• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین-بیجنگ-وانگ یی-روسی وزیر خارجہ- ملاقات

چین کے وزیر خارجہ اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے بیجنگ میں دیاؤ یوتائی سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ہان ژینگ-برطانیہ-ٹونی بلیئر-ملاقات

چین کے نائب صدرہان ژینگ بیجنگ میں سابق برطانوی وزیر اعظم اورلیبرپارٹی کے سابق رہنما ٹونی بلیئرسےملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین-بیجنگ-وانگ یی-ترکمان نائب وزیراعظم -ملاق...

چینی وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی بیجنگ میں دیاویوتائی سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ترکمانستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین-بیجنگ-بیلٹ اینڈ روڈ فورم-میڈیا سینٹر-چین...

 بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے میڈیا سنٹر میں ایک غیر ملکی رپورٹر ثقافتی ورثہ انٹرایکٹو نمائش کے علاقے میں جِنگ تائی لان کلوئی سون بنانا سیکھ رہا ہے۔(شِنہوا)

بی آر آئی وقت کے تقاضوں کو پورا کررہاہے:اری...

اسمارا(شِنہوا) اریٹیریا کے ایک اعلی سرکاری عہدیدارنے کہا ہے کہ چین کی طرف سے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ  (بی آر آئی) ایک بڑا عالمی اقدام ہے جو "وقت کے تقاضوں  کو پورا کررہاہے" ۔

اریٹیریا کے وزیر اطلاعات یمانی گیبریمسکل نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب بی آر آئی کی بات آتی ہے، تو آپ مختلف منصوبوں اور پروگرامز کا تصور کر سکتے ہیں جو وقت کی ضروریات کے مطابق ہیں" ۔

چین کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافہ کرتے ہوئے بحیرہ احمر کے اس ملک نے نومبر 2021 میں چین کے ساتھ اس منصوبے میں شامل ہونے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

گیبریمسکل  نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت تعاون دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ  نا صرف موجودہ تعلقات میں اضافہ کرے گا بلکہ یہ وہ رشتہ ہے جو پچھلی تین دہائیوں سے پروان چڑھ رہا ہے اور یہ جاری رہے گا۔"

چین کے پہلے انسان بردار خلائی مشن کی 20سالگر...

بیجنگ (شِنہوا) خلا میں جانے والے چین کے پہلے خلاباز یانگ لیوئی کی اجازت سے بیجنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پریس (بی ایس ٹی پی) نے ملک کے پہلے انسان کے خلائی سفر کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر تصویری کتاب "فرسٹ مین" شائع کی ہے۔

کتاب میں اکتوبر 2003 میں یانگ کی تاریخی پرواز کے پورے عمل کو تصویری شکل میں بیان کیا گیا ہے، جس میں خلا میں روانگی، مدار کے اندر پرواز اور شینژو -5 خلائی جہاز کی زمین پر واپسی کو واضح تصویروں کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ کتاب سائنس پبلشرز کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ یانگ لیوئی اور شینژو -5 مشن کی کہانی کو قارئین کے سامنے پیش کریں، جس سے وہ چینی خلائی ہیرو کو بہتر طور پر جان سکیں گے۔

تصویری کتاب کا مواد یانگ کی خود نوشت "لانگ مارچ ٹو اسپیس" پر مبنی ہے جو 2010 میں شائع ہوئی تھی۔ کتاب کے مواد کا کچھ حصہ 2021 میں ملک کے مڈل اسکول کی نصابی کتاب میں شامل کیا گیا تھا، جو جلد ہی سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر ایک ٹرینڈنگ موضوع بن گیا تھا۔

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس کی غزہ میں اسرائیل کے ساتھ عارضی جنگ بن...

غزہ(شِنہوا)فلسطینی تنظیم حماس نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں پانچ گھنٹے کی جنگ بندی ہو گی تاکہ مصر کو ساحلی علاقے میں انسانی امداد بھیجنے کی اجازت دی جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق جنگ بندی کے تحت غزہ اور مصر کے درمیان واحد رفح  سرحدی راہداری  کو دوبارہ کھول دیا جائے گا تاکہ غزہ میں انسانی امداد کے داخلے اور شورش زدہ علاقے سے غیر ملکیوں کے انخلاء کی اجازت دی جا سکے۔

غزہ میں حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ہمیں کسی فریق کی طرف سے یہ اطلاع نہیں دی گئی کہ غزہ میں آئندہ گھنٹوں میں جنگ بندی ہو جائے گی۔

رفح میں شِنہوا کے نمائندے نے تصدیق کی کہ سرحدی راہداری بدستور بند ہے جو جلددوبارہ کھلنے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بھی غیر ملکیوں کے انخلاء کے لیے غزہ میں جنگ بندی یا انسانی امداد کے حوالے سے کسی معاہدے تک پہنچنے کی تردید کی۔

اسرائیل نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران غزہ پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا جس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی کی ایک دہائی:چینی صدر کا عالمی چیل...

بیجنگ(شِنہوا) وبا کے بعد 2023 کے دوران سفارتی سرگرمیوں میں ہلچل دیکھی گئی  جس سے مغربی میڈیا یہ کہنے پر مجبور ہوگیا تھا کہ  تمام راستے بیجنگ کی طرف جارہے ہیں۔

زیادہ دور کی بات نہیں۔ رواں ہفتے، 140 سے زائد ممالک کے نمائندے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کے تحت  ایک اعلیٰ سطحی فورم میں شرکت کے لیے چینی دارالحکومت میں اکٹھے ہوں گے۔

2013 میں، چینی صدر شی جن پھنگ نے سلک روڈ اکنامک بیلٹ اور 21ویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ کی تعمیر کی تجویز پیش کی تھی جو بعدازاں پچھلی دہائی میں عالمی تعاون کے لیے صدر شی کے مجوزہ بی آر آئی منصوبے کے نام سے معروف ہوئے۔

یہ منصوبہ تاریخی شاہراہ ریشم کے تصور سے مستعار لیا گیا ہے، جہاں اونٹوں کے قافلے اور تجارتی کارواں مشرق اور مغرب کے درمیان سامان اور خیالات کے تبادلے کو فروغ دیتے تھے۔

پہلی بار بی آر آئی کی نقاب کشائی کے وقت یورپ قرضوں اور مالیاتی بحرانوں کی وجہ سے کساد بازاری سے دوچار تھا، جب کہ امریکہ مالیاتی بحران کے بعد کی مشکلات اور افغانستان میں جنگ کی پیچیدگیوں سے گزر رہا تھا۔

بی آر آئی کو دنیا کو درپیش سنگین چیلنجزسے نمٹنے کے لیے صدر شی جن پھنگ کے ردعمل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ عالمی ترقی کو نئے محرکات کی ضرورت ہے، ترقی کو زیادہ جامع اور متوازن ہونے کے ساتھ  امیر اور غریب کے درمیان فرق کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر شی  کی خواہش ایک ایسا پلیٹ فارم قائم کرنا تھا جو زیادہ سے زیادہ عالمی رابطوں کو آسان بنائے،جس کی تصدیق ان کے ان الفاظ سے ہوتی ہے کہ "کسی ایک ملک کے لیے اکیلے آگے بڑھنا یا دنیا کو درپیش مسائل کو حل کرنا مشکل ہے۔"

قدیم شاہراہ ریشم کی تاریخی علامت کا استعمال کرتے ہوئے، بی آر آئی دنیا بھر میں رابطوں کے ایک چیمپیئن کی حیثیت سے شریک ممالک کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط کررہا ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران، چین نے 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 200 سے زائد بی آر آئی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ منصوبے کے تحت 3ہزار سے زائد تعاون کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

چین میں ہانگژو ایشین پیرا گیمز ویلج کا افتتا...

ہانگژو(شِنہوا)چین میں ہانگژو ایشین پیرا گیمز ویلج کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ساتھ چینی وفد کے لیے استقبالیہ  تقریب پیر کو منعقد ہوئی۔

تقریباً ایک ہفتے کی کوشش کے بعد ایشین گیمز ولیج کو ایشین پیرا گیمز ولیج میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے رہائشیوں کی پہلی کھیپ کا خیر مقدم کیا جا سکے۔

3 لاکھ 25 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط اس ویلج کو ہانگژو ایشین گیمز کے میڈیا ویلج سے  تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں ایشین پیرا گیمز کے دوران وفود کے لیے3 ہزار 446کمرے میسر ہوں گے۔

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نائب صدر کا چین اور برطانیہ کے درمیان...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے پیر کو بیجنگ میں سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے چین اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعاون پر زور دیا۔

ہان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور بڑی عالمی معیشتوں کی حیثیت سے چین اور برطانیہ نے کثیرالجہتی، اقتصادی عالمگیریت اور آزاد تجارت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے  تعاون کیا اور اسے فروغ دیتے ہوئے فائدہ اٹھایا۔

بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام کے عوامل کے پس منظر میں چین اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعاون نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

ہان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے پاس صاف توانائی، بائیو میڈیسن، فنانس، تعلیم، عوامی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعاون کی وسیع گنجائش ہے۔ دونوں ممالک کو بین الاقوامی امور میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، مشترکہ طور پر موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کے چیلنجز کا مقابلہ اور عالمی امن و سلامتی کا تحفظ کرنا چاہیے۔

لیبر پارٹی کے سابق رہنما بلیئر نے کہا کہ آج دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چین کی ایک اہم بین الاقوامی حیثیت ہے، اور برطانیہ اور چین کے لیے دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے۔

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کا بینک آف...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے بینک آف چائنہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابق چیئرمین لیو لیانگی کو رشوت خوری اور غیر قانونی قرض جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایس پی پی نے پیر کو کہا نگرانی کے قومی کمیشن کی طرف سے تحقیقات کے اختتام کے بعد کیس کی مزید جانچ پڑتال کے لیے پروکیوریٹری حکام کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

 کیس کی مزید کارروائی جاری ہے۔

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی دیوارعظیم کے ساتھ کھنڈرات سے قدیم اسل...

بیجنگ (شِنہوا) چینی ماہرین آثار قدیمہ نے بیجنگ میں یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی بادالنگ دیوارعظیم کے مغربی حصے میں ایک عمارت کے کھنڈرات سے پتھر سے بنے قدیم 59 دستی بم دریافت کئے ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ کا خیال تھا کہ یہ عمارت عظیم دیوار کے ساتھ ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے کا گودام تھا۔

میونسپل انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کے محقق شانگ ہینگ نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ اس طرح کے ہتھیاروں کا ذخیرہ عظیم دیوار کے ساتھ دریافت ہوا ہے جس نے ہمارے سابقہ تصورات کو تبدیل کردیا ہے۔

اس سے قبل، ماہرین آثار قدیمہ کو 400 سے زیادہ اس سے ملتے جلتے پتھر کے دستی بم ملے تھے، جو قدیم دستی بموں کا ایک قدیم ایڈیشن تھا، جو منگ عہد (1368-1644) کے دوران عظیم دیوار کے محافظوں کے لیے ایک عام ہتھیار تھا۔

شانگ نے وضاحت کی کہ ان بظاہر غیرقابل ذکر پتھروں میں بارود بھرنے کے لیے مرکز میں گول سوراخ ہوتا ہے۔ بارود  بھرنے کے بعد، انہیں باہر پھینکا جا سکتا تھا، جو نہ صرف دشمن کو نشانہ بنا سکتا تھے بلکہ دشمن کو شکست دینے کے لیے دھماکے کا باعث بھی بنتے تھے۔

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے تبت خودمختار علاقے کے تمام شہروں میں...

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی تبت خود مختار علاقے نے نگاری پریفیکچر کے گوگمو ٹاؤن شپ میں فائیو جی بیس سٹیشن کے کام فعال ہونے کے بعد تمام قصبوں میں فائیونیٹ ورک کوریج حاصل کر لی ہے۔

علاقائی مواصلاتی انتظامیہ نے پیر کو کہا کہ تبت نے فائیو جی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں 3 ارب 20 کروڑ یوآن (تقریباً44 کروڑ 57 لاکھ ڈالر) کی سرمایہ کاری کی ہے۔ مجموعی طور پر 8 ہزار 710 فائیو جی بیس اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جو18 لاکھ 40 ہزار صارفین کو فائیو جی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ خطے میں ہر 10 ہزار افراد کے لیے 23 فائیو جی بیس سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جو قومی اوسط سطح کے مطابق ہیں۔

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-لاؤس، چین-ویتنام روٹس پرکولڈ چین ٹرین سر...

کنمنگ(شِنہوا) چین-لاؤس، چین-ویتنام روٹس پر بین الاقوامی کولڈ چین ٹرین سروسز کا آغاز کردیا گیا ہے اور پیر کی صبح پھلوں اور سبزیوں سے لدی  دوکولڈ چین مال بردار ٹرینیں چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان سے لاؤس اور ویتنام کے لیے روانہ ہوئیں۔

دونوں ٹرینیں جو یوننان کی یوشی سٹی کے یان ہی اسٹیشن سے روانہ ہوئیں  تقریباً ایک دن کے سفر کے بعد لاؤس کے دارالحکومت وینتیانے اور ویتنامی شہر لاؤ کائی تک پہنچنے کی توقع ہے۔

فی الحال، چین-لاؤس بین الاقوامی کولڈ چین فریٹ ٹرین سروس کے لیے یوننان کے شہر کنمنگ سے وینتیانے کے لیے روزانہ ایک ٹرین چلے گی، جب کہ کنمنگ اور لاؤ کائی کے درمیان ہفتے میں ایک ٹرین چلا کرے گی۔ سروس آپریٹر، چائنہ ریلوے کنمنگ بیورو گروپ کمپنی، نے کہا کہ سروس کی نقل و حمل کی فریکوئنسی کو مستقبل میں صارفین کی ضروریات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

پاکستانی وزیراعظم تیسرےبیلٹ اینڈ روڈ فورم بر...

بیجنگ(شِنہوا)پاکستان کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لیے پیر کو بیجنگ پہنچ گئے۔

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ کا غزہ تک انسانی بنیاد...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ تک فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی رسائی اور حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی پر زور دیاہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس ڈرامائی لمحے میں جہاں ہم مشرق وسطیٰ میں گہری کھائی کے دہانے پر ہیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے یہ میرا فرض ہے کہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دو مضبوط اپیلیں کروں۔

انہوں نے کہا کہ حماس کی طرف سے یرغمالیوں کو غیر مشروط طور پرفوری رہا کیا جانا چاہیے جبکہ اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کے لیے انسانی امداد اور کارکنوں کے لیے فوری اور بلا رکاوٹ رسائی دینی چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ دونوں مقاصد جائز ہیں اور ان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پاس خوراک، پانی،غیرغذائی اشیاء،طبی سامان اور ایندھن کا ذخیرہ موجود ہے جو مصر، اردن، مغربی کنارے اور اسرائیل میں موجود ہے۔ یہ سامان چند گھنٹوں میں بھیجا جاسکتا ہے۔

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی ترقی پذیر ممالک کو خوشحالی کے نئے...

بیجنگ(شِنہوا) برطانوی اسکالر مارٹن جیکس نے کہا ہے کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) عالمی ایجنڈے کو تبدیل  کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کو خوشحالی کے نئے مواقع پیش کر رہا ہے۔ شِنہوا کے چائنہ چیٹ شو کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، جیکس نے بی آر آئی کو ایک عظیم منصوبہ، پرعزم بیانیہ اور چینی تاریخ کا عکس قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عظیم الشان منصوبہ چین کے ایک عظیم قوم کے طور پر اپنی تاریخ کی جانب سب کو متوجہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر سوچنے کی اس کی بے مثال صلاحیت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ کوئی دوسرا ملک اس جیسا کچھ نہیں سوچ  سکتا لیکن چین نے اس عظیم سوچ کا مظاہرہ کیا۔ بی آر آئی کا آغاز چین نے 2013 میں قدیم شاہراہ ریشم کے تجارتی راستوں پر اور اس سے آگے ایشیا کو یورپ اور افریقہ سے جوڑنے والے تجارتی اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورکس کی تعمیر کے لیے کیا تھا۔ رواں سال اس کی 10 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، اور  تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون 17 سے 18 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ جیکس نے  کہا کہ ایک نئے عالمی ماڈل کے لیے چین کا پرجوش وژن بھی خود ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر اس کی شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔

ترقی پذیر ممالک، جو دنیا کی تقریباً 85 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں، 1970 کی دہائی میں عالمی جی ڈی پی کا صرف ایک تہائی حصہ تھے۔ آج یہ تناسب 60 فیصد تک پہنچ گیا ہے اور بی آر آئی نے اس تبدیلی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کی ہنگری کے وزیر اعظم وکٹراو...

بیجنگ(شِنہوا)  چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے پیر کو بیجنگ میں ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم لی نے کہا کہ چین اور ہنگری کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون سے حالیہ سالوں میں مفید نتائج حاصل  ہوئے ہیں اور اس سے نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اچھی مثال قائم ہوئی ہے۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو ہنگری کی "مشرق کی طرف کھلنے " کی پالیسی کے ساتھ زیادہ ہم آہنگ بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، مالیات اور دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو مسلسل فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔ لی نے کہا کہ چین بوڈاپیسٹ-بلغراد ریلوے منصوبے پر کام کو تیز کرے گا اور نئی توانائی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں جدید تعاون کو فروغ دے گا۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین ہنگری کے ساتھ مل کر عالمی گورننس کو مزید منصفانہ اور شفاف بنانے کا خواہاں ہے اور یہ کہ چین کی ترقی چیلنج کے بجائے ایک موقع اور یورپ کے لیے خطرے کی بجائے ایک محرک قوت ہے۔

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ستمبر میں چین کے بجلی کے استعمال میں 9.9 فیص...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اقتصادی سرگرمیوں کا ایک اہم اشاریے کے طور پر بجلی کی کھپت میں ستمبر میں مستحکم توسیع  کا رجحان جاری رہا۔

چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے پیر کو جاری اعداد و شمارکے مطابق بجلی کا استعمال گزشتہ سال کی نسبت 9.9 فیصد بڑھ کر گزشتہ ماہ 781.1 ارب  کلوواٹ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

بنیادی صنعتوں کی طرف سے بجلی کی کھپت میں گزشتہ سال کی نسبت 8.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دوسرے اور تیسرے درجے کے شعبوں میں بجلی کی کھپت میں بالترتیب 8.7 فیصد اور 16.9 فیصد اضافہ ہوا۔

انتظامیہ نے کہا کہ رہائشی عمارتوں میں بجلی کا استعمال گزشتہ سال کی نسبت ستمبر میں 6.6 فیصد کے اضافے کے ساتھ  103.5 ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی ت...

تہران(شِنہوا)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) تجارت کو فروغ دینے اور اپنے راستے پر موجود ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات ایرانی دارالحکومت تہران میں پیر کے روز ہفتہ وار پریس کانفرنس میں 17 اور 18 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم اور بی آر آئی کی 10ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

2013 میں تجویز کردہ اس اقدام کا مقصد قدیم شاہراہ ریشم کے راستوں پر اور اس سے آگے تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورکس تعمیر کرنا ہے۔ یہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ اور اکیسویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ پر مشتمل ہے۔

کنعانی نے کہا کہ ایران نے بی آرآئی کا خیرمقدم کیا ہے اور اس پر عمل درآمد میں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کے اقدامات مشترکہ علاقائی اور عالمی مفادات پر مبنی ہوتے ہیں اور شریک ممالک اور شراکت داروں کے مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں ایران کے چین کے ساتھ اچھے روابط وتبادلوں کی فضا قائم ہے۔

تہران کے میئر علیرضا زکانی اس فورم میں شرکت کریں گے۔

چینی صدر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ بدھ کو بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور کلیدی خطاب بھی کریں گے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا خطاب  چائنہ میڈیا گروپ اور شِنہوانیٹ پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

چینی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پیر کو بیجنگ میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات بیجنگ میں منگل اور بدھ کو ہونے والے بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے پہلے ہوئی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ،  وانگ نے کہا کہ  روں سال جو صدر شی جن پھنگ کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی 10ویں سالگرہ ہے، ماضی کو مستقبل سے جوڑنے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اس منصوبے میں فعال شرکت جاری رکھنے پر روس کا خیر مقدم کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ چین روسی صدر ولادیمیر پیوتن کی طرف سے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے لیے بھرپور تعریف اور حمایت  کوسراہتاہے۔ 

اس موقع پر لاوروف نے کہا کہ روس اور چین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ دینے میں ایک بہتر رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ توقع ہے کہ چین کے ساتھ قریبی سٹریٹجک رابطے کو برقرار رکھتے ہوئے ہر سطح پر عملی تعاون کوفروغ دیا جائے گا۔

فورم کی کامیابی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لاوروف کا کہنا تھا کہ صدر پیوتن چین میں صدر شی جن پھنگ سے ملاقات اور فورم میں شرکت کے انتہائی منتظر ہیں۔

ایکواڈور انتخابات میں 35سالہ ڈینیئل نوبوا کا...

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صدارتی انتخابات میں پینتیس سالہ ڈینیئل نوبوا کامیاب ہو گئے ہیں، غیر سرکاری نتائج کے مطابق، قومی جمہوری تحریک کے امیدوار ڈینیئل نوبوا کو 52.28فیصد جبکہ بائیں بازو کی عوامی انقلاب کی امیدواتر لوئزا گونزالیز کو 47.72فیصد ووٹ ملے ہیں،کامیاب امیدوار نوبوا نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ملک کو ایک نئی راہ پر گامزن کرنیکی کوشش کرین گے،ایک نئی امید جنم لے رہی ہے ،کل سے ہماری جمہوریت کا نیا صدر ڈینیئل نوبووا قلمدان سنبھال رہا ہے،گونزالیز نے انتخابی نتائج کے بعد اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہوریت کی جیت ہوئی، میں نوبووا کو مبارک باد دیتی ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 30ہزار سے زائد...

مصر میں فلسطینی سفیر دیاب اللوح نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 30ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔ 12لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہیں اور 14سے زیادہ ہسپتال ملیامیٹ کر دیے گئے ہیں،قاہرہ میں اسرائیلی حملوں میں پیشرفت سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیاب اللوح نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال بہت سنگین ہے ۔ ہمارے پاس مرنے والوں کی لاشوں کو دفنانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو غزہ میں زمینی مداخلت اور مزید قتل و غارت گری مچانے سے گریز کرنے کے حوالے سے بھی خبردار کیا،فلسطینی سفیر نے غزہ کی پٹی کو خوراک اور طبی سامان کی فراہمی اور امداد کے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریوں کو فوری اور فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کے بعد مصر او...

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد مصر اور اردن کے رہنمائوں سے ملاقاتیں، اسرائیل فلسطین معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی عرب کے بعد انٹونی بلنکن مصر پہنچے جہاں انہوں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی،امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر مصری صدر نے غزہ کی سویلین آبادی پر اسرائیلی بمباری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دفاع سے کافی آگے بڑھ چکا ہے اب وہ اجتماعی سزا پر اتر آیا ہے،مصری صدر سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اردن پہنچے جہاں انہوں نے اردن کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کی، وہ دوبارہ اسرائیل کا دورہ بھی کریں گے۔دوسری جانب امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینی وقار، تحفظ اور سلامتی کے حقدار ہیں، اسرائیل کو شہریوں کیلئے خوراک، پانی اور تحفظ کا احترام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں ایران کے براہ راست ملوث ہونے کا امکان نظر انداز نہیں کر سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینیوں ک...

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکلنے کی اسرائیل کی وارننگ کو "جبری بے دخلی" قرار دے دیا،اسرائیلی وارننگ کو انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ فلسطینیوں کو شمالی غزہ سے نکل کر جنوبی غزہ جانے کی اسرائیلی فوج کی ہدایت مثر وارننگ نہیں جبری بے دخلی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ سے متعلق پوسٹ پر انسٹاگرام نے عالمی ایوا...

غزہ جنگ سے متعلق اسٹوری پوسٹ کرنے پر انسٹا گرام نے بین الاقوامی انویسٹی گیٹیو رپورٹنگ کیلئے 2022میں پولیٹزر پرائز جیتنے والی نامور امریکی صحافی عظمت خان کا اکائونٹ بلاک کردیا،خاتون امریکی صحافی عظمت خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر غزہ جنگ کے بارے میں اسٹوری پوسٹ کرنے کے بعد ان کے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیڈو پابندی لگا دی گئی یعنی انہیں بتائے بغیر ان کا اکاونٹ بلاک کر دیا گیا ہے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کے کئی ساتھیوں اور صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی شیڈوپابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔عظمت خان کا کہنا تھا کہ یہ باوثوق صحافت اور انفارمیشن کے آزادانہ بہاو پر غیر معمولی حملہ ہے۔بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ خاتون صحافی نے مزید کہا ہے کہ غزہ پٹی میں صحافیوں کی ہلاکتوں، انٹرنیٹ اور بجلی کی بندش وغیرہ کی وجہ سے پہلے ہی آن گراونڈ انفارمیشن کا حصول مشکل ہو رہا ہے اور اب شیڈو پابندیوں کی وجہ سے غزہ جنگ میں آزادیِ صحافت پر پریشان کن سوالات اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔عظمت خان کے اِس انکشاف کے جواب میں ایک اور انویسٹی گیٹیو صحافی ایلے ساندرو ایکورسی نے کہا کہ انسٹاگرام اور فیس بک پر شیڈو پابندی سے غزہ جنگ کی ویڈیوز اور تصاویر کا قیمتی ڈیٹا بھی بلاک کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہماری دعائیں بمباری کا نشانہ بننے والے غزہ ک...

فرانس سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کریم بینزیما نے بھی اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینی عوام کے حق میں بیان جاری کیا ہے،فرانس سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کریم بیزیما نے بھی فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے،کریم بینزیما نے ایکس پر لکھا ہماری دعائیں غزہ کے مقامی لوگوں کیلئے ہیں جو ایک بار پھر ناانصاف بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جس سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگ...

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی،صدر جو بائیڈن نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ کا دوبارہ محاصرہ کیا تویہ اس کی بڑی غلطی ہوگی۔ حماس کا مکمل خاتمہ اور فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنا ضروری ہے،امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ حماس اور دیگر عناصر فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتیں، اسرائیل سے یرغمال بنائے گئے 13امریکیوں کی رہائی کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، ان امریکیوں کو مبینہ طورپر حماس نے یرغمال بنایا ہے،صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا کہ ایران کی تنظیم حزب اللہ فلسطین میں جاری تنازع میں داخل نہ ہو اور نہ ہی اسے مزید بڑھاوا دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کی غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر...

اسرائیل نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی تردید کر دی ہے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلا کے بدلے غزہ میں فی الحال کوئی انسانی امداد اور جنگ بندی نہیں کی اور نہ ہی ان کا رفاح بارڈر کھولنے کا کوئی ارادہ ہے ،اس سے قبل مصر کے سیکیورٹی ذرائع نے جنوبی غزہ میں صبح 6بجے سے سیز فائر کے لیے امریکا، اسرائیل اور مصر کے درمیان اتفاق ہونے کا دعوی کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کو خالی کرنے کا...

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کو خالی کرنے کا حکم محصور پٹی کے ہسپتالوں میں زیرعلاج انکیوبیٹرز میں موجود بچوں سمیت 2ہزار سے زائد زخمی فلسطینیوں کے لیے سزائے موت ثابت ہو سکتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق اسرائیل نے 42کلومیٹر طویل علاقے میں شمالی آبادی کو حکم دیا ہے کہ وہ متوقع زمینی حملے سے پہلے جنوب کی طرف چلے جائیں، انسانی حقوق کی بعض تنظیموں کے مطابق یہ اقدام جبری منتقلی کے جنگی جرم کے مترادف ہوسکتا ہے، اس حکم سے 20لاکھ سے زائد افراد کی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جو پہلے ہی اسرائیل کے مکمل محاصرے میں مشکلات کا شکار ہیں۔انخلا زون میں موجود ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ مریضوں کو محفوظ طریقے سے منتقل نہیں کر سکتے لہذا انہوں نے ان کی دیکھ بھال کے لیے وہاں رہنے کا فیصلہ کیا ہے،عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ صحت کی سہولیات پر جہاں پہلے ہی گنجائش سے زیادہ دبا ہے اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کو برداشت نہیں کر سکتے ، وہیں 2ہزار سے زائد زخمیوں کو جنوبی غزہ منتقل کرنے پر مجبور کرناموت کی سزا کے مترادف ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شکاگو ، اسرائیل اور حماس کی جنگ کا ردعمل ، 6...

امریکی شہر شکاگو میں ایک عمر رسیدہ شخص نے اسرائیل اور حماس کی جنگ کے ردعمل میں 6سالہ مسلمان بچے کو چاقو کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا جبکہ حملے میں اس کی والدہ کو بھی زخمی کردیا گیا ، شکاگو پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ شکاگو سے تقریبا 64کلومیٹر (40میل)جنوب مغرب میں پلین فیلڈ ٹائون شپ میں ایک عمر رسیدہ شخص نے 6سالہ فلسطینی بچے ودیہ الفیوم کو فوجی طرز کے چاقو سے 7انچ (18سینٹی میٹر)سیرٹ بلیڈ سے 26بار وار کر کے قتل جبکہ اس کی32سالہ والدہ حنان شاہین کو شدید زخمی کر دیا ہے،زخمی خاتون کی ایمرجنسی سروس پر شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 71سالہ جوزف زوبا نامی شخص کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو ملزم زوبا گھر کے باہر زمین پر بیٹھا ہوا تھا جس کی پیشانی پر زخم تھا جبکہ مقتول اور متاثرہ خاتون اپنے بیڈ روم میں تھے،انہوں نے کہا کہ ملزم کو پولیس سٹیشن منتقل کرنے سے پہلے علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا،کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر)شکاگو کے دفتر کے سربراہ احمد ریحاب نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم نے واردات سے قبل کرایہ داروں کے دروازے پر دستک دی اور بچے کا گلا دبا کر مارنے کی کوشش کی ، اس کا کہنا تھا کہ تم مسلمانوں کو مر جانا چاہیے اسی دوران خاتون قاتل سے اپنے بچے کو چھڑانے کے دوران 911کو کال کرنے میں کامیاب رہی ،سی اے آئی آر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ سیاستدانوں، میڈیا آئوٹ لیٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پھیلائی جانے والی اسلامو فوبک بیان بازی اور فلسطینی مخالف نسل پرستی کو روکنا چاہیے،انہوں نے خبردار کیا کہ اطلاعات کے مطابق مسلمانوں کو دی جانے والی دھمکیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہمیں چوکنا رہنا ہوگا ،پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں ملوث جوزف زوبا نامی شخص پر نفرت پر مبنی جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین میں صورتحال بگڑی تو ایران خاموش تماشا...

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین میں صورتحال بگڑی تو ایران خاموش تماشائی نہیں رہے گا،ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل امریکی سہارے پر کھڑا ہے، ایک ہفتے کی جنگ نے بتادیا کہ اسرائیل یہ جنگ نہیں جیت سکتا، ہم نے جنگ میں حصہ لیا تو اسرائیل کے ایوان لرز اٹھیں گے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ ابھی کئی صیہونی بستیاں القسام کی گرفت میں ہیں، اسرائیل نے اپنا راستہ نہ بدلا تو مزاحمتی تحریکیں خطے کا نقشہ بدل دیں گی۔انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کا دائرہ وسیع ہوا تو امریکا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا، اسرائیل کیلئے آنے والے گھنٹوں میں صورتحال بہتر کرنے کا ایک موقع ہے،قبل ازیں دوحا میں ایرانی وزیر خارجہ نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات کی ، ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملہ کیا تو کوئی صورت حال قابو کرنے کی ضمانت نہیں دے سکے گا،ملاقات کے دوران غزہ میں پانی، خوراک اورادویات کی سپلائی بند کرنے پر اظہار افسوس کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ سے بھی ملاقات کی ، انہوں نے کہا کہ ایران فلسطینی قوم کی حمایت کے اصولوں اور اقدار سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔ملاقات میں حماس کے سربراہ نیاسلامی تعاون تنظیم کے اعلی حکام کے اجلاس کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ مسلم دنیا فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی...

تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون بیجنگ میں 17 سے 18 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ستمبر میں لاجسٹک شعبے میں استحکام رہا

چین کے لاجسٹک شعبے نے ستمبر کے دوران مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ معاون پالیسی اور مارکیٹ کی بڑھتی طلب اور توقعات تھیں۔ چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ملک کی لاجسٹک مارکیٹ کی کارکردگی کو جانچنے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 53.5 فیصد رہا جو اگست سے 3.2 فیصد زائد ہے۔ انڈیکس کی 50 سے اوپر کی ریڈنگ توسیع جبکہ 50 سے نیچے ریڈنگ سکڑا کو ظاہر کرتی ہے۔ چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے چیف اکانومسٹ ہی ہوئی نے پالیسی مراعات کے اثرات اور مارکیٹ کی طلب و توقعات میں بتدریج بحالی کو اس اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں لاجسٹکس شعبے میں پائیدار بحالی کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شی آن میں 9 واں شاہراہ ریشم بین الاقوامی فنو...

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں 9 واں شاہراہ ریشم بین الاقوامی فنون میلہ شروع ہوگیا جو 29 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس فنون میلے میں 90 سے زائد ممالک اور خطوں کے فنکار شرکت کررہے ہیں۔ اس کا موضوع " شاہراہ ریشم کا ایک نیا باب، روشن مستقبل کے بہتر دن" ہے۔ میلے میں افتتاحی اور اختتامی تقریبات، شوز اور نمائشوں سمیت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ پہلا شاہراہ ریشم بین الاقوامی فنون میلہ 2014 میں منعقد ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوسٹ گارڈز کی سمندر میں کارروائی، اسپیڈبوٹ س...

پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمندر میں ایک کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے جیوانی سے سمندر کے ذریعے منشیات اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ سے منشیات کی کھیپ برآمد کرلی۔ ملزمان پاکستان کوسٹ گارڈز (پی سی جی) کی بوٹ کو دیکھ کر اپنی اسپیڈ بوٹ سمندر کے کنارے چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جس کی چیکنگ کے دوران833کلوگرام اعلی کو ا لٹی کی چرس اور 42کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 20.86 ملین ڈالر (تقریبا 5 ارب روپے سے زائد) بتائی جاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ بشمول منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کر تی رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پٹرول ، ڈیزل پر ٹیکس اور مارجن میں پھر اضافہ...

حکومت نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز اور مارجن بڑھا دیئے۔ دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے لیوی کی شرح 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ پٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول پر فی لیٹر مارجن 7.41 روپے مقرر کر دیا گیا، پٹرول پر ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے بڑھا دیا گیا، اضافے کے بعد ڈیلر مارجن 8 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ڈیزل پر لیوی کی شرح پچپن روپے فی لیٹر اور پٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح آئی ایم ایف سے طے شرائط پر بڑھائی جا رہی ہے۔ خیال رہے او ایم سی اور ڈیلرز مارجن 16 ستمبر اور یکم اکتوبر کو بھی بڑھایا جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جیل ٹرائل کیخلاف شاہ محمود قریشی کی اسلام آب...

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی جیل ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ شاہ محمود قریشی نے عدالت سے 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے اور آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکے، بغیر کسی نوٹیفیکیشن کے میرا جیل ٹرائل جاری ہے لہذا عدالت جیل ٹرائل سے روک کر اوپن ٹرائل کی ہدایت کرے۔ شاہ محمود قریشی نے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ اسد کے ذریعے درخواست دائر کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معیشت بہتر ہونے سے پاکستان میں برطانوی سرمای...

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے انتخابات اور معیشت میں بہتری آنے کے تقریبا 6 ماہ بعد پاکستان میں برطانوی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فارما سیکٹر کی لسٹڈ کمپنی ہیلیون پاکستان لمیٹڈ کے نئے سرمایہ کاری منصوبے پر گھنٹی بجاکر کاروبار کے آغاز کی تقریب سے خطاب اور میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ٹیکنالوجی کے شعبے میں پوٹینشل ہے جس میں برطانوی سرمایہ کاری آسکتی ہے جبکہ سیاحتی شعبے میں ترقی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی وہ شہر جہاں برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوتے ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت وسرمایہ کاری میں اضافے کا تسلسل جاری رہے گا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان معیشت میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔ آنے والے مہینوں میں پاکستان کی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان میں 200 برطانوی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے ان کمپنیوں کی خدمات کے نتیجے میں لوگوں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں، ہیلیون ناصرف پاکستانیوں کی خدمت کررہا ہے بلکہ پاکستان کی معیشت میں ہیلیون جیسی برطانوی کمپنیاں بہتری کردار ادا کررہی ہیں۔ برطانیہ میں 1.6ملین پاکستانی رہتے ہیں جبکہ پاکستان میں ایک لاکھ برطانوی رہائش پذیر ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیلیون پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او فرحان ہارون نے کہا کہ ہیلیون پاکستان میں 12ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے جن میں پیناڈول کی ان ہاوس پروڈکشن پر 10ملین ڈالر اور سی اے سی پر 2ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہیں۔ نئی سرمایہ کاری سے پاکستان میں پیناڈول ٹیبلیٹس کی سالانہ پیداوار 6ارب ٹیبلیٹس سے بڑھکر 8ارب ٹیبلیٹس ہوجائے گی۔ ہیلیون پاکستان میں تیار ہونے والے پیناڈول ٹیبلیٹس مشرق وسطی اور افریقہ کو بھی برآمد کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں