• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین ، گولڈن ویک کی تعطیلات کے دوران مسافروں...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جمعہ کے روز ختم ہونے والے وسط خزاں کے تہوار اور قومی دن کی تعطیلات کے دوران روزانہ اوسطاً 5 کروڑ 72 لاکھ 80 ہزار  مسافروں نے  سفر کیے جو گزشتہ سال قومی دن کی تعطیلات کے مقابلے میں 57.1 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ 29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک مسافروں کے سفر کی تعداد 45 کروڑ 80 لاکھ رہی۔

ریل کے ذریعے مجموعی طور پر 14 کروڑ 10 لاکھ سفر کیے گئے  جس میں روزانہ اوسط سفر کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 158 فیصد بڑھ کر 1 کروڑ 76 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی۔

تعطیلات کے دوران فضائی سفر اوسطاً 21 لاکھ 40 ہزار تھے  جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 195 فیصد زیادہ ہیں۔

وزارت کے مطابق اس عرصے کے دوران سڑک کے سفر 29 کروڑ تک پہنچ گئے جبکہ آبی گزرگاہوں کے سفر کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 80 ہزار تھی۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ستمبر میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ستمبر کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر 31.151 کھرب امریکی ڈالرز  رہ گئے جو  اگست کے اختتام کے 31.601 کھرب امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم ہیں۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ نے اس کمی کی وجہ کرنسی کا تبادلہ اور اثاثوں کی قیمت میں تبدیلیوں کو قرار دیا ہے۔

ریگولیٹر نے بتایا کہا کہ ستمبر میں امریکی ڈالر انڈیکس میں اضافہ ہوا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی جس سے بڑی معیشتوں کی مالی اور مانٹری پالیسیوں کے ساتھ ساتھ ان کے میکرو اکنامک اعداد و شمار بھی متاثر ہوئے۔

ریگولیٹر نے مزید بتایا کہ چین کی معاشی بحالی تیز ہوئی ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی ٹھوس پیشرفت کررہی ہے، یہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح میں استحکام کو برقرار رکھنے میں سازگار ہے۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیونس میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری پالیسی...

تیونس (شِںہوا) تیونس حکومت نے چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تیونس میں چینی سفارت خانہ نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ تیونس حکومت کے جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق ویزا فری پالیسی کا اطلاق چین یا بیرون ملک سے تیونس کا سفر کرنے والے چینی افراد یا گروپس پر ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق چینی سیاحوں کو ملک میں داخلے سے قبل ہوٹل بکنگ اور فضائی ٹکٹ پیش کرنا ہوں گے۔

تیونس کی سیاحتی صنعت 2023 سے بحال ہورہی ہے جس میں سیاحوں کی آمد اور سیاحتی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تیونس کی وزارت سیاحت کے حکام کے مطابق چینی مارکیٹ میں تیونس کی سیاحت کی صنعت کے زبردست امکانات موجود ہیں اور امید ہے کہ مزید چینی سیاح تیونس کی سمت راغب ہوں گے۔

سیاحت تیونس کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ غیرملکی زرمبادلہ کا اس آمدن کا نمایاں حصہ ہے جو کہ ملک میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرتی ہے۔

چین، 86 ارب یوآن مالیت کے لاک اپ شیئرز تجارت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اسٹاک مارکیٹ میں اگلے ہفتے سے تقریباً 86 ارب یوآن (تقریباً 12 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے لاک اپ شیئرز کا تجارتی لین دین شروع ہوجائے گا۔

شنگھائی اور شین ژین اسٹاک ایکسچینج میں اندراج شدہ 93 کمپنیوں کے شیئرز 9 سے 13 اکتوبر کے درمیان تجارت شروع کر دیں گے۔

اگلے ہفتے قابل تجارت ہونے والے شیئرزمیں سب سے بڑا حصہ مصنوعی گھاس تیار کرنے والی کمپنی کوکریشن گراس کارپوریشن کا ہے جس کے  7.76 ارب یوآن مالیت کے شیئرز کی خریدوفروخت شروع ہوگی۔

ان شیئرز کی مجموعی مارکیٹ مالیت کا تخمینہ گزشتہ کاروباری روز یعنی 28 ستمبر کی اختتامی قیمت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

چین کے اسٹاک مارکیٹ قوانین کے تحت بڑے حصہ داروں کو اپنے شیئرز فروخت کرنے کے لئے ایک سے 2 سال تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین اور اسرائیل دشمنی ختم کرکے عوام کو تح...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور تشدد میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور شہریوں کے تحفظ اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے فوری طور پر دشمنی ختم کریں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی مسلح گروپس کے درمیان شدید تنازع بارے اپنے ردعمل میں کہی۔ اس تصادم میں دونوں اطراف سے بڑے پیمانے پر لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تنازع کا دوبارہ ابھرنا ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ قیام امن کی کوششوں میں طویل تعطل برقرار نہیں رہ سکتا۔ اس تنازع سے نکلنے کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل پر عملدرآمد اور فلسطین کی ایک آزاد ریاست کے قیام میں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر کام کرنے ، مسئلہ فلسطین پر توجہ مرکوز کرنے اور  فلسطین۔ اسرائیل امن بات چیت کی جلد بحالی میں سہولت فراہم کرنے اور پائیدار امن لانے کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین اس مقصد کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ملکر کام کرتا رہے گا۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی شام میں ملٹری اکیڈمی پر ڈرون حملے کی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے شام کے شہر حمص میں  ایک فوجی اکیڈمی پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان نے یہ بات  ڈرون حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی جس میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین ہر قسم کی پرتشدد دہشت گردانہ کارروائیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم حملے کی مذمت کرتے ہیں، حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

چین۔ افریقہ اقتصادی و تجارتی تعاون ترقی کی ر...

نیروبی(شِنہوا) کینیا کی تجارتی لابی کے ایک ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ چین اور افریقہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون میں مستقل ترقی ہوئی ہے جس سے براعظم کو مقامی پیداوار، ہنر مندی کی منتقلی اور نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کی ترقی سمیت فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

چین میں کینیا کے نیشنل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیف ریپریزنٹیٹو فریڈرک مکیلیا نے کہا کہ ایشیائی ملک کو برآمد کی جانے والی اشیا کا حجم بڑھا نے سے افریقہ ایک خوشحال اور جامع مستقبل کو محفوظ بنا سکتا ہے۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک حالیہ انٹرویو کے دوران مکیلیا نے شِنہوا کو بتایا کہ اگر آپ دیکھیں کہ افریقہ چین کے ساتھ کس طرح تجارت کر رہا ہے تو چینی برادری میں افریقی مصنوعات کی قبولیت کی وجہ سے گزشتہ 14 سال میں  ترقی ہوئی ہے۔

مکیلیا کے مطابق افریقہ کی زرعی اجناس کی چین کو برآمدات میں سالانہ 11.4 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ افریقی ممالک کو چین کو برآمد کی جانے والی زرعی اجناس کے حجم میں اضافے کے لیے حکومتوں کو ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اور فائٹو سینیٹری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پروڈیوسرز کی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہیے۔

مکیلیا نے کہا کہ افریقی چیمبر آف کامرس چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں تاکہ اس کی متحرک مارکیٹ کو سمجھنے میں مدد کے لئے ایشیائی ملک میں دفاتر قائم کئے جائیں۔

چین، سابق سینئر اسپورٹس افسر سی پی سی اور عو...

بیجنگ(شِنہوا) جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹس آف چا ئنہ کے سابق نائب سربراہ ڈو ژاؤکائی کو نظم و ضبط اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) سے نکا لتے ہوئے عوامی عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

ایک سرکاری بیان  سزا کا اعلان سی پی سی سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے  کیا گیا۔

انتظامیہ کے سرکردہ پارٹی ممبرگروپ کے سابق رکن ڈو کے معاملے کی تحقیقات کے مطابق  ڈو اپنے نظریات اور عقائد کھو چکا تھا، اپنے مسائل کی تحقیقات کی مخالفت کرتا تھا اور توہم پرستی کی سرگرمیوں میں مشغول تھا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈو نے پارٹی اور حکومت کے طرز عمل کو بہتر بنانے کے بارے میں پارٹی کے آٹھ نکاتی فیصلے کی خلاف ورزی کی اور غیر قانونی طور پر تحائف اور رقم قبول کی۔

بیان کے مطابق ڈو اپنے ذاتی معاملات کو ضرورت کے مطابق رپورٹ کرنے میں ناکام رہے اور متعلقہ سوالات کا بھی غلط جواب دیا۔

ڈو نے کاروباری کارروائیوں اور ملازمین کی بھرتی میں دوسروں کے لئے منافع حاصل کرنے کی خاطر اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھایا اور اس کے بدلے میں غیر قانونی طور پر بھاری رقم اور قیمتی تحائف وصول کئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں نے پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کی ہے جو ڈیوٹی سے متعلق سنگین جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ڈو پر رشوت لینے کی مد میں مجرمانہ جرائم کا بھی شبہ ہے۔

پارٹی کے قواعد و ضوابط اور قوانین کے مطابق ڈو کو پارٹی اور عوامی عہدے سے برطرف کرنے، اس کے غیر قانونی منافع کو ضبط کرنے اور اس کا کیس نظر ثانی کے لئے استغاثہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ کراٹے

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران مردوں کے کومیٹ 84 کلوگرام پلس کراٹے میں کانسی کے تمغے کے مقابلے میں پاکستان کے محمد اویس (بائیں) تھائی لینڈ کے تیراوت کانگ ٹونگ سے مقابلہ کر رہے۔ (شِںہوا)

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ کبڈی

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران مردوں کے کبڈی میچ کے سیمی فائنل میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی مقابلہ کر رہے ہیں۔(شِںہوا)

چین۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ کبڈی

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران مردوں کے کبڈی کے میچ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ٹیم ایوارڈ تقریب میں اسٹیج پر موجود ہے۔ (شِںہوا)

پاکستان ۔ کراچی۔ برتن ۔ تیاری

کراچی کی ایک ورکشاپ میں ایک دستکار مٹی کے برتن بنا رہا ہے۔ (شِںہوا)

۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ کراچی۔ برتن ۔ تیاری

کراچی کی ایک ورکشاپ میں ایک دستکار مٹی کے برتن بنارہا ہے۔ (شِںہوا)

۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ میں چینی سیاحوں کا ویزا فری داخلہ...

بنکاک (شِنہوا) تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں گرینڈ پیلس اور  واٹ ارون جیسے مشہور خوبصورت مقامات ہمیشہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے پرکشش مقامات رہے ہیں۔

تھائی لینڈ حکومت کا حالیہ ویزا استثنیٰ پروگرام چین کے "سنہری ہفتے" کی تعطیلات کے لئے بروقت اقدام تھا اور یہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں چینی سیاحوں کے لیے ایک ز بردست موقع ثابت ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تھائی لینڈ کی جا نب سے چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری پالیسی کے نفاذ کے پہلے ہفتے 25 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تھائی لینڈ میں داخل ہونے والے چینی سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی۔

تھائی لینڈ ، بنکاک میں چینی خواتین سیاح واٹ ارون میں تصاویر بنارہی ہیں۔ (شِںہوا)

تھائی لینڈ ، بنکاک کے گرینڈ پیلس کے خوبصورت مقام پر چینی سیاح دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِںہوا)

تھائی لینڈ ، بنکاک میں چینی سیاح  واٹ ارون میں تصاویر بنارہے ہیں۔ (شِںہوا)

تھائی لینڈ ، بنکاک میں ایک چینی خاتوں سیاح واٹ ارون میں تصاویر بنارہی ہے۔ (شِںہوا)

تھائی لینڈ ، بنکاک کے گرینڈ پیلس کے خوبصورت مقام پر چینی سیاح تصاویر بنارہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین میں زیادہ تر ذرائع پیداوار کی قیمتوں میں...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شماریاتی حکام کی نگرانی میں بیشتر کیپیٹل گڈز کی قیمتیں ستمبر کے وسط کے مقابلے میں ستمبر کے اواخر میں کم ہوئی ہیں۔

قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے مطابق 9زمروں میں درجہ بند50 بڑی اشیا میں سے 26 کی قیمتیں اس عرصے کے دوران کم ہوئی ہیں ،  23 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ایک کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق وسط ستمبر کے مقابلے میں ستمبر کے آخر میں سویابین اور مونگ پھلی کی قیمتوں میں بالترتیب 2.1 فیصد اور 2.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران نیم سوختہ کوئلے کی قیمت میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ اعداد و شمار ہر 10 دن جاری کیے جاتے ہیں جو ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں تقریباً2 ہزار تھوک فروشوں اور ڈسٹری بیوٹرز کے سروے پر مبنی ہیں۔ 

۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی میں بین الاقوامی بائیو میڈیسن انڈسٹر...

شنگھائی(شِنہوا) چین میں 16 سے 20 اکتوبر تک منعقد ہونے والے بین الاقوامی بائیوفارما انڈسٹری ویک شنگھائی 2023 کا مقصد صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید فروغ دینا ہے۔

میونسپل حکومت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا  ہے کہ شنگھائی نے بائیو میڈیسن کے شعبے کو تین دہائیوں کے لئے اپنی کلیدی صنعت کے طور پر ترقی دی ہے اور مجموعی بائیو میڈیسن صنعتی پیداوار 5 ارب یوآن (تقریباً 69 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرز) سے کم مالیت سے بڑھ کر آج تقریباً 200 ارب یوآن تک بڑھ رہی ہے۔ اس کے علاوہ ابھرتی ہوئی صنعت اپنے مجموعی پیمانے سے تقریباً 900 ارب یوآن تک پہنچ چکی ہے۔

شنگھائی نے 2019 کے بعد سے نئی ادویات اور عالمی معیار کے آلات لانچ کیے ہیں۔ 

شنگھائی میونسپل کمیشن آف اکانومی اینڈ انفارمیٹائزیشن کے ڈائریکٹر وو جن چھینگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سر فہرست 20 فارماسیوٹیکل سازوسامان کے اداروں میں سے تقریباً 80 فیصد نے شہر کو اپنا علاقائی ہیڈکوارٹر یا تحقیق اور ترقی کی کوششوں کے مرکز کے طور پر منتخب کیا ہے۔

شہر کا بین الاقوامی بائیو میڈیسن انڈسٹری ویک 2021 کے بعد سے دو بار منعقد کیا گیا ہے۔

اس سال کا ایڈیشن سائنسی و تکنیکی کامیابیوں اور تعلیمی تحقیق کو ظاہر کرنے اور چینی بائیو میڈیسن انٹرپرائزز کے "عالمی سطح تک پہنچنے " کی حمایت کرنے کے لئے بیرون ملک متعلقہ سرگرمیوں کا آغاز بھی کرے گا۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ، آ تشزدگی سے 14 افراد ہلاک

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب  آتش بزی کی ایک دکان میں آتشزدگی سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق آگ ریاست کے دارالحکومت بنگلورو کے اٹی بیلے علاقے میں لگی تھی جس کے بعد زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر اسٹور ملازمین تھے اور مرنے والوں کو شناخت کیا جا رہا ہے۔

اسٹور اور مالک مکان پر حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-پریس کانفرنس

چین کے صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگژومیں اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) ایتھلیٹس کمیٹی کی چیئرپرسن میکاکو کوتانی او سی اے کے انتخابی نتائج سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں۔(شِنہوا)

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-کبڈی

چین کے صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگژومیں 19ویں ایشین گیمزمیں خواتین کےکبڈی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ایرانی ٹیم  ایوارڈ تقریب میں شریک ہے۔(شِنہوا)

کینیڈا-وینکوور-ہالووین-فرائٹ نائٹس

کینیڈاکے شہروینکوورمیں پیسیفک نیشنل ایگزیبیشن میں ہالووین تہوارکے "فرائٹ نائٹس" ایونٹ کے دوران مخصوص لباس پہنے عملے کا ایک رکن لوگوں کو محظوظ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-کرکٹ

چین کے صوبہ ژی جیانگ کےشہر ہانگژومیں 19ویں ایشین گیمزمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مردوں کی کرکٹ میں کانسی کے تمغے کے لیے میچ کے دوران پاکستان کے مرزا طاہر بیگ (دائیں) بیٹنگ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگژومیں 19ویں ایشین گیمز میں چینی تائپے اور بھارت کے درمیان خواتین کبڈی کے فائنل میں چینی تائیپے کی فینگ ہسیو چھن مقابلہ کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

چین کا بی آر آئی کمبوڈیا کی اقتصادی و سماجی...

پنوم پن (شِنہوا) کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اون پورن مونیروتھ نے کہا ہےکہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) نے کمبوڈیا کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں زبردست اور بروقت تعاون کیا ہے جس سے جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی حکومت اور عوام استفادہ کر رہے ہیں۔

اون پورن مونیروتھ جو کمبوڈیا کےمعیشت اور مالیات کے وزیر بھی ہیں نے کہا کہ بی آر آئی نے کمبوڈیا میں ترقی کو فروغ دینے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور  انفراسٹرکچر، معیشت، سرمایہ کاری، مالیاتی شعبے اور لوگوں کے درمیان روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دیا ہے-

انہوں نے کہا کہ کوویڈ-19 وبائی امراض کے منفی اثرات کے باوجود کمبوڈیا-چین بی آر آئی تعاون میں بھی پیش رفت اور اہم نتائج برآمد ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر مختلف اہم انفراسٹرکچر تیار کیے گئے ہیں جن میں پنوم پن-سیہانوکیویل ایکسپریس وے، سیئم ریپ-انگکور انٹرنیشنل ایئرپورٹ، سیہانوک ویل اسپیشل اکنامک زون (ایس ایس ای زیڈ)، پنوم پن خود مختار بندرگاہ پر ایک نیا کنٹینر ٹرمینل،  سڑکیں اور پل اور ہائیڈرو پاور پلانٹس شامل ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بی آر آئی تعاون کا ایک اور حالیہ اہم نتیجہ پنوم پن-باویٹ ایکسپریس وے ہے جو  چینی سرمایہ کاری سے بننے والی مملکت کی دوسری ایکسپریس وے ہے جس کا سنگ بنیاد جون 2023 میں رکھا کیا گیا تھا۔

اون پورن مونیروتھ نے ایک انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا یہ منصوبے واقعی نقل و حمل اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے رابطے کو فروغ دے رہے  ہیں، تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کووسعت دیتے ہیں اور دوطرفہ تعاون کے منصوبے کے شروع ہونے کے بعد سے صنعت اور صنعتی پارکوں کے تعاون کے لیے درکار جگہ کووسعت دے رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہاکہ سیہانوک وِل-فنوم پنہ ایکسپریس وے میں رابطے کو بڑھانے، لاجسٹک کارکردگی کو بہتر بنانے اور تجارتی لاگت کو کم کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔

کمبوڈین نائب وزیر اعظم نے کہا کہ سیہانوک ویل اسپیشل اکنامک زون اور گارمنٹس کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری کی بدولت 10 لاکھ سے زائد کمبوڈیائی باشندوں کو اب ملازمتوں تک رسائی حاصل ہے۔

غزہ سےاسرائیلی شہروں پرراکٹ حملے

غزہ/یروشلم(شِنہوا)گزشتہ سال مئی کے بعد پہلی بار غزہ سے مسلح دھڑوں کی طرف سے ہفتے کی صبح  اسرائیلی شہروں پر کئی راکٹ داغے گئے۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے شِنہوا کو بتایا کہ سرحدی باڑ کے قریب اس وقت سلسلہ وار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام نے راکٹوں کوروکنے کی کوشش کی۔

مقامی لوگوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹس پر کچھ ویڈیوز شیئر کیں جن میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں سے متعدد راکٹ داغے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے راکٹ فائر کیے گئے جبکہ ملک کے جنوب اور مرکز میں اسرائیلی عوام سے کہا گیا کہ وہ محفوظ علاقوں کے قریب رہیں اور ہوم فرنٹ کمانڈ کے احکامات کی تعمیل کریں۔ 

حماس کے ایک رہنما محمد الدیف نے ہفتے کے روز اسرائیل کے خلاف ایک نئے فوجی آپریشن "ال اقصیٰ فلڈ" کے آغاز کا اعلان کیا۔

 یہ اعلان انہوں نے ایک مختصر ریکارڈ شدہ بیان کے ذریعے کیا۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی لیبیا کو...

طرابلس(شِنہوا)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نےکہاہے کہ  ادارے نے مشرقی لیبیا کے لیے 35 ٹن انسانی امداد فراہم کی ہے جو گزشتہ ماہ تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوا تھا۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی، متحدہ عرب امارات میں یو این ایچ سی آر کے ذخیرے سے بھیجا گیا یہ سامان مشرقی لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب بینینا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کھیپ میں پلاسٹک کی چادریں، کمبل، سولر لیمپ، کچن سیٹ اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کار برانڈز سپین میں تیزی سے مقبول

بارسلونا، اسپین(شِنہوا)گاڑیوں کے ڈیلرزکی نیشنل ایسوسی ایشن (اینکوو) کے صدر ایرک ایگلیسیاس نے کہا ہے کہ چینی کار برانڈز سپین کے صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔

ایرک ایگلیسیاس نے  شِنہوا کو بتایا کہ سپین میں چینی کاروں کی فروخت میں اضافے کے لیے نامور برانڈز کی جانب سے پیش کردہ معیار کے ساتھ ساتھ مسابقتی قیمتیں اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی کاروں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی ایک مثال اگست میں دیکھی گئی جب ایم جی زیڈ ایس نامی ایس یو وی سپین میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی بن گئی جو سپین کی فروخت کی درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کرنے والی پہلی چینی ساختہ گاڑی ہے جبکہ یہ سلسلہ ستمبر میں جاری رہا۔

اینکوو کے سربراہ نے کہا کہ چینی ساختہ کاروں کا معیار یورپی کاروں کے برابر ہےجبکہ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چینی ساختہ کاروں کی فروخت میں اضافہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 8 روزہ تعطیلات کے دوران 5 ارب0 1 کرو...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ایکسپریس ڈلیوری صنعت نے جمعہ کو ختم ہونے والی  وسط خزاں کے تہوار اور قومی دن کی تعطیلات  کے دوران5 ارب10 کروڑ سے زیادہ پارسل کو  منزل مقصود تک پہنچایا، جو ملک کی کورئیر سروسز کی مسلسل بحالی کی رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔

ریاستی پوسٹ بیورو کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس مدت کے دوران کل پارسل میں سے25 لاکھ75ہزار وصول کیے گئے۔

بیورو کے مطابق، اس عرصے کے دوران جمع کیے جانے والے پارسلز کا یومیہ حجم گزشتہ سال کی  قومی دن کی تعطیل کے مقابلے میں 8.6 فیصد زیادہ ہے ۔

ڈیلیور کیے جانے والے پارسلز کی  مجموعی تعداد25 لاکھ72 ہزار رہی  اور اس عرصے کے دوران ڈیلیور کیے جانے والے پارسلز کا یومیہ حجم 2022 میں قومی دن کی تعطیل کی مدت سے 18.7 فیصد زیادہ رہا۔

اس سال کے وسط خزاں کے تہوار اور قومی دن کی تعطیلات 29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہی، جو  چین میں سال کی دوسری ششماہی میں سب سے طویل عوامی تعطیلات ہیں۔ اس دوران خاندان کے افراد ایک دوسرے خصوصی تحائف بھیجتے ہیں۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ایمرجنسی مینجمنٹ کے سابق سینئر افسر...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی  وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ کے تحت  فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے نام سے سابقہ ادارے کے سابق نائب سربراہ ژانگ فوشینگ پر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

 سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے ہفتہ کو کہاکہ ژانگ کا مقدمہ فوجیان صوبے کے  فوژو کے پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے شہر کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں دائر کیا ہے۔

استغاثہ نے ژانگ پر الزام لگایا کہ وہ وزارتِ پبلک سیکیورٹی اور وزارتِ ہنگامی انتظام میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھا کر دوسروں کے لیے فوائد حاصل کرتا رہا ہے اور اس کے بدلے میں خاص طور پر بھاری رقم اور قیمتی چیزیں وصول کیں۔

 استغاثہ نے مدعا علیہ کو اس کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا،  پوچھ گچھ کی اور وکیل دفاع کے دلائل سنے۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں رواں سال ریکارڈ تعداد میں مزدورہڑ...

سیکرامینٹو، امریکہ (شِنہوا) امریکہ میں رواں سال ریکارڈ تعداد میں مزدورسرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے اورہڑتالوں میں شریک ہونے والے مزدروں کی تعدادکم از کم 4لاکھ 11ہزار تک پہنچ گئی جو2019 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

بیورو آف لیبر سٹیٹسٹکس اور کارنیل یونیورسٹی کے لیبر ایکشن ٹریکر کے اعداد و شمار کے مطابق آٹوموبائل، صحت ، تفریح، ہوٹل اور ایئر لائنزجیسی  صنعتوں کےکارکن کام چھوڑ ہڑتال کرچکے ہیں اوراس سال کی ہڑتالیں بھی حالیہ تاریخ کے مقابلے طویل رہی ہیں۔

75ہزار سے زیادہ شعبہ  صحت  کے ملازمین جمعہ کوکام چھوڑ ہڑتال پر رہے جو امریکی تاریخ میں صنعت کی سب سے بڑی ہڑتال ہے۔

   بدھ کو شروع ہونے والی شعبہ صحت کے کارکنوں کی ہڑتال اپنے آخری دن میں داخل ہو گئی ہے، لیکن یونین رہنما اور ان کے آجر، کیلیفورنیا کی غیر سرکاری  تنظیم کیسر پرمانینٹی، اجرتوں اورملازمین  کی تعداد میں کمی کے حوالے سے کسی معاہدے پر نہیں پہنچے۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمپنیوں کوایکسپورٹ کنٹرول فہرست میں شامل کرن...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکی محکمہ  تجارت کی جانب سے کچھ چینی کمپنیوں کوایکسپورٹ کنٹرول کی"اینٹی لسٹ" میں شامل کرنے کی بھرپور مخالفت کااعلان کیا ہے۔

 وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو یہ بیان  امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے روس سے متعلق نام نہاد بہانوں کے تحت متعدد چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول "انٹیٹی لسٹ" میں شامل  کرنے کے بارے میں صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے  سوال کے جواب میں دیا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام اقتصادی دباواور یکطرفہ غنڈہ گردی کا معمول کاعمل ہے اور یہ کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو بڑھاوادیتے ہوئے برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا اور چینی کمپنیوں پر من مانی طور پر یکطرفہ پابندیاں عائد کی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر اپنے غلط اقدامات کو درست اور چینی کمپنیوں پرغیر معقول دباؤ ڈالنا بند کرناچاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اپنےکاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ 

چینی صوبے ہینان نے بی آر آئی کے ذریعے کھلےپن...

ژینگ ژو(شِنہوا) چین کاوسطی صوبہ ہینان بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) میں اپنی شرکت کے ذریعے مزید کھلے پن کو یقینی بنانے اور اندرون ملک کھلے پن کی ایک "ہائی لینڈ" بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہینان صوبے کے نائب گورنر ژانگ من نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران  ہینان نے بی آر آئی میں اپنی شمولیت اور اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ کیا ہےاورزمینی، سمندری،فضائی اور ڈیجیٹل تجارت کے چار اہم شعبوں میں صوبے کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں صوبائی دارالحکومت کے ژینگ ژو ہوائی اڈے پر قابل ذکر پیشرفت، متعدد غیر ملکی مقامات کے لیے چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے ذریعے مضبوط رابطہ، سرحد پار ای کامرس کا ترقی پذیر شعبہ اوربحری جہازوں کے ذریعے برآمدات کو تیز کرنے کے لیے انٹر موڈل ٹرانسپورٹیشن میں بہتری شامل ہیں۔

ژانگ نے کہا کہ ہینان نے اپنی کھلی معیشت کی تعمیر کے لیے ادارہ جاتی جدت کو بھی ترجیح دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین (ہینان)نے آزمائشی آزاد تجارتی زون میں 546 اصلاحات اور اختراعی اقدامات پرعمل درآمدکیا ہے جن میں سے 16 کو قومی سطح پر فروغ دیا جا رہا ہے۔

امریکہ میں چینی ماہرین دوطرفہ تعلقات میں کرد...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر شیی فینگ نے امریکہ میں مقیم چینی ماہرین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چین-امریکہ تعلقات میں بہتری اور انہیں فروغ دینے میں کردار ادا کریں۔

 سفارت خانے کی طرف جاری ایک بیان کے مطابق، شیی نے ان خیالات کا اظہار پیکنگ یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز (آئی آئی ایس ایس ) اورسنٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز(سی ایس آئی ایس)کی قیادت میں سفارت خانے کا دورہ کرنے والے تقریباً 30 چینی اور امریکی سکالرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ 

  ملاقات میں، شیی نے آئی آئی ایس ایس اور سی ایس آئی ایس کی طرف سے چین اور امریکہ کے درمیان تعلیمی تبادلوں کو دوبارہ شروع کرنے  کے لیے کی جانے والی مثبت کوششوں کو سراہا۔  

سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس اور سکالرز کے درمیان تبادلوں نے ہمیشہ باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی شراکت اور فہم وفراست  چین اور امریکہ کے نئے دور میں ساتھ چلنے کے لیے صحیح راستہ تلاش کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

چین میں قومی دن،وسط خزاں تہوار تعطیلات کے دو...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی مقامی سیاحتی منڈی نے جمعہ کو ختم ہونے والے وسط خزاں کے تہوار اور قومی دن کی تعطیلات کے دوران تقریباً 753ارب40 کروڑیوآن (تقریباً 103ارب20 کروڑڈالر)کی آمدنی حاصل کی۔

چینی وزارت ثقافت اور سیاحت کےمطابق ان اعداد و شمار سے گزشتہ سال کی نسبت 129.5 فیصد کااضافہ ظاہر ہوتا ہےجو2019 میں قومی دن کی تعطیل کے مقابلے میں 1.5 فیصد کا اضافہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ آٹھ دن کی تعطیلات کے دوران چینی عوام نے مقامی سطح پر82 کروڑ 60 لاکھ سیاحتی دورے کیے جو گزشتہ سال کی نسبت 71.3 فیصد اور 2019 کے مقابلے میں 4.1 فیصد زیادہ ہیں۔

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں