• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

گوادر پورٹ پرمحکمہ موسمیات کا نیا نگران اسٹی...

چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے تحت گوادر پورٹ پرمحکمہ موسمیات کا نیا نگران اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا ، نئے موسمیاتی آلات کی کھیپ خنجراب پاس کے ذریعے گوادر روانہ کر دی گئی۔ گوادر پرو کے مطابق چین کے محکمہ موسمیات (سی ایم اے) نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ اکتوبر کے آخر تک چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے تحت محکمہ موسمیات کا نیا نگران اسٹیشن گوادر پورٹ پر تعمیر کیا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں نئے موسمیاتی آلات کی ایک کھیپ خنجراب پاس کے ذریعے پہلے ہی گوادر بندرگاہ پاکستان روانہ کی جاچکی ہے۔ خنجراب، چین کے سنکیانگ اویغور خود مختار علاقہ میں دونوں ممالک کو عبور کرنے والی ایک اہم زمینی سرحد ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق اس سے نہ صرف بی آر آئی کے شراکت دار ممالک اور خطوں کی موسمیاتی نگرانی کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ انہیں طوفانوں اور دیگر تباہ کن موسم کی نگرانی اور پیشگی انتباہ کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی اور آفات کی روک تھام اور تخفیف کے لئے فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق چین اور پاکستان عالمی موسمیاتی تنظیم(ڈبلیو ایم او) ریجنل ایسوسی ایشن ٹو کے اہم رکن ہیں۔ ایشیا میں موسمیاتی ترقی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کی آمد کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ...

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی آمد کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے۔ ہفتہ کو سابق وزیر اعظم کی آمد سے قبل اسلام آباد ایئر پورٹ کے اسٹیٹ گیسٹ لانج کی صفائی کر دی گئی ہے جہاں نواز شریف نے کچھ دیر آرام کیا دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کیلئے...

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کردیے۔ خیبرپختونخوا کے مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث صحت کارڈ سروس بند کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کردیے جس کے بعد صحت کارڈ پر پھر سے مفت علاج کی سہولت بحال کردی گئی ہے۔ مشیر صحت کے مطابق ایم ٹی آئی اسپتالوں میں بعض ترقیاتی کاموں پرپابندی لگائی ہے لہذا اسپتالوں کی انتظامیہ نئی عمارتیں بنانے کی بجائے علاج پر توجہ دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹانک،گومل پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ...

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے حملہ ہوا ۔ حکام کے مطابق پولیس اسٹیشن تھانہ گومل پر نامعلوم شرپسند عناصر نے چاروں اطراف سے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے تھانہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جانب سے بروقت جواب سے شرپسند عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او تھانہ گومل اصغر خان وزیر گردن پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے، جس کو علاج کیلئے سول اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔ وقوع کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ٹانک افتخار علی شاہ نے فوری طور پر ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا اور شرپسندوں گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی سے لاہور جانیوالے ٹرین قافلے میں سوار...

کراچی سے جانے والے ٹرین کے قافلے کاروان نواز شریف میں سوار ایک لیگی کارکن انتقال کرگیا۔ متوفی کارکن کی شناخت 60 سالہ کرامت کے نام سے کی گئی ہے۔ لیگی رہنما محمد زبیر کے مطابق کارکن محراب پور جنکشن کے قریب ٹرین میں اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔ متوفی کرامت شہباز گوٹھ سپر ہائی وے کراچی کا رہائشی تھا جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کردی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کے دونوں صاحبزادے پاکستان واپس نہی...

نواز شریف کے دونوں صاحبزادے پاکستان واپس نہیں آ ئے ،حسین نواز نے دبئی میں نواز شریف کو الوداع کیا۔ حسن نواز لندن میں ہونے کے باعث دبئی نہیں پہنچے تھے، نواز شریف قریبی رفقا اوورسیزکارکنوں اورمیڈیا کے ساتھ خصوصی طیارے میں دبئی سے اسلام آباد آئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کی لاہور آمد، ایئرپورٹ سے مینار پا...

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی لاہور آمد کے حوالے سے پولیس نے سکیورٹی مزید بڑھا دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے لیکرمینار پاکستان تک 10 ہزار پولیس اہلکار و افسران نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے ، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور متبادل روٹ کیلئے الگ سے تین ہزار سے زائد ٹریفک وارڈن تعینات کئے گئے ۔ ملک بھر سے قافلوں کی لاہور آمد پر بند روڈ، لاری اڈا اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ کا انتظام کیا گیا ، قافلوں کی آمد اور جلسہ گاہ کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے لے کر جلسہ گاہ تک سکیورٹی کے چاق و چوبند دستے تعینات کئے گئے ، داخلی اور خارجی راستوں پر سفید پارچات میں بھی پولیس کے جوان تعینات تھے ، پٹرولنگ اور گشت مختلف علاقوں میں کی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کے کیمروں سے تمام جلسے اور لوکل کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی ، جلسہ کے چاروں اطراف سرچ آپریشن کئے گئے، سی ٹی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز علی رضوی نے رات گئے مینار پاکستان کا دورہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،رواں سال جنوری سے 18 اکتوبر تک ڈکیتی م...

کراچی میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک سو دس افراد جاں بحق ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق تریسٹھ ہزار سے زائد شہریوں کو موبائل فونز، نقدی اوردیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا۔رواں سال 15 اکتوبر تک 1597 افراد گاڑیوں اور 41 ہزار 61 شہری موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 15 اکتوبر تک 21 ہزار 7 سو 84 شہریوں سے موبائل فونز چھینے گئے۔لیکن ایک ماہ قبل ہی عہدے پر فائز ہونے والے ایڈیشنل آئی جی کراچی امن و امان کی صورتحال سے مطمئن ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ شہر میں سب اچھا ہے ۔حالات پہلے سے بہتر ہیں۔خادم حسین رند کے بیان کو شہریوں نے مسترد کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کے خوف سے پیپلز پارٹی کے دوستوں کا...

مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خوف سے پیپلز پارٹی کے دوستوں کا پیٹ خراب ہو چکا ہے جس کے باعث وہ الٹ پلٹ بیان دے رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ وطن واپسی پر نوازشریف کا تاریخی استقبال ہوگا، ہمارے پاس کارکنوں کے لئے گاڑیاں کم پڑگئیں ہیں۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ن لیگ بھرپور انداز میں انتخابی میدان میں اترے گی، پیپلزپارٹی سندھ میں الیکشن لڑے، پنجاب میں ان کے پاس امیدوار ہی نہیں ہوگا۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے سیاست نہیں ریاست کو بچایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن نقوی کا راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر کام...

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا، منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کمشنر راولپنڈی اور ایف ڈبلیو او کے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ محسن نقوی نے خالصہ خورد اڈیالہ انٹرچینج کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اضافی ورک فورس لگا کر کام کی رفتار تیز کی جائے، نیسپاک کو پراجیکٹ سے متعلق ڈرائنگ کا کام جلد فراہم کیا جائے، ارتھ ورک سلو ہے اسے تیز کیا جائے اور ڈمپرز کی تعداد بڑھائی جائے۔ محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کو پراجیکٹ کا باقاعدگی سے وزٹ کر کے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو خود مانیٹر کروں گا۔ بعدازاں محسن نقوی ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس پہنچے جہاں کرنل ندیم نے ارتھ ورک کے کام کے بارے میں بریفنگ دی اور وزیر اعلی کو پراجیکٹ سے متعلقہ دیگر امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے ججز کا ڈیوٹی روسٹرم جاری ک...

لاہور ہائیکورٹ نے 30 اکتوبر سے 23 دسمبر تک ججز کا ڈیوٹی روسٹرم جاری کر دیا۔ ڈیوٹی روسٹرم کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ قتل کی اپیلوں پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ دہشت گردی کی اپیلیں سنے گا۔ ڈیوٹی روسٹرم کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کریمنل اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار نے ڈیوٹی روسٹرم جاری کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں، نواز شری...

قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وطن واپسی پر خوشی ہے، آج سر خرو ہو کر پاکستان جا رہا ہوں۔ ہفتہ کو دبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا سب اللہ پرچھوڑتا ہوں، آج بھی اللہ پر چھوڑا ہوا ہے، ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2017 کے مقابلے میں آج ملک کے حالات بہتر نہیں، پاکستان کے حالات دیکھ کر دل بہت اداس ہے، پاکستان معاشی اور معاشرتی لحاظ سے پیچھے چلا گیا، امید کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے، ہم نے حالات بگاڑے بھی خود، ٹھیک بھی خود کرنے ہیں۔ قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہمیں خود اپنے پاں پر کھڑا ہونا ہے، کسی اور نے اٹھا کر نہیں کرنا، ہمارے دور میں پاکستان آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکا تھا، پاکستان میں روٹی 4 روپے کی ملتی تھی، ادویات مفت تھیں، بتائیں! پہلے والا پاکستان آج آپ کو نظر آتا ہے؟ نوبت یہاں تک کیوں آئی؟ نہیں آنی چاہیے تھی، ہمیں آج دنیا کی بلند ترین قوموں میں ہونا چاہیے تھا۔ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن مجاز ادارہ جو انتخابات کا فیصلہ کر سکتا ہے، آج ملک میں غیرجانبدار الیکشن کمیشن موجود ہے، مردم شماری ہوچکی، حلقہ بندیاں ابھی ہونا باقی ہیں، الحمدللہ ہم الیکشن کیلئے بالکل تیار ہیں۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں اور میری بیٹی نے ڈیڑھ ڈیڑھ سو پیشیاں بھگتی ہوئی ہیں، بالآخر میری بیٹی کو بھی کورٹ سے کلین چٹ ملی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر۔ رفاہ سرحد- امداد سامان

مصر، رفاہ سرحد کے قریب امدادی سامان سے لدے ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے منتظر ہیں۔ (شِنہوا)

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ ہانگ ژینگ ۔ سنگھوا یونیورسٹی ۔...

چین، دارالحکومت بیجنگ میں چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے سنگھوا یونیورسٹی اسکول آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ کے مشاورتی بورڈ کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ (شِںہوا)

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کو اسرائیل اور یوکرین کی حمایت جاری ر...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی عوام کو قائل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اسرائیل اور یوکرین کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

پرائم ٹائم کے دوران وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے، صدر نے کہا کہ حماس کے ساتھ تنازعہ میں اسرائیل کی کامیابی اور روس کے ساتھ تنازعہ میں یوکرین کی فتح کو یقینی بنانا امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے، بائیڈن نے کہا کہ وہ کانگریس کو فوری بجٹ کی درخواست بھیجیں گے تاکہ امریکہ کی قومی سلامتی کی ضروریات کے تحت اسرائیل اور یوکرین سمیت ہمارے اہم شراکت داروں کی مدد کے لیے فنڈ فراہم کیا جا سکے۔

اس معاملے سے آگاہ  لوگوں کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے درخواست کردہ اضافی اخراجات کے پیکج کی رقم 100 ارب ڈالر ہے، جس میں اسرائیل کو ہنگامی امداد کے لیے 10 ارب ڈالر اور روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالر  کے فنڈ شامل ہیں۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو ، چھن آن میں چوتھے ایشیئن پیرا گیمز...

ہانگ ژو (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کی کاؤنٹی چھن آن میں چوتھے ایشیئن پیرا گیمز کی مشعل ریلے منعقد ہوئی۔

چین کی ریاستی قونصلر شین یی چھن نے مشعل روشن کرکے پہلی مشعل بردار تان یوجیاؤ کے حوالے کی اور ریلے کے آغاز کا اعلان کیا۔ تان یوجیاؤ ریو اور ٹوکیو پیرالمپکس گیمز کی ویٹ لفٹنگ چیمپیئن ہیں۔

پانچویں مشعل بردار شیانگ ہوا شینگ نے کہا کہ وہ اپنے آبائی شہر میں ایشیئن پیرا گیمز کی مشعل لیکر دوڑنے پر بے حد خوش ہیں۔

نیشنل پیرا گیمز میں 6 طلائی اور 3 چاندی کے تمغے جیتنے والے شیانگ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تمام معذور افراد پراعتماد ہوں گے اور اپنی بساط سے بڑھ کر کارکردگی دکھائیں گے۔

چھن آن صوبے کی سب سے بڑی کاؤنٹی ہے جہاں ایشیئن پیرا گیمز کے سائیکلنگ مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کاؤنٹی "تھاؤزنڈ آئی لینڈز لیک" کے وجہ سے سیاحوں میں مقبول مقام ہے۔

چھوآن کے بعد مشعل ریلے تونگ لو کاؤنٹی کے شہر جیان ڈے اور ہانگ ژو کے ضلع شیاؤشان میں منعقدہ ہوگی۔ دونوں علاقے آدھے آدھے دن اس کی میزبانی کریں گے۔

چوتھے ایشیئن پیرا گیمز 22 سے 28 اکتوبرتک منعقد ہوں گے۔ ہاںگ ژو نے حال ہی میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کی تھی جس میں چین 201 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا تھا۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں فائیو جی بیس سٹیشنوں کی تعداد 31 لاک...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے حقیقی معیشت کی ڈیجیٹل اور ذہین تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ستمبر کے آخر تک 31 لاکھ 90 ہزارفائیو جی بیس سٹیشنز قائم کئے۔

چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے جمعہ کو کہا کہ گیگابٹ براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 14 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ فائیو جی اور صنعتی انٹرنیٹ چینی معیشت کے بہت سے شعبوں میں زیرِاستعمال ہے۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا مخصوص گریفائٹ مواد اور متعلقہ مصنوعات...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کی حکومت نے مخصوص گریفائٹ مواد اور متعلقہ مصنوعات پر برآمدی کنٹرول نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت تجارت (ایم اوسی) اور کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ اعلان  کے مطابق  انتہائی خالص(99.9فیصد)انتہائی طاقتور(30ایم پی اے) اور اعلی کثافت (1.73 گرام/کیوبک سینٹی میٹر) کے حامل  مصنوعی گریفائٹ مواد اور متعلقہ مصنوعات پر اجازت ملنے تک پابندی ہوگی۔

اعلان کے مطابق، قدرتی فلیک گریفائٹ اور اس کی مصنوعات، بشمول اسفیرائیڈائزڈ گریفائٹ اور توسیع شدہ گریفائٹ، کو بھی اجازت ملنے  تک برآمد کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق، برآمدی کنٹرول کے اقدامات یکم دسمبر 2023 سے لاگو ہوں گے۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی تجارت اور اقتصادی ترقی کے فروغ می...

پورٹ آف اسپین(شِنہوا) ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی وزیربرائے  تجارت و صنعت پاولا گوپی سکون نے کہا ہے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ  (بی آر آئی) تجارت اور اقتصادی ترقی کے فروغ  میں اہم کردار ادا کررہاہے۔

گوپی سکون نے ایک  انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے نقطہ نظر سے اہمیت کا حامل ہے۔ چین کے لیے، یہ کسی دوسرے ملک میں سرمایہ کاری کانمائندہ  منصوبہ ہے اور  یہ امداد ہماری ترقی میں سہولت فراہم کرتی ہے۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہلا کیریبین ملک ہے جس نے چین کے ساتھ بی آر آئی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے اور ملک کا فینکس پارک انڈسٹریل اسٹیٹ کیریبین  خطے میں پہلا بی آر آئی منصوبہ ہے۔

چین کے بیجنگ کنسٹرکشن انجینئرنگ گروپ کی طرف سے ڈیزائن اور تعمیرکردہ انڈسٹریل اسٹیٹ تقریباً 5لاکھ 80ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے جس کا انتظام ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کا ایک سرکاری ادارہ ای ٹیک کررہا ہے۔

گوپی سکون نے کہا کہ فینکس پارک انڈسٹریل اسٹیٹ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے لیے اہم منصوبہ اور ملک کی اقتصادی ترقی میں بڑاکردار ادا کرے گا، یہ ایک ایسا ماڈل ہے جسے پورے ملک میں اسی طرح کے صنعتی پارکوں کو تیار کرتے وقت اپنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی سرمایہ کاروں کا گروپ نئے صنعتی پارک اور دیگر انڈسٹریل اسٹیٹس کے دورے کے لیے "بہت جلد" پورٹ آف اسپین پہنچے گا۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، انہوئی مصنوعی ذہانت میں اختراع کو فروغ...

ہیفے (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبے انہوئی نے 3 سالہ لائحہ عمل جاری کیا ہے جس کا مقصد صوبے کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی صنعت میں اختراع کے"اعلیٰ مقام" میں تبدیل کرنا ہے۔

صوبائی حکومت کے دفتراطلاعات میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ اس منصوبے میں ذہین کمپیوٹنگ پلیٹ فارمز کا قیام ، ڈیٹا وسائل میں کھلے پن کا فروغ ، بڑے ماڈلز کی تیاری ، زیادہ ایپلی کیشن منظرنامے متعارف کرانا ور مصنوعی ذہانت کے زیادہ سے زیادہ اداروں کو راغب کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

منصوبے کے تحت 2025 تک انہوئی میں کل ذہین کمپیوٹنگ طاقت 14 ہزار پی (پیٹا) تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ تعلیم، صحت عامہ اور گاڑیوں سمیت اہم صنعتوں میں ڈیٹا کی سطح 500 ٹی بی تک پہنچ جائے گی۔

صوبائی محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار وو جن سونگ نے بتایا کہ 2025 تک مجموعی طور پر 200 مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپلی کیشن منظر نامے تشکیل دیئے جائیں گے اور سب سے پہلے نئے توانائی گاڑی جیسے 18 اہم شعبوں میں لاگو کئے جائیں گے۔

وو نے مزید کہا کہ فی الوقت  صوبے کی ذہین کمپیوٹنگ طاقت 5 ہزار پی ہے ۔ صرف گزشتہ برس صوبے میں مصنوعی ذہانت صنعت بارے 818 منصوبے شروع کئے گئے تھے جن میں مجموعی طور پر 600 ارب یوآن (تقریباً 83.6 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری ہوئی۔

انہوئی نے اپنی مصنوعی ذہانت صنعت کے لئے ایک سرمایہ کاری فنڈ بھی قائم کیا ہے جس کا ابتدائی سرمایہ 6 ارب یوآن ہے۔ اس کے آمدہ 5 سال میں 20 ارب یوآن تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد مصنوعی ذہانت منصوبوں کو درکار ضروری مالی تعاون فراہم کرنا ہے۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین قانون پر نظر ثانی کے ذریعے متعدی بیماریو...

بیجنگ (شِنہوا) چین متعدی بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے قانون پر نظر ثانی کررہا ہے۔

متعدی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق قانون پر نظرثانی کا مسودہ جمعہ کو غور کے لیے ملک کی اعلیٰ مقننہ نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کو پیش کیا گیا۔

متعدی بیماریوں کی نگرانی کے نظام کے ترمیمی مسودے میں نگرانی کے مراکز کا قیام اور روک تھام اور طبی علاج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے جیسے اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے۔

متعدی امراض کے رپورٹنگ کے طریقہ کار کے بارے میں، مسودہ میں وبا کی اطلاع دینے کے لیے وقت کے تعین اور طریقوں کو واضح کیا گیا ہے اور کسی بھی ایسی کارروائی پر پابندی لگانے کی تجویز ہے جو وبا کی رپورٹنگ میں مداخلت کرتے ہوں۔

اس مسودے میں وبائی امراض سے نمٹنے کے نظام کو بہتر بنانے کے اصول بھی وضع کیےگئے ہیں۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ریلوے کے شعبے میں جنوری تا ستمبر سرما...

بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کے آغاز سے چین میں ریلوے کی تعمیر کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری  ہے۔

چائنہ ریلوے گروپ لمیٹڈ نے کہا کہ چین کے ریلوے سیکٹر میں فکسڈ اثاثہ کی سرمایہ کاری جنوری سے ستمبر تک 508 ارب90 کروڑ یوآن (تقریباً 70 ارب 88 کروڑڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.1 فیصد زیادہ ہے۔

اس عرصے کے دوران تقریباً 1 ہزار 402 کلومیٹر نئی ریلوے لائنیں چلائی گئیں جن میں 1 ہزار276 کلومیٹر تیز رفتار ریلوے لائنز شامل ہیں۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ ۔ خان یونس ۔ فلسطین ۔ اسرائ...

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی حملوں سے زخمی ایک بچے کو عملہ کا ایک رکن منتقل کررہا ہے۔ (شِںہوا)

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیرخارجہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ سفارت کا...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، مرکزی کمیشن برائے امور خارجہ دفتر کے ڈائریکٹر اور وزیر خارجہ وانگ یی ہمسایہ سفارت کاری میں چین کے دوستی، خلوص، باہمی مفاد اور شمولیت کے اصولوں کی 10ویں سالگرہ کی یاد میں  منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

وزارت خارجہ کی  ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو بتایا کہ یہ سمپوزیم 24 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

ماؤ نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی سیاسی شخصیات، بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے سربراہان، چین میں ہمسایہ ممالک کے سفارتی ایلچی اور معروف ماہرین اور سکالرز آن لائن یا ذاتی حیثیت میں اس سمپوزیم میں شرکت کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ سمپوزیم میں  "دوستی، خلوص، باہمی مفاد اور شمولیت: نئی جہتیں ،نئی ترقی اور نئے ویژن کے عنوان سے چار ذیلی فورمز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اچھی ہمسائیگی، خلوص، باہمی مفاد، کشادگی اور جامعیت جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سابق سینئرمیونسپل قانون ساز پر رشوت...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں شین یانگ میونسپل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق چیئرمین فو ژونگ وی پر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے جمعہ کو کہا کہ فو کا مقدمہ نگرانی کے قومی کمیشن کی تحقیقات کے نتیجے میں چین کے شمال مشرقی صوبہ حی لونگ جیانگ کے ہاربن کے پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے شہر کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں دائر کیا ہے۔

استغاثہ نے فو پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاکردوسروں کے مفاد کے لیے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور بدلے میں خاص طور پر بھاری رقم اور قیمتی چیزیں وصول کیں۔

استغاثہ نے مدعا علیہ کو ان کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا، اس حوالے  سے پوچھ گچھ کی اور وکیل دفاع کے دلائل سنے۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ہیٹی کے گینگ کو ہتھیاروں کی فراہمی ک...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین کے سفیر نے تمام ممالک سے ہیٹی گینگ کو ہتھیاروں کی فراہمی کے ذرائع ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے کہا کہ اکتوبر 2022 میں، چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہیٹی کے گروہوں کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ ڈالا تھا جس پر کونسل نے متفقہ طور پر قرارداد 2653 منظور کرتے ہوئے مخصوص پابندیاں عائد کیں۔کونسل نے اب بھی متفقہ طور پر قرارداد 2700 منظور کی ہے، جس میں عائد پابندیوں میں  ایک سال کے لیے تجدید کی گئی ہے۔

انہوں نے رائے شماری میں چین کے ووٹ کی وضاحت میں کہا کہ امید ہے کہ متعلقہ اقدامات کو سنجیدگی سےنافذ کیا جائے گا اور اس سے گینگ تشدد کو روکنے، ہیٹی کے لوگوں کے تحفظ اور وہاں امن بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد 2700  میں تمام ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ ہیٹی میں چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں کی غیر قانونی ترسیل  کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام ممالک، خاص طور پر علاقائی ممالک قرارداد کے تقاضوں پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے اور گروہوں کے لیے ہتھیاروں کے ذرائع کو ختم کریں گے۔

چین ۔ بیجنگ ۔ ڈینگ شوئے شیانگ ۔ اپیل ۔ سی ای...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چین کے نائب وزیر اعظم  اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈینگ شوئے شیانگ نے ایپل کے سی ای او ٹم کک سے ملاقات کی۔ (شِنہوا)

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شہر شیامن میں بجلی فراہمی کی صنعت سے...

شیامن(شِنہوا)چین کے مشرقی ساحلی شہر شیامن میں بجلی کی فراہمی کی صنعت سے متعلق 24ویں کانفرنس جمعہ کو شروع ہوئی جو کوویڈ۔19وبا کے بعد عالمی سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی آف لائن کانفرنس ہے۔

"کم کاربن توانائی، ایک سرسبز مستقبل کے لیے" کے عنوان سے کانفرنس نے توانائی کے معروف کاروباری اداروں، حکام اور ایشیا پیسیفک خطے میں بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سمیت 2 ہزارسے زیادہ مندوبین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

کانفرنس کے دوران، چین کے دوہرے کاربن اہداف، سرسبز اور کم کاربن کے اخراج پر مبنی ترقی، بجلی کی فراہمی، نئے پاور سسٹم، نئی پاور مارکیٹس اور جامع توانائی جیسے عالمی تشویش کے اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت اور باہمی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم ایس سی او رکن ممالک کے سربراہ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے رکن ممالک کےسربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جمہوریہ کرغز کے وزیر اعظم اکیل بیک جاپاروف کی دعوت پر چینی وزیراعظم24 سے 27 اکتوبر تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

چین میں ورلڈ انٹرنیٹ آف تھنگز ایکسپوزیشن کا...

نانجنگ(شِنہوا)چین کا سب سے بڑا آئی او ٹی ایونٹ 2023 ورلڈ انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) نمائش  جمعہ کو چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے ووشی شہر میں شروع ہوئی۔

چار روزہ نمائش میں ایک سمٹ تازہ ترین آئی او ٹی ایپلی کیشنز اور مصنوعات کی نمائش، اور فورمز اور مکالموں سے لے کر صارفین کے تجربات تک کی مختلف سرگرمیاں شامل ہیں جبکہ نمائش انٹیلجنٹ سینسنگ اور انڈسٹریل انٹرنیٹ جیسے موضوعات پر مرکوز ہے۔

تقریباً 50 ہزار مربع میٹر پر محیط اس نمائش میں اسٹیٹ گرڈ، چائنہ موبائل، ہواوے، مائیکروسافٹ اور ٹیسلا سمیت 500 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کاروباری ادارے شرکت کر رہےہیں۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-آسٹریلیا اقتصادی و تجارتی تعاون دونوں مم...

کینبرا (شِنہوا) آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھیان نے کہا ہے کہ چین-آسٹریلیا اقتصادی و تجارتی تعاون کی ترقی سے نہ صرف دونوں ممالک اور عوام کو بلکہ خطے اور دنیا کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

کینبرا نیٹ ورکنگ ڈے 2023 اور آسٹریلیا چائنہ بزنس کونسل (اے سی بی سی) کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر شیاؤ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دو طرفہ تعاون ایک غیر یقینی دنیا میں ترقی کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین-آسٹریلیا تعلقات استحکام اور بہتری کے ایک اہم مرحلے پر ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے بتدریج مختلف سطحوں پر دوروں اور رابطوں کو دوبارہ شروع کیا ہے جس میں سفارتی، اقتصادی، تعلیمی، پارلیمانی اور ذیلی شعبوں کے قومی تبادلے شامل ہیں اور ہم اپنے تعلقات میں مثبت پیش رفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی کے آئندہ دورہ چین سے توقع ہے کہ کئی دہائیوں پر محیط دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی جائے گی۔

حکومت گٹرصفائی میں ہلاک ہونے والوں کے خاندان...

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی سپریم کورٹ نے حکومت کو گٹروں کی صفائی کے دوران مرنے والوں کے لواحقین کو 30 لاکھ روپے (36 ہزار 97 ڈالر) معاوضے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

جمعہ کو بھارتی سپریم کورٹ نے اس مقدمے کے فیصلے میں کہا کہ جو لوگ گٹروں کی صفائی کے دوران مستقل معذوری کا شکار ہوئے ہیں انہیں کم سے کم معاوضہ کے طور پر 20 لاکھ روپے (24 ہزار 68 ڈالر) ادا کیے جائیں گے اور معذوری کی دیگر اقسام کے لیے معاوضہ 10 لاکھ روپے (12 ہزار 34 ڈالر) سے کم نہیں ہونا چاہیے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ "یونین (وفاقی حکومت) اور ریاستوں کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گٹروں کی دستی صفائی کے رواج کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ہم سب آبادی کے اس بڑے طبقے کے مرہون منت ہیں جو غیر انسانی طور پر منظم طریقے سے ابتر حالات کا شکار ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل-غزہ-سرحد-فوج

اسرائیل میں اسرائیل-غزہ سرحد کے قریب اسرائیلی فوجیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-شی جن پھنگ-لاوس -صدر-ملاقات

چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں لاؤس کی عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونگلون سیسولتھ سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چینی صدر کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، معاش...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نےجمعہ کو سری لنکا کے صدر رانیل وکرماسنگھے سے ملاقات کی جو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لیے بیجنگ میں موجود ہیں۔

صدر شی نے کہا کہ سری لنکا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں شامل ہونے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہے اور چین سری لنکا کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے اور چین-سری لنکا سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی ترقی میں نئی پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے جس کی بنیادمخلص باہمی تعاون اور پائیدار دوستی پر ہو۔

صدرشی نے کہا کہ چین سری لنکا سے مزید معیاری اور مخصوص مصنوعات درآمد کرنے کے لیے تیار ہے اور چینی کاروباری اداروں کو سری لنکا میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کی ترغیب دیتا ہے تاکہ سری لنکا کو اپنی معیشت کو بدل کر بہتر بنانے  اور پائیدار ترقی حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ چین سری لنکا کو سیاسی وابستگی سے بالاتر امداد فراہم کرتا رہے گا اور ملک کو اس کے معاشرے اور لوگوں کے روزگار سے متعلق مشکلات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین سری لنکا کو بحر ہند میں تجارتی مرکز بنتے ہوئے دیکھ کر خوش ہے۔

چین-بیجنگ-شی جن پھنگ-برازیل-چیمبر آف ڈیپیوٹی...

چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں برازیل کے چیمبر آف ڈیپیوٹیزکے صدر آرتھر لیرا سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

قطر۔ دوحہ ۔ چین ۔ خصوصی مندوب ۔ روس نائب وزی...

قطر، دوحہ میں مشرق وسطیٰ امور پر چینی حکومت کے خصوصی مندوب ژائی جون نے روس کے نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطیٰ وافریقہ کے لیے خصوصی صدارتی نمائندے میخائل بوغادانوف سے ملاقات کی۔ (شِنہوا)

چین-بیجنگ-شی جن پھنگ-ویتنام-صدر-ملاقات

چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ویتنام کے صدر وو وان تھونگ سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چین-بیجنگ-شی جن پھنگ-سری لنکا-صدر-ملاقات

چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سری لنکا کے صدر رانیل وکرماسنگھے سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

سنگاپور اور چین کے درمیان تجارتی مسائل کے ح...

سنگاپور(شِنہوا) سنگاپور اور چین کے درمیان  تجارتی تنازعات کے حل  کےلیے تیسری بین الاقوامی کانفرنس جمعہ کو سنگاپور میں منعقد ہوئی جس کا مقصد بہتر تجارتی سرگرمیوں کے لیے قانونی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

سرکاری، قانونی اور کاروباری شعبوں کے ماہرین نے ایک روزہ تقریب کے دوران بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، دانشورانہ املاک کی ڈومینز، اور میری ٹائم اینڈ شپنگ سروس میں تنازعات کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔

کانفرنس میں اس بات پر بھی بات چیت کی گئی کہ کس طرح وکلاء اور قانونی ماہرین تنازعات کے حل کے لیے پارٹنرشپ تیار کر سکتے ہیں تاکہ سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کاروباری تنازعات کو زیادہ مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔

تقریب کا اہتمام سنگاپور کی وزارت قانون، چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت اور بین الاقوامی تجارتی تنازعات کی روک تھام اور تصفیہ کے ادارے نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔