• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

امریکی اٹارنی جنرل نے اسرائیل حماس تنازعہ سے...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا ہے کہ محکمہ انصاف کو اسرائیل-حماس تنازعہ کے دوران امریکہ میں یہودی، مسلم اور عرب کمیونٹیز اور اداروں کے خلاف مبینہ خطرات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریاست فلوریڈا کے جیکسن ویل میں  اظہارخیال کرتے ہوئے گارلینڈ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے انہوں نے تمام 94 اٹارنی دفاتر اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کو وفاقی، ریاستی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پورا محکمہ انصاف خاص طور پر مذہبی کمیونٹیز کو لاحق خطرات پر توجہ دیتے ہوئے نفرت انگیز جرائم، تشدد کی دھمکیوں یا متعلقہ واقعات کی شناخت اور ان سے نمٹنے کی کوششوں میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح، محکمہ انصاف امریکیوں کو دہشت گردی کے خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے میں مصروف ہے۔

7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے اور اس کے نتیجے میں حماس کے زیر کنٹرول غزہ کے علاقے پر اسرائیل کی بمباری کے بعد امریکہ بھر میں مظاہرے جاری اور کشیدگی  میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث امریکی شہروں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 
۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی برادری صومالیہ کو درپیش مشکلات سے نمٹن...

اقوام متحدہ (شِںہوا) چین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ صومالیہ کو درپیش مختلف مشکلات سے نمٹنے میں مدد دے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہا کہ صومالیہ میں سیاسی و سلامتی کا عمل ایک نازک دور میں ہے ایسے میں عالمی برادری کو اپنی توجہ اور تعاون سے  پیچھے نہیں ہٹنا اور صومالیہ کو تمام محاذوں پر درپیش مشکلات سے بہتر طور پر نمٹنے میں مدد دینا چاہئے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی میں کامیابیوں کو مستحکم کرنے کی تمام کوششیں کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صومالی حکام نے انسداد دہشت گردی میں واضح کامیابی حاصل کی ہیں۔ دہشت گرد تنظیم الشباب نے حال ہی میں مسلسل حملے کئے جن سے عام شہری لقمہ اجل بنے ۔ عالمی برادری کو صومالیہ کی انسداد دہشت گردی اور استحکام کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنا اور صومالی سیکیورٹی فورسز کی تربیت اور ان کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کرنی چاہیئے تاکہ صومالی سیکیورٹی فورسز سلامتی کی زیادہ سے زیادہ ذمہ داری قبول کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ صومالیہ کی وفاقی حکومت نے حال ہی میں صومالیہ سے افریقی یونین عبوری مشن کا انخلا روکنے کا کہا تھا۔ چین سمجھتا ہے سلامتی کی صورتحال کے جامع جائزے کی بنیاد پر تیار کردہ انخلا کے منصوبے کو ہموار، منظم اور ذمہ دارانہ انداز میں انجام دینا ضروری ہے تاکہ سیکیورٹی کا خلا پیدا نہ ہو۔

دائی نے صومالیہ میں سیاسی تبدیلی میں تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی سلامتی کو مستحکم کرنے اور سیاسی استحکام کو برقرار رکھنے کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سیاسی مکالمے کے فروغ، انتخابات، انسداد دہشت گردی اور مصالحت جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال پر قومی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی حمایت کرتا ہے ۔ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے اختلافات کو بات چیت اور مشاورت سے حل کرتے رہیں اور منتقلی کا عمل آگے بڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ صومالی حکام نے بار بار اسلحہ پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل کو صومالیہ کے خدشات کا جواب دینا ، سلامتی کی صورتحال پر زمینی حقائق کے مطابق پابندیوں بارے اقدامات ایڈجسٹ کرنا اور صومالی قومی دفاع کے لئے سازگار حالات پیدا کرنا چاہیئے

 
۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی برادری صومالیہ کو درپیش مشکلات سے نمٹن...

اقوام متحدہ (شِںہوا) چین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ صومالیہ کو درپیش مختلف مشکلات سے نمٹنے میں مدد دے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہا کہ صومالیہ میں سیاسی و سلامتی کا عمل ایک نازک دور میں ہے ایسے میں عالمی برادری کو اپنی توجہ اور تعاون سے  پیچھے نہیں ہٹنا اور صومالیہ کو تمام محاذوں پر درپیش مشکلات سے بہتر طور پر نمٹنے میں مدد دینا چاہئے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی میں کامیابیوں کو مستحکم کرنے کی تمام کوششیں کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صومالی حکام نے انسداد دہشت گردی میں واضح کامیابی حاصل کی ہیں۔ دہشت گرد تنظیم الشباب نے حال ہی میں مسلسل حملے کئے جن سے عام شہری لقمہ اجل بنے ۔ عالمی برادری کو صومالیہ کی انسداد دہشت گردی اور استحکام کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنا اور صومالی سیکیورٹی فورسز کی تربیت اور ان کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کرنی چاہیئے تاکہ صومالی سیکیورٹی فورسز سلامتی کی زیادہ سے زیادہ ذمہ داری قبول کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ صومالیہ کی وفاقی حکومت نے حال ہی میں صومالیہ سے افریقی یونین عبوری مشن کا انخلا روکنے کا کہا تھا۔ چین سمجھتا ہے سلامتی کی صورتحال کے جامع جائزے کی بنیاد پر تیار کردہ انخلا کے منصوبے کو ہموار، منظم اور ذمہ دارانہ انداز میں انجام دینا ضروری ہے تاکہ سیکیورٹی کا خلا پیدا نہ ہو۔

دائی نے صومالیہ میں سیاسی تبدیلی میں تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی سلامتی کو مستحکم کرنے اور سیاسی استحکام کو برقرار رکھنے کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سیاسی مکالمے کے فروغ، انتخابات، انسداد دہشت گردی اور مصالحت جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال پر قومی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی حمایت کرتا ہے ۔ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے اختلافات کو بات چیت اور مشاورت سے حل کرتے رہیں اور منتقلی کا عمل آگے بڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ صومالی حکام نے بار بار اسلحہ پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل کو صومالیہ کے خدشات کا جواب دینا ، سلامتی کی صورتحال پر زمینی حقائق کے مطابق پابندیوں بارے اقدامات ایڈجسٹ کرنا اور صومالی قومی دفاع کے لئے سازگار حالات پیدا کرنا چاہیئے

 
۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہریوں کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کی...

دوحہ (شِںہوا) چین کے مشرق وسطیٰ کے امور بارے خصوصی مندوب نے کہا ہے کہ فلسطین ۔ اسرائیل تنازع میں شہریوں کے جاں بحق ہونے اور فلسطین میں بگڑتی سنگین انسانی صورتحال پر چین کو شدید رنج ہے۔

یہ بات مشرق وسطیٰ پر چینی حکومت کے خصوصی مندوب ژائی جون نے روس کے نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطیٰ وافریقہ کے لیے خصوصی صدارتی نمائندے میخائل بوغادانوف سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ چین شہریوں کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔  فلسطین۔ اسرائیل تنازع سے پیدا شدہ موجودہ صورتحال میں فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کے تحفظ کا فقدان ہے۔

ژائی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر چین اور روس کا ایک ہی موقف ہے۔ چین جلد سے جلد کشیدگی کم کرنے، فلسطینی۔ اسرائیل امن مذاکرات کی بحالی میں مثبت کردار ادا کرنے، "دو ریاستی حل" کے نفاذ پر کام کرنے اور مسئلہ فلسطین کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل پر زور دینے کے لئے روس کے ساتھ رابطے اور تعاون کو برقرار رکھنے کا خواہش مند  ہے۔

 
۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ پر میڈیا تعاون فورم...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ پر میڈیا کوآپریشن فورم  2023 کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع "روشن مشترکہ مستقبل کے لئے میڈیا تعاون مستحکم کرنا"  تھا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ لی شولائی نے فورم میں شرکت اور خطاب کیا۔

تقریب میں 70 سے زائد ممالک اور خطوں کی 110 سے زائد میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ چینی حکام، اسکالرز اور کاروباری نمائندے بھی موجود تھے۔ سلک روڈ گلوبل نیوز ایوارڈز اور بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں علاقائی تعاون پر پینل مباحثہ بھی فورم کا حصہ تھا۔ تقریب کی میزبانی پیپلز ڈیلی نے کی۔

شرکاء نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے 8 بڑے اقدامات کا اعلان کیا جو چین اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں معاونت کے لئے کرے گا جسے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے شرکاء نے سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تمام فریقین مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر بارے گہری تفہیم رکھتے ہیں۔

شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شاہراہ ریشم جذبے کو آگے بڑھانے میں تمام ممالک کی میڈیا تنظیموں کو ملکر کام کرنا اور وسیع مشاورت ، مشترکہ تعاون اور مشترکہ فوائد کے اصول کو برقرار رکھنا چاہئے۔

انہوں نے مشترکہ ترقی اور باہمی فائدے کے فروغ،علاقائی تعاون وسیع کرنے ، عالمی حکمرانی بہتر بنانے، تہذیبوں اور عوام کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دینے کے لئے اچھی داستانیں بیان کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

 
۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ پر میڈیا تعاون فورم...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ پر میڈیا کوآپریشن فورم  2023 کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع "روشن مشترکہ مستقبل کے لئے میڈیا تعاون مستحکم کرنا"  تھا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ لی شولائی نے فورم میں شرکت اور خطاب کیا۔

تقریب میں 70 سے زائد ممالک اور خطوں کی 110 سے زائد میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ چینی حکام، اسکالرز اور کاروباری نمائندے بھی موجود تھے۔ سلک روڈ گلوبل نیوز ایوارڈز اور بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں علاقائی تعاون پر پینل مباحثہ بھی فورم کا حصہ تھا۔ تقریب کی میزبانی پیپلز ڈیلی نے کی۔

شرکاء نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے 8 بڑے اقدامات کا اعلان کیا جو چین اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں معاونت کے لئے کرے گا جسے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے شرکاء نے سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تمام فریقین مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر بارے گہری تفہیم رکھتے ہیں۔

شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شاہراہ ریشم جذبے کو آگے بڑھانے میں تمام ممالک کی میڈیا تنظیموں کو ملکر کام کرنا اور وسیع مشاورت ، مشترکہ تعاون اور مشترکہ فوائد کے اصول کو برقرار رکھنا چاہئے۔

انہوں نے مشترکہ ترقی اور باہمی فائدے کے فروغ،علاقائی تعاون وسیع کرنے ، عالمی حکمرانی بہتر بنانے، تہذیبوں اور عوام کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دینے کے لئے اچھی داستانیں بیان کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

 
۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی نے ترقی پذیر ممالک کو بے شمار فائد...

نوم پنہ (شِںہوا) کمبوڈیا نے کہا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے ترقی پذیر ممالک کو بے شمار فوائد دیئے ہیں۔

یہ بات کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن منیٹ کے دورہ چین کے اختتام پر جاری کمبوڈیا کی وزارت خارجہ نے ایک اعلامیہ کہی گئی ہے۔ کمبوڈین وزیراعظم نے بی آر آئی کی 10 ویں سالگرہ پر بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کی تھی۔

اعلامیہ کے مطابق بی آر آئی نے کمبوڈیا سمیت بہت سے ترقی پذیر ممالک کو بنیادی ڈھانچے میں ترقی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی، علاقائی اور عالمی انضمام اور عوام سے عوام کے درمیان تبادلے جیسے متعدد فوائد مہیا کئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمبوڈین وزیراعظم ہن منیٹ نے فورم میں پیش کردہ 8 بڑے اقدامات کے مشترکہ طور پر نفاذ میں کمبوڈیا کے مکمل تعاون اور آمادگی ظاہر کی۔

ان اقدامات میں کثیرالجہتی بیلٹ اینڈ روڈ کنکٹیویٹی نیٹ ورک کی تعمیر، کھلی عالمی معیشت میں تعاون ، عملی تعاون پرعملدرآمد، ماحول دوست ترقی کا فروغ ، سائنسی و تکنیکی اختراع کا فروغ ، عوام سے عوام تبادلوں میں تعاون ، سالمیت پر مبنی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا فروغ اور بین الاقوامی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں ادارہ جاتی اقدامات مستحکم کرنا شامل ہے۔

بیان کے مطابق فورم سے  خطاب میں کمبوڈیا کے رہنما نے ترقی پذیرمعیشتوں میں کنیکٹیوٹی، ڈیٹا سینٹرز، سیکیورٹی جیسے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور دیگر اہم معاون اور پلیٹ فارمز میں خاص طور پر بی آرآئی کے ذریعے فنڈز بڑھانے پر زور دیا۔

 
۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی نے ترقی پذیر ممالک کو بے شمار فائد...

نوم پنہ (شِںہوا) کمبوڈیا نے کہا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے ترقی پذیر ممالک کو بے شمار فوائد دیئے ہیں۔

یہ بات کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن منیٹ کے دورہ چین کے اختتام پر جاری کمبوڈیا کی وزارت خارجہ نے ایک اعلامیہ کہی گئی ہے۔ کمبوڈین وزیراعظم نے بی آر آئی کی 10 ویں سالگرہ پر بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کی تھی۔

اعلامیہ کے مطابق بی آر آئی نے کمبوڈیا سمیت بہت سے ترقی پذیر ممالک کو بنیادی ڈھانچے میں ترقی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی، علاقائی اور عالمی انضمام اور عوام سے عوام کے درمیان تبادلے جیسے متعدد فوائد مہیا کئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمبوڈین وزیراعظم ہن منیٹ نے فورم میں پیش کردہ 8 بڑے اقدامات کے مشترکہ طور پر نفاذ میں کمبوڈیا کے مکمل تعاون اور آمادگی ظاہر کی۔

ان اقدامات میں کثیرالجہتی بیلٹ اینڈ روڈ کنکٹیویٹی نیٹ ورک کی تعمیر، کھلی عالمی معیشت میں تعاون ، عملی تعاون پرعملدرآمد، ماحول دوست ترقی کا فروغ ، سائنسی و تکنیکی اختراع کا فروغ ، عوام سے عوام تبادلوں میں تعاون ، سالمیت پر مبنی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا فروغ اور بین الاقوامی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں ادارہ جاتی اقدامات مستحکم کرنا شامل ہے۔

بیان کے مطابق فورم سے  خطاب میں کمبوڈیا کے رہنما نے ترقی پذیرمعیشتوں میں کنیکٹیوٹی، ڈیٹا سینٹرز، سیکیورٹی جیسے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور دیگر اہم معاون اور پلیٹ فارمز میں خاص طور پر بی آرآئی کے ذریعے فنڈز بڑھانے پر زور دیا۔

 
۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غذائی اجناس کی برآمد میں پہلی سہ ماہی کے دور...

ملک سے غذائی اجناس کی برآمد میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر)کے دوران سالانہ بنیاد پر 19فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023ـ24 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کے فوڈ گروپ کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی برآمدات کے مقابلے میں 18.88 فیصد اضافہ ہوا۔جولائی سے ستمبر 2023 تک، 1.280 بلین ڈالر مالیت کی غذائی اجناس برآمد کی گئیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.077 بلین ڈالر تھیں۔چاول کی برآمدات میں 0.98 فیصد اضافہ ہوا، 406.387 ملین ڈالر مالیت کے 595,557 میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں 3.75 فیصد اضافہ ہوا83.064میٹرک ٹن مذکورہ اجناس 83ملین ڈالرز کی برآمد کی گئیں۔ملک نے تقریباً 155,776 میٹرک ٹن پھل برآمد کر کے 88.668 ملین ڈالر کمائے، گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 78.867 ملین ڈالر مالیت کے 105,950 میٹرک ٹن پھل برآمد کیے گئے تھے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 96 میٹرک ٹن سے زیادہ پھلی دار سبزیاں (دالیں) بھی برآمد کی گئیں جن کی مالیت چوراسی ہزار ڈالرتھی۔دیگر اشیاء نے اپنی اپنی برآمدات میں مثبت اضافہ ریکارڈ کیا۔مصالحہ جات میں 23.51 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ تیل کے بیجوں اور گری دار میوے میں 405.85 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جس کی قیمت ایک سو پچاسی ملین ڈالر تھی۔ چینی کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ دیکھا گیا، زیر جائزہ مدت کے دوران 21.070 ملین ڈالر مالیت کی 33,1012 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔دوسری جانب رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں فوڈ گروپ کی درآمدات میں 32.00 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 2.723 بلین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 1.85 بلین ڈالر لاگت کی غذائی اجناس درآمد کی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محترمہ نصرت بھٹو کی بارہویںبرسی 23اکتوبر کوم...

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی شریک حیات،محترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ محترمہ نصرت بھٹو کی بارہویںبرسی 23اکتوبر کومنائی جائے گی۔ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پیپلز پارٹی کے کارکن محترمہ نصرت بھٹو کی وطن کیلئے پیش کی گئی خدمات اورقربانیوں کی یاد تازہ کریں گے جبکہ مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعائیں بھی کی جائیں گی۔برسی کے سلسلے میں فیصل آباد میں بھی پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929ء کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں انہوں نے 8ستمبر1951ء کو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی۔محترمہ نصرت بھٹو طویل علالت کے بعد 23اکتوبر2011ء کو انتقال کر گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آغا شورش کاشمیری کی48 ویں برسی 24 اکتوبر کو...

پاکستان کے معروف صحافی،ادیب اور بلند پایہ خطیب آغا شورش کاشمیری کی48ویںبرسی 24اکتوبر کو منائی جائے گی اس موقع پر ملک بھر کے ا دبی و صحافتی حلقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں مقررین آغاز شورش کاشمیری کی ملک و قوم کیلئے خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔آغا شورش کاشمیری 14اگست1917ء کولاہور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام عبدالکریم تھالیکن وہ آغا شورش کاشمیری کے نام سے مقبول ہوئے۔وہ ایک بلند پایہ ادیب،شاعر،خطیب اور صحافی تھے انہیں برصغیر کا ایک منتخب خطیب مانا جاتا تھا۔قیام پاکستان کے بعد آغا شورش کاشمیری وطن عزیز کے استحکام کیلئے سرگرم عمل رہی73ء کے آئین میںختم نبوت کے عقیدے کو شامل کروا کے قادیانیوں کو خارج اسلام کروانے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں وہ ایک قادر الکلام شاعر تھے۔آغا شورش کاشمیری24اکتوبر1975ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار

پاکستان میں 40 فیصد بچے غذائی عدم تحفظ سے دوچار ہیں۔پاکستان میں بچوں کی صحت کے بارے میں عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 40 فیصد بچے غذائی عدم تحفظ سے دوچار ہیں، 5 سال سے کم عمر بیشتربچوں کے لیے صاف پانی دستیاب نہیں اور بیت الخلا کی سہولت بھی نہیں۔عالمی بینک کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیدائش کے بعد پہلے 1000 دن بچے کی ذہنی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے، پیدائش کے بعد پہلے 1000 دن میں بچے کا 80 فیصد ذہن بنتا ہے تاہم پاکستان میں 5 سے کم عمر بیشتر بچے کے ساتھ مویشی بھی پلتے ہیں۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں 5 سال سے کم بچوں کی اموات میں 45 فیصد وجہ خوراک کی کمی ہے،خوراک کی کمی کا شکار بچے مٹی کھانے کی عادت کا شکار ہوجاتے ہیں،خوراک کی کمی کا شکار بچے ایسی مٹی بھی کھا جاتے ہیں جس میں مویشیوں کا فضلا بھی شامل ہوتا ہے۔عالمی بینک نے روز دیا کہ پاکستان میں خوراک کی کمی کا بچوں کا مکمل ڈیٹا اکھٹا کیا جانا ضروری ہے، اور بچوں کی خوراک پر ہنگامی بنیادوں پر پروگرامز شروع کرنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ پاکستان میں وفاق اور صوبے بچوں کی صحت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر پروگرامز کا آغاز کریں، آیندہ 15 سال تک بچوں کی صحت کیلئے سالانہ 3 سے 4 ارب ڈالرخرچ کرنیکی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق صدرپاکستان سردارفاروق احمد خان لغاری کو...

سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کوہم سے بچھڑے 13بر س بیت گئے۔ وہ نومبر1993ء تا دسمبر1997ء تک پاکستان کے صدر رہے ہیں اور انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ملک کے پہلے اور تاحال واحد سرائیکی سپیکنگ صدر تھے۔سردار فاروق احمد خان لغاری پاکستان کے ایک معروف سیاستدان تھے وہ جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی زیریں میں پیدا ہوئے انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میںسینیٹر بن کر اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔1993ء کے انتخابات میں وہ ریکارڈ ووٹوں سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے انہیں وزیر خارجہ بنایاا ور بعدازاں وہ صدارتی انتخابات میں مد مقابل وسیم سجاد کو شکست دے کر صدر مملکت منتخب ہو گئے۔نومبر1996ء کو وزیر اعظم محترمہ بے نظیربھٹو سے اختلافات کی بنا پر صدر فاروق احمد لغاری نے اسمبلی تحلیل کر دی۔1997ء میں نواز شریف کی حکومت سے تنازع پر وہ صدر مملکت کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔سردار فاروق احمد خان لغاری نے ملت پارٹی کے نام سے اپنی جماعت بنائی جسے انہوں نے بعد ازاں مسلم لیگ ق میں ضم کر دیاوہ سال2008ء کے الیکشن میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔سردار فاروق احمد خان لغاری نے بطور وفاقی وزیر اور سربراہ ملت پارٹی کے جہانیاں کے متعدد دورے کیے تھے۔سردار فاروق احمد خان لغاری 20اکتوبر 2010ء کو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیابھر میںزبان میں لکنت سے آگا...

پاکستان سمیت دنیابھر میںزبان میں لکنت سے آگاہی کا عالمی دن 22اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو زبان کی لکنت یا ہکلاہٹ کا شکار افراد کی پریشانی کا احساس دلانا اور اس مرض کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے۔ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 7 کروڑ افراد ایسے ہیں جو ہکلاہٹ کا شکار ہیں یا جن کی زبان میں لکنت ہے۔یہ مرض پیدائشی بھی ہوسکتا ہے اور نفسیاتی مسائل کے باعث مخصوص حالات میں بھی سامنے آسکتا ہے۔بعض افراد کسی پریشان کن صورتحال میں بھی ہکلانے لگتے ہیں جو جزوی ہوتی ہے لکنت کا سب سے پہلا علاج تو آپ کو خود کرنے کی ضرورت ہے کہ جب بھی آپ اپنے آس پاس کسی شخص کو ہکلاہٹ کا شکار دیکھیں تو اس کا مذاق نہ اڑائیں اور اپنے بچوں کو بھی اس کی تربیت دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا مطالبات ک...

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے دو روز میں مطالبات منظور نہ کرنے کی صورت میں ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری اویس چوہدری نے کہا کہ پورٹ پر حکومت کے ایکسل لوڈ قانون کا نفاذ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن حکومت قومی شاہراہوں پر بھی ایکسل لوڈ کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ذریعے ایکسل لوڈ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور قومی شاہراہوں کے متعلقہ سرکاری اسٹیک ہولڈرز اپنے وے اسٹیشز کو آپریشنل کرے جبکہ موٹروے قومی شاہراہوں ہر دندناتی اوورلوڈ گاڑیوں کو روکے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اوورلوڈ کے خاتمے کے لیے کاٹھور پر پہلے سے 5ہزار گاڑیاں احتجاجا کھڑی کر دی ہیں، بلک کارگو کی ملک بھر میں محدود سطح پر ترسیل بند کی ہوئی ہے، ایکسل لوڈ کے قانون نہ ہونے سے قومی شاہراہیں تباہ اور حادثات رونما ہوتے ہیں، اوور لوڈنگ کی وجہ سے فاضل پرزہ جات کی بیرون ملک سے درآمد کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کا کثیر سرمایہ خرچ ہوتا ہے،اویس چوہدری نے بتایا کہ ایک سروے کے مطابق ہائی ویز پر زائد لوڈ سے تباہ ہونے والے روڈ اسٹرکچر پر سالانہ 75ارب روپے خرچ کیے جاتے ہیں، 53ٹن کی گاڑی پر 120ٹن مال لوڈ کیا جاتا ہے جس کا براہ راست فائدہ مل مالکان کو پہنچ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ افغانستان جیسے جنگ زدہ ملک میں بھی لوڈ ایکسل قوانین پر مکمل عمل درآمد کروایا جاتا ہے، پاکستان سے ایک گاڑی کے ذریعے افغانستان بارڈر پر پہنچائے جانے والے مال کی آگے ترسیل وہ 3گاڑیوں کے ذریعے کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حافظ طاہر اشرفی وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی م...

حافظ طاہر اشرفی کو وزیر اعظم کا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا گیا،حافظ طاہر اشرفی کو تیسری بار وزیراعظم کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے، طاہر اشرفی کو بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے،وزیر اعظم آفس نے حافظ طاہر اشرفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی درخواست ن...

بجلی مزید مہنگی کرنے کی نئی درخواست نیپرا کو دے دی گئی،نیپرا کو دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 55پیسے مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے،سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں ڈسکوز کے صارفین پر 8ارب 37کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا، نیپرا میں درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے،سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 55پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں 12ارب 92کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی،نیپرا یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران حکومت کا رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگ...

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی حکومتی اخراجات میں کمی کی کڑی شرط کو سامنے رکھتے ہوئے نگران حکومت نے بجٹ خسارے میں کمی کیلئے اخراجات میں کمی کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے نئے منصوبے شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صرف جاری ترقیاتی منصوبوں کی ہی مالی ضروریات کو پورا کیا جائے گا،وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی مشکل مالی صورت حال دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے بھی تجویز کی حمایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی،گیس،گندم اور کھاد کی سبسڈی میں صوبوں سے آبادی کے تناسب سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومتوں کے کہنے پر گندم اور یوریا کھاد درآمد کی گئی، ٹریڈنگ کارپوریشن کے اجناس کی درآمد کے واجبات 2ہزار ارب روپے سے زائد کے ہیں اور صوبائی حکومتوں نے گزشتہ کئی سال سے اپنا حصہ ادا نہیں کیا، ترقیاتی منصوبوں اور تمام سبسڈیز میں صوبوں سے حصہ لینے کیلئے قانون پرکام جاری ہے، اگر ضروری ہوا تو وزارت خزانہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں تبدیلیوں کیلئے سفارش کرے گی،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نومبر میں آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل اخراجات میں نمایاں کمی چاہتی ہے کیونکہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت صوبوں کو رواں مالی سال 600ارب روپے کا سرپلس دکھانا ہے اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے اگر سفارش کی تو ہی میں پاکستان کو مزید 70کروڑ ڈالر ملیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا آرٹیکل 184(3)کے مقدمات کی فہرس...

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184(3)کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی 3رکنی کمیٹی نے آرٹیکل 184(3)کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کو آرٹیکل 184(3)کے مقدمات کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے، علاوہ ازیں کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو آئین کی تشریح سے متعلق مقدمات کی فہرست بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی مقدمات پر سماعت کیلئے 5رکنی لارجر بنچ تشکیل دیئے جائیں گے، کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دبئی، وطن روانگی سے ایک روز قبل نواز شریف کی...

مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف وطن روانگی سے قبل دبئی میں مصروف دن گزارا،سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسحاق ڈار کے بیٹوں کے گھر پر دبئی حکومت کی اعلی شخصیت سے ملاقات ہوئی جو تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہی، اس دوران پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی،نواز شریف کے ساتھ پاکستان جانے والے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد دبئی پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طولکرم میں بم دھماکے میں 10اسرائیلی فوجی زخم...

اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے نور شمس کیمپ میں ہونے والے دھماکے میں 10 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے،دوسری طرف اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے طولکرم میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں طولکرم میں نور شمس کیمپ کو اگلے نوٹس تک بند فوجی زون قرار دے دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی کا غزہ کے شہریوں کے لیے 50ملین یورو کی...

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے غزہ کے شہریوں کو 50ملین یورو کی اضافی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،جرمن وزارت خارجہ کے ایک بیان میں بیئربوک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ برلن بھی غزہ کی پٹی میں طبی ٹیمیں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے،بیان میں مزید کہا گیا کہ بیربوک کے دورے کا مقصد "مستقل یکجہتی" کا اظہار اور فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،بیئربوک نے اردن میں غزہ کے لیے مختص امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ جرمن وزیر خارجہ نے عمان میں اردنی وزیر خارجہ ایمن صفدی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہمارا پیغام واضح ہے۔"انہوں نے کہا کہ"میرے لیے فلسطینیوں کو یہ سمجھانا ضروری ہے کہ ہم ان کے مصائب کو بھی دیکھتے ہیںانہوں نے غزہ میں لاکھوں بے گناہ لوگوں کی انسانی صورتحال کو "تباہ کن" قرار دیا،انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی امداد، خوراک، پانی اور طبی امداد غزہ کے لوگوں تک جلدی اور بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچ جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اپنے تمام قیدیوں کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کا...

حماس تحریک کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اپنے تمام قیدیوں کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ کریں گے، اسرائیل حماس کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا، اسرائیل کے ساتھ جنگ مشکل ہے، طالبان نے امریکہ کو شکست دی اور ہم اسرائیل کو شکست دیں گے،غزہ میں مزاحمت پر تنقید کرنے والی کوئی آواز نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک متحد عرب اسلامی موقف ہو جو مغرب پر جنگ روکنے کے لیے دبا ئوڈالے،اسرائیل پر حملہ ایک حسابی مہم جوئی ہے، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 7اکتوبر کو اسرائیل پر اچانک حملہ کیا تھا اور اہم اس کے نتائج اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوں نیعرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ قیدیوں کی تعداد کی تفصیلات صرف القسام بریگیڈز کے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس اسرائیلی فوجیوں کے کافی قیدی ہیں۔ جس پر ہم اپنے قیدیوں کے لیے مذاکرات کر سکتے ہیں۔ ہم نے کچھ ملکوں کو سویلین یرغمالیوں کے حوالے کرنے کے لیے اپنی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے ۔ ہمیں صرف اسرائیلی فوجی قیدی کے حوالے سے سروکار ہے۔ ہم اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ اسرائیل کے زیر حراست اپنے تمام قیدیوں کے بدلے کریں گے،خالد مشعل نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت نے الاقصی کو یہودیانے کا ایجنڈا طے کیا ہے۔ ہم مزاحمت کریں یا نہ کریں اسرائیل ہمیں مار رہا ہے۔ اسرائیل کے خلاف ہمارے آپریشن کا حساب ایک تنگ فریم ورک کے اندر تھا۔ ہمارے آپریشن میں حیرت کا عنصر تھا اس کے لیے یہ انتظام کیا گیا تھا کہ ہر کوئی اس کے بارے میں نہیں جانتا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے اثرات کا غیر ملکی قیدیوں تک پہنچنا ممکن نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حماس اور دیگر فلسطینی گروہ عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف اسرائیل مسلسل عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال کے حوالے سے عربوں کا موقف اچھا ہے اور ہم اسے مزید بہتر دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم لوگوں کو جنگوں کی طرف نہیں بلاتے۔ انہوں نے کہا حزب اللہ اور ایران نے ہمیں ہتھیار اور مدد فراہم کی اور ہم مزید کے لیے بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔خالد مشعل نے عربوں سے غزہ کی حفاظت کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا کہ غزہ میں مزاحمت پر تنقید کرنے والی کوئی آواز نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک متحد عرب اسلامی موقف ہو جو مغرب پر جنگ روکنے کے لیے دبا ئوڈالے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کہتا ہے کہ وہ حماس کو ختم کر دے گا، تاہم وہ کامیاب نہیں ہو گا۔ اسرائیل کے ساتھ جنگ مشکل ہے، طالبان نے امریکہ کو شکست دی اور ہم اسرائیل کو شکست دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ملک جنہوں نے ہمیں دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا ہے، وہ تیسرے فریق کے ذریعے ہم سے رابطہ کر رہے ہیں،غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے کے بارے میں خالد مشعل نے کہا کہ حماس اس بات کو قبول نہیں کرتی کہ امداد صرف جنوبی غزہ کی پٹی کے لوگوں تک محدود ہو۔ غزہ کے لوگوں کی مصر روانگی کے اسرائیلی مطالبے پر مشعل نے کہا مکہ ہم غزہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہیں۔ اگر غزہ کے لوگوں کی نقل مکانی ہوتی ہے تو مصر اور اردن کو نقصان پہنچے گا،حماس تحریک کے بیرون ملک سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیل میں ہماری کارروائی اایک طویل دفاعی جنگ کے حصے کے طور پر کی جانے والی ایک جارحیت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہمیں اسرائیل سے سفارتی تعلقات معطل کر دینے چ...

ہسپانوی وزیر برائے سماجی امور آئیونی بیلارا کا غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر اپنا ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپین کو اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات معطل کر دینے چاہئیں،آئیونی بیلارا نے دارالحکومت میڈرڈ میں اسپین کی صدارت میں ہونے والے یورپی یونین کے ایک اعلی سطحی اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی اتحادی سوشلسٹ پارٹی (PSOE)سے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف جنگ میں ہمیں مزید سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو فوری طور پر معطل کر دینا چاہیے،آئیونی بیلارا نے کہا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات معطل کرنے کے علاوہ ہمیں اس نسل کشی کے سیاسی ذمے داروں پر مثالی اقتصادی پابندیاں لگانے کے لیے یورپین یونین میں بحث کو بھی فروغ دینا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی افواج کا لبنان کے سرحدی علاقے میں م...

اسرائیلی افواج کی جانب سے لبنان اور اسرائیل کے سرحدی علاقے ہولا کے مقام پر صحافیوں کی گاڑی پر حملے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،لبنانی اخبار کے مطابق لبنان میں اسرائیل نے ہولا کے مقام پر صحافیوں کی گاڑی پر حملہ کیا، گاڑی میں تین لبنانی صحافیوں سمیت دیگر ملکوں کے شہری بھی موجود تھے،لبنانی میڈیا کے مطابق صحافیوں کی گاڑی پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، تاہم مرنے والے کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران بندوق کی نوک پر برطانوی ٹی وی کے صحافیوں کو حراست میں لیا گیا تھا،حملے سے متعلق برطانوی ٹی وی کی جانب سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ دھمکیوں اور ہراساں کیے بنا صحافیوں کو کوریج کی اجازت ہونی چاہیے،اس سے قبل اسرائیلی فوج نے تل ابیب میں برطانوی ٹی وی کی ٹیم پرحملہ کیا اور میڈیا ٹیم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل نے غزہ میں مزاحمتی گروپوں کے پاس 203...

اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزاحمتی گروپوں کے پاس 203یرغمالیوں کی تصدیق کردی،غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع نے دعوی کیا کہ جلد ہی اسرائیلی فوجی غزہ کے اندر ہوں گے،دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی تصدیق کی کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں 32امریکی ہلاک جبکہ 11تاحال لاپتا ہیں،ادھر برطانوی محکمہ خارجہ نے بھی تصدیق کردی کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں حالیہ شدت کے دوران برطانیہ کے 9شہری ہلاک ہوئے اور 7برطانوی شہری اب تک لاپتا ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب،سونے کے زیورات اور آرائشی اشیا پر...

سعودی عرب میں سونے کے زیورات اور آرائشی اشیا پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی،عرب میڈیا کے مطابق سونے کے زیورات اور آرائشی اشیا پر قرآنی آیات تحریر کرنے کے حوالے سے پابندی سعودی عرب کے مفتی اعلی اور وزیر داخلہ کی جاری کردہ ہدایات پر لگائی گئی،سعودی وزیر داخلہ نے تاکید کی ہے کہ (اللہ)کا نام ایسے کسی بھی کاغذ، برتن یا سامان پر تحریر نہ کیا جائے جسے عام طور پر لوگ استعمال کرکے ضائع کردیتے ہیں،دوسری جانب سعودی عرب کے مفتی اعلی کا کہنا ہے کہ قرآنی آیات انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل کی گئی ہیں اس مقصد کے سوا کسی اور کام میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے لہذا کسی بھی صورت میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین کے حق میں بڑھتے مظاہرے، اسرائیل نے کئ...

مشرق وسطی میں فلسطینیوں کے حق میں بڑھتے مظاہروں کی وجہ سے اسرائیل نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکیے میں سفارتخانے خالی کردیے۔،دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرتے جارہے ہیں، ایسے میں اسرائیل نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکیہ میں سفارتخانے خالی کردیے،دوسری جانب اسرائیلی فوج کے خلاف لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حملے بھی جاری ہیں اور کئی ٹھکانوں اور جاسوسی کے آلات کو نقصان پہنچا ہے جب کہ القسام بریگیڈ نے بھی اسرائیل پر30سے زائد راکٹ داغ دیے،فلسطینیوں کے حق میں کام کرنے والی تنظیموں نے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر بھی حملے کیے جب کہ یمن کے قریب سے اسرائیل پرڈرون حملوں کی کوشش پینٹاگون نے ناکام بنادی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی صدر نے حماس اور پیوٹن کو ایک جیسا قرا...

امریکی صدر جوبائیڈن نے حماس اور پیوٹن کو ایک جیسا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی بلکہ فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرتی ہے جس وجہ سے بیگناہ فلسطینی خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل میں ایسے لوگوں کو دیکھا جو مضبوط، پرعزم، صدمے اورگہرے درد میں ہیں، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی بات کی، امریکا فلسطینی عوام کے وقار اور خودارادیت کے حق کیلیے پرعزم ہے،جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ حماس کے دہشتگردوں کی کارروائیاں اس حق کوچھین نہیں سکتیں، فلسطینیوں کی زندگی کے المناک نقصان سے دل شکستہ ہوں تاہم غزہ اسپتال میں ہونے والا دھماکا اسرائیلیوں نے نہیں کیا تھا، ہم معصوم فلسطینیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے جو صرف امن کے ساتھ رہناچاہتے ہیں،امریکی صدر نے کہا کہ حماس اور پیوٹن مختلف خطرات کی نمائندگی کرتے ہیں، پڑوسی جمہوریت کو مکمل طور پر ختم کرنیکا ارادہ دونوں میں مشترکہ ہے، حماس کا مقصد اسرائیلی ریاست کی تباہی اور یہودیوں کا قتل ہے جب کہ حماس فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی بلکہ فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کیطورپراستعمال کرتی ہے، اس کی وجہ سے بیگناہ فلسطینی خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے کانگریس سے بل پاس کرنیکاکہا ہے اور اسرائیل سے بھی کہا ہے کہ جنگی قوانین کے مطابق چلے، شہریوں کی ہرممکن حفاظت کی جائے،انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک، پانی اور ادویات کی فوری ضرورت ہے، غزہ میں فلسطینی شہریوں کے لیے انسانی امداد کی پہلی کھیپ کیلیے معاہدہ کیاگیا ہے، اگر حماس چوری نہ کرے تو فلسطینیوں کے لیے امداد کی مسلسل فراہمی کا ایک کھلاراستہ فراہم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ ، چرچ کے کمپانڈ میں پناہ لینے والے فلسطی...

غزہ کی پٹی میں واقع ایک چرچ کے کمپانڈ میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر اسرائیل نے فضائی حملہ کر دیا جس میں متعدد افراد شہید ہوگئے،غیر ملکی میڈیاکے مطابق یونانی آرتھوڈوکس سینٹ پورفیریئس چرچ کے کمپائونڈ میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی جس پر اسرائیل نے بمباری کر دی،حماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد فلسطینی شہید جبکہ بیشتر زخمی ہوگئے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق بظاہر اس حملے کا مقصد عبادت گاہ کے قریب ایک ہدف کو نشانہ بنانا تھا جہاں غزہ کے بہت سے باشندوں نے فلسطینی علاقوں میں جنگ کے دوران پناہ لی تھی،دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ مبینہ حملے کی جانچ پڑتال کر رہا ہے،واضح رہے کہ سینٹ پورفیریئس چرچ الاہلی اسپتال سے زیادہ دور نہیں ہے جہاں اسرائیل نے حملہ کرکے 500سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا نے بھارت سے اپنے 41سفارتکار واپس بلا...

کینیڈا نے بھارت سے اپنے 41سفارتکار واپس بلا لیے جبکہ 21بدستور بھارت میں ہی موجود رہیں گے،کینیڈین وزیر خارجہ ملانے جولی نے کہا ہے کہ ہمارے 21سفارتکار بدستور بھارت میں ہی رہیں گے، بھارت کے اس اقدام پر ردعمل نہیں دیں گے،واضح رہے کہ کینیڈا نے نجر سنگھ قتل میں ملوث ہونے پر بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کیا تھا جس کے جواب میں بھارت نے کینیڈین سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے 41کینیڈین سفارتکاروں کا استثنی ختم کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج جلد غزہ کے اندر ہو گی ، اسرائیل...

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلینٹ نے کہا ہے کہ زمینی فوج غزہ کی سرحد پر جمع ہونے کے لیے تیار ہے تاکہ فلسطینیوں کی ' انکلیو ' کو اندر سے دیکھ سکیں،عرب میڈیا کے مطابق وزیر دفاع نے یہ بات گزشتہ روز کہی تھی جس کا اشارہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے نزدیک آ جانے کی طرف تھا،اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے غزہ کو فاصلے سے دیکھا ہے اب آپ جلد غزہ کو اندر سے بھی دیکھ لیں گے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی جنگ ایک مشکل اور لمبی جنگ ہو سکتی ہے،اسرائیلی وزیر دفاع کے اس خطاب کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے فوجیوں کو سرحد کے نزدیک کسی جگہ پر اپنی فتح کا یقین دلا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ صورتحال ، امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے دن...

امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے دنیا بھر میں الرٹ جاری کردیا، یہ اقدام اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بڑھتی کشیدگی پر اٹھایا گیا ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کے مطابق امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف دہشت گردانہ حملوں، مظاہروں یا پرتشدد کارروائیوں کے امکانات ہیں،ان کا کہنا ہے کہ مصر اور اسرائیل کو کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی ترسیل کے دوران حملے نہ ہوں،ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام ریاستوں پر زور دیتے ہیں کہ پناہ گزینوں، ان کے ساتھ روا سلوک پر اپنی ذمہ داریاں برقرار رکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا انسانی بنیادوں پ...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے انسانی بنیادوں پرغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی کا اختیار دیا جائے ، انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس سے یرغمالیوں کو فوری رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہدکوسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا ف...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا، اس دوران انتونیو گوتریس نے غزہ کا محاصرہ بند کرنے اور بمباری روکنے کا مطالبہ کیا،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی، غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد فراہمی کیلئے بھی اقدامات کرنے ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کی غزہ پربمباری جاری ، شہید فلسطینیو...

طاقت کے نشے میں مبتلا اسرائیل نے غزہ پر موت کی چادر پھیلا دی ، نہتے فلسطینیوں پرظلم و ستم جاری ہے، تباہ کن بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3800 سے تجاوز کر گئی جبکہ 13ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، 7اکتوبر کو شروع ہونیوالی جنگ 14ویں روز میں داخل ہوگئی، غزہ پر بمباری کے نتیجے میں ہر طرف تباہی و بربادی کے ڈیرے ہیں ، غزہ میں بجلی ، پانی، ایندھن سمیت بنیادی سامان ناپید ہوچکا جبکہ خوفناک بمباری میں پناہ گزین کیمپ، سکول اور مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا، اب تک بڑی تعداد میں فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں،صیہونی فورسز نے مغربی کنارے میں بھی 69فلسطینیوں کو شہید کردیا، صیہونی فورسز نے رام اللہ اور نابلو س میں بھی اسرائیلی فوج کے متعدد حملے کیے ، غزہ میں 12ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ عمارتیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، مظلوم فلسطینی عمارتوں کے ملبے سے اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے لگے،اسرائیلی طیاروں نے الزیتون علاقے میں آرتھوڈوکس چرچ کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا جہاں سیکڑوں افراد پناہ لیے ہوئے ہیں، یہ گرجاگھر اسی ہسپتال کے ساتھ واقع ہے جہاں اسرائیلی فوج نے 500فلسطینیوں کو شہید کیا تھا،صیہونی فورسز نے غزہ کے ہسپتالوں کو بھی نشانے پر رکھ لیا ، اہلی ہسپتال پر حملے کے 24گھنٹے کے دوران صیہونی فورسز کی القدس اور الشفا ہسپتال کے قریبی علاقوں پر بمباری کی گئی جبکہ ہسپتالوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زراعت پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک بھرپور...

جاقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کے حصول میں، پاکستان کا زرعی شعبہ سرمایہ کاری کے ایک زبردست مواقع کے طور پر ابھر رہا ہے ۔نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے سینئر سائنسی افسرمحمد حنیف نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ ملک مختلف اقتصادی چیلنجوں سے نبرد آزما ہے، ملک کی زرعی صلاحیت کو بروئے کار لانا ترقی کے لیے ایک اہم عمل انگیز ثابت ہو سکتا ہے۔زراعت طویل عرصے سے پاکستان کی معیشت کا سنگ بنیاد رہی ہے، جو آبادی کے ایک اہم حصے کو روزی فراہم کر رہی ہے اور جی ڈی پی میں خاطر خواہ حصہ ڈال رہی ہے۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو ملک کے ثقافتی تانے بانے سے گہرا جڑا ہوا ہے اور لاکھوں لوگوں کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس شعبے پر توجہ مرکوز کرنا نہ صرف ایک اسٹریٹجک اقدام ہے بلکہ ایک بروقت بھی ہے۔ پالیسی سازوں نے محسوس کیا ہے کہ زراعت بہت سے اہم مسائل کو حل کرنے کی کلید رکھتی ہے۔اس سلسلے میں سب سے امید افزا اقدامات میں سے ایک گرین پاکستان انیشی ایٹو ہے، جو نئی قائم کردہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت کام کر رہا ہے۔ اس کاوش کا مقصد زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا اور اس صنعت میں نئی جان ڈالنا ہے جس کا ماضی میں استعمال نہیں کیا گیا تھا۔جدید کاشتکاری کے آلات اور تکنیکوں میں سرمایہ کاری فصل کی پیداوار اور منافع میں نمایاں اضافہ کر سکتی ہے۔ درست زراعت، جو کہ فصل کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے، پاکستان میں کاشتکاری میں انقلاب لا سکتی ہے۔

اسی طرح، آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری پانی کی کمی کے مسائل کو کم کر سکتی ہے جو اکثر کسانوں کو پریشان کرتے ہیں۔اس طرح کی سرمایہ کاری نہ صرف معیشت کو فروغ دے گی بلکہ کسانوں کے لیے زیادہ آمدنی، صارفین کے لیے زیادہ سستی خوراک، اور فوڈ پروسیسنگ اور ٹرانسپورٹیشن جیسی متعلقہ صنعتوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔ مزید برآں، زرعی شعبے کو تبدیل کرنا لاکھوں پاکستانیوں کی روزی کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتا ہے۔ ویلتھ پاک کی تحقیق کے مطابق، جی پی آئی کا مقصد زراعت میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے، بالآخر اس کی ترقی اور جدید کاری کو فروغ دینا ہے۔جیسا کہ حکومت اگلے پانچ سالوں میں 50 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھتی ہے، اس عزم کا ایک حصہ بھی معیشت پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔پاکستان کا کل رقبہ 79.6 ملین ہیکٹر ہے جس میں سے فصل کا رقبہ 23 ملین ہے جبکہ جنگلات 4.6 ملین ہیکٹر پر محیط ہیں۔گزشتہ سال زرعی شعبے کی سالانہ آمدنی 38 بلین ڈالر رہی جو جی ڈی پی کا 23 فیصدتھی۔پاکستان دنیا بھر میں 15 واں سب سے بڑا زرعی پیدا کرنے والا ملک ہے اور گندم، کپاس، گنا، آم، کھجور، کنو سنگترے اور چاول پیدا کرنے والے دنیا کے 10 بڑے ممالک میں شامل ہے۔زراعت کے شعبے میں امکانات متنوع اور امید افزا ہیں۔ عالمی زرعی پروڈیوسر ہونے کے باوجود پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں حالیہ برسوں میں مختلف عوامل جیسے موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی کمی کی وجہ سے گندم درآمد کرنے کی ضرورت بھی شامل ہے۔ یہ چیلنجز پائیدار زرعی طریقوں اور جدید کاری میں سرمایہ کاری کی اشد ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی سال 23 میںکولگیٹ پامولیو پاکستان لمیٹڈک...

کولگیٹ پامولیو پاکستان لمیٹڈ نے حال ہی میں 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کے مالیاتی نتائج جاری کیے، جس میں مالی سال 22 کے مقابلے میں آمدنی اور منافع میں زبردست اضافہ ہوا۔مالی سال 23 میں، کمپنی کا خالص کاروبار 91.45 بلین روپے تک پہنچ گیا، جس نے مالی سال 22 کے 62.33 بلین روپے سے 46.7 فیصد کی زبردست نمو ظاہر کی۔ناموافق آپریٹنگ حالات جیسے کرنسی کی قدر میں کمی، درآمدات پر پابندی، مسلسل افراط زر اور براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں میں اضافے کے باوجود، کمپنی اس عرصے کے دوران خاطر خواہ ترقی کرنے میں کامیاب رہی۔مجموعی منافع مالی سال 22 میں 16.04 ارب روپے سے مالی سال 23 میں 62.7 فیصد بڑھ کر 26.09 بلین روپے ہو گیا۔ تاہم، کمپنی کے انتظامی اخراجات میں 30.09 فیصد اضافہ ہوا۔ ان اخراجات میں اضافے کے باوجود، کمپنی نے آپریشنز سے منافع میں 88.21 فیصد اضافہ کیا، جو مالی سال 22 میں 8.86 بلین روپے سے مالی سال 23 میں تقریبا دوگنا ہو کر 16.68 بلین روپے ہو گیا۔مزید برآں، مالی سال 23 میں ٹیکس سے پہلے کا منافع بڑھ کر 16.53 بلین روپے تک پہنچ گیا، جو مالی سال 22 میں 8.72 بلین روپے سے 89.57 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کا خالص منافع مالی سال 23 میں 77.3 فیصد بڑھ کر 10.4 بلین روپے ہو گیا جو مالی سال 22 میں 5.87 بلین روپے تھا۔ آمدنی اور منافع میں یہ اضافہ قیمت، حجم اور مصنوعات کے مرکب میں بہتری کے امتزاج سے منسوب ہے۔خالص منافع میں اضافے نے مالی سال 22 میں 24.19 روپے سے مالی سال 23 میں فی حصص آمدنی کو 42.88 روپے تک دھکیل دیا۔کولگیٹ پامولیو لمیٹڈ نے 2019 سے 2023 کے سالوں میں اپنی آمدنی، مجموعی اور خالص منافع میں مسلسل اضافہ دکھایا ہے۔ کمپنی کی آمدنی 2019 میں 36.96 بلین روپے رہی، جو مسلسل بڑھ کر 2023 میں 91.45 بلین روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، مجموعی منافع 2019 میں 10.47 بلین روپے تھا اور 2023 میں بڑھ کر 26.09 بلین روپے تک جا پہنچا۔ مقامی مال برداری اور اشتہاری اخراجات میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کے انتظامی، فروخت اور تقسیم کے اخراجات وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے رہے۔

اسی طرح آپریشنز سے حاصل ہونے والے منافع، ٹیکس سے پہلے اور بعد از ٹیکس منافع میں 2019 سے 2023 تک اضافہ ہوا، جو اس مدت کے دوران کاروبار اور لاگت کے انتظام کی حکمت عملیوں کے موثر نفاذ کی نشاندہی کرتا ہے۔ غیر موجودہ اثاثے 2019 میں 4.3 بلین روپے سے بڑھ کر 2023 میں 7.94 بلین روپے ہو گئے۔ اسی طرح اس کا موجودہ اثاثہ مالی سال 23 میں بڑھ کر 39.5 بلین روپے ہو گیا جو 2019 میں 14.62 بلین روپے تھا۔ موجودہ اور غیر دونوں میں یہ اضافہ موجودہ اثاثہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور مارکیٹ میں اپنی مالی پوزیشن کو محفوظ بنانے کے لیے کمپنی کی گزشتہ سالوں کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔موجودہ واجبات مالی سال 22 میں 3.78 بلین روپے سے 2023 میں نمایاں طور پر بڑھ کر 21.2 بلین روپے ہو گئے۔ مزید برآں، نان کرنٹ واجبات بھی 2019 میں 341 ملین روپے سے بڑھ کر 2023 میں 1.9 بلین روپے ہو گئے۔ اگرچہ کمپنی نے واجبات میں اضافہ دیکھا، لیکن اس اضافے کو پورا کرنے کے لیے اس کی لیکویڈیٹی پوزیشن نسبتا مستحکم تھی۔کیش فلو 2019 میں 2.8 بلین روپے سے بڑھ کر 2021 میں 7.69 بلین روپے ہو گیا۔ پھر 2022 میں یہ کافی کم ہو کر 1.9 بلین روپے ہو گیا، لیکن 2023 میں بڑھ کر 16.9 بلین روپے ہو گیا۔ سرمایہ کاری کی سرگرمیوں سے کیش فلو اثاثوں میں کمپنی کی سرمایہ کاری کی وجہ سے 2019 میں 2.65 بلین روپے کا منفی نقد بہا وظاہر ہوا۔ 2020 میں، کمپنی 288.7 ملین روپے کی مثبت نقد رقم حاصل کرنے میں کامیاب رہی، لیکن بعد کے سالوں میں اسے برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔اسی طرح، کمپنی نے زیر جائزہ مدت کے دوران اپنی فنانسنگ سرگرمیوں سے منفی نقد رقم کی پیداوار دیکھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے گزشتہ برسوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔2020 اور 2023 میں نقد اور نقدی کے مساوی خالص اضافہ مثبت رہا، جس کی مالیت بالترتیب 2.66 بلین روپے اور 2.51 بلین روپے تھی۔ 2019، 2021 اور 2022 میں، خالص نقدی اور نقدی کے برابر منفی رہے۔ تاہم، سال کے آخر میں نقد اور نقدی کے مساوی اگرچہ وقت کے دوران مختلف تھے لیکن مثبت رہے۔ یہ 2019 میں 2.55 بلین روپے اور 2023 میں 5.49 بلین روپے رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا عالمی تعاون کا ماڈل پاکستان کے لیے خو...

تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میںپاکستان عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے چین کی طرف ایک فعال قیادت کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ پاکستان میں ماہرین کا خیال ہے کہ مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کی تعمیر کے لیے چین کا عزم باہمی فائدے اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی امنگوں سے ہم آہنگ ہے۔چین کا وژنری وائٹ پیپر، جو ایک بہتر دنیا کے لیے خاکہ پیش کرتا ہے، ایک کھلی، جامع، صاف اور پرامن دنیا کا مطالبہ کرتا ہے جو دیرپا امن، عالمگیر سلامتی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیتا ہے۔ یہ ایک ایسا وژن ہے جو پاکستان میں بہت سے لوگوں کے ساتھ گونجتا ہے جو تعاون اور مشترکہ ترقی کے امکانات کو دیکھتے ہیں۔پاکستان ریسرچ سینٹر فار کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد تیمور اکرم نے پائیدار ترقی، بہتر معیار زندگی اور ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اعلی معیار کے تعاون کو فروغ دینے میں چائنا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری جو کہ بی آر آئی کے تحت ایک اہم منصوبہ ہے، نے اقتصادی تعاون اور روابط کو فروغ دے کر پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچایا ہے۔سی پی ای سی کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن داود بٹ نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون کے لیے چین کا نقطہ نظر، جس کی خصوصیت شفافیت اور شمولیت سے ہوتی ہے، سیاسی یا فوجی اتحاد سے گریز کرتی ہے اور مشترکہ ترقی پر زور دیتی ہے۔ یہ تعاون کے لیے ایک کھلا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، تمام دلچسپی رکھنے والی قوموں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

بی آر آئی اور سی پی ای سی سمیت چین کے ترقیاتی اقدامات مختلف ڈومینز میں انسانی معاشرے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک روڈ میپ کے طور پر کام کرتے ہیں۔بٹ نے کہا کہ چین کے نقطہ نظر کا مرکز دوستی، خلوص، مساوات اور عملی تعاون پر زور دینا ہے۔ کھلے اور جامع تعاون کا ماڈل تمام ممالک کے ساتھ پل بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ چین باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ایک عالمی برادری بنانے کا خواہاں ہے اور اپنے ترقیاتی تجربات کو دنیا کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وژن عالمی سطح پر حکمرانی، سلامتی، ترقی اور امن کو گھیرے ہوئے ہے، جس سے چین کو درپیش چیلنجوں کے حل فراہم کرنے والے کی حیثیت حاصل ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران، چین نے بین الاقوامی تعاون اور تبادلے کے ذریعے ان کی ترقی کی صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے دیگر ترقی پذیر ممالک کی فعال حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ چین کی مثال پر عمل کرے اور کھلے مذاکرات میں حصہ لے، حکمرانی کی ذمہ داریاں بانٹے، اتفاق رائے پیدا کرے اور عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے مربوط اقدامات کرے۔ عالمی تعاون کے چین کے ماڈل کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر، پاکستان علاقائی امن اور ترقی میں کردار ادا کرتے ہوئے باہمی فائدے اور خوشحالی کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ بٹ نے کہا کہ دنیا کو ابھرتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کے پاس ایک مشترکہ مستقبل کے چین کے وژن کو قبول کرنے کا موقع ہے، اور مضبوط تعلقات قائم کرنے کا جو مشترکہ خوشحالی اور پرامن بقائے باہمی کی دنیا کو فروغ دیتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک پاکستان کے ریلوے انفراسٹرکچر کو بحال...

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت شروع کیے جانے والے درمیانی اور طویل مدتی منصوبے پاکستان کے فرسودہ ریلوے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے اور اسے بحال کرنے میں مدد کریں گے، اس طرح ملک میں خاطر خواہ ترقی کادور شروع ہو گا۔ ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ، اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفی سید نے کہا کہ دیگر منصوبوں میں مین لائن 1، جسے عام طور پر ایم ایل ون ریلوے پروجیکٹ کہا جاتا ہے، قابل ذکر ہے۔ چین اور پاکستان دونوں نے حال ہی میں اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔سی پیک کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کا مقصد ملک کے موجودہ 2,655 کلومیٹر ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنا ہے، جس سے ٹرینیں 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکیں۔اس اپ گریڈ سے دونوں سمتوں میں لائن کی گنجائش 34 سے 150 سے زیادہ روزانہ ٹرینوں تک بڑھ جائے گی۔ ایم ایل ون پراجیکٹ کا نفاذ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میکانزم کے ذریعے سہولت فراہم کرنے والے بلڈ-آپریٹ-ٹرانسفر ماڈل کی پیروی کرے گا۔مصطفی نے کہا کہ بلوچستان کے کوئٹہ سے پنجاب کے کوٹلہ جام تک ایم ایل ٹو پر ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان سے نئی ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اس لحاظ سے اسٹریٹجک ہے کہ یہ پاکستان کے تین صوبوں کو آپس میں ملا دے گا۔کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کی مجوزہ تعمیر نو کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا: "633 کلومیٹر طویل ریلوے لائن لوگوں کی نقل و حرکت اور تجارت میں نمایاں اضافہ کرے گی۔ ٹریک کی اپ گریڈیشن بہتر رابطے کے ذریعے خطے کی اقتصادی خوشحالی کی نشاندہی کرے گی۔اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ 43 کلومیٹر طویل کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ، جو کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر 1.9 بلین ڈالر کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے رہائشیوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے آنے والی حکومتیں ریلوے کے نظام کو اپ گریڈ نہیں کر سکیں، جسے کم قیمت سامان اور انسانی نقل و حمل کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔تاہم، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت شروع کیے جانے والے منصوبوں سے پاکستان کے مشکلات کا شکار ریلوے نیٹ ورک کو بحال کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ یہ اہم سرمایہ کاری نہ صرف ملک کے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے میں بلکہ اقتصادی ترقی، علاقائی روابط کو فروغ دینے اور قوم کی مجموعی فلاح و بہبود میں بھی تبدیلی لانے کے لیے تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ن لیگ عام انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی، نوا...

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ عام انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی،فیصل آباد میں نجی ٹی وی سے گفتگومیںانہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ضمانت ملنے پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں،راجا ریاض کا کہنا تھا کہ 21اکتوبر کو(آج) لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والا نوازشریف کا جلسہ اب تک کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا کیونکہ مسلم لیگ ن اپنی سیاسی ساکھ بحال کر چکی ہے اور لوگ بہت پرجوش ہیں،انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کی ایک ہی امید ہے اور وہ نواز شریف ہیں،انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ مسلم لیگ (ن )آئندہ عام انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی اور نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے کی مزید ملکی اور غیر ملکی 18پروازی...

قومی ائیر لائن کی مزید 18ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جن میں کراچی آنے جانے کی 14پروازیں بھی شامل ہیں،کراچی سے لاہور، بہاولپور رحیم یار خان اور کوئٹہ کی 4پروازیں منسوخ کی گئیں جب کہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی کے 308اور پی کے 368 منسوخ کی گئی ہے،اس کے علاوہ دمام، مسقط، لاہور، بہاولپور، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے کراچی کی پروازیں منسوخ جب کہ اسلام آباد سے کراچی کیلئے پی کے 319اور پی کے 369بھی منسوخ کردی گئیں۔اسلام آباد سے سکھر اور کوئٹہ آنے جانے کی 4پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ کراچی مدینہ کی پرواز پی کے 743کی روانگی 6گھنٹہ 20منٹ کی تاخیر کا شکار ہے،اسلام آباد اور جدہ کیلئے دن 11بجے کی پرواز پی کے 735میں 14گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے اور ملتان سے مدینہ کی پرواز 4گھنٹے 25منٹ کی تاخیر کے بعد دوپہر 12بجے جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی کے دوران...

حوالہ ہنڈی کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران گاڑی سے 4کروڑ 96 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے،ایف آئی اے ڈیرہ غازی خان نے حوالہ ہنڈی کے خلاف ایک اہم کارروائی کی، جس میں پولیس کے ساتھ مل کر گاڑی نمبر BRV-422کو تونسہ روڈ پر روک کر تلاشی لی،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاڑی کی تلاشی کے دوران مبلغ 4کروڑ 96لاکھ روپے اور 2موبائل فون برآمد کرلیے۔ علاوہ ازیں حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرکے ملزمان زاہد علی اور طارق مسعود کو حراست میں لے لیا گیا،ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت کا پنجاب میں نظربند تمام اساتذہ کی فور...

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں نظربند تمام اساتذہ کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے پنجاب کے اساتذہ کی نظربندی کیس کی سماعت کی، عدالت میں ملک عزیز اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد پنجاب میں 114اساتذہ کی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا نے 41 سفارتکاروں کو بھارت سے نکال لیا

اوٹاوا (شِنہوا) کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کینیڈا کے 41 سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ کا سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کی دھمکی کے بعد کینیڈا نے بھارت سے اپنے 41 سفارت کاروں اور ان کے اہلخانہ کو نکال لیا ہے۔

اوٹاوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کینیڈین وزیر خارجہ نے تصدیق کی  کہ بھارت نے آگاہ کیا تھا کہ وہ یکطرفہ طور دہلی میں 21 کینیڈین سفارت کاروں اور ان اہلخانہ کے سفارتی استثنیٰ 20 اکتوبر سے ختم کررہا ہے ۔

کینیڈا میں بھارتی سفارتکاروں کی تعداد میں کمی بارے ایک سوال کے جواب میں جولی نے کہا کہ سفارتکاروں کو ناپسندیدہ قرار دینے کا بھارتی اقدامات بلاجواز ہے تاہم کینیڈا جوابی کارروائی نہیں کرے گا۔

جولی نے بتایا کہ اب بھارت میں صرف 21 کینیڈین سفارت کار تعنیات ہوں گے۔ پریس کانفرنس میں کینیڈا کے امیگریشن، ریفیوجیز اور سٹیزن شپ کے وزیر مارک ملر بھی موجود تھے۔

کینیڈین وزیرخارجہ نے کہا کہ کینیڈین شہریوں اور سفارتکاروں کی حفاظت ہمیشہ ہمارے اولین تشویش رہی ہے۔ ہم نے بھارتی اقدامات کے اثرات کے پیش نظر سفارت کاروں کی بھارت سے بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کی اور اب ہمارے سفارت کار اور ان کے اہلخانہ بھارت چھوڑچکے ہیں۔

انہوں نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ یکطرفہ طور پر عالمی قوانین کے خلاف ورزی کرکے سفارتی مراعات اور استثنیٰ ختم کررہا ہے۔ یہ سفارتی تعلقات بارے ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایسا کرنے کی دھمکی دینا بلاجواز اور اشتعال انگیز ہے۔

جولی نے یہ بھی اعلان کیا کہ 41 سفارتکاروں کو ناپسندیدہ قرار دینے کے بھارتی اقدام سے کینیڈا کو بھارت میں سفارتی خدمات کی فراہمی میں مشکلات پیش آئے گی۔ اس لئے چندی گڑھ، ممبئی اور بنگلور کے قونصل خانوں میں تمام "ان پرسن سروس " روک دی گئی ہے۔

 
۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے ٹی سی ،شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی س...

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی،اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج کرنے پر تھانہ کھنہ میں درج 2مقدمات کی سماعت ہوئی، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری اے ٹی سی میں پیش ہوئے،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 24اکتوبر تک ملتوی کی گئی،عدالت نے جمعہ کو دونوں مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پر دلائل طلب کئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کیلئے پاکستان سے 81ٹن امداد لے کر خصوصی...

غزہ کے لیے پاکستان کی انسانی امداد مصر کے العریش انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق العریش ائیر پورٹ غزہ سے 40کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے،پاکستان سے 81ٹن انسانی اور طبی امداد لیکر خصوصی طیارہ مصر پہنچا ہے جہاں مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے سپرد کی،پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان اس نازک موڑ پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان فلسطینیوں کو ضروری امدادی سامان بھیجتا رہے گا،پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے پاک فوج اوراین ڈی ایم اے کی امدادی اشیا کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے مصر پہنچ چکی ہے جہاں رفاح کراسنگ کھلنے کے بعد امدادی اشیا غزہ میں داخل ہو سکیں گی،پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے روانہ کیے جانے والے امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، 4ہزار کمبل اور 3ٹن دوائیں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا کی چینی ونڈ ٹاور پر اینٹی ڈمپنگ ختم...

بیجنگ (شِںہوا) آسٹریلیا کے اینٹی ڈمپنگ کمیشن نے چینی ونڈ ٹاورز پر اینٹی ڈمپنگ اقدامات ختم کرنے کی سفارش کی ہے جس کا چین نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صاف توانائی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے میں سازگار ہوگا۔

چینی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور باہمی فوائد کے فروغ کی عالمی کوششوں میں مدد ملے گی۔

کمیشن نے پیر کو ضروری حقائق پر مبنی ایک بیان جاری کرتے ہوئے چین سے آسٹریلیا کو برآمد کردہ ونڈ ٹاورز پر 16 اپریل 2024 سے اینٹی ڈمپنگ اقدامات ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔

 
۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا کی چینی ونڈ ٹاور پر اینٹی ڈمپنگ ختم...

بیجنگ (شِںہوا) آسٹریلیا کے اینٹی ڈمپنگ کمیشن نے چینی ونڈ ٹاورز پر اینٹی ڈمپنگ اقدامات ختم کرنے کی سفارش کی ہے جس کا چین نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صاف توانائی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے میں سازگار ہوگا۔

چینی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور باہمی فوائد کے فروغ کی عالمی کوششوں میں مدد ملے گی۔

کمیشن نے پیر کو ضروری حقائق پر مبنی ایک بیان جاری کرتے ہوئے چین سے آسٹریلیا کو برآمد کردہ ونڈ ٹاورز پر 16 اپریل 2024 سے اینٹی ڈمپنگ اقدامات ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔

 
۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کرانے کی درخ...

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24اکتوبر کو سماعت کرے گا، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل ہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے،دوسری جانب 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر بھی سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ 23اکتوبر کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں،یاد رہے کہ ملک میں 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں