• Columbus, United States
  • |
  • ١٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین ۔ شانشی ۔ عظیم پل ۔ مرکزی محراب ۔ بندش

چین ، شمال مغربی صوبے شانشی میں ڈونگ ژوآنگ واٹرکنٹرول پروجیکٹ جنگ ہی ریور گرینڈ پل (بائیں ، نیچے) کا تعمیراتی مقام دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان صوبہ ہرات میںپھر 6.3شدت کا زلزلہ

افغانستان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا جہاں زلزلے کے تازہ جھٹکوں کی شدت پھر 6.3ریکارڈ کی گئی،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے افغانستان کے صوبے ہرات میں شدید زلزلہ آیا تھا جس نے انفرااسٹرکچر کو تباہ کرکے رکھ دیا اور 4ہزار سے زائد لوگ جان سے گئے، مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 5بج کر 10منٹ کے قریب ایک بار پھر زلزلے نے افغانستان کے تباہ شدہ صوبے ہرات کو ہلا کر رکھ دیا جہاں زلزلے کی شدت 6.3ریکارڈ کی گئی ہے، افغانستان کے مغربی صوبے میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر تھی جس میں اب تک 8افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے،دوسری جانب امداد اداروں کا کہنا ہے کہ افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ سر کیئر اسٹا...

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ سر کیئر اسٹارمر پر چمکدار مواد پھینک دیاگیا،دوران تقریب چمکدار مواد پھینکے جانے کے بعد سرکیئر اسٹارمرپہلے گھبرائے پھرکوٹ اتار کر اور آستینیں چڑھا کر خطاب کیا،سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ ایسی چیزیں انہیں متاثر نہیں کرتیں کیونکہ ایسا کرنے والے انہیں جانتے ہی نہیں،سر کیئر اسٹارمر پرگلیٹر پھینکنے والے شخص کا کہنا تھاکہ اصل جمہوریت وہ ہوتی ہے جس میں قیادت شہری کریں،سرکئیراسٹارمر پرگلیٹرپھینکنے سے لیبر پارٹی لیڈر کی سکیورٹی پر سوالات کھڑے ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ارجنٹائن، جنگلات میں لگنے والی آگ رہائشی علا...

ارجنٹائن کے وسطی علاقے کوردوبہ شہر کے پہاڑی علاقے میں لگنے والی جنگل کی آگ رہائشی علاقوں تک پھیل گئی،پنیلا وادی میں بھڑکنے والی آگ شہر کے مرکز کی طرف بڑھنے کے بعد کچھ گھروں کو خالی کرالیا گیا،فائر بریگیڈ عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود خراب موسم کے باعث آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا،آگ بجھانے والے8طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر خطے میں روانہ کر دیا گیا،فوجی دستوں نے بھی آگ کو بجھانے میں مدد فراہم کی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لندن، لوٹن ائیرپورٹ پر آگ بھڑک اٹھی، متعدد پ...

برطانیہ کے لوٹن ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد متعدد پروازیں معطل کر دی گئی ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق آگ ایک گاڑی میں لگی جس نے ایئر پورٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، لوگوں کو بچانے کیلئے سائرن بھی بجائے گئے،10فائر انجن آگ بجھانے میں مصروف رہے جبکہ شہریوں کو ایئرپورٹ کی جانب جانے سے روک دیا گیا، آگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کا معاملہ ، اردن...

سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر امریکہ کے بعد اردن، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے بھی کینیڈا کی حمایت کا اعلان کردیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 6اکتوبر کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے برطانوی ہم منصب رشی سونک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، 8اکتوبر کو کینیڈین وزیراعظم اور صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید کے درمیان نجر کے قتل کے معاملے پر بات چیت ہوئی جبکہ 9اکتوبر کو جسٹن ٹروڈو نے اردن کے فرمانروا عبداللہ بن الحسین کی بھی حمایت حاصل کرلی،برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے بھارت کے خلاف قانونی کارروائی پر زور دیا، برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی پاسداری تمام ممالک پر لاگو ہوتی ہے، شیخ محمد بن زاید نے قانون کی بالادستی اور شہریوں کے تحفظ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک نسل پرست ریاست دہائیوں سے مظالم ڈھارہی،...

یونان کے سابق وزیر خزانہ یونس وروفوکس نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری حالیہ جنگ کے مجرم یورپی ممالک اور ان کے عوام کو ٹھہرا دیا،ایک ویڈیو بیان میں یونان کے سابق وزیر خزانہ یونس وروفوکس نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف دہائیوں سے جاری اسرائیلی جارحیت پر یورپ خاموش ہے، میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری حالیہ جنگ میں نہ حماس کو مجرم سمجھتے ہیں اور نہ ان اسرائیلی آباد کاروں کو جو فلسطینیوں کو قتل کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ میرے نزدیک ان حالات کا مجرم جرمنی، فرانس، یونان اور امریکی معاشرے کا ہر فرد ہے،انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے ایک نسل پرست ریاست کی جانب سے کیے گئے مظالم پر دہائیوں سے اپنے منہ بند رکھ کر انسانیت کے خلاف جرم میں حصہ لیا ہے، اب موقع غنیمت جان کر اس ناقابل یقین سانحے کو تبدیل کرنا ہوگا،یونس وروفوکس کا کہنا تھاکہ یورپیوں کو جگانے اور آزاد کرانے کے لیے اجتماعی طور پر امن کی طرف پہلا فیصلہ کن قدم اٹھانا ہوگا، یہی ایک نسل پرست ریاست کی ہی تباہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیچن سربراہ کی امن مشن کیلئے فوجی دستے فلسطی...

روسی جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی اپنے فوجی امن مشن کے طور پر فلسطین بھیجنے کی بھی پیشکش کی ہے،ایک بیان میں رمضان قادریوف کا کہنا تھا کہ میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کم ازکم ایک بار متفقہ طور پر فلسطین کے حوالے سے منصفانہ فیصلہ کریں،رمضان قادریوفنے کہاکہ میں مسلم ممالک کے لیڈروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک اتحاد بنائیں اور یورپ سمیت تمام مغربی ممالک جنہیں آپ اپنا دوست کہتے ہیں انہیں بلائیں اور ان پر زور دیں کہ اسرائیل جنگجوں کو تباہ کرنے کے بہانے عام شہریوں پر بمباری نہ کرے،چیچن سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم فسلطینیوں کے عمل کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اسرائیل نے ان کی زمین پر قبضہ کیا ہے اور اب انہیں مسلسل دبا رہا ہے، تاہم ہم اس جنگ کے خلاف ہیں، ہم جنگ اور کسی بھی قسم کی کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اگر ضروری ہو تو ہمارے فوجی دستے فلسطین میں امن فوج کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین نے فلسطین کی امداد روکنے کا فیصل...

یورپی یونین نے فلسطینیوں کی 729ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد بند کرنے کا فیصلہ فی الحال واپس لے لیا،حماس کے حملے کے فوری بعد یورپی یونین کمیشن کی جانب سے فلسطین کیلئے یہ امداد بند کرنے کا اعلان سامنے آیا تھا،یورپی یونین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ملنے والی ڈیولپمنٹ امداد نہیں روکی جار رہی ہے،یورپی یونین کمشنر اولیور واہیلی کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے تمام ڈیولپمنٹ امداد فوری طور پر روکنے کے اعلان کے بعد یورپی کمیشن نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کو ملنے والی امداد بند نہیں کی جا رہی، البتہ تمام 729ملین ڈالرز کی امداد کا جائزہ لیا جائے گا کہ اس کا کہیں غلط استعمال تو نہیں ہو رہا ہے،یورپی کمیشن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تمام پراجیکٹس کا جائزہ لیا جائے گا اورنئے بجٹ پرپوزل اگلے نوٹس تک موخر رہیں گے،یورپی کمیشن کے اعلان کے بعد اسپین، آئرلینڈ اور فرانس نے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ تمام فلسطینیوں کو حماس کے حملے کا ذمہ دار قرار دینے کے مترادف ہے جس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی تھی،ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین بلواسطہ یا بلا واسطہ حماس کو کوئی امداد نہیں بھیجتا ہے، اس لییامداد کی بندش کے فیصلے پر سوالیہ نشان کھڑے ہوتے ہیں،یورپی پارلیمنٹ کی رکن ایئون انسر نے کا کہنا تھا کہ تمام فلسطینیوں کو حماس کے حملے کا ذمہ دار ٹھہرانا صرف جلتی پر تیل کا کام کر سکتا ہے۔ فلسطین کو ملنے والی امداد کا ایک حصہ براہ راست فلسطینی اتھارٹی کو جاتا ہے جبکہ دوسرا بڑا حصہ براہ راست مختلف سول سوسائٹی آرگنائیزشینوں کو دیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری امداد حماس کو نہیں جاتی ہے اور یہ ایسی بات ہے جو یورپی یونین کمشنر اولیور واہیلی اچھے طریقے سے جانتے ہیں لیکن وہ یورپ کے لوگوں سے جھوٹ بول کر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یورپی یونین حماس کی مالی امداد کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کا القسام بریگیڈ کمانڈر کے گھر پرحمل...

اسرائیل نے حماس کی القسام بریگیڈ کے سربراہ کے گھرپر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سپریم کمانڈر محمد الضیف کے والد ، بھائی، بھتیجے اور پوتی شہید ہوگئے،فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان شدید جھڑپیں پانچویں روز میں داخل ہوگئی ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی سخت کردی گئی ہے اور غزہ پر حملے تیز کر دیے گئے ہیں،اسرائیلی جارحیت سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد900سے بڑھ گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد ساڑھے 4ہزار تک جاپہنچی ہے،5روزہ جارحیت کے دوران غزہ میں 22ہزار 639گھر تباہ ،10اسپتالوں اور 48اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینیوں پر بمباری کیلئے امریکی اسلحے سے بھ...

فلسطینیوں پر بمباری کے لیے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہتھیار جنوبی اسرائیل کے ایک ائیر بیس پر پہنچائے گئے تاہم ان کی اقسام کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اسلحہ اہم فوجی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرے گا، بائیڈن انتظامیہ نے اس ہفتے اسرائیل کو جنگی ساز و سامان کی فراہمی شروع کردی ہے،رپورٹس کے مطابق دوسرا بحری بیڑا بھی اسرائیل بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان کے بعد شام نے بھی اسرائیل پر حملے شروع...

اسرائیل کے خلاف حملوں میں فلسطین اور لبنان کے بعد شام بھی شریک ہوگیا،لبنان کی حزب اللہ نے بم حملے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی تباہ کردی جب کہ حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر راکٹ باری اور فائرنگ کی گئی،اسرائیلی فوج کے مطابق شام کی جانب سے داغے گئے راکٹ کھلے علاقوں میں گرے ہیں،یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے بھی امریکا کو خبردار کیا کہ اگر امریکا اس جنگ میں شامل ہوا تو پھر یمنی شہری بھی فلسطینیوں کے دفاع میں پیچھے نہیں رہیں گے اور اسرائیل پربارود بھرے ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملالہ کا حماس اسرائیل کی جنگ بندی کا مطالبہ

نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے حماس اور اسرائیل کے درمیان فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے،ملالہ یوسفزئی نے ایکس پر بیان جاری کیا اور کہا جیسا کہ میں نے حالیہ دنوں میں دل دہلا دینے والی خبریں دیکھی ہیں، اس دوران میرا دھیان فلسطینی اور اسرائیلی بچوں کی طرف ہے جو جنگ کی صورتحال میں شدید متاثر ہوئے ہیں، ملالہ نے اپنے بچپن کو یاد کیا اور لکھا 'میں صرف 11برس کی تھی جب میں نے اپنے ارد گرد دہشتگردی اور تشدد جیسا ماحول دیکھا، صبح سویرے ہم مارٹر گولوں کی آوازوں سے بیدار ہوتے تھے،انہوں نے مزید کہا 'اپنے اسکولوں اور مساجد کو بموں سے تباہ ہوتے دیکھا، امن ایک ایسی چیز بن گئی جس کا ہم صرف خواب ہی دیکھ سکتے تھے،ملالہ نے لکھا کہ جنگ ہمیشہ بچوں پر اثر انداز ہوتی ہے چاہے وہ اسرائیل کے گھروں سے اٹھائے گئے بچے ہوں یا غزہ میں فضائی حملوں کے ڈر سے چھپے ہوئے یا خوراک اور پانی کی کمی کا سامنا کرنے والے بچے ہوں،نوبل انعام یافتہ ملالہ نے لکھا کہ آج میں ان تمام بچوں اور لوگوں کے لیے غمزدہ ہوں جو مقدس سرزمین میں امن اور انصاف کے خواہاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ایران براہ راست...

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ حملے کی منصوبہ بندی یا اس پر عمل درآمد میں ایران براہ راست ملوث ہے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن جمعرات کو (آج) اسرائیل کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ اسرائیلی قیادت سے ملاقات کریں گے،ترجمان وائٹ ہائوس جیک سلیوان نے حماس کے حملے کے بعد سے 20یا اس سے زائد امریکیوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ اس سے قبل 14امریکیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کی نیٹو کی توسیع پسندی پر تنقید

ماسکو(شِنہوا)روس کےوزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےشمالی بحراوقیانوس کےمعاہدے کی تنظیم(نیٹو)کی توسیع پسندی اور پورے مشرق علاقے میں خود کی پھیلانے کی کوششوں پر تنقید کی ہے۔

منگل کو روسی وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں لاوروف نے خبردار کیا کہ نیٹو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے ارد گرد موجودہ علاقائی ڈھانچے کو کمزور کر رہا ہے اور ایشیا پیسفک خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی کا ایک نیا مرکز بنا رہا ہے۔

لاوروف نے کہا کہ امریکہ اپنے کنٹرول میں چھوٹے فوجی و سیاسی  اتحاد تشکیل دے رہا ہے جن میں  اے یو کے یو ایس (آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ)  سمیت امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کا سہ ملکی اتحاد اور ٹوکیو، سیول، کینبرا اورویلنگٹن  کے اتحاد شامل ہیں جنہیں نیٹو کے ساتھ عملی تعاون میں شامل کر کے امریکہ بحرالکاہل  میں اپنا بنیادی ڈھانچہ تعینات کر رہا ہے۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری خصوصی آپریش...

گوانگ ژو (شِنہوا) چین اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری خصوصی آپریشنز کی تربیتی مشقیں "بلیوسورڈ2023''شروع ہوگئیں۔

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژان جیانگ میں گزشتہ روزہونے والی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کی افواج کے ٹیم کمانڈرز اور ٹرینیز نے شرکت کی، دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور ٹیم کمانڈرز نے اظہار خیال کیا۔

   "بلیوسورڈ2023''کے ابتدائی تربیتی اور پیشہ ورانہ مراحل میں مجموعی طور پر24 سبجیکٹ شامل ہیں، جن میں رسے کے ذریعے کودنا،کشتی چلانا اور کثیرالاقسام  ہتھیاروں کی شوٹنگ شامل ہے، جبکہ مشق کے جامع مرحلے میں میری ٹائم ریسکیو مہارت کی تربیت اور مشترکہ ریسکیو مشقیں شامل ہیں۔

رات کے وقت روشنی میں زیادہ دیر رہنا ذہنی صحت...

سڈنی(شِنہوا)آسٹریلیا میں کی گئی ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ رات کے وقت روشنی میں زیادہ دیرتک رہنا بے چینی اور پی ٹی ایس ڈی جیسے ذہنی امراض میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔  نیچر مینٹل ہیلتھ جریدے میں پیر کو شائع ہونے والی موناش یونیورسٹی کے محققین کی زیرقیادت  تحقیق کے مطابق، ٹیم نے روشنی، نیند، جسمانی سرگرمی اور دماغی صحت کا اب تک کا سب سے بڑا کراس سیکشنل تجزیہ کیا، جس میں 86ہزار سے زیادہ شرکاء شامل تھے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ  رات کے وقت زیادہ روشنی  کے سامنے آنے والوں میں ڈپریشن کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھ گیا جب کہ جو شرکاء دن کے وقت زیادہ روشنی کے سامنے آئے ان میں ڈپریشن کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہوا۔ اس طرح سے خود کو نقصان پہنچانے والے رویے، سائیکوسس، بائی پولر ڈس آرڈر، تشویش کی خرابی اور پی ٹی ایس ڈی کے حوالے سے بھی نتائج سامنے آئے ہیں۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن سمندر میں اشتعال انگیزی بند کرے:چین

بیجنگ(شِنہوا) چین نے فلپائن پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ اس کے خدشات کو سنجیدہ لے، اشتعال انگیزی اور سمندر میں مشکلات کھڑی کرنااوربے بنیاد الزام تراشی بند کرے تاکہ بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام اوراور خطے کے ممالک کے مشترکہ مفادات کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

7 اکتوبر کو، فلپائن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا تھا کہ مغربی فلپائنی سمندر پر چین کا "غیرمتنازعہ خودمختاری" کا دعویٰ متنازعہ ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین کا "بے بنیاد" دعویٰ اور "مغربی فلپائنی سمندر" میں اس کے اقدامات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

فلپائنی مسلح افواج کے ترجمان کے اس بیان کے حوالے سے ایک سوال پرچینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  حال ہی میں فلپائن نے رین آئی جیاؤ میں کئی ایسے اقدامات کیے ہیں جو چین کی علاقائی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ چین نے متعدد مواقع پر اس معاملے کو فلپائن کے ساتھ اٹھایا بھی ہے۔

افغان نگران حکومت زلزلے سے متاثرہ خاندانوں ک...

کابل(شِنہوا)افغانستان کی نگران حکومت ہفتہ کو مغربی افغانستان کے ہرات اور پڑوسی فراہ اور بادغیس صوبوں میں آنے والے تباہ کن زلزلوں میں اپنے گھروں سے محروم ہونے  والے خاندانوں کے لیے مکانات تعمیر کرے گی۔

یہ بات  افغان قائم مقام نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے ہرات میں زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

 چائنہ ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق 6.2 شدت کے دو تباہ کن زلزلوں اور ان کے بعد کئی آفٹر شاکس نے ہفتے کے روز مغربی افغانستان کو ہلا کر رکھ دیا  جس کا مرکز ہرات صوبے کے زندا جان ضلع میں تھا جس میں کم سے کم 2 ہزار 53 افرادجاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے۔

برادر کے مطابق ہرات میں آنے والے زلزلوں میں 1200  سے 1500کے درمیان رہائشی مکانات تباہ ہو ئے۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار نے برادر کے حوالے سے بتایا کہ امارت اسلامیہ ان خاندانوں کے لیے معیاری مکانات تعمیر کرے گی جن کے گھر زلزلے میں تباہ ہو گئے ہیں۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کابیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی اقتصادی ترق...

اسلام آباد(شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں لوگوں کے حالات زندگی کو بہتربنا کرعالمی اقتصادی ترقی اورانسانی حقوق کی صورتحال کو فروغ دے رہا ہے۔

  اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز کے ڈائریکٹرمحمد آصف نور نےشِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بی آرآئی میں غربت کے خاتمے اور حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورمعیشت کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، اس طرح بی آر آئی میں شریک ممالک میں انسانی حقوق کے اہم پہلوؤں میں بہتری لائی جارہی ہے۔

  پاکستان کے حوالے سےآصف نور نے کہا کہ بی آر آئی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اپنے اہم منصوبے کے ذریعے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، روزگار، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے قومی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔

   2013 میں شروع کردہ سی پیک ایک راہداری ہے جو  پاکستان کی جنوب مغربی گوادر کی بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں کاشغر سے جوڑتی ہے، سی پیک میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی تعاون نمایاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے توانائی اور نقل و حمل کے موجودہ  بنیادی ڈھانچے کی تعمیر تیز ہوئی ہے، جس سے توانائی کی قلت میں کمی آئی اور رابطوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپ گریڈ شدہ انفراسٹرکچر سے پاکستان میں کاروباری اداروں کو مدد ملی ہے اور عام شہریوں کامعیار زندگی بہت بہتر ہوا ہے۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ اقتصادی تنوع اور نئی منڈیوں تک رسائی اب ایک حقیقت بن چکی ہے آصف نورنے بتایا کہ بی آر آئی سے نئے تجارتی راستے اور مواقع  پید اہوئے ہیں جو ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار میں اضافہ کریں گے۔

غزہ پراسرائیلی حملوں میں 687 فلسطینی جاں بحق...

غزہ/یروشلم/تہران/اقوام متحدہ(شِنہوا)اسرائیل اورفلسطین تنازعہ کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 687 فلسطینی جاں بحق اور 3 ہزار 726 زخمی ہو گئےہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی سے ملحقہ اسرائیلی قصبوں پر اچانک حملہ کیا جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر جوابی حملے شروع کر دیے۔

حملےکے دوران حماس کے عسکریت پسندوں نے غزہ کی پٹی کو اسرائیل سے الگ کرنے والی حفاظتی باڑ کو توڑ دیا اور قریبی آبادیوں پر حملہ کر کے اسرائیلیوں کو ہلاک اور گرفتار کر لیا۔

اسرائیل کے سرکاری  ٹی وی  کان کے مطابق  اسرائیل کے جنوبی علاقے پر حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 900 سے تجاوزکرگئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے منگل کو کہا کہ اس کے پاس حماس کے عسکریت پسندوں کی تقریباً 1500 لاشیں ہیں جو حماس کے ساتھ  تباہ کن لڑائی کے چوتھے دن اسرائیل سے ملی ہیں۔

 اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے بین الاقوامی ترجمان رچرڈ ہیچٹ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ارد گرد اسرائیل میں حماس (عسکریت پسندوں) کی تقریباً 1500 لاشیں ملی ہیں۔

رچرڈ ہیچٹ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے غزہ کے ارد گرد حفاظتی باڑ کے علاقے پر کم و بیش دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے جسے حماس کے عسکریت پسندوں نے ہفتے کے روز توڑا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساحلی فلسطینی انکلیو کے آس پاس کے علاقے میں 35 بٹالین تعینات ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ سرحد سے ملحقہ آبادیوں سے مکینوں کا انخلا تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔

اسرائیل کے سرکاری میڈیا اور انکلیو میں مسلح گروپوں کے مطابق اسرائیل میں کم از کم 900 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ غزہ میں تقریباً 130 اسرائیلی شہری اور فوجی یرغمال ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نےکہا ہے کہ وہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائی میں ملوث نہیں ہے۔

ایرانی مشن نے ایک بیان میں کہا  اسکے باوجود ایران فلسطینی قوم کے ساتھ غیر متزلزل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے حالیہ فیصلوں اور اقدامات کی عوام کے حق خود ارادیت کے بنیادی اصول میں مضبوط جڑیں موجودہیں اور حالیہ فلسطینی کارروائی اسرائیل کے سات دہائیوں کے ظالمانہ قبضے کے خلاف مکمل طور پر جائز ردعمل ہے۔

 اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر(اوسی ایچ اے) نے کہا ہے کہ جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 1 لاکھ 23 ہزار  سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

رابطہ دفترکے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں اور گولہ باری سے غزہ شہر میں چار بڑے رہائشی ٹاورزسمیت مکانات اور اپارٹمنٹس کی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ اسکے علاوہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے چھ کارکن جا ں بحق اور چار زخمی ہوئے ہیں اور سات صحت کی سہولیات اور نو ایمبولینسوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین بی آر آئی پر دستاویزی فلم نمائش کے لیے پ...

بیجنگ(شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) پر دستاویزی فلم بدھ کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

چائنہ میڈیا گروپ کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی میں پیش رفت کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی کے لیے کام کرنے والے سرکردہ گروپ کے دفترکے تعاون سے تیارکردہ  چھ اقساط پر مشتمل دستاویزی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح چین اور بی آر آئی پارٹنر ممالک نے گزشتہ دہائی کے دوران یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے ذریعے ترقی میں پیش رفت کے لیے مل کر کام کیا ہے۔

فلم  میں بنیادی ڈھانچے کے سخت رابطوں، قواعد و ضوابط کے  نرم روابط  کے ساتھ  لوگوں کے درمیان قریبی تعلقات کو دکھایا گیا ہے۔

دستاویزی فلم میں بی آر آئی کی کامیابیوں کا بھی جائزہ پیش کیا گیا ہے اور بتایا گیا کہ کس طرح ممالک نے فرسودہ قوانین اور نظاموں کے ذریعے قائم رکاوٹوں کو توڑا اور مختلف معیارات کو اختیار کیا ہے۔

امریکی صدر نے اسرائیل ، فلسطین تنازعہ میں 11...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان تازہ ترین تنازعہ میں 11 امریکی شہری مارے گئے ہیں۔

امریکی صدر کے اس اعلان سے جاری تنازعہ میں دومزید امریکیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی جبکہ قومی سلامتی کونسل نے اس اعلان سے قبل جاری کردہ ایک بیان میں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

بائیڈن نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت کا خیال ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والوں میں ممکنہ طور پر امریکی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ خفیہ معلومات کا  تبادلہ کر رہی ہے اور یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں کے بارے میں اسرائیلی ہم منصبوں سے مشاورت  کے لیے امریکی حکومت کے تمام ماہرین کو تعینات کر رہی ہے۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکرو اکنامک چیلنجز کے باعث اینگرو پولیمر کے...

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کی سال 2023 کی پہلی ششماہی میںآمدنی، مجموعی اور خالص منافع میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔کمپنی نے37.02 بلین روپے کی کل آمدنی حاصل کی جبکہ 45.4 بلین روپے کے مقابلے میں 18.5 فیصد کی کمی ہے۔ اس کی وجہ کم والیومیٹرک فروخت اور پولی وینیل کلورائیڈ کی کم قیمتیں ہیں۔اسی طرح، مجموعی منافع 40.47 فیصد کم ہو کر 9.04 بلین روپے ہو گیا جو کہ 15.19 بلین روپے تھا، جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ اس کی وجہ مہنگائی میں اضافہ، کرنسی کی قدر میں کمی اور خام مال کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے پر پابندیاں ہیں۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے۔ کمپنی کی اہم سرگرمیاں کاسٹک سوڈا کی تیاری اور فروخت ہیں۔ یہ اپنے پاور پلانٹس سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کو فراہم کرنے میں بھی مصروف ہے۔مزید برآں، انتظامی اخراجات 603.3 ملین ہو گئے جو پچھلے سال 503.87 ملین روپے تھے، جو کہ 19.75 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ آپریٹنگ منافع 13.12 بلین روپے سے نمایاں طور پر کم ہو کر 7.8 بلین روپے ہو گیا، جس میں 40.49 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ اسی طرح، زیر غور مدت کے دوران منافع سے پہلے ٹیکس میں 56.83 فیصد کمی ہوئی۔ کمپنی کا خالص منافع گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.05 بلین روپے کے مقابلے میں زیر جائزہ مدت کے دوران 61.1 فیصد کم ہوکر 2.74 ارب روپے رہ گیا۔فی حصص آمدنی بھی روپے تک گر گئی جو کہ 5.83 روپے تھی، جو کمپنی کے اسٹاک میں سرمایہ کاروں کی کم ہوتی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ موجودہ تناسب کمپنی کی اپنی مختصر مدتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اپنے موجودہ اثاثوں کو استعمال کرنے کی صلاحیت کا تخمینہ لگاتا ہے۔

اگر موجودہ تناسب 1.2 سے کم ہے تو کمپنی اپنی قلیل مدتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے کا خطرہ رکھتی ہے۔ 1.2 اور 2 اور اس سے اوپر کا تناسب عام طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے۔2018 میں، کمپنی نسبتا محفوظ تھی کیونکہ موجودہ تناسب 1.44 تھا، جو مختصر مدتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے کافی موجودہ اثاثوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ تاہم، 2019 میں، تناسب کم ہو کر 1.03 ہو گیا، جو اس کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے موجودہ اثاثوں میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مدت کے دوران موجودہ واجبات میں اضافے کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔ موجودہ تناسب 2020 میں 1.57 تک بہتر ہوا، لیکن 2021 میں کم ہو کر 1.36 اور 2022 میں مزید 1.08 ہو گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی اپنی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہے۔مجموعی منافع کے تناسب نے 2018 سے 2022 کے دوران ایک اتار چڑھا وکا رجحان ظاہر کیا۔ 2018 اور 2019 میں، کمپنی نے بالترتیب 21.57فیصد اور 21.42فیصد کے مجموعی منافع کا تناسب شائع کیا۔ کمپنی نے 2018 میں 13.94فیصد کا خالص منافع کا تناسب درج کیا، جو 2019 میں گر کر 9.97فیصد پر آ گیا۔ خالص منافع کا تناسب اپنی رفتار دوبارہ حاصل کر لیا اور 2020 میں بڑھ کر 16.17فیصد ہو گیا اور 2021 میں21.57فیصدکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو بڑھتی ہوئی فروخت اور لاگت کے موثر انتظام کی عکاسی کرتا ہے۔ 2022 میں خالص منافع کا تناسب 14.27 فیصد تک گر گیا۔خالص فروخت میں اضافے کی وجہ سے 2021 میں سب سے زیادہ آپریٹنگ منافع کا تناسب 31.32فیصد حاصل ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کی سال 2023 کی پہل...

لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ نے رواں کیلنڈر سال 2023 کی پہلی ششماہی میں آمدنی میں 22.9 فیصد، مجموعی طور پر 35.65 فیصد اور خالص منافع میں 47.2 فیصد کی نمایاں کمی درج کی ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی خالص فروخت 38.5 بلین روپے تک پہنچ گئی جو 49.9 بلین روپے تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ کمپنی کو خام مال کی کمی کی وجہ سے اپنا کام جزوی طور پر روکنا پڑا جس کی وجہ سے گھریلو فروخت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔ نتیجے کے طور پر، مجموعی منافع 6.4 بلین روپے تک گر گیا جو پچھلے سال کے 10 بلین روپے تھا۔ آمدنی میں اس کمی کی وجہ سے مجموعی منافع کا مارجن کم ہو گیا ۔ لوٹے کیمیکل 30 مئی 1998 کو پاکستان میں رجسٹر ہوئی۔ کمپنی کا خالص منافع 47.2فیصدگھٹ کر 2.8 بلین روپے ہو گیا جو کہ 5.4 بلین روپے تھا، کیونکہ ٹیکس کی شرحوں میں اضافہ، سخت مالیاتی پابندیاں، اور جاری معاشی مشکلات بشمول بلند افراط زر اور کرنسی کی قدر میں کمی ہوئی۔ نتیجتا، خالص منافع کا تناسب گھٹ کر 7.40فیصد ہو گیا جو 10.81فیصد تھا۔ اسی طرح، فی شیئر آمدنی 1.88 روپے تک گر گئی ۔موجودہ تناسب اس کی موجودہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے کمپنی کی لیکویڈیٹی پوزیشن کی پیمائش کرتا ہے۔ لوٹے کیمیکل 2018 سے 2022 کے عرصے میں مستحکم رہا، کیونکہ اس کا موجودہ تناسب 1.2 سے اوپر رہا۔ کمپنی نے 2020 میں 2.34 کا سب سے زیادہ موجودہ تناسب اور 2018 میں سب سے کم 1.80 کا مشاہدہ کیا۔ 2022 میں یہ 1.85 رہا۔مجموعی منافع 2018 سے 2019 تک مستحکم رہا، جس کا تناسب بالترتیب 12.86فیصد اور 13.26فیصد تھا۔ 2020 میں، مجموعی منافع کا تناسب 67.80فیصدکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو منافع میں بہتری اور لاگت میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ تاہم، اگلے سال 2021 میں یہ تیزی سے گر کر 11.29فیصد ہو گیا، لیکن 2022 میں بڑھ کر 17.78فیصد ہو گیا۔لوٹے کیمیکل کے خالص منافع کے تناسب نے 2018 سے 2022 تک اتار چڑھا کا رجحان ظاہر کیا۔ 2018 اور 2019 میں، یہ تناسب بالترتیب 7.72فیصد اور 8.85فیصد رہا۔ تاہم، 2020 میںوباء کی وجہ سے لاک ڈاون کے نتیجے میں یہ کم ہو کر 5.45 فیصد رہ گیا۔ 2021 میں، خالص منافع کا تناسب 6.91فیصدتک بڑھ گیا، اور 2022 میں 10.09فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یہ اضافہ فروخت میں بہتری اور لاگت میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی سال 23 میں سندھ کے مینوفیکچرنگ سیکٹر می...

معاشی سست روی کی وجہ سے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال میں سندھ کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں روزگار میں 2.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ پاکستان کی معیشت گزشتہ مالی سال کے دوران ہنگامہ خیز دور سے گزری ۔سندھ کو اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی، ڈالر کی کمی کے ساتھ ساتھ یوٹیلیٹی کی بلند قیمت اور خام مال کی کمی کی وجہ سے بھی نقصان ہوا۔ سندھ بیورو آف سٹیٹسٹکس کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق"مالی سال 23 کے اختتام پر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں روزگار میں 2.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔مینوفیکچرنگ سیکٹر میں روزگار میں کمی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے مطالعے سے بھی ظاہر ہوتی ہے، جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان کی کووِڈ 19 وبائی بیماری اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحالی نامکمل رہی، ایک اندازے کے مطابق موجودہ وقت میں 5.6 ملین افراد کے بے روزگار ہونے کی توقع ہے۔ مالی سال 23 میں پاکستان کا روزگار اور آبادی کا تناسب 47.6 فیصد تھا جو دہائیوں میں سب سے کم ہے۔ بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے مطابق بیک وقت بے روزگار افراد کی تعداد 5.6 ملین تک پہنچنے کا امکان ہے جو 2021 کے بعد سے 1.5 ملین کا اضافہ ہے۔ ایس بی ایس کے مطابق سندھ میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار میں کوئی خاطر خواہ ترقی نہیں ہوئی اور اگر کچھ صنعتوں نے کچھ پیش رفت دکھائی تو وہ نہ ہونے کے برابر تھی جس کی وجہ سے نوکریوں کی چھانٹی ہوئی اور ساتھ ہی اس شعبے میں کوئی نئی ملازمت پیدا نہیں ہوئی۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 39.4 فیصد تک بڑھ گئی جب کہ خراب معاشی حالات کی وجہ سے مزید 12.5 ملین لوگ جال میں پھنس گئے۔

عالمی قرض دہندہ نے کہا کہ تقریبا 95 ملین پاکستانی اس وقت غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ سندھ کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سکڑا ونے صوبے میں مزید آبادی کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا ہے۔ تاریخی طور پرملک کے جی ڈی پی میں سندھ کا حصہ 30 فیصد سے 32.7 فیصد کے درمیان رہا ہے۔ خدمات کے شعبے میں اس کا حصہ 21فیصد سے 27.8فیصد تک ہے۔ صوبے کے زرعی شعبے کا حصہ 21.4فیصد اور 27.7فیصد کے درمیان رہا ہے۔ سندھ کی معیشت کا بڑا حصہ صوبے کے دارالحکومت کراچی اور ملک کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی دارالحکومت کی معیشت سے متاثر ہے۔ ایک مضبوط مینوفیکچرنگ سیکٹر ملکی پیداوار، برآمدات اور ملازمتوں میں اضافہ کر کے اقتصادی ترقی کو متحرک کرتا ہے۔ پاکستان میں، جی ڈی پی میں 12.4 فیصد کی شراکت کے ساتھ، مینوفیکچرنگ سیکٹر معیشت کے دیگر تمام شعبوں پر حاوی ہے۔ یہ شعبہ ملک کی 14.9فیصد افرادی قوت کو ملازمت دیتا ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو روایتی طور پر دو ذیلی شعبوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے جن میںبڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور چھوٹی اور گھریلو مینوفیکچرنگ صنعتیںشامل ہیں۔ ملک نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے مالی سال 2022-23 کے دوران ایل ایس ایم پیداوار میں 10.26فیصدکی کمی کی اطلاع دی۔ یہ ملک کے صنعتی شعبے کے لیے ایک اہم دھچکا ہے۔ عارضی کوانٹم انڈیکس نمبرز کے مطابق، ایل ایس ایم کی پیداوار میں جون 2023 کے لیے 14.96 فیصد کی واضح کمی واقع ہوئی جب کہ 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں۔ ایل ایس ایم کی پیداوار میں کمی بلاشبہ ایک چیلنج ہے۔ پاکستان کی معیشت کے لیے یہ مندی ملک کے صنعتی شعبے کی بحالی اور مضبوطی کے لیے پائیدار سرمایہ کاری اور تعاون کی اہم ضرورت پر زور دیتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی پاکستان میں دیہی ترقی...

پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی دیہی ترقی، بہتر مارکیٹ تک رسائی، فارم سے باہر روزگار کے مواقع اور دیہی آبادی کی مالیاتی خدمات تک بہتر رسائی کے وعدے کی حامل ہے۔ سینٹر فار اکنامک ریسرچ ان پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر معروف علی سید نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ایک دوسرے سے جڑنے کے ساتھ، دیہی علاقے بہتر رابطے سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیزی سے پوزیشن میں آ رہے ہیں۔پاکستان، جہاں 62.27فیصد لوگ دیہی علاقوں میں رہتے ہیں، موبائل فون صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ ڈیٹا صارفین سے مستفید ہو رہا ہے۔پاکستان اکنامک سروے کے مطابق، مالی سال 2022 میں موبائل ڈیٹا کا استعمال 8,970 پیٹا بائٹس تھا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 31 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ جولائی تا دسمبر 2022 کے دورانیے کے اعداد و شمار کی بنیاد پر، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ مالی سال2023-24 کے دوران استعمال 10,633 پیٹا بائٹس تک پہنچ جائے گا۔انہوں نے دیہی اضلاع میں آف فارم لیبر کے مواقع کے لیے ٹیلی کام سیکٹر کی اہمیت کی وضاحت کی۔ٹیلی کام سیکٹر دونوں جنسوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر ہاتھ سے بنی اشیا، نامیاتی کھانے کی اشیا جو طویل عرصے تک چلتی ہیں، اور کئی قسم کی خدمات، خاص طور پر آن لائن تعلیم کی فروخت میں مدد کر رہا ہے۔معروف علی نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر کی بدولت گیگ اکانومی اور فری لانسنگ کے مواقع بڑھے ہیں۔ گرافک ڈیزائن، مواد لکھنے، یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں تعلیم اور مہارت رکھنے والے نوجوان اپ ورک اور فائیور جیسی سائٹوں کے ذریعے آن لائن ملازمتیں حاصل کر سکتے ہیں، چاہے وہ دور دراز علاقوں میں ہی کیوں نہ ہوں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے صنفی شمولیت کو فروغ دینے کے حکومتی اقدام کی تعریف کی جس کا مقصد ٹیلی کام سیکٹر کے فوائد کو ایک جامع انداز میں بڑھانا ہے۔دیہی ترقی میں صنفی شراکت کو بڑھانے کے لیے، پی ٹی اے نے یونیسکو، جی ایس ایم اے، اور الائنس فار افورڈ ایبل انٹرنیٹ کے ساتھ شراکت میں "آئی سی ٹی میں صنفی شمولیت" پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل صنفی فرق کو کم کرنا ہے۔امید ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر کی مسلسل توسیع سے مستقبل میں پاکستان کی دیہی ترقی کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں سوزوکی موٹرزکلٹس کا 2023 کا نیا...

پاکستان میں سوزوکی موٹرز نیکلٹس کا 2023 کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔کلٹس کے نئے ماڈل میں ڈبل ایس آر ایس ایئربیگز موجود ہیں،یہ ائیر بیگز ڈرائیور اور مسافروں دونوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔ نئے ماڈل کا بہتر مائلیج سفرکو موثر اور کم لاگت رکھتا ہے، سوزوکی کلٹس 2023 تین الگ الگ ویرینٹس میں کلٹس کے شوقین افراد کے لئے دستیاب ہے۔ سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 37 لاکھ 18 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ وی ایکس ایل کی خوبصورت رنگ، آرام دہ اور جدید فیچرز کے ساتھ 40 لاکھ 84 ہزار روپے قیمت رکھی گئی ہے۔ سوزوکی کلٹس آٹو گیئر شفٹ 43 لاکھ 66 ہزار روپے میں دستیاب ہے یہ ماڈل آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے مجموعے کے ساتھ کلٹس کا نیا شاہکار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈسکہ؛ دوران نماز مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ...

ڈسکہ کے علاقے منڈیکی میں دوران نماز مسجدمیں نمازیوں پر فائرنگ سے دوافراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ڈسکہ پولیس کا کہنا ہے کہ منڈیکی میں مسجدمیں مسلح افراد نے گھس کرنمازیوں پرفائرنگ کردی۔فائرنگ سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نمازفجر کیدوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار3افرادنیفائرنگ کی، جاں بحق کی شناخت شاہداورہاشم کے نام سے ہوئی۔ ڈی پی اوسمیت ڈسکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔ملزمان کی گرفتار کیلئے ناکہ بندی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی دیوہیکل دوربین نے نئے تیز رفتار ریڈیو...

گوئی یانگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین کی مدد سے کائنات کے کسی مقام سے ایک نئے تیز رفتار ریڈیو برسٹ (ایف آربی) کا پتہ لگایا ہے۔ ایف آربیز پراسرارتابکارشعاعیں ہیں جوایک سیکنڈ کے صرف چند ہزارویں حصے تک ظاہرہوتی ہیں 2016 میں تصدیق کی گئی تھی کہ ان کا ماخذ کائنات ہے۔ ان کی اصلیت کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح  چیز معلوم نہیں ہے۔  چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژومیں قائم پانچ سو میٹر اپرچر سپیریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ) کا استعمال کرتے ہوئے، ایک مقامی تحقیقی ٹیم نے فاسٹ کے اعداد و شمار کے تجزیہ کے بعد مدھم ریڈیو سگنل، ایف آر بی 20200317 اے کو دریافت کیا جس سے متعلق ستمبر کے آخر میں بین الاقوامی فلکیاتی  کمیونٹی کوآسٹرونومر ٹیلیگرام کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں چینی قونصل خانے کی ویزا آفس سے کا...

سان فرانسسکو(شِنہوا) امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں چینی قونصل خانے نے اپنے ویزا آفس سے کارٹکرا کرکئے گئے حملے کی  مذمت کی ہے۔

قونصل خانے نے ایک بیان میں بتایا کہ 9 اکتوبر کی دوپہر کو نامعلوم شخص نے ایک گاڑی کو پرتشدد انداز میں قونصل خانے کے ویزا آفس سے ٹکرایا، جس سے عملے اور سائٹ پر موجود لوگوں کی حفاظت کو شدید خطرہ لاحق ہوا،  قونصل خانے کی سہولیات اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔  

  قونصل خانے نے کہا کہ وہ پرتشدد حملے کی شدید مذمت اور اس واقعے سے متعلق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے،متعلقہ امریکی حکام سے بھی اس معاملے کو اٹھایا گیا ہےاور مطالبہ کیا کہ سچ کا جلد پتہ لگایا جائے اور قانون کے ذریعے سنجیدگی سے نمٹا جائے۔

سردیوں سے پہلے ہی لاہور کا شدید آلودگی کی لپ...

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سردیوں سے پہلے ہی لاہور کا شدید آلودگی کی لپیٹ میں آنا باعث تشویش ہے۔ لاہور میں سموگ اور ایئر کوالٹی کے حوالے سے بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہی ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 200 سے تجاوز کر گئی، یہ خطرناک اور مضر صحت حد ہے جس میں ہر شہری اور خاص طور پر حساس طبقات (بیمار، بچے، بوڑھے ) زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بارش کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری مستقل نہیں، مجھے ڈر ہے چند دنوں میں آلودگی اور سموگ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا، ایک دن شہر بند رکھنے سے بھی اس مسئلے کا تدارک ممکن نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی بڑے شیل گیس فیلڈ سے پیداوار 60ارب کیو...

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں فولنگ شیل گیس فیلڈ  سے تجارتی پیداوار شروع کرنے کے بعد سے 60 ارب مکعب میٹر سے زیادہ قدرتی گیس پیداوار حاصل کی گئی ہے۔

گیس فیلڈ کے ڈویلپر اور چین کے سب سے بڑے آئل ریفائنر سینوپیک کے مطابق شیل گیس ایک غیر روایتی قدرتی گیس ہے جو بنیادی طور پر میتھین پر مشتمل ہے اور یہ بھرپور نامیاتی مٹی شیل اور اس کے اندرونی تہہ میں موجود ہوتی ہے جسے صاف نئی توانائی کا وسیلہ سمجھا جاتا ہے۔

فولنگ گیس فیلڈ ابتدائی طور پر دسمبر 2012 میں تعمیر کی گئی تھی اور مارچ 2014 میں اسے تجارتی  استعمال میں لایا گیا جوچین کی پہلی بڑی شیل گیس فیلڈ بن گئی۔ فیلڈ 900 ارب کیوبک میٹر ذخائرکی حامل ہے اور اس سے تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ کیوبک میٹر یومیہ شیل گیس کی پیداوار حاصل کی جاتی ہے۔

گیس فیلڈ فی الحال یانگ ژی دریا کی اقتصادی پٹی کے ساتھ 70 سے زیادہ شہروں میں سرسبز اور صاف توانائی فراہم کرتی ہے۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے لال حویلی ڈی سیل...

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رف نے لال حویلی ملکیتی تنازع کیس پر سماعت کی جس سلسلے میں شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کی جانب سے ایڈووکیٹ سردارعبد الرازق عدالت میں پیش ہوئے جب کہ متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل صدیق اعوان پیش ہوئے۔ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کے وکیل نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈکے فیصلے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں سیکرٹری اور ڈی جی سمیت تمام عہدے چیئرمین کے پاس ہیں، ہماری دائر کردہ اپیل پر ہمیں نہیں سنا گیا اختیار ایک ہی شخص کے پاس ہے۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو متروکہ وقف املاک کے چیئرمین کے اختیارات سے متعلق تفصیلات کیلئےآدھے گھنٹے کا وقت دیا اور سماعت میں وقفہ کردیا۔وقفے کے بعد سماعت کے آغاز پر عدالت نے لال حویلی ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کردی تاہم لال حویلی کیس کی پٹیشن باقاعدہ سماعت کے لیے منظورکرلی۔عدالت نے کہا کہ پٹیشن کے فیصلے تک لال حویلی کی موجودہ پوزیشن برقرار رہے گی، آئندہ 19 اکتوبر کو مفصل سنا جائے گا اور کسی کو التوا نہیں ملیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان تنازعہ کے باعث 1 کروڑ90 لاکھ سوڈانی بچ...

اقوام متحدہ(شِنہوا)سوڈان میں چھ ماہ کے قریب عرصے سے جاری تنازعہ کے باعث 1 کروڑ 90 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) اور سیو دی چلڈرن نےایک مشترکہ پریس ریلیز میں کہا کہ اس تعداد میں تقریباً 65 لاکھ بچے اپنے علاقے میں بڑھتے ہوئے تشدد اورعدم تحفظ کی وجہ سے سکول جانے سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ تنازعہ سے متاثرہ علاقوں میں کم سے کم 10 ہزار400 سکول بند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ سے کم متاثر ہونے والے علاقوں میں مقیم 55 لاکھ سے زیادہ بچے  مقامی حکام  کی جانب سے اپنے کلاس روم دوبارہ کھولے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

سوڈان میں 2 کروڑ 30 لاکھ بچے ہیں جو ملک کی کل آبادی کا تقریباً نصف ہیں۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہی نان ۔ جی یوآن ۔ دریائے زرد ۔ دلکش م...

چین ، وسطی صوبے ہینان کے شہر جی یوآن میں دریائے زرد پر شیاؤ لانگ دی تحفظ آب منصوبے کے اوپر  کے حصے میں واقع ایک وادی کا دلکش  نظارہ ۔ (شِنہوا)

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فردِ جرم کی کارروا...

توہین الیکشن کمیشن کیس می کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا، شعیب شاہین نے کہا کہ سیکورٹی کے بہانے باقی عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش نہیں کیا جارہا۔ ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تو پہلے یہاں پر آتے نہیں تھے اب پروڈکشن آرڈر کا کہہ رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کون سی جیل میں ہیں،ہم سیکیورٹی کیلئے آئی جی کو لکھ دیتے ہیں۔ کمیشن کے رکن نثار درانی نے کہا کہ شوکاز نوٹس کا جواب آپ جمع کرائیں ہم پروڈکشن آرڈر جاری کردیتے ہیں،بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فرد جرم کیلئے 24 اکتوبر کی نئی تاریخ دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ژے جیانگ ۔ لی چھیانگ ۔ معائنہ

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ میں چینی وزیراعظم ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ سیمی کنڈکٹر آلات فراہم کرنے والی کمپنی سیمیٹرونکس کارپوریشن کا دورہ کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ۔ زندہ جان ۔ زلزلہ ۔ تدفین

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے ضلع زندہ جان میں تباہ کن زلزلے میں جاں بحق افراد کی اجتماعی تدفین کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک ۔ چائنہ ناؤ موسیقی فیسٹول ۔...

امریکہ ، نیویارک کے لنکن سینٹر میں موسیقار جاز میں فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ (شِںہوا)

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک ۔ چائنہ ناؤ موسیقی فیسٹول ۔...

امریکہ ، نیویارک کے لنکن سینٹر میں موسیقار جاز میں فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ (شِںہوا)

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ۔ زندہ جان ۔ زلزلہ ۔ امدادی سرگرمی...

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے ضلع زندہ جان میں تباہ کن زلزلے کے بعد مکانات کے ملبے سے نکالی گئی اشیاء دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِںہوا)

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی بین الاقوامی تعاون کے لئے نئی مثال...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) نے جغرافیائی سیاسی کھیلوں کی فرسودہ ذہنیت سے بالاتر ہو کر بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک نیا نمونہ تخلیق کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی اقتصادی امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل لی کیشین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم کھلے پن، شمولیت اور ہمہ جہت  تعاون کے لئے پرعزم ہیں۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین نے 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بی آر آئی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

لی نے کہا کہ بی آر آئی تعاون کے بامعنی  نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دوستوں کا حلقہ بڑے سے  بڑا ہوا ہے جو مکمل طور پر ثابت کرتا ہے کہ یہ  اقدام  کوئی بندش اور تنگ دائرہ قائم کرنے کی کوشش نہیں ہے۔

لی نے مزید کہا کہ یہ ایک "ترقیاتی بیلٹ اور خوشی کی سڑک" ہے جو حقیقی طور پر تمام ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

چین نے   'دی بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو: مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کا ایک اہم ستون'کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا اور اس پر ایک پریس کانفرنس کی۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں