانڈر کینیا نیوی میجر جنرل جیمسن لانگریو متائی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا، پاک بحریہ کے چاقو چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آ ف آنر پیش کیا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے معزز مہمان کا تعارف بھی کروایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چودھری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہ...

آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے فواد چودھری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیں، فواد چودھری کے خلاف ریکارڈ کے مطابق 5 مقدمات درج ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں فواد چودھری کے خلاف 3 مقدمات اور اسلام آباد میں 2 مقدمات درج ہوئے، فواد چودھری کیخلاف 2 مقدمات خارج، 1 میں بے گناہ اور 2 مقدمات زیر التوا ہیں۔ آئی جی پنجاب کے مطابق فواد چودھری کے خلاف 2 مقدمات خارج ہو چکے ہیں، جہلم میں 13 اکتوبر 2022 کو درج ہونے والا مقدمہ خارج ہو چکا ہے، فواد چودھری کے خلاف 25 ستمبر 2022 کو فیصل آباد میں درج مقدمہ بھی خارج ہوچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فواد چودھری کے خلاف 30 اپریل 2022 کو درج ہونے والے مقدمے میں بھی ان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ 22 اگست 2022 کو فواد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہوا جبکہ دوسرا مقدمہ 25 جنوری 2023 کو تھانہ کوہسار میں درج ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ فوجداری کیس،عمران خان پر فرد جرم ع...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل سید علی بخاری سے استفسار کیا کہ عمران خان کی طرف سے وکالت نامہ کدھر ہے؟۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل سعد حسن نے کہا کہ وکالت نامہ اس وقت تک نہیں آسکتا جب تک عمران خان خود نہ آئیں۔ عمران خان کے وکیل نہ کہا کہ ہم نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا ، اس پر عدالت نے کہا کہ آج وکالت نامہ بھی جمع کرادیں۔ الیکشن کمیش کے وکیل نے کہا کہ جب تک مچلکے نہیں آ جاتے تب تک یہ وکالت نامہ نہیں دے سکتے۔ اس دوران الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کے وکلا کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، علی بخاری نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے ڈائریکٹ نا کریں، کورٹ سے بات کریں۔ دریں اثنا الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے عدالت سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔ بعدازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 7 فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ بعدازاں عمران خان کی جانب سے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کیلئے 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرا دیئے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سرکاری اداروں (ایس اوایز) کی آمدنی م...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سرکاری اداروں (ایس اوایز) کی گزشتہ سال آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ایس اوایز کی 2022 میں آپریٹنگ آمدنی 826 کھرب یوآن( تقریباً122کھرب ڈالر) رہی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ ایس اوایز کا مشترکہ منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.1 فیصد کم ہو کر431کھرب یوآن رہا۔

وزارت کے مطابق، 2022 کے آخر تک ایس اوایز کے قرض اور اثاثہ جات کا تناسب 64.4 فیصد تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال سے 0.4 فیصد زیادہ ہے۔ ریاستی کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگران اور انتظامی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، مرکز کے زیر انتظام ایس اوایز کا خالص منافع  گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد اضافے سے 2022 میں 19کھرب  یوآن رہا۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے جنرل پبلک بجٹ کی آمدنی 200کھرب یوآن س...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے جنرل پبلک بجٹ کی آمدنی 2022 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 203کھرب 70ارب یوآن(تقریباً30کھرب 10ارب ڈالر) تک پہنچ گئی۔

وزارت خزانہ کے پیر کو جاری اعدادوشمارکے مطابق، ویلیو ایڈڈ ٹیکس کریڈٹ ریفنڈز کے اثرات کو چھوڑ کر، 2021 کے مقابلے میں جنرل پبلک  بجٹ ریونیو میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا۔

مرکزی حکومت نے تقریباً94کھرب90ارب یوآن ریونیو جمع کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.8 فیصد زیادہ ہے، جب کہ مقامی حکومتوں کی آمدنی 2.1 فیصد کم ہوکر تقریباً108 کھرب 80ارب یوآن ہوگئی۔

2022 میں مجموعی  ٹیکس آمدنی 166کھرب 60ارب یوآن تھی، جو گزشتہ سال سے 3.5 فیصد کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں ملک کے جنرل پبلک بجٹ کے اخراجات  گزشتہ سال کی نسبت 6.1 فیصد اضافہ سے 260کھرب 60ارب یوآن تک پہنچ گئے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان - کوہاٹ - کشتی حادثہ - جنازہ

خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں کے جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔(شِنہوا)

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان - کوہاٹ - کشتی حادثہ - جنازہ

خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں کے جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔(شِنہوا)

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - ہوبے - این شی - نائٹ اکانومی

چین کے وسطی صوبے ہوبے کی شوآن ان کاونٹی کے ایک تفریحی مقام پرلوگ کھانے پینے میں مصرف ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - ہوبے - این شی - نائٹ اکانومی

چین کے وسطی صوبے ہوبے کی شوآن ان کاونٹی کے ایک تفریحی مقام پرلوگ سیر تفریح کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش ٹریفک کا جامع نظام متعارف کرائے گا

ڈھاکہ(شِنہوا) بنگلہ دیش کی حکومت محفوظ شاہراہوں کو یقینی بنانے کے لیے جامع ٹریفک مینجمنٹ اور حادثات کی نشاندہی  کا نظام (آئی ٹی ایم آئی ڈی ایس) متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

روڈز اینڈ ہائی ویز ڈویژن (آر ایچ ڈی) کے ایڈیشنل چیف انجینئر محمد عبداللہ المامون نے کہا کہ  اسپیڈ اور ٹریفک خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے اور ٹریفک بہاؤ کے تجزیہ کو فعال کرنے کے لیے آئی ٹی ایم آئی ڈی ایس پر کام شروع کیا جائے گا، جب کہ ہائی وے کوریڈور کے کچھ پائلٹس کے ساتھ ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی جائے گی۔

یہ نظام نیشنل ہائی وے سیف کوریڈور ڈیموسٹریشن پراجیکٹ سائٹس کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی، ویڈیو اور آڈیو فیڈز کے ساتھ ساتھ آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (اے این پی آر) ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط ہوگا۔ حکومت آئی ٹی ایم آئی ڈی ایس کو کثیر سیکٹر بنگلہ دیش روڈ سیفٹی پروجیکٹ کے تحت متعارف کرائے گی، جس پر آر ایچ ڈی ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس)، پولیس اور بنگلہ دیش روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (بی آرٹی اے) کے ذریعے عملدرآمد کیا جائے گا۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی - رم للہ -عباس - سی آئی اے

فلسطین کے صدرمحمود عباس امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز سے مغربی کنارے کے شہر رم للہ میں ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی صدر کا سی آئی اے کے سربراہ پر اسرائی...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی صدر محمود عباس نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف اپنے یکطرفہ اقدامات کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے محمودعباس کے حوالے سے بتایا کہ بینجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں نئی اسرائیلی حکومت پر یکطرفہ اقدامات کو روکنے اور دستخط شدہ معاہدوں کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے فوری مداخلت ضروری ہے۔

محمودعباس نے مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں صدارتی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اپنی ملاقات کے دوران برنز کو بتایا کہ خطے میں سب کے لیے سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے بین الاقوامی قراردادوں کی بنیاد پر سیاسی استحکام کو بحال کرنا ضروری ہے۔

عباس نے برنز کو تازہ ترین پیش رفت اور مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں کشیدگی کی حالیہ لہر کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

عباس سے ملاقات سے قبل برنز نے مغربی کنارے میں فلسطینی سکیورٹی اداروں کے سربراہوں سے بات چیت کی۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مغربی ساحل پر گ...

ایتھنز(شِنہوا)یونانی فضائیہ کا دونشتوں پر مشتمل لڑاکا طیارہ پیر کو یونان کے مغربی ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا۔

یونانی قومی نشریاتی ادارے ای آر ٹی کے مطابق ایف۔4 فینٹم لڑاکا طیارے کے پائلٹ اور معاون پائلٹ کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ واقعہ جزیرہ نما پیلوپونیس پر انڈراویڈا ملٹری ایئرپورٹ کے قریب تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصری صدر اور امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیل فل...

قاہرہ (شِنہوا) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے دورہ پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے ساتھ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

مصری ایوان صدر نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ السیسی نے صورتحال کومعمول پر لانے اور دونوں فریقوں کے یکطرفہ اقدامات کو محدود کرنے کے لیے سیاسی اور سیکورٹی سطح پر فوری کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔

مصری صدر نے ایک منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے کے لیے مصر کے طے شدہ موقف کا اعادہ کیا جو بین الاقوامی حوالوں کے مطابق فلسطینی عوام کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور اس اہم علاقائی مسئلے کو حل کرتا ہے اور امن، استحکام، تعاون کے امکانات کی راہ ہموار کرتا ہے۔ 

امریکی وزیر خارجہ بلنکن جو مشرق وسطیٰ کے تین روزہ دورے پر ہیں نے کہا کہ امریکہ استحکام کی بحالی، امن قائم کرنے اور فلسطینی اور اسرائیلی فریقوں کے درمیان صورتحال پر قابو پانے کے لیے مصر کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے۔

بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مشترکہ تشویش کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انتونی بلنکن اب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے لیے اسرائیل روانہ  ہوں گے جس کے بعد وہ فلسطینی صدر محمود عباس سے  اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی سے متعلق بات چیت کیلئے رم اللہ بھی جائیں گے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی حکام ایک چین کے اصول کی پابندی کریں:چ...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکی حکام ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ بیانات کی پابندی کرتے ہوئے کسی بھی ایسے کام سے گریز کریں گے  جس سے دوطرفہ  تعلقات متاثر ہوسکتے ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کے ری پبلکن رکن کیون میکارتھی کا اس موسم بہار میں تائیوان کے دورے کا منصوبہ ہے جس کے لیے امریکی محکمہ دفاع تیاریاں کر رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں اس سے متعلقہ ایک سوال پر کہا کہ چین ہمیشہ اپنے تائیوان کے علاقے اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلوں کی مخالفت کرتا ہے۔ ماؤ نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ متعلقہ امریکی قانون ساز ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ بیانات پرعمل کریں گے،اور کسی بھی ایسے کام سے گریز کریں گے جس سے چین-امریکہ تعلقات متاثر اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان  پہنچے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی حکام ایک چین کے اصول کی پابندی کریں:چ...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکی حکام ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ بیانات کی پابندی کرتے ہوئے کسی بھی ایسے کام سے گریز کریں گے  جس سے دوطرفہ  تعلقات متاثر ہوسکتے ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کے ری پبلکن رکن کیون میکارتھی کا اس موسم بہار میں تائیوان کے دورے کا منصوبہ ہے جس کے لیے امریکی محکمہ دفاع تیاریاں کر رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں اس سے متعلقہ ایک سوال پر کہا کہ چین ہمیشہ اپنے تائیوان کے علاقے اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلوں کی مخالفت کرتا ہے۔ ماؤ نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ متعلقہ امریکی قانون ساز ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ بیانات پرعمل کریں گے،اور کسی بھی ایسے کام سے گریز کریں گے جس سے چین-امریکہ تعلقات متاثر اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان  پہنچے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ننگبو ژوشان بندرگاہ 2022 کے دوران کار...

ہانگژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کی ننگبو ژوشان کی مصروف ترین بندرگاہ سے 2022 کے دوران 1ارب25کروڑٹن کارگو کی آمدورفت ہوئی جومسلسل 14ویں سال عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔

بندرگاہ سے کنٹینر کی آمدورفت گزشتہ سال3کروڑ33لاکھ 50ہزار بیس فٹ مساوی یونٹس(ٹی ای یوز) تک پہنچ گئی جو عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے۔

2022 کے آخر تک، بندرگاہ کے سمندری روٹس کی کل تعداد 300 رہی ، جس میں 2021 کے آخر سے 13 روٹس کا اضافہ ہوا۔ بندرگاہ کی سمندری ریل انٹرموڈل کنٹینر ٹرانسپورٹ سروس نے بھی 2022 کے دوران مستحکم ترقی کی  جس نے اس سروس کے ذریعے پہلی بار14لاکھ 50ہزار ٹی ای یوز کو سنبھالا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں کوویڈ-19 کےعلاج کے لیے دو ادویات کی...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے ہنگامی جائزہ لیتے ہوئے کوویڈ-19 کے علاج کے لیے ملکی سطح پر تیار کردہ دو ادویات کی مشروط منظوری دے دی ہے۔

نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق،نئی ادویات شیان نووشن اور وی وی 116 کے لیے منظوری کی درخواستیں بالترتیب سم سیر اور شنگھائی جون شی بائیو سائنسز کے ذیلی ادارے نے جمع کرائی تھیں۔

شیان نووشن اور وی وی 116  دونوں منہ سے لی جانے والی چھوٹی مالیکیول کی ادویات ہیں جو کوویڈ-19 کی ہلکی اور معتدل علامات کے حامل متاثرہ بالغوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔بیان میں متاثرہ مریضوں کو ڈاکٹروں کی ہدایت اور ادویات سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقہ میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ...

جوہانسبرگ(شِنہوا)جنوبی افریقہ کے مشرقی کیپ صوبے کے شہرگیبرہا کے علاقےکوازکیلے میں دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس نے پیر کو کہا کہ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ  روز شام سوا پانچ بجے سے ساڑھے پانچ بجے کے  درمیان کوازکیلے میں ایک گھر کا مالک کئی مہمانوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کی تقریب میں شریک تھا اور دونوں مسلح افراد صحن میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی۔

مشرقی کیپ صوبے میں پولیس کی ترجمان پریسیلا نائیڈو نے کہا کہ تین خواتین اور چار مرد شدید زخمی ہوئے جبکہ دو خواتین اور دو مردوں سمیت دیگر چار افراد کو گولی لگنے سے زخم آئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق متاثرین میں سے ایک نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہو گئی جن میں گھر کا مالک بھی شامل ہے۔

پولیس نے مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ حملے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیائی ترقیاتی بینک نے صفدر پرویز کو چین کی...

منیلا(شِنہوا)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے سینئر ماہر اقتصادی امور صفدر پرویز کو چین کے لیے اپنا کنٹری ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔

یہ بات منیلا میں قائم بینک نے پیر کو بتائی۔ صفدر پرویز گزشتہ ماہ اپنی تقرری کے بعد بیجنگ پہنچے ہیں۔ کنٹری ڈائریکٹر کے طور پر وہ چین میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے آپریشنز کی نگرانی کریں گے جس میں ملکی شراکت کی حکمت عملی ( سی پی ایس) کو نافذ کرنا بھی شامل ہے جس کے تحت اعلیٰ معیار کی پائیدار اور ماحول دوست ترقی ترجیح ہے۔

صفدرپرویز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ چینی حکومت اور دیگر اہم شراکت داروں کے ساتھ اے ڈی بی کی دیرینہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی ،موسمیاتی تبدیلیوں سے موافقت اور انکے منفی اثرات میں کمی کو یقینی بنانے میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر چین کے ساتھ موثرانداز میں کام کوجاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اے ڈی بی تحفظِ صحت اور معاشرے میں عمر رسیدہ افراد میں اضافے کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم چین اور اے ڈی بی کے ترقی پذیر رکن ممالک کے درمیان علم اور بہترین طریقوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کریں گے تاکہ قابل تقلید ترقیاتی ماڈلز کی حمایت کی جا سکے۔

صفدرپرویز 26 سال سے زائد  پیشہ ورانہ تجربے کے حامل ہیں، جس میں اے ڈبی کے ساتھ 20 سال سے زیادہ کا تجربہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے 2002 میں اے ڈی بی میں شمولیت اختیار کی اور مرکزی اور مغربی ایشیا میں علاقائی تعاون اور آپریشنز کوآرڈینیشن کے ڈائریکٹر اور مشرقی ایشیا میں مشیر سمیت اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ وہ اے ڈی بی کی کارپوریٹ حکمت عملی کی کئی اصلاحات اور اقدامات میں کلیدی رہنما رہے ہیں۔

صفدرپرویز پاکستانی شہری ہیں جنہوں نے معاشیات میں دو ماسٹرز ڈگریاں لے رکھی ہیں۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کی سابق خاتون رکن نے...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس (جی ایس ڈی ایف) میں خدمات انجام دینے کے دوران مرد اراکین کے ہاتھوں جنسی زیادتی اور اکثر ہراساں  ہونے والی ایک خاتون نے حکومت اور پانچ حملہ آوروں کے خلاف دیوانی مقدمہ دائر کردیا ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔

23 سالہ رینا گونوئی جنہوں نے جون 2022 میں فورس چھوڑی اور فوکوشیما پریفیکچرمیں گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے کیمپ کوریاما میں ہونے والی زیادتیوں کے ایک وسیع  سلسلے کے بارے میں آن لائن پوسٹ کیا، نے یوکوہاما ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

گونوئی نے گزشتہ جون میں وزارت دفاع کو خود پر جنسی حملوں سے آگاہ  اور تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے ریاست اور  پانچ حملہ آوروں سے ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا جبکہ انکا کہنا ہے کہ انہیں موسم خزاں 2020 اور اگست 2021 کے درمیان روزانہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جاپانی وزارت دفاع نے ان کے الزامات کی تصدیق کی ہے اور اعتراف کیا ہے کہ گونوئی کو مرد ارکان کی جانب سے کئی بار جنسی ہراسانی کانشانہ بنایا گیا۔

وزارت نے گزشتہ سال ستمبر میں گونوئی سے معافی نامہ کے ذریعے معافی طلب کی تھی۔ اس کے بعد سے کچھ حملہ آور کیمپ کوریاما میں دیگر خواتین ارکان کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مجرم پائے گئے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبے ہوبے میں سیاحتی سرگرمیاں 2019 کی س...

ووہان (شِنہوا) چین میں سات روزہ چینی قمری سال نو کی تعطیلات کے دوران، وسطی صوبے ہوبے میں اے لیول کے 120 قدرتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی تعداد اور آمدنی 2019 کی  سطح پر آگئی، ان میں سے 64مقامات پرسیاحوں کی تعداداور آمدنی ریکارڈ سطح پررہی۔

صوبائی محکمہ ثقافت وسیاحت نے پیر کو کہا کہ ہوبے میں کل 463 اے لیول کے قدرتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد تقریباً 88لاکھ30ہزار رہی جو 2022 کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے۔

ہوبے کے صوبے میں تعطیلات کے دوران سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے مختلف ثقافتی سیاحتی مصنوعات کا آغاز کیا گیا۔ صوبائی محکمہ ثقافت وسیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق 27 جنوری تک صوبے میں سیاحوں کے مجموعی طور پر 3کروڑ34لاکھ50ہزار دورے رجسٹرٖڈ ہوئے جو 2022 کے مقابلے میں 28.86 فیصد زیادہ ہیں۔علاوہ ازیں سیاحت سے ہونے والی کل آمدنی 17ارب73کروڑ یوآن سے زیادہ رہی  جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 45فیصد زیادہ ہے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ لالٹین میلہ

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہرجیاشنگ کے ضلع شیوژو کے شن چھنگ قدیم قصبے  میں منعقدہ آؤشان لالٹین میلے میں روایتی لباس پہنے سیاح لالٹینیں دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ لالٹین میلہ

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہرجیاشنگ کے ضلع شیوژو کے شن چھنگ قدیم قصبے  میں منعقدہ آؤشان لالٹین میلے میں سیاح لالٹینیں دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ لالٹین میلہ

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہرجیاشنگ کے ضلع شیوژو کے شن چھنگ قدیم قصبے  میں ایک دستکار خاتون (دائیں) انڈے پر پینٹنگ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ لالٹین میلہ

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہرجیاشنگ کے ضلع شیوژو کے شن چھنگ قدیم قصبے  میں منعقدہ آؤشان لالٹین میلے میں سیاح خرگوش کی شکل کی لالٹینیں دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ لالٹین میلہ

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہرجیاشنگ کے ضلع شیوژو کے قدیم قصبے میں شی چھنگ میں منعقدہ آؤشان لالٹین میلے میں سیاح لالٹینیں دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، زرعی مصنوعات کی آن لائن خوردہ فروخت میں...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی زرعی پیداوار کی آن لائن فروخت 2022 کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 9.2 فیصد بڑھ کر531.38 ارب یوآن (تقر یباً78.58 ارب امر یکی ڈالرز) رہی۔

وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق شرح نمو میں 2021 کی نسبت 6.4 فیصد پوائنٹس کی بہتری ہوئی ہے۔

ملک میں صنعت کی تیز ترین ترقی کو بڑھتی ہوئی ای کا مرس ما رکیٹ سے بڑے پیما نے پر منسوب کیا جا سکتا ہے۔2022 کے دوران چین کی آن لائن خوردہ فروخت دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد اضافے سے گزشتہ سال کی نسبت 21.7 کھرب یوآن رہی۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق چین کی آن لائن  خوردہ فروخت 2022 کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 4 فیصد اضافے سے 137.9  کھرب یو آن رہی جس سے دنیا میں اس کی حیثیت سر فہرست آن لائن خوردہ ما رکیٹ کے طور پر مستحکم ہوئی۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی میں نمو کو مستحکم کرنے اور ترقی کے ف...

شنگھائی (شِںہوا) شنگھائی کی بلدیہ حکومت نے طلب کو بڑھانے، نمو کو مستحکم کرنے اور ترقی کے فروغ بارے ایک ایکشن پلان کا آغاز کردیا ہے۔

32 پالیسیوں اور اقدامات کے ساتھ چین کا مشرقی شہر محصولات اور فیسوں بارے ترجیحی پالیسیوں پر مکمل طور پر عملدرآمد کرے گا جس میں نئی توانائی کی گاڑیوں کے لئے خریداری ٹیکس کی چھوٹ بھی شامل ہے۔

اس کے ساتھ ہی کاروباری اداروں میں روزگار پر آنے والے اخراجات میں کمی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

کھپت کی بحالی اور فروغ کے لئے شنگھائی ان صارفین کو سبسڈی دے گا جو سبز اسمارٹ گھریلو آلات خریدیں گے۔ یہ ثقافتی سیاحت، کھیلوں، کیٹرنگ اور خوردہ فروشی کھپت کے واؤچر بھی جاری کرے گا۔

شنگھائی نے 2023 کے بعد سے 160 سے زیادہ اہم صنعتی منصوبوں پر دستخط کئے ہیں جس میں مجموعی طور 100 ارب یوآن (تقریباً 14.77 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی  گئی ہے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارخطے میں اکسو پریفیکچر کی شایا کاؤنٹی میں پیر کی صبح 7 بجکر 49 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

چائنہ زلزلہ نیٹ ورک مرکز (سی ای این سی) کے مطابق زلزلے کا مرکز 40.01 ڈگری شمالی عرض بلد اور 82.29 ڈگری مشرقی طول بلد پر 50 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

مقامی حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز الائر شہر سے 105 کلومیٹر اور شایا کاؤنٹی سے 141 کلومیٹر دور ایک غیر آباد علاقے میں واقع ہے۔

زلزلے کے جھٹکے پورے علاقے میں محسوس کئے گئے تاہم اس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اب تک 15 گاڑیاں اور 70 امدادی کارکن متاثرہ علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔ کاؤنٹی میں فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے 10 افراد پر مشتمل ایک ٹیم 2 گاڑیوں کے ساتھ زلزلے کے علاقے میں چھان بین کررہی ہے۔

زلزلے سے مقامی پاور گرڈ آپریشن، تیل اور گیس کی پیداوار اور اہم پیٹرو کیمیکل ادارے متاثر نہیں ہوئے۔

۳۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں