• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین و ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پ...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ زیمبری عبدالقادر کے ساتھ چین-ملائیشیا تعلقات اور فلسطین-اسرائیل تنازعہ پر بات چیت کی ہے۔

ٹیلی فون ہونے والے گفتگو میں زیمبری نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی کامیابی پر چین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو علاقائی باہمی روابط کو فروغ دینے، بین الاقوامی تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے اور علاقائی اور عالمی ترقی کے مزید مواقع پیداکرنےکے لیے سازگار ہے۔

زیمبری نے کہا کہ ملائیشیا اگلے سال چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا منتظر ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے بھی فورم کے کامیاب انعقاد میں ملائیشیا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین ملائیشیا کے ساتھ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-ملائیشیا کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

فلسطین اسرائیل تنازعہ پر وانگ یی نے کہا کہ چین ہمیشہ امن، بین الاقوامی قانون اور عرب اور اسلامی ممالک کی جائز خواہشات کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایسے تمام اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو بے گناہ شہریوں پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔

وانگ نے کہا کہ فلسطین-اسرائیل تنازعہ کی جڑ فلسطینی سرزمین پر مسلسل قبضے اور فلسطینی عوام کے ریاستی مطالبات کو طویل مدت سے نظر انداز کرنے میں موجود ہے۔ وانگ نے مزید کہا کہ فلسطین-اسرائیل تنازعہ کا بنیادی حل یہ ہے کہ  ''دو ریاستی حل" پر عمل درآمد کیا جائے اور فلسطین اور اسرائیل کے پرامن بقائے باہمی کو یقینی بنایا جائے۔

وانگ نے کہا کہ چین ملائیشیا اور تمام امن پسند ممالک کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کو تیار ہے۔

 
۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن-صنعاء-فلسطین-اسرائیل تنازعہ-ریلی

فلسطین اور اسرائیل کے جاری تنازعہ کے تناظر میں یمن کے دارالحکومت صنعاء میں لوگ فلسطینیوں کی حمایت کے لیےایک ریلی  نکال رہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل-غزہ سرحد- تنازعات

اسرائیل کے آئرن ڈوم میزائل شکن دفاعی نظام کی جانب سے غزہ کی پٹی سے داغے گئے راکٹوں کو ہوا میں تباہ کرنےکا منظر۔(شِنہوا)

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-فلسطین-اسرائیلی تنازعہ

 جنوبی غزہ کی پٹی کے ایک ہسپتال میں خواتین اپنے رشتہ داروں کے لیے افسردہ ہیں جہاں تنازعے میں تاحال3 ہزار 785 سے زائدفلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔(شِنہوا)

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-رفح-فلسطین-اسرائیلی تنازعہ

جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں لوگ اسرائیلی فضائی حملوں میں زخمی ہونے والے ایک شخص کوہسپتال منتقل کر رہے ہیں جہاں تنازعہ میں تاحال دونوں اطرف سے 5 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔(شِنہوا)

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ژاؤ لیجی-این پی سی-اجلاس

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14ویں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چھٹے اجلاس کی پہلی نشست کی صدارت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفیر کی جانب سے سنکیانگ کے خلاف برطانیہ...

لندن (شِنہوا) چین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کی تیسری کمیٹی میں امریکہ اور کچھ ممالک کے ساتھ مل کر برطانیہ کی طرف سے سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے میں انسانی حقوق سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت اور اسے مسترد کر دیاہے۔

برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ ژی گوانگ نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ نے چین کی شدید مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے،تیسری کمیٹی میں سنکیانگ کے بارے میں نام نہاد مشترکہ بیان دینے میں پہل کی جس میں چین کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد اور اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی۔

سفیر نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مذمت اور اسے مسترد کرتا ہے، اور اس نے اس معاملے کو برطانیہ کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی طرف، سنکیانگ میں انسانی حقوق کے نام نہاد مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے اور تیسری کمیٹی میں جھوٹ اور غلط معلومات پھیلا کر، چین کے سنکیانگ علاقے میں خلل ڈالنے اور چین کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔تاہم، برطانیہ کے جھوٹ بہت پہلے سے  بے نقاب ہو چکے ہیں اور اس کی کوششوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 
۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں فیکٹری میں دھماکہ،6 افراد ہلاک

نان نِنگ(شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے کے شہر پھنگ گو میں ایک فیکٹری ورکشاپ میں دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ دھماکہ ایک مقامی میٹریل ٹیکنالوجی کمپنی کی ورکشاپ میں جمعہ کی رات تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر ہوا۔ ہفتے کے روز دوپہر 1 بجے تک امدادی کارروائیاں مکمل ہو گئی۔ چار افراد جنہیں بچا لیا گیا تھا، ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت بہترہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ انتہائی درجہ حرارت کے پگھلے ہوئے ایلومینیم کی وجہ سے ہوا جو ایلومینیم راڈ کے اخراج کے عمل کے دوران کولنگ پول میں لیک ہوا۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 
۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان اور چین کے درمیان پرامن اور دوستانہ تع...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے سابق وزیر اعظم یاسو فوکودا نے کہا ہے کہ جاپان اور چین کے امن اور دوستی معاہدے کا سب سے بڑا مقصد دونوں ممالک کے درمیان پرامن اور دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانا اور مشترکہ طور پر اچھے دوطرفہ تعلقات استوار کرنا ہے۔

رواں سال چین اور جاپان کے درمیان امن اور دوستی کے معاہدے پر دستخط کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ 23 اکتوبر 1978 کو، یاسو فوکودا کے والد اور جاپان کے اس وقت کے وزیر اعظم تاکیو فوکودا اور اس وقت کے چینی رہنما ڈینگ شیاؤ پھنگ نے معاہدے کی توثیق کی تقریب میں شرکت کی تھی جس کے بعد  معاہدہ  باضابطہ طور پر عمل میں آیا تھا۔

یاسو فوکودا، جو اس وقت اپنے والد کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے بھی تقریب میں موجود تھے۔شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں یاسو فوکودا نے کہا کہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ جاپان اور چین کے امن اور دوستی معاہدے کے گواہ بھی ہیں۔

اس معاہدے کے قانونی نکات میں کہا گیا ہے کہ چین اور جاپان امن، دوستی اور تعاون پر قائم رہیں گے، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، ایک دوسرے پر تسلط حاصل نہیں کریں گے اور کسی دوسرے ملک یا ممالک کے گروپ کی طرف سے بالادستی قائم کرنے کی مخالفت کریں گے۔

یاسو فوکودا نے کہا کہ جاپان اور چین کے درمیان پرامن اور دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانا اس معاہدے کا سب سے بڑا مقصد ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے دونوں ممالک کو مشکلات پر قابو پانے اور مشترکہ طور پر اچھے تعلقات کے قیام کے لیے کام کرنا چاہیے۔

 
۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان اور چین کے درمیان پرامن اور دوستانہ تع...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے سابق وزیر اعظم یاسو فوکودا نے کہا ہے کہ جاپان اور چین کے امن اور دوستی معاہدے کا سب سے بڑا مقصد دونوں ممالک کے درمیان پرامن اور دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانا اور مشترکہ طور پر اچھے دوطرفہ تعلقات استوار کرنا ہے۔

رواں سال چین اور جاپان کے درمیان امن اور دوستی کے معاہدے پر دستخط کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ 23 اکتوبر 1978 کو، یاسو فوکودا کے والد اور جاپان کے اس وقت کے وزیر اعظم تاکیو فوکودا اور اس وقت کے چینی رہنما ڈینگ شیاؤ پھنگ نے معاہدے کی توثیق کی تقریب میں شرکت کی تھی جس کے بعد  معاہدہ  باضابطہ طور پر عمل میں آیا تھا۔

یاسو فوکودا، جو اس وقت اپنے والد کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے بھی تقریب میں موجود تھے۔شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں یاسو فوکودا نے کہا کہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ جاپان اور چین کے امن اور دوستی معاہدے کے گواہ بھی ہیں۔

اس معاہدے کے قانونی نکات میں کہا گیا ہے کہ چین اور جاپان امن، دوستی اور تعاون پر قائم رہیں گے، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، ایک دوسرے پر تسلط حاصل نہیں کریں گے اور کسی دوسرے ملک یا ممالک کے گروپ کی طرف سے بالادستی قائم کرنے کی مخالفت کریں گے۔

یاسو فوکودا نے کہا کہ جاپان اور چین کے درمیان پرامن اور دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانا اس معاہدے کا سب سے بڑا مقصد ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے دونوں ممالک کو مشکلات پر قابو پانے اور مشترکہ طور پر اچھے تعلقات کے قیام کے لیے کام کرنا چاہیے۔

 
۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے محکمہ کسٹمز نے سرٹیفکیٹ آف اوریجن درخ...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں یکم نومبر 2023 سے برآمد کنندگان متعدد پلیٹ فارمز کے ذریعے سرٹیفکیٹ آف اوریجن کے لیے براہ راست درخواست دے سکیں گے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی)نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا  کہ ان پلیٹ فارمز میں چائنہ انٹرنیشنل ٹریڈ سنگل ونڈو، انٹرنیٹ پلس کسٹمز پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کا آن لائن ایپلیکیشن سسٹم بھی شامل ہے۔

پہلے، برآمد کنندگان کو سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دیتے وقت کسٹم ادارے کے  انتظامی عمل سے گزرنا پڑتا تھا۔ اعلان میں کہا گیا کہ اس ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ انتظامی عمل کو ختم کر دیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد سرحد پار تجارتی کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانا اور تجارتی سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔

 
۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین نے رواں سال دفاع پر 28 ارب ڈالر سے زا...

کیف(شِنہوا)یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیہل نے کہا ہے کہ حکومت نے اس سال ملک کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 10 کھرب31 ارب ہریونیا (28 ارب 20 کروڑ ڈالر) سے زیادہ اخراجات کیے ہیں۔

یوکرینی کابینہ کی پریس سروس کے مطابق ڈینس شمیہل نے کہا کہ اس رقم میں سے 682 ارب ہریونیا (18 ارب 66 کروڑ ڈالر) فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی  پر خرچ ہوئے اور تقریباً 349 ارب ہریونیا (9 ارب 55 کروڑ ڈالر) فوجی سازوسامان، ہتھیار، گولہ بارود اور دیگر دفاعی آلات کی خریداری پر خرچ کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کے پہلے نو مہینوں میں دفاعی شعبہ یوکرین کے بجٹ کی ترجیح تھا جس کے بعد سماجی پروگرام اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں پر توجہ دی گئی۔

شمیہل نے کہا کہ اگلے سال یوکرین دفاع اور سکیورٹی فورسز کی امداد کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گا۔

 
۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو ایشین پیرا گیمز کی افتتاحی تقریب میں...

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کی وہیل چیئر باسکٹ بال خاتون کھلاڑی ہوانگ شیاؤلیان اور مردوں کے وہیل چیئر فینسر سن گانگ کو ہانگ ژو میں چوتھے ایشین پیرا گیمز کی افتتاحی تقریب میں چینی وفد کے پرچم بردار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

ہوانگ نے 2018 میں جکارتہ ایشین پیرا گیمز میں خواتین کے وہیل چیئر باسکٹ بال مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا  اور ٹوکیو پیرا اولمپکس اوردبئی میں ہونے والی 2023 انٹرنیشنل وہیل چیئر باسکٹ بال فیڈریشن (آئی ڈبلیو بی ایف) عالمی چیمپئن شپ میں رنر اپ رہیں۔

فائل فوٹو:چین کے سن گانگ (دائیں) چیبا میں ٹوکیو پیرالمپکس گیمز میں کانسی کے تمغے کےلیےمردوں کے وہیل چیئر فینسنگ ایپی انفرادی مقابلے کے دوران اپنے ہم وطن تیان جیان چھوان سے مقابلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

سن نے 2016 میں ریو پیرالمپکس میں انفرادی ایپی اور ٹیم فوائل سونے کے تمغے جیتے تھے۔ انہوں نے جکارتہ ایشین پیرا گیمز میں شاندار کامیابی بھی حاصل کی جہاں انہوں نے انفرادی اور ٹیم فوائل، انفرادی اور ٹیم ایپی، اور ٹیم سیبر ایونٹس میں طلائی تمغے جیتے تھے۔ ٹوکیو پیرا اولمپکس میں سن انفرادی اور ٹیم فوائل ایونٹس میں بھی فاتح رہے۔

ہانگ ژو ایشین پیرا گیمز کی افتتاحی تقریب اتوار کی شام کو ہوگی۔ چین نے 723 ارکان پر مشتمل وفد کا اعلان کیا ہے جس میں 439 کھلاڑی شامل ہیں جو 22 کھیلوں کے 397 مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

 
 
۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو ایشین پیرا گیمز کی افتتاحی تقریب میں...

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کی وہیل چیئر باسکٹ بال خاتون کھلاڑی ہوانگ شیاؤلیان اور مردوں کے وہیل چیئر فینسر سن گانگ کو ہانگ ژو میں چوتھے ایشین پیرا گیمز کی افتتاحی تقریب میں چینی وفد کے پرچم بردار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

ہوانگ نے 2018 میں جکارتہ ایشین پیرا گیمز میں خواتین کے وہیل چیئر باسکٹ بال مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا  اور ٹوکیو پیرا اولمپکس اوردبئی میں ہونے والی 2023 انٹرنیشنل وہیل چیئر باسکٹ بال فیڈریشن (آئی ڈبلیو بی ایف) عالمی چیمپئن شپ میں رنر اپ رہیں۔

فائل فوٹو:چین کے سن گانگ (دائیں) چیبا میں ٹوکیو پیرالمپکس گیمز میں کانسی کے تمغے کےلیےمردوں کے وہیل چیئر فینسنگ ایپی انفرادی مقابلے کے دوران اپنے ہم وطن تیان جیان چھوان سے مقابلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

سن نے 2016 میں ریو پیرالمپکس میں انفرادی ایپی اور ٹیم فوائل سونے کے تمغے جیتے تھے۔ انہوں نے جکارتہ ایشین پیرا گیمز میں شاندار کامیابی بھی حاصل کی جہاں انہوں نے انفرادی اور ٹیم فوائل، انفرادی اور ٹیم ایپی، اور ٹیم سیبر ایونٹس میں طلائی تمغے جیتے تھے۔ ٹوکیو پیرا اولمپکس میں سن انفرادی اور ٹیم فوائل ایونٹس میں بھی فاتح رہے۔

ہانگ ژو ایشین پیرا گیمز کی افتتاحی تقریب اتوار کی شام کو ہوگی۔ چین نے 723 ارکان پر مشتمل وفد کا اعلان کیا ہے جس میں 439 کھلاڑی شامل ہیں جو 22 کھیلوں کے 397 مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

 
 
۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے فوٹو وولٹک سیل شعبےمیں تیزتر توسیع ری...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے فوٹو وولٹک سیل کے شعبے میں اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں تیزتر توسیع کا رجحان برقراررہا۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق چین میں رواں سال جنوری سے ستمبر تک فوٹو وولٹک سیلز کی پیداوار 384.28 گیگا واٹ تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت63.2 فیصد زائد ہے۔

صرف ستمبر میں چین کی فوٹو وولٹک سیلز کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت  65.4 فیصد اضافے سے 51.4 گیگا واٹ تک پہنچ گئی۔

 
۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے جنوبی صوبے میں 2ہزار سال سے زائد پران...

گوانگ ژو (شنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں مغربی ہان عہد (202 قبل مسیح تا25عیسوی) کا ایک بڑا مقبرہ دریافت ہوا ہے۔

گوانگ ژو کے ثقافتی آثار و آثار قدیمہ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق،گوانگ ژو میں ہوگیادنگ لنگ سائٹ پر ایک پہاڑی کی چوٹی پر بنے اس مقبرے کے اردگرد 18.6 میٹر لمبی خندق  اور بجری کے اوپر لکڑی کا ایک تابوت رکھا گیا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مقبرہ نانیو سلطنت میں اعلیٰ سماجی حیثیت کے حامل فرد کا  ہے، کیونکہ اس کی تعمیر کا انداز چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر شاوشنگ میں واقع شاہی مقبرے سے ملتا جلتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ماہرین آثار قدیمہ نے ملک کے جنوبی صوبے میں ایسا مقبرہ دریافت کیا ہے۔

 
۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میزان بینک نے منافع میں خاطر خواہ نمو ریکارڈ...

میزان بینک لمیٹڈ ،پاکستان کے ایک سرکردہ اسلامی بینک نے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والی ششماہی کی مدت کے لیے 90.5 بلین روپے کے خالص منافع کا اعلان کیا ہے جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 99.4 فیصدنمو ہے۔یہ قابل ذکر ترقی بینک کی اسلامی فنانسنگ اور ڈپازٹ آپریشنز کے انتظام میں مہارت کو نمایاں کرتی ہے، جس کے نتیجے میں اس کے اسٹیک ہولڈرز کو صحت مند منافع ملتا ہے۔بینک کی ششماہی رپورٹ کے مطابق، اسلامک فنانسنگ پر حاصل ہونے والا منافع 182.9 بلین روپے تک پہنچ گیاجو کہ سال بہ سال 264.6 فیصد کی نمایاں نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح، اسلامی ذخائر پر حاصل ہونے والے منافع میں 92.4 بلین روپے کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو کہ سال بہ سال 115.5 فیصد اضافہ ہے۔مزید برآں، بینک نے 64.5 بلین روپے کے غیر متفقہ منافع سے پہلے ٹیکس کا اعلان کیا، جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 91.8 فیصد کی متاثر کن اضافہ ہوا۔ چھ ماہ کے لیے بعد از ٹیکس منافع پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.1 بلین روپے کے مقابلے میں 32.5 بلین روپے تک بڑھ گیا۔منافع میں اضافہ بینک کے لچکدار کاروباری ماڈل اور ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ششماہی کے لیے فی حصص آمدنی 18.21 روپے رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 90فیصدکی نمایاں نمو کو ظاہر کرتی ہے۔

ای پی ایس میں یہ اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ شیئر ہولڈرز کے لیے دستیاب میزان بینک کی آمدنی فی شیئر کی بنیاد پر کافی حد تک بڑھ گئی ہے۔تین ماہ کا تجزیہ30 جون 2023 کو ختم ہونے والے کیلنڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں، میزان بینک لمیٹڈ کی مالی کارکردگی میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا کیونکہ اسلامک فنانسنگ اور اسلامی ڈپازٹس پر حاصل ہونے والے منافع میں قابل ذکر اضافہ کی وجہ سے خالص منافع 49.5 بلین روپے تک پہنچ گیا۔تین مہینوں کے دوران اسلامی فنانسنگ پر حاصل ہونے والا منافع 101 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو کہ 101 فیصد سال بہ سال نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ مزید برآں، اسلامی ڈپازٹس پر حاصل ہونے والے منافع میں بھی96.6فیصد سال بہ سال اضافہ ہوا۔تین ماہ کے لیے پی بی ٹی 36.7 بلین روپے تک پہنچ گیا، جو کہ سال بہ سال کے مقابلے میں 98 فیصد نمایاں اضافہ ہے۔ دریں اثناپی اے ٹی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 7.9 بلین روپے کے مقابلے میں 17.1 بلین روپے تک بڑھ گیا۔بینک کے بارے میںمیزان بینک کو پاکستان میں 27 جنوری 1997 کو کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ بینک کو 31 جنوری 2002 کو "شیڈولڈ اسلامک کمرشل بینک" کا لائسنس دیا گیا تھا، اور اس نے 20 مارچ کو باضابطہ طور پر کام شروع کیا تھا۔ ، 2002۔ فی الحال، بینک کارپوریٹ، تجارتی، صارفین، سرمایہ کاری اور خوردہ بینکاری سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بڑھتی ہوئی مہنگائی پاکستان میں لوگوں کا معیا...

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی سالانہ افراط زر کی شرح ستمبر 2023 میں بڑھ کر 31.4 فیصد ہو گئی، جو کہ اگست میں ایندھن اور توانائی کی بلند قیمتوں کے باعث 27.4 فیصد تھی۔ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر، اگست میں 1.7 فیصد اضافے کے مقابلے ستمبر میں افراط زر کی شرح میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔غیر خراب ہونے والی اشیائے خوردونوش میں سال بہ سال اضافے کے ساتھ غذائی مہنگائی 33.1 فیصد تک بلند رہی جس میں 38.4 فیصد اور خراب ہونے والی اشیا میں 4.37 فیصد اضافہ ہوا۔ستمبر 2023 میں، کنزیومر پرائس انڈیکس کے ذریعہ ماپا گیا افراط زر شہری علاقوں میں سال بہ سال 29.7 فیصد تک بڑھ گیا، جو پچھلے مہینے میں 25 فیصد تھا، اور ستمبر 2022 میں 21.2 فیصد۔ ماہ بہ ماہ بنیاد پر، سی پی آئی افراط زر ستمبر 2023 میں 1.7 فیصد بڑھ گیا جو پچھلے مہینے میں 1.6 فیصد اور ستمبر 2022 میں 2.1 فیصد تھا۔دیہی علاقوں میں سی پی آئی افراط زر ستمبر 2023 میں سال بہ سال کی بنیاد پر بڑھ کر 33.9 فیصد ہو گئی جو پچھلے مہینے میں 30.9 فیصد اور ستمبر 2022 میں 26.1 فیصد تھی۔ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر، ستمبر 2023 میں اس میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا جو پچھلے مہینے کے 1.9 فیصد اور ستمبر 2022 میں 0.2 فیصد تھا۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ایک سنگین تشویش کا باعث ہے، جو لوگوں کی روزمرہ زندگی پر گہرا اثر ڈال رہی ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی میں شراکت کے لیے کئی عوامل ایک دوسرے کے ساتھ ملتے ہیں۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز سپورٹ یونٹ، منصوبہ بندی کی ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت کے چیف اکنامسٹ علی کمال نے کہا کہ اتنی بلند افراط زر کے اثرات دور رس اور کثیر جہتی ہیں۔ یہ صارفین کی قوت خرید کو ختم کرتا ہے، ان کے معیار زندگی کو کم کرتا ہے۔ خوراک کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے ساتھ، کم آمدنی والے گھرانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ ان کی روزمرہ کی ضروریات کم سستی ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان، ان میں سے بہت سے سامان کے خالص درآمد کنندہ کے طور پر، ان لاگت میں اضافے کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔علی کمال نے کہاکہ کاروبار بھی بڑھتے ہوئے ان پٹ لاگت کی وجہ سے اپنے کام کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں پیداوار میں کمی اور برطرفی کا سامنا ہے۔ پاکستان کے صنعتی اور زرعی شعبے، جو اقتصادی ترقی کے اہم محرک ہیں، کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ، ملک میں غربت کی بلند شرح مزید خراب ہو سکتی ہے، جس سے سماجی اور سیاسی عدم استحکام بڑھ سکتا ہے۔زرعی شعبے میں معاونت اور سرمایہ کاری، جو آبادی کے ایک اہم حصے کے لیے ذریعہ معاش فراہم کرتا ہے، خوراک کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ مستحکم قیمتوں پر ضروری درآمدات کو محفوظ بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے مواقع تلاش کرنا بھی ضروری ہے۔اس کے علاوہ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ توانائی کے شعبے میں بہت زیادہ انتظار کی جانے والی اصلاحات کو لے کر صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی لائے، جن کی قوت خرید بجلی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافے سے نچوڑی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیمن گراس کی کاشت، معیشت کو بڑھانے کے لیے وی...

لیمن گراس کی مقامی کاشت کو فروغ دینے اور اس کی قیمت میں اضافے سے، پاکستان کالی چائے کی درآمد پر خرچ ہونے والے لاکھوں ڈالر بچا سکتا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف فلوریکلچر، پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید احمد نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ لیموں گراس کی چائے نہ صرف انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ مختلف صنعتوں میں استعمال ہونے والا ضروری تیل بھی ہے۔ پاکستان نے مالی سال 2022-23 کے دوران 231,449 میٹرک ٹن چائے کی درآمد پر 556 ملین ڈالر خرچ کیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کاشتکاروں میں مختلف گھاس جڑی بوٹیوں کے پودوں کی قدر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں لیمن گراس آئل کی قیمت تقریبا 15000 روپے فی لیٹر ہے۔ احمد نے ملک میں قیمتی پودوں، گھاسوں اور جڑی بوٹیوں کی کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت لیمن گراس اور دیگر جڑی بوٹیوں کے پودوں کی کلسٹر فارمنگ کو فروغ دے رہی ہے، لیکن پلانٹ کی صلاحیت کو مکمل طور پر استعمال کرنے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیمون گراس اشنکٹبندیی ہلکے اشنکٹبندیی علاقوں میں پرورش پاتی ہے۔ صوبہ پنجاب کا ماحول اس کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔ تاہم، یہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی اگایا جا سکتا ہے، جہاں موسم اتنا شدید نہیں ہے۔ گھاس زیادہ تر مارچ میں لگائی جاتی ہے اور اکتوبر میں کٹائی جاتی ہے۔ تیار فصل کو تین سے چار انچ کا تنا چھوڑ کر کاٹا جاتا ہے تو یہ دوبارہ اگتا ہے۔ یہ ایک بارہماسی جڑی بوٹی ہے اور کم از کم چار سے پانچ سال تک رہتی ہے۔ پنجاب ڈائریکٹوریٹ آف فلوریکلچر کے اہلکار نے مزید کہا کہ پاکستان میں مختلف اقسام کاشت کی جاتی ہیں جن میں جموں لیمن گراس، ایسٹ انڈین لیمن گراس اور ویسٹ انڈین لیمون گراس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں لیمون گراس سفید تنے والی، ٹھنڈ کے خلاف مزاحم اور بونے سائز کی ہوتی ہے۔ ایسٹ انڈین لیمون گراس کی دو اقسام ہیں جو تنے کے رنگ پر مبنی ہوتی ہیں۔"ایک قسم کو کوچین مالابار گھاس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تقریبا دو میٹر اونچائی والی ایک مضبوط بارہماسی گھاس ہے۔

اسے حقیقی لیمون گراس بھی کہا جاتا ہے جس کا تنے اور پتوں کی میان سرخی مائل جامنی رنگ کی ہوتی ہے۔ اس کے ضروری تیل میں 75-80 سے زیادہ سائٹرل ہوتا ہے، الکحل میں اچھی حل پذیری اور اعلی معیار کا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری قسم کی شناخت اس کے سفید رنگ کے تنے سے ہوئی اور یہ جنگلی قسم ہے۔ اس کے ضروری تیل میں 65-70 سے کم سائٹرل ہوتا ہے، الکحل میں حل پذیری کم ہوتی ہے اور معیار میں کمتر سمجھا جاتا ہے۔ ویسٹ انڈین لیمون گراس کو امریکن لیمن گراس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تنوں کے بغیر اور بارہماسی گھاس ہے۔ اس کے ضروری تیل میں 74-76فیصدسائٹرل ہوتا ہے اور اس میں حل پذیری کم ہوتی ہے۔ یہ عام طور پر کھانا پکانے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس کی خوشبو لیموں کی خوشبو سے مشابہت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیمن گراس کی لیموں جیسی خوشبو اور علاج کی خصوصیات نے اسے متعدد صنعتی مقاصد بشمول فارما انڈسٹری کے لیے مثالی بنا دیا۔ یہ ایک اینٹی پیتھوجین ایجنٹ کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور یہ ایک طاقتور مچھر بھگانے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیمن گراس چائے صحت کے لیے بہترین ہے جب اسے پیا جائے اور تیز آگ پر نہ ابالے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت لیمن گراس ویلیو ایڈیشن یونٹس قائم کرے اور اسے عالمی سطح پر مارکیٹ کرے تو پاکستان چین اور بھارت کی طرح لیمن گراس کی مصنوعات کے سب سے بڑے پروڈیوسر میں سے ایک بن سکتا ہے۔ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے نیشنل میڈیسنل، آرومیٹک پلانٹس اور ہربس کے سائنسی افسر اور پروگرام لیڈر نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ لیمن گراس کی کاشت کو فروغ دینا ملک کے زرعی شعبے کے لیے اہم ہے۔ یہ گھاس دواوں اور پاک دونوں مقاصد کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس کا تیل نکالنے کا بہترین طریقہ بھاپ کشید کے ذریعے ہے، حالانکہ ہائیڈرو ڈسٹلیشن کا طریقہ بھی اتنا ہی اچھا ہے۔ لیکن تمام بہترین مرکبات بھاپ کشید کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔انہوں نے ملک میں قیمتی پودوں، جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم چلانے پر بھی زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ٹرپل ہیلکس ماڈل آف انوویشن پاکستان کی...

چین کا ٹرپل ہیلکس ماڈل آف انوویشن پاکستان کی ترقی کا روڈ میپ پیش کرتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے، ملک کو جدت کی حمایت، حکومت، تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور کاروباری اور تحقیق کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کا عزم کرنا چاہیے۔ منصوبہ بندی کمیشن کے عوامی پالیسی تجزیہ کار ڈاکٹر عدنان نے کہاکہ چین کی ایک عالمی اقتصادی پاور ہاوس میں نمایاں تبدیلی ترقی کے لیے اس کے اختراعی نقطہ نظر کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس حکمت عملی کے مرکز میں ٹرپل ہیلکس ماڈل ہے جو حکومت، تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان تعاون پر زور دیتا ہے۔ اس وقت پاکستان میں صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے روابط کے حوالے سے صورتحال حوصلہ افزا دکھائی نہیں دیتی۔ صنعتی شعبے میں پیداوار، کارکردگی اور معیارات کو بڑھانے کے مقصد سے مشترکہ طور پر منصوبے شروع کرنے اور علم کے تبادلے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ اگر اسے پاکستان کے گھریلو ماحول کے مطابق ڈھال کر لاگو کیا جائے تو ٹرپل ہیلکس ماڈل کا نتیجہ نکل سکتا ہے۔ صنعتی اور تعلیمی شعبے میں ترقی کے لحاظ سے اسلام آباد کے لیے بڑے فوائدہیں۔ پاکستان میں پہلی بار وزارت منصوبہ بندی پاکستانی شہریوں کو چیمپیئنز آف ریفارمز قائم کرکے ملک کے فیصلہ سازی کے عمل میں فعال طور پر شامل ہونے کی اجازت دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ممبران پالیسی سازوں کے ساتھ فعال طور پر شامل ہو کر اور فیڈ بیک فراہم کر کے جوابدہی اور شفافیت کو یقینی بناتے ہیں۔ شہریوں اور حکومت کے درمیان اعتماد اور تعاون کو فروغ دے کر، احتساب کا یہ طریقہ کار ان کے تعلقات کو مضبوط کرتا ہے

۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جنرل ماجد شبیر نے کہاکہ پاکستان اپنی متحرک افرادی قوت اور غیر استعمال شدہ صلاحیت کے ساتھ، تعلیمی اداروں، صنعت اور حکومت کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر اس ماڈل کو نقل کرنے کا ایک موقع ہے۔انہوں نے سفارش کی کہ حکومت کو ایک طویل مدتی عہد کرنا چاہیے اور ایسا ماحول بنانا چاہیے جو فنڈنگ، رہنمائی اور رہنمائی تک رسائی کے ذریعے اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرے۔ یہ تعاون اور پلیٹ فارمز کی تخلیق کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے جو مختلف اختراعی منصوبوں میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح چین نے ترقی کے لیے سٹریٹجک طور پر اہم شعبوں کی نشاندہی کی، پاکستان کو ان اہم شعبوں کی نشاندہی کرنی چاہیے جہاں اسے مسابقتی فائدہ حاصل ہے اور ان پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ معروف ماہر معاشیات اور قائداعظم یونیورسٹی میں سوشل سائنسز کی سابق ڈین عالیہ ایچ خان نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ معاشی نمو بڑی حد تک صنعت اور اکیڈمی کے درمیان تعامل کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اگر دونوں موثر طریقے سے بات چیت نہیں کرتے ہیں، تو صنعت کو درکار مہارتوں اور علم اور یونیورسٹیوں میں گریجویٹس کی پیداوار کے درمیان ہمیشہ مماثلت رہے گی۔اعلی تعلیم اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے مختص بجٹ ناکافی ہیں، اور جب وہ مختص ہوتے ہیں، فنڈنگ اکثر کم ہو جاتی ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے۔ٹیکنالوجی انکیوبیشن سینٹرز اور سائنس پارکوں کو یونیورسٹیوں میں قائم کیا جانا چاہیے تاکہ آئیڈیاز کو قابل فروخت مصنوعات میں تبدیل کیا جا سکے اور صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اعلی تعلیم میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن اس میں مزید اضافہ ہونا باقی ہے۔ اقتصادی ترقی کو ممکن بنانے کے لیے اعلی تعلیم کو کاروبار سے جوڑنے کا وقت آ گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی ٹیم بنگلورو سے چنئی پہنچ گئی ، (آج)چیپا...

آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود قومی ٹیم بنگلورو سے چنئی پہنچ گئی ۔ ہفتہ کو پاکستان ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے دوپہر 2 بجے بنگلورو سے روانہ ہو ئی ، قومی ٹیم (آج) اتوار کے روز چیپاک سٹیڈیم چنئی میں پریکٹس کرے گی، کھلاڑی دوپہر 2 سے 5 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ گرین شرٹس کا اگلا میچ 23 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف چیپاک سٹیڈیم چنئی میں شیڈول ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ،بھارتی شائقین نامناسب پوسٹرز کے ذریعے...

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ کے دوران بھی بھارتی شائقین کرکٹ پوسٹرز کے ذریعے قومی کرکٹرز کا مذاق اڑانے لگے۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئی تھیں جہاں کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 45.3 اوورز میں 305 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی تھی اور یوں میچ کینگروز نے 62 رنز سے جیت لیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی شائق پاکستانی کرکٹرز اور فینز کو اکسانے کیلئے نامناسب پوسٹر لے کر آیا تاکہ اشتعال پھیل سکے۔ پوسٹر پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو دکھایا گیا ہے، جو پاکستانی کپتان بابراعظم کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ پوسٹر پر لکھا ہے کہ باپ ہمیشہ باپ ہی ہوگا۔ گزشتہ روز پاک آسٹریلیا میچ کے دوران پاکستانی فینز کو انتہاپسند بھارتی پولیس اہلکار نے پاکستانی فینز کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا تھا جس پر بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو بھی بھارتی شائقین کے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ واضح رہے کہ احمد آباد میں 14 اکتوبر کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں بھارتی شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف مذہبی و نا مناسب نعرے لگا کر انہیں اکسانے کی کوشش کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا سے شکست، بابراعظم نے ملبہ فیلڈنگ، ب...

آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا ملبہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ناقص فیلڈنگ اور باولنگ پر ڈال دیا۔ میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فیلڈرز نے اہم مواقعوں پر کیچز ڈراپ کیے جبکہ لائن و لیتھ پر بالنگ نہیں کروائی گئی جس کی وجہ سے آسٹریلوی بیٹرز نے کھل کر کھیلا، ابتدائی 10 اوورز میں اپنی بالنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر ہدف تک پہنچنے کے امکانات تھے تاہم پارٹنرشپ قائم نہ رکھ سکے، جس کا نقصان ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دو اوورز میں پتا چل جاتا ہے کیسی بولنگ کرانی...

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے 62 رنز کی شکست کے بعد محمد عامر، عماد وسیم اور عبد الرزاق نے ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ شروع سے ایک بات کررہا ہوں کہ آٹ آف دی باکس کھیلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو زیادہ تجربہ ٹی ٹوئنٹی کا ہے، ون ڈے میچز یہ لوگ بہت کم کھیلے ہیں، انہیں یہ ہی اندازہ نہیں کہ مڈل میں بولنگ کیسی کرانی ہے، جو گیندیں مڈل اوورز میں پھینکنی چاہیے تھیں وہ آخر میں کرائی گئیں۔ محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ دو اوورز میں پتا چل جاتا ہے کیسی بولنگ کرانی ہے۔ آل راونڈر عماد وسیم بولے یہ ہی کھلاڑی تین سال سے کھیل رہے ہیں۔ سابق آل رانڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ہم پچھلے کئی سالوں سے چھوٹی ٹیموں سے کھیل رہیہیں ، جب اچھی ٹیموں سے کھیلتے ہیں تو ان سے سیکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عرفان پٹھان نے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرد...

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی بولنگ لائن پر تبصرہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیے گئے اپنے پیغام میں عرفان پٹھان نے کہا کہ بنگلورو کی فلیٹ پچ پر 5 وکٹیں لینا پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کی اعلی کوشش ہے۔ عرفان پٹھان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ پاکستانی ٹیم کی بولنگ بے ضرر دکھائی دی۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ورلڈ کپ 2023 کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 368 رنز کا ہدف دیا، جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رف نے 8 اوورز میں 83 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹک میں سالانہ نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقا...

اٹک کی تحصیل جنڈ میں سالانہ نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل جنڈ میں منعقدہ ہونیوالے سالانہ نیزہ بازی کے مقابلوں میں پاکستان بھر سے 63 کلبوں نے شرکت کی جس میں 200 گھوڑ سواروں نے حصہ لیا۔ نیزہ بازی کا مقابلہ دیکھنے کے لیے دور دراز سے شائقین نے بھرپور شرکت کی ، گھوڑ سواروں نے اپنی فنی مہارت سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد وصول کی۔ مزید برآں نیزہ بازی کے مقابلوں میں گھوڑوں نے ڈھول کی تال پر رقص بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ سال چیمپئن شپ، سیمی...

راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام جاری ،آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ سال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل آج اتوار کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے مردان، کوہاٹ، کراچی (بی آئی ای)، سوات، پشاور اور بنوں کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ اور کراچی(ایس بی ٹی ای) کی ٹیموں کو گروپ بی میں رکھا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ سال چیمپئن شپ میں اس...

آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ سال چیمپئن شپ میں اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔ سیمی فائنل مقابلے آج اتوار کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز چیمپئن شپ کے کھیلے گئے میچز میں کوہاٹ نے کراچی کو 2-5 گول سے ہرا دیا۔ راولپنڈی نے فیصل آباد کو 0-2 گول سے شکست دی، کوئٹہ اور اسلام آباد کا میچ 2-2 گول سے برابر ،سوات نے پشاور کو 0-2 سے ہرا دیا ۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے مردان، کوہاٹ، کراچی (بی آئی ای)، سوات، پشاور اور بنوں کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ اور کراچی(ایس بی ٹی ای) کی ٹیموں کو گروپ بی میں رکھا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی فٹبال کلب النصر کا رونالڈو کے بیٹے جون...

سعودی فٹبال کلب النصر کی انتظامیہ نے پرتگال کے فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے بڑے بیٹے کرسٹیانوجونیئر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر کلب نے 13 سالہ کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کو انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ کرسٹیانو جونیئر النصر فٹبال ٹیم کے کپتان اپنے والد کی طرح شرٹ نمبر 7 استعمال کریں گے۔ یہ امکان ہے کہ کرسٹیانو جونیئر انڈر 13 لیگ میں القادسیہ فٹبال ٹیم کے مقابلے میں اپنی ٹیم کے ساتھ پہلا میچ جمعے کو کھیلیں گے۔ یاد رہے کہ پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔ رونالڈو سال 2009-2018 تک ریئل میڈرڈ کے لیے کھیلتے ہوئے بڑے اعزاز کے ساتھ سعودی عرب پہنچ رہے ہیں، جہاں انہوں نے دو لا لیگا ٹائٹلز، دو ہسپانوی کپ، چار چیمپئنز لیگ ٹائٹل، اور تین کلب ورلڈ کپ جیتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر آف روڈ جیپ ریلی کے مین رانڈ کے مقابلوں...

گوادر آف روڈ جیپ ریلی کے مین رانڈ کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق گوادر جیپ ریلی میں آج سٹاک کیٹیگری کے مقابلے میں 20 ریسر حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان جی ڈی اے کے مطابق گوادر آف روڈ جیپ ریلی 250 کلومیٹر پر مشتمل ہے، یہ ٹریک مشکل مگر دلچسپ ہے ، گوادر جیپ ریلی میں کل پری پئیرڈ کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے جس میں 23 ریسر حصہ لیں گے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے کار شو کا افتتاح 19 اکتوبرکوکیا تھا ۔ گوادر آف روڈ جیپ ریلی کل بروز اتوار اختتام پذیر ہوگی، ایونٹ کی اختتامی تقریب میں میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فالج سے آگاہی کا عالمی دن 29 اکتوبر کو منایا...

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں فالج سے آگاہی کا عالمی دن 29 اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد فالج سے آگاہی اوربچاؤ کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنا ہے اس سلسلہ میں ملک بھر میں مختلف تقاریب اور واک کا اہتمام کیا جائے گا ہیں الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردو ادب کے ممتاز افسانہ نگار ممتاز مفتی کی2...

اردو ادب کے ممتاز افسانہ نگار ممتاز مفتی کی27ویں برسی27اکتوبر کو منائی جائے گی۔ممتاز مفتی ستمبر1905کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ممتاز مفتی کا اصل نام ممتاز حسین تھا انہوں نے امرتسر،میانوالی،ڈیرہ غازی خان،ملتان اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی۔ممتاز مفتی کا ''جھکی جھی آنکھیں'' کے نام سے پہلا افسانہ ادبی افق پر ابھراجس کے بعد وہ ممتاز حسین سے ممتاز مفتی بن گئے۔ممتاز مفتی نے ناول،سفرنامے اور خاکہ نگاری میں بھی طبع آزمائی کی ان کے کئی افسانوی مجموعے منظر عام پر آئے جن میں علی پور کا ایلی،ان کہی،گہما گہمی،روغنی پتلے،سمے کا بندھن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ممتاز مفتی نے اپنی تحریریوں میں مختلف معاشرتی برائیوں کو اجاگر کیا ہے۔ممتاز مفتی27اکتوبر 1995ء کو انتقال کر گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اداکارہ نیئر سلطانہ کی برسی 27اکتوبر کو منائ...

ملکہ جذبات اداکارہ نیئر سلطانہ کی 30ویں برسی 27 اکتوبرکو منائی جائے گی۔نازلی کے فلمی نام سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی نیئر سلطانہ 1935 میں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں، تقسیم ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہوگئیں، جہاں ہدایتکار انور کمال پاشا سے ملاقات ہوئی اور 1955 میں فلم قاتل سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔نیئر سلطانہ اور درپن کی جوڑی فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی سپرہٹ رہی۔ درپن اور نیئر سلطانہ کو سنیما اسکرین کی حسین ترین جوڑی ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔باجی، سہیلی اور گھونگھٹ جیسی فلموں کی ہیروئن نیئر سلطانہ کے کیرئیر کا دوسرا دور کریکٹر ایکٹریس کا تھا جس میں انہوں نے خود کو منوایا اور ملکہ جذبات کہلائیں۔نیئرسلطانہ کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 اکتوبر 1992 کوخالق حقیقی سے جاملیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا 79 و...

پاک فوج کے مایہ ناز سپوت لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا79واں یوم پیدائش 25اکتوبر کو منایا جائے گا۔ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔لانس نائیک محمد محفوظ شہید25اکتوبر 1944ء کو ضلع راولپنڈی کے گائوں پنڈ ملکاں(محفوظ آباد) میں پیدا ہوئے۔انہوں نی25اکتوبر 1962ء کو پاک فوج میں شمولیت حاصل کی۔لانس نائیک محفوظ نے پاک بھارت جنگ کے دوران دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا اس بہادری کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 24اکتوبر کو ''اقوا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 24اکتوبر کو ''اقوام متحدہ'' کا عالمی دن منایا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصد ''اقوام متحدہ'' کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اقوام متحدہ کا قیام دوسری جنگ عظیم کے بعد عمل میں لایا گیاجب ہیروشیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم گرایا گیاتو لاکھوں انسانوں کی موت اور بے پناہ انسانوں کی تباہی کو دیکھ کرانسانیت بلبلا اٹھی۔اس تناظر میں امن قائم رکھنے کے لیے ایک عالمی تنظیم کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔اور26جون 1945ء کو اقوام متحدہ کا چارٹر مرتب کیا گیااور24اکتوبر1945ء کو اقوام متحدہ معرض وجود میں آئی۔ اس تنظیم کامرکزی دفتر نیویارک امریکہ میں بنایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے سابق وزیراعظم خواجہ ناظم الدین کی...

پاکستان کے سابق وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی 59ویں برسی (آج)22اکتوبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔خواجہ ناظم الدین پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور قائد ملت لیاقت علی خان کے بعد دوسرے وزیر اعظم تھے۔خواجہ ناظم الدین 1894ء کو سابقہ مشرقی پاکستان بنگلادیش کے ایک نواب گھرانے میں پیدا ہوئے انہوں نے علی گڑھ اورانگلستان کے اعلیٰ اداروں سے تعلیم حاصل کی۔خواجہ ناظم الدین متحدہ ہندوستان میں مسلم لیگ کے اہم ترین عہدے دار تھے بانی پاکستان محمد علی جناح کی وفات کے بعد پاکستان کے دوسرے گورنرجنرل بنے وہ نواب زادہ لیاقت علی خان کے بعد پاکستان کے دوسرے وزیر اعظم بھی بنے۔پاکستان کے اہم ترین شہر کراچی میںناظم آباد، نارتھ ناظم آباد نام کی رہائشی کالونیاں خواجہ ناظم الدین کے نام سے منسوب ہیں جبکہ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میںایک اہم ترین شاہراہ ناظم الدین روڈ بھی ان کے نام سے منسوب ہے۔خواجہ ناظم الدین 22اکتوبر 1964ء کو 70برس کی عمر میں انتقال کر گئے انہیں بنگلا دیش کے شہر ڈھاکہ میں دفن کیا گی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موٹر وے ایم تھری پر کار الٹ گئی، 2افراد جاں...

موٹر وے ایم تھری پر88 موڑ کے قریب کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدقسمت کار لاہور سے ملتان جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو منتقل کر دیں ۔ ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں افراد کو تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بزدل بھگوڑے کی لندن پلان کے تحت عدالتی پناہ...

بزدل بھگوڑے کی لندن پلان کے تحت عدالتی پناہ میں وطن واپسی پر پاکستان تحریک انصاف نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ،قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے آج ریاست نے شرم، حیا، قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا ہے، ترجمان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہرجیم چینج سازش کے بعد آئین و جمہوریت بیزار ریاستی عناصر نے ملک و قوم کو آمریت کی زنجیروں میں جکڑ کر کرپٹ بھیڑیوں کے آگے پھینک دیا ہے، ترجمان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ مجرموں کی سرپرست یہی سوچ ہے جو پچھتر سال بعد بھی قوم کے پاں کی زنجیر اور ملک کی کسمپرسی، بیچارگی اور زوال کی بڑی وجہ ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان نے آج سے 27 برس قبل جرم اور ریاست کے مابین اسی اشتراکِ بد کیخلاف بے مثال سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے عمران خان کی قیادت میں آج قوم ملک کو سازش، طاقت اور چوروں، ٹھگوں، دھوکے بازوں اور بے حمیت مافیاز کے اشتراک سے فتح کرنے والی قوتوں کے سامنے شعور سے لیس ہوکر اپنے پورے قد سے کھڑی ہے، ترجمان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ قوم ریاست کی جانب سے گود میں لئے گئے اپنے اس مجرم کے خاطر خواہ استقبال کیلئے تیار ہے، قوم کو نسل در نسل لوٹنے والے جس مجرم کا احتساب کرنے میں عدالتیں ناکام رہیں، اس کا محاسبہ عوام کریں گے، وہ باحمیت قوم جس نے رجیم چینچ سازش کو بے پناہ وحشت و جبر کے باوجود قبول نہیں کیا وہ بدنامِ زمانہ لندن منصوبے اور اس کے شیطانی اہداف بھی قبول نہیں کرے گی، غیرسیاسی ترکیبوں اور غیراخلاقی و غیرجمہوری منصوبوں سے ظلم و جبر کے سلسلے کو دوام بخشنا ممکن نہیں، شفاف،آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کا فوری انعقاد ہی پاکستان کے مسائل کو حل کرسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان خوشحالی اور ترقی کی طرف آگے بڑھے گا،...

رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آج نئی امید کے ساتھ نوازشریف پاکستان آرہے ہیں ، پاکستان خوشحالی اور ترقی کی طرف آگے بڑھے گا۔ ہفتہ کو نواز شریف کی آمد سے قبل سابق وزیرداخلہ و لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پورا یقین ہے اللہ اپنے فضل و کرم سے پاکستان کے حالات کو بدلے گا، نوازشریف نظریہ بنیں گے،اس سے پہلے بھی وہ رول ادا کرتے رہے ہیں، پاکستان کے ایٹمی قوت بننے میں بھی نوازشریف کا کردار تھا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ 2013میں ملک دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے بحران میں پھنسا ہوا تھا، آج بھی ملک میں معاشی بحران ہے ، معاشی نقصان گزشتہ 16ماہ میں نہیں ہوا، معاشی تباہی گزشتہ پونے 4سال میں ہوچکی تھی، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایاہے، ہمیں یقین ہے نوازشریف پرفارمنس دکھائیں گے۔ رانا ثنااللہ کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی قیادت میں عزم وامید پریقین دلانے کا پروگرام بنایا ہے، آج پورے پاکستان سے ایک جم غفیر نوازشریف کے پروگرام کو چنیں گے اور تائید بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد پاکستان واپس آرہے ہیں، سابق وزیراعظم کے ہمراہ 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان آ رہے ہیں جبکہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلاو گھیرا وکیس، پولیس نے خدیجہ شاہ سے تفتیش...

پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور سے جلاو گھیرا وکے مقدمے میں خدیجہ شاہ سے تفتیش کے لیے اجازت مانگ لی۔ پولیس کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کرنی ہے، اجازت دی جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی، اس سے قبل خدیجہ شاہ کی عسکری ٹاور اور جناح ہاوس جلا وگھیرا وکیس میں ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حفیظ شیخ کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت بغیر کار...

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حفیظ شیخ کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کے خلاف نیب ریفرنس کراچی کی احتساب عدالت میں سماعت کے لئے دوبارہ مقرر کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں عدالت نے حفیظ شیخ کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملزمان کے خلاف ریفرنس بحال ہو چکا، حفیظ شیخ کے خلاف پورٹ قاسم سمیت دیگر پورٹس کے لئے سافٹ ویئر کی تیاری کی مد میں کرپشن کے ذریعے قومی خزانے کو 11.125 ملین ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔بعدازاں احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حفیظ شیخ کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوام نے موقع دیا تو پھر پاکستان کو معاشی طاق...

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عوام نے موقع دیا تو پھر پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پانامہ ایک ڈرامہ تھا، ایک بندے کو ملک پر مسلط کرنا تھا وہ کر دیا گیا، 24 ویں معیشت کو 47 ویں معیشت بنا کر ملک کا بیڑا غرق کیا گیا، معیشت کو ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے، کوئی جادو کی چھڑی نہیں جو گھماتے ہی پوری معیشت ٹھیک ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ن لیگ کو دوبارہ منتخب کیا تو ہمارا معاشی پلان وہی ہوگا جو ماضی میں تھا، ہمارے 16 ماہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے تھے، پچھلی حکومت ایک سو منزلہ عمارت میں آگ لگا گئی تھی، وہ آگ 98 ویں منزل تک پہنچ چکی تھی۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز تو پہلے ہی بری ہوچکی ہیں، نوازشریف کے کیس کے بھی اب تمام شواہد آچکے ہیں، نوازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمات تھے، انشا اللہ وہ بھی سرخرو ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پونے سے الاسکا اڑان بھرنے والی پرواز میں بم...

دہلی سے الاسکا اڑان بھرنے والی پرواز میں بم کی اطلاع پر پونے میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے،طیارے میں 185 افراد سوار تھے۔مسافرکی جانب سے دعوی کیا گیا کہ طیارے میں ایک بیگ رکھا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکرکا انتخابات،...

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے تیسری بار ووٹنگ بھی بے نتیجہ ختم ہوئی۔ ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار جم جارن کو مطلوبہ ووٹ نہ مل سکے۔ تیسری بار ووٹنگ میں جم جارڈن کو 194 ووٹ ملے جبکہ اسپیکر منتخب ہونے کے لیے 217 ووٹ درکار ہیں۔ تین بار مسلسل ناکام ہونے پر رپبلکن پارٹی نے جم جارڈن سے اسپیکر کے لیے نامزدگی واپس لے لی۔اگلے ہفتے پارٹی نئے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اومان میں 5.1 شدت زلزلے کے جھٹکے

اومان 5.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا،زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 10 بجے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلے کے بعد لوگ خوفزہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی کا تاحال اندازہ نہیں لگا یا جاسکا،،کسی جانی و مالی نقصان کی فی الوقت اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد سے کینیڈین وزیراعظم کی ٹیلی فو...

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی فونک گفتگو کی اور غزہ کی پٹی میں موجودہ کشیدگی کی صورت حال بارے تفصیلی بات چیت کی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماوں نے غزہ میں نہتے شہریوں پر حملے بند کرنے اور محصورین تک فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔ انہوں نے جنگ سے تباہ حال علاقے میں طبی ٹیموں کو رسائی دینے، زخمیوں کا علاج کرنے، ادویہ کی فراہمی اور غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرنے پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر بات کی۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام پر غزہ جنگ کے خطرناک اثرات سے بچنے کے لیے کشیدگی کو کم کرنے اور تشدد کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ ان کا ملک شہریوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری اور شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف فوجی کارروائیوں کو روکنے اور فلسطینی ریاست کے قیام سے دیرپا امن کے حصول کے لیے حالات پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت لاکھوں افراد کی زندگی مشکل بنا رہا ہے،...

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ بھارت لاکھوں افراد کی زندگی مشکل بنا رہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت سے اپنے 41 سفارت کاروں کو واپس بلانے کے بعد کینیڈین وزیراعطم جسٹن ٹروڈو نے جاری بیان میں کہا کہ کینیڈا کے سفارت کاروں کے خلاف بھارتی حکومت کے کریک ڈان سے لاکھوں افراد کی زندگی مشکل ہوجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے یک طرفہ طور پر کینیڈا کے سفارت کاروں کی حیثیت کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد کینیڈین حکومت نے اپنے ان 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ اور برطانیہ نے بھارت پر زور دیا وہ بھارت میں کینیڈا کی سفارتی موجودگی کو ختم نہ کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل پر حملہ حسابی مہم جوئی ، شکست دینگے...

حماس تحریک کیسربراہ خالد مشعل نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ ایک حسابی مہم جوئی ہے، اسرائیل کو شکست دینگے۔ العربیہ ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی تعداد کی تفصیلات صرف القسام بریگیڈز کے پاس موجود ہیں اورہمارے پاس کافی اسرائیلی فوجی قید ہیں جس پر ہم اپنے قیدیوں کیلئے مذاکرات کر سکتے ہیں۔ خالد مشعل نے کہا کہ ہم نے کچھ ملکوں کو سویلین یرغمالیوں کے حوالے کرنے کیلئے اپنی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے ۔ہم اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ اسرائیل کے زیر حراست اپنے تمام قیدیوں سے کرینگے۔ غزہ میں مزاحمت پر تنقید کرنے والی کوئی آواز نہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک متحد عرب اسلامی موقف ہو جو مغرب پر جنگ روکنے کیلئے دبا ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کہتا ہے کہ وہ حماس کو ختم کر دے گا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو گا۔ وہ ملک جنہوں نے ہمیں دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالا ہے، وہ تیسرے فریق کے ذریعے ہم سے رابطہ کر رہا ہے۔ خالد مشعل نے کہا کہ حماس اس بات کو قبول نہیں کرتی کہ امداد صرف جنوبی غزہ کی پٹی کے لوگوں تک محدود ہو۔ ہم غزہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہیں۔ اگر غزہ کے لوگوں کی نقل مکانی ہوتی ہے تو مصر اور اردن کو نقصان پہنچے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید...

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ، بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت مزید 19 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ غزہ پر اسرائیلی کی بمباری سے شہید ہونے والوں کی تعداد 4137 ہو گئی ہے جبکہ حماس کے حملوں میں اب تک 1400 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیل نے القدس اسپتال خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی۔دوسری جانب اسرائیل میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے رفح کراسنگ کھولی جائے گی۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کراسنگ کھلنے سے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے متاثر فلسطینوں تک امداد پہنچانے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔ رفح کراسنگ اسرائیل سے کھانے پینے اور ضرورت کی دیگر اشیا غزہ پہنچانے کا واحد ذریعہ ہے۔ اسرائیل کی جانب سے رفح کراسنگ بند کرنے کے بعد غزہ میں کھانے پینے کی اشیا، دواں اور دیگر ضروریات زندگی کی شدید قلت ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چکن کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے خوش آئند اثرات آنا شروع ہوگئے،مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 35 اعشاریہ 45 فیصد کی سطح پر آگئی، رواں ہفتے ملک بھر میں 24 اشیا ضروریہ کی قیمتیں کم ہو گئیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نے مہنگائی کا زور توڑ دیا،مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 70 فیصد کی کمی ہو گئی،ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 35 اعشاریہ 45 فیصد کی سطح پر آگئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ملک بھر میں 24 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ14 اشیا مہنگی،13 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر تک کمی کے بعد چکن فی کلو 20 روپے 6 پیسے پیاز 9 روپے 48 پیسے دال مسور 11 روپے 3 پیسے سستے ہوئے ساتھ ہی چائے کی پتی مصالحہ جات چاولوں کی قیمت بھی کم ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے انڈے، مٹن،بیف سمیت 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں