• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

مشرق وسطی کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضاف...

اسرائیل پر حماس کے حملے کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا،مشرق وسطی میں وسیع تنازع کے خدشے کے پیش نظر مارکیٹوں میں قیمتیں بڑھ گئیں۔ایران سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کے ساتھ، ایشیائی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 4.18ڈالر یا 4.94فیصد بڑھ کر 88.76ڈالر فی بیرل تک چلی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل پر حملوں میں متعدد امریکی شہری مارے...

امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے مطابق حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی شہری ہلاک ہو چکے ہیں،قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ امریکی حکام شہریوں کی بیرون ملک اموات کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں،غزہ اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ میں امریکی شہریوں کی ہلاکت پر موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب اسرائیل نے غزہ سے یہودی آبادیوں پر خونریز حملوں کے بعد جارحانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین سے کشیدگی کے زیراثر امریکی ڈالر کے مق...

فلسطین سے کشیدگی کے زیراثر امریکی ڈالر کے مقابلے میں اسرائیلی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوگئی،عالمی میڈیا کے مطابق حماس کے حملوں کے دوران اسرائیلی کرنسی کی قدر ساڑھے7سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی، کرنسی کی گرتی قدر سنبھالنے کے لیے بینک آف اسرائیل نے پہلی بار 30ارب ڈالر غیر ملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان کردیا، حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں بینک آف اسرائیل نے پہلی بار 30بلین ڈالرغیرملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان کیا ہے۔بینک آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ صورتحال اور مارکیٹس کا جائزہ لیتے رہیں گے اور صورتحال کے مطابق تمام دستیاب طریقہ عمل کے ساتھ کام کریں گے۔ بینک آف اسرائیل نے کہا کہ سوئپ میکنیزم کے ذیعے مارکیٹ میں 15بلین ڈالر تک لیکویڈٹی فراہم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کی حمایت پر یورپی یونین کونسل کی رکن...

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ کشیدگی کی صورتحال میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر یورپی یونین کونسل کی رکن کلیر ڈیلی نے یورپی کمیشن کی صدر کو شٹ اپ کال د ے دی،یورپی کمیشن کی صدر ارسلہ وین ڈیرلائن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آج حماس کے دہشتگروں نے اسرائیل کے دل میں گھس کر بچوں اور عورتوں کو ہلاک کیا،انہوں نے لکھا کہ آج اور آنے والے کل میں اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ارسلہ وین ڈیرلائن نے اپنی پوسٹ پر یورپی کمیشن کے صدر دفتر کی عمارت پر بنائے گئے اسرائیلی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے،یورپی کمیشن کی سربراہ کی پوسٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آئرلینڈ سے بائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والی یورپی کمیشن کی رکن کلیر ڈیلی نے لکھا کہ آپ خود کو سمجھتی کیا ہیں؟ آپ غیر منتخب ہیں اور آپ کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے تعین کا اختیار حاصل نہیں ہے جو کہ صرف اور صرف یورپی یونین کونسل کو حاصل ہے،انہوں نے لکھا کہ یورپ اسرائیل کے ساتھ بالکل بھی نہیں کھڑا، ہم امن کیلئے کھڑے ہیں،کلیر ڈیلی نے یورپی کمیشن کی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ مزید لکھا کہ اگر آپ کے پاس کچھ بہتر کہنے کو نہیں ہے تو ہمارے لیے مت بولا کریں اور سیدھی بات کہ آپ کو بولنا ہی نہیں چاہیے۔ چپ رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پکڑے گئے اسرائیلیوں کو صرف اپنے قیدیوں کے بد...

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد موومنٹ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے خلاف حالیہ لڑائی میں دشمن کے 30سے زائد اہلکاروں کو جنگی قیدی بنایا ہے، انہیں مفت میں رہا نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے چھوڑا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس کے اسرائیل پر حملے، صیہونی فوج کے میزائ...

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے تین اسرائیلی شہروں میں راکٹ حملوں کے بعد صیہونی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی،ترک میڈیا کے مطابق حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد صیہونی فوج کے میزائل اسٹاک میں کمی کا انکشاف سامنے آیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج آئرن ڈوم سسٹم سے لیس کچھ یونٹوں کو گولہ بارود فراہم نہیں کر رہی، اسرائیلی فوج کے پاس گائیڈڈ اینٹی ائیر کرافٹ میزائل بھی محدود تعداد میں ہیں،میڈیا رپورٹسکے مطابق اسرائیلی فوج غزہ سے قریب اشکلون، اشدد، سدیرات شہروں پر حماس کے راکٹ حملوں کا جواب نہ دے سکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایرانی صدر کا اسماعیل ہانیہ کو فون، جلد ہی م...

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے آپریشن طوفان الاقصی کی تعریف کی،ایران کے صدر نے حماس کے سربراہ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اسرائیل کی جانب سے بمباری میں فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بہت جلد ہم ایک ساتھ مسجد الاقصی میں نماز پڑھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین کی جانب سے عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی...

فلسطین اتھارٹی نے اسرائیلی جارحیت بند کرانے کے لیے عرب وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس طلب کی درخواست کی ہے،عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ کے معاون سیکرٹری جنرل حسام زکی نے کہا ہے کہ جنرل سیکرٹریٹ کو فلسطین کی جانب سے عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کے حوالے سے درخواست موصول ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ عرب لیگ جنرل سیکرٹریٹ مراکش سمیت متعدد ممالک کے ساتھ جلد اجلاس بلانے کے سلسلے میں مشاورت کررہاہے ، مراکش ان دنوں عرب لیگ سیشن کا سربراہ ہے، کوشش ہے اجلاس میں زیادہ سے زیادہ عرب وزرا شریک ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کا اسرائیل اور حماس کے درمیان تشدد...

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے حماس کی جانب سے اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد تشدد میں اضافے کے خاتمے پر زور دیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کریں۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے 24گھنٹے میں دوبار ٹیلیفون پر رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ اور اس کے اطراف جاری فوجی کشیدگی کے خطرات اور کشیدگی کم کرانے کیلیے ضروری طریقے تلاش کرنے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ رابطے میں دونوں فریقین نے درپیش بحران کے منفی اثرات کا دائرہ محدود کرنے کے لیے عالمی برادری کے اکھٹے ہو کر کام کرنے کی اہمیت اجاگر کی تاکہ عالمی امن و سلامتی کے تحفظ میں مدد مل سکے،دوسری جانب ترک صدررجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کیلئے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے،علاوہ ازیں اسلامی تعاون تنظیم نے بھی عالمی برادری سے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کا اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی بحری بیڑ...

امریکا نے اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی بحری بیڑہ بھیجنے کا اعلان کر دیا، بیڑے میں طیارہ بردار جہاز سمیت 5تباہ کن بحری جہاز بھی شامل ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل بھیجے جانے والے بحری بیڑے کو حماس کے خلاف جنگ میں استعمال کیا جائے گا اس کے علاوہ امریکا نے فضائی مدد دینے کا بھی عندیہ دیا ہے،امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں اپنی طاقت بڑھائیں گے، اسرائیلی فوج کیلئے مزید فوجی ساز و سامان، لڑاکا طیارے، ہتھیار اور گولہ بارود بھی اسرائیل بھیج رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی بحری بیڑے کو اسرائیل کی طرف روانہ کر رہے ہیں، امریکی ائیر فورس کے ایف 15، ایف 16، ایف 35اور اے 10لڑاکا طیارے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل فلسطین کشیدگی، سلامتی کونسل کا اجلاس...

اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان اتفاق رائے نہ ہوسکا،تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ رہااور باضابطہ قرارداد پیش نہ ہوسکی، امریکا اور اسرائیل کے مطالبے کے باوجود کئی اراکین نے حماس کے حملوں کی مذمت نہیں کی جبکہ امریکا کا بیشتر ممالک کی جانب سے حماس حملوں کی مذمت کا دعوی کیا گیا ہے ،امریکا نے سلامتی کونسل اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روس نے سلامتی کونسل کے دیگر رکن ممالک سے اتفاق نہیں کیا ، روسی سفیر نے اجلاس میں فوری جنگ بندی اور بامعنی مذاکرات پر زور دیا،چین کے سفیر نے کہا کہ یہ غیر معمولی بات ہے کہ سلامتی کونسل نے کچھ نہیں کہا، عام شہریوں کے خلاف کیے گئے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست یورپی اتحاد کے رکن ملک مالٹا نے دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کے غزہ پر رات بھر حملے، ایک ہی خاندا...

مقبوضہ فلسطین اور غزہ پٹی سمیت دیگر علاقوں پر صیہونی بربریت رات بھر جاری رہی جس میں ایک ہی خاندان کے 19افراد بھی شہید ہونے والے سینکڑوں افراد میں شامل ہیں،صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ میں حماس کے 800اہداف کو نشانہ بنا نے کا دعوی کیا گیا اور اسرائیلی فضائیہ کے ساتھ ساتھ اسرائیلی بحریہ کی جانب سے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر بمباری کی گئی،اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے فلسطینیوں کو 12گھنٹے میں غزہ خالی کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی، اسرائیل نے غزہ کو بجلی، ایندھن اور دیگر اشیا کی فراہمی بند کرنے کے بعد انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی،اس کے علاوہ اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر فضائی دفاعی نظام نصب کرتے ہوئے لبنان کو دھمکی دی کہ اگر لبنان کی جانب سے اسرائیل پر حملہ ہوا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس کے حملوں میں 700اسرائیلی ہلاک، جوابی بم...

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دوسرے روز بھی شدید لڑائی جاری رہی، حماس کے حملوں میں فوجیوں سمیت 700سے زائد اسرائیلی ہلاک، 2000کے قریب زخمی ہو گئے، کئی اسرائیلی شہری اور اہلکار یرغمال بنا لیے گئے، اسرائیل کی جوابی کارروائی میں 480سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 2200سے زائد زخمی ہوئے ہیں،حماس کی ملٹری ونگ کی کارروائیوں سے اسرائیل بوکھلا گیا، طوفان الاقصی آپریشن میں اسرائیل پر ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے، متعدد اسرائیلی علاقے حملوں کی زد میں آئے، زمین ، سمندر اور فضا سے حملوں کے بعد اسرائیل کے متعدد شہری اور سرکاری اہلکار یرغمال بنا لیے گئے، فلسطینی جنگجوں نے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہوکر ٹارگٹڈ حملے کیے،اسرائیل اور فلسطین کی جنگ میں لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے بھی انٹری دیتے ہوئے تین اسرائیلی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا، تینوں اسرائیلی فوجی چوکیاں مقبوضہ شیبہ فارمز میں ہیں، جواب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے سرحدی علاقوں پر راکٹ حملے کیے گئے، اسرائیلی حکومت نے 42سالہ کمانڈر نہال کی ہلاکت کی تصدیق کر دی،دوسری جانب اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ پر بمباری کی اور کئی مقامات کو نشانہ بنایا، غزہ رات بھر اسرائیلی بمباری سے گونجتا رہا، اسرائیلی فضائی حملوں سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، اسرائیل نے غزہ کیلئے فیول، اشیا اور بجلی کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان کر دیا، اسرائیلی فوج نے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایچ ای سی نے گوادر کے طلبا کے لئے اسکالرشپ پ...

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان(ایچ ای سی) نے گوادر کے نوجوانوں کو عصری تعلیم اور ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے ایک اقدام کا آغاز کیا ہے۔ یہ پروگرام گوادر سے تعلق رکھنے والے ان غیر معمولی طالب علموں کی مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے جو پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے صوبوں میں واقع ایچ ای سی سے تسلیم شدہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں اور ڈگری دینے والے اداروں (ڈی اے آئیز)میں انڈر گریجویٹ تعلیم (بی ایس-4/5 سالہ پروگرام)حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق یہ اسکالرشپ پروگرام ایک حکومتی اقدام ہے جس کا مقصد گوادر کے طلبا کو معاصر مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں اور دیگر لیبر مارکیٹوں میں روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں۔ گوادر پرو کے مطابق "گوادر کے طلبا کے لئے اسکالرشپ پروگرام" کے عنوان سے منصوبے کے تحت تعلیمی سال 2023 تک کے لئے اسکالرشپس پیش کی جارہی ہیں، جس میں تعلیمی شعبوں کی وسیع رینج کا احاطہ کیا گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مذکورہ بالا اسکالرشپ خاص طور پر ان طلبا کے لئے تیار کی گئی ہے جو ضلع گوادر کے رہائشی یا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ رکھتے ہیں اور جنہوں نے اپنی 12 سالہ تعلیم مکمل کی ہے جس میں ایف اے / ایف ایس / آئی سی ایس ، آئی کام ، اور ڈی اے ای یا اس کے مساوی شامل ہیں۔ گوادر سے تعلق رکھنے والے طلبا جو اس وقت پنجاب، خیبر پختونخوا (کے پی) اور سندھ کی کسی بھی پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں 4 سالہ بی ایس پروگراموں میں داخلہ لے رہے ہیں، ان کے تعلیمی سیشن میں کم از کم تین سال باقی ہیں، وہ بھی اس اسکالرشپ کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق طالب علموں کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ہوگا، جس کا تعین ای ٹی سی-ایچ ای سی کے زیر انتظام قابلیت ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی اور ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی میں ان کے تعلیمی ریکارڈ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق اسکالرشپ میں منتخب طلبا کی ٹیوشن فیس ، ہاسٹل فیس اور دیگر اخراجات کا احاطہ کیا جائے گا۔ طلبا کو ماہانہ وظیفہ کے ساتھ ساتھ سالانہ کتابیں اور سفری الانس بھی ملیں گے۔ گوادر سے تعلق رکھنے والے 22 سال تک کی عمر کے طالب علم ایچ ای سی کی ویب سائٹ کے ذریعے 31 اکتوبر 2023 تک اس پروگرام کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اپریل میں ایچ ای سی نے کوسٹل ریجن ہائر ایجوکیشن اسکالرشپ پروگرام (سی آر ایچ ای ایس پی) کے ذریعے گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقے کے انڈر گریجویٹ طلبا کو ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں اور اداروں میں 200 اسکالرشپس دی تھیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے گوادر میں تعلیم کو ترجیح دے رہی ہیں۔ سی پیک کے تعاون سے بہت سے تعلیمی ادارے معیاری تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ گوادر یونیورسٹی (یو جی) نے حال ہی میں اپنے طالب علموں کو چینی سفیر خصوصی اسکالرشپ دی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یو جی اور پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ(پی سی ٹی وی آئی) مفت شپنگ انڈسٹری سے متعلق مختصر کورسز پیش کرتے ہیں۔ مزید برآں، یو جی نے ٹی اے این جی انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ، چین کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جو طلبا اور ملازمین کو معروف چینی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں آن لائن مختصر کورسز تک رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے کیس...

کراچی کی مقامی عدالت نے زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس نے مقف اختیار کیا کہ حلیم عادل نے حسان نیازی کو پولیس تحویل سے فرار کروانے کی کوشش کی تھی، ان کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد حلیم عادل کی 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ تاہم حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹان تھانے میں پولیس موبائل نذر آتش کرنے کا کیس تاحال زیر التوا ہے جس میں ان کی ضمانت نہیں ہوسکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تباہ کن زلزلہ، مشکل کی گھڑی میں افغان عوام ک...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کے شہر ہرات میں تباہ کن زلزلے سے نقصان پر دکھ ہوا، مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کیساتھ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، این ڈی ایم اے کو متاثرین ہرات کیلئے امداد بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ متاثرین کیلئے خیمے، کمبل اور فیلڈ ہسپتال میڈیکل ٹیم کے ہمراہ بھیجنے کی ہدایت کی ہے، امدادی ٹیمیں سامان کے ہمراہ آج بھجوائی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آ باد میں ڈینگی مریضوں میں اضافہ ، ایک...

دارالحکومت کے ہسپتالوں پمز ، پولی کلینک اور ایم سی ایچ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ، ایک مریض جاںبحق ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی نگہداشت کیلئے سخت احکامات جاری کئے ہے پمز ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ اسلام کے ملحقہ دیہات وشہری علاقوں سے ڈینگی کے بڑی تعداد میں مریض ہسپتالوںمیں آرہے ہیں جن کی ہنگامی بنیادوں پر خون کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ تینوں ہسپتالوں میں سینکڑوں مریض آئے ہیں جن کے ابتدائی ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ان میں سے جو مریض شدید بیمار یا انہیں بخار ہیں ان کا بھی چیک اپ کیا جارہا ہے، بعض مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں شعبہ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور انہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے مرکز اور صوبوں کو سخت ہدایات جاری کی ہے کہ مریضوں کے دیکھ بھال کیلئے ہنگامی اقدامات کرے اور عوام میں ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی مہم جاری کی جائے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وفاقی سطح پر وزارت نے ہفتے میں دو دن بریفنگ کا اہتمام کیا ہے جس میں ہسپتالوں کی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران شرکت کرتے ہیں اور انہیں سخت ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ وہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے نہ صرف مریضوں کی دیکھ بھال کریں بلکہ لوگوں کو ڈینگی کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی ہدایات اور طریقہ کار بتائیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان کا ایپل پروسیسنگ سیکٹر سرمایہ کاری...

بلوچستان پاکستان کا جنوب مغربی صوبہ جو اپنی کانوں، معدنیات، گیس اور دیگر قدرتی وسائل کے لیے جانا جاتا ہے کو مختلف قسم کے پھلوں اور سبزیوں سے بھی نوازا گیا ہے تاہم، ان کی پیداوار اور سپلائی درست نہیں ہیںجس سے کاشتکاروں کو بہت کم منافع ملتا ہے ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مختلف قسم کے آب و ہوا اور زرعی ماحولیاتی زون ہیں جو پھلوں اور سبزیوں کے اگانے کے لیے مثالی ہیں۔ باغبانی فصلیںخاص طور پر پھل اور سبزیاں، زرعی شعبے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس کے علاو ہ یہ شعبہ کاشتکار برادری کی آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی غذائی تحفظ میں حصہ ڈالنے کے لیے روزگار کے کافی مواقع اور معاشی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔سیب بلوچستان کا بڑا پھل ہے جو کہ رقبہ اور پیداوار کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ یہ روزگار، آمدنی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لہذا، ابتدائی انتخاب کے مقداری تشخیص کی بنیاد پر، بلوچستان کے لیے ایپل ویلیو چین کا انتخاب کیا گیا۔اس پراجیکٹ کے لیے کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ اور قلات کے سیب پیدا کرنے والے اضلاع کا انتخاب اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا گیا۔جائیکا، یو این آئی ڈی او اور بلوچستان حکومت کی جانب سے 2022 میں بلوچستان میں ایپل ویلیو چین کی موجودہ ضروریات اور چیلنجز کو اجاگر کرنے اور اس سلسلے کو بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کرنے کے لیے ایک مطالعہ کیا گیا۔اس مطالعہ نے پالیسی سازوں کو اس شعبے کے موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ اس کا مقصد گورننس کے مسائل کی نشاندہی کرنا بھی تھا جس میں پرائیویٹ سیکٹر اور انفرادی کسانوں سمیت ایک قابل ماحول کے اندر ادارہ جاتی صلاحیتوں اور طریقوں پر توجہ دی جائے۔نیشنل فوڈ سیکیورٹی پالیسی بیان کرتی ہے کہ پاکستان میں ویلیو چینز بشمول بلوچستان معیاری زرعی منڈیوں کی خصوصیت ہے جن میں بنیادی حفظان صحت کا فقدان ہے۔

مزید برآں، درجہ بندی کے متضاد طریقے اور نقل و حمل کی ناکارہ خدمات عام ہیں۔ویلیو چینز کے دیگر اہم مسائل میں مارکیٹ کی معلومات کی کمی اور کولڈ سٹوریجز، ناکافی اور ناقص سڑکیں، پھلوں اور سبزیوں کی کٹائی کے بعد زیادہ نقصانات، روایتی اور ناقص پیکیجنگ میٹریل، چھوٹے کسانوں کی اعلی منڈیوں تک رسائی کا فقدان شامل ہیں۔بلوچستان کے محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر افضل نوتزئی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے نظام کی کمزوریوں کی نشاندہی کی اور بتایا کہ ایک مڈل مین چھوٹے کسانوں کا استحصال کر رہا ہے کیونکہ وہ اپنی پیداوار کی فروخت کے لیے اس پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف غریب صارفین کو بھی زیادہ قیمت ادا کرنے کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑتا ہے جس سے گھریلو غذائی تحفظ متاثر ہوتا ہے۔مارکیٹنگ کی طرف، سیب کی گریڈنگ، پیکنگ اور مارکیٹنگ کے معیارات پر عمل نہیں کیا جاتا ہے اور کم اور اچھی کوالٹی کے سیب کو اکثر ملایا جاتا ہے۔ پیداوار کی مارکیٹنگ روایتی انداز میں کی جاتی ہے اور کولڈ سٹوریج کی سہولیات ناقص ہیں جس کی وجہ سے کٹائی کے بعد زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ کاشتکار زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے سیب کی پروسیسنگ کے لیے سہولیات کی کمی کی شکایت کرتے ہیں۔بلوچستان میں سیب کی پروسیسنگ، گریڈنگ اور پیکنگ کی مناسب سہولیات نہیں ہیں، اور سیب کا ایک بہت ہی کم حصہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات جیسے کہ سیب کا گودا، جیم، جیلی، جوس، اسکواش، مشروبات، کلیئر کنسنٹریٹ اور سیب کے تحفظات میں پروسیس کیا جاتا ہے۔ پشین میں سیب کے ایک سرکردہ کاشتکار خیر محمد نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان وسائل اور ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ منافع کمانے سے قاصر ہیں جبکہ بڑے کارپوریٹ فارمنگ سرمایہ کاروں نے اس شعبے میں کوئی گہری دلچسپی نہیں دکھائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بدھ مت کے نوادرات پاکستان کے سافٹ امیج کو بڑ...

پاکستان کو اقدار، لوک روایات اور آثار قدیمہ کی یادگاروں کی شکل میں ثقافتی ورثے کے ایک وسیع خزانے سے نوازا گیا ہے۔ اسلام آباد کے محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود الحسن نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ان خزانوں کو محفوظ کرکے اور ان کی نمائش کرکے پاکستان نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کما سکتا ہے بلکہ دنیا میں اپنے مثبت امیج کو بھی بڑھا سکتا ہے۔عالمی سطح پر ثقافتی ورثے کی نمائشیں تقریبا تمام ممالک میں اپنی تاریخ کو دکھانے کے لیے ایک باقاعدہ مشق ہے۔ انہیں کمائی کے ذرائع کے طور پر استعمال کرنے کے بجائے رکھنا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔اس وقت چین میں نمائش شدہ بدھ مت کے نوادرات اور پاکستان میں سیاحوں کی تعداد کو فروغ دینے پر ان کے اثرات کی مثال دیتے ہوئے ڈاکٹر محمود نے کہا کہ رواں سال 2023 کو پاکستان اور چین کے درمیان سیاحت کا سال قرار دیا گیا ہے۔سال کو منانے کے لیے متعدد ثقافتی تقریبات کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ چین میں گندھارا کے نوادرات کی نمائش بھی اسی تقریب کا حصہ ہے۔ پشاور میوزیم اور ٹیکسلا میوزیم، نیشنل میوزیم کراچی اور اسلام آباد میوزیم نے نمائش کے لیے بدھ مت کے نوادرات کو اے کلاس فراہم کیا ہے۔یہ نوادرات بدھ مت کی زندگی کی کہانیاں ہیں جو چٹان کے نقش و نگار اور مجسمے کی شکل میں ہیں جو پیدائش سے لے کر موت تک کے تمام مراحل کا احاطہ کرتی ہیں۔

اس نمائش کا افتتاح مارچ 2023 میں پیلس میوزیم، بیجنگ میں کیا گیا تھا اور جون 2023 میں اسے بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم چینی عوام کی دلچسپی اور نوادرات کے اعلی سطح کے تحفظ کی ان کی تعریف کو مدنظر رکھتے ہوئے، چینی وزیر ثقافت نے درخواست کی۔ دوسرے عجائب گھروں میں ان کی نمائش کے لیے نمائش میں توسیع کے لیے۔ نمائش کا نیا مقام گانسو پراونشل میوزیم ہے، جو لانژو کے ضلع قلیہے میں واقع ہے۔اس کا افتتاح 8 ستمبر کو ہوا تھا اور اس سال 8 دسمبر کو بند ہوگا۔ دیگر عجائب گھروں میں نمائش کے بعد یہ نمائش باضابطہ طور پر جون 2024 میں بند کر دی جائے گی۔ڈاکٹر محمود نے کہا کہ آثار قدیمہ کے مناظر کے علاوہ، ان میں سے بہت سے مقامات جیسے گندھارا کے کھنڈرات، بلوچستان میں ہنگلاج دیوتا کا ہندو مندر، پنجاب میں کٹاس راج اور سکھوں کے لیے کرتار پور مندر کو بھی چند مذاہب مقدس مانتے ہیں۔ چنانچہ پاکستان میں سیاحوں کی آمد کا تعلق بھی بڑے پیمانے پر مذہبی سیاحت سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بہت سے دیگر آثار قدیمہ کے مقامات جیسے موہنجو ڈیرو اور ہڑپہ عظیم خزانہ ہیں۔ورثے کی نمائش ایک قسم کا ثقافتی تبادلہ ہے اور یہ معلومات، علم اور تفریح کا اشتراک کرنا مکمل طور پر غیر تجارتی سرگرمی ہے۔ چین کی طرح پاکستان بھی اپنے آثار قدیمہ، مذہبی نوادرات، لوک روایات وغیرہ کے تحفظ سے شاندار آمدنی حاصل کر سکتا ہے۔ڈاکٹر محمود نے تجویز پیش کی کہ اس طرح کی نمائشیں دیگر ممالک میں، خاص طور پر بدھ اکثریتی ممالک میں باقاعدگی سے نمائش سے ان کے لوگوں کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا جائے گا۔ مناسب سہولت اور اسٹریٹجک فروغ بدھ مت کے شائقین، اسکالرز اور محققین کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پینتھر ٹائرز نے مالی سال 23 میں آمدنی میں مع...

پینتھر ٹائرز لمیٹڈ کی آمدنی میں معمولی اضافہ ہوا کیونکہ اس کی فروخت گزشتہ مالی سال 2022-23 میں 4.8 فیصد اضافے کے ساتھ 21.4 بلین روپے تک پہنچ گئی جو مالی سال 22 میں 20.4 بلین روپے تھی ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ٹاپ لائن میں اضافہ انتظامیہ کی ایکسپورٹ پورٹ فولیو میں نئے ممالک اور مصنوعات کے اضافے پر توجہ مرکوز کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔مجموعی منافع مالی سال 22 میں 2.2 بلین روپے سے مالی سال 23 میں 36.3 فیصد بڑھ کر 3.1 بلین ہو گیا جو کمپنی کی لاگت کو منظم کرنے اور آپریشنل افادیت کو بڑھانے کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔اگرچہ کمپنی کے ریونیو اور مجموعی منافع میں مثبت نمو دکھائی دی، خالص منافع مالی سال 22 میں 457 ملین روپے سے مالی سال23 میں 5.4 فیصد کم ہو کر 432 ملین روپے ہو گیاجو آپریٹنگ اور انتظامی اخراجات میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔زیادہ مارکیٹنگ اور برانڈنگ اخراجات کی وجہ سے فروخت اور تقسیم کے اخراجات 687 ملین روپے سے بڑھ کر 932 ملین روپے ہو گئے، جو کمپنی کو اس کے منصوبوں کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔رعایتی شرح میں 15فیصد سے 22فیصد تک اضافے کی وجہ سے مالی سال کے مالیاتی اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا جو کہ 650 ملین روپے سے بڑھ کر 1.04 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ تاہم، کمپنی نے مالیاتی نظم و ضبط کو لاگو کیا تاکہ بڑھتی ہوئی مالیاتی لاگت کو روکا جا سکے اور تمام کارروائیوں میں کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔فی حصص آمدنی 2.72 سے کم ہو کر 2.58 روپے ہو گئی جو کمپنی کے منافع میں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔زیر نظر مالی سال سب سے زیادہ چیلنجنگ ثابت ہوا کیونکہ ملک کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، کرنسی کی قدر میں کمی اور بڑھتی ہوئی افراط زر کا سامنا تھا۔

کمپنی کی مالی پوزیشن کے تجزیے نے مالی سال 22 کے مقابلے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران اس کے غیر موجودہ اثاثوں میں 14.4 فیصد کا اضافہ ظاہر کیا۔ یہ اضافہ پیداواری صلاحیت اور مجموعی آپریشنز کو بڑھانے کے لیے کمپنی کی سرمایہ کاری کی نشاندہی کرتا ہے۔تاہم، موجودہ اثاثے مالی سال 22 میں 10.2 بلین روپے سے مالی سال 23 میں 20.1 فیصد کم ہوکر 8.2 بلین روپے رہ گئے۔ یہ قلیل مدتی ڈپازٹس میں 92فیصد اور نقد بیلنس میں 21فیصدکمی کا نتیجہ تھا۔مالی سال 23 کے دوران، غیر کرنٹ واجبات میں مالی سال 22 کے مقابلے میں 3.67 فیصد کی معمولی نمو دیکھی گئی۔ یہ نمو ظاہر کرتی ہے کہ کمپنی نے سال کے دوران اپنے آپریشنز کی مالی اعانت کے لیے اضافی طویل مدتی واجبات یا قرض لیا۔ اس کے برعکس، مالی سال 22 میں 9.45 بلین روپے کے مقابلے میں مالی سال 23 میں موجودہ واجبات 12.8 فیصد کم ہو کر 8.23 بلین روپے ہو گئے۔پینتھر ٹائرز لمیٹڈ، جو پاکستان میں 1983 میں قائم ہوا، آٹو ٹائر، ٹیوب، لبریکنٹس اور اسپیئر پارٹس کے سرکردہ مینوفیکچررز اور سپلائرز میں سے ایک ہے۔ یہ کمپنی آلات کے مینوفیکچررز اور متبادل مارکیٹوں دونوں کے لیے موٹرسائیکل ٹائر کی پاکستان کی سب سے بڑی سپلائر ہے۔بگڑتے ہوئے معاشی حالات اور سیاسی بے یقینی کی وجہ سے کمپنی کو رواں مالی سال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عالمی سطح پر خام مال(قدرتی ربڑ، بٹائل، کاربن کی قیمتوں میں کمی کے طور پر، اس سے کمپنی کو روپے اور ڈالر کے تفاوت کے منفی اثرات کو جزوی طور پر پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ کمپنی کی انتظامیہ ان چیلنجوں سے آگاہ ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے میں مصروف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی سال 2022-23 میں ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ ک...

ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ کی خالص فروخت اور منافع گزشتہ مالی سال 2022-23 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران براہ راست اور بالواسطہ دونوں طرح کے کاروباری اخراجات میں کمی کی بدولت بڑھتا رہا۔ اس سہ ماہی کے دوران، آپریٹنگ منافع، ٹیکس سے پہلے کا منافع اور خالص منافع بالترتیب 1.2 ملین روپے، 1.039 ملین روپے اور 827,023 روپے رہا۔ کمپنی نے منافع میں اس مثبت اضافے کی وجہ براہ راست اور بالواسطہ کاروباری لاگت میں کمی کو قرار دیا۔ ڈی ایس انڈسٹریزایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی دھاگے کی تیاری اور فروخت ہے۔ دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی خالص فروخت 6.7 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ اس سہ ماہی کے دوران، کمپنی نے 3.17 ملین روپے کا مجموعی منافع، 3.4 ملین روپے کا آپریٹنگ منافع اور 2.4 ملین روپے کا ٹیکس سے قبل منافع کمایا۔ DS انڈسٹریز کا خالص منافع 1.86 ملین روپے رہا۔ تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی خالص فروخت مزید بڑھ کر 9.35 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ اس سہ ماہی کے دوران، کمپنی کا مجموعی اور آپریٹنگ منافع، تاہم، گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 2.69 ملین روپے اور 2.44 ملین روپے تک کم ہو گیا۔ قبل از ٹیکس منافع میں 2.6 ملین روپے کا معمولی اضافہ دیکھا گیا اور خالص منافع 2.2 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ کمپنی کے غیر موجودہ اثاثے کل 189.16 ملین روپے تھے، جو مارچ 2023 کو معمولی طور پر کم ہو کر 187.8 ملین روپے تک پہنچ گئے، جس میں 0.72 فیصد کی منفی ترقی ہوئی۔

یہ معمولی کمی اس مدت کے دوران کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہے۔ موجودہ اثاثے جون 2022 کے 166.8 ملین روپے سے مارچ 2023 کو 136.2 ملین روپے تک 18.37فیصدنمایاں طور پر کم ہوئے۔ غیر موجودہ اور موجودہ اثاثوں میں اس کمی کے نتیجے میں کل اثاثوں میں 8.99 کی کمی واقع ہوئی۔کمپنی کی نان کرنٹ واجبات جون 2022 کے 592,891 ملین روپے کے مقابلے مارچ 2023 کو 245,344 روپے رہی، جو کہ 58.62 فیصد کی نمایاں کمی ہے۔ اس کمی نے اشارہ کیا کہ کمپنی نے اپنی طویل مدتی ذمہ داریوں کو ادا کیا ہے۔ اسی طرح، موجودہ واجبات، کل ایکویٹی اور واجبات میں بالترتیب 23.77فیصد اور 8.99فیصد کی کمی ہوئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کے پاس لیکویڈیٹی کم ہے اور مالی خطرات کا سامنا ہے۔ آپریٹنگ سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے والی کمپنی کی نقد رقم مارچ 2022 میں 9.4 ملین روپے سے بڑھ کر مارچ 2023 میں 24.97 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑھتی ہوئی افراط زر اور کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے کمپنی کے آپریشنز کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2023 میں، کمپنی نے سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں 50,000 روپے نقد استعمال کیے جبکہ مارچ 2022 میں سرمایہ کاری کی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے 4.16 ملین روپے۔ اسی طرح مارچ 2023 میں مالیاتی سرگرمیوں کے لیے 8.9 روپے کے مقابلے میں 18.5 ملین روپے کا نقد بہا وریکارڈ کیا گیا۔مارچ 2022 کے دوران مالیاتی سرگرمیوں سے ملین پیدا ہوئے۔ کمپنی نے نقد اور نقد کے مساوی میں بڑا خالص اضافہ ریکارڈ کیا کیونکہ یہ مارچ 2022 کو صرف 856,235 روپے سے بڑھ کر مارچ 2023 کو 86.24 ملین روپے تک پہنچ گئی۔مالی سال 19 سے مالی سال 21 تک، کمپنی نے 81.53 ملین روپے، 33.48 ملین روپے اور 9.67 ملین روپے کا خالص نقصان ریکارڈ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولی کلینک کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ن...

دارالحکومت اسلام اباد کے اسپتال پولی کلینک کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نیاز احمد ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ روز سے پولی کلینک میں زیر علاج ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے انہیں بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں گزشتہ دو روز سے ان کی صحت بہتر ہے قوی امکان ہے کہ وہ جلد سے یاب ہو جائیں گے اور اپنے فرائض سنبھال لیں گے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم نے ڈاکٹر شہزاد منیر کو ای ڈی پولی ک...

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈاکٹر شہزاد منیر کو ای ڈی پولی کلینک لگانے کی منظوری دے دی ہے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے پونے کلینک ہسپتال میں بچوں کے امراض کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شہزاد منیر کو پولی کلینک کا نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر لگانے کی منظوری دے دی ہے اس پر عمل درامد کے لیے سمری الیکشن کمیشن اف پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے جس کی منظوری ائندہ دو روز میں ہو جائے گی جو کہ الیکشن کمیشن اف پاکستان نے نئی تقریروں اور تباتوں پر پابندی اج کر رکھی ہے جس کے باعث الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر کسی قسم کا تبادلہ یا تقرری نہیں کی جا سکتی ہے۔ پولی کلینک کے ذرائع نے بتایا ہے الیکشن کمیشن اف پاکستان سے منظوری کے بعد ڈاکٹر شہزاد منیر اپنے عہدے کا باضابطہ چار سنبھال لیں گے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار احمد نارو کی ریٹائرمنٹ کے باعث انتظامی امور سے متعلقہ سینکڑوں فائلیں زیر التوا چلی ارہی تھی امکان ہے کہ نئے ای ڈی کی تقرری کے بعد اسپتال کے تمام امور کو احسن طریقے سے سر انجام دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی نے توہینِ عدالت کی درخواست مسترد...

چوہدری پرویز الہی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چوہدری پروزیر الہی نے انٹر کورٹ اپیل دائر کردی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ 7 ستمبر کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے اورملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔ درخواست میں چوہدری پرویز الہی کو عدالت میں پیش کرنے اوران کی رہائی کا حکم دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی فیملی، وکلا اور معالج سے جیل می...

چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی، وکلا اور ذاتی معالج سے جیل میں ملاقات کی اجازت کے لیے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔ عمران خان کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا 25 ستمبر کا حکم نامہ چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 25 ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بہتر کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی، وکلا اور معالج سے ملاقات کی استدعا پر کوئی حکم جاری نہیں کیا۔وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی ملاقات کے لیے پیر کا روز مقرر کیا گیا ہے۔ عمران خان کی وکلا سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے ہفتے میں صرف 2 روز ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں صرف 4 وکلا کو ملنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بینچ کے 25 ستمبر کے حکم نامے میں ترمیم کرکے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کیلئے نئے ت...

لاہور ہائیکورٹ نے صوبے میں اسموگ کے تدارک کیلیے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی عائد کردی۔ عدالت نے اسموگ کے تدارک کیلئے حکومت کو ترقیاتی منصوبے اکتوبر سے فروری تک نہ شروع کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے اسموگ کے سیزن میں حکومت کو سائیکلنگ کے بارے میں آگاہی دینے کی تجویز دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے پرانے درخت نہ کاٹنے اور شہر میں مزید ماواکی جنگل لگانے کی ہدایت کردی۔ قبل ازیں لاہور میں اسموگ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سے بھی تجاوز کرنے لگا۔ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات شہر کو اسموگ فری قرار دینے پربضد ہیں۔ کہتے ہیں ویب سائٹس پر اسموگ بارے ڈیٹا درست نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اداکار بدر منیر کی 15 ویں برسی 1(کل)منائی جا...

ماضی کے معروف اداکار بدر منیر کی 15 ویں برسی ( کل) 11اکتوبر کو منائی جائے گی۔ بدر منیر کو پاکستانی پشتو فلموں کا دلیپ کمار کہا جاتا تھا۔انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران 650کے قریب پشتو، پنجابی اور اردو فلموں میں کام کیا جن میں 150 اردو اور پنجابی فلمیں ہیں۔ بدر منیر کی پہلی پشتو فلم یوسف خان،شیر بانو کراچی میں بنی اور ریلیز ہوئی۔لوک پشتو داستان پر مبنی یہ فلم بھر پور کامیاب رہی، فلم کے ہدایتکار عزیز تبسم اور ہیروئن یاسمین خان تھی۔بدر منیر کی پہلی اردو فلم جانور تھی ان کی ہیروئنوں میں یاسمین خان شہناز، ثریا خان، نجمہ، مسرت شاہین، دردانہ رحمان اور دیگر بہت سی شامل تھیں،بدر منیر کی مشہور پشتو فلموں میںدہقان،باز اور شہباز بدعملہ،یو بے تاج بادشاہ،الزام،داحق آواز،اودم آسمان، اوربل، دبدن،خانہ بدوش، داپختون تورہ، ٹوپک، زمان قانون اور آدم خان درخانئی شامل ہیں۔بدر منیر نے اپنے اداکاری کے شوق کو اپنانے کیلئے کراچی کے ایسٹرن فلم اسٹوڈیو میں ایک عرصہ مزدور کے طور کام کیا جبکہ اداکار وحید مراد کے دفتر میں بطور ڈرائیور اور دیگر کاموں کیلئے نوکری بھی کی۔بدر منیرکے والدبدین گائوں کی ایک مسجد میں پیش امام تھے۔بدر منیر 11 اکتوبر2008 کودل کا دورہ پڑ نے سے لاہور میں انتقال کر گئے تھے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان مر...

پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی دوسری برسی (آج)10اکتوبر کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر انتظام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی جبکہ ملک و قوم کیلئے عظیم خدمات کے اعتراف میںانہیںخراج تحسین پیش کیا جائے گا۔پاکستانی سائنس دان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انتہائی نامساعد حالات میں وطن عزیر پاکستان کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔میاں نواز شریف کے سابقہ دور حکومت میں28مئی 1998ء کوپاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربے کرکے خود کو دنیا میں ایٹمی طاقت منوا لیاتھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انہیں دیگر اعزازات کے ساتھ ساتھ دو مرتبہ نشان پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ڈاکٹر عبدالقدیرخان10اکتوبر 2021ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہی خواتین کا عال...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہی خواتین کا عالمی دن 15اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دیہی خواتین کی خدمات کا عتراف کرنا ہے۔اس سلسلے میں خواتین حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں کی جانب سے سیمینارز،سمپوزیم اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران مقررین ملکی تعمیر و ترقی میں دیہی خواتین کے کردار کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔دیہی خواتین کا عالمی دن پہلی مرتبہ دنیا بھرمیں 15اکتوبر 2008ء کو منایا گیا اس دن کی منظوری اقوام متحدہ کی ایک قراداد کی منظوری سے 2007ء میں دی۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد دیہی خواتین شعبہ زراعت سے وابستہ ہیں اور پچاس فیصد خوراک کی پیداوار کا انحصار انہی دیہی کواتین پر ہے ترقی پذیر ممالک میں25فیصد دیہی خواتین کی تعلیم تک رسائی ممکن نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بصارت سے محروم افراد کا عالمی دن 13 اکتوبر ک...

بصارت سے محروم افراد کا عالمی دن 13 اکتوبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد نابینا افرادکو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ بصارت سے محروم افراد زندگی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں، بینائی رب کائنات کی ایک عظیم نعمت ہے۔اس سے محروم افراد عام طور پر معاشرے میں ترس کے قابل سمجھے جاتے ہیں لیکن انہیں مفید شہری بنانے کے لیے عالمی سطح پر پچھلے کئی برس سے کوششیں جاری ہیں۔عالمی کوششوں ہی کے نتیجے میں مہذب دنیا میں نابینا انسانوں کے جینے کا حق تسلیم کرتے ہوئے انہیں روزگار کے مواقعے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ امراض چشم کے حوالے سے مناسب آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد بچپن ہی سے آنکھوں کی پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہو کر قوت بصارت کھو بیٹھتے ہیں۔ ان کی آنکھوں میں اندھیرے ضرور ہیں مگر بصیرت ان پر مہربان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہاوس حملہ ، مقدمے میں گرفتار ملزمان کاج...

جناح ہاوس حملے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب حکومت نے ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ملزمان کا ٹرائل سنٹرل جیل لاہور میں ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عسکری ٹاور پر حملے کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہو گا، تھانہ شادمان پر حملے اور جلا گھیرا کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کا ٹرائل بھی جیل میں ہو گا ۔ واضح رہے کہ پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے عدالت میں جمع کرا رکھے ہیں۔ اس حوالے سے جناح ہاوس حملہ کیس کے سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہاس حملہ کیس میں گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہو گا ، انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید جیل میں جا کر ملزمان کا ٹرائل کریں گے، جناح ہاس حملہ کیس میں ملزمان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں ملزمان کو روز جیل سے عدالت لانا اور واپس لے جانا مشکل کام ہے، ہماری کوشش یہی ہے کہ مقدمے کا ٹرائل جلد از جلد مکمل کرائیں ، اے ٹی سی کے رولز کے تحت جناح ہاس حملہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کی جناح ہاس حملہ کیس میں ضمانت عدم پیروی پر خارج ہوئی، اگر چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہوئے تو انہیں بذریعہ ویڈیو لنک جیل ٹرائل میں شامل کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ...

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ۔ محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 111 مزید ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 5 ہزار سے متجاوز ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز لاہور سے ڈینگی بخار کے 38 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ لاہور میں رواں برس ڈینگی کے مثبت مریضوں کی تعداد 2168 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ روز مزید 41 اور ملتان سے 11 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی بخار کے 126 مریض زیرعلاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں برس مریضوں کی تعداد 5580 ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی آئی خان ،تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں...

ہتھالہ تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہل کار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں نے تھانہ ہتھالہ پر بھاری ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا، جس میں 3 پولیس اہلکار حنیف، سعید ممتاز اور وکیل زادہ شدید زخمی ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا تھا۔ پیر کو صبح ایک اہل کار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہل کار کا تعلق ضلع بونیر سے تھا۔ دہشت گردوں کے حملے میں تھانے کا مین گیٹ تباہ ہوگیا جب کہ کافی دیر تک دو طرفہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسقط سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر کا انت...

مسقط سے آسلام اباد کی عمان ائیر کی پرواز میں مسافر کے انتقال پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی اتار لیا گیا۔ ایوی اشن ذرائع کے مطابق عمان ائیر کی پرواز ڈبلیو وائی 345 نے مسقط سے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کیا۔ بوئنگ 737 طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہوشاب کے قریب تھا کہ طیارے کے ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ اور ہدایت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا، پرواز کو ہنگامی طور پر صبح پانچ بج کر 36 منٹ پر کراچی اتار لیا گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی لینڈنگ کے بعد معائنہ کرنے پر ڈاکٹروں نے بشارت نامی مسافر کی موت کی تصدیق کر دی۔ بعد ازاں ازاد کشمیر کے علاقے باغ سے تعلق رکھنے والے مسافر بشارت کی میت کراچی ائیرپورٹ پر ائیر لائن کے عملے کے حوالے کر دی گئی، پرواز دیگر مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اکتوبر کو نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین ط...

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا۔ شہباز شریف کا پارٹی کارکنوں کے نام جاری کردہ پیغام میں کہنا تھا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کیلئے محنت پر تمام کارکنان کو شاباش دیتا ہوں، مرد و خواتین اور نوجوان کارکنوں کا جذبہ، لگن اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی مثالی ہے، پاکستان کی کامیابی کی ٹیم آپ ہیں، آپ کی دن رات کی محنت رنگ لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی اتحاد اور اشتراکِ عمل میں ہے، خطے اور دنیا میں ابھرتے سنگین بحرانوں میں پاکستان کا اتحاد اور معاشی مضبوطی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، 21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کے اتحاد اور معاشی مضبوطی کی طرف اہم قدم ثابت ہوگی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بحرانوں سے نکالنے اور عوام کی توقعات کو پورا کرنے میں ہمیشہ قائد مسلم لیگ ن نے تاریخی کردار ادا کیا، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایک بار پھر تاریخ اور اپنی سنہری روایت دہرائیں گے اور عوام کو مشکل سے نکالیں گے، پوری کوشش کریں گے کہ نوازشریف کی قیادت میں سب ٹھیک کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن کی قیادت میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بچایا ہے، اللہ تعالی کے کرم سے پھر ایسا ہی ہوگا، یہ فیصلہ کن مرحلہ بھی ماضی کی روایتی ہمت اور قوت سے عبور کرنا ہے، آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔ صدر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر قائد کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا، نواز شریف کی قیادت میں ملک گیر انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ، پارلیمنٹ نے اچھی ن...

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریما رکس دیئے کہ فرد واحد آ کر آئینی ترمیم کرے تو وہ ٹھیک ہے، پارلیمنٹ کچھ اچھا کرنا چاہتی ہے تواس کو کچلنا کیوں چاہتے ہیں؟ ، ہم بھی مانتے ہیں کہ صوبائی اسمبلیوں کو ایسی قانون سازی کا اختیارنہیں، کوئی مریض مر رہا ہو اورمیڈیکل کی سمجھ رکھنے والا اسے مرنے دے کہ وہ ڈاکٹرنہیں ہے؟، پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی ، جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کیلئے دروازہ کھول دیا تو وہ سپریم کورٹ کے ہر معاملے میں مداخلت کرے گی، ایک بار دروازہ کھل گیا تو اس کا کوئی سِرا نہیں ہو گا، قانون سازی اچھی یا بری بھی ہو سکتی ہے ہمیں اختیار کو دیکھنا ہو گا ،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ابھی تک اپنے دلائل سے پہلی رکاوٹ ہی عبور نہیں کی، آپ بتا نہیں سکے قانون سے کون سا بنیادی حق متاثر ہوا، سپریم کورٹ انصاف تک رسائی نہ دے رہی ہو تو کیا پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کرسکتی؟۔ پیر کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ نہ ختم ہونے والا کیس ہے تو ایسا نہیں، یہ اس کیس کا آخری دن ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے رولز صرف سپریم کورٹ بنا سکتی ہے، آئین میں درج سبجیکٹ ٹو لا کا یہ مطلب نہیں پارلیمنٹ قانون بنا سکتی ہے، اس معاملے پر الگ قانون سازی اختیارات سے تجاوز ہوگا، آئین پارلیمنٹ کو اس معاملے پر قانون سازی کی اجازت نہیں دیتا۔ جسٹس اعجاز الحسن نے استفسار کیا کہ کیا آئینی اختیارات سے سپریم کورٹ رولز بنا لے تو بعد میں کوئی قانون سازی بدل سکتی ہے؟ ، جس پر عابد زبیری نے جواب دیا کہ ان کے پاس قانون سازی کا اختیار نہیں رہ جاتا۔ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیے کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں نئی قانون سازی نہیں ہوسکتی،آپ کے مطابق سپریم کورٹ پہلے سے موجود قانون کے مطابق ہی رولز بنا سکتی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے استفسار کیا کہ ہم سبجیکٹ ٹو لا کا لفظ کاٹ دیں فرق کیا پڑے گا ؟ ، عابد زبیری نے بتایا کہ فرق نہیں پڑے گا جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فرق نہیں پڑے گا نا، تھینک یو، اگلے پوائنٹ پر چلیں۔ صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ نیو جرسی عدالت کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کم از کم امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کا تو حوالہ دیں، نیو جرسی کورٹ فیصلے کی نظیر دے رہے ہیں، ہمارا لیول اتنا نہ گرائیں، آپ جو پڑھ رہے ہیں وہ تو فیصلہ بھی نہیں، وکلا کے دلائل ہیں۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اضافی کاغذات جمع کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کہا تھا یہ پہلے دائر کردینا اب کاغذ آ رہے ہیں، کیا ایسے نظام عدل چلے گا کیا دنیا میں ایسے ہوتا ہے؟، مغرب کی مثالیں آپ دیتے ہیں کیا وہاں یہ ہوتا ہے؟ ، آپ جیسے سینئر وکیل سے ایسی توقع نہیں ہوتی، ہمارا لیول اتنا تو کم نہ کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 142 میں بھی قانون سازی کو آئین سے مشروط کیا گیا ہے جس پر وکیل عابد زبیری کا کہنا تھا کہ آئین میں پہلے سے موجود شقوں سے ہی مشروط کیا گیا ہے۔جسٹس جمال مندو خیال نے ریمارکس دیئے کہ ہمیشہ ہوتا یہی ہے پہلے ایکٹ بنتا ہے پھر رولز بنتے ہیں، رولز، آئین و قانون کیخلاف ہوں تو کالعدم ہوجاتے ہیں۔ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ نیو جرسی کی عدالت میں کہا گیا قانون سازی کرنے اور رولز بنانیمیں فرق ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرٹیکل 175 دو کو آرٹیکل 191 کے ساتھ ملا کر پڑھیں، آرٹیکل 175 دو کسی بھی عدالت کے مقدمات کو سننے کا اختیار بتاتا ہے۔ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ سپریم کورٹ رولز بنانے کے اختیار سے متعلق آئینی شق کو تنہا نہیں پڑھا جا سکتا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فل کورٹ یہ مقدمہ سن رہی ہے تا کہ وکلا سے کچھ سمجھ اور سیکھ سکیں، آئینی شقوں پر دلائل دیں جبکہ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیے کہ آئینی شقوں کو ملا کر پڑھنا ہوتا ہے، آئین کے کچھ آرٹیکل اختیارات اور کچھ ان اختیارات کی حدود واضح کرتے ہیں۔ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ رولز نہیں بنا سکتی نہ ہی رولز بنانے کیلئے قانون سازی کر سکتی ہے، موجودہ قانون کے دائرہ کار میں رہ کر رولز میں ردو بدل کرنے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ خلاف آئین کوئی رولز بنائے تو کوئی تو یاد دلائے گا کہ آئین کی حدود میں رہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ کوئی بھی ضابطہ آئین سے متصادم ہوگا تو وہ خود کالعدم ہو جائے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کا کہنا تھا کہ میں سوال واضح کر دیتا ہوں، جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل رولز سے متعلق آئین میں لکھا ہے کہ آئینی باڈیز خود قانون بنائیں گی، سپریم کورٹ کے ضابطوں سے متعلق آرٹیکل 191 میں لکھا ہے کہ قانون سے بھی بن سکتے ہیں، سوال یہ ہے کہ آئین سازوں نے خود آئین کے ساتھ قانون کا آپشن دیا؟۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ آرٹیکل 191 رولز بنانے کا محض دائرہ اختیار طے کرتا ہے یا پاور دیتا ہے؟ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ آرٹیکل 191 سپریم کورٹ کو رولز بنانے کی پاور دیتا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہم یہاں آئین اور قانون سازوں کی نیت دیکھ رہے ہیں، اگر آئین سازوں کی نیت دیکھنی ہے تو آرٹیکل 175 دیکھیں، اگرآئین سازوں نے مکمل اختیار سپریم کورٹ کو دینا ہوتا تو واضح طور پر لکھ دیتے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں سمجھ نہیں آرہی آپ کی اس قانون پر بے چینی ہے کیا، 184/3 کے معاملے پر دنیا ہم پر انگلی اٹھائے اس سے پہلے میں اٹھاتا ہوں، اگر ہم نے غلطی کی تو ہمیں درست کرنی چاہیے، ہم نے غلطی درست نہیں کی تو کیا پارلیمنٹ کر سکتی ہے یا نہیں؟، آپ ایک سیاسی جماعت پی ٹی آئی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ عابد زبیری نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا وکیل نہیں ہوں، مجھے بطور صدر سپریم کورٹ بار نوٹس ہوا ہے۔ جسٹس مظاہرنقوی نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ رولز پر پارلیمنٹ نے پابندی لگائی ہائیکورٹ اور شرعی عدالت کے ضابطوں پرکیوں نہیں؟، جسٹس اعجازالحسن نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹس اپنے پریکٹس اینڈ پروسیجر بنانے کے لیے خود با اختیار ہے۔ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ اگر آج بھی سپریم کورٹ اپنے رولز خود بنا لے تو کوئی اعتراض نہیں اٹھا سکتا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ابھی تک اپنے دلائل سے پہلی رکاوٹ ہی عبور نہیں کی، آپ بتا نہیں سکے قانون سے کون سا بنیادی حق متاثر ہوا، سپریم کورٹ انصاف تک رسائی نہ دے رہی ہو تو کیا پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کرسکتی؟، چیف جسٹس ایسے ہی کیسزاٹھا تے رہیں جبری گمشدگیوں جیسے مقدمات نہ اٹھائیں کیا اس پرقانون سازی بھی نہ ہو؟۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے ریمارکس دیے کہ آپ نے میرے سوال کا جواب بھی نہیں دیا، کیا پاکستان میں آرٹیکل 184/3 کا درست استعمال ہوا یا غلط؟ ، آپ جواب نہیں دے رہے تو لکھ دوں گا آپ نے جواب نہیں دیا۔ عابد زبیری نے کہا کہ میرا جواب ہے کہ درست استعمال بھی ہوا غلط بھی ہوا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پاکستان میں 184 تین کا استعمال کیسے ہوا؟ ، کیا ہیومن رائٹس سیل کا آئین یا سپریم کورٹ رولز میں تذکرہ ہے؟ ، آرٹیکل 184 تھری سے متعلق ماضی کیا رہا؟۔ قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ یا تو کہہ دیتے کہ 184 تین میں ہیومن رائٹس سیل بن سکتا تھا، اس بات پر تو آپ آنکھیں بند کر کے بیٹھ گئے ہیں، آپ یہ توکہہ دیں سپریم کورٹ کے ایک چیف جسٹس نے اگر غلطی کی توپارلیمنٹ اسے درست کرسکتی ہے یا نہیں؟۔ عابد زبیری نے کہا کہ اگر اپیل کا حق دینا ہے تو آئین میں ترمیم کرنا ہو گی، آئین سازوں نے 184/3 میں اپیل کا حق نہیں دیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آج کوئی جج اس آرٹیکل کیتحت کہہ دے فلاں پارٹی پر پابندی ہے تو بات ختم؟، کیا اس پر نظرثانی کے علاوہ کوئی داد رسی ہونی ہی نہیں چاہیے؟، اگر کسی نے معاملے پر آگے آکر مدد کر دی ہے تو اسے کالعدم کردیں؟، آپ نے شروع میں ہی پارلیمنٹ کی نیت پر حملہ کر دیا، میری نظر میں تو پارلیمنٹ کی نیت اچھی تھی۔جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیے کہ سوال یہ ہے کیا سپریم کورٹ امور میں مداخلت کا ایک نیا دروازہ کھولا جا رہا ہے؟، آئین نے بتا دیا ہوا ہے آپ کیا کر سکتے ہیں کیا نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئی مریض کہیں مر رہا ہو اورمیڈیکل کی سمجھ رکھنے والا اسے مرنے دے کہ وہ ڈاکٹرنہیں ہے؟، پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی۔ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ ہمیں بھی سوال کرنے کی اجازت دی جائے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس قانون کو تسلیم کرنے سے ہم نیا راستہ نہیں کھول دیں گے؟،جس پر عابد زبیری نے جواب دیا کہ جی بالکل کل کو ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نہیں، کل کو کیا ہو گا اس کی بات میں نہیں کرنے دوں گا، ہمارے سامنے ایک مخصوص کیس ہے اس کی بات کریں۔ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کیلئے دروازہ کھول دیا تو وہ سپریم کورٹ کے ہر معاملے میں مداخلت کرے گی، ایک بار دروازہ کھل گیا تو اس کا کوئی سِرا نہیں ہو گا، قانون سازی اچھی یا بری بھی ہو سکتی ہے ہمیں اختیار کو دیکھنا ہو گا ، یہ نہیں ہو سکتا کہ اختیار سے باہر قانون سازی اچھی ہے تو ٹھیک ہے، آئین اس طرح سے نہیں چل سکتا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کو تو کہتے ہیں نمبر گیم پوری ہونی چاہیے، فرد واحد آ کر آئینی ترمیم کرے تو وہ ٹھیک ہے، پارلیمنٹ کچھ اچھا کرنا چاہتی ہے تواس کو کچلنا کیوں چاہتے ہیں؟، ہم بھی مانتے ہیں کہ صوبائی اسمبلیوں کو ایسی قانون سازی کا اختیارنہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ، سونے کا فی تولہ بھاو ایک لاکھ 95 ہزار روپے ہوگیا ۔جیولرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی اور سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاون کے بعد سونے کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں پیر کو بھی 600 روپے کمی ہوگئی۔ جیولرز کے مطابق مقابی صرافہ مارکیٹ میں کمی کے بعد 10گرام سونا ایک لاکھ 78 ہزار 750 روپے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 95000 ہزار روپے ہوگئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر نواسی سینٹس اضافے سے 18 سو 23 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، 282...

کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان قرار ۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 9 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے ڈالر 282 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکیورٹی ایکسچینج کمیشن نے سرمایہ کاری کی جعل...

سکیورٹی ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی )نے عوام الناس کو ایک بار پھر سرمایہ کاری کی جعلی اسکیموں سے خبردار کردیا ہے۔ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے مطابق آن لائن اور دیگر ذرائع سے مارکیٹنگ کی جانے والی سرمایہ کاری اور منافع کی غیر قانونی اسکیموں کے دھوکے سے بچیں۔ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کا کہنا ہے کہ زیادہ اور غیر حقیقی منافع کے لالچ میں اپنی جمع پونچی اور قیمتی سرمایہ سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنی میلیورٹیک کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی عوام کو آن لائن اشتہارات کو دیکھنے کے مختلف پیکجز کے نام پر آمدنی اور منافع کا لالچ دے کر لوٹ رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں عمر قید کی...

سندھ ہائیکورٹ نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے ملزم مشتاق عرف شاہ کی سزا کالعدم قراردے کر باعزت بری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن اور پولیس ملزم پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کرسکے لہذا ملزم کے خلاف کوئی اور کیس نہیں ہے تو جیل سے رہا کیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف 2012 میں تھانہ شاہ لطیف ٹاون میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم کالعدم تنظیم کا مبینہ ٹارگٹ کلر ہے اور اسے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ کے جرم میں عمرقید کی سزا سنائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارلیمنٹ رولز نہ ہی رولز بنانے کیلئے قانون س...

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ رولز نہیں بنا سکتی نہ ہی رولز بنانے کیلئے قانون سازی کر سکتی ہے، موجودہ قانون کے دائرہ کار میں رہ کر رولز میں ردو بدل کرنے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ کوئی بھی ضابطہ آئین سے متصادم ہوگا تو وہ خود کالعدم ہو جائے گا۔ پیر کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ نہ ختم ہونے والا کیس ہے تو ایسا نہیں، یہ اس کیس کا آخری دن ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے رولز صرف سپریم کورٹ بنا سکتی ہے، آئین میں درج سبجیکٹ ٹو لا کا یہ مطلب نہیں پارلیمنٹ قانون بنا سکتی ہے، اس معاملے پر الگ قانون سازی اختیارات سے تجاوز ہوگا، آئین پارلیمنٹ کو اس معاملے پر قانون سازی کی اجازت نہیں دیتا۔ جسٹس اعجاز الحسن نے استفسار کیا کہ کیا آئینی اختیارات سے سپریم کورٹ رولز بنا لے تو بعد میں کوئی قانون سازی بدل سکتی ہے؟ ، جس پر عابد زبیری نے جواب دیا کہ ان کے پاس قانون سازی کا اختیار نہیں رہ جاتا۔ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیے کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں نئی قانون سازی نہیں ہوسکتی،آپ کے مطابق سپریم کورٹ پہلے سے موجود قانون کے مطابق ہی رولز بنا سکتی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے استفسار کیا کہ ہم سبجیکٹ ٹو لا کا لفظ کاٹ دیں فرق کیا پڑے گا ؟ ، عابد زبیری نے بتایا کہ فرق نہیں پڑے گا جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فرق نہیں پڑے گا نا، تھینک یو، اگلے پوائنٹ پر چلیں۔ صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ نیو جرسی عدالت کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کم از کم امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کا تو حوالہ دیں، نیو جرسی کورٹ فیصلے کی نظیر دے رہے ہیں، ہمارا لیول اتنا نہ گرائیں، آپ جو پڑھ رہے ہیں وہ تو فیصلہ بھی نہیں، وکلا کے دلائل ہیں۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اضافی کاغذات جمع کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کہا تھا یہ پہلے دائر کردینا اب کاغذ آ رہے ہیں، کیا ایسے نظام عدل چلے گا کیا دنیا میں ایسے ہوتا ہے؟، مغرب کی مثالیں آپ دیتے ہیں کیا وہاں یہ ہوتا ہے؟ ، آپ جیسے سینئر وکیل سے ایسی توقع نہیں ہوتی، ہمارا لیول اتنا تو کم نہ کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 142 میں بھی قانون سازی کو آئین سے مشروط کیا گیا ہے جس پر وکیل عابد زبیری کا کہنا تھا کہ آئین میں پہلے سے موجود شقوں سے ہی مشروط کیا گیا ہے۔ جسٹس جمال مندو خیال نے ریمارکس دیئے کہ ہمیشہ ہوتا یہی ہے پہلے ایکٹ بنتا ہے پھر رولز بنتے ہیں، رولز، آئین و قانون کیخلاف ہوں تو کالعدم ہوجاتے ہیں۔ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ نیو جرسی کی عدالت میں کہا گیا قانون سازی کرنے اور رولز بنانے میں فرق ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرٹیکل 175 دو کو آرٹیکل 191 کے ساتھ ملا کر پڑھیں، آرٹیکل 175 دو کسی بھی عدالت کے مقدمات کو سننے کا اختیار بتاتا ہے۔ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ سپریم کورٹ رولز بنانے کے اختیار سے متعلق آئینی شق کو تنہا نہیں پڑھا جا سکتا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فل کورٹ یہ مقدمہ سن رہی ہے تا کہ وکلا سے کچھ سمجھ اور سیکھ سکیں، آئینی شقوں پر دلائل دیں جبکہ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیے کہ آئینی شقوں کو ملا کر پڑھنا ہوتا ہے، آئین کے کچھ آرٹیکل اختیارات اور کچھ ان اختیارات کی حدود واضح کرتے ہیں۔ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ رولز نہیں بنا سکتی نہ ہی رولز بنانے کیلئے قانون سازی کر سکتی ہے، موجودہ قانون کے دائرہ کار میں رہ کر رولز میں ردو بدل کرنے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ خلاف آئین کوئی رولز بنائے تو کوئی تو یاد دلائے گا کہ آئین کی حدود میں رہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ کوئی بھی ضابطہ آئین سے متصادم ہوگا تو وہ خود کالعدم ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،مسکن چورنگی کے قریب دکان میں سلنڈر دھم...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب واقع فاسٹ فوڈ کی دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر کے مطابق مسکن چورنگی پر فاسٹ فوڈکی دکان میں سلنڈرپھٹنے سے دھماکا ہوا ، دھماکے کے وقت دکان بند تھی اور اس میں مزید سلنڈرز موجود تھے۔ ایس ایس پی ایسٹ کاکہنا ہے کہ دھماکے کے باعث 2راہگیر زخمی ہیں جن کی حالت خطرے سیباہر ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ، دھماکیسیاپارٹمنٹ کیباہر کھڑی گاڑیوں کونقصان پہنچا،امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے،ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ بڑے حادثے سے قبل ہی علاقہ مکینوں کی جانب سے میئرکراچی کو آگاہ کرنے کا انکشاف کیاگیا ہے ،اللہ نور اپارٹمنٹ کے مکینوں نے جولائی 2023 کو خط لکھا تھا، علاقہ مکینوں نیتجاوزات اورگیس سلنڈر استعمال کیخلاف درخواست بھی دی تھی جبکہ کمشنر کراچی، پولیس سمیت ہرفورم پرشکایت کی گئی تھی۔ علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ کسی نیہماری نہیں سنی، آج دو ڈھائی کروڑ کی گاڑیوں کا نقصان ہوا، اللہ نور اپارٹمنٹ کے نیچے فوڈ اسٹریٹ بن چکی ہے جس میں یہ چوتھا دھماکاہے، ہماری عمارت اور فلیٹس مخدوش ہوچکے ہیں اس نقصان کی ذمہ دارانتظامیہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جھنگ، سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات...

جھنگ میں سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق موڑ منڈی کے قریب موٹر سائیکل سوار 4 افراد سابق وزیر تیمور حیات کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تاہم اس دوران سابق وزیر رائے تیمور حیات بھٹی محفوظ رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رائے تیمور حیات بھٹی پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چودھری پرویز الہی کے اہلخانہ کی عبوری ضمانتو...

اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے اہلخانہ کی عبوری ضمانتوں میں 25 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ اینٹی کرپشن عدالت میں چودھری پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی، بیٹے راسخ الہی اور زہرہ الہی کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جج علی رضا اعوان نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر محکمہ اینٹی کرپشن سے تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پچاس، پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 25 اکتوبر تک توسیع کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا، ملزمان کی جانب سے ضمانتی درخواستوں میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن نقوی کا عوامی سہولت کے پیش نظر تمام پرا...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزرا عامر میر،اظفر علی ناصر،چیف سیکرٹری، سینئر ممبربورڈآف ریونیو،سیکرٹریز ہاسنگ، تعمیرات و مواصلات، آبپاشی، اوقاف، کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی نے منصوبوں پر ہونی والی پیش رفت سے وزیراعلی کو آگاہ کیا، محسن نقوی نے عوامی سہولت کے پیش نظر تمام پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کا حکم دیا۔ دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ 83 اور نواز شریف انٹر چینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پراجیکٹ 71 فیصد مکمل ہو چکا ہے، شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کی 90 فیصد تکمیل ہو چکی ہے، رواں ماہ پل ٹریفک کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں داتا دربار کے سامنے سڑک کی توسیع اور پیدل راستے کیلئے منصوبے کی جزئیات کا جائزہ لیا گیا، گڑھی شاہو چوک کی ری ماڈلنگ سے متعلق امورپر بھی غور کیا گیا، وزیراعلی محسن نقوی نے راولپنڈی میں سی بی ڈی پراجیکٹ کے جلد آغاز کا بھی حکم دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل دی گئی ڈیڈ لائن پر یقینی بنائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس ٹرائل کا آغاز،چیئرمین پی ٹی آئی پر...

سائفر کیس کے ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ پیر کوسائفر کیس کی سماعت کے لیے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل عدالت پہنچے۔ دریں اثنا سرکاری پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمران خان کے وکیل سلمان صفدر بٹ اور شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا بھی اڈیالہ جیل عدالت پہنچ گئے۔ اس موقع پر ایف آئی اے کی ٹیم اور تفتیشی افسر بھی چالان کی نقول لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ اڈیالہ جیل عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں جب کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جالیوں میں مختصر ملاقات کی۔ پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی مکمل نقول نہیں دے سکتے، تاہم جو ضروری نقول تھیں، وہ فراہم کردی گئی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کہا کہ 17 اکتوبر کو فرد جرم کے ساتھ تمام سرکاری گواہان کی طلبی ہوگی۔ عدالتی حکم کے ساتھ ہی سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا، جس کے تحت آئندہ تاریخ 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ بعد ازاں ایف آئی اے ٹیم، پراسیکیوٹر اور جج، جیل عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اداره امور دینی حرمین شریفین «طرح تدوین چشم‌...

دکتر عبدالرحمن السدیس رئیس امور دینی حرمین شریفین امروز «طرح تدوین چشم‌انداز آینده‌ی حرمین»‌ را با محور بزرگ‌داشت حرمین و ارسال پیام میانه‌روانه‌ی آن به جهان بر پایه‌ی ارزش‌های رواداری، و غنی‌سازی تجربه‌ی زائران حرمین شریفین را راه‌اندازی کرد. ایشان تأکید کرد پیام اداره امور دینی حرمین بر ابتکار و خلاقیت برای ایجاد فضای مناسب برای عبادت زائران، و تقویت ارزش‌های والای دینی، و بزرگ‌داشت حرمین شریفین و رعایت آداب اسلامی در آن تمرکز دارد. ایشان در سخنان خود به احساس مسلمانان جهان نسبت به قبله‌گاهشان و جایگاه مسجد نبوی شریف اشاره نموده و اظهار داشت که چشم‌انداز راهبردی حرمین شریفین توجه شایانی به تولید اندیشه‌های ابتکاری و خلاق برای فعالیت‌های گروهی و بزرگ‌داشت حرمین شریفین، و فرهنگ‌سازی میان کارکنان آن، و تقویت روحیه‌ی مسئولیت پذیری در میان آن‌ها جهت ارائه‌ی خدمات بهتر به زائران حرمین شریفین دارد. دکتر سدیس در ادامه گفت: اداره امور دینی حرمین شریفین استفاده‌ی لازم را از پلتفرم‌های دینی، فنآوری، و هوش مصنوعی برای خدمت رسانی به زائران برده، و تلاش می‌کند از این طریق، پیام عربستان سعودی که پیام صلح و دوستی، رواداری، میانه‌روی است و خدمات این کشور به حرمین شریفین را به جهانیان معرفی کند.ایشان همچنین از آمادگی طرح‌های دینی و ارشادی، برنامه‌های میدانی، امنیت فکری، اداره امور ائمه و مؤذن‌ها، و بخش‌های دینی مختلف اداره برای خدمات رسانی به زائران خبر داد. دکتر سدیس تأکید کرد چشم‌انداز اداره امور دینی حرمین شریفین بر شایستگی، غنی‌سازی تجربه‌ی دینی، توجه به کیفیت، و تولید اندیشه‌های خلاق و ابتکاری، نشر دین مبین اسلام به دور از افراط‌گرایی، درمان انحرافات فکری، ایجاد فضای عبادی مناسب، استفاده از فنآوری‌ و ربات‌های هوشمند برای خدمات رسانی و معرفی صحیح و درست دین اسلام تمرکز دارد.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، حئی لونگ جیانگ کے ہینگ ڈاؤ ہی زی کے خوب...

ہاربن (شِنہوا) ہینگ ڈاؤ ہی زی قصبہ 1897 میں تعمیر ہوا تھا، یہاں بے شمار تاریخی عمارتیں ہیں جنہوں نے 2018 میں ثقافتی ورثہ تحفظ میں یونیسکو ایشیا پیسیفک ایوارڈز جیتا ہے۔

 

چین، مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہائی لین کے قصبے ہینگ ڈاؤ ہی زی میں ریلوے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہائی لین کے قصبے ہینگ ڈاؤ ہی زی میں ہینگ ڈاؤ ہی زی ریلوے اسٹیشن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہائی لین کے قصبے ہینگ ڈاؤ ہی زی میں سیاح ثقافتی اور فنون بارے علاقے کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہائی لین کے قصبے ہینگ ڈاؤ ہی زی کے ثقافتی اور فنون بارے علاقے میں طالب علم مصوری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان، زلزلہ سے لقمہ اجل بننے والوں کی ت...

ہرات ، افغانستان (شِنہوا) افغانستان میں ہرات اور دیگر مغربی صوبوں میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 9 ہزار زخمی ہیں۔ 

چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق ہفتہ کے روز افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے کے 2 جھٹکے محسوس کئے گئے  جس سے ہرات کے علاوہ بادغیس اور فرح صوبے بھی متاثر ہوئے۔

افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کے روز بتایا کہ امدادی ٹیمز متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔

 
۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شہری، دیہی علاقوں میں ثالثی تنظیموں کا...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ملک میں شہری اور دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ اہم شعبوں کا احاطہ کرنے والی عوامی ثالثی تنظیموں کا ایک نیٹ ورک بڑی حد تک تشکیل پا چکا ہے جہاں 2022 میں مختلف نوعیت کے 1 کروڑ 49 لاکھ 40 ہزار  تنازعات کی ثالثی کی گئی ہے۔

وزارت اور پانچ دیگر محکموں نے 2018 کے بعد سے لوگوں کے ثالثی کے کام کو ادارہ جاتی اور معیاری بنانے کو فروغ دینے کے لئے رہنما خطوط اور معیارات جاری کیے ہیں۔

اس وقت چین میں 31 لاکھ 80 ہزار  افراد ثالث ہیں جن میں 4 لاکھ 12 ہزار کل وقتی ثالث بھی شامل ہیں۔

وزارت کے مطابق لوگوں کی ثالثی کی بناء پر بنیادی طور پر چین میں ثالثی  کا نظام تشکیل دیا گیا ہے جس میں لوگوں کی ثالثی، انتظامی ثالثی، صنعت سے متعلق پیشہ ورانہ ثالثی اور عدالتی ثالثی ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔

تنازعات کے مئوثر حل کو یقینی بنانے میں مدد کے لئے  وزارت نے صحت کی دیکھ بھال ، سڑک ٹریفک ، مزدوروں کے  تنازعات اور جائیداد کے انتظام جیسے شعبوں میں پیشہ ورانہ ثالثی کے کام کو مسلسل فروغ دیا ہے  اور انٹرنیٹ ، دانشورانہ ملکیت کے حقوق ، مالیات اور انشورنس  اور صارفین کی سیاحت کو بھی شامل کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو وسعت دی ہے۔

 
۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں